Chapter 4: باب 4

ہائے

میرا نام مہرماہ نوید ہے تمہارا شاید آج پہلا دن ہے کلاس میں ہے نا

آج وہ ارشان کہ ساتھ ہی یونی آئی تھی جہاں انے کہ بعد ارشان اسے اسکی کلاس تک خود چھوڑ کرگیا تھا اور جاتے ہوئے ڈرے مت میں یہی ہوں یہ کہہنا بھی لازم سمجھا لیکن اسکے جانے کہ بعد اب وہ بہت زیادہ گھبرائی ہوئی اپنی جگہ پر بیٹھی ہتھی جیسے ابھی کوئی آئے گا اور اسے اٹھا کر لے جائے گا اسکی یہی ڈری سہمی شکل دیکھ کر مہرماہ جو اسکی بائیں جانب بیٹھی تھی خود ہی بات کا آغاز کر بیٹھی کیونکہ انہیں یونی آتے ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا لیکن دعا کو آج پہلی بار کلاس میں دیکھا تھا

اسلام علیکم می۔ میرا نام دعا ہے دعا بہت پیارا نام ہے تمہارا بالکل تمہاری طرح لیکن یار تم اتنا گھیراو تو مت کوئی کھا تھوڑی جائے گا تمہیں چلو ان سے ملو یہ ہے زوبیہ میری پیاری بہن پلس کزن اور یہ ہے انوشہ ہم دونوں دوست اور آج سے تم بھی ہم تینوں کی دوست ہو اس لیے گھیراو نہیں ہلکے پھلکے انداز میں بولتے ہوئے مہرماہ نے اسکا تعارف زوبیہ اور انوشہ سے بھی کروایا جہنوں نے مسکراتے ہوئے اسکو ہیلو بولا ڈرو نہیں دعا تمہیں کوئی ہیلپ چاہے ہو تو ہم تینوں میں سے کسی سے بھی مانگ لینا ہم تمہاری ہیلپ ضرور کریں گئے

اسکی گھبراہٹ کو مٹانے کہ لیے زوبیہ بھی دوستانہ انداز میں بولی جس پر دعا ان تینوں سے مل کر اور انکی باتوں پر تھوڑا ریلکس ہوئی

لو سر آگئے باقی باتیں بعد میں کریں گئے ارشان کہ آنے پر سبھی کلاس کھڑی ہوئی جس پر دعا تو پہلے لیکچر میں ہی اسے دیکھ پہلے حیران ہوئی مگر پھر اپنی حیرانگی مٹائے پرسکون ہوکر سب کہ ساتھ لیکچر لینے لگی جبکہ اندر آتے ہوئے ارشان نے بھی سرسری انداز میں اسکی طرف دیکھا تھا لیکن بعد میں وہ بالکل نارمل اور سنجیدگی کہ ساتھ لیکچر دینے لگا یہ ہماری کلاس کہ سب سے ہنڈ سم پروفیسر ہیں بلکہ کلاس چھوڑو یونی کہ سب سے ڈیشنگ اور ہنڈ سم ہی مان لو اسکے کان میں جھکتے ہوئے مہرماہ نے بڑئے ہی آرام سے اسکی معلومات میں اضافہ کیا جس پر دعا نے اسکی تعریف پر ارشان کی طرف دیکھا جو اسکی طرف پیٹھ کیے وائیٹ بورڈ پر کچھ لکھ رہا تھا اور پھر اپنا سر جھٹک کر لیکچر پر فوکس کرنے لگی

***

ہاد بھائی

ہممم

دو منٹ کچھ بات کرنی ہے

ہاد جو آفیس جانے کہ لیے اپنی کار میں بیٹھنے لگا تھا ارمان کی پکار پر اپنی سن گلاسس اتار کر روک گیا بھائی وہ میں چاہتا ہوں آپ بابا سے میرے اور ناز کہ نکاح کی بات کریں میں جلد از جلد اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں ساری رات سوچنے کہ بعد ارمان نے یہی مناسب سمجھا تھا ورنہ اسے ڈر تھا کہ اگر ہاد فیصلہ کرتا تو کہیں اسے ناز سے الگ نا ہونا پرتا اسی لیے شرافت سے خود ہی فیصلہ کر اسے بتا بھی چکا تھا

ہممم رات میں آکر بات کرو گا اسکے فیصلے پر رزامند ہوئے ہاد نے اسکا کندھا تھتھپایا اور اپنی سن گلاسس پہن کر گاڑی میں بیٹھ گیا جبکہ ارمان خود بھی سارے خیال جھٹک کر کورٹ کہ لیے نکل گیا کیونکہ کورٹ کہ بعد اسے ناز کہ پاس بھی جانا تھا تاکہ اسے بتا سکتا کہ وہ اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے

***

عائرہ بیٹا جاگ رہی ہیں آپ

جی بابا آئے نا اندر آئے

فاروق صاحب کہ پوچھنے پر وہ جو آنکھیں بند کیے لیٹی ہوئی تھی اٹھ کر بیٹھی جس پر فاروق صاحب اسکے پاس ہی آکر بیڈ پر بیٹھ گئے

کیا بات ہے بیٹا آج آپ ہوسپٹل نہیں گئی طبیعت تو ٹھیک ہے نا

فکرمند لہجے میں انہوں نے اس سے استفسار کیا کیونکہ وہ بہت کم ہی چھٹی کیا کرتی تھی جی بابا طبیعت بالکل ٹھیک بس کچھ دن سے ایمرجنسی کیسس کی وجہ سے تھوڑا تھک گئی تو چھٹی لے لی باقی اور کچھ نہیں آپ پریشان نہیں ہوں انکے ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑتے ہوئے عائرہ نے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ انہیں بے فکر رہنے کا کہا چلو یہ تو اچھی بات ہے اپنی صحت ٹھیک ہوگئی تبھی تو ڈاکٹرز پیشینٹ کا علاج کرپائیں گئے

جی

چلو پھر ایک کام کرو آپ آرام کرو اور میں کورٹ چلتا ہوں انشاءاللہ شام میں ملاقات ہوگئی پھر چائے پیتے ہوئے بابا بیٹی ڈھیروں باتیں کریں گئے ٹھیک ہے

جی بالکل خیریت سے جائیں اور اپنا خیال رکھیے گا

آپ بھی میرا بچا اللہ کہ امان میں

اسکے سر پر پیار کیے فاروق صاحب وہاں سے نکل گئے جبکہ انکے جانے کہ بعد وہ ایک بار پھر سر تکیے پر رکھ کر آنکھیں موند گئی کل رات سے اسکے زہن میں ناجانے کون کون سے خیالات تھے جنہوں نے اسے ایک پل بھی سکون کا نہیں بخشا تھا کل ہاد کہ بولے الفاظ بار بار اسکے زہن میں گونج رہے تھے وہ سمجھ نہیں پارہی تھی کہ اب وہ اس سے یہ سب کیوں بول رہا تھا جبکہ پہلے اس نے خود اسے دور کیا تھا تو پھر اب کیوں ایسے ناجانے کتنی ہی سوچیں تھی مگر ان سب سوچوں پر اسکے پاس کوئی جواب موجود نہیں تھا یہی سب سوچتے ہوئے اسکے سر میں شدید درد ہورہی تھی جسکی وجہ سے آج وہ ہوسپٹل بھی نہیں گئی

***

مصروف تو نہیں اندر آسکتا ہوں وہ دونوں اس وقت اپنی لافارم میں موجود تھے جب کسی کام کہ سلسلے میں فیضان نے ارمان سے اسکے کیبن میں آنے کی اجازت طلب کی جو اپنے ڈسک کی بجائے سائیڈ صوفے پر بیٹھا کوئی فائل ریڈ کررہا تھا نہیں مصروف نہیں تم آو

فائل کو بند کرکہ سائیڈ پر رکھتے ہوئے ارمان نے اسے اندر آنے کا کہا یہ حرا سمنٹ کیس کی فائل ہے میں نے معلومات کروائی تھی جسکی بنا پر معلوم ہوا کہ اس لڑکی کو کو صرف حراس کیا گیا تھا تاکہ وہ خاموش رہے اس کہ علاوہ اسے جسمانی کوئی نقصان نہیں ہوا فائل میں سب درج ہے تم دیکھ لو

ہا تھ میں پرکی فائل اسکے سامنے رکھ کر ساری بات بتاتے ہوئے فیضان خود بھی اسکے ساتھ ہی صوفے پر بیٹھ گیا جبکہ ارمان فائل کھول کر ساری ڈیٹلیز دیکھنے لگا تھنکس یار لیکن اب تم اس کیس میں کوئی جاسوسی نہیں کرو گئے باقی کا معاملہ میں خود دیکھ لوں گا ساری ڈیٹلیز پڑھنے کہ بعد اسکا شکریہ ادا کرتے ہوئے آخر میں ارمان نے اب اسے اس کیس سے دور رہنے کا بھی کہا کیونکہ وہ دونوں اکثر ایک دوسرے کہ کیس میں بنا پوچھے ہی ایک دوسرے کی مدد کردیا کرتے تھے

اسکی بات پر فیضان صرف مسکرا ہی دیا

دیکھتے ہیں لیکن تم مجھے بتاو کل رات ہاد بھائی کو تم سے کیا بات کرنی تھی

بات کو بدلتے ہوئے فیضان نے اس سے متجسس لہجے میں پوچھا کیونکہ ہاد بہت کم ہی کسی کو اپنے کمرے میں بلاتا تھا لیکن جب بھی اکیلے میں بلاتا تھا تبھی ان سب میں سے کسی ایک کی کلاس ضرور لگ جاتی تھی

ناز کہ بارے میں بات کرنے کہ لیے بلایا تھا

کیا لیکن بھائی کو ناز کہ بارے میں کیسے معلوم ہوا

وہ جو سکون سے بیٹھا تھا جھٹکا کھا کر شاک میں پوچھنے لگا

تمہیں لگتا ہے ہماری کوئی بھی بات ہاد سلطان سے چھپ سکتی ہے

فیضان کہ شاک پر ارمان نے آنکھیں گہما تے ہوئے جواب دیا جس پر فیضان سمجھتے ہوئے دوبارہ سکون سے بیٹھا کیونکہ جب جب ان لوگوں کو لگتا تھا انکے کارناموں پر ہاد سلطان انجان ہے تب تب ہاد سلطان چند لفظوں میں ہی انکی یہ غلط فہمی دور کردیتا تھا

ہاں سہی کہا ہاد بھائی سے کچھ بھی چھپا پانا جان جھوکم کا کام ہی ہے

تو اور کیا ایک ہم ہی بےوقوف ہیں جو اتنے سالوں سے انکے کارنامے سے انجان رہے ورنہ وہ تو منٹوں میں ہر راز سے آشانہ ہو جاتے ہیں

فیضان کی بات پر ارمان جلے دل انداز میں بولا چل چھوڑ یہ اور یہ بتا اب تونے کیا سوچا ہے کیونکہ بھائی نے محظ پوچھا تو نہیں ہوگا کوئی نا کوئی فیصلہ کرنے کا ضرور بولا ہوگا

اپنے اندازے کہ مطابق فیضان نے سوچتے ہوئے ارمان سے اسکی رائے جانتی چاہی ساری رات اسی سوچ میں تو گزر گئی میری اور بہت سوچنے کہ بعد میں اسی فیصلے پر پہنچا ہوں کہ جو کام بعد میں کرنا ہے وہ ابھی کرنے میں کوئی حرج تو نہیں

مطلب میرا یار سولی چڑہنے کا ارادہ پکا کر چکا ہے

پر شوخ لہجے میں فیضان کا گھوڑی کی جگہ سولی لفظ استعمال کرنے پر ارمان خود بھی گہرا مسکرایا یہی سمجھ لو کیونکہ اگر بھائی فیصلہ کرتے نا تو یقینی وہ ناز کو مجھ سے دور کردیتے اور اپنی بات کہ مطابق مجھے14 ماہ تک بنا اس سے ملے اور دیکھے ہی اتنا وقت گزا رنا پڑتا ہاہاہا چل کوئی نہیں میں نے تو تمہیں پہلے ہی سمجھایا تھا اگر مان جاتے تو کیا پتہ آج خیر سے میں چاچو بننے والا ہوتا

ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں ہے میرا اس لیے اپنی سوچ کہ گھوڑے اتنی دور تک دوڑانے سے بہتر ہے یہی روک جاو

فیضان کہ شوخ لہجے پر ارمان نے اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے ٹوکا لیکن فیضان نے روکنے کی بجائے اسے مزید تنگ کرنا اپنا قانونی فرض سمجھا

***

آج آپ گھر نہیں گئے کورٹ کہ بعد وہ سیدھا اپنے پارٹمینٹ ہی آیا تھا یہی وجہ تھی کہ ناز اسکی تھائی پر بیٹھ کر مصومیت سے اسکی شیو کو چڑھتے ہوئے پوچھ رہی تھی وہ دونوں جب بھی ایک ساتھ بیٹھتے تھے تو ناز ہمیشہ صوفے پر بیٹھتے کی بجائے بچوں کی طرح اسکی تھائی پر ہی بیٹھتی تھی پہلے پہلے تو ارمان کو اسکی حرکت تھوڑی عجیب لگتی ایک بار تو اسنے اسے ٹوکا بھی جس پر ناز میڈم نے رو رو کر خود کو ہلکان کر لیا تھا کہ اسے ایسے ہی بیٹھنا ہے اسکی بچوں جیسی زید اور ہلکان ہونے پر مجبورا ارمان کو ہی ہار ماننی پڑی جسکے بعد اب وہ ہمیشہ صوفے یا بیڈ پر بیٹھنے کی بجائے اسکی گود میں ہی آکر بیٹھتی اور ساتھ ساتھ اسکی شیو کو پیار سے سہلاتی بھی رہتی

نہیں سوچا پہلے آپ سے مل لوں اسکے بعد گھر جاوں گا اسکے چہرے پر جھولتی بال کی لیٹ کو پیار سے کان کہ پیچھے اڑستے ہوئے ارمان نے محبت سے جواب دیا تو مت جائیں آج یہی ہمارے ساتھ روک جائیں اتنی دیر ہوگئی ہے ہمیں ایک ساتھ لیکن آپ ایک بار بھی ہمارے ساتھ رات نہیں روکے

اسکے کندھے پر سر ٹکا ئے وہ لاڈ سے بولی

روکنے کہ لیے ہی تو جاتا ہوں

کیا کہا آپ نے نہیں کچھ نہیں اسے چھوڑیں اور یہاں بیٹھ کر سکون سے میری بات سنیں اور سمجھنے کی کوشش بھی کرئے گا بھائی سے اٹھا کر اپنے ساتھ ہی صوفے پر بیٹھاتے ہوئے ارمان نے اسکے دونوں ہاتھ پکڑ کر غور سے بات سننے کا کہا جس پر وہ اچھے بچوں کی طرح اسکی بات غور سے سننے لگی

کیا ہوا مان

ہوا کچھ نہیں بس مجھے آپ کی رزامندی چاہے جو میں پوچھوں گا سوچ سمجھ کر اسکا جواب دیجے گا اچھا ٹھیک ہے پوچھیں

ناز میں آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں ہم دونوں شادی کرلیں جسکے لیے مجھے آپ کی رزامندی درکار ہے نہایت پیار سے اسکے ہاتھوں پر دباو ڈالتے ہوئے ارمان نے اپنی بات کہی لیکن اسکی بات سن کر ناز کہ چہرے پر ناسمجھی چھائی جیسے اسے سمجھ ہی نا آئی ہو وہ اس سے کیا چاہتا ہے

لیکن کیوں

کیونکہ میں چاہتا ہوں اب سے ہم دونوں ایک ساتھ رہے

لیکن ہم دونوں تو ابھی بھی ساتھ ہیں نا

اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے اسنے جیسے بہت پتے کی بات اسے بتائی ساتھ تو ہیں لیکن دیکھیں آپ خود کہتی ہیں کہ میں آپ کہ ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتا آپ کو اکیلا چھوڑ کر چلا جاتا ہوں تو اسی وجہ سے میں چاہتا ہوں ہم دونوں شادی کرلیں تاکہ پھر آپ یہاں نہیں بلکہ میرے ساتھ میرے گھر پر ہر وقت میرے ساتھ رہے گئی

اسکی عقل کہ مطابق جیسے وہ بات کو سمجھ سکتی تھی ارمان نے بالکل اسی طرح اسے بچکارا جس پر ناز کو صرف اتنا ہی سمجھ آیا کہ شادی کہ بعد وہ ہر وقت اسکے ساتھ رہے گئے اور یہی سوچ کر وہ یکدم بہت زیادہ خوش ہوگئی

مطلب اگر ہم شادی کرلیں تو کیا آپ ہر وقت ہمارے ساتھ رہے گئے

جی بالکل ہر وقت آپ کہ ساتھ رہوں گا

یہ تو بہت اچھی بات ہے مان تو پھر چلیں ہم ابھی شادی کرلیتے ہیں اٹھے

خوشی سے چہکتے ہوئے وہ فورا صوفے سے اٹھی اور اسے بھی اپنے ساتھ آٹھ انا چاہا کرلیں لے گئے شادی لیکن ابھی آپ یہاں بیٹھیں پہلے میں گھر جاوں گا بابا سے بات کرنے کہ بعد انکے ساتھ آپ کو اپنے ساتھ لےکر جاوں گا لیکن تب تک آپ کو تھورا انتظار کرنا ہوگا کریں گئی نا

اسکا ہاتھ پکڑ کر دوبارہ اپنے ساتھ بیٹھاتے ہوئے ارمان نے محبت سے پوچھا جس پر ناز نے فورا بچوں کی طرح سر کو زور زور سے ہاں میں جنبش دی

گڈ گرل اچھا چلیں اب یہ بتائیں آپ نے کھانا کھایا

نہیں ہمارا کھانا کھانے کو دل نہیں تھا اس لیے نہیں کھایا

اگر کھانا نہیں کھایا تو پھر مان کی ناز کو کیا کھانا ہے

ا، پیزا مجھے پیزا کھا نا ہے مان

اپنی شہادت کی انگلی ہونٹوں پر رکھ کہ وہ دو منٹ سوچنے کہ بعد بولی

پیزا ابھی دو دن پہلے ہی تو آپ نے کھایا تھا ہاں تو دو دن گزر گئے نا لیکن ہمیں آج پھر کھانا ہے کیا آپ اپنی ناز کہ لیے ایک پیزا نہیں منگوا سکتے اس سے پہلے کہ وہ انکار کرتا ناز نے مصو میت سے اپنے نچلے ہونٹ کو اوپر والے ہونٹ پر رکھتے ہوئے منہ بنایا اور اسکی اس مصوم ادا پر ارمان سلطان کو اس چھوٹی سی ناز پر ڈھیروں پیار آیا اسکا بس نہیں چل رہا تھا ورنہ وہ اب تک کوئی گستاخی سرزد کرچکا ہوتا

اسکے مصوم چہرے سے بامشکل نظریں ہٹائے ارمان نے اپنا موبائل پکار اور کال کہ پیزے کہ ساتھ کولڈرنگ اور فرائز کا آڈر بھی دیا جس پر ناز اپنی بات منوا لینے پر خوش ہوتی اس سے اسکے گھر والوں کہ بارے میں جاننے لگی کہ اسکے گھر میں کون کون ہے

***

مہرو اگر تم ایسے چیٹنگ کرو گئی تو میں بالکل تمہارے ساتھ نہیں کھلنے والی بابا دیکھیں نا یہ چیٹنگ کررہی ہے

بالکل نہیں بابا یہ جھوٹ بول رہی ہے میں نے کوئی چیٹنگ ویٹنگ نہیں کی وہ چاروں رات کہ وقت لاونج میں بیٹھ کر لڈو کھیل رہے تھے لیکن مہرماہ ہر بار اپنے نمبرز سے زیادہ گوٹی چلا دیتی تھی جس پر اب کی بار زوبیہ غصے سے بول ہی پڑی لیکن سامنے بھی مہرماہ تھی جو اپنی غلطی ہونے کہ بعد بھی مجال تھی کہ غلطی مان لیتی مہرماہ غلط بات بیٹا چیٹنگ کرنا اچھی بات نہیں ہوتی میں بھی دیکھ رہا ہوں اپ مسلسل چھوتی بار چیٹنگ کررہی ہیں

اسکی ڈھٹائی پر نوید صاحب نے بھی اسے ٹوکا جس پر وہ آنکھیں چھوٹی کر ان دونوں بابا بیٹی کو گھورنے لگی آپ تو ہیں ہی اس روندو کی سائیڈ پر مجال ہے جو آپ میری سائیڈ پر رہ کر کوئی بات کریں لو روندو کہیں کی اب خوش

غصے سے نوید صاحب کو جھڑک کر اس نے گوٹی پیچھے رکھی اور زوبیہ کو سنانا بھی ضروری سمجھا

میں روندو نہیں بلکہ تم ہر بار چیٹنگ کرتی ہو تم چیٹنگ نہیں کرو تو میں بھلا تمہں کیوں ٹوکو گئی اچھا اچھا ٹھیک ہے اب زیادہ بولو نہیں اور اپنی باری کرو زوبیہ کہ لیکچر پر اسنے ہاتھ جھک لاتے ہوئے اسے اپنی باری کرنے کا کہا جس پر زوبیہ ناک کو ٹیڑھا کرتی اپنی باری کرنے لگی

ماما بابا تو اس روندو کی سائیڈ پر ہیں لیکن آپ میری سائیڈ پر رہنا اچھا چلیں اب باری کریں زوبیہ اور نوید صاحب کو گھورتے ہوئے مہرماہ نے بشار بیگم کو اپنی سائیڈ پر رہنے پر اکسایا جس پر بشار بیگم اسکی بات سن کر ہنستے ہوئے اپنی باری کرنے لگی

ماما اسکو بولیں مجھے بار بار روندو نہیں بولیں چیئر کہیں کی خود چیٹنگ کرتی ہے اور روکو تو مجھے روندو بنا دیا میں تو بولو گئی روندو رودنو روندو کر لو جو کرنا ہے

اسکی بات پر مہرماہ اپنی ازلی انداز میں ڈھیٹ ائی سے اسے چیڑ اتے ہوئے بولی

تو ٹھیک ہے میں بھی تمہیں چیئر چیئر چیئر بولو گئی

ٹھیک ہے بول لو میرا کیا جاتا ہے روندو لڑکی

بابا

اسکی کمال ڈھٹائی پر اب تو زوبیہ سچ میں رونے والی ہوگئی تھی لیکن اسکے بعد بھی مہرماہ نے نا باز آنا تھا وہ بار آئی بلکہ بار بار کھلتے ہوئے وہ اسے چھیڑ بھی رہی تھی اور ان دونوں کی نوک جھوک سے لطف اندوز ہوئے وہ دونوں میاں بیوی ساتھ ساتھ مسکرا دیتے تو کہیں مہرماہ کو ٹوک بھی دیتے

***

ارشان کمرے میں آیا تو سامنے ہی وہ بیڈ پر کتابیں پھلا کر پڑھنے میں مصروف تھی اسکے اندر آنے پر دعا نے سرسری سا اسے دیکھا اور پھر دوبارہ سر نوٹس پر جھکا گئی وہی اسکی پڑھائی کا احساس کرتے ہوئے ارشان بنا کچھ بولے ہی خاموشی سے اسکے پاس آیا اور اسکی بکھری کتابیں ایک سائیڈ پر کرکہ بیڈ پر بیٹھا اور اپنے موبائل میں کچھ دیکھنے لگا

آپ نے بتایا ہی نہیں تھا کہ آپ کہ ساتھ ہمارے تین لیکچرز ہوں گئے

اسکے سوال پر ارشان نےا سکی جانب دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہی تھی

بتاتا کیا آج ہی تو تین لیکچرز ایک ساتھ لیے ہیں

ہلکی آواز میں وہ منہ میں ہی بڑبڑایا اب اسے کیا بتاتا کہ اسی کی وجہ سے تو آج درخواست دے کر اسنے تین لیکچرز اسکی کلاس میں لیے تھے تاکہ وہ نروس نا ہو

کیا کہا آپ نے

نہیں کچھ نہیں آپ بتائیں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا بہت اچھا آپ کو پتہ ہے سبھی پروفیسرز بہت اچھے ہیں اور تو اور آج پہلے دن ہی میری تین دو ستیں بھی بن گئی پتہ ہے ان سب میں مہرناہ سب سے زیادہ فرانگ ہے زوبیہ اور انوشہ بھی بہت اچھی ہیں لیکن مہرماہ بہت زیادہ باتونی ہےا سکی وجہ سے آج میرا پہلا دن بہت اچھا گزرا بہت مزا آیا مجھے پر جوش لہجے میں اپنی کتابوں کو بند کرکہ سائیڈ پر رکھتے ہوئے وہ اسے انوشہ زوبیہ اور مہرماہ کہ بارے میں بتانے لگی لیکن ارشان تو آج اسے پہلی بار اتنا خوش دیکھ کر متاثر ہوا کیونکہ آج وہ پہلی بار اتنا خوش تھی اسکی اس خوشی کا اندازہ ارشان کو اسکی باتیں سن کر باخوبی ہورہا تھا یہ تو اچھی بات ہے اس طرح آپ کو پڑھائی میں بھی آسانی ہوگئی اور جہاں کہیں کوئی مشکل ہو تو آپ بلا جھجھک مجھ سے پوچھ لیجئے گا

جی ضرور

***

آپ کی ریکوری بہت اچھی ہے اگر اسی طرح آپ اپنا خیال رکھیں گئی تو انشاءاللہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گئی یہ سب تو آپ کی وجہ سے ہوا ہے ڈاکٹر اگر آپ وقت پر میرا اوپریشن نا کرتی تو شاید میں آج سانس بھی نا لے رہی ہوتی اللہ آپ کو اسکا اجر دے

اسکی بات پر بیڈ پر لیٹی پیشینٹ مشکور لہجے میں بولی جس پر عائرہ صرف مسکرا دی اس کی کوئی ضرورت نہیں یہ تو میرا فرض ہے آپ آرام کریں کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو نرس سے بول دیجے گا یہ مجھے بتا دیں گئی اب آپ آرام کریں میں چلتی ہوں

جی ڈاکٹر

پیشینٹ کو مزید دو چار ہدایات دے کر عائرہ وارڈ سے باہر نکل گئی یہ اس کہ وارڈ میں چکر لگانے کا وقت تھا

اکسکیوزمی ڈاکٹر اپنے کیبن میں جانے کہ بجائے وہ ہوسپٹل کہ باہر ہی ہوا خوری کرنے چلی آئی تھی جب سائیڈ سے کسی لڑکے نے اسے آواز دی جس پر عائرہ کھڑی اسکی بات سننے لگی

اور یہ منظر ان سے تھوڑی دور ہی اپنی گاڑی میں بیٹھا شخص بڑی غور سے دیکھ رہا تھا اسے معلوم تو نہیں تھا کہ وہ دونوں کیا بات کررہے ہیں لیکن جو بھی تھا اسے عائرہ کا یوں کسی غیر مرد سے بات کرنا چب ضرور رہا تھا چند پل وہ یونہی بیٹھ کر دیکھتا رہا مگر ہیزلگرے آنکھوں میں یکدم سرخی اس لڑکے کہ حرکت پر آئی جس نے بات کرتے کرتے اچانک عائرہ کا ہاتھ پکڑ لیا تھا وہ جو تب سے سب دیکھ رہا تھا اس حرکت پر اسکا دماغ گھوما وہ گاڑی کا دروازہ پٹخنے کہ انداز میں بند کرتا نکلا اور انتہائی سخت تیور وں کہ ساتھ چلتا ہوا ان دونوں کہ سر پر پہنچ بنا کچھ سنے یا بولے اسنے ایک زور دار موکہ اس لڑکے کہ منہ پر جڑ دیا اس اچانک آفت پر جہاں یکدم عائرہ اور وہ لڑکا گھبرائے وہی آس پاس کہ لوگ بھی حیران پریشان سے انکی طرف متوجہ ہوئے جبکہ وہ لڑکا بیچارا ابھی ایک موکے سے سنبھال نہیں تھا کہ ہاد نے دو تین موکے اور غصے سے اسکے منہ پر جڑے

ہاد

ہاد کیا کررہے ہیں چھوڑیں اسے ہاد

ہمت کیسے ہوئی تیری انہیں ہاتھ لگانے کی ہاں جرت کیسے کی ہاتھ لگانے کی بول گھٹیا انسان تجھے تو میں چھوڑوں گا نہیں انتہائی سخت لہجے اور شعولہ بار آنکھوں میں وحشیت لیے وہ وحشیوں کی طرح اس بیچارے لڑکے کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر در پہ در مارے جا رہا تھا جبکہ عائرہ انتہائی شاک اور گھبراہٹ کہ اسے روکنے کی کوشش کررہی تھی

ہاد چھوڑیں اسے وہ صرف بات کررہا تھا بس کریں وہ مر جائے گا

میں نے کہا بس کریں ہاد پاگل ہوگئے ہیں کیا بس کریں

اس لڑکے کہ ادھ موئی حالت پر بھی جب وہ نا روکا تو عائرہ نے اپنا پورا زور لگا کر اسے بازو سے کھنچ کر پیچھے ہٹایا اور خود اسکے سامنے آئے اونچی آواز میں بولی

اسکی ہمت کیسے ہوئی آپ کو ہاتھ لگانے کی اسے تو میں

بس خبردار اگر اب دوبارہ آپ نے اسے ہاتھ لگایا

اس سے پہلے کہ وہ دوبارہ اس تک پہنچتا عائرہ نے اسکا باوز پکڑ کر اسے مزید کچھ کرنے روکا

وراڈ بوئے انہیں جلدی سے فرسٹآیڈ دیں اور اگر کوئی سیریس بات ہو تو فورا مجھے بتائیں

بامشکل اسے روکتے ہوئے اس نے وارڈ بوئے کو اس لڑکے کو اندر لے جاکر فرسٹآیڈ دینے کا کہا جس پر وراڈ بوئے ڈرتے ہوئے آگے آیا اور سنیچر پر اس لڑکے کو ڈال ہوسپٹل کہ اندر چلے گئے جبکہ ناجانے کتنے ہی لوگ کھڑے اس تماشے کو بس چپچاپ دیکھتے رہے تھے

یہ سب کیا تھا ہاد کوئی ایسے مارتا ہے کیا کسی کو وہ صرف مجھ سے بات کررہا تھا سب کہ چلے جانے پر وہ نہایت غصے میں اسکی طرف دیکھ کر پوچھنے لگی جو لمبے لمبے سانس لیے خود کو پرسکون کرر ہا تھا جبکہ وحشیوں کہ طرح مارنے پر اسکے اپنے ہاتھ بھی زخمی ہوگئے تھے بات منہ سے کی جاتی ہے عائرہ ہاتھوں سے نہیں اس شخص نے آپ کو چھونا چاہا اگر آپ بیچ میں نا آئی تو جان سے مار دیتا میں اسے اسکی ہمت کیسے ہوئی آپ کو چھونے کی

آاپنی شعولہ بار نگاہوں اور تنی رگوں کہ ساتھ انتہائی سرد لہجے میں بولا گیا اور عائرہ اسے دیکھ کر رہ گئی وہ اس ہاد سلطان کو تو جانتی ہی نہیں تھی ہاد سلطان کا یہ روپ تو آج پہلی بار اسکی نظروں میں آیا تھا اگر آپ سکون سے سن لیتے تو معلوم ہوتا اسکی کوئی غلط نیت نہیں بلکہ بہن بول رہا تھا مجھے

کو ئی بھی راہ چلتا انسان بہن بول کر آپ کو چھونے کی کوشش کرئے گا تو کیا آپ اسے یہ حق دے گئی کہ وہ آپ کو چھو لے سیرسیلی عائرہ

اپنے غصے کو کئی حد تک دباتے ہوئے وہ دھیمے مگر سخت لہجے میں آنکھیں گہما کر اس انداز میں بولا کہ عائرہ اسکے جواب پر خاموش ہی رہی

آپ کہ ہاتھ سے خون بہہ رہا ہے میرے ساتھ چلیں مجھے آپ کی بینڈیچ کرنی ہوگئی

اسکے ہاتھ سے بہتے خون پر اسنے پریشانی میں اسے ساتھ آنے کا کہا

اسکی ضرورت نہیں ٹھیک ہوں میں

ہر بات پر زید کرنا ضروری نہیں ہوتی ہاد چلیں میرے ساتھ

طنزیہ جواب اسکی طرف او چھا لے عائرہ ہوسپٹل کہ اندر چلی گئی جبکہ وہ خود بھی خاموشی اسکے پیچھے ہو لیا

زخم گہرا نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کو احتیاط کرنی پڑئے گئی اسکے دونوں ہاتھوں پر زیادہ نہیں لیکن خراشیں اگئی تھی جس پر عائرہ نے بینڈیچ کرنے کہ بعد ہدایات دینا بھی ضروری سمجھی لیکن وہ اسکی ہدایات سے زیادہ اسے اپنے قریب کھڑا نہارنے میں مصروف تھا آپ کو اس لڑکے کو ایسے نہیں مارنا چاہے تھا ہاد بیچارا پتہ نہیں کس حال میں ہوگا

بینڈیچ مکمل کرنے بعد وہ بولی تو اسکے لہجے میں فکر کا عنصر صاف واضح تھا

کوئی شخص آپ کو چھونا تو دور نظر بھر کر دیکھے گا بھی تو ہاد سلطان اسکی سانسیں چھننے میں ایک پل نہیں لگائے گا

اسکے پرشدت انداز پر عائرہ نے نگاہیں اٹھا کر اسکی جانب دیکھا اسکے انداز پر عائرہ کو وہ کوئی پاگل دیوانہ ہی لگا تھا جو اپنی محبت پر اٹھنے والی نظر تک کو برداشت نہیں کرپارہا تھا

شادی کریں گئی مجھ سے

وہ جو بنا کوئی جواب دیے پلٹنے والی تھی اسکی بات پر اسکے بڑھتے قدم تھمے

تاکہ آپ ایک بار پھر میرے جزبوں کو روند کر چلے جائیں

وہ شخص اب اسکا صبر ہی تو آزما رہا تھا پہلے اپنے انکار سے اور اب اقرار پر

میں آپ کہ بیتے وقت اور دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتا عائرہ لیکن یہ وعدہ ضرور کرسکتا ہوں کہ آپکی آنے والی زندگی میں کبھی بھی آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہونے دوں گا

اپنی بات کہتے ہوئے وہ روکا اور دو قدم اسکے قریب آیا

ایک آخری بار اپنی محبت پر یقین کرلیں وعدہ ہے ہاد سلطان کا آپ کہ ہر دکھ درد تکلیف ہر عزیت کو اپنی بے انتہا محبت اور دیوانگی سے بھر دوں گا

اسکی آنکھوں میں دیکھ وہ اپنے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے پختہ لہجے میں بولا اسکے لہجے اور آنکھوں میں کچھ تو ایسا تھا کہ عائرہ کو اپنا دل باغی ہوتا محسوس ہوا اسکا دل اس نے مہر کی باتوں پر ایمان لانے کو رزامند ہورہا تھا وہ وہاں سے جانا چاہتی تھی لیکن قدم اٹھنے سے انکاری تھے کئی لمحے وہ دونوں خاموشی سے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے رہے کئی پل خاموشی کی نظر ہوگئے اور جب عائرہ کو کچھ سمجھ نہیں آیا تو وہ بنا کچھ بولے یا سنے اپنے قدموں کو گھسیٹ وہاں سے نکل گئی اور پیچھے ہاد سلطان آج پھر انتظار کی سولی پر لٹکا رہ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.