Chapter 12: قسط 12

اسے ہوش آیا تو خود کو کسی انجان جگہ دیکھ رمل کی جان ہلکان ہوئی۔ ی۔۔یہ میں کہاں ہوں؟؟ کون لایا مجھے یہاں؟؟ سب سے پہلے آٹھ کر اس نے اپنا معائنہ کیا۔ جب اپنا نکاب اور بایا سہی حالت میں دیکھے اور سب کچھ ٹھیک محسوس ہوا تو پرسکون ہوتے خود سے سوال کرتی وہ بیڈ سے کھڑی ہوئی۔ دروازے کے پاس پہنچ کر اس نے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تو وہ پہلی بار میں ہی کھل گیا جبکہ اسے دروازہ کھلنے پر حیرت ہوئی۔ آہستہ آہستہ اور ڈرے سہمے قدم اٹھاتے وہ کمرے سے باہر نکلی۔ باہر نکل کر اسے سامنے ہی لاؤنچ کے بعد انٹرنس گیٹ نظر آیا جسے دیکھ کر رمل کے ہونٹ نکاب کے پیچھے مسکرائے۔

اس نے ایک لمبا سانس لے کر اپنے قدم اس جانب بڑھائے۔ ابھی وہ انٹرنس پر پہنچی ہی تھی کہ کسی کی بھا ری اور جانی پہچانی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔ بھاگنے کا ارادہ ہے؟؟ سرد لہجے میں پوچھا گیا سوال رمل کے رونگٹے کھڑے کر گیا تھا۔

اس نے پلٹ کر دیکھا تو ایک خوبرو نوجوان کو لاؤنچ میں رکھے صوفے پر بیٹھا دیکھ تھوک نگلا۔ اسے اس نوجوان کو دیکھ کر لگا کہ جیسے اسے پہلے کہیں دیکھا ہو۔

وہ غور سے ازقان کو دیکھتے اس کا چہرہ یاد کرنے لگی جبکہ اس کے خود کو ایسے دیکھنے پر ازقان کے چہرے پر ترچھی مسکراہٹ پھیلی۔ یاد کر رہی ہو کہ مجھے کہاں دیکھا ہے؟؟ وہ صوفے سے کھڑا ہوتا اس کی جانب قدم بڑھاتا بولا تو رمل نے ڈر کر پیچھے کی جانب قدم اٹھائے مگر ہاں میں سر ہلاتے اس کی بات کا جواب بھی دیا تھا۔

تم شاید بھول گئی ہو مگر مجھے ہماری ملاقات یاد ہے مس رمل سفیان خان۔ پیچھے پیچھے جاتے وہ دیوار کے ساتھ جا کر لگی تھی جبکہ ازقان اس سے تھوڑا دور رک کر بولا۔ آ۔۔آپ کو میرا نام کیسے پتا؟؟ اس نے معصومیت سے پوچھا۔ مجھے تو سب کچھ پتا ہے تمہارے بارے میں۔ وہ بھی جو تمہارے ماں باپ کو بھی نہیں پتا۔

اس نے چہرہ تھوڑا آگے کرتے رازدارانہ انداز میں کہا تو وہ ڈر گئی۔ آ۔۔پ کون ہیں؟؟ اس نے آنکھیں ڈر کے مارے بند کرتے پوچھا جبکہ ڈر کے مارے جسم کا نپ رہا تھا۔ ارے بھول گئی کیا؟؟ ہم کچھ دن پہلے ہی تو ملے تھے۔ لاہور مال میں یاد نہیں کیا۔ ازقان واپس سے پیچھے ہوتا بولا تو رمل نے آہستہ آہستہ آنکھیں کھولیں اور دماغ پر زور ڈالا تبھی اسے اپنی ازقان کی ملاقات یاد آئی۔ پٹھان لڑکا۔ اس نے یاد آنے پر بے سا ختہ کہا جبکہ اس کے منہ سے خود کے لیے پٹھان لڑکا سن کر ازقان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھری مگر وہ روک گیا۔ شکر ہے تمہیں یاد تو ہے۔ وہ بولا۔ مجھے یہاں کیوں لائیں ہیں؟؟ اس نے پوچھا۔ میں تمہیں یہاں اس لیے لایا ہوں۔۔۔ ارے ایک منٹ ایک منٹ مجھے سمجھ آگئی۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ اس دن مال میں مجھ سے ٹکرانے کے بعد آپ میرے پیار میں پاگل ہوگئے اور مجھے ہمیشہ اپنے پاس رکھنے کے لیے مجھے اپنا بنانے کے لیے بے چین ہو گئے اسی لیے مجھے اغواہ کر لیا تاکہ مجھ سے نکاح کر کے مجھے اپنے پاس رکھ سکیں۔

ازقان اسے کڈنیپ کرنے کی وجہ بتاتا مگر وہ اس کی بات بیچ میں ہی ٹوک کر آپنی ہی سوچ کے گوڑھے دوڑاتی بولی جبکہ اس کی بات پر ازقان ہکا بکا رہ گیا تھا۔ ایسا ہی ہے نہ؟؟ اس نے ازقان کو دیکھتے پوچھا۔ ایسا کچھ نہیں ہے بکواس بند کرو اپنی۔ ازقان نے کہا۔

ارے مجھے پتا ہے آپ اظہار سے ڈرتے ہیں مگر میں بتا دوں آپ اظہار کر لو میں برا نہیں مناؤ گی ہاں بس میں یہ بتا دوں کہ میں اپنی مورے بابا کی مرضی سے شادی کروں گی اس لیے میرے گھر رشتہ لے کر آنا چاہیے آپ کو کیونکہ یہ سہی طریقہ ہے۔ وہ پھر سے بنا اس کی سنے دادی اماں کی طرح اپنی ہی سنائی جا رہی تھی اور ازقان کو غصہ دلا رہی تھی۔ بس بہت ہو گیا بہت ہو گیا۔

مجھے تم سے کوئی محبت نہیں ہے نہ تمہیں تمہاری محبت میں پاگل ہو کر یہاں لایا ہوں۔ میں تمہیں یہاں نفرت اور بدلے کی آگ میں پاگل ہو کر لایا ہوں۔ سنا تم نے؟؟ وہ ایک دم غصے سے چیخا جبکہ رمل اس کے غصہ کرنے پر کانپ گئی تھی اور نیچے بیٹھ کر رونا شروع کر گئی۔ اسے روتا دیکھ ازقان کو اور غصہ آیا ۔ اپنے یہ ڈرامے بند کرو تم۔ اے لڑکی تم سے کہہ رہا ہوں رونا بند کرو۔

وہ رمل کے جھکے سر کو دیکھتا سختی سے بولا۔ سوری مسٹر مجھے نہیں پتا تھا آپ کو کاسٹ نہ بتانے پر آپ مجھ سے نفرت کرنے لگ جاؤ گے اور بدلہ لینے کے لیے کڈنیپ کرو گے۔ پلیز مجھے معاف کر دو مجھے جانے دو۔ ہاں میں پٹھان ہوں اور مجھے آپ کو بتانا چاہیے تھا میں اپنی غلطی مانتی ہوں پلیز جانے دو۔ میرے گھر والے پریشان ہو رہے ہوں گے۔ وہ سوں سوں کرتی بولی جبکہ اس کی پھر سے بے تکی بات پر ازقان کا دل کیا وہ اپنا سر دیوار میں دے مارے۔ کیا تمہارے پاس دماغ نہیں ہے؟؟ میں اتنا بھی پاگل نہیں کہ تمہیں اس وجہ سے کڈنیپ کروں۔

میں تمہارے لالا سے بدلہ لینا چاہتا ہوں اس لیے تم یہاں ہو کیونکہ اس کا کیا تم بھگتو گی۔ وہ اس کے پاس نیچے بیٹھ کر بولا جبکہ اس کی بات پر رمل نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ تو اگر ان سے بدلہ لینا ہے تو مجھے کیوں کڈنیپ کیا؟؟ وہ تو مجھ سے نفرت کرتے ہیں مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ وہ تو خوش ہوں گے اس طرح سے۔

اس نے تھوک نگلتے پورا کنفیڈینس یوز کیا اور پکے منہ سے جھوٹ بولا جبکہ اس کے جھوٹ پر ازقان مسکرایا۔ تمہیں لگتا ہے میں کچھ نہیں جانتا؟؟ سچ کیا ہے یہ تم بھی جانتی ہو اور میں بھی اس لیے جھوٹ بولنے کی کوشش نہ کرو۔ میں اچھے سے جانتا ہوں کہ تم وہ طوطا ہو جس میں آدیان خان نامی جن کی جان ہے۔

ویسے تو طوطے کی گرد ن توڑنے پر ہی جن کی جان نکلتی ہے مگر تم وہ واحد طوطا ہو جس کو زرا سا چھونے پر ہی آدیان خان کی جان نکلے گی اور یہ سب مجھے مزہ دے گا۔ وہ اس کی نکاب سے جھلکتی آنکھوں میں اپنی آنکھیں ڈالتا بولا جبکہ اس کے حقیقت جاننے پر رمل کو شاک لگا۔ آ۔۔آپ کو کیسے پتا؟؟ اس نے اٹکتے اٹکتے پوچھا۔

یہ تو بس قسمت کی بات ہے کہ مجھے پتا چل گیا لیکن اب تم اور تمہارا لالا کیا کرو گے؟؟ دونوں میرے ہاتھوں سے مرنے والے ہو۔ ادُھر وہ میری قید میں ہے اور ایدھر تم میری قید میں ہو۔ میرے ایک بار کہنے کی دیر ہے اور تمہارا لالا اوپر پہنچ جائے گا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

ازقان ترچھی مسکراہٹ چہرے پر سجا کر بولتا رمل کی جان نکال گیا تھا۔ ک۔۔کہاں ہیں میرے لالا؟؟ بولیں نہ کہاں ہیں میرے لالا؟؟ کیا چاہتے ہیں آپ ہم سے؟؟ خدا کے لیے میرے لالا کو چھوڈ دیں پلیز انہیں کچھ مت کریے گا۔ چاہیں تو مجھے ما ر دیں مگر انہیں کچھ مت کرنا۔

وہ روتے ہوئے اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بولی۔ اوہ اتنی محبت واہ جتنی امید تھی اس سے بڑھ کر محبت ہے یہاں تو۔ خیر اگر تم چاہتی ہو کہ تمہارے لالا کو کچھ نہ کہوں تو میری ایک بات ماننی ہو گی تمہیں۔ بولو مانو گی؟؟ اس نے پوچھا تو ر مل نے فوراً ہاں میں سر ہلایا۔

ج۔۔جو کہیں گے مانوں گی پ۔۔پر پلیز انہیں کچھ مت کرنا۔ وہ روتے ہوئے بولی۔ اس کے آنسوں آنکھوں سے نکل کر اس کے نکاب میں جزب ہو رہے تھے۔ چلو پھر اگر اپنے لالا کی زندگی چاہتی ہو تو ابھی اسی وقت مجھ سے نکاح کرو ورنہ میرے آدمی تمہا رے لالا کے جسم میں اتنی گولیاں پیوست کریں گے کہ جسم میں موجود ہڈیوں کی تعداد بھی کم پڑ جائے گی اور چہرہ پہچاننا مشکل ہو جائے گا۔ وہ سرد لہجے میں بولا جبکہ رمل کی سانس اس بات پر پھول گئی تھی۔ ب۔۔بی۔۔بیگ می۔۔یر۔۔میرا بی۔۔یگ! وہ پھولی سانس سے بولتی اسے پریشان کر گئی۔ ہے رمل کیا ہوا تمہیں تم ٹھیک ہو؟؟؟ ازقان اس کی بگڑی حالت پر پریشان ہوا۔ ب۔۔بی۔۔گ م۔۔یر۔۔را ب۔۔بیگ!

اسے سانس نہیں آرہی تھی جبکہ آنکھوں سے آنسوں کی رفتار میں اضافہ ہوا تھا۔ ک۔۔کیا تمہیں اسیھما ہے؟؟ ازقان نے آنکھیں حیرت سے کھولے اسے پوچھا تو اس نے مشکل سے سر ہلایا جبکہ اس کا سر ہلانا تھا کہ ازقان بھاگ کر اس کمرے میں گیا جہاں رمل کو بے ہوشی کی حالت میں رکھا تھا۔ کمرے میں جاتے ہی اس نے صوفے پر پڑا اس کا بیگ اٹھایا اور بھاگ کر واپس آیا۔

ی۔۔یہ لو تمہارا ابہيلزر۔ اس نے بیگ کی ساری چیزیں باہر نکال کر ابہيلزر ڈھونڈ کر رمل کو پکڑایا جبکہ رمل نے نکاب کے نیچے سے ابہيلزر کو منہ میں ڈالا تھا۔ کیا تم ٹھیک ہو؟؟ تھوڑی دیر بعد جب وہ ابہيلزر سائیڈ پر رکھتی لمبے لمبے سانس لینے لگی تو ازقان نے پوچھا جس پر اس نے ہاں میں سر ہلایا۔ د۔۔یکھیں پل۔۔یز میرے لا۔۔ لا کو کچ۔۔چھ مت کرنا م۔۔میں کروں گ۔۔گی آپ سے نکاح م۔۔مگر می۔۔رے لالا کو چھوڈ دیں۔ وہ نڈھال سی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی نقاہت بھری آواز میں بولی جبکہ ازقان اسے دیکھ کر رہ گیا جو ابھی موت کے منہ سے واپس آئی تھی مگر پھر بھی اپنے لالا کی فکر کر رہی تھی۔

ٹھیک ہے پھر تھوڑی دیر تک نکاح کی رسم ہو گی اور پھر تمہارے لالا کو میرے آدمی چھوڈ دیں گے۔ وہ کھڑا ہوتا بولا اور وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کے جانے کے بعد ایک عمر رسید عورت وہاں آئیں تھیں۔ آؤ بیٹا میں تمہیں کمرے میں لے چلوں۔ وہ رمل کو سہارا دے کر کھڑا کرتیں بو لیں جبکہ وہ تو بے جان وجود کی طرح ان کے ساتھ چلتی جا رہی تھی۔

* * *

رمل سفیان خان ولد سفیان خان آپ کا نکاح ازقان خان ولد سہیل خان سے کیا جاتا ہے کیا آپ کو قبول ہے؟؟ مولوی کے الفاظ اس کے کانوں سے ٹکرائے تھے مگر ہونٹوں سے جواب کے الفاظ ادا نہ ہو سکے۔ کیا آپ کو قبول ہے؟؟

مولوی نے پھر سے پوچھا تو اس نے روئی ہوئی لال آنکھوں سے ازقان کو دیکھا جو اسے ہی وارن کرتی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ اس کا دل کیا بھاگ جائے مگر نہیں جاسکتی تھی کیونکہ اس کے لالا کی زندگی کا سوال تھا۔ ج۔۔جی ق۔۔ب۔۔ بول ہے۔ نمکین پانی کا گولا ہلک میں اٹکا تو الفاظ ادا ہونا مشکل ہوئے۔ قبول ہے؟؟

ج۔۔جی ق۔قبول ہے۔ قبول ہے؟؟ آخری بار پوچھا گیا ابھی بھی موقع تھا مگر وہ اس موقع کو چھوڈ گئی ۔ ق۔۔قب۔۔قبو ل ہے۔ آخری بار قبول کرتے وہ چہرہ ہاتھوں میں چھپا کر زار و قطار روئی تھی۔ اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا جبکہ رونے کے درمیان ہچکیاں لیتے ہوئے وہ مولوی کو بھی پریشان کر گئی تھی۔ س۔۔اردار کیا بچی نکاح سے خوش نہیں؟؟ مولوی نے فکرمندی سے پوچھا۔ نہیں مولوی صا حب بس اس کا دنیا میں کوئی ہے نہیں نہ اس لیے میرے امان میں آکر شکر سے رو رہی ہے۔ ازقان نے صفائی سے جھوٹ بولا جبکہ اس کی بات سن کر وہ اور شدت سے روئی۔

مولوی نے اب ازقان کے سامنے نکاح کے سوال دہرائے جن کا جواب دے کر اس کے چہرے پر فاتح والی مسکراہٹ آئی۔ لو سائن کرو ان پر۔ اس نے نکاح کے پیپرز پر پہلے خود سائن کیے اور پھر رمل کے سامنے ٹیبل پر رکھتے سخت لہجے میں کہا۔ اس کے کہنے پر بھی رمل نے چہرہ ہاتھوں کے پیالوں سے نہیں نکالا تھا۔

بیٹا سائن کر دو۔ وہی عورت جو اسے کمرے میں لے کر گئی تھی رمل کے کندھے پر ہا تھ رکھتیں بولیں جس پر اس نے اپنے ہاتھ چہرے سے ہٹائے اور پیپرز کو دیکھا۔ پیپرز کو ایک نظر دیکھ کر اس نے ازقان کو دیکھا جو ابھی ابھی اس کا شوہر بنا تھا۔ لو سائن کرو۔ ازقان اس کے سامنے پین کرتا بولا جبکہ رمل نے کانپتے ہاتھوں سے پین پکڑا تھا۔

جسم ابھی بھی کانپ رہا تھا اور ہچکیاں ابھی بھی بندھی ہوئی تھیں۔ اس نے کانپتے ہاتھوں سے پیپرز پر سائن کیے تھے۔ ابھی وہ سائن کرکے ہٹی تھی کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھایا تھا اور وہ وہیں پر بے ہوش ہو کر صوفے کی دائیں سائیڈ پر گری تھی۔

زابر جلدی گھر آؤ بی جان کو ہاسپٹل لے کر جانا ہے۔ وہ آفس میں تھا جب اسے ابرش کی کال آئی۔ کیا ہوا بی جان کو؟؟ وہ فکرمندی سے کھڑا ہوتا بولا۔

انہوُں نے دا جان کو کال کی تھی اور دا جان نے بتایا کہ رمل کو کسی نے اغواہ کر لیا ہے اس لیے پریشانی کی وجہ سے ان کا بی پی ہائی ہو گیا ہے جلد ی گھر آؤ۔ ابرش کی آواز پریشانی سے کانپ رہی تھی جبکہ رمل کے اغواہ کا سن کر زابر کا دماغ بلکل سن ہو گیا تھا۔

تم مجھے سن رہے ہو نہ؟؟ زابر کو کچھ نہ بولتا دیکھ وہ بولی۔ ہ۔۔ہاں میں آرہا ہوں بس۔ وہ اسے کہتا فون بند کر گیا اور بھاگنے والے انداز میں آفس سے نکلا تھا۔

* * *

اسے ہوش آیا تو اس نے اس بار خود کو کسی اور کمرے میں پایا۔ یہ وہ کمرہ بلکل نہیں تھا جس میں وہ پہلی بار ہوش میں آنے پر تھی۔ اپنے چکراتے سر کو تھامتے وہ اٹھ کر بیٹھی تو سامنے صوفے پر ہی وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا سیگریٹ پیتے ہوئے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔

کمرے میں بھی سیگریٹ کی بو ہر طرف پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے رمل کو کھانسی کا دوڑا پڑا تھا۔ حلانکہ اس کے چہرے پر ابھی بھی نکاب موجود تھا مگر پھر بھی سیگریٹ کی بو اس کے ہلک میں لگ رہی تھی۔ پ۔۔پلیز اس ک۔۔کو ب۔۔ن۔۔د کریں۔

اس نے اس کی سیگریٹ کی طرف اشارہ کرتے کہا تو ازقان نے بنا کچھ کہے چپ چاپ سیگریٹ کو ایش ٹرے میں مسل دیا اور صوفے سے اٹھ کر بیڈ کی جانب آیا۔ ازقان کے اپنی جانب آنے پر رمل پیچھے کو ہونے لگی۔ وہ اس کے پاس آکر کچھ دیر اسے خاموش نظروں سے دیکھنے لگا جبکہ اس کا خود کو یوں دیکھنا رمل کی جان سکھا رکھا تھا۔

کچھ سیکنڈ اسے یوں ہی دیکھتے وہ اس کی جانب جھکا جبکہ اس کے خود پر جھکنے پر رمل نے ڈر کر چیخ مارتے آنکھیں زور سے بند کر لی تھیں۔ اس کے یوں چیخنے پر ازقان نے حیران ہو کر اسے دیکھا اور پھر کندھے آچکا کر ر مل کے پاس پڑے الائچی کے پیکٹ کو اٹھایا تھا۔ کھول لو آنکھیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں کر رہا میں جو تم سوچ رہی ہو۔

وہ واپس صوفے کی جانب جاتا اس سے بولا تو رمل نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا جو پیکٹ سے ایک الائچی نکال کر منہ میں ڈال رہا تھا۔ کچھ دیر ازقان کو دیکھتے اس نے بولنے کی ہمت پیدا کی اور پھر ڈرتے ڈرتے بولی۔ م۔۔میرے لالا؟؟ اس نے ازقان کو دیکھتے ڈرتے ہوئے پوچھا جبکہ اس کے ادھورے سوال پر ازقان نے دائیں آئی برو اٹھا کر اسے دیکھا۔ تمہارے لالا کیا؟؟

اس نے پوچھا۔ کیا میرے لالا کو آپ کے آدمیوں نے چھوڈ دیا؟؟ اس نے دھیمی آواز میں پوچھا۔ میرے آدمی تمہارے لالا کو کیوں چھوڈیں گے؟؟ ازقان انجان بنتا بولا جبکہ اب رمل کو غصہ آرہا تھا۔ آپ نے کہا تھا نہ کہ میرے لالا آپ کے آدمیوں کی قید میں ہیں اور اگر میں آپ سے نکاح کر لوں تو آپ ان کو میرے لالا کو چھوڈنے کا کہو گے۔ وہ اس بار تھوڑی اونچی آواز میں بولی۔

ہاں میں نے بلکل ایسے ہی کہا تھا۔ تو پھر؟؟ وہ سوالیہ انداز میں بولا۔ اسے شاید مزہ آرہا تھا رمل کو تنگ کرنے میں۔ تو پھر؟؟ اس نے حیرانگی سے کہا۔ تو پھر بتائیں نہ کہ کیا آپ کے آدمیوں نے میرے لالا کو چھوڈ دیا؟؟ اس نے بڑی مشکل سے اپنا غصہ کنٹرول کیا۔ دیکھو میرے آدمی تمہارے لالا کو ضرور چھوڈ دیتے اگر وہ ان کے پاس ہوتا تو۔

وہ صوفے کی بیک سے ٹیک لگا کر بولا تو رمل کو کچھ سمجھ نہ آئی۔ کہنا کیا چاہتے ہیں آپ؟؟ اس نے پوچھا ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تمہارا لالا میر ے آدمیوں کی قید میں تھا ہی نہیں۔ اس نے صاف صاف بتایا جبکہ اس کی بات سن کر رمل کا دماغ گھوم گیا۔ ت۔۔تو وہ ج۔۔و آپ نے کہا تھا؟؟ اس نے اٹکتے اٹکتے پوچھا۔

ارے وہ تو تمہیں ڈرانے کے لیے کہا تھا ورنہ مجھے تو علم بھی نہیں تمہارا لالا کہاں ہے۔ شاید ابھی تک وہ پشاور واپس آگیا ہو گا اور تمہیں ڈھونڈنے کا کام کر رہا ہو یاں شاید ابھی تک اسے تمہارے اغواہ کی خبر نہ ملی ہو۔ وہ پرسوچ انداز میں بولا جبکہ اس کی بات پر رمل پھر سے رونا شروع کر چکی تھی۔ آ۔۔پ برے ہی۔۔ں بہت ب۔۔ب۔برے ہیں۔ آپ نے مجھ سے ج۔۔ھو۔۔ٹ بولا آپ ک۔۔و اللہ جی سزا دیں گے۔ آ۔۔اپ کی ق۔۔قبر م۔۔یں آگ لگے گی ا۔۔پ کو بچھو سانپ کاٹیں گے کی۔۔کیونکہ آ۔۔اپ نے جھ۔۔وٹ بولا ہے۔ آ۔۔پ کو م۔۔جھ سے اور اللہ جی سے معافی مانگنی چاہیے ت۔۔تاکہ آپ پر عذ اب نہ آئے۔ وہ روتے ہوئے اسے جھوٹ بولنے پر آنے والے عزاب کا بتانے لگی جبکہ اس کی بات سن کر ازقان نے آسمان کی جانب دیکھا اور پھر خیال میں اپنی قبر میں آگ اور سانپ بچھو کا تصور کیا۔

یہ سب سوچتے ہی اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے اور اس نے فوراً اللہ جی سے معا فی مانگی تھی۔ وہ رمل سے بھی معافی مانگنے لگا کہ اس کا دماغ الرٹ ہوا۔ وہ سامنے بیٹھی لڑکی کیا پاگل تھی؟؟ اس کے ساتھ اتنا بڑا واقع ہو گیا تھا اور اسے اس واقع کو چھوڈ کر ازقان کی قبر کی فکر پڑ گئی تھی۔

اگر اس کی جگہ کوئی اور لڑکی ہوتی تو اس وقت ازقان سے لڑ رہی ہوتی بدعائیں دے رہی ہوتی کیونکہ اس نے جھوٹ بول کر اس سے نکاح کیا تھا لیکن رمل کو جھوٹ بولنے پر فرق پڑا بھی تو قبر کے عزاب کا سوچ کر۔ وہ رمل کو دیکھ کر سوچتا سر جھکا کر ہسا۔ وہ واقع معصوم اور کیوٹ تھی۔ کیا تم مجھ سے لڑو گی نہیں کہ میں نے تم سے جھو ٹ بول کر نکاح کر لیا۔

وہ اس کے پاس جا کر بیٹھتا بولا تو رمل نے سوں سوں کرتے اپنا چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا۔ م۔جھے میرے لالا کے علاؤہ کسی سے لڑنا نہیں آتا۔ وہ معصومیت سے بولی جبکہ ازقان تو اس کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا جن میں اسے دنیا کی ساری خوبصورتی نظر آرہی تھی۔ نکاب ہٹاؤ اپنا۔ اس نے گم سم انداز میں کہا تو رمل چونک گئی۔ کیا؟؟ اس نے حیران ہو کر پوچھا۔

نکاب ہٹاؤ اپنا مجھے تمہارا چہرہ دیکھنا ہے۔ وہ ویسے ہی اسے دیکھتا بولا تو رمل نے تھوک نگلا۔ م۔۔یں نہیں ہ۔ہٹاوں گی۔ وہ بولی جبکہ اس کے نا کرنے پر از قان کو غصہ آیا۔ کیوں؟؟ کیوں نہیں ہٹاؤ گی؟؟ شوہر ہوں تمہارا مجھ سے کیا پردہ؟؟ نکاب ہٹاؤ اپنا ورنہ میں خود ہٹا لوں گا۔ وہ سخت لہجے میں بولا۔ اسے غصہ آرہا تھا رمل کے نقاب نہ ہٹانے پر کیونکہ اس کا دل شدت سے رمل کا چہرہ دیکھنے کو کر رہا تھا۔ اس کے غصہ کرنے پر رمل نے ڈر کر فوراً نقاب کی پن نکال دی تھیں جس سے چہرے کو چھپا کر رکھنے والا کپڑے کا پلو سرک گیا تھا اور رمل کا خوبصورت اور معصوم چہرہ ازقان کی آنکھوں کے سامنے آیا تھا ۔

سبحان اللہ! رمل کے چہرے پر نظر پڑتے ہی ازقان کے منہ سے پہلا لفظ یہی نکلا تھا جبکہ اس کے سبحان اللہ کہنے پر رمل نے چونک کر اسے دیکھا۔ و۔۔وہ م۔۔یں اب نقاب کر لوں؟؟ رمل نے ڈرتے ہوئے پوچھا تو ازقان نے نہ میں سر ہلایا جبکہ اس کی نظریں ابھی بھی رمل کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں۔ قدرتی سرخی مائل سفید رنگت خوبصورت سمندری رنگ آنکھیں چھوٹی سی تیکھی ناک اور چھوٹے سے پنکھڑی کی ماند گلابی ہونٹ واللہ وہ واقع پٹھانی حسن کا مجسمہ تھی تبھی تو وہ بنا پلک جھپکے اسے دیکھے جا رہا تھا۔ اس کے یوں خود کو دیکھنے پر رمل کے گال لال ہوئے اور اس نے گھبرا کر جلدی سے اپناچہرہ جھکا لیا تھا۔

رمل کے چہرہ جھکانے پر وہ ہوش کی دنیا میں آیا تھا اور دل ہی دل خود پر لعنت بھیجی کہ آخر کیوں اس کے خوبصورت چہرے میں اتنا کھو گیا۔ چلو تمہارے لالا سے بات کرتے ہیں۔

گلا کھنگار کر کچھ دیر پہلے والی سچونيئیش

ن کا اثر ختم کرنے کے لیے وہ بولا اور اپنا فون نکال کر آدیان کا نمبر ڈائیل کرنے لگا۔ اپنے لالا کو کال کرنے کا سن کر رمل بھی چوکنی ہوئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.