Chapter 44: باب 44

اب کیسی ہو یہ اچانک کیا ہوگیا تھا تمہیں تم نے تو پریشان کردیا تھا عرو کافی دیر خود کو سنبھالنے کہ بعد عائرہ اپنے آفیس میں ہی بیٹھی تھی کہ فارس نے اندر آتے ہوئے فکر مند لہجے میں اسکی خیریت دریافت کی جو صوفے سے ٹیک چھوڑ سیدھی ہوکر بیٹھ گئی بہتر ہوں پہلے سے۔۔ ۔

اپنے سر پر ہاتھ رکھے وہ سرسری سا بولی

وہ تو ٹھیک ہے لیکن مجھے یہ بتاو کہ تمہیں اچانک کیا ہوا تھا

اسکے جواب کہ بعد بھی فارس کو یہ فکر لاحق رہی کہ آخر اسے اچانک ہوا کیا تھا

مجھے خود سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا تھا بس ایسے لگا جیسے میری جان نکل رہی ہو لیکن پھر بھی نہیں نکلی پتہ ہے ایک دم پہلے میرے دل میں درد اٹھا اور اسکے بعد یوں سانسیں روک کر بحال ہوئی کہ جیسے جسم سے جان نکل رہی ہو مطلب کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آیا کہ اخر ہوا کیا۔۔۔ ۔ اپنی طبیعت کہ بارے میں بتاتے ہوئے وہ اچانک آنے والے خیال کہ باعث روکی اور خوف زدہ نگاہوں سے فارس کی طرف دیکھنے لگی

فارس ک۔ کہیں ہاد کو تو کچھ نہیں ہوا مطلب وہ تھی۔۔۔ ۔

ریلکس عرو ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور خامخا میں یہ سب الٹا سوچ کر خود مزید پریشان مت کرو اسکی حالت پر پریشان فارس بھی ہوا تھا مگر اب اسکو زیادہ سوچتے دیکھ فورا اسکے ساتھ بیٹھ کر ٹوک گیا مگر وہ ریلکس ہونے کہ بجائے مزید پریشان ہوئی عرو میری طرف دیکھو اب تم زیادہ سوچ رہی ہو ہوسکتا ہے تمہاری طبیعت اس لیے خراب ہوگئی ہو کہ ڈیلیوری کہ بعد تم نے ریسٹ نہیں کیا اور کمزوری کی وجہ سے ایسا ہوا ہو اس لیے یار یہ سب مت سوچو ہاد ٹھیک ہوگا سمجھ گئی

اسکے ہاتھوں کو پکڑے فارس نے پیار سے اسکو سمجھانا چاہا تاکہ وہ اوور تھنکینگ کرکہ خود کو مزید ڈسٹرپ نا کرئے جس پر وہ صرف سر ہلا یگی مگر دل میں ناجانے کون کون سے وسوسے تھے جو اسکے دل کو ہر گزرتے لمکے کہ ساتھ ہولا رہے تھے ایک انجانا خوف تھا جو اسے اپنے چاروں طرف محسوس پورہا تھا جیسے کچھ تو برا ہے جس سے فلحال وہ انجان تھی مگر کیا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

زوہان اب پکڑا دو ناں آیان کو ہمیں بابا جان آپ بولیں ناں زوہان کو پچھلے آدھے گھنٹے سے ناز مصوم سی شکل بنا کر سب کہ ساتھ لاونج میں بیٹھی زوہان سے آیان کو مانگ رہی تھی مگر جب اسنے آیان کو نا دیا تو آخر کار وہ ترلوں منتوں پر ہی اتر آئی

یار ناز بھابھی یہ تو غلط بات ہے صبح سے آیان اور عرہا دونوں آپ سبھی کہ پاس ہی تھے اب جب میں گھر آیا ہوں تو کچھ دیر ان دونوں کو میرے پاس رہنے دیں دامیر سلطان کو بیچ میں گھسٹنے پر زوہان فورا اسے آحساس دیلاتے ہوئے بولا کیونکہ ہاد کی غیر موجودگی میں دو تین دنوں سے اب وہ اور ارشان دونوں مل کر ہی آفیس سنبھال رہے تھے ہاں تو آپ دونوں میں سے کسی ایک کہ ساتھ کھیل لیں ناں یا تو عرہا کو ہمیں پکڑا دیں یا پھر آیان کو ان دونوں کی طرف اشارہ کیے اسنے جیسے حل بتایا جس پر زوہان اسکی مصوم شکل پر رحم کھائے مان گیا اور عرہا کی جگہ آیان کو اسکو حوالے کیا جو لپک کر آیان کو اپنی گود میں اٹھائے جیسے کھل اٹھی تھی

یے چچی نے پکڑ لیا آپکو ایان کو گود میں اٹھا کر جھول اتے ہوئے وہ بالکل بچوں کی طرح خوش ہوئی کہ اسکی خوشی پر وہ سبھی بھی ہنس دیے تبھی زوہان کہ موبائل پر ایک کال آئی جسکو یس کرنے کہ بعد جو خبر اسے ملی تھی اس پر یکدم اسکی مسکراہٹ سمٹی وہ فورا عرہا کو گود میں اٹھائے کھڑا ہوا کہ سبھی اسکے یکدم کھڑے ہونے پر پریشان ہوئے جبکہ دامیر سلطان نے۔ بغور اسکی طرف دیکھا جسکے ماتھے پر پریشان شیکنوں کا جال بنا جارہا تھا جس پر بنا جانے ہی وہ سمجھ گئے تھے کہ آخر وجہ کیا ہوسکتی ہے کیا ہوا زوہان سب ٹھیک تو ہے

کال بند ہوتے ہی سب سے پہلے مہرماہ نے سوال کیا مگر وہ بالکل خاموش اور ساکت رہا جیسے کال سن کر اس پر کوئی سکتا طاری ہوگیا ہو اسکی اسی حالت پر دامیر سطان بھی کھڑے ہوئے کہ تبھی زوہان آنکھوں سے انہیں کوئی اشارہ کیا اور عرہا کو انوشہ کی گود میں پکرائے بنا کسی کو کوئی جو اب دیے وہاں سے نکل گیا جبکہ پیچھے دامیر سلطان اسکے اشارہ کا مطلب اور اپنے شک کو سچ ثابت ہونے پر یکدم صوفے پر گیر نے کہ انداز میں اپنا دل تھام کربیٹھ گئے کہ وہ سبھی فورا مزید پریشانی سے انکی طرف لپکی کہ تبھی سب کا دیہان عرہا اور آیان دونوں کی ایک ساتھ رونے کی آواز نے کھنچا جس پر دعا انکو اور پھر ایک نظر دامیر سطان کو دیکھ جلدی سے انوشہ کہ پاس گئی اور عرہا کو اپنی گود میں اٹھا کر چپ کروانے لگی جبکہ ایان کو ناز پہلے ہی چپ کروا رہی تھی

ان دونوں کی رونے کی آواز پر دامیر سلطان نے ایک تکلیف بھری نگاہ ان دونوں ننھے وجودں پر ڈالی جو بالکل انجان تھے کہ انکے ساتھ کیا قیامت گزرنے والی ہے اور اصل قیامت تو عائرہ پر گزرنی تھی جو فلحال حقیقت سے انجان تھی

***

ڈاکٹر عائرہ آپ کو باہر لینے آئیں ہیں

فارس ابھی اسکے ساتھ ہی بیٹھا تھا جب نرس نے آکر عائرہ کو پیغام دیا جس پر وہ سر ہلا کر کھڑی ہوئی کہ فارس بھی اسکے ساتھ ہی آفیس سے باہر نکلا جہاں ہوسپٹل کہ باہر ڈرائیور کی بجائے دامیر سلطان کو دیکھ ایک پل کہ لیے عائرہ چونکی مگر پھر بالکل نارمل انداز میں انہیں سلام کرکہ گاڑی میں بیٹھ گئی جو فارس سے دو تین رسمی باتیں کرنے کہ بعد خود بھی گاڑی میں آکر بیٹھے اور گاڑی ہوسپٹل کی حدود سے نکال کر سڑک پر دوڑائی اپنی طبیعت اور کچھ دل کی بے چینی کہ باعث وہ بالکل خاموش رہی جبکہ بولے دامیر سلطان بھی کچھ نہیں لیکن اسکی چپی حیرانگی میں تب بدلی جب گاڑی گھر کہ راستے کی بجائے کسی اور راستے پر گامزن ہوئی جس پر اسنے پہلے سڑک اور پھر دامیر سلطان کی طرف دیکھا جو بالکل سنجیدہ تاثرات کہ ساتھ ڈرائیو ینگ کرنے میں مصروف تھے

یہ راستہ گھر کا تو نہیں ہے بابا جان ؟؟؟؟ ؟

انکی طرف دیکھ وہ ناسمجھی سے بولی مگر جواب میں دامیر سلطان بالکل خاموش رہے اور انکی یہی خاموشی اسے مزید خوف زدہ کرگئی ایک تو پہلے ہی وہ گھبراہٹ کا شیکار تھی اوپر سے اب انکی خاموشی اور انجان راستہ

بابا جان ہم کہاں جارہے ہیں ؟؟؟ ؟ اپنے خوف پر قابو پائے ایک بار پھر پوچھا گیا مگر اس بار بھی جواب خاموشی تھی جس پر وہ دوبارہ کچھ پوچھنے کی بجائے بس خاموشی سے باہر دوڑتی سڑک کو دیکھ سفر ختم ہونے کا انتظار کرنے لگی کیونکہ اتنا تو معلوم ہوگیا تھا اسے کہ دامیر سلطان اسے کوئی جواب نہیں دیں گئے اس لیے حل صرف یہی تھا کہ وہ خود ہی سفر کہ بعد منزل کا انتظار کرلے

باقی کا سارا راستہ عائرہ نے اسی خاموشی اور بے چینی میں گزارا اور تقریبا تین گھنٹے کہ مسلسل سفر کہ بعد وہ لوگ آرمی ملٹری ہوسپٹل کہ باہر کھڑے تھے جہاں آس پاس آرمی یونیفارم میں ملبوس سولجرز اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے وجود تھے یا کچھ ویسے ہی لیکن جو بھی تھا ہوسپٹل اور وہ بھی ارمی ملٹری ہوسپٹل کو دیکھ ایک بار عائرہ کی سانسسیں ضرور اٹکی تھی اسنے فورا دامیر سلطان کی طرف دیکھ کر ناسمجھی سے دیکھ آنکھیں گہمائیں کہ انہوں نے اس بار اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا اور آگے بھرنا کا کہا جو دھڑکتے دل کہ ساتھ اہستہ اہستہ قدم اٹھاتی انکی ہمراہ ہوسپٹل کہ اندر آئی جہاں چند قدموں کہ فاصلے پر اسے دور سے ہی زوہان اور ایک انجان چہرا نظر آیا

زوہان کو پریشان حالت میں وہاں اوپریشن روم کہ باہر کھڑا دیکھ اب کی بار اس کے قدم روکے دل تو پہلے ہی خوف سے دھڑک رہا تھا لیکن اب تو جیسے حواس بھی شعل ہونے لگے ایک خیال آیا تھا اسکے زہن میں جسکو فورا جھٹ لاتے ہو ئے اسنے دامیر سلطان کی طرف خوف بھری نظروں سے دیکھا

آ۔ آپ م۔ مجھے یہاں کیوں لائیں ہیں

عائرہ بیٹا۔۔۔ ۔ بابا جان مجھے بتائیں آپ مجھ سے کیا چھپا رہے ہیں ہم یہاں کیوں آئیں ہیں اور زوہان وہاں کیوں اندر کون ہیں

دامیر سلطان کہ دونوں ہاتھ اپنے کندھے سے جھٹک وہ ان سے چند قدم دور ہوئے دھیمی مگر کپکپائی آواز میں پوچھنے لگی کہ اسکے سوال پر دامیر نے کہ چہرے پر تکلیف دہ تاثرات ابھرے جنہیں انہوں نے آنکھیں بند کرکہ سنبھالا مگر انکے تاثرات سے عائرہ کو اپنا خوف سچ ہوتا محسوس ہوا وہ فورا بھاگتے ہوئے زوہان کہ پاس گئی جسکی حالت اپنی خراب تھی جیسے ناجانے کس تکلیف سے گزر رہا ہو

ز۔ زوہان ۔ م۔ مجھے ب۔ بتاوں کیا ہوا تم بابا جان یہاں کیوں اور کیا ہوا ہے اندر کون ہے مجھے بتاو جواب دو زویان کہ بازو پر ہاتھ رکھے وہ جیسے منتوں پر اتری کہ کوئی اسے کچھ بتا دے ورنہ شاید خوف سے ہی اسکا دل بند ہو جاتا مگر زوہان نے بھی اسکے سوال پر اپنے آنسو چھپائے آپ لوگ مجھے کچھ بتا کیوں نہیں رہے اندر کون ہے ہاد ہیں اندر یا کوئی اور کچھ تو بتائیں میرا دل خوف سے بند ہورہا ہے بابا جان

ان دونوں کی خاموشی اب سچ میں ہولا رہی تھی وہ پاگلوں کی طرح خوف زدہ ہوئے کبھی دامیر سلطان تو کبھی زوہان اور کبھی اوپریشن روم کہ بند دروازے کو دیکھ مرنے کہ قریب ہوئی کہ تبھی اوپریشن روم کا دروازہ کھول میل ڈاکٹر باہر آیا جسکو دیکھ زوہان اور کرنل وہاب بیگ فورا چوکنا ہوئے جبکہ عائرہ دھڑکتے دل کہ ساتھ انکے بولنے کا انتظار کرنے لگی

ہم نےا پنی طرف سے پوری کوشش کی کرنل مگر ایم سوری ہم کامیاب نہیں ہوسکے

انکے الفاظ تھے یا پگھلا ہوا سیسہ کہ جو دامیر سلطان اور زوہان دونوں کو اپنے کانوں میں گیر تا محسوس ہوا جبکہ عائرہ کہ قدم ڈاکٹر کی بات پر لڑکھڑائے کہ اس سے پہلے وہ گیر تی پیچھے سے دامیر سلطان نے فو را اسے سنبھالا جو ڈاکٹر کو یوں دیکھ رہی تھی جیسے وہ مزاق کررہے ہوں

ن۔ ننہیں آ۔ آپ۔ ای

ایسا ایسا کیسے ہو ہوسکتا ہے

چھوٹ چ۔ چھوٹ بول رہے۔ ہیں آپ ای۔ یسا نہیں ہوسکتا ہے ہٹیں پیچھے

بھابھی۔۔۔ ۔

عجیب پاگلوں والے انداز میں سر کو بار بار نا میں ہلائے اسنے جیسے ڈاکٹر کی بات چھٹلائی اور فورا انہیں دھکا دیتی اوپریشن روم کہ اندر بھاگی جبکہ پیچھے دامیر سلطان وہی کرسی پر جیسے ڈھے سے گئے اور زوہان اسکا اپنا دل خون کہ آنسو بہانے لگا

***

روم کا دروازہ دھکیل جیسے ہی اسنے قدم اندر رکھے ویسے ہی اس سنکدل کو مشینوں اور پٹیوں میں جکڑا دیکھ اسکا دل چڑیا چہرے پر اسکی تکلیف کو محسوس کرتے اس قدر عزیت چھائی کہ اس عزیت میں آنکھیں دھندلا گئی وینٹلیٹر میں مشینوں اور پٹیوں کہ بیچ جکڑا اسکا بے جان وجود عائرہ جو جیتے جی مارنے کا سبب بنا وہ آج اسے پورے آٹھ دن بعد دیکھ رہی تھی اور وہ بھی اس حالت میں کہ اسکا دل چاہا دھاڑے مار مار کر روئے وعدہ ہے ہاد سلطان کا آپ کہ ہر دکھ درد تکلیف اور عزیت کو اپنی بے انتہا محبت اور دیوانگی سے بھر دے گا

تاحیات میرا ساتھ قبول کرکہ میری شریک سفر بننے کہ لیے آپ کا بہت بہت شکریہ

ہاد سلطان کی آنکھوں کا نور ہیں آپ عائرہ آپ کا عشق ہاد سلطان کی مکمل زندگی کی وہ حسین داستان ہے نور ہاد جو ازل سے ابد تک ہمیشہ قائم رہے گئی

ایک ایک کرکہ اسکے بولے گئے تمام الفاظ اسکے زہن میں گردش کرنے لگے جس کو یاد کر اسے اپنی جان جاتی ہوئی محسوس ہوئی

ہاد کی جان قربان آپ پر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دھندلائی آنکھوں اور بند ہوتی سانسوں کہ درمیان وہ مرے قدم اٹھاتی عین اسکے چہرے کہ پاس آکر روکی مگر اسکی بند آنکھیں مزید عزیت سے دوچار کرگئی

ہ۔ ہا۔ ا۔ د۔۔۔۔ ۔

اپنا لرزتا دائینا ہاتھ اسکے چہرے پر رکھے وہ بامشکل بولی

ہ۔ ہاد۔ ہاد۔ ن۔ نہیں

ن۔ نہیں آ۔ آپ آپ ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ آپ ۔۔۔۔ م۔ میرے میرے س۔ ساتھ۔۔۔۔۔ ایسا ن۔ نہیں۔۔۔۔ نہیں کرسکتے ۔۔۔ ہاد آٹھیں ۔۔۔۔۔۔ ناں م۔ مجھ ۔ مجھ۔۔۔ سے بات کریں ہاد انکھیں کھولیں میری طرف دیکھیں آپ ایسا کیسے کیسے کرسکتے ہیں میرے ساتھ

آپ اپنی اپنی عائرہ کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں ہاد میں

میں کیسے میں کیا کروں کروں گئی میں۔۔۔۔ ۔ میں کیسے رہوں گئی ہاد اٹھیں عائرہ کیسے جی پائیں گئی ہاد عائرہ مر جائے گئی آپکے بغیر خدا کہ لیے اٹھیں میری طرف دیکھیں ناں آپ نے۔۔۔۔۔ ۔ آپ نے وعدہ نے کیا تھا ہم۔۔۔ ۔ ہم ایک ساتھ رہیں گئے تو کیسے اپنا وعدہ بھول سکتے ہیں آپ پلیز پلیز اٹھیں ناں ہاد اٹھیں ہاد خدا کہ لیے اٹھیں میری طرف دیکھیں اسکے چہرے پر دونوں ہاتھ رکھے وہ دیوانہ وار آنسو بہاتی اسے اٹھانے کی کوشش کررہی تھی جو اسکی ہر اہو پکار سے بیگ انا بالکل بے حس حرکت پڑا تھا آپ یہ نہیں کرسکتے آپ مجھے یہ عزیت کیسے دے سکتے ہیں آپ جانتے ہیں عائرہ جیتے جی مر جائے گئی تو پھر کیوں کررہے ہیں میرے ساتھ ایسا پلیز اٹھیں ناں ہاد خدا کے لیے اٹھیں میری طرف دیکھیں مجھے پکاریں ورنہ میں۔۔۔۔۔۔ میں مر جاوں گئی ہاد خدا کہ لیے مجھے چھوڑ کر مت جائیں

عائرہ بھابھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

سسکیوں سے روتے ہوئے وہ ناجانے اسے کون کون سی قسمیں وعدے یاد کروا کروا کر اٹھنے کا کہہ رہی تھی کہ اسکی آہو پکار سن کر زوہان اندر آیا مگر سامنے اسے پاگلوں کی طرح اسکے بے جان وجود کو جھنجھورتے اور منتیں کرتے دیکھ فورا تڑپ کر اسکے قریب ہوا

ز۔ زوہان

زوہان تم تم بولو ناں انہیں انہیں بولو یہ اٹھیں انہیں بولو مجھ سے بات کریں یہ مجھے ایسے نہیں چھوڑ سکتے تم کہوں نا ان سے یہ میری بات نہیں سن رہے دیکھو ہیلز انہیں کہو میں ہاتھ جوڑتی ہوں تمہارے سامنے خدا کہ لیے انہیں بولو اٹھ جائیں ورنہ عائرہ جیتے جی مر جائے گئی پلیززز زوہان کی پکار پر وہ فورا اسکے دونوں بازو پکڑتے ہوئے تقریبا پاگلوں کی طرح روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر بھیگ مانگنے لگی کہ اسکی دیوانوں جیسی حالت اور ہاد کہ بے جان وجود کو دیکھ زوہان کا اپنا دل دھاڑے مار مار کر رونے کو کیا مگر افسوس کہ ناتو وہ اپنے بھائی کو جگا سکا اور نا عائرہ کو سنبھال سکا جو بالکل پاگل ہوگئی تھی روتے بلکتے سسکتے ہوئے کبھی اسکا کندھا جھنجھورتی تو کبھی التجاء کرتی لیکن آج ناں تو ہاد سلطان اسکی سسکیوں کو سن رہا تھا اور نا ہی التجا وں کو ورنہ اگر اسکا یہ دیوانہ پن اور فریادیں سن لیتا تو قسم سے خود کو خود ہی جان سے مار دیتا

***

پانچ سال بعد۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ منظر سلطان میشن کہ اندر کا ہے جہاں ہر روز کی طرح صبح صبح سبھی اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے دعا اور انوشہ دونوں کیچن میں مل کر سبھی کہ لیے ناشتہ بنا رہی تھی اور دامیر سلطان باہر ناشتے کہ ٹیبل پر بیٹھے چشمہ آنکھوں پر چڑہا کر اخبار پڑھنے میں مصروف تھے جبکہ پاس کھڑی مہرماہ اور ناز ٹیبل پر سبھی چز یں سیٹ کررہی تھی اور ان سبھی کہ مجازی خدا کمروں میں اپنے اپنے بچوں کہ ساتھ چونچتے انہیں سکول کہ لیے ریڈی کررہے تھے

***

لائٹ پینک کلر کہ سادے سے کرتے میں بنا کسی میک آپ کہ اپنی تیا ری مکمل کہ بعد وہ کمرے سے نکلی اور اپنے ساتھ والے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی

صبح بخیر ماما کی جان چلیں اب جلدی سے اٹھ جائیں دیکھیں سکول کا ٹائم ہوگیا ہے

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ کھڑکیوں پر موجود پردے ہٹانے کہ بعد وہ بیڈ کی طرف آئی اور بلینکیٹ ہٹا یا مگر وہاں عرہا کی بجائے سرہانا موجود تھا جس پر وہ فورا پریشان ہوئی

عرہا۔۔۔ ۔

میں یہاں ہوں ماما۔۔۔۔۔۔ ۔ ابھی وہ کچھ الٹا سوچ کر مزید پریشان ہوتی کہ تبھی اپنے پیچھے سے آنے والی آواز پر فورا موڑی جہاں عرہا ہاد سلطان مکمل یونیفارم میں تیار اپنی ہیزلگرے آنکھوں کو مصومیت سے چھپکاتے ہوئے اپنی ماں کی پریشانی دیکھ رہی تھی جو اب زرہ زرہ سی بات پر پریشان ہوجاتی تھی

میں تو تیار ہوں دیکھیں اپنے دونوں ہاتھوں کو ہوا میں اٹھائے وہ نہایت مصومیت سے بولی کہ اسکی بات پر عائرہ ریلکس ہوئی اور ہلکا سا مسکرائی

گڈ گرل یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ خود ریڈی ہوگئی لیکن مجھے یہ بتائیں کہ بھائی کہاں ہے وہ ریڈی ہوا

اسکے قریب آئے عائرہ نے اسکو پیار سے اپنی گود میں اٹھایا اور آئینے کہ سامنے لاکر بیٹھائے اسکے بال بنانے لگی کیونکہ تیار وہ مکمل تھی بس پونی کرنے والی تھی جو عائرہ خود ہی اسکی کرتی تھی آپ تو نانو کہ روم میں گیا ہے وہ کل ہوم ورک کرتے ہوئے اسکی کاپی وہی رہ گئی تھی ناں تو بس وہ وہی لینے گیا ہے آئینے میں سے ہی عائرہ کہ ابھرتے عکس کو دیکھ عرہا نے فورا تفصیل بتائی جس پر عائرہ مسکرا کر سر ہلا گئی کہ کچھ دیر سوچنے کہ بعد عرہا ایک بار پھر اسکی طرف دیکھتے ہوئے بولی

ماما۔۔۔ ۔

جی ماما کی جان

بڑی ہی محبت سے اسنے جواب دیا ماما کیا آج میں اور آپ بابا سے ملنے چلے جائیں کتنے دن ہوگئے ہم بابا سے ملنے نہیں گئے ناں وہ ہمیں مس کررہے ہوں گئے۔۔ ۔

بڑی ہی مصومیت سے اپنی آنکھوں کو چھپکائے وہ کچھ افسو دہ ہوئی کہ اسکی بات پر عائرہ کہ چہرے پر سایہ لہرایا مگر فورا خود کو سنبھال گئی

آپ کو یاد آرہی ہے بابا کی۔۔ ۔ دو پونیاں کرنے کہ بعد اسکاروخ اپنی طرف کیے عائرہ اسکے سامنے ہی گھٹنوں کہ بل زمین پر بیٹھ کر پیار سے پوچھنے لگی کہ عرہا نے فورا سر کو زور زور سے ہاں میں جنبش دی جس پر عائرہ دھیما سا مسکرا دی ٹھیک ہے میں ہان چاچو کو بول دوں گئی وہ آپکو اور ان دونوں کو بابا کہ پاس لے جائیں گئے اپنی ماں کی ہاں پر ان ہیزلگرے آنکھوں میں یکدم خوشی چھائی

آن تمہیں پتہ ہے آج ہم دونوں سکول کہ بعد ہان چاچو کہ ساتھ بابا سے ملنے جائیں گئے فورا زمین پر کھڑے ہوئے وہ آیان کو اندر آتے دیکھ خوشی سے چہکتے ہوئے اسے بھی بتانے لگی جو خود بھی بابا سے ملنے کا سن خوش ہوا

سچی ماما آج ہم بابا سے ملنے جائیں گئے

عائرہ کہ قریب آئے اسنے جیسے اس سے تصدیق چاہی جو اس بار بھی دھیما سا مسکرا کر اٹھی اور اسکی شرٹ کہ اوپری دو بٹن بند کرنے لگی کیونکہ اپنے باپ کی طرح وہ بھی ہمیشہ اپنی شرٹ کہ اوپری دو بینر کو کھولا ہی رکھتا تھا حبکو بند کرتے ہوئے ہر بار عائرہ کو اس ہرجائی کی یاد ہی آتی تھی خیر یاد تو اسے اس کی ہر لمحے میں آتی تھی مگر جب جب وہ عرہا اور آیان کو دیکھتی تو دل شدت سے چاہتا تھا کہ کاش وہ کہیں سے نکل کر اسکے سامنے آجائے ایک تو وہ دونوں تھے بالکل اسکی کاپی اور اوپر سے انکی باتیں اسے ہر وقت اس دشمن جان کہ ساتھ جوڑی رکھتی

جی ہاں میں ہان چاچو کو بول دوں گئی وہ آپ دونوں کو لے جائیں گئے بابا کہ پاس لیکن ابھی کہ لیے جلدی سے اپنا پنا بیگ اےھائیں اور نیچے چلے کیونکہ وین آنے والی ہوگی اور آپ دونوں کو ناشتہ بھی کرنا ہے ابھی اس کیے چلیں جلدی سے بیگ اٹھائے اسکے حکم پر وہ دونوں فورا فرمابردار بچوں کی طرح اپنا اپنا بیگ اٹھا کر کمرے سے باہر نکل گئے اور انکے ساتھ ہی عائرہ بھی وہ تینوں ایک ساتھ آگے پیچھے ڈائننگ ٹیبل کہ پاس آئے جہاں سربراہی کرسی پر آسیہ بیگم پہلے سے بیٹھی انکے آنے کا ہی انتظار کررہی تھی کہ انکے قریب ائے عرہا اور آیان دونوں نے ایک ساتھ اپنی نانو کو سلام کیا اور اپنی اپنی کرسی پر بیٹج گئے کہ عائر ہ بھی آسیہ بیگم کو سلام کرتی ان تینوں کو انکا ناشتہ سرو کرنے لگی جنہیں وہ دونوں آسیہ بیگم کہ ساتھ باتیں کرتے ہوئے ختم کرنے لگے

فاروق صاحب کی بیماری کی وجہ سے وہ دو سال پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے جبکہ ہاد کہ بغیر اس گھر اور کمرے میں اکیلے رہنا عائرہ کہ لیے ہر لمحے مرنے سے کم نہیں تھا اس لیے وہ اس حادثے کہ دو ہفتے بعد ہی عرہا اور آیان کہ ساتھ اپنی امی کہ گھر آگئی تھی جس پر پہلے پہل تو دامیر سلطان اور باقی سبھی نے اسے سمجھایا لیکن وہ اپنی زید پر پکی رہی اور واپس اس گھر میں قدم بھی نہیں رکھا آخر اس گھر میں وہ ہاد سلطان کی خاطر گئی تھی لیکن اب جب وہی نہیں تھا ساتھ تو پھر وہ بھلا وہاں کیا کرتی اس لیے وہاں کی بجائے اسنے اپنی امی کی طرف روکنے کو ہی ترجیع دی اور رہی بات عرہا اور آیان کی تو سکول جانے سے پہلے وہ روزانہ انہیں ہوسپٹل جاتے وقت سلطان میشن چھوڑ جاتی تھی کہ وہ ان سب سے مانوس رہے اور رات کو واپسی پر وہ انہیں واپس اپنے ساتھ لے اتی مگر جب سے سکولز سٹارٹ ہوئے تھے تب وہ دونوں سکول سے واپسی پر زائم کہ ساتھ ہی سلطان میشن چلے جاتے اور روز عائرہ ہوسپٹل سے واپسی پر انہیں پک کرلیتی تھی زائم انوشہ اور زوہان کا پانچ سالہ بیٹا تھا جو عرہا اور آیان سے تقریبا تین ماہ ہی چھوٹا تھا مگر ان تینوں کا ایڈمیشن ایک ساتھ سکون میں ہوا اس لیے وہ تینوں ایک ہی کلاس میں پھرتے تھے جبکہ مہرماہ اور فیضان کی بھی ایک تین سالہ بیٹی تھی جسکا نام دامیر سلطان نے بالکل اسی کی طرح پریہا رکھا کیونکہ وہ تھی بھی بالکل چھوئی موئی سی نازک گڑیا جیسی ناز اور ارمان کا بھی دو سالہ ایک بہت شرارطی بیٹا تھا جسکا نام ناز نے خود بازل رکھا کیونکہ بازل نام کا ایک ہیرو اسکے ناول میں تھا جو اسے بہت زیادہ پسند تھا اس لیے بازل کی پیدائش پر اس نے اپنے بیٹے کا نام بازل رکھ لیا مگر وہ بالکل اس ناول ہیرو جیسا سلجھا ہوا نہیں تھا بلکہ اس نے تو ناز کو دن میں تارے دیکھائے تھے کہ وہ بیچاری اپنے ہی شوق پر کبھی کبھی افسوس کرنے لگتی کہ کیوں اسے شوق تھا بےبی لینے کا

اور ان سب کہ برعکس کچھ ماہ پہلے ہی خدا نے بہت دعاوں اور منتوں کہ بعد دعا اور ارشان کو بھی اپنی جڑواں نعمت سے نوازہ کہ دعا تو ایک ساتھ دو بیٹوں کی ماں بن جانے کہ اتنے سالوں کی کمی اور دکھ کو جیسے بھول ہی گئی تھی وہ تو ماں بننے کہ بعد جیسے پھر سے جی اٹھی تھی ورنہ سب کی اولاد ہوجانے کہ بعد اسے اپنی یہ کمی بہت شدت سے محسوس ہوتی جس پر اپنے ساتھ ساتھ وہ ارشان کو بھی پریشان رکھتی لیکن وہ رب کائنات کہتا ہے ناں کہ میں وقت آنے پر تمہیں اتنا نوازوں گا کہ تم شکر ادا کرتے نہیں تھوک گئے تو بس اب وہی دعا کہ ساتھ تھا اسکی تو دن رات اب شکر اور سجدوں میں ہی گزر جاتی تھی

اور ان سب میں دامیر سلطان تھے جو بیٹے کہ غم کہ ساتھ ساتھ پوتے پوتیوں کی خوشی میں ہنستے مسکراتے بس خدا کہ شکر گزار تھے جس سے انہیں اپنی اتنی نعمتوں اور خوشیوں سے نواز دیا تھا اب سب کی خوشیوں میں کمی صرف ہاد کی تھی جسکا سب سے زیادہ اثر عائرہ کی زندگی میں پڑا تھا وہ تو بالکل بدل چکی تھی اسکی مسکراہٹ خوشی اور چہچہاہٹ تو جیسے اب کہیں تھی ہی نہیں۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.