ہمارے پاس کہاں ہے
یکدم حیران ہوئے وہ جاننے کو بےتاب ہوئی کہ کیا ہے اسکے پاس
یہ دلنشن آنکھیں جن میں جھلکتی ہر لمحے کی مصومیت
اپنی شہادت کی انگلی اسکے ماتھے سے دونوں آنکھوں تک لائے وہ مخمور لہجے میں بولا
یہ روخسار جن پر بنا سمجھے بھی میرے قریب آنے پر پھلنے والی سرخی
انگلی سرک کر روخساروں تک آئی یہ یاکوتی نرم نازک ہونٹ جن کو دیکھتے ہی ہر بار میری سانسیں انکی نر ما ہٹ محسوس کرنے کہ لیے مچلنے لگتی ہیں
انگلی دوبارہ کھسکتی ہونٹوں تک آئی جس پر اب کی بار ناز کا دل اتنی تیزی سے دھڑکا کہ ارمان کو اسکی دھڑکن باخوبی محسوس ہوئی
م۔ مان اسکی انگلی کھسک کر سہہ رگ تک آئی تو وہ اپنی عجیب ہوتی حالت پر گھیرا کر فورا اسے پکارنے لگی جو اسکی محسور کن خوشبو کو سانسوں میں بھرے بے خود ہوا
آپ جانتی ہیں ناز آپکی یہ محسور کن خوشبو کتنی بار مجھے بے چین کرچکی ہے کتنی بار اس خوشبو میں بہکے میں نے اپنے جزباتوں کو تھنک کر سنبھالا ہے ہر بار آپ کہ اتنے قریب رہتے ہوئے بھی ناجانے کس طرح میں نے خود کو بہکنے سے روکا بے خودی میں اپنے منہ زور جزباتوں سے اسے اگاہی بخشے وہ اسکی نازک جان کو ہلکان کررہا تھا جو کچھ اسکی باتوں اور کچھ اپنی عجیب ہوتی حالت اور دھڑکنوں پر رونے کو تیار ہوئی
م۔ مان۔ ایسے مت ب۔ بولیں ہم۔ ہمیں ڈر لگ رہا ہے
اٹک اٹک کر لفظ ادا کرتی وہ گلو گیر آواز میں بولی ڈریں مت مان کی جان آج کہ رات تو ہماری وصل کی رات ہے آج کی رات تو مان آپ کو اپنے عشق کی گہرایوں سے روشناس کروائے گا
آپ کا ہونا ارمان سلطان کو کس قدر معتبر بناتا ہے یہ بتانا ہے آج کی رات مان ناز کو اور ناز مان کو مکمل کرنے گئی آپ کہ وجود کی گہرایوں میں اتر کر آج ہم دونوں روح کہ ساتھی بن جائیں گئے اس کہ بعد آپ صرف ارمان سلطان کی ہوں گئی آپ پر مہر ارمان سلطان لگے گئی اس لیے ڈریں مت بلکہ میرا ساتھ دیں ائی پر و میس میں آپ کو ہرٹ نہیں کروں گا بلکہ بہت محبت اور نرمی کہ ساتھ آپ کہ انگ انگ کو اپنے لمس عاشقی سے روشناس کرواں گا ڈریں مت
اسکی خوف زدہ نگاہوں میں دیکھتے وہ اپنے لفظوں کہ زریعے اس پر جیسے کوئی سحر طاری کررہا تھا جو اسکے لفظوں کہ سحر میں جکڑتی خمار الود نگاہوں سے اسکے دیکھنے لگی اور اسکی آنکھوں کی خماری پر وہ مسکرایا اور اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں قید کر اسکے ہونٹوں پر جھکا بڑی ہی نرمی کہ ساتھ اسکی سانسوں سے اپنی بےتاب سانسوں کو سیراب کرنے لگا جبکہ اسکے لمس میں نے خود ہوئے ووہ دھیرے دھیرے آنکھیں بند کرتی اپنے ہاتھوں کو اسکے ہاتھوں میں بند کرنے لگی
***
پوری رات وہ اسے یونہی اپنی محبت کی بارش میں بھگوتا رہا جبکہ وہ اسکی محبت کہ بارش میں بھگتی ہر ڈر ہر گھبراہٹ یہاں تک کہ چیز فر اموش کرگئی تھی صبح تقریبا فجر کی آذانوں کہ وقت اسنے اسکی جان خلاصی کی کہ وہ تو جان خلاصی ملتے ہی فورا اسکی پناہوں میں چھپتی نیند کی وادیوں میں اتر گئی جبکہ وہ کافی دیر اسکے بکھرے سرپائے اور وجود پر آئے اپنی شدتوں کہ نشانوں کو دیکھتا رہا اور پھر یونہی ناجا نے کب اسکی آنکھ لگ گئی
اور اب تقریبا صبح کہ12 بجے اسکی آنکھ بیڈ پر اسکی جگہ خالی محسوس کرکہ کھولی
پوری آنکھیں کھول اسنے بیڈ پر اسکہ جگہ کو دیکھا جو خالی تھی شاید وہ پہلے ہی اٹھ چکی تھی اسی سوچ کہ باعث وہ ایک بھرپور انگرائی لیکر اٹھا اور زمین پر گیر اپنی شرٹ اٹھا کر پہننے لگا ناز۔۔ ۔ واشروم کا دروازہ کھولا تھا اس لیے وہ کمرے سے نکل کر باہر آیا اور اسے آواز دی مگر وہ باہر کہیں بھی اسے نظر نا آئی چونکہ باہر کا پورا ائیریا گلاس سے بنا ہوا تھا اس لیے وہی کھڑے وہ پورے گھر میں نظر دوڑا کر دیکھ چکا تھا مگر وہ با ہر کہیں نظر نا آئی تو وہ کندھے اچکا کر واپس اندر آیا اور باہر سمندر کی طرف دیکھنے لگا کہ شاید وہاں ہو پر حیرت کی بات تھی کہ وہ وہاں بھی نہیں تھی نا وہ اندر تھی نا واشروم میں اور نا ہی بیچ پر
اسے کہیں نا دیکھ یکدم اسکی آنکھوں میں پریشانی چھائی وہ وہاں سے روم کہ اندر آیا اور بھاگتے ہوئے گھر سے باہر نکل کر تلاش کرنے لگا کہ ہوسکتا ہے کہیں باہر نکل گئی ہو
ناز۔۔ ۔
ناز کہاں ہیں آپ
ناز۔۔۔ ۔ گھر سے باہر چاروں اور دور دور تک دیکھتے ہوئے وہ اسے آوازیں دینے لگا کہ اسکہ آواز سن کر جواب دے دی گئی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ہر طرف خاموشی اور سناٹا تھا جبکہ وہ خود کہیں پر بھی موجود نہیں تھی اسکا یوں اچانک کہیں پر بھی موجود نا ہونا اسے اچھا خاصہ پریشان کرنے کہ ساتھ ساتھ فکر مند بھی کرگیا تھا
تقریبا بھاگتے ہوئے وہ دوبارہ گھر کہ اندر آیا اور اپنا موبائل اٹھا کر ابھی اسکا نمبر ٹر ائی کرتا کہ نظر ہاد کہ نمبر سے آئے مسیح پر پڑی
ناز کو لیکر جارہا ہوں جاگ جاو تو پریشان مت ہونا ہاد کا مسیح سین کر اسکی آنکھوں میں یکدم حیرانگی چھائی کہ وہ اسے کیوں لیکر گیا ہے اور ایسی کیا ایمرجنسی تھی کہ اسے جاگنا بھی ضروری نا سمجھا
مسیح کو پڑھ کال کر نے کی بجائے وہ اپنی گاڑی کی چابی اٹھا کر فورا گھر سے باہر آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گاڑی کو فل سپیڈ پر سڑک پر دوڑائے تیس منٹ کا راستہ بیس منٹ میں تہہ کرتا اسکے آفیس میں پہنچا کیونکہ جانتا تھا اس وقت وہ گھر کی بجائے آفیس میں ہی ہوگا
ہاد بھائی کہاں ہے
بنا یہاں وہاں دیکھے وہ سیدھا اسکے آفیس میں آیا مگر وہ وہاں نہیں تھا جس پر باہر آئے اسنے اسکی سکرٹری سے پوچھا جو اسکے سوال پر کچھ حیران ہوئی
سر وہ تو ابھی آپکے ساتھ ہی کنسٹرکشن سائٹ پر گئے ہیں
عا صفہ اسے ارشان سمجھ کر حیرانگی سے جواب دینے لگی جبکہ وہ کنسٹرکشن سائٹ کا سن فورا اسکا جگہ معلوم کرتا جیسے آندھی طوفان بنا افیس میں آیا تھا ویسے ہی واپس نکل گیا اور تقریبا مزید آدھے گھنٹے کی دوری پر موجود کنسٹرکشن سائٹ پر پہنچے وہ فورا گاڑی کا دروازہ پٹختے ہوئے باہر نکلا اور اسکو تلاش کرنے لگا جو تھوڑی دور ہی ارشان اور کچھ اور لوگوں کہ ساتھ کھڑا کوئی بات کررہا تھا
بھائی ناز کہاں ہے
بنا آو تاو دیکھے وہ سیدھا اسکے پاس آیا اور غصے سے پوچھنے لگا جس پر اسکے اس قدر غصے اور بتمیزی پر ہاد نے آئیبرو اچکائی جبکہ ارشان کو اسکا لہجہ کھٹ کھا
راوف انہیں باقی کی سائٹ دیکھا دو میں تھوڑی دیر تک جوائن کرتا ہوں اپنے آدمی کو ڈیلگیز کہ ساتھ جانے کا بول وہ اسکی طرف موڑا جو سرخ نگاہوں سے اسکے جواب کا منتظر تھا
یہ کیا طریقہ ہے ارمان۔۔۔ ۔
اسکا اشارہ صاف اسکے انداز اور لہجے کی طرف تھا
میرے طریقے کو چھوڑیں بھائی اور مجھے صرف اتنا بتائیں کہ ناز کہاں ہے اور آپ کیسے انہیں بنا میری اجازت کہ بغیر اپنے ساتھ لیکر جاسکتے ہیں
انتہائی غصے سے اسکی بات کو نظر انداز کیے وہ بنا لحاظ کیے بولا
ارمان یہ کس لہجے میں بات کررہے ہوں تم بھائی سے
تم بیچ میں مت بولو مجھے ان سے صرف اتنا جاننا ہے کہ ناز کہاں ہیں
انگلی اٹھا کر سختی سے ارشان کو دور رہنے کا بول اس بار وہ اپنے لہجے کو تھوڑا قابو کرتے ہوئے پوچھنے لگا جبکہ وہ نہایت پرسکون تاثرات کہ ساتھ اسکے دبے دبے غصے کو دیکھ رہا تھا
اپنے باب کہ ساتھ ہے اور کچھ دن وہی انکے ساتھ رہے گئی
نہایت پرسکون انداز میں دونوں ہاتھ پاکٹ میں ڈال کر اسنے جواب دیا مگر اسکے جواب پر جیسے ارمان کا میٹر گھوما
کیا۔۔ ۔ بات کہ ساتھ ہے مطلب کیا ہے اپکا آپ ایسے کیسے انہیں انکے ساتھ بھیج سکتے ہیں ہوتے کون ہیں آپ یہ فیصلہ کرنے والے ایسے کیسے بھیج سکتے ہیں آپ انہیں وہ بھی بنا میری اجازت کہ اب کی بار وہ بلا تاک ساری تمیز کو سائیڈ پر رکھتا تقریبا چینختے ہوئے اس سے بازپرست کرنے لگا یہ بات ہی اسکا خون جلا گئی تھی کہ اسکا بھائی اسکی ناز کو اس سے دور کرچکا ہے اور وہ بھی اسکے باب کہ پاس
ارمان تمیز سے بات کرو
میں نے کہا نا تم بیچ میں مت پرو مجھے ان سے پوچھنے دو کہ آخر یہ بنا میری اجازت کہ اتنا بڑا قیصلہ کرسکتے ہیں
بولیں جواب دیں اب چپ کیوں ہیں آپ اسکی خاموشی پر وہ دوبارہ چینخا کہ اس بار ہاد نے اسکی گردن کو پیچھے سے دبوچ کر اپنے نزدیک کیا اور سخت نگاہوں سے اسکی آنکھوں میں دیکھا
اپنے غصے اور لہجے پر قابو پاو ارمان سلطان اور مجھ سے بازپرست کرنے سے پہلے اس بات کا جواب دو کہ تم کون ہوتے ہو ایک بیٹی کو اسکے باپ سے دور رکھنے والے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال وہ انتہائی سختی سے خود بازپرست کرنے لگا جس پر ارمان نے نظریں چوڑائی جبکہ ارشان حیران پریشان کھڑا ان دونوں کود یکھتا رہا مگر جو بات چونکانے والی تھی وہ یہ تھی کہ ناز کا باپ بھی ہے کیونکہ ارمان نے تو سب کو یہی بتایا تھا کہ وہ یتیم ہے بھائی۔۔ ۔ چھوٹ بولنے کی کوشش مت کرنا کیونکہ میں سب جانتا ہوں اور رہی بات ناز کی تو تمہارے لیے اتنا جاننا ہی کافی ہے کہ اس وقت وہ جہاں بھی ہے بالکل ٹھیک اور حفاظت سے ہے اور کچھ دن وہی اپنے باب کہ ساتھ رہے گئی تاکہ تمہیں احساس ہو کہ اپنے عزیز رشتوں سے دوری کس قدر عزیت ناک ہوتی ہے وہ اپنی صفائی میں کچھ کہتا کہ اسنے بیچ میں ہی تو کتے ہوئے بےلچک لہجے میں سختی سے اپنا ایک ایک لفظ چاپ کر کہا اور اسکی گردن کو چھوڑ ایک غصیلی نگاہ اس پر ڈال وہاں سے پلٹ گیا جبکہ اسکی بات اور ناز کی دوری پر ارمان غصے سے پیر زمین پر مار اپنے بالوں کو مٹھی میں دبوچ گیا
تمہیں چھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا ارمان
اسکی حالت پر ترس کھائے ارشان صرف اتنا ہی کہہ سکا کیونکہ جانتا تھا ہاد نے بنا بتائے ناز کو بھیجا صرف اسکے چھوٹ کی وجہ سے تھا تاکہ اسکے چھوٹ کی سزا ناز کی دوری سے دے سکے
***
ٹیرنس پر کھڑی وہ اداس نگاہوں سے آسمان کو دیکھ رہی تھی آج دس دن ہوگئے تھے اسکو گئے ایک رات کا کہے وہ دس راتوں سے غیر حاضر تھا اور اسکی یہ غیر موجودگی انوشہ کو بہت زیادہ کھل رہی تھی اسے تو اسکے ساتھ کی عادت ہوچکی تھی اسکی شرارتیں اسکا مزاق اسکا پیار اسکی شوخ باتیں اسکا تنگ کرنا یہ سب کچھ اسکی زندگی کا اہم حصہ بن چکی تھی اب اسکا یوں خود سے دور رہنا اور اسکی شوخ شرا توں کہ بغیر وقت گز ارنا اسکو بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا ایک خالی پن سا تھا جو اسکے نا ہونے پر اپنے آس پاس کہ ساتھ ساتھ اسکو اپنے وجود میں بھی گھلتا محسوس ہورہا تھا وہ روازنہ ایک بار کال کرکہ اس سے بات ضرور کرتا تھا مگر جس کی عادت ہر لمحے کہ ساتھ ہو اسکا چند لمحے میسر رہنا کہا ہر لمحے کی اداسی کو پورا کرسکتی تھیں وہ یونہی چپچاپ اداس نگاہوں کہ ساتھ دونوں بازوں سینے پر باندھے آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھ رہی رہی جو ہلکے ہلکے جگمگاتے بہت خوبصورت لگ رہے تھے مگر یہ خوبصورتی فلحال اسکی اداسی کو کم نہیں کرپارہی تھی آج تو شدت سے اسکو اس ہرجائی کی یاد ستا رہی تھی جو ناجانے ایسا کونسا کام کرنے کی خاطر اس سے دور تھا
***
ارشان آئینے کہ سامنے بیٹھ وہ ہاتھوں پر لوشن لگاتے ہوئے اسے پکارنے لگی جو بیڈ پر بیٹھا آفیس کا کچھ کام کررہا تھا
جی
سرسری سا اسکی طرف دیکھ وہ دوبا رہ فائل کی طرف متوجہ ہوا جبکہ وہ اٹھ کر اسکے ساتھ ہی بیڈ پر دوسری طرف آکر بیٹھ گئی
آپ جانتے ہیں ناز کہاں ہے
اسکے سوال پر وہ سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھنے لگا جو کچھ پریشان تھی نہیں ہاد بھائی نے بھیجا ہے اسے جب تک وہ خود نہیں چاہیں گئے تب تک ناز کہاں ہے اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہونے والا
نظریں دوبارہ فائل پر مرکوز کیے اسنے جیسے بات ہی ختم کردی
پتہ ہے ارمان بہت غصے میں گھر آیا تھا اور کھانا بھی نہیں کھایا
ہممم جانتا ہوں بھائی نے اسکی دکھتی رگ کو دبایا ہے بلب لائے گا تو سہی
اسکی طرف دیکھ بولتے ہوئے وہ کندھے اچکا گیا لیکن ہاد بھائی نے ناز کو بھیجا ہی کیوں مطلب اگر ارمان نہیں چاہتا تو ضرور کوئی بات ہوگی ورنہ بھلا وہ کیوں ناز کو اسکے بابا سے دور رکھتا
اسکی حالت کا سوچ ہاد کی سزا پر اسکے انداز میں ارمان کہ لیے ہمدردی جاگی
وجہ کوئی نہیں ہے وہ بس خود غرضی میں ناز کو اسکے باپ سے نہیں ملنے دے رہا تھا کہ کہیں ناز اپنے بابا کہ بارے میں جان انکے ساتھ جانے یا ان سے ملنے کی زید نا کرئے
مطلب میں سمجھی نہیں۔۔۔ ۔
اسکی بات پر وہ کچھ ناسمجھ ہوئی کہ کیا مطلب تھا اسکی بات کا
مطلب یہ کہ ارمان نہیں چاہتا کہ ناز اسکے علاوہ کسی اور سے ملے کیونکہ ناز نہیں جانتی کہ اسکے بابا کون اور کہاں ہیں اس لیے ارمان نے بات یہی کہہ کر ختم کردی کہ وہ یتیم ہے تاکہ وہ کبھی بھی اس بارے میں کوئی بات کرنے ہی نا لیکن اسکی کوشش کہ باوجود کئی بار ناز کہ بابا نے اس سے ملنے کی کوشش کی یہاں تک کہ ارمان سے گزارش بھی کہ کہ وہ ایک بار انہیں ناز سے ملنے دے مگر ہر بار ارمان نے منا کردیا کیونکہ وہ اپنی محبت میں خود غرض ہوگیا تھا وہ چاہتا ہی نہیں تھا کہ ناز اسکے علاوہ کسی اور کو امپورٹینس دے
کہیں نا کہیں اسے پتہ تھا کہ اگر ناز کو معلوم ہوا کہ اسکا باپ بھی ہے تو وہ ضرور زید کرتی کہ اسے ان سے ملنا ہے یا پھر وہ روز ملتی اور شاید انکے ساتھ بھی رہتی اس لیے نا تو اسنے ناز کو کچھ بتایا اور نا ہی اسکے باپ کو ملنے کی اجازت دی یہ تو ناجانے کیسے بھائی کو معلوم ہوا تو انہیں کافی غصہ آیا کیونکہ بھائی سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن چھوٹ نہیں اور ارمان نے اتو اتنا بڑا چھوٹ بولا تھا تو بس اسے اسکے چھوٹ کی سزا بھائی یوں اسکی دکھتی رگ کو دبا کر دے رہے ہیں ایک ایک کر کہ اسکو ساری وصاحت دیے وہ خاموش ہوا جبکہ ساری بات جان کر اب اسے ہمدردی کہ ساتھ ساتھ برا بھی لگا کہ جو بھی ہو اسے ایسے ایک بات کو اپنی بیٹی سے دور تو نہیں رکھنا چاہیے اچھا خیر یہ چھوڑیں اور ان پیپرز کو ایک بار پڑھ کہ سائین کردیں اور ہاں کمپنی کی طرف سے کچھ انوسٹمینٹ دوسری کمپنیز کہ ساتھ بھی میں نے کی ہے وہ ساری ڈیٹلیز بھی ایک بار دیکھ لیں وہ فائل جس پر وہ کام کررہا تھا وہ اسکے سامنے رکھ سائین کہ ساتھ اسنے فائل چیک کرنے کا بھی کہا جس پر وہ ہاں کرتی سائین کرکہ فائل دیکھنے لگی جبکہ وہ ساری ڈیٹلیز ایک ایک کرکہ خود اسے سمجھانے لگا
وہ اسکی کمپنی کو لیڈ ضرور کررہا تھا مگر جب بھی کوئی پروجیکٹ سائین کرنا ہوتا یا کچھ اور تو وہ ایک بار اسے ضرور بتاتا تھا کہ اسکو معلوم بھی ہو اور وہ کچھ کچھ سمجھ بھی جائے
***
چل اب بس کردے بیٹھ جا سکون سے تمہیں کس نے کہا تھا چھوٹ بولنے کو اور وہ بھی بھائی سے غصے اور بے چینی کہ ساتھ وہ ناجانے کب سے کمرے میں یہاں وہاں ٹہلتا پتہ نہیں کس کس کو کال ملا چکا تھا جس کہ جواب میں ہر بار اسے ناامیدی ہی ملتی اور اسکے اسی غصے پر فیضان تنگ کر بولا مگر بدلے میں ارمان نے اسے سخت گھوری سے نوازہ کیا سچ تو کہہ رہا ہوں اتنی بار سمجھایا تھا تمہیں لیکن تمہارے سر پر عاشقی کا بھوت سوار تھا مجال تھی جو ایک بھی بار تم نے میری بات سنی ہو اگر سن لیتے تو آج یوں دیو داس نا بننا پرتا ناجانے کتنی بار فیضان نے اسے سمجھایا تھاکہ ایسا نا کرئے مگر ہر بار وہ اسے چپ کروا دیتا اس لیے اب اسکی سچویشن پر جہاں اسے مزا آرہا تھا وہی وہ طنز کرنا نا بھولا
اگر تجھے میرے جلے پر نمک ہی چھڑ کنا ہے تو اٹھ اور فورا میرے کمرے سے نکل جا بنا لحاظ کہ اسنے انگلی اٹھا کر صاف لفظوں میں اسے اپنے کمرے سے جانے کا کہا جو اسکی دھمکی پر آنکھیں چھوٹی کرکہ گھورنے لگا
یہ نمک تمہارا اپنا لیا ہوا ہے اگر وقت رہتے میری بات مان لیتے تو اس وقت یہ حالت نا ہوتی اب صبر کرو کیونکہ بیٹا تیرے غصہ کرنے یا یہاں وہاں مٹکنے سے یہ معلوم نہیں ہونے والا کہ ناز ہے کہاں اس لیے میری اب ہی مان جا اور سکون سے تین چار دن صبر کرلے مجھے یقین ہے بھائی تجھے خود بتا دیں گئے ناز اپنے بابا کہ ساتھ کہاں پر ہے
پہلے بھرپور طریقے سے طنز کہ تیر برسانے کہ بعد وہ بڑے ہی دوستانہ انداز میں اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کہ فری کا مشورا دینے لگا نکل چل اپنے کمرے میں مجھے تیرے ان فضول کہ مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں اس لیے بہتر ہے اپنے کمرے میں جاتیری بیوی انتظار کررہی ہو گی نکل
ایک گہرا سانس لینے کہ بعد اسنے اسکا وہ بازو پکار اور دھکے دیتے ہوئے اپنے کمرے سے نکال کر دروازہ اسکے منہ پر بند کردیا جو کہ اسکی حرکت پر دل میں اسے گالیاں نوازتے وہاں سے اپنے کمرے میں چلا گیا جبکہ وہ خود اتنی کوشش کہ باوجود اسکے بارے میں کچھ بھی معلوم نا ہونے پر بیڈ پر گیر نے کہ انداز میں لیٹا اور دو انگلیوں سے سر کو دبانے لگا جو شدید قسم کا دکھ رہا تھا کہاں ہیں آپ ناز کہاں ہیں صبح سے وہ ہر ممکن کوشش کرچکا تھا ہر وہ جگہ جہاں اسے معلوم تھا وہاں جاکر وہ دیکھ چکا تھا یہاں تک کہ اسنے اپنے بہت سے سور سیر بھی لگائے ہوئے تھے یہ معلوم کرنے کہ لیے وہ کہاں ہے لیکن مجال تھی جو کوئی ایک سراغ بھی اسے ملا ہو سراغ تو چھوڑو اسے تو اسکی چاپ کو لوکیشن بھی معلوم نہیں ہورہی تھی کہ وہ لوکشن کہ ذریعے ہی اس تک پہنچ جاتا
ہاد نے اسکے چھوٹ کی سزا اسے ایسی دی تھی کہ شاید ہی اب کبھی دوبارہ ارمان سلطان چھوٹ بولنا تو دور چھوٹ لفظ بھی استعمال کرتا پہلے وہ اپنی محبت کہ باعث خود غرص بن رہا تھا اور اب اسکا بھائی سزا کی خاطر خود غرضی دیکھا رہا تھا وہ بیچارا تو صبح اٹھ کر اسکے چہرے پر بکھرے اپنے قربت کہ رنگوں کو دیکھنے کہ لیے پرتجسس تھا کہ ان رنگوں میں گھلی وہ کیسی لگ رہی ہوگئی لیکن افسوس کہ اسکے بھائی نے اسکے ان سبھی خوابوں پر بہت ہی برے طریقے سے پانی نہیں سمندر بہا دیا تھا کہ اب وہ سوائے جلنے کوڑنے غصہ کرنے اور بے چین ہونے کہ کچھ نہیں کرسکتا تھا کیونکہ اتنی کوشش کہ باوجود کچھ بھی نا پتہ لگنے پر یہ اندازہ تو اسے ہوگیا تھا کہ وہ چاہے جتنی بھی کوشش کرلے مگر تب تک اسے کچھ بھی پتہ نہیں لگ سکتا جب تم ہاد سلطان خود نا چاہے
***
چائلڈ وارڈ میں کھڑی وہ بچوں کا روٹین چیک آپ کررہی تھی کہ تبھی اسکے موبائل بجا جس پر اسنے اورل کی پوکٹ سے موبائل نکال کرد یکھا تو مہرماہ کی کال تھی
ہاں بولو مہرماہ
نہیں کوئی سرجری تو نہیں کیوں کیا ہوا
اچھا ٹھیک ہے تم مجھے آڈر یس مسیح کردو میں آجاوں گئی ہاں ٹھیک ہے اوکے اللہ حافظ کیا ہوا کہاں جارہی ہو
کال بند ہوتے ہی فارس جو اسکے ساتھ ڈیوٹی کررہا تھا پوچھنے لگا
کچھ نہیں مہر ماہ کی کال تھی وہ کہہ رہی تھی کہ وہ سبھی یونی سے گھر جانے کہ بجائے ریسٹورینٹ میں لنچ کرنے جائے گئی تو میں بھی ساتھ چلوں
تو جاو گئی ہاں فلحال فری ہوں تو چلی جاتی ہوں تم اگر فری ہوتو میرے ساتھ چلو ایسے میں واپس بھی تمہارے ساتھ آجاوں گئی
بات بتانے کہ ساتھ اسنے اسے اپنے ساتھ چلنے کی آفر بھی دی جس پر وہ تو پہلے ہی ویلا فورا مان گیا ہاں ٹھیک ہے چلو چلتے ہیں اسی بہانے میں بھی لنچ کرلوں گا
چلو پھر تم اجاو میں باہر انتظار کررہی ہوں۔
ہاں بس دو منت روکو
دو منٹ کا اشارہ کر وہ بچے کی طرف متوجہ ہوا جسے ہلکا ہلکا بخار تھا جبکہ عائرہ وہاں سے نکل کر لفٹ کہ زریعے باہر چلی آئی
***
اللہ ایک تو یہ لڑکی مجال ہے کہ وقت رہتے کبھی کال اٹھا لے وہ تینوں ریسٹورینٹ کہ باہر کھڑی تھی جبکہ مہرماہ پورے راستے زوبیہ کا نمبر ٹرائی کرتی آئی تھی مگر مجال تھی جو ایک بھی بار اسنے کال ریسو کی ہو زوبیہ آج یونی نہیں گئی تھی اس لیے مہرماہ اسے کال کررہی تھی کہ اسے بھی لنچ کہ لیے بولا سکے لو عائرہ بھابھی بھی آگئی وہ غصے سے کال ملا رہی تھی کہ عائرہ کو آتے دیکھ دعا نے اسکی طرف اشارہ کیا جو ان تینوں کو باہر ہی کھڑے دیکھ وہی آگئی جبکہ وہ تینوں اسکے ساتھ آتے فارس کو بھی دیکھ چکی تھی
کیا ہوا یہاں کیوں کھڑی ہو تم سب
مت پوچھیں زوبی کو کال کررہی ہوں پر بتمیز اٹھا ہی نہیں رہی
ایک بار پھر کال نا ریسو ہونے پر وہ چیز کو عائرہ کو بولی جو اسکے غصے پر ہنس دی
چلو چھوڑو ہوسکتا ہے مصروف ہو ہم اندر چلتے ہیں کیونکہ مجھے واپس بھی جانا ہے
ہاں سہی کہا دفعہ کریں اسے اسے تو میں گھر جاکر دیکھو گئی چلیں ہم اندر چلتے ہیں اسے گھر جاکر دیکھنے کا بول وہ ان سب کہ ساتھ اندر بھری اور سائیڈ پر ایک طرف جاکر ٹیبل پر بیٹھ گئے مگر بیٹھنے سے پہلے مہرماہ دوسری طرف موجود منظر پر پہلے حیران ہوئی اور پھر آنکھیں بند کرکہ دوبارہ کھول یقین کرنا چاہا کہ آیا جو وہ دیکھ رہی ہے وہی ہے یا کچھ اور
زوبی۔۔۔۔۔ ۔ نہایت حیران لہجے میں پوری آنکھیں کھول وہ شاک میں بولی کہ وہ سبھی اسکو دیکھنے لگے اور پھر اسکی مرکز نگاہ کو
ہاد۔ ۔
یہ ہاد بھائی اور زوبیہ ایک ساتھ کیا کررہے ہیں
مہرماہ کی طرح ہی حیران ہوئے انوشہ زوبیہ اور ہاد کہ یوں ریسٹورینٹ میں ملنے پر حیران ہوئی جبکہ مزید حیرانگی آنے والی تیسری شخصیت کو دیکھ کر ہوئی کیونکہ اب وہاں ارشان بھی آگیا تھا اور صرف آیا نہیں بلکہ اسنے بقا یدہ زوبیہ کو گلے لگا کر پیار بھی کیا تھا جو اور تو کسی کو نہیں مگر دعا کو ضرور چونکا گیا وہ لوگ ابھی اس شاک سے باہر نہیں آئی تھی کہ تھوڑی ہی دیر بعد وہاں زوہان بھی آیا اور بالکل ارشان کی طرح ہی آکر اس نے زوبیہ کو گلے لگایا اور اسکی ناک کھنچی تھی سپر زوبیہ نے غصے سے اسکے ہاتھ ہر تھپڑ مارا اور اسکے تھپڑ مارنے پر ارشان اور ہاد دونوں مسکرا دیے اب اصل شاک لگا تھا انوشہ کو جبکہ ان سبھی کہ شاک میں صرف عائرہ تھی جو حیران پریشان یا چونکی نہیں تھی بلکہ بس اپنے شوہر کی مسکراہٹ چیک کررہی تھی جو زوبیہ کہ باتوں پر لبوں کا آحاطہ کیے ہوئے تھی
یہ سب کیا ہورہا ہے ان سبھی کہ ری آیکٹ اور سامنے چلتے سین پر فارس ناسمجھی سے بولا کیونکہ سمجھ اسے بھی نہیں آرہا تھا کہ وہ تینوں بھائی زوبیہ کو ایسے پیار کیوں کررہے ہیں
یہ میری کالز اس لیے نہیں اٹھا رہی تھی اس کی تو
مہرو ۔۔۔ ۔
غصے سے زوبیہ کو دیکھتی مہرماہ فورا ناکہ طرف بڑھی کہ انوشہ اسے روکنے کہ خاطر اسکے پیچھے گئی یہ سب کیا ہورہا ہے اور تم
تم میری کالز اس لیے انگور کررہی تھی تن فن کرتی وہ ان چاروں کہ سر پہنچے یکدم غصے سے زوبیہ پر چینخی جو اسکو دیکھ فورا پریشان ہوکر کھڑی ہوئی جبکہ اسکے پیچھے آتی انوشہ کو دیکھ زوہان بھی چونکا اور ارشان دعا کو جبکہ ہاد عائرہ سے زیادہ عائرہ کہ پہلو میں موجود فارس کو دیکھ ٹھٹکا
مہرو ۔ ۔ پہلے مجھے یہ بتاو کہ یہ سب کیا ہورہا ہے آپ سب زوبیہ کو ایسے کیوں مل رہے تھے اور زوبی تم تم ان سب کہ ساتھ کیا کررہی ہو
ان سب سے سوال کرنے کہ بعد وہ زوبیہ کہ طرف آئی جو اسکے سوال پر پریشان ہوئی یہ سب زوبیہ سے نہیں بلکہ منت سے پیار کررہے ہیں
ان چاروں کی بجائے جواب عائرہ نے سکون سے دیا مگر اسکے جواب پر جھٹکا سبھی کو ضرور لگا تھا ان تینوں کو منت کہ نام پر جبکہ ان چاروں کو اس بات پر کہ وہ جانتی ہے
منت کون
ایک منٹ منت مطلب۔۔۔ ۔ نہایت شاک میں انگلی اٹھا کر پہلے مہرماہ نے بات سمجھنی چاہی اور پھر سمجھ آنے پر حیرانگی سے زوبیہ کو دیکھنے لگی جو خود بھی عائرہ کو دیکھ رہی تھی
بھابھی آپ جانتی تھی
یہ سوال زوہان کی طرف سے تھا
جبکہ وہ جانتی تھی یہ بات ہاد کو بھی حیران کرگئی تھی ہممم فیضان کی مہندی والے دن جب تم اکر مجھے ایک لفافہ دیا تھا کہ اسے میں ہاد کی کبڈ میں رکھ دوں تو اسی کو رکھتے وقت کچھ فائلز نیچے گیر گئی تھی اور ان کو اٹھاتے ہوئے میری نظر میڈیکل ریپورٹ پر گئی جو بابا اور زوبیہ کہ ڈی این آے کی ریپورٹ تھی اور وہ بھی پوزیٹیو جسکا مطلب تھا کہ زوبیہ اور کوئی نہیں بلکہ منت ہے
مہندی والے دن کی ساری بات ان سبھی کو بتائے وہ جاکر انہی کہ ساتھ کرسی پر بیٹھ گئی جہاں اسکا شوہر پہلے ہی گال پر ہاتھ رکھ کر اسے بولتے ہوئے دیکھ رہا تھا
اسکی بات پر جہاں وہ تینوں سر ہلا گئے تھے وہی انوشہ دعا مہرماہ اور فارس کافی حیران ہوئے لیکن پھر مہرماہ کو ساری بات سمجھ آئی کیونکہ زوبیہ اسکی سگی بہن نہیں تھی بلکہ نوید صاحب کو وہ ہوسپٹل میں لاوارث بچوں میں سے ملی تھی وہ بھی یوں کہ اس دن اچانک مہرماہ کی طبعیت خراب ہوگئی تھی تو نوید صاحب اور بشار بیگم اسکو لیکر ہوسپٹل گئے تب نوید صاحب کو زوبیہ ایک وارڈ میں روتی ہوئی ملی تھی جسکے سر اور بازو پر پٹی بندھی تھی جبکہ چہرے اور جسم کہ باقی حصوں پر خراشیں آئی ہوئی تھی
وہ بالکل مہرماہ کہ عمر کی تھی پانچ سال کی اسکو روتا دیکھ وہ اسکے پاس گئے اور پیار کیا جو انکے پیار پر مانوس ہوئے جلدی چپ ہوگئی اور نرس سے میڈیسن لی کہ تبھی ڈاکٹر اسکا چیک آپ کرنے آئے تو نوید صاحب کو معلوم ہوا کہ یہ بچی انہیں روڈ کہ کنارے پر کسی زخمی حالت میں ملی اور وہ لوگ اسے یہاں لے آئے ہوسپٹل والوں نے کافی بار اس سے پوچھنے کی کوشش کی مگر وہ کچھ نا بولی اسکی حالت پر ترس کھائے نوید صاحب اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے اور بشار بیگم اور انہوں نے بالکل مہرماہ کی طرح ہی اسکا خیال رکھا بلکہ صرف اپنی بیٹی بنایا نہیں سمجھا بھی اسکے آنے پر مہرماہ کو بھی ایک بہن اور دوست مل گئی تھی جسکے بعد زوبیہ انکی محبت اور پیار میں بہت جلد ان سب کہ ساتھ اٹیچ ہوگئی اور انہی کو اپنی فیملی سمجھنے لگی وقت گزرتا گیا اور وہ دونوں بڑی ہوگئی زوبیہ کو اپنے پچپن کی گنی چنی یادیں ہی یاد تھی حبکو کبھی کبھی یاد کراسکا دل کرتا تھا اپنے گھر والوں سے ملنے کا اپنے بھائیوں سے ملنے کا لیکن افسوس کہ اسے یہ یاد نہیں تھا کہ اسکا گھر کہاں ہے یہ تو معجزہ تھا کہ یونی کہ ہفتے بعد زوبیہ اور مہرماہ کی دوستی دعا سے ہوگئی اور اس دوستی کہ چلتے وہ دونوں ہاد کی مہندی پر سلطان میشن آئی
سلطان میشن میں قدم رکھتے ہی کچھ پورانی یادیں تھی جو زوبیہ کہ زہن میں تازہ ہوئی مگر وہ سب یادیں دھندلائی سی تھی اسنے بہت زیادہ یاد کرنے کی کوشش کی تھی مگر تب تو ٹھیک سے یاد نا آئے مگر ہھر جب وہ لوگ دوبارہ ہاد کی برتھ ڈے پر گئی تو اس دن اچانک وہ دامیر سلطان کہ کمرے میں چلی گئی تھی وہاں جاکر کمرے میں لگی تصویر کو دیکھ وہ ٹھٹکی کیونکی وہ فیملی فوٹو تھی اس فیملی فوٹو میں خود کو دیکھ اسکی دھندلائی سبھی یادیں بالکل صاف ہوئی اسے وہ ہر لمحہ یاد آنے لگا جب وہ اپنے بھائیوں کہ ساتھ کھلتی تھی وہ زیادہ بڑی تو نہیں تھی صرف پانچ سال کی تھی اس لیے زیادہ کچھ بھی یاد نہیں تھا لیکن وہ تصویر دیکھ کر اتنا تو معلوم ہوگیا تھا کہ وہ گھر اسکا تھا وہ چاروں بھائی اسکے تھے وہ اس تصویر کو دیکھ رو رہی تھی کہ تبھی ہاد کمرے میں آیا اور اسے حسرت بھری نگاہوں سے تصویر کو چھوتا دیکھ ٹھٹکا جبکہ وہ ہاد کو دیکھ فورا اپنے انسو پونچتی کمرے سے نکل گئی لیکن جاتے ہوئے ہاد کو شک میں ضرور ڈال گئی تھی اور پھر کیا تھا اسی شک کی بنا ہر ہاد نے اسکے بارے میں انفو رمیشن نکلوائی تو معلوم ہوا وہ انہیں ہوسپٹل میں ملی تھی یہ سب جان کر اسکا شک مزید پکا ہوا اور اپنے شک کو سچ ثابت کرنے کی خاطر اسنے ڈی این ائے ٹیسٹ کروایا جسکی ریپورٹ کہ بعد شک سچ ہوا جبکہ وہ اسکی منت تھی یہ بات جان کر وہ اس قدر خوش ہوا تھا کہ فورا اس سے ملنے گیا جو یہ جان کر چھوٹ بول کی نا پائی کہ وہ جانتا ہے اس دن وہ اسکے گلے لگ کر بہت زیادہ روئی اور ساری بات بتائی جسکے بعد ہاد نے اسے اپنے ساتھ چلنے کا کہا مگر وہ انکار کرگئی کہ وہ ان سب کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی ہاد نے سمجھایا کہ وہ انکی بہن ہے مگر وہ نا مانی تو ہاد کو ہی ماننا پڑا آخر اتنے سالوں بعد اسے اسکی بہن ملی تھی وہ تو اسکی ہر بات بلاتجاویز ماننے کو تیار تھا منت کہ بارے میں سب کوا سنے فیضان اور اسکی ڈیٹ فکس ہونے کہ بعد بتایا تھا جسکو سن دامیر سلطان تو جیسے اپنی بیٹی کی زندگی کا سن دوبارہ جی اٹھے تھے ریستورینٹ میں زوبیہ سے مل کر باب بیٹی نے خود دل ہلکا کیا اور ناجانے دامیر سلطان نے کتنی دیر اسے پیار کرکہ اپنی شفقت دیکھائی جبکہ یہ بات کہ شادی کہ بعد اب وہ ویسے ہی انکے گھر آجائے گئی اس سے چاروں بھائی کافی زیادہ خوش تھے اور کہیں نا کہیں زوبیہ سے شادی کی حامی بھی فیضان نے اسی لیے بھری تھی کہ وہ چاہتا تھا کہ دامیر سلطان کو انکی جان سے پیاری بیٹی چاروں بھائیوں کو انکی لاڈلی بہن مل جائے کیو نکہ زوبیہ نے ویسے تو گھر آنے سے انکار کر دیا تھا تو یہی بہانا سہی تھا کہ وہ رخصت ہوکر سلطان میسں آجائے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا کہ شادی کہ عین موقے پر کایا پلٹ گئی اور زوبیہ کی جگہ مہرماہ روخصت ہوکر آگی