Chapter 13: باب 13

دعا یار تم سر سے بات تو کرو ایم شیور وہ تمہاری ہیلپ کریں گئے

تم پاگل تو نہیں ہوگی میں بھلا انہیں کیسے بتا سکتی ہوں

زوبیہ کہ مشورے پر دعا نے اسے آنکھیں دیکھائی

کم اون دعا سر صرف تمہارے سر نہیں بلکہ ہسبنڈ بھی ہیں اور اپنے ہی ہسبنڈ کو بھلا یہ بات بتانے میں کیا شرم دعا کی جھجھک پر مہرماہ نے اسے سمجھانا چاہا مگر دعا نے اسے بھی گھورا لیکن وہ زوبیہ تھوڑی تھی جو اسکی گھوری پر خاموش ہوجاتی بلکہ وہ تو مہرماہ تھی اپنی کرنے والی

ایسے گھورو مت اور تم تو رہنے ہی دو میں خود سر کو بول دیتی ہوں وہ تمہاری ہیلپ کردیں گئے

نہیں مہرو روکو

اکسکیوزمی سر دعا کی ایک بھی بات کان پر دہرے بغیر مہرماہ کھری ہوئی اور ارشان کو پکارا جو وائیٹ بورڈ پر کچھ لکھ رہا تھا

بس

سر آپ سے ایک ہیلپ چاہے

جی بولیں

اسکی آواز پر ساری کلاس مہرماہ کی جانب متوجہ ہوچکی تھی جس پر دعا نے تو شرمند گی سے سر جھکایا سر اگر آپ کو برا نا لگے تو کیا میں وہاں آپ کہ پاس آکر آپ کو بتا سکتی ہوں سب کی مرکز نگاہ خود پر ہی دیکھ مہرماہ نے ارشان سے اجازت مانگی جس نے سر ہلا کردے بھی دی سر وہ کیا ہے نا میری فرینڈ اور آپکی پیاری وائف مطلب دعا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے تو کیا ہوا انہیں

اسکی بات بیچ میں کاٹ ارشان نے فکرمندی نگاہوں سے دعا کی طرف دیکھا جو ناجانے کیوں پر کرسی کی نیچے ہی چھپنے کو تیار تھی

تو سر ویسے والی طبیعت خراب نہیں بلکہ وہ والی طبیعت خراب ہے مطلب گرلز ایشو یو نو

اسکی فکرمندی پر مہرماہ نے اسے پو ری بات سمجھائی جسے سمجھ کر ارشان ریلکس ہوا جبکہ اپنی بیوی کی جھجھک اور چھپنے کی وجہ اسے اب سمجھ آئی تھی اس لیے سر اگر آپ اسکی ہیلپ کردیں تو اچھا ہوگا کیونکہ ساری کلاس کہ بیچ میں اٹھ کر جانے میں اسے شرم آرہی ہے بلکہ وہ تو آپ کو بتانے سے بھی جھجھک رہی ہے

اوکے

اوکے کلاس آج کا لیکچر یہی ختم کرتے ہیں آپ سب جاسکتے ہیں مہرماہ کی مکمل بات سن کر ارشان نے کلاس ختم کردی جس پر پوری کلاس تو جیسے اسی انتظار میں تھی دو منٹ کہ اندر اندر پوری خالی ہوئی سبھی سٹو ڈینٹ کہ چلے جانے کہ بعد مہرماہ نے اشارے سے انوشہ اور زوبیہ کو بھی باہر آنے کا کہا جو اسکا اشارہ سمجھ اپنا بیگ اٹھا کر اسکے ساتھ ہی باہر نکل گئی اور پیچھے اب کلاس میں صرف ارشان اور دعا ہی تھے

سٹوپ دعا سب کہ چلے جانے کہ بعد وہ چل کر اسکے قریب آیا جو تیسری رو میں بیٹھی سر جھکا کر اپنی انگلیوں کو سختی سے مڑ ور رہی تھی جس پر ارشان نے کھڑے کھڑے ہی اسے روکنے کا بولا جو اسکے کہنے پر روک بھی گئی مگر شرمندگی کہ باعث اسنے اپنا سر نہیں اٹھایا

چلیں گھر چلتے ہیں ڈسپنسری کی بجائے گھر جانے کا سن دعا نے یکدم سر اٹھا کر ناسمجھی سے اسے دیکھا لیکن پھر فورا ہی سر جھکا گئی

میں نہیں چا ہتا آپ ڈسپنسری میں جاکر خود کو اکورڈ فیل کریں اس لیے چلیے گھر چلتے ہیں اسکی ناسمجھی کا جواب دیے ارشان نے اسکے سامنے اپنا ہاتھ پھلا یا جس پر دعا اسکی اپنی پریشانی سمجھ جانے پر اندر ہی اندر مسکرائی جبکہ جھجھکتے ہوئے اسنے اپنا ہاتھ ارشان کہ ہاتھ پر رکھا اور ساتھ ہی اپنا بیگ اٹھا کر چادر لیتے ہوئے اسکے ہمراہ کلاس سے نکل گئی

***

ہیلو گرلز یہ میری بھابھی کہاں ہیں وہ نظر نہیں آرہی

شکر ہے آپ نے نوٹ کیا ورنہ کسی کی موجودگی میں آپ تو سب بھول ہی جاتے ہیں

وہ جو دعا کو ناپاکر انکے ساتھ بیٹھتا ہوا پوچھ بیٹھا تھا اسکا جواب مہرماہ نے نہایت عمدہ طنز سے دیا جو اسکے طنز کو سمجھتا کھل کر ہنسا ہاہاہاہاہا کسی کہاں میں تو انکی موجودگی میں سب بھول جاتا ہوں پر دیکھیں نا انہیں احساس ہی نہیں مہرماہ کو جواب دیتے ہوئے زوہان نے سیدھا انوشہ کو دیکھتے ہوئے اپنا دھکرا رویا جو زوہان کی بات پر نظریں چرا گئی زوہان کی نظروں پر انوشہ کی نظریں چرانا تو پکا ہوگیا تھا اور یہ منظر مہرماہ کئی بار دیکھ چکی تھی جبکہ دو تین بار اس نے انوشہ سے پوچھا بھی کہ وہ جواب کیوں نہیں دیتی زوہان کو جس کہ جواب میں اسے صرف انوشہ کی چپ ہی ملی وہ بولتی تو ویسے بھی کم ہی تھی لیکن سامنے جب زوہان آتا تو بولتی کہ ساتھ ساتھ اسکی گردن بھی جھک جاتی تھی اب یہ احترام تھا یا پرہیز یہ سب کی سمجھ سے باہر تھا

تم تینوں بیٹھو میں زرہ یہ نوٹس کاپی کروا کہ آئی

روکو زوبی میں بھی چلتی ہوں مجھے بھی لائبرری سے کچھ بوکس چاہے زوبیہ کہ کہنے پر مہرماہ بھی اسکے ساتھ ہی اٹھ کر چلی گئی جبکہ ان دونوں کہ یوں چلے جانے پر اور زوہان کی نظروں پر انوشہ مزید کنفیوز ہوئی

آپ کی یہ ادا بہت پیاری ہے نوش

اسکی بات اور اپنے نام پر انوشہ نے ناسمجھی سے اسے دیکھا لیکن اسکی نگاہیں اس قدر جانلیوا تھی کہ وہ دیکھتے ہی پلقویں جھکا گئی

یہ جب آپ جھجھکتے ہوئے اپنے بالوں کو کان کہ پیچھے کرتی ہیں ماشاءاللہ بہت پیاری لگتی ہیں

بطور حرکت کرکہ زوہان نے اسے بتایا کہ اسے وہ اس وقت کتنی پیاری لگتی ہے

آپ کچھ بولتی کیوں نہیں چلیں مانا کہ آپ بہت کم بولتی ہیں لیکن ایک شخص بولتا رہے اور سامنے والا چپ کا تالہ لگا کر بیٹھا رہے یہ اچھا تھوڑی لگتا ہے اسکی خاموشی پر زوہان ایک بار پھر بولا لیکن وہ جواب دینے کی بجائے اٹھ کر وہاں سے چلی ہی گئی ہائے زوہان سلطان تیری لو سٹوری تو شاید گونگی ہی رہے گئی

ہر بار کی طرح اس بار بھی اسکے کہ پاس سوائے تھنڈی آہ بھرنے کہ کچھ تھا ہی نہیں اسی لیے یہی کرکہ بیچارا اپنی کلاس لینے چلا گیا جو وہ اسکی خاطر چھوڑ چکا تھا

***

کہیں درد تو نہیں

تھوڑا سا درد ہے لیکن پہلے سے کافی بہتر ہے

یہ تو اچھی بات ہے لیکن درد کم ہے تو اسکی وجہ سے بے احتیاطی مت کرئے گا بلکہ زخم ابھی تازہ ہے تو آپکو پوری پوری احتیاط کرنی ہوگئی ٹھیک ہے

جی ڈاکٹر

نرس آپ انکی بینڈیج چینج کردیں اور تھوڑی دیر بعد انکی ڈرپ بھی چینج کردیجے گا

اوکے ڈاکٹر

اپنے پیشنٹ کو چیک کرنے بعد عائرہ نے نرس کو دو تین ہدایات دی اور روم سے باہر نکل گئی اور تقریبا آدھا گھنٹہ اسنے چائلڈ وارڈ میں بچوں کہ ساتھ گزارا وہ اکثر اپنا اضافی وقت چائلڈ وارڈ میں ہی گزارا کرتی تھی جس پر وہاں موجود بچے بھی کئی حد تک اس سے مانوس ہوچکے تھے

تھوڑی دیر وہاں وقت گزار کر اسنے وقت دیکھا جہاں شام کہ6 بج رہے تھے مطلب اسکے اوف کا ٹائم تھا بچوں کو اپنا خیال رکھنے کا بول وہ وہاں سے نکل کر اپنے کیبن میں آئی اور دو تین اپنی ضروری چیزیں لینے کہ بعد دوبارہ کیبن سے نکلی اور ہوسپٹل سے باہر نکلی جہاں روز کی طرح آج بھی اپنے انتظار میں ہاد کو گاڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا پایا ڈارک بیلو پینٹ پر وائیٹ ٹی شرٹ پہنے اسنے کف کہنیوں تک فولڈ کیے ہوئے تھے جبکہ شرٹ کہ اوپری دو بٹن ہمیشہ کی طرح آج بھی کھولے تھے بالوں کو نفاست کہ ساتھ سر پر پیچھے کی جانب جیل سے سیٹ کر دائینی کلائی پر برانڈیڈ وائچ اور بائیں ہاتھ کی چھوتی انگلی پر چاندی کی انگھوٹی پہنی ہوئی تھی جس پر نیلے رنگ کا پتھر جڑا ہوا تھا اپنی ہیزلگرے آنکھوں میں اسکے لیے بے انتہا دیوانگی سموئے وہ عنا بی لبوں پر گہری مسکراہٹ سجا کر اسے دیکھ سیدھا ہوا اور گاڑی کا دروازہ کھول اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا جو مسکراتی ہوئی اسکے پاس آئی اور اسکی شرٹ کہ کھلے بنٹینز کو بند کرکہ گاڑی کہ اندر بیٹھ گئی اسکی حرکت پر ہاد سر جھٹک کر مسکرا دیا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے بنٹینز کھول کر ہی رکھتا تھا لیکن جب سے شادی ہوئی تھی تب سے عائرہ جب بھی اسکے بنٹینز کھولے دیکھتی تو چپچاپ بند کردیتی تھی اپنےسر کو جھٹک وہ خود بھی چلتا ہوا اپنی سائیڈ پر آیا اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے گاڑی سڑک پر دوڑائی کیسا گزرا دن

روز کی طرح نظریں اسکے دلکش روپ میں اولجھائے سوال کیا گیا

وہ روزانہ واپسی پر اس سے یہی پوچھتا تھا

بہت اچھا

مجھے یاد کیا

نظریں سامنے سڑک پر ٹکا ئے ہی دوسرا سوال کیا گیا

تھوڑا سا دلسوز مسکراہٹ کہ ساتھ عائرہ نے دلکشی سے جواب دیا جس پر ہاد نے نگاہیں سڑک سے ہٹائے اسکی طرف اٹھائی

لیکن میں نے آپ کو بہت زیادہ یاد کیا

کتنا یاد کیا

جتنا ایک دن میں کسی انسان کو یاد کیا جاتا ہے اس سے کئی زیادہ میں نے ایک ہر گزرتے لمحے میں آپ کو یاد کیا

اسکے دلکش جواب پر عائرہ سر جھکا کر صرف مسکرا ہی دی

***

دعا بھابھی ایک کپ چائے بنا دیں یار سر میں بہت درد ہورہا ہے

وہ سبھی باہر لان میں بیٹھے ہوئے تھے جب باہر سے اندر آکر زوہان اپنا ماتھا دو انگلیوں سے دباتے ہوئے دعا سے بولا جو عائرہ اور ناز کہ ساتھ بیٹھ کر ناجانے کیا کپیں مار رہی تھی جبکہ انکے ساتھ ہی ارشان اور فیضان بیٹھا اپنی کوئی باتیں کررہا تھا ارمان فلحال کورٹ سے ہی واپس نہیں آیا تھا دامیر سلطان اپنے کمرے میں آرام کرنے جاچکے تھے اور ہاد کسی کام سے باہر تھا

انکی طبیعت ٹھیک نہیں تم خود جاکر بنا لو

اس سے پہلے دعا اٹھتی ارشان زوہان کو بول بات ہی ختم کردی کیوں کیا ہوا بھابھی کو بھابھی آپ ٹھیک تو ہیں آج یونی سے بھی جلدی واپس آگئی تھی سب ٹھیک ہے نہ کیا ہوا دعا سب ٹھیک ہے

زوہان کہ بعد عائرہ نے بھی فکرمندی سے پوچھا جبکہ دعا جو ارشان کہ ٹوکنے پر شرمندہ ہوئی تھی اب یوں سب کی فکر اور سوالوں پر مزید اولجھی کہ کیا جواب دے کہ اسکی کونسی والی طبیعت خراب ہوئی ہے

وہ عائرہ بھابھی

کچھ نہیں بھابھی وہ بس انکا بی بی لو ہوگیا تھا اور کوئی پریشانی والی بات نہیں

اسکی اولجھن ارشان نے خود ہی جواب دے کرختم کی

اب کیسی ہو تم نے بتایا کیوں نہیں

اسکی بیر کو دیکھتے ہوئے عائرہ نے سوال کیا

میں ٹھیک ہوں بھابھی پریشان نہیں ہوں اور تم زوہان تھوڑی دیر بیٹھو میں بنا دیتی ہوں چائے نہیں رہنے دیں بھابھی آپ ریسٹ کریں میں خود بنا لوں گا

اسے روکنے کا بول زوہان خود ہی اندر کی جانب بڑھا لیکن عائرہ نے اسے روک دیا

روکو تم رہنے میں بنا دیتی ہوں تمہارے سر میں درد ہے نا

لیکن بھابھی

کوئی بات نہیں تم جاکر اپنے کمرے میں ریسٹ کرو میں چائے وہی بھجوا دوں گئی اور ہاں چائے کہ ساتھ بیلیٹ بھی بھجواوں گئی کھا لینا اوکے

جی بھابھی عائرہ کی پریشانی پر زوہان نے مسکرا کر اسے جواب دیا اور اپنے کمرے میں چلا گیا جبکہ عائرہ اسکے لیے چائے بنانے کیچن میں

***

ٹیرس پر کھڑی وہ ناجانے آسمان پر کیا تلاش رہی تھی کافی دیر سے وہ یونہی نگاہیں آسمان پر چکمتے ستاروں پر ٹکا ئے کھڑی تھی جنہیں دیکھ اسکی آنکھوں میں کوئی سکون نہیں بلکہ صرف اداسی اور محرومی ہی تھی جبکہ زہن کہ پردوں پر اس شخص کی باتیں جو ہر بار اپنی شرارتی باتوں سے اسے بولنے پر اکساتا مگر وہ ہر بار اسکی باتوں کو نظر اند از کردیتی

جب آپ جھجھکتے ہوئے اپنے بالوں کو کان کہ پیچھے کرتی ہیں تو ماشاءاللہ بہت پیاری لگتی ہیں

اسکی بات یاد آئے ناجانے کیوں پر انوشہ کہ ہونٹوں پر دھیمی مسکراہٹ ابھری

اپنے ہی خیالوں میں مگن اسکا فون بجا جو اسنے بنا دیکھے ہی اٹھا لیا لیکن دوسرے طرف سے ابھرنے والی آواز پر اسکے دل کی دھرکنیں یکدم تیز ہوئی

مجھے یاد کررہی تھی پرشوخ آواز میں دوسری طرف زوہان نے سوال کیا اور خود بھی کھڑکھی کی جانب آئے آسمان کو دیکھنے لگا جہاں آج چاند تو تھا لیکن ہلکا ہلکا

اسکے سوال پر انوشہ گھبرائی کہ اسے کیسے پتہ وہ اسے سوچ رہی ہے

ویسے ایسی خوش قسمتی زوہان سلطان کی کہاں کہ آپ مجھے سوچیں

خیر چھوڑیں اس بات کو وہ کیا ہے نا میرے سر میں بہت زیادہ درد ہورہا تھا تو سوچا آپ سے بات کرلوں ہوسکتا ہے درد کم ہوجائے ویسے تو میں نے بیلیٹ اور چائے پی لی ہے لیکن پھر بھی جب تک درد کم نہیں ہوتا تب تک آپ سے بات کرلوں

ساری بات اسے بتائے وہ بیڈ پر آکر لیٹا اور لائٹیز ریمورٹ سے اوف کردی

مجھ سے بات کرکہ کیا درد ٹھیک ہوجائے گا

یہ سوال انوشہ کہ دل میں آیا لیکن افسوس کہ زبان تک لانے کی ہمت اسنے بالکل نا کی

نوش

اپنے بولنے کہ بعد بھی جب وہ کچھ نا بولی تو زوہان نے نہایت محبت سے اسکا نام پکارا جسے سن کر انوشہ کو لگا جیسے وقت تھم گیا ہو وہ اتنے پیار سے اسکا نام لیتا تھا کہ کئی بار انوشہ کو اپنے نام سے ہی پیار ہونے لگتا آپ کچھ بولتی کیوں نہیں

میں سمجھ سکتا ہوں آپ کو یوں میرا کال کرنا یا آپ سے بات کر نا عجیب لگتا ہو گا لیکن یقین کریں میں آپ کہ ساتھ فلرٹ یا ٹائم پاس نہیں کررہا اپنی بات کہتے ہوئے وہ روکا اور اسکے روکنے پر انوشہ نے دل سے دعا کی کہ کاش وہ آگئے نا کچھ بولے مجھے آپ بہت اچھی لگتی ہیں نوش

اسکی بات تھی کہ انوشہ کی آنکھیں سختی سے بند ہوئی اور دھڑکنیں حد سے زیادہ تیز جس دن میں نے آپ کو پہلی بار دعا بھابھی کہ ساتھ بیٹھے دیکھا تو یقین کریں اس دن آپ مجھے بہت سادا اور مصوم سی لگی ناجانے کیوں پر آپ کو دیکھ میں نظریں ہٹانا بھول گیا تھا میرا دل چاہا میں آپ کو بنا پلک چھپکائے دیکھتا رہوں

میں نہیں جانتا نوش کب اور کیسے آپ مجھے اتنی اچھی لگنے لگی لیکن جب بھی سہی اب آپ میرے لیے بہت خاض ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں چاہتا ہوں جیسے میرے لیے آپ خاض ہیں بالکل اسی طرح آپ کہ لیے میں بھی خاض ہوجاوں سب سے خاض جسکا مقام آپ کہ دل میں سب سے الگ ہو

آپ نے کبھی میری کسی بات کا جواب نہیں دیا لیکن اسکے باوجود میں نے کبھی آپ کی خاموشی کا مطلب انکار نہیں سمجھا بلکہ ہر بار آپ کی خاموشی پر اپنے دل کو سمجھایا کہ شاید آج نہیں تو کل آپ مجھے جواب دے دیں گئی اور اسی امید پر میں قائم ہوں

نہایت عزت اور احترام کہ ساتھ زوہان نے ٹہر ٹہر کر اپنے دل کی ساری بات اس تک پہنچائی جبکہ وہ اسکے لہجے میں موجود اپنے لیے اتنی عزت اور احترام محسوس کر ناجانے کیوں رونے لگی

آپ رو رہی ہیں

میلوں دور وہ بنا دیکھے ہی اسکی سانسوں سے محسوس کرچکا تھا کہ وہ رو رہی ہے

نوش جواب دیں آپ کیوں رو رہی ہیں

اسکی بے چین آواز سپیکر پر ابھری جس پر انوشہ اسے جواب دینا چاہتی تھی بولنا چاہتی تھی لیکن الفاظ تھے کہ ہونٹوں سے ادا ہونے کو تیار ہی نا ہوئے

جب سسکی روکنا مشکل ہوئی تو وہ بنا کچھ بولے ہی کال کاٹ گئی اور نیچے زمین پر گھٹنوں میں سر دیے سسکیوں سے رونے لگی ناجانے ایسا کونسا سا درد تھا اسکے اندر ایسی کونسی وجہ تھی جو زوہان کی اتنی محبت جتانے پر وہ سسکیوں سے رونے لگی ناجانے کتنی ہی دیر وہ یونہی بیٹھ کر روتی رہی اور دوسری جانب اپنے کمرے میں زوہان کی باقی رات بے چینی میں گزری جبکہ اسے شدت سے صبح ہونے کہ انتظار تھا تاکہ یونی میں اس سے مل سکتا فلحال تو اسکا بس نہیں چل رہا تھا وہ ابھی جاکر انوشہ سے روبرو اسکے رونے کی وجہ پوچھ لیتا

***

اگلے دن زوہان وقت سے پہلے ہی یونی پہنچ کر گیٹ کہ پاس ہی انوشہ کا انتظار کرنے لگا لیکن کافی دیر انتظار کہ بعد بھی وہ یونی نا آئی جبکہ انتظار کرتے کرتے اسکے دو لیلچرز بھی مس ہوگئے لیکن اسے لیکچرز کی پرواہ کی تھی ہرگزرتے لمحے کہ ساتھ تو اسکی بے چینی بڑھتی ہی جارہی تھی جب کچھ سمجھ نا آیا تو وہ مہرماہ سے جاکر اسکے بارے میں پوچھنے لگا جس نے کہا کہ اسے نہیں پتہ وہ کیوں نہیں آئی مہرماہ کہ جواب کہ بعد وہ مایوس ہوا اور سارا دن انتظار کرنے کہ بعد گھر آگیا اسی طرح اگلے دو دن انوشہ یونی نا آئی اور زوہان کا صبر جواب دیتا گیا اسی صبر ازما لمحوں کہ ساتھ وہ لان میں بیٹھا ناجانے کیا سوچ رہا تھا کہ اسکا یوں کھویا انداز فیضان کو عجیب لگا وہ ابھی کو رٹ سے واپس آیا تھا جب زوہان کو اکیلے ہی لان میں اولجھا ہوا پایا

کیا سوچ رہے ہو خیر تو ہے اسکے ساتھ ہی کرسی پر بیٹھتے ہوئے فیضان نے اپنا بیگ دوسری کرسی پر رکھ کر سوال کیا جس پر زوہان نے ایک لمبا سانس لیتے ہوئے فیضان کو اور پھر زمین کو دیکھا

کچھ نہیں بھا ئی بس ویسے ہی

ہمم چلو اب بتاو کیا ہوا انوشہ کہ ساتھ کچھ ہوا ہے اسکی بات سے مطمین نا ہوئے فیضان نے سیدھا انوشہ کا نام لیتے ہوئے ہی بات پوچھی کیونکہ اتنا تو جانتا تھا کہ اسکی خاموشی کی وجہ ہو نا ہو وہی ہوگئی جبکہ فیضان کہ سہی ٹوکے پر زوہان نے منہ بنا کر سر جھٹکا کچھ ہو تو کچھ ہو نا بھائی مجھے بالکل سمجھ نہیں آتا بھائی کہ اسکے ساتھ کیا مسئلہ ہے میں جب بھی اس سے بات کرتا ہوں وہ انگور کردیتی ہے کوئی جواب نہیں دیتی

تو مسئلہ کیا ہے اسکا انگور کرنا یا جواب نا دینا

نہیں بھائی یار یہ بات نہیں ہے بات بھلا کیا ہے دیکھیں آپ ٹھیک ہے وہ مجھے جواب نہیں دیتی انگور کردیتی ہے لیکن کبھی بھی میں نے اسکے چہرے یا انداز پر یہ محسوس نہیں کیا کہ اسے برا لگتا ہو اسے برا نہیں لگتا اسی وجہ سے پرسوں کال پر میں اسے اپنے دل کی بات بتائی کہ وہ مجھے اچھی لگتی ہے اور کتنی اہم ہے وہ میرے لیے لیکن آپ جانتے ہیں میرے ساری بات سن کر وہ جواب دینے کی بجائے رونے لگی میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کیوں رو رہی ہے تو روتے ہوئے وہ کال ہی بند کرگئی اور اب دو دن سے یونی بھی نہیں آرہی

ساری بات فیضان کو بتاتے ہوئے آخر میں اسکے لہجے میں صاف اداسی اور بے چینی تھی جسے محسوس کر فیضان کو اسکی حالت پر صرف ہنسی ہی آئی جو پہلی بار اس قدر اولجھا ہوا تھا

ہوسکتا ہے اس سب کہ پیچھے کوئی وجہ ہو

اپنے تجربے کہ مطابق فیضان نے سوچتے ہوئے جواب دیا

یہی تو سمجھ نہیں آرہی بھائی کہ آخر کیا وجہ ہے وہ بتاتی بھی نہیں دیکھیں اب نا کال اٹھا رہی ہے اور نا یونی آرہی ہے ایسے کیسے معلوم ہوگا کہ وجہ کیا ہے

اتنی جلدبازی نہیں دیکھاو زوہان سلطان بلکہ تھورا صبر کرو کیونکہ بے صبری صرف تمہارا کام بیگ ارے گئی اور کچھ نہیں اس لیے میری مانو تو انوشہ کو تھوڑا وقت دو تاکہ وہ تمہاری باتوں اور محبت کو سمجھ سکے اور یقین کرو جب وہ سمجھ جائے گئی تو خود با خود تمہیں اپنے اس رویے کی وجہ بتا دے گئی لیکن اس وقت تک تمہیں صبر سے کام لینا ہے سمجھے پیار سے اسکی اولجھن کو کم کرتے ہوئے فیضان نے اسے سمجھایا کہ جلدبازی سے نہیں بلکہ صبر سے کام لے اور اسکی باتیں کئی حد تک زوہان کو پرسکون پر کرگئی اسنے فیضان کی باتوں کو سمجھتے ہوئے گردن ہاں میں ہلائی

گڈ چلو اب اٹھو اور اندر چلو باہر سردی ہورہی ہے بیمار پر جاو گئے خود اٹھتے ہوئے فیضان نے اسے بھی اٹھنے کا کہا اور اسکا کندھا تھپتپھا کر اندر کہ جانب چلا گیا جبکہ کافی دیر باہر بیٹھ کر سوچتے ہوئے تھک کر تھوڑی دیر بعد زوہان بھی اپنے کمرے میں سونے چلا گیا

***

ہاد اس کمرے میں کیا ہے اور یہ لوگ کیوں ہے

وہ دونوں پل سائیڈ میں ایک میں ساتھ کھڑے تھے جب کچھ یاد آنے پر عائرہ اسکی طرف دیکھ کر پوچھنے لگی کیونکہ ابھی تک اسنے پو را گھر دیکھ لیا تھا لیکن اپنے کمرے میں موجود دروازہ جو ناجانے کس کمرے کا تھا وہ دیکھ ناپائی کیونکہ وہ دروازہ لوک تھا جس پر اسے تجسوس بھی ہوا کہ وہاں کیا ہے

میری اب تک کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے وہاں

خزانہ ہے کیا

متجسوس لہجے میں آنکھیں چھوٹی کرکہ دھیمے لہجے میں اسکی طرف جھک کر وہ ایسے بولی جیسے سچ میں کوئی خزانہ ہو جبکہ اسکے انداز پر ہاد نے بھی اسی کی طرح اسکی طرف جھکتے ہوئے دھیمے لہجے میں جواب دیا

خزانے سے بھی کئی زیادہ قیمتی ہے دیکھنا چاہیں گئی

آگر دیکھائیں گئے تو ضرور

اپنی ہتھیلی اسکے سامنے پھیلا کر عائرہ نے بھی دل کی بات کہی آخر دیکھنا تو وہ بھی چاہتی تھی کہ آخر ایسا کونسا خزانہ ہے وہاں

چلیں دیکھاتا ہوں

اسکا ہاتھ پکڑ کر ہاد کمرے کہ اندر آیا اور اس دروازے کہ پاس آئے اسنے ڈور میں ہی کوئی کوڈ ڈال کر اوپن کیا جو کوڈ ڈالتے ہی کلک کی آواز کہ ساتھ کھلتا چلا گیا

آئیں دروازہ کھولا تو عائرہ وہی سے متجسوس نگاہوں سے دیکھنے کی کوشش کرنے لگی جس پر ہاد نے اسے اندر آنے کا کہا اور اسے ساتھ لیے کمرے کہ اندر داخل ہوا لیکن جیسے ہی پہلا قدم عائرہ کا کمرے کہ اندر پڑا ویسے ہی اسکی آنکھیں اور منہ شاک سے پورے کا پورا کھولا کیونکہ وہ ہاد کا پینٹنگ روم تھا جہاں ہر جگہ صرف اسی کی پینٹنگز ہی موجود تھی

ہاد یہ یہ سب

چاروں طرف نگاہیں گہمائیں اسکی آنکھوں میں صرف حیرانگی ہی تھی

میری بیوی کی پینٹنگز ہیں حسین ہیں نا

وہ بہت اچھے سے جانتا تھا کہ اسکا ری آیکٹ بالکل ایسا ہی ہوگا اس لیے بنا اثر لیے اسکو نہارتے ہوئے پوچھنے لگا جسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ جواب کیا دے ابھی تو وہ اس شاک سے باہر نہیں آئی تھی کہ اسکی نظریں سائیڈ پر لگی دیوار میں بڑی سی ایل ای ڈی پر اٹکی جس پر تقریبا اسکے پورے گھر کا نظارہ نظر آرہا تھا کیا اسکا کمرہ لان ڈائننگ روم لاونج اسکی امی بابا کا کمرہ بلکہ گھر کا ہر کمرہ اور ہوسپٹل سے گھر تک جتنا راستہ تھا اس ہر جگہ لگے کیمراز سے سب کچھ وہاں موجود تھا اور وہ جو سمجھی تھی کہ اسنے کیمرہ صرف اسکے کمرے میں لگوایا ہے گھر کی ہر جگہ اور سڑکوں تک پر لگا دیکھ تو اسکا دماغ ہی گھوما مطلب وہ خود تو ہوسپٹل کہ باہر کھڑا رہ کر اس پر نگاہیں رکھتا تھا اسکے ساتھ ساتھ جہاں نہیں جاسکتا تھا وہاں کیمراز لگوا کہ نظر رکھ رہا تھا

ہاد آپ یہ سب نہیں مجھے بتائیں کہ آپ آپ چیز کیا ہیں مطلب اتنے سارے کیمراز آخر دیکھنا کیا چاہتے تھے ایسا لگ رہا کے جیسے میں کوئی بہت بڑی چور ہوں اور آپ کہ ملک کا خزانہ چوری کرکہ کہیں دوسرے ملک لے جاوں گئی جب کافی دیر اسے کچھ سمجھ نا آیا کہ کیا بولے تو آخر کار تھک کر سر پر ہاتھ رکھ کر یہی بول پڑی جبکہ اسکی بات سن کر ہاد نے اپنا ابھرنے والا قہقہہ روکا

کسی کو بری طرح اپنا سیر بنا دینا اسکی آتی جاتی ہر سانس پر اپنا قبضہ جمانا بن کہے اسکی ہر سوچ کا محور بن جانا اور بڑی ہی شان بے نیازی سے اسکے دل کو چورا لینا کسی بہت بڑی چوری سے کم تو نہیں

بڑے ہی دلفریب انداز میں اسکی کمر کہ گرد باہوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ہاد نے دلسوز لہجے میں جواب دیتے ہوئے اسے اسکی ایک ایک چوری بتائی جسے جان کر عائرہ کہ پاس سوائے اسے گھورنے کہ اور کچھ تھا ہی نہیں اگر ایسی بات ہے تو زرہ مجھے یہ بھی بتا دیں مسٹر ہاد سلطان کہ اگر آپ جناب کو ہم سے اتنی ہی محبت تھی تو پھر چار سال پہلے آپ نے کس خوشی میں میرا مصوم سا دل توڑا

بڑے ہی لاڈ کہ ساتھ اسکی گردن میں بازو ڈال کر عائرہ نے آنکھیں چھوٹی کر اپنا سوال کر ہی ڈالا دل توڑ کر ہی تو احساس ہوا تھا اس ہاد سلطان کو کہ آپ اسکے لیے کتنی اہم ہیں

یقین کریں شاید اس رات سے پہلے مجھے احساس تک نا ہوتا کہ آپ کیا ہیں میرے لیے کتنی اہم ہیں آپ کا ہونا ہاد سلطان کی زندگی میں کس قدر ضروری ہے شاید اس رات سے پہلے میں سمجھ ہی نا سکتا آنکھوں میں آنکھیں ڈال وہ اسکی بات کا جواب دیتے ہوئے روکا اور پھر بولا

آپ میرے لیے کیا ہیں یہ میں نے اس رات جانا تھا نور ہاد اس رات آپکا مصوم ساد ل توڑ کر یقین کریں میرے اس پتھر دل کو ایک پل کہ لیے بھی سکون نہیں ملا آپ کو انکار تو کرآیا تھا لیکن پھر اتنی ہمت نہیں تھی کہ جاکر اپنے انکار کا مدوا کرسکتا یقین کریں اس رات اگر میں آپ کو انکار نا کرتا تو شاید آپ میرے لیے اتنی اہم نا ہوتی جتنی آج ہیں آج آپ صرف ہاد سلطان کی بیوی نہیں بلکہ ہاد سلطان کی دیوانگی ہیں

ہاد سلطان کا عشق ہیں

ہاد سلطان کی آنکھوں کا نور ہیں

ہاد سلطان کی زندگی کا سکون ہیں آپ آپ کو چاہ کر پانے کہ بعد یہ خاک سا انسان کسی بیش قیمتی کندن کی طرح ہے جس کی چمک صرف آپ کا ساتھ ہے نور ہاد وہ جس دیوانگی میں بولتے ہوئے اسے اسکا مقام بتا رہا تھا اسے سن کر عائرہ دل جان سے اس پر قربان ہوئی

وہ اسے چاہتی تھی لیکن وہ صرف اسے چاہتا نہیں تھا بلکہ دیوانوں کی طرح چاہتا تھا

عائرہ مسکرائی اس انداز سے کہ ہاد سلطان کو لگا جیسے اس دنیا میں اسکی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت کوئی سہہ موجود ہی نہیں وہ مسکراتی تھی تو اسکی دھڑکنیں روک جاتی تھی وقت تھم جاتا تھا اور وہ کسی پاگل دیوانے کی طرح بنا پلک چھپکائے صرف اسے نہارتا ہی رہتا

ہا۔

اسکے باقی کی الفاظ منہ میں ہی رہ گئے کیونکہ وہ اسکے لفظوں کو اپنے لمس کی قید میں لے چکا تھا اسکے ہونٹوں کو رہائی بخشی تو عائرہ اسکے سینے سے ہی سر ٹکا کر گہرے گہرے سانس بھرنے لگی اور وہ پیار سے اسکی کمر کو سہلانے لگا

ہاد

ہممم آپ مجھے اس حد تک چاہیں یہ میری خواہیش تھی جب میں نے آپ کو پہلی بار دیکھا اسی لمحے میرے دل نے یہ خواہیش کی کہ آپ میری زندگی کا سب سے اہم حصہ بنے اور جانتے ہیں اپنی اس خواہیش پر میں اس وقت صرف ہنس دی کیونکہ مجھے میری یہ خواہش محظ بچکانی سی لگی ہلاکہ آج تک کبھی کسی مرد کو دیکھ میرے دل نے ایسی خواہش نہیں کی بلکہ دل کیا کبھی زہن میں خیال ہی نہیں آیا کہ کوئی میری زندگی میں آئے گا لیکن آپ وہ پہلے تھے جسے پہلی نظر دیکھ ہی میرے دل نے خواہیش ظاہر کی میں جب جب آپ کو یونی میں آتے جاتے یا گزرتے ہوئے دیکھتی تو جانتے ہیں میرا دل زور زور سے دھڑکنے لگتا میرے ہاتھ پاوں ٹھنڈے پر جاتے میں چاہتی تھی کہ میں آپ کو دیکھوں لیکن کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی کہ آپ کو دور سے دیکھ کر ہی نگاہ اٹھا لوں

اسکے سینے پر سر ٹکا کر ہی بولتے ہوئے وہ مسکرائی جانتے ہیں ایک بار آپ دو ہفتے یونی نہیں آئے وہ دو ہفتے میں نے آپ کہ انتظار اور اداسی میں گزر دیے ایک ایک پل میرے لیے گزارنا مشکل تھا میں یونی جاتی اور ہر وقت اس انتظار میں رہتی کہ آج آپ ائیں گئے ناجانے کون کون سے خیال تھے جو زہن میں آتے میری اس اداسی کو نوٹ کر جانتے ہیں فریحہ نے جاکر فرید بھائی سے پوچھ ہی لیا کہ آپ کیوں نہیں آرہے تو انہوں نے کہا آپ بیمار ہیں جب یہ بات آکر فری مجھے بتائی کہ آپ بیمار ہیں تو جانتے ہیں یکدم میری دھرکنیں سست ہوگئی میرا دل پریشان ہوا میں آپ کو دیکھنا چاہتی تھی ایک عجیب سی تڑپ تھی جو مجھے اس وقت محسوس ہوئی وہ وقت تھا جب میں نے جانا کہ آپ کیا ہیں میرے لیے مجھے آپ سے کتنی محبت ہے یہ میں نے تب جانا اور وہ دن تھا جب پہلی بار نماز پھرتے ہوئے میں نے اللہ سے آپ کی صحت یابی کی دعا کی بہت دیر تک میں بیٹھ کر آپ کہ لیے دعائیں کرتی رہی اور دعا کرتے کرتے وہی سو گئی اگلے دن جب میں یونی گئی تو سب سے پہلے آپ کو نگاہوں کہ سامنے صحت یاب پایا جانتے ہیں اتنے دنوں بعد اس وقت آپ کو دیکھ کر مجھے یوں لگا تھا جیسے کسی پیاسے کو موت کی آخری سانس پر پانی کا دریا مل گیا ہو میری سانسیں بحال ہوئی تھی آپ کو دیکھ میرے دل سے اس وقت خود با خود اللہ کا شکر ادا ہوا اس وقت میں چاہتی تھی آپ کو بتاوں کہ میں آپ کہ لیے کتنا پریشان تھی کتنا یاد کیا میں نے آپ کو لیکن نہیں کہہ پائی بلکہ خاموشی سے سر جھکا کر آپ کہ پاس سے گزر گئی پھر وقت گزرتا گیا اور آپ میرے لیے اہم سے اہم تر ہوتے گئے آپ کی چاہت میرے دل میں بڑھتی گئی جب کبھی آپ کی اور میری بات ہوجایا کرتی تو وہ دن اور رات تو میرا کسی عید کی طرح ہی گزر جاتا آپ کہ لاسٹ ڈے پر میں نے بہت زیادہ ہمت کرکہ یہ فیصلہ کیا کہ آج میں اپنے دل کی بات آپ کو کہہ دوں گئی کیونکہ شاید پھر مجھے ویسا موقع نا ملتا یہی سوچ کر اس دن سب کہ چلے جانے کہ بعد میں نے بہت زیادہ ہمت کرکہ آپ کو بلایا اور اپنے دل کی بات آپ کو بتائی

اگئے بولیں

وہ جو بہت ہی غور کہ ساتھ اسکی ساری باتیں سن رہا تھا اچانک خاموش ہونے پر اسے سامنے کر پیار سے بولا جسکی آنکھیں اس لمحے کو یاد کر کہ نم ہوئی

آپ نے انکار کردیا

ایک گہرا سانس لیا عائرہ نے بولنے کہ بعد جیسے بولنا کتنا ہی مشکل ہوا ہو

آپ نے انکار کیا تو جانتے ہیں مجھے لگا تھا جیسے سب ختم ہوگیا ہو میں تو امید باندھ کر آپ کہ سامنے گئی تھی کہ شاید آپ کو بھی میں پسند ہوں کیونکہ آپ کی آنکھوں میں میں نے کبھی اپنے لیے ناپسنددگی نہیں دیکھی تھی لیکن آپ کہ انکار نے میری ہر خوشقہمی دور کردی جانتے ہیں مجھے زیادہ دکھ آپ کہ انکار کا نہیں بلکہ آپ کہ ٹھکرا دینے کا ہوا تھا آپ نے کہا آپ میرے بارے میں ایسا نہیں سوچتے تو میں برداشت کرگئی لیکن جب آپ نے کہا کہ یہ میرا پاگل پن ہے میں خامخا میں آپ کہ پچھے اپنا وقت برباد کررہی ہوں تو مجھے بہت برا لگا تھا ہاد بہت زیادہ ہرٹ ہوئی تھی میں اس وقت آپ چاہتے تو مجھے انکار کرکہ چلے جاتے لیکن نہیں آپ نے کہا میں انتظار نا کروں اپنا وقت برباد نا کروں بھول جاوں آگئے بھر جاوں تب مجھے سب سے زیادہ ہرٹ ہوا آپ بول کر چلے گئے کہ آپ کہ زندگی میں میری کوئی جگہ نہیں آپ کہہ کر چلے گئے اور ساتھ میرے جینے کی وجہ بھی لے گئے وہ رات میری کس قدر عزیت میں گزری میں

میں میں ک۔ کبھی۔ بولتے بولتے یہاں آکر اسکی بس ہوئی وہ روئی اسکے سامنے اپنے بیتے لمحوں کی عزیت یاد کرکہ نا روکنے والے آنسوں کہ ساتھ روئی اور وہ کھڑا صرف اسکی عزیت کو محسوس کر شرمندہ ہوا اسنے اسے روکا نہیں بلکہ بولنے دیا یہاں تک کہ رونے بھی تاکہ جو غبار جو باتیں وہ اس وقت اس سے نہیں کہہ پائی آج کہہ دے وہ چاہتا تھا وہ ہر بات ہر عزیت اسے بتا دے جانتا تھا جب بھی یہ بات آئے گئی وہ روئے گئی اس لیے وہ پہلے ہی خود کو تیار کرچکا تھا چاہے اس وقت اسکی آنکھ سے نکلتا ہر آنسو ہاد سلطان کہ دل پر قیامت ڈھا رہا تھا لیکن اس قیامت کہ باوجود اسنے اسے رونے سے روکا نہیں بلکہ رونے دیا و۔ وہ۔ رات۔ میری۔ زندگی۔ کی سب سے عزیت ناک اور درد بھری رات تھی ہاد اس رات کہ بعد میں نے خود کو سنبھال لیا اور پھر کبھی آپ کا ذکر اپنی زبان پر نہیں لایا ہلاکہ ایک پل بھی ایسا نہیں تھا جب میں نے آپ کو یاد نا کیا ہو میں آپ کو کبھی نہیں بھولی ہر وقت آپکا خیال میرے چار سو رہتا میرے پاس آپکی باتیں کرنے کہ لیے صرف میرا خدا تھا آپکی جب بھی بہت زیادہ یاد آئی تو میں اللہ سے دل ہی دل میں آپ کی ڈھیروں باتیں کرتی میں نے زبان پر کبھی آپ کا نام نہیں لایا لیکن میری ہر دعا میں آپکا نام ضرور شامل ہوتا میں دعا کرتی کہ کاش آپ میری محبت نہیں میرا نصیب بن جاتے اور پھر دعا کرتے کرتے میری کاش بھی ختم ہوگئی اور صرف دعا رہ گئی میرے پاس صبر کہ علاوہ اور کچھ نہیں تھا آپ میری دعاوں کا صلہ ہیں ہاد خدا نے آپکو مجھے یونہی نہیں بخشا ان چار سال کہ صبر اور انتظار کہ بعد آج خدا نے مجھے آپ کا ساتھ عطا کر کہ سرخرو کردیا ہے ہاد آپ کی محبت آپ کہ ساتھ اور آپ کی بخشی قربت نے مجھے معتبر بنا دیا ہے اگر میرا کل عزیت ناک تھا تو آج خوشیوں بھرا ہے صرف اور صرف آپ کی وجہ سے میں دکھی تھی تو وجہ آپ تھے آج خوش ہوں تو بھی وجہ آپ ہیں

اپنا دائینا ہاتھ اسکے چہرے پر رکھ عائرہ نے بڑے ہی مان سے اپنی بات کہی خدا کہ لیے مجھے دوبارہ کبھی اس عزیت میں مت ڈالیے گا مجھے کبھی اکیلا مت چھوریے گا ہاد میں آپ کہ بغیر اب نہیں رہ پاوں گئی اب اگر آپ دور ہوئے تو عائرہ جی نہیں پائی گئی نم آنکھوں سے اسکی ہیزلگرے آنکھوں میں دیکھ وہ کس عزیت میں یہ بات بول رہی تھی ہاد بہت اچھے سے محسوس کرپارہا تھا اسنے اسکا وہ ہاتھ جو اپنے چہرے پر تھا اسے پکڑ کر لبوں سے چھوا اور محبت سے اسکے بہتے آنسو اپنی انگلی کہ پروں سے صاف کرکہ ایک عقیدت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر دیا جسے محسوس کرکہ عائرہ کو لگا جیسے اسکی ہر عزیت ہر دکھ ختم ہوگیا ہو وعدہ ہے آپ سے ہاد سلطان کا نور ہاد خدا نے چاہا تو دوبارہ کبھی آپ اس عزیت سے دوچار نہیں ہوگئی زندگی کہ ہر موڑ پر ہر لمحے میں ہر سکنڈ آپ ہر وقت اپنے ساتھ مجھے پائیں گئی ہم ایک ساتھ مل کر اپنے آنے والی زندگی کو خوشگوار اور حسین بنائے گئے جہاں دکھ نہیں صرف خوشیاں اور سکون ہوگا اسکے چہرے کو ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرے اسنے پختگی سے اسے یقین دیلایا جس پر عائرہ نم آنکھوں سے مسکراتی ہوئی اسکے سینے پر سر رکھ کر سکون سے آنکھیں بند کرگئی جبکہ وہ خود بھی اپنا مضبوط حصار اسکے گرد باندھ کر آنکھیں بند کرگیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.