کھانا کھانے کے بعد نوشہ بیگم تو اپنے کمرے میں جا کر سو گئی تھیں کیونکہ وہ سفر کی وجہ سے بہت تھکی ہوئی تھیں جبکہ زیام اریش زابر اور ابرش کافی دیر باتیں کرتے رہے۔ ابرش اور اریش نے مل کر اریش کے کپڑے اور ضروری چیزیں اس کے کمرے سے زیام کے کمرے میں منتقل کر دیں تھیں اور پھر زابر اور ابرش بھی سونے کے لیے اپنے کمرے میں چلے گئے جبکہ اریش کو زیام کے کمر ے میں جاتے ہوئے موت پڑ رہی تھی۔
آنا ہے تو آجاؤ ورنہ میں نے اندر سے ایک بار دروازہ بند کر دیا نہ تو پھر کھولنا نہیں ہے۔ اسے کافی دیر لاؤنچ میں ہی بیٹھے دیکھ کر زیام کمرے کے دروازے میں کھڑا ہو کر بولا جبکہ اس کی دھمکی پر وہ نا چاہتے ہوئے بھی اٹھی اور مر ے مرے قدموں سے چل کر اس کے کمرے تک پہنچی۔ میں دائیں جانب لیٹوں گی۔
وہ کمرے میں داخل ہو کر بولی اور جا کر دائیں جانب لیٹ گئی جبکہ زیام نے کندھے آچکا کر اسے دیکھا اور پھر دروازے کو لاک لگا کر اپنی جگہ پر آیا۔ یہ کیا کر رہے ہیں؟؟ بیڈ پر بیٹھتے ہی زیام نے اپنی ٹی شرٹ اتارنی چاہی مگر اسے ایسا کرتا دیکھ اریش گھبرا کر پوچھتی پھرتی سے بیڈ سے اتری۔ کیا ہو گیا ہے شرٹ اتار رہا ہوں۔
مجھے شرٹ کے ساتھ نید نہیں آتی۔ وہ اپنی شرٹ اتار کر اسے دیوار کے ساتھ پڑی چئر پر پھینک کر بولا جبکہ اریش نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ ر کھ لیے۔ سردیوں میں کون پاگل شرٹ اتار کر سوتا ہے۔ وہ چڑ کر بولی۔ میں ہوں وہ پاگل جو سردیوں میں بھی شرٹ اتار کر سوتا ہے۔
میں تو دسمبر اور جنوری میں بھی اتار کر سوتا تھا اب تو پھر فروری کا آخر ہے۔ وہ لاپرواہی سے بولا تو اریش کو غصہ آیا۔ دیکھیں جتنے دن میں یہاں ہوں شرٹ پہن کر سو جائیے گا نہ کیونکہ اس طرح میں کمف ٹیبلر نہیں ہوں گی۔ وہ چہرہ موڑ کر اس سے بولی۔ نہیں میں یہ نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے نید نہیں آتی اس طرح۔
پہلے بھی جب لاہور میں ایک دو دن تمہارے ساتھ ایک کمرے میں رہا ہوں مشکل سے شرٹ کے گزاری مجھے نید ہی نہیں آتی۔ سونا ہے تو سو جاؤ ورنہ بہن کھڑے کھڑے رات گزار دینا۔ ساتھ رات وہ بول کر کمف ٹرر اپنے اوپر لیتا اپنی سائیڈ کا لیمپ آف کر گیا جبکہ اریش نے واپس پلٹ کر اسے دیکھا جو کمف ٹار گردن تک لیے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
ہنہ کمف ٹرر لے لیا ہے مگر شرٹ نہیں پہننی۔ وہ غصے سے بڑبرائی مگر آواز اونچی تھی۔ نہیں پہنوں گا شرٹ بس خوش۔ وہ اسے اور چڑاتا بولا۔ کافی دیر تو وہ کھڑی رہی مگر جب اور کھڑا رہنا محال ہوا اور نید بھی زور و شور سے حاوی ہوئی تو پاؤں پٹخ کر وہ بیڈ کی جانب گئی اور اپنی جگہ پر لیٹ گئی جبکہ زیام تو تب تک گہری نید میں گم بھی ہو چکا تھا۔
کیوں میں کیوں نہیں جاؤں گا اندر؟؟ مجھ سے کیسا پردہ اسے؟؟ میں پہلے بھی اسے دیکھ چکا ہوں پھر بھلا کس چیز کا پردہ؟؟ وہ دا جان کے سامنے کھڑا سوال کر رہا تھا کیونکہ اس وقت وہ سب لوگ افسین کے گھر جا رہے تھے اردل کا رشتہ مانگنے اور نکلنے سے پہلے دا جان نے آدیان سے کہہ دیا تھا کہ وہ سب کے ساتھ اندر نہیں جائے گا بلکہ باہر گاڑی میں بیٹھے گا اور جب وہ سب نکاح کی بات کریں گے اور مولوی کو بلایا جائے گا تب اسے اندر آنے کی اجازت ملے گی اور یہ بات سن کر آدیان بلکل بھی راضی نہیں تھا ۔
دیکھا ہو گا تم نے اسے لیکن کچھ رسم و رواج بھی ہوتے ہیں اس لیے تم اندر نہیں او گے بات ختم۔ مہرین بہو تم زرا نوکروں سے میٹھائی کے ٹوکرے ڈگی میں رکھواو۔ آدیان سے دو ٹوک لہجے میں کہنے کے بعد دا جان مہرین بیگم سے بولے جو رمل کا ڈوپٹہ پن آپ کر رہی تھیں۔
رمل یار تم کہو نہ دا جان سے کہ مجھے بھی اندر ساتھ جانا ہے۔ آدیان نے رمل کی جانب دیکھتے کہا جبکہ اس کے خود سے مخاطب ہونے پر رمل نے نظریں ہی پھیر لیں تھیں جیسے اس نے سنا ہی نہ ہو آدیان کو ۔ اس کے یوں نظریں پھیرنے پر آدیان کو یقین ہی نہ آیا۔ رمل تم بھی؟؟ تم تو لالا کا ساتھ دو نہ۔ آدیان نے بے یقینی اور دکھ بھرے لہجے کہا۔ یار لالا میں کیا کہوں میرے خیال سے دا جان ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ کچھ تو شرم حیا کریں ہم رشتے دیکھنے جا رہے ہیں پھر بھلا لڑکے کو کیوں ساتھ لے کر جائیں اس کا دوپٹہ پن آپ ہو چکا تھا تبھی اس کے پاس آتی بولی۔؟؟
یار یہ تو صرف فورميلی
ی کے طور پر جا رہے ہیں ہم ورنہ نکاح بھی تو آج ہے نہ۔ وہ جھنجھلا کر بولا۔ چپ ایک دم چپ۔ آواز نہ آئے مجھے اب آپ کی۔ کہہ دیا نہ کہ جب تک نکاح کے لیے مولوی کو نہیں بلایا جائے گا آپ اندر نہیں آئیں گے تو مطلب نہیں آئیں گے۔ آئی بات سمجھ؟؟
اسے نہ مانتا دیکھ رمل نے اسے ایک تگڑی گھوری ڈال کر غصے سے حکم دینے والے لہجے میں کہا تو مہرین بیگم کے ساتھ ساتھ دا جان نے رمل کو حیران ہو کر دیکھا۔ اس سے پہلے مہرین بیگم اسے لالا کے ساتھ اونچی آواز میں بات کرنے پر ڈانٹیں آدیان کی دھیمی آواز ان کے کانوں میں پڑی۔ اچھا ٹھیک ہے میں نہیں آوں گا اندر باہر انتظار کروں گا۔
وہ سر جھکائے اچھے بچوں کی طرح بولا جبکہ اس کے اس طرح بات ماننے پر دا جان اور مہرین بیگم کو بہت بڑا جھٹکا لگا۔ واہ جی واہ گاؤں کا سردار اپنی بہن سے ڈرتا ہے۔ ماشا للہ ماشاللہ نظر نہ لگے بھائی بہن کے پیار کو۔
بی جان جو تیار ہو کر ان کے کمرے میں آئیں تھیں تاکہ انہیں چلنے کا کہہ سکیں رمل کا آدیان پر روعب اور آدیان کا بات ماننا دیکھ چکی تھیں تبھی دونوں کے صدقے جاتی بولیں۔
دیکھ لو ممتاز کہاں ہم سمجھتے تھے کہ یہ نالا ئق بہن سے نفرت کرتا ہے اور دیکھو حقیقت کیا نکلی یہ تو اس کی ایک گھوری پر ڈرتا ہے۔ ہم سب کو کیسے ان دونوں نے اتنے سال پاگل بنایا۔
دا جان ہسی
ے ہوئے بی جان سے بولے تو انہوں نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا جبکہ مہرین بیگم مسکراتے ہوئے آدیان اور رمل کو دیکھ رہی تھیں ساتھ ہی نظروں ہی نظروں ان کی نظر اتارتے ہمیشہ ایسے رہنے کی دعا دے رہی تھیں۔
* * *
اوہ ماشاللہ ماشاللہ میری ہونے والی بھابھی تو بہت خوبصورت ہے۔ ایسے ہی نہیں میرے لالا پاگل آپ کے پیچھے۔ افسین نے اردل کو لا کر رمل کے ساتھ بیٹھا یا تو وہ اردل کے کان میں شرارتی انداز میں بولی جس پر اردل کے گال گلابی ہوئے۔
اے لڑکی میری دوست کو چھیڑتی ہے شرم کر۔ افسین جو پاس ہی بیٹھے ہونے کے سبب رمل کی بات سن چکی تھی اسے مصنوعی گھوری سے نوازتی بولی جس پر رمل نے دانتوں کی نمائش کرتے اسے دیکھا۔ لو بھئی خان آج سے میری پوتی تمہاری بہو ہوئی۔
میں تو بس تم سے دوستی مضبوط کرنا چاہتا تھا پھر چاہے وہ افسین کے زریعے ہوتی یاں اردل مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ اردل بھی مجھے افسین کے برابر ہے۔ جیسے ہم سب کو افسین عزیز ہے ویسے ہی اردل بھی عزیز ہے اس لیے میں تم سے کہہ رہا ہوں میری پوتی کی آنکھوں میں اگر تمہارے پوتے کی وجہ سے آنسو آئے نہ تو پھر تمہارا پوتا میرے ہاتھوں نہیں بچے گا۔
افسین کے دادا جان دا جان سے گلے لگتے بولے تو ان کی باتوں پر سب کے چہروں پر مسکراہٹ آئی جبکہ اردل کی آنکھوں میں ان کے پیار اور محبت پر آنسوں آئے تھے۔ تم بے فکر رہو یار میں اسے بہو نہیں پوتی بنا کر ہی لے جاؤں گا۔ جیسے ہمیں ہماری رمل ہے نہ ویسے ہی اردل پیاری ہو گی وعدہ رہا۔ دا جان کے وعدہ دینے پر سب کو اطمینان ہوا۔
میرے خیال سے اب آدیان کو اندر بلا لینا چاہیے اور نکاح خواں کو بلا کر بھی نکاح کی رسم ادا کرتے ہیں ۔ بی جان آدیان کی حالت پر ترس کھاتے ہوئے بولیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ وہ باہر گاڑی میں بیٹھا بے چین ہو رہا ہو گا۔
افسین کے گھر والوں نے تو اسے کہا تھا اندر آنے کو اور شاید وہ آ بھی جاتا مگر رمل کا حکم تھا کہ اندر نہیں اسی لیے نا چاہتے ہوئے بھی وہ انکار کرتے گاڑی میں بیٹھا رہا۔ جی جی بلکل بلائیے آدیان بیٹا کو میں جانا زرا مولوی صاحب کو بلا لاتا ہوں۔
افسین کے والد بولے جبکہ نکاح کے زکر اور آدیان کے اندر آنے کا سن کر اردل کا دل زوروں سے دھڑکنا شروع ہوا تھا ساتھ ہی جسم میں بے چینی سی پھیل گئی تھی۔
* * *
ہیلو خان جی! کیسے ہیں؟؟ طیعیٹ ٹھیک ہے نہ آپ کی؟؟ نکاح کی رسم خیر و عافیت سے ہو گئی تھی اور آدیان کی روح پرسکون ہو گئی تھی جبکہ نکاح ہوتے ہی رمل نے باہر لان میں جا کر ازقان کو کال ملا لی تھی۔ یہ اس کی آج کے دن میں ازقان کو چوتھی کال تھی اور چوتھی مرتبہ بھی اس نے وہی فکرہ دہرایا تھا جو پہلی پر کہا تھا۔
جی خان کی جان میں بلکل ٹھیک ہوں اور طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ تم سناؤ رشتہ دیکھنے چلے گئے تم لوگ ازقان نے پوچھا۔ لو جی دیکھنے جانا کیا ہم دیکھ بھی چکے اور تو اور ماشاللہ سے نکاح بھی ہو گیا ہے؟؟ حال اور مستقبل کے سالے کا نکاح+ میرے لالا کا۔ آپ کو یہی تو بتانا تھا کہ آپ کے ماضی کے دوست ہو گیا ہے۔
وہ خوشی سے چہکتی ہوئی اسے بتا رہی تھی جبکہ اس کی بات سن کر ازقان کے چہرے کی مسکراہٹ جو رمل سے بات کرتے ہو ئے اس کے چہرے پر تھی غائب ہو گئی تھی۔ ہو گیا نکاح؟؟ اس نے پوچھا جبکہ اس کی آواز ایسے تھی جیسے کسی گہرے کنوے سے نکلی ہو۔
ہاں جی ہو گیا ماشاللہ سے۔ رمل نے بنا اس کا لہجہ نوٹ کیے خوشی سے کہا۔ م۔۔م۔۔مبارک ہو تمہیں رمل ت۔۔تمہارے لالا کو ا۔۔س کی محبت مل گئی۔ اس نے بمشکل سے فقرہ کہا تھا جبکہ آنکھوں سے دو تین آنسوں ایک ساتھ گرے تھے۔ ہاں جی یہ تو ہے۔ آپ کو پتا ہے میری بھابھی بہت پیاری ہے ایسے جیسے کوئی حور پری ہو۔
بہت خوبصورت ہے وہ اور ان کا نام بھی بہت پیارا ہے اردل۔ رمل خوشی سے اسے اپنی بھابھی کے بارے میں بتانے لگی مگر وہ سن کہاں رہا تھا۔ خان جی! خان جی اپ سن رہے ہیں نہ مجھے؟؟ دوسری جانب سے کوئی رینس نہ محسوس کرتے اس نے تھوڑی اونچی آواز میں پوچھا تو وہ ہوش میں آیا۔ رمل میں بعد میں بات کروں گا میری جان ابھی مجھے ضروری کام ہے۔
وہ اسے کہتا فون بند کر گیا جبکہ رمل حیران ہو کر فون کو دیکھنے لگی۔ انہیں کیا ہوا؟؟ اس نے خود سے پوچھا اور پھر کندھے آچکا کر واپس اندر کی جانب بڑھ گئی جبکہ دوسری طرف ازقان نے کال کٹ کرنے کے بعد فون بیڈ پر پھینک دیا تھا اور پھر کچھ دیر کسی سٹیچو کی طرح کھڑا رہا ایسے جیسے کچھ سوچ رہا ہو یاں کچھ یاد کر رہا ہو۔
کچھ دیر یونہی کھڑے رہنے کے بعد وہ ایک دم نیچے زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور کسی بچے کی طرح رونے لگا۔ روتے ہوئے اس کی زبان پر ایک ہی فقرہ جاری تھا۔ " بہت بے حس اور پتھر دل ہو تم آدیان خان بہت بے حس ہو تم میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا کبھی نہیں "۔
* * *
نہیں تم اٹھو تیار ہو اور جاؤ اپنے یونی فيگشن پر۔ اس نے فيگشن پر جانے سے منع کر دیا تھا کیونکہ اسے اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ چاچی لوگوں کو گھر چھوڈ کر وہ یونی چلی جائے جبکہ اس کے انکار پر نوشہ بیگم بلکل بھی راضی نہیں تھیں تبھی اسے تیار ہونے کا کہنے لگیں۔
پر چاچی آپ لوگ گھر اکیلے ہوں گے اچھا نہیں لگے گا۔ وہ ان کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر ان کے سینے سے لگ کر بولی۔ لو جی کہاں اکیلے ہوں گے؟؟ میں ہوں گی زابر ہو گا میرے ساتھ اور ابرش ہو گی پھر بالھ کیسے ہم اکیلے ہوئے؟؟ تم جاؤ میری جان انجوائے کرو پھر واپس گھر ہی آنا ہے نہ۔ وہ اس کے بال سہلاتے پیار سے بولیں۔
ہاں اریش جاؤ یار مزے کرو ہم لوگ ابھی کچھ دن یہاں ہی ہیں۔ زابر بھی بولا جبکہ ابرش نے اس کی بات پر ہاں میں سر ہلایا۔ اچھا چلیں پھر میں تیار ہوتی ہوں پہلے ہی تین بج گئے ہیں۔ وہ نوشہ بیگم سے تھے۔
* * *
کہاں ہو یار اور کتنی دیر لگے گی تمہیں پہنچنے میں؟؟ فون کے سپیکر سے نور کی آوا ز ابھری۔ بس یار آرہی ہوں رستے میں ہوں تھوڑی دیر ویٹ کر لو۔ فون کو سپیکر پر لگا کر گود میں رکھتے اس نے اپنے کانوں میں کانٹے ڈالنا شروع کیے جبکہ اس کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا زابر اسے دیکھ کر مسکرایا تھا جو آدھا تیار ہو کر گھر سے نکل آئی تھی اور اب گاڑی میں بیٹھی باقی کی تیاری پوری کر رہی تھی۔ میں کیوں انتظار کرنوں گی؟ میں تو خود ابھی نہیں پہنچی مجھے خود دیر ہے ابھی۔ نور کے جواب پر اریش اور زابر دونوں نے حیران ہو کر فون کی جانب ایسے دیکھا جیسے انہیں نور فون میں نظر آرہی ہو۔ کیا؟؟ تم ابھی تک خود پہنچی نہیں اور مجھے کوئی چوتھی مرتبہ کال کر کے پوچھ رہی ہو کتنی دیر ہے کتنی دیر ہے۔ اریش نے بے یقینی اور غصے سے کہا۔ یار مجھے حفصہ کی کالز آرہی ہیں بار بار اسی لیے تمہیں کہہ رہی ہوں جلدی پہنچو تاکہ وہاں جا کر حفصہ کے ساتھ مل کر وہ جو چاٹ ہم نے بنائے تھے انہیں لگا سکو۔ وہ کہہ رہی ہے سر فرقان بار بار آکر کہہ رہے ہیں چاٹ لگائیں۔ وہ بیچاری اکیلی لگا دیتی مگر چاٹ جس الماری میں رکھے ہیں ان کی چابی تمہارے پاس ہے۔ اس لیے کہہ رہی ہوں کہ جلدی پہنچو۔ نور نے تفصیل سے بات بتائی تو اریش نے زابر سے گاڑی کی سپیڈ بڑھانے کو کہا۔ اچھا اچھا میں پہنچ رہی ہوں بس پانچ منٹ تک وہاں ہوں گی۔
اریش نے کہا۔ اوکے پہنچو میں بھی پندرہ بیس منٹ تک پہنچتی ہوں ٹیکسی لے کر کیونکہ احمد بھی جلدی چلے گئے تھے انہوں نے ایک بار ریہرسل کرنی تھی اور ہاں تمہارے لیے آج ایک سرپرائز ہے اور ساتھ احمد کے لیے بھی۔ نور کے سرپرائز والی بات کرنے پر وہ چونک گئی۔
کیا ہے؟؟ اس نے پوچھا۔ بتا دوں گی تو سرپرائز کیسا؟؟ وہاں پر پتا چل جائے گا اچھا اب میں فون کٹ کر رہی ہوں یونی میں ملتے ہیں۔ نور نے کہہ کر فون کٹ کر دیا جبکہ اریش بھی فون کو بیگ میں رکھ کر چوڑیاں پہننے لگی۔
* * *
آگئے اریش کو چھوڈ کر؟؟ وہ گھر آیا تو لاؤنچ میں نوشہ بیگم کے ساتھ بیٹھ کر ایل سی ڈی پر ڈرامہ دیکھتی ابرش نے پوچھا۔ جی آگیا۔ زابر ان کے سامنے والے صوفے پر بیٹھتا بولا۔ زیام لالا کہاں ہیں نظر نہیں آرہے؟؟ اس نے پوچھنے کے ساتھ ایدھر ادھر نظریں دوڑاتے زیام کو ڈھونڈنا چاہا۔ وہ تھوڑی دیر پہلے ہی نکلے ہیں کہہ رہے تھے کہ ضروری کام ہے۔ ابرش نے جواب دیا۔
تم دونوں بھی کہیں گھومنے چلے جاؤ۔ جب سے شادی ہوئی ہے گھر پر ہی ہو اب اسلامآباد آئے تو ہو چلو اسی بہانے تھوڑی آ وٹنگ کر آو۔ نوشہ بیگم ان دونوں کو دیکھتے بولیں تو ان دونوں نے حیران ہو کر انہیں دیکھا۔ ہم کیسے چلے جائیں آپ کو اکیلا چھوڈ کر۔ ابرش نے کہا۔ لو جی میں کیا کوئی چھوٹی دودھ پیتی بچی ہوں جسے ڈر لگے گا؟؟
جاو جا کر گھوم پھر آو کسی ریسٹورنٹ میں جاؤ مزے کا کھا نا کھاؤ کسی مال میں جاؤ شاپنگ کرو۔ مزے کرو ابھی دن ہیں گھومنے پھرنے کے پھر بعد میں بچے ہو جائیں تو پھر بچوں میں ہی الجھ جاتا ہے انسان۔ نوشہ بیگم بول کر چپ ہوئیں جبکہ بچوں والی بات پر جہاں ابرش شرمائی وہیں زابر نے مسکرا کر اسے دیکھا۔ کیا ہے ابھی بھی بیٹھے ہو جاؤ نہ پھر رات ہو جائے گی تو کہو گے کہ اب نہیں جانا۔ انہیں یونہی بیٹھا دیکھ وہ بولیں تو زابر کھڑا ہوا۔ ٹھیک ہے جائیں گے لیکن آپ بھی اٹھیں کیونکہ آپ کو چھوڈ کر تو بلکل نہیں جائیں گے۔
وہ ان کے پاس جا کر ان کے سامنے اپنا ہاتھ کرتا بولا۔ لو بھلا میں کیوں جاؤں؟؟ کباب میں ہڈی بنتی میں اچھی لگوں گی کیا۔ تم دونوں جاؤ میرا کیا کام تم دونوں کے ساتھ۔ وہ نہ میں سر ہلاتے بولیں۔ مورے اٹھ جائیں نہ آپ بھی ساتھ چلیں اور کوئی کباب میں ہڈی وڈی نہیں ہو آپ بلکہ آپ کے ساتھ اور مزہ آئے گا اگلی بار ہم اکیلے چلے جا ئیں گے پر ابھی آپ ساتھ چلو۔
ابرش بھی ان سے بولی تو وہ مسکرا پڑیں۔ اچھا بھئی میں بھی چلتی ہوں اب خوش۔ چلو اب تم دونوں بھی تیار ہو جاؤ میں بھی کپڑے بدل لوں۔ وہ زابر کا ہاتھ پکر کر کھڑے ہوتے بولیں تو ان دونوں نے مسکرا کر اوکے باس کہا جس پر نوشہ بیگم کی مسکراہٹ اور گہری ہوئی۔
کہاں رہ گئی تھی یار تم اتنی دیر۔ ارے ماشاللہ احد میاں بھی آئے ہیں۔ میں صدقے جاؤں میرے گول گپے کے۔ ایدھر او ماسی کے پاس۔ نور جیسے ہی اس کے پاس آئی وہ پہلے تو غصے سے اس پر بھڑکنے لگی مگر اس کی گود میں احد کو دیکھ کر اس کا سارا غصہ بھاگ گیا تھا۔
ارے واہ ماشاللہ دیکھو تمہارے پاس کتنی آسانی سے چلا گیا ورنہ یہ تو کسی کے پاس آتا ہی نہیں۔ اریش کے بازو آگے کرنے پر احد بھی خوشی سے اس کی گود میں چلا گیا جس پر نور خوش اور حیران ہوتی بولی۔ آئے گا کیوں نہیں آخر کو ماسی ہوں اس کی۔
وہ احد کے گال پر پیار کرتی بولی تو احد صاحب شرما کر اس کی گردن میں چہرہ چھپا گئے جس پر ان دونوں نے قہقہ لگایا۔ اچھا اریش احمد کو کہیں دیکھا کیا تم نے؟؟ مجھے نظر نہیں آرہے وہ کہیں پر اور پھر ان کا فون بھی میرے پاس ہے گھر بھول آئے تھے وہ۔
وہ ایدھر ادُھر نظریں دوڑاتی اریش سے بولی جبکہ ایدھر ادُھر دیکھنے پر بھی اسے احمد کہیں نظر نہ آیا۔ آتا بھی کیسے؟؟ ساری یونی تو گراؤنڈ میں جمع تھی ان سب میں اسے احمد کہیں نظر نہ آیا۔ یار وہ نہ اس وقت حال میں ہوں گے کیونکہ ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی میں نے سب سٹوڈنٹ کو وہاں جاتے دیکھا ہے جنہو ں نے آج ڈرامے وغیرہ کرنے ہیں۔
شاید پلے وغیرہ کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ اریش احد کو تھپکتی اس سے بولی۔ اچھا چلو پھر ہال میں چلتے ہیں ان کو فون دینا ہے ان کا۔ وہ اس سے بولی تو اریش سر ہلاتی اس کے ساتھ چل پڑی۔ ویسے یار تم تو آج قیامت ڈھا رہی ہو۔ اتنا بنا ؤ سنگھار واہ جی واہ۔
چوڑیاں، کانٹے، پائیل اور ہلکا سا میک اپ خیر تو ہے نہ اریش کہیں آج یونی کے لڑکوں کو گھائیل کرنے کا ارادہ تو نہیں۔ ہال کی جانب جاتے ہوئے وہ اریش کو غور سے دیکھتی بولی تو اریش ہس پڑی۔ بس کر دے یار تجھ سے کم پیاری لگ رہی ہوں۔ وہ اسے دیکھتے بولی جس نے پستہ کلر کی لونگ فراک زیب تن کی ہوئی تھی اور ساتھ گولڈن کلر کا حجاب کیے چہرے کو ہلکا سا میک اپ ٹچ دیا ہوا تھا۔ ہاں وہ تھی تو سانولی مگر بہت پرکشش تھی۔ لگ رہی ہوں گی پیاری مگر سچی یار تم پر یہ پرپل فراک بہت اچھی لگ رہی ہے۔ وہ اس کی فراک کو دیکھ کر بولی جس کے باڈر پر تلے کا کام کیا ہوا تھا۔
اریش نے فراک کے ساتھ کا ڈوپٹہ سر پر سیٹ کیا ہوا تھا اور ساتھ کاپر کلر کی شال بھی اچھی طرح سے بائیں کندھے پر سیٹ کی ہوئی تھی عرض یہ کہ اس کی سفید سرخی مائل رنگت پر پرپل کلر بہت کھل رہا تھا اور پھر ڈوپٹے اور شال کو اس نے جس طرح سیٹ کیا تھا اس سے وہ بہت زیادہ گریس فل لگ رہی تھی۔
نور کی بات غلط نہیں تھی یونی کے سب لڑکے ہی اسے مڑ مڑ کر دیکھ رہے تھے۔ دیکھتے تو وہ اسے پہلے پرسی يلی بھی تھے مگر کسی کی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ اس سے بات بھی کر سکے کیونکہ اس نے اپنی ی میں سب کے لیے ایک روعب اور دبدبہ رکھا تھا جس سے وہ لڑکے اس سے بات کرتے ڈرتے تھے۔
* * *
وہ دونوں جیسے ہی ہال میں داخل ہوئیں تو وہاں ہوتے شور سے ایک پل کے لیے انہیں اپنے کانوں کے پردے پھٹ جانے کا ڈر لاحق ہوا۔ یار یہاں کتنا شور ہے کیا یہ لوگ مچھلی بازار لگا کر بیٹھے ہیں یہاں۔ اریش نے احد کے کانوں پر ہاتھ رکھتے اسے شور سے بچانا چاہا اور ساتھ ہی نور کے قریب ہوتے اسے کہا جو احمد کو ڈھونڈنے کے لیے نظریں ایدھر ادُھر گھما رہی تھی۔
تم دونوں یہاں کیا کر رہی ہو؟؟ کیا یہاں پر موجود لڑکوں پر ڈورے ڈالنے آئی ہو؟؟ خاص کر احمد پر ابھی وہ دونوں آگے جا کر احمد کو دیکھتیں کہ مہناز ان کے سامنے آتی ان سے بولی۔ اس کی بات؟؟ دونوں کو ہی آگ لگا گئی تھی۔ ابکسکیوزمی زبان سنبھال کر بات کرو ورنہ یہ جو ابھی تمہاری پٹر پٹر زبان چل رہی ہے نہ اسے میں نے کاٹ کر رکھ دینا ہے۔
نور تو نہیں مگر اریش ضرور بولی تھی جبکہ اس کا غصے بھرا لہجہ ایک پل کے لیے مہناز کو ڈرا گیا تھا لیکن اگلے ہی پل وہ پھر سے اکڑ کر کھڑی ہوئی۔ تمہاری اتنی ہمت کے تم مجھے دھمکی دو۔ تم دو ٹکے کی لڑکی رکو تم تمہیں میں بتاتی ہوں۔ وہ غصے سے لال پیلی ہوتی اس پر ہاتھ اٹھانے لگی۔ اس سے پہلے اریش اس کا ہاتھ روکتی نور اس کا ہاتھ روک کر ایک طرف جھٹک چکی تھی اور پھر اگلے ہی پل ہال میں زوردار تھپڑ کی آواز گونجی جس سے پورے ہال میں ہوتا شور بند ہوا تھا اور ہر طرف سناٹا چھا گیا۔
ہم نہیں تم ہو دو ٹکے کی لڑکی جس کو لڑکوں پر ڈورے ڈالنے کا شوق ہے تبھی تو اپنی عزت کی پرواہ کیے بنا لڑکوں کے آگے پیچھے گھومتی ہو۔ تھپڑ مارنے والی نور تھی جبکہ مہناز گال پر ہاتھ رکھے اسے حیرانگی سے دیکھ رہی تھی۔ تم۔۔ تم نے مجھے تھپڑ مارنے کی ہمت کیسے کی؟؟ میں تمہیں جان سے مار دوں گی۔ وہ کسی پاگل کی طرح اس پر جھپٹی۔ اس سے پہلے کہ وہ اسے کوئی بڑا نقصان پہنچاتی کسی نے اسے کھینچ کر پیچھے کیا تھا۔ دور ہٹو پاگل لڑکی ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ نور جس نے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ڈر کے مارے آنکھیں بند کر لیں تھیں اپنے پاس سے احمد کی آواز سن کر اس نے فوراً آنکھیں کھولیں تو احمد کو اپنے سامنے کسی ڈھال کی طرح کھڑے پایا جبکہ وہ مہناز کو اپنی غصے سے ہوئی لال آنکھوں سے گھور رہا تھا۔
احمد تم اس لڑکی کا ساتھ دے رہے ہو؟؟ تمہیں نہیں پتا یہ کتنی کریکٹر لیس ہے لڑکوں کو اپنے پیچھے لگانا جانتی ہے تمہیں بھی اپنے پیچھے لگانا چاہتی ہے۔ مہناز نے اپنی گندی زبان سے گند بکنا شروع کیا جبکہ اس کے الفاظ اریش نور اور احمد تینوں کو غصہ دلا رہے تھے۔ بکواس بند کرو گھٹیا لڑکی خبردار جو میری بیوی کے بارے میں اپنی زبان سے ایک بھی غلط لفظ نکالا تو۔
میں جتنا نرم اور اچھا نظر آتا ہوں نہ یقین کرو اگر بات میری بیوی پر آئے تو مجھ سے برا اور سخت انسان کوئی نہیں ہوتا۔ وہ نور کو اپنے بازوں کے حصار میں بھرتا بولا جبکہ اس کے لفظ میری بیوی پر مہناز کا رنگ اڈا تھا اور ساتھ ہی ہال میں موجود سب لوگوں کی بھی آنکھیں حیرت سے کھلی تھیں۔ ک۔۔یا بیوی؟؟
مہناز سے بولنا مشکل ہوا۔ ہاں بیوی اور میرے بچوں کی ماں بھی۔ وہ اسے جتاتے ہوئے بولا اور ساتھ ہی اریش سے احد کو پکڑا جو اس کے غصے سے بولنے پر ڈر کر رونا شروع ہو چکا تھا۔ وہ تو ایک ایک کرتے مہناز کے ساتھ ساتھ سب کو جھٹکے دے رہا تھا۔ ا۔۔ی۔سا کیسے ہو سکتا ہے؟؟
تم جھوٹ بول رہے ہو نہ؟؟ ی۔۔یہ سانولی سی لڑکی تمہاری بیوی کیسے ہو سکتی ہے؟؟ اس نے احمد کے قریب ہوتے کہنا چاہا مگر اس کی ایک گھوری پر ہی مہناز کے قدم جہاں تھے وہیں رک گئے تھے۔ تمہیں نظر آتی ہو گی سانولی مگر میرے لیے میری بیوی دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی ہے۔
آخری بار کہہ رہا ہوں آج کے بعد مجھے نہ تو میرے آس پاس نظر آنا اور نہ ہی میری بیوی کے ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ وہ مہناز سے کہتا نور اور احد کو ساتھ لیے وہاں سے جانے لگا ساتھ ہی اریش کو بھی آنے کا اشارہ کر گیا۔ بری ہوئی مس مہناز تمہارے ساتھ اور مجھے تم جو برا بھلا کہہ رہی تھی نہ تو میری بھی سن لو اگر تمہیں پتا چل جائے نہ کہ میں کون ہوں تو تمہاری بولتی بند ہو جائے گی۔ آئی بڑی مجھ پر انگلی اٹھانے والی۔ وہ مہناز کو گھورتی ایک ایک لفظ چبا کر بولتی و ہاں سے چلی گئی جبکہ پیچھے مہناز بھی ہال میں موجود سبھی لوگوں کی خود پر مزاق اڑاتی نظریں محسوس کرتے وہاں سے چلی گئی۔
* * *
کیا تم ٹھیک ہو؟؟ درد تو نہیں ہو رہا نہ کہیں؟؟ احمد اسے ایک خالی کلاس میں لے آیا تھا اور پھر اسے ایک چئ پر بیٹھاتے پریشانی سے پوچھا جبکہ احد اس کی گود میں ہی تھا۔ جی میں ٹھیک ہوں بلکل ٹھیک ر ہوں آخر جس کے پاس آپ جیسا شوہر ہو وہ بھلا کیسے ٹھیک نہیں ہو گی؟؟
وہ مسکراتے ہوئے بولی تو احمد بھی مسکرایا اور آگے کو جھک کر اس کے ماتھے پر لب رکھے۔ اوہ سوری سوری مجھے لگتا ہے مجھے یہاں نہیں ہونا چاہیے۔ آپ لوگ کیری ان رہو میں زرا سر فرقان کی بات سن آؤں۔
اریش جو ان کے پیچھے اب کمرے میں داخل ہوئی تھی احمد کو نور کے ماتھے پر کس کرتا دیکھ آنکھوں پر ہاتھ رکھتی شرارتی انداز میں بولی اور پھر وہاں سے چلی گئی جبکہ پیچھے نور خوامخواہ شرمندہ ہوئی تھی۔