Chapter 42: باب 42

اینی پروبلم میجر ہاد ؟؟ ؟ اپنی بات کہ جواب پر اسکے چہرے پر ابھرنے والے تاثرات پر کرنل وہاب بیگ نے استفسار کیا جس پر وہ فورا الرٹ ہوا

تو سر۔۔ ۔

تو پھر یہ پریشان کس بات کی اگر کوئی مسئلہ ہے تو بتا سکتے ہو

تو سر کوئی مسئلہ نہیں آپ بتائیں اسکے پراعتماد جواب پر کرنل وہاب بیگ نے سر ہلایا اور اسکے ساتھ ساتھ کیپٹن فرید اور لفٹییٹد اطہر کو بھی مزید ڈیٹیلز بتانے لگے

جیسا کہ آپ تینوں جانتے ہیں کہ اس اوپریشن کو کمپلیٹ کرنے کہ کیے ایس ایس جی کی ٹیم کو ہائیر کیا گیا ہے جسکے کمانڈر میجر ہاد ہونگے اور انکی مدد کہ لیے کپٹن فرید اور لفٹیٹد اطہر اپنی اپنی ٹیم کہ ساتھ شانہ بشانہ رہے گئے اور اگر مزید مدد کی ضرورت ہوئی تو تیسری ٹیم کو بھی وہاں پر بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے امید ہے کہ اسکی ضرورت پیش نہیں آئے گئی اور آپ تینوں مل کر بہت جلد یہ اوپریشن خیر اسلوبی سے فتح یابی کہ ساتھ مکمل کرلیں گئے

انشااللہ سر۔۔ ۔ انکے پر یقین لہجے پر ان تینوں نے ایک ساتھ پرجوشی سے جواب دیا جس پر وہ فخریا انداز میں مسکرائے اور ان تینوں کو جانے کہ آڈرز دیے کہ وہ تینوں سلام کرکہ باہر نکل گئے جبکہ ہاد مزید وہاں روکنے کی بجائے سیدھا ہوسپٹل کہ لیے نکلا تاکہ جانے سے پہلے ایک بار وہ اس سے اور اپنے بچوں سے مل لے کیونکہ اسکے بعد پھر اسے موقع ملتا نا ملتا وہ بعد کی بات تھی لیکن فلحال وہ سب پڑے رکھ کر اس سے ملنے کی خاطر نکل گیا جبکہ پہحلھے فرید اسکی جلدی بازی پر ہلکا سا مسکرا دیا جانتا تھا کہ اسے بے چینی کس بات کی لگی ہے

***

ہوسپٹل پہنچتے ہوئے اسے تقریبا رات کہ تین بج گئے تھے پورا ہوسپتل سنسان اور ہر طرف خاموشی چھائی تھی مگر اسے اس سب سے مطلب کب تھا وہ تو بنا یہاں ویاں دیکھے سیدھا وہاں آیا تھا جہاں وہ اور اسکے دو ننھے مہمان اسی کا انتظار فرما رہے تھے کمرے کہ باہر پہنچ کر اسنے ایک گھیرا سانس بھرا اور ہنڈل گہما یا جس سے دروازہ کلک کی آواز کہ ساتھ کھولا اور وہ اندر آیا جہاں سامنے ہی اسکی متاع جان بیڈ پر اسکی اولاد کو اپنے ساتھ سول ائے کروٹ کہ بل سورہی تھی یہ منظر اس قدر مکمل اور خوبصورت تھا کہ اسکے عنا بی لبوں پر ایک گہری مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمکین پانی اترا اب تک وہ صرف بیٹا بھائی اور شوہر تھا مگر آج اسکی متاع جان نے اسے باب کہ عہدے پر بھی فائز کردیا تھا اس عہدے پر فائز تو وہ اسی دن ہوگیا تھا جس دن اسنے یہ خوشی کی خبر سنی مگر آج کی رات ان سبھی راتوں سے کئی زیادہ خوبصورت اور انمول تھی ہاد سلطان کی زندگی میں آخر آج اسکی پرنسس جسکو کو گود میں اٹھانے کہ لیے اسکا دل پچھلے نو ماہ سے بےتاب تھا آج وہ رات آہی گئی تھی اس میں اور اسکی پرنسس میں محظ چند قدموں کا فاضلہ تھا حبکو تہہ کرتے ہوئے اسے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے ناجانے کتنا لمبا راستہ ہو ایک عجیب خوشی اور احساس تھا جس نے اسکو خوش اور غمگین دونوں کردیا تھا

وہی کھڑے کتنی ہی دیر وہ اس خوبصو رت منظر کو مسکراتی نظروں سے دیکھتا رہا اور پھر کئی لمحے گزرنے کہ بعد قدموں کی دھیمی مگر مضبوط چال چلے ان کے قریب آیا جب سب سے پہلی نظر اپنی جان عزیز بیٹی پر ہی پڑی جو عائرہ کہ بالکل ساتھ لگے سورہی تھی جبکہ اسکے ساتھ اسکا بیٹا تھا جسکے اوپر عائرہ نے ہاتھ رکھا ہوا تھا تاکہ وہ گیرے نا وہی اسکی موجودگی کا احساس تھا کہ عائرہ کی نیند بھی فورا ٹوٹی اور آنکھیں کھول وہ اسکی طرف دیکھنے لگی جسکو دیکھتے ہی اسکی اداس آنکھیں فورا روشن ہوئی ہوئی جبکہ ہونٹوں پر مسکراہٹ بھی خود با خود رینگی کہ وہ جلدی مگر دیہان کہ ساتھ ٹھ کر بیٹھی اور اسکی طرف دیکھنے لگی جس کہا چہرے پر بے انتہا خوشی کہ ساتھ ساتھ آنکھوں میں نمی بھی تھی اسکی حالت کو سمجھتے ہوئے عائرہ خود ہی احتیاط کہ ساتھ اٹھی اور اسکے پاس آئے بیٹے کی بجائے عرہا کو احتیاط سے اٹھا کر اسکے سامنے کیا جسے کچھ توقف کہ بعد ہاد نے گھبراتے ہوئے اپنی گود میں اٹھایا

شکر الحمداللہ۔۔۔ ۔ ایک الوہی خوشی اور احساس تھا جو اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسے ہوا حسکہ زیر اثر اسکے منہ سے خود با خود خدا کا شکار ادا ہوا اسنے جھک کر پہلا عقیدت اور شفقت بھرا بوسہ اپنی جان عزیز بیٹی کی چھوٹی سی پیشانی پر دیا جو اسکی شیو کی ہلکی سی چھین پر ماتھے پر لاتعداد شیکنوں کا جال بن کر کسمائی اور پھر سو گئی

یااللہ تیرا شکر ہے جو تونے مجھے یہ انمول اور خوشی بھرے لمحات نصیب فرمائے

اور شکریہ نور ہاد آپکا

میں خدا کہ بعد شکر گزار ہوں آپکا آج آپ نے ناصرف مجھے بات کا عہدے پر فائز کیا ہے بلکہ مجھے میری زندگی کی سب سے انمول اور بڑی خوشی سے بھی نواز دیا ہے خدا کا شکرگزار ہونے کہ بعد اپنی بیٹی اور پھر اسکا ماتھا بھی اسی خوشی اور شکر سے چوما کہ عائرہ کی آنکھیں خود بھی اس خوشی اور شکر دونوں سے نم ہوئی

آپ ٹھیک ہیں بہت ستایا ہے ناں ان دونوں نے آپکو

اسکے سوال پر وہ مسکراتے ہوئے سر ناں میں ہلا گئی آخر اسکی ہر تکلیف ہر اداسی تو اسے دیکھ کر ہی ختم ہوگئی تھی تو پھر بھلا کیسے ہاں کرتی جبکہ ہاد نے مسکراتے ہوئے عرہا کو اسکی گود میں دیا اور پھر اپنے بیٹے کی طرف دیکھا جو خود بھی بہن کی طرح ہی سکون سے سورہا تھا اسکی پرسکون نیند پر مسکراتے ہوئے ہاد نے اسے بھی گود بھی اٹھایا اور بالکل اسی طرح اسکی پیشانی بھی چومی کہ اسنے بھی بالکل بہن کی طرح ہی منہ بنایا وہ دونوں بالکل ہاد کی طرح تھے وہی بال وہ ناک وہی ہونٹ اور وہی غصہ ان میں عائرہ کا الف بھی موجود نہیں تھا بلکہ وہ دونوں بالکل اپنے باپ کی کاربن کاپی بن کر اس دنیا میں آئے تھے جیسے وہ دونوں نہیں بلکہ باب سمیت تینوں ترواں ہوں اپنی اولاد کو جی بھر کر پیار کرنے کہ بعد اسنے اپنے بیٹے کو بائیں بازو میں اٹھایا اور دائینا بازو عائرہ کہ گرد رکھ کر قر یب ہی موجود صوفے پر آکر بیٹھا عائرہ کی ڈیلوری نارمل تھی اس لیے اسے چلنے پھرنے میں زیادہ مشکل یا تکلیف کا سامنا نہیں ہورہا تھا

عائرہ کی گود سے عرہا کو بھی اپنی گود میں اٹھائے وہ کبھی اپنے بیٹے کو پیار کرتا تو کبھی عرہا کو اسکے چہرے اور انداز میں ایک الگ ہی خوشی تھی جو اسکے انگ انگ سے پھوٹتی محسوس ہورہی تھی عرہا کا نام آپ پہلے رکھ چکے تھے اس لیے اسکا نام بابا نے آیان رکھا ہے

جانتا ہوں بابا نے بتا دیا تھا مجھے آپکو پسند آیا نام اسکی طرف محبت اور مسکراتی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے جواب کہ ساتھ سوال بھی کیا گیا جس پر وہ صرف مسکرائی اور سر ہاں میں ہلایا کہ وہ خود بھی مسکرایا اور آیان کو دوبارہ اسکی گود میں پکرائے اپنی پینٹ کی پاکٹ میں سے ایک نیلی مخملی ڈبیہ باہر نکال کر اسے کھولنے کا اشارہ کیا جس نے اسکے اشارے کو سمجھتے ہوئے بائیں ہاتھ سے ڈبی کھولی جس میں بہت ہی خو بصورت سے چار چاندی کہ برسلیٹ موجود تھے دو برسلیٹس کہ اوپر نگ لگے تھے جبکہ باقی دو بالکل سادے مگر ان چاروں کی نیچے چین کہ ساتھ ایک ایک ٹکرا جڑا ہوا تھا جسکی سمجھ فلحال عائرہ کو نا آئی لیکن جیسے ہی ہاد نے پہلا برسلیٹ اسکی نازک کلائی میں اور باقی دو آیان اور عرہا کی ننھی کلائیوں میں پہنائے تو اسے کچھ کچھ سمجھ آئی

ان تینوں کو خود باری باری برسلیٹ پہنانے کہ بعد اسنے عائرہ کہ سامنے اپنی کلائی کی کہ عائرہ نے بھی بالکل اسی کی طرح چوتھا برسلیٹ اسکی کلائی میں پہنایا جسکے بعد ہاد نے چاروں کی کلائیوں کو ایک ساتھ کرکہ بر سلیٹ ٹیچ کیے تو چار ٹکرے آپس میں ملنے پر ایک خوبصورت سا چاند بنا جو مکمل ہونے پر چمکنے لگا جسکو دیکھ عائرہ حیران کہ ساتھ خوش بھی ہوئی کیونکہ وہ الگ ہونے پر ناصرف ادھورا تھا بلکہ اسکی چمک بھی بالکل ماند تھی لیکن جیسے ہی چار حصے آپس میں جوڑے ویسے ہی وہ مکمل ہونے کہ ساتھ آب و تاب سے چمکنے بھی لگا تھا یہ کتنا پرکشش ہے ہاد اور اس بات کی گواہی بھی کہ کسی ایک کی بھی کمی پر یہ بالکل ادھورا ہوجائے گا مطلب اسکی خوبصورتی اور چمک ہم چاروں کہ ایک ساتھ ہونے سے ہے عرہاد کہ ایک ساتھ ہونے سے

کبھی برسلیٹ تو کبھی اسکی طرف دیکھتی وہ بےحد خوش ہوتے ہوئے بولی جس پر وہ مسکرایا اور بنا کچھ کہے آیان کو بھی اپنی گود میں لیے اٹھا اور جاکر ان دونوں کو احتیاط کہ ساتھ بیڈ پر لٹائے واپس اسکے پاس آکر بیٹھا جو مسکراتی نگاہوں سے اسی کو دیکھ رہی تھی

عائرہ کا چہرا کچھ زردی مائل تھا دائینے ہاتھ میں کنو لا لگا تھا جو اس بات کی گواہی تھا کہ اسے ڈرپ لگی تھی جبکہ انداز میں کچھ نقاہت اور کمزوری بھی موجود تھی جس پر ہاد کچھ فکر مند ہوا اور اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر اسکے چہرے پر لہراتی لیٹوں کو اپنی انگلی کہ پروں سے کان کہ پیچھے اڑا سنے لگا

آپ ٹھیک ہیں؟؟؟؟ ؟

بڑی ہی محبت اور فکرمند نگاہوں سے پوچھا گیا

آپ کہ آنے سے پہلے تک اداس تھی مگر اب ٹھیک ہوں سادہ سا جواب تھا مگر اس جواب میں جھلکتی محبت پر ہاد دل وجان سے ضرور قربان ہوا ایک تو آج وہ پہلے ہی حد سے زیادہ خوش تھا اور اوپر سے اسکی متاع جان کی با تیں اسکا بس نہیں چل رہا تھا ورنہ آج خوشی میں اسے اپنی جان تحفے میں دے دیتا کئی لمحے یونہی اسے مسکراتی نگاہوں سے دیکھنے کہ بعد وہ دوبارہ اٹھا اور اسے بھی اپنے ساتھ کھڑا کیے احتیاط سے چلتا ہوا روم کی کھڑکھی کہ پاس آیا جو کھولی ہوئی تھی جبکہ عائرہ کو اس بار بھی سمجھ نا آئی کہ وہ یہاں کیوں لیا ہے

آپ کو آسمان پر چمکتا چودھیویں کا چاند دیکھنا پسند ہے ناں ایک نظر اسے اور پھر آسمان پر روشن چاند کو اپنی ہیزلگرے آنکھوں سے دیکھ وہ نرمی سے بولا کہ عائرہ نے اس پر سے نگاہیں ہٹا کر کھڑکھی کہ پار آسمان کی طرف دیکھا جہاں چودھویں کا چاند پوری آب تاب سے بادلوں کی اوٹ میں چمکتا بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا

چاند کو دیکھ اسکی آنکھوں کہ ساتھ ساتھ ہونٹوں پر بھی دھیمی مسکراہٹ پھیلی

ہممم یہ چاند تو میرے کئی رازوں کا راز دار ہے

نظریں چاند پر ہی ٹکا ئے وہ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ بولی کہ ہاد نے جان لوٹ اتی نگاہوں کا مرکز اسکے من مہو نے چہرے کو بنایا آپ جانتے ہیں ہاد شادی سے پہلے میں روز رات کو ٹریس پر بیٹھ کر اس چاند سے آپکے بارے میں ناجانے کتنی باتیں کیا کرتی تھی

نظریں چاند سے ہٹا کر اس پر کٹائی گئی

لیکن جب سے آپ مل گئے ہیں تب سے عائرہ نے اپنا راز دار آپ کو بنا لیا ہے

اب میری زندگی کا ہر پہلو آپ سے شروع ہوکر آپ پر ختم ہوجاتا ہے

بولتے ہوئے اسنے ہاتھ اسکے چہرے پر رکھا

آپ عائرہ کی زندگی کا وہ قیمتی حصہ ہیں ہاد جسکے بغیر عائرہ کی زندگی بالکل ادھوری ہے

عائرہ کو مکمل کرنے کہ لیے ہاد کا ساتھ بالکل اسی طرح ضروری ہے جس طرح جینے کہ لیے سانسیں دیوانہ وار اسکی آنکھوں میں دیکھ وہ اپنے احساسات بتارہی تھی اور ہاد سلطان قربان نگاہوں سے اپنے لیے اسکی دیوانگی اور لفظ لفظ پر جیسے مغرور ہورہا تھا

وہ روکی اور اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی جن آنکھوں کا نور وہ تھی

آ پنے لیے آپکی یہ دیوانگی مجھے ہر بار مغرور کردیتی ہے عائرہ اور میں خوف زدہ ہونے لگتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو کیا کریں گئی آپ

اسکی بات پر عائرہ کی مسکراہٹ تھمی جبکہ دل تو جیسے محظ بات پر ہی دہل گیا تھا

ایسا کیوں بول رہے ہیں آپ

دھڑکتے دل کہ ساتھ اسنے فورا وضاحت مانگی

وہ خاموش رہا اور چند لمحے خاموشی کہ بعد گہرا سانس بھرتے ہوئے دوبارہ اسکا ہاتھ تھام کر واپس صوفے پر آکر بیٹھتے ہوئے بولا کہ عائرہ کی سانس سچ میں سینے میں اٹکی

مجھے جانا ہوگا عا ئرہ۔ ۔

ک۔ کہاں؟؟ ؟

زبان لڑکھڑائی تھی اسکے جانے کی خبر سن کر

ہیڈ کواٹر سے آڈرز ہیں مجھے فورا۔۔ ۔

واپس کب آئیں گئے؟؟؟ ؟ اسکی بات بیچ میں کاٹ وہ یہ جاننے کہ لیے بےتاب ہوئی کہ وہ واپس کب آئے گا مگر وہ جواب دینے کی بجائے نظریں پھیر کر خاموش رہا اور اسکا یوں آج پہلی بار نظریں پھیر نا اور خاموش رہنا عائرہ کو انجانے خوف میں مبتلا کرگیا تھا

ابھی جانا ضروری ہے ایک نظر اسکو اور ایک نظر پیچھے اپنے بچوں کی جانب دیکھ اسنے جیسے جاننا چاہا کہ شاید وہ ابھی روک جائے مگر وہ اس بار بھی خاموش رہا کہ اسکی خاموشی کو وہ بہت اچھے سے سمجھ گئی

ہم تینوں آپکا انتظار کریں گئے

آنکھوں میں خوف اور نمی لیے وہ لڑکھرائی آواز میں وہ بس اتنا ہی بول پائی جبکہ اسکی بات پر ہاد نے ہمت جما کرکہ اسکی آنکھوں میں دیکھا جہاں خوف اور آنسو دونوں موجود تھے اور یہی چیز آج دوسری بار اسے بےبس کررہی تھی

آج دوسری بار وہ ہاد سلطان کو بےبس کرگئی تھی اور وہ بھی صرف اپنے آنسوں سے دنیا کی کوئی طاقت اسے بےبس نہیں کرسکتی تھی مگر ایک واحد وہ تھی جسکے صرف آنسو ہی اسے بےبس کردیتے تھے

عرہا اور آیان کا خیال رکھیے گا انہیں بتائے گا کہ بابا ان سے بہت پیار کرتے ہیں

دائینا ہاتھ اسکے روخسار پر رکھے ایک نظر سامنے اپنی اولاد کو دیکھ وہ کڑے ضبط کہ بعد بولا ورنہ اسکے آنسو اسے بےبس ضرور کردیتے جبکہ اسکی بات نے تو جیسے عائرہ کا دل چیڑ دیا تھا بھلا وہ کیوں بتاتی کہ بابا ان سے پیار کرتے ہیں وہ خود بتاتا نا انہیں

میں کیوں بتاوں گئی ۔۔۔ آپ ہوں گئے ناں ساتھ ۔۔ ۔ خود بتائے گا

چہرے پر تکلیف کہ تاثرات لیے وہ ٹہر ٹہر کر بولی کہ ہاد آسودگی سے مسکرا دیا اور ایک بار پھر اسکو چھوڑ اپنی جیکٹ کی اندر والی پاکٹ میں سے ایک کاغذ اسکے سامنے کیا جسے وہ ناسمجھی سے دیکھنے لگی میرے جانے کہ بعد یہ خط پڑھیے گا اس میں وہ سب موجود ہے جو میں آپ سے کہنا چاہتا تھا خط اسکے ہاتھ میں رکھے وہ نرم لہجے میں بولا جبکہ وہ کچھ اسکی باتوں اور کچھ خط کو دیکھ ضبط کہ باجود رونے لگی

شش روئیں مت

میرا دل مت دو کھائیں نور ہاد بڑے ہی محبت بھرے انداز میں اسکا چہرہ ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرے وہ التجاء کرنے لگا مگر وہ تو جیسے اسکی التجاء پر مزید روانی سے رونے لگی اسکا خود سے دور جانا اور وہ بھی ناجانے کتنی دیر کہ لیے اس سوچ نے ہی اسے تکلیف میں مبتلا کردیا تھا اور رہی سہی کثر اسکی باتیں پوری کرچکی تھی پھر بھلا وہ کیسے صبر کرتی

نور ہاد یوں رو کر مجھے کمزور تو مت کریں یار آپ تو ہاد سلطان کی طاقت ہیں پھر بھلا کیوں ان قیمتی موتیوں کو بےمول کرکہ مجھے کمزرو کررہی ہیں

آ۔ پ آپ مجھے اتنا تو بتا دیں ۔۔ ۔ کہ ۔۔۔ ۔ کہ آپ واپس۔۔۔۔۔ ۔ کب آئیں گئے آنسو بھری نگاہوں کہ ساتھ وہ صرف اتنا ہی جاننے کو فریاد کرنے لگی جبکہ یہی بات تو وہ نہیں جانتا تھا کہ کب واپس آئے گا یا پھر ائے گا بھی کہ نہیں تو بھلا کیسے اسے چھوٹی امید دیال کر چلا جاتا خدا نے چاہا تو انشاءاللہ فتح یاب ہوکر واپس آپ کہ پاس لوٹوں گا اور اگر ایسا ممکن نہیں ہوا تو انشاء اللہ شہید۔۔ ۔

ہادددد

اسکی بات اس بار اسنے انتہائی قرب سے فورا کاٹی اور دونوں ہاتھ اسکے سینے پر رکھے فریادی نگاہوں کہ ساتھ سر کو ناں میں ہلا کر جیسے فریاد کرنے لگی کہ ایسا کچھ نا بولے

رونا بند کریں عا ئرہ۔۔۔ ۔

اس بار وہ زرہ سختی سے گویا ہوا

اور میری بات کان کھول کر سنیں

میرے جانے کہ بعد آپ رو کر خود کو ہلکان نہیں کریں گئی بلکہ وعدہ کریں مجھ سے کہ اپنا اور ہمارے بچوں کا خیال بالکل اسی طرح رکھیں گئی جس طرح ہم نے سوچا تھا

آ۔ آپ۔ کہ بغیر۔ میں۔ کیسے۔۔۔۔ ۔ عائرہ کو مضبوط بنانے کہ لیے ہاد کا وجود نہیں بلکہ صرف احساس ہی کافی ہے اس لیے روئیں مت آپ اکیلی نہیں ہیں بلکہ میں ہوں ہر لمحے میں آپکے ساتھ

اور دیکھیں میرے بعد آپ کہ پاس جینے کہ لیے وجہ ہماری اولاد ہے جسے خدا کہ بعد میں آپکے آیمان میں دے کر جارہا ہوں مجھے یقین ہے آپ ہمارے بچوں کا خیال بہت اچھے سے رکھیں گئی اور رہی بات میری تو ۔۔۔۔ ۔

کچھ دیر ٹہرنے کہ بعد وہ پھر بولا

یاد رکھیں ۔۔۔۔۔ ۔

آپ کا عشق ہاد سلطان کی اس فانی دنیا میں وہ لافانی عشق ہے نور ہاد جو اسکے مرنے کہ بعد بھی تاقیامت قائم رہے گا

اسکے لہجے میں سختی کہ ساتھ پراعتمادی اور پختگی بھی تھی مگر عائرہ یہ سب کہاں سننا چاہتی تھی وہ تو بس یہ جاننا چاہتی تھی کہ وہ کب واپس آئے گا لیکن ایک یہی جواب وہ نہیں دے رہا تھا جس پر بےبس ہوتی وہ اسکے سینے پر سر رکھ کر شدت سے رونے لگی کہ ہاد نے آنکھیں بند کرکہ خود پر کڑے ضبط کہ پہرے بیٹھائے جب سے اسنے آرمی جوائن کی تھی تب سے لیکر آج پہلی بار وہ کسی میشن پر جانے سے پہلے خود کو اتنا بےبس اور کمزور محسوس کررہا تھا

ناجانے کتنی دیر وہ یونہی اسکے سینے سے لگ کر روتے ہوئے ہلکان ہوتی رہی کہ وقت کا احساس کر ہاد کو خود ہی اسے خود سے دور کرنا پڑا

یہاں دیکھیں اور وعدہ کریں آپ اپنا اور ہمارے بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھیں گئی وعدہ کریں کندھوں سے تھام کر اپنی طرف کیے اسنے وعدہ چاہا مگر وہ تو جیسے بدحواس ہوئی

عائرہ وعدہ کریں

اسکی بدحواسی پر وہ دوبارہ اونچی آواز میں بولا کہ عائرہ نے روتے ہوئے ہاں کی بجائے صاف انکار کیا جس پر وہ دھیما سا مسکرایا اور اٹھ اپنے بچوں کہ پاس گیا انہیں جی بھر کر پیار کرنے کہ بعد واپس اسکے قریب آیا جو آنکھوں میں التجاء لیے اسے روک جانے کا کہہ رہی تھی خدا نے چاہا تو انشاءاللہ دوبارہ ملاقات ہوگئی لیکن آپ اپنا خیال رکھیے گا میرے اور ہمارے بچوں کی خاطر

اللہ کہ ایمان میں ایک آخری بار اسکو اپنے سینے سے لگائے جی بھر کر محسوس محسوس کرنے کہ بعد وہ پیچھے ہٹا اور ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ان تینوں کو اللہ کہ ایمان میں دیے جانے کہ لیے پلٹا مگر اسکو جاتے دیکھو عائرہ کی دھڑکنیں جیسے بند ہوئی اسے یوں محسوس ہوا جیسے وہ اس سے دور جارہا ہو اور آج کہ بعد وہ کبھی اسے نا دیکھ پائے گئی

وہی ساکت نگاہوں سے کھڑی وہ اسے قدم قدم خود سے دور جاتا ہوا دیکھ رہی تھی جو دروازے کہ پاس جاکر روکا اور پلٹ کر آخری بار اسکی طرف دیکھا جسکی آنکھوں میں صاف التجاء تھی کہ وہ مت جائے مگر وہ کمزور نہیں پڑ سکتا تھا اس لیے ایک آخری نگاہ اسکے مکمل وجود پر ڈال کر دروازہ کھول کرکہ باہر نکل گیا جہاں باہر ہی فرید کھڑا شاید اسی کا انتظار کررہا تھا جسکو دیکھ ہاد مزید وہاں روکے فرید کہ ہمرا وہاں سے نکلتا چلا گیا

جبکہ وہ وہی صوفے پر گیر نے کہ انداز میں بیٹھی ہچکیوں سے رونے لگی بھلا آج تو وہ نا جاتا کتنا خوش تھی وہ کہ آج اسکی زندگی مکمل ہوگئی تھی اپنی اولاد کو گود میں اٹھائے وہ کس قدر شکر گزار تھی اپنے رب کی مگر اب آج ہی کہ دن وہ سنکدل ایک بار پھر اسے اپنے ہجر کی آگ میں تنہا جلنے کہ لیے چھوڑ گیا تھا وہ بھی ناجانے کتنی دیر تک

***

ناجانے کتنی دیر وہ یونہی انسو بہا کر خود کو ہلکان کرتی رہی کہ آنسو پونچھتے ہوئے اسکی نظر صوفے پر پڑھ خط پر گئی جس پر اسنے روتے ہوئے خط اٹھا اور کھول کر پڑھنے لگی کہ ناجانے ایسا کیا تھا جو وہ اسے بتانا چاپتا تھا

عا ئرہ۔۔۔۔۔۔ ۔

خط پر لکھے اپنے نام پر اسکا دل دھڑکا بالکل اسی طرح جب وہ اسکا نام پکارتا تھا

آپ جاننا چاہتی تھی ناں کہ میں نے آپ کو انکار کیوں کیا تھا

کیونکہ تب آپکو میں پسند نہیں تھی

اسکے دل نے فورا جواب دیا جس پر اسنے جلدی سے آنسو صاف کیے اور آگئے پرھنے لگی ایسا نہیں ہے کہ آپ مجھے پسند نہیں تھی بلکہ ایسا کچھ نہیں تھا آپ مجھے کبھی ناپسند نہیں تھی عائرہ کی آنکھوں میں اولجھن در آئی اگر وہ ناپسند نہیں تھی تو پھر انکار کیوں کیا تھا اسنے آپ مجھے کبھی ناپسند نہیں تھی نور ہاد بلکہ مجھے آپ تب سے پسند ہیں جب سے پہلی بار میں نے آپکو12 دسمبر2016 میں1 بج کر15 منٹ پر یونیورسٹی کی نماز گاہ میں نماز ظہر ادا کرتے ہوئے دیکھا تھا

آنکھوں میں اولجھن کہ ساتھ حیران بھی چھائی مطلب سپیچ کومپیٹیشن میں ہوئی ملاقات انکی پہلی ملاقات نہیں تھی کیونکہ عائرہ کو وہ دن اور وقت بہت اچھے سے یاد تھا اور وہ دن دسمبر کا نہیں بلکہ اپریل کا تھا9 اپریل2018 کا جبکہ وہ12 دسمبر2016 کی بات کررہا تھا

نیلے رنگ کہ حجاب میں لپٹا کا آپکا وہ پرنور چہرا ہونٹوں ہر پھیلی وہ پرسکون سی مسکراہٹ اور دعا کہ لیے اٹھے آپ کہ وہ ہاتھ

جانتی ہیں وہ منظر اس قدر سحر انگیز تھا کہ ان لمحوں کہ سحر سے آج تک ایک بھی پل کہ لیے میں کبھی باہر نہیں آسکا ان لمحوں نے مجھ پر اس قدر سحر طاری کیا تھا کہ پہلی بار پہلی بار میری نگاہیں کسی منظر کو دیکھ کر ساکت ہوئی تھی میرا دل ان لمحوں میں پہلی بار شدت سے دھڑکا تھا عائرہ کہ میں سب بھول گیا میں کہاں ہوں کیا کرنے آیا تھا سب بھول چکا تھا میں یاد رہا تو صرف آپکا وہ پرنور چہرہ

اسکے لکھے لفظوں کہ تاسیر ایسی تھی کہ عائرہ کو لگا جیسے اسکی سانسیں بھی تھم گئی ہوں مطلب کہ عائرہ نے ہاد کو نہیں بلکہ ہاد نے عائرہ کو چاہا تھا چاہت کا یہ سلسلہ عائرہ سے نہیں ہاد سے شروع ہوا تھا

جانتی ہیں نیلا رنگ مجھے پسند نہیں تھا لیکن ان لمحوں کہ بعد نیلا رنگ میرا پسندیدہ رنگ بن گیا آپ میری آنکھوں کا نور اس لیے ہیں عائرہ کیونکہ آپ کو دیکھ کر پہلی بار مجھے احساس ہوا تھا کہ کوئی ہے جو ہاد سلطان کو زیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مجھے آپ سے پہلی نظر میں عشق نہیں ہوا تھا بلکہ میں پہلی ہی نظر میں آپکا دیوانہ بن گیا تھا نور ہاد اسکے عتر اف عشق کو پڑھ عائرہ کی آنکھوں سے آشکوں کہ ساتھ ساتھ ہونٹوں پر اسودہ مسکراہٹ بھی ابھری میں نے آپکو انکار ناپسندیگی کی وجہ سے نہیں کیا تھا عائرہ بلکہ اس انکار کی وجہ میرا جانا تھا بالکل آج کی طرح جیسے مجھے آج جانا ہے بالکل اسی طرح آج سے پانچ سال پہلے بھی اس رات کو مجھے جانا تھا ایک ایسے ہی سفر پر جہاں سے واپسی کہ بارے میں میں سراسر لاعلم تھا میں نہیں جانتا تھا کہ میں واپس لوٹوں گا یا نہیں اس لیے اس دن میں نے اپنے ہی عشق کو رد کردیا

ایک ٹھیس اٹھی تھی اسکے دل میں ان لفظوں کو پھرتے ہوئے جو محظ لفظ نہیں بلکہ ہاد سلطان کا عتراف عشق تھا میں جانتا تھا کہ آپ مجھے پسند کرتی ہیں میں لاعلم نہیں تھا اپنے لیے آپکے احساسات سے مگر میں مجبور تھا اگر اس دن کی بجائے آپ کسی اور دن یا پھر مجھے معلوم ہوتا کہ میں واپس آجاوں گا تو خدا کی قسم میں کبھی کبھی خواب میں بھی آپکو عزیت دینے کی گستاخی نا کرتا مگر میں میں لاعلم تھا اپنے آنے والے کل سے اس لیے اس دن میں نے آپ کو انکار کردیا اگر میں چاہتا تو اس وقت آپ کو ہاں کردیتا مگر میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں بہت اچھے سے جانتا تھا کہ اقرار کہ بعد آپ ساری عمر ہی سہی مگر میرے انتظار کی راہ تکتے ہوئے خود کو بےمول کردیں گئی اور یہی میں نہیں چاہتا تھا کہ آپ لمحہ لمحہ میرے انتظار میں خود عزیت میں مبتلا رکھیں اس لیے انکار ہی بہتر لگا کیونکہ عشق کہ راہ بہت ظالم ہے عائرہ اس راہ پر چلنے والا تڑپ کر مر تو سکتا ہے مگر کبھی زندہ واپس نہیں لوٹ سکتا خط اتنا ہی تھا جسکو مکمل پڑھنے کہ بعد ناجانے کتنے ہی آنسوں دوبارہ سے اسکی آنکھوں سے نکل کر بےمول ہوتے گئے جبکہ یہ حقیقت جو اس نے بیان کی تھی وہ تو اسکی سوچ سے بالکل برعکس تھی اسکے انکار کہ بعد ناجانے کون کون سے خیال اور سوچیں تھی جو عائرہ نے سوچیں مگر ایسا ویسا تو کچھ تھا ہی نہیں بلکہ وہ انکار اسے صرف اسکی خاطر کرگیا تھا تاکہ اسکے پیچھے وہ عزیت میں مبتلا نا رہے مگر انجان تھا کہ وہ تو پھر بھی تل تل مرتی رہی اور اب اب ایک بار پھر وہ اسی عزیت سے گزر رہی تھی آج بھی تو وہ اسے اسی مراحل پر چھوڑ کر جاچکا تھا مطلب کہ سچ میں اسکا عشق جتنا حسین اتنا ہی ظالم بھی تھا

کتنی دیر وہ یونہی اسکے خط کو سینے سے لگا کر روتی رہی کہ عرہا کہ رونے کی آواز پر ہوش میں آئی اور خط بند کرکہ انسو صاف کرتی اٹھ کر اسکے قریب آئی جو زورو شور سے ہاتھ پاوں مارتے ہوئے رونے کہ ساتھ ساتھ اپنے ہاتھو کو منہ میں ڈال رہی تھی مطلب کہ اسے بھوک لگی تھیں اسکی بھوک کا خیال کر عائرہ نے گہرا سانس بھرا اور وہی بیڈ پر بیٹھ کر اسے گود میں اٹھائے فیڈ کروانے لگی جو پیٹ بھرنے کہ بعد ایک بار پھر پرسکون ہوکر اپنی ماں کی آغوش میں سو گئی جبکہ اسکو سینے سے لگائے عائرہ کہ پاس سوائے صبر کرنے کہ کوئی حل باقی نا تھا اس لیے دل میں بس اللہ سے اسکی سلامتی کی دعائیں کرتی عرہا کہ بعد آیان کو بھی فیڈ کروانے لگی کیونکہ اسکے بعد وہ بھی اٹھ چکا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.