Chapter 11: باب 11

ناز اور کتنی پنیر ہے یار ختم ہی نہیں ہورہی

ہمیں کیا پتہ مان ہم نے تھوڑی پارلر والی نے لگائیں ہیں

ارمان کہ سوال پر وہ نہایت مصومیت سے بولی جبکہ ارمان نے جنجھلاتے ہوئے سر جھٹکا اور باقی کی پنیر اتارنے لگا وہ بیچارا جب سے اسے کمرے میں لایا تھا تب سے بیٹھا اسکے سر پر لگی پنیر ہی اتار رہا تھا پہلے اللہ جانے کتنی پنیر کہ ساتھ دوپٹہ سیٹ تھا جسے اتارنے میں ارمان کو وقت لگا اور اب ہیر سٹا ئیل پر ایسے جیسے دس پندرا پتے ایک ساتھ لگا دیے گئے تھے وہ پنیر کو نہایت نرمی اور احتیاط کہ ساتھ اتار رہا تھا تاکہ بال کھنچنے پر اسے درد نا ہو اسی وجہ سے ناجانے اسکا کتنا وقت گزر گیا اللہ اللہ کرکہ ایک گھنٹے کہ محنت کہ بعد سا ری پنیر اتری اور اسکے بال کمر پر کھل کر بکھرے ناز کہ بال زیادہ لمبے نہیں تھے بلکہ کمر سے تھوڑا سا اونچے تھے نا زیادہ لمبے اور نا زیادہ چھوٹے لیکن وہ ہیوی بہت زیادہ تھے اسی لیے پارلر والی کو سیٹ کرنے میں اور ارمان سلطان کو کھولنے میں کافی وقت لگ گیا

شکر ہے یااللہ تیرا چلیں اب اٹھ کر چینج کرلیں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ارمان اسکے ساتھ بیٹھا اور اسے چینج کرنے کا کہا لیکن بات ماننے کی بجائے ناز اسکے کندھے پر سر رکھ اونگھنے لگی

مان کی جان چینج کرلیں اس کہ بعد سو جائے گا

نہیں ہمیں سونا ہے بس

لاڈ سے اسکی گر دن میں بازو ڈالتے ہوئے اسنے سر اسکے سینے پر رکھا اور آنکھیں بند کرگئی جبکہ اسکی اس مصوم ادا پر ارمان کو اس پر ڈھیروں پیار آیا اسنے جھک کر اپنا پہلا بوسہ اسکے سر دیا جو نیند میں جھولتی وہ محسوس تک نا کرپائی

اسکے ماتھے پر بوسہ دے کر ارمان نے آرام سے اسکا سر اپنے سینے سے ہٹا کر پیچھے ٹیکے پر رکھا اور نیچے زمین پر بیٹھ کر اسکے پیروں میں موجود ہیل نکالی جس پر اسکی نظر اسکے پیروں کی سرخی پر گئی پیروں کو پیار سے سہلاتے ہوئے اسنے اسکی ٹانگیں بیڈ کہ اوپر کی اور خود چل کر الماری کہ پاس آیا اور اس میں کوئی اسکا ارام دہ سوٹ نکال کر دوبارہ اسکی طرف آیا جو اب گہری نیند میں سو رہی تھی وہ جانتا تھا اب وہ نہیں اٹھے گئی اس لیے خود ہی اسکی بے آرامی کا سوچ وہ اسکے پاس بیڈ پر بیٹھا اور لائیٹ اوف کرکہ نائیٹ بلب اون کرتے ہوئے اسکا برائیڈل ڈریس چینج کرنے لگا ڈریس چینج کرتے وقت نا جانے کیوں پر اسکا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا ہلا کہ اب وہ اسکی بیوی تھی لیکن اس کہ باوجود ایک عجیب سا احساس تھا جو اسکی دھڑکنیں برھانے کا سبب بن رہی تھی بامشکل اپنی دھڑکنوں اور ابھرنے والے جزباتوں پر بندھ باندھتے ہوئے اسنے اسکے کیرے تبدیل کیے اور بلینکیٹ اچھی طرح اسکے کندھوں پر دینے کہ بعد اٹھا اور خود بھی چینج کرنے واشروم چلا گیا تقریبا10 منٹ بعد وہ فرش ہوکر آیا تو اب بھی وہ ویسے ہی سوئی تھی جیسے وہ چھوڑ کرگیا تھا بالوں کو تولیے سے خشک کرنے کہ بعد وہ خود بھی چل کر اسکے پاس ہی بیڈ پر آکر لیٹا اور آرام سے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اپنے قریب کرتے ہوئے اسکی بھنی بھنی خوشبو کو سانسوں میں بھرے آنکھیں موند گیا فلحال اسکا اسکے ساتھ ازواجی تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ اچھے سے جانتا تھا کہ وہ مصوم جان ابھی اسکی شدتیں برداشت کرنے کہ قابل نہیں اسی لیے جوا حساسات اور جزبات اسکے سر اٹھا رہے تھے انہیں تھپکتے ہوئے وہ سونے کی کوشش کرنے لگا اسکے لیے تو اتنا ہی بہت تھا کہ اب وہ صرف اسکی تھی وہ جب چاہے بنا کسی روکاوٹ کہ اسے چھو سکتا تھا محسوس کرسکتا تھا اور یہی وجہ اسے پرسکون کرنے کا سبب تھی

***

ساری رات وہ بنا پلک چھپکائے ہی صوفے پر بیٹھے گزار چکا تھا باہر مسجدوں پر فجر کی آذان ہورہی تھی وہ جانتا تھا اندر وہ بھی اسی کی طرح بنا سوئے رات گزار رہی ہوگئی اور اب یقینی نماز کہ لیے اٹھی ہوگئی اسی سوچ کو آتے وہ صوفے سے اٹھا اور اپنی شرٹ کو ٹھیک کرتے ہوئے کمرے کہ دروازے کہ پاس آئے ہنڈل پر ہاتھ رکھ کہ گھمایا تو اس بار دروازہ ایک بار گہما نے پر ہی کھل گیا اگر وہ اپنی بات کا پکا تھا تو وہ بھی بات کی پکی نکلی تھی فجر سے پہلے اسنے بھی دروازہ کھولنے کی کوشش نہیں کی

دروازہ کو پورا کھول وہ کمرے میں آیا تو نظر سامنے ہی اسکے حسین روپ پر پڑی جو نماز ادا کررہی تھی وہ نماز پڑتے ہوئے اس قدر حسین لگتی ہے یہ تو آج پہلی بار اس نے دیکھا تھا سفید رنگ کہ حجاب میں لپٹا اسکا پرنور چہرا ہاد سلطان کو کس قدر حسین لگ رہا تھا شاید ہی وہ کبھی لفظوں میں بیان کرپاتا ایک جالیو ا مسکراہٹ تھی جو اسکے ہونٹوں پر پھیلی قدم اٹھائے وہ آگئے آیا اور دروازہ بند کرکہ واشروم میں وضو کرنے چلا گیا تقریبا پانچ منٹ بعد باوضو ہوکر وہ واپس آیا تو اب وہ بیٹھی دعا مانگ رہی تھی اسکی دعا کا خیال کر اسنے جا نماز اٹھایا اور اسکے پہلو میں ہی بجھا کر اپنی نماز ادا کرنے لگا جبکہ وہ ناجانے کتنی ہی دیر بیٹھ کر اپنے رب سے دعاوں میں کیا کچھ مانگتی رہی اسکی دعا ختم ہوئی اور ہاد کی سنتیں سلام پھیر کر اسنے عائرہ کی جانب دیکھا جو ہلکی سی مسکان ہونٹوں پر سجائے اسے ہی دیکھ رہی تھی اسکی مسکراہٹ سے بامشکل نظریں پھیر ہاد دوبارہ اٹھا اور فرض ادا کرنے لگا اور وہ بیٹھی یونہی مسکرا کر اسے دیکھتی رہی

نماز مکمل کر ہاد نے دعا کہ لیے ہاتھ اٹھائے لیکن پھر ہاتھ چھوڑ کر اسکی جانب دیکھنے لگا اور اسکے ہاتھوں کو ہاتھوں میں بھرے بڑی ہی عقیدت کہ ساتھ عائرہ کی ہتھلیوں پر اپنے لبوں کا بو سہ دیا جیسے وہ کوئی مرشد اور وہ اسکا مرید اسکی حرکت پر عائرہ حیران ہوئی

شکر الحمداللہ میں شکر گزار ہوں اپنے اس رب کا جس نے آج ہمیں ایک دوسرے کہ ساتھ سے نواز دیا شکر گزار ہوں اس پاک ذات کا جس نے میرے جزبوں میں اتنی طاقت عطا کی کہ میں آپ خود پر حلال کرسکوں اسکی دونوں ہتھلیوں پر باری باری بوسہ دیے اس نے بڑی ہی محبت کہ ساتھ اسکی آنکھوں میں دیکھ دل کی تہوں سے اپنے رب کا شکر ادا کیا وہ شکر اپنے رب کا ادا کررہا تھا لیکن اسکے لفظوں کی تاسیر عائرہ کی روح کو سکون بخش رہے تھے اسکے اس قدر مان پر عائرہ کی آنکھیں خود با خود خوشی سے نم ہوئی

اس نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسکے سامنے بیٹھا شخص کبھی اسے اتنا بھی چاہ سکتا ہے اسنے تو صرف خدا سے اسکی محبت مانگی تھی لیکن خدا نے محظ اسے اسکی محبت سے نہیں بلکہ اسکے ساتھ سے بھی نواز دیا تھا وہ خوش تھی پرسکون تھی مطمئن تھی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے رب کی شکر گزار بھی اسکا دائینا ہاتھ تھام کر ہاد نے اسے اپنے ساتھ کھڑا کیا اور جا نماز تہہ کرکہ انکی جگہ پر رکھے اور اسکو ساتھ لیے ٹیرنس کی طرف آیا جبکہ وہ خاموشی سے بس اسکی ہر ایک حرکت کو دیکھتی رہی جو اپنے ہر انداز میں اسے یہ بتا رہا تھا کہ وہ کس قدر عزیز ہے اسے ٹریس پر آئے اسنے عائرہ کو اپنے سامنے کھڑا کیا اور خود اسکے پیچھے کھڑے ہوئے اپنے دونوں بازو اسکے پیٹ پر باندھے یہ منظر بہت خوبصورت اور مکمل تھا جہاں وہ دونوں ایک ساتھ آج اپنی نئی زندگی کی پہلی صبح کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے جبکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج عائرہ طلوع ہوتے سورج کو نہیں بلکہ اپنے پیچھے کھڑے محبوب شوہر کو ہی دیکھ رہی تھی اسکی زندگی کا محور تو وہ تھا تو پھر کیسے وہ اسے چھوڑ کر کسی اور کو دیکھتی

کئی لمحے ان دونوں کہ اسی طرح کھڑے خاموشی سے گزر گئے اور جب افتاب پر روشنی مکمل طور پر پھیل گی تو ہاد نے اسی طرح اسے پیچھے سے بازوں میں اٹھایا اور کمرے میں داخل ہوکر بڑے ہی احتیاط کہ ساتھ بیڈ پر بیٹھا کر خود ڈر سنگ روم میں گیا اور دو منٹ بعد واپس آیا تو اسکے ہاتھ میں کوئی چھوٹی سی ڈبی تھی جو اسنے عائرہ کہ ساتھ بیٹھ کر کھولی

یہ میری امی کی ہے اور آج سے آپکی

اس ڈبی میں بہت خوبصورت سی نوز پن موجود تھی جس پر چھوٹا سا ہیرے کا نگ چمک رہا تھا

وہ نوز پن دیکھ عائرہ کو اب سمجھ آئی تھی کہ اسنے کیوں تب نتھ یا نوز پن نہیں خریدی

ہاتھ بڑھا کر عائرہ نے پہلے اپنی ناک میں موجود پہلی نوز پن اتاری اور پھر اسکی دی ہوئی نوز پن اپنے ناک کی زینت بنائی جو اسکی باریک ناک پر واقعی بہت جج رہی تھی آنکھوں کہ اشارے سے اسنے پوچھنا چاہا کہ کیسی ہے جسکا جواب ہاد نے جھک کر اپنے لبوں کا بوسہ دیتے ہوئے دیا

بہت حسین لگ رہی ہے ماشاءاللہ

اسکے چہرے کو پیار سے ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرے ہاد نے سچائی بیان کی جو عائرہ کہ ہونٹوں پر خوبصورت مسکراہٹ رقصاں کرگئی

احتیاط کہ ساتھ اس نے اسکا سر پیچھے تکیے پر رکھا اور خود اسکے اوپر آئے سایہ فگن ہوا

آپکی موجودگی میری زندگی میں کسی سرشاری سے کم نہیں ہے نور ہاد

اسکی آنکھوں میں دیکھ ایک جزب میں بولتے ہوئے وہ خاموش ہوا

ہاد سلطان کی آنکھوں کا نور ہیں آپ عائرہ

اسکے روخسار کو پیار سے سہلائے وہ دلکشی سے بولا

آپ صرف ہاد سلطان کا عشق نہیں بلکہ دیوانگی بھی ہیں

یہ سلطان زدہ آپ کو دیوانوں کی حد تک چاہتا ہے

اپنے لفظوں کی تاسیر سے اسکی روح تک کو سر شار کر اس نے چند لفظوں میں اسے آسمان کی گہرایوں تک پہنچایا وہ تو خود کو ہواوں میں اوڑتا ہوا محسوس کررہی تھی ایک بھی بار عائرہ نے اسکی نگاہوں سے نگاہیں نہیں ہٹائی تھی بلکہ وہ بنا پلک چھپکائے صرف اس کو سن رہی تھی وہ جتنا خود جازب نظر تھا اسکی باتیں اس سے بھی کئی زیادہ دلکش تھی وہ کتنا پیارا بولتا تھا عائرہ کا دل کررہا تھا کہ کاش وہ بولتا رہے اور وہ بنا کچھ کہے بس اسے سنتی جائے مجھے اجازت دیں نور ہاد تاکہ میں اپنے اور آپ کہ درمیان حائل ہر دوری کو ختم کرسکوں اجازت دیں کہ آج ہاد سلطان آپکی روح اور جسم دونوں پر اپنی مہر لگا کر اپنے اس رشتے کو مضبوط بنا سکے اجازت دیں آنکھیں میں آنکھیں ڈال اس نے نہایت مخمور اور جالیوا لہجے میں اجازت طلب کی مگر وہ اسے سن کہاں رہی تھی وہ تو دیوانوں کی طرح بنا پلک چھپکائے صرف آنکھوں میں حسرت لیے اسے دیکھی جارہی تھی جیسے اگر پلک چھپکائے گئی تو شاید وہ غائب ہوجائے گا جبکہ اسکی اس قدر مہبوت اور حسرت پر وہ پاگل دیوانہ والہانہ انداز میں مسکرایا

***

ان آنکھوں میں کیا سحر ہے کیسے کہوں

کیا رمز ہے کیسے کہوں

اس دل و آرام کہ لجوں میں

اس آہوں چشم نے دل میں پہلو امید لہلہا دیا ہے

میرا عشق اب آہوں سے بہت آگئے نکل چکا ہے اے جان عزیز

***

اپنی گھمبیر آواز کہ سحر میں اسے مزید جکڑے وہ جھکا اور اس قدر محبت و عقیدت بھرا بوسہ ان حسرت بھری آنکھوں میں دیا کہ وہ دیوانی دل کی گہرایوں تک سرشار ہوئی

پیشانی کو اپنے لمس کی حدت سے مہکائے وہ آہستہ آہستہ اسکے ہونٹوں تک آیا کہ آہستہ آہستہ عائرہ کی آنکھیں بند ہوئی مگر وہ روکا اور بغور اسکے ہونٹوں کی کپکپاہٹ کو دیکھنے لگا

اس کی دھڑکنیں معمول سے تیز تھی گردن کی نسیں اس قدر تیز تیز سانس لینے پر کبھی ابھرتی تو کبھی مد وم ہوجاتی روخساروں پر ہلکی ہلکی شرم کی سرخی اور ہونٹوں پر کپکپکاہٹ تھی اپنی قربت پر اسکا یوں بے حال ہونا ہاد کو اس قدر دلفریب لگ رہا تھا کہ وہ چاہتا تھا بس وہ اسے یونہی دیکھتا رہے

اسکے ہونٹوں پر جھکنے کی بجائے اسنے لبوں کا بوسہ اسکی گردن پر ابھرتی مدوم ہو تی وینز پر دیا اور وہ جو اسکے لمس کو ہونٹوں پر محسوس کرنے کا انتظار کررہی تھی ہونٹوں کی بجائے گردن پر محسوس کر جی جان سی لرزی

اسکی گردن پر بوسہ دیے ہاد نے ایک گہرا سانس بھرا اور اسکی خوشبو کو سانسوں میں اتارا

اس مہک کو محسوس کرنے کہ لیے آپ نہیں جانتی میں کتنا تڑپا ہوں نور ہاد کتنا انتظار کیا ہے میں نے آپ کہ وجود کی یہ محسور کن مہک دنیا کی ہر مہک کو مات دینے کی صلاحیت رکھتی ہے نور ہاد

ہ۔ ہا۔ د اپنے لفظوں سے ہی وہ اسے بری طرح ہلکان کرچکا تھا جس پر جب اسکی بڑھتی قربت اور لفظ برداشت سے باہر ہوئے تو آخر کار عائرہ کہ لبوں سے اسکا نام ٹوٹے حرفوں میں ادا ہوا اور وہ ادا ہوا نام ہاد کو اتنا دلفریب لگا کہ اس بار وہ روکا نہیں بلکہ اسکے ہونٹوں پر اپنے لب رکھے اسکے ہونٹوں کی میٹھاس اور نر ما ہٹ محسوس کرنے لگا وہی اسکا لمس اب ہونٹوں پر پاکر عائرہ کہ رہے سہے اوسان بھی خطا ہوئے محبوب کی قربت کس قدر جانلیوا ہوتی ہے یہ اب اسے معلوم ہوا تھا ہاد کی گردن کہ گرد بازو سختی سے باندھتے ہوئے وہ بس اسکے جانلیوا لمس کو محسوس کرتی رہی اور وہ اسکے لبوں سے خود کو سیراب کیے بے خود ہوتا گیا

اسکے ہونٹوں کا جام پینے کہ بعد وہ روکا نہیں بلکہ نہا یت احتیاط اور محبت سے اسکے پورے وجود کو چھوتے ہوئے اسنے عائرہ کو یہ احساس اچھے سے دیلایا کہ وہ اسکے لیے کتنی انمول اور اہمیت کی حامل ہے جبکہ اسکے ہر لمس پر عائرہ خود کو دنیا کی سب سے خوش نصیب لڑکی سمجھ رہی تھی جسکا شوہر اسے یوں چھو کر انمول کررہا تھا جیسے وہ کوئی کانچ کی گڑیا ہو اور سختی سے چھونے پر ٹوٹ جائے گئی

***

کئی گھنٹے ان دونوں نے ایک دوسرے کی حسین قربت میں گزارے جس کہ بعد عائرہ تو اسکی باہوں میں پرسکون ہوکر سو گئی لیکن وہ دیوانہ سونے کی بجائے چمکتی آنکھوں سے اسے نہار تا ہی رہا

وہ اسے دیکھتا نہیں بلکہ نہارتا تھا اور وہ بھی ایسے جیسے وہ کوئی مجاز ہو

کئی لمحے اسکے ایک ایک نقوش کو نہارتے ہوئے اسکا دیہان گھڑی پر گیا جہاں ناشتے کا وقت ہورہا تھا مطلب کہ نیچے سب اسکا انتظار کررہے تھے اسی لیے اسنے آرام سے اسکا سر پیچھے ٹیکے پر رکھا اور بنا اسے جگائے خود اٹھ کر واشروم میں فرش ہونے چلا گیا تاکہ فرش ہوکر نیچے جاسکے

***

ارے بہن جی اس سب کی بھلا کیا ضرورت تھی آپ نے خامخا میں اتنا تکلف کردیا

تکلف کیسا بھائی صاحب یہ تو رسم ہے اور ماشاءاللہ سے میری دو بیٹیاں اب آپکے گھر کی بہویں ہیں تو کیسے نا میں انکی خوشی پوری کرتی آسیہ بیگم اور فاروق صاحب عائرہ اور ناز دونوں کا ناشتہ لیکر آئے تھے یہ تو شکر تھا کہ ابھی ان سب نے ناشتہ مکمل نہیں کیا تھا اسی لیے اب آسیہ بیگم کا لایا ہوا ناشتہ دعا اور زوہان مل کر ڈائننگ ٹیبل پر لگا رہے تھے

بابا جان آنکل آنٹی آپ سب آجائیں ناشتہ لگ گیا ہے سارا ناشتہ اور چیزیں سیٹ کرنے کہ بعد دعا نے ڈرائینگ روم میں آکر ان سب کو آنے کا کہا جس پر وہ سبھی اٹھ کر ڈائننگ کی طرف آئے اور اپنی اپمی جگہ پر بیٹھ گئے

دعا بیٹا عائرہ اور ناز کو بھی بولا لو ابھی تک تو اٹھ گئی ہو گیں دونوں وہاں سبھی موجود تھے سوائے عائرہ اور ناز کہ تبھی ان دونوں کی یوں پہلے دن ہی غیر موجودگی پر آسیہ بیگم نے دعا کو انہیں بلانے کا کہا کیونکہ انہیں ان دونوں کا یوں نا آنا اچھا نہیں لگا تھا

روکو دعا وہ کچھ دیر پہلے ہی سوئیں ہیںا س لیے فلحال رہنے دو انہیں اس سے پہلے کہ دعا جاتی ہاد نے فورا اسے جانے سے روکا جس پر دعا روک کر ارمان کو دیکھنے لگی کہ ناز کو بھی اٹھائے یا نہیں

وہ ابھی بالکل نہیں جاگیں گئی اس لیے آپ آکر بیٹھ جائیں

ارمان کہ جواب پر دعا کندھے اچکا کر واپس آئی اور اپنی جگہ پر بیٹھ گئی

آپ جاگ کیوں گئی آپ تو سورہی تھی وہ سبھی بیٹھے باتیں کرتے ہوئے ناشتہ کررہے تھے کہ تبھی عائرہ کی آواز پر سبھی اسکی طرف متوجہ ہوئے جبکہ ہاد بقائدہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے پاس گیا اور اسکا ہاتھ پکڑتے ہوئے پوچھنے لگا اور وہ اسکے یوں سب کہ سامنے پوچھنے پر تھوڑا جھجھکی

آو آو بیٹا بیٹھو ابھی ہم نے شروع ہی کیا ہے دامیر سلطان نے مسکراتے ہوئے اسے آگے آنے کا کہا جس پر وہ ہاد کو ایک نظر دیکھتی پہلے دامیر سلطان کہ پاس گئی ان سے پیار لیا اور پھر اپنی امی بابا سے مل کر دوبارہ ہاد کہ ساتھ کھڑی ہوئی جس نے اسکے لیے اپنے ساتھ والی کرسی گھسیٹ تاکہ وہ بیٹھ سکے

عائرہ بیٹا اب طبیعت کیسی ہے

میں ٹھیک ہوں بابا فری نہیں آئی آپ کہ ساتھ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ فاروق صاحب کو جواب دیے اسنے فریحہ کا بھی پوچھا کیونکہ ناشتے پر وہ بھی آنے والی تھی

وہ تو آنے والی تھی بیٹا لیکن پھر اظفر کی وجہ سے روک گئی کل کی وجہ سے شاید اسے سردی ہوگئی ہے اظفر فریحہ کا دو سالہ بیٹا تھا

اچھا اب کیسا ہے زیادہ طبعیت خراب تو نہیں ہوئی

ارے نہیں بیٹا بس ہلکا سا زکام ہے ٹھیک ہوجائے گا

اچھا

بھائی اب تو ناشتہ شروع کرلیں اب تو بھابھی آگئی ہیں اسکی نگاہوں کا ارتکاز اب بھی عائرہ پر ہی تھا جس کو دیکھتے ہوئے زوہان کی شرارتی رگ پھرکی جبکہ سب کہ بیچ ہاد کا یوں خود کو دیکھنا عائرہ کو بھی عجیب لگ رہا تھا ایک تو اسکی نظریں اور اوپر سے سب کی معنی خیز ہنسی اسکے لیے تو ناشتہ کرنا محال ہوا

ناشتہ خوشگو ار ماحول میں کھانے کہ بعد آسیہ بیگم اور فاروق صاحب کچھ دیر روکے اور پھر رات پر ولیمے میں ملاقات کا بول واپس چلے گئے جبکہ جاتے جاتے آسیہ بیگم عائرہ کو یہ کہنا نا بھولی کہ اب اسکی شادی ہوگئی ہے اس لیے زیادہ نا سہی تو تھوڑا بہت تیار ہولے کیونکہ دیکھنے میں وہ کہیں سے بھی پہلے دن کی دولہن نہیں لگ رہی تھی

مان اپنی آنکھوں کو بچوں کی طرح دونوں ہاتھوں کی پشت سے رگڑتے ہوئے ناز نیچے آئی تو سبھی اب لاونج میں بیٹھے ناشتے کہ بعد چائے پی رہے تھے

آپ ہمیں اکیلا کمرے میں چھوڑ کر کیوں آگئے

بنا یہاں وہاں کسی کی طرف دیکھے وہ سیدھا جاکر ارمان کی گود میں بیٹھ کر لاڈ سے پوچھنے لگی

لیکن اسکی حرکت پر وہاں پہلے سبھی کی آنکھیں پھٹی اور پھر پرشوخ مسکراہٹ رییگی

ہمارے کیرے آپ نے چین

نازززز

اسکی شیو کو ہلکے ہلکے سے چھوئے وہ ابھی بول رہی تھی کہ تبھی اپنے پیچھے سے اسے ارمان کی آواز آ ئی جس پر وہ آنکھیں پوری طرح کھول سر موڑ کر دیکھنے لگی جہاں ارماں آیک دم سنجیدہ تاثرات کہ ساتھ ماتھے پر ہلکی سے تیوری چڑہائے اسے گھور رہا تھا کیونکہ وہ اس بار بھی غلط فہمی میں مبتلا ارشان کو ارمان سمجھ کر اسکی گود میں جابیٹھی تھی

آ۔ آپ

ایک بار ارمان اور ایک بار ارشان کی طرف انگلی اٹھائے وہ بیچاری کنفیوز اور شرمندہ دونوں ہوئی اور فورا ارشان کی گود سے اٹھ کر کھڑی ہوئی

ہماری کیا غلطی آپ دونوں ایک جیسے ہی تو ہیں ہم کنفیوز ہوجاتے ہیں

سب کہ ہونٹوں کی دھیمی ہنسی اور ارمان کہ گھورنے پر اسنے بیچارا سا منہ بنا کر انکی غلطی نکالی اور غصے سے منہ بناکر فورا وہاں سے دوبارہ غائب ہوئی

جبکہ پیچھے ان سب کا اسکے جانے کہ بعد ہنس ہنس کر برا حال ہوا کیونکہ جیسے وہ آکر ارشان کی گود میں بیٹھی تھی ویسے ہی ارشان بیچارا دونوں ہاتھ کھڑا کیے ہکا بکا اسکو دیکھتا رہ گیا اور اسکی اپنی بیوی جس نے آج تک کبھی خود اسے گلے تک نہیں لگایا تھا ناز کہ اس طرح سب کہ سامنے دھڑلے سے اسکی گود میں بیٹھ جانے پر جیلس ہوئی اور اسکی یہی جیلسی ارشان کا ہکا بکا رہنا ارمان کی گھوری اور ناز کا شرمندہ ہونا ان سبھی کو ہنسانے کا سبب بنا

***

ولیمے کا فنکشن بھی بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا جس میں زیادہ طر لوگ ہاد اور دامیر سلطان کہ جاننے والوں میں سے ہی تھے عائرہ نے لائیٹ پینک اور سکین کلر کی میکسی پہنی ہوئی تھی جس پر گولڈن کا بہت نفیس سا کام ہوا تھا جبکہ ہاد نے بلیک تھری پیس سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا ارمان نے بھی ہاد کی طرح بلیک تھری پیس سوٹ ہی پہنا تھا جبکہ ناز نے اپنی پسند سے گولڈن باربی فاراک پہنی تھی جس میں وہ جھلی سی چہکتی ہوئی لگ بھی باربی ہی رہی تھی ان چاروں کی جوڑی کو حال میں سبھی نے سراہا جو ایک ساتھ بیٹھے بالکل چاند سورج کی جوڑی لگ رہے تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.