Chapter 47: باب 47

عقیقے کا فنکشن فارس نے اپنے گھر میں ہی رکھا جس میں اس نے اپنے تمام قریبی رشتے دار اور ہوسپٹل کہ ڈاکٹر کو بھی انوائیٹ کیا تھا کہ وہ سبھی اسکی خوشی میں شریک ہوئے پہنچ چکے تھے وہاں کا ماحول بالکل شادی کہ فنکشن جیسا ہی تھا اپنی جان عزیز بیٹی اور بیوی کی خیریت پر اسنے خوشی کا اظہار کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی تھی

نانو جان ماما کہاں ہیں وہ آپکے ساتھ آنے والی تھی ناں

آسیہ بیگم کو شائستہ بیگم کہ ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتا دیکھ آیان وہی انکے پاس آئے عائرہ کہ مطلق پوچھنے لگا کیونکہ وہاں سبھی تھے لیکن صرف اسکی اپنی ماں ہی غیر حاضر تھی میری جان آپکی ماما اپنی ایمرجنسی سرجری کی وجہ سے تھوڑی لیٹ ہوگئی ہیں آپ فکر نہیں کریں تھوڑی دیر تک آجائیں گئی

آسیہ بیگم نے پیار سے اسکے بال بیگارتے ہوئے جواب دیا جس پر وہ انکی حرکت پر سخت چڑیا کیونکہ عائرہ کہ علاوہ وہ کسی کو بھی اپنے بالوں کو ہاتھ تک نہیں لگانے دیتا تھا اور اگر کوئی لگاتا تو سخت ناراض بھی ہوتا

نانو۔۔۔۔ ۔

اچھا اچھا بھئی لو دیکھو آگئی تمہاری ماما

اسکے غصے پر ہنستے ہوئے آسیہ بیگم نے پیچھے کی طرف اشارہ کیا جہاں سے عائرہ انکے پاس ہی آرہی تھی کہ اسکو دیکھ آیان کی غصیلی آنکھوں میں فورا نرمی چھائی اور وہ بھاگ کر عائرہ کہ پاس گیا جس نے جھک کر اسے گود میں اٹھایا اور چٹا چٹ اسکی گال کو چوم لیا

ماما آپ کہاں رہ گئی تھی میں اور پرنسس کب سے آپکا ویٹ کررہے تھے اپنے ساتھ ساتھ اسنے بہن کا زکر کرنا بھی ضروری سمجھا کہ عائرہ اور آسیہ بیگم دونوں ہنس دی مجال تھی کہ وہ دونوں بہن بھائی کوئی بھی بات ایک دوسرے کہ بغیر کرلیا کرتے

ماما کو کام تھا ناں تو بس اس لیے ماما کو لیٹ ہوگیا لیکن آپ مجھے بتائیں کہ آپکی پرنسس ہے کہاں پرنسس تو اندر ہے اپنے ہاتھ کا اشارہ اندر کی جانب کر اسنے عائرہ کہ روخسار پر کس کی کہ بدلے میں اسنے بھی اسکی گال کو چوما اور گود سے نیچے اتارا

چلیں آپ جائیں زائم کہ ساتھ کھلیں تب تک ماما فارس انکل اور من پھوپھو سے مل لیں اوکے ماما اسے اوکے کہتا وہ زائم اور پریہا کی طرف بھاگ گیا اور عائرہ شائستہ بیگم کو مبارک باد دینے کہ بعد اندر گئی جہاں لاونج میں منت فارس اور باقی سبھی ساتھ بیٹھے تھے جبکہ منہا مہرماہ کی گود میں تھی

شکر ہے ڈاکٹر صاحبہ کو آنے کا وقت مل گیا ورنہ مجھے تو لگا تھا فنکشن ختم ہوجائے گا مگر ہماری ڈاکٹر صاحبہ نہیں آئیں گئی بلند آواز میں شکر ادا کرنے کہ ساتھ فارس نے بھرپور عزیت و احترام کہ ساتھ اسکے سب سے لیٹ آنے پر طنز بھی کیا کہ وہ اسکے طنز پر سر ناں میں ہلا کر دھیما سا مسکرائی

اگر ایمرجنسی سرجری نا ہوتی تو سب سے پہلے آ جاتی خیر دیر ابھی بھی نہیں ہوئی

مبارک ہو منت اسکو جواب دیتی وہ جاکر منت کہ ساتھ بیٹھی اور اسے مبارک باد دینے لگی جس نے مسکراتے ہوئے اسے گلے لگایا

اکسکیوزمی میڈم من کہ ساتھ میری بیٹی کا بھی عقیقہ ہوا ہے مجھے مبارک باد کون دے گا اپنی بجائے منت کہ پاس جاکر اسے مبارک باد دینے پر وہ سہی لڑاکاں عورتوں کہ طرح دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر گھورتے ہوئے بولا کہ اسکے انداز پر سبھی کو ہنسی آئی

اچھا بھئی بہت بہت مبارک ہو تمہیں بھی اب خوش

مبارک باد دینے کہ بعد اسنے ہاتھ

اٹھا کر خوش ہونے کا پوچھا جس پر وہ سر ہلا کر ہنسا اور اسے بیٹھے کا کہا جو سبھی سے باری باری ملنے کہ بعد وہی ان کہ بیچ بیٹھ گئی

آں۔۔۔ ۔ عرہا کہاں ہے آیان بتا رہا تھا وہ اندر ہے لیکن یہاں تو وہ کہیں نہیں ہے چاروں طرف عرہا کو تلاشنے کہ بعد بھی وہ جب اسے نظر نا آئی تو ان سب سے پوچھ ہی بیٹھی کہ ناجانے کیوں پر اسکے پوچھنے پر وہ سبھی ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے کہ عائرہ کو انکا انداز تھوڑا عجیب لگا

کیا ہوا؟؟؟ ؟

ماما۔۔ ۔

وہ مزید کچھ پوچھتی کہ عرہا کی پیاری سی آواز پر موڑی جو سڑھیوں سے اترتی بھاگ کر اسکی گود میں آکر بیٹھ گئی

ماما کی جان کہاں تھی آپ ماما کب سے آپکو ڈھونڈ رہی تھی اسکی پیشانی کو پیار سے چومتے ہوئے اسنے بڑے ہی لاڈ سے پوچھا جو اپنی ہیزلگرے آنکھوں میں ایک الگ ہی خوشی سموئے اسکی طرف دیکھ رہی تھی

میں تو بابا جانی کہ ساتھ تھی اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں اٹھا کر سر کو دائیں جانب جھکائے اسنے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ عائرہ کی مسکراہٹ تھمی اور اسکی جگہ ناسمجھی نے لی

بابا کہ ساتھ ۔۔۔۔ ۔ جی آپکو پتہ ہے میں نے اور بابا نے بہت ساری باتیں کی اور تو اور بابا نے مجھے اتنی ساری چو کلٹس بھی دی ہیں پر وہ اوپر روم میں ہیں

اسکی بات پر اب کی بار ناسمجھی سے عائرہ نے سب کی طرف دیکھا جنکے چہروں پر کچھ تو تھا جو اسے سمجھ نا آیا

بابا کیسے ہوسکتے ہیں کوئی اور ہوگا

آنکھوں میں ناسمجھی کہ ساتھ اسنے جیسے اسکی بات جھٹلانی چھائی

نو ماما وہ بابا ہی تھے انکو پتہ ہے بابا واپس آ گئے ہیں

اپنی بات جھٹلانے پر وہ دوبارہ زور دیتے ہوئے بولی کہ و اپس آگئے ہیں لفظ پر عائرہ کا دل زور سے دھڑکا لیکن پھر بھی یقین نا کرپائی آپ میری بات نہیں مان رہی ناں تو لیں بابا سے خود پوچھ لیں بابا جانی آپ بتائیں نا ماما کو کہ آپ واپس آگئے ہیں

جب کافی دیر اسنے یقین نا کیا تو آخر کار وہ اسکی گود سے اتر کر پیچھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی کہ اسکے پریقین انداز اور لہجے پر عائرہ نے دھڑکتے دل کہ ساتھ پیچھے موڑ کر دیکھا مگر اپنے سے چار قدم پیچھے کھڑے وجود پر اسکی سانسیں آج ایک بار پھر اٹکی وہ یکدم تیزی سے جھٹکا کھا کر اٹھی کہ اس جلدی بازی میں ہاتھ لگنے پر سامنے ٹیبل پر پر آ گلاس نیچے ماربل پر گیر تا چکنا چور ہوا

وائیٹ ٹی شرٹ اور بلیک پینٹ میں ہمیشہ کی طرح بالوں کو نفاست سے ماتھے پر پیچھے کی جانب سیٹ کیے دائیی کلائی پر قیمتی گھڑی اور بائیں کلائی میں چاندی کہ برسلیٹ کہ ساتھ چھوتی انگلی میں انگھوٹی پہنے وہ ہیزلگرے آنکھوں میں اس متاع جان کہ لیے دنیا جہان کی محبت سموئے بالکل سنجیدہ تاثرات کہ ساتھ کھڑا تھا مگر اسکے برعکس عائرہ کی آنکھوں میں حیرانگی بے یقینی اور ناجانے کیا کیا تھا وہ بالکل سٹل سانس روکے بس اسکو دیکھے جارہی تھی جیسے وہ انسان نہیں بھوت ہو

جب کافی دیر وہ یونہی بالکل ساکت نگاہوں سے اسے دیکھتی رہی تو آخر کار ہاد کو خود ہی اسکے قریب آنا پڑا لیکن افسوس کہ جیسے ہی وہ قریب آیا اور ہاتھ بھرا کر اسکا ہاتھ پکڑنا چاہا ویسے ہی وہ حواس کھوتی اسکے بازوں میں جھول گئی کہ اسکے یکدم بےہوش پر پہلے سب پریشان ہوئے مگر پھر اسکی حالت کو سمجھتے ہوئے مسکرا دیے مگر اپنی ماما کہ بےہوش ہونے پر اس سے پہلے عرہا اسکے پاس جاتی کہ آیان نے فورا اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے جانے سے روک دیا جو فکرمند نگاہوں سے کبھی اپنی ماں تو کبھی بات کو دیکھ رہی تھی

اسکے یوں حواس کھونے پر ہاد کو وہ وقت یاد آیا جب بارات والے دن وہ اسی طرح اسکے چھونے پر بےہوش ہوگئی تھی اس لیے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسنے اسے باہوں میں بھرا اور ان سب کی طرف دیکھا جنہوں نے ایک ساتھ سر ہاں میں ہلایا جیسے کہہ رہے ہوں ٹھیک ہے ٹھیک ہے جاو

ان سبھی کہ ایک ساتھ سر ہلانے پر وہ مزید وہاں نہیں روکا بلکہ اسے اٹھا ئے وہاں سے نکلتا چکا گیا آپ ماما کو کیا ہوا۔۔۔ ۔ آنکھوں میں مصومیت کہ ساتھ فکر مندی لیے عرہا نے فورا سوال کیا جس پر ایان کی بجائے ارشان آگئے آیا اور اسکو اپنی میں اٹھائے اسکا روخسار چوما

کچھ نہیں ہوا آپ کی ماما کو شان چاچو کی جان وہ بس تھورا تھک گئی تھی تو اس لیے آپ پریشان نہیں ہوں آپکے بابا ماما کو دیکھ لیں گئے اسکی فکر کو کم کرنے کی خاطر ارشان نے اسکا دیہان بھٹکا یا لیکن وہ بھی عائرہ کی بیٹی تھی اتنی جلدی کہاں دیہان بھٹکنے والا تھا اسکا

***

ناجانے کتنی دیر وہ یونہی ہوش و حواس سے بیگا نہ رہی کہ کچھی لمحے بعد اسکے وجود میں ہلکی سی جنبش پیدا ہوئی اپنے سر پر ہاتھ رکھے وہ حواس بیدار کرنے کی کوشش کرنے لگی جب اچانک چند گھنٹوں پہلے والا منظر یاد آنے پر وہ جھٹ سے اٹھی اور پوری آنکھیں کھول کر یہاں وہاں اس دشمن جان کو تلاش کرنے لگی مگر وہ آس پاس کہیں نہیں تھا جس پر اسکی متلاشی نگاہوں میں ایک بار پھر اداسی چاہی یہ سوچ کر کہ کیا وہ بھی صرف اسکا خواب تھا مگر نہیں خواب بھلا کیسے ہوسکتا تھا وہ سلطان میشن میں اپنے کمرے میں تھی جہاں اسکی اور ہاد کی ان گنت یادیں وابستہ تھی تو پھر یہ خواب کیسے ہوسکتا تھا کئی سوچیں تھی جنہوں نے ایک ساتھ اسے اولجھایا جس پر وہ فورا بلینکٹ ہٹا کر بیڈ سے اٹھی اور اس سے پہلے کمرے سے باہر قدم رکھتی کہ واشروم کا دروازہ کھولنے پر اسکے بڑھتے قدم تھمے فورا بائیں جانب موڑ کر اسنے وہاں دیکھا جہاں وہ دشمن جان فرش سا ٹاول ہاتھ میں پکڑے صرف پینٹ میں موجود تھا سر کہ بالوں سے گیر نے پانی کہ قطرے اس بات کی گواہی تھے کہ وہ نہا کر باہر آیا ہے

آوف وائیٹ کلر کہ سادہ سے کرتے میں بالوں کو مکمل کیچڑ میں قید کیے وہ بنا دوپٹے کہ حواس باختا سی اب بھی بے یقینی اور خواب کی سی کیفیت میں اسے دیکھ رہی تھی جیسے یقین کررہی ہو آیا وہ حقیقت ہے یا خواب مگر اس سے سے زیادہ تکلیف ہاد کو اسکی اوجڑی حالت دیکھ کر ہوئی تھی ویران آنکھیں کمزرو وجود آنکھوں کہ نیچے چھائے وہ گہرے سیاہ حلقے اسکی آنکھوں کا نور ایسا تو نہیں تھا

نور ہاد؟؟ ؟

اسکی محبت بھری پکار نے جیسے اسے خواب سے نکال کر حقیقت کی دنیا میں لایا تھا کہ وہ وہی گھٹنوں کہ بل زمین پر گیر تی چہرا ہاتھوں میں چھپا کر اس قدر شدت سے روئی کہ اپنے سامنے اسکا یوں رونا ہاد کہ دل کو بری طرح بے چین کرگیا وہ فورا ہاتھ میں پکڑا ٹاول بیڈ پر پھنک تقریبا بھاگتے ہوئے اسکے ساتھ ہی زمین پر بیٹھا اور اسے کندھوں سے تھاما کہ عائرہ فورا اوچک کر اسکی گردن کہ گرد بازو باندھ کر سینے سے لگتی ہچکیوں سے رونے لگی

یہ وہ درد اور آنسو تھے جو پچھلے پانچ سال سے وہ اسکے ہجر میں لمحہ لمحہ تڑپ کر اپنے اندر جما کررہی تھی جو اسکے سامنے آنے پر اشکوں کہ زریعے اسکی آنکھوں سے قطرہ قطرہ بہتے اسکے ہر درد اور قرب کو زائل کررہے تھے ناجانے کتنی ہی دیر وہ یونہی اسکے سینے سے لگ کر آشک بہاتی رہی اور کتنی ہی دیر وہ اسکے ہر آنسو پر بے چین ہوئے اسکی کمر سہلاتا رہا

ششش بس چپ ہوجائیں دیکھیں میں ہوں انکے پاس بالکل ٹھیک

رو رو کر اسکے بے حال ہوجانے پر آخر کار ہاد نے خود ہی کندھوں سے تھام کر اپنے سامنے کیا اور اسکے بہتے آنسو اپنی انگلی کہ پروں سے صاف کرتے ہوئے خاموش ہونے کا کہا جو ایک سسکی بھر کر حسرت بھری نگاہوں سے اسکے نقش نقش کو دیکھنے لگی

آ۔ آپ ب۔ بہت ۔ ۔ ظالم ۔۔ ۔ ہیں۔ ۔ ہاد

پچکیوں کہ درمیان وہ روتے ہوئے صرف اتنا ہی بولی پائی کہ ہاد اسکی درد بھری شکیایت پر ہلکا سا مسکرایا اور اسکے ٹپ ٹپ بہتے آنسو انگھوٹے کی مدد سے صاف کرنے لگا اور وہ پاگل دیوانی آج سالوں بعد اسکا لمس پاکر جیسے دوبارہ سے جی اٹھی تھی

آنکھیں بند کر اسنے ایک درد بھری آہ بھری اور پھر ان ہیزلگرے آنکھوں میں دیکھا جن آنکھوں کا نور تھی وہ جن میں جھلکی دیوانگی اسکا سب کچھ تھی

آپکا عشق بہت ظالم ہے ہاد۔۔۔ ۔ اس عشق نے عائرہ کو وصل کی پرسکون راتوں سے زیادہ ہجر کی سلگتی راتوں میں لمحہ لمحہ تڑپ ایا ہے ایک تڑپ تھی اسکے لہجے میں جسے محسوس کر ہاد سلطان کا دل شدت ضبط دھڑکا ایک درد کی لہر تھی جو اس متاع جان کی آنکھوں سے بہتے اشکوں اور تڑپ پر اسے اپنے دل میں اٹھتی محسوس ہوئی یہ درد تو اسے اس وقت بھی محسوس نہیں ہوا تھا جب ایک ساتھ دو گولیاں اسے وجود میں لگی تھی

اگلی بار جاتے ہوئے چاہے تو بےشک میری جان لے لیجے گا مگر خدا کہ لیے مجھے دوبارہ اس ہجر میں تڑپتے کہ لیے تنہا مت چھوڑئے گا ورنہ عین ممکن ہے اس بار عائرہ مر۔۔۔۔۔۔ ۔

اسکی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی ہاد نے اس قدر شدت سے اسے گلے لگایا کہ عائرہ کو لگا وہ سانس نہیں لے پائے گئی لیکن اس پاگل دیوانی کو سانسوں کی پرواہ تھی کب وہ تو بس سالوں بعد اسکی موجودگی لمس اور خوشبو پر سچ میں پاگل ہوئی تھی

ماما۔۔ ۔ ان دونوں کہ اس ملن بھرے لمحوں میں خلخل عرہا کی آواز نے پیدا کیا جو دروازے کہ پاس آنکھوں میں پریشانی لیے کھڑی اپنی ماں کو اپنے بابا کہ گلے سے لگ روتے ہوئے دیکھ رہی تھی جبکہ تبھی اسکے پیچھے آیان بھی کمرے میں آیا کہ عائرہ ہاد سے الگ ہوئی اور اپنے آنسو صاف کرکہ نم آنکھوں سے مسکراتے ہوئے بازو پھلا ئے کہ وہ دونوں ایک ساتھ بھاگتے ہوئے اسکے سینے سے اکر لگے

ماما آپ رو کیوں رہی ہیں

بابا ماما کو کیا ہوا ہے فکر مند نگاہوں سے کبھی اپنی ماں تو کبھی بات کو دیکھتی وہ سوال کرنے لگی کہ ہاد نے مسکراتے ہوئے اسے اپنی گود میں پکڑا اور عائرہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے زمین سے کھڑا کیا کہ آیان نے فورا دوسری طرف سے اسکا ہاتھ ہاتھ پکڑ کر اٹھنے میں مدد کی جس پر وہ مسکرائی اور کھڑے ہوکر آیان کو اپنی گود میں اٹھایا

بتائیں ناں بابا ماما کو کیا ہوا تھا اور یہ رو کیوں رہی ہیں

اسکے سینے پر اپنا چھوٹا سا ہاتھ رکھے عرہا نے دوبارہ پوچھا کچھ نہیں وہ بابا کافی دیر بعد گھر آئیں ہیں تو بس آپکی ماما بابا سے تھوڑا سا غصہ تھی اور کچھ نہیں اسکی وضاحت پر عائرہ نے آنکھیں گہما کر اسکی طرف دیکھا کہ وہ اس سے ناراض ہو سیرسیلی عائرہ اور ہاد سلطان سے ناراض ہوجائے ناممکنات میں سے ایک تھا

اوووو ۔۔۔۔۔ ۔

سمجھنے والے انداز میں ہونٹوں کو باہر کی طرف نکال کر عرہا نے آو کو لمبا سا کھنچا

کوئی بات نہیں بابا آپ ناں ماما کو سوری بول دو دیکھنا ماما مان جائیں گئی یہ مشورا آیان کا تھا جو اسنے فورا پیش کیا کہ ان دونوں نے بےساختہ ایک دوسرے کی طرف دیکھا

جہاں ہاد کی آنکھوں میں آج بھی اسکے لیے ناختم ہونے والی دیوانگی تھی وہی عائرہ کی آنکھوں میں اسکے بخشے ہجر کی ناجانے کون کون سی رواد قائم تھی

بولیں ناں بابا ماما کو سوری بولیں دیکھنا وہ یوں مان جائیں گئی ماما آپ مان جائیں گئی ناں

ان دونوں کو دیہان دوبارہ عرہا کی آواز نے کھنچا

ایم سوری؟؟؟؟ ؟

او ہو بابا ایسے نہیں کان پکڑ کر سوری بولیں ماما ایسے نہیں مانے گئی

اسکے سادہ سے سو ری پر عرہا نے زور سے اپنا چھوٹا سا ہاتھ اپنے ماتھے پر مارا اور پھر اسے تقریبا کرکہ دیکھایا کہ کان پکڑ کر معافی مانگے جس پر ہاد نے پہلے اپنی چھوٹی سی پرنسس اور پھر اپنی متاع جان کو دیکھا جو ان دونوں باب بیٹی کو صرف مسکراتی نگاہوں سے دیکھ رہی تھی اور پھر عر ہا کو بائیں بازو میں اٹھائے دائینا ہاتھ اپنے کان پر رکھے معافی طلب نگاہوں سے عائرہ کی طرف دیکھنے لگا جو اسکے انداز پر نمی سے مسکرائی

ایم سوری نور ہاد۔۔۔۔۔ ۔

کسی کہ سامنے نا جھکنے والا آج اپنی بیٹی کہ کہنے پر اپنی بیوی سے معافی طلب کرردہا تھا اور وہ بھی کان پکڑ کر اب کی بار عائرہ صرف مسکرائی نہیں بلکہ آیان سمیت اسکے سینے سے لگی خسیے دوسرا بازو اسکے اور اپنے بیٹے کہ گرد باندھا کہ عرہا نے بھی فورا اوچک کر اسکی گود میں ہی موجود عائرہ اور آیان کہ گرد مسکراتے ہوئے اپنا چھوٹا سا حصار قائم کیا کہ چاروں کہ ایک دوسرے کہ ساتھ ٹچ ہونے پر انکے ہاتھوں میں موجود برسلیٹس بھی آپس میں ٹچ ہوکر مکمل ہونے کہ بعد روشن ہوئے جس پر عرہا آیان کہ ساتھ ساتھ عائرہ اور ہاد بھی اس روشن چاند کو مکمل ہوجانے پر پرسکون سا مسکرائے

وہ چاند آج پانچ سال بعد دوسری بار مکمل ہوا تھا ورنہ اسکی غیر موجودگی نے ناصرف ان تینوں کو بلکہ اسکے دیے تحفے کو بھی ادھورا کیا ہوا تھا جو آج اسکے واپس آنے پر مکمل ہونے کہ ساتھ ان تینوں کی طرح روشن بھی ہوگیا تھا

***

پانچ سال پہلے تین گولیاں ایک ساتھ لگنے پر ہاد کو راستے میں ہی دو گولیاں نکالنے کہ بعد ضروری فرسٹآیڈ دے دی گئی تھی مگر جو گولی اسکے دل کہ پاس لگی تھی اسے نکالنے میں ڈاکٹر کو کافی مشکل پیش آئی جو ملٹری ہوسپٹل آنے کہ بعد ڈاکٹرز نے کافی احتیاط کہ ساتھ نکالی مگر کافی زیادہ خون بہہ جانے اور تین گولیاں لگنے پر اسکی کافی وینز ڈیمچ ہوگئی تھی جس پر نا تو وہ زندہ میں تھا اور نا ہی مردوں میں اسکی سانسیں کبھی بہت تیز تو کبھی بالکل مدہم ہوجاتی تھی جس پر ڈاکٹرز کو کوئی زیادہ امید نہیں تھی لیکن شاید خدا کی کوئی اور ہی مرضی تھی کہ سانسیں روکنے کہ باوجود اسکا دل دھڑکنا بند نہیں ہوا تھا اور اسی حالت میں مبتلا وہ پچھلے پانچ سال سے ملٹری ہوسپٹل میں ہی آیڈ میٹ تھا ان پانچ سالوں میں روز کوئی نا کوئی اس سے ملنے جاتا یہاں تک کہ عرہا اور آیان بھی کبھی دامیر سلطان تو کبھی زوہان ارشان ارمان اور فیضان کہ ساتھ وہاں چلے جاتے مگر ان سب میں صرف ایک واحد وہ تھی جو اس دن کہ بعد دوبارہ کبھی ہوسپٹل اسے دیکھنے یا ملنے نہیں گئی جاتی بھی کیسے اس ہرجائی کو سامنے بستر مرگ پر زندہ مردوں کی طرح دیکھ کر مرنے سے بہتر تھا کہ وہ یونہی بنا دیکھے اسکے ہجر میں جل لیتی جو کہ وہ پچھلے پانچ سالوں سے روز اندر ہی اندر جل بھی رہی تھی مگر آج اسکا اچانک سامنے آجانا اسکے بے جان وجود میں جیسے دوبارہ جان ڈال گیا تھا آج اسکا لمس اور اسکی آواز اسکی موجودگی محسوس کر وہ دوبارہ جی اٹھی تھی اسکی ویران آنکھیں اسکا دیدار پاتے ہی جیسے روشن ہوگئی تھی

اگر وہ ہاد سلطان کی آنکھوں کا نور تھی تو ہاد سلطان تو اسکی مکمل زندگی کا نور تھا

***

یہ منظر کراچی کہ ساحل سمندر کا تھا جہاں آج وہ پورا خاندان ایک ساتھ اپنی اپنی مستی میں مگن فیملی پیکنک منا رہے تھے شام کہ وقت ہلکی ہلکی تھنڈی ہوا میں سمندر کی لہروں اور ڈوبتے سورج کا بہت ہی خوبصورت منظر تھا جسکو دیکھتے ہوئے وہ سبھی مکمل فارم میں آئے کرکٹ کھیل رہے تھے اور پاس ہی دامیر سلطان اور آسیہ بیگم ایک پرسکون سی مسکراہٹ کہ ساتھ اپنے بچوں کی شراتیں اور موج مستی دیکھ کر خدا کا شکر ادا کررہے تھے جنہوں نے آج کئی سال بعد انکے گھر کو مکمل کردیا تھا اللہ نے جہاں انکی زندگیوں میں خوشیاں لکھی تھی تو وہی ان سبھی کو اپنی ازمائیش سے ازامایا بھی تھا ان سبھی نے اپنی اپنی خوشی یوں بھری زندگی میں کوئی نا کوئی غم بھی ضرور دیکھا تھا مگر خوشی اس بات کی تھی کہ اس ازمائش کہ باوجود آج وہ سبھی ایک ساتھ پرسکون اور خوش تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.