آج تقریبا چار دن بعد وہ اپنے اپارٹمینٹ میں اس سے ملنے آیا تھا پچھلے کچھ دنوں سے وہ ایک کیس کہ سلسلے میں کافی مصروف رہا تھا اسی لیے اس سے ملنے کا وقت ہی نا ملا لیکن آج وہ کورٹ جانے کہ بجائے سیدھا اسکے پاس ہی آیا تھا تاکہ اس سے مل سکے وہ جانتا تھا چار دن بعد آنے پر وہ اس سے سخت ناراض ہوگئی مگر اسکی ناراضگی کیسے ختم کرنی تھی وہ بہت اچھے سے جانتا تھا
اپارٹمینٹ کہ اندر آئے اس نے ہر جگہ اسے تلاش نہ چاہا مگر وہ اسے کہیں نظر نا آئی ہر جگہ دیکھنے کہ باوجود جب وہ نظر نا آئی تو اسکی غیر موجودگی پر ارمان کو اپنا دل ڈوبتا ہعا محسوس ہوا
ناز
ناز کہاں ہیں آپ
ناز
اونچی آواز میں اسے پکارتے ہوئے وہ کیچن میں آیا لیکن وہ وہاں بھی نہیں تھی جس پر اسے سچ میں پریشانی کہ ساتھ ساتھ گھبراہٹ بھی ہونے لگی
ناز
مان اسے پکارتے ہوئے وہ اپارٹمینٹ سے باہر نکلتا کہ وہ ٹیرنس کا دروازہ کھولتے ہوئے اسکے سامنے آئی اسکی پکار پر ارمان نے موڑ کر اپنے پیچھے دیکھا جہاں وہ آج بھی اسی کی وائیٹ شرٹ اور بلیک ٹروزر میں کھلے بالوں کہ ساتھ بنا کسی میک آپ کہ بچوں جیسی مصومیت چہرے سجائے ٹیرنس کہ پاس کھڑی تھی اسے سہی سلامت نظروں کہ سامنے پاکر ارمان فورا اسکے پاس آیا اور دونوں ہاتھ اسکے کندھے پر رکھے کہاں تھی آپ میں کب سے آپ کو آوازیں دیے رہا ہوں جانتی ہیں کتنا پریشان ہوگیا تھا میں آپ کو ناپاکر دیکھیں میرا دل کیسے زور زور سے دھڑک رہا ہے
گھبراہٹ اور فکرمندی میں وہ ایک ساتھ کئی سوال کر بیٹھا
اوہو مان آپ بھی نا بھلا ہم آپ کو چھوڑ کر کہیں جاسکتے ہوں
سادا سے انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا گیا
میری ایک پکار پر سامنے آجایا کریں ناز کیونکہ جب آپ جواب نہیں دیتی تو ارمان سلطان کا دل خوف سے بند ہونے لگتا ہے
پرشدت لہجے میں اسکے کندھوں پر دباو ڈالے ارمان نے اپنے جزبات اسے بتائے ہاں تو پھر ہر وقت ہمارے ساتھ رہا کریں نا آپ کو کیا پتہ ہو سارا دن اس اپارٹمینٹ میں اکیلا رہ کر ہم کتنا بور ہوجاتے ہیں آپ بھی نہیں آتےجس سے ہم بات کرسکے
اسکے جزباتوں کو بنا سمجھے وہ خفا انداز میں اسکے چار دن بعد آنے پر منہ بنا کر بولی جانتا ہوں آپ اکیلی رہ کر بور ہوجاتی ہیں اسی لیے تو دیکھیں آج میں صبح صبح آپ کہ پاس آگیا تاکہ سارا دن آپ کہ ساتھ گزار سکوں
نا محسوس طریقے سے اسکی شرٹ کندھوں پر سہی کرتے ہوئے ارمان نے نہایت محبت سے جواب دیا جس پر وہ اسکے سارا دن ساتھ رہنے کا سن فورا چہکی
سچی مان آپ سارا دن ہمارے ساتھ رہے گئے
جی بالکل آج سارا دن مان اپنی ناز کہ ساتھ گزارے گا تاکہ ناز کی ساری شیکایتیں دور ہو سکے
آپ بہت اچھے ہیں مان بہت بہت بہت زیادہ
خوشی کہ مارے وہ فورا زور سے اسکے گلے لگی اپنی خوشی کا اظہار کرنے لگی وہ بالکل بچوں جیسی تھی جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خفا ہوجاتی تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر مان بھی جاتی تھی اور اسکی انہی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا تو ارمان سلطان دیوانہ بن چکا تھا اسکی عمر زیادہ نہیں بلکہ ابھی وہ محط16 سال کی ہ تھی یہی وجہ تھی کہ اس میں بہت زیادہ پچپانہ تھا اسے دنیا کہ بارے میں اتنا کچھ تو پتہ نہیں تھا نا اسکی ملاقات زیادہ لوگوں سے ہوئی تھی بلکہ پچپن سے لے کر اب تک اسکی زندگی میں صرف تین لوگ ہی آئے تھے جن میں پہلی اسکی ماں دوسرے اسکے نانا اور تیسرا ارمان سلطان تھا اسکی ماں تو اسکے چھ سال ہونے پر ہی وفات پاگئی جسکے بعد اسکے نانا نے ہی اسکی پرورش کی اور اسکے بعد پیحللے دو ماہ سے وہ ارمان سلطان کہ ساتھ تھی ناز سے پہلی ملاقات ارمان کی ایک کیس کہ سلسلے میں ہوئی تھی جو اسکے نانا کی طرف سے دائر کیا گیا تھا اس کیس کو حل کرتے ہوئے ارمان نے ناز کو بطور گواہ سب کی نظروں سے چھپا کر اپنے اس اپارٹمینٹ میں رکھا ہوا تھا کیس تو وہ دو ماہ پہلے ہی حل کرچکا تھا لیکن اب ناز کی پچکانی حرکتیں اور لوبالی پن ارمان سلطان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی تھی وہ ارمان سلطان کہ لیے کی اتنی ہم ہوئی شاید وہ خود بھی انجان تھا لیکن اب وہ اسکے لیے اتنی اہم تو ضرور ہوگئی تھی کہ اگر وہ اسے نا دیکھ پاتا تو اسے اپنی سانسیں بند ہوتی ہوئی محسوس ہوتی تھی
***
ڈیوٹی ختم ہونے کہ بعد وہ آج پھر لیفٹ کہ انتظار میں کوریڈور میں کھڑی تھی جب آج بھی اسے خود ہر کسی کی نظروں کا احساس ہوا اب تو اسے ڈر کہ ساتھ ساتھ غصہ بھی آنے لگا کیونمہ وہ جو کوئی بھی تھا نا سامنے آرہا تھا اور انجان چھوڑ رہا تھا اپنی نظروں کو چاروں طرف گہمائیں اسنے کسی کو تلاشنا چاہا لیکن آج بھی کوئی نہیں تھا
کون ہے سامنے آو تم جو بھی ہو فورا سامنے آو کیا تماشہ بنا کر رکھا ہوا ہے عجیب پاگل انسان ہو جو پاگلوں کی طرح چھپ کر مجھ پر نظر رکھ رہے ہو
آج وہ تنگ آکر بول ہی پڑی تھی کیونکہ روز روز کہ ڈر سے اچھا تھا وہ جو کوئی بھی تھا اسکے سامنے آتا تاکہ اسے معلوم تو ہوتا کہ وہ ہے کون
میں جانتی ہوں تم مجھے سن رہے اگر تم ابھی فورا سامنے نہیں آئے تو مجبورا مجھے پولیس کہ پاس جانا پڑے گا میں نہیں جانتی تم مجھ ہر نظر کیوں رکھ رہے ہو لیکن دیکھو تم جو بھی ہو مجھے اپنی شکل دیکھاو سامنے او میرے فورا
اپنے لہجے میں سختی لائے وہ چاروں اور دیکھتے ہوئے اس انجان کو بلانے لگی مگر کوئی بھی سامنے نا آیا دیکھو ہمت ہے تو سامنے ابھی وہ کچھ اور بولتی کہ اپنے پیچھے سے قدموں کی آعاز پر پلٹی لیکن اہنے پیچھے کھڑے شخص کو دیکھ اسکی آنکھیں حیریت اور شاک کی زیادتی سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی اسے تو یقین کرنا مشکل تھا کہ جس شخص کو وہ دیکھ رہی ہے کیا حقیقت میں وہی تھا یاکوئی آور
آ۔ آپ
آ۔ آپ۔ ایک منٹ مجھ پر نظر آپ رکھ رہے ہیں
ہاتھ کا اشارہ اسکی جانب کر وہ حیرت اور شاک میں سمجھ ہی نا پائی کہ پوچھے کیا
میرے علاوہ کوئی اور آپ پر نظر رکھنے کی جرات کرئے تو آپ کو لگتا ہے میں اسے زندہ رہنے دوں گا ہیزلگرے آنکھوں میں چمک اور لہجے میں پوزیسونس لیے وہ بولا تو عائرہ اسکے انداز پر اولجھ کر رہ گئی میں جان سکتی ہوں کہ آپ مجھ پر چھپ کر نظر کس حق سے رکھ رہے ہیں ہاد سلطان
اسے بالکل امید نہیں تھی کہ وہ ایسی ویسی کوئی حرکت کرسکتا ہے اسی تو زرہ سختی سے سوال کرنے لگی آپ ہی نے کہا تھا کہ میں آپ کہ سامنے نا آوں تو بس بنا سامنے آئے آپ پر نظر رکھ رہا ہوں سادا انداز میں ڈھٹائی سے جواب دیا گیا
آپ سیدھی طرح بتا کیوں نہیں دیتے ہاد کہ آپ اخر مجھ سے چاہتے کیا ہیں یہ بچکانی حرکت کرکہ آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں
اسکے ڈھیٹ پن پر غصے سے بولتے ہوئے وہ چل کر اسکے پاس آئی
میری چاہت صرف آپ ہیں عائرہ اور میں آپ سے صرف آپ کی رزامندی چاہتا ہوں
دو قدم اسکے قریب آئے وہ اپنی بات پر زور دیتے ہوئے بولا
مگر اسکی بات پر عائرہ مزید اولجھ گئی اسے وہ پاگل ہی تو لگ رہا تھا
مجھے
آپ شاید بھول رہے ہیں ہاد سلطان کہ آج سے ٹھیک چار سال پہلے آپ بذات خود مجھے انکار کر چکے ہیں یہ بول کر کہ آپکی زندگی میں میری کوئی جگہ نہیں آپ مجھ سے محبت نہیں کرتے تو پھر اب چار سال بعد اس بات کا کیا مطلب ہے
اپنے غصے پر بامشکل قابو پائے وہ زرہ سخت لہجے میں بولی اسے تو بالکل سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ آج اس سے یہ سب باتیں کیوں کررہا ہے جبکہ اسکے پورپوزل کو وہ ٹھکرا چکا تھا
تب میرے انکار کی وجہ تھی عائرہ
تو پھر آپکی وہ وجہ آج بھی آپ کو درکار ہے ہاد سلطان
عائرہ میری بات سنیں میں آپ کو سب سمجھا مجھے کچھ نہیں جاننا کچھ نہیں سمجھنا ہے ہاد خدا کہ لیے مجھ پر رحم کھائیں آپ کہ ٹھکرا دینے کہ بعد میں نے اپنے احساسات کو بہت مشکل سے سنبھالا ہے خدا کہ لیے یہ سب بول کر دوبارہ میرے زخموں کو کردینے کی کوشش مت کریں میں انتی صا بر نہیں ہوں کہ دوبارہ ٹوٹ کر اپنے دل کی کرچیوں کو سنبھال سکوں خدا کہ لیے میرا پیچھا مت کریں جیسے چار سال پہلے آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے اب بھی چلے جائیں مجھے اور مت ازمائیں پلیز
اسکی وضاحت کو سنے بغیر ہی وہ اسکے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے بولی جبکہ بولتے بولتے اسکی آنکھوں سے ناجانے کتنے آنسوں اروخساروں پر بہے تھے اپنی بات مکمل کر وہ وہاں روکی نہیں بلکہ روتے ہوئے فورا وہاں سے بھاگ گئی کیونکہ وہ کسی بھی طرح خود کو اس ستم گر کہ سامنے بےبس ثابت نہیں کرنا چاہتی تھی
اسکے یوں بھاگ جانے پر ہاد کئی لمہحے اسکے لہجے اور آنسوں کہ درد کو اپنے دل میں محسوس کرتا رہا آج آسکے درد کی عزیت محسوس کر اسے شدید قسم کا پچھتاوا ہورہا تھا کہ اسنے کیوں اس دن بنا سوچے سمجھے اسے انکار کردیا کاش وہ اس دن اسے انکار نا کرتا بلکہ جب اس نے کہا تھا کہ وہ اسکا انتظار کرنے گئی تو وہ اسے جھڑ کنے کی بجائے کاش اسے روک جانے کا کہہ دیتا لیکن افسوس اس نے تو اسے کوئی امید نہیں دی تھی بلکہ اسکی ہر امید کا دیا وہ اس دن اپنے ہاتھوں سے بجھا کرچلا گیا تھا
***
تم نے ملک گروپ اوف انڈسٹری کہ ساتھ ڈیل کیسل کردی
وہ سبھی اس وقت ڈرایییگ روم میں ایک ساتھ کھانے کہ بعد بیٹھے چائے پی رہے تھے جب دامیر سلطان نے ہاد سے سوال کیا جو چائے کی جگہ کافی پی رہا تھا جی بابا ملک گروپ اوف انڈسٹری فائنشلی کریسس کا شیکار تھی اگر ہم انکے ساتھ کوئی ڈیل سائن کرتے تو انہیں تو فائدہ ہوتا لیکن کہیں نا کہیں سلطان انٹرپرائزز کو نقصان ہوتا اسی وجہ سے بہت سوچ کر میں نے ڈیل سائن کرنے کی بجائے کیسل کردی کافی کا گھونٹ حلق میں اتارتے ہوئے اسنے سادا لہجے میں دامیر سلطان کو ساری بات بتائی جسے سننے کہ بعد دامیر سلطان نے سمجھتے ہوئے سر ہاں میں ہلایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہاد بلاوجہ کوئی ڈیل کیسل نہیں کرتا ہمم وہ تو ٹھیک ہے لیکن اگر سلطان انٹر پرائزز کو فائنشلی زیادہ نقصان نا ہوتا تو ڈیل سائن کرنے میں کوئی حرج تو نہیں تھا
کامیاب بزنس میں وہی ہوتا ہے جو ایک ہی نظر میں اپنا نفا اور نقضان دونوں پہچان لے
اس لیے نقصان نقصان ہو تا ہے بابا جان کم یا زیادہ نہیں
خیر ارمان اپنی چائے ختم کرکہ میرے کمرے میں آو مجھے بات کرنی ہے تم سے اپنے لفظوں میں دامیر سلطان کو انکی بات کا جواب دیے اسنے کافی ختم کی اور مگ ٹیبل پر رکھ ارمان کو حکم دیتا اپنے کمرے کی طرف چلا گیا
نقصان نقصان ہوتا ہے تو پھر آپ سب میں سے کوئی ان سے یہ سوال کیوں نہیں کرتا کہ انہوں نے پیچاری ڈاکٹر عائرہ کا نقصان کیوں کیا انکا کیا قصور تھا
اسکے چلے جانے کہ بعد زوہان جو دل میں پھر اس جما کرکہ بیٹھا تھا فورا ان سب سے بولا
یہ نیک کام تم خود کیوں نہیں کرلیتے جاو جاکر پوچھو بھا ئی سے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اسکے غصے پر ارشان نے اسے خود ہی جاکر سوال کرنے کا مشورا دیا کیونکہ خود تو ان سب میں سے کسی کی ہمت نہیں تھی کہ جاکر سوال کرتا میں آپ سب سے چھوٹا ہوں مجھے تو وہ گردن سے پکڑ کر دبوچ دیے گئے لیکن آپ سب تو بڑے ہیں جائیں ہمت کریں اور پوچھے جاکر
ارشان کی بات پر وہ پرزور انداز میں بولا
جس طرح تم چھوٹے ہونا ہم سب سے اسی طرح ہم بھی چھوٹے ہی ہیں ان سے اس لیے اپنے مشورے اپنے پاس سنبھال کر رکھو کیوںکہ اگر بھائی کو زرہ سی بھی بھنک پڑ گئی نا تو سب کہ وارے نیارے ہوجائیں گئے
اب کی بار ارمان نے آنکھیں دیکھاتے ہوئے اسے خاموش رہنے کا کہا وارے نیارے تو ماشاءاللہ سے آپ کہ ویسے ہی ہونے والے ہیں جائیں جاکر سنے کیا کہنا ہے ہاد سلطان کو پلیٹ میں پڑا بیسکٹ اٹھا چائے میں ڈبوتے ہوئے زوہان نے اسے اپنی خیر منانے کا کہا جس پر ارمان دل میں دعائیں کرتا کپ ٹرے میں رکھ کر خود بھی ہاد کہ کمرے کہ طرف چلا گیا صبح سے تمہاری کلاسس سٹارٹ ہوجائیں گئی اس لیے کل شرافت کہ ساتھ تم مجھے یونی میں چلتے پھرتے نظر آو زوہان ورنہ کل رات کا پرچہ میں تمہارا ہاد بھائی کہ کمرے میں کٹواو گا یاد رکھنا
اسے مزے سے بیسکٹ ڈبو ڈبو کا کھا تے دیکھ ارشان نے صاف لفظوں میں دھمکی دی جس پر زوہان نے ٹیرھا منہ بنایا
قسم سے کوئی بہت ہی بے مروت اور ظالم قسم کہ بھائی ملے ہیں مجھے جنہیں ہر وقت ڈرانے اور دھمکانے کہ سوا اور کچھ آتا ہی نہیں
***
آو بیٹھو
ارمان کہ اندر آنے پر ہاد نے اسے صوفے پر بیٹھتے کا کہا اور خود سنگل صوفے پر اسکے سامنے ہی بیٹھ گیا سب ٹھیک ہے بھائی
یہ تو تم بتاو گئے مجھے ارمان سلطان
مطلب میں سمجھا نہیں بھائی اسکے بے لچک سوال پر ارمان ناسمجھی سے بولا کیونکہ اسے بالکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ وہ کس بارے میں بات کررہا ہے
میری بات کا مطلب تمہارے اپارٹمینٹ سے ہے ارمان سلطان
اپارٹمینٹ کہ نام پر ایک لمحہ لگا تھا ارمان کو ساری بات سمجھنے میں
ب۔ بھائی وہ
اگر تم یہ کہنا چاہتے ہو کہ وہ لڑکی کیس کی وجہ سے تمہارے اپارٹمینٹ میں ہے تو میں پہلے ہی تمہیں یاد دیال دوں کہ کیس ختم ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن وہ لڑکی دو ماہ بعد بھی تمہارے اپارٹمینٹ میں موجود ہے جسکے ساتھ آج تم سارا دن گزار کرآئے ہو اس سے پہلے کہ ارمان اسے کچھ کہتا ہاد نے خود ہی ساری بات بول دی اور اسکی ساری بات سننے کہ بعد ارمان کہ پاس کوئی جواب تھا کب وہ تو مجرموں کہ طرح سر جھکا کر اسکے سامنے بیٹھا تھا
وہ محبت ہے میری بھائی میں شادی کرنا چاہتا ہوں اس سے
اب بات چھپانا سرسر بے وقوفی تھی اسی لیے ارمان نے بنا کچھ چھپائے اسے سچ بتایا
کی
جب اٹھارہ کی ہوجائے گئی تب
ابھی وہ17 کی نہیں ہوئی آٹھارہ کی ہونے میں اسے تقریبا14 ماہ پڑئے ہیں تو کیا یہ14 ماہ تم بنا کسی رشتے اور تعلق کہ تنہائی میں اس سے ملتے رہو گئے
اب کی بار اس کہ لہجے میں زرہ سختی آئی جسے محسوس کر ارمان نے ایک بار پھر سر جھٹکا
میری کوئی غلط نیت نہیں ہے بھائی
میں جانتا ہوں تمہاری کوئی غلط نیت نہیں لیکن کیا تمہیں یہ سب بہتر لگ رہا ہے تم نہیں جانتے کہ ہمارا ماشرہ اور شریعت بغیر کسی جائز رشتے کہ لڑکا لڑکی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دیتا
میں سب جانتا ہوں بھائی لیکن میں کیا کروں میں اس سے دور نہیں رہ سکتا
اسکی بات پر اس بار ارمان کہ لہجے میں بے بسی تھی کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ ناز18 سال کی ہوجائے پھر وہ اس سے شادی کرنے اور تب تک وہ دور بھی نہیں رہ سکتا تھا۔ دور نہیں رہ سکتے تو بہتر ہوگا ارمان سلطان کہ تم اپنی محبت کو معاشرے میں ایک نام اور شریعت کہ مطابق جائز بناو
بابا فلحال اس معاملے سے انجان ہے اس لیے انکے علم میں آنے سے پہلے فیصلہ کرلو ورنہ مجبورا مجھے فیصلہ کرنا پڑے گا جو شاید تم دونوں کہ لیے ماننا مشکل ہو سخت لہجے میں تنبیہ کرتے ہوئے وہ صوفے پر ٹیک لگا گیا جبکہ اسکی تنبیہ پر ارمان نے صرف سر ہاں میں ہلانے پر ہی اکتفا کیا
آج رات تک کا وقت ہے تمہارے پاس جاو اور جاکر سکون سے سوچو کل صبح مجھے تمہارا جواب چاہے ورنہ اسکے بعد تمہیں میرا جواب مل جائے گا جاو اب
جی بھائی وہ صرف اتنا ہی بولا اور اٹھ کر کمرے سے باہر نکل گیا اور اسکے جانے کہ بعد ہاد خود صوفے سے اٹھا اور اپنے کمرے کہ ساتھ ملحقہ اپنے پینٹینگ روم کی طرف آیا جہاں ہر طرف سکچینگ بورڈذ پر ناجانے عائرہ کی کتنی ہی تصویریں لگی ہوئی تھی جب میں کہیں وہ مسکرا رہی تھی تو کہیں سیریس کہیں غصہ تو کہیں غمگین تھی یہ سارے سکی چیز اسنے خود بنائے تھے اور وہ بھی آج سے نہیں بلکہ چار سال پہلے سے تب سے جب اسنے پہلی بار عائرہ کو دیکھا تھا بہت ہرٹ کیا ہے نہ ہاد سلطان نے آپ کو بہت رولایا ہے بہت تڑپ ایا ہے نا لیکن اب اور نہیں اب ہاد سلطان کو آپ کو اور نہیں رولایے گا اب آپ کو اور تڑپنے کی ضرورت نہیں نور ہاد
میں وعدہ کرتا ہوں آپ کی ہر زخم کو اپنی بے انتہا محبت سے بھر دوں گا آپ کو اتنی خوشی اتنا سکون بخشوں گا کہ آپ سب بھول جائیں گئی ساری تکلیفیں سارے درد سارے زخم سب بھول جائیں گئی یاد رہے گا تو صرف ہاد سلطان یہ وعدہ ہے ہاد سلطان کا آپ سے سامنے سکیچ بورڈ پر اسکی مسکراتی تصویر کو پیار سے چھوتے ہوئے وہ اس سے یوں مخاطب تھا جیسے سامنے سچ میں وہ خود موجود ہو
کئی لمحے اسکی تصویر کو اپنی چمکتی ہیزلگرے آنکھوں سے نہارتے ہوئے وہ خالی سیکچ بورڈ کی طرف آیا اور سیکچینگ برش اٹھا کر اسکی ایک نئی تصویر بنانے لگا
***
آپکی کافی
تھنکیو
وہ جانتی تھی کہ وہ روزانہ سونے سے پہلے کافی ضرور پیتا ہے اسی لیے وہ اب روزانہ سونے سے پہلے اسکے لیے کافی بنا کر لاتی جسے پکڑ کر ارشان روزانہ اسکا شکریہ ادا کرتا اور وہ مسکرا دیتی تھی
دعا صبح آپ میرے ساتھ یونی جائیں گئی اس لیے تیار رہے گا
وہ جو ٹیبل پر بکھرے اسکے نوٹس اکھٹے کررہی تھی اسکی بات پر سر ہلا گئی
جی سبھی نوٹس کو اکٹھا کر اسنے ایک فائل میں رکھے اور فائل اٹھا کر سائیڈ ٹیبل پر رکھی اور خود آکر اسکے ساتھ ہی بیڈ پر دوسری جانب بیٹھ گئی
سنئیں
جی
وہ ہمیں بابا سے ملنے جانا ہے
نظریں اپنی ہاتھوں پر ٹکا ئے وہ دھیمے لہجے میں بولی
ٹھیک ہے کل یونی سے واپسی پر میں آپ کو ان سے ملوانے لے جاوں گا
ارشان نے سادا لہجے میں جواب دیا۔ آپ کو پتہ ہے بابا شروع سے چاہتے تھے کہ میں کالج جاکر پڑھائی کروں بلکہ میں خود بھی یہی چاہتی تھی لیکن چاچو اور بلال بھائی کہ ڈر کی وجہ سے بابا ہر بار خاموش ہوجاتے آج اگر بابا زندہ ہوتے تو میرے یونی جانے کا سن کر بہت زیادہ خوش ہوتے ان دونوں میں ابھی تک کبھی اپنی بات نہیں ہوئی تھی نا دعا اسے کچھ بتاتی تھی اور نا ارشان وہ دونوں بس سرسری سا ہی ایک دوسرے کو مخاطب کرتے تھے لیکن آج ناجانے وہ کیسے اسے اپنے دل کی بات بتا رہی تھی جسے سنتے ہوئے ارشان کو یہ احساس ہوا تھا کہ آج وہ اپنے بابا کو یاد کررہی ہے ارشان کہ پاس اسے تسلی دینے کہ لیے کوئی الفاظ تو نہیں تھے اسی لیے وہ بنا کچھ بولے کھسک کر اسکے نزدیک ہوا اور کندھوں پر بازو پھلا کر سینے سے لگائے اسکی پیٹھ تھپتھپانے لگا
میری وجہ سے بابا مجھے چھوڑ کر چلے گئے میری ٹیسیں اور فکر انہیں پریشان رکھتی تھی میری وجہ سے وہ بیمار رہنے لگے تھے۔
کا۔ کاش وہ م۔ مجھے اتنی جلدی چھو۔ چھوڑ کر نہیں جاتے مجھے۔ انکی بہت بہت یاد آتی ہے بہت زیادہ اسکے شرٹ کو مٹھی میں دبوچ کر وہ آنسوں کہ ذریعے اپنے دل کا سارا غبار نکال رہی تھی جبکہ وہ خاموشی سے اسکے کمر کو سہلاتے ہوئے یہ احساس دیال رہا تھا کہ وہ ہے اسے سننے والا اسکا ساتھ دینے والا تاکہ وہ خود کو اکیلا نا سمجھے ناجانے کتنے ہی لمحے وہ اسکے سینے پر سر رکھ کر روتی رہی اور وہ اسے پچکارتا رہا جب کچھ دیر گزرنے کہ بعد اس نے کوئی حرکت نا کی تو ارشان نے سر اونچا کرکہ اسے دیکھنے کی کوشش کی مگر وہ تو روتے روتے ہی سو گئی تھی اسکے سونے پر ارشان نے آرام سے اسکا سر تکیے پر رکھا اور کمبل اچھے سے اس پر اوڑ ھتے ہوئے ریمورٹ سے لائٹیز اوف کر نائٹ بلب اون کرنے بعد خود بھی اسکی جانب کروٹ لیے لیٹ کر اسکے چہرے کو دیکھنے لگا
سیاہ گھنے بال بڑی بڑی آنکھیں تھی کی ناک چھوٹے چھوٹے گلابی ہونٹ وہ دیکھنے میں بالکل عام سی تھی اسکی آنکھوں کا رنگ اسکے بالوں جیسا ہی تھا سیاہ کالا وہ کوئی بہت حسین لڑکی نہیں تھی کہ کوئی ایک نظر دیکھ کر اسکا دیوانہ ہوجاتا نہیں بلکہ وہ بہت سادا سی دھمیے مزاج کی لڑکی تھی جو اسے بہت زیادہ پرکشش بنانے سے بہت حسین بنا دیتا تھا اسکے برعکس ارشان سلطان تو خوبصورتی میں اس سے کئی زیادہ حسین تھا بروان سلکی بال لائیٹ گرین آنکھیں مغرور نقش تھی کی ناک لائیٹ بروان ہلکی ہلکی شیو اور کٹاو دار ہو نٹ وہ اور ارمان جڑوا ہونے کی وجہ سے دیکھنے میں بالکل ایک جیسے تھے ان دونوں میں فرق صرف شیو کا تھا ارشان کی شیو لائیٹ بڑوان جبکہ ارمان کی شیو ڈارک بروان کلر کی تھی یہ فرق بھی بہت زیادہ غور کرنے کہ بعد ہی پتہ چلتا تھا ورنہ تو دونوں میں زیادہ فرق نہیں تھا پہلی بار جو انہیں دیکھتا تو اولجھ ضرور جاتا تھا کہ ارمان کون ہے اور ارشان کون