وہ اریش کو چھوڈنے کے بعد اپنے گانے کی ریکارڈنگ پر چلا گیا تھا اور رات کے نو بجے تھکا ہارا واپس آیا تھا۔ اپنے کمرے میں آکر اس نے اپنی لیدر کی جیکٹ اتار کر بیڈ پر پھینکی مگر تبھی اس کی نظر جیکٹ کی جیب میں رکھے پین پر گئی۔ اس نے آگے ہو کر جیب سے پین نکالا اور اسے غور سے دیکھنے لگا۔ اس کے دماغ میں صبح کا منظر لہرایا جب وہ اریش کو چھوڈنے جا رہا تھا۔ ویسے کیا تمہاری فیملی بھی اسلام آباد ہوتی ہے اریش؟؟ گاڑی ڈرائیو کرتے ارمغان نے پوچھا۔ آپ کو میرا نام کیسے پتا؟؟ اریش نے حیرانگی سے پوچھا تو وہ ہس پڑا۔
مس اریش آپ کو آٹو گراف دیتے ہوئے بھی میں نے آپ کا نام لکھا ہے اور رہا سوال کہ مجھے کیسے پتا تو آپ کو اس جواب کے لیے اپنی ڈائری دیکھنی چاہیے۔ وہ سامنے نظریں رکھے مسکرا کر بولا تو اریش سوچ میں پڑ گئی اور پھر سمجھ آنے پر ہس کر سر جھٹک گئی کیونکہ اس نے خود ہی اپنی ڈائری کے ہر پیج کے کونے میں اپنا نام لکھ رکھا تھا۔ اوہو میں کتنی پاگل ہوں نہ۔
وہ اپنی بیوقوفی پر شرمندگی سے مسکراتے ہوئے سر پر ہاتھ مارتی بولی تو ارمغان کی مسکراہٹ گہری ہوئی ۔ وہ آپنی سوچوں سے واپس نکلا اور اس پین کو اپنے بیڈ کے ساتھ والے ٹیبل پر رکھا۔ مجھے انتظار رہے گا اس پاگل سے دوبارہ ملنےکا۔ وہ ہلکی آواز میں خود سے کہتا واش روم کی جانب بڑھ گیا۔
واہ جی واہ آج تو میرے لالا کی چال ہی انوکھی ہے۔ وہ اپنے کمرے سے نکل کر نیچے والے پورشن میں جا رہی تھی کہ ادیان کے کمرے کے پاس سے گزرتے کھلے دروازے کی وجہ سے اس کی نظر شیشے کے سامنے کھڑے آدیان پر گئی جو گرے شرٹ اور بلیک پینٹ پہنے خود پر پرفیوم کا چھڑکاؤ کر رہا تھا۔ اسے ایسے تیار ہوتا دیکھ وہ اسے چھیڑتے ہوئے بولی۔ ہاں نہ تیار تو ہوں گا ہی ان سے ملنے جو جانا ہے۔ وہ بھی ہسی گی جس پر ے ہوئے آنکھ ونک کرتا بولا۔ ویسے میں سوچتی ہوں کہ وہ لڑکی کیسی دیکھتی ہو میرے لالا کا دل آیا کیونکہ میرا لالا تو کسی لڑکی کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے شادی کا سوچنا تو دور کی بات ہے۔
وہ دروازے کی چوکھٹ سے ٹیک لگا کر بولی۔ وہ سب لڑکیوں سے کچھ الگ ہے تھوڑی سپیشل تبھی تو تمہارے لالا کو پسند آئی۔ وہ مسکراتے ہوئے اردل کے بارے میں سوچتا بولا۔ ہمم سپیشل تو ہے کیونکہ میرے لالا کو جو پسند آئی ہے۔ خیر اب جائیں گے نہ ان سے ملنے تو ان پر اپنی خوبصورتی کا جادو کر کے ہی آنا۔
میں بھی نیچے چلتی ہوں کہیں کوئی اوپر آکر مجھے یہاں نہ دیکھ لے۔ وہ مسکراتے ہوئے کہتی اسے بائے کر کے و ہاں سے آگے بڑھ گئی جبکہ وہ اپنے گرے جوگرز اٹھا کر صوفے کی جانب بڑھا۔ ہاں یاد آیا واپسی کب ہو گی؟؟ وہ بوٹ پہننے کو جھکا ہی تھا کہ وہ واپس آتی بولی۔
میں کل رات یاں پرسوں صبح تک واپس آؤں گا کیونکہ مجھے کل راولپنڈی والی فیکٹریوں پر جانا ہے۔ وہ اسے دیکھتے، ہوئے بتانے لگا۔ اوکے جب بھی آئیں میرے لیے ڈھیر ساری چیزیں لانا جیسے کہ کپڑے شال جوتے، کھسے گڑیا، چوڑیاں، مالا وغیرہ وغیرہ۔
وہ انگلیوں پر اسے چیزیں بتاتی بولی تو آدیان نے ہسی چھپائی اور سیریس چہرے سے اسے دیکھا۔ باقی سب تو میں لے آؤں گا مگر یہ وغیر ہ وغیرہ کہاں ملتا ہے مجھے اس جگہ کا اڈریس دے دینا کیونکہ مجھے نہیں پتا مجھے وغیرہ وغیرہ کہاں ملے گا۔
وہ سیریس انداز میں بولا۔ لالا مزاق نہیں کریں مجھے میری چیزیں لا کر دینی ہیں آپ نے اور وغیرہ وغیرہ میں کھانے پینے کی چیزیں اور وہ چیزیں آتی ہیں جو آپ کومیرے لیے پسند آئیں۔ آئی سمجھ؟؟ اس نے وغیرہ وغیرہ کی تشریح کرتے آخر میں دادی اماں کی طرح کمر پر ہاتھ رکھتے پوچھا جس پر آدیان نےا چھے بچوں کی طرح ہاں میں سر ہلایا۔ جی میری دادی اماں میں سمجھ گیا۔ اب نیچے چلی جاؤ کہیں کوئی اوپر نہ آجائے۔ وہ ہسی ے ہوئے سر جھٹکلا تو رمل اوکے باس کہتی وہاں سے چلی گئی جبکہ وہ ہسی ے ہوئے بو کر رہ گیا۔
* * *
گئے نہیں آپ آج؟؟ وہ نو بجے نید پوری کرنے کے بعد منہ ہاتھ دھو کر کمرے سے نکلی تو زیام کو کچن میں قہوہ بناتے دیکھ پوچھتے ہوئے اس کے پاس آئی۔ ہاں آج فری ڈے ہے میرا۔ تم پیو گی قہوہ؟؟ اس نے اپنے لیے قہوہ ڈالتے اس سے پوچھا جس پر اریش نے سر ہلایا۔ تمہاری سٹڈی کیسی جا رہی ہے؟؟ اس نے پوچھا۔
اچھی جا رہی ہے بس مجھے میری انگلش کی پروفیسر نہیں پسند بہت کھڑوس ہے وہ۔ وہ ناک چڑھا کر بولتی اس کے ہاتھ سے قہو ہ پکر کر لاؤنچ کی جانب بڑھی۔ کیا نام ہے پروفیسر کا؟؟ کہیں میم نجمہ تو نہیں؟؟ اس نے اس کے ساتھ صوفے پر بیٹھتے پوچھا۔
ہاں نہ وہی تو ہیں آپ کو کیسے پتا؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا۔ کیونکہ میں بھی اسی یونی سے پڑھا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ پوری یونی میں ایک وہی کھڑوس ہیں۔ وہ مسکرا کر بولا تو اریش نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔ ویسے تمہیں پتا ہے میری بھی وہی میم تھیں ہمیں دو سمسٹر انہوں نے پڑھایا تھا اور میں واحد تھا جو ان کا فیوڑٹ سٹوڈنٹ تھا۔
وہ فخر سے بولا تو اریش نے آنکھیں گھمائیں۔ دونوں ایک جیسے جو ہیں اسی لیے۔ آپ بھی کھڑوس اور وہ بھی کھڑوس اسی لیے آپ ان کے فیورٹ تھے۔ وہ آنکھیں گھماتی بولی جبکہ زیام نے اس کی بات پر اسے دیکھا۔ تم مجھے میرے منہ پر کھڑوس کہہ رہی ہو؟؟
اس نے حیرانگی سے پوچھا تو اریش کھلکھلا کر ہسی۔ تو کیا غلط کہا میں نے؟؟ وہ آنکھیں مٹکاتی بولی تو زیام سوچ میں پر گیا کہ کیا کہے۔ چھوڈیں آپ کو جواب نہیں ملے گا کیونکہ یہ سچ ہے کہ آپ کھڑوس ہیں۔ اس لیے ساری باتیں چھوڈیں اور چپ چاپ قہوہ پیں پھر آپ نے گھر کی صفائی بھی کرنی ہے۔ وہ اسے ٹیس کرنے والے انداز میں کہہ کر اپنی مسکراہٹ سے اسے او ر چڑاتی وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی جبکہ زیام اسے دیکھ کر رہ گیا جو اس سے دوستی کرنے کے بعد کچھ زیادہ ہی اس سے فری ہو گئی تھی۔
* * *
پورے چار بجے وہ اس ریسٹورنٹ میں موجود تھا جس میں وہ پہلی بار افسین یعنی اردل سے ملا تھا۔ اس نے پورے ریسٹورنٹ میں نظریں گھمائیں مگر اسے کہیں پر بھی وہ نظر نہ آئی۔ لگتا ہے ابھی آئی نہیں وہ چلو آج ہم ویٹ کرتے ہیں ان کا پچھلی بار انہوں نے کیا تھا۔
وہ دل ہی دل میں خود سے بولا اور ایک خالی ٹیبل کی جانب بڑھ گیا۔ سر کیا آڈر کرنا پسند کریں گے؟؟ اس کے بیٹھنے کے دو منٹ بعد ویٹر اس کے پاس آتا پوچھنے لگا۔ میں تھوڑی دیر بعد آڈر کروں گا ابھی کسی کا ویٹ کر رہا ہوں۔ وہ مسکرا کر بولا تو ویٹر اوکے سر کہتا وہاں سے چلا گیا۔
کچھ دیر انتظار کے بعد آخر ریسٹورنٹ کا دروازہ کھلا تھا اور وہ اندر آئی تھی جبکہ اسے دیکھ کر آدیان نے اپنی ہسی چھپائی۔ وہ نیون کلر کی قمیض اور اورینج کلر کی کیپری کے ساتھ یلو ڈوپٹہ گلے میں ڈالے بالوں کی ٹیل پونی کیے سر پر بہت ساری کلیس لگائے گرین جوگرز اور آتشی گلابی رنگ کی چمکیلی لیپ سٹک لگا کر اپنے عجیب و غریب حلی کے ساتھ وہاں موجود سب لوگوں کی توجہ اپنی جانب کر گئی تھی۔ عجیب نظروں سے دیکھنے پر بھی وہ پورے انيییوڈ سے چل کر آدیان تک پہنچی تھی۔ اس کے اس حلی پر ادیان نے اس بار اسے عجیب نظروں سے نہیں دیکھا تھا بلکہ اس بار تو وہ اسے دیکھ کر پھر بھی مسکرا رہا تھا جبکہ اسے مسکراتا دیکھ اردل کو اپنی پوری تیاری بیکار لگی۔
ہائے مسٹر آدیان کیسے ہیں آپ؟؟ وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتی بولی۔ آپ سنائیں افسین صاحبہ آپ کیسی ہیں کیونکہ میں تو بلک ل ٹھیک ہوں اور آپ کو دیکھ کر اور زیادہ ٹھیک ہو گیا ہوں۔ وہ گہری مسکراہٹ سے بولا تو اردل سے ادیان کے چہرے سے نظریں ہٹانا مشکل ہوا کیونکہ وہ ویسے تو خوبصورت تھا ہی مگر مسکراتے ہوئے اور زیادہ دلکش لگ رہا تھا۔ مجھے کیا ہونا ہے دیکھ تو رہے ہیں آپ کہ میں بلکل فٹ فاٹ اور بے حد خوبصورت ہوں۔
وہ نظریں پھیرتی ایک ادا سے اپنی پونی ٹیل کو دائیں ہاتھ سے جھٹکا دیتی بولی۔ جی جی بلکل آپ واقع بے حد خوبصورت ہیں۔ وہ سچے دل سے بولا۔ پتا ہے مجھے کہ میں خوبصورت ہوں تبھی تو میرے پانچ بوائے فرینڈ ہیں۔ وہ ترچھی مسکراہٹ سے بو لی تو آدیان ہس پڑا۔ تو بتائیں کیا کھائیں گی آپ؟؟ ویسے کھانے سے یاد آیا آپ کے دوست کیوٹی اور بیوٹی کیسے ہیں؟؟
اس نے اس کے ہاتھوں کو دیکھ کر پوچھا۔ اس کے اس طرح سے بات کرنے پر اردل کا دل ہول رہا تھا کیونکہ سامنے بیٹھا شخص نہ پہلی ملاقات پر اس کی عجیب حرکتوں سے تنگ آیا تھا نہ آج آرہا تھا۔ جی ٹھیک ہیں وہ دونوں اور رہی بات کھانے کی تو میں بتا دوں کہ میں یہاں کھانا کھانے نہیں آئی بلکہ میں بتانے آئی ہوں کہ۔۔۔ ارے سوری میں پوچھنا بھول گیا کہ کیا اب بھی آپ کے سر کی جوئیں آپ کو تنگ کرتی ہیں؟؟ اگر ہاں تو مجھے بتائیں میں ان پرcriminal trespass case کرتا ہوں آخر کو وہ آپ کی پراپرٹی پر رہتے ہوئے آپ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
وہ اس کی بات کو بیچ میں کاٹتا اس کے بالوں کو دیکھتا بولا تو اردل نے پہلے اسے حیران ہو کر دیکھا اور پھر اگلے ہی پل وہ ایک لمبا سانس لیتی پھر سے اپنی پرانی ٹون میں آئی۔ سنیں مسٹر دوسری بات یہ کہ میں آپ کو بتا دوں میری جوئیں میری مرضی اس لیے آپ کو کوئی حق نہیں میری جوں کے خلاف کوئی کیس کرنے کا جب کہ مجھے ان کے میرے بالوں میں رہنے سے مسلہ نہیں ہے اور پہلی بات یہ کہ میں یہاں آپ کو شادی سے انکار کرنے آئی ہوں۔
مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی اس لیے بہتر ہے کہ شادی سے انکار کر دیں۔ آفٹر آل میرا کوئی سٹینڈرڈ ہے اور پھر میں اپنے پانچ پانچ بوائے فرینڈز کو کیا منہ دکھاؤں گی کہ دیکھو میں نے تم پانچوں کے ہوتے شادی کر لی جبکہ مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔
لیے میری بات دیہان سے سنو اور جاؤ جا کر اپنے گھر والوں سے کہو کہ مجھے افسین سے شادی نہیں اس کرنی۔ وہ بنا رکے بولتی گئی جبکہ آدیان کو پہلے ہی پتا تھا کہ وہ انکار کرنے ہی بلا رہی ہے تبھی اسے حیرانی نہیں ہوئی۔ میں تو نہیں کروں گا انکار کیونکہ مجھے تو آپ سے شا دی کرنی ہے۔ وہ کرسی کی بیک سے ٹیک لگا کر بولتا اردل کو غصہ دلا گیا۔
کیوں؟؟ کیوں کرنی ہے مجھ سے شادی؟؟ وہ چڑ کر بولی۔ کیونکہ مجھے تم پسند آئی۔ وہ کندھے آچکا کر بولا ۔ مگر مجھے تم پسند نہیں آئے بلکل پسند نہیں آئے۔ وہ اسے گھور کر بولی۔ کیوں؟؟ مجھے کیا ہے جو میں تمہیں پسند نہیں آیا؟؟ آدیان کو حیرانگی ہوئی کہ اس جیسا خوبصورت اور پرفيکٹ انسان آخر کو اسے پسند کیوں نہیں آیا۔
بس نہیں پسند تو نہیں پسند اور ایک اور بات چپ چاپ شادی سے انکا ر کر دو ورنہ اگر تم نے اپنی ضد پر رہ کر مجھ سے شادی کر بھی لی نہ تو میں شادی کے بعد کسی بھی راہ چلتے لڑکے کے ساتھ بھاگ جاؤں گی اور جب تم مجھے ڈھونڈ کر واپس لاؤ گے میں پھر سے کسی اور کے ساتھ بھاگ جاؤں گی ایسے تم ساری زندگی مجھے پکر کر لاتے رہو گے اور میں بھاگتی رہوں گی۔
وہ اسے ڈراتے ہوئے بولی۔ مجھے کوئی مسلہ نہیں میں تمہیں زنجیروں سے باندھ کر رکھ لوں گا مگر شادی تمہارے ساتھ ہی کروں گا۔ وہ بھی بضد تھا۔ کیا مسلہ ہے تمہارے ساتھ آخر؟؟ کہا نہ کہ نہیں کرنی شادی تو سمجھتے کیوں نہیں تم؟؟ وہ غصے سے ٹیبل پر ہا تھ مار کر کھڑی ہوتی بولی جبکہ اس کے ایسے ٹیبل پر ہاتھ مارنے اور اونچی آواز میں بولنے پر ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں نے ان کی جانب دیکھا۔ مجھے تو کوئی مسلہ نہیں ہے بس میرے دا جان کو ہے۔ میں تو شادی نہیں کرنا چاہتا تھا انہیں ہی جلدی تھی اور انہوں نے مجھے زبر دستی تم سے ملنے بھیج دیا۔ میرا تو ارادہ تم سے مل کر انکار کرنے کا تھا مگر مجھے تم پسند آگئی اور میں نے سوچا کہ دا جان غلط نہیں کہتے شادی کر لینی چاہیے اور پانچ چھ بچے بھی پیدا کر لینے چاہیے۔ri.comhttps://www.kitabnag بس پھر میں نے اپنی سوچ پر مہر لگائی اور پکا ارادہ کر لیا ہے کہ تم سے شادی کروں گا اور آدھے درجن بچے پیدا کروں گا ویسے اگر تم ایک درجن کرنا چاہو تو بھی کوئی مسلہ نہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتا اردل کے کانوں اور گالوں سے دھوئیں نکال گیا تھا۔
آج تو ار دل کو لگ رہا تھا کہ سامنے بیٹھا آدمی پاگل ہے۔ بھاڑ میں جاؤ تم فضول انسان میں بھی بتا کر جا رہی ہوں تمہیں کہ مجھے تم سے شادی نہیں کرنی۔
وہ غصے اور آدیان کی باتوں کی وجہ سے شرم سے لال ہوئے گالوں کو پھلا کر کہتی پاؤں پٹخ کر وہاں سے چلی گئی جبکہ آدیان پہلے تو اٹھ کر اس کے پیچھے جانے لگا مگر پھر وہیں بیٹھا رہا کیونکہ اسے ابھی پیچھے جانا سہی نہ لگا۔
* * *
جھلک دکھلا جا
جھلک دکھلا جا
ایک بار آجا آجا آجا آجا آآآ جا
ایک بار آجا آجا آجا آجا آآآ جا
آج وہ جلدی گھر آگیا تھا تبھی کمرے کا د روازہ بند کرکے سپیکرز پر فل آواز میں گانا لگائے خود بھی آنکھیں بند کرکے ساتھ گاتا اپنی ہی دنیا میں مگن تھا جب اچانک ہی گانا بند ہوا تھا اور کمرے میں بس زابر کی ہی بے سوری آواز گونجنے لگی جو پہلے سپیکر کی اونچی آواز میں دبی ہوئی ہوئی تھی۔ ارے اسے کیا ہوا؟؟
بند کیوں ہو گیا؟؟ وہ اپنی بے سوری آواز سن کر اصل دنیا میں واپس آیا اور حیرانگی سے بولتا آنکھیں کھول گیا مگر سامنے ہی ابرش کو سپیکر کے پاس کھڑے اور خود کو گھورتا پا کر اس نے تھوک نگلا۔ آ۔۔آپ یہاں کیسے؟؟ آپ تو اس وقت بوتیک پر ہوتی ہیں۔
اس نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کیونکہ اسے ایک بار پہلے بھی ابرش سے اونچی آواز پر گانے لگانے پر بہت ڈانٹ پڑی تھی۔ جلدی آگئی تھی آج بلکل ویسے ہی جیسے تم آگئے ہو۔ وہ چبا چبا کر بولی۔ سوری مجھے نہیں پتا تھا آپ جلدی آجائیں گی ورنہ میں نہ لگاتا گانا۔
وہ سر جھکا کر بولا تو ابرش کو ناجانے کیوں اس کا شرمندہ ہونا برا لگا۔ نہیں ایسی بات نہیں تمہارا کمرہ ہے تم جب چاہو گانے لگاؤ چاہو تو ڈانس کرو میں نے تو بس اس لیے بند کیا کیونکہ میرے سر میں درد ہوتا ہے اونچی آواز پر۔ میں بس کپڑے چینج کر لوں اور پھر میں اپنے کمرے میں جا کر آرام کروں گی تو تم جیسے چاہو سونگ سننا۔
وہ اپنا بیگ صوفے پر رکھتی نرمی سے بول کر ڈریسنگ روم میں گھس کر دروازہ بند کر گئی جبکہ زابر کو یقین نہ آیا کہ مس کھڑوس نے واقع اسے کچھ نہیں کہا بلکہ بنا ڈانٹے بنا لیکچر دیے وہ اسے اپنے جانے کے بعد گانے سننے کا کہہ رہی تھی۔ آپ ایدھر ہی سو جائیں کیونکہ میں اب سونگ نہیں لگاؤں گا۔ وہ چینج کر کے نکلی تو زابر نے اس سے کہا۔ نہیں تم میری وجہ سے اپنا فن نہ چھوڈو۔ وہ نہ میں سر ہلاتی بولی۔ ارے نہیں میں تو خود سونے کی تیاری پکڑنے لگا ہوں۔ مجھے بھی نید آرہی ہے۔ وہ مسکرا کر بولا تو ابر ش نے پہلے کچھ دیر اسے دیکھا اور پھر بیڈ پر جا کر لیٹ گئی جبکہ زابر ڈریسنگ روم سے اپنا بستر اٹھانے چل پڑا۔
زابر سنو! اس نے اسے پکارا۔ جی! وہ پلٹ کر بولا۔ تم بیڈ پر سو سکتے ہو۔ یہ بہت بڑا ہے ہم دونوں آرام چھچھکی سے سو سکتے ہیں۔ وہ تھوڑا اس کی بات پر تو زابر نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ کیاے ہوئے بولی جبکہ سچ میں؟؟ اس نے پوچھا تو ابرش نے ہاں میں سر ہلا دیا۔
ہائے شکریہ آپ کا۔ ویسے میں کبھی بھی نہ سوتا لیکن نیچے سو سو کر میری کمر درد کرتی ہے اور نید بھی اچھی نہیں آتی۔ شکریہ آپ کا اور آپ بے فکر رہیں میں بلکل بھی اپنی طرف سے آپ کی طرف نہیں آؤں گا۔
بھی لیٹ کر کروٹ دوسری جانب لیتے سو گئی۔
* * *
وہ کب سے کالج کے گیٹ کے باہر کھڑی اپنے ڈرائیور کا ویٹ کر رہی تھی مگر آج وہ بہت لیٹ ہو گیا تھا ۔ کالج کی آدھے سے زیادہ لڑکیاں جا چکیں تھیں اور اسے فکر ہو رہی تھی کہ آخر اسے لینے کیوں نہیں آئے۔ جب اس کے علاؤہ پانچ چھ لڑکیاں رہ گئیں تب اسے اپنی گاڑی آتی دیکھائی دی جبکہ گاڑی دیکھ کر رمل کا سانس بحال ہوا۔
جیسے ہی گاڑی اس کے پاس آکر رکی وہ جلدی سے دروازہ کھول کر اندر بیٹھی تھی۔ اوہ شکر ہے خان چاچا اپ آگئے ورنہ مجھے لگا آپ بھول گئے۔ وہ گاڑی میں بیٹھ کر بولی مگر جیسے ہی ڈرائیو نے پیچھے پلٹ کر دیکھا رمل کی آنکھیں پریشانی اور حیرت سے کھلی تھیں کیو نکہ وہ اس کا ڈرائیور نہیں تھا نہ ہی ان کی حویلی کا کوئی دوسرا ڈرائیور تھا۔
اس سے پہلے وہ چیختی سامنے والے نے جلدی سے اس کے چہرے پر کچھ سپرے کیا تھا جس کی وجہ سے وہ فوراً بے ہوش ہو کر سیٹ پر لڑھک گئی تھی اور ڈرائیور گاڑی کو سٹارٹ کرتا اپنے رستے پر چل پڑا۔ بابا جان رمل ابھی تک گھر نہیں آئی مجھے فکر ہو رہی ہے۔ آپ پلیز ڈرائیور کو فون کریں نہ کہ ابھی تک گھر کیوں نہیں پہنچے۔ مہرین بیگم لان میں بیٹھے دا جان کے پاس آتیں فکرمندی سے بولیں۔ ہاں میں کرتا ہوں مگر سفیان کہاں ہے؟؟ دا جان نے اپنا فون نکال کر پوچھا۔ وہ تو کسی کام سے شہر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا جبکہ رمل کی فکر سے ان کے ہاتھ پیر کانپ رہے تھے۔ تم بیٹھو یہاں میں کال کر رہا ہوں۔
دا جان نے انہیں اپنے پاس پڑی کرسی پر بیٹھنے کو کہتے فون کان کے ساتھ لگایا۔ فون کیوں نہیں اٹھا رہا یہ کمبخت۔ کئی بار کال کرنے پر جب فون نہ اٹھایا گیا تو دا جان کو بھی فکر نے گھیرا۔ میں خود جا کر دیکھتا ہوں بہو تم فکر نہ کرو۔
وہ کھڑے ہوتے بولے اور ان کے ساتھ مہرین بیگم بھی کھڑی ہوئیں مگر تبھی حویلی کا دروازہ کھلا تھا اور رمل کا ڈرائیور جس کے ماتھے اور ٹھوڈی پر خون جما ہوا تھا ہوائیاں اڑے چہرے سے بھاگتا ان کے پاس آیا۔ اسے اس حالت میں دیکھ دا جان اور مہرین بیگم کا دل ہول اٹھا۔ س۔۔سردار و۔۔وہ و۔۔وہ۔۔۔ ڈرائیور سے بولنا مشکل ہوا تھا۔
کیا وہ وہ لگا رکھی ہے تم نے؟؟ بتاؤ کیا بات ہے؟؟ رمل کہاں ہے؟؟ وہ ٹھیک تو ہے نہ؟؟ دا جان نے غصے سے پوچھا۔ س۔۔۔سردار وہ لے گئے بی بی جی کو۔ خان چاچا کے الفاظ دا جان اور مہرین بیگم کا سانس روک گئے تھے۔ ک۔۔کون لے گیا؟؟ سہی سے بتاؤ کمبخت کہاں ہے میری پوتی۔
دا جان نے ڈرائیور کو کندھوں سے پکر کر جھنجھوڑا جبکہ مہرین بیگم نے تو دل پر ہاتھ رکھ لیا تھا۔ وہ س۔۔سردار م۔۔میں بی بی جی کو لینے جا رہا تھا کہ دو آدمیوں نے میرا رستہ روک لیا۔ انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی سے نکالا اور میری گن چھین لی۔
مجھے سر پر کوئی بھاری چیز مار کر انہوں نے بے ہوش کر دیا اور سڑک پر پھینک گئے۔ بے ہوش ہونے سے پہلے مجھے بس یہی سنا کہ وہ رمل بی بی کو لے جانے کی بات کر رہے تھے۔ مجھے معاف کر دیں سردار میں اپنی ڈیوٹی نہ نبھا سکا۔ چاہیں تو مجھے جان سے مار دیں سردار۔
ڈرائیور چاچا زمین پر بیٹھ کر روتے ہوئے بولے جبکہ مہرین بیگم کے جسم سے تو جیسے روح ہی نکل گئی تھی اور وہ واپس کرسی پر گرنے کے انداز میں بیٹھی تھیں۔ کک۔۔ون تھے وہ لوگ؟؟ کون لے گیا میری بچی کو؟؟ دا جان نے چیختے ہوئے پوچھا۔
ب۔۔بابا جان ک۔۔یا پتا میری رمل ابھی کالج ہ۔۔ہو۔ مہرین بیگم نے ایک دم کھڑے ہوتے ایک آس سے کہا۔ بڑی بی بی میں ہوش میں آکر سب سے پہلے کا لج ہی گیا تھا مگر وہ وہاں نہیں ہیں۔ کالج کے گارڈ سے پوچھا تو پتا چلا کہ وہ روز آنے والی گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئی جبکہ گاڑی تو وہ لوگ لے گئے تھے۔ چاچا شرمندگی سے بولے۔ بابا جان کچھ کریں میری رمل کو گھر لائیں۔ پتا نہیں کون لے گیا میری بچی کو ۔ اس نے کسی کا کیا بیگاڑا ہے۔ مہرین بیگم روتے ہوئے بولیں جبکہ دا جان کو خود سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کریں۔ ان کا دماغ بلکل خالی ہو گیا تھا۔
آ۔۔آدیان آدیان کو فون کرو۔ دا جان نے کہا۔ وہ کچھ نہیں کرے گا بابا جان۔ وہ تو نفرت کرتا ہے رمل سے۔ اسے کوئی پرواہ نہیں ہے رمل کی۔ مہرین بیگم بولیں۔ جو بھی ہو وہ بہن ہے اس کی اور میرا پوتا اتنا بے غیرت نہیں ہوا کہ بہن غائب ہو جائے تو ڈھونڈنے کی کوشش بھی نہ کرے۔ دا جان مہرین بیگم سے کہتے اپنے فون پر نمبر ڈائیل کرنے لگے۔ جی دا جان! فون پک ہوتے ہی آدیان کی خوشباش آواز ابھر ی۔ آدیان! دا جان نے کمزور لہجے میں اس کا نام پکارا۔ کیا ہوا دا جان سب ٹھیک تو ہے نہ قبیلے میں؟؟ اس نے فکر سے پوچھا۔ ر۔۔رمل گھر نہیں آئی۔
کوئی اسے لے گیا۔ کسی نے ر۔۔رمل کو اغواہ کر لیا ہے۔ جلدی گھر آؤ اور بہن کو ڈھونڈو۔ دا جان کانپتے لہجے میں بولے جبکہ آدیان کے تو پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی تھی۔ ک۔۔کیا کہہ رہے ہیں آپ اس نے بے یقینی سے پوچھا۔ گھر آجاو جلدی آدیان آکر بہن کو ڈھونڈو۔؟؟
دا جان نے اس بار حکم بھرے لہجے میں کہا۔ م۔۔میں آرہا ہوں دا جان میں ابھی آیا۔ اس نے کہا اور فون کٹ کر دیا اب یہ بتانے کی بات تو ہے نہیں کہ آدیان کس قدر جلدی سے پشاور کی جانب روانہ ہوا ہوگا۔