Chapter 8: باب 8

ان سب کہ آنے کہ بعد تھوڑی دیر میں ہی عائرہ اور ناز کو پھولوں کی چادر کہ نیچے چلتے ہوئے سٹیج پر لاکر بیٹھایا گیا اور سب سے پہلے فاروق صاحب اور آسیہ بیگم نے ان دونوں کو مہندی لگاتے ہوئے رسم کا آغاز کیا اور رسم کرتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دے ڈالی ان دونوں میاں بیوی کہ بعد دامیر صاحب نے رسم کی اور پھر باری باری سبھی مہمانوں نے جبکہ ان سارے خوبصورت پلوں کو زوہان خوشی خوشی کیمرے کی آنکھ میں کیپچر کررہا تھا کاش ہاد بھائی مان جاتے تو آج آپ چاروں کی مہندی ایک ساتھ ہوتی لیکن نہیں میرے ہٹلر بھائی کو اللہ جانے کونسے رواج یاد تھے جو ایک ساتھ مہندی کرنے سے منا کر دیا خود کا تو نقضان کروایا ہی کروایا ساتھ میں بیچارے ارمان بھائی کہ ارمان بھی دل مسو کہ رہ گئے سب سے آخر پر دعا اور ارشان رسم کرنے سٹیج پر آئے تھے جب ان دونوں کہ رسم کرنے کہ بعد زوہان اوپر آتے ہوئے دل جلے انداز میں بولا کیونکہ اس نے مشورا دیا تھا کہ مہندی ساتھ ہو لیکن ہاد نے منا کردیا تھا اسکی بات سن کر عائرہ نے سر جھکایا کیونکہ کوئی اور تو نہیں لیکن اسکے انکار کی وجہ وہ بہت اچھے سے جانتی تھی

زوہان جائیں ہمیں نہیں کھانا آپ خود کھا لیں

ان دونوں کی رسم کرنے کہ بعد جب میٹھائی کھلانے کی باری آئی تو زوہان نے پہلے تو منہ کہ پاس لے جاکر پیچھے کرلیا اور دوسری بار ناز کو کھلانے کی بجائے خود کھا گیا جس پر تیسری بار جب اس نے دوبارہ ایسا کیا تو مجبورا ناز غصے سے منہ بنا کر بولی

اچھا اچھا سوری یار بھابھی غصہ تو نا کریں اب پکا نہیں لیں کھائیں

اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر معافی مانگتے ہوئے اسنے شرارت سے ناز کو کہا جس پر ناز نے مانتے ہوئے منہ کھولا لیکن اس بار بھی زوہان نے اسے کھلانے کی بجائے خود ہی گلاب جامن کھایا اور ناز غصے سے اسے گھورتی رہ گئی

زوہان کیوں تنگ کررہے ہو میری بیٹی کو

دامیر صاحب کی گرج دار آواز پر زوہان کھسیانی ہنسی ہنسا اور اس بار شرافت کا مظاہرا کرتے ہوئے میٹھائی ناز کو کھلا ہی دی جس پر ناز نے بھی بدلہ لینے کہ لیے اسکی انگلی دانتوں میں پھسائی یار بھابھییییی

اب مزا آیا

ناز کی حرکت اور زوہان کی چینج کر وہاں موجود سبھی کہ قہقہے بلند ہوئے

بے فکر رہیں عائرہ بھابھی آپ کہ ساتھ ایسی کوئی حرکت نہیں کرنے والا کیونکہ اگر آپ کہ ہونے شوہر کو معلوم ہوگیا کہ میں نے انکی بیوی کو تنگ کیا ہے تو قسم سے میری خیر نہیں عائرہ کو شرافت سے میٹھائی کھلاتے ہوئے زوہان نے ہاد کا ذکر کر ڈرنے کی بھرپور اکٹنیگ کی جس پر عائرہ اسکی ایکٹنینگ پر دھیما سا مسکرائی زوہان کہ اٹھنے کہ بعد ارشان ایک بار پھر آکر ناز کہ پہلو میں بیٹھا جس پر ناز اسکے دوبارہ آکر بیٹھنے پر حیران ہوئی کیونکہ وہ تو رسم کرچکا تھا لیکن اس بات سے زیادہ ناز کو عجیب ارشان کا اپنے ساتھ چیپک کر بیٹھنا لگا جو اسکے ساتھ چیپک کر بیٹھا تھا اسکے چینل کیے پر ناز تھورا سا عائرہ کی طرف کھسکی تو وہ دوبارہ اسکے ساتھ چیپکا اس بار اسکے چینل کیے پر ناز نے اسے غصے سے گھورا لیکن وہ اسکی طرف نہیں بلکہ سامنے مہمانوں کی طرف دیکھ رہا تھا

اسکا دیہان مہمانوں کی طرف ہونے پر ناز دوبارہ کھسکتی کہ اس سے پہلے ہی وہ سب سے چھپا کر اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے ساتھ لگا چکا تھا ارشان کی اتنی جرت پر ناز گھبرا ہی گئی کہ وہ ایسا کیوں کررہا ہے

بھائی مان کی جان مانا کہ فلحال ہمارا نکاح نہیں ہوا لیکن اسکا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ آپ مجھے بھائی ہی بنا لیں نامحسوس طریقے سے اس کہ کان کہ پاس جھک کر آہستہ آواز میں وہ شوخی سے بولہ کہ اسکے طرز مخاطب مان کی جان پر ناز اولجھی کیونکہ اسے مان کی جان صرف ارمان ہی کہتا تھا ناسمجھی سے اپنی پوری آنکھیں کھول کر وہ اسکی جانب دیکھنے لگی کہ ارمان نے سب سے چھپا کر اسے آنکھ ماری جس پر ناز کو سمجھ آیا کہ وہ ارشان نہیں بلکہ ارمان خود ہے

مان آپ

یکدم خوش ہوتے ہوئے وہ پوری اسکی جانب گھوم کر پوچھنے لگی اپنی ہونے والی بیوی کو مہندی لگانے آیا ہوں اور آپ ایسے مت نام لیں سب کی نظر میں فلحال میں ارشان ہوں

اسکاروخ سامنے کی طرف کرتے ہوئے ارمان نے اسے چپ رہنے کا کہا اور ساتھ ہی تھوڑی سی مہندی اٹھا کر اسکے ہاتھ پر لگائی اور پھر باقی رسم ہوری کرنے لگا یہ تو شکر تھا کہ سب مہمان اور بڑے اپنی باتوں میں مصروف تھے اس لیے نوٹ نا کرپائے کہ ارشان دوبارہ رسم کیوں کررہا ہے

Congratulations Bhabhi

انکے سا تھ بیٹھی عائرہ جو ان دونوں کی باتیں سن چکی تھی اسی لیے ارمان نے ناز کہ ساتھ ساتھ اسکی بھی رسم کی اور مبارک باد دی

آپ دونوں کو بھی بہت مبارک ہو اللہ ان دونوں کہ ایک ساتھ بہت خوش رکھے

آمین بھابھی اللہ آپ کو اور ہاد بھائی کو بھی ایک ساتھ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے عائرہ کی دعا پر ارمان نے بھی خوشلدی سے اسے دعا دی جس پر عائرہ نے مسکراتے ہوئے دل میں ہی آمین کہا جبکہ عائرہ تو ارمان کی ہمت پر صرف مسکرا ہی سکی جو ارشان کی جگہ اپنی ہونے والی بیوی کی رسم کرنے آیا تھا

ارمان کو یہ مشورا بھی کل رات زوہان نے ہی دیا تھا کیونکہ ارمان کافی دکھی تھا کہ وہ اپنی مہندی پر اپنی ہی ہونے والی بیوی کو نہیں دیکھ پائے گا اسکا یوں دکھی ہونا زوہان کو بالکل اچھا نال گا تو بس پھر زوہان نے اپنی حرافاتی دماغ میں آئیڈیا بنتے ہوئے ارمان کو مشورا دیا جس پر ارمان صاحب نے بھرپور عمل بھی کرڈالا تھا وہ بیٹھ کر ناز سے مسکراتے ہوئے باتیں کرہی رہا تھا کہ اسکے فون پر فون آیا لیکن کال ہاد کی دیکھ ارمان کی سانس اٹکی کی کہیں اسے خبر تو نہیں ہوگئی

ج۔ جی بھائی پانچ منٹ کہ اندر وہاں سے اٹھو کر فورا واپس گھر آو ورنہ ٹھیک دو منٹ بعد بابا تمہارے پاس موجود ہوگئے ڈرتے ڈرتے ارمان نے کال یس تو کرلی مگر دوسری جانب سے اسکی تنبیہ آواز پر ارمان کی اٹکی سانس کہ ساتھ ساتھ گلا بھی خشک ہوا وہ صرف سوچ کررہ گیا کہ کبھی تو ایسا ہو کہ ہاد سلطان کو ان سب کہ بارے میں کچھ معلوم نا ہو

اپنی بات کہہ کر ہاد نے کال کاٹ دی جس پر ارمان نے شرافت سے اٹھ کر جانا ہی مناسب سمجھا پہلے تو ناز اسکے جانے پر خفا ہوئی لیکن پھر پیار سے بچکارنے پر مان بھی گئی

وہ بے شک مہندی کہ فنکشن میں موجود نہیں تھا لیکن وہاں لگے سبھی کیمروں کی وجہ سے اسکی نظر چاروں اور تھی فنکشن میں کیا ہوا رسم ادا کرتے ہوئے سب نے کیا کیا کیا عائرہ کہاں مسکرائی کہاں دکھی ہوئی زوہان نے اسے کیسے تنگ کیا وہ سب دیکھ رہا تھا اور اسکے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی دیکھ رہا تھا کہ وہاں موجود چند مہمان کیسے ارمان اور ناز کو ایک دوسرے کہ ساتھ فر ینگ ہوتا دیکھ باتیں کررہے تھے کیونکہ انکی نظر میں تو وہ ارشان تھا ناز کا جھیٹ اب وہ لوگ تھوڑی جانتے تھے کہ وہ اصل میں کون ہے اسی وجہ سے ہاد نے ارمان کو فورا وہاں سے نکلنے کا کہا کیونکہ وہ بالکل نہیں چاہتا تھا کہ اپنے بھائی کی ندانی کی وجہ سے سب ناز کہ کردار پر انگلی اٹھائیں

***

اسلام ع! لیکم

اف اللہ جی پتہ نہیں یہ لڑکیاں اتنے ہیوی لہنگے کیسے سنبھال لیتی ہیں مجھ سے تو یہ سادہ سا لہنگا نہیں سنبھل رہا بار بار پیروں کی نیچے آجاتا ہے اپنے لہنگے کہ ساتھ اولجھتی مہرماہ گھر کہ اندر جارہی تھی جب اچانک کوئی بہت تیزی سے گزرتے ہوئے اس سے ٹکرایا اور وہ جو پہلے ہی لہنگے کہ ساتھ اولجھ رہی تھی ٹکر ہونے پر لڑکھڑا کر اوندھے منہ زمین پر گیری جسکی وجہ سے اسکا ہاتھ اچانک دباو پڑنے پر بری طرح موڑا اور اٹھنے والے درد پر وہ بری طرح بلبلائی

ہائے میرا ہاتھ امی

ایم سوری آپ ٹھیک ہیں

نہیں ویسے ہی چینج رہی ہوں دیکھ نہیں رہے آپ کی وجہ سے کتنی زور سے گیری ہوں اور میرا ہاتھ کتنا درد ہورہا اپنی دائینی کلائی پر بائیاں ہاتھ رکھ اس نے سامنے والے کو غصے اور نم آنکھوں سے جواب دیا کیونکہ اسکی کلائی میں سچ میں بہت درد ہورہا تھا جس پر درد کی وجہ سے اسکی بڑی بڑی گولڈن آنکھیں بھی نم ہوئی

ایم سوری پلیز آپ اٹھیں اسکے یوں درد اور رونے پر فیضان نے شرمندگی سے ہاتھ بڑھا کر اسے اٹھنے کا کہا کیونکہ فلحال غلطی اسکی تھی اسکی جلدبازی کی وجہ سے وہ یوں گیری اور اسے چوٹ بھی لگ گئی تھی

ہٹے پیچھے شکر کریں آپ ارشان سر کہ بھائی ہیں ورنہ کوئی اور ہوتا تو اب تک میں اسکا منہ توڑ چکی ہوتی اسکے بڑھے ہاتھ کو پیچھے جھٹک کر وہ خود ہی اٹھتے ہوئے غصے سے بولی

مہرو کیا ہوا تم رو کیوں رہی ہو

اسکو روتے دیکھ دعا ان دونوں کہ پاس آئے فکرمندی سے پوچھنے لگی

دعا میرا ہاتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اپنا ہاتھ دعا کہ آگئے کر مہرماہ اور تیزی سے رونے لگی کیونکہ ہمیشہ جب بھی اسے چوٹ لگتی تھی اور کوئی اس سے ہمدردی یا فکر جتا تا تو چپ ہونے کہ بجائے وہ اور تیزی سے رونے لگی تھی

مہرو کیا ہوا ہے یار بتاو تو

بھابھی وہ میری وجہ سے یہ گیر گئی تھی اور انکی کلائی پر چوٹ لگ گئی

مہرماہ کی بجائے فیضان نے پریشانی اور شرمندہ لہجے میں جواب دیا کیونکہ وہ جیسے رو رہی تھی اس سے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے اسکا ہاتھ خدا ناخاستہ ٹوٹ گیا ہو

دیکھاو مجھے

آہ دعا

دعا نے اسکا ہاتھ ہلا کر دیکھنا چاہا لیکن درد کی وجہ سے مہرماہ نے روتے ہوئے ہاتھ پیچھے کھنچ لیا

میرے خیال میں مہرو تمہا ری کلائی میں موچ آگئی ہے تمہیں ڈاکٹر کہ پاس جانا چاہیے

کیا ہورہا ہے یہاں اور مہرماہ آپ رو کیوں رہی ہیں دعا جو اسے مشورا دے رہی تھی کہ زوہان بھی وہی آگیا اور مہرماہ کہ رونے کی وجہ پوچھنے لگا جس پر دعا نے اسے ساری بات بتائی اور یہ بھی کہ اسے ڈاکٹر کہ پاس جانا چاہیے

ایک منٹ بھابھی کسی اور ڈاکٹر کہ پاس جانے کی کیا ضرورت ہے آپ ایک کام کریں مہرماہ کو اندر لیکر جائیں میں عائرہ بھابھی کو بلاتا ہوں وہ بھی تو ڈاکٹر ہی ہیں

مہرماہ کو اندر لے جانے کا بول زوہان نے عائرہ کو بلانے کا مشورا بھی دیا لیکن اسکی بات پر دعا کو اچھا نا لگا کہ یوں مہندی پر سب کہ سامنے اسے بلایا جائے لیکن پھر زوہان نے سمجھایا کہ فلحال مہرماہ کو فرسٹآیڈ چاہے تو دعا کو بھی اسکی بات ٹھیک لگی اور وہ مہرماہ کو اپنے ساتھ گھر کہ اندر لے گئی جبکہ اور زوہان عائرہ کو بلانے چلا گیا اور پیچھے فیضان بیچارا شرمندہ ہی ہوسکا کہ اسکی وجہ سے اسکی بھابھی کی دوست کو چوٹ لگ گئی

***

مہرو کیا ہوا تمہیں زوہان بتا رہا تھا تمہیں چوٹ لگی ہے تم ٹھیک ہو

عائرہ کہ ساتھ ساتھ زوہان زوبیہ کو بھی اپنے ساتھ لایا تھا جس پر زوبیہ جلدی سے مہرماہ کہ پاس آکر پریشانی سے پوچھنے لگی

نہیں زوبی درد ہورہا ہے

ریلکس مہرماہ کوئی بات نہیں دیکھنا درد ابھی ختم ہوجائے گا دیکھاو مجھے

اسکے یوں بچوں کی طرح درد کی وجہ سے رونے پر عائرہ نے اسکے ساتھ بیٹھتے ہوئے پیار سے کہا اور اسکی کلائی آرام سے پکڑ کر دیکھنے لگی

یہاں درد ہے

آہ ج۔ جی اوکے ریلکس ہوجاو کچھ نہیں ہوا بس چھوٹی سی موچ ہے ابھی ٹھیک ہوجائے گئی زوہان وہ اس ڈرار میں فرسٹآیڈ بوکس ہوگا وہ پکرانا مہرماہ کو پیار سے بچکارتے ہوئے عائرہ نے سامنے ٹیبل کہ طرف اشارہ کیا جس پر زوہان نے فورا ڈرار سے فرسٹآیڈ بوکس نکال کر عائر ہ کہ حوالے کیا

نہیں درد ہوگا

تھوڑا سا درد ہوگا لیکن پھر ٹھیک ہوجائے گا

نہیں مہرو عائرہ بھابھی کی بات سن لو ورنہ ایسے کیسے ساری رات درد میں گزارو گئی اگر فیکچر زیادہ ہوگیا تو زوبیہ جانتی تھی وہ بینڈیچ اتنی آسانی سے نہیں کروائے گئی کہ درد ہوگا اسی لیے پیار سے سمجھاتے ہوئے بولی جس پر مہرماہ نے سمجھتے ہوئے سر ہاں میں ہلایا اور ساتھ ہی آنکھیں بند کرکہ زوبیہ کا ہاتھ دوسرے ہاتھ میں کس کر پکار اسکے یوں آنکھیں بند کرنے پر عائرہ نے ہنستے ہوئے آرام سے اسکی کلائی پرکی اور پہلے آرام سے ہلا کر پھر یکدم کلائی کا کڑا کا نکالا جس پر ایک بار تو درد کی وجہ سے مہرماہ کی چینج نکلی اور ساتھ ہی کئی آنسو بھی روخساروں پر بہے

بس اتنی سی بات تھی دیکھنا اب صبح تک یہ جو ہلکا سا درد ہے وہ بھی ختم ہوجائے گا

کلائی پر کوئی اونٹمیٹ لگا کر بینڈیج کرتے ہوئے عائرہ نے مسکراتے ہوئے اسکی سرخ ناک دبائی جو اتنا رونے کہ وجہ سے شدید سرخ ہورہی تھی

تھنکیو بھابھی

کوئی بات نہیں اب رونا نہیں اور ہاں کل تک کلائی کو زیادہ مو نہیں کرنا ٹھیک ہے

جی

زوبی گھر چلیں

عائرہ کو جواب دیے کر وہ بائیں ہاتھ سے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے زوبیہ سے بولی جس پر زوبیہ نے بھی ہاں کردی کیونکہ رسم تو ویسے ہی ہوگئی تھی اور وقت بھی کافی ہو چکا تھا

ہاں چلو ایک منٹ روکو تم دونوں اکیلے کیسے جاو گئی ٹائم کافی ہوگیا ہے ایک کام کرو فیضان بھائی کہ ساتھ چلی جاو مجھے انکے ساتھ نہیں جانا

دعا کہ بات پر مہرماہ فورا غصے سے ناک چڑہاتی ہوئی بولی وہ ایسی ہی تھی اگر کوئی اسے ڈانٹ دیتا یا کسی کی وجہ سے اسے کچھ ہوجاتا تو وہ دو تین دن تو بالکل اس شخص سے بات نہیں کرتی تھی اسی وجہ سے اس وقت وہ فیضان پر بھی سخت غصہ تھی جسکی وجہ سے اسے چوٹ لگ گئی تھی

مہرماہ کہ یوں انکار کرنے پر دعا کہ ساتھ ساتھ زوبیہ زوہان اور عائرہ نے بھی فیضان کی طرف دیکھا جو شرمندہ تھا لیکن اب اسکے یوں انکار کرنے پر اسے غصہ بھی آیا اسنے کوئی جان بوجھ کر تو اسے نہیں گیر ایا تھا جو وہ سب کہ سامنے اسکی انسلٹ کردیتی

کوئی بات نہیں بھابھی میں چھوڑ دیتا ان دونوں کو

اس سے پہلے کہ مہرماہ فیضان کو گھور گھور کرہی ختم کردیتی زوہان نے اپنی خدمت پیش کی جس پر مہرماہ خاموشی سے مان گئی اور زوبیہ کہ ساتھ عائرہ اور دعا سے مل کر گھر سے باہر نکل گئی جبکہ جاتے جاتے آخری بار فیضان کو غصے سے گھورنا بالکل نہیں بھولی

***

مہندی کا فنکشن دیر رات تک چلا اور تقریبا رات کہ1 بجے وہ سب واپس سلطان میشن لوٹ آئے تھے اور آتے ہی سب تھکن کی وجہ سے اپنے اپنے کمرے میں چلے گئے جبکہ دعا کمرے میں جانے کہ بجائے کیچن میں کھڑی ارشان کہ لیے کافی بنا رہی تھی کیونکہ اچھے سے جانتی تھی کہ کافی پیے بغیر اسکو نیند نہیں آتی کافی بنا کر ٹرے میں رکھتے ہوئے وہ کمرے میں آئی تو اسے تولیے سے بالوں کو رگڑتا پایا وہ شاید ابھی فرش ہوکر نکلا تھا

آپکی کافی

تھنکیو بیگم صاحبہ

تولیہ سٹینڈ پر رکھ ارشان نے اسکے ہاتھ سے ٹرے پکڑا اور ہر بار کی طرح شکریہ ادا کرکہ بیڈ پر بیٹھ کافی پینے لگا جبکہ دعا خود شیشے کہ سامنے بیٹھ کر جیولری اتارنے لگی

مہرماہ کو کیا ہوا تھا سنا اسکو چوٹ لگ گئی تھی کافی کا گھونٹ حلق سے اتارتے ہوئے ارشان نے اسکو نظروں کہ حصار میں لیتے ہوئے سوال کیا جی اسکی اور فیضان بھائی کی ٹکر ہوگئی تھی اور مہرو گیر گئی جسکی وجہ سے اسکی کلائی میں موچ آگئی تھی لیکن شکر ہے عائرہ بھابھی نے اسکو فرسٹآیڈ دے دی اور اسکا درد کم ہوا ورنہ وہ تو بالکل بچوں کی طرح درد کی وجہ سے رو رہی تھی ساری بات اسکو بتاتے ہوئے وہ ساتھ ساتھ اپنی جیولری اتارنے کہ بعد بالوں کا جوڑا کھولنے لگی اچھا تبھی فیضان شرمندہ شرمندہ گھوم رہا تھا

جی

اچھا تو کافی ختم کر ارشان کچھ اور پوچھتا کہ اس سے پہلے ہی اسکی نظر دعا کہ کمر پر بکھرے لمبے بالوں میں اولجھی اسکے گھنے اور لمبے سلکی بال ارشان کو بہت پسند تھے وہ بال صرف تب کھولتی تھی جب نہائے اور تب تک جب تک سوکھ ناجایے ورنہ سوکھ جانے پر وہ فورا بالوں کی چٹیا کرلیتی

آپ کہ بال بہت خوبصورت ہیں دعا

کافی کا مگ سائیڈ ٹیبل پر رکھتے ہوئے وہ چل کر اسکے نیچے آیا اور اسکے بالوں کو پیار سے چھو کر خماری میں بولا

اسکے لہجے اور قریب آنے پر دعا کی ہتھلیلاں یکدم نم ہوئی جبکہ سا تھ ہی دھڑکنیں تیز ہوئی

کمرے میں بالوں کو کھولا رکھا کریں مجھے اچھا لگتا ہے بال کھولا رکھنے کہ ساتھ ساتھ اسنے یہ بتانا بھی ضروری سمجھا کہ بال کمرے میں کھول کر رکھا کرئے ج۔ جی

وہ صرف اتنا ہی بول پائی جبکہ وہ اسکے بالوں میں چہرا چھپا کر انکی خوشبو کو محسوس کرنے لگا اور پھر اسکی گردن سے بال ہٹا کر وہاں اپنے لبوں کا پرشدت بوسہ دیا جس پر دعا نے جھرجھری لی

م۔ مجھے چینج کرنا ہے اسکی بھرتی قربت میں دعا لڑکھراتی آواز میں بولی اور اٹھ کر جانے لگی لیکن اس سے پہلے ہی ارشان نے بازو سے کھنچتے ہوئے اسکاروخ اپنی جانب کیا فلحال اس کی ضرورت نہیں کیونکہ اس وقت میں آپ کہ اور اپنے درمیان کسی بھی چیز کی روکاوٹ نہیں چاہتا

خمار الود لہجے میں اسکی بات کا جواب دیے ارشان نے اسکی کمر پر گرفت سخت کی اور ساتھ ہی اسکے سرخی سے سنجے ہونٹوں کو اپنے لبوں کی قید میں لیا

اسکی بےباک بات اور ہونٹوں پر جھکنے پر دعا نے آنکھیں بند کرکہ سختی سے اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھا جبکہ اسکے روخسار شرم و حیا کی سرخی پر دہکنے لگے تھے

***

رات کہ تقریبا تین بجے کا وقت تھا جہاں سبھی سلطان میشن میں سو رہے تھے وہی وہ اکیلا تھا جو تین بجے سونے کی بجائے اپنے کمرے کہ ساتھ ملحقہ پول سائٹ میں سویممنگ کررہا تھا جبکہ ساتھ ساتھ اسکی نظریں لیپ ٹاپ کی سکرین پر بھی تھی جہاں عائرہ مہندی کہ جوڑے میں ہی بیڈ پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہوئے فریحہ سے مہندی لگوا رہی تھی اسنے جیولری اور میک آپ تو اتار دیا تھا لیکن جوڑا چونکہ اسکی مایوں کا تھا اس لیے صبح سے پہلے وہ اتار نہیں سکتی تھی اور اب اسی جوڑے میں بنا اکتائے وہ سکون سے فریحہ سے مہندی لگوا رہی تھی اور ہاد سلطان بڑی ہی دلجوئی سے اسے مہندی لگواتے ہوئے نہار رہا تھا دنیا کا عجیب دولہا تھا وہ جو پہلے اپنی ہر رسم ادا کرنے سے منا کرچکا تھا اور اب اپنی مہندی کی رات سب کہ ساتھ ہونے کی بجائے اکیلا سویممنگ کررہا تھا وہ بھی اس لیے کیونکہ ان رسموں میں وہ اسکے ساتھ نہیں ہوگئی اس لیے اس نے مہندی کی رسم سے انکار کردیا اسکی ہر خوشی تو اس سے جڑی تھی تو بھلا کیسے اسکے بغیر اپنی کو ئی خوشی منا لیتا اپنے وعدے کا وہ پکا تھا اگر چاہتا تو جاکر اس سے مل لیتا پھر چاہے وہ دونوں روبرو نا ہوتے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور نا ہی رخصتی سے پہلے نکاح کی کوئی خواہش ظاہر کی تھی بلکہ وہ چاہتا تھا کہ نکاح ہوتو وہ تبھی روخصت ہوکر اسکے ساتھ آئے کیونکہ قطعا نکاح کرکہ وہ اسے وہاں تو چھورنے والا نہیں تھا تھوڑی دیر گزرنے کہ بعد جب فریحہ مہندی لگا کر چلی گئی تو ہاد سویمنگ پول سے باہر نکلا اور سویمنگ رول پہن آکر کرسی پر بیٹھا لیپ ٹاپ کی سکرین اپنی طرف گہما ئی اور ساتھ ہی موبائل اٹھا کر مسیح ٹائپ کرکہ سینڈ کیا فریحہ کہ جانے کہ بعد ابھی وہ سکون سے بیڈ کہ ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھی ہی تھی کہ اسکا موبائل بجا جس پر پہلے تو عائرہ نے انگور کیا لیکن پھر تجسوس کہ مارے بیڈ سے اٹھی اور ڈر سنگ پر پڑئے موبائل کو بڑے ہی دیہان سے اٹھا کر واپس بیڈ کی طرف آئی اور بیٹھ کہ اسنے موبا ئل سآیڈ ٹیبل پر رکھا تاکہ انگلی سے لاک کھول سکے

ڈریس چینج کرلیں ورنہ تھک جائیں گئی

نظر رکھنے کہ ساتھ ساتھ کیا میرے کمرے میں کیمراز بھی لگوا چکے ہیں آپ

مسیح سین کر وہ اونچی آواز میں یہاں وہاں دیکھتے ہوئے چیڑ کر بولی

کیونکہ اب اتنی جانکاری تو اسے تبھی ہو سکتی تھی جب وہ ہر وقت اسے دیکھ سکتا ہو اب ساتھ تو تھا نہیں تو مطلب کہ اس نے کیمراز لگوائے ہوئے تھے

کوئی شک ہے آپ کو

مسیح کہ ذریعے جواب فورا حاظر تھا

آپ کو زرہ شرم نہیں آتی ہاد یوں بلا اجازت کسی غیر لڑکی پر نظر رکھتے ہوئے

آنکھیں چھوٹی کیے وہ ایک بار پھر اونچی آواز میں بولی کیونکہ اتنا تو یقین تھا وہ اسے سن رہا ہے غیر ہم صرف رشتے سے ہیں ورنہ احساسات میں جتنی آپ میرے لیے اور میں آپ کے لیے اہم ہوں اتنا شاید ہی کوئی اور ہو

اس بار بھی جواب فورا حاضر تھا جس پر عائرہ کہ ہونٹوں پر مسکراہٹ تو ابھری لیکن اسنے وا ضح نا ہونے دیا کہ وہ مسکرا رہی ہے پر ہائے رئے اسکی اس مصوم سی کوشش پر ہاد سلطان ضرور دلکشی سے مسکرا دیا اگر آپ کو اسی طرح مجھ پر نظر ہی رکھتی تھی تو مہندی ایک ساتھ کرنے سے انکار کیوں کیا ایسے بھی تو آپ مجھے دیکھ ہی رہے ہیں

وعدہ روبرو آنے کا تھا میلوں دور بیٹھ کر دیکھنے کا نہیں اس لیے روبرو تو اب ہاد سلطان آپ کہ محرم بن کر ہی آئے گا

پختہ لہجے میں مسیح ٹائپ کرکہ اسنے فورا سینڈ کیا

ہمم اب اگر آپ اجازت دیں تو کیا میں سو جاوں

سو جائیں لیکن اس سے پہلے اپنے کیرے تبدیل کرلیں ورنہ پوری رات بے آرام رہے گئی

اپنے لیے اسکی فکر پر عائرہ کہ دل میں گدگدی ہوئی وہ ساتھ نا ہوکر بھی ہر وقت اسکے ساتھ تھا بھلے وہ اسے دیکھ نہیں پارہی تھی لیکن کم سے کم اس سے بات کرپارہی تھی اور وہ اسے جواب بھی دے رہا تھا یہ بات بھی اسکے لیے ڈھیروں سکون کا سبب تھی کہاں چار سال اسنے بنا دیکھے سنے بس انتظار میں کاٹ دیے اور اب کہاں وہ ناہوکر بھی ہر وقت ساتھ تھا مایوں کا جوڑا شادی کا جوڑا پہننے سے پہلے نہیں اتارا جاتا اس لیے بے فکر رہے آپ سے جڑی کوئی بھی چیز مجھے بے آرام نہیں کرسکتی

اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی کو دیکھتے ہوئے اس بار اسنے بھی اپنے دل کی بات کہی اور اسکے جواب پر ہاد سلطان بالوں میں ہاتھ پھرتے ہوئے والہانہ انداز میں مسکرایا

سو جائیں مسیح سین کرکہ عائرہ خاموش رہی اور کو ہنی سے تکیہ ٹھیک کرکہ دیہان سے اسنے بلنکیٹ خود پر اوڑھا اور سیدھا لیٹ کر اپنی مہندی کو دیکھنے لگی

جبکہ دوسری طرف ہاد مو بائل اور لیپ ٹاپ اٹھا کر کمرے میں آیا اور کمرے میں لگی لارج سائز کی ایل ای ڈی پر فکس ہوا کیمرا اون کرتے ہوئے اسنے لیپ ٹاپ اوف کیا اور خود بیڈ پر بیٹھ ٹیک لگا کر اسکو دیکھنے لگا جو ناجانے مہندی میں کیا تلاش کررہی تھی

کیا تلاش کررہی ہیں

موبائل اٹھا کر اسنے مسیح ٹائپ کیا لیکن پھر ناجانے کیا سوچ آئی کہ ٹائپ کیا مسیح ڈلیٹ کرکہ موبائل بیڈ پر اوچھال اور نگاہیں دوبارہ سکرین پر ابھرتے اسکے وجود پر کٹائی ناجانے کتنی ہی دیر عائرہ نے اسکے خیالوں میں گزاری اور ہاد سلطان بنا نظریں ہٹائے اسے محبت پاش نظروں سے نہارتا رہا یہاں تک کہ باہر مسجدوں میں فجر کی آذان ہونے لگی آذان سن کر عائرہ اٹھ کر بیٹھی اور کندھے پر موجود دوپٹہ سر پر لیا اسکے اٹھنے پر ہاد بھی سیدھا ہوکر بیٹھا اور جب ساری آذانیں مکمل ہوگئی تو عائرہ اٹھ کر وضو کرنے واشروم چلی گئی اور اسکے ساتھ ہی ہاد بھی اٹھا اور واشروم میں وضو کرنے چلا گیا تھوڑی دیر بعد دونوں ایک ساتھ وضو کرکہ واپس آئے اور جا نماز بجھا کر نماز ادا کرنے لگے وہ دونوں میلوں دور اپنے اپنے کمروں میں ایک ساتھ نماز ادا کررہے تھے اگر نماز کی پکی عائرہ تھی تو ہاد سلطان بھی لاکھ مصروفیت کہ باوجود کبھی نماز قضا نہیں کرتا تھا بلکہ اسکے ساتھ ساتھ باقی چاروں بھائی بھی نماز کہ پکے پاپند تھے یہ عادت ان پانچوں میں انکی ماوں کی وجہ سے تھی نماز مکمل کر دونوں نے ایک ساتھ دعا کہ لیے ہاتھ اٹھائے اور اپنے رب سے ایک دوسرے کا سدا ساتھ مانگنے کہ ساتھ ساتھ آنے والی زندگی میں خوشیوں کی دعا بھی کرڈالی دعا ختم کر دونوں اٹھے اور جا نماز تہہ کرکہ اسکی جگہ پر رکھا اب ہاد جانتا تھا کہ وہ اپنے معمول کہ مطابق ٹریس پر جائے گئی اس لیے خود بھی اپنے کمرے میں بنے ٹریس کی طرف آیا اور اسکی سوچ کہ مطابق عائرہ بھی ٹریس پر آکر کھڑی ہوئی اور اپنی بروان آنکھوں سے آفتاب پر پھلتے اجالے کو دیکھنے لگی اسے روازنہ نماز کہ بعد ٹریس پر کھڑی ہوکر طلوع افتاب دیکھنے کا بہت شوق تھا اسی لیے جب تک مکمل اوجالا نا ہوجاتا وہ وہی کھڑی رہ کر انتظار کرتی رہتی تھی

آج ان دونوں کی زندگی کا سب سے بڑا اور یادگار دن تھا آج وہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کہ لیے ایک ہونے والے تھے اور اس گھڑی کا دونوں کو بے صبری سے انتظار تھا جہاں وقت گزرنے کہ ساتھ ساتھ عائرہ کو گھبراہٹ ہورہی تھی وہی ہاد سلطان کہ لیے تو یہ وقت گزرے نہیں گزر رہا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.