آپ اچانک کہاں چلے گئے تھے سبھی آپ کا پوچھ رہے تھے
وہ کمرے میں آیا تو عائرہ چینج کر کہ بیٹھی ساری چیزیں سمیٹ رہی تھی
کچھ ضروری کام آگیا تھا تو جانا پڑا
چل کر اسکے پاس آئے اس نے محبت سے جواب دیا جس پر وہ مسکرا دی
لوگ کہتے ہیں محبت بہت جانلیوا مرض ہے
اسکے ہاتھ سے جیولری پکڑ کر اس نے ڈریسنگ پررکھی اور اسے اپنے سامنے کھڑا کیا
اور آپ کو کیا لگتا ہے
میرے لیے تو محبت سے زیادہ محبوب کی ادائیں جانلیوا ہیں
اسکے بال کی لیٹ کو انگلی میں لٹیلیے نہایت پرشوخ لہجے میں جواب دیا گیا
عا شق کہ سامنے محبوب کا یوں مسکرا دینا ایک عاشق کہ دل پر کیا کیا ستم ڈاھتا ہے یہ تو صرف ایک عاشق ہی سمجھ سکتا ہے
ہاہاہاہاہا کافی فلسفی بن گئے ہیں آپ ان گزرے چار سالوں میں
آپ کی کرم نوازی ہے ورنہ اس ناچیز میں اتنی قابلیت کہاں
اچھا تو پھر
اسکی بات کا ابھی عائرہ جواب دیتی کہ کال آنے پر خاموش ہوگئی جس پر ہاد نے اسے چھوڑا تاکہ وہ کال سن سکے کیونکہ کال اسکے موبائل پر تھی جو فریحہ نے حال میں ہی عائرہ کو پکار دیا تھا
کیا ہوا خیریت ہے
آنے والی کال کو دیکھ عائرہ پریشان ہوئی اور اسکی پریشان پر ہاد پوچھے بغیر نا رہ سکا
ہوسپٹل سے کال ہے
اٹھائیں دیکھیں شاید کوئی ایمرجنسی نا ہو
ہمم اسلام علیکم ڈاکٹر عائرہ ایم سوری آپ کو اس وقت پریشان کررہی ہوں لیکن ڈاکٹر آپ کہ روم نمبر56 کہ پیشنٹ کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے انکے لیور میں بہت زیادہ درد ہورہا ہے جسکی وجہ سے انکا بی بی بھی بہت ہائی ہے آپ پلیز فورا ہوسپٹل پہنچے
دوسری طرف سے نرس کی ساری بات سن کر عائرہ نے پریشان ہوتے ہوئے ہاد کی جانب دیکھا جو خود بھی ساری بات سن چکا تھا اسی لیے ہاد نے اسکی پریشانی سمجھتے ہوئے اسے اشارے سے سمجھایا کہ وہ چلی جائے
اوکے نرس میں تھو ڑی دیر میں پہنچ رہی ہوں آپ بس میرے آنے تک کسی بھی طرح انکا بی بی سٹیبل کریں اور ساتھ ہی اوپریشن کی تیاری بھی اوکے
اوکے ڈاکٹر
ایم سور آپ سے پہلے بھی کہا ہے اور اب بھی کہہ رہا ہوں نور جہاں میرے سامنے دوبارہ کبھی بھی یہ لفظ استعمال نہیں کرئے گا ہاد سلطان آپ کہ چہرے پر صرف پر اعتمادی دیکھنا چاہتا ہے شرمندگی یا جھجھک نہیں کال بند کرکہ ابھی وہ سوری بولتی کہ ہاد نے اس سے پہلے ہی اسکے ہونٹوں پر انگلی رکھ کہ بات کاٹی اور محبت سے اپنی بات مکمل کی جس پر عائرہ نے مسکرا کر سر ہاں میں ہلایا
چلیں
ایک منٹ
اسے ایک منٹ روکنے کا بول وہ جلدی سے الماری کی طرف گئی اور چادر نکال کر اچھے سے سر اور کندھوں پر اوڑھ کر ہاد کو چلنے کا کہا جو اسکے یوں چادر لینے پر ہتے دل سے مسکرایا کیونکہ وہ ہمیشہ خود کو اسی طرح ڈھانپ کر رکھتی تھی گھر پر چاہے وہ دوپٹہ سر پر نا لے لیکن باہر کبھی بھی اسکے سر سے دوپٹہ نہیں اترا تھا
***
مان
کیرے چینج کرنے کہ بعد ارمان کمرے میں آیا تو ناز نے فورا اسکے پاس جاکر اسکو پکارا
جی مان کی جان اپنے گیلے بالوں میں ہیر برش کرتے ہوئے ارمان نے شیشے میں سے دیکھتے ہوئے ہی محبت سے جواب دیا
آپ نے ہمیں منہ دیکھائی کیوں نہیں دی
اپنے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ وہ نہایت مصومیت سے منہ بناتے ہوئے شیکایت کرنے لگی جبکہ اسکی مصوم سی شیکایت پر ارمان ہیر برش ڈر سنگ پر رکھ کہ پلٹا اور بڑی ہی محبت کہ ساتھ اسکے پھولے منہ کو دیکھنے لگا جو ہمیشہ کہ طرح آج بھی اسی کی ٹی شرٹ اور ٹروازر میں شولڈر کٹ کھلے بالوں کہ ساتھ منہ پھلا کر کھڑی بالکل چھوٹی سی بچی لگ رہی تھی
منہ دیکھائی اسکے قریب آئے اسنے نے پہلے اسکے کندھوں سے کھسکتی شرٹ ٹھیک کی اور پھر اسکے شولڈ اور کمر پر بکھرے بالوں کو سنوارا
جی وہ جو دولہا شادی کہ بعد اپنی دو لہن کو گیقٹ دیتا ہے جیسے ہاد بھائی نے عائرہ بھابھی کو نوز پن دی ہے ویسے ہی
اسکی ناسمجھی پر اسنے آنکھوں کو مٹکاتے ہوئے پوری ڈینیل بتائی
او اچھا وہ
وہ تو میں بھول گیا
یاد آنے پر پہلے ارمان نے ہاں کی اور پھر جان بوجھ کر پریشان ہوا
بھول گئے مان آپ بھول کیسے سکتے ہیں
یکدم اداس ہوئے اسنے رونے والی شکل بنائی
یار وہ شادی کہ کاموں میں اولجھا رہا یاد ہی نہیں رہا کہ منہ دیکھائی بھی ہوتی ہے نہایت افسودہ لہجے میں اسکی رونے والی شکل سے لطف اٹھائے اس نے وجہ بیان کی جبکہ اسکی وجہ سن ناز نے نچلہ ہونٹ باہر نکالا
لیکن کوئی بات نہیں مان کی جان کل آپ میرے ساتھ جاکر جو پسند ہو خرید لیجے گا
اسکی روندو شکل سے لطف اٹھائے اسنے جیسے مسلے کا حل دیا
ہمیں نہیں جانا پاس رکھے اپنا گیقٹ
غصے سے ناک پھلا ئے وہ انکار کر جاکر بیڈ پر دونوں بازو پیٹ پر باندھ بیٹھ گئی جسکا صاف مطلب تھا کہ وہ اس سے ناراض ہوگئی ہے اسکی اس مصوم سے ناراضگی اور خفا انداز پر ارمان کو اس پر ڈھیروں پیار آیا وہ پلٹ کر ڈریسنگ کہ پاس آیا اور ڈرار میں موجود اسکا گیقٹ نکال کر اسکے ساتھ ہی بیڈ پر آکر بیٹھ گیا جو اسکے بیٹھنے پر غصے سے چہرا موڑ گئی
ٹھیک ہے اگر آپ ناراض ہیں اور گیقٹ نہیں لینا چاہتی تو کوئی بات نہیں میں یہ گیقٹ عائرہ بھابھی کو ہی دے آتا ہوں
سرخ رنگ کی وہ ڈبیہ اپنے سامنے کر وہ جان بوجھ کر افسودہ لہجے میں بولا کہ ناز نے فورا اسکی طرف دیکھا اور اسکے ہاتھ میں موجود اپنا گیقٹ دیکھ پل میں اسکی خفا نگاہیں روشن ہوئی اسنے وہ گیقٹ ارمان کہ ہاتھ سے کھنچا اور کھول کر دیکھنے لگی جس میں بہت پیارا سا ڈائمنڈ کا پینڈیٹ موجود تھا
مان یہ بہت پیارا ہے
یہ ہمارا ہے کیا پینڈیٹ کو اپنی انگلیوں سے چھوئے پہلے اسنے اسکی تعریف کی اور پھر پرجوش ہوئے پوچھنے لگی تو ارمان نے مسکراتے ہوئے ہاں کی اور وہ پینڈیٹ ڈبی سے نکال کر احتیاط کہ ساتھ اسکی نازک گردن کہ زینت بنایا جس پر ناز جلدی سے اٹھ کر ائی نے کہ سامنے آئی اور بچوں کی طرح پینڈیٹ کو چھوئے خوش ہوئی یہ کتنا پیارا لگ رہا ہے نا مان
بےشک میری ناز ہے ہی اتنی پیاری کہ جو بھی پہنے اسے چار چاند لگ جاتے ہیں وہی سے بیٹھے ارمان نے محبت بھری نگاہوں سے اسکی مسکراہٹ کو دل میں اتارے جواب دیا جس پر ناز خوشی خوشی اسکا موبائل پکڑ کر اپنی تصویریں بنانے لگی اور ارمان بیٹھا اسکے الٹے سیدھے پوز دیکھ کر مسکراتا رہا۔
***
کیا بنا رہی ہو
کچین میں دعا کو فوڈ کٹر پر پیاز کاٹتے دیکھ عائرہ اس سے پوچھنے لگی
چکیں کراہی اور ساتھ سبزیوں والے چاول بابا جان کو بہت پسند ہیں
او اچھا لاو میں بھی تمہاری ہیلپ کروا دیتی ہوں
ارے نہیں بھابھی اسکی کوئی ضرورت نہیں آپ جائیں آرام کریں ابھی کل ہی تو آپ کی شادی ہوئی ہے اچھا تھوڑی لگتا ہے آپ ایسے شادی کہ دوسرے دن کام کریں
اس سے پہلے عائرہ کسی چیز کو ہاتھ لگاتی دعا نے فورا اسے روکتے ہوئے منا کیا
لو یہ کونسی بات ہوئی کام کا شادی سے بھلا کیا لنک اور ویسے بھی میرا نہیں خیال کہ جب تم اس گھر میں شادی کہ بعد آئی ہوگئی تم نے ایسی کوئی فارمیلٹی نبھائی ہوگئی اس لیے جب تم نے ایسا کچھ نہیں کیا تو بھلا مجھے کیا ضرورت ہے فری میں ایٹیوڈ دیکھانے کی لاو دو ہم دونوں مل کر آج کا کھانا بنائیں گئے
دعا کی بات کا رسا نیت سے جواب دیتے ہوئے عائرہ سبزیاں پکڑ کر کاٹنے لگی جس پر دعا نے دوبارہ اسے روکا نہیں بلکہ دونوں مل کر رات کہ کھانے کی تیاری کرنے لگی ارے واہ آج تو میری دونوں بھا بیاں مل کر لگتا ہے ہم سب کا ہاضمہ بیگاڑ کرہی رہے گئی جانتی ہیں باہر تک کھانے کی خوشبو جارہی ہے بتائیں تو سہی کیا بنا رہی ہیں
خوشبو سونگھ کر کیچن کہ اندر آئے زوہان نے شرارت سے عائرہ اور دعا سے پوچھا اور ساتھ ہی ساتھ ہانڈی کہ اندر بھی جھنکا کہ دیکھ سکے کیا بن رہا ہے
ڈائننگ ٹیبل پر لگے گا تو دیکھ لینا کیا بنا ہے کیونکہ فلحال ابھی ہم کچھ نہیں بتانے والے
ہانڈی میں چمیچ ہلاتے ہوئے عائرہ نے مصروف سے انداز میں اسے جواب دیا جبکہ دعا چاولوں کو دیکھ رہی تھی
ویسے عائرہ بھابھی مجھے لگا نہیں تھا کہ آپ کھانا بھی بنا سکتی ہیں مطلب دیکھے نا آپ اپنے گھر کی لاڈلی اور ایک لوتی بیٹی ہیں پڑھائی کہ وقت تو شاید آپ کہ امی بابا نے آپ کو گھر کہ کاموں میں اولجھایا نا ہو اور پڑھائی کہ بعد آپ ڈاکٹر بن گئی آدھے سے زیادہ وقت اپکا ہوسپٹل میں ہی گزرتا ہوگا تو اس سب میں مجھے بالکل نہیں لگا تھا آپ کھانا بنا سکتی ہیں فروٹ باسکٹ میں سے سیب اٹھا کر کھاتے ہوئے زوہان نے داد طلب لہجے میں عائرہ کو کہا جو اسکی بات سن کر مسکرا دی
ہاں ویسے بات تو سچ ہے بابا تو میرے گھر کہ کام کرنے کہ سخت خلاف تھے لیکن امی چاہتی تھی میں پڑھائی کہ ساتھ ساتھ گھر داری بھی سکھوں تاکہ جیسے سبھی امیاں کہتی ہیں کہ شادی کہ بعد کوئی پریشانی نا ہو تو بس جب بھی موقع ملتا یا چھوٹی ہوتی تو میں امی کہ ساتھ گھر کہ کام وغیرہ کروا دیا کر تی تھی کام کہ ساتھ ساتھ عائرہ نے مسکراتے ہوئے زوہان کو جواب دیا جبکہ اسکی باتیں سن کر دعا کو بھی وہ وقت یاد آیا جب وہ بھی کام کیا کرتی تھی اور اسکے بابا اسے سختی سے منا کردیا کرتے کہ بیٹا اپنی پڑھائی پر دیہان دو
ہاں ویسے سبھی مائیں اپنی بیٹیوں کو شاید یہی کہتی ہیں دعا بھابھی کیا آپ کی امی بھی آپ کو ایسے ہی کہتی تھی عائرہ کی بات پر حامی بڑھتے ہوئے زوہان نے دعا سے بھی اسکی امی کہ بارے میں پوچھا لیکن اپنی امی کہ ذکر پر دعا کہ چہرے پر افسودگی چھائی
میری امی پتہ نہیں میں جب چھوٹی سی تھی تبھی امی چھوڑ کر چلی گئی ہاں لیکن بابا ضرور کہا کرتے تھے کہ دعا بیٹا آپ گھر کی فکر نہیں کرو بس اپنی پڑھائی پر دیہان دو امی کا پیار اور لاڈ تو نہیں پتہ لیکن بابا مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے
اپنی امی کہ بارے میں بتاتے ہوئے اپنے بابا کو یاد کرکہ اسکی آنکھیں نم ہوئی جس پر زوہان کو شرمندگی ہوئی کہ اس نے کیوں یہ ذکر چھیڑا جبکہ عائرہ نے اسکے قریب ہوکر پیار سے اسکا کندھا تھتھپایا میں ٹھیک ہوں بس بابا کو یاد کرکہ تھورا ایموشنل ہوگئی آپ دونوں پریشان نہیں ہوں
اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے اسنے ان دونوں کو یوں افسودہ ہوتے دیکھ ریلکس رہنے کا کہا اور خود بھی ہلکا سا مسکرا دی تاکہ وہ دونوں پریشان نا ہو
دعا بھابھی یہ کس کا ہے
اپنے ہاتھ میں گیٹار پکڑ کر کیچن میں آئے ناز نے دعا سے پوچھا لیکن اپنے گیٹار کو ناز کہ ہاتھ میں دیکھ زوہان کا سیب گلے میں اٹکا کیونکہ ناز نے گیٹار کو ایسے اٹھایا تھا جیسے ابھی گیر جائے
ارے ناز بھابھی یہ میرا ہے لیکن آپ کہ پاس کیا کررہا ہے فورا ناز کہ پاس آئے اسنے اپنا گیٹار ناز کہ ہاتھوں سے پکار موبادنہ کہیں وہ گیرا ہی نا دے اسکی تو جان بستی تھی اپنے گیٹار میں دنیا میں کوئی چیز زوہان سلطان کو مجبور نہیں کرسکتی تھی لیکن ایک واحد اسکا گیٹار تھا جس کہ بدولت آپ اس سے ہر بات منوا سکتے تھے
ہائے زوہان بھائی آپ کو گیٹار بجانا آتا ہے
ظاہری سی بات ہے بھابھی آتا ہے تبھی تو رکھا ہوا ہے
اچھا تو پھر مجھے بھی بجانا سیکھا ئے مجھے بھی بجانا ہے یہ
گیٹار کی طرف انگلی کا اشارہ کیے ناز نے مصومیت سے آنکھیں چھپکاتے ہوئے فرمائش ظاہر کی کیوں نہیں میری بھابھی جان لیکن آپ کو پتہ ہے مجھ سے زیادہ اچھا گیٹار آپ کہ اپنے شوہر نام داد بجا لیتے ہیں اس لیے آپ ان سے بولیں وہ آپ کو اپنا گیٹار لے بھی دیں گئے اور بجانا بھی سیکھا دیں گئے بڑی ہی چالاکی کہ ساتھ زوہان نے ناز کو باتوں میں اولجھا کر سارا ملبہ ارمان پر ڈال دیا کیونکہ اپنا گیٹار تو دینے والا نہیں تھا اور نا ہی ناز کو سیکھانے کی زمیداری لینے کی بے وقوفی کرسکتا تھا
مان کو گیٹار بجانا آتا ہے
جی جی بالکل آتا ہے بلکہ صرف آپ کہ مان کیا انکے شان انکے ہاد کو اور کسی کہ ضان کو بھی بجانا آتا ہے ناز کو جواب دیے زوہان نے دعا اور عائرہ کی طرف اشارہ کرکہ فیضان کی ہونے والی بیوی کا بھی سوچتے ہوئے شرارت سے کہا جبکہ دعا نے اسکے شان کہنے پر گردن نا میں ہلائی کیونکہ جب سے اسنے ناز کہ منہ سے مان سنا تھا تب سے وہ دعا کو جان بوجھ کر ارشان کو شان بولا کر ہی چھیڑتا تھا یہ تو بہت اچھی بات ہے آج جب مان آئے گئے نا تو ہم انہیں ضرور بولیں گیے ہمیں گیٹار بجانا سیکھا ئے خوشی سے دونوں ہاتھوں کی تالیاں بجاتے ہوئے ناز نے چہکتے ہوئے اپنے خیالات بتائے جس پر زوہان نے زور شور سے اسکی بات کی تائید کی اور وہ دونوں کھانا بناتے ہوئے زوہان کی چالاکی پر صرف ہنس ہی سکی
***
بابا کھانا کیسا بنا ہے
سبھی لوگ اس وقت ڈائننگ روم میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے جب زوہان نے دامیر سلطان سے سوال کیا
اچھا بنا ہے کیوں
نہیں ویسے ہی اچھا بتائیں یہ چاولوں کا ٹیسٹ کیسا ہے
چاولوں کی طرف اشارہ کیے زوہان نے ایک اور سوال پوچھا
ہر بار کی طرح لاجواب دعا بیٹی کھانا بناتی ہی اتنا اچھا ہے دعا کی طرف دیکھتے ہوئے ہوئے دامیر سلطان نے شفقت بھری نگاہوں سے جواب دیا جو انکے پیار پر مسکرا دی
اور یہ سالن اسکا ٹیسٹ کیسا ہے یہ بھی بہت اچھا ہے لیکن ہاں ٹیسٹ الگ ہے کچھ جیسے الگ طریقے سے بنایا گیا ہو لیکن کمال کا ہے لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو تمہیں اچھا نہیں لگا
اسکے یوں ایک ہی بات بار بار پوچھنے پر دامیر سلطان نے اس بار ناسمجھی سے پوچھ ہی بیٹھے جبکہ اسکے یوں بار بار پوچھنے کی وجہ عائرہ اور دعا بہت اچھے سے جانتی تھی
وہ کیا ہے نا بابا جان آج کا کھانا عائرہ بھابھی اور دعا بھابھی دونوں نے مل کر بنایا ہے اور آپ کو پتہ ہے ہم نے بھی انکی تھوڑی سی ہیلپ کی تھی بہت مزا آیا
زوہان کی بجائے ناز نے پرجوشی سے بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اسنے بھی ان دونوں کی مدد کی تھی کیونکہ واقعی میں ان دونوں کہ ساتھ کھڑے ہوکر ناز میڈم نے کبھی چمیچ ہلا لیا تو کبھی کوئی مصالہ ان دونوں کو پکرایا تھا
یہ تو بہت اچھی بات ہے تبھی میں سوچوں اج کچھ الگ ہے لیکن ماشاءاللہ سے میری دونوں بیٹیوں نے کھانا بہت اچھا بنایا ہے دامیر سلطان نے مسکراتے ہوئے ان دونوں کی طرف دیکھ کر ان دونوں کی تعریف کی کیونکہ کھانا واقعی قابلے تعریف تھا واقعی عائرہ بھابھی دعا بھابھی آپ دونوں کہ ہاتھ میں بہت زیادہ ذائقہ ہے اتنی دیر سے دعا بھابھی کہ ہاتھ کا کھانا کھا رہے تھے اب آپ نے بھی انکی طرح بہت زمرے دار کھانا بنایا ہے
دامیر سلطان کہ بعد فیضان نے بھی کھانا کھاتے ہوئے تعریف کرنا ضروری سمجھی جس پر وہ دونوں تو مسکرائی لیکن ان دونوں کی تعریف پر سب سے زیادہ خوش ان دونوں کہ شوہر تھے جہاں ہاد اپنی بیوی کی تعریف پر فخر محسوس کررہا تھا وہی ارشان کا بھی یہی انداز تھا
***
سارے کام ختم کرنے کہ بعد دعا کمرے میں آئی اور فرش ہوکر اپنا بیگ لے کر بیٹھ گئی کیونکہ شادی کہ ہنگاموں اور تیاریوں میں وہ کافی دنوں سے اپنی پڑھائی پر دیہان نہیں دے پائی تھی اسی لیے اب اسکا ارادہ تھوڑا سا پرھنے کا تھا کیونکہ زوبیہ اسے بتا چکی تھی کہ کل انہیں میتھس کی اسائمینٹ بک کروانی ہے جو کہ ارشان نے ہی انہیں دی تھی وہ بیٹھی اپنی اسائیمنٹ مکمل کررہی تھی جبکہ ارمان اسکے سامنے والے صوفے پر بیٹھا وہ فائل دیکھ رہا تھا جو ہاد نے اسے دی تھی رضا صاحب نے چونکہ اپنی موت سے پہلے ہی سارا بزنس دعا کہ نام کردیا تھا اور انکی موت کہ بعد وہ سب کچھ ہاد ہی دیکھ رہا تھا مگر اب اسنے وہ سب ارشان کو سنبھالنے کا بولا تھا کیونکہ جب تک دعا کی سٹڈیزی مکمل نہیں ہوجاتی اور وہ سب کچھ سمجھ نا لے تب تک وہ تو کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی تھی اسی لیے ہاد نے سب ارشان کو ہینڈ اوور کردیا کیونکہ فلحال حق اسی کا بنتا تھا
ساری ڈیٹلیز پرھنے کہ بعد ارشان نے فائل بند کرکہ سامنے ٹیبل پر رکھی اور اٹھ کر دعا کہ ساتھ ہی آکر بیٹھ گیا جبکہ خاموش نگاہوں سے اسکی ایک ایک حرکت کو نوٹ کرنے لگا جو کہ رجسٹرڈ گود میں رکھ کہ نان سٹوپ بس لکھے جارہی تھی اور ساتھ ہی ساتھ گاہے بگاہے نظریں بک پر بھی ڈال لیتی فروزی رنگ کہ سادے سے کرتے میں ادھ کھلے بالوں کہ ساتھ بنا کسی میک آپ کہ وہ ارشان کو اپنے دل کہ بے حد قریب لگی جبکہ اسکی ناک میں پہنی بالی ارشان کی مرکز نگاہ تھی اسکی باریک ناک پر وہ بالی بہت زیادہ سوٹ کرتی تھی یہی وجہ تھی جب جب ارشان اسے دیکھتا تب تب اسے سب سے زیادہ حسین اسکی ناک اور اس میں پہنی سونے کی وہ باریک سی بالی لگتی
وہ کتنی پیاری اور سادا دل تھی اس میں کوئی بھی تو عیب نہیں تھا وہ بالکل ویسی تھی جیسی ایک مرد کی چاہ ہوتی اسے دیکھتے ہوئے ارشان کہ زہن میں خیال تھا کہ اسنے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسکی زندگی میں کوئی دعا جیسی آئے گئی بلکہ اسنے کبھی شادی کہ بارے یا کسی لڑکی کہ بارے میں سوچا ہی نہیں تھا لیکن اسکے رب نے بنا مانگے اسے اس قدر چاہنے والی عزت کرنے والی باکردار اور سادہ دل عورت نواز دی تھی جسکا ساتھ پاکر وہ اپنے رب کا جتنا شکر ادا کرتا اتنا کم تھا
دعا اسکی پکار پر رجسٹرڈ سے نظریں اٹھا کر دعا نے اسکی طرف دیکھا جو نرم نگاہوں سے اسی کو دیکھ رہا تھا جی
آپ بہت اچھی ہیں
جی
اسکے منہ سے اپنی اچانک تعریف سن کر وہ حیران ہی ہوئی کیونکہ آج سے پہلے تو کبھی اسنے اسکی تعریف نہیں کی تھی
جی آپ بہت زیادہ اچھی ہیں بلکہ اچھی نہیں بہت زیادہ پیاری ہیں
اسکا دائینا ہاتھ ارشان نے اپنے ہاتھوں میں دباتے ہوئے پیار سے کہا
میں اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم سے کیونکہ اس رب کائنات نے بن مانگے مجھے آپ جیسی باشعور اور اتنی محبت کرنے والی عورت کا ساتھ عطا کیا ہے میں بہت زیادہ خوش ہوں اور شکر گزار بھی کہ مجھے آپ جیسی شریک حیات ملی
اسے بالکل سمجھ نا آئی کہ وہ کیوں اسکی اتنی تعریف کررہا ہے لیکن جو بھی تھا اسکے منہ سے اپنے لیے اتنے محبت بھرے الفاظ سن کر دعا کہ دل کو سکون ضرور پہنچا تھا اسکا شوہر اس سے خوش تھا اس سے بڑی اسکے لیے کوئی اور خوشی کیسے ہوسکتی تھی آج جب بابا اور باقی سب نے آپ کی تعریف کی تو یقین کریں مجھے خود پر فخر محسوس ہوا مجھے ایسے لگا جیسے انہوں نے میری تعریف کی ہو
آپ اور میں الگ تھوڑی ہیں ارشان ہم دونوں ایک ہی تو ہیں شرم سے پلقویں جھکا کر دعا نے سادگی سے جواب دیا اور اسکی سادگی پر ارشان نے مسکرا کر اسے اپنے سینے سے لگایا
آپکی یہ سادگی اور محبت مجھے بہت عزیز ہے دعا اس لیے ہمیشہ ایسی ہی رہے گا کیونکہ ارشان سلطان کو دعا ارشان سلطان کی اس سادگی سے بے انتہا محبت ہے اپنے سینے سے لگائے وہ محبت بھرے لہجے میں بولتا اسے سرخرو کررہا تھا جوکہ آج پہلی بار اسکے منہ سے محبت کا نام سن کر سچ میں سرخرو ہوئی تھی
آسمان کی طرف نگاہیں اٹھائیں دعا نے دل کی گہرایوں سے اپنے رب کا شکر ادا کیا جس نے اسکے نصیب میں ارشان جیسا اتنی عزت اور چاہت دینے والا مرد لکھا تھا
***
مان اسے چھوڑیں اور ہماری بات سنیں
وہ کب سے بیڈ پر بیٹھ کر اسے اپنا کام کرتا ہوا دیکھ رہی تھی اسی لیے جب وہ کافی دیر مصروف رہا تو مجبو را ناز خود ہی بیڈ سے اٹھ کر اسکے پاس آئی اور اسکے ہاتھ سے فائل اور پن پکڑ اسنے ٹیبل پر رکھا اور خود اسکی گود میں بیٹھ گئی
جی بولیں کیا کہنا ہے مان کی جان کو پیار سے اسکے بالوں کو سلجھاتے ہوئے ارمان نے محبت سے پوچھا جبکہ آج اسکا یون گود میں آکر بیٹھنا اسے بالکل عجیب نہیں لگا تھا بلکہ آج تو ارمان نے اپنا بائیاں بازو اسکی کمر کہ گرد بھی باندھا ہوا تھا آخر اب وہ اسکے لیے کوئی غیر محرم تھوڑی تھی اب تو وہ اسکی قانونی اور شرعی بیوی تھی وہ جیسے چاہتا اسے چھو سکتا تھا
آپ کو گیٹار بجانا آتا ہے
اپنی آنکھوں کو مصومیت سے چھپکاتے ہوئے اسنے سوال کیا
جی آتا ہے لیکن آپ کیوں پوچھ رہی ہیں
بالوں کہ بعد ارمان نے اسکے دائینے روخسار کو پیار سے سہلاتے ہوئے ناسمجھی سے پوچھا وہ نا آج ہم نے زوہان بھائی کا گیٹار دیکھا تھا تو ہم نے انہیں کہا ہمیں بھی بجانا سیکھا ئیں لیکن انہوں نے کہا کہ آپ کو بھی گی تار بجانا آتا ہے تو ہم آپ کو بولیں تاکہ آپ ہمیں ہمارا گیٹار بھی لاکر دیں اور ساتھ میں بجانا بھی سیکھا ئیں تو کیا آپ ہمیں گیٹار بجانا سیکھا ئیں گئے زوہان کی ساری بات اس کہ گوش گزار کرتے ہوئے آخر میں وہ لاڈ سے پوچھنے لگی جس پر ارمان زوہان کی چا لاکی اور اپنی بیوی کی مصومیت پر صرف مسکرا ہی دیا جی بالکل مان اپنی ناز کوناصرف گیٹار بجانا سیکھا ئے گا بلکہ ناز کو انکا اپنا گیٹار بھی دیلائے گا تاکہ ناز زوہان کا نہیں اپنا گیٹار بجا سکے
اسکی کمر پر دونوں باوز باندھ کر ارمان نے اسے اپنے نزدیک کرنے کہ ساتھ ساتھ محبت سے جواب بھی دیا جس پر ناز کہ چہرے پر فورا بچوں جیسی مسکراہٹ پھیلی
تھنکیو مان آپ بہت بہت بہت زیادہ اچھے ہیں
خوشی سے چہکتے ہوئے ہر بار کی طرح اس بار بھی اسکے گلے لگتے ہوئے ناز نے اسکی تعریف کی اور ہر بار طرح اس بار بھی ارمان کو اسکی تعریفی انداز پر ڈھیروں پیار آیا جو آج اسنے چھپایا نہیں بلکہ اسکے روخسار کو چومتے ہوئے دیکھایا بھی تھا لیکن افسوس کی اسکی مصوم بیوی اسکے پیار کو سمجھنے کی بجائے اپنی ہی باتوں میں اسے لگا چکی تھی جو بنا تھکے اسکی ناجانے کون کونسی باتیں سن رہا تھا