Chapter 1: باب 1

ڈیوٹی ختم ہونے کہ بعد وہ کوریڈور میں کھڑی لفٹ آنے کا انتظار کررہی تھی جب اچانک اپنے پیچھے اسے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا نظریں پورے کوریڈور میں گھمائیں اسنے کسی کو تلاش نہ چاہا مگر سوائے خاموشی کہ وہاں کسی کو ناپایا اپنا وہم سمجھ کر اسنے سر جھٹکا اور لفٹ کہ اتے ہی اسکے اندر آئے نیچے پارکینک میں آئی اور روک کر اپنے بیگ میں سے گاڑی کی چابی تلاش کرنے لگی جب ایک بار پھر کسی کی نظریں اسے خود پر محسوس ہوئی ایک بار پھر اسنے نظریں یہاں وہاں گہمائیں مگر اس بار بھی سوائے خاموشی کہ کچھ نا تھا لیکن اب کی بار اسکا دل گھبرایا اپنے تاثرات نارمل رکھے اسنے بیگ میں سے گاڑی کی چابی تلاشی اور گاڑی کہ میں بیٹھ کر گاڑی پارکینگ لاٹ سے باہر سڑک پر دوڑائی

یہ پہلی بار نہیں تھا کہ کسی کی نظروں کا احساس اسے خود پر ہوا ہو نہیں بلکہ پیچھے دو ماہ سے یہی معملول تھا دو ماہ سے کوئی بنا سامنے آئے اس پر نظر رکھ رہا تھا جسکا احساس اسے باخوبی ہوتا تھا کئی بار تو وہ ڈر بھی جاتی لیکن کبھی بھی اپنا ڈر اسنے اس شخص پر واضح نہیں ہونے دیا تھا وہ جو کوئی بھی تھا جو اس پر نظریں گاڑئے بیٹھا تھا بہت چالاک تھا وہ بنا سامنے آئے ہر جگہ ہر گھڑی اسے ٹریک کرتا رہا تھا

***

اب بتاو گئے بھی کہ تم نے ہم سب کو یہاں کیوں بلایا ہے

ایک منٹ بھائی ارشان بھائی کو تو آنے دیں کیونکہ مجھ سے بار بار ایک ہی بات نہیں بتائی جاتی

لو آگیا ارشان اب بتاو کیا بات ہے ارشان کہ اندر آتے ہی فیضان نے چیڑ تے ہوئے زوہان سے سوال کیا ایک تو وہ کورٹ سے تھکا ہارا گھر واپس آیا تھا اور بجائے آرام کرنے کہ زوہان نے ان سب کو ضروری بات بول کہ بلوایا بھیج دیا تھا ارے دعا بھابھی آپ وہاں کیوں کھڑی ہیں یہاں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اب آپ بھی ہمارے گھر کا ہی حصہ ہیں اس لیے آجائیں کیونکہ جو بات میں بتانے والا ہوں آپ کہ لیے بھی جاننا بہت ضروری ہے دروازے میں کھڑی دعا کو ہاتھ کہ اشارے سے اندر آنے کا بول زوہان نے اسے اپنے ساتھ بیٹھنے کا کہا جس پر دعا نے ارشان کی طرف دیکھا جس نے اسے آنکھوں کہ اشارے سے اندر آنے کا کہا

وہ سبھی اس وقت زوہان کہ بولانے پر ارمان کہ کمرے میں موجود تھے

اب تک بھی دو یار کیا بات ہے قسم سے میں بہت زیادہ تھکا ہوا ہوں

اب کی بار فیضان اونگھتے ہوئے بولا کیونکہ اسے سچ میں بہت نیند آرہی تھی اوہو کتنے بے صبرے ہیں یار آپ سب خیر لیکن اب جو بات میں آپ لوگوں کو بتانے والا ہوں یقینں اسے سننے کہ بعد آپ سب کی نیندیں اڑ جائیں گئی

ایسی بھی کیا بات ہے جس کہ بارے میں تم اتنا پریقین ہو

ارمان نے مشکوک انداز میں سوال کیا

ارے بھائی یہ دیکھیں آپ سب انہیں تو جانتے ہی ہیں

اپنی جیکیٹ کی اندر والی جیب سے چند تصویریں نکال کر زوہان نے بیڈ کہ درمیان میں رکھی لیکن ان تصویروں کو دیکھ ان سب کہ چہروں پر ناسمجھی والے تاثرات چھائے

یہ تو ڈاکٹر عائرہ کی تصویرں ہیں

جی ہاں بالکل اور اب یہ دیکھیں

ارشان کہ جواب پر اس نے ایک بار پھر جیکٹ کہ اندر ہاتھ ڈالا اور اس بار کچھ سکی چیز ان سب کہ سامنے رکھے ایک منٹ زوہان یہ سب کیا ہے تم ہمیں ڈاکٹر عائرہ کی پکس اور سکی چیز کیوں دیکھا رہے ہو اور مجھے بتاو یہ سب تمہارے پاس کیا کررہی ہیں

اب کی بار سوال فیضان کی جانب سے آیا تھا یہ سب تصویریں اور سکی چیز تو میرے پاس ابھی موجود ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں یہ سب مجھ سے پہلے کس کہ پاس تھی

کس کہ پاس

زوہان کہ لہجے میں کچھ تو ایسا تھا کہ وہ سب مشکوک ہوتے ہوئے ایک ساتھ بولے

ہاد بھائی کہ پاس

کیا

ہاد کا نام سن وہ سبھی ایک ساتھ شاک کہ مارے بولے

دماغ تو نہیں خراب ہوگیا تمہارا زوہان یہ سب بھلا ہاد کہ پاس کیوں ہوگا

ہاد کہ نام پر یقین کرنے کی بجائے ارمان نے الٹا اسے جھڑک دیا یار بھائی یقین کریں میرا یہ سب میں نے ہاد بھائی کہ کمرے سے لیا ہے اور یہی نہیں ان کہ پینٹنک روم میں ایسی اور بھی بہت سی تصویریں موجود ہیں جو شاید بھائی نے خود بنائیں ہیں دیکھیں ہر پینٹینگ کہ نیچے ایچ ایس لکھا ہوا ہے مطلب ہاد سلطان

اپنی بات پر زور دیے اس کہ سگنچرز دیکھاتے ہوئے اس نے ان سب کو یقین دیلانا چاہا

ہائے اللہ زوہان تمہیں شرم نہیں آئی اپنے ہی بھائی کہ کمرے میں جاکر تلاشی لیتے ہوئے دعا کو ان سب کہ ری ایکشنز کی سمجھ تو نا آئی لیکن جتنی سمجھ آئی تھی اسکے مطابق ہی وہ زوہان کو شرم ضرور دیال گئی تھی

یار بھابھی فلحال شرم کو سائیڈ پر رکھیں اور سوچیں کہ ہاد بھائی کا ڈاکٹر عائرہ کہ ساتھ ایسا کیا لنک ہے جو انہوں نے انکی اتنی ساری پینٹگیز اپنے ہاتھوں سے بنائی اور یہ تصویری بھی بات تو سوچنے والی ہے ہاد بھائی اور ایسے کسی کی تصویریں اپنے پاس رکھیں کوئی معمولی بات تو نہیں یہی تو بھائی یہی تو سوچنے والی بات ہے

ارشان کہ جواب پر وہ یکدم پرجوش ہوئے ہوکر دونوں ہاتھ کی تالی بجاتے ہو ئے بولا

کہیں بھائی نے ڈاکٹر عائرہ سے چھپ کر نکاح وکاح تو نہیں کیا ہوا

اپنی سوچ کہ گھوڑئے دوڑائے فیضان پر سوچ انداز میں بولا

نہیں یار بھائی ہم سے چھپا کر ایسا تو نہیں کرسکتے

جواب ارمان کی طرف سے آیا

تو پھر

ویسے بھائی آپ سب کو یاد ہے جب ارمان بھائی کو گو لی لگی تھی اور ڈاکٹر عائرہ کیسے بھائی کو دیکھ شاک ہوگئی تھی اور ساتھ ہی بھائی کا بھی وہی حال تھا

ہاں ایک دوسرے کو دیکھ ان دونوں کہ تاثرات تو بدلے تھے

بس پھر ہو نا ہو کچھ تو ہے ان دونوں کہ درمیان دال میں کالا تو مجھے اسی دن لگا تھا لیکن دیکھیں اب معلوم ہوا یہاں تو پوری کی پوری دال کالی ہے ایک منٹ یہ آپ سب اتنا حیران اور پریشان کیوں ہورہے ہیں میرے خیال میں تو یہ بہت اچھی بات نے کہ ہاد بھائی کو کوئی لڑکی پسند ہے

خوش ہونے کی بجائے ان سب کہ حیران پریشان چہرے دیکھ دعا مصومیت سے پوچھ ہی بیٹھی یار بھابھی بات تو اچھی ہے لیکن ہے رسوائی کہ یار

مطلب

زوہان کہ ٹوٹے شیر کی سمجھ دعا کو ہرگز نا آئی اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم خوش ہیں کہ بھائی کہ لائف میں کوئی ہے لیکن بات یہ نہیں بات یہ ہے کہ اگر ایسا کچھ ہے تو بھائی ہم سے چھپا کیوں رہے ہیں

اسکی ناسمجھی پر ارشان نے سوچتے ہو نے اسے سمجھایا جس پر دعا سمجھ آنے پر سر کو ہاں میں ہلا گئی یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن تم زوہان زرہ مجھے یہ بتاو تم ہاد بھائی کہ کمرے میں لینے کیا گئے تھے اور یہ سب کیسے ملا تمہیں

سبھی باتیں ایک سائیڈ پر رکھتے ہوئے فیضان نے آنکھیں چھوٹی کیے مطلب کی بات پوچھی جس پر زوہان گردن کھجاتے ہوئے کھسیانی ہنسی ہنسا وہ کیا ہے نہ بھائی میں تو ہاد بھائی کہ کہنے پر ہی انکے کمرے میں فائل ڈھونڈنے گیا تھا لیکن فائل ڈھونڈتے ڈھونڈتے یہ سب میرے ہاتھ لگ گیا

اگر ہاد بھائی کو زرہ سی بھی بھنک پڑ گئی نا کہ تم نے انکے کمرے کی تلاشی لی ہے تو ٹانگیں توڑ دیں گئے وہ تمہاری اسکے جواب پر ارشان نے گھورتے ہوئے اسے ہاد کہ غصے سے ڈرایا جس کا کیا ہی اثر زوہان پر ہونا تھا اسی لیے تو آپ سب کو بھی اس معاملے میں شریک کرچکا ہوں تاکہ اکیلا تو نا لنگڑا ہوں

کمینے انسان

کیا ہورہا ہے بھئی یہ تم سب رات کہ اس پہر کونسی کانفرنس کررہے ہو دامیر سلطان جو ٹہلنے نکلے تھے ان سب کو ارمان کہ کمرے میں ایک ساتھ اکٹھا دیکھ پوچھے بغیر نا رہ سکے اچھا ہوا بابا جو آپ بھی آگئے

کیوں بھئی ایسی کیا بات ہورہی تھی

زوہان کی بات پر دامیر سلطان بھی مشکوک ہوئے جس پر زوہان نے فورا انہیں بھی سب کہ ساتھ بیٹھاتے ہوئے ساری بات بتانے کہ ساتھ تصویریں اور سکی چیز بھی دیکھائے جسکے بعد دامیر سلطان کہ تاثرات بھی بالکل ویسے ہی تھے جیسے ان چاروں بھائیوں کہ

تمہیں یقین ہے زوہان یہ سب ہاد کا ہے

ارے بابا ایک سو ایک پرسنٹ یقین ہے یہ دیکھیں ہاد بھا ئی کہ سیگنیچرز اس کہ بعد کوئی شک کی گنجائیش رہتی کہاں ہے

اگر ایسی بات ہے تو تم سب فرید سے کیوں نہیں پوچھتے وہ تو سب جانتا ہو گا اس بارے میں ان سب کی طرف دیکھتے ہوئے دامیر سلطان نے جیسے مسلے کا حل بتایا جس پر ان سب کہ چہروں پر یکدم خوشی لہرائی کیونکہ وہ سب تو فرید کو بھول ہی گئے تھے سچی یار بابا فرید بھائی کو تو ہم سب بھول ہی گئے تھے وہ تو ہاد بھائی کہ بارے سب جانتے ہوگئے ایم شیور ڈاکٹر عائرہ کہ بارے میں بھی انہیں معلوم ہوگا

تو پھر دیر کس بات کی ہے فون ملاو فرید کو اور پوچھو اس سے

مسلے کا حل جب مل گیا تھا تو وہ سب بے صبر وں کی طرح یہ جاننے کو بےتاب تھے کہ آخر اصل بات ہے کیا نہیں روکو فون مت کرو ایسی باتیں فون پر پوچھنا اچھی نہیں لگتی آج رات صبر کرو کل صبح فرید کو گھر بلا کر معلوم کرلینا

ان سب کی بےتابی پر دامیر سلطان نے سوچ کر کہا جس پر وہ سب بھی معلاملہ سمجھتے ہوئے خاموش ہوگئے مگر بے چینی تو ان سب کو لگی تھی کہ بس کسی طرح سب معلوم ہوجائے

آپ سب یہاں کیا کررہے ہیں وہ سب جو سر جوڑے سوچنے میں مصروف تھے دروازے میں کھڑے ہاد کی آواز پر یکدم ڈر کہ اوجھلے جبکہ ہاتھ میں پکڑے تصویریں اور سکی چیز ان سب نے اپنی اپنی کمر کہ پیچھے چھپائے

ب۔ ب۔ بھائی آ۔ آپ

کیا ہوا آپ سب ایسے کیوں ڈر گیے جیسے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو

آپ کی اچانک آمد کسی بھوت سے کم تھوڑی ہے یہ خیال زوہان کا تھا جو وہ صرف دل میں ہی لاس کا کیونکہ زبان پر لانے کی غلطی تو وہ کرنہیں سکتا تھا ایسی کوئی بات نہیں بیٹا تم بتاو تم تو پرسوں آنے والے تھے اپنے تاثرات کو کئی حد تک نارمل کیے دامیر سلطان نے سیچویشن سنبھالنی چاہی ورنہ تو اسکی آچانک آمد پر ڈر وہ خود بھی گئے تھے جی کام ختم ہوگیا تو واپس آگیا لیکن میرا سوال پھر بھی وہی ہے آپ سب اس وقت یہاں کیا کررہے ہیں دو قدم اندر آئے اس نے پھر وہی سوال دہرایا او ہو بھائی آپ نے بھی کیا آتے ہی پولیس والوں کی طرح انوشٹگیسن شروع کردی ہم سب تو یہاں بس ویسے ہی شغل کہ لیے اکھٹے ہوئے تھے

بیڈ سے اٹھ کر اسکے پاس آتے ہوئے زوہان ہلکے پھلکے انداز میں بولا تاکہ اسکا دیہان بھٹکا سکے ہمم ٹھیک ہے فلحال میں تھک گیا ہوں صبح بات ہوگئی اورآپ سب بھی اب جاکر سو جائیں

ہاں ہاں بھائی قسم سے مجھے تو بڑی نیند آرہی ہے میں تو چلا سونے شب بخیر سب کو ہاس کی بات ابھی منہ میں تھی کہ اس سے پہلے ہی زوہان زبردستی اونگھتے ہوئے سب کو خدا حافظ بول کمرے سے ر فو چکر ہوا

ہاں بھئی میں بھی بہت زیادہ تھک گیا ہوں چلو اب صبح ناشتے پر ملاقات ہو گئی سو جاو سب

زوہان کہ نکلتے ہی دامیر سلطان بھی اپنی بات بول کر وہاں سے نکل گئے جبکہ انکے پیچھے ہی ارشان دعا کہ ساتھ اور فیضان بھی اپنے کمرے میں بھاگا

اب تم کہاں جارہے ہو

اپنے کمرے میں سونے بھائی اور کہاں

میرے خیال میں یہ تمہارا ہی کمرہ ہے ارمان سلطان

کمرے میں چاروں طرف نظریں گہمائیں اس نے ارمان کو یاد دیلایا کہ وہ اسی کا کمرہ ہے

ارے ہاں ہاں بھائی میں تو بھول ہی گیا تھا لیکن کوئی بات نہیں مجھے سچ میں بہت نیند آئی ہے میں تو چلا سونے ہاد کہ بے لچک جواب پر ارمان جلدی سے دوباوہ بیڈ پر لیٹتے ہوئے بلکینٹ سر تک اوڑھ گیا جبکہ ان سب کہ انداز پر اسے کچھ تو مشکوک لگا مگر پھر اپنا وہم سمجھ کر سر جھٹکتے ہوئے ارمان کہ کمرے سے نکل گیا اور اسکے جاتے ہی ارمان نے بلینکیٹ ہٹا کر ایک سکون کا سا نس لیا

زوہان کہ بچے تجھے تو میں چھوڑو گا نہیں

تصور میں زوہان کو گالیاں دیے وہ اٹھا اور کمرے کا لاک لگائے اسنے ساری تصویریں اور سکی چیز اٹھا کر الماری میں رکھے کیونکہ وہ سب جاتے ہوئے وہ سب کچھ بلینکیٹ کہ نیچے چھپا کر چلے گئے تھے

***

آج دوپہر کو ریڈی رہے گا آئینے کہ سامنے کھڑے تیار ہوتے ہوئے ارشان نے اپنے پیچھے کھڑی دعا کو تیار رہنے کا کہا جو اسکی بات پر ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھنے لگی

کیوں

کیونکہ میں آپکا ایڈمیشن یونی میں کروانا چاہتا ہوں اب سے آپ پرائویٹ نہیں بلکہ یونیورسٹی جاکر اپنی پڑھائی مکمل کریں گئی اپنی تیاری مکمل کر وہ اسکی جانب موڑا اور اپنے نیک خیال اس کہ گوش گزار فرمائے جو اسکے خیال سن کر گھیرا ہی گئی تھی

اس کی بھلا کیا ضرورت ہم ایسے بھی تو پڑھ سکتے ہیں

یونی جانے کہ خیال سے ہی اسکا دل گھیرا گیا تھا اسی لیے فورا سر جھکا کر بولی

یہاں دیکھیں دعا اسکے ڈر کی وجہ وہ بہت اچھے سے جانتا تھا اسی لیے غصہ کرنے کی بجائے اسنے نہایت محبت سے دعا کی تھوڑی پر انگلی رکھتے ہوئے اسکا سر اونچا کیا جس پر دعا نے بامشکل اسکی آنکھوں میں دیکھا

اگر آپ اسی طرح گھیرا اور ڈر کر خود کو گھر میں قید کرلیں گئی تو یقین کریں کبھی اپنے دل میں موجود ڈر سے جیت نہیں پائیں گئی اگر آپ بنا ڈرے بنا کسی خوف کہ جینا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنے ڈر کو ہار انا ہوگا باہر نکلے دنیا کا سامنا بے خوف ہوکر کریں پھر دیکھئے گا یہ جو ڈر آپ کہ اندر ہے یہ خود با خود ختم ہوجائے گا آپ بیوی ہیں میری چاہے ہمارا رشتہ جن بھی حالاتوں میں تہہ ہوا ہو لیکن اب آپ کوئی معمولی لڑکی نہیں بلکہ ارشان سلطان کی بیوی ہیں اور یقین کریں مجھے بالکل گوارا نہیں کہ میری بیوی کسی بھی ڈر اور خوف کی وجہ سے خود کو چار دیواری میں قید کرکہ رکھے

میری بات کان کھول کر سنیں دعا میں بالکل نہیں چاہتا کہ میری بیوی کوئی ڈری سہمی یا دبو سے لڑکی بن کر زندگی گزارے بلکہ میں چاہتا ہوں آپ بالکل میری طرح بے خوف اور بہادر بن کر سب کا سامنا کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کو خوف زدہ یا ڈرانا تو دور ایسا سوچ بھی نا سکے سمجھ گئی میری بات نہایت محبت اور پیار سے ٹہر ٹہر کر ارشان نے اسے اپنی سمجھاتے ہوئے اسکے بےجا ڈر کو ختم کرنا چاہا اسکی باتوں کو کئی حد تک سمجھتے ہوئے دعا نے ہلکی سے مسکان کہ ساتھ سر کو ہاں میں جنبش دی جس پر ارشان نے مسکراتے ہوئے اسکا دائینا روخسار تھتھپایا

گڈ گرل اب دوپہر تک تیار رہے گا میں زوہان کو بھجوں گا تاکہ آپ اسکے ساتھ یونی آسکے اور ہاں اپنے ساتھ اپنا آئڈی کارڈ اور تمام ڈاکیومنیٹ بھی ضرور لائے گا ٹھیک ہے

جی

ہمم چلیں بابا انتظار کررہے ہوں گئے

ساری ہدایات اسے دیے ارشان نے اسے اپنے ساتھ نیچے چلنے کا کہا جس پر وہ اپنا دوپٹہ اچھے سے سر پر اوڑ ھتی اسکے پیچھے ہی کمرے سے باہر نکل گئی

***

دعا دامیر سلطان کہ دوست رضا صاحب کی ایک لوتی بیٹی تھی رضا صاحب کی بیوی چونکہ دعا کہ پچپن میں ہی وفات پاگئی تھی اسی لیے دعا کی پروریش رضا صاحب نے اکیلے ہی کی رضا صاحب اور عادل صاحب دونوں بھائی تھے جہاں رضا صاحب نہایت پرخلوص اور سلجھے ہوئے اخلاق کہ مالک تھے وہی عادل صاحب انتہائی لالچی اور بد اخلاق قسم کہ مالک تھے انکی طرح انکا بیٹا بھی نہایت لالچی اور بد لحاظ تھا عادل صاحب اور انکا بیٹا اپنے لالچ کی وجہ سے کئی بار منہ کی کھا چکے تھے انکے بزنس میں بھی کافی گھاٹا ہوا تھا جسکے بعد انکی نظر رضا صاحب کہ کام پر تھی لیکن رضا صاحب کو انکی نیت کا بہت اچھے سے پتہ تھا اسی لیے انہوں نے اپنے ہر فیصلے میں انہیں دور ہی رکھا مگر عمر ڈھلنے کہ ساتھ ساتھ رضا صاحب اپنی بیماری کی وجہ سے کمزور ہونے لگے جسکے بعد انہوں نے اپنا سارا بزنس اپنی ایک لوتی بیٹی کہ نام کردیا اور یہ خبر جب عادل صاحب اور انکے بیٹے کو معلوم ہوئی تو ان دونوں کی نظر دعا پر جم گئی ان لوگوں نے کئی طریقے آزما کر دعا کو ڈرانا چاہا دھمکایا کہ وہ سب انکے نام کردے مگر رضا صاحب نے ایسا نا ہونے دیا لیکن ایک دن اچانک انکی طبیعت بہت زیادہ بگڑ جسکی وجہ سے مجبورا رضا صاحب نے دامیر سلطان سے مدد مانگی جنہوں نے بنا اف کیے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے دعا کا نکاح رضا صاحب کی مرضی سے ارشان کہ ساتھ کردیا نکاح کہ دو دن بعد ہی رضا صاحب طبیعت مزید بگڑنے پر وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے لیکن جاتے ہوئے پرسکون تھے کہ انکی بیٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے رضا صاحب کہ موت کہ بعد دامیر سلطان دعا کو اکیلا چھوڑنے کی بجائے اپنے ساتھ سلطان میشن ہی لے آئے اور یہاں آئے دعا کو تقریبا ایک ماہ ہونے ولا تھا سلطان میسں میں سبھی اسکا بہت خیال رکھتے بلکہ وہ بہت جلد ان سب مانوس ہوگئی تھی ارشان اور اسکے بیچ بھلے ازواجی تعلاقات نہیں تھے بھلے وہ دونوں ایک دوسرے کو زیادہ مخاطب نہیں کرت تھے لیکن اتنا تو وہ دونوں ایک دوسرے کو جان گئے تھے کہ بنا کہے ایک دوسرے کی بات سمجھ پائے دعا اسکا ہر کام بذات خود کرنے لگی تھی اسکے پہننے اوڑھنے کھانے پینے یہاں تک سبھی چیزوں کا خیال وہ بہت اچھے سے رکھتی تھی یہی وجہ تھی کہ کہیں نا کہیں وہ ارشان کہ دل میں اپنی جگہ بہت حد تک بنا چکی تھی

***

اسلام علیکم بابا جان

واعلیکم سلام بیٹا آو بیٹھو ناشتہ کرو دعا کی سلام پر دامیر سلطان نے شفقت بھرے لہجے میں اس کہ سر پر ہاتھ رکھا اور ناشتہ شروع کرنے کا کہا

ان سبھی کو ناشتے کہ ٹیبل پر موجود پاکر ہاد چلتے ہوئے آیا اور اپنی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا

وہ سبھی کھانا ایک ساتھ کھاتے تھے کسی ایک کی بھی غیر موجودگی میں جب تک سب اکھٹے ناہوجاتے تب تک کوئی بھی ناشتہ شروع نہیں کرتا تھا اسی لیے اس وقت بھی وہ سب زوہان کہ آنے کا انتظار کررہے تھے کیونکہ ان سب میں سب سے لیٹ وہی ناشتے کہ ٹیبل پر آنکھیں ملتے ہوئے آیا تھا گڈ مورنگ بابا ایم سو ری گائز میری وجہ سے آپ سب کو انتظار کرنا پڑا سب کو ایک ساتھ گڈ مورنگ کہتے ہوئے وہ جلدی سے اپنی کرسی پر بیٹھا اور جوس گلاس میں اونڈلتے ہوئے بولا کتنی بار تمہیں منا کیا ہے زوہان گڈ مورنگ کی بجائے سلام کیا کرو پر ناجانے کب تمہیں عقل آئے گئی اسکی گڈ مورنگ پر روز کی طرح آج پھر دامیر سلطان نے غصے سے اسے ٹوکا جسکا رتی برابر اثر زوہان سلطان کو نہیں ہوا تھا

بابا مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے

ہاں بولو سبھی کی موجودگی پر ارشان نے دامیر سلطان کو مخاطب کیا جنہوں نے اپنا ناشتہ کرتے ہوئے اسے بولنے کا کہا

بابا میں دعا کا ایڈمیشن اپنی یونی میں کروانا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں وہ اپنی باقی کی پڑھائی میرے ساتھ یونی جاکر مکمل کریں نہایت سوچ سمجھ کر ارشان نے اپنا فیصلہ دامیر سلطان کو بتایا جنہوں نے ایک نظر دعا کہ جھکے سر اور پھر ارشان کی جانب دیکھا

مجھے یقین ہے ارشان کہ تم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیا ہوگا لیکن پھر بھی میں چاہتا ہوں تم ایک بار سوچ لو کیونکہ میں ہرگز دعا کی جان پر خطرہ نہیں چاہتا سوچتے ہوئے دامیر سلطان نے اپنی رائے اسکے سامنے رکھی کیونکہ عادل صاحب اور انکا بیٹا شیکاریوں کی طرح دعا کی تلاش میں لگے ہوئے تھے اسی لیے دامیر سلطان نے ایک بار پھر ارشان کو سوچنے کا کہا اپکی بات ٹھیک ہے بابا لیکن اس ڈر کی وجہ سے ہم دعا کو گھر میں قید تو نہیں کرسکتے ایسے تو وہ لوگ مزید من مانیوں پر اترے گئے

میرے خیال میں ارشان کا فیصلہ بالکل درست ہے بابا اور ویسے بھی جب ارشان دعا کہ ساتھ ہوگا تو پھر میرا نہیں خیال کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے وہ دونوں ساتھ جائیں گئے اور ساتھ ہی واپس آئیں گئے

ارشان کی فیصلے پر رزامند ہوئے ہاد نے بھی اپنی رائے سامنے رکھی جس پر دامیر سلطان نے سمجھتے ہوئے سر ہاں میں ہلایا جبکہ ان سب کی اپنے لیے اتنی فکر دیکھ دعا دل ہی دل میں اپنے رب کی شکر گزار تھی جس نے اسے اتنے محبت کرنے والے لوگوں سے ملاوایا تھا

چلو ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی دعا بیٹا اپکو کوئی عتراض تو نہیں ارشان کو رضا مندی دیے دامیر سلطان نے دعا سے اسکی رائے مانگی جس پر دعا نے ارشان کی طرف دیکھتے ہوئے سر نا میں ہلایا کیونکہ جب وہ اسکے ساتھ تھا تو پھر اسے ڈرنے یا خوف زدہ ہونے کی ضرورت بالکل نہیں تھی چلو یہ تو پھر بہت اچھی بات ہے ارشان میری بیٹی کا بہت خیال رکھنا میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا سمجھے تم

جی بابا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.