اٹھ گئی تم؟؟ آج بہت دیر سے اٹھی ہو طیعیٹ ٹھیک ہے نہ؟؟ وہ کمرے سے یونی کے لیے تیار ہو کر نکلی تو زیام جو ٹیبل پر ناشتہ لگا رہا تھا اس سے بولا۔ میری طیعیٹ کو کیا ہونا ہے بلکل ٹھیک ہوں میں۔ کیونکہ وہ روتے روتے سو گئی تھی ا سی لیے اس کی آواز اس وقت بھاری محسوس ہو رہی تھی جبکہ اس کے بولنے پر زیام نے اسے حیران ہو کر دیکھا اور پھر اس کے پاس آیا۔ آواز کو کیا ہوا ہے؟؟ زکام ہے کیا؟؟ دیکھاو زرا مجھے بخار تو نہیں تمہیں؟؟ زیام فکرمندی سے بولتا اس کے ماتھے کو چھو کر بخار چیک کرنے لگا۔ نہیں کچھ نہیں ہوا بس ویسے گلا خراب ہو رہا ہے۔ فکر نہ کریں آپ۔ وہ بیگ کو وہاں پر رکھی کرسی پر رکھتے اپنی چادر ٹھیک کرنے لگی۔
اچھا چلو آؤ ناشتہ کر لو جلدی سے پھر تمہیں یونی چھوڈ کر آتا ہوں وہ ناشتے کی جانب اشارہ کرتا بولا تو اریش نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں مجھے بھوک نہیں ہے ابھی اگر بعد میں لگی تو کینٹین سے کچھ کھا لوں گی اور ہاں آج میں ٹیکسی سے جاؤں گی آپ کو آج چھٹی ہے تو آپ آرام کر لیں۔
واپسی پر مجھے دیر ہو جائے گی کیونکہ میں نور کے ساتھ شاپنگ پر جانے والی ہوں۔ خدا حافظ! وہ اس سے بول کر بنا اس کی سنے اپنا بیگ اٹھا کر گھر سے نکل گئی جبکہ زیام پیچھے اس کے رویے پر حیران رہ گیا۔ اسے کیا ہوا؟؟ پہلے تو کبھی ایسے بات نہیں کی اس نے۔ زیام اریش کے روکھے لہجے پر حیران ہوتا خود سے بڑبڑایا۔
* * *
ہاں یار بس آج تھوڑا لیٹ ہو جاؤں گی۔ نہیں نہیں چھٹی نہیں کر رہی میں آرہی ہوں بس ٹیکسی یاں رکشہ مل جائے مجھے۔ اوکے چلو ابھی میں فون بند کر رہی ہوں مجھے ایک ٹیکسی نظر آئی ہے۔ ابھی پہنچ رہی ہوں میں پھر یونی میں ملتے ہیں۔ وہ فون پر نور سے بات کر رہی تھی جب اسے دور سے ایک ٹیکسی آتی نظر آئی تبھی جلدی سے فون کٹ کرتے اس ٹیکسی کے قریب آنے کا انتظار کرنے لگی۔ اریش! ٹیکسی جیسے ہی قریب پہنچی اس نے اشارہ دیتے اسے روکنا چاہا مگر تبھی اسے اپنے نام کی پکار سنائی دی۔ آواز جانی پہچانی محسوس کرتے اس نے آواز کی سمت میں دیکھا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ ارمغان جی! اس نے حیرت سے اس کا نام پکارا جو پہلی ملاقات کی طرح آج بھی ماسک اور عینک لگا کر اس کی طرف آرہا تھا۔ بلیو ٹریک سوٹ میں وہ بہت ہینڈسم لگ رہا تھا۔
آپ یہاں؟؟ اریش نے حیرت سے پوچھا جبکہ ارمغان نے اس کے قریب پہنچ کر گلاسزز اتاری تھیں ۔ کتنے د ن بعد مل رہے ہیں نہ ہم۔ وہ بولا جبکہ آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ مسکرا رہا ہے۔ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ میں پھر سے اسی جگہ پر آپ سے دوبارہ مل رہی ہوں۔
وہ خوشی سے بولی تو ارمغان کی آنکھوں کی چمک بڑھی۔ مجھے شدت سے انتظار تھا کہ آپ سے دوبارہ ملوں تبھی تو روز یہاں پر اسی وقت پر آتا تھا کہ پھر سے آپ سے مل سکوں۔ شکر ہے آج انتظار ختم ہوا ۔ وہ بولنا تو اونچی آواز میں چاہتا تھا مگر بول نہ سکا اسی لیے دل ہی دل میں بولا جبکہ اریش اس کو دیکھ رہی تھی جو گہری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔ کیا آج بھی یونی جا رہی ہیں؟؟
ارمغان نے پوچھا تو اریش نے ہاں میں سر ہلایا۔ جی یونی ہی جانا ہوتا ہے اس وقت اور کہاں جانا ہے۔ ویسے آپ کو پتا ہے مجھ سے آپ کے ساتھ لی ہوئی سيلفی ڈیل ہو گئی۔ وہ اداسی سے بولی جبکہ اس کا اداس ہونا ارمغان کو بلکل اچھا نہ لگا۔ کوئی بات نہیں ہم پھر سے لے لیں گے سيلفی ایک دو تین چار جتنی آپ چاہیں اتنی سيلفی لیں گے بس آپ اداس نہ ہوں۔
وہ بولا تو اریش کے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ نے گھر کیا۔ اوہ آپ بہت اچھے ہیں۔ اریش بولی تو وہ ہسا۔ ویسے مجھے یقین ہے آج بھی آپ ٹیکسی ہی ڈھونڈ رہی ہوں گی تو کیوں نہ آج بھی مجھ سے لیفٹ لے لیں۔ وہ بولا تو اریش سوچ میں پڑ گئی اور پھر نہ میں سر ہلایا۔
نہیں آپ کا بہت شکریہ پوچھنے کے لیے مگر میں ٹیکسی سے چلی جاؤں گی۔ وہ مسکراتے ہوئے انکار کر گئی تو ارمغان کا دل اداس ہوا مگر پھر بھی وہ مسکرایا۔ چلیں آپ کی مرضی لیکن سيلفی کا کیا؟؟ اس نے کہا تو اریش نے اپنا فون آن کرتے کیمرہ کھولنا چاہا مگر یہ کیا اس کا فون تو آن ہی نہیں ہو رہا تھا۔ اوہہ فون کی بیٹری ہی نہیں ہے پاور آف پڑا ہے۔ وہ معصومیت سے بولی۔ کوئی بات نہیں میرے فون کی بیٹری بہت ہے۔ وہ مسکرا کر کہتا اپنے فون کا کیمرہ ان کر چکا تھا۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے اگر چھچھکی قسمت میں ہوا تو پھر سے ملیں گے تو تب لیں گے سيلفی ابھی میں چلتی ہوں۔ وہ ے ہوئے بولی۔ کوئی بات نہیں میں لے لیتا ہوں اور پھر آپ کو سینڈ کرنے کے بعد ڈیل کر دوں گا اپنے فون سے۔ اس نے پھر سے کہا تو وہ مان گئی۔ تین سے چار سيلفی لینے کے بعد ارمغانِ نے اس سے نمبر لیا تاکہ اسے سيلفبرر سینڈ کر سکے۔ یہ کیا آپ نے میرا نمبر فرینڈ کے نام سے سیو کیوں کیا؟؟ اس نے جب اپنا نمبر اسے فرینڈ کے نام سے سیو کرتے دیکھا تو پوچھا۔
کیا ہم ابھی تک دوست نہیں بنے؟؟ مجھے تو لگا کہ اب دوستی ہو گئی ہے۔ وہ بولا تو اریش نے اسے حیرانگی اور بے یقینی سے دیکھا۔ کیا سچ میں اب سے میں پاکستان کے مشہور سنگر میرے فیورٹ سنگر کی دوست ہوں؟؟ اس نے بے یقینی سے پوچھا تو ارمغان نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا۔ اوہہہہ میں کتنی لکی ہوں۔
یں۔ ابھی ای میل کر
وہ خوشی سے بولی جبکہ اس کی خوشی دیکھ کر ارمغان کا دل بھی کھل اٹھا تھا۔ ویسے کب کب آپ یہاں سے ٹیکسی لیتی ہیں؟! اس نے پوچھا کیونکہ وہ جاننا چاہتا تھا وہ کب کب یہاں آتی ہے۔ کوئی پتا نہیں بس موڈ پر ہے۔ جس دن میرا موڈ اچھا نہیں ہوتا میں ٹیکسی سے یونی جاتی ہوں اور قسمت کی بات ہے کہ ہمیشہ آپ مل جاتے ہیں اور میرا موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔
وہ مسکراتے ہوئے بولی جبکہ اس کی آخری بات پر ارمغان کو ناجانے کیوں غرور سا ہوا۔ چلیں میں آپ کو ٹیکسی روک دیتا ہوں۔ وہ بولا تو اریش نے سر ہلایا جبکہ وہ ٹیکسی کی تلاش میں ایدھر ادھر نظریں دوڑانے لگا۔
* * *
دا جان پرسوں ہم سب لوگ اردل کا رشتہ مانگنے چلیں گے۔ وہ تینوں ڈائنگ ٹیبل پر ناشتہ کر رہے تھے جب اچانک سے آدیان بولا جبکہ اس کی بات پر دا جان اور مہرین بیگم حیران ہوئے۔ رشتہ مانگنے مگر کس سے؟؟ تم نے تو کہا تھا کہ اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے تو پھر ہم کس سے رشتہ مانگنے جائیں گے ؟؟
دا جان نے پوچھا۔ جی اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے مگر بتایا تھا نہ اس کی ایک دوست ہے اور اسی دوست کی فیملی اردل کی فیملی ہے۔ ہمیں ان سے رشتہ مانگنے جانا ہے۔ آدیان نے بتایا تو دا جان نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔ سہی ہے مگر کون لوگ ہیں وہ جن سے ہم رشتہ مانگنے جائیں گے؟؟ کچھ تو پتا ہو گا نہ کہ کس طرح کے لوگ ہیں وہ۔ دا جان کے سوال پر وہ مسکرایا۔ مجھے تو نہیں ہے مگر آپ کو پتا ہے کہ وہ لوگ کیسے ہیں۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا تو دا جان کو تعجب ہوا۔ مطلب؟؟ انہوں نے پوچھا۔ وہ دونوں ہی آپس میں بات چیت کر رہے تھے جبکہ مہرین بیگم تو بس خاموشی سے انہیں سن رہی تھیں۔
آپ کے دوست کے پاس ہی جانا ہے رشتہ مانگنے کیونکہ اردل کی سہیلی آپ کے دوست کی پوتی ہے وہی پوتی جس کے ساتھ آپ میرا رشتہ کرنا چاہتے تھے۔ ادیان کا جواب ان دونوں کے سر پر بم کی طرح گرا تھا۔ کیا؟؟ دا جان بے یقینی سے بولے جبکہ آدیان نے ہسی چھپائی۔
* * *
ایوں کیسے نہیں جائیں گے آپ؟؟ دوست نہ سہی مگر اب میرے لالا آپ کے سالے بھی ہیں اور آپ کا حق اور فرض بنتا ہے ان کی شادی کو اٹینڈ کرنا۔ وہ اماں بی کی طرح کمر پر ہاتھ رکھتے ازقان سے بول رہی تھی جس نے صاف صاف انکار کر دیا تھا آدیان کی شادی پر جانے سے۔
میں نے تمہیں تو جانے سے منع نہیں کیا نہ پھر کیسی بح بس میں کہہ رہا ہوں کہ میں نہیں جاؤں گا۔ وہ کندھے آچکا کر بولا۔ کیوں؟؟ کیوں نہیں جائیں گے آپ؟؟ میرے لالا کی شادی ہے پھر آپ کیسے نہیں جائیں گے؟؟ اس کی آواز میں اب غصہ در آیا۔ ضد مت کرو یار میرے پہلے ہی سر میں درد ہو رہا ہے۔
وہ سر مسلتا بولا تو رمل کو اس کی فکر ہوئی۔ کیا ہوا ہے؟؟ کیوں سر میں درد ہو ر ہا ہے؟؟ وہ اس کے ساتھ بیٹھ کر پریشانی سے بولی جبکہ ازقان کی آنکھیں درد سے لال ہو رہی تھیں۔ ازقان! ازقان کیا ہوا ہے کیا زیادہ درد ہو رہا ہے؟؟ اسے کچھ نہ بولتے دیکھ اس نے پوچھا۔ پلیز رمل مجھے ابھی کوئی بات نہیں؟؟ کرنی۔ پلیز میرے ساتھ دوبارہ اپنے لالا کی شادی کی بات مت کرنا۔
تمہیں جانا ہے تو جاؤ ہزار بار جاؤ پر پلیزز مجھے مت کہو کیونکہ میں نہیں جاؤں گا۔ وہ بنا اسے دیکھے سر جھکائے بولا جبکہ اس کا لہجہ ناجانے کیوں درد بھرا تھا۔ اچھا نہیں کہوں گی مگر ابھی آپ لیٹیں میں آپ کا سر دبا دوں۔ وہ بولی تو ازقا ن نے اسے دیکھا پھر وہیں اس کی گود میں سر رکھ کر لیٹ گیا جبکہ اس کا ایک ہاتھ پکر کر اس نے اپنے دل کے مقام پر رکھ لیا۔
بس ابھی ٹھیک ہو جائے گا سر کا درد میں اپنے پیارے پیارے ہاتھوں سے دباؤں گی نہ تو آپ ٹھیک ہو جاؤ گے۔ وہ اس کے سر درد پر خود رو رہی تھی جبکہ ازقان نے سکون سے آنکھیں بند کر لیں تھیں۔
* * *
اًتنی دیر سے کیوں آرہی ہو؟؟ وہ جیسے ہی گھر آئی زیام جو لاؤنچ میں ہی بیٹھا اس کا انتظار کر رہا تھا فورا سے اس کے پاس آتا بولا۔ میں بتا کر گئی تھی آپ کو کہ میں لیٹ آؤں گی۔ وہ بے زاری سے بولی۔ تم نے کہا تھا کہ لیٹ آؤں گی مگر ٹائم دیکھو کہاں تم چار بجے گھر آجاتی ہو اور کہاں آج رات کے نو بجے گھر آرہی ہو۔ فون بھی تمہارا بند تھا سارا دن۔ وہ اسے گھورتا ہوا بولا جبکہ اس کی گھورتی نظروں اور غصے کا اریش پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ بتایا تھا نہ کہ شاپنگ پر جانا ہے مجھے دوست کے ساتھ تو پہلے ہمیں شاپنگ میں دیر لگی پھر اس کے بعد ہم پالر چلے گئے وہاں الگ سے دیر لگی پھر میں نور اور احمد بھائی ہم تینوں نے ڈنر کیا اور اب گھر چھوڈ کے گئے ہیں وہ مجھے۔
اس نے سارے ٹائم کی تفصیل بتائی جبکہ زیام کا د یہان تو صرف احمد نام پر گیا تھا۔ احمد؟؟ احمد کون؟؟ اس نے آنکھیں چھوٹی کیے پوچھا۔ نور کے شوہر ہیں اور کون ہیں وہ اور ویسے بھی آپ نے شروع دن سے مجھ سے ڈیل کی تھی کہ میں جو مرضی کروں مجھے روک ٹوک نہیں ہو گی اس لیے اب اس طرح سے مجھ سے سوال جواب نہ کریں۔
وہ تھوڑا روڈ ہو کر بولی تو زیام نے اسے دیکھا۔ اریش کیا بات ہے میں دیکھ رہا ہوں تم صبح سے مجھ سے روڈ ہو کر بات کر رہی ہو۔ کیا مجھ سے ناراض ہو؟؟ زیام نے پوچھا تو اس نے گہری سانس لی۔ سوری اگر آپ کو ایسا لگا۔ ابكچلی میری طبیعت ٹھیک نہیں اسی لیے چڑچڑا پن ہو رہا ہے۔
وہ اس بار نرمی سے بولی۔ دیکھا میں نے صبح بھی پوچھا تھا طیعیٹ ٹھیک ہے نہ۔ چلو ہم ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں۔ اس نے فوراً فکرمندی سے کہا تو اریش مسکرائی۔ نہیں شکریہ بس تھوڑی دیر سوں گی تو ٹھیک ہو جاؤں گی۔
آپ بھی آرام کریں اور ہاں یہ لیں آپ کے لیے پیزہ لے کر آئی ہوں گرم کر کے کھا لیجئے گا۔ وہ مسکرا کر کہتی اپنے کمرے میں چلی گئی جبکہ زیام نے پہلے کمرے کے بند دروازے کو دیکھا اور پھر کندھے اچکا کر پیزہ لے کر کچن میں چلا گیا۔
کہاں ہو اور کتنی دیر لگے گی تمہیں گھر پہنچنے میں؟؟ وہ یونی سے واپسی کے ر استے پر تھی جب اسے زیام کی کال آئی۔ آ رہی ہوں بس راستے میں ہوں مگر آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟؟ پہلے تو کبھی نہیں پوچھا۔ اسے حیرت ہوئی زیام کے پوچھنے پر تبھی بولی۔ کیوں پوچھنا ہے کام ہے تبھی پوچھا۔ میری پرپل شرٹ نہیں مل رہی اب تم گھر آؤ گی تو ڈھونڈ کر دو گی نہ تبھی پوچھ رہا ہوں۔ زیام کے جواب پر اریش نے منہ بیگاڑا۔
بس آرہی ہوں ویٹ کر لیں۔ وہ اسے بول کر فون بند کر گئی جبکہ فون بند ہوتے ہی زیام کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔
* * *
رمل اب چلو بھی دیر ہو رہی ہے۔ وہ سب لوگ آج لاہور جا رہے تھے اردل کا رشتہ مانگنے کے لیے اسی لیے آدیان رمل کو لینے ازقان کی حویلی آیا ہوا تھا کیونکہ ازقان نے تو رمل کو خود چھوڈنے جانے سے سے انکار کر دیا تھا۔
لالا جلدی مت مچائیں مجھے اچھے سے تیار ہونے دیں ورنہ لوگ کیا کہیں گے کہ لو جی بہن تو لڑکے کی ایسے ہی منہ اٹھا کر آگئی ہے۔ وہ شیشے کے سامنے کھڑی تیار ہوتی بولی جبکہ بیڈ پر بیٹھا آدیان ہسا۔ میری جان لیکن رشتہ لینے تو کل جانا ہے نہ آج تو بی جان کی طرف جانا ہے۔
وہ بولا تو رمل نے مڑ کر اسے دیکھا۔ ہاں تو بی جان کی طرف میں شادی کے بعد پہلی بار جاؤں گی اس لیے تیا ر ہو کر جاؤں گی۔ آپ کو کیا پتا ان باتوں کا یہ تو لڑکیوں کی باتیں ہیں سیانوں کی باتیں ہیں۔ وہ سیانی اماں کی طرح بولی تو آدیان نے ہسی چھپائی۔ اچھا جی ٹھیک ہے میری غلطی اب چلو ہو جاؤ تیار میں کچھ نہیں بول رہا۔
وہ ہاتھ کھڑے کرتا بولا۔ ہاں جی اب بولنا بھی مت اور یہاں آئیں جلدی سے میرا اچھا سا ہئیر سٹائل بنائیں۔ وہ ہونٹوں کو سرخ رنگ میں رنگتی بولی جبکہ اس کے حکم پر وہ فوراً کھڑا ہوتا اس کے پاس پہنچا اور شیشے کے سامنے پڑا برش اٹھا کر اس کے بالوں میں چلانا شروع کیا کیونکہ اسے اپنی لاڈو کا ہئیر سٹال جو بنانا تھا۔
ہاں وہ گاؤں کا سردار بہت پیارے پیارے ہئیر سٹائل بنانے جانتا تھا اور سب سٹائیل بنانے ہی اس نے اپنی گڑیا کے لیے سیکھے تھے۔
* * *
خان جی ہم جا رہے ہیں اور اب آپ کو تین دن بعد اپنی شکل دیکھائیں گے۔ کھانا وقت پر کھائیے گا اور مجھے بہت بہت سارا یاد کریے گا۔ وہ تیار ہو کر آدیان کے ہمراہ نیچے آئی تو ازقان لاؤنچ میں ٹہل رہا تھا جبکہ اسے دیکھتے ہی وہ بھاگ کر اس کے پاس جاتی بولی۔
رمل میں باہر جا کر گاڑی سٹارٹ کرتا ہو تم اپنے میاں سے مل کر آجانا۔ آدیان انہیں سہی سے بات کرنے کا مو قع دینے کے لیے وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کے جاتے ہی ازقان نے رمل کو سینے سے لگایا۔ مت جاؤ نہ۔ دھیمے اور التجا کرنے والے لہجے میں کہا گیا۔
ایسے مت کریں نہ ورنہ میرا دل بھی نہیں کرے گا جانے کو لیکن مجھے جانا ہے میرے اکلوتے لالا کا رشتہ دیکھنے جا رہے ہیں سب اور تو اور شاید ساتھ ہی نکاح بھی کیا جائے گا ان کا۔ پھر میں کیسے یہاں رہ سکتی ہوں؟؟ آپ سے اتنی دفعہ کہا ہے مگر آپ مانتے ہی نہیں جانے کے لیے۔ ابھی بھی کہہ رہی ہوں خان جی اپ بھی ساتھ چلیں چھوڈیں ساری لڑائیاں نفرت بس یہ سوچ کر چلیں کہ آپ کے سالے کا نکاحہے۔
وہ پیار سے اس کا چہرہ ہاتھوں میں بھر کر بولی جبکہ اپنے گال پر رکھے اس کے ہاتھ کو ازقان نے پکڑ کر اپنے ہونٹوں سے لگایا تھا۔ نہیں مجھے نہیں جانا اور تمہیں بھی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ تمہارے بنا تین دن کیسے رہوں گا؟؟ وہ اس کے چہرے کو محبت سے دیکھتا بولا جبکہ آخر میں اس کے ماتھے پر ہونٹ رکھے۔
اچھا میں آپ کو روز وڈیو کال کروں گی اور آپ سے بہت ساری باتیں کروں گی بس آپ اداس نہ ہوں اور اپنا خیال رکھنا بہت سارا پہلے ہی آپ کی طیعیٹ ناجانے کیوں ٹھیک نہیں رہتی ہر وقت اداس سے رہتے ہیں۔ وہ اس کی کمر کے گرد کس کر حصار باندھ کر اس کے سینے پر سر رکھ کر بولی تو وہ ہلکا سا مسکرایا ۔ ٹھیک ہے اب اپنا وعدہ پورا کرنا ورنہ میں بھی اپنا خیال نہیں رکھوں گا۔
وہ اس کے سر پر اپنی ٹھوڈی رکھتا بولا تو رمل نے ہاں ہاں میں گردن ہلائی۔ اچھا اب میں چلتی ہوں اور یاد رہے میں نے کیا کہا ہے آپ سے۔ کھانا وقت پر کھانا ہے اپنا خیال رکھنا ہے اور مجھے ڈھیر سارا یاد کرنا ہے۔
وہ مسکرا کر بولتی اس سے دور ہوئی جبکہ اس کے الفاظ ابھی ختم ہی ہوئے تھے کہ ازقان نے پھر سے اس کی کمر کے گرد ایک ہاتھ ڈال کر اسے قریب کیا جبکہ دوسرا ہاتھ اس کی گردن کے پیچھے رکھ کر اس کا چہرہ بھی قریب کرتے اس کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں سے قید کر لیا۔
کافی دیر بعد وہ اس سے دور ہوا تو رمل کے گال گلابی ہو چکے تھے جبکہ پلکوں کا رقص بھی شروع ہوا تھا۔ اپنا خیال رکھنا اور یاد رکھنا تم اگر ٹھیک رہو گی تو ازقان خان بھی ٹھیک رہے گا اس لیے اگر چاہتی ہو میں اپنا خیال رکھوں تو تم اپنا خیال رکھنا۔ وہ اس کا چہرہ ہاتھوں میں بھر کر اسے پیار سے بولا تو رمل نے ہاں میں سر ہلایا۔
دل تو نہیں کر رہا تمہیں جانے دینے کے لیے مگر تمہیں جانا ہے اس لیے دل پر پتھر رکھ کر کہہ رہا ہوں جاؤ تمہارا لالا انتظار کر رہا ہو گا۔ وہ اس کے گالوں سے ہاتھ ہٹا کر بولا تو رمل نے سر ہلایا اور جانے کے لیے پلٹی مگر دو قدم چلنے کے بعد وہ پھر سے واپس پلٹی اور بھاگ کر ازقان کے پاس آئی۔
اس کے واپس آنے پر وہ حیران ہوا مگر اسے حیران ہونے کا سہی سے موقع دیے بنا وہ اس کے گال پر کس کرتی اسے آنکھ مار کر وہاں سے بھاگ گئی جبکہ ازقان حیران پریشان سا اپنے گال پر ہاتھ رکھ کر اسے جاتا دیکھتا رہ گیا۔
* * *
اسلام و علیکم!
میں گھر آگئی۔۔۔۔۔ سرپرائز!
وہ گھر داخل ہوتے روز کی طرح سلام کرتی بولی مگر اچانک سے زابر اس کے سامنے آتا بولا جبکہ اسے سامنے دیکھ کر اریش ہکا بکا رہ گئی تھی۔ زاری تم کب آئے؟؟ وہ اسے دیکھ کر خوشی سے اس کے گلے جا لگی اور پوچھا۔ جب مرضی آیا مگر تمہیں خوش کر دیا نہ۔
وہ اس کے سر پر ہونٹ رکھتا بولا۔ ہم بھی آئے ہیں اریش۔ نوشہ بیگم کی آواز کانوں میں جیسے ہی پڑی وہ زابر سے فوراً دور ہوئی اور زابر کے پیچھے دیکھا جہاں نوشہ بیگم اور ابرش دونوں ہی کھڑے اسے مسکرا کر دیکھ رہے تھے۔ چاچی میری پیاری چاچی۔ وہ بھاگ کر ان کے گلے جا لگی جبکہ ان سب کے سائیڈ پر کھڑا زیام اریش کی خوشی دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔ مجھے سچی یقین نہیں آرہا کہ آپ سب یہاں میرے سامنے ہیں۔
وہ نوشہ بیگم کے بعد ابرش سے مل کر بولی جبکہ زابر نے پھر سے اس کے پاس جا کر اسے اپنے ساتھ لگایا تھا۔ زابر نے آنا تھا میٹنگ کے لیے تو میں نے کہا کہ مجھے اور ابرش کو بھی لے جاؤ تو بس ہم لوگ آگئے۔ نو شہ بیگم مسکرا کر بولیں۔ اچھا کیا آپ لوگ آگئے مگر باقی سب کیوں نہیں آئے؟؟ اس نے باقی سب کا پوچھا۔
وہ دراصل آج رات تک آدیان لوگ آجائیں گے اور کل پھر سب لوگ مل کر آدیان کا رشتہ مانگنے جائیں گے ساتھ ہی سنا ہے کہ نکاح بھی ہو جائے شاید اس لیے باقی کوئی نہیں آیا۔ نوشہ بیگم نے بتایا تو اریش نے حیران ہو کر انہیں دیکھا۔ مطلب کل رات میسج پر رمل سچ کہہ رہی تھی مجھے لگا وہ مزاق کر رہی ہے۔ وہ بولی تو سب مسکرائے۔
مسکرائیں نہیں مجھے یہ بتائیں کہ آپ سب کیوں نہیں گئے اور ہمیں کیوں انوائیٹ نہیں کیا گیا؟؟ وہ ناراضگی بھرے تاثرات سے بولی۔ یہ تو تم اپنے میاں سے پوچھو۔ زابر ہستا ہوا بولا۔ میاں کونسے میاں بے دیہانی میں وہ بولی تو سب نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ میرے علاؤہ اور کتنے میاں ہیں تمہارے؟؟ ؟؟
زیام نے اسے گھورتے ہوئے کہا تو اریش نے دانتوں تلے زبان دبائی۔ سوری بے دیہانی میں بول گئی۔ وہ آنکھیں بند کرتے بولی۔ دوبارہ دیہان رکھنا اور رہی بات انوائیٹ کرنے کی تو مجھے آیا تھا آدیان اور دا جان کا فون مگر میں نے انکار کر دیا کیونکہ کل میں بلکل نہیں جا سکتا کل کے دن میں بہت بزی ہوں۔ وہ بولا۔
تھی۔ وہ ہونٹوں کو باہر نکالتی بولی۔ تم نے ہی بتایا تھا کہ تمہارا یونی فيگش آپ بزی تھے نہ میں تو نہیں ن ہے پھر مجھ سے کیوں لڑ رہی ہو؟؟ مورے اسے سمجھا لیں یہ مجھ سے ہر بات پر بہت بہس کرتی ہے کوئی شرم لہاظ نہیں اسے کہ میں اس کا شوہر ہوں۔ وہ اسے گھور کر نوشہ بیگم سے بولا تو انہوں نے ہس کر اریش کو اپنے پاس آنے کا اشارہ کیا جس پر وہ زابر سے دور ہو کر ان کے گلے جا لگی۔
میری بیٹی دکھی ہے زیام اسے تنگ نہ کرو اور تمہارا بھی حق تھا کہ تم اس سے پوچھ کر آدیان کو جواب دیتے۔ خیر اریش اب چھوڈو اب تو کچھ نہیں ہو سکتا اور ویسے بھی اگر تم چلی جاتی تو پھر ہم سب بھی یہاں نہ ہوتے۔ پہلے زیام سے کہتے آخر میں وہ اریش سے بولیں تو اس نے سر ہلایا۔ یہ تو ٹھیک کہا آپ نے چاچی لیکن مجھے دکھ ہے میں آدیان لالا کی دلہن آخر میں دیکھوں گی۔
وہ اداسی سے بولی۔ تم اکیلی تھوڑی آخر میں دیکھوں گی۔ میں زابر مورے لا لا ہم سب بھی نہیں دیکھ پائے دلہن کو تمہارے ساتھ ہی دیکھیں گے اس لیے اب موڈ ٹھیک کرو اور ہمیں کچھ کھلاؤ پلاؤ ہم بھوکے پیاسے ہیں۔ ابرش بولی تو اریش فوراً سیدھی ہوئی۔ سوری ابرش باجی میں تو بھول ہی گئی کہ آپ سب کو بھی کچھ کھانا ہو گا۔
میں ابھی کپڑے چینج کر کے آتی ہوں تب تک آپ اور چاچی کچھ بنا لیں کچن میں سب پڑا ہے۔ وہ شروع میں شرمندہ سے لہجے میں بولی مگر آخر میں لہجہ شرارتی ہو گیا جبکہ اس کی بات پر پہلے تو سب حیران ہوئے اور پھر سب کا قہقہ بلند ہوا۔ بدتمیز لڑکی ہم مہمان ہیں۔
ابرش نے کہا۔ نہ جی آپ کے لا لا کا اور چاچی کے بیٹے کا گھر ہے پھر مہمان کیسے اور مجھے بھی آج چاچی کے ہاتھ کا کھانا کھانا ہے اس لیے چپ چاپ بنائیں آرام بعد میں کر لیجیے گا۔ وہ ہسیے ہوئے بولی تو نوشہ بیگم نے آنکھوں ہی آنکھوں اس کی نظر اتاری۔ دیکھ رہے ہو زیام تمہاری بیوی ظالم بہو بن کر دیکھا رہی ہے تمہاری مورے کو۔
نوشہ بیگم جان بوجھ کر زیام سے بولیں۔ کیا کر سکتے ہیں مورے آپ سب کی ہی کارستانی ہے کہ یہ آپ کی بہو ہے اب بھگتیں میں کچھ نہیں کر سکتا۔ آپ لوگ بنائیں کھانا میں زرا اپنی بیگم سے ضروری بات کر لوں۔ وہ سیریس منہ بنا کر کندھے آچکا کر بولتا اریش کا ہاتھ پکر کر اسے اپنے کمرے میں لے گیا جبکہ پیچھے زابر ابرش اور نوشہ بیگم ایک دوسرے کو دیکھنے لگے کیونکہ انہیں تھوڑی دیر کے لیے بھی فیل نہیں کروایا گیا تھا کہ وہ مہمان ہیں۔
چلو ابرش گھسو کچن میں اور ڈھونڈو چیزیں کیونکہ کھانا تو ہمیں ہی بنا نا ہے۔ نوشہ بیگم ہس کر کہتیں کچن کی طرف چل پڑیں جبکہ ان کے پیچھے ہی ابرش بھی تھی۔ میں بھی ہیلپ کرواتا ہوں چاچی۔ زابر ان سے کہتا ان کے ساتھ کچن میں کھس گیا جبکہ ابرش اسے پیاز چھیلنے اور کاٹنے کا کام دے چکی تھی اور پھر زابر میاں نے پیاز کاٹتے ہوئے اپنے کبھی نہ ہوئے جانی کی جدائی میں رو رو کر سمندر بھر دیے۔
* * *
ارے ارے کیا کر رہے ہیں آپ؟؟ وہ اسے اپنے ساتھ اپنے کمرے میں لے کر آگیا اور جیسے ہی دروازہ بند کیا تو اریش بولی۔ چپ کرو پاگل لڑکی تم یہ بتاؤ کہ مورے لوگوں کے سامنے اپنے کمرے میں کیوں جا رہی تھی؟؟ زیام نے اس کا بازو چھوڈ کر پوچھا تو اریش نے اسے ایسے دیکھا جیسے وہ پاگل ہو ۔ کیا ہو گیا ہے آپ کو؟؟ اپنے کمرے میں نہیں جاؤں گی تو کس کے کمرے میں جاوں گی؟؟ اس نے پوچھا۔ پاگل لڑکی اب ہم اکیلے نہیں ہیں کہ الگ کمرے میں رہنے سے آنے جانے سے کوئی مسلہ نہیں ہو گا۔ مورے کو کیا جواب دیتی تم کہ کیوں الگ کمرے میں رہتی ہو؟؟ زیام بولا تو اریش کو احساس ہوا کہ ہاں وہ سہی کہہ رہا تھا۔ سوری یہ تو میں نے سوچا نہیں مگر اب کیا کریں گے؟؟ اس نے فکر سے پوچھا۔ کرنا کیا ہے اب جب تک مورے لوگ یہاں ہیں ہم اس کمرے میں سوئیں گے۔ تمہارا کمرہ زابر اور ابرش اسیمعال کر لیں گے اور مورے کو سامنے والا کمرہ دے دیتے ہیں۔ زیام بالوں میں ہاتھ چلاتا بولا۔ نہیں میں آپ کے ساتھ کیسے ایک کمرے میں رہ سکتی ہوں؟؟ وہ گھبرا کر بولی ۔کیوں نہیں رہ سکتی؟؟ ہم نکاح شدہ ہیں اور ویسے بھی لاہور میں بھی تو میرے کمرے میں ہی رہتی ہو نہ پھر یہاں کیا مسلہ ہے؟؟
اس نے اریش کو گھور کر کہا۔ وہ تو ایک آدھ دن کی بات ہوتی ہے اور پھر وہاں پر صوفہ بھی ہوتا ہے یہاں آپ کے کمرے میں صرف بیڈ ہی ہے۔ اریش نے کمرے میں نظریں ڈوراتے کہا۔ ہاں تو بیڈ تو ہے نہ اس لیے کچھ دن اسی بیڈ پر میرے ساتھ سو جانا جیسے ہی مورے لوگ چلے جائیں گے تم بھی واپس اپنے کمرے میں چلی جانا۔
اب منہ ہاتھ دھو کر آو باہر مورے لوگوں کا ہاتھ بتاؤ وہ تھکے آئے ہیں۔ میں جاتا ہوں پھر تم آجانا مل کر کھانا بناتے ہیں انہیں آرام کر نے دو۔ وہ سمجھانے والے انداز میں بولا تو اریش نے بگڑے موڈ سے ہاں میں سر ہلایا اور واش روم کی جانب بڑھ گئی جبکہ زیام کمرے سے نکل گیا۔