Chapter 45: باب 45

آپ جلدی سے یہ سب کچھ ٹیبل پر لگا دیں اور ہاں اس کہ بعد گارڈن میں جو گلاب کہ پھول پڑے ہیں انہیں ڈرائینگ روم میں سیٹ کردیجے گا

جی میڈیم جی

اسکی ان سٹر کشن پر ملازمہ چائے کا کیٹل لیکر کیچن سے باہر نکل گئی اور وہ خود سنڈویچس تیار کرنے لگی

میں جانتا تھا تم یہی ہوگی۔۔۔ ۔

اپنی توقع کہ عین مطابق منت کو کیچن میں ناشتہ بناتے دیکھ فارس نے آنکھیں گہمائیں اور چل کر بالکل اسکے پاس آیا

اچھا ہوا آپ اٹھ گئے ناشتہ ریڈی ہے آپ بس ٹیبل پر جاکر بیٹھیں پلکی سی مسکان کہ ساتھ منت نے جواب دیتے ہوئے املیٹ پلیٹ میں رکھا اور دوسرا املیٹ ریڈی کرتی کہ فارس نے فورا اسکے ہاتھ سے بول چھینا

من کتنی بار منا کرچکا ہوں کہ تم یہ سب کچھ نہیں کرو گئی تو پھر سنتی کیوں نہیں

اسکی بات سے زیادہ منت نے اسکی سختی کو محسوس کیا اور سر جھکا گئی

میں تو بس آپکے لیے ناشتہ بنا رہی تھی ناشتہ بنانے کہ لیے یہاں پر ملازم موجود ہیں من اس لیے تمہیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو پلیز اپنا خیال رکھو کیونکہ اس وقت تمہاری صحت یابی سے بھر کر مجھے کچھ بھی اہم نہیں ہے اسکی پیش کی گئی دلیل پر فارس نے فورا دھیمے مگر سخت لہجے میں اسے سمجھانا چاہا جو اسکی سختی پر بیچارا سا منہ بنا گئی کیونکہ اچھے سے جانتی تھی کہ اسکی اس سختی کہ وجہ کیا ہے جبکہ اسکے یوں افسودہ ہونے پر فارس کو بھی اپنے سخت لہجے کا احساس ہوا تو فورا خود کو کمپوز کرکہ اسکے دونوں کندھوں پر ہاتھ رکھے چہرا تھوڈی سے پکڑ کر اونچا کیا من یہاں دیکھو میری طرف یار میں بس دوبارہ وہ سب نہیں چاہتا جو پہلے ہوگیا میں ہرگز نہیں چاہتا کہ ویسا دوبارہ ہو اس لیے مجھے فکر ہے تمہاری اور ہمارے بچے کی دیکھو بس کچھ ماہ اور جب ہماری اولاد ہماری گود میں آجائے گئی تو پھر چاہے تم سارا دن کیچن میں کھڑی رہ کر کھانے بناتی رہنا میں نہیں روکو گا مگر پلیز جب تک ہمارا بچہ اس دنیا میں سہی سلامت نہیں آجاتا کم سے کم تب تک روک جاو اپنا خیال رکھو اور کچھ بھی کرنے سے پہلے احتیاط برتو کیا تم میرے اور ہمارے بچے کہ لیے اتنا نہیں کرسکتی سختی کہ بجائے پیار سے بیچکارتے ہوئے فارس نے مان سے پوچھا کہ منت کئی حد تک اسکی بات کو سہی سمجھتے ہوئے مسکرا کر سر ہاں میں ہلا گئی

یہ ہوئی نا بات گڈ گرل اب چلو ناشتہ کرتے ہیں بابا کی جان کو بھوک لگی ہوگی ناں اسکی ہاں پر ریلکس ہوئے وہ یکدم اسکے پیٹ کو ہاتھ سے رپ کرتے ہوئے شوخ ہوا کہ اسکی شوخ بات سے زیادہ منت کو اسکی حرکت پر شرم آئی

ایسے مت شرماو میری جان ورنہ۔۔۔۔۔ ۔ شرم سے سرخ پڑتے اسکے روخساروں کو چومتے ہوئے وہ آنکھ دبا کر بات ادھوری چھوڑ گیا کہ اسکی ادھوری بات کا مطلب سمجھ کر منت مزید شرم سے گلنار ہوئی اور اسکے یوں باتوں سے ہی گلنار ہونے پر فارس یکدم قہقہہ لگا کر ہنسا اور اسکے کندھوں کہ گرد بازو پھلا ئے اپنے ساتھ اسے بھی کیچن سے باہر لیکر نکل گیا تاکہ ناشتہ کرسکے

تین سال پہلے ہی فارس نے اپنی پسندیدگی کا اظہار منت سے کیا تھا اور کہیں نا کہیں منت خود بھی فارس کو پسند کرتی تھی جسکی وجہ سے دونوں کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عائرہ نے انکی شادی کی بات نوید صاحب بشار بیگم اور دامیر سلطان کہ سامنے رکھی کہ فارس کہ مطلق سب جانتے ہوئے ان سبھی کو اس میں کوئی خر ابی نظر نا آئی تو بس اسی وجہ سے بہت دھوم دھام سے نا سہی مگر سادگی سے ہی تین سال پہلے ان دونوں کی شادی کردی گئی اور شادی کہ دو ماہ بعد ہی لقمان صاحب نے اپنے چاروں بیٹوں کو انکا حصہ دے کر الگ کردیا تھا جسکے بعد فارس اور منت دونوں ہی اپنے الگ گھر میں شفٹ گئے ان دونوں کی خوش قسمتی تھی کہ شادی کی تین ماہ بعد ہی اللہ نے منت کی گود بھر دی تھی جس پر منت تو خوش تھی ہی تھی مگر فارس تو ہواوں میں اورتا پھیر رہا تھا لیکن انکی اس خوشی کو کسی کی نظر لگ گئی اور طبیعت خرابی کی وجہ سے منت کا میس کیرچ ہوگیا جس پر سبھی کو افسوس ہوا لیکن اب وہ پھر امید سے تھی اور جب سے اسکے دوبارہ ماں بننے کی خبر ملی تھی تب سے فارس نے اسے ہاتھ کا جھلا بنا کر رکھا ہوا تھا مجال تھی جو اسکے ہوتے ہوئے وہ کوئی کام کرلیتی یہی وجہ تھی کہ جب بھی وہ آگے پہحلھے ہوتا تو منت کوئی نا کوئی کام کرکہ اسے غصہ دیال دیتی تھی اور پھر وہ غصہ ہونے کہ بعد خود ہی مناتا بھی رہتا وہ ناصرف اپنے بابا کی لاڈلی بیٹی بھائیوں کی لاڈ لتی بہن تھی بلکہ شوہر کی لاڈلی بیوی بھی تھی خدا نے اسے ان سبھی خوبصورت رشتوں سے نوازہ تھا جبکہ ساتھ اسکی زندگی نا صرف رنگین بلکہ خوشگوار اور پرسکون بھی تھی

***

بازل یہ کیا کررہے ہو چھوڑو بھائی کہ بال لاونج میں سے شازین کہ رونے کی آواز پر مہرماہ اور ناز جیسے ہی کیچن سے وہاں آئی سامنے بازل کو شاہزین کہ بال مٹھی میں پکڑ کر کھنچتے دیکھ غصے سے اسکا بازو پکڑ کر اسے شاہزیب سے دور کرتی ہو ئے بولی جو اپنی ماں کہ غصے پر ہونٹ باہر نکال کر مصومیت سے اسے دیکھنے لگا مگر اسکی مصعم شکل پر ناز کو اس پر پیار نہیں بلکہ مزید غصہ آیا کیونکہ وہ ہر بار غلطی کرکہ اسی طرح مصوم شکل بناتا تھا تاکہ کوئی اسے کچھ کہے ناں

یہ کیا حرکت تھی بازل آپ بھائی کہ بال کیوں کھنچ رہے تھے بتائیں مجھے شاہزیب کو فورا اپنی گود میں اٹھا کر چپ کرواتے ہوئے اسنے زرہ سختی سے پوچھا کہ بازل کی مصوم شکل پر رحم کھائے مہرماہ اسکے پاس ہوئی جو فورا اسکے پیچھے ہوا تاکہ اپنی ماں کہ غصے سے بچ سکے بازل میں کچھ پوچھ رہی ہوں آپ سے۔۔۔ ۔

ابھی وہ مزید اس پر غصہ کرتی یا سوال کرتی کہ ارمان اور فیضان دونوں ایک ساتھ اندر داخل ہوئے اور اونچی آواز میں سوال کیا کہ ارمان تو اپنی بیوی کہ غصے اور بیٹے کی مصوم شکل پر بنا بتائے ہی سمجھ گیا تھا کہ ضرور اسکے بیٹے کی کلاس لگ رہی ہے جبکہ فیضان نے نرم نگاہوں سے مہرماہ کی طرف دیکھا جس نے بدلے میں مسکراتے ہوئے اسکی سلام کا جواب دیا کہ فیضان کو دیکھ پریہا فورا بابا بابا کہتی اسکے گلے آکر لگ گئی اور اسکے ساتھ ہی بازل بھی دور کر اپنے باپ کی باہوں کا حصہ بنا تھا

لگتا ہے آج پھر میرے بیٹے کی کلاس لے رہی ہیں آپ بازل کو گود میں اٹھائے ارمان اندازہ لگاتے ہوئے خود ہی اپنی بیوی کہ پاس آیا جو شاہزیب کو گود میں اٹھائے غصے سے ناک پھلا کر اسکے بیٹے کو گھور رہی تھی اپنے اس الفا تون سے پوچھیں جو نا خود سکون سے بیٹھتا ہے اور نا کسی اور کو سکون لینے دیتا ہے پتہ ہے آ پکو ابھی یہ شاہزین کہ بال کھنچ رہا تھا اور جب میں نے پوچھا تو کوئی جواب ہی نہیں دیا غصے سے بازل کو گھورتی وہ چاپ چاپ کر بولی چاہے وہ بڑی اور ماں بن چکی تھی مگر انداز میں مصومیت اور بھولا پن اب بھی قائم تھا یہی وجہ تھی کہ جیسے ہاتھ جھلا جھلا کر وہ ارمان سلطان سے اسکے بیٹھ کی شیکایت کررہی تھی اس پر ارمان سلطان کو آج بھی اس پر ڈھیروں پیار آیا

پوچھیں اس سے کہ یہ شاہزین کہ بال کیوں کھنچ رہا تھا اسکی نگاہوں کہ پیغام کو باخوبی سمجھنے کہ باوجود وہ بازل پر غصہ کرنا کم نا ہوئی جس پر ارمان نے بازل کی طرف دیکھا اور آئیبروز اچکا کر پوچھنے لگا

بازل بیٹا بتائیں ماما کو کہ آپ نے بھائی کہ بال کیوں کھنچے

بابا پیلے چاہ جی نے میلے بال تھنچے تے

)(بابا پہلے شازی نے میرے بال کھنچے تھے بالکل اپنی ماں کی طرح آنکھوں کو مصومیت سے چھپکائے بازل نے فورا اپنی صفائی پیش کی کہ پہلے شر وعات شاہزین کی تھی بابا کی جان بھائی تو ابھی چھوٹا ہے ناں لیکن آپ تو بڑے ہو تو اگر بھائی آپکے بال کھنچے تو آپ کو چاہیے آپ پیار سے اسے سمجھاو ناہی کہ خود بھی اسکے بال کھنچو

صوفے پر بیٹھ کر پیار سے اسکو اپنی تھائی پر بیٹھائے ارمان نے نے اسکے بالوں میں ہاتھ چلاتے ہوئے اسے سمجھایا جو فورا ایسے سر ہاں میں ہلا گیا جیسے سب سمجھ گیا ہو مگر اب یہ تو بس ناز ہی جانتی تھی کہ اسکا بیٹا سمجھنے والوں میں سے نہیں بلکہ سمجھانے والوں میں سے تھا

گڈ بوئے چلو جاو اب آپ اور پریہا جاکر کھیلو چلو شاباش

اسکو کھلنے کا بول ارمان نے اسے گود سے اتارا کہ وہ فورا فرمابرداری دیکھاتے ہوئے پریہا کا ہاتھ پکڑ کر باہر لان کی طرف چلا گیا

کوئی بات نہیں ناز بچا ہے سمجھ جائے گا

تب سے خاموشی بیٹھی مہرماہ اب اسکے غصے پر بول ہی پڑی جس پر ارمان نے بھی مسکراتے ہوئے اسکے کندھے پر بازو رکھ کر اسے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور شاہزیب کو اسکی گود میں سے اپنی گود میں اٹھایا جبکہ شاہ ویر پہلے ہی مہرماہ کی گود میں کھلتے کھلتے سوچ کا تھا شاہزیب اور شاہ ویر دعا اور ارشان کہ جڑاوا بیٹے تھے بالکل اپنے بابا اور چاچو کی طرح سیم ایک جیسے

چونکہ پڑھائی مکمل ہونے کہ بعد دعا پچھلے تین سال سے خود ہی اپنے بابا کا بزنس سنبھال رہی تھی اس لیے جتنی دیر وہ آفیس میں رہتی اتنی دیر شاہزین اور شاہ ویر دونوں گھر پر مہرماہ انوشہ اور پریہا کہ پاس ہی رہتے تھے

***

آپ کو پتہ ہے ماما آج مجھے اور آپ کو بہت مزا آیا ہم دونوں نے بابا سے بہت سی باتیں کی اور پتہ ہے ہم نے انہیں یہ بھی بتایا کہ آپ انہیں بہت یاد کرتی ہیں اسکے ساتھ لاونج میں بیٹھے اپنا اپنا ہوم ورک کرتے ہوئے وہ دونوں بہن بھائی خوشی خوشی اپنے آج کہ دن کی رواد حرف با حرف بتا رہے تھے کہ آج وہ اپنے باب کہ ساتھ مل کر کتنے خوش ہیں جبکہ انکی باتیں سن کر کبھی وہ ہنس دیتی تو کبھی رنجیدہ ہوجاتی ہمم اچھی بات ہے مطلب میرے بچے اپنے بابا سے مل کر اب خوش ہیں اب کوئی اداسی تو نہیں ناں

نو ماما ان دونوں نے ایک ساتھ مسکراتے ہوئے سر ناں میں ہلایا جس پر عائرہ نے ایک ساتھ دونوں کہ بال بیگ اڑے گڈ چلو اب جلدی سے اپنا ہوم ورک ختم کریں اور مجھے بتائیں آپ دونوں کا ٹیسٹ کیسا ہوا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا ماما مجھے پرنسس اور زائم تینوں کو فل مارکس ملے ہیں

اپنی ٹیسٹ کی کاپی عائرہ کہ سامنے کیے آیان نے اترا کر جواب دیا اور ساتھ ہی عرہا کی ٹیسٹ کاپی بھی اسکو دیکھائی کہ عائرہ نے دونوں کو شاباش دی اور جلدی جلدی انہیں انکا ہوم ورک کمپلیٹ کروانے لگی جو باتوں کہ ساتھ ساتھ اپنا کام بھی کررہے تھے

***

صبح آفیس میں ضروری میٹنگ کی وجہ سے وہ کب سے صوفے پر بیٹھ کر پریزٹیشن ریڈی کررہی تھی جبکہ ارشان بیڈ پر اپنے دونوں صاحب زادوں کو سلانے کی ناکام کوشش کررہا تھا جو سونا تو دور اونگھ بھی نہیں رہے تھے اپنی کوشش اور انکی زید پر تھک کر اسنے بیچارا سا منہ بنا کر دعا کی طرف دیکھا جو مصروف سے انداز میں لیپ ٹاپ پر ناجانے کیا ٹائپ کررہی تھی

گولڈن اور و ائین کلر کہ ریڈیمیٹ سوٹ دائینے کندھے پر جھولتا شفون کا گولڈن دوپٹہ کیچڑ میں قید اسکے ادھ کھولے بال اور مصروف سا انداز وہ ان پانچ سالوں میں بالکل نہیں بدلی تھی بلکہ ارشان کو وہ ہر گزرتے دن کہ ساتھ اور بھی زیادہ پیاری لگتی اوپر سے جب سے وہ ماں بنی تھی تب سے اسکے نکھار میں جیسے چار چاند لگ گئے تھے ان پانچ سالوں میں فرق صرف اتنا تھا کہ اب وہ پہلے کی طرح ڈرتی یا سہمتی نہیں تھی بلکہ ارشان کہ بے انتہا پیار اور اپنی قابلیت نے اسے پراعتماد اور نڈر بنا دیا تھا بالکل ویسی ہی جیسی ارشان سلطان چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ اپنی قابلیت کی وجہ سے اسنے اپنے بابا کا بزنس بہت اچھے سے سنبھالا ہوا تھا اس سب میں جہاں کہیں اسے مشکل پیش آتی ارشان اسکے شا نا بشانہ رہتا۔۔ ۔

یار آپ دونوں سو کیوں نہیں رہے آپ دونوں کو سلانے کہ چکروں میں میں تھک گیا ہوں آخر کار تنگ آئے ارشان ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بول ہی پڑا جو اپنے باپ کی بات کو بنا اثر لیے اپنی ہی مستی میں مگن کبھی کمرے کو یہاں سے دیکھتے تو کبھی چھت کو گھورنے لگ جاتے جس پر ارشان گہرا سانس بھر کر رہ گیا اور اسکی طرف دیکھ دعا نے اپنی ہنسی دبائی اور جلدی جلدی اپنا کام ختم کرکہ سب کچھ سمیٹنے کہ بعد بیڈ کہ قریب آئی جہاں اسکے لاڈلے اپنے باپ کو خوب تنگ کررہے تھے

لائیں مجھے دیں ۔۔۔۔ ۔ اسکے ساتھ ہی بیڈ پر دوسری جانب بیٹھ کر دعا نے ان دونوں کو اپنی گود میں دائیں بائیں لیٹا یا اور جھولتے ہوئے ہلکی سی آواز میں لوری گنگناتے ہوئے دونوں کہ بالوں میں انگلیاں چلانے لگی کہ وہ دونوں مدہوش ہوئے کچھ ہی دیر میں اونگھتے ہوئے سو گئے مگر ماں کی گود میں جاتے ہی ان دونوں کا سو جانا ارشان کو آنکھیں گہما نے پر ضرور مجبورا کرگیا مطلب وہ جو دو گھنٹوں سے انہیں سلانے کی خاطر دنیا جہاں کی کوششیں کرچکا تھا وہ سب بیکار تھی

کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہے ہیں ان دونوں کو دیہان سے بےبی کاٹ میں لٹانے کہ بعد وہ دوبارہ اسکی طرف موڑی تو اسے خود کو آنکھیں چھوٹی کیے گھورتے پاکر پوچھے بغیر نا رہ سکی

جس نے جواب میں اسکا ہاتھ پکار اور دوبارہ اپنے ساتھ دوسری جانب بیڈ پر لیٹا یا

دیکھ رہا ہوں کہ آ پکے لاڈلے کس قدر شیطان ہیں میں کب سے انہیں سلانے کی کوشش کررہا تھا مگر مجال تھی وہ دونوں سوتے اور دیکھیں جیسے ہی آپ نے انہیں اپنی گود میں اٹھایا یہ دونوں منٹوں میں سو گئے پہلے اسکو اور پھر بےبی کاٹ میں سوئے اپنے بیٹوں کی طرف اشارہ کر ارشان نے چیڑ کر جواب دیا کہ دعا کو اسکے چیڑ نے پر صرف ہنسی آئی

آپ غصہ مت کریں وہ بس ان دونوں کو عادت ہے نا میری گود میں سونے کی بس اس لیے آپکو تنگ کررہے تھے اس نے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ سادگی سے جواب دیا کہ وہ آنکھیں گہما کر اسکے اوپر آیا اور شہادت کی انگلی سے اسکے بالوں کہ سا تھ کھلنے لگا اچھا اسکا مطلب ہے کہ پھر جب بھی آپ اپنی کسی ضروری میٹنگز کہ لیے شہر سے باہر یا اوٹ اوف کنٹری جائیں گئی تب یہ دونوں آپکی غیر موجودگی میں مجھے خوب تنگ کریں گئے

پہلے کہ بات الگ تھی پہلے یہ دونوں نہیں تھے لیکن اب یہ دونوں ہیں تو پھر بھلا میں انہیں اکیلا کیسے چھوڑ سکتی ہوں اسکے سینے پر دونوں ہاتھ رکھے دعا نے اسی سادگی اور نرمی سے جواب دیا کہ ارشان نے آئیبروز اچکائی مطلب وہ اب دوبارہ نہیں جائے گئی کیا کبھی

مطلب اب آپ دوبارہ کسی میٹینگ کہ سلسلے میں باہر نہیں جائیں گئی

اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے جاننا چاہا

جاوں گئی لیکن ان دونوں کو ساتھ لیکر اب انکے بغیر تھوڑی نا جاسکتی ہوں

اسکے سادہ سے جواب پر ارشان کا منہ اترا وہ تو کچھ اور ہی سننے کا منتظر تھا

اگر آپ تینوں چلے جائیں گئے تو پھر میرا کیا میرا بھی تو دل نہیں لگتا آپ کہ بغیر

وہ بچوں کی طرح منہ پھلا کر افسودہ ہوا کہ دعا اسکے انداز پر کھکھلا کر ہنسی مزاق نہیں کررہا یار سیریس ہوں میں آپ جانتی ہیں جب آپ دو دن کہ لیے لندن اور ایک رات کہ لیے کراچی گئی تھی تو پیچھے میرا کیا حال ہوا تھا تو پھر خود سوچیں اب اگر آپ اپنے ساتھ ساتھ شازی اور ویر کو بھی لے جا ئیں گئی تو پیچھے میں بیچارا کیا کروں گا چہرے کہ او لٹے سیدھے زاویے بیگاڑ کر اپنی اداسی بتائے وہ دعا کو اپنے لاڈلوں سے بھی زیادہ چھوٹا بچہ لگا کوئی بات نہیں اگلی بار میں شازی ویر اور آپ چاروں ایک ساتھ چلیں گئے اس سے کوئی دور بھی نہیں ہوگا اور اداس بھی۔۔۔ ۔ اسکے چہرے پر دونوں ہاتھ رکھے دعا نے جیسے اسکی اداسی کا سادا سا حل بتایا جو کہ ارشان کو خاصہ پسند آیا بلکہ وہ اسکے منہ سے سننا ہی یہی چاہتا تھا اس لیے مسکراتے ہوئے مزید کچھ کہنے کی بجائے سیدھا اسکے ہونٹوں پر جھکا کہ آج بھی اسکے قریب آنے پر دعا پہلے دن کی طرح ہی شرم و حیا سے گلنار ہوئی

***

اپنا خیال رکھو عرو دیکھو کیا حال بنا لیا ہے تم نے اپنا بالکل بدل گئی ہو اسکی اداس اور ویران سی آنکھوں اور انداز میں جھلکتی آسودگی پر فریحہ کچھ پریشان اور افسودہ دونوں ہوئی جبکہ عائرہ نے صرف سر جھاکیا

اپنے تیسرے بیچے کی پیدائش کہ بعد فریحہ پاکستان اپنی امی کی طرف کچھ دن روکنے کہ لیے آئی ہوئی تھی اور آج اسنے عائرہ کو کال کرکہ اپنے آنے کہ بارے میں بھی بتایا کہ عائرہ ہوسپٹل سے جلدی واپس آگئی اور اب وہ دونوں باہر لان میں بھٹی باتیں کررہی تھی جبکہ عرہا اور آیان زرنش اور اظفر کہ ساتھ پاس ہی فٹ بال کھیل رہے تھے عائرہ چونکہ فریحہ سے باتیں کرتی رہتی تھی اس لیے دونوں کہ بچے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے اسی لیے اب وہ چاروں ایک ساتھ کھیل رہے تھے

میں جانتی ہوں عائرہ یہ غم چھوٹا نہیں ہے لیکن یار دیکھو تو سہی ہاد بھائی کہ بعد تمہارے پاس جینے کہ لیے اتنی خوبصورت وجہ ہے اپنے لیے نا سہی تو یار انکے لیے خود کو تھورا منٹین رکھو اسکا ہاتھ پکڑ کر بولتے ہوئے فریحہ کا اشارہ عرہا اور آیان کی طرف تھا جس پر عائرہ نے نگاہیں اٹھا کر ان دونوں کی طرف دیکھا جو ہنستے مسکراتے کھیل رہے تھےا ور پھر نگاہیں فریحہ کہ چہرے پر کٹائی

جینے کہ لیے وجہ کی نہیں سانسوں کی ضرورت ہوتی ہے فری سانسیں چل رہی ہوں تو وجاہیں خود با خود درکار ہوجاتی ہیں لیکن اگر وجہ ہو اور سانسیں ختم ہوجائیں تو وہ سبھی وجاہیں بے کار ہوجاتی ہیں

ویران آنکھوں سے فریحہ کہ چہرے کود یکھتے ہوئے اسنے ایک عجیب محروم لہجے میں جواب دیا کہ اسکے جواب سے زیادہ اسکی آنکھوں کی ویران گی نے فریحہ کو رنجیدہ کیا اسے وہ وقت یاد آیا جب نکاح کہ بعد وہ خوشی سے دیوانی ہوئے جارہی تھی اور اب یہ وقت تھا کہ اسکی آنکھیں ہر احساس سے بالکل عاری ویران تھی

میرے پاس جینے کہ لیے وجہ اور سانسیں دونوں ہیں لیکن دیکھو ان دونوں کہ باوجود میں تنہا ہوں کیونکہ میرے جینے کی وجہ صرف ہاد ہیں وہ ساتھ نہیں تو عائرہ کیسے شاداب ہوسکتی ہے بولتے ہوئے اسنے سر جھٹکا تاکہ اپنے اندر کی محرومی چھپا سکے

خیر چھوڑو یہ سب باتیں اور بتاو مجھے کہ واپس کب جارہی ہو اپنا دیہان بھٹکا نے کی خاطر اس نے خود ہی بات کا پہلو بدلہ کیونکہ وہ کسی بھی طور اپنے اندر کی ویران گی کسی اور پر ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی ابھی تو یہی ہوں لیکن اظفر کہ بابا چاہتے ہیں کہ اسی ہفتے واپس چلی جاوں اب دیکھو کب جاتی ہوں

ہمم چلو اچھی بات ہے بھائی کا دل نہیں لگتا ہوگا ناں تمہارے بغیر

میرے بغیر نہیں اپنے بچوں کہ بغیر انکا دل نہیں لگتا عائرہ کی بات وہ ہنستے ہوئے بولی اور یہاں وہاں کی باتیں کرتے ہوئے اسکا اور اپنا دونوں کا دیہان بھٹکا یا کہ عائرہ بھی باتوں کہ ساتھ ساتھ عرہا اور آیان پر بھی نظر رکھتی تاکہ کھلتے ہوئے انہیں چوٹ نا لگ جائے

***

فریحہ کہ جانے کہ بعد وہ کافی دیر آسیہ بیگم عرہا اور آیان کہ ساتھ بیٹھی رہی کہ وہ دونوں وہی آسیہ بیگم کہ کمرے میں ہی سو گئے اور انکے سونے کہ بعد عائرہ آسیہ بیگم کو بھی شب بخیر کہتی اپنے کمرے میں آگئی وقت گزارنے کہ لیے کچھ دیر وہ بیٹھ کر ہوسپٹل کی فائلز دیکھتی رہی اور پھر کچھ نا ہونے پر واشروم میں نہانے چلی گئی اور تقریبا آدھے گھنٹے بعد فرش سی آئینے کہ سامنے بیٹھ کر بال سکھاتے ہوئے اب اپنے بالوں میں کنگھی کررہی تھی کہ تبھی زہن میں فریحہ کی باتیں گونجی اور اسکے بعد نظر دائینی کلائی میں موجود اپنے برسلیٹ پر گئی تو آنکھوں میں آسودہ سی مسکراہٹ اتری ہیر برش واپس ڈریسنگ پر رکھ اسنے بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے برسلیٹ کو ہلکے ہلکے چھوا کہ دل میں ایک دم درد سا اٹھا آنکھیں نمکین پانیوں سے لبا لب بھرنے لگی اور چند قطرے پلقوں کو بھگوتے ہوئے اسکے ہاتھوں پر گیرے جنہیں ہاتھ کی پشت سے صاف کرکہ وہ اٹھی اور بیڈ پر بیٹھنے کی بجائے پیروں والی جانب زمین پر ہی بیڈ سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی

اسکی یادوں اور تکلیف کا وہ سلسلہ تھا جو ہر رات کی طرح ایک بار پھر شروع ہوچکا تھا

ہر رات کی طرح اس وقت بھی اسکی آنکھوں کہ سامنے وہ ہر لمحہ گزرا جن میں وہ اسکے ساتھ تھا جب میں وہ دونوں ساتھ ہنستے مسکراتے مکمل تھے

عائرہ کو مضبوط بنانے کہ لیے ہاد کا وجود نہیں بلکہ صرف احساس ہی کافی ہے۔۔۔ ۔

آخری ملاقات میں دہرائے اسکے الفاظ یاد آنے پر وہ قرب سے آنکھیں بند کرگئی جس پر ناجانے کتنے ہی آنسو روخساروں سے پھسل کر ہتھیلیوں پر گیر تے بےمول ہوئے

ک۔ کافی نہیں۔۔۔۔۔۔ ہے

یہ۔۔۔۔ ۔ یہ احساس کافی نہیں ہے ہاد

ہچکیوں سے رونے کہ درمیان وہ درد دل سے بولی

عائرہ کو ۔۔۔۔۔ ۔ جینے کہ۔۔۔۔ ۔ لیے صرف ہاد۔ ۔۔۔۔ ۔ کا احساس ۔۔۔۔۔ نہیں بلکہ۔۔۔۔ ۔ ہاد کا ساتھ بھی۔۔۔۔ ۔ ضروری ہے ہاد ۔۔۔ ۔ اس لیے پلیز۔۔۔۔۔۔۔ پلیز واپس آجائیں ۔۔۔۔۔ خدا۔ ر۔۔۔ و۔ واپس آجائیں

ورنہ یہ ہجر ۔۔۔ ۔ اپکی عائرہ کو دیمک ۔۔۔ ۔ کی طرح کھا ۔۔۔۔۔ ۔ کھا جائے گا

تصور میں اس سے التجاء کرتے وہ ہچکیوں سے روتے ہو نے سر گھنٹوں پر رکھ گئی

عائرہ۔۔ کہ۔ بغیر۔ ہ۔ ہاد۔۔ کی صرف آنکھیں ۔۔ بے نور ہوگئی ۔۔۔ ۔ جبکہ ہاد۔۔ کہ بغیر ۔ تو ۔۔۔۔ ۔ عائرہ کی۔ پوری ۔۔۔ ۔ زندگی بے ۔۔۔ ۔ نور ہے ناجانے کتنی دیر وہ یونہی تنہا روتے سسکتے ہوئے اس سے ہمکلام رہی کہ تبھی اپنے ساتھ محسوس ہونے والے احساس پر اسنے سر اٹھا کر دائیی جانب دیکھا جہاں وہ سنگدل مسکراتا ہوا اسکے ساتھ ہی زمین پر بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا اسکو دیکھ وہ پھر آسودگی سے مسکرائی کیونکہ جانتی تھی اسکی موجودگی صرف اسکی اپنی ایک تخلیق ہے وہ روز رات کو اسکو یاد کرتے ہوئے روتی اور روز وہ اسی طرح اسکے پاس بیٹھا ہوا محسوس ہوتا کہ وہ ساری رات یونہی زمین پر صرف اسے اپنے ساتھ محسوس کرکہ روتے اور دیکھتے ہوئے گزارتی اور ناجانے کب سو جاتی کہ صبح آنکھ کھولنے پر وہ کہیں موجود نا ہوتا جو اسے رات سے زیادہ دوہری عزیت میں مبتلا کردیتا تھا

لیکن جو بھی تھا وہ ان لمحو کو جی بھر کر محسوس کرلیتی تھی پھر چاہے یہ اسکی اپنی ایمجینیشن ہیں کیوں نا تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.