سنڈے ہونے کی وجہ سے آج وہ سبھی لوگ گھر میں موجود تھے جبکہ ارمان بھی ناز کو رات میں ہی واپس لے آیا تھا اس لیے اس وقت وہ سبھی دوپہر کہ وقت با ہر لان میں ٹھنڈی ہوا کا مزا لے رہے تھے آج موسم کافی خوشگوار تھا آسمان پر کالے بادلوں کہ ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی جسکا مزا وہ پورا خاندان ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے لے رہے تھے آج تو خوش قسمتی کہ ساتھ عائرہ بھی ان لوگوں کہ ساتھ موجود تھی ورنہ جب سے اسکا اپنا ہوسپٹل بنا تھا تب سے وہ سنڈے کو بھی اوف نہیں کرتی تھی ہاں ناں عائرہ بھابھی آپکو پتہ ہے وہاں اتنا مزا آیا کہ مت پوچھیں اور تو اور تو ہم نے بابا کہ ساتھ بہت ساری جگا ہیں گھومی اگر کل مان ہمیں لینے نا آتے تو آج میں اور بابا مری جانے والے تھے مگر یہ ہمیں واپس لے آئے
ان سب کو اتنے دنوں کی اپنی ساری ڈیٹلز حرف با حرف بتاتے ہوئے آخر میں وہ ارمان کہ واپس لے آنے پر کچھ افسودہ بھی ہوئی جس پر ارمان نے اسکی شیکایت پر آنکھیں گہمائیں جبکہ باقی سب اسکے کیوٹ سے فیس ایکسپریشنز پر محظ ہنس ہی دیے
کوئی بات نہیں ناز بھا بھی آپکی اس اداسی کا ایک حل ہے میرے پاس
زوہان کی بات پر وہ فورا اسکی طرف متوجہ ہوئی کہ ناجانے کیا حل بتانے والا ہے وہ ہم سب ایک کام کریں گئے کہ گرمیوں کہ چھٹیوں میں جب سب فری ہوئے تو ایک فیملی ٹور ناردن ائیرایاز کا کریں گئے اس سے آپ کی اداسی بھی دور ہو جائے گئی اور ہمارا ایک ساتھ فیملی ٹور بھی ہوجائے گا ٹھیک ہے ناں اممم نوٹ بیڈ یہ برا آئیڈیا تو نہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں جب ہمیں اور آپ سب کو چھٹیاں ہوگئی ناں تو ہم سب ضرور جائیں گئے ٹھیک ہے ناں مان آپ ہمیں لیکر جائیں گئے ناں
اسکی بات پر پرجوش ہوئے اس نے نہایت مصومیت سے ارمان سے بھی پوچھا جو اسکی خوشی کی خاطر خود کو قربان کردینے کو تیار تھا بھلا اسکی چھوٹی سی خوشی پر انکار کیسے کرتا اس لیے مسکراتے ہوئے ہاں کرگیا کہ ناز کہ چہرے پر مزید خوشی پیدا ہوئی اور اسی خوشی میں ناجانے وہ ان سب کو اپنے اتنے دنوں کی کون کون سے قصے سنا سنا کر ہنسانے لگی
***
شام کہ وقت کیچن میں کھڑی وہ بڑے ہی انہماک کہ ساتھ رات کہ کھانے کی تیاری کررہی تھی کہ تبھی ارشان بھی اسکی تلاش میں وہی آیا اور اسکو اپنے کام میں مشغول دیکھ اسکی آنکھوں میں شرارت اتری
دبے پاوں چلتے ہوئے وہ عین اسکے پیچھے کھڑا ہوا اور اچانک پیچھے سے اسکے گرد بازوں باندھے کہ اپنی مہبوت اور اسکی اچانک حرکت پر ڈر کہ مارے دعا کا پیاز کاٹتا ہاتھ کپکپایا اور انگلی پر ہلکا سا کٹ لگ گیا جس پر وہ درد سے کراہی اور وہ جو شرارت کرنے والا تھا شرارت کی جگہ اسکی کر اہ پر فورا پریشان ہوا
دعا۔۔۔۔ ادھر دیکھائیں یار ایم سوری میں بس وہ یہاں آئیں
انگلی سے نکلتے خون کو دیکھ وہ ہڑ بڑا ہی گیا اور اسی ہڑ بڑا ہی میں جلدی سے اسکا ہاتھ پکڑ کر سینک کہ پاس آیا اور ٹوٹی چلا کر پانی ڈالنے لگا جبکہ وہ درد کو بھلائے اسکی ہڑ بڑا ہی دیکھ رہی تھی جو اس قدر پریشان تھا جیسے ناجانے کتنی زیادہ چوٹ لگ گئی ہق ایم سوری یار میں بس آپکو ڈرانے والا تھا مجھے نہیں پتہ تھا یہ چوٹ لگ جائے گئی ایم رئیلی سوری۔۔۔ ۔ یار ایم سوری
کوئی بار نہیں ارشان ہلکا سا کی ہے زیادہ نہیں آپ اتنا پریشان مت ہوں اور بار بار سوری تو مت بولیں دیکھیں خون روک گیا ہے اسکی پریشان کو کم کرنے کی خاطر وہ ہلکا سا مسکراتی ہوئی بولی اور ساتھ ٹوتی بند کرکہ انگلی اسکے سامنے کی جہاں سے خون نکلنا اب بند ہوگیا تھا لیکن اس کہ باوجود اسکی ندامت کم ناہوئی آخر اسکی وجہ سے اسے چوٹ لگ گئی تھی یہ کوئی چھوٹی بات تھوڑی تھی
یہ کیا کرنے لگی ہیں آپ
اسکو دوبارہ چھڑی پکڑتے دیکھ وہ اسکے قریب آئے چھڑی خود پکڑتے ہوئے پوچھنے لگا
کیا مطلب کیا پیاز کاٹنے لگی تھی کھانا بنانا ہے نا
انتہائی مصومانہ انداز میں اسے اسکی بات کا جواب دیے اسنے اسکے ہاتھ سے چھڑی پکڑنی چا ہی مگر ارشان نے چھڑی شلف پر پھینک دی اور اسکا ہاتھ پکڑ کر باہر لاونج کی طرف آگیا کہ وہ ناسمجھی سے اسکو دیکھتی رہی
اشان آپ مجھے یہاں کیوں لے آئے مجھے کھانا بنانا تھا وقت دیکھیں آ۔۔۔۔ ۔
شش چپچاپ یہاں بیٹھیں آپ کوئی کھانا وانا نہیں بنائیں گئی اور یہاں دیکھا ییں اپنی انگلی اسکو صوفے پر بیٹھانے کہ بعد وہ اٹھا سائیڈ ٹیبل میں موجود فرسٹآیڈ بوکس نکالا اور اسکے پاس آکر انگلی پر بینڈیج کرتے ہوئے کام کرنے سے صاف انکار کیا جو اسکے انکار پر منہ کھولے اسے دیکھنے لگی
کھانا نہیں بناوں گئی مطلب۔۔ ۔
مطلب یہ کہ آپ کی ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اسکے بعد آپ بھلا کھانا کیسے بنائیں گئی
اسکی بات کا جواب ارشان نے فورا دیا
ارشان یہ صرف معمولی سا کی ہے اب اس معمولی سے کٹ کی وجہ سے۔۔۔ ۔
جو بھی ہے دعا میں نے کہہ دیا تو کہہ دیا آپ نہیں بنائیں گئی مطلب نہیں بنائیں سمجھی
اور رہی کھانے کی بات تو آپکے حصے کا کھانا میں بنا دوں گا بس بات ختم سختی سے اسکی بات بیچ میں کاٹ اسنے صاف لفظوں میں منا کرنے کہ بعد خود کھانا بنانے کا بھی بولا تاکہ وہ کچھ بولے نا مگر الٹا اسکا منہ زیادہ حیرانگی سے کھولا یہ سوچ کرکہ وہ کھانا بنائیں گا لیکن ارشان آپ بھلا کھانا کیسے بنائیں گئے آپ کو کھانا بنانا آتا ہے
آتا نہیں ہے لیکن میں بنا لوں گا آپ پریشان مت ہوں اور چپچاپ یہی بیٹھی رہے سمجھی کیا ہوا بھئی آپ میری بھابھی پر اتنی سختی کیوں کررہے ہیں
ارشان کو سختی سے دعا کو تنبیہ کرتے دیکھ زوہان ان دونوں کہ پاس آئے پوچھنے لگا جبکہ اسکے ساتھ ہی انوشہ اور منت بھی اندر آئی
لیں زوہان بھی آگیا یہ میری ہیلپ کردے گا کیوں زوہان جواب دینے کہ بجائے الٹا ارشان نے اسکی طرف اشارہ کرکہ دعا کو بے فکر کرنا چاہا جبکہ زوہان نے ناسمجھی سے کندھے اچکا کر ارشان سے یہ جاننا چاہا کہ وہ کیا ہیلپ کرنے والا ہے اسکی کونسی ہیلپ کیسی ہیلپ کوئی مجھے بھی بتائے گا
کچھ نہیں تمہاری بھابھی کہ ہاتھ پر چوٹ لگ گئی ہے تو بس اب رات کا کھانا یہ نہیں میں بناوں گا اور اس میں میری ہیلپ تم کرو گئے
بڑے ہی سادہ لہجے میں ساری ڈینیل زوہان کہ گوش گزار کر ارشان خاموش ہوا مگر اسکی بات سن کر زوہان نے یوں آنکھیں گہمائیں جیسے یہ پوچھ رہا ہو آیا وہ مزاق کررہا ہے کیا بھلا کھانا بنانا اور وہ بھی زوہان سلطان ناممکن
یہ مزاق تھا بھائی؟؟؟ ؟
نہیں بالکل نہیں سچ ہے میں کھانا بناوں گا اور تم اس میں میری ہیلپ کرو گئے
اسی سادہ انداز میں ارشان نے ایک بار پھر جواب دیا کہ اب کی بار زوہان کی آنکھوں کہ ساتھ منہ بھی کھلا جبکہ ارشان کی بات اور زوہان کہ فیس ایکسپریشن کو دیکھ انوشہ اور منت دونوں کو ہنسی آئی اسکی کوئی ضرورت نہیں ہے بھائی آپ رہنے دیں میں اور منت دونوں مل کر کھانا بنا لیں گئی زوہان پر رحم کھا ئیں انوشہ نے اپنی خدمت پیش کی
نہیں بالکل نہیں ۔۔۔۔ ۔ خبردار اگر آپ کیچن میں جانے کا تو دور ایسا کچھ سوچا بھی آپ کوئی کھانا وانا نہیں بنائیں گئی جلدی سے اسکے قریب آئے زوہان نے صاف لفظوں میں منا کیا کہ وہ بیچاری اسکے اس قدر شدید رد عمل پر گھبرا ہی گئی
تو ٹھیک ہے پھر انوشہ کہ جگہ تم میری ہیلپ کروا دو
کیا ہوا آپ سب کس بات کی حبس کررہے ہیں ان سب کی حبس پر اندر آتے ہوئے عائرہ بھی پوچھنے لگی اور اسکے پیچھے ہی ایک ایک کرکہ باقی سب بھی اندر آگئے کہ ارشان نے ان سب کو بھی بتایا کہ آج کا کھانا وہ اور زوہان دونوں مل کر بنائیں گئے جس پر اور کوئی ہونا ہو دامیر سلطان ضرور حیران ہوئے تھے لیکن پھر صرف ہنس دیے کیونکہ یہ تبدیلی بھی صرف انکی اپنی بہوں کہ وجہ سے تھی جو انکے نک چیڑے بیٹوں میں رونما ہوئی تھی
یہ تو اچھی بات ہے بلکہ ہاد آپ ان دونوں کی مدد کیوں نہیں کرتے آپکو تو کھانا بنانا آتا ہے ناں وہ جو جاکر آرام سے صوفے پر بیٹھنے والا تھا اپنی محبوب بیوی کی گوہر افشانی پر یکدم اسکی طرف دیکھنے لگا جو مسکراتے ہوئے اسی کو دیکھ رہی تھی
رہنے دیں بھابھی ہاد بھائی کو کھانا بنانا نہیں آتا میں اور زوہان سنبھال لیں گئے چلو زوہان ارے نہیں کس نے کہا ہاد کو کھانا بنانا نہیں آتا انکو کھانا بنانا آتا ہے بلکہ جتنے دن میں اور ہاد ترکی میں رہے روزانہ میرے لیے ناشتہ ہاد خود ہی بناتے تھے ہاد آپ نے بتایا نہیں ان سب کو۔۔۔ ۔ ارشان کہ جواب پر اسنے فورا انکار کرتے ہوئے ان سبھی کو بتایا کہ کیسے ہاد نے اسکے لیے روزانہ ناشتہ بنایا تھا مگر جہاں اسکی ڈینیل بتانے پر ہاد نے پہلو بدلہ وہی ان چاروں بھائیوں نے یوں آنکھیں پھاڑ کر اپنے ہٹلر جلاد بھائی کی طرف دیکھا جیسے انہیں یقین ہی نا آیا ہو کہ انکا بھائی کھانا بھی بنا سکتا ہے
اپنا منہ بند کرو اور کیچن میں چلو اور تم دونوں بھی جلدی میرے پیچھے آو ان سب کی نظروں سے بچنے کی خاطر وہ اپنی خجالت کم کرنے کی خاطر زوہان اور ارشان کہ ساتھ ساتھ ارمان اور فیضان کو بھی اپنے پیچھے آنے کا حکم دیے خود کیچن کی طرف چلا گیا جس پر چاہ نچار ارشان اور زوہان کہ ساتھ ساتھ ارمان اور فیضان کو بھی جانا پڑا ورنہ یقینی انکا ہٹلر بھائی ہٹلر بن بھی جاتا جبکہ ان سب کی بیچاری شکلوں اور ہاد کی خجالت پر وہ پانچوں بھی ہنستے ہوئے وہی دامیر سلطان کہ ساتھ بیٹھ کر باتوں کہ ساتھ انتظار کرنے لگی کہ ناجانے آج کیا بنے گا
***
اسلام ع!
لیکم
یار بھائی روٹی ایسے تھوڑی بناتے ہیں ہاتھوں پر ہلکا ہلکا دباو ڈالے ورنہ ایسے تو بار بار چیپک جائے گئی دو گھنٹوں کی کوشش اور محنت کہ بعد ان سب نے سالن میں اچاڑ گوشت اور مٹر قیمہ بنایا تھا مگر اصل محنت تو اب ان پانچوں کو گول روٹی بنانے میں لگ رہی تھی کیونکہ سالن تو رو دھو کر وہ لوگ ہاد کی مدد سے بنا چکے تھے مگر اب مسئلہ روٹی کا تھا کیونکہ روٹی ہاد کو بھی بنانی نہیں آتی تھی اس لیے پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ چاروں ایک ایک کرکہ اپنی طرف سے کوشش کرچکے تھے مگر مجال تھی کہ کسی نے بھی کوئی ڈھنگ کی روٹی بنانی تو دور بیلی بھی ہو
اگر تمہیں تمہں اتنا ہی مسئلہ ہورہا ہے تو لو خود بنا لو بیلنے کو پٹخنے کہ انداز میں شلف پر رکھ فیضان نے کرتے ہوئے اسے خود ہی بنانے کا کہا جو بار بار اسے ٹوک دیتا
ہاں تو کب سے بول تو رہا ہوں کہ مجھے بنانے دیں مگر آپ سب ہیں کہ نہیں خود ہی تیس مار خان بن رہے تھے
زبان کی جگہ اگر تم اپنے ہاتھ چلاو تو زیادہ بہتر ہوگا زوہان سلطان
اسکو آنکھیں دیکھائے فیضان پیچھے ہٹا کہ اسنے بھی ناک چڑہائی
کررہا ہوں بے فکر رہیں آپ سب سے تو بہتر ہی بناوں گا
ان چاروں کو باری باری دیکھ اسنے بیلنا اٹھایا اور چکنے پر موجود بیلی ہوئی آڑی ترچھی روٹی اٹھا کر سائیڈ پر رکھی اور نئے آنے کا اچھے سے گول پیڑا بنا کر بلنے لگا کہ وہ چاروں بڑے ہی دیہان سے اسکو روٹی بیلتے ہوئے دیکھ رہے تھے جیسے ناجانے دنیا کا ایسا کونسا انوکھا کام وہ سرانجام دے رہا ہو جبکہ گول روٹی بن جانے پر زوہان کا اپنا انداز ایسے ہی تھا جیسے سچ میں کوئی انوکھا کام وہ کرچکا ہو گول روٹی بیلنے کہ بعد اسنے بہت اچھے سے روٹی کو توے پر ڈالا اور تیز آنچ پر ہلکے ہلکے سنکیے لگا کہ روٹی پھولنے کہ ساتھ کافی نرم بھی بنی جس پر اسنے آنکھوں میں چمک اور اترا کر ان چاروں کی طرف دیکھا جنہوں نے اسے ایسے انگور کیا جیسے دیکھا ہی نا ہو
دیکھا کتنی اچھی روٹی بنائی ہے میں نے اگر آپ سب پہلے مجھے بنانے دیتے تو کب کی بن جاتی اپنے کندھوں کو اتراتے ہوئے اسنے روٹی پلیٹ میں رکھی کہ ان چاروں نے آنکھیں گہمائیں ٹھیک ہے اب زیادہ بولو نہیں اور جلدی سے سب باقی روٹیاں بھی بناو ہاتھ ہوا میں لہرا کر ٹھیک ہے کہتے ہوئے ہاد نے اسے باقی روٹیاں بنانے کا بھی کہا کہ اتنی ساری روٹیاں بنانے پر زوہان کی آنکھیں پھٹی کیا مطلب میں بناوں اچھی بنی ہے تو اسکا مطلب یہ تھوڑی کہ میں بناوں گا آپ سب بھی تو میرے ساتھ ہے خود بنائیں
بیلنے کو واپس شلف پر رکھتے ہوئے اسنے ہاتھ لہرا کر صاف انکار کیا مگر بدلے میں ہاد کی پڑنے والی گھوری پر حلق تر کرتے ہوئے اسنے مصوم سی روندو شکل بنا کر چپچاپ بیلنا پکڑا اور جلتے کرتے باقی کی روٹیاں بھی بنانے لگا جبکہ وہ چاروں یوں اسکے سر پر کھڑے ہوکر تب تک پہرا دیتے رہے جب تک مکمل روٹیاں بن نہیں گئی جیسے اگر وہ ہٹے گئے تو زوہان سلطان فرار ہوجائے گا
***
ٹھیک تین گھنٹے بعد ان پانچوں نے کھانا ڈائننگ ٹیبل پر لگا کر ان سبھی کو آنے کا کہا جو آکر ٹیبل پر بیٹھی اور عائرہ کہ علاوہ آج پہلی بار ان پانچوں کہ ساتھ سا تھ دامیر سلطان اور منت نے بھی اپنے بھائیوں کہ ہاتھ کہ کھانا کھایا جو بہت زیادہ اچھا نا سہی مگر اتنا برا بھی نہیں تھا لیکن کھانا چاہے جیسا بھی تھا ان سبھی کہ شوہروں نے اتنی محبت اور پیار سے بنایا تھا کہ ان سبھی ہلکی پھلکی تعریف بھی کردی
کھانا تو آپ سب لوگ جیسے تیسے بنا چکے ہیں تو اب زرہ جاکر اسی طرح اپنا پھلا یا ہوا گند بھی سمیٹ دیں کھانا مکمل کرنے کہ بعد جب وہ چاروں برتن رکھنے کیچن میں گئی تو کیچن کی حالت دیکھ ایک بار ان سبھی کہ منہ حیرت سے کھولے کیونکہ کیچن میں حالت بالکل ایسی تھی جیسے وہاں پر زلزلہ ایا ہو یا پھر کوئی جنگ لڑی گئی ہو ہر چیز یہاں وہاں گیری پڑی گند سبزیوں کہ چھلکے آٹا اور ناجانے کیا کیا بکھرا پڑا تھا جس پر عائرہ نے باہر آتے ہوئے ان سبھی کی طرف دیکھ کر ہلکا سا مسکرا کر کہا کہ ان پانچوں نے ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھا
کیا مطلب بھابھی؟؟؟؟ ؟
سوال ار شان نے کیا
مطلب یہ میرے پیارے دیور جی کہ کھانا بناتے ہوئے جو جنگ عظیم آپ پانچوں بھائی کیچن میں چھیڑ کر آئیں ہیں اب اسے جاکر سمیٹ بھی دیں اسی سادہ انداز میں دوبارہ بولتے ہوئے وہ آکر اپنی جگہ پر بیٹھی کہ ہاد نے یوں آئیبروز اچکا کر اسکی طرف دیکھا جو پہلے کھا نا بنانے میں اسے پھسا چکی تھی اور اب صفائی کرنے کا بھی بول رہی تھی جبکہ اور کسی کی نا سہی مگر زوہان کی سانس حلق میں ضرور اٹکی کیونکہ اچھے سے جانتا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو شامت اسی کی آئے گئی
عائرہ بھابھی اسکی کیا ضرورت ہے بھلا صبح ملازمہ آئے گئی تو سب سمیٹ دے گئی بڑے ہی مصومانہ مسکراہٹ کہ ساتھ زوہان نے اسے مشورا دیا جس پر الٹا عائرہ مسکرا دی کیوں وہ سارا گند ملازمہ نے پھلا یا ہے کیا جو وہ سمٹیں گئی بالکل عائرہ بھابھی ٹھیک کہہ رہی ہیں کیچن میں اتنا سارا گند آپ سب نے ڈالا ہے تو آپ سب خود ہی جاکر صاف کریں
عائرہ کی بعد ناز نے بھی ہاتھ جھلا کر اپنی رائے دی جس پر ہاد کہ ساتھ ساتھ ارمان نے بھی اپنی چھوٹی سی بیوی کو دیکھا جو زور و شور سے عائرہ کی سائیڈ لے رہی تھی
میرے خیال میں عائرہ بھابھی کہ بات ٹھیک ہے جب گند آپ سبھی نے ڈالا ہے تو سمیٹنا بھی ان سبھی کو چاہیے
اب کی بار سائیڈ دعا نے بھی لی کہ ان دونوں کہ ساتھ ساتھ ارشان نے بھی دعا کو دیکھا جو بول کر اب چپ ہوگئی تھی کیا مجھے ایسے مت دیکھیں آپ تینوں کی بیویوں نے آپ تینوں کو کہا ہے اگر میری بیوی مجھے بولے گئی تو میں بھی چلا جاوں گا
ان تینوں کو اپنی طرف دیکھتے پاکر زوہان نے فورا ہاتھ جھلا کر معاملہ انوشہ پر ڈالا جو چپ ہی رہی اگر آپ سب لوگ آج کی رات اپنے اپنے کمروں سے باہر نہیں گزارنا چاہتے تو بہتر ہوگا بنا کوئی بہانہ بنائے چپچاپ جاکر اپنا پھلا یا ہوا گند سمٹے ورنہ آج کی رات آپ پانچوں بھائیوں کو ایک ساتھ باہر لاونج میں ہی گزارنی پڑے گئی ان پانچوں کی اکسکیوزیز پر عائرہ نے دھمکی سے کام لیا جس پر سب سے پہلے شرافت کا مظاہرا کرتے ہوئے ہاد اٹھا اور اسکے پیچھے ارشان ارمان اور فیضان بھی جبکہ ان چاروں کہ اٹھ جانے پر روتے دھوتے زوہان کو بھی اٹھنا پڑا اور بس پھر ٹھیک دس منٹ بعد سلطان میشن کہ کیچن کا منظر کچھ ایسا تھا کہ گھر کا سب سے بڑا بیٹا ینی ہاد سلطان شہانہ انداز میں کرسی پر بیٹھا اپنے چاروں بھائیوں پر حکم چلانے کہ ساتھ ان سبھی کو انسٹرکیشنز بھی دے رہا تھا جسکو فلو کرتے ہوئے ارشان سلطان ایک ایک کرکہ سارے برتن باہر سے اٹھا کر سینک میں رکھ تھا جبکہ ارمان سلطان ہاتھ میں کپڑا پکڑ کر شلف اور ان پر گیرے گند کو صاف کررہا تھا فیضان سلطان کہ ہاتھ میں چھاڑو تھا جس سے وہ زمین پر بکھرے سارے گند کو اکھٹا کررہا تھا اور زوہان سلطان سارے برتن دھونے میں مصروف تھا جبکہ دل میں وہ ارشان کو رج رج کی کوس رہا تھا جسکی وجہ سے اسے اس مصبت میں پھنسنا پڑا اور ساتھ ساتھ اپنے باقی بھائیوں کو بھی کوس دیتا جو چھوٹا ہونے کہ وجہ سے خوب اس ہر چڑہائی کرکہ سارا کام اسی سے کروا رہے تھے
***
باتوں سے فری ہوکر مہرماہ کمرے میں آئی تو سامنے ہی اسے بیڈ پر لیٹے پایا جو شاید تھکن کی وجہ سے ایسے ہی لیٹ گیا تھا اسکی تھکن کا احساس کر وہ دوبارہ باہر نکلی اور تقریبا دس منٹ بعد واپس آئی تو ہاتھ میں دو چائے کہ مگ تھے
فیضان۔۔۔ ۔
اسنے آنکھیں کھول کراسکی طرف دیکھا جو ہاتھ میں چائے کا مگ پکڑے کھڑی اسکے اٹھنے کا انتظار کررہی تھی
تھنکیو یار قسم سے اس وقت اسکی اشد ضرورت محسوس ہورہی تھی اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اسنے مگ پکڑا اور گھونٹ لگانے کہ بعد اسکا شکریہ بھی ادا کیا جو ہلکا سا مسکرا کر اسکے ساتھ ہی دوسری طرف اپنی جگہ پر آکر بیٹھی اور چائے پینے لگی
ویسے سچ میں حوصلہ ہے آپ عورتوں کا جو روزانہ کیچن کو سنبھال لیتی ہیں ورنہ آج پہلی بار کیچن میں جاکر کھانا بناتے ہوئے جو حال ہم سب کا ہوا ہے اس پر تو قسم سے پناہ ہی مانگنی چاہے کھانا بنانا اتنا مشکل ہوتا ہے مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا
اتنا مشکل بھی نہیں ہے بس آپ نے پہلی بار بنا یا ہے ناں اس لیے مشکل لگا ورنہ ایک بار بنانے لگ جاو تو مزا آتا ہے اسکی بات پر مسکراتے ہوئے مہرماہ نے جواب دیا اور اپنے چائے ختم کرکہ مگ سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہاں یہ تو ہے لیکن خیر میری پناہ جو میں دوبارہ کھانا بنانا تو دور کیچن میں بھی جاوں اگر مجھے معلوم ہو تا ناں کہ آج کی چھٹی کیچن میں گزر جائے گئی تو قسم سے میں دوستوں کہ ساتھ باہر نکل جاتا پھر تو آپکو ارشان سر کو ہنڈس اوف دینا چاہے آخر انکی وجہ سے ہی تو آپ سبھی پھنس گئے اسکے جواب پر اب کی بار فیضان مسکرایا کہ آج پہلی بار اسکو یوں مسکراتے دیکھ مہرماہ کہ دل میں گدگدی ہوئی آخر اسنے تو اسے پہلی بار ہی مسکراتے دیکھا تھا جبکہ اسکے یوں دلچسپی سے دیکھنے پر فیضان نے بغور اسکی طرف دیکھا جس پر وہ فورا گھبرا کر نظریں چرا گئی اور اسکا یوں پہلے خود کو دیکھنا اور پھر نظریں چڑانا اسے کافی پسند آیا لیکن فلحال اسنے ظاہر نہیں کیا بلکہ یہاں وہاں کی باتیں کرتے ہوئے اسکی گھبراہٹ ختم کرنے لگا
***
رات کہ تقریبا11 بجے کا وقت تھا کہ عائرہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر وہ اسے جلدی سے ہوسپٹل لے آیا اور اب بے چینی اور بےتابی سے اوپریشن روم کہ باہر چکر پر چکر کاٹ رہا تھا جبکہ اسکے دائیں جانب کھڑا زوہان اور بائیں جانب کھڑے ارشان اور دامیر سلطان اسکی بے چینی اور گھبڑاہت پر صرف ہنس ہی رہے تھے جسکے انداز میں آج پہلی بار ان سبھی نے گھبراہٹ دیکھی تھی وہ بھی صرف اس لیے کیونکہ اسکی متاع جان ان تکلیف دہ مراحلوں سے گزرتی اسکی اولاد کو اس دنیا میں لانے والی تھی اور یہی وجہ تھی کہ اسکی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے وہ خود بھی کچھ بے چین اور گھبرایا ہوا لگ رہا تھا اسکا بس نہیں چل رہا تھا ورنہ جاکر فورا اسکی تکلیف خود لے لیتا مگر بےبس تھا کیونکہ یہ تکلیف دہ مراحل عائرہ کو خود ہی تہہ کرنے تھے ابھی اسے اسی بے چینی میں ناجانے اور کتنا وقت گزرتا کہ تبھی دو آرمی سولجرز مکمل یونیفارم میں ملبوس چلتے ہوئے اسکے پاس آئے اور ایک ساتھ سلیوٹ اور سلام کیا مگر ان دونوں کی اچانک آمد پر وہ اور باقی حیران ضرور ہوئے تھے
اسلام علیکم سر۔۔ ۔
واعلیکم سلام تم دونوں یہاں سب خیریت ہے ؟؟؟ ؟
یس سر کرنل وہاب بیگ نے آپکے لیے ایک پیغام بھیجا ہے ان میں سے ایک سولجر نے مودب انداز میں اسے اپنے آنے کی وجہ کہ ساتھ ایک خط بھی دیا جو اولجھن میں پکڑ کر وہ پڑھنے لگا مگر جیسے جیسے وہ پڑھ رہا تھا ویسے ویسے اسکے ماتھے پر پریشان شیکنوں کا جال مزید بڑھتا گیا جبکہ اسکی پریشانی پر دامیر سلطان بھی کچھ پریشان ہوئے
کیا بات ہے ہاد سب خیریت ہے
ہیڈ کواٹر سے آڈرز ہیں مجھے فورا جانا ہوگا
اسکے جواب پر اب سچ میں دامیر سلطان کہ ساتھ ساتھ ارشان اور زوہان بھی پریشان ہوئے کب نکلنا ہے ؟؟؟ ؟
ابھی سر۔۔۔ ۔
ہممم سولجر کہ جواب پر اسنے محظ سر ہلایا اور ایک نظر اوپریشن روم کہ بند دروازے کی طرف ڈال مزید وہاں روکے ان دونوں سولجرز کہ ساتھ وہاں سے نکل گیا اور اسکے جانے کہ پانچ منٹ بعد ہی نرس نے باہر آکر انہیں خوشخبری سنائی جس پر وہ سبھی ہاد کی فکر چھوڑ آنے والے دو ننھے مہمانوں کی آمد پر خوشی سے پاگل ہوئے ان دونوں بچوں کی پیدائشی پر ناصرف سلطان میسں کہ افراد بلکہ پورا اے ایم ہوسپٹل اور اس میں کام کرنے والا ہر شخص بھی خوش تھا آخر وہ بچے عائرہ کہ تھے بھلا کیسے خوش نا ہوتے دامیر ساطان اور فاروق صاحب نے تو اپنی اپنی خو شی کا اظہار کرتے ہوئے پورے ہوسپٹل میں میٹھائی بٹوائی کئی بکرے ان دو ننھے مہمانوں کہ سر سے وار کر صدقے میں دے دیے جبکہ باقی سب بھی خوشی کہ خبر ملتے ہی فورا ہوسپٹل پہنچ چکے تھے اور اب ہوسپٹل کہ روم نمبر36 کا ماحول ایسا تھا جیسے کوئی شادی کا سماں ہو سبھی ان دو ننھے مہمانوں کہ آمد پر اپنی اپنی جگہ بے انتہا خوش تھے مگر اس سب کہ باوجود صرف ایک وہی تھی جو خوش ہونے کہ ساتھ ساتھ اداس بھی تھی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اپنی اولاد کو سب سے پہلے گود میں وہ خود اٹھائے آخر اپنی پرنسس کہ آمد کا انتظار تو سب سے زیادہ اسی کو تھا مگر افسوس کہ اس وقت وہ اسکے پاس موجود نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ اتنی بڑی خوشی کہ باوجود وہ اداس تھی