Chapter 38: باب 38

اب کیسے ہو صبح ہوتے ہی وہ عائرہ کو واپس گھر چھوڑ کر دوبارہ اسی جگہ آیا جہاں اب زوہان کافی حد تک ہوش میں آچکا میں تھا

بہتر ہوں بھائی

نقاہت زدہ لہجے میں وہ آرام سے بولا

ہمم

بھائی وہ ڈیوائس ڈونٹوری وہ اپنی اصل جگہ تک پہنچ چکی ہے باقی ویل ڈن بہت اچھے سے اپنا میشن کمپلیٹ کیا ہے تم نے ایم پروڈ اوف یو

اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ڈیوائس کہ بارے میں بتانے کہ بعد اسنے ہلکا سا مسکراتے ہوئے کندھا تھپتھپا کر اسے اپریشیڈ کیا جو اسکی تعریف پر دھیما سا مسکرایا تھوڑی دیر بعد انوشہ کو کال کرکہ بتا دینا کہ تم چند دن کہ لیے گھر نہیں آسکو گئے ورنہ وہ پریشان رہے گئی اور اگر چاہو تو گھر بھی جاسکتے ہو کیونکہ فلحال تم کسی میشن پر نہیں

اپنی بات مکمل کر اسنے ایک موبائل اپنی جیکٹ کی جیب سے نکال کر اسکے پاس رکھا تھوڑی دیر تک میں کال کرلوں گا کیونکہ ایسی حالت میں گھر جانا ٹھیک نہیں اس لیے جب تک کچھ بہتر نہیں ہوجاتا یہی رہوں گا

چلو جیسی تمہاری مرضی اگر کچھ بھی چاہیے ہو تو مجھے بتا دینا

اور ہاں تمہیں گولی مارنے والا اپنی سزا پاچکا ہے اسکی بات پر زوہان مسکرا دیا کیونکہ جانتا تھا وہ کچھ نا بھی کرئے لیکن وہ ضرور بدلہ لے لے گا

***

مہرو

اپنی ہی مستی میں گنگنائے وہ سیڑھاں چھڑ رہی تھی کہ دعا کی پکار پر وہی روک گی

ہاں۔ ۔

کہاں جارہی ہو

انوشہ کہ پاس کیوں

کچھ نہیں وہ یہ کافی فیضان کو دے دو میں خود دے اتی مگر مجھے ارشان کو کافی دینی ہے اس لیے پلیز یہ کافی تم فیضان کو دے دو اپنا مدعا اسکو بتائے ٹرے سے ایک کپ پکڑ کر دعا نے اسکے ہاتھ میں پکرایا اور دوسرا کپ لیکر اپنے کمرے میں چلی گئی جبکہ وہ پریشان سی کافی کہ مگ کو دیکھنے لگی کیونکہ خود تو وہ چار دن سے کسی نا کسی بہانے اس سے چھپ رہی تھی بلکہ رات کو سوتی بھی وہ انوشہ کہ ساتھ اسکے کمرے میں تھی اپنے کمرے میں تو بس وہ فرش ہونے جاتی اور وہ بھی تب جب فیضان غیر موجود ہوتا کافی دیر یو نہی کشمکش میں کھڑے رہنے کہ بعد وہ دل بڑا کرتی اپنے کمرے کی طرف آئی جسکا دروازہ بند تھا ایک ہاتھ سے ٹرے پکڑ کر دوسرے کی مدد سے اس نے دروازہ کھولا اور اندر آئی تو اسے سامنے ہی بیڈ پر ٹانگیں پھلا ئے لیپ ٹاپ پر کچھ ٹائپ کرتے پایا

دعا کی جگہ اسکو دیکھ وہ خود بھی چونکا مگر اسے واضح نا ہونے دیا اور اپنے کام میں ہی مصروف رہا جبکہ وہ چلتی ہوئی اسکے پاس آئی اور ٹرے ٹیبل پر رکھ کر جانے کو موڑی جب اسکی بات پر چلتے قدم تھمے

میرے خیال میں آپ کی شادی مجھ سے ہوئی ہے

نہایت سادہ سے انداز میں اسکے دوبارہ کمرے سے بھاگنے پر وہ طنز کرتے ہوئے بولا جو اسکے طنز پر کچھ خجل سے ہوکر پلٹی

مطلب۔۔۔۔ ۔ مطلب یہ کہ رخصت ہوکر آپ میرے ساتھ اس گھر میں آئیں ہیں ناہی کہ انوشہ کہ ساتھ جو اپنا کمرا چھوڑ کر آپ اسکے ساتھ اسکے کمرے میں رہ رہی ہیں

لیپ ٹاپ کو سائیڈ پر رکھ وہ کھڑا ہوا اور اپنے کمرے پر زور دیتے ہوئے بولا

ایسی بات نہیں وہ تو بس زوہان موجود نہیں تو اس لیے

اپنی خجالت مٹانے کہ خاطر وہ بات زوہان کی غیرموجودگی پر ڈال گئی دیکھیں مہرماہ میں بہت پریکٹیکل سا بندہ ہوں مجھے یہ الٹی سیدھی باتیں نہیں آتی اس لیے سیدھے لفظوں میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ چاہے جن بھی حالات میں ہماری شادی ہوئی آپکی یا میری مرضی شامل تھی یا نہیں یہ بات معنی نہیں رکھتی بلکہ جو بات معنی رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ اب آپ میری بیوی ہیں اور یہ کمرا میرے ساتھ ساتھ آپ کا بھی ہے اس لیے مجھے بالکل اچھا نہیں لگے گا کہ میری بیوی اپنا کمرہ چھوڑ کر کہیں اور رہے دو قدموں کا فاصلہ اپنے اور اسکے درمیان قائم رکھ وہ سادہ لفظوں میں ہی اسے بہت کچھ سمجھا اور بارو خورا گیا تھا کہ وہ بےجا اس سے بھاگنا بند کردے اور قبول کرلے کہ اب ان دونوں کہ درمیان کیا رشتہ ہے

جی

سر جھکا کر اسکی بات کو سمجھتی وہ بس اتنا سا ہی بولی جبکہ دل میں تو اسکے منہ سے میری بیوی لفظوں پر اد ھم سا مچ گیا تھا مطلب کہ وہ اسے اپنی بیوی مانتا تھا اسکے لیے وہ اتنی معنی رکھتی تھی کہ اسکا یوں اپنے کمرے میں رہنے کی بجائے انوشہ کہ کمرے میں رہنا اسے برا لگ رہا تھا

ہممم

سر ہلا کر ہمم کہتا وہ واپس جانے کو پلٹا کہ کچھ یاد آنے پر روک کر دوبارہ اسکو دیکھنے لگا اور ہاں زوبیہ میری پسند ضرور تھی لیکن حقیقت میں اب آپ میری بیوی ہیں اس لیے آپ سے زیادہ اہم اب میری زندگی میں اور کوئی عورت نہیں

وہ ناجانے کیوں اسے یہ بتا رہا تھا یہ بات تو وہ بالکل نا سمجھی لیکن جو بھی تھا اسکا یہ کہنا اسے خوش ضرور کرگیا تھا ہونٹوں پر گہری مسکراہٹ سجائے وہ دوسری طرف والی سائیڈ پر جاکر بیڈ پر بیٹھ گئی اور اسکے بات سمجھ جانے پر وہ خود بھی اسکے ساتھ بیڈ پر آکر بیٹھا اور کافی پینے کہ ساتھ ساتھ اپنا ادھورا کام بھی لیپ ٹاپ پر مکمل کرنے لگا

***

ڈاکٹر عائرہ یہ آپ کہ لیے روٹین کہ مطابق وہ وارڈز میں چکر لگا کر پیشنٹ کو چیک کررہی تھی کہ نرس نے آکر ایک پھولوں کا گلدستہ اسکے حوالے کیا جسکو دیکھ وہ حیران اور خوش دونوں ہوئی

یہ کس نے بھیجا

وہ وی ای پی پیشینٹ جسکی سر جری ایک ہفتے پہلے آپ نے کی تھی اسی کا گارڈ دے کر گیا ہے اور کہہ رہا تھا کہ بوس آپکے شکر گزار ہیں اوہو اچھا ایک کام کریں یہ گلدستہ آپ چائلڈ وارڈ میں رکھوا دیں بچے دیکھ کر خوش ہوجائیں گئے نرس کی بات پر وہ گلدستے کو چھوتی انکی خوشبو کو سانسوں میں بھرے ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ بولی جس پر نرس اوکے بول کر اسکے حکم کی پاسداری کرنے چلی گئی جبکہ وہ وہی روک کر پیشینٹ کو دیکھنے لگی کیونکہ تھوڑی دیر بعد اسکی ایک سرجری تھی اس لیے جتنا ٹائم فری تھا اتنا وہ پرائیویٹ وارڈ میں پیشنٹس کو چیک کرتے ہوئے گزار رہی تھی

***

آج اسکی فارن ڈیلگیز کہ ساتھ ایک امپورٹینٹ میٹینگ تھی جس کہ لیے وہ میٹینگ روم میں بیٹھا ڈلیگیشنز کہ ساتھ میٹینگ کی تمام ڈیٹلیز ڈسکس کررہا تھا

yletaidemmi tcejorp siht no Your idea is quite good Mr.Haad i think we should start working

ڈیل گیس

نکی بات پر وہ ہلکا سا مسکرایا

Afcorse arshan will tell you all the rest of the details

nahsrA.......

ارشان کی طرف ہاتھ کا ارشاہ کر اسنے جواب دیا اور اسے انکے ساتھ جانے کا کہا جو سر ہلا کر ڈیلگیشنز کہ ساتھ باقی کی ڈیٹلیز ڈسکس کرنے لگا جبکہ وہ خود وہاں سے اٹھ کر باہر نکل گیا اور اسکے ساتھ ہی اسکی سیکرٹری بھی

اور کوئی میٹینگ ہے اپنے آفیس میں آئے وہ کرسی پر بیٹھتے ہوئے عا صفہ سے پوچھنے لگا جو آئی پیڈ پر اسکا سکیجول دیکھنے لگی

تو سر میٹینگ نہیں بس مسٹر حمدانی کہ ساتھ ہوٹل میں آپ کا ڈنر ہے

ڈنر۔۔۔۔ ۔

جی سر دامیر سر کہ کہنے پر یہ ڈنر اورگنائز کیا گیا ہے وہ سبھی پارٹنرز کہ ساتھ ایک ڈنر گیٹ ٹو گیدر کرنا چاہتے تھے ڈنر کہ نام پر اسکے حیران ہونے پر عا صفہ نے ساری ڈینیل بتائی جس پر وہ دامیر سلطان کی خاطر خاموش ہوگیا

ہمم اور کچھ

تو سر

ٹھیک ہے جاو

عا صفہ کو جانے کا بول اسنے لیپ ٹاپ اون کیا اور ہوسپٹل کا کیمراہ اون کرکہ اسکو تلاشنے لگا جو شاید ابھی سرجری کرکہ اپنے آفیس میں آئی تھی کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں سے گلوز اتار رہی تھی اسکی پریگننسی کو چوتھا ماہ ختم ہونے والا تھا جسکی وجہ سے اسکے جسم میں تھوڑی بہت چیچینگ آئی تھی وہ صرف پیٹ سے ہی نہیں بلکہ چہرے سے بھی تھوڑی بہت موٹی ہونے لگی تھی جہاں وہ موٹی کہ ساتھ ساتھ ممتا کہ روپ میں نکھر نے لگی تھی وہی اسکا یہ روپ ہاد کی دیوانگی میں لمحہ با لمحہ مزید شدت پیدا کرریا تھا

محبت بھری نظروں سے اسکو اور اسکے وجود کو دیکھتے وہ پرسکون سی ہنسی ہنس رہا تھا کہ تبھی اسکو بال کھولنے کہ بعد جوڑا بناتے دیکھ اسنے موبائل اٹھایا اوع کر ایک مسیح ٹائپ کرکہ اسکے نمبر پر سینڈ کیا جو دوسری طرف عائرہ دیکھنے کی بجائے کرسی پر بیٹھ کر ایک فائل اوپن کرکہ اسے دیکھنے لگی اور وہ جو اس انتظار میں تھا کہ وہ مسیح سین کرئے گئی خود کو انگور کرکہ فائل دیکھنے پر آنکھیں گہما گیا اور فورا کال ملائی جو دوسری بیل پر ہی ریسو کرلی گئی

میرا مسیح کیوں نہیں دیکھا آپ نے وہ جو ہشاش بشاش سی کال اٹھا کر سلام کرگئی تھی جواب میں اسکی سخت آواز پر موبائل کان سے ہٹا کرد یکھنے لگی کہ کونسا مسیح سین نہیں کیا اسنے

بال کھولیں رہنے دیں مجھے پیاری لگتی ہیں

مسیح کو سین کو وہ مسکرائی اور موبائل دوبارہ کان سے لگایا

مجھے پتہ نہیں چلا اس لیے نہیں دیکھا

ہمم فائل سے فرصت ملے تو معلوم ہونا

اسکی لاعلمی پر میٹھا سا طنز کیا گیا

آپ جا نتے ہیں میں اب تک سوچتی آئی تھی کہ یہ جاسوس والی عادت آپ میں کہاں سے آئی لیکن اب معلوم ہوگیا ہے کہ یہ عادت آپ میں آرمی کی بخشی ہوئی ہے ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ میٹھا سا طنز اسنے بھی فورا کیا جس پر اسکے لب گہری مسکراہٹ میں ڈھلے

چلیں شکر ہے وقت رہتے معلوم ہو گیا آپ کو

عرو وہ فائل دیکھ لی تم نے اسکی بات کا ابھی کوئی جواب آیا کہ تبھی فارس اسکے کیبن کا ڈور ناک کرکہ اندر آیا اور کسی فائل کہ بارے میں پوچھنے لگا

ہاد میں آپ سے بعد میں بات کرتی ہوں اللہ حافظ

اسکو اللہ حافظ کہتی وہ کال ڈسکونیکٹ کرگئی مگر اسکے باوجود اچھے سے جانتی تھی کہ وہ اسے تب تک دیکھتا رہے گا جب تک فارس اسکے کیبن میں موجود رہتا اور اسکی سوچ کہ مطابق ہوا بھی یہی جتنی دیر فارس اسکے پاس کھڑا فائل کہ بارے میں ڈیسکس کرتا رہا اتنی دیر وہ سخت نگاہوں سے فارس کو گھورتا ہی رہا جسکی وجہ سے اسکی بیوی بات کہ دوران خدا حافظ بول کر کال کٹ کرگئی تھی

***

زخم کافی بھر گیا ہے انشاء تین چار دن تک باقی بھی بھر جائے گا

اس گھنڈر نما گھر کی بجائے اب زوہان اپنے اپارٹمینٹ میں روکا ہوا تھا جہاں روازنہ عائرہ ہوسپٹل سے واپسی پر ہاد کہ ساتھ آکر اسکی بینڈیچ چینچ کردیتی تھی اور آج بھی وہ ہوسٹپل سے واپسی پر پہلے اسکی پینڈیچ چینچ کرنے آئی تھی جبکہ ہاد اسے وہاں چھوڑ خود کسی کام سے باہر نکل گیا تھا جی اچھا ویسے بھابھی نوش کیسی ہیں

بھلے ہی وہ دن میں ایک بار اس سے بات کرلیتا تھا مگر اتنے دنوں کہ یہ دوری ابا سے بے چین کررہی تھی

ٹھیک ہے مگر بہت اداس اداس سی رہتی ہے شاید تمہاری دوری محسوس کررہی ہو ساری چیزیں دوبارہ فرسٹآیڈ بوکس میں رکھتے ہوئے وہ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ بولی جس پر وہ اپنی دوری کی وجہ سے اسکی اداسی پر خوش اور اداس دونوں ہوا

ہائے میری نوش میری وجہ سے اداس رہتی ہیں کمبخت یہ گولی نا لگی ہوتی تو قسم سے کبھی بھی میں ان سے اتنے دن دور نا رہتا اپنی گولی کہ نشان کو غصیلی نظروں سے گھورتے ہوئے وہ دہائی دیتے ہوئے بوا کیونکہ اس زخم کی وجہ سے پچھلے9 دن سے وہ اپنی نوش سے دور تھا

اتنا احساس ہے تو واپس گھر اجاو وہ بھی تمہیں دیکھ کر خوش ہوجائے گئی

اسکی دہائی پر اسنے فری کا مشورا دیا ہاں ایک دو دن تک آجاوں گا کیونکہ اب مزید مجھ سے ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے ان سے دوری برداشت نہیں ہورہی

اچھا یہ چھوڑ اور مجھے یہ بتاو کہ یہ سیکرٹ ایجنسی کب سے جوائن کی ہے تم نے

ایجنسی جوائن کیے ہوئے مجھے دو سال ہونے والے ہیں

اپنی شرٹ کہ بینر بند کرتے ہوئے وہ سوچ کر جواب دینے لگا

اور ہاد کو۔۔۔۔ ۔

اسکے جواب پر اب وہ پتے کا سوال پوچھنے

ہاد بھائی کو میرے خیال میں چار یا پانچ سال ہونے والے ہوں گئے

مطلب گرائجویشن کہ فورا بعد

یہ بات وہ دل میں سوچ کر رہ گئی

خیر آپ کو پتہ ہے بھابھی آرمی میں آپ کہ شوہر کا بڑا ہی ڈر ہے جیسے بڑے بڑے بزنس میں انکے سامنے ڈر جاتے ہیں نا بالکل ویسے ہی آرمی آفیسرز بھی کئی بار بات کرتے ہوئے خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور دوشمنوں کہ بارے میں تو آپ سوچ نہیں سکتی

اگر بزنس کی دنیا میں وہ ایک کامیاب ارکیٹکچر ہیں تو آرمی میں انہیں میجر ہاد سلطان عورف ٹائیگر کہ نام سے جانا جاتا ہے

ٹائیگر۔۔۔۔ ۔

ٹائیگر پر وہ کچھ چونکی جی ٹائیگر ویسے تو وہ میجر ہاد سلطان ہیں لیکن ٹائیگر کا خطاب انہیں دشمنوں پر دھاگ بیٹھانے کہ لیے ملا ہے کرنل وقار نے یہ خطاب انہیں انکے دوسرے میشن کہ وقت دیا تھا اور تب سے وہ دشمنوں کہ لیے ٹائیگر ہیں بالکل ایک ٹائیگر کی طرح سفاک اور بے حس اگر کبھی آپ انہیں کسی دشمن سے لڑتا ہوا دیکھ لیں نا تو قسم سے بھابھی خوف سے کانپ کانپ کر بےہوش ہوجائیں گئی کیونکہ اس وقت وہ اس قدر سفاک اور بےرحم بنے ہوتے ہیں کہ کبھی کبھی تو مجھے ان دشمنوں پر ہی رحم آنے لگتا ہے

دشمنوں کہ بارے میں اسکے تاثرات بتاتے ہوئے اسنے بھرپور ڈرنے کی ایکٹینگ کی جبکہ اسکی باتوں کو تجسس سے سنے وہ اتنا ہی سوچ سکی کہ دنیا کہ لیے وہ کیا تھا کیا نہیں اس سے اسے کیا مطلب اسکے لیے تو وہ صرف ہاد سلطان تھا نا تو ارکیٹکیچر نا تو میجر اور نا تو ٹائیگر وہ صرف اسکا ہاد تھا جو اسے دیوانوں کی طرح چاہتا تھا جو ساری ساری رات اسکے پہلو میں لیٹا صرف اسے اس لیے نہارتا رہتا کہ وہ ان قیمتی لمحات کو سو کر ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا

وہ جاگتے ہوئے جتنی حسین اسے لگتی تھی سوتے ہوئے اس سے بھی کئی زیادہ جازب نظر لگتی تھی

وہ اسکا ہاد تھا اور وہ اسکا نور ہاد

***

مہرماہ بیٹا نوید اور بہن جی سے بات ہوئی خیریت سے پہنچ گئے وہ لوگ

جی بابا ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی میری اور زوبی کہ بات ہوئی تھی بول رہے تھے سفر بہت اچھا گزرا انکا

وہ چاروں ایک ساتھ لاونج میں میں بیٹھی ایک دوسرے کی ہلپ کرتے ہوئے اسائنمیٹ بنا رہی تھی کہ تبھی دامیر سلطان بھی انکے ساتھ ہی آکر نوید صاب اور بشار بیگم کہ بارے میں پوچھنے لگے کیونکہ آج انکی سعودیہ کی فلائٹ تھی وہ دونوں میاں بیوی عمرہ پر گئے تھے جبکہ زوبیہ گھر پر اکیلی نا رہے اس لیے مہرماہ زید کرکہ اسے یہی اپنے پاس لے آئی تھی

چلو یہ تو اچھی بات ہے اللہ خیر سے انکا عمرہ قبول کرئے

آمین

اوہو یہ سٹیلر کہاں چلا گیا

اپنے آس پاس پرے نوٹس کو اٹھا کو دعا سٹیلر تلاش کرنے لگی لیکن پتہ نہیں کہاں گم ہوگیا تھا کیا ہوا۔۔ ۔

سٹیلر نہیں مل رہا یہی تو رکھا تھا میں نے

انوشہ کہ پوچھنے پر وہ پریشان ہوتے ہوئے بولی

دیہان سے دیکھو یہی ہوگا

دیکھ تو رہی ہوں پر پتہ نہیں کہاں چلا گیا

اگر نہیں مل رہا تو رہنے دو زوبی تم ایک کام کرو اوپر میرے کمرے میں سائیڈ ڈرار میں سٹیلر پڑا ہے جاو لے آو ان دونوں کی پریشانی پر اس نے زوبیہ کو اپنے کمرے سے سٹیلر لانے کا کہا کیونکہ وہ اپنی اسائنمیٹ کمپلیٹ کرچکی تھی

اچھا ٹھیک ہے میں لیکر آتی ہوں تم تب تک یہ سارے پیجیز کو بائن دو

اسکی بات پر وہ اپنی اسائنمیٹ کہ پیجیز کو ترتیب دینے کا کہتی اٹھ کر کمرے میں سٹیلر لینے چلی گئی انوشہ یہ دیکھو یہ ٹھیک ہے

ہاں سہی ہے ایسے ہی

***

کمرے کا دروازہ اوپن کرکہ وہ اندر آئی اور سائیڈ ڈرار میں سٹیلر کو تلاش کرنے جو اسے دوسرے والے ڈرار میں سے ملا

سٹیلر پکڑ کر وہ بھی تھی کہ واشروم کا دروازہ کھول فیضان بھی اسی وقت باہر نکلا جس پر دونوں کیا زبردست ٹکر ہوئی اسکا سر بری طرح سے فیضان کی جسٹ پر لگا جس پر ایک پل کہ لیے زوبیہ کو یوں محسوس ہوا اسکا سر کی فلاد سے ٹکرا گیا ہو

ای۔ ایم ایم سوری وہ

وہ بیچارا جو نہانے کہ بعد یونہی ٹاول میں باہر آگیا تھا کچھ اسکے ٹکرانے اور کچھ اپنی حالت پر شرمندہ ہوا جبکہ یہی حالت زوبیہ کی اپنی بھی تھی وہ تو اسکو بنا شرٹ کہ ایک نظر دیکھ فورا چہرا موڑ چکی تھی جبکہ اصل شرمندگی تو اسکو یہ سوچ کر ہورہی تھی کہ وہ کمرے میں موجود تھا اسکے چہرہ موڑنے پر وہ جلدی سے بیڈ پر پڑے اپنے کیرے اٹھا کر واشروم میں جانے لگا تھا کہ جلدبازی میں پاوں کارپیٹ سے اٹکا اور گیر نے سے بچنے کی خاطر اسنے زوبیہ کو پکرنا چاہا مگر اس کوشش میں الٹا وہ دونوں ایک ساتھ دھڑام کرکہ بیڈ پر گیرے

اب منظر کچھ ایسا تھا کہ زوبیہ ڈر کہ مارے دونوں ہاتھ کھڑے کیے سختی سے آنکھیں بند کرکہ اسکے نیچے تھی جبکہ وہ دونوں بازوں اسکے ارد گرد رکھ کہ اسکے اوپر اس چکر میں زوبیہ کا دوپٹہ کھسک کر نیچے گیر چکا تھا

او ہو زوبی کہاں رہ گئی۔۔۔۔۔ ۔

کافی دیر اسکا انتظار کرنے کہ بعد مہرماہ خود ہی اسے بلانے کمرے میں چلی آ ئی مگر اندر کا سین دیکھ اسکے باقی کہ الفاظ منہ میں ہی رہ گئے جبکہ آنکھیں شدید حیرت کہ باعث کھلی فیضان کا بنا کپڑوں کہ صرف ٹاول میں اسکے اوپر ہونا اور اسکا نیچے بنا دوپٹے کہ لیٹے ہونا کافی ساری سوچیں سوچنے پر اکسا گیا تھا

جبکہ یوں مہرماہ کا خود کو ایسی کنڈ یشن میں دیکھنا ان دونوں کو کافی زیادہ شرمندہ کرگیا فیضان جلدی سے اسکے اوپر سے ہٹا اور اپنے کپڑے لیکر واشروم میں بند ہوا جبکہ زوبیہ جلدی سے اپنے کپڑے سیدھے کرکہ اٹھی اور اپنا دوپٹہ اٹھا کر گلے میں لیا

مہرو ایسا ویسا کچھ نہیں ہے میں سٹیلر لیکر آنے والی تھی اچانک فیضان اندر سے باہر اگئے ہماری ٹکر ہوگئی وہ اپنے کپڑے لینے لگے تو کارپیٹ اٹکا اور ہم گیر گیے اور کچھ بھی نہیں سچی اسکی شاک نگاہوں پر وہ اٹھ ایک ہی سانس میں ساری کہانی بتا گئی کہ کیا ہوا تھا اور کیسے وہ دونوں گیرے تاکہ وہ کچھ الٹا سیدھا نا سوچیں

ریلکس زوبی تمیں مجھے اتنی ایکشپلیسن دینے کی ضرورت نہیں ہے مجھے یقین ہے ایسا ویسا کچھ نہیں کم اون چل بھلے ہی ان دونوں کا یوں ایسے اتنا قریب ہونا اسے برا لگا تھا مگر اسکے باوجود زوبیہ کہ گھبراہٹ پر وہ ہنستے ہوئے بولی تاکہ وہ گھبرائے نہیں

بلیو می مہرو یہ بس ایک حادثہ تھا اور کچھ نہیں اسکے چل انداز کہ باوجود زوبیہ نے مزید وضاحت دی جس پر وہ ہنستے ہوئی اسکے پاس آئی اور نیچے گیرا سٹیلر اٹھایا کہ اسکے ہاتھ میں دیا میں جانتی ہوں میری بہن اس لیے اب مجھے وضاحتیں مت دو اور یہ سٹیلر جاکر دعا کو دو وہ کب سے انتظار کررہی ہے ہلکے پھلکے لہجے میں ہنس کر بات کو ٹالتی اس نے اسے جانے کا کہا جو گھبراتی ہوئی باہر نکل گئی جبکہ اسکے جانے کہ بعد اسنے پلٹ کر بیڈ کی طرف دیکھا جس کی چادر پر شکنیں ابھری تھی اور پھر تھوڑی دیر پہلی والا منظر آنکھوں کہ سامنے لہرایا جس پر ناچاہتے ہوئے بھیا سے غصہ آیا وہ کھڑی ابھی چادر کو گھور ہی رہی تھی کہ تبھی فیضان بھی کپڑے بدل کر باہر آیا تو اب کمرے میں صرف اسے کھڑا پایا جو اسکے باہر آنے پر ایک نظر اسکو دیکھ جانے کو پلٹی کہ اسنے فورا اسکا ہاتھ پکڑ کر روکا

کچھ بھی الٹا سیدھا سوچنے کی ضرورت نہیں مہر یہ سب اچانک آپ کو مجھے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے فیضان زوبی پہلے ہی مجھے سب بتا چکی ہے کہ کیا ہوا اسکی بات کو بیچ میں کاٹ وہ بنا اسکی طرف دیکھ کر ٹوک گئی جو اسکے بےلچک لہجے اور ماتھے پر شیکنوں کہ جال کو باخوبی محسوس کرگیا

اگر حقیقت معلوم ہے تو پھر اس غصے کی وجہ

غصہ نہیں مجھے برا لگا ہے آپکا یوں بنا کپڑوں کہ کسی اور لڑکی کہ اتنا قریب تو کیا پاس کھڑا رہنے بھی مجھے برا لگے گا کیونکہ آپ میرے شوہر ہیں

بنا اپنے غصے کو چھپائے وہ دو ٹوک لہجے میں اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولتی اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے چھڑوا گئی جبکہ اسکا یوں اپنے لیے پوزیسیو ہونا فیضان کو اچھا خاصہ حیران کرگیا وہ یہ تو جانتا تھا وہ اسے پسند کرتی ہے لیکن پسند کہ ساتھ ساتھ پوزیسو بھی ہے یہ اب معلوم ہوا تھا

***

آج وہ کافی دنوں بعد اسے اپنے ساتھ باہر گھوما نے لایا تھا اپنے کیسس اور اسکی پڑھائی کی وجہ سے وہ دونوں کافی مصروف تھے جسکی وجہ سے آج فری ہونے پر وہ اسے اپنے ساتھ باہر لے آیا پہلے مال جاکر اسنے اسکے لیے خوب ساری شوپینگ کی اور پھر اسکے فیورٹ ریسٹورینٹ میں فیورٹ پیزا بھی کھایا اور اب رات کہ11 بجے گھر جانے کی بجائے وہ اسے اپنے ساتھ ناجانے شہر سے کہاں دور انجان جگہ پر لے آیا تھا گاڑی ایک سائیڈ پر پارک کر وہ اترا اور اسکی سائیڈ پر آئے دروازہ کھول کر اسے بھی اترنے کا کہا جو ناسمجھ نگاہوں سے بس اسکو اور جگہ کو دیکھ یہ جاننے کہ کوشش کرنے لگی کہ کونسی جگہ ہے مان یہ ہم کہاں ہیں

آس پاس نگاہوں کو دوڑ ائے وہ اندھیرے سے گھبراتی ہوئی بالکل اسکے ساتھ چیپک کر پوچھنے لگی جو اسکے ڈر کو سمجھتے ہوئے مسکرایا اور کندھوں کہ گرد بازو پھیلائے

گھبرائیں نہیں مان کی جان مان آپ کہ ساتھ ہے اسکا ڈر ختم کرنے کی خاطر وہ مزید وہاں روکنے کی بجائے چند قدم چل کر آگئے آیا جہاں ایک گلاس کا بہت خوبصورت سا گھر بنا ہوا تھا گھر کہ باہر بہت سی لائنز روشن تھی جس پر اسکا ڈر تھوڑا کم ہوا اور وہ اسکے ساتھ دروازہ کھول کر گھر کہ اندر داخل ہوئے

گلاس سے بنا وہ گھر باہر سے جتنا سادہ تھا اندر سے اتنا ہی زیادہ ڈیکوریٹ اور پیارا تھا

گھر کہ باہر وہ جتنا ڈر رہی تھی اندر آکر اتنی ہی پرجوش ہوئی یہاں وہاں گھومتی پورے گھر کو دیکھ کر خوش ہورہی تھی وہ پورا گھر اندر سے اسکے فیورٹ پینک اور وائیٹ کلر کہ ساتھ ڈیکوریٹ ہوا تھا

گھر کہ اندر داخل ہوتے دائیں طرف بہت پیارا اوپن لاونج بنا تھا جہاں دو بڑے اور ایک سنگل سائز کا صوفہ درمیان میں ٹیبل سامنے دیوار میں فکس ایل ای ڈی اور سائیڈ پر چمنی بنی تھی بائیں جانب بہت پیارا چھوٹا سا کیچن اور سامنے دو کمرے بنے تھے دائیں بائیں جبکہ اوپر چھت گلاس ہونے کی وجہ سے رات کہ وقت آسمان پر جھل مل کرتے تاروں کہ ساتھ بہت خوبصورت سا منظر پیش کررہی تھی

مان یہ کتنا پیارا گھر ہے

کس کا ہے یہ گھر پرجوشی کہ ساتھ ایک ایک جگہ کو دیکھنے کہ بعد وہ اسکے پاس آکر تعریف کرنے کا ساتھ یہ بھی پوچھنے لگی یہ پیارا سا گھر کس کا ہے

آپ کا۔۔۔۔ ۔

اسکے کندھوں پر دونوں ہاتھ رکھ وہ اسکی خوشی کو آنکھوں میں بسا ئے محبت سے بولا جبکہ وہ چونکی ہمارا۔۔۔ ۔

اپنی طرف انگلی اٹھائے وہ بے یقین سی ہوئی

جی آپ کا ناز ارمان سلطان کا

اچھا لگا آپ کو

دونوں ہاتھوں کا دباوں اسکے کندھوں پر ڈال اسنے دوبارہ بولتے ہوئے یقین دیلایا جس پر وہ حیرانگی چھوڑ یکدم بچوں کی طرح کھل کر مسکرائی پیارا نہیں مان یہ بہت بہت بہت پیارا ہے دیکھیں تو گھر کہ مادر ہوتے ہوئے ہم آسمان پر موجود ستارے دیکھ سکتے ہیں اور باہر کا سارا منظر بھی

چلیں آئیں ایک اور جگہ دیکھاتا ہوں

اسکی ایکسائٹمینٹ پر مسکرائے وہ اسکا ہاتھ پکڑ کر بائیں طرف بنے کمرے کہ اندر آیا اور لائٹیز اون کی

وہ کمرہ بھی بالکل باہر کی طرح ہی ڈیکوریٹ ہوا تھا وہ کمرے کو دیکھنے میں مصروف تھی کہ ارمان نے آگئے بھر کہ دیواروں پر موجود تمام پردے ہٹائے جس پر سامنے والی دیوار کہ پار سمندر کا خوبصورت سا نظارہ نظروں کو سیر بخشنے لگا مان یہ کتنا خوبصورت لگ رہا ہے ہم باہر چلیں

نہیں ایسے نہیں پہلے آپ چینچ کریں اسکے بعد ہم باہر جائیں گئے

اس سے پہلے کہ وہ گلاس وال کھول کر باہر جاتی اسنے پاتھ پکڑ کر اسے جانے سے روکا اور چینج کرنے کا کہا جو چینچ کہ نام پر منہ بنا گئی

چینچ کیوں

بس میرے لیے جائیں اندر واشروم میں ایک ڈریس موجود ہے وہ چینج کرکہ باہر آئیں اسکے بعد ہم دونوں ایک ساتھ باہر جائیں گئے اسکے اتنے اسرار پر وہ منہ بناتی چینچ کرنے چلی گئی جبکہ اسنے خود اپنا کورٹ اور ٹائی اتار کر صوفے پر پھینکی اور شرٹ کہ اوپری دو بٹینز کھول کف کہنیوں تک فولڈ کرکہ اسکے باہر آنے کا انتظار کرنے لگا

مان ہم کیسے لگ رہے ہیں ٹھیک پانچ منٹ بعد پینک کلر کی فل میکسی پہنے وہ کھلے بالوں کہ ساتھ بنا کسی میک آپ کہ باہر آکر گول گول گھومتے ہوئے پوچھنے لگی جو اسے اس باربی فاراک میں بنا کسی میک آپ کہ بھی مبہوت کردینے کا سبب بن گئی تھی

دلکش مسکراہٹ کہ ساتھ بے انتہا محبت آنکھوں میں سموئے وہ اسکے قریب آیا اور جھک کر بوسہ اسکی بےشکن پیشانی پر دیا

بہت پیاری بالکل مان کی چھوٹی سی گڑیا کی طرح

اپنی تعریف پر وہ بچوں کی طرح کھکھلائی

اب چلیں

ہمم چلیں

اسکا ہاتھ دوبارہ اپنے مضبوط ہاتھ میں پکڑے اسنے ریمورٹ سے بٹن پریس کیا جس سے سامنے کا گلاس دو حصوں میں الگ ہوا اور وہ اس راستے سے نکل کر تین سڑھیاں اترتا نیچے آیا جہاں زمین پر ریت کی جگہ گلاب کہ پتیاں ہی پتیاں موجود تھی دور دور تک جہاں نظر جاسکتی تھی وہاں تک چاروں طرف صرف گلاب کی پتیاں بکھری ہوئی تھی حبکو دیکھ وہ چونکی

ہم چاہتے ہیں سب سے پہلے آپ ہمارے لیے ایک پیاری سی جگہ بک کریں اور اسے بہت پیارا سا بلونز ااور گلاب کہ پھولوں کہ ساتھ ڈیکوریٹ کروائیں جب ہم چل کر جائیں تو زمین پر دور تک گلاب کہ پھولوں کا راستہ بنا ہو

ان پھولوں کو پرشوق نگاہوں سے دیکھ اسکے زہن میں یکدم اپنے کہے الفاظ دہرائے

چلیں۔۔۔ ۔ اسکے کہنے پر وہ گلاب کہ پھولوں پر سہج سہج کر قدم اٹھاتی چل کر آگے آئی جہاں سامنے لائٹینگ کہ بیچ میں ایک حصہ بہت ہی خوبصورتی کہ ساتھ بلونز اور پینک روزیز کہ ساتھ ڈیکوریٹ ہوا تھا ایک طرف بیچ اور دوسری طرف اپنے لیے سجا وہ خوبصورت سا حصہ یہ سب کچھ اسے اتنا پسند آیا تھا کہ وہ کسی خواب کی طرح حیرت اور خوشی دونوں کی ملی جولی کیفیت کہ ساتھ ہر ایک چیز کو دیکھ رہی تھی

یہ سب کچھ کتنا خوبصورت ہے مان

یہ سب ہمارے لیے ہے

پسندیدہ نگاہوں سے ہر سہہ کو دیکھ وہ اسکی طرف موڑ کر جاننے کہ باوجود پوچھنے لگی جو اسکے ایک ایک ایکسپریشن کو مہبوت سے دیکھتا مسکرا رہا تھا

آپ نے کہا تھا کہ آپ کو یہ سب چاہیے تو لیں یہ سب آپ کہ لیے ہے خواب کی دنیا سے نکال حقیقت کی دنیا میں لائے وہ کہتے ہوئے گھٹنوں کہ بل نیچے زمین پر بیٹھا اور اپنا دائینا ہاتھ اسکے سامنے پھیلایا آپ کا ساتھ ارمان سلطان کی زندگی میں بالکل ایک خواب کی طرح ہیں جسے حقیقت کا روپ دینے کہ لیے ارمان کو آپ کہ ساتھ کی ضرورت ہے

کیا آپ اس خوبصورت خواب کو حقیقت کا روپ دینے کہ لیے اپنے مان کا ساتھ دیں گئی کیا آپ ہمارے ان خوبصورت لمحوں کو حسین بنانے کہ لیے اپنے مان کا ساتھ دیں گئی

ناز کو ناز سے مکمل ناز ارمان سلطان بنانے کہ لیے کیا اپنے مان کو اجازت دیں گئی دلسوز لہجے میں اسکے سامنے ہاتھ پھلا ئے وہ اسکی ہاں کا منتظر تھا جو اسکے لفظ لفظ کو باخوبی سمجھتی دلکشی سے مسکرائی اور اپنا ہاتھ اسکی ہتھیلی پر رکھ اسکے انتظار کو شرف بخش گئی

وہ اٹھا اور والہانہ مسکراہٹ لبوں پر سجائے جھٹکے سے اسکو اپنے قریب کرگیا

Wish you very very happy birthday my love

اسکے کان کہ پاس جھک کر سرگوشی نما آواز میں بولتے اسنے کان کی لو ہلکے سے چوما

جو اسکے لمس پر گدگدئےپلقویں جھکا کر مسکرائی

آپ کو یاد تھا۔۔ ۔

اسکی آنکھوں میں دیکھتی وہ جوشیلے لہجے میں پوچھنے لگی

اس یادگار دن کو بھلا میں کیسے بھول سکتا ہوں اس دن تو خدا نے آپکو میرا نصیب بنا کر اس دنیا میں بھیجا تھا تو بھلا یہ یادگار دن ارمان سلطان کیسے بھول سکتا ہے

تھنکیو مان ہمیں یہ سبب کچھ بہت بہت بہت بہت زیادہ پیارا اور پسند آیا تھنکیو سو مچ

پرجو لہجے میں اسکے سینے سے لگے وہ اسکا شکریہ ادا کرنے لگی چلیں آئیں کیک کٹ کرتے ہیں کیونکہ اس کہ بعد مجھے آپ کہ ساتھ اس حسین رات کو اور بھی زیادہ حسین اور یادگار بنانا ہے

معینی خیر لہجے میں بولتے ہوئے وہ اسکا ہاتھ پکڑ آگے آیا اور وہاں پڑا کیک اسکے ساتھ کی کیا جسکو پہلے ارمان نے اسے اور پھر اسنے ارمان کو کھلایا اور کچھ دیر میوزک پر اسکے ساتھ ڈانس بھی کیا تاکہ اسکی فرمائیش کہ مطابق کچھ راہ ناجائے

کافی دیر ان پرفسوں لمحات میں اسکی کھلکھلا ہٹ کو دل میں اتاریں ڈانس کرنے کہ بعد وہ یونہی اسے باہوں میں اٹھائے دوبارہ کمرے کہ اندر آیا اور آرام سے لاکر بیڈ پر لٹائے خود اسکے اوپر آیا اب کیا کرنا ہے پرشوق نگاہوں سے اسکے گلے میں بازو ڈال وہ تجسس سے پوچھنے لگی جس نے بڑے ہی پیار سے اسکے بالوں کی لیٹ انگلی میں لپیٹ کر کھنچا

اب یہ سب کچھ جو میں نے آپ کی خوشی کہ لیے کیا مجھے اس سب کا معاوضہ چاہیے

وہ کیسے ہمارے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں نہایت مصومیت سے اسکی بات کا مطلب سمجھے بغیر وہ یکدم پریشان ہوئی جبکہ وہ اسکی مصوم سی پریشانی پر معنی خیر انداز میں مسکرایا

آپ کہ پاس پی تو ہے سب کچھ۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.