Chapter 46: باب 46

ماما یہاں نہیں یہاں دیکھیں

پری یہاں کچھ نہیں ہے بیٹا آپ یاد کریں آپ نے کہا رکھی تھی بک

کبڈ کہ اوپر کچھ نا ہونے پر اسنے پریہا کو دوبارہ سوچنے کا کہا جو اپنی چھوٹی سی انگلی ہونٹوں پر رکھ کر مصومیت سے آنکھوں کو پٹپٹائے سوچنے لگی کہ آخر اسنے اپنی نوٹ بک رکھی کہاں تھی میں نے یہی رکھی تھی ماما لیکن وہ بازل نے پکڑ لی اور اس پر پنسل سے ڈرا کرنے لگ گیا کہ زائم نے اس سے کاپی چھین کر یہاں اوپر پھینک دی تاکہ وہ میری کاپی خراب نا کرئے

اسکو پوری تفصیل بتائے پریہا اب کاپی نا ملنے پر کچھ افسودہ ہوئی

ریڈی ہوگئی بابا کی پری اور مہر آپ اوپر کیا کررہی ہیں آج پریہا کا سکول میں پہلا دن تھا اس لیے فیضان کمرے میں آتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا مگر پھر اپنی بیوی کو سٹول پر کھڑے دیکھ حیران ہوا ماما میری نوٹ بک ڈھونڈ رہی ہیں بابا وہ زائم نے بازل سے لیکر اوپر پھنکی تھی پر اب مل ہی نہیں رہی

مہرماہ کی بجائے پریہا نے منہ لٹکا کر جواب دیا کہ فیضان کو اپنی جان سے پیاری بیٹی کا لٹکا منہ کسی صورت اچھا نا لگا جس پر اسنے فورا پریہا کو اپنی گود میں اٹھایا اور ہاتھ آگئے بڑھا کہ مہرماہ کو نیچے اترنے کا اشارہ کیا جو اسکے ہاتھ میں ہاتھ رکھ کر دیہان سے نیچے اتری اور یہاں ویاں چیزیں اولٹ پلٹ کر تلاش کرنے لگی کہ شاید کہیں اور مل جائے

کوئی بات نہیں بابا کی جان اگر پورانی نوٹ بک نہیں مل رہی تو بابا آپ کو نیو نوٹ بک لے دیں گئے اسکی لٹکے منہ کی طرف دیکھ فیضان نے پیار سے اسکا موڈ ٹھیک کرنا چاہا مگر اسے شاید اپنے بابا کا یہ ائیڈیا اچھا نہیں لگا تھا اسی لیے منہ لٹکانے کہ ساتھ نچلا ہونٹ بھی باہر نکال گئی

تو بابا اس نوٹ بک میں میں نے اپنا سارا ہوم ورک کیا ہوا تھا اور تو اور زائم نے مجھے اتنا کچھ پڑھایا تھا وہ سب نوٹ بک میں تھا اب نیو والی نوٹ بک میں وہ سب تھوڑی ہوگا اپنی بیٹی کی مصوم سی دلیل پر فیضان نے سمجھتے ہوئے سر ہلایا کہ تبھی اسکی دیری پر زائم بھی مکمل تیار اسکے کمرے میں آیا

پری میں کب سے تمہارا و یٹ کررہا ہوں سکول نہیں جانا کیا

زائم میری نوٹ بک نہیں مل رہی۔ ۔ اسکے پوچھنے پر پریہا فورا فیضان کی گود سے اتری اور اسکے پاس آکر پریشانی سے بولی کہ زائم نے ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھا

کونسی نوٹ بک ؟؟؟؟؟ ؟

وہی جو تم نے بازل سے پکڑ کر وہاں اوپر پھینکی تھی

ارے ہاں وہ نوٹ بک وہ تو میرے پاس ہے میں نے بابا سے کہہ تبھی اتروا لی تھی زائم کہ جواب پر جہاں مہرماہ کی تلاش ختم ہوئی وہی پریہا نے اپنا چھوٹا سا ہاتھ ماتھے پر مارا مطلب وہ اور اسکی ماں نوٹ بک ڈھونڈنے کہ چکروں میں خوار ہوگئے اور نوٹ بک تھی تو زائم سلطان کہ پاس او ہو زائم تمہارے پاس تھی تو بتایا کیوں نہیں پتہ ہے میں اور ماما کب سے ڈھونڈ رہے ہیں اسے تم بھی ناں

مجھے تھوڑی پتہ تھا تم ڈھونڈ رہی ہو

اچھا اب آپ دونوں حبس مت کریں اور ٹائم دیکھیں سکول کہ لیے لیٹ ہورہا ہے

ان دونوں کی حبس پر مہرماہ نے وقت دیکھتے ہوئے انہیں احساس دیلایا کہ پریہا بعد میں اس سے حبس کرنے کا سوچ اپنا بیگ پہن کر اسکے ساتھ ہی کمرے سے نکل گئی اور انکے پیچھے مہرماہ جاتی کہ فیضان نے جانے سے پہلے ہی اسے بازو سے کھنچ کر اپنے قریب کرلیا جو اسکی حرکت پر ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھنے لگی

کیا ہوا چھوڑیں مجھے لنچ بوکس دینا ہے پری کو پریہا کا نام لیے اسنے اسے خود سے دور کرنا چاہا جو اسکی مزاہمت اور بات پر مزید اسے اپنے نزدیک کرگیا

آپ نے بتایا کیوں نہیں مجھے ؟؟؟ ؟

اسکے سوال پر وہ مزید ناسمجھ ہوئی

کیا۔۔۔۔ ۔

اسکے انجان بننے پر فیضان نے آئیبرو اچکائی کہ مہرماہ نے پھر اسی ناسمجھی سے آنکھیں گہمائیں آپ بتانا نہیں چاہ رہی یا چھپا رہی ہیں

اسکا لہجہ طنزیہ تھا لیکن سمجھ اب بھی مہرماہ کو نا آئی

کیا مطلب آپ کیا کہنا چاہتے ہیں میں سمجھی نہیں

آپکی پریگننسی مہر اتنی بڑی بات آپ نے بتائی کیوں نہیں مجھے

انکی بار پوری بات کہتے ہوئے اسکے لہجے میں شکوہ بھی تھا جس پر مہرماہ نے آنکھیں بند کرکہ زبان دانتوں تلے دبائی

بتائیں مجھے آپ اتنی بڑی بات کیسے چھپا سکتی ہیں مجھ سے

اسکی کمر پر سختی بڑھائے فیضان نے دوبارہ پوچھا

چھپایا نہیں وہ بس میں کنفرم کرنا چاہتی تھی اور بھلا میں آپ سے یہ بات کیوں چھاپوں گئی وہ تو بس میں ریپورٹ ملنے تک کا ویٹ کررہی تھی اور کچھ نہیں اسکے غصے پر مہرماہ نے فورا وضاحت دیتے ہوئے اسے ریلکس کرنا چاہا جو اسکی وضاحت پر کچھ پرسکون ہوبھی گیا ورنہ یہ بات اسے غصہ ضرور دیال گئی تھی کہ وہ آخر اس سے اتنی بڑی خوشخبری کیسے چھپا سکتی ہے کل دوپہر میں ہی عائرہ نے بھابھی نے ریپورٹ مجھے بھجوائی تھی اور میں آپکے گھر آنے کہ بعد بتانا چاہتی تھی مگر آپ رات کو اتنی لیٹ آئے اور سو گئے کہ مجھے یاد ہی نہیں رہا

اسکو تھورا ریلکس ہوتا دیکھ اسنے مزید تفصیل بتائی جس پر وہ اپنا غصہ ختم کیے مسکرایا اور اسکی پیشانی پر عقیدت بھرا بوسہ دیا یہ اسکی خوشی کا اظہار تھا جو وہ لفظوں کی بجائے اپنے لمس سے اسے محسوس کروایا تھا جسکو محسوس کیے مہرماہ ہر بار کی طرح سر شار ہوجاتی

کوئی بات نہیں لیکن اب آپ اپنا بہت زیادہ خیال رکھیں گئی اور یہ جو ابھی سٹول کہ اوپر چڑہی تھی یہ میں دوبارہ نا دیکھو سمجھ گئی پہلی بات نرمی سے اور آخر پر اسکے سٹول پر چڑہنے کہ بارے میں یاد کروائے سختی سے وارن بھی کیا گیا جس پر مہرماہ نے مسکراتے ہوئے فورا فرمابردار بیویوں کی طرح سر ہاں میں ہلایا

کوئی اور جانتا ہے اس بارے میں

نہیں ابھی کوئی نہیں جانتا

چلیں پھر سب کو ایک ساتھ یہ خوشخبری دیتے ہیں اسکی کمر کو رہائی بخشے فیضان نے اسکا ہاتھ پکار اور بول کر اپنے ساتھ لیے کمرے سے باہر نکل گیا

***

تمہیں پتہ ہے جب انوشہ نے مجھے یہ بات بتائی تو مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میں نے فورا فارس سے کہا اور وہ مجھے یہاں چھوڑ گئے قسم سے مہرو میں بہت زیادہ خوش ہوں تمیں بہت بہت بہت زیادہ مبارک ہو اسکے ہاتھوں کو پکڑتے ہوئے منت الگ ہی خوشی اور پرجوشی سے بولی جیسے وہ پہلی بار ایسپکٹ کررہی ہو جبکہ اسکے ساتھ بیٹھی ناز کا بھی یہی ری آیکٹ تھا کہ مہرماہ کو وہ دونوں خود سے زیادہ خوش اور پرجوش نظر آئیں

لو بھئی تم سب کہ سیکس اور مہرو یہ تمہارے لیے گاجر کا فرش جوس ان سبھی کہ سامنے سنکسن اور کو لڈر ینگ رکھتے ہوئے انوشہ نے مہرماہ کو اسکا جوس کا گلاس پکرایا کہ وہ اپنے لیے جوس اور باقیوں کہ لیے کو لڈر ینگ دیکھ منہ بنا گئی لیکن پھر اپنی طبیعت کہ باعث خاموشی سے جوس ہی پینے لگی

آرام سے زوبی ورنہ گلے میں اٹک جائے گا منت کو بھوکوں کی طرح کیچپ کہ ساتھ نگٹس کھاتے دیکھ مہرماہ نے اسے ٹوکا ورنہ جیسے وہ کھا رہی تھی اس سے ضرور گوتا لگ جاتا

یار میں کیا کروں اب جب بھی میرے سامنے یہ ساری چیزیں آتی ہیں تو قسم سے میرا ہاتھ نہیں روکتا اور بس دل کرتا ہے ساری ایک ساتھ کھا جاوں ایک بعد دوسرا اور پھر تیسرا جلدی جلدی میں ختم کرتے ہوئے وہ کندھے اچکا کر ہنستے ہوئے بولی کہ اسکی بات اور جلدی بازی پر وہ تینوں ہنس دی جبکہ مہرماہ کو وہ دن یاد آئے جب وہ ایسے کھاتی تھی اور منت اسے روکتی تھی لیکن آج اولٹ تھا آج منت بھوکوں کی طرح کھا رہی تھی اور مہرماہ اسے ٹوک رہی تھی اور اسکی یہی جلد بازی تھی کہ کھاتے ہوئے اسے بہت زور و کا گوتا لگا کہ وہ بری طرح کھانسنے لگی اور اسکے یوں کھانسنے پر مہر ماہ انوشہ ناز تینوں کو پریشانی لاحق ہوئی زوبی پانی پیو

آرام سے پیو بس دیہان سے اسکی کمر کو پیچھے سے سہلائے مہرماہ نے فورا پانی اسے پیلا یا مگر کھانسی کہ ساتھ اچانک ہی اسے پیٹ میں درد اٹھنے لگا جس پر وہ کھانسی چھوڑ پیٹ پر ہاتھ رکھ کر درد سے بلبلا نے لگی کہ اب اسکے پیٹ میں اٹھتے درد پر سہی معنوں میں ان تینوں کہ چھکے اوڑے

زوبی

منت تم کیا ہوا

م۔ ہرو۔ آہ ۔ ہ۔ م۔ بجے در۔ د ہو۔ رہا آ۔ ہہ۔ ہ۔ ہ اپنے پیٹ پر دونوں ہاتھ رکھے وہ درد سے دہری ہوئی کہ ان تینوں کو سمجھ نا آئی کہ کیا کریں کیونکہ اس وقت گھر میں کوئی مرد بھی موجود نہیں تھا

انوشہ تم اسے لیکر آو میں گاڑی نکالتی ہوں اور ناز تم یہی بچوں کہ پاس روکو انوشہ کہ بعد ناز کو شاہزین شاہ ویر اور بازل کہ پاس روکنے کا کہتی مہرماہ جلدی سے باہر کی طرف بھاگی اور انوشہ منت کو حوصلہ کرنے کا بول دیہان سے اپنے ساتھ لیے گاڑی کی پاس آ ئی کہ مہرماہ نے ان دونوں کہ بیٹھتے ہی گاڑی سپیڈ میں ہوسپٹل کہ لیے دوڑائی جبکہ پیچھے ناز فکر اور پریشانی میں اسکے لیے دعا کرتی بچوں کو دیکھنے لگی جو فلحال ابھی تو آپس میں کھیل رہے تھے

***

مہر۔۔۔۔ ۔

فیضان کی آواز پر وہ فورا کھڑی ہوئی اور پریشانی سے اسکو دیکھنے لگی جس کہ ساتھ ارمان بھی تھا ان دونوں کو کال راستے میں ہی مہرماہ کرچکی تھی جبکہ ان سے پہلے اسنے فارس اور عائرہ کو بھی بتا دیا تھا کہ ہوسپتل پہنچنے تک عائرہ ساری تیاری کروا چکی تھی

آنکھ کہ اشارے سے فیضان نے اس سے حالات جاننے چاہے حسیے سر ناں میں ہلایا اور فارس کی طرف دیکھا جو پریشانی اور فکرمندی سے ادھر اودھر چکر کاٹتا اوپریشن ختم ہونے کا انتظار کررہا تھا

پریشان نہیں ہو انشاءاللہ سب ٹھیک ہوگا۔

اسکی پریشانی کی وجہ سمجھتے ہوئے ارمان اور فیضان دونوں نے اسکا کندھا تھپتھپا کر حوصلہ دینا چاہا مگر اسکی پریشانی کچھ اور تھی اور وہ یہ کہ ابھی تو منت کی پریگننسی کو آٹھواں مہینہ شروع ہوا تھا اور اتنی جلدی ڈیلوری کرنا کسی خطرے کا باعث بھی بن سکتی تھی اس لیے ناجانے کون کون سے وسوسے اسے خوف زدہ کررہے تھے وہ تو بس دل میں اپنے بچے اور بیوی دونوں کی صحت یابی کی دعا کررہا تھا

اسی صبر ازما وقت میں مزید انہیں پندرہ منٹ گزرے کہ ٹھیک سولہ منٹ بعد عائرہ اپنا ماسک اتارتی ہوئی اوپریشن روم سے باہر آئی جسکو دیکھ فارس اور مہرماہ فورا اسکے قریب ہوئے اور انکے ساتھ ہی ارمان فیضان اور انوشہ بھی

عرو سب ٹھیک ہے من ٹھیک اور میرا بچہ ایک ہی سانس میں سب پوچھے فارس نے پریشان نگاہوں سے اسکے بولنے کا انتظار کیا جو اسکی ہربراہٹ اور پریشانی پر ہلکا سا مسکرائی فکر نہیں کرو سب ٹھیک ہے سرجری تھوڑی مشکل تھی لیکن شکر ہے اللہ کا کہ بےبی اور منت دونوں ٹھیک ہیں خیر سے تم ایک پیاری سی بیٹی کہ باب بن گئے ہو عائرہ کی بات نے جیسے ان سبھی کی جان میں جان ڈالی جبکہ فارس تو یکدم خوشی سے پاگل ہوئے عائرہ کو گلے سے ہی لگا گیا کہ اسکی اسکی خوشی پر عائرہ اور باقی ہنسنے لگے

یار عرو تھنکیو سو مچ میں من کو دیکھ لوں

چاہو تو دیکھ لو لیکن فلحال ابھی وہ بےہوش ہے اور بےبی کو کچھ دیر ہم انڈر اوبزویشن رکھے گئے کیونکہ یہ پری میچور ڈیلیوری تھی باقی پریشان مت ہونا وہ دونوں ٹھیک ہیں

اسکی بات پر سر ہلائے فارس روکنے کہ بعد بھی نا روکا اور فورا اوپریشن روم کہ اندر چلا گیا کہ اسکی جلدی بازی پر وہ سبھی صرف مسکرا ہی دیے

***

رات کا تقریبا دوسرا پہر شروع ہوچکا تھا جہاں خاموشی اور اندھیرں میں سب خواب و خروش کہ مزے لوٹ رہے تھے وہی ایک سایہ تھا جو تیزی تیزی قدم اٹھائے سبھی راہداریوں کو عبور کرنے کہ بعد اپنے مطلوبہ کمرے کہ باہر آکر روکا اور بڑے ہی آر ام سے دروازہ دھکیل کر اندر داخل ہوا جہاں کمرے میں تین نفوس موجود تھے جن میں سب سے پہلے وہ بیڈ پر لیٹے فرد کہ پاس آیا اور پھر اسکے ساتھ ہی بےبی کاٹ میں لیٹی اس ننھی جان کہ جو ابھی اس دنیا میں کچھی گھنٹوں کی مہمان تھی اسے اور اسکی ماں دونوں کو نرم نگاہوں سے دیکھنے کہ بعد وہ موڑا اور پیچھے صوفے کی طرف دیکھا جہاں وہ متاع جان یونہی پیر زمین پر لٹکائے سر ہاتھ پر رکھے سو رہی تھی جس پر اسکے بالوں کی چند آوارا لیٹیں ناک اور ہونٹ کو چھو رہی تھی شاید اسکی آنکھ ابھی لگی تھی کیونکہ وہ جس بے آرامی میں سو رہی تھی وہ اس بات کی گواہ تھی

اسکے ہونٹوں کو چھوتی وہ لیٹ کو ان ہیزلگرے آنکھوں نے سخت نگاہوں سے گھورا اور یونہی قدم قدم چلتے ہوئے عین اسکے قریب آئے گھٹنوں کہ بل اسکے سامنے ہی نیچے زمین پر بیٹھ کر نہارنے لگا

اپنی آنکھوں سے کبھی اسکی بند آنکھوں کو تو کبھی ناک روخسار ہونٹ اور اسکے وجود کی ایک ایک سہہ کو چھوئے وہ ابھی ہاتھ بڑھا کر لیٹ پیچھے کرتا کہ تبھی کمرے میں یکدم منہا کہ رونے کی آواز گونجی جس پر عائرہ کی نیند بھک سے اڑی اور اسنے فورا اٹھ کر پورے کمرے میں یہاں وہاں اسے تلاشانہ چاہا مگر وہ کہیں نہیں تھا جس پر اسکی آنکھوں میں پھر سے اداسی اور ناامیدی چھائی مطلب کہ وہ صرف اسکا خواب تھا وہ نہیں تھا منہا کی دوبارہ اونچی آواز میں رونے پر وہ جلدی سے اٹھی اور جلدی سے اسے اپنی گود میں اٹھا کر چپ کروانے لگی مگر شاید وہ بھوکی تھی اس لیے چپ ہونے کی بجائے مزید زور و سے رونے لگی اور اسکی تیز آواز ہی تھی کہ منت بھی کسمسا کر اٹھنے لگی کہ عائرہ نے فورا آگئے بھر کر اسے اٹھنے میں مدد دی اور منہا کو اسکی گود میں دیا جو بھوک ختم ہونے پر کچھ ہی دیر بعد پھر سے سو گئی کہ منت نے اسے بےبی کاٹ میں لٹانے کی بجائے اپنے ساتھ ہی لیٹا یا اور اسکی طرف دیکھنے لگی جو اولجھی ہوئی تھی

کیا ہوا بھابھی سب ٹھیک ہے

منت کی نقاہت زدہ آواز پر وہ ہوش میں آئی

ہاں نہیں کچھ

ہممم فارس کہاں ہیں اسکے جواب پر سر ہلائے اسنے فارس کہ بارے میں پوچھا کہ عائرہ اسکے قریب گئی اور دوبارہ اسے لیٹنے میں مدد کرنے لگی

یہی کہیں باہر ہوگا تم پریشان نہیں ہو اور آرام کرو

***

اگلے تین دن منت کو ہوسپٹل میں ہی رکھا گیا اور چھوتے دن ڈیسچارچ ملنے پر وہ سیدھا اپنے گھر گئی ویسے تو دامیر سلطان کی خواہش تھی کہ وہ انکے ساتھ سلطان میشن جاتی مگر فارس نے منا کردیا کہ وہ بعد میں چلی جائے کیونکہ فلحال وہ چاہتا ہے کہ اسکی بیٹی کچھ دن اپنے گھر میں رہے جس پر مجبورا انہیں ہی ماننا پڑا اور منت سطان میشن جانے کی بجائے اپنے گھر ہی آگئی اسکی طبیعت پہلے سے تھوڑی بہتر تھی اس لیے اور جو کمی پیشی تھی وہ فارس کہ پیار اور دیہان نے مکمل کردی

***

بازلللل یہ کیا کیا آپ نے کیچن میں انوشہ کی ہیلپ کروانے کہ بعد وہ جیسے ہی کمرے میں آئے کمرے کا حال دیکھ اسکی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی جہاں اسکا شیطان بیٹا ہر چیز یہاں وہاں گیر ائے ناجانے کیا تلاشنے کی کوشش کررہا تھا

باززلللل۔۔۔ ۔

ماما میلی دن یہاں ہے

)(ماما میری گن کہاں ہیں اپنی تو تلی زبان میں آنکھوں کو بے انتہا مصومیت سے پٹپٹائے وہ بنا اپنی ماں کہ غصے کو نوٹ کیے پوچھنے لگا مگر الٹا ناز کا دل چاہا اپنے اس شیطان بیٹے کو اٹھا کر باہر پھینخ دے جو اپنے معمولی سے کھلونے کی خاطر اسکی محنت برباد کرچکا تھا

تمہاری گن کی تو تم روکو۔۔۔ ۔

بازل روکو۔۔ ۔ دانت پستے ہوئے وہ اس سے پہلے اس تک پہنچتی کہ اسکے غصے کو نوٹ کر بازل فرتی سے بھاگتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گیا اور ناز خود بھی اسکے پیچھے غصے سے جاتی کہ تبھی ارمان کمرے کہ اندر آیا کہ دونوں ٹکراتے ٹکراتے بچے مگر بازل کو باہر بھاگتے اور ناز کہ دانت پسنے پر ارمان کو باخوبی اندازہ ہوگیا تھا کہ معاملہ آج پھر خراب ہے اور اس بات کی تصدیق کمرے کی اوجڑی حالت کرچکی تھی۔

پیچھے ہٹیں اج تو آپکا بیٹا میرے ہاتھوں سے نہیں بچنے والا

غصے سے دانت پستے ہوئے وہ کمرے سے نکلتی کہ ارمان نے فورا اپنے بیٹے کہ بچاو کی خاطر اسے کندھوں سے تھام کر جانے سے روکا

ارے ارے ہوا کیا آپ کیوں اتنا غصہ کررہی ہیں ہمارے بیٹے پر

غصہ مان آپ کمرے کا حال دیکھ رہے ہیں دیکھیں کیا حال کردیا ہے انکے اس چھٹاک سے بیٹے نے آپ جانتے بھی ہیں میں نے کتنی محنت سے صفائی کی تھی اور آپ کہ اس صاحب زادے نے اپنے معمولی سے کھلونے کی خاطر میری ساری محنت برباد کردی پورے کمرے کی طرف ہاتھ اشارہ کر ناز نے اسے کمرے کی حالت دیکھائی اور پھر اپنی محنت برباد ہونے پر افسوس بھی کیا کہ ارمان ایک نظر اسے اور پھر ایک نظر کمرے کی طرف دیکھا جو اپنی قسمت آپ رو رہا تھا

آپ اتنا غصہ نہیں ہوں وہ بچہ ہے ابھی شرارطیں تو کرئے گا ناں

اپنے ساتھ بیڈ پر بیٹھائے ارمان نے اسے بیچکارنہ چاہا مگر وہ الٹا اسے آنکھیں دیکھا گئی

بچہ اسکی حرکتیں آپکو کہاں سے بچوں والی لگتی ہیں ہر وقت وہ کوئی نا کوئی شرارت کرتا رہتا ہے کبھی زائم کو تنگ کرتا ہے کبھی پریہا کو تو کبھی شاہزین اور شاہ ویر کو ہر وقت اسے کوئی نا کوئی شیطانی سوجتی رہتی ہے اور آپ بول رہے ہیں وہ بچہ ہے بالکل نہیں وہ بچہ نہیں بلکہ شیطان ہے شیطان

ایک ہی سانس میں ناجانے کیا کچھ کہتی وہ خاموش ہوئی کہ ایک پل کہ لیے ارمان کو محسوس ہوا جیسے وہ اسکا نہیں کسی اور کا بیٹا ہو اچھا مان لیا وہ شیطان ہے لیکن آپکو بھی تو چاہیے ناں کہ آپ اسے پیار سے سمجھائیں اگر اس طرح غصہ اور ڈانٹیں گئی تو وہ سدھرنے کی بجائے مزید بیگڑے گا اس لیے کم ڈاون میں سمجھا وں گا اسے لیں آپ پانی پیے پیار سے اسکا غصہ کم کرتے ہوئے ارمان نے پانی کا گلاس اسکے سامنے کیا جس کہ دو تین گھونٹ ناز نے غصے سے بھرے

سمجھ ہی نا جائے وہ آپکی بات کو میری تو آج تک نہیں سمجھا ہونہہ

پانی کا گلاس اسکے ہاتھ سے ٹیبل پر نیچے وہ اٹھی اور غصے سے ایک ایک کرکہ ساری چیزیں سمٹنے کہ ساتھ ساتھ سوائے اپنے بیٹے پر غصہ کرنے کہ کچھ نا کرسکی جبکہ ارمان بس اسکو غصہ کرتا ہی دیکھتا رہا جو غصے میں اور بھی زیادہ پیاری لگتی تھی

بازل کی زیادہ تر حرکتیں بالکل ناز جیسی ہی تھی وہ بالکل اسی کی طرح شرارتی اور ہنس مکھ تھا بس فرق یہ تھا کہ ناز شرارتیں کرتے ہوئے نقضان نہیں کرتی تھی جبکہ بازل کا دن شروع ہی شرا توں سے ہوتا تھا اور اختتام بھی جس پر ہر وقت بس ناز اس پر غصہ اور کو رتی ہی رہتی کہ وہ باقی بچوں کی طرح سلجھا اور سمجھدار کیوں نہیں وہ ابھی صرف ڈھائی سال کا تھا اور ان ڈھا ئی سال میں ہی اسنے خوب ناز کی ناک میں دم کردیا تھا ان پانچ سالوں میں ناز میں فرق صرف یہ آیا تھا کہ وہ ابھی پہلے سے تھوڑی سمجھدار ہوگئی تھی باقی باتیں اور حرکتیں اب بھی بالکل پہلے جیسی ہی تھی بس اب اسکی باتوں میں ہم کی بجائے میں کی رد و بدل ضرور ہوگئی تھی کہ اب وہ خود کو ہم کہنے کی بجائے میں پکارتی تھی

***

عائرہ آج جلدی فری ہوکر گھر آجانا عرہا اور آیان دونوں کہ سکول جانے کہ بعد آسیہ بیگم اپنا ناشتہ ختم کرتی ہوئی بولی کہ جلدی آنے کہ زکر پر عائرہ نے ناسمجھی سے انکی طرف دیکھا

کیوں امی سب خیریت ہے

آج فارس کی طرف جانا ہے نا عقیقہ ہے منہا کا

آہ۔ ۔ میں تو بھول ہی گئی تھی اچھا ہوا آپ نے یاد دیال دیا ورنہ فارس تو میری جان کھا لیتا کہ میں اسکی بیٹی کہ عقیقے پر نہیں آئی

اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوئے وہ یکدم یاد آنے پر آسیہ بیگم کا شکریہ اور فارس کا ری ایکٹ یاد کرتے ہوئے بولی کہ آسیہ بیگم نے ہنستے ہوئے سر جھٹکا

جانتی تھی تم بھول گئی ہو اسی لیے یاد کروا دیا کہ وقت پر گھر اجانا سمجھی جی جی آپ فکر مت کریں میں جلدی نہیں وقت سے پہلے ہی گھر آجاوں گئی بس ابھی نکلتی ہوں آپ اپنا خیال رکھیے گا اور تیار رہیے گا ایک ساتھ چلیں گئے اللہ حافظ اپنی جگہ سے اٹھ کر انکے ماتھے پر بوسہ دینے کہ بعد اسنے اپنی چیزیں اٹھائی اور انہیں تیار رہنے کا بول خدا حافظ کہہ کر نکل گئی کہ پیچھے آسیہ بیگم اپنی بیٹی کہ نصیب اور خوشیوں کہ لیے صرف دعا ہی کرسکی ورنہ ہر گزرتے دن کہ ساتھ وہ انہیں کمزور اور کھوکھلی ہوتی ہی نظر آتی تھی بے شک وہ سب کہ سامنے نارمل بیہو کرتی تھی مگر وہ تو ماں تھی اسکی بنا بتائے بھی اسکے دل کا حال جاننے والی آخر انہوں نے بھی شوہر کا سایہ کھویا تھا اور عائرہ اسنے تو جیسے سب کچھ ہی کھو دیا ہو پہلے ہاد اور پھر فاروق صاحب کی جدائی ان دونوں نے ایک ساتھ اسے کئی تلخیوں سے گزار دیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.