ہائے اللہ مان یہ تو بہت بھاری ہے اسے پہن کر تو ہم گیر ہی جائیں گئے
سامنے موجود بھاری لہنگے کو اپنی پوری آنکھیں کھول کر دیکھتے ہوئے وہ انتہائی مصومیت سے بولی ارمان چونکہ کیس کہ سلسلے سے ایک ہفتے کہ لیے شہر سے باہر تھا جسکی وجہ سے ناز کی شوپنگ ابھی تک نہیں ہوئی تھی اسی لیے وہ جیسے ہی واپس آیا تو اسے اپنے ساتھ لیے شوپنگ پر چلا آیا کیونکہ کل رات مہندی کا فنکشن تھا
کوئی بات نہیں میں ہوں نہ میں سنبھال لوں گا
کیوں آپ بھی لہنگا پہننے والے ہیں کیا
اپنی آنکھوں کو مٹکائے اسنے ایک اور سوال کیا
مان کی جان لہنگا آپ پہنے گئی اور میں آپ کو گیر نے سے پہلے ہی سنبھال لوں گا
پیار سے اسکے بالوں کی لیٹ کو کان کہ پیچھے کرتے ہوئے ارمان نے محبت سے جواب دیا
او تو ایسے بولیں نا ہمیں لگا شاید آپ بھی لہنگا پہنے گئے
ہاتھ کو ہوا میں لہرا کر ہنستے ہوئے وہ لہنگا اولٹ پلٹ کر دیکھنے لگی
آپ کو پسند آیا
ہاں نا یہ بہت پیارا ہے دیکھیں اس پر میٹرز بھی لگے ہیں
زور زور سے سر کو ہاں میں ہلائے اسنے لہنگے کہ باڈر پر گوٹی کی درمیان شیشوں کو بھی اسے دیکھا یا وہ دونوں پہلے مہندی کہ لیے ڈریس پسند کررہے تھے
اکسکیوزمی
یس سر
یہ لہنگا پیک کروا دیں اور بارات کہ لیے برائیڈل ڈریسز کہاں پر ہیں سر اس طرف یہاں پر ساری مہندی کی کول کشن ہے آپ اس طرف جائیں وہاں بارات کہ لیے سبھی ڈریسز موجود ہیں
ہاتھ کا سیدھا اشارہ دوسری جانب کر سیلز گرل نے اسے جواب دیا
چلیں آپ یہ پیک کروا دیں ناز وہاں چلیں وہاں چل کر اپنا برائیڈل ڈریس بھی سلیکٹ کرلیں سیلز گرل کو پیک کرنے کا بول ارمان نے ناز کو بھی مخاطب کیا جس پر وہ خوشی خوشی اس طرف بڑھی وہ تو آج پہلی بار شوپنگ پر آکر بہت زیادہ خوش تھی اور زیادہ خوشی تو اس بات کی تھی کہ آج کئی ماہ بعد وہ اس اپارٹمینٹ سے باہر نکلی تھی
اسکی خوشی پر خوش ہوئے ارمان نے سب سے پہلے اسکی پسند سے اسے مہندی کا اور اسکے بعد بارات اور ولیمے کا ڈریس دیلایا اسکے بعد اسکے ساتھ کی ساری میچنگ جیولری شوز چوڑیاں اور ناجانے کیا کیا دیال دیا تھا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ جو کئی بچوں والی چیزیں بھی خرید چکی تھی جیسے اگر کسی شوپ میں ٹیڈی بیر نظر آیا تو وہ خرید لیا یا کسی شوپ میں گڑیا نظر آئی تو وہ خرید لی وہ جو کہتی ارمان اسے بنا حبس کیے دیال رہا تھا جس پر وہ بہت زیادہ خوش تھی
مان ہمیں بھوک لگی ہے چلیں نا کچھ کھاتے ہیں
لیکن ابھی آپکا مہندی کا جوتا رہتا ہے پہلے وہ خرید لیں اسکے بعد کچھ کھانے چلیں گئے
نہیں پہلے ہمیں کچھ کھانا ہے اسکے بعد باقی شوپنگ کریں گئے چلیں پلیز
اچھا چلیں لیکن خبردار اگر آپ نے پیزا آڈر کیا تو
اچھا ٹھیک ہے ہم پیزا نہیں کھائیں گئے لیکن اس کہ بدلے میں آپ کو ہمارے ساتھ سپائسی فرائڈ چکن کھانا ہوگا
وہ اچھے سے جانتی تھی کہ ارمان سپائسی چیزیں نہیں کھاتا اسی لیے جان بوجھ کر یہی شرط رکھی اسکی بات سن کر ارمان نے اسے گھورا لیکن آگے سے ناز نے اسے اس قدر مصومیت سے دیکھا کہ ناچاہتے ہوئے بھی اسے ہنسی آگئی بہت شرارتی ہوگئی ہیں آپ چلیں کھا لیجے گا پیزا کیونکہ جانتا ہوں پیزے کہ بغیر آپ کی بھوک پوری نہیں ہوتی اپنے پیچھے چلتے گارڈ کو شوپنگ بیگز پکار کر اسنے ناز کا ہاتھ تھاما اور بولتے ہوئے فوڈ پوائنٹ کی طرف بڑھ گیا
یہ گارڈز اسنے شپیسلی ناز کی سکیورٹی کہ لیے اسکے ساتھ رکھے ہوئے جو اسکی غیر موجودگی میں پل پل کی خبر اس تک پہنچاتے رہتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ آج مال میں بھی وہ انہیں اپنے ساتھ ہی لایا تھا تاکہ ظاہری نا سہی لیکن خو فیا طور پر وہ چاروں طرف نظر رکھ سکیں
***
آنٹی یہ دیکھیں یہ کتنا پیارا ہے نہ مان نے ہمیں بہت ساری شوپنگ کروائی اور تو اور ہمارا فیورٹ پیزا بھی کھلایا وہ نا بہت اچھے ہیں ہمارا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں
آسیہ بیگم کو اپنی ساری شوپنگ دیکھاتے ہوئے ناز ساتھ ساتھ ارمان کی تعریفوں کہ پل بھی باندھ رہی تھی کہ وہ اسکا کتنا خیال رکھتا ہے اور اس کی باتیں سن کر آسیہ بیگم مسکرائے جارہی تھی ماشاءاللہ یہ سب کچھ بہت پیارا ہے اور جب یہ سب ہماری ناز پہنے گئی تو اور بھی زیادہ پیاری لگے گئی انہوں نے مسکراتے ہوئے اسکا کندھا تھپتھپا کر اسکی بھی تعریف کرڈالی جس پر ناز اپنی تعریف پر کھلکھلا کر ہنسی فاروق صاحب ارمان اور فیضان چونکہ ایک ہی فیلڈ سے تھے تو اسی وجہ سے وہ تینوں ایک دوسرے کو بہت اچھے سے جانتے تھے یہاں تک ناز کہ کیس کہ بارے میں بھی فاروق صاحب لاعلم نہیں تھے اس لیے جب انہیں معلوم ہوا کہ ار مان ناز سے شادی کررہا ہے تو انہوں نے بہت سوچتے ہوئے دامیر صاحب کہ سامنے یہ بات رکھی کہ وہ ناز اور عائرہ دونوں کو اپنی بیٹی بنا کر رخصت کرئے گئے انکا یہ قیصلہ دامیر صاحب کو برا نہیں لگا تھا اسی لیے انہوں نے ارمان سے بات کی جس نے بہت سوچتے ہوئے ہاں کردی کہا سی بہانے وہ سب کہ ساتھ محفوظ بھی رہے گئی اور اسے اپنے اپنوں کی کمی بھی محسوس نہیں ہوگئی اسی لیے پچھلے ایک ہفتے سے ناز انہی کہ ساتھ رہ رہی تھی اسکی مصوم حرکتیں اور باتوں کی وجہ سے وہ بہت جلد ان سب کہ سارھ گھل مل گئی تھی جبکہ آسیہ بیگم کو تو وہ بالکل عائرہ کی طرح عزیز ہوگئی تھی وہ چھوٹی اور ناسمجھ تھی اسی لیے آسیہ بیگم اسے بہت کچھ سمجھا بھی دیتی تھی جو وہ بہت غور سے سنتی تھی آپ کو پتہ ہے آنٹی ہم نا پہلی بار کوئی شادی دیکھے گئے اور شادی بھی وہ جو ہماری اپنی ہے اس لیے نا ہم بہت زیادہ اکسائٹیٹ ہیں کتنا مزا آئے گا نا کتنے سارے لوگ ہوں گئے ہم یہ سارے کیرے پہنے گئے تیار ہوگئے اور ہاں سب سے ضروری بات آپ نا مہندی والی سے کہنا ہمیں یہاں سے مہندی لگائے ہمیں نا مہندی بہت زیادہ پسند ہے
اکسائٹمینٹ میں آسیہ بیگم کو سب کو کچھ بتاتے ہوئے اسنے کو ہنی پر ہاتھ رکھ یہ بھی بتایا کہ اسے مہندی یہاں سے لگوانی ہے ہاں کیوں نہیں بیٹا آپ کو جہاں سے جیسی پسند ہو ویسی مہندی لگوانا بلکہ آپ کا جو دل کرئے وہ کرنا کوئی بھی آپ کو کچھ نہیں بولے گا
اچھا پھر ٹھیک ہے آپ یہ دیکھیں نا ہماری گڑیا کتنی پیاری ہے
***
دونوں گھروں میں شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری تھی سلطان میشن میں تو سبھی تیاریاں ہاد نے خود کروائی تھی جس میں جہاں بھی کوئی کام ہوتا وہاں باقی چاروں بھائی بھی پیش پیش رہتے دامیر سلطان کو تو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پری کیونکہ سب کچھ وہ سب خود ہی سنبھال رہے تھے جبکہ انکے برعکس عائرہ کی طرف سب کچھ لقمان صاحب بطور عائرہ کہ چاچو سب دیکھ رہے تھے اور انکی مدد کروانے کہ لیے انکا بیٹا حسن بھی پیش پیش تھا عائرہ نے فاروق صاحب کو سختی سے منا کیا ہوا تھا کہ وہ کچھ نہیں کریں گئے جسکی وجہ سے وہ صرف وہی کام کرتے جو گھر رہ کر کیا جا سکتا تھا آج ان چاروں کی مہندی کا فنکشن تھا فنکشن چونکہ الگ الگ ہونا تھا تو اسی سلطان میشن میں سب دونوں دلہوں کی مہندی لیکر فاروق صاحب کی طرف جانے والے تھے
ماشاءاللہ دعا تم بہت پیاری لگ رہی ہو
تم بھی بہت پیاری لگ رہی ہو
مہرماہ کی تعریف پر دعا نے مسکراتے ہوئے اسکی بھی تعریف کرڈالی
لو پیاری ہوں تو پیاری ہی لگوں گئی نہ
اپنے بالوں کو جھٹکتے ہوئے مہرماہ نے اترا کر جواب دیا
اچھا بتاو کچھ کھاو گئی تم دونوں
ہاں یار کچھ بھی کھلا دو قسم سے بڑی بھوک لگی ہے
توبہ ہے مہرو ابھی گھر سے تم پلیٹ بھر کر کھانا کھا کر نکلی تھی اور آدھے گھنٹے میں تمہیں پھر سے بھوک لگ گئی
زوبیہ نے حیرانگی سے اسکی بھوک پر چوٹ کی تم تو چپ ہی رہو ہر وقت میرے کھانے پر نظر رکھتی ہو خود تو کچھ کھاتی نہیں اور چاہتی ہو میں بھی تمہاری طرح کچھ نا کھاوں دعا تم منگواو کچھ یار اسکو تو رہنے دو
اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے مہرماہ نے دعا کو کچھ کھلانے کا کہا جس پر دعا نے ہنستے ہوئے ملازم کو آواز دی اور ان دونوں کہ لیے کچھ کھانے پینے کو منگوایا دعا نے ان تینوں کو شادی پر آنے کی دعوت تھی جس پر زوبیہ اور مہرماہ تو آگئی تھی مگر انوشہ طبعیت خرابی کی وجہ سے نہیں آئی تھی بلکہ وہ تقریبا چار دن سے یونی بھی نہیں جارہی تھی اور اسکی یہ غیر حاضری ایک شخص کو بہت زیادہ محسوس ہورہی تھی
دعا بھابھی
او ہو یہاں تو بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں لیکن یہ کیا آج بھی آپ تین ہیں آپ کی چھوتی دوست نہیں آنے والی کیا
زوہان جو کچھ بولتے ہوئے ڈ ائینگ روم میں آیا تھا وہاں دعا کو زوبیہ اور مہرماہ کہ ساتھ بیٹھا دیکھ پہلے شوخی اور پھر سنجیدگی سے پوچھنے لگا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ دعا نے ان تینوں کو بھی بلایا ہے لیکن اب انوشہ کو ناپاکر وہ مایوس ضرور ہوا تھا
نہیں بھئی اسکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے نہیں آئی لیکن ہوسکتا ہے کل آجائے
زوبیہ نے جواب دیا ہمم اچھا خیر بھابھی آپ کہ شوہر نام داد آپ کو کمرے میں بلا رہے ہیں جاکر دیکھیں کیا مسئلہ در پیش ہے انہیں
ان لوگوں کہ ساتھ ہی سنگل صوفے پر بیٹھتے ہوئے زوہان نے دعا کو ارشان کا پیغام دیا
اچھا تم دونوں بیٹھو میں ابھی آتی ہوں
ان دونوں کو بولتی دعا وہاں سے باہر نکل گئی
ویسے زوہان یہ تم لوگوں نے کیا شادی پر کسی کو بلایا نہیں کوئی نظر ہی نہیں آرہا لگ ہی نہیں رہا کہ شادی والا گھر ہے
نہیں وہ کیا ہے نا ہاد بھائی کو شور شرابا زیادہ پسند نہیں اس لیے انہوں نے مہدی کرنے سے انکار کردیا اور ویسے بھی آج مہندی عائرہ بھابھی کی طرف لے کر جاتی تھی اس لیے سب کو بارات اور ولیمے کا انو ٹیشن ہی دیا ہے
مہرماہ کی بات پر زوہان نے جوس پیتے ہوئے جواب دیا جوکہ ابھی ملازم رکھ کر گیا تھا
زوہان سارا سامان گاڑی میں رکھوا دیا
اپنی کلائی میں گھڑی پہنتے ہوئے فیضان نے جلدی میں اندر آتے ہوئے پوچھا
جی بھائی وہ سب تو رکھوا دیا ہے اب بس ارشان بھائی کی دیر ہے پھر انشاءاللہ نکلے گئے
ہمم چلو میں زرہ بابا کو دیکھ لوں
سر کو ہاں میں ہلایے فیضان نے ایک نظر زوبیہ اور مہرماہ پر بھی ڈالی اور دوبارہ باہر نکل گیا
یہ کون تھے
جوس پیتے ہوئے مہرماہ نے زوہان سے پوچھا
یہ فیضان بھائی ہیں میرے کزن اور بڑے بھائی
ویسے کتنے بھائی ہو تم سب ہم ماشاءاللہ سے پانچ بھائی ہیں سب سے بڑے ہاد سلطان ہیں جنکی آج مہندی ہے اس سے چھوٹے ارشان سلطان ہیں جو آپ کہ سر ہیں اور ان سے پو رے دو منٹ چھوٹے ارمان سلطان انکی بھی آج مہندی ہے ان سے دو ماہ چھوٹے فیضان سلطان ہیں اور سب سے آخر پر میں ینی زوہان سلطان ایک ایک کر کہ سب کہ بارے میں بتاتے ہوئے آخر میں اس نے بڑے ہی شہانہ انداز میں اپنا تعارف بھی کروایا
اوو تو مطلب سر ارشان اور ارمان جڑ وا بھائی ہیں
ہاں جی
اچھا
***
جی ارشان آپ نے بولایا
کمرے کہ اندر آکر دعا نے اس سے سوال کیا جو آئینے کہ سامنے کھڑا کف لنکس سیٹ کررہا تھا وائیٹ کلر کی شلوار قمیض پر سکین واس کوٹ پہن کر مکمل تیار وہ بہت زیادہ پرکشش لگ رہا تھا اسے دیکھ دعا نے دل ہی دل میں ماشاءاللہ کہتے ہوئے نظر بھی اتاری کہ کہیں اپنی ہی نظر نا لگ جائے
ہاں یار میری گھڑی نہیں مل رہی
یہ سامنے ہی تو رکھی ہے
یہ نہیں وہ براون والی وہ کہاں ہے
اچھا وہ روکیں
یہ لیں
اسکو جواب دیتی دعا ڈر سنگ روم کی طرف گئی اور اسکی گھڑ یوں کی کول کشن میں سے جو گھڑی اسے چاہیے تھی وہ لاکر اسکو دی جس پر ارشان نے مسکرا کر اسکا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک بھرپور نظر اسکے حسین سرا پائے پر بھی ڈالی جو اونج لہنگے سکن شرٹ اور پرپل دوپٹے کہ ساتھ ہلکی پھلکی جیولری اور لائٹ سے میک آپ میں بہت زیادہ پیاری لگ رہی تھی ارشان نے آج پہلی بار اسے یوں تیار ہوئے دیکھا تھا اسی لیے وہ باقی دنوں سے کافی الگ لگ رہی تھی
اور کچھ چاہے آپ کو
ہاں چاہے تو
کیا اسکے ہاں کہنے پر دعا نے ناسمجھی سے پوچھا کیونکہ تیار تو وہ مکمل ہوچکا تھا لیکن جو جواب ارشان نے آنکھوں سے دیا اس پر وہ پہلے تو نا سمجھی لیکن سمجھ آنے پر اسکی پلقویں خود با خود شرم سے جھکی
رات میں آکر فرصت سے لوں گا ابھی چلیں دیر ہورہی ہے
اسکے کان کہ پاس جھک کر معنی خیزی سے بولتے ہوئے اس نے اسکا ہاتھ پکار اور کمرے سے باہر نکل گیا
***
فاروق صاحب نے مہندی کی ساری تیاریاں باہر لان میں ہی کروائی تھی جہاں بہت سے مہمان موجود باتوں میں مگن تھے اور کچھ ابھی پہنچے تھے جبکہ سلطان میشن سے سب ابھی تک نہیں آئے تھے انکے استقبال کہ لیے فاروق صاحب اور لقمان صاحب خود دروازے کہ پاس کھڑے ہوئے تھے کیونکہ پانچ منٹ پہلے ہی دامیر صاحب فون کرکہ انہیں بتا چکے تھے کہ وہ سب پہنچنے والے ہیں مہندی کا ڈریس پہن کر وہ ابھی آکر بیٹھی تھی کہ پارلر والی اسے میک آپ کرسکے تبھی موبائل پر بجنے والی مسیح ٹون سن کر وہ بن دیکھے ہی سمجھ گئی تھی کہ مسیح کس کا ہوسکتا ہے وہ بھلے ہی اپنے وعدے کہ مطاطق اسکے سامنے نہیں آرہا تھا لیکن مجال تھی کہ اسکی ایک بھی تیاری میں وہ مسیح کرکہ اسے یہ نا بتاتا کہ آپ یہ نہیں کریں گئی یا یہ کریں گئی ایسے اچھی لگے گئی یا ایسے اچھی نہیں لگے گئی
ایک منٹ
پارلر والی کو ایک منٹ روکنے کا بول اسنے موبائل اٹھایا ور اسکی چائٹ ان کیا
میک آپ لائیٹ کروائے گا میں نہیں چاہتا آپ کو کسی کی نظر لگ جائے
لگتا ہے آپ کی فیونسی کا مسیح ہے
مسیح پڑھ کر عائرہ مسکرا دی اور اسکی یہی مسکراہٹ دیکھ پارلر والی نے ہنستے ہوئے پوچھا
جی آپ پلیز میک آپ تھوڑا لائیٹ کرئے گا زیادہ ہیوی نا ہو چائٹ آف کرکہ اسنے موبائل سامنے ڈر سنگ پر رکھا اور پارلر والی کو ہدایت دی جو اسکی بات سن کر ہنس دی
ڈونٹوری آج مہندی ہے اس لیے میک آپ لائیٹ ہی ہوگا اب میں شروع کروں
جی
پارلر والی کو ہاں بولے وہ خاموش ہوگئی جس پر پارلر والی نے بہت ہی مہارت کہ ساتھ اپنے ہا تھوں کا کمال دیکھاتے ہوئے اسکی خوبصورتی میں چار چاند لگائے مہندی کہ رنگ برینگے لہنگے کہ اوپر شارٹ سکین کلر کی کرتی پر اسنے دوپٹہ اگئے کی طرف سیٹ کروا کہ سر پر لیا ہوتا تھا ہلکی ہلکی پھولوں کی جیولری میں لائیٹ سے میک آپ کہ ساتھ وہ آسمان سے اتری کوئی اب سرا ہی لگ رہی تھی وہ زیادہ میک آپ نہیں کرتی تھی اور نا ہی کبھی اسنے کوئی جیولری پہنی تھی لیکن آج وہ اپنے محبوب کہ نام کی ہر شہ میں سنجی دلکشی کی مورت ہی لگ رہی تھی اسکو مکمل تیار کرکہ تو پارلر والی بھی تعریف کیے بغیر نا رہ سکی کیونکہ وہ لگ ہی بہت زیادہ پیاری رہی تھی
واہ سونیوں تسی تے قیامت ڈھا رہے ہو مکمل تیار ہونے کہ بعد وہ اپنا عکس آئینے میں دیکھ رہی تھی جب کمرے کہ اندر آنے والی شخصیت کی آواز پر اسنے آنکھیں چھوٹی کرکہ اسے گھورا
فرصت مل گئی تمہیں آنے کی اب بھی کیوں آئی ہو شادی گزر جانے دیتی بھلا
اپنی جگہ سے اٹھ کر فریحہ کو گھورتے ہوئے عائرہ نے اسکے لیٹ آنے پر طنز کیا
فریحہ اور عائرہ دونوں کالج کی دو ستیں تھی پڑھائی مکمل ہونے کہ بعد فریحہ کہ گھر والوں نے تو اسکی شادی کردی جسکی وجہ سے وہ اپنے شوہر کہ ساتھ دوبئی میں سٹلڈ تھی
یار طنز بعد میں کرنا پہلے مل تو لو قسم سے بہت یاد کیا میں نے تمہیں عائرہ کہ طنز کو سائیڈ پر رکھ فریحہ پرجوشی سے اسکے لگے لگتی ہوئی بولی جس پر عائرہ نے بھی ہنستے ہوئے اسے گلے لگایا
ماشاء اللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت زیادہ پیاری لگ رہی ہو اللہ تمہیں ہر بری نظر سے بچائے
فریحہ نے سچے دل سے سکی تعریف کرتے ہوئے دعا بھی دیا آمیں لیکن تمہاری اس تعریف پر میں راضی نہیں ہونے والی یہ کوئی طریقہ ہوا بھلا سب آگئے اور دولہن دوست کو دیکھو وہ آب آرہی ہے
یار میرا بس چلتا تو میں تو جس دن ڈیٹ فکس ہوئی تھی اسی دن آجاتی لیکن رائد کہ کام کا مسئلہ ہوگیا تھا مگر دیکھو مہندی پر تو آہی گئی ہوں ناں پوری بات اسے بتاتے ہوئے فریحہ نے اسے لاکر بیڈ پر بیٹھایا اور خود بھی اسکے ساتھ ہی بیٹھ گئی جبکہ پارلر والی بہت پہلے ہی باہر جاچکی تھی
بہت مہربانی آپ کی
اچھا نا غصہ تھوکو اور مجھے یہ بتاو یہ ہاد بھائی والا مجزہ کیسے ہوا
یہ مجزہ کیسے ہوا یہ تو میں خود بھی نہیں جانتی
عائرہ نے کندھے اچکائے
چلو کیسے ہوا یہ تو
عائرہ بھابھی ہم کیسے لگ رہے ہیں فریحہ اس سے کچھ اور پوچھتی کہ اس سے پہلے ہی اپنا لہنگا سنبھالتے ہوئے ناز کمرے کہ اندر آئی اور پر خوشی سے پوچھنے لگی
اسکا لہنگا بھی بالکل عائرہ کہ لہنگے کی طرح ہی تھا بس ناز کہ لہنگے کا رنگ گرین تھا جبکہ عائرہ کا رنگ برنگہ لائیٹ سے میک اور جیولری میں چہکتی ہوئی وہ عائرہ کو چھوٹی سی بچی ہی لگی جو لہنگے کو پھلا نے کہ لیے بار بار گہما رہی تھی
ماشاءاللہ بالکل چھوٹی سے گڑیا لگ رہی ہو
اسکے پاس آ ئے عائرہ نے مسکراتے ہوئے اسکی تھوڑی کو پکڑتے ہوئے تعریف کی جس پر وہ کھککھلائی آپ بھی بہت پیاری لگ رہی ہیں
ہاہاہاہا
یہ پیاری سی گڑیا کون ہے عائرہ فریحہ بھی انکے پاس آئے عائرہ سے پوچھنے لگی کیونکہ دولہن بنی ناز واقعی چھوٹی سی چھوئی موئی گڑیا لگ رہی تھی
یہ ناز ہے میرے چھوٹے دیور ارمان کی ہونے والی وائف اور ناز یہ میری فرینڈ ہے فریحہ عائرہ نے ان دونوں کو ایک دوسرے سے تعارف کروایا جس پر فریحہ نے خوشدلی سے ناز کو گلے لگایا اور اسکی تعریف بھی کرڈالی
اچھا آپ دونوں باتیں کرو ہم نا آنٹی انکل کو اپنی تیاری دیکھا کر آتے ہیں ان دونوں کو باتیں کرنے کا بول ناز اہنا لہنگا اٹھا کر کمرے سے باہر نکل گئی اور اسکی بچوں جیسی خوشی پر عائرہ نے مسکراتے ہوئے سر جھٹکا
یار یہ تو چھوٹی سی ہے اور یہ یہاں کیوں ہے
فریحہ نے ناسمجھی سے سوال کیا جس پر عائرہ بیٹھتے ہوئے اسے سب بتانے لگی
***
مان آپ وہ جو سڑھیاں اتر کر نیچے آرہی تھی سامنے کھڑے ارمان کو دیکھ فورا چہکتے ہوئے آکر اسکے گلے لگ گئی آنٹی تو کہہ رہی تھی آپ نہیں آنے والے تو پھر خیر چھوڑیں یہ بتائیں ہم کیسے لگ رہے ہیں
اسکی آمد پر پہلے سوال اور پھر سوال چھوڑ کر وہ گھومتے ہوئے پوچھنے لگی اپنی اس پرجوشی میں وہ یہ دیکھ ہی ناپائی کہ اسکے ساتھ دعا زوہان فیضان مہرماہ اور زوبیہ بھی موجود ہیں جبکہ دامیر سلطان فاروق صاحب اور آسیہ بیگم سے باتیں کرتے ہوئے اندر آرہے تھے
بتائیں بھی ہم کیسے لگ رہے ہیں
اسکے خاموش رہنے پر ناز نے دوبارہ اسکے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوے پوچھا جس پر اسنے ایک نظر ناز کہ ہاتھ اور پھر ایک نظر اپنے پہلو میں کھڑی دعا پر ڈالی جو ناز کہ ہاتھ کو غصے سے گھور رہی تھی کیونکہ جسے ناز ارمان سمجھ کر پہلے گلے لگ گئی اور اب ہاتھ رکھ رکر پوچھ رہی تھی وہا رمان نہیں بلکہ ارشان تھا بھابھی لگتا ہے ناز بھابھی آپ کہ شان کو مان بھائی سمجھ رہی ہیں
اپنی ہنسی کو دباتے ہوئے زوہان دعا کہ کان کہ پاس جھکتے ہوئے بولا جد پر دعا نے اسے بھی گھوری سے نوازا
مان
ناز بیٹا یہ ارمان نہیں ارشان ہے ارمان کہ بھائی
آسیہ بیگم اسکے دوبارہ پوچھنے پر مسکرا کر اسکی غلط فہمی دور کی جس پر ناز نے فورا اپنا ہاتھ کنھچا
جی
جی بھابھی صاحبہ جسے آپ مان سمجھ رہی ہیں وہ مان نہیں بلکہ شان ہیں دعا بھابھی کہ شان
کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے زوہان ناز کہ پاس آکر شرارت سے بولا جبکہ اسکی بات سن کر ناز نے شرمندی سے سر جھکایا
سوری وہ ہمیں لگا مان ہیں کوئی بات نہیں بیٹا ان دونوں کو دیکھ کر ایک بار سب کنفیوز ہوجاتے ہیں آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں
اسکی شرمنددگی کو کم کرتے ہوئے دامیر سلطان نے اسکے سر پر ہاتھ رکھا کیونکہ اپنی بہو کا شرمندہ چہرا انہیں بالکل اچھا نہیں لگا تھا ان سب کھڑے کیوں ہیں بیٹھے نا اور ناز بیٹا آپ ابھی اپنے کمرے میں جائیں جب مہندی شروع ہوگئی تب باہر آجائے گا ان سب کو بیٹھنے کا بول آسیہ بیگم نے پیار سے ناز کو سمجھایا جس پر وہ مان بھی گئی اور دعا کہ ساتھ اوپر کمرے کی طرف بڑھی جبکہ دعا نے زوبیہ اور مہرماہ کو بھی اپنے ساتھ آنے کا کہا تاکہ عائرہ سے ملوا سکے سوری دعا بھابھی لگے ہاتھ اسنے دعا سے بھی معافی مانگ لی جس پر دعا اسکی معافی مانگنے پر مسکرا دی کیونکہ پہلی بار اسنے بھی جب ارمان کو دیکھا تھا تو اسے بھی یہی لگا تھا کہ وہ ارشان ہے
کو ئی بات نہیں جب آپ ہمارے ساتھ رہے گئی تو سمجھ جائیں گئی ہلکے پھلکے انداز میں کہتے دعا نے سڑھیاں چھرنے میں اسکی مدد کی اور ساتھ ساتھ اپنا لہنگا بھی سنبھالا