Chapter 9: باب 9

اچھا دعا بھابھی سنیں تو آپ کی تینوں دو ستیں آج بارات پر تو آئیں گئی نا

اگر مہرو کو چوٹ نا لگتی تو آنے والی تھیں اب پتہ نہیں مجھے آتی ہیں یا نہیں ہاتھوں میں پھولوں کی ٹرے پکرئے دعا نے سڑھیاں اترتے ہوئے جواب دیا جبکہ زوہان خود بھی اسکے پیچھے نیچے آیا

لیں تو آپ نے کال کرکہ پوچھا نہیں پو چھ تو لیتی اف زوہان ایک کام کرو جاکر تم خود کیوں نہیں پوچھ لیتے میرے پاس فلحال اتنا وقت نہیں ہے جاو جاکر کال کرکہ خود معلوم کرلو اور اب مجھے بالکل تنگ مت کرنا اسکے بار بار ایک ہی سوال پر دعا اس بار چڑتے ہوئے بولی جبکہ زوہان کی آنکھیں اسکی بات سن کر چمکی میں کیسے پوچھو میرے پاس انکا نمبر تھوڑی ہے

کمرے میں میرا موبائل پڑا ہے جاو اور جاکر لے لو

دعا غصے سے اسے بولتی وہاں سے نکل گئی جبکہ زوہان چمکتی آنکھوں کہ ساتھ دوبارہ سڑھیاں پھلنگتا اوپر آیا اور دعا کہ کمرے میں آئے چاروں طرف نظر دوڑائی کہ کہیں ارشان ہی اندر نا موجود ہو لیکن سد شکر کہ وہ وہاں نہیں تھا

چل بیٹا زوہان راستہ بالکل صاف ہے لگ جا میشن پر کمرے کہ اندر آئے اسنے دعا کا موبائل تلاشا جو سائیڈ ٹیبل پر ہی پڑا تھا موبائل اٹھا کر ان لاک کر کونٹیکٹ لیٹس میں اپنا مطلوبہ نمبر تلاش کرکہ اسنے کال ملائی جو تقریبا تین چار بیلز کہ بعد اٹھا لی گئی اسلام علیکم دعا کیسی ہو دوسری طرف سے انوشہ کی میٹھی آواز سن کر زوہان کہ دل کو جیسے سالوں بعد سکون ملا کتنے دن ہوگئے تھے اسنے نا تو اسے دیکھا تھا اور نا ہی اسکی آواز سنی تھی

دعا

دعا نہیں زوہان بول رہا ہوں آپکی دوست دعا کا دیور

پرشوخ لہجے میں اپنا تعارف کروائے وہ بیڈ پر بیٹھا

جبکہ دوسری طرف انوشہ کہ ہاتھ سے اسکی آواز سن کر موبائل چھوٹتے چھوٹتے بچا

ہیلو میں کوئی جن بھوت یا خلائی محلوق تو نہیں ہوں جسکی آواز سن کر آپ ہمیشہ ڈر کہ مارے خاموش ہوجاتی ہیں

اسکی خاموشی پر شوخی سے ٹونٹ کیا گیا لیکن دوسری طرف انوشہ بالکل خاموش رہی اسکی بات کا وہ کیا جواب دیتی اسکے پاس جواب تھا کب زوہان کی نظروں کہ تقاضے وہ بہت اچھے سے جانتی تھی لیکن ناجانے کیوں وہ اسکی کسی بات یا تقاضے کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتی تھی

میرے خیال میں آپ تو کوئی جواب نہیں دے گئی تو چلیں میں خود ہی آپکو اپنے کال کرنے کا مقصد بتا دیتا ہوں

میں چاہتا ہوں آج آپ بارات پر ضرور ائیں بنا بات گہمائیں اسنے صاف گوئی کا مظاہرا کیا مگر اسکی بات سن کر انوشہ کی دھرکنیں یکدم تیز ضرور ہوگئی

میں آپ کا انتظار کروں گا مہرماہ اور زوبیہ کہ ساتھ آپ بھی ضرور آئے گا رکھتا ہوں انشاءاللہ حال میں ملاقات ہوگئی خدا حافظ

اپنی بات مکمل کر زوہان نے کال کاٹ دی جبکہ انوشہ کو سمجھ ہی نا آیا وہ اس سے آنے کا پوچھ رہا تھا یا بتا رہا تھا وہ کتنی ہی دیر موبائل کو ہاتھ میں پکڑے دیکھتی رہی

یہاں کیا کررہے ہو تم

وہ جو کال بند کرکہ ابھی باہر نکلتا کہ اس سے پہلے ہی ارشان کمرے میں آتے ہوئے پوچھنے لگا

و۔ وہ بھائی کچھ نہیں میں تو بس دعا بھابھی کو دیکھنے آیا تھا پتہ نہیں کہاں ہے

اپنی گھبراہٹ پر قابو پائے اس نے مشکل سے جواب دیا

نیچے ہیں وہ

اچھا لیں میں بھی نا چلیں میں جاکر دیکھ لیتا ہوں آپ بیٹھے آپ کا تو کمرہ ہے جلدی جلدی میں ارشان کو جواب دیے وہ کمرے سے کد ھے کہ سینگ کی طرح غائب ہوا مبادنہ وہ کوئی اور سوال نا پوچھ لے جبکہ پیچھے اسکی اتنی جلدبازی ارشان کو مشکوک ضرور لگی

***

بارات کا فنکشن بڑے پیمانے میں شہر کہ مشہور ہوٹل میں کیا گیا پورا حال ڈھیر سارے مہمانوں سے بھرا پڑاتھا جس میں کئی رشتے دار فاروق صاحب کہ کئی دامیر صاحب کہ جاننے والے اور کافی سارے بزنس پارٹیز بھی موجود تھے بارات کا استقبال بہت ہی عالہ طریقے سے کیا گیا ساری تیاریاں سلطان زاد وں کہ میار کہ مطابق کی گئی تھی فاروق صاحب نے انکے میعار پر پورا اترنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی تھی

خوش ہو؟؟؟ ؟ برائیڈل روم میں عائرہ کہ ساتھ بیٹھتے ہوئے فریحہ نے اسکے دونوں ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر سوال کیا کیونکہ تھوڑی دیر پہلے ہی نکاح کی تین بول بول کر وہ اپنے آپ کو ہمیشہ کہ لیے اس دشمن جان کہ نام کرچکی تھی جو اسکی روح میں بسا ہوا تھا برائیڈل ڈریس میں ڈراک میک اور جیولری پہنے وہ مہندی کی نسبت آج اس سے بھی کئی زیادہ حسین لگ رہی رہی تھی آج تو اسے دیکھ ہاد سلطان کہ لیے اپنے ہوش سنبھالنا شاید ہی مکمن تھا

خو شی کیا ہوتی ہے یہ تو شاید آج سے پہلے مجھے معلوم ہی نہیں تھا اپنے ہاتھوں پر موجود فریحہ کہ ہاتھوں کو پکڑتے ہوئے اسنے عجیب گھبراہٹ زدہ آواز میں جواب دیا فریحہ صاف محسوس کرپارئی تھی کہ اسکے ہاتھ پاوں کس حد تک ٹھنڈے پڑ رہے ہیں

کیا سوچ رہی ہو

وہ سوچ میں گم ہوئی تو فریحہ نے دوبارہ سوال کیا میں سوچ رہی ہوں کہ فری انسان کتنا ناقدرا ہوتا ہے جب وہ کسی کو چاہتا ہے اور وہ چاہت آسانی سے اسے مل جائے تو وہ بہت جلد اسکی قدر کھو دیتا ہے لیکن اگر وہی چاہت اس سے دور ہوجائے یا اس میں کوئی ازامئیش آجائے تو اسے پانے کی خاطر آپ ناجانے کیا کچھ کرجاتے ہیں اور جانتی ہو آج یہی سوچ کر مجھے لگ رہا ہے کہ شاید اللہ نے اسی لیے اس وقت مجھے اور ہاد کو ایک دوسرے سے الگ رکھا تاکہ ہم جان سکے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کہ لیے کس قدر اہم ہیں نظریں فریحہ کی چہرے پر ٹکا ئے اسنے کھوئے کھوئے انداز میں جواب دیا جانتی ہو فری جب ہاد نے مجھے انکار کیا اور میری محبت کو ٹھکرا دیا تھا تو اس وقت مجھے ایسا لگا جیسے کسی نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی ہو اس رات میں نے روتے ہوئے خدا سے بہت شکوئے کیے کہ کیوں اس نے میرے ساتھ ایسا کیا کیوں مجھ سے میری محبت چھین لی اس وقت تو مجھے کوئی جواب نہیں ملا لیکن دیکھو آج میرے خدا نے مجھے اسی شخص کی بے انتہا محبت سے نواز دیا ہمیں ایک دوسرے پر حلال کردیا ہے آج میں اتنی خوش ہوں اتنی خوش ہوں کہ اگر کوئی مجھ سے میری جان بھی مانگے گا تو میں بنا اوف کیے اپنی جان دے دوں گئی میں اس قدر خوش ہوں

دیوانہ وار بولتے ہوئے اسنے اپنے روخساروں پر پھسلتے آنسو مہندی سے سجی انگلیوں سے صاف کیے میرے ان چار سالوں کہ انتظار اور صبر کہ بعد آج مجھے ہاد سلطان کا ساتھ مل رہا ہے فری یہ میرے لیے کسی معجزے سے کم نہیں ہے

وہ بول رہی تھی جبکہ فریحہ صرف اسکا دیوانہ پن دیکھ رہی تھی جو آج اپنی محبت مل جانے کہ بعد جونگ بن گئی تھی آخر بنتی کیسے ناں اسے اس شخص کا ساتھ نصیب ہوگیا تھا جسکے لیے ناجانے اس نے کتنے آنسو بہائے کتنی راتیں دعاوں میں سجدہ ریز ہوکر گزار دی

آج آسکے رب نے اسے اسکے انتظار اور صبر کا پھل دے دیا تھا اسے ہاد سلطان کہ ساتھ سے نواز دیا گیا تھا پھر بھلا وہ دیوانی کیسی نا بنتی اگر میں اس وقت انہیں انکار کردیتی فری تو عنقریب انکی یادیں مجھے زہنی مریض بنادیتی اور میں زہنی مریض نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے میں نے سب بھلا دیا اور انکا ساتھ قبول کرلیا

میں آج خوش ہوں بے انتہا خوش ہوں

اچھا چلو اب رو تو نہیں اور آج کہ دن اتنی سیڈ باتیں نہیں کرو اتنی خوشی کا دن ہے

وہ خاموش ہوئی تو فریحہ نے ماحول کو ہلکا پھللا کرنے کہ لیے شرارت سے اسے کہا اور ساتھ ہی اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے اسکے آنسو بھی صاف کیے جو آج دکھ کہ نہیں بلکہ خوشی کہ تھے اسکی باتیں اسکا انداز یہ بتانے کہ لیے کافی تھا کہ وہ کس حد تک اپنے رب کی شکر گزار ہے جس نے آج اسے دنیا کی سب بڑی نعمت سے نواز دیا تھا میری دلی دعا ہے اللہ تمہارا اور ہاد بھائی کا ساتھ ایک دوسرے کہ لیے سکون بخش بنائے تم دونوں کو ایک ساتھ ہمیشہ خوش رکھے

اور ہاں تم دونوں میں اتنی محبت پیدا کرنے کہ تم دونوں بہت جلد مجھے خالہ بنا دو مسکرا کر اسے دعائیں دینے کہ بعد فریحہ نے آخر میں شوخی سے اسکے گال کھنچتے ہوئے بچوں کی دعا بھی دے ڈالی جس پر عائرہ نے مسکراتے ہوئے سر جھکایا

***

اسکی جو نظریں انٹر یس کہ دروازے پر ہی اٹکی ہوئی تھی اندر آتی مہرماہ اور زوبیہ کہ ساتھ انوشہ کو دیکھ جیسے چمک ہی اٹھی یہ بات کہ وہ اسکے کہنے پر آگئی ہے یہ بات ہی زوہان سلطان کو خوش کرنے کی سب سے بڑی وجہ بنی تھی

وہ بنا لمحہ ضائع کیے اسکے پاس آیا جو اندر آنے کہ بعد دعا سے مل رہی تھی

زہے نصیب آج تو محفل میں ہر طرف روشنی ہی روشنی ہے

انکے پاس آئے وہ نہایت پر شوخی سے انوشہ پر نظریں ٹکا ئے بولا

اور اسکے یوں بولنے اور نظروں پر مہرماہ نے آنکھیں گہمائیں

آہم اہم زرہ ہم پر بھی نظریں کرم فرما لیں زوہان سلطان ہم بھی ابھی آئیں جی جی لیکن وہ کیا ہے نا آپ سے تو ملاقات ہوچکی ہے لیکن یہ محترما تو آج آئیں ہیں تو پہلے ان سے انکا حال احوال تو دریافت کرنے دیں نظریں انوشہ پر ہی ٹکا ئے جواب مہرماہ کو دیا گیا جبکہ اسکی نظروں اور باتوں دونوں پر ہر بار کی طرح اس بار بھی انو شہ صرف کنفیوز ہی ہورہی تھی

اکسکیوزمی مسٹر زوہان سلطان میری دوست کہ ساتھ فلرٹ کی کوشش بھی مت کرنا سمجھے انوشہ کہ آگئے آئے مہرماہ نے زوہان کو آنکھیں دیکھائی اور اسکی آنکھیں دیکھانے کا کیا ہی اثر لینا تھا زوہان سلطان نے

کوشش کہاں مہرماہ میڈم میں تو سیدھا سیدھا لائن مار رہا ہوں لیکن آپکی دوست ہے کہ جواب ہی نہیں دیتی بڑے ہی آرام سے مہرماہ کہ کندھوں پر ہاتھ رکھ زوہان نے اسے انوشہ کہ سامنے سے ہٹایا اور ساتھ ہی ساتھ اسکے جواب نا دینے کا شکوہ بھی کرڈالا

زوہان

اسکی باتوں اور انوشہ کہ کنفیوز ہونے پر دعا نے سختی سے اسے باز آنے کو کہا جس ہر زوہان نے بھی شرافت کہ روی کارڈ تورتے ہوئے ہاتھ ہوا میں کھڑے کرکہ سلنڈر کیا

اب کیسی طبیعت ہے تمہاری وہ خاموش ہوا تو دعا نے فکرمند لہجے میں انوشہ سے پوچھا جس نے کنفیوں ہوتے ہوئے اپنے بالوں کی لیٹ کو کانوں کہ پیچھے کیا

ب۔ بہتر ہے پہلے سے جواب انوشہ نے دعا کو دیا تھا لیکن اسکی میٹھی سی آواز سن کر ڈھیروں سکون زوہان سلطان کہ دل کو پہنچا وہ تو پاگلوں کی طرح بس مسکراتی نظروں سے اسے نہاری ہی جارہا تھا جیسے بعد میں دوبارہ موقع ہی نا ملے اور تمہارا بازو کیسا ہے مہرو اب درد تو نہیں

نہیں یار اب تو کافی بہتر ہے لیکن تمہارے اس سانڈ جیسے دیور نے کثر کوئی نہیں چھوڑی تھی میرا بازو تورنے میں پتہ بھی ہے جب ٹکرایا تو مجھے ایسا لگا تھا جیسے کسی سر پھیرے سانڈ نے مجھے ٹکر مار دی ہو اور میرا بازو ٹوٹ گیا ہو

دعا کو خیریت بتاتے ہوئے مہرماہ نے دانت چاپ چاپ کر فیضان کی تعریف بھی کی جبکہ اسکے روشن خیالات سن کر تو زوہان کا بلند قہقہہ وہاں گونجا اور ساتھ ہی ساتھ ان تینوں کی ہنسی بھی لیکن اگر فیضان اسکے منہ سے نکلے اپنے لیے روشن الفاظ سن لیتا تو قسم سے خود کو سانڈ کہلانے پر صدمے سے بےہوش ہی ہوجاتا کہاں وہ سیکر ایبز والا اور کہاں وہ اسکے سیکر ایبز کو سانڈ کا نام دے گئی تھی اب ایسے تو مت بولو انہیں غلطی سے ٹکرا گئے تھے جان بوجھ کر تھوڑی گیر ایا انہوں نے تمہیں تم تو چپ ہی رہو تمہیں تو میرے علاوہ باقی سبھی سے ہمدردی ہوتی ہے

اچھا اب لڑنا مت چلو تم تینوں کو عائرہ بھابھی اور ناز سے ملواوں اور انہیں باہر بھی لانا ہے چلو

اس سے پہلے کہ مہرماہ زوبیہ سے حبس کرتی دعا نے بات بدلتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ آنے کا کہا تاکہ عائرہ اور ناز کو باہر لاسکے کیونکہ اب بس ان دونوں کے باہر آنے کی ہی دیر تھی

***

یار تھورا سا مسکرا ہی دے ایسے لگ رہا ہے جیسے شادی تیری مرضی کی نہیں زبردستی کروا رہے ہوں ہاد کہ سنجیدہ چہرے پر فرید نے چیڑ تے ہوئے کہا کیونکہ وہ ایسے سنجیدہ ہوکر سٹیج پر بیٹھا تھا جیسے سچ میں اسکی شادی زبردستی کروائی جارہی ہو لیکن اب وہ اندر سے کس حد تک اور کتنا خوش تھا یہ تو صرف وہی جانتا تھا یا اسکا رب فرید بھائی سہی بول رہے ہیں بھائی آپ کہ اس قدر سنجیدہ انداز پر حال میں آدھے سے زیادہ لوگوں کو لگ رہا ہے ہم سب آپ کہ شادی زبردستی کروا رہے ہیں

فرید کی بات پر حامی بھرتے ہوئے ارشان نے بھی اسے تھوڑا سا مسکر انے کو کہا اور ساتھ مہمانوں کی رائے بھی بتائی مگر مجال تھی جو اس کہ باوجود ہاد نے کوئی ری آیکٹ کیا ہو اسکے کوئی ری ایکٹ نا کرنے پر فرید اور ارشان دونوں سر جھٹک کر سامنے دیکھنے لگے جبکہ فرید نے بقائدہ ہتھیلی اٹھا کر ہاد پر لانت بھی بھجی

سکین شیروانی پر سرخ کولا پہنے اپنی ہیزلگرے آنکھوں میں پرسرار خوشی سموئے مغرور نین نقوش کہ ساتھ سنجیدہ انداز میں سٹیج پر بیٹھا وہ کسی ریاست کا مغرور شہزادہ ہی لگ رہا تھا جس کہ چہرے پر خوشی ڈھنڈنے پر بھی شاید نا ملتی لیکن وہ خوش تھا یا نہیں یہ تو صرف اسی کو معلوم تھا وہ ایسا ہی تھا چاہے کتنا بھی خوش کیوں نا ہو مجال تھی جو کبھی بھی اپنی خوشی کسی پر ظاہر کرتا ہو یہی وجہ تھی اس وقت بھی اسکی خوشی کا اندازہ کوئی نہیں لگا پارہا تھا جبکہ اسکے برعکس ارمان کا انداز بھی سنجیدہ تھا لیکن اسکے چہرے پر اتنی سی خوشی صاف واضح تھی کہ لوگ سمجھ سکتے کہ وہ اپنی شادی سے خوش ہے ورنہ ہاد کہ بارے میں انکے خیالات یہی تھے کہ شاید بیچارے کی شادی زبردستی ہورہی ہے اب اندر کی بات وہ لوگ تھوڑی جانتے تھے جو غلط فہمی دور کرتے اور انکی یہ غلط فہمی دور کرنے کی کوشش ہاد نے بھی بالکل نہیں کی تھی

***

عائرہ بھابھی گھونگھٹ اوڑھ لیں ہائے اللہ دعا بھابھی ہم یہ گھونگھٹ ونگھنٹ نہیں اوڑھنے والے ہم سے تو پہلے ہی یہ سب نہیں سنبھالا جارہا

اس سے پہلے کہ دعا اسے بھی گھونگھٹ آوڑھنے کا کہتی ناز خود ہی کیوٹ سا منہ بنا کر بول پڑی اسکی بات سن کر دعا کہ سا تھ ساتھ سبھی کو ہنسی آئی جو بات تو کرتی کرتی تھی ساتھ مگر ساتھ اتنے کیوٹ کیعٹ فیس ایکسپریشنز بناتی تھی کہ کوئی بھی مسکرا دے ریڈ اور سکین کلر کہ کومبنشن کہ ساتھ میکس جوڑے میں سر پر دوپٹہ پیچھے کی طرف سیٹ کروائے ہلکی ہلکی جیولری اور ڈارک میک آپ میں ناز نظر لگ جانے کی حد تک پیاری لگ رہی تھی جبکہ اس سب کہ ساتھ ساتھ اسکی مصومیت اور لوبالی پن اسے بالکل فیری ٹیلیز کی فیری کی طرح ہی بنا رہے تھے ڈونٹوری میری کیوٹ سی دیورانی صاحبہ یہ قانون صرف عائرہ بھابھی پر لاگو ہے آپ پر نہیں کیا مطلب

دعا کہ دیے جواب پر اس کہ ساتھ ساتھ عائرہ نے بھی ناسمجھی سے دعا کو دیکھا مطلب یہ کہ ہاد بھائی کا سختی سے حکم ہے کہ انکی زوجہ محترمہ کو باہر گھونگھٹ آوڑھ کرالیا جایا تاکہ انہیں کسی کی بری نظر نا لگ جائے

ساری بات ان دونوں کہ گوش گزار کرتے ہوئے آخر میں دعا کا لہجہ شرارتی ہوا جس پر عائرہ اس پاگل دیوانے کی فرمائیش پر صرف سوچ کررہ گئی اور ناز کہ سر کہ اوپر سے دعا کہ بات گزر گئی

ایک منٹ تو کیا ہمیں نظر نہیں لگے گئی

بہت سوچتے ہوئے اس نے انگلی ہونٹ پر رکھ کر ایک اور سوال پوچھا

یہ بات آپ ارمان سے پوچھ لیجیے گا وہ بہتر طریقے سے آپ کو بتا دیں گئے ابھی فلحال باہر چلیں سب آپ دونوں کا انتظار کررہے ہیں

ہاں چلیں ہم خود مان سے ہوچھ لیں گئے اپنا لہنگا بامشکل سنبھال کر پکڑتے ہوئے ناز خود ہی باہر نکلی جس پر دعا نے مسکراتے ہوئے زوبیہ کو اشارہ کیا جس نے آگئے بھرتے ہوئے چلنے میں اسکی مدد کی ورنہ جس طرح وہ نکلی تھی یقینی گیر جاتی چلیں بھابھی ناز کہ جانے کہ بعد دعا نے لال چیزی کا گھونگھٹ عائرہ کہ چہرے کہ آگئے اوڑھا اور چلنے کا کہا جس پر عائرہ گہرا سانس لیتے ہوئے باہر کی جانب نکلی اور اسکی مدد کہ لیے ایک طرف سے فریحہ اور دوسری طرف سے مہرماہ نے لہنگا پکڑا جبکہ دعا ناز کی مدد کہ لیے پہلے ہی باہر نکل گئی

جیسے جیسے وہ قدم اٹھا کر فاصلہ تہہ کررہی تھی ویسے ویسے اسکا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا ہاتھوں کی ہتھیلیاں نم ہورہی تھی دل کی دھڑکنیں کانوں میں بجتی محسوس ہورہی تھی ایک عجیب پرکشش احساس تھا جو اسکو اپنے چاروں اوڑھ محسوس ہورہا تھا حال میں قدم رکھتے ہی اسکی نگاہیں سامنے ہی اس مغرور شہزادے پر پڑی اور اس بار عائرہ کا دل اس قدر تیزی سے دھڑکا کہ گھبراہٹ اور شرم کہ مارے اسکی پلقویں عارضوں پر سجدہ ریز ہوئی

ریلکس عائرہ بھابھی اگر آپ اتنا گھبرائیں گئی تو مجھے ڈر ہے کہیں بے ہوش ہی نا ہوجائیں اپنے ہاتھ میں موجود اسکے ہاتھ کی کپکپکاہٹ اور گھبراہٹ پر مہرماہ شرارت سے اسکے کان کی طرف جھک کر بولی جس پر فریحہ مسکرائی جبکہ وہ تو مسکرا بھی نا سکی

اسکے لیے تو اپنے جزبات سنبھالنا انتہائی مشکل ہورہا تھا کہاں وہ اتنی کونفڈنس رکھنے والی آج اپنا سارا کونفیڈنس ہوا میں اوڑتا محسوس کررہی تھی اگر اس وقت ان دونوں نے اسے پکار نا ہوتا تو یقینی سچ میں وہ بے ہوش ہوکر گیر جاتی

کیا ہوا چلو

چلتے چلتے یکدم وہ روک گئی جس پر فریحہ اور مہرماہ نے ناسمجھی سے پہلے ایک دوسرے اور پھر اسکو دیکھ کر پوچھا کہ وہ روک کیوں گئی

عائرہ چلو یار ہاد بھائی انتظار کررہے ہیں فریحہ کہ کہنے پر اسنے نگاہیں ایک بار پھر اٹھا کر سامنے دیکھا جہاں وہ کھڑا اسی کو دیکھ رہا تھا چلتے چلتے اسکے روک جانے پر ہاد ناسمجھی سے تھوڑا آگئے آیا لیکن رہا سٹیج پر ہی جبکہ ارمان ناز کا ہاتھ پکڑ کر اسے سٹیج پر لاکر بیٹھا چکا تھا

عائرہ بھابھی سب دیکھ رہے ہیں

م۔ مجھ ۔ سے۔ چ۔ چلا۔ ن۔ ننہیں۔ ج۔ ججارہا ف۔ فری

وہ اس قدر گھبرائی ہوئی تھی کہ اسکے الفاظ بھی ٹوٹ کرادا ہوئے

عائرہ ریلکس بس تھوڑا سا آگئے چلنا ہے اور کچھ نہیں اتنا گھیراو نہیں

اسکے سامنے آئے فریحہ نے اسے پیار سے سمجھایا کہ اتنا نا گھبرائے لیکن اسکے ہاتھ پاوں ایک دم ٹھنڈے پڑ رہے تھے

عائرہ بیٹا کیا ہوا

اسکے یوں بیچ راستے میں روک جانے پر سبھی پریشان ہوئے تبھی آسیہ بیگم پریشانی سے اسکے قریب آکر پوچھنے لگی جبکہ وہ لمبے لمبے سانس لیکر خود کو ریلکس کرنے کی بھرپور کوشش کررہی تھی

کچھ نہیں آنٹی بس گھیرا رہی ہے آپ پریشان

اینی پروبلم

جب وہ کافی دیر وہی روکی رہی تو مجبورا خود ہی ہاد سٹیج سے اتر کر انکے پاس آیا اور پوچھنے لگا

جبکہ وہ جو آنکھیں بند کرکہ خود کو ریلکس کررہی تھی اپنے قریب اسکی آواز سن کر جھٹ سے آنکھیں کھول کر سامنے دیکھنے لگی جہاں وہ مغرور شہزادہ پریشان نگاہوں سے سوال کررہا تھا

جی جی بھائی وہ بس آپکی بیگم صاحبہ کچھ گھیرا گئی ہیں اور کچھ نہیں

فریحہ نے ہلکا سا مسکرا کر ہاد کو پریشان نا ہونے کا کہا اور ساتھ ہی عائرہ کہ ہاتھ پر دباو ڈال کر اسے چلنے کا بھی اشارہ کیا

May I

اسکی گھبراہٹ کہ وج وہ بہت اچھے سے جانتا تھا اسی لیے خود ہی اسے لے جانے کا پوچھا کہ مہرماہ اور فریحہ دونوں نے مسکراتے ہوئے سر ہاں میں ہلایا اور عائرہ کہ ہاتھ چھورے تاکہ ہاد خود اب اسے سنبھال لے

ان دونوں نے ہاتھ چھوڑیں تو ہاد اسکے قریب آیا اور پرشوخ نگاہوں سے سے ابھی اسنے عائرہ کا دائینا ہاتھ تھاما ہی تھا کہ وہ جو تب سے خود کو سنبھال رہی تھی اسکا لمس پاکر فورا اپنے حواس کھوتی اسکے بازوں میں ہی جھول گئی

عائرہ

یا اللہ میری بچی کیا ہوا عائرہ

اس کے یوں یکدم بےہوش ہوجانے پر وہاں موجود سبھی لوگ پریشان ہوئے جبکہ آسیہ بیگم تو پریشانی کہ مارے رونے کو تیار ہوئی ان سب میں صرف وہ تھا جو پریشان ہونے کہ باوجود ریلکس تھا اسے یہ تو معلوم تھا کہ وہ گھبرائے گئی ضرور لیکن اتنا گھبرائے گئی کہ گھبراہٹ کہ مارے بےہوش ہوجائے شاید یہ اس نے اسپکیٹ بالکل نہیں کیا تھا

عائرہ بچے

ریلکس انکل آپ سب پریشان نہیں ہوں گھبراہٹ اور بی بی لو ہونے کی وجہ سے یہ بےہوش ہوگئی ہیں اور کچھ نہیں اس سے پہلے آسیہ بیگم پریشانی میں اسکا گھونگھٹ اٹھا کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کرتی ہاد نے فورا انکا ہاتھ روکتے ہوئے سب کو کہا

لیکن بیٹا یہ میں ہوں میں سنبھال لوں گا آپ سب بے فکر رہیں اور تم ناز کو لیکر سٹیج پر جاو میں انہیں گھر لےکر جارہا ہوں سب کہ بعد ارمان کو سٹیج پر جانے کا بول اسنے احتیاط کہ ساتھ عائرہ کو باہوں میں بھرا اور بنا روکے یا کسی کی طرف دیکھے حال سے نکلتا چلا گیا جبکہ پیچھے سبھی پریشان ہوئے کوئی بات نہیں آپ سب پریشان نہیں ہوں ہاد دیکھ لے گا سب ارمان بیٹا آپ اور ناز سٹیج پر جائیں ایسے اچھا نہیں لگتا

سب کی پریشانی دیکھتے ہوئے فاروق صاحب ہلکا سا مسکرا کر بولے کیونکہ اچھے سے جانتے تھے اب انکی بیٹی کو سنبھالنے والا ہاد سلطان اسکے ساتھ ہے یہی وجہ تھی کہ سبھی ایک طرف سے ریلکس ہوکر ارمان اور ناز پر دیہان دینے لگے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.