آپ کا بی پی بہت زیادہ ہائی ہے بابا میں دیکھ رہی ہوں پچھلے کچھ دنوں سے آپ اپنا بالکل خیال نہیں رکھ رہے جب سے اسکی شادی کی ڈیٹ فکس ہوئی تھی تب سے فاروق صاحب کسی نا کسی کام میں مصروف رہتے تھے جسکی وجہ سے انکی طبیعت کچھ ناساز ہوگئی تھی
میری ایک لوتی بیٹی کی شادی ہے ایسے تھوڑی نا میں سکون سے بیٹھ سکتا ہوں
تیاریاں کرنے کہ لیے پہلے آپ کو بالکل فٹ ہونا پڑئے گا اور فٹ آپ تبھی ہوگئے جب آپ اپنا خیال رکھیں گئے اگر آپ ایسے ہی ہر وقت کاموں میں اولجھ کر بے احتیاطی برتے گئے تو بتائیں کیسے چلے گا سب اور مجھے بتائیں آپ خامخا میں اتنی ٹینشن کیوں لے رہے ہیں چاچو ہیں نا وہ سب دیکھ لیں گئے میڈیسن انکے ہاتھ میں رکھتے ہوئے وہ زرہ غصے سے بولی کیونکہ انکی اچانک طبیعت خراب ہوجانے پر وہ اور آسیہ بیگم کتنا پریشان ہوگئی تھی
میرے بچے ٹیسں نہیں میں بس چاہتا ہوں میری بیٹی کی شادی میں کوئی کمی نا رہے میں اپنی لاڈلی بیٹی کو بہت دھوم دھام سے بیا ہوں گا میڈیسن کھانے کہ بعد انہوں نے بڑے ہی پیار سے عائرہ کہ سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے اپنے دل کی بات کہی
میرے لیے آپ کی صحت سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے بابا جانی اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی بیٹی خوش رہے تو پلیز اپنا بہت سارا رکھیں کیونکہ آپ کی صحت یابی ہی میرے لیے سب سے بڑی خوشی ہے
انکے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر پیار سے دباتے ہوئے عائرہ نے بڑے ہی مان سے انہیں کہا جس پر وہ اسکی بات پر مسکرا دیے امی جان اب سے آپ انہیں کوئی کام نہیں کرنے دیں گئی اور آپ بابا جان سن لیں اگر اب میں نے آپ کو کوئی کام کرتے ہوئے دیکھا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ساتھ بیٹھی آسیہ بیگم کو سختی سے مانا کرنے کہ بعد اسنے انگلی اٹھا کر فاروق صاحب کو بھی دھمکی دی میرے جان یہ سب میں نہیں تو پھر اور کون دیکھے گا
فاروق صاحب نے اٹھتے ہوئے جواز پیش کیا
چاچو ہیں نا وہ سب دیکھ لیں گئے آپ بس اپنی محت پر دیہان دیں سہی کہہ رہی ہے عائرہ لقمان سب سنبھال تو رہا ہے اور اگر کوئی کمی پیشی رہ گئی تو حسن سنبھال لے گا آپ بس اپنا خیال رکھیں اب بیٹی کی شادی پر بات ایسے بیمار رہے اچھا تھوڑی لگتا ہے عائرہ کی بات سے رزامند ہوئے سایہ بیگم نے بھی انہیں سمجھانا چاہا جس پر فاروق صاحب کہ پاس سوائے بات ماننے کہ کوئی چارا نہیں رہا
اچھا ٹھیک ہے بھئی جیسی آپ دونوں ماں بیٹی کی مرضی
صرف ہاں نہیں بات بھی ما نین ہے سمجھے
اچھا بھئی مان لی بات
اچھا عائرہ سنو
جی آج صبح دامیر بھائی کا فون آیا تھا وہ چاہتے ہیں کہ تم اپنی شادی کا جوڑا خود دعا کہ ساتھ جاکر پسند کرلو کل دعا اور ارشان آئے گئے تمہیں لینے اس لیے ہوسپٹل سے سیدھا انکے ساتھ چلی جانا
یاد آنے پر آسیہ بیگم نے اسے دامیر سلطان کی کا پیغام دیا لیکن انکی بات پر عائرہ نے منہ بنایا کیونکہ اسے شوپنگ کرنا بالکل پسند نہیں تھا اسکی شوپنگ ہمیشہ سے فاروق صاحب اور آسیہ بیگم خود ہی کرتے تھے مجال تھی جو کبھی بھی اسنے خود اپنے لیے کچھ پسند کیا ہو
امی آپ بھلا انہیں انکار کر دیتی جانتی تو ہیں مجھے یہ شوپنگ کرنا بالکل پسند نہیں میں بھلا ان لوگوں کہ ساتھ جاکر کیا کروں گئی
میری جان اب انہوں نے خود فون کرکہ تمہارے بابا سے اجازت لی تھی تو بھلا ہم انکار تھوڑی کرسکتے تھے اور اتنا پریشان ہونے والی کو سی بات ہے بس جاکر شادی کا جوڑا ہی تو پسند کرنا ہے باقی ساری شوپنگ تو میں اور تمہارے بابا کر ہی چکے ہیں
اسکے یوں منہ بنا کر بولنے پر آسیہ بیگم نے پیار سے اسے سمجھایا تاکہ وہ پریشان نا ہو وہ تو ٹھیک ہے امی لیکن آپ جانتی تو ہیں میں کبھی شوپنگ پر نہیں گئی میری ساری شوپنگ آپ خود کرتے ہیں تو پھر شادی کا جوڑا میں کیسے پسند کروں گئی مجھے تو کوئی ائیڈیا بھی نہیں ہے
انکے سمجھانے پر اسنے منہ لٹکا کر اپنی ایک اور پریشانی بتائی او ہو عائرہ دعا جاتو رہی ہے تمہارے ساتھ اگر کچھ سمجھ نا آئے تو اس سے پوچھ لینا اب منہ نہیں لٹکاو اور چپچاپ کل تیار رہنا میں کوئی بہانے نہیں سننے والی تمہارے سمجھی
جی
***
دعا یہ تمہاری گردن پر کیا ہوا ہے
ن۔ نہیں کچھ نہیں ہوا
زوبیہ کہ سوال پر دعا نے گھبراتے ہوئے فورا اپنا ڈہلکتا دوپٹہ سر پر سہی کیا اب وہ اسے کیا جواب دیتی کہ اسکی گردن پر اسکے مجازی خدا کی قربت کہ اثار تھے جو سرخ نشانوں کی صورت میں اپنی چھپی دیکھا رہے تھے ارے ایسے کیسے کچھ نہیں دیکھو زرہ کتنی ریڈ ہوگئی ہے تمہاری گردن ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی نے جان بوجھ کر کچھ رپ کیا ہو
اسکے یوں اپنا دوپٹہ ٹھیک کر کہ انکار کرنے پر زوبیہ نے دوبارہ دوپٹہ پیچھے کرکہ اس نشان پر انگلی رکھ کر فکرمند لہجے میں بولا
مجھے بھی دیکھاو کیا ہوا ہے زوبیہ کہ فکرمند لہجے پر مہرماہ نے بھی جلدی سے دعا کا سر اپنی طرف کرکہ اس نشان کو دیکھا لیکن نشان دیکھ کر اسکی آنکھوں میں زوبیہ کی طرح فکر نہیں بلکہ شوخی چھائی تھی
اوووو
ہو نٹوں کو واو کی شکل دیے مہرماہ نے نہایت پرشوخ انداز میں آوووو کہا جس پر دعا نے اسکے سمجھ جانے پر اسے آنکھیں دیکھائی جبکہ زوبیہ نے ناسمجھی سے مہرماہ کو دیکھا
تمہیں کیا ہوا
پاگل لڑکی یہ کوئی زخم نہیں یہ تو لو بائٹ ہے لگتا ہے کل کی رات ارشان سر نے بہت تنگ کیا ہے ہماری دعا کو زوبیہ کی معلومات میں اضافہ کرنے کہ بعد اسنے شوخی سے دعا کو کندھا مارتے ہوئے چھیڑا جس پر دعا کا دل کیا کہیں جاکر چھپ جائے ایک تو پہلے ہی وہ ارشان سے نظریں نہیں ملا پارہی تھی اور اب رہی سہی کثر مہرماہ میڈم پوری کررہی تھی
مہرماہ کی بات اور دعا کہ شرمانے پر زوبیہ سمجھتے ہوئے سر جھکا کر مسکرا دی پر بولی کچھ نہیں ہایے دعا یار تم شرماتے ہوئے کتنی پیاری لگتی ہو جسٹ ایمجین اگر میری جگہ سر ارسان تمہیں ایسے شرماتے ہوئے دیکھ لیں تو پھر کیا ہوگا
مہرماہ
شرم سے سرخ ہوئے دعا نے اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے خاموش رہنے کا کہا لیکن اسکی آنکھیں دیکھانے کا مہرماہ نوید پر رتی برابر اثر نہیں ہوا
مجھے آنکھیں دیکھانے سے بہتر ہے دعا میڈم آپ اپنے مجازی خدا کہ محبت بھرے تحفے چھپا کررکھیں بس کرو مہرماہ کیوں تنگ کررہی ہو اسے
زوبیہ کہ ٹوکنے پر مہرماہ ابھی کوئی جواب دیتی کہ ارشان کلاس کہ اندر داخل ہوا جس پر وہ بعد میں دعا کی کلاس لگانے کا سوچ چپ ہوگئی جبکہ دعا نے ارشان کی آمد پر سر اٹھانے کی غلطی بالکل نہیں کی تھی ام ہم زوبی دیکھو تو یار آج تو سر بہت زیادہ خوش لگ رہے ہیں
مہروووو
ہاہاہاہا اچھا اب نہں بولتی
***
عائرہ بھابھی کچھ پسند آیا آپ کو وہ جو انگلی دانتوں میں دبائے کشمکش میں اپنے سامنے اتنے سارے برائڈل ڈریسز کو دیکھ رہی تھی دعا کہ پوچھنے پر لچار سا منہ بنا گئی
بالکل نہیں دعا مجھے تو اتنی سی بھی سمجھ نہیں آرہی کہ کونسا پسند کرو اور کونسا نہیں انگلی سے اشارہ کر ہوئے اسنے پریشانی سے منہ بنا کر دعا کو جواب دیا جس پر دعا اسکے انداز پر ہنس دی اس میں اتنا پریشان ہونے والی کونسی بات ہے آپ کو جو بھی سب سے اچھا لگتا ہے وہ پسند کرلیں پسند ہی تو مین مسئلہ ہے دعا یہ سبھی ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں امی سے بولا بھی تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئے گئی اب کیا کروں اچھا چلیں آپ اتنا پریشان نہیں ہوں بلکہ ایک کام کریں کوئی سے بھی تین چار ڈریسز ٹرائی کرکہ دیکھ لیں جو سب سے زیادہ اچھا لگا وہ خرید لیجے گا
ہلکی سی مسکان کہ ساتھ دعا نے اسے اسکی پریشانی کا حل بتایا
رائٹ ای نھیگ یہ اچھا رہے گا
دعا
آپ دیکھیں میں زرہ انکی بات سن لوں
ہاں جاو ارشان کی آواز پر دعا اسکی بات سننے دوسری طرف چلی گئی جبکہ عائرہ خود دو تین ڈریسز سلیکٹ کرنے لگی کہ ٹرائی کرکہ دیکھ سکے
اف اللہ جی یہ برائڈل ڈریسز اتنے ہیوی کیوں ہوتے ہیں
بہت سوچنے کہ بعد اسنے ایک ڈریس سلیکٹ کیا اور ٹرائل روم کی طرف آئی لیکن ابھی وہ اندر جاتی کہ اسکے موبائل پر مسیح ٹون بجی یہ ڈریس بہت ہیوی ہے آپ بالکل کیری نہیں کرپائیں گئی اس لیے اسے چھوڑ دیں اور شوپ سے باہر آئیں
مسیح سین کرکہ وہ حیران ہوئی اور اپنے آس پاس دیکھنے لگی کیو نکہ وہ میسج ہاد کا تھا جسکا صاف مطلب تھا وہ اسے دیکھ رہا ہے
وعدے کہ مطابق آپ سے ملاقات اب محرم بن کر ہی ہوگئی اس لیے مجھے تلاشیں مت
اسکے حیرانگی سے یہاں وہاں دیکھنے پر ایک اور میسج آیا جسے سین کر عائرہ نے سر نا میں ہلایا
وہ شخص اسے شاک پہ شاک دینے کی قسم کھا چکا تھا سر کو نا میں ہلاتے ہوئے اس نے دعا کو تلاشا جو ارشان کہ ساتھ اپنے لیے ڈریسز پسند کررہی تھی انہیں پریشان کرنے کا ارادہ ترک کیے وہ خود ہی شوپ سے باہر نکل گئی
سیکنڈ پورشن میں ایک برائیڈل ڈریس شوپ ہے وہاں جائیں
اسکے مسیح کہ مطابق وہ سیکنڈ پو رشن میں آئی جب بائیں جانب دو منٹ چلنے کہ بعد اسے ایک برائیڈل ڈریس شوپ نظر آئی اور وہ اسکا گلاس ڈور دھکیل کر شوپ کہ اندر داخل ہوئی
گڈ ایونیگ میڈم آپکا آڈر ریڈی ہے یہ لیں وہ ابھی شوپ کہ اندر آئی تھی کہ سیلز گرل نے ایک بڑا سا بیگ اسکے حوالے کیا جس میں شاید اسکا برائیڈل ڈریس موجود تھا
تھنکیو اسکی پےمینٹ اسنے وہ بیگ کھول کر ڈریس دیکھنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ اچھے سے جانتی تھی کہ ہاد سلطان کوئی معمولی یا بیکار چیز تو پسند نہیں کرسکتا
نو میم پے منٹ ہوچکی ہے
اوکے تھنکیو
سیلز گرل کو جواب دیے وہ شوپ سے باہر نکل گئی کیونکہ اور تو اسے کچھ لینا نہیں تھا جو وہاں روکتی اب تھوڑا سا آگئے ایک جیولری شوپ ہے وہاں جائیں
اگلا میسج سین کر وہ جیولری شوپ میں آئی
اسلام علیکم میڈم یہ لیں آپکا آڈر
وہ اندر آئی تو سیلز گرل کی طرح جیولری شوپ اونر نے بھی فورا اسکے آگے جیولری بیگ کیا جسے پکڑ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ عائرہ نے انکا بھی شکریہ ادا کیا
اب واپس فرسٹ پورشن پر جائیں اسکے میسجز سین کرنے کہ ساتھ ساتھ وہ یہاں وہاں بھی دیکھ رہی تھی کہ شاید وہ نظر آجائے لیکن وہ بھی اپنی بات کا پکا تھا ناجانے کہاں چھپ کر اس پر نظر رکھنے کہ ساتھ ساتھ انسٹرکشنز بھی دے رہا تھا عائرہ بھابھی
بیگز فیضان کو پکار دیں وہ آپکی گاڑی تک پہنچا دے گا فیضان کو دیکھ وہ کوئی سوال کرتی کہ اسکا ایک اور مسیح آیا جسے سین کر عائرہ نے بیگز فیضان کو پکار دیے کیونکہ بڑائیڈل ڈریس کی وجہ سے بیگ تھورا ہیوی تھا اس لیے اسکی تھکن کا احساس کرتے ہوئے ہاد نے فیضان کو اسکی ہیلپ کہ لیے بھیج دیا عائرہ نے بیگز فیضان کو پکرائے تو وہ ہلکی سی مسکان اسے پاس کرکہ وہاں سے پلٹ گیا تبھی اسکا کا اگلا مسیح آیا
آپکی دائیں جانب تھورا سا آگے آیک شوز شوپ ہے وہاں جائیں
اگر سب کچھ آپ پہلے ہی خر ید چکے تھے تو بتا دیتے خامخا میں مجھے یہاں آنا پڑا
اسکے میسجیز کا یہ پہلا جواب تھا جو عائرہ نے غصے سے اسے دیا
اگر بتا دیتا تو آپ کو دیکھ کیسے پاتا
چھپ کر نظر رکھنا کہاں سے سیکھا ہے آپ نے
آپ سے۔۔۔۔۔ ۔
اس بار بھی جواب فورا حاظر تھا کہ
اسکے فورا جواب پر عائر ہ سر جھٹک کر جوتوں والی شوپ کی طرف آئی جہاں آتے ہی وہاں کھڑے سیلز بوئے نے بھی ان دونوں کی طرح ایک بیگ اسکے حوالے کیا جس پر عائرہ نے اسکا بھی شکریہ ادا کیا اور باہر نکل گی
اب پیچھے موڑے اور چھ قدم چل کر آگئے آئیں
میم آپکا جوس
اسکے اگلے حکم کہ مطابق وہ چھ قدم چل کر آگئے آئی پر وہاں کوئی اور شوپ کی بجائے کنٹین تھی جس کہ اندر جاتے ہی ایک لڑکے نے اسکے سامنے جوس کا گلاس کیا جسے عائرہ نے اولجھتے ہوئے پکڑا تھنکیو
اب یہ جوس کا گلاس بھی گھر لے کر جاوں کیا
اسے بالکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ اسنے جوس کا گلاس کیوں آڈر کیا اسی لیے چیڑ تے ہوئے مسیح ٹائپ کرکہ سینڈ کیا
بالکل نہیں اتنا زیادہ چل کر تھک گئی ہوں گئی اس لیے بیٹھ کر پی لیں
اب کی بار اسکے جواب پر عائرہ چیڑی نہیں بلکہ مسکرا دی تھی
ایسے مسکرائیں مت کیونکہ میں بالکل نہیں چاہتا آپکی مسکراہٹ میرے علاوہ کوئی اور دیکھے
عائرہ بھابھی شوپنگ ہوگئی آپ کی
ابھی وہ کوئی جواب دیتی کہ دعا کہ آکر پوچھنے پر اسنے موبائل اوف کرکہ بیگ میں رکھ دیا
ہاں ہوگئی تم بتاو تم نے اپنی شوپنگ کرلی
میں نے کہاں ساری شوپنگ تو ارشان نے خود کرلی مجھے تو بس وہ اپنے ساتھ گھمانے کہ لیے ہی لائے تھے
مسکر اتے ہوئے دعا نے اسے جواب دیا جس پر عائرہ دل میں سوچ کر رہ گئی کہ اسکی ساری شوپنگ بھی تو ہاد نے ہی کی تھی وہ بس ہر شوپ پر جاکر اپنا پارسل ریسو کررہی تھی
اچھا چھوڑیں یہ اگر آپ کچھ اور نہیں لینا تو چلیں ارشان گاڑی میں ہمارا انتظار کررہے ہیں
ہاں چلو چلیں
***
کیسی رہی پیا سنگ پہلی شوپنگ وہ اور ارشان تھوڑی دیر پہلے ہی شوپنگ کرکہ گھر آئے تھے آتے ہی ارشان تو فرش ہونے کہ لیے کمرے میں چلا گیا تھا جبکہ دعا فلحال ڈرائینگ روم میں ہی بیٹھی تھی تبھی زوہان وہاں آتے ہوئے شوخی سے بولا
دعا نے اسے کو ئی جواب نہیں دیا تھا بلکہ صرف مسکرا ہی دی
عائرہ بھابھی کی شوپنگ کیسی رہی بھلا آپ مجھے بھی بتا دیتی تو اسی بہانے میں بھی اپنی پیاری پیاری بھابھیوں پلس لڑکیوں کہ ساتھ شوپنگ کرلیتا لیکن افسوس کہ مجھ بچارے غریب کو اب اکیلے ہی شوپنگ کرنی پڑے گئی
عائرہ کہ بارے میں پوچھنے کہ ساتھ ساتھ اس نے افسوس بھی کرڈالا اس میں افسوس والی کونسی بات ہے جب بھی تمہیں شوپنگ پر جانا ہوگا مجھے بتا دینا میں چلی جاوں گئی تمہارے ساتھ اسکے افسوس کرنے پر دعا کو اسکا لٹکا منہ بالکل اچھا نہیں لگا تھا اسی لیے فورا ہمدردی کرتے ہوئے بولی ہائے تھنکیو بھابھی کتنی اچھی ہیں آپ
اچھا بھابھی سنیں
ہم
آپکی وہ فرینڈ آج یونی نہیں آئی تھی کیا
کونسی فرینڈ
دعا نے ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا
ارے وہی جو بہت کم بولتی ہے جسکی آنکھیں ڈراک بروان کلر کی ہیں وہ کیوٹ سی
دعا نے تو صرف اس سے اسکا نام پوچھا تھا لیکن زوہان سلطان نے تو نام بتانے کی بجائے اسکا پورا حولیہ بتا دیا تھا کہ وہ کم بولتی اسکی آنکھوں کا رنگ براون ہے اور وہ کیوٹ بھی ہے
انوشہ
جی وہی
اسکے نام لینے پر وہ زوہان نے فورا ہاں کی
اسکی طبیعت کچھ خراب تھی اسی لیے نہیں آئی کیوں کیا ہوا
اگر دعا کی جگہ کوئی اور ہوتا نا تو اسکے اتنا کچھ بتانے کہ بعد اسے کیا ہوا پوچھنے کی ضرورت نا پڑتی لیکن وہ تو دعا تھی جسے سب اپنی طرح سیدھے ہی لگتے تھے
نہیں بس ایسے ہی وہ آپ تین دو ستیں بیٹھی نا تو اس لیے سوچا پوچھ لوں چوتھی کیوں نہیں تھی ہلکے پھلکے انداز میں جو اب دیے زوہان نے بات گہما ئی کہ کہیں اسے شک ہی نا ہوجائے
اچھا
اچھا بول کر دعا صوفے سے اٹھ کر ڈرائینگ روم سے باہر نکل گئی جبکہ پیچھے زوہان بیٹھ کر گہری سوچ میں گم ہوا
طبیعت خراب تھی کیا ہوا ہو گا بخار کھانسی زکام یا گلا خراب
***
گھر آنے کہ بعد وہ کافی دیر فاروق صاحب کہ کمرے میں بیٹھ کر ان سے باتیں کرتی رہی پھر انکے آرام کا خیال کر تھوڑی دیر پہلے ہی انہیں خدا حافظ بول کر اپنے کمرے میں آئی اور فرش ہوکر ہوا خوری کہ لیے باہر ٹیرس پر آگئی
سردیاں شروع ہونے والی تھی اسی لیے موسم میں ہلکی ہلکی خنکی پیدا ہوچکی تھی ہلکی ہلکی ہوا میں وہ کھڑی سنسان سڑک کو دیکھ رہی تھی جب اچانک اسکے زہن میں خیال آیا کہ اسنے تو اپنی شوپنگ دیکھی ہی نہیں اسی خیال کو سوچتے ہوئے وہ دوبارہ کمرے کہ اندر آئی اور صوفے پر پڑے بیگز اٹھا کر بیڈ پر رکھتے ہوئے ڈریس والا بیگ کھولنے لگی اسنے ڈریس باہر نکالا تو وہ بولڈ ریڈ کلر کا بہت خوبصورت سا لہنگا تھا جس کہ بارڈر پر بہت باریکی کہ ساتھ نگوں اور موتیوں کا نفیس سا کام کیا گیا جبکہ ہلکا پھلکا پتیوں کا کام اوپر بھی کیا گیا تھا کہ لہنگا زیادہ سمپل نا لگے لہنگے کہ بعد اسنے شرٹ نکال کر دیکھی تو اس پر بھی اسی کی طرح بارڈر اور گلے پر کام ہوا تھا جبکہ بیچ بیچ میں پتیوں کا کام بھی ہوا تھا اور بازوں پر صرف نیچے کی جانب ہی ہلکا پھلکا کام تھا لہنگے اور شرٹ کی طرح دوپٹے پر بھی ایک طرف بھاری جبکہ باقی تینوں طرف ہلکا ہلکا کام تھا اسکی بات کہ مطابق وہ لہنگا نا زیادہ ہیوی تھا اور نا ہی سمپل بلکہ عائرہ اسے آسانی سے کیری کرسکتی تھی لہنگے کو سائیڈ پر رکھ اسنے جیولری بیگ کھولا جس میں دو ڈبے تھے پہلے ڈبے میں اسکی چوڑیاں اور رنگز تھی جبکہ دوسرے میں سونے کا بہت ہی پیارا سا سیٹ تھا جس میں ہلکے ہلکے ائیر رنگز باریک سا سیٹ اور عائرہ کہ ماتھے کہ مطابق بندیا موجود تھی اس میں کوئی جھومر نتھ یا نوز پن وغیرہ موجود نہیں تھی جس پر عائرہ کو حیرانگی ہوئی کیونکہ اسے یاد تھا ایک بار جب یونی میں فرید نے اسے پوچھا کہ اسے لڑکیوں میں سب سے زیادہ کیا اچھا لگتا ہے تب ہاد نے اسے جواب دیا تھا کہ اسے نوز پن پسند ہے کیونکہ اسکی امی کو نوز پن بہت سوٹ کرتی تھی اسی لیے وہ چاہتا تھا کہ جب بھی اسکی شادی ہو تو اسکی بیوی نوز پن ضرور پہنے بہلے ایک رات کہ لیے ہی سہی لیکن پہنے ضرور
بوکس کو سائیڈ پر رکھ اسنے جیولری بیگ اچھے سے دیکھا کہ شاید اس میں نوز پن الگ رکھی ہو لیکن نہیں وہ بالکل خالی تھا جب بہت دیکھنے کہ بعد بھی اسے کوئی اور ڈبی نا ملی تو کندھے اچکا کر اسنے شوز بیگ کھولا لیکن یہ کیا اس میں تو کھوسہ تھا کھوسہ دیکھ اسکا منہ لٹکا کیونکہ اسنے کبھی کھوسہ نہیں پہنا تھا بلکہ اسے تو ہیلز پسند تھی اسی لیے تو وہ ہمیشہ ہیل والے جوتے ہی پہنتی تھی
کیا انہیں معلوم نہیں کہ مجھے ہیلز پسند ہیں
بھلا انکو کیسے معلوم ہوگا میں کبھی بتایا تھوڑی ہے انہیں کہ مجھے ہیلز پسند ہیں
لیکن پھر بھی جہاں وہ یہ جانتے ہیں کہ مجھ سے ہیوی سوٹ کیری نہیں ہوگا تو کیا یہ نہیں جانتے کہ میں کھوسہ نہیں بلکہ ہیلز پہنتی ہوں کھو سے کو سامنے رکھ وہ خود سے ہی سوال اور جواب کررہی تھی کہ تبھی اسکے موبائل پر ایک بار پھر میسج ٹون بجی جس پر اسنے فورا موبائل پکڑتے ہوئے میسج اون کیا جو اسکی توقع کہ مطابق اسی کا تھا میں جانتا ہوں آپ کو ہیلز پسند ہیں لیکن وہ کیا ہے نہ میں بالکل نہیں چاہتا کہ ہماری وصل کی رات آپ کسی بھی وجہ سے تھک جائیں اس لیے ہیل کی بجائے کھوسہ خرید لیا مسیح سین کر وہ یکدم کھڑی ہوئی اور شاک کہ مارے پورے کمرے کو یہاں وہاں سے دیکھنے لگی انکو کیسے پتہ کہ میں یہ سب دیکھ رہی ہوں کیا یہ مجھ پر یہاں بھی نظر رکھ رہیں لیکن کہاں
اپنے کمرے کو ہر طرف سے دیکھتے ہوئے وہ حیرانگی سے خود سے سوال کررہی تھی جب ایک اور مسیح آیا
گھبرائیں مت فلحال میں آپ پر نظر نہیں رکھ رہا اس لیے ریلکس ہوکر بیٹھ جائیں
یااللہ یہ انسان پاگل واگل تو نہیں ہوگیا یا پھر مجھے پاگل بنا رہا ہے اس سے پہلے کہ وہ کوئی اور مسیح کرکہ اسکے اوسان خطا کرتا عائرہ نے فورا موبائل ہی پاور اف کردیا نا موبائل اون رہے گا نا کوئی مسیح آئے گا اور نا وہ شاک پر شاک ہوگئی
عائرہ یہ
ماشاءاللہ یہ سب تو بہت پیارا ہے عائرہ
آسیہ بیگم جو کچھ بولتے ہوئے اسکے کمرے میں آئیں تھی بیڈ پر پڑی اسکی چیزوں کو دیکھ خوشی سے بولی یہ سب تم نے خریدا عائرہ سب کچھ ایک ایک کرکہ دیکھنے کہ بعد آسیہ بیگم حیران اور خوش دونوں ہوتے ہوئے ہوچھنے لگی نہیں وہ ہاد یہ سب ان کی پسند ہے انہی نے خریدا ہے
ماشاءاللہ سب کچھ بہت زیادہ پیارا ہے اللہ میری بیٹی کو یہ سب پہننا نصیب کرئے
آمین
انکی دعا پر وہ بے اختیار دل میں آمین کہہ گئی میری دعا ہے اللہ تمہیں ڈھیروں خوشیوں سے نوازے تمہارے سارے غموں کو دور کردیں تمہارا نصیب بہت زیادہ بہتر لکھ دے تمہیں اور ہاد کو ایک دوسرے کہ لیے سکون کا باعث بنا دے اور بہت جلد نیک اور سالہہ اولاد سے نوازیں
بس بس امی ایک ساتھ اتنی دعائیں آسیہ بیگم تو ایموشنل ہوئے اسے دعاوں پر دعائیں دے جارہی تھی جب انکی آخر دعا پر عائرہ نے ہنستے ہوئے انہیں ٹوکا جو کھڑی کھڑی ناجانے کہاں تک پہنچ گئی تھیں
میرا بس چلے تو میں دنیا کی ساری خوشیاں اٹھا کر اپنی بیٹی کی جھولی میں ڈال دوں
اسکے سر پر ہاتھ رکھے انہوں نے محبت سے بوسہ اسکے ماتھے پر بھی دیا
اچھا چلیں یہ بتائیں آپ کیا بول رہی تھی
ارے ہاں دیکھو یہ سب دیکھ کر تو میں بھول ہی گئی میں یہ پوچھنے ائی تھی کہ تمہا رے بابا کو ناشتے سے پہلے کونسی دوائی دینی ہے
دوائی جو وہ چیزیں دیکھتے ہوئے بیڈ پر رکھ چکی تھی اٹھا کر عائرہ کہ سامنے کیے اس سے پوچھنے لگی یہ والی دوائی یہ صبح انہیں ناشتے سے پہلے اور یہ والی دوپہر میں دینی ہے یاد رکھیں
اچھا چلو ٹھیک ہے
دوائیوں کو الگ لگ ہاتھ میں پکڑ وہ بول کر کمرے سے باہر چلی گئی اور عائرہ انکے جانے کہ بعد بیڈ پر بیٹھا کر ان سبھی چیزوں کو دیکھنے لگی جبکہ لہنگے کو ہاتھ میں پکڑ وہ بڑے ہی پیار سے شہلا رہی تھی پھر آسیہ بیگم کی دعائیں یاد کر اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیلی
اپنے لیے اسکے ہونٹوں پر آنے والی یہ مسکراہٹ کسی کہ دل پر کیا قیامت ڈھا رہی تھی اس بات سے وہ یکٹر انجان تھی جبکہ اپنے پینٹنگ روم میں موجود وہ اسکے ہونٹوں پر پھیلی مسکراہٹ کو جانثار نظروں سے دیکھ رہا تھا
بس55 گھنٹے اور پھر آپ یہاں میرے پاس موجود ہوگئی اس کمرے کی ہر شہ آپکی مو جودگی سے پر نور ہوجائے گئی نور جہاں بس55 گھنٹے اور ایل ای ڈی پر ابھرتی اسکی مسکراہٹ کو محبت سے چھوتے ہوئے وہ دیوانوں کی طرح بول رہا تھا جیسے کوئی پاگل دیوانہ ہو
یہ اسکی دیوانگی ہی تو تھی جو اسنے عائرہ کو انکار کرنے کہ بعد محسوس کی تھی اس رات وہ انکار تو کرآیا تھا مگر اس انکار کہ بعد اسکا دل ایک پل کہ لیے بھی پرسکون نہیں ہوا کئی دن یہاں تک کہ کئی ماہ وہ بےسکون راتوں کو اسکی یادوں میں جاگ جاگ کر گزار چکا تھا جب کئی راتیں اسکی بےسکون گزری تو سکون حاصل کرنے کہ لیے اس نے پہلی بار اس رات عائرہ کی پہلی تصویر ڈرا کی اسکا عکس تو اسکے زہن کہ پردوں پر پہلے ہی نقش تھا لیکن جیسے جیسے وہ اسکی تصویریں بناتا گیا ویسے ویسے وہ نقش اتنے پختہ ہوگئے کہ ہاد سلطان کو وہ اپنے ہر طرف محسوس ہونے لگی جب بھی وہ اسے بہت زیادہ یاد آئی تو وہ اسے دیکھنے یا ملنے نہیں بلکہ کئی پہر بیٹھ کر اسکے سکی چیز بناتا رہتا تھا اسکی زندگی میں اب تک سب سے قیمتی اثاثہ اسکی یادیں تھی اگر اس طرف عائرہ فاروق صبر سے ہاد سلطان کی یادوں کہ سہارے زندگی گزار رہی تھی تو یہاں ہاد سلطان بھی اسکی یادوں کہ سہارے اپنا ایک ایک پل کاٹ رہا تھا بس فرق یہ تھا کہ عائرہ نے سکی یادوں کو اپنے دل کہ نہہ خانوں میں قید کرلیا تھا جبکہ ہاد سلطان نے اسکی یادوں سے اپنے دلا کہ ساتھ ساتھ کمرے کو بھی مختص کررکھا تھا اسکے پینٹینگ روم میں عائرہ کہ اتنے سکی چیز موجود تھے کہ شاید عائرہ نے اتنے لمحے جیے ہوں دو ماہ پہلے جب ارمان کو گولی لگی اور عائرہ نے اسکا اوپریشن کیا اس رات پورے چار سال بعد وہ دونوں ایک دوسرے کہ سامنے کھڑے تھے بیتے چار سالوں میں ان دونوں نے ایک بھی بار ایک دوسرے کو دیکھنے یا ملنے کی کوشش نہیں کی تھی لیکن اس رات اسے دیکھنے کہ بعد ہاد سلطان پاگل ہی تو ہوگیا تھا اسکا دل تھا کہ وہ بس اسے اپنا لے وہ اسکی ہوجائے اس پر حق صرف اسکا ہو تاکہ وہ اسے بتائیں کہ وہ ان بیتے چار سالوں میں اسکے لیے کیا سے کیا بن چکی ہے یہی وجہ تھی کہ کئی سمجھانے کہ باوجود وہ چار دن بعد عائرہ کہ سامنے موجود تھا لیکن افسوس عائرہ نے اسکی ایک بھی بات نہیں سنی بلکہ روتے ہوئے اسے سامنے نا آنے کا کہا جس پر ہاد سلطان نے اسکی بات کا بھرم رکھا اور بنا سامنے آئے ہی ہر لمحے اس پر نظر رکھنے لگا وہ کہاں جاتی کیا کرتی کس سے ملتی کب کیا کھاتی کیا پیتی ہر جگہ وہ اسکے ایک بھی لمحے سے بے خبر نہیں تھا یہاں تک کہ بنا اسے خبر ہوئے اسنے عائرہ کہ پورے گھر میں ہڈن کیمراز بھی لگوا دیے تھے جس پر وہ جب چاہے اسے دیکھ سکتا تھا سن سکتا تھا کب وہ ہنستی کب دکھی ہوتی وہ سب جانتا تھا لیکن وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ اگر عائرہ کو معلوم ہوگیا کہ وہ صرف اس پر نظر نہیں بلکہ اسکے کمرے اور پورے گھر میں کیمر از بھی لگوا چکا تھا تو یقینی جاکر ابھی اسکا سر پھاڑ دیتی