بابا مصروف تو نہیں آپ کمرے کہ دروازے میں کھڑا وہ دامیر سلطان سے انکی مصروفیت جان رہا تھا جو کرسی پر بیٹھے چشمہ آنکھوں پر لگائے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے اسکے پوچھنے پر سیدھے ہوکر بیٹھے اور اسے اندر آنے کا کہا جو آکر انکے سامنے ہی صوفے پر بیٹھ گیا تھا
ارمان کہ حوالے سے آپ سے کچھ ضروری بات کرنی تھی
ہاں بولو
ارمان شادی کرنا چاہتا ہے جس کہ لیے اسے آپ کی رزمندی درکار ہے
سادہ انداز میں ارمان کا فیصلہ دامیر سلطان کہ گوش گزار کرتے ہوئے وہ خا موش ہوگیا
لڑکی کون ہے
اسکے کیس کی گواہ تھی لیکن اب وہ اسے پسند کرنے لگا ہے ہممم چلو سوچتے ہیں اس بارے میں بھی لیکن خیر اسے چھوڑو اور برخودار مجھے یہ بتاو کہ تم کہاں مصروف ہو
ارمان کہ بارے میں سوچنے کا بول انہوں نے اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا کیونکہ اگر باقیوں سے سوال کرنے کی جرات ہاد سلطان رکھتا تھا تو ہاد سلطان سے سوال کرنے کی جرات صرف دامیر سلطان ہی رکھتے تھے
میں سمجھا نہیں بابا
سمجھنا کیا ہے میرے سننے میں آیا ہے کہ آجکل تم ہوسپٹل کہ چکر بہت زیادہ لگانے لگے ہو خیریت تو ہے خدا ناخاستہ کوئی مسئلہ در پیش تو نہیں آگیا تمہیں کتاب کو بند کرکہ سائیڈ پر رکھتے ہوئے دامیر سلطان نے اپنا چشمہ اتار کر مشکوک لہجے میں اس سے سوال کیا مگر انکے سوال پر ہاد نے آنکھیں گھہمائیں
جو مسئلہ در پیش ہے اسی کا حل تلاشنے جاتا ہوں حل مل جائے گا تو آنا جانا بھی کم ہوجائے گا
وہ بھی ہاد سلطان تھا بنا گھبرائے اپنی بات کہہ دینے والا
تو پھر کیا حل تلاشہ ہے ہاد سلطان نے زرہ ہمیں بھی معلوم ہو بہت جلد معلوم ہوجائے گا اس لیے فلحال آپ ارمان کہ بارے میں جلدی سوچیں جب مجھے حل مل جائے گا تو انشاء اللہ سب سے پہلے آپ کہ گوش گزار ہی کروں گا
اپنی بات مکمل کر وہ صوفے سے اٹھا اور جس شان سے آیا تھا اسی طرح واپس نکل گیا جبکہ پیچھے دامیر سلطان صرف سر جھٹک گئے کیونکہ جانتے تھے جب تک اسکی مرضی نا ہوئی وہ جواب نہیں دے گا
***
شادی کریں گئی مجھ سے
ایک آخری بار اپنی محبت پر یقین کرلیں و عدہ ہے ہاد سلطان کا آپ کہ ہر دکھ درد تکلیف اور عزیت کو اپنی بے انتہا محبت اور دیوانگی سے بھر دے گا اپنے کمرے کی بجائے وہ باہر لان میں کرسی پر بیٹھی تھی جبکہ زہن میں بار بار ہاد کہ ادا ہوئے الفاظ گونج رہے تھے اسے رہ رہ کر اس ہرجائی کی باتیں یاد آرہی تھی جنہیں یاد کر اسکا دل ہمک ہمک کر یہ کہہ رہا تھا کہ عائرہ فاروق ایک آخری بار یقین کرلو لیکن کہیں نا کہیں دماغ ہاں کرنے کہ حوالے میں نہیں تھا دل اور دماغ کی جونجتی جنگ میں اسے ناجانے کتنی دیر گزر گئی تھی لیکن وہ اسی طرح ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ تھی اسکے سامنے پڑا چائے کا کپ جو آسیہ بیگم ادھے گھنٹے پہلے اسے دیے کر گئی تھی اب تک بالکل ٹھنڈا ہوچکا تھا
عائرہ بیٹا
جی بابا فاروق صاحب کب سے اسے یونہی سوچوں میں اولجھا ہوا دیکھ رہے تھے لیکن جب کافی دیر وہ اسی طرح بیٹھی رہی تو مجبورا وہ خود ہی اس کہ پاس آگئے
کیا بات ہے بیٹا میں کب سے دیکھ رہا ہوں آپ یونہی گم سم سی بیٹھی ہیں کوئی پریشانی ہے تو بتائیں اسکے ساتھ ہی دوسری کرسی پر بیٹھتے ہوئے فاروق صاحب نے فکرمندہ لہجے میں پوچھا بابا اگر کوئی شخص آپ کو دکھ دے اور پھر آپ کہ اسی دکھ کا مداوا کرنا چاہے تو کیا اسے معاف کردینا چاہے
جواب دینے کی بجائے اسنے فاروق صاحب سے الٹا سوال کیا اگر دکھ دینے والا شخص اپنے کیے پر شرمندہ ہوکر معافی مانگے تو آپ کو چاہے کہ آپ بھی اپنا ظرف بڑا کرکہ اسے معاف کردیں
اگر غلطی قابل معافی نا ہو تو
اسکے ایک اور سوال پر فاروق صاحب مسکرائے
یہ تو ظرف کی بات ہے بیٹا اگر ظرف بڑا ہو تو انسان قتل بھی معاف کردیتا ہے لیکن یہی ظرف اگر کمزور ہو تو کسی کی چھوٹی سی غلطی بھی معاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے نہایت خوبصورت انداز میں فاروق صاحب نے اسے اسکے سوال کا جواب دیا تھا جس پر عائرہ نے سر جھٹکا
وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں بابا چاہتے ہیں کہ سب بھلا کر میں انہیں معاف کردوں اپنے ہاتھوں کی لیک روں کو گھورتے ہوئے آخر کار اس نے اپنی اولجھن کی وجہ فاروق صاحب کو بتا ہی دی کیونکہ ہاد کہ بارے میں وہ انہیں تبھی بتا چکی تھی اور پھر یہ بھی کہ اس نے انکار کردیا تھا
فاروق صاحب نے بغور اسکے چہرے کو دیکھا
جو گزر گیا اسے ایک سائیڈ پر رکھ کر یہ بتاو کہ میری بیٹی کا دل کیا چاہتا ہے
وہ اس سے کسی بات کی طرح نہیں بلکہ ایک اچھے دوست کی طرح پوچھ رہے تھے
دل تو آج بھی انکی باتوں پر آنکھ بند کرکہ یقین کرنے کو تیار ہے
دل کی بات زبان پر لائے اسنے سچائی فاروق صاحب کہ سامنے رکھی
تو پھر اپنے دل کی سنو اور جو دل کہتا ہے وہی کرو کیونکہ دل کہ فیصلے غلط نہیں ہوتے
پہلے بھی تو دل کی ہی سنی تھی بابا تب کیا ملا پہلے اور اب میں فرق ہے بیٹا پہلے صرف آپ نے اپنے دل کی سن کر فیصلہ کیا تھا لیکن آج آپ کہ پاس دونوں طرف کا فیصلہ موجود ہے
فاروق صاحب کی بات پر اسنے پر سوچ انداز میں انکی طرف دیکھا جو اسکا کندھا تھپتھپا کر وہاں سے چلے گئے تاکہ وہ سکون سے بیٹھ کر اب سوچ سکے
***
یار تم سب نے ایک بات نوٹ کی کیا
کونسی بات
یہی کہ یہ جو سر ارشان ہیں یہ کچھ مشکوک نہیں پر سوچ انداز میں پنسل کو منہ رکھتے ہوئے مہرماہ نے زوبیہ اور انوشہ کی معلومات میں اضافہ کیا لیکن اسکی بات پر ان دونوں کہ چہروں پر ناسمجھی چھائی
کیا مطلب تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے
اپنی نوٹ بک کو بند کرتے ہوئے انوشہ نے سوال کیا
آج ان چا روں کی دوستی کو دو ہفتے گزر گئے تھے جسکی وجہ سے وہ چاروں آپس میں بہت اچھی دو ستیں بن چکی تھی اور اس وقت لیکچر فری ہونے کی وجہ سے باہر گراونڈ میں بیٹھی نوٹس تیار کررہی تھی جبکہ دعا کوئی بک لینے کہ لیے لائبرری گئی ہوئی تھی
لگنا کیا ہے میں پچھلے پانچ دن سے غور کررہی ہوں سر ارشان چوری چوری دعا کو دیکھتے ہیں دعا نے ابھی تک ان تینوں کو یہ نہیں بتایا تھا کہ اسکی شادی ہوئی ہے اور وہ بھی ارشان سے یہی وجہ تھی کہ مہرماہ کو ارشان کا دعا کو دیکھنا مشکوک لگ رہا تھا
ایسی تو کوئی بات نہیں ہے وہم ہوگا تمہارا
اسکی بات پر زوبیہ نے انکار کیا او ہو تم تو چپ رہو تمہیں کیا پتہ تم تو لیکچر لیتے ہوئے کتابوں میں ہی گھسی رہتی ہو لیکن میری نظریں چاروں طرف ہوتی ہیں اور میں نے خود دیکھا ہے کہ سر لیکچر لیتے ہوئے چوری چوری سب سے نظریں بچا کر دعا کی طرف ضرور دیکھتے ہیں
اسکے انکار کرنے پر مہرماہ فورا آنکھیں چھوٹی مزید بتایا
تمہارا وہم ہوگا مہرو سر ارشان ایسے تو نہیں
انوشہ نے بھی اسکی سوچ کو وہم کا نام دیا ایوی وہم ہوگا کوئی وہم سہم نہیں ہوا پہلے تو مجھے لگا شاید وہ مجھے دیکھ رہے ہیں لیکن جب غور کی تو معلوم ہوا کہ وہ مجھے نہیں بلکہ دعا کو دیکھتے ہیں
اکسکیوزمی گرلز کیا آپ بتا سکتی ہیں میری بھابھی کہاں ہیں
ان تینوں کہ درمیان دعا کو ناپاکر زوہان انکے پاس آکر پوچھنے لگا
بھابھی کون
مہرماہ نے اس انجان لڑکے کہ سوال پر الٹا سوال کیا کیونکہ وہ تینوں ابھی زوہان سے انجان تھی دعا بھابھی اور کون وہ آپ تینوں کہ ساتھ ہی ہوتی ہیں نا
ایک منٹ دعا بھابھی کیا دعا شادی شدہ ہے
ظاہری سی بات ہے محترمہ بغیر شادی کہ تو اب میں انہیں بھابھی کہنے سے رہا
انکی حیرانگیوں پر زوہان نے ہنستے ہوئے جواب دیا
زوہان تم یہاں کیا کررہے ہو
بک لینے کہ بعد وہ گراونڈ میں آئی تو زوہان کو بھی ان تینوں کہ ساتھ پاکر پوچھنے لگی کچھ نہیں میرا لیکچر فری تھا تو سوچا آپ سے مل لوں لیکن افسوس بھابھی آپ نے ابھی تک اپنی دوستوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ آپ میریڈ ہیں
اسکی بات کا جواب دیتے ہوئے زوہان نے افسوس بھی کرڈالا جس پر دعا نے ان تینوں کی طرف دیکھا جن میں انوشہ اور زوبیہ تو نارمل تھی لیکن مہرماہ اسے ضرور گھور رہی تھی
ویسے ہی کیوں کیا ہوا
مطلب پھر یہ سب یہ بھی نہیں جانتی ہوگئی کہ آپ کی شادی ہوئی کس سے ہے
یہ کوئی اتنی ضروری بات تو نہیں جو بتاوں سب کی شادیاں ہوتی ہیں
ان تینوں کہ ساتھ ہی نیچے بیٹھتے ہوئے دعا نے لاپراہ انداز میں جواب دیا سب کو چھوڑو تم ہمیں بتاو تم نے اپنی شادی کا کیوں نہیں بتایا اور کس سے شادی ہوئی ہے تمہاری ہمیں اپنے ہزبنڈ کی پک دیکھاو۔
گھور کر مہرماہ نے اسے لتارتے ہوئے ہزبنڈ کی پک بھی مانگی
لیں پک کی کیا ضرورت آپ لوگوں کہ سامنے ہی تو ہیں دیکھ لیں بھابھی کہ ہزبنڈ سامنے سے گزرتے ارشان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زوہان نے ان تینوں کو دعا کہ ہزبنڈ سے ملوایا لیکن اصل شاک تو ان تینوں کو اب لگا تھا یہ جان کر کہ دعا کی شادی ارشان سے ہوئی ہے
سر ارشان دعا سر ارشان تمہارے ہزبنڈ ہیں
ایک بار ارشان اور ایک بار دعا کو دیکھ زوبیہ نے حیرانگی سے پوچھا
جی ہاں آپ کہ سر ارشان آپکی دوست دعا کہ ہزبنڈ اور میرے بڑے بھائی ہیں
اب کی بار بھی دعا کی بجائے جواب زوہان نے ہی دیا اور ساتھ ہی انکے الٹی پلٹی مار کہ بیٹھ گیا
یار دعا تم کتنی گھنی میسنی ہو تم نے ہمیں بتایا ہی نہیں کہ تمہاری شادی ہوئی اور وہ بھی سر ارشان سے مہرماہ کہ لیے تو جیسے شاک سے باہر آنا ہی مشکل تھا وہ جو ارشان کو مشکوک بنا رہی تھی اسے اب سمجھ آئی تھی کہ وہ مشکوک نہیں بلکہ دعا میڈم کا مجازی خدا ہے
تم لوگوں نے کبھی پوچھا ہی نہیں تو بھلا میں کیسے بتاتی ان تینوں کی طرف دیکھتے ہوئے دعا نے جیسے اپنے کسی جرم کا عتراف کیا جبکہ ان سب کی باتوں پر زوہان فری کا انٹرٹین ہورہا تھا
یہ پوچھنے والی بات تھوڑی ہے تمہیں ہمیں خود بتانا چاہے تھا
اب کی بار حصہ انوشہ میڈم نے بھی لیا جس پر دعا کہ ساتھ سا تھ زوہان نے بھی بڑے غور سے انوشہ کی جانب دیکھا
اب بتا تو دیا ہے
تم نے نہیں اس نے بتایا ہے ہمیں اگر یہ نا بتاتا تو تم تو شاید کبھی بتاتی ہی نا
اچھا نا بس کرو آج نہیں تو کل بتا ہی دینا تھا
مہربانی تمہاری
اچھا چلیں بس بھی کریں کیا آپ سب میری پیاری بھابھی کو نروس کررہے ہیں چھوڑیں اب پتہ چل گیا نا کہ یہ آپ کہ سر ارشان کی زوجہ محترمہ ہیں تو غصہ تھوکے اور چل ہوجائیں اور آپ بھابھی اپنی دوستوں سے میرا تعارف ہی کروا دیں
ان چاروں کی حبس کو ختم کرنے کہ لیے زوہان ہلکے پھلکے انداز میں ان سب کہ بعد دعا سے بولا جس پر دعا نے سوری بولتے ہوئے ان سب کہ ساتھ زوہان کا تعارف کروایا جس پر زوبیہ اور مہرماہ نے تو اسے ہیلو کہا لیکن انوشہ چپ ہی رہی کیونکہ وہ ویسے بھی بہت کم بولا کرتی تھی اسکی یہ چپی چند لمحوں میں ہی زوہان نے بڑی غور سے ابزو کی کیونکہ تب سے زیادہ مہرما ہی بول رہی تھی اور ایک دو بار زوبیہ نے بھی سوال کیا لیکن انوشہ صرف ایک بار ہی بولی تھی
***
اپنے آفیس میں بیٹھا وہ میٹنگ کی تیاری کررہا تھا کہ تبھی انون نمبر سے اسے کال آئی کال یس کرکہ اسنے موبائل کان سے لگایا لیکن دوسری طرف سے سوائے خاموشی کہ اسے کوئی جواب نہیں ملا جس پر وہ بنا اسکے بولے ہی سمجھ گیا تھا کہ کال کس کی ہے
میں بول رہی ہوں
آپ نا بھی بتائیں تو آپ کی خاموشی میں اتنی طاقت ہے کہ مجھے معلوم ہوجائے گا کہ آپ ہیں
کرسی کی بیک پر سر ٹیکا کر آنکھیں موندتے ہوئے وہ ایک جزب میں بولا کہ اسکے جان لیوا جواب پر میلوں دور اپنے کیبن میں بیٹھے عائرہ کا دل یکدم تیزی سے دھڑکا میں نے آپ کو یہ کہنے کہ لیے فون کیا تھا کہ آپ اپنے بابا کو میرے گھر بھیج دیں مجھے آپ سے شادی پر کوئی عتراض نہیں
اسکی بات پر ہاد نے فورا آنکھیں کھولیں
یہ بات آپ میرے سامنے آکر بھی تو کہہ سکتی تھی جس دن محرم بن کر ملیں گئے اس دن ہر بات عائرہ فاروق بلاتجاویز آپکی آنکھوں میں دیکھ کر ادا کرنے گئی
اسکے دو ٹوک جواب پر ہاد کہ لبوں پر جانلیوا مسکراہٹ ابھری
چلیں پھر انشاء اللہ اب اگلی ملاقات عائرہ فاروق سے نہیں بلکہ عائرہ ہاد سلطان سے روبرو ہوگئی جانلیوا مسکراہٹ کہ ساتھ اسنے اپنا اور اسکا نام جوڑ کر جواب دیا جس پر عائرہ کہ دل میں اپنے نام کہ آگے لیے اسکے نام پر گدگدی سی ہوئی جس پر وہ مزید کوئی اور بات سنے بغیر کال کاٹ گئی اور ہاد سلطان نے دلکشی کہ ساتھ مسکراتے ہوئے موبائل کو دیکھا وہ تو خوش تھا اتنا کہ شاید ہی بتا سکتا وہ جیت گیا تھا اسکی محبت جیت گئی تھی عائرہ نے اسے اقرار کرکہ جیسے خزانے کی چابی تھما دی تھی
سر میٹینگ روم ریڈی ہے سب آپ کا انتظار کررہے ہیں
اپنے سیکرٹری کی آواز پر اسنے ہاتھ کہ اشارے سے اسے جانے کا کہا اور اپنا کورٹ پہن کر شہانہ انداز میں چلتے ہوئے آفیس سے باہر نکل گیا اب وہ جانتا تھا اسے کیا کرنا ہے اور جلد از جلد کرنا تھا کیونکہ وعدہ جو کرچکا تھا اور وعدہ خلافی ہاد سلطان کی فطرت میں نہیں تھا
***
آپ نے میرے ہوسپٹل جانے کی وجہ دریافت کی تھی بابا جان
سلطان میشن میں سبھی اس وقت ایک ساتھ رات کا کھانا کھا رہے تھے تبھی ہاد اپنا کھانا کھاتے ہوئے دامیر صاحب سے بولا جو اسکی بات پر کھانا چھوڑ کر اسکی طرف دیکھنے لگے جبکہ باقی سب کی حسیں تیز ہوئی کہ وہ کیا کہنے والا ہے
بالکل برخودار تمہاری وہ وجہ جاننے کا متطمئں میں اب بھی ہوں
دامیر سلطان نے بھی اسی کی طرح جواب دیا ڈاکٹر عائرہ کہ بارے میں تو بہت اچھے سے جانتے ہیں آپ سب اور میرے خیال میں جس بات سے آپ سب لاعلم تھے وہ فرید آپ سب کو بتا چکا ہے
دونوں کہنیاں ٹیبل پر رکھ وہ تھوڑا آگئے کو جھکتے ہوئے سب کی طرف دیکھ کر سوال کرنے لگا جس پر سبھی اسکے براہراست سوال پر گھبرائے مطلب کہ وہ جانتا تھا کہ وہ سب اسکی جاسوسی کروا رہے ہیں اور یہی بات ان سب کہ گلے خشک کرنے کہ لیے کافی تھی جب جانتے ہو کہ ہم سب لاعلم نہیں ہیں تو پھر بات گہما نے کی بجائے معدے پر آو تاکہ معلوم تو ہو مصو ف آخر چاہتے کیا ہیں
اب کی بار دامیر صاحب نے صاف طنز کیا جب وہ جانتا تھا تو بات گہما کیوں رہا تھا ایک دو دن تک ڈاکٹر عائرہ کہ گھر جاکر آپ آنکے والدین سے میرے رشتے کی بات کریں میں ڈاکٹر عائرہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں
بے لچک لہجے میں بولی گئی اسکی بات پر زو ہان کو گوتا لگا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ باقی سبھی شاک ہوئے ایک منٹ بھائی اگر آپ کو ڈاکٹر عائرہ سے شادی ہی کرنی تھی تو پہلے آپ نے انہیں انکار کیوں کیا پانی کا پورا گلاس حلق میں اونڈلنے کہ بعد زوہان نے آخر کار دل میں چلتا سوال کر ہی ڈالا کیونکہ یہ بات تو سبھی کو پریشان کررہی تھی کہ اسنے انکار کیوں کیا اور اب جب کردیا تھا تو شادی کس خوشی میں کرنا چاہتا ہے
تم ابھی اتنے بھی بڑے نہیں ہوئے زوہان سلطان کہ ہاد سلطان تمہیں جواب دہ ہو
زوہان کو اپنے سوال کا کرارا جواب ملا کہ وہ دوبارہ کچھ پوچھنے کی ہمت ہی نا کرپایا
ہاد سلطان زوہان سلطان کو نا سہی لیکن دامیر سلطان کو تو جواب دہ ہے اور دامیر سلطان بھی یہی جاننا چاہتا ہے کہ اب اس بات کا کیا مطلب ہے کیا وہ بچی راضی ہے یا اس پر بھی اسی طرح اپنا فیصلہ مسلط کررہے ہو
آپ سب کہ لیے اتنا جاننا ہی کافی ہے کہ وہ راضی ہیں باقی رہی بات جواب کی تو یہ معاملہ میرے اور ان کہ درمیان ہے اس لیے سوائے انکے میں آپ سب میں سے کسی کہ بھی سوال کا جواب دہ نہیں اپنے ازلی انداز میں ان سب کو لاجواب کر وہ وہاں روکا نہیں بلکہ اٹھ کر جاچکا تھا اور پیچھے دامیر سلطان اسکے اتنے دو ٹوک انداز پر دل مسوح کررہ گئے یا اللہ کاش شادی کہ بعد عائرہ بھابھی بھی بھائی کو اسی طرح سولی پر لٹکا کر رکھیں جیسے یہ ہم سب کو لٹکا کر رکھتے ہیں آمین سم آمین دونوں ہاتھ ہوا میں بلند کر دعا کرتے ہوئے زوہان نے دل سے آمین کہا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ سبھی نے اپنے اپنے دلوں میں امین ضرور کہا تھا
***
ہاد کی بات کہ مطابق دامیر سلطان ارشان دعا اور فیضان کہ ساتھ دوسرے دن ہی فاروق صاحب کہ سامنے موجود ہوئے اور ان سے عائرہ کا ہاتھ ہاد کہ لیے مانگا جس پر فاروق صاحب نے بھی بنا دیری کیے انہیں عائرہ کی رزامندی نوازتے ہوئے رشتہ پکا کردیا جب سبھی لوگ رزامند تھے تو دامیر سلطان نے بھی دیری کرنے کہ بجائے فاروق صاحب اور آسیہ بیگم سے مشورا کرکہ اسی ماہ کہ آخری ہفتے میں دونوں بچوں کی شادی کی ڈیٹ فکس کردی دامیر سلطان چونکہ ہاد کہ ساتھ ساتھ ارمان کی شادی بھی کرنا چاہتے تھے اسی لیے زیادہ دیر کرنا مناسب نا سمجھا اور یہ خبر جب عائرہ تک پہنچی کہ اسکی شادی کی ڈیٹ اسی مہینے کی تہہ کی گئی ہے تو ایک بار سب کی اتنی جلدی پر وہ حیران ضرور ہوئی لیکن پھر آسیہ بیگم کہ سمجھانے پر کہ نیک کام میں دیری نہیں کرنی چاہے وہ خاموش ہوگئی اسکے برعکس ہاد کو جب اسی ماہ کی ڈیٹ فکس ہونے کا معلوم ہوا تو وہ حیران نہیں بلکہ نامحسوس طریقے سے خوش تھا اسکی خوشی چہرے سے واضح تو نا تھی لیکن زوہان کہ مطابق اسکے دل میں ہر گزرتے دن کہ ساتھ لڈو ضرور پھوٹ رہے ہوگئے
***
سارے کام ختم کرنے کہ بعد وہ کمرے میں آئی تو سامنے ہی اسے بیڈ پر اپنے موبائل میں مصروف پایا اسکی مصروفیت کا خیال کر وہ خاموشی کہ ساتھ الماری سے اپنے کیرے نکال کر واشروم فرش ہونے چلی گئی کیونکہ آج اس نے سارے گھر کی صفائی کروائی تھی جسکی وجہ سے اب اسکے کپڑے میلے ہوگئے تھے
تقریبا10 منٹ بعد وہ فرش ہوکر آئی تو اب ارشان کو موبائل کی بجائے لیٹے ہوئے پایا ٹاول کو ٹاول سنڈڈ ہر رکھ اسنے بال کمر پر کھلے چھوڑ دیے اور ہاتھوں پر لوشن لگانے کہ بعد اسکے ساتھ ہی بیڈ پر اپنی جانب آکر بیٹھ گئی
سب ٹھیک ہے
اسکی جانب دیکھ کر سوال کیا گیا
کیوں پوچھ رہی ہیں
جواب کی بجائے الٹا سوال آیا
آپ اتنے خاموش ہیں نا اس لیے
شکر ہے آپ کہ پاس اتنا وقت تو ہے کہ آپ کو میری خاموشی محسوس ہوئی
نگاہیں اسکے چہرے پر ٹکا ئے اسکی مصروفیت پر ٹونٹ کیا گیا
ایسے کیوں بول رہے ہیں مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی کیا
اگر آپ کو یاد ہو تو آج صبح جانے سے پہلے میں نے آپ سے کہا تھا کہ واپسی پر ہم ایک ساتھ شوپنگ پر جائے گئے لیکن دیکھیں آپ بھول گئی اور سارا دن کاموں میں مصروف رہی اور اب رات کہ12 بجے کمرے میں آکر مجھ سے اپنی غلطی پوچھ رہی ہیں
صبح کی بات اسے یاد کرواتے ہوئے ارشان بولا تو اسکے لہجے میں ناراضگی کا عنصر صاف تھا
سوری
بنا کسی حبس کہ اس نے سر جھکا کر فورا اپنی غلطی مانتے ہوئے معافی مانگی اسکی اتنی سادگی پر ناچاہتے ہوئے بھی ارشان کو ہنسی آگئی مطلب کوئی اتنا سادا اور مصوم کیسے ہوسکتا ہے جتنی وہ تھی وہ کبھی اس سے کوئی حبس نہیں کرتی تھی بلکہ خاموشی سے اسکی ہر بات مان لیا کرتی اسکی اسی سادا دلی پر ارشان ہر بار قائل ہوئے بغیر نہیں رہ پاتا تھا
دعا
ج۔ جی
ہر بار اسکے منہ سے اپنا نام سن کر دعا کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی تھی
I wana kiss you
اسکی اچانک فرمائیش پر دعا نے حیرت سے اسکی طرف دیکھا لیکن آج اسکی نگاہوں میں الگ ہی تاثر تھا جس پر وہ جلد ہی نگاہیں جھکا گئی
جواب دیں عجیب تھا وہ کس کرنے سے پہلے اس سے پوچھ رہا تھا جیسے وہ فور بول دے گئی کہ جی ارشان کرلیں اب اس بات کا وہ اسے کیا جواب دیتی
اگر کوئی بولڈ قسم کی لڑکی ہوتی تو فورا ہاں کردیتی لیکن وہ بولڈ ہی تو نہیں تھی وہ سادا سی تھی جو اسکے منہ سے اپنا نام سن کر اپنی دھڑکنوں کو سنبھال نہیں پاتی تھی تو بھلا اسکی قربت میں اسکا کیا حال ہوتا اگر آپ نہیں چاہتی تو کوئی بات نہیں آپ کو اتنا گھبرانے کی ضرورت نہیں
گھبراہٹ کہ مارے اسے اپنے ہاتھوں کو مسلنے پر ارشان نے اسکی پریشانی دور کی اور بازو آنکھوں پر رکھ کر لیٹ گیا
ایسی کوئی بات نہیں
اسے لگا وہ ناراض ہوگیا ہے اسی لیے فورا بولی
اسکے بولنے پر ارشان نے بازو ہٹایا اور بغور اسکے چہرے کو دیکھا جہاں گھبراہٹ کہ ساتھ شرم اور حیا کی سرخی بھی پھیلی ہوئی تھی اسکی شرم و حیا کو سمجھتے ہوئے وہ مسکرا دیا اب سمجھ آئی تھی کہ وہ خاموش کیوں ہے
اگر آپ اسی طرح گھبراتی اور شرماتی رہیں گئی تو ہمارے بچے اس دنیا میں کیسے آئیں گئے
اٹھ کر بیڈ سے ٹیک لگا کر بیٹھتے ہوئے اسنے یکدم دعا کو کمر سے پکڑ کر قریب کیا اور نہایت پر شوخ لہجے میں اسکے کان میں سرگوشی کی اور دعا تو اسکے یوں اچانک قریب کھچنے اور بےباک بات پر سر سے لیکر پیر کہ ناخن تک سرخ پڑی وہ شخص اتنا بےباک ہوسکتا تھا اسے تو پتہ ہی نہیں تھا اسکا یہ بےباک لہجہ آج پہلی بار دعا نے دیکھا تھا اور جان کر مارے شرم کہ وہ مرنے کو تیار ہوئی وہ جانتا تھا وہ کچھ نہیں بولے گئی اس لیے بنا وقت ضاع کیے اسنے دعا کا سر پیچھے تکیے پر رکھا اور خود اسکے اوپر آئے اسکے ہونٹوں پر اپنے لبوں کی دسترس جمائی
اسکے یوں اچانک جھکنے پر دعا نے بوکھلا تے ہوئے آنکھیں سختی سے بند کرکہ اسے کندھے سے تھاما جبکہ وہ تو اسکے ہونٹوں کا جام پیے بہکتا ہی چلا گیا
کئی لمحے اسکے ہونٹوں سے خود کو سیراب کرنے کہ بعد وہ اسکی گردن پر جھکا کہ اسکی شیو کی چھین پر دعا کو گدگدی ہوئی
ا۔ ر۔ شان۔۔۔۔۔ ۔
کپکپاتے ہونٹوں سے بامشکل اسکا نام پکارے دعا نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ سن کب رہا تھا اسکی محصور کن قربت کا نشہ تھا کہ ارشان مکمل طور پر بہکا یہی وجہ تھی کہ جب کوئی راہ فرار نا ملی تو دعا بھی بنا مزاحمت کیے اپنا آپ اسکے سپرد کرگئی جسکے بعد ارشان روکا نہیں بلکہ رفتا رفتا اسکے پورے وجود پر قابض ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اسے بھی کسی اور ہی دنیا میں لے جا پہنچا