Chapter 37: باب 37

ولیمے کا فنکشن اپنے مقررہ وقت کہ مطابق ہی ہوا جسکے لیے وہ سبھی اس وقت بنکویٹ میں موجود تھے آج زیادہ طر مہمان لڑکے والوں کی طرف سے تھے کچھ بزنس میں کچھ فیضان کہ کولیگز اور کچھ وکیلا وغیرہ بھی

سبھی خوش گپیوں میں مصروف ریفریشمنٹ سے لطف اندوز ہورہے تھے

فیضان اپنے کولیگز اور ارمان کہ ساتھ مصروف تھا جبکہ مہرماہ سٹیج پر دولہن بنی گم سم سی بیٹھی تھی اسکو یوں گم سم بیٹھا دیکھ زوبیہ خود ہی اسکے پاس آئی جو اسکو دیکھ کچھ شرمندہ سی نظریں تک نا اٹھا پائی

اتنی چپ چپ کیوں ہو تھوڑا سا تو مسکراو تمہارا ولیمہ ہے یار

اسکے ساتھ ہی بیٹھتے ہوئے وہ بالکل نارمل اند از میں مسکراتی ہوئی بولی جوکہ مہرماہ کو مزید شرمندہ کرنے کا سبب بن گیا

مہرو کیا سوچ رہی ہو دیکھو اگر تم میرے بارے میں ایسا ویسا کچھ سوچ رہی ہو کہ مجھے برا لگے گا یا پھر کچھ اور تو یہ سب سوچنا بند کر دو کیونکہ میں تمہارے بارے میں ایسا ویسا کچھ نہیں سوچ رہی ہاں میں مانتی ہوں کہ یہ سب کافی شوکینگ اور اچانک ہوگیا لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں تمہارے بارے میں کچھ غلط سوچوں گئی تم میری بہن ہی نہیں دوست بھی ہو اس لیے جو ہوا اسے میری طرح قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرلو ہوسکتا ہے اسی میں میرے فیضان اور تمہارے لیے بہتری ہو

اسکی چپی کی وجہ بنا بتائے بھی زوبیہ اچھے سے جان گئی تھی اس لیے وہ اسے شرمندگی کہ احساس سے باہر نکالنے کی خاطر پیار سے سمجھانے لگی کہ وہ ایسا کچھ نا سوچے بلکہ باقی سب کی طرح اسی کو بہتری سمجھ کر قبول کرلے

تمہیں کوئی فرق نہیں پرئے گا

اسکی باتوں پر اسکی طرف دیکھ اسنے جیسے جاننا چاہا جس پر وہ ہلکا سا مسکرائی

مجھے فرق کیوں پڑے گا بلکہ میں خوش ہوں کہ میری بہن کو اسکا من چاہ شخص مل گیا

من چاہے پر وہ چونکی حیران مت ہوں تمہاری بہن کم دوست زیادہ ہوں سب جانتی ہوں میں بھلے ہی تم مجھے یا خود کو دھوکے میں رکھو لیکن کہیں نا کہیں مجھے پتہ ہے تم فیضان کو چاہتی ہو ہاں ظاہری طور پر نہیں کہتی لیکن ای نو ایسا ہے اس لیے تو دیکھو اللہ نے جیسے تیسے تمہیں انکا نصیب بنا دیا وہی حوالہ جو وہ پہلے فیضان کہ بارے میں اسکو دیتی تھی وہ اب دیے وہ کہتے ہوئے مسکرانے لگی جس پر اب کی بار اسکی بات پر مہرماہ نے نگاہیں اٹھا کر بچے ارمان کہ ساتھ کھڑے فیضان کو دیکھا جو کسی بات پر مسکرا رہا تھا اور پھر یہ سوچ کر خود بھی مسکرا دی کہ اب وہ اسکا نصیب ہے اب وہ صرف اسکا تھا بن مانگے وہ اسکو مل گیا تھا یہ سوچ اسکے دل کو گد گدا گئی تھی کہ اب وہ اسکی بیوی ہے اسکی شریک حیات

یہ ہوئی نا بات اب ایسے ہی مسکراتی رہنا سمجھی

اسکے ہونٹوں پر پھیلی مسکراہٹ پر زوبیہ نے فورا شرارت سے کہا جو مزید گہری ہوئی

اچھا یہ بتاو تم کیسی ہو زیادہ اور تمہاری چوٹ

اب جب دل کچھ ہلکا ہوا تھا تو اسے اسکی چوٹ کی فکر بھی لا حق ہوگئی تھی جس پر زوبیہ نے اپنی خیریت کہ ساتھ وہ ساری سٹوری بھی اسے بتائی کہ کیسے اسکا ایکسیڈنٹ ہوا اور باقی سب بھی

***

شکر ہے عرو تمہارا شوہر مسکراتا بھی ہے

آسیہ بیگم اور ناز کہ ساتھ بیٹھی وہ باتیں کررہی تھی کہ تبھی فارس انکے ساتھ آکر بیٹھتے ہوئے بولا مگر اسکی بات پر عائرہ ناسمجھ ہوئی

کیوں انکا مسکرانا منا ہے کیا

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسنے جیسے اسکی بات مزاق میں اڑائی

پتہ نہیں لیکن میں نے تو پہلی بار دیکھا ہے اسکو مسکراتے ہوئے وہاں دیکھو

جواب دیے اسنے ہاتھ سے اشارہ اسکے پیچھے کیا جس پر عائرہ نے مسکراتے ہوئے پلٹ کر دیکھا جہاں اسکا شوہر زوبیہ کہ ساتھ ناجانے کون سی خوش گپیاں مارتے ہوئے مسکرا رہا تھا بلکہ وہی نہیں زوبیہ بھی کافی چہک رہی تھی ان دونوں کا یوں ایک دوسرے سے فر ینگ ہنس ہنس کر باتیں کرنا اسے حیران کن لگا کیونکہ آج تک تو اسنے کبھی اسے اپنے بھائیوں سے اتنا ہنس ہنس کر بات کرتا نہیں دیکھا تھا جتنا زوبیہ سے کررہا تھا اسکی مسکراہٹ تھی کہ اندر ہونے کا نام نہیں کے رہی تھی واہ ہاد بھائی تو واقعی میں بہت زیادہ مسکرا رہے ہیں اور دیکھیں نا کتنے پیارے بھی لگ رہے ہیں اسکے یوں مسکرانے پر ناز بھی کچھ حیران اور خوش ہوتے ہوئے بولی

او میڈم کہاں کھو گئی ناز کی بات اور اسکی مسکراہٹ پر وہ ناجانے کیا سوچنے لگی تھی کہ فارس نے اسکے چہرے کہ آگے چٹکی بجائی تو وہ دوبارہ انکی طرف موڑی اور سیدھی ہوکر بیٹھی

کہیں نہیں تم چھوڑو یہ بتاو کہ ہوسپٹل میں سب کیسا ہے اپنا دیہان بھٹکا نے کی خاطر وہ ہوسپٹل کہ بارے میں پوچھنے لگی کیونکہ تین دنوں سے وہ خود تو شادی کی وجہ سے جا نہیں پائی تھی تو اسی سے پوچھنے گی جو ساری ڈیٹلیز اسکو دینے لگا مگر وہ اسکو کم بلکہ پلٹ کر بار بار پیچھے ضرور دیکھتی جہاں وہ دونوں اب بھی باتیں کر رہے تھے

***

کافی دیر سے وہ واشروم میں چینج کرنے کہ بعد کھڑی پریشان ہورہی تھی کہ اب کیا کرتے وہ سوچ رہی تھی کہ دعا کہ پاس جائے لیکن پھر رات کہ بجتے ایک پر یہ سوچ کر روک گئی کہ وہ ارشان کہ ساتھ ہوگی دعا کا چھوڑ پھر اسنے انوشہ کا سوچا لیکن وہاں زوہان ہوتا اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ زوہان آج رات گھر نہیں ورنہ وہی چلی جاتی جب کافی دیر کوئی حل نظر نا آیا تو اسی کشمکش میں وہ انگلیاں مڑ ور تی کمرے میں آئی جہاں فیضان صوفے پر بیٹھا موبائل پر کچھ دیکھ رہا تھا

کمرے میں آکر وہ یہ سوچنی لگی کہ اب اس سے ہیلپ کیسے مانگے وہ کیا سوچے گا اور کیا اسکی ہلیب کرئے گا

یہ زندگی میں پہلی بار تھا کہ وہ کسی سے بات کرتے ہوئے اتنا نروس اور گھبرا رہی تھی ورنہ جس طرح ڈھٹائی سے جاکر اسنے دعا کہ بارے میں ارشان کو بتایا تھا خود بھی بول دیتی مگر سامنے اگر کوئی اور ہوتا تو اسے اب معلوم ہورہا تھا کہ دعا اتنا کنفیوز کیوں ہورہی تھی

ف۔ فیضان کافی دیر یونہی اولجھتے ہوئے آخر کار ہمت کرکہ اسنے اسے پکار ہی لیا جو خود بھی اسکی اولجھن نوٹ کرچکا تھا مگر اسکے باوجود موبائل میں مصروف رہا کہ وہ خود بلائے اسے

آنکھیں اسکی طرف اٹھائے بولنے کی بجائے اسنے آنکھوں سے اشارہ کیا

وہ م۔ مجھے آپ کی ہیلپ چاہیے

اٹک اٹک کر بولتی وہ چل کر تھوڑا اسکے نزدیک آئی

جی بولیں

یہ پہلے لفظ تھے جو اسنے ادا کیے

آپ مجھے بازار لے جائیں گئے۔۔۔۔ ۔

اس وقت۔۔۔۔۔ ۔

اسکی بات پر چونکتے ہوئے اسنے گھڑی کی اور پھر اسکی طرف دیکھا کیونکہ رات کا ایک بج رہا تھا جی وہ مجھے کچھ چاہیے مطلب آپ لے جائیں گئے عجیب شرم سی آرہی تھی اسے بولتے وقت اور یہی شرم اسے عجیب بھی لگ رہی تھی اگر یہی وہ اپنے گھر ہوتی نا تو چینج چینج کر زوبیہ کا سر کھا چکی ہوتی

اسکا اٹکنا انگلیاں مڑ ور نا اور یوں بولتے ہوئے شرما نا فیضان کو خاصہ حیران کرگیا مگر پھر کئی حد تک اسکی بات کہ پیچھے چھپے مطلب کو سمجھ کر کھڑا ہوا اس وقت باہر جانا ٹھیک نہیں اور میرا نہیں خیال کوئی شوپ کھلی ہوگئی اس لیے آپ ایک کام کریں انوشہ کہ پاس چلی جائیں وہ اکیلی ہوگی کیونکہ زوہان گھر پر نہیں ہے

زوہان کی غیر موجودگی بتاتے ہوئے اسنے اسے حال بتایا جو کچھ شرمندہ سی ہوتی فورا سر ہلا کر کمرے سے نکل گئی جبکہ پیچھے وہ اسکے یوں بھاگنے پر سر جھٹک کر دوبارہ موبائل پر مصروف ہوا

***

رات کہ تقریبا4 بجے کا وقت تھا وہ دونوں ایک دوسرے کی پناہوں میں قید سکون کی نیند سو رہے تھے کہ اچانک موبائل کی تیز چنگار نے انکی نیند میں خلخل پیدا کیا ہاد جس کی آنکھ چند لمحوں پہلے ہی لگی تھی موبائل کی بیل پر فورا الرٹ ہوا سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھا کر آنے والی کال پیک کرنے کی جبکہ عائرہ بھی اتنی رات کو کسی کا فون آنے پر پریشان ہوئی

کیا

کیا بکواس کررہے ہو ایسا کیسے ہوسکتا ہے ناجانے دوسری طرف سے ایسا کیا کہا گیا تھا کہ وہ فورا ہربڑاتے ہوئے اٹھا اور اس قدر غصے سے چینخا کہ وہ یکدم اسکے اتنے غصے پر گھبرائی

وہ ٹھیک تو ہے

ٹھیک ہے جلدی شفٹ کرو اسے میں آرہا ہو

کیا ہوا سب آپ اتنا پریشان کیوں ہورہے ہیں

یہ سب چھوڑیں اور اٹھیں آپ کو میرے ساتھ چلنا ہوگا اسکے سوال کو نظر انداز کر وہ جلدی سے اٹھا اور اسے بھی اپنے ساتھ چلنے کہا جو اسکے اتنے سخت تیور وں پر بنا حبس کرتے اٹھ گئی

گھر سے نکلنے کہ بعد وہ آندھی طوفان بنا شہر سے دور کسی گنجان علاقے میں آکر روکا اور اسے اترنے کا بول خود بھی اترا

دیہان سے۔۔ ۔ اسکی سائیڈ پر آئے اسنے اسی دیہان سے چلنے کا کہا کیونکہ آس پاس بہت ساری چھاڑیاں موجود تھی جبکہ وہ جو سارے راستے زبان پر کفل لگائے آئی تھی اتنی خطرناک جگہ کو دیکھ خوف زدہ بھی ہوئی

آس پاس صرف جنگل تھا بڑے بڑے درخت نوکیلی چھاڑیاں اور گھب اندھیرا اللہ جانے وہ اسے کہاں لے آیا تھا اور کچھ پوچھتی تو بتاتا بھی نہیں تھا بہت ہی احتیاط کہ ساتھ اسکا ہاتھ پکڑے وہ اسے اپنے ساتھ پانچ منٹ کا راستہ چلا کر ایک گھر کہ باہر آیا جہاں دو آدمی پہلے سے کھڑے شا ید اسی کا انتظار میں رہے کیونکہ وہ دونوں اسے دیکھ الرٹ ہوئے اور ناجانے کیوں سلوٹ رکرنے لگے۔

کہاں ہے وہ۔۔۔۔ ۔

انتہائی سرد لہجے میں اسنے ان میں سے ایک آدمی سے پوچھا جس نے ہاتھ کا اشارہ بائیں جانب کیا تو وہ سر ہلاتا دوبارہ اسکو اپنے ساتھ چلنے کا بول اندر آیا لیکن اندر آکر جس ہستی کو خون میں لت پت عائرہ نے دیکھا اس پر تو جیسے اسے اپنی آنکھوں ہر یقین ہی نہیں آیا تھا

ز۔ زو۔ زوہان

زوہان یہ یہ

ہاد یہ کیا ہوا اسے

یااللہ ہاد اسے گولی لگی ہے

سنیچر پر پڑے اسکے بے حس وجود کو پریشان نگاہوں سے دیکھتے ہوئے وہ فورا اسکے پاس آئی اور ہلاتے ہوئے اٹھانے کی کوشش کرنے لگی مگر اسکے وجود میں کوئی جنبش پیدا نا ہوئی تبھی اسکی نظر اسکے سینے پر لگی گولی کہ نشان پر پڑی جس پر اسکی حواس شعل ہوئے

ہاد یہ سب کیسے ہوا آپ کچھ بولیں زوہان

ایک بار زوہان کہ بے حس وجود کو تو ایک بار اسکو دیکھتی وہ ماوف ہوتے دماغ کہ ساتھ پوچھنے لگی جبکہ وہ اپنے سلیوز اوپر کرتا سائیڈ پر پڑے اوزار الٹ پلٹ کر دیکھنے لگا

اسے کیا ہوا کیسے ہوا یہ سب میں آپ کو بعد میں بتاوں فلحال ہمیں گولی نکالنی ہوگی کیونکہ خون آلڑیڈی بہت بہہ چکا ہے

سکیرپل اسکے حوالے کرتے ہوئے اسنے بعد میں سب بتانے کا کہہ گولی نکالنے کا کہا اور خود اسکے زخم پر کٹ لگا لنے لگا جبکہ وہ شاک نگاہوں سے اسے کٹ لگاتا دیکھ مزید چونکی یہ کیا کررہے ہیں آپ ایسے کیسے ہم بنا میشینز کہ زریعے اوپریٹ کرسکتے ہیں اور وہ بھی یہ جانے بغیر کہ گولی ہے کہاں

اسکا دماغ بالکل ماوف ہورہا تھا کیونکہ نا تو انکے پاس کوئی مشینز تھی اور نا اکسیجن دینے کہ لیے سلنڈر جو وہ اسے بنا جانے کہ گولی کہاں ہے کہ اوپریٹ کرنے کا بول رہا تھا دیکھیں عائرہ ریلکس اور میری بات غور سے سنے گولی دل کہ بائیں سائیڈ پر لگی ہے آپ کو بس کسی بھی طرح وہ گولی نکال کر بلیڈ ینگ روکنی ہے اسکے بعد باقی سب میں سنبھال لوں گا

لیکن ہاد یہ بہت ریسکی ہے۔۔ ۔

اسکی بات کہ باوجود وہ کچھ خوف زدہ ہوئی کیونکہ بنا اوپریٹنگ سسٹم کہ اس نے آج تک کوئی سرجری نہیں کی تھی اور وہ بھی تب جب الریڈی خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا

خوف زدہ مت ہوں مجھے یقین ہے آپ کرلیں گی ہممم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ پریقین لہجے میں بولا جس پر وہ اسکے یقین پر ایک نظر اسکے زخم اور بہتے خون کو دیکھ اپنے ڈر پر قابو پائے سر ہلا گئی اور سکیرپل اسکے ہاتھ سے پکڑ ایک گہرا سانس لیتے ہوئے کٹ لگایا اور سرجری شروع کی وہ بہت ہی احتیاط کہ ساتھ اپنے تجربے کہ مطابق گولی کو نکالنے کی کوشش کررہی تھی جس میں پورا پورا ساتھ ہاد نے بھی اسکا دیا تقریبا دس گھنٹے کی محنت کی بعد ان دونوں نے گولی نکال کر بلیڈ ینگ روکی کہ تب تک اسکے آدمی تمام مشینریز اور اکسجن سسٹم بھی لے آئے جسے عائرہ نے فورا سیٹ کرتے ہوئے اکسیجن ماسک اسکے چہرے پر چڑھایا اور مشین پر اسکی دھڑکنوں کی رفتار دیکھنے لگی جو صد شکر ٹھیک تھی اسکی سانسیں بحال ہوتا دیکھ اسنے فورا ایک شکر بھرا سانس بحال کیا اور ہاد کی طرف دیکھا جو اب خود ہی اسکے زخم پر سٹیچیز لگانے کہ بعد پٹی کررہا تھا

وہ بہت حیران سی اسکی ایک ایک حرکت نوٹ کررہی تھی کیونکہ پورے پروسیس کہ دوران اسنے اسکا ساتھ دیا تھا اور اب سٹچیز اور بنیڈیچ یوں کررہا تھا جیسے کوئی پروفیشنل سرجن ہو

***

اب بھی آپ مجھے سب سچ سچ بتائیں گئے یا نہیں

اسکی کنڈیشن تھوڑی سٹیبل ہونے کہ بعد وہ دونوں کمرے سے نکل کر باہر لاونج میں آگئے تھے کہ تب سے خاموش وہ اب پریشانی سے پوچھنے لگی کیونکہ یہ سب اسے کافی زیادہ ڈسٹرب کرگیا تھا زوہان کا یوں زخمی ہونا اور ہاد کا اسکو ہوسپٹل کی بجائے اس ویران جگہ پر رکھ کہ اوپریٹ کروانا اسکے زہن میں بہت سے منفی سوچیں پیدا کررہا تھا جن کو سوچ سوچ کر اب وہ مزید اولجھنے کی بجائے جواب چاہتی تھی

اسکے پوچھنے پر ہاد نے اسکا ہاتھ پکار اور اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھایا

زوہان ایک ای ایس ای افیسر ہے

گہرا سانس ہوا کہ سپرد کرتے ہوئے وہ اتنا بول کر خاموش ہوا جبکہ وہ ایا یس ای آفیسر پر چونکی ای ایس ای

مطلب سکریٹ ایجینٹ بے یقین لہجے میں اسنے پوری آنکھیں پھیلا کر پوچھتے ہوئے جیسے تصدیق چاہی جس پر اسنے سر ہلایا مطلب اسے گولی اس لیے لگی ہے اور جس ضروری کام سے وہ لاہور جارہا تھا وہ اسکے کسی مشن کا حصہ تھی

پوری بات سمجھ آنے پر وہ حیران لہجے میں بولی

ہممم

یہ بات انوشہ جانتی ہے

نہیں فلحال وہ اس سب سے لاعلم ہے وقت آنے پر زوہان اسے سب خود بتا دے گا

یااللہ۔ ۔ یکدم سر ہاتھوں میں گیرا گئی وہ گہرا سانس بھر کہ رہ گئی جب اچانک ایک خیال اسکے زہین میں آیا تو فورا سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھنے لگی جو اسکے یوں دیکھنے پر ائیبرو اچکا گیا

اگر زوہان سیکرٹ ایجینٹ ہے تو پھر آپ کیا ہیں

انگلی کا اشارہ اسکی جانب کر وہ اپنے زہین میں اٹھتے خیال کہ باعث حیرانگی سے دوبارہ اسکے بارے پوچھنے لگی

سچ سچ بتائے ہاد کیونکہ ابھی باہر ان آدمیوں نے آپکو دیکھ کر سلیوٹ کیا تھا لیکن کیوں مجھے سچ بتائیں کہ آپ کون ہیں اور انہیں نے آپ کو سلیوٹ کیون کیا چند لمحوں پہلے ان آدمیوں کا اسکو سلیوٹ کرنا یاد کر وہ آنکھوں سے اسے سچ بتانے کا کہنے لگی جو بغور اسکو دیکھنے کہ بعد سر جھٹک کر اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا اور پھر بنا کچھ کہے اپنی پینٹ کی پاکٹ میں سے ایک ای ڈی کارڈ نکال کر اسکے سامنے کیا جسکو عائرہ نے ناسمجھی سے دیکھا مگر پھر اسکا اشارہ سمجھتی ای ڈی کارڈ پکڑ کر دیکھنے لگی جس پر لکھے گئے حرفوں پر اب کی بار سہی معنوں میں اسکے اوسان خطا ہوئے جبکہ آنکھیں شدید حیرت کی زیا دیت سے اوبل کر باہر آنے کو تیار ہوئی

پاک آرمی ایس ایس جی کمانڈو میجر ہاد سلطان

ان لفظوں کو بار بار پڑھ اسکی نگاہیں اور سوئی میجر پر آکر ٹک جاتی

آپ مج۔ میجر

یہ یہ س۔ سچ ہے

بے یقین نگاہوں سے وہ کبھی آی ڈی کارڈ پر لکھے حرفوں کو تو کبھی اسکو دیکھتی جیسے سکتے میں چلی گئی ہو اسکا شوہر ایک آرمی آفیسر تھا یہ بات اسکو چونکانے کا سبب بنی تھی وہ تو ابھی تک اس شاک سے باہر نہیں نکلی تھی کہ اسکا وہ شرارتی دیور ایک سیکرٹ ایجینٹ ہے اور اب یہ حقیقت بھی کہ اسکا اپنا شوہر بھی ایک آرمی آفیسر ہے جس سے وہ اب تک لاعلم رہی تھی

آپ ایک آرمی افیسر ہیں

میجر مطلب میجر ہاد سلطان

حیرت میں مبتلا اسے سمجھ ہی نا آئی کہ کیا بولے اور کیسا ری ایکٹ دے

آپ مجھ سے اتنی بڑی بات کیسے چھپا سکتے ہیں ہاد

آپ نے مجھے دھوکے میں رکھا لیکن کیوں

کافی دیر حیران ہونے کہ بعد جب دماغ کچھ چلنے لگا تو وہ یکدم غصے سے شکوہ کرنے لگی کہ کیوں اسنے اب تک اس سے اتنی بڑی بات چھپائی

چھپائی نہیں صرف سہی وقت کا انتظار کررہا تھا کم اون ہاد اب بچوں کی طرح اپنے چھوٹ پر پردہ مت ڈالیں کیونکہ سچ یہی ہے کہ آپ نے مجھے اتنی بڑی حقیقت سے انجان رکھا

اسکے سہی وقت کہنے پر وہ استہز ایہ ہنسی ہنستے ہوئے خفا لہجے ہوئی کیونکہ اسکا یوں اتنی بڑی بات چھپانا اسے برا لگا تھا

ایم سوری ای نو آپ کو برا لگ رہا ہے لیکن بلیو می میری مجبوری تھی کیونکہ جب تک میرا میشن کمپلیٹ نہیں ہوجاتا تب تک میں آپ کو کچھ بھی نہیں بتا سکتا تھا اس لیے اگر میں نے یہ حقیقت چھپائی ہے تو صرف آرمی رولز کی وجہ سے ورنہ جیسے ہی میرا میشن کمپلیٹ ہوجاتا میں آپ کو سب حقیقت خود بتا دیتا اسکے یوں رنجیدہ ہونے پر وہ فورا اسکے دونوں ہاتھوں کو پکڑتے ہوئے وضاحت دینے لگا جس پر وہ اسکی آنکھوں کی سچائی اور وضاحت پر کچھ ٹھنڈی پڑی

جو بھی ہے لیکن آپ کو بتانا چاہیے تھا میں بھلا تھوڑی جاکر آپکی کوئی مخبری کردیتی جو چھپا کر بیٹھ گئے

منہ لٹکا کر وہ سمجھنے کہ باوجود خفا ہوئی جو اسکی مصوم سے ناراضگی پر مسکرایا

خیر اس کہ علاوہ بھی اگر کوئی بات ہے جو میں نہیں جانتی تو پلیز ابھی بتا دیں یہ نا ہو کل کو کوئی اور نئی بات نکل آئے ہے تو بہت کچھ پر چھوڑیں وہ آپکے جاننے والی باتیں نہیں خیر یہ سب چھوڑیں اور ابھی جو بھی میں نے آپ کو اپنے اور زوہان کہ بارے میں بتایا ہے وہ آپ کسی اور سے نہیں بولیں گئی انوشہ سے تو بالکل بھی نہیں

لیکن کیسے ہاد مطلب اسے گولی لگی ہے کوئی چھوٹی بات تو نہیں اور ویسے بھی زخم دیکھ کر تو وہ سوال کرئے گئی ہی

اسکی بات پر وہ انوشہ کا سوچ کچھ پریشان ہوئی اس کی فکر نہیں کریں آپ جب تک زخم بھرے گا نہیں تب تک زوہان واپس گھر نہیں جائے گا کیا مطلب نہیں جائے گا اب کیا وہ مکمل ٹھیک ہونے تک یہی رہے گا

اپنی آنکھوں کو پھلا ئے وہ اسکی بات پر شاک ہوئی

ہمم کسی کو شک نہیں ہو اس لیے یہی بہتر ہے واہ کمال ہے مطلب زخم ٹھیک ہونے میں کافی دن لگ جائیں گئے اور سوچیں اتنے دن اسکا گھر ناجانا کیا انوشہ کو پریشان نہیں کرئے گا

اپنے دل میں انوشہ کہ لیے ہمدردی سمو اسنے اسکی سائیڈ لیئے ڈونٹوری طبیعت بہتر ہونے کہ بعد زوہان خود کال کرکہ اسے بتا دے گا کہ وہ چند دن گھر نہیں آسکتا اپنے موبائل میں کچھ ٹائپ کرتے ہوئے وہ سرسری سا بولا جبکہ وہ اسکے اس سرسری سے انداز پر گھور کر رہ گئی

کن اکھیوں کہ ساتھ اسے گھورتی وہ ان تمام پلوں کو سوچنے لگی جب جب اسے اسکی حرکتیں مشکوک لگی تھی

ایک بات بتائیں یہ جو بنا اطلاع کیے میٹینگ کہ نام پر آپ دوبئی گئے تھے وہ چھوٹ تھا کیا اسکے مشکوک سوال پر تیز تیز ٹایپ کرتی اسکی انگلیاں روکی

نگاہوں کو مابائل سکرین سے ہٹا کر اسکے چہرے پر ٹکا ئے وہا سکی سوچ پر ہلکا سا مسکرایا جبکہ وہ اسکی اس مشکوک مسکراہٹ پر ناک کہ نتھوں کو پھلا نے لگی اس رات جب میں ہوسپٹل سے نکلا تو اچانک ہیڈ کواٹر سے کال آگئی تو مجھے فورا جانا پرا وہاں کتنے دن لگ جاتے اس بات کا اندازہ نہیں تھا مجھے اس لیے بابا سے سب کو یہی کہنے کا کہا کہ میں دوبئی گیا ہوں تاکہ آپ پریشان نا ہوں

موبائل کو اوف کرکہ سائیڈ پر رکھتے ہوئے اسنے اس دن کی مکمل کہانی بتائی

اور آپ کی یہ چوٹ

انگلی کا اشارہ اسکے کندھے پر لگی چوٹ کی طرف کر دوسرا سوال پوچھا گیا

جس میشن کو میں لیڈ کررہا ہوں اسی کہ بارے میں کچھ انفو رمیشن چاہیے تھی انہی کو اکھٹا کرتے وقت کچھ آدمیوں سے ہاتھا پائی ہوگئی تبھی ایک آدمی نے اچانک چاکو سے حملہ کردیا

یااللہ آپ کو چاکو لگا تھا

چاکو کہ نام پر وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ گئی

ہممم

آپکا میشن ہے کیا

مطلب کس میشن پر کام کررہے ہیں

اتنی انفو رمیشن ملنے پر وہ میشن کا مقصد جاننے کو متجسس ہوئے

یہ کونفیڈنشل ہے اس لیے یہ میں آپکو نہیں بتا سکتا

بتا دیں میں تھوڑی نا آپکے دشمنوں کو جاکر مخبری کروں گئی اسکے نابتانے پر وہ بچوں کی طرح منہ پھلا کر بولی کہ اسنے ہنستے ہوئے اسکے چہرے پر جھلتی لیٹ کو کان کہ پیچھے کیا بات مخبری کی نہیں نور ہاد رولز کی ہے میں الڑیڈی رولز بریک کرکہ آپ کو بہت کچھ بتا چکا ہوں اس لیے اب مزید کچھ نہیں بس اتنا جان لیں کہ یہ میشن آج زوہان کمپلیٹ کرچکا ہے جو چیز سویلی ہیڈ کواٹر تک پہنچانی تھی وہ پہنچ گئی ہے

بالوں کو پیار سے سلجھانے کہ بعد وہ اسکے روخسار کو سہلاتے ہوئے آدھے ادھورے لفظوں میں بولا جس کو کچھ کچھ سمجھتی وہ مزید کچھ پوچھنے کا ارادہ ترک کرتی خاموش ہوگئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.