Chapter 40: باب 40

گھر جانے کی بجائے وہ اسے اپنے ساتھ اپنے پارٹمینٹ میں ہی لے آیا تھا تاکہ اتنے دنوں سے جو ہجر وہ دونوں کاٹ رہے تھے اب اکیلے میں وقت گزار سکیں لیکن جب سے وہ یہاں آئی تھی بالکل خاموش تھی اور خاموشی سے زیادہ زوہان کو اس بات کی ٹینشن لگی تھی کہ کہیں وہ اس سے ناراض تو نہیں

ناراض ہیں

وہ دونوں لاونج میں ہی بیٹھے تھے جب وہ اسکے ساتھ بیٹھ کر بڑی ہی محبت سے پوچھنے لگا مگر سامنے سے صرف خاموشی جواب میں ملی

نوش۔۔۔ ۔

ہائے ایک تو اس ظالم کا یوں خود کو پکارنا وہ تو نام پر ہی مر مٹنے کو تیار ہوتی

کچھ تو بولیں کیوں اس عاشق کو اپنی چپ کی مار مار رہی ہیں اسکے ہاتھوں پر ہاتھ رکھ وہ بڑی ہی محبت سے اسکا چہرا اپنی طرف کرتے ہوئے بولا کہ اسنے نگاہیں اٹھا کر اسکی آنکھوں میں دیکھا مگر بولی اب بھی نہیں معاف کردیں ائی پر و میس دوبارہ کبھی آپکو ایسے بنا بتائے نہیں جاوں گا لیکن پلیز کچھ تو بولیں nAm pregnant zoha.... اسکی التجاء بھرے لہجے کہ کچھ دیر بعد جب وہ بولی تو اسکی بات پر چند لمحوں کہ لیے ساکت وہ ہوا ک۔ کیا کہا آپ نے

سانسوں کی رفتار کم ہونے کہ ساتھ زبان بھی لڑکھڑائی

میں ماں بننے والی ہوں زوہان

اسکی آنکھوں میں دیکھ اسنے ایک بار پھر وہی الفاظ دہرائے جس کو سننے کہ بعد اب جیسے زوہان سلطان کو کوئی خزانہ مل گیا تھا وہ اس قدر خوش ہوا کہ دل چاہا ڈھول پیٹے بلکہ مسجدوں میں جاکر اعلان کریں کہ وہ باب بننے والا ہے

س۔ سچ سچی نوش آپ سچ کہہ رہی ہیں میں

میں بابا بننے والا ہوں یار نوش میں باب بننے والا ہوں تھنکیو تھنکیو سو مچ نوش

آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے زوہان سلطان کو کس قدر بڑی خوشخبری دی ہے اسکے چہرے کو جابجا چومتی ہوئے وہ خوشی کی انتہاوں کو پہنچتا اسے اپنی خوشی کی حد بتا رہا تھا جو اسکی خوشی پر ناجانے کیوں پر ہلکا سا مسکرائی تھی لیکن اس مسکراہٹ کہ پیچھے کچھ تو ایسا تھا کہ زوہان پریشان ہوا

کیا ہوا آپ خوش نہیں ہیں کیا کچھ ہوا ہے

زوہان۔۔ ۔

جی بولیں

مجھے ڈر لگ رہا ہے

اسکے نم لہجے میں کہی گئی بات پر وہ چونکا

لیکن کیوں

اگر ہماری بیٹی ہوئی اور کل کو اسکے سسرال والوں کو یا کسی اور کو معلوم ہوا کہ اسکی ماں۔۔۔ ۔ ششس

یہی روک جائیں اپنے دماغ میں ناجانے کون کون سی سوچیں پالتی وہ ان سوچوں کو زبان پر لاتی کہ اسنے فورا انگلی اسکے ہونٹوں پر رکھ کہ الفاظوں پر بندھ بندھا

کیونکہ اسکی اتنی سی بات پر ہی اسکہ سوچ کا اندازہ وہ بہت اچھے سے لگا چکا تھا

آپ کو منا کیا تھا نا یہ سب سوچنے کہ لیے پھر دوبارہ یہ سب کیوں سوچ رہی ہیں آنکھوں کہ ساتھ ساتھ اسکے لہجے میں بھی سختی تھی جسکو محسوس کروہ پلقویں جھکا آنسو بہانے لگی لیکن زوہان

نوش

یہ بات ہر بار کیوں بھول جاتی ہیں کہ آپ اب صرف میری بیوی ہیں اور آپکے وجود میں سانس لیتی جان میری اولاد ہے زو ہان سلطان کی اولاد دنیا والے کیا سوچتے ہیں کیا نہیں اس بات کی فکر کیوں کررہی ہیں جب میرے لیے اہم صرف آپ ہیں تو کیا آپ کہ لیے صرف اہم میں نہیں ہوسکتا کیا یہ دنیا اور انکی باتیں آپ کہ لیے مجھ سے زیادہ اہم ہیں

اسکی سوچ پر افسودہ ہوئے اسنے جیسے شکوہ کیا کہ کیوں ہر بار اسکی بے انتہا محبت پر دنیا والوں کو ترجیع دے جاتی تھی اگر آپ کہ لیے یہ دنیا اور اسکی باتیں اتنی ہی اہم ہیں تو ٹھیک جائیں جاکر مار دیں میرے بچے کو زوہان اسکی خاموشی سے آنسو بہانے پر وہ یکدم غصے سے کھڑا ہوئے سخت لہجے میں بولا جبکہ وہ اسکی بات پر تڑپ ہی تو اٹھی تھی بھلے وہ یہ ساری سوچیں وہ سوچتی تھی مگر اپنی اولاد کی جان لینے کا تو سن کر ہی اسکی روح فنا ہوئی تھی

کیا زوہان

ٹھیک تو کہہ رہا ہوں پہلے آپ کو یہ فکر تھی کہ دنیا والے کیا سوچیں گئے کہ میں نے کس سے شادی کی اور اب آپ کو یہ فکر لاحق ہوگئی ہو گئی ہے کہ دنیا والے بچے کہ بارے میں کیا سوچیں یگی حد ہے نوش ینی آپ کہ لیے مجھ سے اور میرے بچے سے زیادہ یہ دنیا ہے تو ٹھیک ہے جائیں اور جاکر اس قصے کو ختم کردیں اسکی بار بار کی ایک ہی سوچ پر اب کی بار وہ پیار کی بجائے سختی پر اترا تھا کیونکہ جانتا تھا کہ جب لوگ پیار سے نا سمجھیں تو حتیار سختی کا ہی استعمال کرنا چاہیے کیا پتہ نشانہ ٹھیک جگہ پر لگے ایم سوری ائی پر و میس میں دوبارہ ایسا کچھ نہیں سوچوں گئی بلکہ بولوں گئی بھی نہیں پر پلیز ایسا مت بولیں میں تو کبھی مر کر بھی ہمارے بچے کہ لیے ایسا نہیں سوچ سکتی

دونوں ہاتھوں سے اپنے آنسو پونچھتے وہ فورا کھڑی ہوکر اسکے پاس آئی اور ٹپ ٹپ آنسو بہاتی ہوئی معافی کہ ساتھ وعدہ بھی کرگئی جو تیر نشانے پر لگنے پر مسکرایا اور اسکے آنسو انگلی کہ پروں سے صاف کرنے لگا

میں جانتا ہوں آپ ہماری اولاد کہ لیے ایسا کبھی نہیں سوچ سکتی اس لیے ہی تو چاہتا ہوں آپ یہ سب الٹا سیدھا سوچنا بند کردیں اور صرف مجھے اور ہمارے بچے کو امپورٹنس دیں یار

اس بار سختی کی بجائے وہ پیار سے بولا کہ وہ فورا بچوں کی طرح سر زور زور سے ہاں میں ہلانے لگی اور اسکی اس حرکت پر وہ دل جان سے مسکرائے اسکو اپنے سینے سے لگا کر اس احساس کو محسوس کرنے لگا جس احساس نے آج اسے اور اسکے رشتے کو مکمل کردیا تھا من چاہے شخص کا ساتھ اور اسکے نسب سے ملی اولاد آپکو کس قدر سکون اور خوشی بخشتی تھی یہ اسے آج محسوس ہوا تھا اسکی محبت اسکے بچے کی ماں بننے والی تھی اس خوشی نے تو جیسے اسے آسمان کی گہرایوں تک پہنچا دیا تھا

***

مہرو یار بات تو سنو قسم سے میں جانتی ہوں تم ناراض ہو لیکن ایک پر سوچ کر تو دیکھو میں بھلا کیسے بتاتی تمہں جب سے مہرماہ کو اسکی حقیقت معلوم ہوئی تھی تب سے وہ اس سے سخت ناراض تھی کہ کیوں اسنے اتنی بڑی بات اس سے چھپائی جبکہ وہ ناجانے کتنی بار اسکے آگے پیچھے گھومتے ہوئے معافی مانگ چکی تھی لیکن مجال تھی جو مہرماہ نے اسکی معافی پر کان دہرے ہوں

مہرو۔۔۔۔ ۔ زوبی میرا دماغ خراب مت کرو کیونکہ الڑیڈی مجھے تم پر بہت زیادہ غصہ ہے اس لیے بہتر ہوگا میرے آگے پیچھے گھومنا بند کردو اس وقت نا تو مجھے تمہاری کوئی بات سننی ہے اور نا ہی کوئی صفائی دو ٹوک انداز میں اسکو خود سے دور رہنے کا بول وہ اپنے کمرے میں چلی آئی جبکہ زوبیہ اسکے روکنے کہ باوجود خود بھی اسکے پیچھے کمرے میں داخل ہوئی

ایسے کیسے دور رہوں تم ناراض ہو مجھ سے تو بھلا میں کیسے دور رہ سکتی ہوں یار میری بات سمجھنے کی کوشش کرو کہ یہ سب میں نے تمہیں اس لیے نہیں بتایا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی تم اور ماما بابا مجھ سے دور ہوں

اسکے سامنے آکر وہ دوبارہ صفائی دینے لگی اور وہ اسکی صفائی پر محظ سر جھٹک گئی کہ زوبیہ مز ید کوئی صفائی پیش کرتی فیضان کہ آنے پر وہ بعد میں بات کرنے کا سوچ باہر نکل گئی جبکہ وہ خود غصے سے منہ پھلا ئے جاکر بیڈ پر بیٹھی اور اپنے موبائل میں کچھ سکرول کرنے لگی اور فیضان اسکے پھولے منہ اور زوبیہ کی پریشانی کی وجہ اچھے سے جانتا تھا اس لیے ان دونوں کہ معاملے میں کچھ کہنے کی بجائے انہیں انہی کہ حالات پر چھوڑتا اپنا بیگ صوفے پر رکھ کر فرش ہونے چلا گیا کیونکہ آج رات اسے بہت ضروری کیس ریڈ کرنا تھا

***

آج بہت دنوں بعد وہ ریلکس اور کچھ وقت گزارنے کہ لیے سویمینگ کررہا تھا کیونکہ عائرہ نیچے سب کہ ساتھ موجود تھی تقریبا دس منٹ ہی گزرے تھے کہ وہ سب سے اجازت لیکر کمرے میں آئی لیکن کمرے کہ بجائے اسے اپنا موسٹ فیورٹ کام کرتے پایا اسکو سویمینگ کرتا دیکھ وہ خود بھی وہی چلی آئی اور چیئر پر بیٹھنے کہ بجائے وہی پول کی ایک سائیڈ پر پیر پانی میں ڈال کر بیٹھ گئی پانی خاصہ ٹھنڈا تھا جس میں پیر ڈالتے ہی ایک سرد لہر اسکے پورے وجود میں دوری لیکن اس کہ باوجود اسنے پیر پانی میں ہی رہنے دیے

جبکہ اسکے بیٹھنے پر وہ یونہی تیرتے ہوئے اسکے قریب آیا

آپ نے بتایا کیوں نہیں کہ آپ منت کہ بارے میں پہلے سے جانتی تھی

اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکرئے محبت پاش نظروں سے اسکے نقش نقش کو نہارتے ہوئے وہ پیار سے پوچھنے لگا

کیونکہ میں چاہتی تھی آپ خود مجھے بتائیں

بنا چھپائے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے فورا جواب آیا

اور اگر میں نہیں بتایا تو۔۔ ۔

تو کو لمبا کھنیحلتے ہوئے اسنے آخرمیں آئیبرو اچکائی کہ وہ اسکے سوال پر ہلکا سا مسکرائی

تو میں انتظار کرتی تب تک جب تک آپ خود نہیں بتا دیتے اسکے پرامید جواب وہ سر جھٹک کر مسکرایا اور اپنے ساتھ احتیاط سے اسے بھی پانی میں اتارا جو یکدم ٹھنڈے پانی میں اترنے پر ٹھرٹھرائی

ایک ہاتھ سے گرفت اسکی کمر پر جمائے دوسرے سے اسنے اسکے بالوں میں لگا کیچڑ اتارا جس پر اسکے بال کمر کہ ساتھ ساتھ پانی میں بھی لہرائے

ناز کہاں ہیں

آپ کیوں پوچھ رہی ہیں

اسکے بالوں کو ہاتھ سنوارے وہ مخمور لہجے میں بولا

ویسے ہی ارمان پچھلے چار دن سے پاگلوں کی طرح اسے ڈھونڈ رہا ہے لیکن اسکا کچھ معلوم نہیں ہوا تو بس اسی لیے پوچھ رہی ہوں کہ ایسی کونسی جگہ آپ نے اسے بھیج دیا ہے کہ اسکا کوئی سراغ بھی نہیں مل رہا

ارمان کی اداسی پر ہمدردی جتائے وہ اسکے بارے میں کچھ نا معلوم ہونے پر کچھ مشکوک بھی ہوئی پریشان نہیں ہوں جہاں بھی ہے بالکل ٹھیک ہے اور صرف ٹھیک نہیں بلکہ پہلی بار اپنے باب کہ ساتھ وقت گزار کر بہت زیادہ خوش اور ایکسائٹیڈ بھی ہے وہ کہاں ہے یہ بتانے کہ بجائے اسکی خیریت بتائی گئی جبکہ اس جواب پر عائرہ نے ماتھے پر شیکنوں کا جال بنا

وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ تو بتائیں وہ ہے کہاں

لہجے میں تجسس سموئے اسنے دوبارہ سوال کیا مگر وہ جواب دینے کی بجائے آرام سے اسکی کمر پول کی دیوار کہ ساتھ ٹکا ئے چہرا اسکی گردن میں چھپا کر اسکی خوشبو کو محسوس کرنے لگا اور وہ جواب نا ملنے پر غصہ ہوئی

آپ تو ایسے چھپا رہے ہیں ہاد جیسے میں جاکر ارمان سے آپکی مخبری کرد وں گئی چھپا نہیں رہا بس بتانا نہیں چاہ رہا اور وہ بھی صرف اس لیے کیونکہ میں بہت اچھے سے جانتا ہوں کہ آپ ایسا ہی کریں گئی اسکی حساس اور ہمدرد طبیعیت کہ باعث وہ فورا پریقین لہجے میں بولا کہ وہ آنکھیں چھوٹی کر اسے گھورتی رہ گئی

نہیں بتانا تو سیدھی طرح بولیں نا یہ خامخا بات پلٹنے کی کہا ضرورت ہے اسکے سینے پر دونوں ہاتھوں کا دباو ڈال اسنے اسے خود سے پڑے دھیکیلا اور تیرتئے ہوئے دوبارہ آکر کنارنے پر بیٹھ گئی جبکہ وہ اسکی مصوم سی ناراضگی پر خود بھی تیرتے ہوئے اسکے ساتھ ہی آکر بیٹھ گیا اور تھوڑا پیچھے کہ جانب جھکتے ہوئے ٹاول اٹھا کر اسکے گیلے بال خشک کرنے لگا میں نوٹ کررہا ہوں آجکل آپ بلاوجہ بات بات پر چیڑ نے لگی ہیں اور یہی نہیں خامخا میں ناراض بھی ہوجاتی ہیں

بالوں کو ہلکے ہلکے ٹاول سے خشک کرتے ہوئے وہ اسکی ناراضگی پر بولے بغیر نا رہ سکا

کیوں آپ کو مسئلہ ہے میرے ناراض ہونے سے

منہ بنا کر وہ فورا خفگی سے بولی

آپ سے جڑی کوئی بھی چیز میرے لیے مسئلہ نہیں بن سکتی نور ہاد نہایت محبت سے جواب دیے اسنے اسکے دائینے روخسار پر اپنے لب رکھے جس پر وہ اسکے جواب اور محبت دونوں پر خفگی بھلائے دھیما سا مسکرا دی

چلیں اٹھیں جاکر چینچ کریں ورنہ خامخا میں میری پرنسس کو ٹھنڈ لگ جائے گئی اپنی بجائے اپنی پرنسس کی فکر وہ دوبارہ اسے گھور کر رہ گئی جسے پرنسس کہ علاوہ کچھ سوچتا ہی نہیں تھا

***

آج وہ جلدی واپس آگیا تھا اسکا ارادہ فرش ہونے کہ بعد عائرہ کو ہوسپٹل سے واپس لانے کا تھا جسکے لیے وہ گاڑی پارک کرکہ ابھی گھر کہ اندر جاتا کہ باہر لان میں ہی اپنی لاڈلی بہن کو کچھ اداس اداس بیٹھے دیکھ وہی اسکے پاس ہی آگیا جو جھولا جھولتے ہوئے ناجانے کہاں گم تھی کیا بات ہے آد بھائی کی گڑیا اتنی چپ چپ کیوں بیٹھی ہے

اسکی طرف دیکھ وہ بیچارا سا منہ بنا گئی مہرو ناراض ہے مجھ سے بھائی میں اتنی بار اسے منانے کی کوشش کرچکی ہوں پر وہ میری سنتی ہی نہیں

اپنے ہونٹ کو باہر کی طرف نکال اسنے لاڈ اور مصومیت دونوں سے جواب دیا کہ ہاد کو اپنی چھوٹی سی بہن پر ڈھیروں پیار آیا

ہممم تو یہ بات ہے

ویسے اگر آپکی مہر و کو پتہ چلے کہ آپ نے اس سے ایک نہیں بلکہ دو دو چھوٹ بولیں ہیں تو پھر سوچیں کیا ہوگا اسکے کندھوں کہ گرد بازو پھلا ئے وہ بولتے ہوئے آئبیروز اچکا گیا جبکہ اسکی بات پر منت کی آنکھیں باہر نکلی

اللہ نا کرئے بھائی اگر اسے اس بارے میں زرہ سی بھی بھنک پر گئی نا تو خدا کی قسم وہ میرا قتل کردے گئی وہ تو یہ بات نہیں بھول رہی کہ میں نے اس سے اپنی حقیقت چھپائی خداناخاستہ اگر یہ بھی معلوم ہو گیا کہ بارات پر میں نے ان سب سے چھوٹ بولا تھا تو آپ سوچ نہیں سکتے وہ میرا کیا حشر کرئے گئی

اسکی بات پر فورا ڈرتے ہوئے اسنے سچ مہر ماہ تک جانے کا سوچ کر ہی چھرچھری لی جبکہ ہاد اسکے اتنا ڈرنے پر ہلکا سا مسکرایا

نائٹ فیر گڑیا چھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ہوتی ائی نو بھائی چھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ہوتی لیکن وہ آپ نے سنا ہے ناں کہ جو چھوٹ کسی کی بھلائی کہ لیے بولا جائے وہ چھوٹ چھوٹ نہیں ہو تا

اپنی آنکھوں میں شرارت لیے اسنے فورا دلیل پیش کی اور ویسے بھی جو حالت مہرو کی میں مہندی والی رات دیکھ چکی تھی اسکے بعد تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ میں فیضان سے شادی کرتی اس لیے جو مجھے بہتر لگا میں نے کردیا

مہندی کی رات اسکی حالت یاد کر وہ کندھے اچکا گئی کیونکہ اس رات صرف دعا ہی نہیں بلکہ وہ خود بھی اسے اندر جاتے ہوئے دیکھ چکی تھی اس لیے جیسے ہی سونگ ختم ہوا وہ وہاں سے اندر آئی مگر اندر مہرماہ کو دعا کہ گلے لگ کر سسکتے ہوئے دیکھ پریشان ہوئی اور اصل دھچکا تو اسکی باتوں سے لگا تھا جو وہ روتے سسکتے ہوئے دعا کو بتا رہی تھی

اسکی اس قدر خراب حالت دیکھ کر اسے سچ میں پریشانی اور فکر لاحق ہوئی تھی وہ جو اسکی باتوں پر یقین کرکہ شادی کہ لیے مان گئی تھی کہ وہ فیضان کو پسند نہیں کرتی اسکی یہ غلط فہمی ان لمحوں میں بہت اچھے دور ہوگئی تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس نے اسی لمحے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ یہ شادی نہیں کرئے گئی بھلا وہ کیسے اپنی بہن کو اتنی تکلیف دے سکتی تھی لیکن اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ شادی روکے کیسے اسی کشمکش میں جونجتے اسنے ہاد کو کال کی اور ساری بات حرف با حرف اسکے گوش گزار کی اور یہ بتایا کہ وہ یہ شا دی نہیں کرسکتی جس پر ہاد اسکے اتنے قریب مہندی کی رات کو انکار کردینے پر پریشان ہوا اس نے اسے سمجھانا چاہا کہ وہ مہرماہ کی خاطر فیضان کہ احساسات کو تو فراموش نا کرئے آخر وہ اسے پسند کرتا تھا تو وہ کیسے محظ مہرماہ کی خاطر انکار کرسکتی تھی مگر وہ نہیں مانی جس پر ہاد کو ہی اسکی بات ماننی پڑی اور پھر ان دونوں نے مل کر یہی پلائن بنایا کہ بارات سے پہلے وہ غائب رہے اور جب نکاح ہوجائے تب سب کہ سامنے آئے وہ بھی اس طرح کہ سب کو یقین ہوکہ وہ سچ کہہ رہی ہے اور کوئی بھی اسکے بارے میں الٹا سیدھا نا سوچے ورنہ اگر وہ صاف نکار کردیتی تو یقینی سب اسے برا سمجھتے لیکن ایکسیڈینٹ کہ نام پر وہ سبھی اسے خدا کیا مرضی سمجھ کر قبول کرگئے تھے مگر انجان تھے وہ سب کہ جسے وہ خدا کی مرضی سمجھ رہے تھے وہ ہاد سلطان اور اسکی گڑیا کا سوچا سمجھا پلائن تھا تاکہ مہرماہ کو اسکی محبت مل جائے اور فیضان کو بھی اسے اپنانے میں کوئی مسئلہ نا پیش ہو کیونکہ وہ اچھے سے جانتی تھی کہ فیضان صرف اسے پسند کرتا ہے محبت نہیں اگر وہ اس سے محبت کرتا تو بھی شاید وہ اسکے بارے میں سوچ لیتی مگر محبت اور پسند میں فرق ہوتا تھا اس لیے وہ پیچھے ہٹ گئی کیونکہ یقین تھا اسے کہ مہرماہ بہت جلد اسکے دل میں اپنے لیے جگہ بنا لے گئی اور یہی بات کہیں نا کہیں ہاد بھی جانتا تھا اس لیے اسنے اسکا ساتھ دے دیا

منت۔ ۔

اسکی بات پر وہ محظ سر ہلا گیا

کہ تبھی دعا کہ بلانے پر وہ ہاد کو وہی چھو رتی اندر بھاگ گئی جبکہ ہاد وہی بیٹھ کر فیضان کو دیکھنے لگا جو گیرج میں کھڑا اپنی کار واش کررہا تھا آج چھٹا دن تھا اسے ناز کہ بغیر وقت گزارتے ہوئے اور چھ دن کی دوری پر اسکے چہرے پر اداسی اور انداز میں بےتابی صاف واضح تھی

جھولے سے اٹھ کر وہ وہی اسکے پاس چلا آیا جو اسکو سرسری سا دیکھ دوبارہ اپنی گاڑی کو صاف کر نے لگا کہ ہاد نے آگئے بھر کر اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا

خفا ہو؟؟ ؟ اسکے سوال پر ارمان کا ہاتھ روکا اور اسنے یوں اسکی طرف دیکھا جیسے جاننا چاہتا ہو کیا یہ پوچھنے والی بات تھی

عائرہ بھابھی کو کوئی آپ سے دور کرئے تو کیا آپ محظ اس سے خفا ہوگئے

کیا جوا تھا کہ ہاد لاجواب ہوا میں آپ سے خفا نہیں بس مجھے برا لگا بھائی چاہے میں غلط تھا آپ چاہتے تو کوئی اور سزا بھی دے سکتے تھے لیکن آپ نے سب جاننے کہ باوجود سزا کہ طور پر ناز کو ہی مجھ سے دور کردیا وہ بھی یہ جانتے ہوئے کہ انکی چند ایکنڈز کی دوری میرے کیے ناقابل برداشت ہے

اسکی طرف دیکھ وہ اپنی غلطی پر شرم سار ہوئے اس سے شکوہ بھی کررہا تھا

آتش ہجر ہی تو تو آتش عشق کا اصل امتحان ہے میرے شیر اسکے شکوے پر ہلکا سا مسکرا کر کہتے اسنے اسکا کندھا تھپتھپایا کہ ارمان اسکی بات پر سر جھٹ گیا اس ہجر نے اسے کتنا بےتاب اقر بے چین کیا ہوا تھا یہ تو صرف وہی جانتا تھا

میرے پینڈی والے گھر میں موجود ہے وہ جاو اور جاکر لے آو اسے لیکن دوبارہ چھوٹ مت بولنا اسکی اداسی کو دور کرنے کی وجہ سونپیں آخر میں اسنے اسکے کندھے پر دباو ڈال کر سختی سے تنبیہ بھی کی جا پر ارمان کی آنکھوں میں چمک تو اسکے با رے میں معلوم ہونے پر ہی جاگی باقی اسکی تنبیہ پر تو وہ پہلے ہی توبہ کرچکا تھا کہ اگلی بار مر جائے گا مگر خواب میں بھی ہاد سلطان سے کوئی چھوٹ یا بات نہیں چھپائے گا

***

ہاد کہ بتا دینے کہ بعد وہ وقت ضائع کیے بغیر فورا پنڈی کہ لیے نکلا اور تقر یبا تین گھنٹے کی ڈرائیو کہ بعد ہاد کہ گھر کہ باہر موجود تھا جہاں بیل بجائے وہ بے صبری سے دروازہ کھولنے کا انتظار کررہا تھا مگر افسوس کہ دروازہ ناز کی جگہ اطہر صاحب نے کھولا جس پر اسکا منہ اترا

واعلیکم سلام ارے بیٹا آو اندر آو میں تمہارا ہی انتظار کررہا تھا ہاد نے بتایا تم ناز کو لینے آنے والے ہو آو بیٹھو

پرخلوص انداز میں مسکراتے ہوئے اطہر صاحب نے اسکا استقبال کیا اور اندر لاکر صوفے پر بیٹھنے کا کہا جو انکے خلوص پر کچھ شرمندہ سا ہوگیا کیونکہ خود تو اسنے کبھی ملنا تو دور انہیں بیٹھنے تک کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ صرف ایک بات اچانک ام سے ملاقات میں اس نے صاف لفظوں میں انکار کردیا تھا کہ ناز کا ان سے کوئی تعلق نہیں یہی وجہ تھی کہ اب انکے خلوص پر وہ شرمندہ ہورہا تھا

کچھ پیو گئے بیٹا چائے کافی یا کچھ اور

نہیں اس کی ضرورت نہیں

نظروں کو یہاں وہاں اسکی تلاش میں گہمائیں اسنے سرسری سا انکار کیا کہ وہ اسکی نگاہوں کی تلاش کو سمجھ کر ہلکا سا مسکرائے ناز اوپر اپنے کمرے میں ہے جاو جاکر مل لو میں تب تک رات کہ کھانے کا انتظام کرتا ہوں اسے ناز کہ بارے میں بتائے وہ کیچن کی طرف چلے گئے جبکہ وہ خود فورا اٹھا اور تقر یبا دو دو سڑھیاں پھلانگتے ہوئے اوپر کی طرف آیا جہاں تین کمرے تھے جن میں دو کہ دروازے بند اور ایک کھولا تھا مطلب وہ وہی ہوگئی اس لیے وہ فورا اسی کمرے میں چلا آیا جہاں اسکی توقع کہ عین مطابق وہ وہی بیڈ پر الٹی لیٹی کہنیوں کہ بل چہرا ہاتھوں پر ٹکا ئے ناول پڑ ھنے میں مصروف تھی زینگ کلر کہ ریڈیمیٹ سوٹ میں کھلے بالوں کہ ساتھ لیٹی وہ دونوں پیروں کر آپس میں ہلکا ہلکا ہلا رہی تھی بال کھلے ہونے کی وجہ سے کچھ اسکی کمر پر اور کچھ دونوں طرف آگئے کو اسکے چہرے پر لہرا رہے تھے جنہیں وہ انگلی میں لپیٹ کر بڑی ہی مہبوت کہ سا تھ ناول پڑھنے میں مصروف تھی کہ اسکی موجودگی تک محسوس نا کرپائی اور وہی اسکو اسکی قدر مہبوت اور ریلکس انداز پر ارمان کی آنکھوں میں جھبن ہوئی کہاں وہ اتنے دنوں سے اسکی دوری پر بے چین تھا اور کہاں اسکی بیوی سکون سے سب فراموش کیے ناول پڑھ رہی تھی

کئی لمحے وہ خا موشی سے وہی کھڑا اسکو دیکھتا رہا لیکن اس کہ باوجود جب اسکی مہبوت نا ٹوٹی تو خود ہی غصے سے آگے بھرا اسکے قریب بیڈ پر آکر بیٹھا اور تقریبا بازو سے کھنچ کر اسکا اپنی طرف کیے سیدھا اسکے ہونٹوں پر جھکا کہ وہ بیچاری اچانک کسے کہ کھنچنے پر بری طرح گھیرا کر چیخنیی کہ اسکی چینج ہلک میں ہی دم توڑ گئی جبکہ وہ انتہائی شاک میں اسے اپنے ہونٹوں پر جھکا دیکھ رہی تھی جو اتنے دنوں بعد اسکے اپنے قریب محسوس کر نے خود ہوا

اسکے نازک ہونٹوں سے سیراب ہوئے وہ پعری طرح بہکا جبکہ اپنی روکتی سانسوں پر ہوش میں آئے ناز نے اسکے کندھے پر دباو ڈال کر اسے خود سے پڑے ہٹانے کی کوشش کی جسکے بدلے میں ارمان نے اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوب میں قید کئے اور مزید آدت اپنے لمس میں پیدا کی وہ نازک جان اسکی اس قدر شدت پر بری طرح بدحواس ہوئی آنکھوں بند گئی کہ مدہم پڑتی سانسوں پر اسکی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے لیکن اس کہ باوجود ارمان پیچھے نہیں ہٹا بلکہ تب تک اپنے لمس کی شدت اسکے ہونٹوں پر قائم رکھی جب تک ان چھ دنوں کی ٹرپ اور بے چینی وہ سانسوں کی زریرے اسکی سانسوں میں نہیں گھوک چکا تھا جب جی بھر کر اسکی سانسوں کو خود میں اتار کینے کہ بعد اسے چین ملا تو آخر کار اسنے اسکے ہونٹوں کو رہائی بخشی جو یکدم سانس ملنے پر آنکھیں بند کرکہ گہرے گہرے سانس بھرنے لگی اسکو یوں سانس بھرتے دیکھ ارمان کی آنکھوں میں سرور اترا جس پر وہ ایک بار پھر جھکا اور اس بار آرام سے اپنی سانسیں اسے دیتے ہوئے اسکی سانسوں کو بحالی بخشنے لگا جو اسکی سانسیں ملنے پر دونوں ہاتھ اسکے چہرے پر رکھ کر بےتابی سے اسکے لمس میں اسکا ساتھ دیتی اپنی سانسیں ہموار کرنے لگی کہ ارمان اسکی اس قدر بےتابی پر مسرور ہوا

آ۔ آپ ہ۔ ہمیں مار۔ نے والے تھے مان

جب سانسیں کئی حد تک بے حال ہوئی تو وہ نم آنکھوں سے اسکی طرف دیکھتی خفگی سے بولی جو اسکی خفگی پر گہرا مسکرایا مارنے نہیں والا تھا بلکہ احساس دیال رہا تھا کہ بالکل اسی طرح آپکی دوری پر میری سانسیں بھی روک گئی تھی پرشوخ نگاہوں سے اسکے بہتے آنسو صاف کر اسنے مخمور لہجے میں جواب دیا کہ ناز اسکو دیکھتی رہ گئی

آپکی سانسیں رو کیں گئی تو کیا آپ میری سانسیں بھی روک دیں گئے کیا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سوال کیا گیا

بالکل اگر آپ مجھ سے دور جانے کی کوشش کریں گئی تو ہاں ارشان سلطان آپکی سانسیں خود روک دے گا مگر یاد رکھیں آپ کو خود سے دور جانے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا

اس بار وہ انتہا ئی شدت سے بولتا اسکی گردن میں چہرا چھپا گیا جبکہ اسکی شدت اور بات دونوں پر ناز نے چھرچھری لی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.