Chapter 43: باب 43

اگلے دن شام سے پہلے ہی عائرہ ڈسچارچ مل جانے پر گھر چلی گئی تھی جہاں عرہا اور آیان کہ ساتھ اسکا استقبال بہت زور و شور سے کیا گیا عرہا اور آیان کہ آمد پر سلطان میشن میں جیسے عید کا سما چھایا تھا ہر کوئی ان دونوں ننھے مہمانوں کو بہت زیادہ پیار کررہے تھے یہاں تک کہ عائرہ کہ پاس وہ دونوں صرف رات کو سونے کہ لیے یا پھر بھوک لگنے پر ہی آتے تھے ورنہ سارا دن یا تو وہ دونوں ناز منت اور دامیر سلطان کہ پاس رہتے یا پھر رات میں اپنے چاچیوں کی گود میں ان سب کا لاڈ پیار دیکھ کر عائرہ بظاہر تو خوش تھی مگر ایک خلیش اور اداس سی ہوگئی تھی اسکی زندگی بےشک اپنے بچوں کی موجودگی میں وہ کچھ پل کہ لیے ان دونوں میں مصروف ہوجاتی تھی مگر اس کہ باوجود جو کھسک اور ادھورا پن ہاد کی موجودگی میں پورا ہونا تھا وہ تو نامکمل ہی تھا وہ ہنستی مسکراتی سب سے باتیں کرکہ اپنا وقت تو گزار لیتی تھی لیکن رات کی خاموشی میں اسے اپنی یہ تنہائی بہت شدت سے محسوس ہوتی

وہ کہتے ہیں ناں کہ۔۔۔ ۔ جب آپ ہر لمحے کسی کہ ساتھ کہ عادی بن جائیں تو اس شخص سے چند لمحوں کی دوری بھی کئی سالوں برابر لگتی ہے یہی وجہ تھی کہ بس وہ دعائیں اور انتظار میں اپنا ایک ایک لمحہ کاٹ رہی تھی لیکن جانے یہ انتظار عارضی تھا یا پھر طویل یہ تو وقت ہی بتا نے والا تھا

***

رات کہ1 بجے انوشہ کی اچانک فرمائیش پر زوہان اسے اپنے ساتھ باہر لایا تھا تاکہ وہ گول گپے کھا سکے لیکن وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں کو خاصہ خوار ہونا پڑا لیکن شکر تھا آدھے گھنٹے کی ڈرائیو کہ بعد انہیں ایک دوکان کھو لی مل گئی جہاں تقریبا دو درجن گول گپے وہ اکیلی ہی ختم کرچکی تھی لیکن اس کہ باوجود بھی روکنے بجائے اسکا بس نہیں چل رہا تھا ورنہ پوری دکان ہی خالی کردیتی اور اسکو یوں جسکے لے لیکر کھاتے دیکھ زوہان صرف حیران ہی ہورہا تھا کہ یہ سب جا کہاں رہا ہے

نوش یار بس کریں اور کتنے کھائیں گئی ایسے تو آپکا گلا خراب ہوجائے گا اسکے ہاتھ سے تیسری پلیٹ پکڑ وہ زرہ سختی اور فکر سے بولا جو روکنے کہ بجائے کھائے جارہی تھی جیسے پہلی بار اسے کچھ کھانے کو ملا ہو

یہ اتنے مزے دار ہیں زوہان کہ میرا دل ہی نہیں کررہا بس کرنے کو آپ بھی کھائیں ناں اسکی فکر کو سمجھے بغیر وہ اسے بھی کھانے کا بول دوبارہ پلیٹ پکڑ چکی تھی جس پر زوہان نے فورا پلیٹ واپس پکڑ کر اسے آنکھیں دیکھائی جو پلیٹ چھننے پر بیچارا سا منہ بنا گئی

ایسے منہ مت بنائیں یار خود خیال کریں آپ الریڈی دو پلیٹس کھا چکی ہیں اور اب تیسری بھی کھانے کی تیاری کررہی ہیں

آپ میرے کھانے پر نظر رکھ رہے ہیں زوہان۔۔۔۔ ۔ اسکی سختی پر وہ بالکل چھوٹے بچوں کی طرح ہونٹ باہر نکال کر رونے والا منہ بنا گئی کہ زوہان کو اس پر جی بھر کر پیار آیا

یار میں نظر نہیں رکھ رہا بلکہ آپ خود دیکھیں اگر آپ ایسے ہی اتنا زیادہ تیکھا کھائیں گئی تو بیمار ہوجائیں گئی یا پھر گلا خراب ہوجائے گا بس اس لیے میں آپکو منا کررہا ہوں ورنہ مجھے اور کوئی پروبلم نہیں بڑے ہی لاڈ اور پیار سے اسکے ہاتھوں کو پکڑتے ہوئے زوہان نے اسے بیچکارا کہ اسے خود بھی احساس ہوا کہ مزے مزے کہ چکر میں وہ کافی زیادہ گول گپے کھا چکی تھی

بس یہ لاسٹ والا کھا لوں اسکے بعد پکا نہیں کھاوں گئی پلیٹ میں موجود تین گول گپوں کی طرف دیکھتی وہ نہایت مصومیت سے اجازت طلب کرنے لگی جیسے وہ انکار کرئے گا تو وہ روک جائے گئی جبکہ اسکی پیاری سی اجازت طلبی پر زوہان مسکرایا اور سر ہاں میں ہلایا کہ وہ جلدی سے اپنے دونوں ہاتھ چھڑوا کر ندیدوں کی طرح جسکے لے لیکر باقی کہ گول گپے بھی چٹ کرگئی اور وہ ساتھ بیٹھا بس اسکی فرتی دیکھتا رہ گیا کیونکہ جیسے جیسے اسکی ڈیلیوری کہ دن قریب آرہے تھے ویسے ویسے اسکی ٹیچر اور بھوک بھی بھر رہی تھی آج کل وہ اتنا زیادہ کھاتی تھی کہ کبھی زوہان خود حیران رہ جاتا کہ وہ سب جاتا کہاں ہے کیونکہ موٹی تو وہ بالکل نہیں ہورہی تھی بلکہ دیکھنے میں وہ7 ماہ پریگنیٹ نہیں بلکہ چار ماہ پریگنیٹ لگتی تھی

***

عرہا اور آیا ! اسلام علیکم

ن دونوں کو سلانے کہ بعد وہ کتنی ہی دیر ان دونوں کہ ساتھ لیٹی سونے کی کوشش کرتی رہی مگر نیند تھی کہ آنکھوں سے کوسوں دور تھی اسی کشمکش میں اولجھتی وہ آخر کار اٹھ کر بیٹھ ہی گئی اور اپنی اداس نگاہوں سے پورے کمرے کو دیکھنے لگی جہاں ہر سہہ میں اسکا احساس موجود تھا لیکن افسوس کہ وہ خود کئی دنوں سے ناجانے کہاں اور کن حالات میں تھا اسے گئے آج پانچ دن گزر گئے تھے مگر ان پانچ دنوں میں ایک بھی بار نا تو اسکی کال آئی تھی اور نا ہی خیریت کی کوئی خبر یہی وجہ تھی کہ اب وہ اداس کہ ساتھ ساتھ پریشان بھی رہنے لگی تھی اور اب اسی پریشانی میں مبتلا اسکا دل کسی چیز میں نہیں لگ رہا تھا اسکا دل تو بس یہی چاہ رہا تھا کہ وہ کہیں سے نکل کر سامنے اجائے اور وہ فورا اسکی آغوش میں لیٹ کر اپنی اداسی اور ڈر ختم کرسکے لیکن یہ سب چاہیے کہ باوجود حقیقت اس سے برعکس تھی وہ گیا تو تھا مگر ساتھ اسکی ہر خوشی سکون اور نیند بھی لے گیا تھا اور پیچھے فقت عائرہ کہ پاس اسکی یادیں اور تنہائی ہی موجود تھی اپنی انہیں اداس نگاہوں سے اس نے ان دونوں کی طرف دیکھا جو بالکل اسکا عکس تھے اور پھر تبھی اسکی نظر اپنے موبائل پر پڑی جس پر اسکے زہن میں ایک خیال آیا

اسنے فورا موبائل پکڑا اٹھ کر بیٹھی و اٹس آپ اون کیا اور اسکی چائٹ اون کرکہ میسج ٹایپ کرنے لگی یہ آج پہلی بار تھا کہ وہ خود اسے کوئی مسیح کررہی تھی ورنہ تو صرف ہاد ہی ہر بار اسے مسیجیز کرکہ اپنے پیغام دیتا تھا

***

میرے دل کی امگن

میری روح کہ ساز

زندگی کہ نور ۔۔۔ ۔ میری مرادیں عین تمہی تو ہو

اپنی حالت نا زبان سے سمجھا سکتی ہوں

ناں ہی لفظوں میں تحریر کرسکتی ہوں

لکھنے بیٹھوں تو دنیا بھر کی قلم اور روشنایاں تمام ہوجائیں

مگر حال دل ختم نا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اے میری جان میری روح کہ ساز میرے دل کہ سکون کیا بتاوں کیسی وحشت ناک ہے یہ تنہائی کی بورڈ پر چلتی اسکی انگلیوں کی رفتار سست ہوئی اور اسکے ساتھ ہی اسنے نظر پورے کمرے میں ڈال کر سرد آہ بھری آپکے بغیر یہ کمرا اور اور ہر سہہ مجھے کاٹ کھانے کو دور رہی ہے جان عزیز دل شدت سے چاہ رہا ہے کہ ابھی آپ فورا کہیں سے بھی نکل کر میرے سامنے آجائیں اور مجھے اپنی اس پرسکون آغوش میں سما لیں جو میرے لیے سکون کا باعث ہے آپ نہیں جانتے آپ کہ بغیر گزرتا ہر لمحہ مجھے ایک خوف میں مبتلا کررہا ہے اور یہی ڈر اور خوف مجھے تل تل عزیت دے رہا ہے ہاد میں نہیں جانتی آپ کہاں ہیں کیسے ہیں آپکی سلامتی اور خیریت کی دعا ہر وقت میری زبان پر رہتی ہے مجھے یقین ہیں آپ واپس آئیں گئے دیر ہی سہی لیکن آپ آئیں گئے ہاد مجھے یقین ہے

کئی آنسو تھے جو ٹائپ کرتے ہوئے آنکھوں کی بار توڑ کر کچھ سکرین اور کچھ جھولی میں جا گیرے عائرہ عرہا اور آیان ہم تینوں منتظر ہیں اپکے پلیز جلدی آجائیں جلدی واپس آجائیں ورنہ یہ ہجر یہ تنہائی آپکے نور کو بے نور کردے گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دھندلائی آنکھوں کہ ساتھ اسنے ٹائپ کیا ہوا مسیح سینڈ کیا اور سین ہونے تک کا انتظار کرنے لگی مگر افسوس کہ کئی گھنٹے انتظار کہ بعد بھی وہ مسیح سین نہیں ہوا بلکہ یونہی روتے اور انتظار میں صبح ہوگئی جس کا آغاز عرہا نے روتے ہوئے کیا اور اسکے ساتھ ہی آیان نے بھی زور و شور سے رونا شروع کردیا کہ وہ جو پہلے ہی رو رو کر ہلکان ہوچکی تھی ان دونوں کہ ایک ساتھ رونے پر بوکھلائی وہ کبھی گود میں پکڑ کہ عرہا کو چپ کرواتی تو کبھی آیان کو مگر وہ دونوں تھے کہ چپ ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے جس پر تنگ آکر وہ خود بھی ان دونوں کہ ساتھ آنسو بہانے لگی عائرہ بھابھی کیا ہوا یہ دونوں کیوں رو رہے ہیں اور آپ آپ کیوں رو رہی ہیں دعا جو ناشتہ بنانے کہ لیے کیچن میں جانے لگی تھی کمرے سے عرہا اور آیان دونوں کہ رونے کی آواز سن کر وہی اسکے پاس آکر پوچھنے لگی مگر ان دونوں کہ ساتھ عائرہ کو بھی روتا دیکھ پریشان ہوئی

رو نہیں تو اور کیا کروں دعا یہ دونوں ایک ساتھ رونے لگ جاتے ہیں اور چپ نہیں ہوتے دیکھو میں کب سے کوشش کررہی ہوں کہ یہ چپ ہوجائیں مگر ۔۔۔۔۔۔ ۔

بچوں کی طرح دعا کو جواب دیتے ہوئے وہ دعا کو عرہا اور آیان سے بھی چھوٹی بچی لگی تو عائرہ بھابھی اس میں رونے والی بھلا کونسی بات تھی آپ مجھے آواز دے دیتی لائیں آیان کو مجھے پکرآئے اسے میں چپ کرواتی ہوں تب تک آپ عرہا کو فیڈ کروا لیں ضرور دونوں کو بھوک لگی ہوگی

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ بولتے ہوئے دعا نے آیان کو اپنی گود میں اٹھا کر جھلا یا اور عرہا کو اسی کہ گود میں رہنے دیا تاکہ وہ خود اسے چپ کروا لے جس پر عائرہ بھی گہرا سانس بھر کو خود کو ریلکس کرتی عرہا کو فیڈ کروانے لگی جبکہ دعا کمرے میں یہاں وہاں چکر کاٹتی آیان کو چپ کروا رہی تھی جو چپ تو ہوگیا تھا مگر بھوک کی وجہ سے منہ کہ الٹے سیدھے زاویے بیگ اڑتا اپنے ہی دونوں ہاتھ کھانے کی کوشش کررہا تھا تھوڑی دیر بعد جب عرہا کی بھوک ختم ہوئی تو دعا نے اسے اپنی گود میں اٹھایا اور آیان کو اسکی گود میں دیا تاکہ وہ اسے بھی فیڈ کروا لے جبکہ خود وہی اسکے پاس ہی عرہا کو گود میں لیے بیٹھ گئی لے دیکھیں اتنی سی بات تھی دونوں چپ ہوگئے آپ خامخا میں انکے ساتھ خود بھی رونے لگی تھی عرہا کہ نازک چھوٹی چھوٹی موٹھیوں میں اپنی انگلی پھسائے وہ مسکراتی ہوئی بولی کہ اسنے آیان کہ بعد عرہا کو دیکھا جو پوری آنکھیں کھول اب بٹر بٹر کبھی دعا کو کبھی کمرے کو تو کبھی اپنی ماں کو دیکھتی

اسکی اور آیان دونوں کی آنکھوں کا رنگ بھی بالکل ہاد جیسا تھا رونا نہیں وہ بس یہ دونوں ایک ساتھ رونے لگے تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا کروں لیکن تھنکیو تم آگئی اور میری ہیلپ کردی ورنہ شاید میں تو انکے ساتھ روتی ہی رہتی آیان کہ چہرے کو ٹیشو پیپر سے صاف کرتے ہوئے وہ ہلکے پھلکے انداز میں اسکی مشکور ہوئی جو اسکے شکریہ پر سر ناں میں ہلا کر مسکرا دی شکریہ والی بات نہیں ہے بھابھی یہ دونوں تو میرے بھی بچے ہیں کیوں ہیں ناں عرہا آپ میری بیٹی بھی ہیں ناں

عائرہ کہ بعد اسنے عرہا کہ ہونٹ پر انگلی رکھ کر پیار سے پوچھا کہ جواب کہ طور پر عرہا نے اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے فورا اسکی انگلی پکڑنی چاہی جس پر عائرہ بھی اسکی حرکت پر دھیما سا مسکرا دی کہ تبھی دروازہ نوک کرکہ دامیر سلطان اندر آئے اور ان دونوں کو سلام اور پیار دینے کہ بعد اپنے پوتی پوتے کو ایک ساتھ گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگے یہ تو اب انکے روز کا معمول تھا کہ روزانہ وہ اسی طرح خود ہی کمرے میں آتے اور ان دونوں کو لیے باہر نکل جاتے اور پھر تب تک کھلتے رہتے جب تک ان دونوں کو دوبارہ سونا یا بھوک نا لگ جا تی

***

شام کہ سائے ہر طرف گہرے ہورہے تھے اور اسی گہرے سائے اور خاموشی میں ایک عجیب اور وحشیت زدہ سا احساس تھا جو اس وقت ان سبھی کہ چاروں اور پھیلا ہوا تھا وہ اور اسکے ساتھ موجود اسکی ٹیم اس وقت اپنے سرچ اوپریشن کہ لیے بلوچستان کہ علاقے تربت کہ قریب موجود تھے جہاں دہشتگردوں کہ بہت مضبوط اور دفائی ٹرینگ کیمپز موجود تھے اور اسی علاقے کو ان شر پسندوں کی رہائش گاہ سے پاک کرنے کہ لیے کرنل وہاب بیگ نے تین ٹیموں کو تشکیل دی تھی جس میں پہلی ٹیم کی کمانڈ ایس ایس جی کمانڈر میجر ہاد سلطان جبکہ دوسری ٹیم کو لیڈ کیپٹن فرید اور تیسری ارجنٹ فورس کو لفٹییٹد اطہر لیڈ کررہے تھے آج ان لوگوں کو اس علاقے میں پانچ دن گزر چکے تھے ان پانچ دنوں میں ان لوگوں نے تقریبا کئی علاقوں میں کامیابی حاصل کرلی تھی اور اب اصل مقصد اس جگہ کو سر کرنا تھا جہاں ان لوگوں کا مضبوط ٹہکانہ موجود تھا آج کی رات گزرنے کا ان سبھی کو انتظار تھا کیونکہ کل کی صبح ان سبھی ملک کہ جانشینوں کہ لیے بہت اہم اور بڑی تھی کل ان سبھی کو اپنی دلیری اور جوہر دیکھاتے ہوئے اپنا اوپریشن مکمل کرنا تھا جسکے لیے وہ سبھی پرعزم اور مکمل تیار تھے

***

اکسکیوزمی یہ ڈاکٹر عائرہ کہاں ہیں

ڈاکٹر عائرہ تو سرجری روم میں ہیں

اوو کب تک فری ہوگئی

پتہ نہیں ابھی انہیں گئے دس منٹ ہی گزرے ہیں کچھ کہہ نہیں سکتی

ہممم چلیں ٹھیک ہے آپ جائیں

نرس کو جانے کا بول منت دوبارہ عائرہ کہ آفیس میں آکر اسکا ویٹ کرنے لگی آج چھ دن بعد عائرہ ہوسپٹل آئی تھی وہ بھی صرف اپنی فکس کی گئی سرجری کی وجہ سے اور آتے ہوئے وہ منت کو کہہ کر آئی تھی کہ یونی سے واپسی پر اسے گھر لیتی جائے

عرو یہ فائل۔۔۔ ۔ اسے بیٹھے ابھی پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ ہاتھ میں فائل پکڑے فارس کچھ بولتے ہوئے آفیس کہ اندر آیا مگر عائرہ کی جگہ منت کو دیکھ ٹھٹکا

اسلام علیکم آپ یہاں خیریت ہے چل کر اسکے قریب آئے وہ کچھ حیران لہجے میں پوچھنے لگا جبکہ اسکو دیکھ منت آلریڈی کھڑی ہوچکی تھی

جی وہ بھابھی کو لینے آئی تھی انہوں نے کہا تھا کہ واپسی پر آنہیں لے جاوں لیکن ابھی وہ سرجری روم میں ہیں تو بس انہی کا انتظار کررہی تھی

سادہ لہجے میں منت نے اسکو ساری تفصیل بتائی جس پر وہ محظ سر ہلا گیا اور فائل جاکر ٹیبل پر رکھی تاکہ عائرہ خود دیکھ لے جبکہ منت واپس جاکر صوفے پر بیٹھی اور میگزین اٹھا کر دیکھنے لگی آپ چائے پیے گئی یا کافی؟؟ ؟ وہی کھڑے اسکی طرف دیکھتے ہوئے فارس نے رسما بات کا آغاز کرتے ہوئے پوچھا جو اسکے پوچھنے پر پہلے سر ناں میں ہلا گئی مگر پھر کچھ سوچ کر اسنے چائے کا جواب دیا کہ فارس نے انٹر کام پر فون کرکہ اپنے اور اسکے دونوں کہ لیے چائے کا آڈر دیا اور اسکے پاس ہی جاکر دوسرے صوفے پر بیٹھ گیا مسٹرڈ اور بلیک کلر کومبینیشن کہ سادہ سے کرتے میں بنا کسی میک آپ اور ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ میگزین کہ ورکوں کو پلٹ پلٹ کر دیکھتی منت اسکی موجودگی سے یکسر انجان بنی ہوئی تھی جیسے وہ وہاں ہوہی نا اور اسکا یونہی خود کو انگور کرنا کہیں نا کہیں فارس کو کھل رہا تھا آخر آج تک کسی نے اسے انگور نہیں کیا تھا ناں

گھر میں سب کیسے ہیں آپکے

بات کا آغاز دوبارہ فارس کی جانب سے ہوا

جی آلحمداللہ سب ٹھیک ہیں ہلکی سی مسکان کہ ساتھ جواب دیے وہ دوبارہ نظریں میگزین پر ٹکا گئی کہ وہ سوچنے لگا کہ اب کیا پو چھے

اور آپکہ پڑھائی؟؟ ؟

اب کی بار منت نے میگزین سائیڈ پر رکھی اور بغور اسکے چہرے کی طرف دیکھا

پڑھائی بھی اچھی چل رہی ہے آپ بتائیں آپ کیسے ہیں

اسکا سوال تھا کہ فارس کی بانچھیں کھلی

وہ فورا اپنی جگہ پر کچھ آگئے ہوا اور اسکی طرف جھک کر بولا

اللہ کا شکر بالکل فٹ فاٹ۔۔۔ ۔

وہ مزید کچھ کہتا کہ تبھی عائرہ اور اسکے پیچھے ہی پی این چائے لیکر اندر آئی

ایم سوری منت مجھے تھوڑی دیر ہوگئی تمہیں زیادہ انتظار تو نہیں کرنا پڑا

ارے نہیں بھابھی میں بھی تھوڑی دیر پہلے ہی آئی تھی

ہممم فارس تم یہاں کچھ کام تھا کیا

منت کہ جو اب پر سر ہلائے اسنے فارس سے بھی وجہ جانتی چاہی مگر وہ اسکی بجائے منت کو دیکھنے میں زیادہ بزی تھا

فارس۔۔۔۔ ۔

ہاں کیا ہوا

تم یہاں کیسے ہاں وہ ٹیبل پر ایک فائل پڑی ہے اس پر تمہارے سنگنیچرز چاہیے تھے تو بس وہی لینے آیا تھا تم دیکھ کر سنگنیچڑ کردو

اپنی بوکھلا ہٹ پر قابو پائے اسنے ٹیبل پر پڑی فائل کی طرف اشارہ کیا کہ عائرہ نے سر ہلایا اور جاکر فائل پڑھنے کہ بعد سائن کردیا جبکہ اس سب کہ دوران اسکی نظر بار بار فارس پر بھی جاتی جو بڑی ہی دلچسپی سے منت کو دیکھ رہا تھا جو اب بھی اس سے انجان اپنی چائے ختم کررہی تھی

***

ماما قربان جائیں آپ دونوں پر آپ دونوں نے ماما کو مس کیا کیونکہ ماما نے تو آپ دونوں کو بہت زیادہ والا مس کیا

گھر آتے ہی سب سے پہلے اسنے ان دونوں کو اپنی گود میں اٹھایا اور جی بھر کر پیار کرنے کہ بعد وہی لاونج میں منت انوشہ اور ناز کہ ساتھ بیٹھ گئی جبکہ دعا کیچن میں تھی اور باقی مرد حضرات ابھی واپس نہیں آئے تھے آپکو پتہ ہے عائرہ بھابھی ہم نے اور آیان نے ایک ساتھ بہت انجوئے کیا ہم دونوں ایک دوسرے کہ ساتھ بہت زیادہ کھلے اور تو اور آج ہم نے آیان کا ڈائپر بھی چینج کیا تھا

آیان کا چھوٹا سا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے ناز پرجوش انداز بولی کہ عائرہ ہلکا سا مسکرائی اور باری باری ان دونوں کی پیشانی چومی

زیادہ تنگ تو نہیں کیا ان دونوں نے دعا کہ آنے کہ بعد عائرہ نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا جو سر ناں میں ہلا کر ہنس دی کہ بھلا وہ مصوم جان کہاں انہیں تنگ کرسکتی تھی ارے بالکل نہیں بھابھی بھلا یہ دونوں ہمیں کیا تنگ کریں الٹا ہم سب نے انہیں تنگ کیا ہوا ہے کبھی گود میں اٹھا کر تو کبھی کھیل کر

دعا کہ جواب پر وہ مسکرائی اور اپنی ممتا اپنے جگر پاروں پر نچھاور کرنے لگی جو اس سنکدل کی نشانی تھی اسکے جانے کہ بعد تو اب وہ انہیں کو دیکھ دیکھ کر دن کاٹ رہی تھی کہ ناجانے وہ کب واپس آئے

***

نماز فجر ادا کرنے کہ بعد وہ سبھی اپنے عزم اور بہادری کہ ساتھ ایک قطار میں کھڑے اپنی اپنی جگہ سنبھال چکے تھے جبکہ کرنل وہاب بیگ بھی ان سبھی کی حوصلہ افزائی کہ لیے وہاں پہنچ چکے تھے میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس فخر اور امیدوں کو زہن نشین رکھیں گئے جس کی بدولت ایس ایس جی کہ کمانڈرز کو اس میشن کو سر انجام دینے کہ لیے کہا گیا ہے لحاظہ آپ سبھی کو اس بات اور امیدوں کو یقینی بنانا ہے کہ آپ سبھی اس اوپریشن کو ہر صورت حال میں سرانجام دیں گئے اور ایس ایس جی کو ملک اور پاکستان آرمی کا فخر بنائیں گئے

انشاءاللہ سر۔۔۔ ۔

کرنل وہاب بیگ کی پرامید حوصلہ افزائی پر ان سبھی سولجرز نے ایک ساتھ پرجوش لہجے میں جواب دیا جس پر کرنل وہاب بیگ فخریہ انداز میں مسکرائے اور ہاد کو آگے آنے کا اشارہ کیا جو انکے اشارے پر فورا آگے آیا اور انہیں سلیوٹ کرنے کہ بعد سبھی سولجرز کی جانب موڑا آج کا دن ہم سب کی زندگیوں میں ایک نئی روشن صبح کا آغاز لیکر آیا ہے اس دن اور موقعے کا انتظار ہم سبھی پچھلے ایک ہفتے کررہے ہیں تو پھر میرے جوانوں تیار ہو تم سب دشمنوں کو اپنی للکار اور جوہر دیکھانے کہ لیے

یس سر۔۔۔۔ ۔

ہاد کہ پوچھنے پر ان سبھی نے ایک بار پھر اسی عزم اور حوصلے سے یک زبان جواب دیا یہاں سے قدم اٹھانے سے پہلے ایک بار تم سبھی زہن نشین کر لو کہ یہاں سے واپسی صرف دو صورتوں میں ممکن ہے

پہلی فتح یابی

اور دوسری شہادت

تو میرے نوجوانوں اس بات کو یقینی ہم سب کو بنانا ہے کہ یہاں سے واپس ہم سب فتح یاب ہوکر لوٹیں گئے یا پھر شہید ہوکر تو پھر چلو اور دیکھا دو ان شر پسندوں کو کہ ملک جانباز سپاہی ان سب کہ غلیظ ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گئے چلو میرے نوجوانوں آگے بھرو اور دیکھا دو اپنے جوہر

نعرہ تکبیر۔۔۔ ۔

اللہ اکبر۔۔۔ ۔

یلغار۔۔۔۔ ۔ یک زبان نعرہ لگائے ان سبھی نے ایک ساتھ اپنے ملک کی بقاء اور امن کی خاطر بنا اپنی اپنی جانوں کی پرواہ کیے قدم آگئے بڑھائے جن میں سب سے آگئے ہاد اپنی ٹیم کہ ساتھ جبکہ اسکی بائیں جانب فرید اپنی ٹیم کہ ساتھ اور بائیں جانب لفٹییٹد اطہر اپنی ٹیم کہ ساتھ اسکے شانہ بشانہ تھے جس راستے سے وہ لوگ گزر رہے تھے وہ راستہ کافی چھاڑ دار اور چٹانوں بھرا تھا جس کو پار کرنے میں ان سبھی کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ملک کہ جانباز سپاہی اس معمولی سی دشواری کو بنا اثر لیے حل کرچکے تھے اور تقریبا دو گھنٹے کہ سفر کہ بعد چٹانوں کو تہہ کرتے وہ لوگ اپنے ہدف کہ بہت قریب پہنچ چکے تھے کہ تبھی ہاتھ کہ اشارے سے ہاد نے ان سبھی کو روکنے کا کہا جو فورا روکے اور دو منٹ ہر چیز کا جائزہ لینے کہ بعد ہاد نے دائیں جانب لفٹییٹد اطہر کو اپنی ٹیم کہ ساتھ آگئے بھرنے کا آڈر دیا جو فورا اپنی ٹیم کہ ساتھ آگئے بھرے کہ تبھی پاک آرمی کہ جوانوں کو اپنی طرف آتے دیکھ وہاں موجود دہشتگردوں نے بھاری مقدار میں فائر کھول دیے جسکا مقابلہ لفٹییٹد اطہر اور انکی ٹیم نے جواب کاروائی میں بہت بہا دری اور حوصلے کہ ساتھ سر کیا اور تقریبا ایک گھنٹے کی فائر ینگ تبادلے کہ بعد لقینیٹد اطہر نے اس چوٹی کو محفوظ بنا لیا اس سب کہ دوران لفٹیٹد اطہر ہر چیز کی اپڈیٹ ہاد اور کرنل وہاب بیگ کو بھی دیتے رہے جو چوٹی محفوظ بنا لینے کی خبر پر پراعتماد ہوئے آگئے بھرے اور اس جگہ پہنچیں جہاں لفٹییٹد اطہر اور انکی ٹیم موجود تھی اسکے بعد ان لوگوں کا اصل حدف اب اس چوٹی کو تباہ کرنا تھا جہاں بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی سورنگیں موجود تھی کچھ دیر ہر طرف کا جائزہ لینے کہ بعد کرنل وہاب بیگ نے ان سبھی کو الگ الگ سیم توں میں جا نے کا آڈر دیا جو انکے آڈر پر فورا اپنی اپنی جگہ پر پہنچے اور بھرپور اپنے جوہر دیکھانے کہ ساتھ دشمنوں پر اپنی تاگ بھی بیٹھاتے گئے کہ تبھی ایک دشمن کی بندوق کی گولی کیپٹن فرید کہ سینے کہ آر پار ہوئی جسکو دیکھ ہاد کی آنکھوں میں خون اترا وہ فورا اپنا بچاو کرتے ہوئے فرید کہ قریب آیا جو زمین پر گیرا گہرے گہرے سانس بھر رہا تھا اس کو گولی بالکل دل پر لگی تھی جسکی وجہ سے سانس لینے میں اسے شدید دشواری پیش آئی

فرید میرے یار فرید توں توں ٹھیک ہے یہاں یہاں میری طرف دیکھ

فرید کو فورا گھسیٹ کر ایک چٹان کہ پیچھے لائے ہاد نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی اور اپنی شرٹ اتار کر جلدی سے اسکے زخم پر باندھی تاکہ خون روک سکے مگر خون تھا کہ بھل بھل بہتا شرٹ کہ ساتھ ساتھ زمین کو بھی سرخ کرچکا تھا جبکہ فرید کی اپنی سانسیں بالکل سست اور دھیمی ہوتی جارہی تھی

فرید میری طرف دیکھ حوصلہ کرو میرے دوست میں تمہیں کچھ نہیں

ہ۔ ہا۔ د

ہاں ہاں میں

میں سن رہا ہوں تجھے کچھ نہیں ہوگا

اکھڑتی سانسوں میں اسکی پکار پر ہاد نے فورا اسکا سر اپنی گود میں رکھتے ہوئے اس سے زیادہ خود کو یقین دیلانا چاہا کہ وہ اسے کچھ نہیں ہونے دے گا مگر اسکی بات پر فرید تکلیف دہ انداز میں مسکرایا اور اسکا ہاتھ اپنے پاتھ میں پکڑا جسکو ہاد نے فورا دونوں ہاتھوں سے تھاما اپنے جگری دوستی کی اس حالت پر وہ خود بھی تڑپ ہی گیا تھا گولی اسے لگی تھی لیکن اسکا درد اور سانسیں ہاد کی اپنی روک رہی تھی

ک۔ کہا۔ س۔ سنا۔ م۔ معاف۔ کر۔ نا

کیسی باتیں کررہا ہے توں میں نے کہاں ناں تجھے کچھ نہیں۔۔ ۔

فرید یار نہیں

اش۔ ہدو۔ آن۔ لاالہ۔ الاللہ۔ واشہدو۔ آن محمد۔ عبدہ۔ وارسو۔ لہ ہاد کی دھڑکنیں روکی تھی اسے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھ لیکن اسکے باوجود جیسے ہی کلمہ شہادت مکمل ہوا ہوا ویسے ہی فرید کی سانسوں کی ڈور ٹوٹی اور وہ وہی ہاد کہ بازوں میں اپنی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اسکے وجود کو بے جان ہوتے دیکھ ہاد نے فورا اسے اپنے سینے سے لگایا اور یہ وقت تھا جب لاکھ بہادری کہ باوجود ہاد سلطان کی آنخھون سے کئی آنسو ٹوٹ کر فرید کہ شرٹ میں جزب ہوئے ناجانے کتنے ہی آنسو اور تکلیف تھی جو اس وقت اس نے محسوس کی اسکا جان سے پیارا دوست اسکا بھائی اسکا ہمراز آج اپنے ملک کہ خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرچکا تھا

شہدا کی موت پر آنسو نہیں بہائے جاتے میجر اسکو سینے سے لگائے ناجانے کتنی ہی دیر وہ آنسو بہاتہ رہا کہ تبھی کندھے پر کسی کا لمس محسوس کر اسنے سر اٹھایا تو قریب ہی کرنل وہاب کھڑے ایک پراعتماد اور فخریہ لہجے میں بولے جبکہ اپنے اکلوتے جان سے پیارے بیٹے کی موت پر انکا اپنا دل دہل گیا تھا مگر وہ ایک بات ہونے کہ ساتھ ساتھ اپنے ملک کہ جانباز سپاہی بھی تھے

انکی بات نے جیسے ہاد کہ اندر سوئے ٹائگر کو جگایا تھا فرید کو وہی چٹان کہ ساتھ چھوڑ وہ اٹھا اور اس قدر وحشت اور سرخ نگاہوں کہ ساتھ سامنے اپنے جانباز سپاہوں کو دشمنوں کہ ساتھ بلغیر دیکھا کہ اگر وہ ملک کہ کردار اسکی آنکھوں میں دیکھ لیتے تو یقین خوف سے ہی شکست کھا جاتے وعدہ ہے تم سے ہاد سلطان کا میرے دوست کہ جب تک ان سبھی دشمنوں سے تمہارے خون کہ آخری قطرے تک کا بدلہ نا لے لوں تب تک ہار نہیں مانوں گا پھر چاہے بدلے میں مجھے خود کو ہی قربان کیوں نا کرنا پڑے

ایک عزم وحشت اور پراعتمادی تھی اسکے لہجے میں جو اسنے فرید کی طرف دیکھتے ہوئے وعدہ کیا اور اپنی رائفل کہ ساتھ ساتھ دوسرے ہاتھ میں فرید کی رائفل بھی اٹھائی اور قدم بے خوف انداز میں آگئے بڑھائے کہ جو جو اسکے راستے میں آتا گیا ان سبھی کو خاک کرتا گیا کہ اسی اسنا میں ایک گولی ہوا کو چیڑتئ سیدھے اسکے دائیں بازو پر لگی مگر اسکہ باوجود اسکے قدم روکے نہیں بلکہ وہ بنا محسوس کیے اگئے بھرتا گیا اور تقریبا تین گھنٹوں کی مسلسل اندا دھن فائر ینگ اور دھماکوں کہ بعد ان سبھی سولجرز نے پورے علاقے کو ان شرپسندوں کی پناہ گاہوں سے محفوظ بنا لیا کلیر سر۔۔۔ ۔

کلیر سر ۔۔۔ ۔

سبھی جگا ہوں کی تلاشی لینے کہ بعد سولجرز نے اسے سب کلیر ہونے کا سائن دیا جس پر ہاد نے آنکھوں سے اوکے کا اشارہ کیا اور لفٹییٹد اطہر کہ ساتھ ایک کمرے کہ اندر آیا جہاں کافی مقدار میں اسلحہ اور بارود موجود تھا ان سبھی کو اپنی حراست میں لینے کہ بعد وہ ابھی پلٹا ہی تھا کہ تبھی پیچھے سے ایک مردہ حالت میں موجود دہشتگرد نے اپنی رائفل سے تین گولیاں چلائیں جو ایک لفٹییٹد اطہر کہ سینے میں جبکہ دو ہاد کو لگی ایک بائیں کندھے پر دل کی جانب اور دوسری کمر پر جس پر ہاد تو فورا دل کی طرف لگنے والی گولی کی وجہ سے کراہ کر گھٹنوں سمیت زمین پر گیرا جبکہ لفٹییٹد اطہر نے موڑ کر پھرتی سے چار گولیاں اسد ہشتگرد کہ سینے میں اتاری جو موقعے پر اپنی جان کی بازی ہار گیا

میجر ہاد۔ ۔ یہاں گولیاں اسکے سینے کو چھلنی کرگئی تھی مگر انکا اثر میلوں دور ہوسپٹل میں موجود عائرہ کہ دل میں ہوا تھا اسکی سانسیں یکدم تھمی دل کو اس قدر زور سے دھچکا لگا تھا کہ یوں محسوس ہوا جیسے اسکے وجود سے سانسیں چھین لی گئی ہوں

میجر ہاد میجر آپ آپ ٹھیک ہیں اپنے سینے پر ہاتھ رکھے لفٹییٹد اطہر فورا اسکے قریب جھکا جو اکھڑتی سانسوں کہ ساتھ آنکھیں بند کررہا تھا

ہاد عائرہ سے الگ تو ہوسکتا ہے

لیکن عائرہ ہاد سے کبھی الگ نہیں ہوسکتی

اکھڑتی سانسوں کہ درمیان یہ آخری الفاظ سے تھے جو اسکے زہن میں لہرائے جبکہ آنکھوں کہ سامنے اسکا وہ ہنستا مسکراتا عکس لہرایا تھا جسکو یاد کر وہ تکلیف سے مسکرایا اور کلمہ شہادت پڑھے اسکا وجود بھی بالکل بے جان ہوا

وہی میلوں دور عائرہ کی سانسیں جیسے روک کر بحال ہوئی اپنے دل پر ہاتھ رکھے وہ اکسجین کی کمی کی وجہ سے آنسو بہاتی وہی بیڈ پر پیشنٹ کہ ساتھ بیٹھ گئی کہ اسکی حالت پر نر سس اور پیشنٹ بھی پریشان ہوئے اسکے قریب ہوئے جو بالکل انجان نظروں سے ان سب کو دیکھنے لگی جیسے جانتی ہی نا ہو اور دوسری طرف کرنل وہاب بیگ نے فورا سولجرز کو سبھی زخمی سپاہیوں کو ہوسپٹل لے جانے کا آڈر دیا مگر ہاد واحد تھا جسے وہاں کہ ہوسپٹل کہ بجائے پینڈی ملٹری ہوسپٹل بھیجا گیا تھا کیونکہ یہ اسکی خواہش تھی کہ اگرا ایسا موقع آیا تو اسے وہاں نہیں بلکہ فورا واپس بھیجا جائے ایک ہفتے کی جی طور کوشش اور عزم کہ ساتھ وہ سبھی ملک کہ جانباز سپاہی اس اوپریشن کو کامیاب تو بنا چکے تھے مگر اس اوپریشن کو کامیاب بنانے میں ان سبھی کو کئی جانیں قربان کرنی پڑی تھی جنکا دکھ تو ان سبھی کو تھا مگر فخر اس بات کا تھا کہ ان سبھی نے اپنی جان اپنے ملک میں امن اور خیر کہ لیے قربان کی ہیں انکی قربانی رائغہ نہیں گئی تھی بلکہ وہ سبھی شہدا کہ عہدے پر فائز ہوئے تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.