بڑے ہی انمہاک کہ ساتھ ارشان کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑے ایل ای ڈی پر کوئی نیوز سن رہا تھا جبکہ ساتھ ساتھ وہ دعا پر بھی نظریں گا ڑے بیٹھا تھا جو بیڈ پر نوٹ بک ہاتھ میں پکڑے کسی کشمکش میں تھی اسکی یہ اولجھن ارشان کافی دیر سے نوٹ کررہا تھا مگر بولا کچھ نہیں لیکن جب کئی لمحے گزر جانے کہ بعد بھی اسکی اولجھن دور نا ہوئی تو خود ہی وجہ دریافت کرنے صوفے سے اٹھا مگ ٹیبل کر رکھا اور ایل ای ڈی اوف کرکہ اسکے پاس ہی آکر بیٹھ گیا
کوئی مسئلہ ہے نہیں بلکہ ہاں مجھے یہ سوال بالکل سمجھ نہیں آرہا کب سے اسکو حل سلو کرنے کی کوشش کرر ہہ ہیں مگر پتہ نہیں کہاں غلطی ہورہی ہے
اسکی طرف دیکھ دعا نے پریشان لہجے میں اپنی اولجھن بتائی
تو اس میں اتنا پریشان یا اولجھنے والی کونسی بات ہے مجھ سے پوچھ لیتی میں سمجھا دیتا
میں نے سوچا میں کرلوں گئی لیکن نہیں ہورہا
اسکے بچوں جیسے منہ بنانے پر ارشان کو ہنسی آئی
اچھا لائیں دیکھائیں
کونسے والا ہے
یہ والا دیکھیں میں نے کتنی بار کوشش کی لیکن ہر بار جواب غلط ہی آتا ہے
نوٹ بک پر تقریبا پانچ چھ بار کی ہوئی کوشش اسنے ارشان کو دیکھائی تاکہ وہ یقین کرنے کہ اس نے کوشش کی تھی ہمم یہاں تو سارا سہی ہے لیکن یہاں سے آکر آپ نے غلطی کردی یہاں دیکھیں اسکو اسکے ساتھ ملٹی پلائی کرنے سے پہلے مائینس کرنا تھا اور پھر جو جواب آتا اسے اسکے ساتھ ملٹی پلائی کرنا تھا
نوٹ بک ہاتھ میں پکڑے ارشان نے تقریبا دو منٹ میں اسکی اولجھن دور کی
آپ نے کتنی جلدی سلو کرلیا ارشان میں خامخا میں اتنی دیر سے اولجھ رہی تھی
ہلکی سی مسکان کہ ساتھ خوش ہوتے ہوئے دعا نے اسکو دیکھ کر کہا جو اسکی مسکان پر خود بھی مسکرا دیا دوبارہ کوئی بھی اولجھن ہوتو اولجھنے کی بجائے مجھ سے پوچھ لیجے گا ہو سکتا ہے جو مشکل آپ کو پریشان کرئے اسکا حل میرے پاس موجود ہو
پیار سے اسکے بالوں کو سلجھائے اسنے نرمی سے کہا جو اسکی بات پر مسکراتے ہوئے سر ہلا گئی
کتنا باقی ہے
بس تھوڑا سا آپ سو جائیں میں بھی تھوڑی دیر میں سو جاوں گئی
اپنی بوکس کو اکھٹا کر دعا نے اسکو لیٹنے کا کہا
ام ہم آپ مکمل کرلیں اسکے بعد ایک ساتھ سوئیں گئے وہ کیا ہے نہ اب آپ کو اپنے سینے سے لگائے بغیر اس سلطان زادے کو سکون کی نیند نہیں آتی
پہلے نرمی اور پھر شرارتی لہجے میں اسکی ناک کو چھوتے ہوئے ارشان شوخ ہوا جبکہ اسکی بات پر دعا صرف شرما کرسر ہی جھکا سکی اور وہ اسکو تنگ نا کرنے ارادہ کر سکون سے بیٹھ کر دیکھنے لگا جو اسکی نگاہیں خود پر پاکر کیا ہی اپنا کام ختم کرتی
***
آج وہ تقریبا چار دن بعد یونی آئی تھی لیکن افسوس کہ آج اسکے آنے پر مہرماہ اور زوبیہ غیر حاضر تھی اور دعا لیکچر لینے جبکہ وہ خود کنٹین میں اکیلی بیٹھی ناجانے کن سوچوں میں گم تھی
ہائے اسکی سوچوں کا محور کسی انجان آواز پر ٹوٹا اسنے نگاہیں اٹھا کر سامنے کھڑے لڑکے کو دیکھا جو اسی سے مخاطب تھا لیکن وہ اسے بالکل نہیں جانتی تھی اس لیے نگاہیں پھیر گئی
اکسکیوزمی انوشہ میں آپ سے مخاطب ہوں
جب اسنے کوئی جواب نا دیا تو وہ لڑکا اب کی بار اسے اسکے نام سے مخاطب کرتے ہوئے اسکے ساتھ ہی موجود دوسری کرسی پر بیٹھ گیا
لیکن اس انجان کہ منہ سے اپنا نام سن کر انوشہ حیر ان ہوئی لیکن اتنا تو سمجھ گئی تھی کہ وہ اسے جانتا ہے ای تھنک آپ نے مجھے پہچانا نہیں
اسکی حیرانگی پر مقابل نے خود ہی اندازہ لگایا
کوئی بات نہیں میں عاصم ہوں آپکا کلاس فیلو آپ اور میں کلاس مینٹر ہیں
عاصم نے اپنا تعارف کروایا جس پر انوشہ نے صرف سر ہلانے پر ہی اکتفا کیا کیونکہ دوستی تو ان دونوں میں تھی نہیں جو بات کرتی
آپ کافی دن سے یونی نہیں آئی تھی سب خیریت تھی
طبیعت ٹھیک نہیں تھی انکی لیکن ماشاءاللہ سے اب کافی بہتر ہے
اسکی بجائے جواب پیچھے سے آتے زوہان نے دیا جو آتے ہوئے عاصم کا سوال سن چکا تھا اور و ہی اسکے جواب دینے اور آکر ساتھ بیٹھ جانے پر انوشہ کی دھڑکنیں تیز ہوئی ہلاکہ اس بچارے نے ابھی تک اسے کچھ کہا بھی نہیں تھا
آپ کون عاصم نے ناسمجھی سے سوال زوہان سے کیا جو شکل سے تو مسکرا رہا تھا لیکن انداز سے اسکا دل سامنے بیٹھے شخص کو اٹھا کر غائب کردینے دینے کا تھا
انکا دوست
اور بہت جلد ہونے والا شوہر بھی
اسکے دیے جواب پر عاصم کہ سات ساتھ انوشہ نے بھی چونک کر اس کی طرف دیکھا
اوو چلیں پھر آپ دونوں باتیں کریں میں چلتا ہوں
بامشکل ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ان دونوں کو باتیں کرنے کا بول عاصم وہاں سے اٹھ کر چلا گیا کیونکہ اب اسکا وہاں بیٹھنا فضول ہی تھا اس لیے جانا ہی بہتر لگا اور اسکے چلے جانے پر جو تھی کی مسکراہٹ زوہان کہ لبوں پر تھی وہ بھی فورا غائب ہوئی اور اسکی جگہ ایک دم سنجیدگی نے لی
اتنا چوکنے کی ضرورت تو نہیں میں نے حقیقیت ہی بتائی ہے
اسکی آنکھوں میں دیکھ وہ انتہائی سنجیدگی سے بولا جبکہ انوشہ نے ایک بار پھر سے نگاہیں چرائی
بیٹھ جائیں بات کرنی ہے مجھے آپ سے
وہ اٹھ کر جانے لگی کہ زوہان نے فورا بولتے ہوئے اسے روکا جو کشمکش کا شیکار ہوئی دوبارہ بیٹھ گئی لیکن اب بیٹھنا محال ہی تھا کیونکہ جانتی تھی وہ کیا سو ال کرئے گا
نوش چند لمحے خاموشی کہ بعد زوہان نے اسکا نام پکارا جسکا دل اب بھی اسکے منہ سے اپنا نام سن کر زور سے دھڑکا دوبارہ کبھی بھی آپ کو کوئی بھی تکلیف دکھ یا پھر کوئی بات کرنی ہو یا رونا ہو تو بس ایک بار مجھے پکار لیجے گا خدا کی قسم بنا کوئی سوال کیے آپ کی ہر تکلیف درد ہر بات یہاں تک کہ آپ کہ ہر انسو میں میں آپ کہ ساتھ ہوں گا وہ جو سمجھ رہی تھی کہ وہ اس سے اسکے رونے کی وجہ پوچھے گا اسکی بات سن کر فورا نگاہیں اٹھا کر اسکی جانب دیکھنے لگی جسکی آنکھوں میں صاف اپنے لفظوں کی طرح سچائی نظر آرہی تھی
آپ اکیلی نہیں بلکہ میں آپ کہ ساتھ ہوں ہر لمحے ہر سکنڈ میں بس اب دوبارہ کبھی بھی اکیلے میں چھپ کر روئے گا مت کیونکہ آپ کی یہ آنکھیں بن کہے آپ کی ہر تکلیف عیاں کردیتی ہیں
اپنی بات کہے زوہان ایک بھرپور نگاہ اسکے حیران چہرے پر ڈال وہاں سے اٹھ کر چلا گیا جبکہ آج پہلی بار انوشہ اسکی پیٹھ کو نظروں سے اوجھل ہونے تک دیکھتی رہی وہ حیران تھی کہ کیا کوئی ایسا بھی ہوسکتا ہے بن کہے وہ اسکی بات کیسے سمجھ گیا وہ اکیلی ہے یہ بات تو آج تک اسنے کبھی مہرماہ زوبیہ اور دعا تک کو نہیں بتائی تو پھر وہ کیسے جان گیا
آپ کی یہ آنکھیں بن کہے آپ کی ہر تکلیف عیاں کردیتی ہیں چند منٹ پہلے بولے اسکے الفاظ انوشہ کہ دماغ نے دہرائے جس پر مزید اولجھ کر رہ گئی کہ کیا وہ شخص اسکی آنکھوں سے اسکے دل کا حال جان سکتا تھا
جب اولجھن مزید بھرے تو وہ سر ہاتھوں میں گیر ائے اپنا سر تھم گئی کیونکہ جتنا وہ اس سے بھاگ رہی تھی اتنا ہی وہ اسے اپنی باتوں میں اولجھائے ہوئے تھا
***
ارمان اس وقت کورٹ روم کہ اندار کھڑا تھا کیونکہ کچھ دیر پہلے ہی اسکے کیس کا فیصلہ سنایا گیا تھا جو فلحال تو اسکے حق میں تھا لیکن اسکے باوجود اسکے چہرے پر پریشانی تھی جیسے اس فیصلے پر خوش نا ہو
سب ٹھیک ہے تمہیں تو خوش ہونا چاہے آخر فیصلہ تمہارے حق میں ہوا ہے لیکن خوشی کی بجائے یہ پریشانی کس بات کی
بغور اسکے چہرے کو دیکھ فیضان نے ناسمجھی سے پوچھا
فیصلہ تو حق میں ہے لیکن پریشانی اس بات کی ہے کہ کیا یہ فیصلہ ٹھیک تھا
مطلب مطلب یہ کہ فیصلہ بیشک ہمارے حق میں ہوا ہے لیکن کیا مخالفیں اس فیصلے کہ بعد اتنی آسانی سے انہیں چھوڑ دیں گئے یہ جانتے ہوئے کہ اب انکا بیٹا اپنی باقی کی عمر جیل میں ہی کاٹے گا
پر سوچ نگاہوں سے سامنے ٹیبل پر پڑی فائل کو دیکھتے ہوئے ارمان نے فیضان کو جواب دیا جو خود بھی اسکی بات پر تھوڑا پریشان ہوا جو بھی ہے تم اس بارے میں اتنا نہیں سوچو تمہارا کام اس کیس کو سلو کرکہ بے قثور کو انصاف دیلانا تھا جو کہ تم کرچکے ہو اس لیے اب اس کہ بعد ان لوگوں کہ ساتھ کیا ہوتا ہے کیا نہیں یہ سوچنا تمہارا کام نہیں ہے اس لیے چھوڑ دو جو ہوگا انشاءاللہ بہتر ہوگا
اسکے کندھے کو تھپتھپاتے ہوئے فیضان نے نرمی سے اپنی بات کہی
ہاں یہ تو ہے خیر چھوڑو تمہاری ہیر نگ کیسی رہی
اپنے خیالات کو جھٹکے ارمان نے اسکی ہیر نگ کا پوچھا کیونکہ آج اسکے کیس کا بھی فیصلہ ہونا تھا
جو ہر بار بنتا ہے وہی
مبا رک ہو پھر تو خیر مبارک یار مگر یہ جو میرے کیس کا جج تھا نا اس بار انتہائی کوئی لیچر انسان نکلا پورا مہینہ ایک ہی تاریخ پہ تاریخ دے کر خوار کروا دیا قسم سے اگر اس لیچر کی جگہ میں ہوتا نا تو ایک ہی ہفتے میں فیصلہ سنا کر کیس بند کرچکا ہوتا
منہ کہ الٹے سیدھے زاویے بیگار کر فیضان نے جج کو کوسا جبکہ اسکے انداز پر ارمان سر نا میں ہلاکر صرف مسکرایا اور اپنی چیزیں سمیٹ کر اسکے ساتھ ہی کورٹ روم سے باہر نکل گیا
***
سر آج آپ کی دو میٹنگز ہیں پہلی12 بجے ہارون لیڈریز کہ ساتھ اور دوسری فارن ڈیلگیشنز کہ ساتھ دو بجے اسکے بعد شام6 بجے اپکا ڈنر مسٹر رحمت کہ ساتھ ہے جہاں مسٹر اقبال اور مسٹر عاشر ملک بھی موجود ہوں گئے
آئی پیڈ میں موجود اسکے شیڈول کی ساری ڈیٹلیز کسی رٹے رٹائے طوطے کہ طرح اسکے گوش گزار کرتے ہوئے اسکی سیکرٹری خاموش ہوئی جبکہ وہ خود گرے تھیری پیس سوٹ میں ہمیشہ کی طرح وجاہت کا شہکار بنے دائینا ہاتھ پینٹ کی پاکٹ میں پھسائے اپنی ہیزلگرے آنکھوں سے شیشے کی وال کہ ذریعے باہر سڑک پر دوڑتی گاڑیوں کو دیکھ رہا تھا
لنچ کا ٹائم6 بجے کی بجائے8 بجے کا کردو
نگاہیں باہر سڑک پر ہی جمائے اسنے جواب اپنے پیچھے کھڑی رابعہ کو دیا جو ایک بار تو اسکی بات پر شاک ہوئی لیکن زبان سے اسکی کوئی لفظ نہیں نکلا تھا
جی سر اور کچھ
تو یو لیو نایو جانے کا سن رابعہ فورا اپنا ای پیڈ بند کرتی باہر نکل گئی جبکہ وہ کچھ دیر یونہی کھڑا رہا اور پھر پلٹ کر اپنی جگہ پر آکر بیٹھا اور موبائل اٹھا کر پہلی کال اپنے مطلوبہ نمبر پر ملائی لیکن افسوس کہ دوسری طرف سے کال پک نہیں کی گئی
اپنی کلائی کو سامنے کر اسنے وقت دیکھا جہاں فلحال10 بج رہے تھے مطلب پہلی میٹنگ ہونے میں ابھی دو گھنٹے باقی تھے کسی خیال کہ برعکس وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور ٹیبل پر پڑی گاڑی کی چابی موبائل اور سن گلاسس اٹھا کر کیبن سے باہر نکل گیا
***
ایک کپ کافی میرے کیبن میں بھجوا دیں کافی کا آڈر دیے عائرہ نے فون ریسور رکھا اور ابھی کھڑی وہ اپنے گلوز اتار ہی رہی تھی کہ کیبن کا دروازہ کھول ہاد اندر آیا جسے دیکھ عائرہ حیران ہوئی کیونکہ فلحال اسے آفیس میں ہونا چاہے تھا
آپ اس وقت یہاں
اپنی حیرانگی بھلائے اسنے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ پوچھا
ہمم آپ نے کال ریسو نہیں کی تو میں خود چلا آیا
اسکے موبائل کی طرف اشارہ کر وہ چلتے ہوئے اسکے قریب آیا اور ساتھ ہی اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے نزدیک بھی کرچکا تھا
موبائل یہاں تھا اور میں سرجری روم میں تو فون ریسو کیسے کرتی اسکی شرٹ کہ کھولے بٹینز کو بند کرتے ہوئے جواب آیا جبکہ وہ اسکی حرکت پر صرف مسکرا دیا کچھ کہنا تھا آپ کو
اب کی بار سوال اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کیا گیا
آپکی یاد آرہی تھی بنا بات گہما ئے اسنے پرشوق نگاہوں سے دیکھتے ہوئے سچ بیان کیا جس پر عائرہ نے گھڑی کی جانب دیکھا جہاں30۔10 ہورہے تھے مطلب ان دونوں کو ملے ابھی محظ دو گھنٹے ہی گزرے تھے لیکن اسکے انداز پر ایسا لگ رہا تھا جیسے دو سال گزر گئے ہو
ہاد یہ کیبن ہے میرا اسکی شیو کی ہلکی ہلکی چھین گردن پر محسوس کر عائرہ نے گدگدی اور کچھ کیبن کا خیال کراسے روکنا چاہا مجھے مطلب آپ سے ہے جگہ یا وقت سے نہیں
اپنے لب اسکی گردن پر رکھتے ہوئے وہ پرشوخ لہجے میں بولا
آپ یہاں یہ سب کرنے آئے ہیں
اپنا دائینا ہاتھ اسکے سینے پر رکھ کر پیچھے کرتے ہوئے عائرہ نے اسے آنکھیں دیکھائی جو ڈرنے کی بجائے مزید بیگرا
کیا کروں آپ کو دیکھ کر میرے جزبات خود با خود بے قابو ہوجاتے ہیں اور پھر دور رہنا مشکل نہیں ناممکن ہوجاتا ہے
اسکی خوشبو کو سانسو میں بھرے وہ بہکے بہکے انداز میں گویا ہوا ابھی وہ مزید بہکتا کہ کیبن کا ڈور نوک ہوا جس پر پہلے تو اسکا موڈ بیگرا لیکن پھر خود ہی خیال کرکہ تھورا پیچھے ہوا لیکن چھوڑا اسے پھر بھی نہیں
آجائیں عائرہ کی اجازت پر ایک نرس کافی کا مگ پکڑے اندار آئی اور ٹرے ٹیبل پر رکھ کہ واپس دروازہ بند کرکہ باہر نکل گئی اور وہی نرس کہ جاتے ہی ہاد نے دوبارہ اسے کمر سے پکڑ کر اتنا نزدیک کیا کہ دونوں کی سانسیں ایک دوسرے کہ چہروں پر باخوبی محسوس ہوئی
آ۔ آپکی میٹنگ ہے نہ ایک ہاتھ اسکے سینے اور دوسرا کندھے پر رکھ عائرہ نے اسکی گرم سانسیں چہرے پر محسوس کر دھڑکتے دل کہ ساتھ یاد کروایا
ہممم لیکن فلحال میری طلب آپکی سانسیں ہیں جنہیں محسوس کرنے کہ لیے میرا دل شدت سے بے چین ہورہا ہے اسکی بات کا جواب دیے وہ جھکا اور نرمی سے اسکے ہونٹوں پر لب رکھے اسکی سانسیں خود میں اتارنے لگا جبکہ وہ بنا مظاہمت کیے بس خاموشی سی اسکے نرمی بھرے لمس کو محسوس کرنے لگی
کئی لمحے اسکی سانسوں سے خود کو سیراب کیے وہ پیچھے ہٹا اور ماتھا اسکے ماتھے سے ٹکا یا
کمرے کی معنی خیز خاموشی میں ان دونوں کی تیز چلتی سانسوں کی آواز گونج رہی تھی
عائرہ
اسکی گھمبیر آواز نے اس معنی خیز خاموشی میں مزید خماری پیدا کی وہی عائرہ نے دھڑکتے دل کہ ساتھ اسکے کندھے پر ہاتھ کی گرفت مضبوط کی
ج۔ جی
شکریہ اسکے شکریہ ادا کرنے پر عائرہ نے فورا آنکھیں کھول کر اسکی جانب دیکھا جو مخمور نگاہوں سے اسی کو دیکھ رہا تھا اسکی نگاہوں میں موجود خماری پر وہ جھجھکی پر نظریں ہٹانے کی غلطی نا کی
کس لیے میرے بے لگام جزبوں کو سنبھالنے کہ لیے میری شدتوں کو سہنے کہ لیے اور سب سے اہم میری زندگی میں آکر مجھے مکمل کرنے کہ لیے دلسوز لہجے میں وہ بولا جبکہ عائرہ نگاہیں جھکا کر صرف مسکرائی اور اسکی مسکراہٹ پر ہر بار کی طرح اس بار بھی ہاد سلطان تھم سا گیا
آپ کی مسکراہٹ مجھے بہت عزیز ہے نور ہاد یہ ہر بار مجھے تھمنے پر مجبور کردیتی ہے اپنے لبوں کا عقیدت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر کیے ہاد نے بولتے ہوئے باری باری لب اسکے دونوں روخساروں پر بھی رکھے جہاں شرم حیا کی سرخی باخوبی پھیلی ہوئی تھی
شام میں ملتے ہیں اپنا خیال رکھیے گا اپنی پاکٹ میں بجتے فون کی وجہ اور وقت دیکھتے ہوئے وہ بامشکل اسکی مسکراہٹ سے نظریں ہٹا کر اسے چھوڑ پیچھے ہوا اور ایک بھرپور نگاہ اسکے دلکش سراپے پر ڈال کر کال یس کرتا کیبن سے باہر نکل گیا جبکہ پیچھے عائرہ خود میں ریچی اسکی خوشبو کو محسوس کرتی صرف مسکرا دی
کیا شخص تھا وہ جسکی دوری بھی کسی قیامت سے کم نہیں تھی اور قربت بھی بس فرق صرف اتنا تھا کہ دوری میں ہجر دکھ اور عزیت تھی جبکہ قربت میں اسکی بخشی وصل کی گھڑیاں اسکا دیا مان محبت اور سکون تھا
سر کو جھٹکتے ہوئے اسنے کافی کا مگ اٹھا کر سیپ لیا یہ شکر تھا کہ کافی کولڈ کافی تھی ورنہ اتنی دیر میں ویسے ہی کولڈ بن چکی ہوتی
***
وہ دونوں رات کہ کھانے کہ بعد کیچن میں موجود تھی عائرہ سب کہ کیے چائے بنا رہی تھی جبکہ دعا برتن دھو رہی تھی جب اچانک پیٹ میں اٹھنے والے درد کی وجہ سے برتن چھوڑ کر دعا نے ہاتھ پیٹ پر رکھا کیا ہوا دعا سب ٹھیک ہے اسکے یوں پیٹ پر ہاتھ رکھ کہ کراہنے پر عائرہ فکرمندی سے چولہا کم کرکہ فورا اسکے پاس آئے پوچھنے لگی ج۔ جی بھابھی سب ٹھیک ہے بس پتہ نہیں کیوں دو تین دنوں سے ایسے ہی اچانک پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے
یہاں بیٹھو اور یہ تم نے پہلے کیوں نہیں بتاییا دیکھاوں مجھے کہاں درد ہے اسکو بازو سے پکڑ کر کرسی پر بیٹھائے عائرہ نے پہلے سختی اور پھر نرمی سے پوچھا جس پر دعا نے پیٹ پر دائینی طرف ہاتھ رکھتے ہوئے بتایا کہ یہاں درد ہے
تمہیں بتانا چاہے تھا دعا ایسے اچانک درد کا ہونا اچھی بات نہیں ہوتی اسکی کیا ضرورت آپ سب خامخا میں پریشان ہوجاتے اور ویسے بھی ہلکا سا درد ہوتا ہے اور بعد میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے آپ پریشان نہیں ہوں بامشکل ہلکا سا مسکرائے دعا نے بات بدلی کیونکہ اپنی وجہ سے وہ کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی درد درد ہوتا ہے دعا کم یا زیادہ نہیں اور یہ بتاو ارشان کو پتہ ہے تمہارے درد کہ بارے میں نہیں وہ نہیں جانتے اور پلیز بھابھی آپ انہیں کچھ مت بتائے گا وہ خامخا میں پریشان ہوجائیں گئے ارشان کی پریشانی کا سوچ وہ خود بھی پریشان ہوئی جبکہ عائرہ نے پر سوچ نگاہوں سے اسے دیکھا ٹھیک ہے لیکن ایک شرط ہے تمہیں کل میرے ساتھ ہوسپٹل چل کر اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاکہ مجھے معلوم ہوکہ درد کس چیز کا ہے سمجھی
لیکن بھابھی
تم کل میرے ساتھ چل رہی ہو دعا بس
اسکی بات بیچ میں ہی کاٹ عائرہ نے سختی سے کہا جس پر چاہ نچار دعا مان بھی گئی
چلو جاو اب تم جاکر آرام کرو میں یہ سب دیکھ لوں گئی
عائرہ بھابھی چائے بن گئی
دعا بھابھی کیا ہوا آپ کو اپنے بالوں کو گمہاتی ناز کیچن میں آئے پہلے عائرہ سے پوچھنے لگی مگر پھر دعا کہ زرد رنگ پر اس سے بھی پوچھنے لگی
کچھ نہیں بس چائے بننے والی ہے تم جاو میں لیکر آتی ہوں اور دعا تم بھی جاو جاکر سب کہ ساتھ بیٹھو برتن میں خود دھو لوں گئی ناز کو جواب دیے عائرہ نے دعا کو بھی کہا اور چائے کیوں میں ڈالنے لگی جس پر دعا تو حبس کیے بنا باہر نکل گئی جبکہ ناز چائے کیوں میں ڈالنے کا انتظار کرنے کہ بعد ٹرے دیہان سے اٹھا کر خود بھی باہر نکلی اور پیچھے عائرہ ساری چیزیں سمیٹ کر برتن دھونے لگی
***
کیا سوچ رہی ہیں
اسکے دائینے کو کو پیار سے سہلاتے ہوئے ہاد نے اسکی پریشانی کی وجہ پوچھی
دعا کہ بارے میں
خیریت ہے
ہاں وہ
سر اسکے کندھے سے اٹھا کر وہ سیدھی ہوکر بیٹھی جس پر ہاد بھی ٹیک چھوڑ کر سیدھا ہوا اور بغور اسکے چہرے کو دیکھنے لگا
وہ کیا
میرے خیال میں دعا ایکسپکیٹ کررہی ہے
تو یہ تو خوشی کی بات ہے
لیکن آپ کہ چہرے پر پریشانی کیوں ہے
اسکی بات پر ہاد خوش تو ہوا لیکن وہ پریشان کیوں تھی یہ اسے سمجھ نا آئی
نہیں کچھ نہیں چھوڑیں کل ٹیسٹ کی بعد معلوم ہوجائے گا کہ جیسا میں سوچ رہی ہوں ویسا ہی ہے یا نہیں ہاتھ کو جھلا کر بات کو بدلتے ہوئے اسنے سر جھٹکا جس ہر ہاد نے بھی کوئی سوال نا کیا کیونکہ سمجھ گیا تھا کہ اگر اس نے نہیں بتائی تو بات ضرور نابتانے والی ہی ہوگئی
میٹنگ کیسی رہی آپ کی
اچھی تھی بس ڈنر پر عاشر کہ ساتھ تھوڑی حبس ہوگئی
تیک دوبارہ پیچھے بیڈ سے لگائے ہاد نے اسے بھی اپنے ساتھ لیٹا کر سر اپنے کندھے پر رکھا آپ دونوں کیوں اتنا لڑتے ہیں مجھے یاد ہے یونی میں بھی آپ دونوں کی کبھی نہیں بنی تھی اور اب بزنس میں بھی چھوڑیں اسے فلحال مجھ پر دیہان دیں کیونکہ یہ وقت ہمارا ہے اورمیں قطعا ہمارے علاوہ کسی اور کی بات نہیں سننا چاہتا اسکے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش کروائے ہاد نے اسکی بات کاٹی اور اپنی بات مکمل کر اسکے اوپر آیا سنیں
عائرہ نے آنکھوں سے ہی ہاں کی
میں چاہتا ہوں عرہا بہت جلد ہماری زندگی میں آجائے
اسکے دائینے روخسار کو پیار سے سہلائے کہا گیا جبکہ وہ عرہا کہ نام پر ناسمجھی سے اسے تکنے لگی
عرہا کون
عائرہ ہاد سلطان اور ہاد سلطان کی بیٹی عرہا ہاد سلطان
اسکے لفظ تعارف پر عائرہ کا دل شدت سے دھڑکا جبکہ پہلی بار اسکی پلقویں شرم کی وجہ سے عارضوں پر سجدہ ریز ہوئی
کچھ آپ جیسی کچھ مجھ جیسی ہم دونوں کو ملاکر وہ ایک ہو بالکل اپنے نام کی طرح
اسکی جھکی پلکوں کو انگلی سے چھیڑے وہ مزید بولا
ہماری شادی کو ابھی22 دن گزرے ہیں سلطان صاحب
شرمیلی سی مسکراہٹ کہ ساتھ اسے یاد ہانی کروائی گئی
بالکل اسی لیے تو چاہتا ہوں کہ اب عرہا سلطان کو آجانا چاہے
چہرہ اسکے چہرے کی نزدیک کر شوخی وہ شوخی پر اترا
آپ کچھ زیادہ ہی فاسٹ نہیں جارہے ہاد مطلب یہ بھی سوچ لیا اور اب یہ سوچ رہے ہیں کہ جلدی سے آپکی بیٹی بھی آجائے
اسکی گردن میں بازو ڈا لے عائرہ نے ائیبرو اچکائی
جلدی میرا بس چلے تو میں آج ہی عرہا کو گود میں کھالوں لیکن خیر اب یہ تو آپ پر ہے کہ آپ کی میری یہ خواہیش پوری کریں گئی
شوخی سے بولتے ہوئے ہاد نے اسکی ناک کو چھیڑا
میں کیسے
ہاں یہ بھی ہے آپ تو مجھے میری پرنسس دے گئی لیکن اپنی پر نسس کو اس دنیا میں لانے کہ لیے کوشش تو مجھے ہی کرنی پڑئے گئی ہے نا
ہادددد اسکی ذومعنی بات پر عائرہ نے اسے آنکھیں دیکھائی جبکہ وہ اسکی آنکھیں دیکھانے پر قہقہہ لگا کر ہنسا جس پر عائرہ مارے شرم کہ اسکے سینے میں چہرا چھپا گئی
آج تو اسکا موڈ شاید اپنی باتوں سے ہی اسے ہلکان کرنے کا تھا جو کہ وہ باخوبی کربھی رہا تھا