Chapter 15: باب 15

ناز ایسے نہیں دیکھیں تھوڑا پیار سے بجائے

نہیں ہورہا نا ہم کوشش تو کرہے ہیں

روندی شکل بنا کر ناز نے اسے جواب دیا

رات کہ1 بجے اسکی فرمائیش پر ارمان بیٹھا اسے گیٹار بجانا سیکھا رہا تھا جو اس قدر بکواس گیٹار بجا رہی رہی تھی کہ اسکے کان درد ہونے لگے تھے

واہ ارمان سلطان کیا بیوی پائی ہے تونے کہا لوگ رات کہ1 بجے اپنی بیویوں کہ ساتھ رومنس کرتے ہیں اور کہاں توں جو اپنی بیوی کو بیٹھ کر گیٹار بجانا سیکھا رہا ہے

دھیمی آواز میں منمنا ئے وہ خود سے اپنا ہی دھکڑا رو رہا تھا

مان کیا بول رہے ہیں

دیکھیں تھوڑی نرمی اور نزاکت کہ ساتھ بجائے

نزاکت کون

اسکی بات سمجھنے کی بجائے الٹا نزاکت لفظ پر ناز نے مصومیت سے آنکھیں جھٹکا کر پوچھا جس پر ارمان نے سر یہاں وہاں گہمائیں ایک گہرا سانس بھرا

کچھ نہیں چھوڑئن اسے اور یہاں آئیں صوفے سے اٹھا کر اسے اپنی گود میں بیٹھایے ارمان نے گیٹار اسکے ہاتھ میں پکرایا اور بائیاں ہاتھ گیٹار کہ اوپر جبکہ دائییں ہاتھ کی انگلیاں تار پر رکھی

اب اس انگلی کو پیار کہ ساتھ ایسے بجائے

اسکی انگلی کو پکڑے اسنے دھیرے دھیر دھن بجائی جس پر دھن بج بھی گئی اور ناز اس دھن کہ بجے جانے پر یکدم کھکھلائی

مان یہ کتنی اچھی تھی دوبارہ کریں پرجوشی سے بولتے ہوئے اسنے دوبارہ ارمان کو بجانے کا کہا جس پر ارمان نے دو تین بار اسکی انگلی کو پکڑ کر دھن بجائی اور پھر اسے خود کو بجانے کا کہا تو ناز نے تقریبا چاڑ پانچ بار کوشش کی اور چھٹی بار ٹرائی کرنے پر اسے تھورا بجانا آبھی گیا جس پر وہ بے انتہا خوش ہوتے ہوئے گیٹار کو پڑے رکھ کر ارمان کی طرف گھومی اور ایک کس اسکی گال پر کی

تھنکیو سو مچ مان

پرجوشی سے مسکراتے ہوئے اسنے اسکا شکریہ ادا کیا مگر وہ تو اسکی حرکت پر جیسے یکدم ساکت ہوا دل کی دھڑکنیں تیز ہوئی وہ ساکت نظروں سے اسکے مسکراتے ہلتے ہونٹوں کو دیکھنے لگا جہاں وہ شاید کچھ بول رہی تھی

ناز

جی

ایم سوری بٹ ای کانٹ ویٹ

بولتے ہوئے اسنے یکدم ایک ہاتھ اسکے سر کہ پیچھے اور دوسرے سے کمر پر گرفت مضبوط کرکہ اسے اپنے نزدیک کیا اور بنا دیری کیے اسکے ہونٹ اپنے لبوں کی قید میں لیے اسکی اچانک اور یکدم حرکت پر ناز کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی اسے ایسے لگ رہا تھا جیسے اسکا دل بند ہوگیا ہو دھڑکنیں اس قدر تیز ہوئی کہ اسکے نازک حواس شعل ہوئے

آج یہ پہلی بار تھا کہ ارمان نے یوں اسے اپنے نزدیک کیا ہو یہی وجہ تھی کہ اسکے نرم ملائم ہونٹوں سے خود کو سیراب کیے وہ بہکتا ہی چلا گیا جبکہ وہ بےہوش ہونے کہ در پر تھی جب کافی دیر ارمان نے اسکی سانسوں کو رہائی نا بخشی تو مجبورا ناز کو ہی اسکے کندھے پر دباو ڈالنا پڑا جس پر ارمان ہوش میں آئے پیچھے ہٹا اور اسکے ہٹنے کی دیر تھی کہ ناز حواس کھوتی اسکے بازوں میں جھول گئی اسکے لیے تو اسکی اتنی سی شدت برداشت کرنا مشکل ہوئی تھی اور وہی اسکا یوں بے ہوش ہونا ارمان کو دلکش انداز میں مسکرانے پر مجبور کرگیا

بڑے ہی پیار سے اسے باہوں میں بھرے وہ بیڈ کہ قریب آیا اور آرام سے لٹاتے ہوئے اسکے چہرے پر بکھرے بالوں کو سمیٹا شہادت کی انگلی سے اسکے چہرے کہ ایک ایک نقوش کو چھوئے وہ مسرور ہوا جب ایک بار پھر اسکے نازک ہونٹوں تک آئے وہ روکا اور انگھوٹے سے انکی نر ما ہٹ کو محسوس کرنے لگا جبکہ وہ ہوش حواس سے بیگ انا بالکل انجان تھی کہ اسکا یہ ہوش روبا حسن اسکے شوہر کہ جزباتوں کو کس قدر بہکانے کا سبب بن رہا ہے

You Are So precious in my life my lady اسکے کان کہ پاس گھمبیر سرگوشی کیے اسنے بڑے ہی پیار سے وہاں لب رکھے اور اکہ گہرا سانس بھر کر اسکی خوشبو کو سانسوں میں بھرا اس سے پہلے کہ وہ مزید بہکتا اور اس مصوم جان کہ جان پر بنتی اپنے بے لگام جزبوں کو بندھ باندھے وہ اسپر بلینکیٹ اچھے سے اوڑھ کر لائیٹ اوف کرتا کمرے سے باہر نکل گیا

***

یہاں کیوں کھڑے ہو

کمرے سے نکل کر وہ باہر لان میں ہی آگیا مگر لان میں پہلے سے ہی ارشان کو کھڑے پاکر پوچھے بغیر نا رہ سکا

کچھ نہیں میرے کمرے میں آنے سے پہلے ہی دعا سو گئی تو میں یہاں چلا آیا لیکن تم یہاں

ایک نظر اسکو دیکھ ارشان نے جواب دیا اور ساتھ ہی سگریٹ نکال کر سلگا یا

ناز بے ہوش گئی

اپنا دھکڑا ارشان کو بتائے ارمان نے اسکی انگلیوں میں موجود سگریٹ پکڑ کر خود بھی ایک گہرا کش لیا جبکہ ارشان نے ناسمجھی سے اسکی جانب دیکھ کر بات سمجھنے کی کوشش کی

مطلب مطلب کیا یار مت پوچھ سوچا تھا شادی کہ بعد زندگی میں کچھ تبدیلی آئے گئی مگر افسوس کہ زندگی اب بھی ویسی ہی کنو اروں والی گزار رہا ہوں بیوی ہے کہ سمجھنے کو تیار ہی نہیں کہ بندا کس حد تک خود پر قابو کیے بیٹھا ہے

دل جلے انداز میں ارشان کو جواب دیے وہ ساتھ ساتھ سگریٹ پیتے اندر لگی بے چینی کو باہر نکال رہا تھا اور وہی اسکی بات کا مطلب سمجھ کر ارشان سر جھٹک کر مسکرا دیا اور دوسرا سگریٹ سلگا کر پینے لگا توبہ توبہ یہ آپ دونوں جڑوا بھائی کیا نشئیوں کی طرح رات کہ2 بجے کھڑے ہوکر سوٹے لگا رہے ہیں اگر ابھی ہاد بھائی نے دیکھ لیا نا تو وات لگ جائے گئی

اپنی انگلی میں بائک کی چابی گہما تے ہوئے زوہان گھر کہ اندر جارہا تھا مگر لان میں ارشان اور ارمان کو کھڑا دیکھ انہی کہ پاس آئے نہایت افسوس والے انداز میں بولا اور ساتھ ہی ہاد کہ نام کی دھمکی بھی دے ڈالی کیونکہ گھر میں کبھی کبھی سموکینگ صرف فیضان ہی کرتا تھا اور اسے دیکھتے ہوئے کبھی کبھی ارشان اور ارمان بھی ایک ساتھ کرلیتے جبکہ ہاد نے ان سب کو سختی سے منا کیا ہوا تھا کہ گھر کہ اندر کوئی سموکینگ نہیں کرئے گا اسی لیے ان تینوں کو جب بھی سموکینگ کرنی ہوتی وہ باہر لان میں ہی چلے آتے ہماری چھوڑو یہ بتاو کہ تم اس وقت کہاں سے واپس آرہے ہو اگر یہ بھی ہاد بھائی کہ علم میں آگیا نا کہ تم رات2 بجے گھر لوٹ رہے ہو تو ہمارا تو پتہ نہیں لیکن ہاں تمہار بور یہ بستر کل سے باہر ضرور لگ جائے گا اسکی دھمکی کا اثر لیے بغیر الٹا ارشان نے اسکو لتارا جو اپنی بار کھی کھی کرنے لگا

کیا یار بھائی مزاق کررہا ہوں آپ دونوں تو سیریس ہوگئے بے فکر ہوکر سوٹے لگائے کیونکہ ہاد بھائی اس وقت اپنے کمرے سے باہر نہیں آنے والے ہاد کہ کمرے کی بند لائیٹ کی طرف اشارہ کیے زوہان نے آنکھ دبائی جس پر ارمان نے سر نا میں ہلایا ویسے یہ چھوڑیں یہ بتائیں آپ دونوں شادی شدہ بھائی اس وقت اپنی بیویوں کہ پاس ہونے کی بجائے یہاں لان میں کیوں کھڑے ہیں

خیریت ہے تم تینوں یہاں اس وقت ایک ساتھ دیکھتے ہی دیکھتے فیضان جو خود بھی سگریٹ پینے باہر آیا تھا لان میں ان تینوں کو پاکر حیران ہوتے ہوئے پوچھنے لگا جبکہ ارشان بچارے نے دل میں سوچا کہ غلطی ہی کردی اسنے باہر آکر

آئیں آئیں جناب آپ بھی آئیں

خوشدلی سے زوہان نے اسے بھی پاس آنے کی دعوت دی جس پر فیضان نے مسکراتے ہوئے اسکو کندھوں سے دبوچا اور آئیبرو اچکا کر ان دونوں سے بھی وجہ دریافت کی جس پر دونوں نے روندی شکل بنا کر جواب دیا

یہی تو پوچھ رہا تھا میں کہ یہ دونوں اپنی اپنی محبوب بیویوں کو چھوڑ کر یہاں کیا کررہے ہیں کہیں عائرہ بھابھی کی طرح دعا بھابھی اور ناز بھابھی نے بھی تو غصے سے آپ دونوں کو کمرے سے باہر نہیں نکال دیا فیضان کی گردن میں بازو ڈال کر نہایت شرارتی لہجے میں آنکھیں چھوٹی کرکہ زوہان نے ارشان اور ارمان سے پوچھا جنہوں نے بدلے میں اسے صرف گھوری نوازی

عائرہ بھابھی کی طرح مطلب

اپنا سگریٹ سلگا تے ہوئے فیضان نے سوال کیا

وعدہ کریں ہاد بھائی کو بھنک نہیں پڑنے دے گئے کہ میں نے آپ سب کو بتایا

کیا اسکے اس قدر مشکوک انداز پر وہ تینوں ہی متجسس ہوئے جب زوہان نے تینوں کو اشارے سے پاس آنے کا کہا اور نہایت دھیمے لہجے میں اپنی بات کہی آپ سب تو انجان ہیں کہ عائرہ بھابھی نے شادی کی پہلی رات ہاد بھائی کو کمرا بدر کردیا تھا اور جانتے ہیں ہمارے آکڑو سریل کھروس ہاد بھائی بنا اوف کیے سارے رات لاونج میں بیٹھے رہے

خالص عورتوں کی طرح ہاتھ جھلا جھلا کر زوہان نے آخر کار اپنے پیٹ میں موجود راز ان تینوں کہ گوش گزار کرہی دیا جسے چھپا کر ناجانے کب سے اسکے پیٹ میں مرور اٹھ رہے تھے جبکہ اسکی بات پر ان تینوں کہ لیے یقین کرنا مشکل ہوا مطلب ہاد سلطان جو سب کو فیصلے سناتا تھا اپنی بیوی کا فیصلہ سن کر بنا وف کیے اپنی شادی کی رات باہر لاونج میں گزار چکا تھا

یہ سچ ہے

حیرانگی سے سوال ارمان نے پوچھا سو فیصد سچ ہے یار بھائی یقین کریں ایک پل کو تو مجھے بھی یقین نہیں آیا تھا اسی لیے جاکر میں نے تصدیق چاہی مگر الٹا ہاد بھائی نے مجھے ڈرا کر وہاں سے بھاگا دیا

لیکن تم اس قدر نڈر تھے کہ ڈرانے کہ باوجود سیڑھیوں میں کھڑے میری جاسوسی کرتے رہے وہ چاروں سر جوڑے بات کرنے میں اس قدر مشغول تھے کہ یہ جان ہی نا سکے کہ جس کہ بارے میں جاسوسی کررہے ہیں وہ پیچھے کھڑا انکی ہر بات سن چکا ہے

اسکی اچانک آواز اور جواب پر وہ تینوں تو فورا سگریٹ پھنک کر سیدھے ہوئے مگر زوہان بیچارے کا تو اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے ہی رہ گیا کیونکہ وہ سب سن چکا تھا

جواب دو

ن۔ ن۔ نہی۔ یں ب۔ بھائی۔ میں۔ وہ۔ وہ نہیں میں ڈر کہ مارے زوہان کہ الفاظ بھی حلق سے نکلنے کو انکاری ہوئے اور اسکی حالت پر ارشان ارمان اور فیضان نے اپنی ہنسی دبائی

میں وہ میں وہ نہیں کیا اب بولو کیا بتا رہے تھے اور تم تینوں کیا سن رہے تھے زرہ ڈیٹیلز سے بتاو زوہان کہ بعد اسنے ان تینوں کو بھی بیچ میں گھسیٹا جنکی امڈ نے والی ہنسی ایسے غائب ہوئی حسیے تھی ہی نہیں کیا ہوا یار بتاو نا آخر مجھے بھی ہنسنا ہے

نہایت دوستانہ انداز میں ان چاروں کہ کندھوں پر تھپڑ مارتے ہوئے وہ جاکر کرسی پر بیٹھا اور ہاتھ سے انہیں بولنے کا اشارہ کیا جنکی آواز اسکے دوستانہ انداز پر کیا ہی نکلنی تھی وہ چاروں ایسے سر جھکائے اسکے سامنے کھڑے تھے جیسے مجرم ہو اور ناجانے کتنا بڑا جرم کرچکے ہوں

چابی

ب۔ بھا۔ بھائی وہ

چابی زوہان

اسکے تنبیہ لہجے پر زوہان نے مرتے کیا نا کرتے روندی شکل بنا کر اپنی بائیک کی چابی اسے دی جو اسنے پکڑ کر ٹیبل پر رکھی

کل سے اگر تم دوبارہ11 بجے سے پہلے گھر واپس نا آئے تو پرسوں سے اپنا ٹھکانہ کہیں اور کرلینا سمجھ گئے وہ جو یہ سوچ کر بیٹھا تھا کہ وہ لاعلم ہوگا اس کے اس وقت گھر لوٹنے پر اب اسکے منہ سے نکلے حرف سن کر اسکی ساری غلط فہمی منٹوں میں اوڑن چھو ہوئی جبکہ فرمابردار بچوں کی طرح زوہان نے فورا سر ہاں میں ہلایا

گڈ اب بیٹھ جاو چاروں انسان ہوں آدم خور نہیں جو اتنا ڈر رہے ہو ہلکے پھلکے انداز میں اسنے ہاتھ کہ اشارے سے ان چاروں کو بیٹھنے کا بولا جو پہلے تو جھحھکے لیکن پھر اسکے نارمل تاثرات نوٹ کر ایک ایک کرکہ اسکے ساتھ موجود کرسیوں پر بیٹھ گئے

خیریت تھی تم سب یہاں اس وقت

انکے بیٹھنے ہر ہاد نے اگلا سوال کیا

آپ بھی تو یہی ہیں بھائی

یہ جواب زوہان کا تھا جو اسنے اتنی دھیمی آواز میں دیا کہ شاید ہی کوئی سن سکتا لیکن ساتھ بیٹھا اسکا بھائی کوئی تھوڑی تھا وہ تو ہاد سلطان تھا جسکی ہر حس ان سب کی حسوں سے کئی گناہ تیز تھی

زوہان کی جواب پر وہ مسکرایا اور اسکے مسکرانے پر وہ چاروں حیران ہوئے کیونکہ شاید ہی آج سے پہلے ان سب نے اسکو اس طرح مسکراتے ہوئے دیکھا ہو ورنہ تو اسکے چہرے پر ہمیشہ نو سمائل کا سائن بورڈ لگا ہوتا تھا

کام کیسا جارہا ہے تم تینوں کا

بازو ٹیبل پر رکھ وہ پھر بولا

جس پر وہ چاروں بھی ریلکس ہوکر جواب دینے لگے

الحمداللہ بھا ئی اچھا چل رہا ہے

یہ جواب فیضان نے دیا تھا

اچھا اور تمہاری پڑھائی

ان کہ بعد وہ زوہان کی جانب آیا

پڑھائی تو بہت اچھی چل رہی ہے بھائی دو ماہ بعد فائنلز ہیں

ہمم اور انوشہ

انوشہ کہ نام پر اب گوتا لگا تھا زوہان سلطان کو مطلب کہ اسکا بھائی جو اسپر جاسوسی کا الزام لگا رہا تھا خود بھی کسی بڑے جاسوس سے کم نہیں تھا

ان۔ نوشہ

ہممم تمہاری نوش ناجانے اسکا موڈ کیا تھا مگر جو بھی تھا کافی خوشگوار تھا اسی لیے مسکرا کر بڑے ہی پیار سے پوچھ رہا تھا جو زوہان اسے پکارتا تھا

بھائی ایسے نام نا لے شرم آتی ہے یار

مصومیت سے آنکھوں کو چھپکائے زوہان شرمانے کہ سارے ریکارڈ توڑے جبکہ اسکے یوں شرمانے پر ان چاروں کی ہنسی نکلی آج تو مسکرانے میں پیش پیش ہاد بھی تھا وہ بہت کم ان چاروں کہ ساتھ بیٹھ کر ہنسی مزاق کرتا تھا ویسے تو وہ ان چاروں میں شامل ہوتا تھا لیکن بات بہت کم ہی کرتا تھا لیکن آج تو وہ زوہان کو انوشہ کہ نام پر چھیڑ رہا تھا جو ان چاروں بھائیوں کہ لیے بالکل نیا تھا

وہ چاروں بیٹھے ہنسی مزاق کرتے ہوئے زوہان کی ٹانگ کھینچ رہے تھے جبکہ ان چاروں کہ ہنسی مزاق اور نوک جھوک پر ہاد مسکرا کر انہیں دیکھ رہا تھا آخر ان چاروں بھائیوں میں تو اسکی جان بستی تھی ان چاروں سے نظریں ہٹائے اسنے اپنے کمرے کی طرف دیکھا جہاں اسکی متاع جان سکون سے نیند کی وادیوں میں گم تھی اگر ان چاروں میں ہاد سلطان کی جان بستی تھی تو عائرہ ہاد سلطان تو اسکی مکمل جان تھی اسکا کل جہان ہاد سلطان کا نور جہاں

***

Congratulations miss’s Arhsan you are accpected عائرہ کی زید پر دعا اسکے ساتھ ہی ہوسپٹل ٹیسٹ کروانے آئی تھی جس پر عائرہ نے اسکا مکمل چیک آپ بھی کروایا تاکہ جو شک اسے تھا وہ یقین میں بدل سکتا اور وہی ہوا ڈاکٹر نے اسکی سوچ کہ مطابق ہی جواب دیا

ڈاکٹر کہ جواب پر جہاں عائرہ مسکرائی وہی دعا کی دھڑکنیں اتنی بڑی خبر سن کر تھمی میں نے آپ کہ سارے ٹیسٹ کروا لیے ہیں کل تک انکی ریپورٹ بھی مل جائے گئی اسکے بعد آپکے درد کی وجہ بھی معلوم ہوجاے گئی سو آپ پریشان نہیں ہوں اور اب سے اپنا بہت زیادہ خیال رکھیے گا باقی ڈاکٹر عائرہ آپ کہ ساتھ ہیں تو میرا نہیں خیال مجھے کچھ اور انشٹکسنز دینے کی ضرورت ہے اسکی حالت کی پیش نظر ڈاکٹر نے مسکراتے ہوئے عائرہ کی طرف اشارہ کرکہ جواب دیا

مبارک ہو دعا اللہ تمہیں اور ارشان کو محت مند اولاد سے نوازے

اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر عائرہ نے مسکراتے ہوئے مبارکباد کہ ساتھ دعا بھی دی جبکہ دعا کی آنکھیں خوشی سے نم ہوئی اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر اسنے آنکھیں بند کرکہ اپنے رب کا شکر ادا کیا جس نے آج اسے اپنی ہر نعمت سے نواز دیا تھا آج وہ مکمل طور پر مکمل ہوگئی تھی خدا نے اسے بن مانگے اتنا چاہنے والا شوہر عطا کیا اور اب اسے ماں بننے کی خوشخبری کی نوید بھی عطا کردی وہ جتنا اس رب کا شکر ادا کرتی اتنا ہی کم تھا اسکی آنکھوں میں خوشی کہ آنسو اور چہرے کہ الوہی خوشی پر عائرہ دل سے مسکرائی اسکے زہن میں کل رات ہاد کی باتیں گونجی وہ بھی تو یہی چاہتا تھا کہ وہ اسے جلدی سے اولاد کی خوشخبری سنائیں

چلیں

جی

اپنے آنسوں کو صاف کر وہ ڈاکٹر کو شکریہ ادا کرتی عائرہ کہ ساتھ کیبن سے باہر نکل گئی اب اسے یہ خبر ارشان کو بھی تو سنانی تھی مگر کیسے یہ اسے بالکل سمجھ نہیں آرہا تھا اسکا ری آیکٹ کیا ہوگا وہ کیا کہے گا یہ سب سوچ سوچ کر اسکا دل شدت سے دھڑک رہا تھا دو تین ہدایات دیے عائرہ نے اپنے ڈرائیور کہ ساتھ دعا کو باخریت گھر واپس بھیج دیا جبکہ وہ خود ہوسپٹل میں ہی اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے روک گئی

***

گھر آنے کہ بعد دعا بے چینی سے ارشان کہ واپس آنے کا انتظار کررہی تھی کیونکہ آجکل وہ یونی کہ بعد آفیس بھی سنبھال رہا تھا جسکی وجہ سے اکثر اسے واپس آنے میں دیر ہوجاتی تھی وہ چاہتی تھی کہ سب سے پہلے یہ خبر وہ ارشان کو بتائے اسی لیے ابھی اسنے گھر میں کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا

کیا بات ہے ناز اتنی چپ چپ کیوں ہو اس وقت گھر میں صرف وہ اور ناز ہی موجود تھے جب ناز کو خاموشی اور گم سہ بیٹھا پاکر دعا پوچھنے لگی کیونکہ وہ کبھی اتنا گم سم نہیں ہوئی تھی

کچھ نہیں بھابھی بس ایسے ہی

کندھوں کو اچکائے وہ دوبارہ ویسے ہی منہ لٹکا کر بیٹھ گئی جس پر دعا اسکے ساتھ آکر بیٹھی اور اسکا ہاتھ پکار ویسے کیسے کچھ نہیں کوئی تو ایسی بات ہے جس نے ہماری ناز کو اتنا پریشان کیا ہوا ہے کہ آج وہ مسکرا بھی نہیں رہی چلو اب بتاو کیا بات ہے اسکے ہاتھوں پر دوباو ڈالے دعا نے نہایت اپنائیت اور نرمی سے پوچھا جس پر ناز نے اسکی طرف دیکھا اور کچھ دیر سوچنے کہ بعد بولی

ارشان بھائی نے کبھی آپ کو لپ کس کیا کیا

اسکے پوچھے گئے سوال پر دعا کی آنکھیں کھولی جبکہ ساتھ ہی شرم کہ مارے روخسار لال ہوئے۔

بتائیں بھابھی ارشان بھائی نے آپ کو کبھی کس کیا کیا

اسکی خاموشی پر ناز نے زور دے کر دوبارہ پوچھا جبکہ دعا کو سمجھ ہی نا آئی کہ کیا جواب دے مطلب وہ کیوں پوچھ رہی تھی اور یہ کوئی پوچھنے والی بات تھوڑی تھی

تم کیوں پوچھ رہی ہو

جب کوئی جواب نا ملا تو الٹا دعا نے سوال ہی کر ڈالا

وہ نا بھابھی کل رات کو مان نے ہمیں لپ کس کیا اور پتہ ہے ہمارا دل بہت زیادہ تیز تیز دھڑکنے لگا ہمارے نا ہاتھ پاوں ٹھنڈے ہوگئے تھے اور پتہ یے ہمیں نا سانس نہیں آیا اور ہم بےہوش ہوگئے انتہائی مصومیت کہ ساتھ کل رات کہ بارے میں سب کچھ دعا کو بتاتے ہوئے وہ ایک بار پھر منہ لٹکا کر بیٹھ گئی اور وہی اسکی ساری بات سن کر دعا کو ہنسی اور اسکی مصومیت پر ڈھیر وں پیار بھی آیا مطلب وہ اتنی مصوم کیسے ہوسکتی تھی دعا کو وہ وقت یاد آیا جب پہلی بار ارشان اسکے قریب ہوا تھا اسکا بھی تو یہی حال ہوا تھا لیکن شکر تھا کہ بےہوش نہیں ہوئی

تو اس میں منہ لٹکانے والی کونسی بات ہے

وہ اس لیے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا جو ہما رے ساتھ ہوا ویسا ہی آپ کہ ساتھ بھی ہوا ہے یا ہمارے ساتھ الگ ہے مطلب ہمیں بالکل سمجھ نہیں آرہا پتہ ہے آج سے پہلے بھی مان ہمارے قریب آئے ہیں لیکن کل جب انہوں نے ہمیں کس کیا نا تو ہمارے دل میں پتہ نہیں کیا کیا ہونے لگا ہمیں بالکل سمجھ نہیں آئی

اسلام علیکم کیا باتیں ہورہی ہیں میری دیورانیوں میں

ان دونوں کا دیہان لاونج میں انٹر ہوتی عائرہ کی آواز نے کھنچا روزانہ ہاد اسے ہوسپٹل سے لانے کہ بعد گھر چھوڑ کر واپس آفیس چلا جاتا تھا اور آج بھی وہ اسی کہ ساتھ آئی تھی جبکہ وہ اسے باہر سے چھوڑ کرہی واپس جاچکا تھا

کچھ نہیں بھابھی ہم دعا بھابھی سے کچھ پوچھ رہے ہیں لیکن یہ ہیں کہ بتا ہی نہیں رہی

ایسی کیا بات پوچھی ہے ہماری ناز نے جسکا جواب دعا کہ پاس موجود نہیں

انکے ساتھ ہی دوسرے صوفے پر بیٹھتے ہوئے عائرہ نے ہشاش بشاش لہجے میں پوچھا

جس پر ناز نے جو بات دعا کو بتائی تھی وہی ساری بات عائرہ کو بھی بتائی اور ساتھ ہی ساتھ جواب بھی مانگا جبکہ بات جان کر عائرہ کا انداز بھی بالکل دعا جیسا ہوا اسنے دعا کی طرف دیکھا جو مسکرا رہی تھی اور پھر ناز کو جو منہ لٹکا کر جواب مانگ رہی تھی

ہمم میرے خیال میں تو ناز یہ بات تمہیں ارمان سے خود ہی پوچھ لینا ای تھنک وہ تمہیں ہم دونوں سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا دیں گئے کہ آپ کہ ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے کیوں دعا ٹھیک کہا نا میں نے اپنی ہنسی کو بامشکل روکے عائرہ نے ساری بات ارمان پر ڈال کر دعا کی بھی رائے مانگی جس نے فورا سر ہلاکر ہاں کی تو ناز بھی سو چتے ہوئے مان گئی کہ یہ بات وہ ارمان سے ہی پوچھ لے گئی

اچھا چھوڑیں یہ سب ہم تینوں نا کوئی اچھی سی مووی دیکھتے ہیں عائرہ کی بات پر سوچتے ہوئے ناز نے خود ہی زہن میں موجود خیال جھٹکے اور اٹھ کر ایل ای ڈی اون کرنے لگی

اچھا ٹھیک ہے آپ دونوں مووی ڈیسایڈ کریں میں زرہ تب تک فرش ہوکر آتی ہوں پھر ایک ساتھ مووی دیکھیں گئے عائرہ بول کر اپنا اورل اور موبائل اٹھا کر لاونج کہ دروازے سے باہر نکل گئی جبکہ ناز ریمورٹ اٹھا کر دعا کہ ساتھ بیٹھی اور اس سے پوچھتے ہوئے کوئی مووی لگانے لگی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.