Chapter 13: قسط 13

اس نے پشاور پہنچنے تک اپنے تمام گارڈز اور نوکروں کو رمل کو ڈھونڈنے کا حکم دے دیا تھا اور خود جیسے ہی قبیلے پہنچا سیدھا حویلی آیا تھا۔ کہاں ہے رمل کا ڈرائیور؟؟ میں جان سے مار دوں گا اسے۔ کہاں ہے وہ کمزور اور ڈرپوک انسان۔

وہ حویلی پہنچتے ہی بلند آواز میں غراتے ہوئے بولا جبکہ اس کی آواز سن کر دا جان اور مہرین بیگم باہر آئے تھے۔ آدیان تم آگئے؟؟ رمل کا کچھ پتا چلا؟؟ دا جان نے اسے دیکھتے پوچھا۔ نہیں ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا مگر آپ پہلے مجھے اس ڈرائیور کا بتائیں جس کے زمے رمل کو با حفاظت لانے لیجانے کی ڈیوٹی تھی۔

اس نے دا جان کے سامنے مشکل سے غصے کو کنٹرول کرتے پوچھا۔ وہ تو ہوسپٹل ہو گا کیونکہ اس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی میں نے ہی اسے ہوسپٹل جانے کو کہا تھا۔ اور ویسے بھی اس کی کوئی غلطی نہیں تھی اس میں۔ دا جان کی بات سن کر آدیان کا غصہ آوٹ آف کنڑول ہوا۔ وہ کیسے کہہ سکتے تھے ڈرائیور کی غلطی نہیں۔ آدیان پلیز بیٹا پلیز میری رمل کو ڈھونڈ لاؤ۔

مہرین بیگم اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بولیں۔ بس کر دیں بس کر آپ یہ ڈرامے بازیاں۔ سب آپ کی اور آپ کے شوہر کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر آج میری رمل یہاں نہیں ہے تو صرف آپ دونوں کی وجہ سے۔ وہ مہرین بیگم کی جانب دیکھتا چیخا جبکہ اس کے چیخنے پر جہاں مہرین بیگم ڈری تھیں وہیں دا جان نے آدیان کو گھور کر دیکھا۔

کرو بڑی ہیں وہ تم سے اور ان کو کیوں قصور وار ب

ھہار رہے ہو ان کا کیا قصور اس آدیان تمیز سے بات

میں۔ دا جان سختی سے بولے۔ ان کا ہی قصور ہے۔ کیا کرتے ہیں ان کے شوہر سارا دن؟؟ کیا کرتے ہیں وہ بتائیں نہ دا جان؟؟ گھر میں ہی ہوتے ہیں نہ وہ نہ کوئی کام انہیں نہ کوئی فکر سارا دن گھر پر۔ تو کیا وہ اپنی بیٹی کی زمہ داری نہیں اٹھا سکتے؟؟

کیا یہ اپنے شوہر کے سر پر یہ زمہ داری نہیں ڈال سکتی تھیں کہ اپنی بیٹی کو کالج چھوڈنے جائیں اور لے کر آئیں۔ بتائیں اب کہاں ہیں وہ؟؟ ہمیشہ کی طرح اپنا فون بند کر کے دوستوں کے ساتھ کہیں گھومنے نکلے ہوں گے جیسا کہ ان کی عادت ہے۔ ہے ان کو کوئی پتا یاں پرواہ کہ ان کی بیٹی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔

وہ صرف نام کے باپ ہی ہیں انہوں نے آج تک کوئی زمہ داری نہیں نبھائی۔ مجھے فکر تھی اپنی بہن کی تبھی میں روز اس کے کالج ٹائم اور چھٹی ٹائم پر اس کی گاڑی کا تب تک پیچھا کرتا جب تک وہ گھر اور کالج پہنچ نہ جاتی۔

صرف ایک دن صرف ایک دن میں منظر سے غائب ہوا اور میری بہن اغواہ ہو گئی۔ میں بتا رہا ہوں دا جان اگر میری بہن کو کچھ ہوا نہ تو میں پوری دنیا کو آگ لگا دوں گا۔ وہ غصے سے ان سب پر چیختا رمل کی آپنی زندگی میں اہمیت جتا گیا تھا جبکہ اس کے لہجے اور لفظوں میں رمل کے لیے پیار دیکھ دا جان اور مہرین بیگم دونوں حیران رہ گئے تھے کہ آخر یہ کب ہوا کہ آدیان کے لیے رمل اتنی اہم ہو گئی۔ وہ دا جان لوگوں کو وارن کرتا وہاں سے جانے لگا کہ اس کا فون رنگ ہوا۔ اس نے پاکٹ سے فو ن نکال کر دیکھا تو سکرین پر ازقان کا نمبر دیکھ کر اس کی آنکھیں کھلیں۔ اسے سب کچھ سمجھ آگیا کہ رمل کہاں ہے۔ کمینے انسان میں تیرا خون کر دوں گا اگر میری بہن کو کچھ کیا تو۔

فون اٹھاتے ہی وہ ازقان پر بھڑکا جبکہ جہاں اس کی بات سن کر دا جان اور مہرین بیگم چوکنے ہو کر فکرمندی اسے دیکھنے لگے وہیں دوسری طرف اس کے لہجے کی ترپ اور غصہ دیکھ ازقان کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے۔ آہ آدیان خان مجھے نہیں پتا تھا کہ تم اتنی جلدی سمجھ جاؤ گے لیکن قسم سے میری نس نس میں سکون اتر گیا تیری بے بسی اور ترپ دیکھ کر۔

وہ اپنے ساتھ بیٹھی رمل کو دیکھتے بولا جو آدیان کی آواز سن کر خود بھی بے چین ہو کر رونا شروع کر چکی تھی۔ میں تجھے بتا رہا ہوں ازقان میری بہن کو کچھ ہوا تو میں تیرے جسم کو آگ لگا دوں گا۔ وہ غصے سے چیخا مگر تبھی اس کے کانوں میں رمل کی آواز پڑی۔

لالا! روتے ہوئے وہ اس کو پکار رہی تھی اور آدیان کو اسے روتا محسوس کر اپنا جسم آگ پر محسوس ہوا۔ رمل میری جان میری گڑیا میں ابھی اپنی بہن کے پاس آرہا ہوں۔ میں ابھی آیا میری جگر بس تم انتظار کرو۔ اور مجھے بتاؤ اس نے کچھ کہا تو نہیں تمہیں؟؟ آدیان نے فکر سے پوچھا۔ نہیں لالا انہو ں نے مجھے چھوا بھی نہیں۔ رمل نے بتایا۔ میں نے یہ نہیں پوچھا میں پوچھ رہا ہوں کہ اس نے تمہیں ڈانٹا یاں ٹارچر تو نہیں کیا؟؟

آدیان نے رمل کے جواب پر کہا تو وہ حیران ہو گئی جبکہ حیران تو ازقان بھی ہوا تھا آدیان کی بات پر۔ نہیں لالا بس تھوڑا سا غصہ کیا او ر مجھ سے جھوٹ بولا۔ وہ ازقان کو دیکھتے ہوئے ڈرتے ڈرتے بولی کہ کہیں وہ پھر سے غصہ نہ کرے۔ تم فکر نہ کرو میری جان میں ابھی آرہا ہوں تمہارے پاس تمہارا لالا ابھی آرہا ہے۔

لیکن تم رونا بند کرو کیونکہ تمہاری طبیعت خراب ہو جاتی ہے نہ اس لیے رونا نہیں میری جان۔ وہ محبت سے کہتا فون بند کر گیا جبکہ دوسری طرف رمل نے فوراً حکم بجا لاتے آنسوں صاف کیے تھے۔ کیا ہوا؟؟ کہاں ہے رمل؟؟ دا جان نے پوچھا کیونکہ مہرین بیگم میں تو ہمت نہیں تھی اس سے پوچھنے کی۔ کمینے ازقان کے پاس ہے۔ سالہ کتا کمینہ میں اسے چھوڈوں گا نہیں۔ وہ ازقان کے بارے میں سوچتا غصے سے بولتے بھاگتے ہوئے حویلی سے نکلا تھا۔ گاڑی میں بیٹھ کر وہ گاڑی سٹارٹ کرتا فل سپیڈ میں ازقان کے قبیلے کی جانب بڑھا تھا۔ ابھی وہ رستے میں ہی تھا کہ اس کا فون پھر سے رنگ ہوا۔ سکرین پر چمکنے والا نام دیکھ کر آدیان چونک گیا۔

وہ ازقان کی حویلی پہنچتے ہی بھاگتے ہوئے اندر کی جانب بڑھا۔ ابھی وہ انٹرنس پر پہنچا تھا کہ رمل کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔ کہہ دیا نہ کہ نہیں کھاؤں گی تو مطلب نہیں کھاؤں گی۔ مجھے نہیں پسند دنبہ کڑاہی۔ میں بڑا چھوٹا گوشت کھاتی ہی نہیں ہوں۔

بھوک لگنے پر رمل نے بنا جھجھک ازقان سے کھانے کا کہہ دیا تھا کیونکہ وہ بھوک کی کچی تھی جبکہ ازقان نے بھی چپ چاپ نصرت اماں سے کہہ کر دنبہ کڑاہی بنوائی دی تھی مگر ڈائنگ ٹیبل پر آتے ہی رمل نے منہ کے عجیب و غریب زاویے بناتے اسے کھانے سے انکار کر دیا تھا۔

میں آخری بار کہہ رہا ہوں چپ چاپ بیٹھ کر کھا لو ورنہ یہ بھی نہیں ملے گا۔ ازقان نے اسے گھور کر دیکھتے کہا۔ ہاں تو مجھے یہ چاہیے بھی نہیں۔ مجھے روسٹ چکن، کباب اور ساتھ میں فيی يا کی بوتل چاہیے ۔

وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر ضدی انداز میں ایسے بولی جیسے کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھی آڈر دے رہی ہو جبکہ ازقان کا دل کیا وہ اپنا سر پیٹ لے۔ مجھے ایک بات بتاؤ میں نے تمہیں اغواہ کیا ہے یاں تمہیں گود لیا ہے جو تم مجھ سے فرمائشیں کر رہی ہو وہ بھی اتنے ضدی انداز میں۔ اس نے رمل کو گھورتے پوچھا۔ ہاں تو آپ کو اغواہ کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے تھا کہ مجھے کھانے میں کیا چاہیے۔ ایک تو میں اغواہ ہو گئی اور اوپر سے مجھے کھانا بھی پسند کا نہیں مل رہا۔ یہ ظلم ہے میں بتا رہی ہوں۔ وہ رونے والا منہ بناتے بولی تو ازقان نے اپنے گولڈن براؤن بالوں میں ہاتھ پھیرتے لمبے لمبے سانس لیے۔

اماں جی اس کے لیے کباب اور روسٹ چکن بنا دیں۔ اس نے رمل کو تگری گھوری نکالتے کچن میں کھڑی نصرت اماں سے کہا تو رمل کے دانتوں نے اپنی جھلک دیکھائی جبکہ ازقان اس کی ڈھٹائی دیکھ کر رہ گیا۔ آدیان جو رمل اور ازقان کی باتیں سن رہا تھا رمل کے سامنے ازقان کو بے بس ہوتا دیکھ اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی۔

رمل! اس نے آگے بڑھتے اس کا نام پکارا جبکہ اپنے لالا کی آواز پر رمل فوراً کرسی سے کھڑی ہوئی۔ لالا! وہ آدیان کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے اس کے پاس پہنچی اور اس کے گلے لگی۔ لالا شکر ہے آپ آگئے دیکھیں نہ اس آدمی نے مجھے اغواہ کر لیاکہتا آپ سے بدلہ لینا ہے۔

وہ آدیان کے گلے لگ کر بولی تو آدیان نے ازقان کو نفرت سے گھور کر دیکھا۔ بہت جلدی نہیں آگئے تم؟؟ لگتا ہے ہوا میں اڑ کر آئے ہو۔ ازقان بولا۔ تجھے میں بعد میں پوچھوں گا کمینے تو بس انتظار کر۔ چلو رمل ہم گھر چلیں۔ وہ غصے سے ازقان کو کہتا بعد میں رمل سے محبت سے بولا۔

میری بیوی کہیں نہیں جائے گی۔ ازقان سینے پر ہاتھ باندھ کر بولا۔ میں تیری بیوی کو لے کر جا بھی نہیں رہا میں اپنی بہن کو لے کر جا رہا ہوں۔ ادیان نے بنا اس کی بات کا مطلب سمجھے کہا۔ رمل ازقان خان کیا تم اپنے لالا کوبتانا پسند کرو گی کہ میری بیوی کے رتبے پر کون ہے۔

ازقان نے آدیان کے کندھے سے چپک کر کھڑی رمل سے سخت لہجے میں کہا تو وہ اور زیادہ آدیان کے ساًتھ چپکی جبکہ آدیان تو رمل کے نام کے ساتھ ازقان کے اپنا نام لگانے پر سن ہوا تھا۔ اس کا دماغ فورا الرٹ ہوا۔ رمل میری جان کیا جو میں سوچ رہا ہوں وہ سچ ہے؟؟

کیا ازقان نے تم سے زبردستی نکاح کیا ہے؟! اس نے رمل کو اپنے سامنے کھڑا کرتے پوچھا تو وہ روتے ہوئے سر جھکا گئی جبکہ آدیان کو اپنا جواب مل گیا تھا۔ کمینے بے غیرت تیری ہمت کیسے ہوئی میری بہن کے ساتھ ایسا کرنے کی؟؟ وہ رمل کو سائیڈ پر کرتا ازقان پر جھپٹا۔ میں تجھے جان سے مار دوں گا سالے ۔ وہ ازقان کے جبڑے پر مکہ مار کر بولا۔

اپنی غلطی دور کرو آدیان خان میں تمہارا سالا نہیں تم میرے سالے ہو۔ وہ ڈھٹائی سے بولا تو آدیان کو اور غصہ آیا اور اس بار اس نے ازقان کے پیٹ میں مکہ مارا تھا۔ دوسری بار مکہ کھانے پر اس بار ازقان نے بھی پلٹ وار کیا تھا اور وہ دونوں آپس میں گتھم گتھا ہوئے تھے۔

وہ دونوں پچھلے چار سالوں سے دل میں بھرا غصہ ایک دوسرے پر اتار رہے تھے جبکہ ان کو ایسے لڑتا دیکھ رمل کی ٹانگیں کانپنے لگا گئی تھیں اور پھر سے پہلے کی طرح اس کی سانسیں بھاری ہونے لگیں۔ سانس لینے میں مشکل ہونے کے سبب اس کا جسم اور زیادہ کانپنے لگا اور وہ نیچے زمین پر گرنے کے انداز میں بیٹھی جبکہ اس دوران اس کا ہاتھ پاس والے ٹیبل پر رکھے واس سے ٹکرایا تھا جس سے وہ واس زمین پر گرا اور ان دونوں جو کتے بلی کی طرح لڑ رہے تھے کا دیہان رمل کی جانب گیا۔

رمل! وہ دونوں اس کی بگرتی حالت دیکھ ایک ساتھ چیخ کر اس کا نام پکارتے اس کی جانب بھاگے۔ رمل گڑیا میری طرف دیکھو سانس لینے کی کوشش کرو کوشش کرو میری جان۔ آدیان رمل کے پاس بیٹھتا اسے کندھوں سے تھامکر بولا جبکہ پریشانی اس کی آواز اور چہرے سے جھلک رہی تھی۔

ابہيلزر! انيلہر کہاں گیا؟؟ اماں ابہيلزر کہاں گیا رمل کا؟ ازقان جو خود رمل کو پریشانی سے دیکھ رہا تھا ابہيلزر کا یاد آتے ہی نصرت اماں سے بولا جو پہلے ان دونوں کو لڑتا دیکھ پریشان ہو گئی تھیں اور اب ر مل کی بگڑتی حالت پر۔ آ۔۔ آپ کے کمرے میں تھا ازقان بیٹا۔

اماں نے فکر کی وجہ سے کانپتی آواز میں کہا تو ازقان فورا سیڑھیوں کی جانب بڑھا۔ دو دو سیڑھیاں ایک ساتھ چڑھتے وہ اپنے کمرے سے ابہيلزر لے کر آتا اسی سپیڈ سے سیڑھیاں اترا تھا جبکہ اس دوران آدیان رمل کے سامنے لمبے لمبے سانس لیتے اسے خود کو کاپی کرنے کا کہہ رہا تھا۔ ہٹو تم سائیڈ پر اور رمل یہ لو تمہارا ابہيلزر۔

ازقان ان کے پاس آتا آدیان کو سائیڈ پر کرتے خود رمل کے پاس بیٹھ ابہيلزر اس کے ہاتھ میں تھما گیا۔ ازقان کے خود کو یوں رمل سے دور کرنے پر آدیان کا دماغ گھوم گیا۔ اس نے غصے سے ہوئی لال آنکھوں سے ازقان کی جانب دیکھا جو فکرمندی سے رمل کو دیکھ رہا تھا جس کی سانس اب جا کر بحال ہوئی تھی۔ کول ڈاؤن کچھ نہیں ہوا بس لمبے لمبے سانس لو۔

وہ رمل کی کمر تھپتھپاتا ہوا بولا جبکہ آدیان ازقان کو ہی گھور رہا تھا۔ مجھے گھورنا بند کرو ورنہ تمہاری آنکھیں نکال دوں گا۔ ازقان جو متوجہ تو رمل کی جانب تھا مگر آدیان کا خود کو گھورنا محسوس کر سکتا تھا سخت لہجے میں بولا تو اس بار آدیان نے اسے دھکا دے کر رمل سے دور کیا۔ لالے کی جان کیا تم ٹھیک ہو؟؟

اس نے محبت سے پوچھا جبکہ اس کے منہ سے لالے کی جان سن کر ازقان نے مٹھیاں میچ لیں۔ پانی لاؤ رمل کے لیے۔ آدیان نے رمل کو اپنے سینے سے لگا کر ازقان کی جانب دیکھتے کہا مگر جیسے ہی نظر اس کے چہرے پر گئی تو خود کو گھورتا پایا۔ لالا مجھے چکر آرہے ہیں۔ رمل اس کے سینے سے لگی مدھم آواز میں بولی۔

لالا صدقے لالے کی جان کے۔ آدیان نے رمل کے سکاف میں لپٹے سر پر لب رکھے جبکہ اس کے پھر سے لالے کی جان کہنے پر اس بار ازقان نے کھڑے ہو کر پاس والے ٹیبل پر ٹانگ ماری تھی جس کی وجہ سے وہ چھوٹا سا ٹیبل دور جا گرا تھا اور رمل کانپ کر آدیان کے سینے میں اور زیادہ چھپنے لگی۔ ازقان کی حرکت پر آدیان نے حیران ہو کر اسے دیکھا تو وہ اسے گھورتے ہوئے وہاں سے چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد آدیان کافی دیر تک اس جگہ کو دیکھتا رہا جہاں پر وہ کھڑا تھا۔ کچھ دیر یونہی وہ اس جگہ کو دیکھتا ازقان کی حرکت سمجھنے کی کوشش کرتا رہا اور جب اسے سمجھ آئی تو خودبخود مسکراہٹ اس کے چہرے پر پھیلی اور کئی سال پہلے یونیورسٹی کا واقع آنکھوں کے پردوں پر لہرایا۔

* * *

7 سال پہلے

اوئے لالے کی جا ن ایک کام تو کر دے میرا۔ وائٹ پینٹ بلیک شرٹ پہنے گروانڈ میں کھڑے آدیان نے اپنے ایک کلاس فیلو کو آواز دیتے کہا مگر تبھی ایک زور دار مکہ اس کے جبڑے پر پڑا۔ آہ کون ہے خانہ خراب کا بچہ؟؟ درد سے کراہتے وہ دائیں جانب مڑتا بولا مگر سامنے ہی ازقان کو خود کو گھو رتا دیکھ اس کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور اسے ازقان کے غصے کی فکر ہوئی۔

کس نام سے پکارا تو نے اسے؟؟ ازقان نے اسے گھورتے ہوئے پوچھا۔ ارے میں نے تو اسے اس کے نام سے پکارا تھا یارا۔ ہے نہ امجد؟؟ اس نے ازقان سے کہتے اس لڑکے کی گواہی مانگی۔ نہیں تو تونے مجھے لالے کی جان کہہ کر پکارا تھا۔ امجد نے ہسی روکتے کہا۔

رک تو کمینے! آدیان نے اس کے اپنا ساتھ نہ دینے پر اسے گھور کر دیکھتے کہا تو وہ دانتوں کی نمائش کرتے بھاگ گیا جبکہ اس سے پہلے آدیان اس کے پیچھے جاتا ازقان نے اسے گردن سے دبوچا۔

کیا کہہ رہے تھے اسے لالے کی جان ہمم زرا پھر سے کہہ۔ وہ گردن پر کی گئی پکر میں سختی لاتا بولا۔ ارے معاف کر دے یار پلیز ایک بار معاف کر دے پھر کسی کو نہیں کہوں گا۔ میں اب یاد رکھوں گا کہ لالے کی جان بس تجھے ہی کہہ سکتا ہوں۔ بس اس بار معاف کر دے۔

آدیان اس کی بازو کو گردن سے ہٹا نے کی کوشش کرتا اس کی منتیں کرنے لگا۔ تو اگر اگلی بار بولے گا نہ تو تجھے زندہ نہیں چھوڈوں گا۔ تیری جان میں ہوں صرف میں۔ تو صرف مجھے لالے کی جان کہہ سکتا ہے کسی اور کو کہے گا نہ تو تیری زبان تو کاٹوں گا ہی ساتھ اس انسان کی جان بھی نکال دوں گا۔ وہ اس کی گردن کو ویسے ہی پکڑے اسے گول گول گھماتے بولا۔ خدا کا خوف کر ازقان سننے اور دیکھنے والے غلط مطلب نکالیں گے۔ دیکھ میں لڑکوں میں انٹرسٹڈ نہیں ہوں۔ آدیان شرارتی انداز میں بولا تو ازقان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی اور اس نے اس کی گردن چھوڈ دی جبکہ آدیان اس کی پکر سے آزاد ہوتا دکھتی گردن کو ہلکا ہلکا دبانے لگا۔

یہی تو مسلہ یے نہ کمینے کہ تو اور میں دونوں لڑکے ہیں ورنہ کاش یاں تو میں لڑکی ہوتا یاں تو لڑکی ہوتا تو راتیں کتنی رنگین ہوتیں۔ وہ آنکھ مار کر بولا تو آدیان نے اپنے سینے پر ہاتھ پھیلائے۔ خبردار جو مجھے اس نظر سے دیکھا تو۔ مجھے تو تم سے اپنی عزت کا خطرہ لگ گیا ہے۔ وہ ڈرامائی انداز میں بولا تو ازقان نے مسکراہٹ چھپائی۔

دیکھوں گا کیا کر کے گا؟؟ میں دیکھوں گا بھی اور چھوں گا بھی۔ وہ سیریس انداز میں کہتا اس کی جانب بڑھا تو آدیان نے ویسے ہی سینے پر ہاتھ رکھے دوڑ لگا دی۔ بچاؤ کوئی مجھے اس ازقان سے بچاؤ۔ آدیان نے صدائیں بلند کیں۔ رک جا میری جان میرے دل مجھ سے دور مت جا۔

ازقان ہسی

ے ہوئے شرارتی لہجے میں بولتا اس کے پیچھے بھاگا۔ نہیں تجھ سے مجھے خطرہ ہے۔ آدیان نے پیچھے مڑ کر اسے دیکھتے اونچی آواز میں کہا جبکہ اس کے پیچھے بھاگتا ازقان قہقہے لگا کر ہستا اپنی فل سپیڈ پر بھاگتے اسے پکر چکا تھا اور آدیان کی دہائیاں اور زیادہ عروج پر پہنچیں جبکہ گروانڈ میں موجود سبھی سٹوڈنٹ ان دونوں دوستوں کو دیکھ ہس رہے تھے۔

* * *

ماضی کو یاد کرتے ہوئے کب اس کی آنکھ سے آنسوں گرا اسے پتا بھی نہ چلا۔ لالا آپ رو رہے ہیں؟؟ رمل جو طیعیٹ بہتر محسوس کرتے اس کے سینے سے دور ہو کر بیٹھی تھی اس کی آنکھ سے آنسوں نکلتا دیکھ پریشانی سے بولی۔ ہ۔۔ہاں کیا کہا؟؟ اس نے رمل کی آواز پر ہوش میں آتے کہا۔ کیا آپ رو ر ہے ہیں؟؟

اس نے پوچھا۔ ارے نہیں بس ویسے ہی الرجی کی وجہ سے پانی نکلتا ہے آنکھ سے۔ اس نے جھوٹ بولا۔ گھر چلیں؟؟ رمل نے کہا مگر تبھی ادیان کا فون رنگ ہونے لگا جبکہ سکرین پر سفیان خان کا نام دیکھ کر وہ کچھ سوچنے لگا اور پھر کال کٹ کر دی۔ میری ایک بات مانو گی گڑیا؟؟ آدیان نے فون پاور آف کرتے رمل سے کہا۔

جی لالا جو آپ کہیں؟؟ وہ بولی تو آدیان کچھ دیر کے لیے چپ رہا۔ کیا تم۔۔۔ اس نکاح۔۔۔ کو نبھا سکتی چھچھکی ہو؟؟ وہ ے ہوئے بولا جبکہ اس کی بات سن کر رمل کی آنکھیں کھلیں۔ ی۔۔یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا۔ اسے یقین نہ آیا کہ یہ بات اس سے آدیان نے کہی ہے۔ پلیز میری بات مان لو۔ کیونکہ میں تمہیں حویلی واپس نہیں لے کر جاؤں گا۔

میں تمہیں وجہ نہیں بتا سکتا گڑیا مگر اتنا تو تم جانتی ہو تمہارا لالا تمہارے لیے غلط فیصلہ نہیں کرے گا۔ ہاں میں نے یہ فیصلہ ابھی ابھی لیا ہے مگر یقین کرو میں نے کچھ سوچ کر ہی لیا ہے یہ فیصلہ۔ وہ رمل کے دونوں ہاتھ پکر کر اسے سمجھانے والے انداز میں بولا۔ مگر لالا مجھے یہاں نہیں رہنا مجھے حویلی جانا ہے۔ وہ آنکھوں میں آنسوں لاتے بولی۔ تم نے کہا تھا نہ کہ تمہیں میری مرضی سے شادی کرنی ہے تو بس یہ سمجھو کہ ازقان میری پسند کا لڑکا ہے اور تمہیں یہ شادی نبھانی ہے۔ وہ بولا۔ مگر لالا انہوں نے مجھے اغواہ کر کے نکاح کیا ہے مجھے ان سے ڈر لگتا ہے اور وہ مجھے ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔ رمل کے آنسوں ٹپ ٹپ گرنا شروع ہوئے۔

بلکل ایسے رہنا ہے جیسے تم میرے ساتھ رہتی ہو مطلب غصہ کرتی نخرے کرتی بلکل جیسے کچھ دیر پہلے تم کھانے کے لیے نخرے کر رہی تھی۔ اتنا جان لو وہ پورا میری کاپی ہے میرا سیم ورژن۔ میں ا سے بیس سالوں سے جانتا ہوں۔

وہ رمل کو کندھوں سے تھامتا بول رہا تھا جبکہ وہ اس کے منہ سے ازقان کے بارے میں سن کر حیران تھی۔ بیس؟؟ بیس سالوں سے کیسے جانتے ہیں آپ ان کو؟؟ رمل نے حیران ہو کر پوچھا تو وہ کچھ دیر خاموش رہا اور پھر بولا۔ کیونکہ وہ میرا بیسٹ فرینڈ تھا۔ میرا واحد اور وفا دار دوست۔ وہ تلخ مسکراہٹ سے بولا۔

تھا مطلب؟؟ رمل کو تجسس ہوا کیونکہ آدیان کہہ رہا تھا دوست تھا اور ازقان کہتا تھا دشمن ہے۔ وہ سب تم اس سے خود پوچھ لینا اور وہ جو بھی کہے یقین کر لینا مگر پلیز رمل تمہارا یہاں رہنا بہتر ہے حویلی جانے سے۔ میں ازقان کو اس سے بہتر جانتا ہوں اور میں تمہیں خود کہتا ہوں کہ وہ تمہیں شہزادیوں کی طرح رکھے گا بس تمہیں اس کے ساتھ شہزادی بن کر رہنا ہے۔

کیا تم میری بات مانوں گی؟؟ وہ جانتا تھا رمل انکار نہیں کرے گی کیونکہ وہ اپنے لالا کی کی بات جھٹلا سکتی ہی نہیں تھی۔ مگر لالا میں آپ کے بغیر کیسے رہوں گی؟؟ وہ تو مجھے آپ سے ملنے دیں گے بھی نہیں۔ رمل نے فکرمندی سے کہا۔ میں روز اپنی بہن کو فون کروں گا دو دن بعد اس سے ملنے بھی آیا کروں گا اور اس کی فکر تم نہ کرو کہ وہ ملنے نہیں دے گا۔

میں کہہ رہا ہوں، نہ کہ تم سے ملنے آؤں گا تو مطلب آؤں گا۔ وہ اسے اپنے سینے سے لگاتا بولا۔ دا جان مورے اور بابا پریشان ہو جائیں گے۔ آپ کو ڈانٹ پڑے گی ان سے۔ وہ ہلکی آواز میں بولی۔ تم ان کی فکر نہ کرو میں سب سنبھال لوں گا۔ وہ اس کے بال سہلاتا بولا۔ مجھے ڈر لگے گا۔ وہ معصومیت سے بولی۔ اگر تم حویلی گئی تو مجھے ڈر لگا رہے گا۔ وہ آہستہ آواز میں بولا اتنی آہستہ کہ رمل کے کانوں تک بھی آواز نہ پہنچی۔ وہ کبھی رمل کو ازقان کے پاس چھوڈ کر نہ جاتا مگر کچھ ایسا ہوا تھا کہ اسے یہ کرنا بہتر لگا۔ ہاں اسے ازقان رمل کے لیے بہتر ین ہمشف ر لگا کیونکہ وہ دیکھ چکا تھا کہ کیسے وہ آپسی نفرت اور اغواہ کرنے کے باوجود رمل کی فکر کر رہا تھا اس کے نخرے اٹھا رہا تھا اور پھر وہ اسے جانتا تھا کہ وہ کبھی کسی عورت کو ہرٹ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے وہ بہت بڑا فیصلہ کر گیا۔

* * *

وہ رمل کو نصرت اماں کے پاس چھوڈ کر وہاں سے نکلا تھا جبکہ ازقان کے ساتھ کیسے رہنا ہے وہ اسے اچھے سے سمجھا گیا تھا اور کل اس کا سامان لے کر آنے کا وعدہ بھی کر کے گیا تھا۔ رمل تو اس کے جانے پر بہت روئی تھی اور وہ خود بھی اندر ہی اندر اس کے دور ہونے پر رویا تھا۔

اکیلے کہاں جا رہے ہو؟؟ اپنی جان کو ساتھ لے کر نہیں جانا کیا؟؟ وہ حویلی سے نکلا تو سامنے ہی ازقان مل گیا جو باہر کھڑا سیگریٹ پی رہا تھا۔ بات کرتے ہوئے ازقان نے لفظ جان پر خاص زور دیا۔ اس کی انگلیوں میں سیگریٹ دیکھ آدیان نے آنکھیں گھمائیں۔ نہیں لے کر جا رہا کیونکہ اب یہ اس کا گھر ہے اور اسے یہاں ہی رہنا چاہیے۔

وہ جان چھوڈانے والے انداز میں کہتا اپنی گاڈی کی جانب بڑھا جبکہ اس کی بات پر ازقان کے چہرے پر ناسمجھی بھرے تاثرات آئے۔ ایک منٹ رکو آدیان خان!! تمہیں لگتا ہے میں پاگل ہوں؟؟ سچ سچ بتا ؤ کہ کیا وجہ ہے جو تم اپنی جان کو چھوڈ کر جا رہے ہو میرے پاس۔ یہ جانتے ہوئے کہ میں اس کے ساتھ کچھ غلط بھی کر سکتا ہوں۔

اتنا تو مجھے پتا ہے کہ کوئی تو وجہ ہے ورنہ تم اسے کبھی یہاں نہ چھوڈتے۔ وہ سیگریٹ زمین پر پھینکتےاس کے پاس جاتا بولا۔ ہاں ہے وجہ تبھی تو اپنی جان کو تیرے پاس چھوڈ کر جا رہا ہوں کیونکہ اب وہ تیری بیوی ہے۔ آدیان نے اپنی جان پر زور دیا بلکل ویسے جیسے ازقان دے رہا تھا۔

کل آؤں گا اس کے کپڑے لے کر اور خبردار جو میری بہن کو کچھ کہا تو ورنہ تیری جان اپنے ہاتھوں سے لوں گا۔ وہ گاڑی میں بیٹھتا اسے وارن کرتا بولا۔ تو ساتھ لے جا نہ میرے پاس کیوں چھوڈ کر جا رہا ہے۔ ازقان اتنا تو جانتا تھا کوئی بڑی وجہ ہے رمل کو چھوڈ کر جانے کی تبھی تیکھی مسکراہٹ سے تنزیہ بولا۔

خیال رکھنا میر ی بہن کا دشمنی اور نفرت میرے ساتھ ہے اس لیے اسے بیچ میں مت لانا۔ اس کی بات پر وہ سیریس ہو کر بولا اور گاڑی آگے بڑھا گیا جبکہ ازقان نے اس کی گاڑی کو گھور کر دیکھا۔ اپنی بہن کی مرتبہ کتنی محبت جاگ رہی ہے کمینے کے اندر۔ وہ نفرت سے بولا اور ایک اور سیگریٹ نکال کر جلائی ۔

بی جان کی طیعیٹ کیسی ہے؟؟ اسے جیسے ہی زابر کی کال آئی وہ اریش کو لے کر فوراً لاہور کے لیے نکلا تھا اور لاہور آتے ہی وہ سیدھا ہوسپٹل ہی پہنچے تھے۔ بی پی بہت زیادہ شوٹ کر گیا تھا اتنے گھنٹے ہو گئے ہیں مگر ابھی تک نارمل نہیں ہوا۔

کچھ دیر کے لیے نارمل ہوتا ہے اور پھر سے ہائی ہو جاتا ہے۔ زابر نے زیام کے سوال پر ماتھا مسلتے فکرمندی سے بتایا۔ ہوا کیا تھا ان کو جو اچانک ایسے بی پی ہائی ہو گیا؟؟ اریش نے پوچھا تو زابر چپ رہا۔ کیا بات ہے زابر جواب دو کیا ہوا تھا؟؟ اسے چپ دیکھ ان دونوں کو حیرت ہوئی تو زیام نے پوچھا۔ و۔۔وہ ابكچلی رمل۔۔۔۔۔! وہ بتاتے ہوئے ہچکچایا کیونکہ وہ جانتا تھا رمل اور اریش کس قدر ایک دوسرے کے قریب تھیں۔ رمل کیا؟؟ بتاؤ نہ زاری رمل کو کیا ہوا ہے؟؟ رمل کا نام سنتے ہی اریش کی گھبراہٹ میں اضافہ ہوا۔ و۔۔وہ رمل کو کسی نے اغو اہ کر لیا ہے۔

اس نے آخر بتا ہی دیا جبکہ اس کی بات پر ان دونوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی تھیں۔ پ۔پاگل ہو گئے ہو کیا؟؟ سمجھ بھی ہے تمہیں کہ تم بول کیا رہے ہو؟؟ اریش نے غصے سے کہا۔

میں سچ کہہ رہا ہوں آج دوپہر دا جان نے بتایا بی جان کو بس تب سے ان کی طبیعت بگری ہوئی ہے۔ وہ بولا۔ ای۔۔سے مت کہو زاری۔ اریش نے نم آنکھوں سے کہا تو اس نے اسے گلے لگایا۔ میں جان بوجھ کر تھوڑی کہہ رہا ہوں ارشی مجھے تو خود اس کی فکر ہو رہی ہے۔

پتا نہیں دا جان لوگوں پر کیا بیت رہی ہو گی۔ زابر نے اس کی کمر سہلاتے دکھی لہجے میں کہا۔ تو کیا ابھی تک وہ نہیں ملی؟؟ کچھ پتا بھی نہیں چلا کیا کہ اغواہ کس نے کیا ہے اسے؟؟ زیام نے فکرمندی سے پوچھا تو زابر نے نہ میں سر ہلایا۔

تھوڑی دیر پہلے بابا نے کال کی تھی مگر ابھی تک وہ لوگ ڈھونڈ ہی رہے ہیں۔ چاچی الگ سے ٹینشن لے ان کی بھی طیعیٹ ٹھیک نہیں چاچو اور ابرش ان کو گھر چھوڈنے گئے ہیں۔

رہی ہیں اور

زابر نے اریش کو دیوار کے ساتھ رکھی گئی کرسیوں میں سے ایک پر بیٹھا کر بتایا۔ میں ادیان کو کال کر کے پوچھتا ہوں۔ زیام اپنا فون نکال کر ان سے بولا اور اس پر نمبر ڈائیل کرنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.