یہ کیا؟؟ کیا تمہارے دوست نے رات کے بارے بجے یہاں پر ہماری دعوت کی ہے؟؟ وہ دونوں جب مقرر جگہ پر پہنچے تو ابرش حیرانگی سے بولی کیونکہ وہ کوئی گارڈن تھا جسے لائٹنگ اور پھولو ں سے سجا کر بے حد خوبصورت بنایا گیا تھا۔ ہاں یہاں پر ہی ہے اب چلیں اندر۔ وہ مسکرا کر کہتا اس کے سامنے ہاتھ کر گیا جبکہ ابرش نے حیرانگی سے پہلے ہاتھ کو دیکھا اور پھر اسے دیکھا۔
ہاتھ دیں اپنا کیونکہ ہمیں ایک اچھا کپل بن کر جانا ہے۔ وہ بولا تو ابرش نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا اور اپنا نازک خوبصورت ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا جسے زابر نے مضبوطی سے تھام لیا۔ مجھے لگتا ہے ہم غلط جگہ پر آگئے ہیں زابر۔
اندر ایک چھوٹی سی ٹیبل جس پر پھولوں کا دل بنا تھا اور اس کے ساتھ دو چئر پڑی تھیں جنہیں دیکھ کر ابرش نے زابر سے کہا۔ نہیں ہم بلکل ٹھیک جگہ آئیں ہیں آپ یہاں بیٹھیں میں ابھی آتا ہوں۔ وہ اسے کندھوں سے تھام کر کرسی پر بیٹھا کر بولا اور وہاں سے چلا گیا جبکہ ابرش نظریں گھما کر ڈیکوریشن دیکھنے لگی۔ ابھی دو منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ اچانک سے ساری لائٹس بند ہو گئیں اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ اندھیرے سے گھبرا کر وہ فوراً کھڑی ہوئی۔ زابر! زابر کہاں ہو؟؟
وہ گھبرا کر اسے آوازیں دینے لگی اور تبھی ساری لائٹس پھر سے آن ہوئی تھیں اور سامنے سے اسے زابر آتا نظر آیا جس کے ہاتھ میں پھولوں کا بکے تھا۔ اس کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا جس نے کیک کی ٹرے پکڑ رکھی تھی۔ زابر؟؟ اس نے حیرانگی سے اسے پکارا جبکہ وہ مسکراتے ہوئے اس کے پاس آیا۔ ہییی برب ھدےد ڈئیر وائف۔
اس نے ابرش کے قریب آکر اسے بکے پکراتے کہا جبکہ وہ تو ابھی بھی حیران اور پریشان تھی۔ ساتھ آیا لڑکا جو شاید ویٹر تھا کیک کو ٹیبل پر رکھ کر وہاں سے جا چکا تھا جبکہ زابر ابرش کے حیرانگی والے تاثرات مسکراتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ ی۔۔یہ سب کیا ہے؟؟ اس نے پوچھا۔ کیا آپ کو یاد نہیں آپ کی سالگرہ ہے آج۔ بارہ بج گئے ہیں مطلب آپ کا برب ھدےد شروع ہو گیا۔ زابر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
تو وہ دعوت؟؟ اس کی حیرانگی ویسے کی ویسے تھی۔ وہ تو ایک جھوٹ تھا بس آپ کو یہاں لانا تھا اسی لیے جھوٹ کہا۔ اس نے سر کھجاتے کہا جبکہ ابرش اب سب سمجھ گئی تھی تبھی مسکرا دی۔ تم بھی نہ زابر سچ ے ہو وہ نہیں جانتی تھی کہ ابھی ایک اور جھٹکا اس کو ملنے والا ہے۔
بیٹھو نہ تم بھی کیک بھی تو کاٹنا ہے مجھے۔ زابر کو ویسے ہی کھڑا دیکھ وہ بولی جبکہ پھولوں کا گلدستہ ابھی بھی اس کے ہاتھ میں تھا اور اس نے اسے ناک کے پاس لیجا کر ایک لمبا سانس کھینچتے ان کی خوشبو لی۔ کیا ہوا مجھے کیا دیکھ رہے ہو؟؟ زابر کو پھر وہیں کھڑا دیکھ اس نے حیرانگی سے پوچھا اور تبھی وہ ایک گھٹنا زمین پر رکھتے اس کے پاس بیٹھا جبکہ اسے اس طرح پرپوزنگ سٹائل میں بیٹھتے دیکھ ابرش پھر سے حیران ہوئی ۔
ابھی وہ کچھ بولتی زابر بولا تھا۔ آئی لو یو ابرش! آئی ریلی لو یو! کیا آپ ہمیشہ میری بیوی بن کر رہنا پسند بچپنے سے بھرے انسان کو اپنا شوہر تسلیم کرتے اس کے ساتھ کریں گیں؟؟ کیا آپ مجھ جیسے نکمے نکھ ساری زندگی گزارنے کا وعدہ کریں گیں؟؟ اس نے اپنے کوٹ کی جیب سے وہی انگوٹھی کی ڈبی نکالی جسے ابرش نے ڈرار میں دیکھا تھا۔ ابرش تو سانس لینا ہی بھول گئی تھی کیونکہ یہ بہت بڑا جھٹکا تھا اس کے لیے۔
اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ زابر اسے پرپوز کر رہا ہے۔ ز۔۔زا۔۔زابر یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟؟ حیرت کے ہوا تبھی بیٹھے بیٹھے پوچھا۔ پلیز ابرش مجھے ربچکٹ مت کریے گا۔ میں سبب اس سے کھڑا ہونا مشکل وعدہ کرتا ہوں ایک اچھا شوہر بن کر دیکھاوں گا آپ کو خوش رکھوں گا آپ کا خیال رکھوں گا۔ آپ کو بن کر دیکھاوں گا پلیز میرا پرپوزل قبول کر لیں پلیزززززز۔
اسے ڈر تھا کہ ابرش اسے انکار کر دے گی تبھی اس سے اچھا شوہر بن کر رہنے کے وعدے کرنے لگا۔ زابر دیکھو اگر تم ایسے کرو گے تو۔۔۔ پلیز ابرش پلیز میں جانتا ہوں کہ میرا آپ سے دو سال چھوٹا ہونا ہی انکار کی و جہ بن سکتا ہے مگر دیکھیں نہ ہمیں کوئی بھی دیکھے گا تو نہیں کہے گا کہ آپ بڑی ہیں مجھ سے اور ویسے بھی دو سال کا فرق ہے ہی کتنا۔ اس لیے عمر کے فرق کو نظر میں مت رکھیے گا۔
میں نہیں جانتا کیسے مگر ہاں مجھے آپ سے محبت ہو گئی اور بہت زیادہ محبت ہو گئی اتنی کہ میں جب جب سوچتا ہوں کہ ایک ماہ بعد ہم ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے تو میں اداس ہو جاتا ہوں میرا کسی چیز میں دل نہیں لگتا۔ دل کرتا ہے آپ کو کہیں دور لے جاؤں یاں خود میں چھپا لوں۔ اس دن جس لڑکی کے بارے میں کہا تھا وہ آپ ہی تھیں۔ مجھے آپ سے ہی محبت ہے پلیز میری محبت کا مان رکھ لیں پلیز۔ وہ اتنا ڈرا تھا کہ ابرش کی بات بھی نہیں سن رہا تھا کہ کہیں وہ انکار نہ کر دے۔
زابر پلیز میری بات بھی سن لو۔ ابرش نے کہا تو اس نے ایک لمبا سانس لیتے خود کو کمپوز کیا اور اس کا جواب سننے کے لیے خود کو تیار کیا۔ اب میں بولوں؟؟ ابر ش نے پوچھا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا۔ تو مسٹر زابر مجھے یہ بتاؤ تم ایسا کیسے کر سکتے ہو؟؟ اس نے کہا تو زابر نے اسے دیکھا۔ بتاؤ نہ تم ایسا کیسے کر سکتے ہو؟؟
اگر تم اسی طرح کرو گے تو میں بھی قسم کھا کر کہتی ہوں میں بھی تمہاری محبت میں پاگل ہو جاؤں گی۔ پہلے بھی تم نے اپنے رویے سے مجھے تم سے محبت کرنے پر مجبور کیا اور اب یہ محبت کا اظہار کرنا کیا تمہیں مجھ پر ترس نہیں آتا۔ پھولوں کا بکے ٹیبل پر رکھ کر وہ خود بھی اس کے ساتھ نیچے اسی کے انداز میں بیٹھی جبکہ اس بار جھٹکا زابر کو لگا تھا۔
کیا وہ کہہ رہی تھی کہ اسے بھی اس سے محبت ہے؟؟ کیا سچ میں وہ جو سن رہا تھا وہ حقیقت ہے؟؟ اس کے دماغ میں اسی طرح کے کئی سوالوں نے گردش شروع کی۔ کیا انگوٹھی پہناؤ گے نہیں مجھے؟؟ ابرش کے پھر سے بولنے پر وہ ہوش میں آیا اور اگلے ہی پل اسے گلے سے لگا گیا۔ شکریہ بہت شکریہ آپ کا۔ وہ شدت جزبات سے بولا تو ابرش کھلکھلائی۔ اس سے پیچھے ہو کر زابر نے بڑی محبت سے ابرش کے ہاتھ میں انگوٹھی پہنائی اور پھر اس کے ہاتھ پر لب رکھے۔ شکریہ ڈئیر ہسبنڈ۔ وہ مسکراتے ہوئے انگوٹھی کو دیکھتے بولی۔ اچھا اب مجھے یہ بتاؤ۔۔۔۔۔۔ وہ انگوٹھی سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھتے بول رہی تھی جب زابر نے اس کے ہونٹوں پر ہونٹ رکھتے اس کی بات بیچ میں ہی کاٹ دی۔
زابر کی اچانک کی گئی اس کاروائی پر ابرش کے پورے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ چند سیکنڈ بعد وہ پیچھے ہوا تو ابرش نے اسے حیران نظروں سے دیکھا۔ وہ۔۔۔و۔۔وہ۔۔۔۔۔۔ آخ تھو تھو تھو۔ آ تھو یہ کہا ہو گیا؟؟ زابر نے کچھ بولنا چاہا مگر اس بار ابرش نے اس کی بات کو بیچ میں روکتے اپنے ہونٹوں کو مسلتے وہی فقرہ دہرایا جو زابر نے پہلی بار اچانک سے اس کے ماتھے سے ہونٹ ٹکرانے پر کہا تھا۔ کیا ؟؟
زابر کو ابرش کا ایسا کرنا عجیب لگا تبھی پوچھا جبکہ اپنے ہونٹوں کو مسلتی ابرش مسکرائی۔ برا لگا نہ؟؟ مجھے بھی لگا تھا جب تم نے میرے ماتھے سے ہونٹ لگنے پر ایسا کہا تھا۔ میں بس حساب پورا کر رہی تھی۔ وہ بولی تو زابر شرمندہ ہوا۔ سوری مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا رئیلی سوری۔
وہ شرمندگی سے بولا تو ابرش کو وہ اور زیادہ پیارا لگا تبھی اس بار خود سے آگے ہو کر اس کے ہونٹوں پر ہونٹ رکھے مگر یہ مجظ دو سیکنڈ کے لیے تھا۔ آئی لو یو ٹو۔ وہ بولی تو زابر نے اسے دیکھا۔ میرا جواب تھا یہ تمہارے پرپوزل پر۔ چلو اب جلدی سے اٹھو کیک بھی کاٹنا ہے۔
وہ کھڑی ہوتی بولی تو زابر بھی مسکراتے ہوئے کھڑا ہوا۔ تو کیا یہ ہماری فرسٹ دیٹ ہے۔ ابرش نے کیک کاٹتے پوچھا۔ جی بلکل ہماری فرسٹ حلال ڈیٹ۔ زابر مسکرا کر بولا تو ابرش نے قہقہ لگایا۔ نہیں یار مجھے لگتا ہے ہمیں بے بی پنک اور لائٹ بلیو کلر کا میچ کرنا چاہیے اچھا لگے گا۔ ان دونوں کو سر نے چاٹ پوسٹرز بنانے کا کام دیا تھا اور پچھلے دس منٹ سے دونوں حال میں بیٹھیں ان چاٹ کے کلر ڈیسائیڈ کر رہی تھیں جو ڈیسائیڈ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔
تم دونوں نے کیا سارا دن بس ان چاٹ کو گھورنے اور میچ کرنے میں لگا نا ہے؟؟ سر نے بیس منٹ منٹ بعد آکر کر دیکھنے بھی ہیں۔ حال میں اور بھی بہت سے سٹوڈنٹ تھے جنہوں نے مختلف ڈرامے ڈانس اور کامیڈی انٹرویوز کرنے تھے اور سب ہی اپنی تیاری میں مگن تھے جب ان میں سے ایک سٹوڈنٹ جو ان دونوں کی کلاس فیلو بھی تھی ان کے پاس آکر بولی جبکہ اس لڑکی کو دیکھ کر ان دونوں کا موڈ بگڑا خاص کر نور کا کیونکہ وہ لڑکی اس کے شوہر پر کچھ زیادہ ہی ڈورے ڈالنے کی کوشش کرتی تھی۔ ابھی کچھ دیر پہلے بھی وہ یہی کام کر رہی تھی کیونکہ جس ڈرامے میں اس نے حصہ لیا تھا اس میں احمد بھی تھا اور ان دونوں کا رول انا ر کلی اور سلیم کا تھا۔ بہن ہمیں پتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں تم جاؤ جا کر اپنی تیاری کرو ہمیں نہ سیکھاو۔
نور بگڑے موڈ سے بولی جبکہ نور کے منہ توڑ جواب پر اس لڑکی کا منہ بنا اور اریش نے اپنی ہسی چھپائی۔ ہنہ سمجھتی پتا نہیں کیا ہے خود کو بھاڑ میں جاؤ۔ وہ غصے سے کہتی پاؤں پٹخ کر وہاں سے چلی گئی جبکہ نور نے دونوں ہاتھوں سے اسے جانے کا اشارہ کرتے اپنی جان چھڑائی۔
وہ لڑکی ان دونوں کے پاس سے ہو کر احمد کی جانب جانے لگی جو اپنے دوست کے ساتھ کھڑا پانی پی رہا تھا جبکہ اسے احمد کے پاس جاتا دیکھ اریش نے نور کا دیہان اس طرف کروایا۔
یہ کمینی میرے ہاتھوں مرے گی بے شرم کہیں کی۔ رک تجھے میں بتاتی ہوں۔ نور اس لڑکی کو دیکھ کر چيلسی سے بولی اور پھر احمد کی جانب دیکھا جو کھڑا تو اپنے دوست کے پاس تھا مگر چوڑی چوڑی اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ احمد بات سنیں زرا۔
آپ کی مدد چاہیے تھی۔ اس لڑکی کے احمد کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی نور نے اونچی آواز میں احمد کو آواز دی جبکہ تبھی اس لڑکی نے بھی احمد کو مخاطب کیا تھا مگر احمد کو صرف اپنی نور کی آواز سنائی دی تھی تبھی اسے اگنور کرتا اس کے پاس سے گزر کر نور لوگوں کی جانب بڑھا۔ کیا بات ہے آج میری بیگم کو مجھ سے کیا کام پڑ گیا۔
وہ ان کے پاس آکر نور کو محبت بھری نظروں سے دیکھتا شرارتی انداز میں بولا تو جہاں نور نے اسے گھورا وہیں اریش نے اپنی ہسی چھپائی۔ کہیں بھی شروع نہ ہو جایا کریں کسی پاس بیٹھے کو بھی دیکھ لیا کریں ۔ نور نے اسے گھورتے ہوئے کہا تو احمد نے اریش کی جانب دیکھا۔ اوہ اریش سسٹر بھی یہاں ہیں۔ سوری سسٹر میں نے آپ کو دیکھا نہیں کیا ہے نہ جب میری بیوی میرے سامنے ہو مجھے کچھ اور نظر ہی نہیں آتا۔ وہ اریش کے سر پر ہاتھ رکھتا بولا جبکہ نور نے پھر سے اسے گھورا۔ زیادہ بو لیں نہ اور مجھے یہ بتائیں وہ لڑکی آپ کے آس پاس کیوں منڈلا رہی ہے؟؟
اس نے بیویوں کی طرح پوچھا تو احمد نے پیچھے مڑ کر دیکھا جہاں پر وہ لڑکی حیرانگی سے انہیں ہی دیکھ رہی تھی بلکہ صرف وہی نہیں وہاں موجود تمام لڑکے اور لڑکیاں ان تینوں کی جانب ہی دیکھ رہے تھے کیونکہ احمد یونی میں کسی سے زیادہ بات نہیں کرتا تھا اور لڑکیوں سے تو ویسے ہی دور رہتا سلام کا بھی جواب نہ دیتا لیکن آج وہ ان دونوں لڑکیوں سے نہ صرف بات کر رہا تھا بلکہ ہس ہس کر بات کر رہا تھا اسی لیے سب ہی حیران تھے کہ آخر وہ دونوں ہیں کون۔
یار وہ لڑکی کیا نام ہے اس کا ہاں مہناز یار وہ ہے ہی ایسی فضول میں پیچھے پڑی ہے مگر میں تو اسے بلکل بھی منہ نہیں لگا رہا۔ ڈرامے کے لیے برداشت کر رہا ہوں ورنہ میں تو اس سے بات بھی نہیں کرتا چاہے پھر جتنی مرضی کوشش کر لے بات کرنے کی۔ وہ واپس نور کو دیکھتا بولا۔ کریے گا بھی مت کسی سے بات ورنہ پھر مجھ سے بات مت کریے گا۔ وہ ابھی بھی اسے گھور رہی تھی جبکہ اس کا غصہ اور چيلسی دیکھ کر احمد کو ہسی آرہی تھی۔
ہاہاہا میری کیوٹ جانم میں کسی سے بات نہیں کروں گا نہ کسی کو دیکھوں گا کیونکہ میری آنکھوں میں تو کسی اور کو کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ وہ روميی يک انداز میں بولا تو اریش نے چہرہ جھکا بس آپ کا چہرہ بستا ہے لیا جبکہ نور کے گال لال ہوئے۔ احمد بے شرم جائیں یہاں سے میری دوست بیٹھی ہے پاس کچھ تو خیال کریں۔ وہ گلابی گالوں پر ہاتھ رکھتی بولی تو احمد نے قہقہ لگایا۔
احمد بھائی آپ ہی بتا دیں کونسے کلرز کو میچ کریں آپ کی بیوی کا ٹیسٹ تو بہت برا ہے۔ اریش نے اس کے سامنے چاٹ کرتے شرارتی انداز میں کہا تو احمد نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔ یہ تو سہی کہا آپ نے سسٹر۔ وہ نور کو شرارت سے دیکھ کر بولا جس پر نور نے ان دونوں کو گھورا مگر پھر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔
بلکل سہی کہا تم دونوں نے میری چوائس بہت گندی ہے اب تم دونوں خود کو ہی دیکھ لو۔ چوائس گندی تھی تبھی تو تمہیں دوست اور انہیں شوہر بنایا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتی انہیں شوکڈ کرتی خود روکڈ ہوئی تھی مگر احمد بھی اسی کا شوہر تھا۔
پر ہما ری چوائس تو بہت اچھی ہے تبھی تو میں نے تم سے محبت کی تم سے شادی کی اور اریش سسٹر نے اپ کو دوست بنایا۔ وہ بھی مسکرا کر بولا تو اریش نے ہوٹنگ کی جس پر اس بار نور بھی مسکرا پڑی۔ وہ تینوں ہسی کر رہے تھے کہ ے مسکراتے مہناز کو آگ لگا رہے تھے اور ساتھ ہی باقی سب کو تجسس میں مبتلا آخر ان کا آپس میں رشتہ کیا ہے۔
* * *
اوکے حسن بھائی اب میں چلتی ہوں۔ اسے شام کے پانچ بجے چھٹی ہوتی تھی اس لیے جیسے ہی گھڑی پر پانچ بجے وہ اپنا بیگ اٹھا کر اپنے بوس سے بولی۔ وہ کام کے وقت اسے بوس کہتی تھی اور جیسے ہی چھٹی ہوتی وہ اسے حسن بھائی کہہ کر بلاتی تھی آخر کو وہ اس کا فیوچر چیجو تھا اس کی بیشی ی کا فیوچر شوہر۔ اچھا ٹھیک ہے دیہان سے جانا اور ہاں اردل بات سنو۔ وہ جو دروازے سے باہر نکلنے لگی تھی حسن کی آواز پر رکی اور پلٹ کر دیکھا جو اس کی جانب آرہا تھا۔ کیا ہوا بھائی؟؟ اس نے پوچھا۔ مجھے پہلے یہ بتاؤ آخر کب تک تم اپنی دوست سے ناراض رہنے والی ہو؟؟ مجھے نہیں پتا کہ بات کیا ہے جو تم اس سے ناراض ہو مگر پلیز اپنی ناراضگی ختم کرو اور اس سے جا کر ملو۔
بیمار ہے وہ تمہاری ناراضگی کی وجہ سے۔ کہہ رہی تھی تم اس کی کال بھی نہیں اٹھاتی۔ ایسے تو نہ کرو نہ تمہیں پتا ہے کہ وہ تم سے کتنا پیار کرتی ہے۔ اگر اس نے کوئی غلطی کی ہے تو اسے معاف کر دو۔ حسن کی باتیں سن کر وہ مسکرائی۔
ویسے تو میں اس سے پکا والا ناراض تھی لیکن آج میں اس سے ملنے جانے والی تھی اسے ایک بہت بڑ ی خبر دینی ہے۔ آپ بے فکر رہیں آج میں اس سے ملنے جاؤں گی نہ تو اس کا بخار بھی اتر جائے گا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تو حسن بھی مسکرایا اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا۔
اچھا اب جاؤ اور دیہان سے جانا۔ وہ ہمیشہ بھائیوں کی طرح اس کی فکر کرتا اس کا خیال رکھتا تبھی وہ بھی اس کی بہت عزت کرتی تھی۔
* * *
اریش کیا کر رہی ہو؟؟ وہ اس کے کمرے میں آتے ہوئے بولا۔ وہ جو شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر بال بنا رہی تھی اس کی جانب دیکھنے لگی۔ بال بنا رہی ہوں مگر بننے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ وہ اپنے لمبے بالو ں کی جانب اشارہ کرتی بولی تو وہ مسکرایا۔ تمہیں عادت ہے نہ مورے سے بال بنوانے کی اسی لیے اب بال بناتے تمہیں موت پڑتی ہے۔
لاؤ مجھے دو میں بنا دیتا ہوں بال۔ وہ مسکراتے ہوئے کہتا اس کے ہاتھ سے برش لے چکا تھا۔ میرا دل کرتا ہے میں بال کٹوا لوں۔ بہت لمبے ہیں مجھ سے سنبھالے نہیں جاتے۔ وہ شیشے میں دیکھتی بولی۔ خبردار کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بڑے بال عورت کی خوبصورتی ہوتے ہیں اور دیکھو تمہارے بال تو اتنے بڑے اور خوبصورت ہیں۔
انہیں ایسے ہی رکھنا مجھے پسند ہیں تمہارے بال۔ وہ بالوں میں برش چلاتے ہوئے بولا جبکہ آ خر میں اس نے دائیں ہاتھ سے اس کے سر کو محبت سے سہلایا تھا جس سے اریش کے دل کی دھڑکنوں میں اضافہ ہوا تھا۔ تمہیں پتا ہے مجھے چٹیا بنانی بھی آتی ہے رکو میں بنا دیتا ہوں۔
وہ اس کے بالوں کو دیکھتا بولا اور پھر بڑے آرام اور محبت سے اس کے بالوں کی چٹیا بنائی ا یسے جیسے اگر سختی کی تو وہ ان بالوں کو کھو دے گا۔ شکریہ بہت بہت۔ اریش نے مسکرا کر کہا جبکہ اس پورے وقت میں وہ شیشے کے زریعے زیام کو ہی دیکھ رہی تھی۔
چٹیا میں پونی ڈال کر اس نے جب اریش کی گردن کی جانب دیکھا تو اس کی نظر اس کی گردن پر بنے تل پر گئی جبکہ صراحی گردن پر چمکتا تل زیام کی نظریں خود پر جما گیا۔ اس نے مشکل سے تل سے نظریں ہٹائیں تو صراحی گردن نے اپنی جانب متوجہ کیا جبکہ زیام کے ماتھے پر پسینہ آنا شروع ہوا تھا اور گلے کی ہڈی ڈوب کر ابھری۔
کیا ہوا؟؟ طیعیٹ ٹھیک ہے آپ کی؟؟ اریش جو برش کو ڈرار میں رکھ کر سیدھی ہوئی تھی زیام کو وہیں کھڑا دیکھ اور اس کے ماتھے پر سردی کے موسم میں پسینے کے قطرے دیکھ کر پریشانی سے اس کی جانب مڑتی پوچھنے لگی۔ اریش کے بولنے پر وہ ہوش میں آیا اور اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔
ا۔۔آ میں ٹھیک ہوں بس اچانک سے گرمی لگنے لگی مجھے۔ خیر میں تمہارے پاس آیا تھا کہ چلو مل کر شوپنگ پر چلتے ہیں۔ ابرش کی سالگرہ کا تحفہ لینا ہے پھر اسے پک سینڈ کرنی ہے باقی جب ہم آدیان کی شادی کے لیے جائیں گے تب لے جائیں گے تحفہ۔ زیام خود کو نارمل کرتا بولا۔
اوکے ٹھیک ہے میں بس کپڑے چینج کر لوں پھر چلتے ہیں۔ وہ مسکرا کر بولی۔ ٹھیک ہے پھر۔ وہ بولا۔ اچھا وہ مجھے کہنا تھا۔۔۔۔۔ ایک منٹ علشيہ کی کال آرہی ہے۔ وہ بول رہی تھی جب زیام کا فون بجا جس پر علشيہ کا نام چمک رہا تھا جسے دیکھتے ہی زیام نے اریش کی بات بیچ میں کاٹی۔
وہ فون کان سے لگا کر اسے ہیلو کرتا کمرے سے نکلا گیا جبکہ پیچھے آریش اسے جاتا دیکھتی رہ گئی تھی۔ اسے بہت برا لگا تھا زیام کا اس کی بات روک کر علشيہ سے بات کرنا۔ اچھا اریش سنو۔
تھوڑی دیر بعد وہ پھر سے کمرے میں آیا جبکہ اس کے بلاتے ہیں اریش نے مسکرا کر اس کی جانب دیکھا ۔ میں کہنے آیا تھا کہ میں علشيہ سے ملنے جا رہا ہوں اور ابرش کے لیے شوپنگ بھی پھر میں اس کے ساتھ کر لوں گا تم آرام کر لو۔
وہ مسکراتے ہوئے کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ اریش کی مسکراہٹ اس کے چہرے سے غائب کر گیا تھا۔ پہلے تو اسے صرف برا لگا تھا مگر ابھی اس کا دل رویا تھا اور اس دل کے آنسوں آنکھوں کے زریعے باہر نکلنے تھے۔
جاتی تھی جس کو اگنور کر دیا جائے۔ کیوں رو رہی ہو اریش؟؟ تم پاگل ہو گئی ہو تمہیں پتا تو ہے کہ وہ ان کی محبت ہے۔ کچھ ماہ کے رشتے کو دل سے مت لگاؤ کیونکہ یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔
وہ اپنے آنسوں صاف کرتے خود سے بولی اور پھر بیڈ پر لیٹ کر خود پر کمف ٹرر اوڑھ گئی مگر تھوڑی ہی دیر بعد کمرے میں اس کی ہلکی ہلکی سسکیوں کی آواز گونجنے لگی۔
* * *
کیا افسین گھر پر ہے چاچا؟؟ وہ افسین کے گھر آئی تو اسے دیکھتے ہی گارڈ نے اسے اندر جانے دیا تبھی اس نے پوچھا۔ جی بیٹا بہت دن ہو گئے ہیں وہ گھر سے باہر گئی ہی نہیں۔ چاچا نے جواب دیا تو وہ سر ہلاتی اندر بڑھ گئی۔ ابھی وہ ہال میں انٹر ہوئی تو سامنے ہی افسین کی ماما نظر آئیں جو تیار ہو کر کہیں جا رہی تھیں۔
اسلام و علیکم آنٹی! کیسی ہیں آپ؟؟ اس نے ان کے پاس جا کر کہا تو افسین کی ماما نے اسے گلے لگایا۔ میں بلکل ٹھیک ہوں بیٹا آپ سناؤ۔ وہ مسکراتے ہوئے بولیں۔ ٹھیک ہوں آنٹی۔ آپ کہیں جا رہی ہیں کیا؟؟ اس نے پوچھا۔ ہاں بیٹا ایک دوست کے گھر ٹی پارٹی ہے وہاں جا رہی ہوں۔
تم افسین سے ملنے آئی ہو گی۔ جاؤ وہ اپنے کمرے میں ہے۔ وہ اسے جواب دیتی وہاں سے چلی گئیں جبکہ اردل افسین کے کمرے کی جاب بڑھ گئی۔ افس ی! اس نے دروازہ کھول کر اسے پیار سے پکارا تو وہ جو بیڈ پر ادا س سی بیٹھی تھی اس کی آواز سن کر چونک اٹھی اور دروازے کی جانب دیکھا۔ اسے اپنے سامنے دیکھ کر وہ فوراً بیڈ سے اتری اور بھاگتے ہوئے آکر اس کے گلے لگی۔
ہاہاہا اتنا مس کیا مجھے؟؟ اتنا پیار کرتی ہو مجھ سے؟؟ اس نے اس کی کمر کے گرد بازو ڈال کر پوچھا۔ ہاں بہت بہت زیادہ۔ سوری اردل مجھے تمہیں بتانا چاہیے تھا میری غلطی ہے۔ سوری جو میں نے تمہیں وہاں اس کے پاس چھوڈا ناجانے اس نے تمہیں کیا کیا کہا ہو گا۔
وہ روتے ہوئے بولی جبکہ اردل نے اسے خود سے دور کرتے اس کے آنسو صاف کیے۔ آوو میری جان رو تو نہیں بلکہ تم مجھے معا ف کرنا کہ میں نے تم سے ناراضگی برتی۔ سوری جانم! وہ محبت سے بولی۔ نہیں تم معافی نہ مانگو غلطی میری ہی تھی۔ افسین نے کہا۔
اچھا معافی کو چھوڈو میں تمہیں جو بات بتانے والی ہوں نہ تم سنو گی تو تمہارے ہوش اڈ جائیں گے۔ اردل اسے بیڈ کی جانب لیجاتے بولی۔ ایسی کیا بات ہے؟؟ افسین نے اپنے آنسوں صاف کرتے پوچھا۔ میری شادی ہے آدیان کے ساتھ۔ اردل نے کہا تو افسین نے سر ہلایا۔
اچھا تو تمہاری شادی ہے آدیان کے ساتھ۔ ایک منٹ! کیا؟؟ پہلے بے دیہانی میں اس کی بات روپیٹ کرتے اسے آخر میں احساس ہوا کہ اردل نے کیا کہا ہے تبھی بے یقینی سے چیخی جبکہ اس کی حالت دیکھ اردل ہس پڑی۔ ہاہاہاہاہا کیا نہیں ویاہ وہ بھی میرا آدیان کے ساتھ۔
اب مجھے پتا ہے تم کہو گی کب؟؟ کیسے؟؟ کیوں؟؟ تو چلو میں ہی تمہیں بتاتی ہوں۔ اس دن جب تم چلی گئی اور آدیان آئے تھے۔۔۔۔۔۔ مسکراتے ہوئے اس نے سب بتانا شروع کیا جبکہ افسین حیرانگی اور بے یقینی سے اس کو سن رہی تھی۔ اسے کسی صورت یقین نہیں آ رہا تھا کہ واقع اردل شادی کر رہی ہے اور وہ بھی آدیان کے ساتھ۔
* * *
کیا ہے ایسے مت دیکھو نہ مجھے شرم آرہی ہے۔ وہ شیشے کے سامنے کھڑی تیار ہو رہی تھی جبکہ زا بر پاس ہی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا اسے محبت بھری نظروں سے دیکھ رہا جس پر وہ کنفیوژ ہو رہی تھی ساتھ ہی شرم کے مارے اس کے گال لال ہو رہے تھے تبھی چڑتے ہوئے بولی جس پر زابر نے قہقہ لگایا ۔
کیا ہے میں تو اپنی بیوی کو دیکھ رہا ہوں آپ کو کوئی مسلہ ہے؟؟ وہ سیدھا کھڑا ہوتا اس کے قریب آتا بولا تو ابرش نے قدم پیچھے کی جانب بڑھائے۔ زابر میں دیکھ رہی ہوں تم بہت بے شرم ہو گئے ہو۔ کل بھی سارا دن مجھے گھورتے رہے ہو۔ مجھے اتنی شرم آرہی تھی نہ جب تم ناشتے اور ڈنر کے وقت مجھے ٹیبل پر بھی یونہی تار رہے تھے۔
وہ اسے مصنوعی گھوری ڈالتے بولی جبکہ اس کی گھوری کا زابر پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے تو الٹا اس کے بے حد قریب ہوتے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے ساتھ لگایا۔ کیا کروں میں آپ ہے ہی اتنی پیاری کہ میں اپنی نظریں آپ کے اوپر سے ہٹا ہی نہیں پاتا۔ وہ دوسرے ہاتھ سے اس کے بالوں کو اس کے کان کے پیچھے کرتا بولا۔ اچھا تو کیا پہلے میں پیاری نہیں تھی؟؟
پرسوں رات سے پیاری ہوئی ہوں جو تم کل صبح سے مجھے یوں دیکھتے ہو۔ ابرش نے اپنے دونوں بازو اس کی گردن کے گرد ڈال کر آنکھیں چھوٹی کیے پوچھا تو وہ مسکرایا اور ساتھ نہ میں سر ہلایا۔ نہیں نہیں پیاری تو آپ شروع سے بہت ہیں وہ تو بس آپ سے ڈر لگتا تھا اسی لیے تہذیب میں رہتا تھا مگر پرسوں رات سے وہ ڈر ختم ہو گیا۔
وہ مسکراتے ہوئے کہتا آخر میں اسے آنکھ مار گیا جس پر ابرش نے سٹپٹا کر اپنے بازو اس کی گردن سے نکالنے چاہے مگر ز ابر نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔ اچھا زابر مجھے یاد آیا تم نے مجھے میری رنگ تو پہنا دی مگر تمہاری کہاں ہے؟؟ کپل رنگز تھیں نہ یہLO والی تو تم نے مجھے پہنا دی مگر تم نےVE والی رنگ نہیں پہنی۔
ابرش کی نظر زابر کے ہاتھ پر گئی تو پوچھا جس پر زابر نے سر پر ہاتھ مارا۔ یار وہ نہ میں اس دن صرف آپ کی رنگ اس لیے لے کر گیا کہ اگر آپ نے ہاں کر دی تو گھر آکر آپ کے ہاتھوں سے وہ رنگ پہنوں گا پر پھر گھر آکر یاد ہی نہیں رہا۔ رکیں میں ابھی لاتا ہوں وہ رنگ۔
وہ اسے کہتا اس کی کمر کے گرد سے بازو ہٹا کر ڈریسنگ روم کی جا نب بڑھ گیا جبکہ ابرش اس کا انتظار کرنے لگی۔ یہ لیں یہ رہی رنگ۔ وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں رنگ تھی جسے اس نے ابرش کو پکڑا دیا ۔ حد ہے ویسے تم اسے بھی ساتھ لے آتے ڈبی سے باہر نکال کر رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔ سہی کہتی ہوں میں تمہیں زرا عقل نہیں ہے تم میں ابھی بھی بچپنا ہے۔
وہ ہسی
ے ہوئے کہتی اس کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے ساتھ والی انگلی میں رنگ ڈال گئی۔ ہا اب ہو گیا ہماراLove کمپلیٹ۔ زابر اپنی رنگ کو ابرش کی رنگ کے ساتھ جوڑ کر بولا جبکہ ابرش بھی مسکراتے ہوئے اپنے اور اس کے ہاتھ کو دیکھ رہی تھی۔