Chapter 2: باب 2

دامیر سلطان اور آحمر سلطان دو بھائی تھے دامیر سلطان کی شادی عاصمہ بیگم سے ہوئی جنہیں اللہ نے چار بیٹوں سے نوازا تھا سب سے بڑا ہاد سلطان جسکی عمر تقریبا30 سال کی تھی اس سے چھوٹے دو جڑوا بھائی ارشان سلطان اور ارمان سلطان تھے جنکی عمر تقریبا27 سال تھی ارشان اور ارمان سے چار سال چھوٹا زوہان سلطان تھا جسکی عمر تقریبا23 سال کی تھی زوہان کی پیدائشی کی چھ سال بعد اللہ نے عاصمہ بیگم کو ایک بار پھر ماں بننے کی نوید سنائی جسکے بعد دامیر سلطان اور عاصمہ بیگم نے بہت دعائیں کی کہ اللہ انہیں اس بار اپنی رحمت سے نوازئے اور انکی دعائیں رنگ بھی لائیں اللہ نے چار بیٹوں کہ بعد انہیں اپنی رحمت سے نوازہ جسکا نام دامیر سلطان نے منت رکھا کیونکی وہ بہت دعاوں کہ بعد انہیں ملی تھی احمر سلطان کا ایک ہی بیٹا تھا فیضان سلطان فیضان کی بعد کچھ کومپلکیشنز کی وجہ سے اللہ نے نمرا بیگم کو دوبارہ کبھی اولاد کی نعمت سے نا نوازا تھا لیکن جب منت پیدا ہوئی تو سلطان میشن میں تو جیسے بہاریں آگیں تھی پورا سلطان میشن منت کی کلکاریوں سے گونجتا تھا وہ چھوٹی سی منت تو باب چچا کہ ساتھ اپنے پانچوں بھائیوں کی بھی جان تھی وہ پانچوں بھائی اسے ہاتھ کا جھالا بنائے پھرتے تھے لیکن ان سب کی یہ خوشی ان چند سالوں ہی کی تھی کیونکہ ایک دن اچانک ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں دامیر سلطان نے اپنے کئی عزیز رشتے کھو دیے تھے جن میں اول انکا جان سے پیارا بھائی انکی بیوی اور دامیر سلطان کی اپنی جان عزیز بیوی اور لاڈلی بیٹی تھی جو ایک ساتھ اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے ان چاروں کی اچانک موت پر سلطان میشن میں تو جیسے قیامت پربا ہوگئی اس صبر ازما وقت میں بہت حوصلہ کرتے ہوئے دامیر سلطان نے اپنے چاروں بیٹوں کہ ساتھ ساتھ فیضان کو بھی سنبھالا جسکے لیے خود کو سنبھالنا سب سے زیادہ مشکل تھا فیضان عمر میں ارشان اور ارمان سے دو ماہ ہی چھوٹا تھا لیکن اپنے ماں بابا کی ایک لوتی اولاد ہونے کہ وجہ سے انکی اچانک موت پر سب سے گہرا اثر اسی پر پڑا اسے ٹروما سے باہر لانے میں زیادہ طر ہاتھ ہاد کا ہی تھا جس نے اپنے بابا کا ساتھ ہر مشکل میں دیتے ہوئے اپنے بھائیوں کو بھی سنبھالا کم عمری میں کندھوں پر زیادہ بوجھ پر جانے کی وجہ سے وہ شاید اپنے لیے وقت نکالنا بھول ہی گیا تھا اسے یاد تھے تو صرف اپنے بھائی جنکے لیے وہ جان دینے اور لینے میں زرہ سی دیر نہیں لگاتا تھا

ہاد نے چونکہ پڑھائی مکمل کرنے کہ بعد دامیر سلطان کہ ساتھ ہی سارا بزنس سنبھالا تھا اسی لیے اپنی قابلیت اور تجربے کہ باعث آج اسکا نام ملک کہ جانے مانے پروفیشنل ارکیٹکچرز میں سے ایک تھا وہ ناصرف بیشت ارکیٹکچر بلکہ کامیاب بزنس ٹائکون بھی تھا اسکے لہجے اور انداز میں ایک ایسا روب تھا کہ ہر شخص اپنی بات کہنے سے پہلے سو بار سوچ ضرور لیتا وہ ہیزلگرے اور مغرور شخصیت کا حامل سحص سوائے اپنے بھائیوں اور بابا کہ شاید ہی کسی کو زیادہ اہمیت دیتا ہو

اسکی برتباک شخصیت کا خاص پہلو اسکے چہرے پر ہمہ تن رہنے والی سنجیدگی تھی

دنیا والوں کی نظر میں تو وہ محظ بے حس اور گھمنڈی شخص تھا جسکے لیے سبھی محظ ایک ربورٹ تھے ہاد کہ برعکس ارشان نے بزنس کی جگہ پڑھائی مکمل کرنے کہ بعد بطور یونی میں ایک پرفیسر کی جوب کا انتخاب کیا ارمان نے اپنی پڑھائی مکمل کرکہ لائیر بننے کو ترجیع دی جبکہ اسکے ساتھ ساتھ فیضان نے بھی لا کی پڑھائی ہی ختم کی تھی اور وہ دونوں بھائی اپنی لافارم میں بطور ما ہیر وکیل کہ اپنا اپنا فریضہ سر انجام دے رہے تھے جبکہ ان سب کہ برعکس زوہان فلحال اپنی پڑھائی مکمل کررہا تھا

***

اف مہرو اٹھ بھی جاو یار8 بجنے والے ہیں اگر تم ایسے ہی گھوڑے بیج کر سوتی رہو گئی تو ای پر و مس میں بنا تمہارا انتظار کیے یونی چلی جاوں گئی زوبیہ تقریبا چھوتی بار اسے آکر اٹھا چکی تھی مگر مہرماہ میڈم تو جیسے کوئی سستا نشہ کرکہ سورہی تھی کیونکہ مجال تھی اسکی ایک بھی پکار مہرماہ نوید کہ کانوں تک پہنچی ہو

مہرو اخری بار پوچھ رہی ہوں اٹھو گئی یا نہیں

اپنی اتنی آوزوں کی بعد بھی جب وہ نا ہلی تو مجبورا زوبیہ کو اسکا کمبل کھنچنا پڑا

کیا مسئلہ ہے یار زوبی سونے دو نا

اپنا بلینکیٹ زوبیہ کہ ہاتھ سے کھنچتے ہوئے وہ دوبارہ سر تک تان کر سوچکی تھی

یار مہرو ہمیں یونی جانا ہے اگر تم ایسے سوتی رہی گئی تو ہم لیٹ ہوجائیں گئے

ہائے اللہ میں تو بھول ہی گئی تھی کہ ہمیں یونی جانا ہے

یار زوبی تم یاد نہیں کروا سکتی تھی کہ ہمیں آج یونی جانا ہے یونی کا نام سن وہ فورا اپنا بلیک نیٹ ہٹا کر ہڑ برا تے ہوئے بیڈ سے اٹھی اور زوبیہ کو سناتی ہوئی واشروم میں گھس گئی جبکہ اسکی بات پر زوبیہ نے صدمے کہ مارے پورا کھولا مطلب وہ اتنی دیر سے اسے اٹھا رہی تھی اور وہ الٹا اسے ہی سنا کر یہ جا وہ جا ہوئی تھی میں تو کب سے تمہیں اٹھا رہی ہوں لیکن اللہ جانے تم کونسا نشہ کرکہ سوتی ہو کہ کسی کی آواز تک سنائیل نہیں دیتی اب جلدی سے تیار ہوکر نیحھے اجاو میں جارہی ہوں

اچھا ٹھیک ہے امی سے کہنا جوس تیار رکھیں میں دو منٹ میں ائی واشروم کہ اندر سے ہی اسے جوس کا آڈر دیے وہ جلدی جلدی ہاتھ منہ دھونے لگی جبکہ زوبیہ اسکے حکم پر سر نا میں ہلائے کمرے سے باہر نکل گئی

***

اسلام علیکم بابا جانی

واعلیکم سلام اٹھ گئی میری بیٹی

سلام کا جواب دیتے ہوئے فاروق صاحب نے محبت سے اسکے ماتھے پر بوسہ دے کر پیار جتایا جی ہاں لیکن آپ یہ ناشتہ چھوڑ کر آج پھر اخبار کیوں پڑھ رہے ہیں ابھی اگر امی نے آپ کو اخبار پڑھتے دیکھ لیا نا تو صبح صبح آپ کہ ساتھ ساتھ میری بھی کلاس لگ جائے گئی انکے ہاتھ میں موجود اخبار پکڑ کر ٹیبل پر رکھتے ہوئے عائرہ نے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ انہیں آسیہ بیگم کہ غصے سے ڈرایا جس پر فاروق صاحب مسکرانے لگے

ارے میرا بچا آپکی امی کو تو بس بہانہ چاہے ہم سے حبس کرنے کا ورنہ ناشتے کہ ٹیبل پر اخبار پڑھنا کوئی جرم تو نہیں اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں کیا کیا نئے کارنامے سر انجام ہورہے ہیں جی جی آپ کی یہ روزانہ کی نئی نئی خون خرابے اور قتل غارت والی خبریں ہم بہت اچھے سے جانتے ہیں ہزار بار منا کیا ہے کہ ناشتے کہ وقت ایسی خبروں سے دور رہا کریں پر مجال ہے جو آپ کو ہماری ایک بھی بات سمجھ آتی ہو ان دونوں باب بیٹی کا ناشتہ انکے سامنے رکھتے ہوئے آسیہ بیگم نے فاروق صاحب کی بات کا جواب غصے سے دیا جس پر فاروق صاحب انکے غصے سے ڈر خاموشی سے اپنا ناشتہ مکمل کرنے لگے ورنہ اگر وہ کچھ بولتے تو آسیہ بیگم ناجانے کون کون سی باتیں انکے سامنے کھول کر بیٹھ جاتی جبکہ یوں اپنے بابا کہ خاموش رہنے اور امی کہ غصے پر عائرہ مسکراتی ہوئی اپنا ناشتہ کرنے لگے

امی آج واپسی پر مجھے تھوڑا لیٹ ہوجائے گا اس لیے آپ دونوں پریشان نہیں ہونا

اپنا ناشتہ ختم کر عائرہ اٹھی اور آسیہ بیگم کو کہتے ہوئے فاروق صاحب سے پیار لیے گھر اے نکل گئی اور پیچھے وہ دونوں میاں بیوی ماشتہ کرتے ہوئے ساتھ ساتھ حبس بھی کررہے تھے عائرہ فاروق صاحب اور آسیہ بیگم کی ایک لوتی بیٹی تھی فاروق صاحب خود تو شہر کہ جانے مانے وکیل تھے اسی لیے انکی خواہیش تھی کہ عائرہ بھی انکی طرح لا فارم جوئن کریے مگر عائرہ کا خواب ایک بیسٹ سرجن بننے کا تھا جس پر بنا کوئی سوال کیے فاروق صاحب نے اسکی خواہیش کا احترام کر اسکی پڑھائی کہ ہر موقع پر اسکا بھرپور ساتھ دیا پڑھائی میں جہاں کہیں اسے مشکل پیش آتی وہ ہر بار اسکی مدد کرتے ہوئے مشکل حل کردیتے تھے انکی سپورٹ اور اپنی قابلیت پر عائرہ آج ملک کہ بیسٹ ہوسپٹل میں ایک بیسٹ سرجن کہ طور پر اپنا فرص ار انجام دے رہی تھی

***

سر کوئی عاشر ملک آپ سے ملنا چاہتے ہیں کیا انہیں اندر بھیج دوں

اوکے سر

اکسکیوزمی سر آپ اندر جاسکتے ہیں ریشپسنیسٹ کہ کہنے پر وہ مغرور انداز میں چلتے ہوئے اسکے کیبن میں آیا جہاں وہ سامنے ہی کرسی پر بیٹھا لیپ ٹاپ پر شاید کوئی کام کررہا تھا

کیسے ہو ہاد سلطان تم سے دوبارہ ملاقات کرکہ خوشی ہوئی

اسکے سامنے ہی پڑے سنگل صوفے پر بڑے ہی مغرور اند از میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کہ بیٹھتے ہوئے عاشر نے مسکراتے ہوئے اس مخاطب کیا جس پر ہاد نے نظریں لیپ ٹاپ کی سکرین سے ہٹائی اور اسکی جانب دیکھتے ہوئے اپنے دونوں بازوں سینے پر باندھے اور کرسی کی بیک سے ٹیک لگا کر بیٹھا

میرا نہیں خیال عاشر ملک کہ تم یہاں مجھ سے میرا حال اوحوال جاننے آئے ہو اس لیے مدے کی بات کرو بے لچک لہجے میں اسکی طرف دیکھتے ہوئے ہاد نے اسکے آنے کی وجہ پوچھی مگر اسکے انداز پر عاشر سر جھٹک کر مسکرا دیا

اتنا عرصہ گزر گیا لیکن تم آج بھی بالکل ویسے ہی ہو جیسے کچھ سال پہلے تھے

بدلنا ہاد سلطان کی فطرت نہیں ہاہاہا وہ تو نظر آرہا ہے لیکن خیر چھوڑو میں یہاں بیتی باتیں دہرانے نہیں بلکہ اس ڈیل کہ بارے میں بات کرنے آیا ہوں جو تم بنا دیکھے کیسل کرچکے ہو

کونسی ڈیل

سامنے والے کی بات پر اسکا انداز بالکل انجان تھا جیسے کچھ جانتا ہی نا ہو

ملک گروپ اف انڈسٹری کہ ساتھ جو ڈیل تم سائن کرنے والے تھے لیکن عین موقع پر تم نے انکار کردیا

اپنے ساتھ لائی فائل ہاد کہ سامنے رکھتے ہوئے عاشر نے اپنا مدعا بیان کیا

جب ڈیل میں کیسل کرچکا ہوں تو پھر یہاں آکر اپنا اور میرا وقت برباد کیوں کررہے ہو

دیکھو ہاد تمہارے اور میرے تعلاقا ت ایک طرف لیکن یوں اپنی آپسی رنجیش کو ہمیں کام کہ بیچ میں نہیں لانا چاہے اگر ہم اپسی رنجیش کام میں لائے گئے تو نقضان ہم دونوں کا ہوگا تمہیں یہ خوشقہمی کس بنا پر لاحق ہے عاشر ملک کہ ہاد سلطان تمہاری وجہ سے اپنا نقضان کروائے گا عاشر کی وضاحت پر اس نے ائیبرو اچکا کر جس انداز میں سوال کیا اس پر عاشر ملک ایک پل کو ٹھٹکا اگر بات یہ نہیں تو پھر تم نے ڈیل کیسل کیوں کی تمہارے ان بےتوکے سوالوں کا جواب دینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں عاشر ملک اس لیے مزید میرا وقت برباد مت کرو دروازہ وہاں ہے تم جاسکتے ہو

مزید کوئی سو ال جواب سنے ہاد نے ہاتھ کا اشارہ دروازے کی طرف کرتے ہوئے اسے صاف لفظوں میں یہاں سے جانے کا کہا اور خود دوبارہ سیدھا ہوکر لیپ ٹاپ پر اپنا کام مکمل کرنے لگا جبکہ اسکے بے لچک جواب پر عاشر غصے سے اسے گھورتے ہوئے اٹھا اور دندناتا ہوا کیبن سے باہر نکل گیا وہی اسکے اتنے غصے کا رتی برابر اثر ہاد سلطان کی ذات پر نہیں ہوا تھا

***

ہائے یار یہ ہمارے نئے سر کتنے ہنڈ سم اور ڈیشنگ ہیں مجھے تو زرہ امید نہیں تھی کہ کلاس شروع ہوتے ہی ہمیں اتنے ہنڈ سم سر مل جائیں گئے

مہرما زوبیہ اور انوشہ تینوں بریک کہ وقت کنٹین میں بیٹھی کول ڈرنک کہ ساتھ سموسے کھا رہی تھی جب ایک سموسہ ختم کرنے کہ بعد دوسرا سموسہ ہاتھ میں پکڑتے ہوئے مہرماہ نے نہایت دل پھینک انداز میں ان دونوں سے بولا جو ناجانے کتنی بار اسکے منہ سے یہی بات سن چکی تھی

شرم کرو مہرو وہ استاد ہیں ہمارے

اپنی کولڈ رنگ کا گھونٹ بھرتے ہوئے زوبیہ نے اسے شرم دیلائی

اوہو شرم کو سائیڈ پر رکھو مجھے تو اب انتظار ہے کل کا جلدی سے کل آئے اور میں دوبارہ سر ارشان کی کلاس لوں ہائے کاش انکے ساتھ ہماری کوئی اور کلاس بھی ہو کاش باقی کی دو کلاسس سر ارشان ہی لیں بجائے شرم کرنے کہ مہرماہ نے الٹا چھچھورے پن کی انتہا ہی کردی تھی اگر سر ارشان کو معلوم ہوگیا نا کہ تمہارے انکے بارے میں ایسے چھچھورے خیالات ہیں تو یقین کرو کلاس کہ دوسرے دن ہی تمہاری واٹ لگ جائے گئی

اسکے چھچھورے پن پر ہنستے ہوئے اس بار انوشہ نے جواب دیا

اب ایسی بھی کوئی بات نہیں اتنے سویٹ سے ہیں سر دیکھا نہیں تھا کیسے پیار سے ایک ایک پوئیٹ سمجھا رہے تھے اچھا اب بس بھی کردو مہرو یہ سر ارشان نامہ اور جلدی سے اپنے سموسے ختم کرو بریک ختم ہونے والی ہے اگلی کلاس بھی لینی ہے تمہیں کہ نہیں

ویسے دل تو بالکل بھی لیکن خیر آج پہلا دن ہے تو لے لوں گئی کیا ہوا تمہیں تم کھا کیوں نہیں رہی اگلی کلاس کہ ذکر پر کڑوا سا منہ بنا کر بولتے ہوئے مہرماہ نے انوشہ سے سوال کیا جسکا سموسہ اب بھی ویسے ہی پڑا تھا جبکہ وہ خود دو سموسے کھانے کہ بعد تیسرا سموسہ ختم کررہی تھی

نہیں مجھے نہیں کھانا میں تو بس کولڈرنگ ہی پیو گئی

یار تم سموسے کیسے چھوڑ سکتی ہو اتنے مزے کہ تو ہیں

مجھے اتنے پسند نہیں بس اس لیے چلو جی تمہیں سموسے نہیں پسند کیا عجیب لڑکی ہو خیر اگر تمہیں نہیں کھانا تو لاو میں کھا لیتی ہوں انوشہ کی ناپسند والی بات پر حیرانگی سے بولتے ہوئے مہرماہ نےا سکا سموسہ بھی پکڑا لیکن اس پہلے وہ کھاتی کہ زوبیہ نے وہ سموسہ پکڑتے ہوئے اسے ٹوکا جو چھو تھا سموسہ بھی کھانے والی تھی

بس کرو مہرو اور کتنا کھاو گئی یار بھوکر کہیں کی تمہارا بس نا چلے تو سب کچھ ہی کھا جاو

مہرماہ کہ بھوکر انداز اور زوبیہ کہ ٹوکنے پر انوشہ ان دونوں کی حبس پر صرف مسکرا ہی رہی تھی جبکہ وہ مہرما میڈم زوبیہ کہ روکنے کہ باوجود سموسہ پکڑ کر کھانے لگی انوشہ سے انکی ملاقات آج یونی میں ہی ہوئی تھی ان دونوں کہ ساتھ ساتھ انوشہ کا بھی یونی میں آج پہلا دن تھا پہلے تو وہ بہت چپ چپ تھی لیکن پھر مہرماہ کی با توں اور زوبیہ کہ ٹوکنے پر بیچ بیچ میں مسکرا بھی دیتی تھی

***

فرید بھائی چپ کیوں ہیں بولیں بھی اب یہ مت بولیے گا کہ آپ کچھ نہیں جانتے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں آپ اس بارے میں لاعلم نہیں اس لیے جو بھی بات ہے سچ سچ بتائے گا

وہ چاروں بھائی اس وقت گول دائرہ بنا کر فرید کو گھیرے ہوئے سوالوں کی بجھار کررہے تھے جبکہ ان سب میں دامیر سلطان بھی نہایت پرتجسوس انداز میں فرید کہ جواب کا انتظار کررہے تھے جو کشمکش میں ان سب کی متجسس شکلیں دیکھ رہا تھا جبکہ ساتھ ساتھ اسکی نگاہیں زوہان کہ موبائل پر بھی تھی جس میں کل والی تمام تصویریں موجود تھیں مجھ سے سوال کرنے کی بجائے آپ سب ہاد سے خود ہی کیوں نہیں پوچھ لیتے کہ اسکا اور ڈاکٹر عائرہ کا آپس میں کیا تعلق ہے

جب فرید کو کچھ سمجھ نا آئی تو اسنے الٹا ان سب کو ہاد سے پوچھنے کا ہی مشورا دیا

آپ اچھے سے جا نتے ہیں فرید بھائی کہ ہاد بھائی ہمیں جواب نہیں دیں گئے اور نا ہی ہم میں سے کسی میں اتنی ہمت ہے کہ ان سے کوئی سوال کرسکے

ہاں تو پھر مجھے بلی کا بکرا کیوں بنا رہے ہو

زوہان کہ جواب پر وہ چیڑ تے ہوئے بولا

یار فرید بھائی آپ تو دوست ہیں ہاد بھائی کہ اب کیا اپنے دوست کہ لیے آپ اتنا نہیں کرسکے بتا دیں نا ہمیں بس آپ سے ہی امید ہے سچائی کی اب کی بار زوہان نے اسے ایموشنلی بلیک میل کرنا ضروری سمجھا تاکہ وہ کسی بھی طرح انہیں سب بتا دیے

اچھا ٹھیک ہے لیکن وعدہ کریں آپ سب کوئی بھی ہاد کو یہ نہیں بتائے گا کہ میں نے آپ سب کو کچھ بھی بتایا ہے ہار مانتے ہوئے فرید نے ان سب سے اپنی جان کی سلامتی کہ لیے وعدہ مانگا جس پر ان سب نے فورا سر ہاں میں ہلاتے ہوئے جیسے وعدہ کیا عائرہ اور ہاد دونوں ایک ہی یونی سے گرایجویٹ ہوئے تھے ان دونوں کی پہلی ملاقات ایک سپیچ کومپیٹشن میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں نے ایک ساتھ سپیچ میں حصہ لیا تھا ان دونوں کی سپیچ سب کو بہت زیادہ پسند آئی جس پر ان دونوں نے فرسٹ پرائز بھی لیا اس دن کی بعد اکثر کبھی آتے جاتے ان دونوں کا آمنا سامنا ہوجاتا تھا اسی بیچ ناجانے کب لیکن عائرہ کو تو ہاد شاید پہلی نظر میں پسند آگیا تھا لیکن ہاد نے کوئی خاص ریسپونس نا دیا وقت گزرتا گیا اور وقت گزرنے کہ ساتھ ساتھ عائرہ کہ دل میں ہاد کہ لیے فیلنگر بھی بھرتی گئی وہی کہیں نا کہیں ہاد کو بھی عائرہ باقی لڑکیوں سے تھوڑی الگ اور میچور سی لگی جو دوسری لڑکیوں کہ طرح اسکا پیچھا یا چھچھوری حرکتیں نہیں کرتی تھی بلکہ وہ بہت سادا سی مزاج کی لڑکی تھی اسکا یہی سادا انداز کہیں نا کہیں ہاد کو بھی اچھا لگنے لگا تھا یہی وجہ تھی کہ کبھی کبھی وہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرلیا کرتے تھے لیکن پھر وہ وقت آیا جب ہاد نے محض اس بنا پر عائرہ کا دل توڑ دیا کیونکہ عائرہ نے اسے شادی کہ لیے پرپوز کیا تھا ہاد کو لگا کہ شاید اسکا وہ بھولا پن سادگی سب جھوٹ ہے وہ سب کچھ وہ صرف اسکی اٹینشن حاصل کرنے کہ لیے کررہی تھی یہ ہمارے فیرویل پارٹی کی رات کی بات تھی ہمیں یونی کی طرف سے فیرویل پارٹی دی گئی تھی جسکی ساری تیاری ہمارے جوئنر ز مطلب عائرہ اور اسکی کلاس نے کی تھی اس رات جب پارٹی ختم ہوئی تو سب کہ جانے کہ بعد عائرہ نے ہاد کو اکیلے میں باہر بلایا اور شادی کہ لیے پرپوز کرڈالا پہلے تو ہاد کو اسکا پرپوزل عجیب لگا لیکن پھر ناجانے اسے کیا ہوا کہ اس نے عائرہ کو انکار کردیا یہ کہہ کر کہ اسکی زندگی میں کسی عورت کی کوئی جگہ نہیں وہ اسے پسند نہیں کرتا اور نا کبھی کسی سے شادی کرنا چاہتا ہے اسکے انکار پر عائرہ کو دکھ ہوا لیکن پھر بھی اس نے اسے سمجھانا چاہا کہ وہ اسکا انتظار کرلے گئی جب وہ چاہے گا تب اس سے شادی کرلے مگر ہاد نے سختی سے اسے منا کردیا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کرئے گئی وہ چلی جائے اور اپنے پڑھائی پر دیہان دے اسکا دل توڑ کر وہ وہاں سے چلا گیا اور پیچھے عائرہ کہ ہاتھ میں سوائے اسکے انکار کہ اور کچھ نا بچا اس دن کہ بعد ہاد نے دوبارہ کبھی اس سے کوئی ملاقات نہیں کی بلکہ عائرہ نے بھی اس سے ملنے یا بات کرنے کی کوشش نہیں کی تھی ساری بات لفظ با لفظ ان سب کہ گوش گزار کرتے ہوئے فرید نے گہرا سانس لیا مگر اسکی ساری بات سن کر ان سبھی کہ چہروں پر سنجیدگی کا ٹیگ لگ گیا وہ سب ایسے خاموش تھے جیسے ناجانے فرید نے انہیں کیا بتا دیا ہو

ایک منٹ اگر بھائی انکار کرچکے تھے تو پھر یہ ساری تصویروں اور سیکیچیز کا کیا مقصد ہے

شہادت کی انگلی ہونٹوں پر رکھ بہت سوچتے ہوئے ارشان نے سوال کیا اب یہ تو مجھے نہیں پتہ کیونکہ میں جتنا جانتا تھا وہ سب بتا دیا اب مصوف کہ زہن میں کیا چل رہا ہے کیا نہیں یہ تو وہی بہتر بتا سکتا ہے ارشان کہ سوال پر فرید نے صاف لہجے میں بولتے ہوئے ہاتھ کھڑے کیے کیونکہ وہ سچ میں بس اتنا ہی جانتا تھا بیچاری ڈاکٹر عائرہ کتنا دکھ ہوا ہوگا انہیں پتہ نہیں انہوں نے خود کو کیسے سنبھالا ہوگا بھائی کہ انکار کہ بعد اپنے بھائی کہ ظلم پر زوہان کو عائرہ سے دلی ہمدردی ہوئی

سہی کہا تم نے اتنی اچھی اور سلجھی ہوئی ہیں وہ بھائی کو ایسے انکار نہیں کرنا چاہے تھا انہیں

زوہان کہ ساتھ ساتھ ارمان کو بھی عائرہ سے ہمدردی ہوئی

مجھے یہ تو پتہ تھا میرا بیٹا سخت دل کا مالک ہے مگر یہ نہیں پتہ تھا کہ سخت ہونے کہ ساتھ ساتھ وہ بے حس بھی ہے بیچاری بچی کا دل توڑ دیا یہ بھی نہیں سوچا کہ وہ اسے اتنی محبت کرتی ہے اپنے بیٹے کی حرکت پر غصہ آنے کہ ساتھ ساتھ دامیر سلطان کو عائرہ سے ہمدردی کا احساس بھی ہوا جبکہ انکے ساتھ یہی خیال ارشان اور فیضان کا بھی تھا

سوچنے والی بات تو یہ کہ اگر بھا ئی نے ڈاکٹر عائرہ کو انکار کردیا تھا تو پھر انکی تصوریں اور سکچیز کیوں بنائے ان سب کہ بعد تو یہی مطلب نکلتا ہے کہ ہو نا ہو بھائی بھی انہیں پسند کرتے ہیں لیکن مسئلہ پھر وہی آجاتا ہے کہ پسند تھی تو انکار کیوں کیا

اس لیے تو کہتے ہیں ہاد سلطان کو سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے عجیب انسان ہیں پہلے لڑکی کو انکار کردیا اور بیٹھ کہ اسکی تصویریں اپنے ہاتھوں سے بناتے رہے کمال ہے بھئی

فیضان کہ اولجھن پر ارمان نے اولجھتے ہوئے بولا کیونکہ نا تو انہیں اسکے انکار کی وجہ سمجھ آرہی تھی اور نا ہی سکی چیز بنانے کی وہ جتنا سوچ رہے تھے اتنا ہی اولجھن کا شیکار ہورہے تھے کہ آخر انکا بھائی چاہتا کیا ہے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.