Chapter 10: باب 10

سلطان میشن پہنچتے ہی گاڑی سے اتر کر ایک بار پھر اسے بازوں میں اٹھائے وہ سیدھا اپنے کمرے میں آیا اور لاکر آرام سے بیڈ پر لیٹا یا اور خود بھیا سکے ساتھ ہی تھوڑی سی جگہ پر بیٹھ گیا عائرہ کہ چہرے پر لال چیزی کا گھونگھٹ ابھی بھی موجود تھا وہ بے شک گھونگھٹ میں تھی لیکن اس کہ باوجود ہاد بہت اچھے سے جانتا تھا کہ وہ کس قدر جان لیوا لگ رہی ہوگئی اسے تو وہ سادگی میں گھائل کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی تو آج تو پھر وہ پور پور اسکے لیے سجی سرا پائے حزن بنی تھی بہت احتیاط کہ ساتھ ہاد نے اسکا سر سیدھا کیا اور گھونگھٹ ہٹایا گھونگھٹ ہٹا کہ اسکا دل محو لینے والا حسن پوری طرح سامنے آیا

اسکی توقع کہ مطابق وہ حیسن لگے گئی یہ تو وہ بہت اچھے سے جانتا تھا لیکن وہ حسین کہ ساتھ ساتھ اس قدر جازب نظر لگے گئی اسے امید بالکل نہیں تھی اپنی اداوں پر وہ ہاد سلطان کو حیران پر حیران کررہی تھی ناتو اسے اسکے بےہوش ہونے کی امید تھی اور نا ہی اتنی جازب نظر لگنے کی

ماتھے پر بندیا کانوں میں آئیر رنگز گلے میں سیٹ آنکھوں پر ڈراک برائیڈل میک آپ ہونٹوں پر سرخ اناری لیپ سٹک ان سب کہ بعد ہاد سلطان کو سچ میں اپنے جزبات سنبھالنا مشکل ہی لگا وہ ٹکٹکی باندھ کر اپنی ہیزلگرے آنکھوں میں محبت کا پورا جہان آباد کیے کئی لمحے اسے نہار اپنی آنکھوں کی پیاس بھجانے لگا جبکہ وہ ہر چیز سے بے نیاز آنکھیں بند کیے اپنے حواسوں سے بیگ انی تھی اگر اس وقت اسے کوئی دیکھ لیتا تو یقینی اپنی ہی آنکھوں پر یقین ناکرپاتا کیونکہ وہ اسے دیکھ ہی ایسے رہا تھا جیسے وہ کوئی مجزہ ہو اس کی آنکھوں کی چمک اور لبوں کی مسکراہٹ اس قدر جانلیوا تھی کہ کوئی بھی دیوانہ ہوجاتا

کئی لمحے نہارنے کہ بعد اس نے اپنے دائینے ہاتھ سے بڑی ہی محبت کہ ساتھ عائرہ کا دائینا روخسار چھوا اسکے بعد اسکی گھنی بند پلقویں اور پھر پھسلتے ہوئے ہاتھ اسکے سرخ اناری ہونٹوں کی جانب آیا جسے چھوتے ہاد کی اپنی دھڑکنیں یکدم تیز ہوئی اپنی بڑھتی دھڑکنوں پر وہ گہرا مسکرایا کہ تبھی عائرہ کہ وجود میں ہلکی سی جنبش پیدا ہوئی اور دھیرے دھیرے پلقویں اٹھائیں اسنے اپنی آنکھیں کھولی لیکن نظروں کہ سامنے اسے پایا پہلے تو وہ ناسمجھی سے سب سخھیے کی کوشش کرنے لگی لیکن جب حواس پورے بیدار ہوئے اور اسے اپنے اتنے قریب پایا تو یکدم وہ گھیرا کر اٹھنے لگی مگر ہاد نے فورا اسکے دائیں بائیں ہاتھ رکھ اسکی کوشش ناکام بنائی جس پروہ دوبارہ سر ٹیکے پر رکھ کر لیٹ گئی لیکن لیٹتے ہوئے اسنے ہاد کی طرف نا دیکھا بلکہ نگاہیں اسکی شیو پر تھی

سنا تھا محبوب کہ لمس پر خود کو سنبھال پانا مشکل ہوجاتا ہے آج تو دیکھ بھی لیا اسکی جھجھک سانسوں کا تیز تیز ابھرنا اور روخساروں کا شرم سے لال ہوجانا یہ منظر اتنا حسین تھا کہ ہاد کہ لبوں سے پرشوخ جملہ ادا ہوا

لیکن عائرہ کو لگا وہ اسکے بےہوش ہوجانے پر طنز کررہا ہے

س۔ سور۔

ششس

سوری مت بولیں بلکہ میں تو خوش ہوں کہ آپ بےہوش ہوگئی

اسکی بات پر عائرہ نے پلقویں اٹھا کر اسکی آنکھوں میں دیکھا جیسے جاننا ہو مطلب

آپکا یہ جانلیوا روپ کسی کی نظروں میں آئے اس سے اچھا ہے آپ بےہوش ہوگئی ایک ہاتھ اسکی بائیں جانب اور دوسرے سے اسکا روخسار ہلکے سے چھوتے ہوئے وہ تھورا اسکے قریب جھک کر بولا جس پر عائرہ کی پلقویں ایک بار پھر شرم سے جھکی

وہ اسکے روخسار کو اتنے پیار سے شہلا رہا تھا کہ عائرہ کی آنکھیں اسکے لمس پر خود با خود بند ہوئیں عا ئرہ؟؟؟ ؟ کئی لمحے خاموشی سے بننے کہ بعد ہاد نے اس قدر محبت سے اسکا نام پکارا کہ عائرہ کو لگا جیسے دنیا یہی تھم گئی ہو محبوب کہ لبوں سے ادا ہوا نام اس قدر پیارا ہوتا ہے یہ تو آج پہلی بار اس نے جانا تھا

تاحیات میرا ساتھ قبول کرکہ میری شریک سفر بننے کہ لیے آپ کا بہت بہت شکریہ

پرشدت لہجے میں بولتے ہوئے وہ جھکا اور اپنے لبوں کا پہلا پرشدت بوسہ اسکے ماتھے پر دیا

جسے بند آنکھوں سے ہی محسوس کرتے ہوئے عائرہ کہ پورے وجود میں کپکپی کہ ساتھ سر شاری بھی چھائی

اتنا گھبرائیں گئی تو میرے جزباتوں اور شدتوں کو کیسے سنبھال پائے گئی آپ نور ہاد اسکی بات پر عائرہ کی آنکھیں اور بھی سختی سے بند ہوئی جبکہ ساتھ ہی ساتھ اسنے بیڈ شیٹ پر گرفت مضبوط کی

جبکہ اسکی یہ مصوم سی حرکت ہاد کہ لبوں پر گہری مسکراہٹ کی وجہ بنی

چلیں اٹھیں

اسکے ہاتھوں سے بیڈ شیٹ نکال کر ہاد نے اسے اٹھنے کا کہا لیکن اسکی بات پر عائرہ نے آنکھیں کھول کر ناسمجھی سے اسے دیکھا

جس رب نے آج ہمیں آیک کیا ہے کیا اس رب کا شکریہ ادا نہیں کریں گئی اسکی ناسمجھی کا جواب بہت ہی محبت بھرے لہجے میں دیا گیا اور اب کی بار عائرہ کہ ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ پھیلی وہ پیچھے ہٹا تو عائرہ بھی اپنا لہنگا سنبھال کر بیڈ سے اٹھ کر کھڑی ہوئی لیکن زمین پر بکھرے پھولوں پر نظر پڑنے پر اسنے پورے کمرے کی طرف دیکھا جہاں چا روں اور زمین پر گلاب کہ پھول بکھرے ہوئے تھے جبکہ اسی طرح کمرے کو بھی ہلکے ہلکے پھولوں سے ڈایکوریٹ کیا گیا تھا اسکا کمرا کافی بڑا تھا جہاں ہر چیز ساری ڈیکوریشن نیلے اور سفید رنگ کی تھی فرنچر سے لیکر دیواریں اور پردوں تک سب کچھ ن دو رنکوں سے سجایا گیا تھا کمرے میں تقریبا چار دروازے موجود تھے جس میں پہلا دروازہ کمرے میں اندر آنے کا تھا دوسرا دروازہ ٹیرنس پر جانے کا تیسرا واشروم اور ڈریسنگ روم کا ملحقہ اور چھوتا دروازہ پینٹنگ روم میں جانے کا تھا چاروں طرف نظر گہمائیں عائرہ کی نظریں سائیڈ ٹیبل پر پڑئے فریم پر اٹکی جہاں اسکی کل رات مہندی کی تصویر موجود تھی جس میں وہ کسی بات پر سر جھکا کر مسکرا رہی تھی اور اسکا ایک ہاتھ اسکے ماتھے کہ پاس تھا اس تصویر کو دیکھ وہ حیران ہوئی کیونکہ ایسی کوئی بھی تصویر اس نے نہیں بنوائی تھی اور اگر بنوائی بھی تھی تو اتنی جلدی فریم کیسے ہوگئی

میں نے خود بنائی ہے اپنے ہاتھوں سے ہاد نے بولتے ہوئے اسکی اولجھن دور کی جس پر عائرہ نے سمجھتے ہوئے گردن ہاں میں ہلائی کیونکہ یہ وہ جانتی تھی کہ اسے پینٹینگ کرنا آتی ہے لیکن اتنی عالہ طریقے کی آتی ہے یہ اسے معلوم نہیں تھا وہ تصویر بالکل کسی ڈیجٹل کمیر ے سے لی ہوئی لگ رہی تھی لہنگا سنبھال کر وہ کھڑی ہوئی کہ ہاد نے آگے بھر کر اسکا لہنگا نیچے سے پکار تاکہ وہ دیہان سے چل سکے اسکی حرکت پر اس بار بھی عائرہ صرف مسکرا دی جب وہ اسے ساتھ لیے ڈار سنگ روم میں انٹر ہوا اور بٹن پش کرکہ وال اوپن کی جس پر وال خود با خود کھلی اور ایک کمرا نمودار ہوا جو شاید عائرہ کی وارڈ ڈراپ تھی جہاں سامنے کی ساری دیوار کہ ساتھ ڈھیر سارے کیرے ہنگز تھے جن میں ہر طرح کہ ڈریسز موجود تھے شلوار قمیص کرتے کیپر یز سار یاں نائیٹ ڈریسز یہاں تک نائٹیز بھی دائینی طرف والی دیوار پر بنے کیبنز میں ہر طرف اسکی ساری جیولری موجود تھی بائیں طرف جوتوں کی کولیکشن جبکہ تینوں طرف کہ نیچے والے حصوں میں تمام بیگز کی کولکشین موجود تھی یہ اسکی وارڈ ڈراپ کی دیکوریشن بھی بالکل کمرے کی طرح وائیٹ اور بلو تھی

آپ چینج کرلیں میں باہر آپکا ویٹ کررہا ہوں

وہ جو پوری آنکھیں کھول ہر چیز کو حیرانگی سے دیکھ رہی تھی اسکی آواز پر ہوش میں آئی جو اپنی بات بول کر باہر نکل چکا تھا تاکہ وہ چینج کرسکے

یااللہ کیا یہ سب میرا ہے میں استعمال کروں گئی کیا

ایک منٹ اگر یہاں سب میرا ہے تو انکا کہاں ہے کیا انہوں نے اپنی وارڈ ڈراپ خالی کرکہ سب میرا سیٹ کروا دیا

ان سب کو دیکھ اسے یہ فکر بھی لاحق ہوئی کہ اسکی چیزیں کہاں ہیں

اللہ جانے یہ مجھے اور کتنے شاک دے گئے ساری حیرانگی کو جھٹکتے ہوئے اسنے ایک سادا سا سوٹ نکالا اور ساری جیولری اتار کر چینج کرنے لگی

***

سلطان میسں میں ناز کا استقبال بہت عالہ طریقے سے کیا گیا ناجانے کتنی ہی آتشبازی اور انار اسکے راستے میں جلائے جاچکے تھے جبکہ پھول اس پر یوں نچھاور کیے گئے تھے جیسے بارش کی گئی ہو یہ سب کچھ عائرہ اور ناز دونوں کہ لیے تھا جوکہ اب صرف ناز کہ حصے میں آیا تھا وہ تو یہ سب ڈھول ڈھمکے آتشبازی انار پھول یہ سب دیکھ کر بہت ہی زیادہ خوش تھی یہ سب تو آج پہلی بار اسنے دیکھا تھا اور وہ بھی اپنے لیے اسکی یہ والہانہ خوشی ارمان کہ دل کو ڈھیروں سکون بخش رہی تھی ایک تو وہ آج لگ اتنی پیاری رہی تھی کہ اسکی نظریں اس پر سے ہٹنے کو انکاری تھی اور اوپر سے اسکی خوشی وہ تو بس مسکرا کر اسکی خوشی میں خوش ہورہا تھا

***

چینج کرنے کہ بعد ان دونوں نے ایک ساتھ مل کر شکرانے کہ نوافل ادا کیے اور کتنی ہی دیر بیٹھ کر دعا میں اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے آنے والی زندگی کہ ہر موڑ پر ایک دوسرے کہ ساتھ اور خوشیوں کی دعا کی نوافل ادا کرکہ وہ دونوں اٹھے کہ تبھی ناز اور ارمان کہ ساتھ باقی سب بھی گھر آگئے جس پر ہاد نے اسے اپنے ساتھ نیچے چلنے کا کہا تو عائرہ بھی اسکی بات مان کر نیچے چلی آئی جہاں سبھی لوگ فلحال ڈرائینگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے جس پر سب کہ ساتھ وہ دونوں بھی آکر وہاں بیٹھ گئے عائرہ بیٹا اب آپکی طبیعت کیسی ہے

دامیر سلطان نے پرشفیق لہجے میں پوچھا اب تو بہتر انکل وہ بس بی بی تھورا سا لو ہوگیا تھا اور کچھ نہیں ایم سوری میری وجہ سے آپ سب کو پریشان ہونا پڑا

دامیر سلطان کو جواب دیتے ہوئے آخر میں اسنے سب کی طرف دیکھ کر معاضرت بھی کی

کوئی بات نہیں بیٹا کبھی کبھی یہ سب ہوجاتا ہے آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں

جی بھابھی ایسے موقعوں پر اکثر ایسا ہوجاتا ہے اس لیے آپ شرمندہ نہیں ہوں

دامیر سلطان کہ بعد دعا نے بھی اسکی شرمندگی کم کرنی چاہی جبکہ ان دونوں کی بات پر وہ ہلکا سا مسکرا دی اور اسکے ساتھ بیٹھا اسکا مجازی خدا سب کی موجودگی کو فراموش کربس مسکراتی نگاہوں سے اسے نہارنے میں ہی مصروف تھا جیسے وہاں کوئی اور موجود ہی نا ہو

اسکی یہ مہبوت کوئی اور نا سہی لیکن زوہان سلطان بڑی غور سے دیکھ رہا تھا وہ کبھی ارمان کو دیکھتا تو کبھی ہاد کو کیونکہ وہ دونوں ہی فلحال مجنوں کی طرح اپنی بیویوں کو دیکھ رہے تھے ان دونوں کی بعد اسنے نظریں ارشان کی طرف اٹھائی اور بس پھر سوائے سر نا میں ہلانے کہ اسکے پاس کوئی راستہ باقی نا رہا کیونکہ ارشان سلطان بھی انہی دونوں کی طرح اپنی بیوی کو دیکھ نہیں نہار رہا تھا جیسے ان تینوں کی بیویاں تھوڑی دیر بعد کہیں چلی جائیں گئی اور دوبارہ شاید سال دو سال بعد ملنا نصیب ہوگا انہیں

فیضان بھائی

ہممم

آج پہلی بار ہی سہی لیکن اپنے ان تینوں بھائیوں کو دیکھ کر مجھے میرے شدید کنوارے پن کا احساس ہورہا ہے فیضان کی جانب تھوڑا سا جھک زوہان نے جلے دل سے اپنا دھکرا رویا جس پر فیضان نے ناسمجھی سے ان تینوں کی طرف دیکھا اور پھر بات سمجھ کر زوہان کو گھورا

حال میں جب تم انوشہ کو دیکھ کم گھور زیادہ رہے تھے تب تمہیں اس بات کا احساس نہیں ہوا

اسی کی طرح دھیمے لہجے میں بولتے ہوئے فیضان نے اسکے دھک رئے کا ٹکا سا جواب دیا اور اسکے جواب پر زوہان بالوں میں ہاتھ پھیر تا کھسیانی ہنسی ہنسا

ایسی تو کوئی بات نہیں بھائی وہ تو بس

ہاں جانتا ہوں سب اب اپنے احساسات کو زرہ سنبھال کر رکھو سمجھے

عائرہ بھابھی آپ کو نا تھوڑی دیر پہلے آنا چاہے تھا پتہ ہے باہر فیضان بھائی اور زوہان نے کتنی زیادہ آتش بازی کروائی اور اتنے زیادہ انار بھی چلائیں سب کچھ اتنا پیارا لگ رہا تھا پر آپ نے مس کردیا سب اکسائٹمینٹ میں عائرہ کو باہر ہوا سب بتاتے ہوئے آخر میں ناز افسودہ بھی ہوئی کہ یہ سب وہ نہیں دیکھ پائی جبکہ یہ سب عائرہ اپنے کمرے میں ٹریس سے دیکھ چکی تھی کہ سب نے کیسے اسکے استقبال کہ لیے تیاریاں کی تھیں سب کچھ دیکھ ایک بار اسے بھی افسوس ہوا ہوا کہ وہ کیوں بےہوش ہوگئی لیکن خیر اب کیا ہوسکتا تھا

کوئی بات نہیں میں نا سہی ہماری ناز نے تو سب دیکھا نا تو بس یہی کافی ہے سمجھو سب میں نے دیکھ لیا ہلکا سا مسکراتے ہوئے اسنے ناز کو جواب دیا تبھی ہاد کا موبائل بجا اور اسنے پینٹ کہ جیب سے موبائل نکال کردیکھا تو فاروق صاحب کہ کال تھی جو شاید عائرہ کی وجہ سے انہیں کال کررہے تھے

عائرہ آپ کہ بابا کی کال ہے کال اٹھانے کی بجائے اسنے موبائل عائرہ کہ حوالے ہی کرنا مناسب سمجھا جس پر عائرہ سب کو اکسکیوز کرتی اٹھ کر ڈرائینگ روم سے باہر نکل گئی

چلو آو ناز میں تمہیں تمہارے کمرے تک چھوڑ دوں تاکہ تم اب آرام کرلو

دعا نے اٹھتے ہوئے ناز کو بھی اٹھنے کا کہا تاکہ اسکے کمرے میں جاکر بیٹھا سکے لیکن اسکی بات پر ناز نے بچارا سا منہ بنایا

ہم سے نہیں چلا جاتا اب اور دعا بھابھی اتنا ہیوی ہے یہ ڈریس

اسی لیے تو بول رہی ہوں چل کر کمرے میں چینج کرلو

اسکے انکار کرنے پر دعا نے ہنستے ہوئے کہا

وہ تو ٹھیک ہے لیکن اب ہم چل کرنہیں جائیں گئے بلکہ مان آپ ہمیں اٹھا کر لے جائیں کمرے میں دعا کی بات کو سمجھتے ہوئے ناز نے خود جانے سے انکار کیا اور ارمان کی طرف دیکھتے ہوئے بچوں کی طرف فرمائیش کی جبکہ اسکی یوں سب کہ سامنے کی گئی فرمائیش پر جہاں ارمان شرمندہ ہوا وہی باقی سبھی کہ ہونٹوں پر دھیمی مسکراہٹ ابھری کیا دیکھ رہے ہیں اٹھائیں نا آپ نے کہا تھا یہ ڈریس ہم پہنے گئے اور آپ ہمیں سنبھال لیں گئے پر ایک بار بھی آپ نے ہمیں نہیں سنبھالا بلکہ ہم خود ہی کب سے اس ڈریس کہ ساتھ جونج رہے ہیں اسکو اسکی مال میں بولی گئی بات یاد دیلاتے ہوئے ناز خفا لہجے میں منہ ٹیرھا کرکہ بولی

مان لیں بھائی سمجھیں یہ بھی ایک رسم ہی ہے اور ویسے شرم ائیں مت آپ کی اپنی بیوی ہے کیوں ناز بھابھی ارمان کو مشورا دیتے ہوئے زوہان نے ناز سے بھی پوچھا جس نے اسکی بات پر زور شعور سے سر ہلاکر رزامندہ دی جبکہ ارمان نے الٹا زوہان کو گھو ری سے نوازہ کمال ہے یار اپنی بیویوں کو دیکھتے ہوئے تو آپ سب کی آنکھیں چمکنے لگتی ہیں پر جب بات میری آئی تو ان سب کہ پاس سوائے گھوریوں کہ کچھ بجتا ہی نہیں ارمان کی گھوری پر وہ جلے دل سے بولتے ہوئے وہاں سے واک آوٹ کرگیا جبکہ اسکے پیچھے ہی دامیر سلطان اور فیضان بھی شب بخیر بول کر نکل گئے اور ہاد تو عائرہ کہ نکلتے ہی نکل چکا تھا

اٹھائیں بھی مان اب تو ہمیں نیند آنے لگی ہے ارمان کہ یونہی بیٹھے رہنے پر ناز ایک بار پھر اونگھتے ہوئے بولی جس پر ارمان اٹھا اور آرام سے اسے بھی باہوں میں بھرے دعا اور ارشان کو آب شب بخیر بول کر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا اب پیچھے وہاں صرف دعا اور ارشان بچے تھے

یہ یہ کیا کررہے ہیں ارشان

وہ جو مسکرا کر ارمان اور ناز کو دیکھ رہی تھی پیچھے سے ارشان کہ یکدم گود میں اٹھانے پر بوکھلائی کچھ نہیں بس سوچا میری بیوی بھی تھک گئی ہوگئی تو اسی تھکن کا احساس کررہا ہوں

اسکی بوکھلاہٹ سے محفوظ ہوئے ارشان نے نہایت شوخی سے جواب دیا

نہیں میں بالکل ٹھیک ہوں آپ پلیز مجھے نیچے اتاریں

ام ہم اب تو کمرے میں جاکر ہی اتاروں گا اس لیے خاموش ہوجائیں

ارشان کوئی دیکھ لے گا

ٹونٹ وری اگر کوئی دیکھ بھی لے تو ایم شور اسے کوئی عتراض نہیں ہوگا ڈرائینگ روم سے نکل کر سیڑھیاں چر ھتے ہوئے وہ بولا جبکہ اسکی بات پر دعا کہ پاس سوائے خاموش ہونے کہ کوئی چارا بچا ہی نہیں کیونکہ جانتی تھی وہ کرئے گا وہی جو وہ چاہتا ہے اس لیے خاموشی سے یہ دعا کرنے لگی کہ بس کوئی انہیں ایسے دیکھ نا لے

***

تقریبا آدھے گھنٹا باہر لان میں گزار وہ یہ سوچ کر اپنے کمرے کی طرف آیا کہ اب تک تو اسکی بات ہوچکی ہوگئی وہ چاہتا تھا کہ وہ سکون سے بات کرلے اسی لیے کمرے میں جانے کی بجائے لان میں چلا گیا اور اب کمرے کہ باہر پہنچ کر اسنے ہنڈ ل پر ہاتھ رکھ کر ہنڈل گھمایا لیکن یہ کیا دروازہ کھلنے کی بجائے بند ہی رہا دو تین بار اسنے ہنڈل پھر سے گھہمایا لیکن اس بار بھی دروازہ نہیں کھولا جس پر وہ حیران ہوا کہ دروازہ بند کیوں ہے پھر یہ خیال کہ شاید عائرہ کچھ کررہی ہو یا لاک نا ہوگیا ہو

عائرہ

عائر ہ دروازہ کھولیں میرے خیال میں دروازہ اندر سے لاک ہوگیا ہے اس لیے آپ پلیز اندر سے کھولیں

لاک نہیں ہوا بلکہ میں نے خود بند کیا ہے وہ جو خود بھی دروازے کہ ساتھ ہی اس پار کھڑی تھی اپنے نام کی پکار اور بات پر فورا جواب دیتے ہوئے بولی مگر اسکی بات کی سمجھ ہاد کو بالکل نا آئی

کیا مطلب آپ نے بند کیا ہے وہ کیا ہے نا مسٹر ہاد سلطان تقریبا چار ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ میں آپ کو جو چاہے سزا دے دوں لیکن بس آپ کو معاف کردو تو بس سمجھیں یہ آپ کی سزا ہے کہ آج اپنی شادی کی پہلی رات آپ اپنے کمرے سے باہر لاونج میں گزارے گئے

بہت ہی سادا سے انداز میں دیوار کہ ساتھ ٹیک لگاتے ہوئے عائرہ نے اسے اس کی کہی بات یاد دیلائی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ اسکی سزا ہے دیکھیں وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میری بات سنیں اگر گھر میں کسی نے یوں اس طرح مجھے کمرے کی بجائے باہر دیکھا تو کیا سوچے گا آپ پلیز دروازہ کھولیں اور مجھے اندر آنے دیں اسکے بعد جو بولیں گئی ویسا ہی ہوگا اسکی بات کہ جواب پر ہاد نے اسے بڑے ہی پیار سے سمجھانا چاہا لیکن شاید عائرہ ٹھان کر آئی تھی کہ آچکی رات اسے سزا دینا پکی ہے

بے فکر رہیں ویسے تو کوئی دیکھے گا نہیں اور اگر دیکھ بھی لے تو آپ اسے ایسی گھوری سے نوازیں گئے کہ وہ بیچارا الٹے پاوں واپس بھاگ جائے گا اس لیے اپنی انرجی ویسٹ نہیں کریں اور سائیڈ پر جو صوفہ ہے اس پر میں نے بلینکیٹ رکھ دیا ہے چپچاپ جاکر آرام سے وہاں سو جائیں کیونکہ یہ دروازہ تو اب صبح فجر سے پہلے بالکل نہیں کھلنے والا پختہ لہجے میں اسے اسکی سزا بتاتے ہوئے وہ خود آکر صوفے پر بیٹھ گئی جبکہ باہر ہاد بھی کوئی اور حبس کرنے کی بجائے اسکی بات مانتے ہوئے چپچاپ جاکر صوفے بیٹھا اور اپنا دوسرا موبائل نکال کر اسنے ایک مسیح ٹائپ کیا اور اپنے نمبر پر سینڈ کیا جو اس وقت عائر ہ کہ پاس تھا کیونکہ فلحال عائرہ کا موبائل اسکے گھر پر ہی موجود تھا

مسیح کی ٹون بجنے پر عائرہ نے موبائل اٹھا کر دیکھا آج کی رات میں تو خاموشی سے اپنی سزا کاٹ لوں گا لیکن کل کی رات بالکل اسی خاموشی سے آپ کو اپنی سزا بھی کاٹنی پرئے گئی

اسکی معنی خیز مسیح پر عائرہ کی دھرکنیں صرف مسیح سین کرکہ ہی بڑھی کیونکہ بہت اچھے سے جانتی تھی وہ کس سزا کی بات کررہا ہے بنا کوئی جواب دیے اسنے موبائل بند کرکہ سائیڈ پر رکھا اور صوفے پر پاوں اوپر کرکہ بیٹھ گئی جبکہ باہر ہاد بھی دونوں بازو سر کہ نیچے رکھ کر سیدھا لیٹ گیا

ہاد بھا ئی آپ یہاں ایسے

عائرہ بھابھی نے کمرے نکال دیا کیا زوہان جو چھت پر تھا نیچے آتے ہوئے ہاد کو اپنے کمرے سے باہر لاونج میں صوفے پر لیٹا دیکھ پہلے تو حیران ہوا مگر پھر بات سمجھ کر ہنستے ہوئے پوچھنے لگا

اگر تم تین سیکنڈ میں یہاں سے غائب نہیں ہوئے زوہان تو پو رے تین منٹ بعد گھر سے باہر نظر آو گئے زوہان کی آواز اور بات پر بجائے شرمندہ ہونے کہ ہاد نے اسے سختی سے سیدھا دھمکی دی جس پر زوہان شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا وہاں سے ایسے غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں کیونکہ یقین تھا اسے کہ اگر کوئی سوال وہ پوچھتا تو یقینیا اسکا بھائی اپنی بات سچ کرنے میں دیر نا لگاتا اسکے یوں ڈر کہ بھاگنے پر ناچاہتے ہوئے ہاد کو ہنسی آئی سر کو نا میں ہلاتئے ہوئے وہ ایک بار پھر لیٹ کر رات گزرنے کا انتظار کرنے لگا کیونکہ فلحال اسکے پاس کوئی راستہ نہیں تھا یا پھر وہ راستہ نکالنا ہی نہیں چاہتا تھا ورنہ چاہتا تو ٹریس سے چلا جاتا یا پھر پول والی سائیڈ سے لیکن نہیں وہ خاموشی سے بیٹھ کر اپنی بیوی کہ مطابق سزا کاٹ رہا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.