ہوسپٹل پہنچتے ہی بشار بیگم نے جی بھر کر اسے اپنے گلے سے لگا کر اپنی ممتا کو سکون پہنچایا اسے زیادہ چوٹیں نہیں لگی بس سر پر اور بازو پر قکیچر آیا تھا اور کچھ کمزوری تھی باقی خدا کا شکر تھا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
امی میں بالکل ٹھیک ہوں آپ کیوں رو رہی ہیں اتنا
اپنی سلامتی کہ باوجود انکے اتنا رونے پر وہ نقاہت زدہ آواز میں بو لی رو نہیں تو اور کیا کروں جانتی بھی ہو میں کتنا پریشان ہوگئی تھی خدا جانے کیسے کیسے وسوسے دل کو ہولا رہے تھے اگر تمہیں کچھ ہوجاتا یا خدا ناخاستہ کوئی برا نقصان ہوتا تو بتاو میں کیا کرتی ممتا بھرے انداز میں اسکا ماتھا چومتے وہ اسے اپنے دل کا ڈر بتانے لگی جس پر وہ تکلیف کہ باعث ہلکا سا مسکرائی
میں جانتی ہوں آپ سب پریشان ہوگئے ہوں گئے لیکن دیکھیں اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور کچھ نہیں ہوا مجھے اس لیے روئیں مت
انکے ہاتھ پر ہاتھ رکھ اسنے انہیں ریلکس کرنا چاہا
لیکن زوبیہ بیٹا یہ سب ہوا کیسے اور آپ ہائے وے والی سا ید پر کیا کرنے گئی تھی آپکو تو حال میں پہنچنا تھا اب کی بار سوال نوید صاحب کی طرف سے آیا کیونکہ حال کا راستہ الگ تھا لیکن اسکی کار کا ایکسیڈنٹ دوسری سائیڈ پر ہوا تھا اور یہی بار انہیں پریشان کررہی تھی کہ وہ اس طرف کیا کرنے گئی
غلطی میری تھی بابا وہ میں اپنا جوتا اور پرس گھر بھول گئی تھی تو وہی لینے کی خاطر حال جانے سے پہلے میں گھر گئی لیکن واپسی پر اتنی زیادہ ٹریفک ہوگئی تھی کہ ڈروائیور کو دوسرا روٹ لینا پڑا اور وہی جب ہم ٹرن کرنے لگے تھی تو اچانک دوسری سائیڈ کی کار ہماری کار سے ٹکرا گئی اور پھر یہ سب جب مجھے ہوش آیا تو میں ہوسپٹل میں تھی ڈاکٹرز نے مجھ سے میری انفو رمیشن پوچھی تو میں نے آپکا بتایا
پوری بات حرف با حرف اسنے ان دونوں کو تفصیل سے بتائی جس پر وہ دونوں بس اس بات پر شکر ادا کررہے تھے کہ انکی بیٹی کو کچھ نہیں ہوا
بابا وہ ڈرائیو
فکر مند نگاہوں سے اسنے ڈرائیور کا پوچھا کیونکہ جان تو اس بچارے کی بھی خطرے میں تھی فکر نہیں کرو بیٹا وہ ٹھیک بس ہلکی سی چوٹ آئی ہے
شکر ہے اللہ کا لیکن یہ مہرو کہاں ہے اور باقی سب
خدا کا شکر ادا کرنے کہ بعد اسکا دیہان مہرماہ کی غیر موجودگی پر گیا جبکہ اسکے ہوچھنے پر ان دونوں میاں بیوی نے پریشانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا
بیٹا وہ۔۔۔ ۔
کیا ہوا امی سب ٹھیک ہے انکی ہجکجاہٹ پر وہ پریشان ہوئی جس پر بشار بیگم نے دل بڑا کرتے ہوئے اسے سب بتادیا کہ کیسے اسکے لاپتہ ہونے پر لوگوں کی باتوں سے بچنے اور بات سنبھالنے کی خاطر انہوں نے مہرماہ اور فیضان کا نکاح کروا دیا جس کو سن کر پہلے تو وہ ساکت ہوئی لیکن پھر بنا کچھ بولے ہی چپچاپ لیٹ گئی اسکے یوں خاموش ہونے پر بشار بیگم نے پریشانی سے نوید صاھب کو دیکھا جنہوں نے آنکھوں کہ اشارے سے اسے بے فکر رہنے کا کہا جو اسکا ہاتھ پکڑ کر بس چپ رہی
***
حال کا سارا کام خیر اسلوبی سے نپٹانے کہ بعد وہ سبھی ہوسپٹل آکر زوبیہ کو دیکھ چکے تھے مگر وہ دوائیوں کہ زیر اثر سو رہی تھی جس پر سبھی صبح اسکی خیریت دریافت کرنے کا سوچ واپس چلے آئے مہرماہ نے وہاں روکنا چاہا مگر بشار بیگم نے اسے ان لوگوں کہ ساتھ ہی واپس بھیج دیا اور اب گھر واپس آکر رات زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ سبھی اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے جبکہ دعا اور انوشہ دونوں اسے کافی زیادہ تسلی دیتے ہوئے فیضان کہ کمرے میں بیٹھا کر گئی تھی مگر انکے جاتے ہی وہ بیڈ سے اٹھ گئی اور اب کھڑی پورے کمرے کی ڈیکو ریشن کو دیکھ رہی تھی پورا کمرا بہت ہی خوبصورتی کہ ساتھ سجایا گیا تھا مگر افسوس کہ یہ ساری سجاوٹ اسکی بہن کہ لیے تھی جو اب اسکے حصے میں آئی تھی
پورے کمرے کہ سجاوٹ اور دل کی عجیب حالت پر کھڑی ناجانے وہ کیا کیا سوچ رہی تھی کہ اسکی سوچ کا محور دروازہ بند ہو نے کہ آواز پر ٹوٹا اسنے نگاہیں دروازے کی طرف اٹھائی جہاں وہ شیروانی بازو پر لٹکائے رف سے حولیے میں خود بھی اسکو دیکھ روکا لیکن پھر بنا کچھ کہے آگے آیا اور شیروانی صوفے پر پھینک الماری سے اپنے کیرے لیکر واشروم میں چلا گیا
اسکو دیکھ ایک پل کہ لیے مہرماہ کی دھڑکن تیز ہوئی بالکل ویسے ہی جیسے کئی بار اسکا خیال آنے پر تیز ہوتی تھی لیکن پھر اسکی بےعتنائی پر دل بھج سا گیا تقریبا آدھے گھنٹے بعد وہ فرش ہوکر باہر آیا تو اسے اب بھی وہی کھڑے پایا جس پر فیضان حیران تو ہوا مگر بولا کچھ نہیں اور پھر یونہی اپنے بال ٹاول سے خشک کرنے کہ بعد اسکے پاس آیا جو انگلیاں مڑ ور تی ایسے تھم کر کھڑی تھی جیسے کوئی سزا ملی ہو اسکے قریب آئے وہ خاموش نگاہوں سے اسکے نقش نقش کو دیکھنے لگا جبکہ وہ اسکے یوں خود کو دیکھنے پر کنفیوز ہوئی
گھنی پلکوں تلے چھپی بڑی بڑی موٹی آنکھیں جن پر سموکینگ میک آپ ہوا تھا پتلی سی ناک کٹاو دار لب جو سرخ رنگ کی لپسٹک سے رنگے ہوئے تھے روخساروں پر پلشینگ کی سرخی تھی یا شرم کی یہ معلوم نا ہوسکا درمیانی سائز کہ وجود پر سجی سرخ رنگ کی ساڑھی وہ دیکھنے میں کافی زیادہ خوبصورت تھی لیکن فیضان سلطان کا انتخاب وہ تو نہیں تھی اسنے تو زوبیہ کا انتخاب کیا تھا مگر قسمت نے اسے اسکا انتخاب نہیں بلکہ اپنا انتخاب اسکی قسمت میں لکھ دیا تھا وہ فیضان سے قد میں زیادہ چھوٹی نہیں تھی بلکہ اسکے کندھوں سے ایک انیچ اونچی تھی جبکہ زوبیہ قد میں اسکے کندھوں سے نیچے تک تھی
بغور اسکا مکمل جائزہ لینے کہ بعد اسنے سر جھٹک کر ایک گہرا سانس لیا اور بنا کچھ کہے پلٹ کر بیڈ کی طرف آیا اور تکیہ اٹھا کر صوفے پر آکر لیٹ گیا جبکک وہ جو اسکے دیکھنے پر کنفیوز ہوگئی تھی اب دوبارہ اسکے بنا کچھ کہے خاموشی سے لیٹ جانے پر رنجیدہ ہوئی جاکر بیڈ کہ کنارے پر بیٹھ گئی وہ دونوں کمرے میں موجود تھے لیکن کمرے میں انکی سانسوں کہ علاوہ اور کوئی آواز نہیں تھی بالکل خاموشی تھی اس خاموشی کو نا تو فیضان نے توڑنے کی کوشش کی اور نا ہی مہرماہ میں ہمت تھی کہ کچھ کہہ پاتی وہ دونوں آج اچانک اہنی زندگی کہ ہوئے اس فیصلے پر حیران تھے جس قیصلے نے پل میں انہیں ایک نئے اور مضبوط رشتے میں باندھ دیا تھا
***
آج کا دن کتنا برا تھا نا مان سب کتنا پریشان تھے زوبیہ آپی کی غیر موجودگی اور پھر فیضان بھائی اور مہرماہ آپی کا اچانک نکاح ہوجانا سب کتنا عجیب تھا
اسکی شرٹ کہ بینر کہ ساتھ کھلتی وہ آج کہ دن کہ بارے میں سوچتی ہوئی کچھ افسودہ ہوئی جبکہ اس سب کہ بارے میں سوچتا وہ خود بھی کچھ پریشان تھا
ہمم عجیب تو تھا
لیکن خیر ہوسکتا ہے اسی میں خدا کی کوئی رزامندی ہو
اسکے بالوں میں پیار سے انگلیاں چلائے وہ سب کو خدا کی مرضی پر چھوڑ گیا
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن آپ جانتے ہیں آج جو کچھ ہوا اس سب کہ بعد مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے یہ سب کسی ناول کی سٹوری ہو مطلب یوں شادی والے دن دولہن کا بدل جانا کتنا ایکسائٹیڈ ہے نا
پتہ ہے ہم نے نا ایک ناول پڑھا تھا اس میں بھی ایسے ہی بارات والے دن دولہن بدل گئی تھی مگر فرق صرف یہ تھا کہ زوبی آپی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جبکہ ناول میں لڑکی بھاگ گئی تھی تو گھر والوں نے دوسری بہن کہ ساتھ ہیرو کی شادی کردی اور دیکھیں مہرماہ آپی کہ ساتھ بھی وہی ہوا سر اوپر اٹھا کر اسکی طرف دیکھتی وہ ایکسائٹمینٹ میں آج کہ ہوئے حادثے کو اپنے ناول کہ سا تھ ملا گئی جبکہ ارمان اسکی ہر بات میں ناول کو بیچ میں لانے پر صرف گہرا سانس لے سکا کیونکہ جب سے وہ ناول پڑھنا شروع ہوئی تھی اسکی ہر بات ناول سے شروع ہوکر اسی پر ختم ہوجاتی تھی جس پر سب سے زیادہ چیڑ ارمان کو ہوتی کیونکہ وہ خالی پڑھتی نہیں بلکہ پروپرلی جو کچھ ناول میں ہوتا حرف با حرف اسے بھی بتاتی تھی جسکو سننے کہ علاوہ اس بیچارے کہ پاس کوئی چارہ ہوتا ہی نہیں تھا
***
ساری رات یونہی کمرے میں یہاں وہاں ٹہلتی وہ اسکا انتظار کرتی رہی مگر وہ پوری رات گھر نا آیا یونہی اسکا انتظار کرتے کرتے فجر ہو گئی جس پر وہ وضو کرکہ نماز ادا کرنے کہ بعد کچھ دیر قران پاک کہ تلاوت کر کہ اپنے معمول کہ مطابق ٹیرنس پر چلی آئی
موسم کافی بدل چکا تھا ٹھنڈ دن کہ وقت کم مگر رات کو تھوڑی بھر جاتی تھی اس لیے دن کہ وقت موسم کافی خوشگوار رہتا
یونہی دونوں ہاتھ ریلنگ پر رکھے وہ آفتاب پر پھلتی روشنی کو دیکھ سکون محسوس کررہی تھی کہ تبھی وہ چلتا ہوا اسکے پیچھے آیا اور دونوں ہاتھ اسکے پیٹ پر باندھ کر کھڑا ہوگیا جبکہ وہ بنا کچھ کہے خاموشی سے اسکے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ رکھ گئی
ہاد۔ ۔
یونہی آفتاب پر نظریں ٹکا ئے اسنے اسکا نام پکارا جو اپنی ہیزلگرے نگاہوں کو آفتاب سے ہٹا کر اسکے چہرے پر ٹکا گیا
جی۔۔۔۔۔ ۔
ایک بات پوچھوں۔۔۔۔۔ ۔ ناجانے کیا سوچ کر وہ اس سے یہ پوچھ رہی تھی مگر جو بھی تھا اسکا یوں اجازت مانگنا ہاد کو عجیب لگا بھلا اسے کیا ضرورت تھی اس سے کچھ بھی پوچھنے کہ لیے اجازت مانگنے کی
مجھ سے کچھ بھی پوچھنے کہ لیے آپ کو اجازت کی ضرورت نہیں ہے نور ہاد پوچھیں کیا پوچھنا ہے اسکاروخ اپنی جانب کر اسنے بڑی ہی محبت سے جواب دیا مگر آج پہلی بار تھا کہ اسکی محبت بھرے جواب کہ باوجود اسکی آنکھوں میں اولجھن تھی
آپ کیا چھپا رہے ہیں مجھ سے۔۔۔۔ ۔
اسکے سو ال پر اب کی بار وہ ٹھٹکا
میں بھلا آپ سے کیا چھاپوں گا ہلکا سا مسکراتے ہوئے اسنے جواب دیا مگر اسنے اچھے سے نوٹ کیا کیونکہ اسکی آنکھیں اسکے لفظوں کا ساتھ بالکل نہیں دے رہی تھی
یہ تو آپ بتائیں گئے مجھے کہ آپ کیا چھپا رہے ہیں مجھ سے
ہیزلگرے آنکھوں میں دیکھتی وہ کچھ اداس سی ہوئی
آپ کو ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں آپ سے کچھ چھپا رہا ہوں اسکے سوال پر وہ اداسی سے چہرا جھکا گئی جوکہ ہاد سلطان کو بالکل اچھا نا لگا وہ اداس ہو اور وہ بھی اسکی نظروں کہ سامنے تو لانت تھی اسکی دیوانگی پر
جواب دیں
اپنی انگلی کی مدد سے اسکا چہرا اونچا کر وہ دوبارہ پوچھنے لگا پتہ نہیں لیکن اگر ایسا کچھ نہیں ہے تو پلیز بتا دیں مجھے ائی پر و میس میں سب سمجھ جاوں گئی جب کوئی چیز سمجھ نا آئی تو وہ اسکے دونوں ہاتھ پکڑ کر یقین دیلانے لگی کہ اگر ایسا کچھ ہے تو بتا دے اسے
ایسا قطعا ممکن نہیں نور جہاں کہ ہاد سلطان آپ سے کچھ چھپائے اور اگر چھپائے گا تو یاد رکھیں اسکے پیچھے ضرور کوئی بڑی وجہ ہوگئی اس لیے خامخا میں خود پریشان مت کریں وقت آنے پر میں آپ کو سب سچ سچ بتا دوں گا کیونکہ فلحال جس بات کو جاننے کی لیے آپ پریشان ہیں وہ بات میں آپ کو بتا نہیں سکتا اور چھوٹ بولنا نہیں چاہتا اس لیے کچھ وقت روک جائیں اسکے بعد سب آپ کہ سامنے ہوگا دونوں ہاتھ اسکے چہرے پر رکھ وہ اسے پرسکون کرنے کہ ساتھ ساتھ یہ بھی بارو کروا گیا تھا کہ کچھ ہے جس سے وہ لاعلم ہے لیکن کیا یہ وقت آنے پر وہ اسے بتا دے گا
بابا کی پرنسس کیسی ہے بابا کو مس کیا آپ نے کیونکہ بابا نے تو آپ کو بہت مس کیا
اسکے پیٹ پر ہاتھ رکھے وہ اپنی بیٹی سے یوں مخاطب ہوا جیسے وہ سامنے ہو جبکہ عائرہ اسکے یوں پیار سے اپنی پرنسس کہ ساتھ باتیں کرنے پر ہلکا سا مسکرائی
آپ کی پرنسس کہ ساتھ ایک پرنس بھی ہے اسے بھی یاد کرلیا کریں روٹین چیک آپ کہ بعد اسے معلوم ہوا تھا کہ ٹوینز میں ایک بےبی گرل اور ایک بےبی بوائے ہے جس پر وہ خوش تھی کہ ناکہ فیملی کمپلیٹ ہوجائے گئی اسنے ہاد کو بھی بتایا کہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے لیکن اس کہ باوجود وہ جب بھی اسکے پیٹ پر ہاتھ رکھتا تو ہمیشہ اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتا تھا مجال تھی کہ اسکے منہ سےاب تک عائرہ نے بیٹے کہ لیے کوئی لفظ سنا ہو جس پر آج وہ اپنے بیٹے کہ ساتھ ہوتی ناانصافی پر بول ہی پڑی
ہممم جانتا ہوں لیکن بابا کی پرنسس تو عرہا ہی ہے کیوں پرنسس
اسکو جواب دیتا وہ دوبارہ اپنی بیٹی کی طرف آیا
آپ اپنی بیٹی سے کچھ زیادہ ہی محبت نہیں کرنے لگے ہاد
آنکھیں چھوٹی کر بولتے ہوئے اسنے اسے گھورا
عرہا لگتا ہے آپکی ماما جیلس ہورہی ہیں
میں جلیس نہیں بلکہ اپنے بیٹے کہ ساتھ ہوتی ناانصافی پر بول رہی ہوں کیونکہ آپ کو عرہا کہ علاوہ کچھ سوچتا ہی نہیں
اسکی جیلسی کہنے پر فورا وضاحت دی گئی جس پر وہ ہنسا اور کندھے اچکائے
ہاں کیونکہ عرہا میری بیٹی ہے ناں
کندے اچکا کر اسنے جیسے اسے
بتانا چاہا کہ وہ اسکی بیٹی ہے
اچھا تو بیٹا کس کا ہے
آپ کا۔۔۔۔ ۔
سادگی سے جواب فورا حاظر تھا جس پر وہ اسکی سوچ پر اسے گھور کر رہ گئی
توبہ ہے ہاد آپ اور آپ کی سوچ اسکی سوچ پر داد دیتی وہ وہاں سے اندر کمرے میں چلی گئی جبکہ پیچھے وہ اسکی داد پر مسکرا کر بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا کہ تبھی نظر سامنے سڑک کہ دائینی جانب کھڑی گاڑی پر پڑی جسکو دیکھ اسکی آنکھوں اور چہرے دونوں پر سنجیدگی در آئی وہ چلتا ہوا کمرے کہ اندر آیا اور دروازہ کھول کر باہر نکل گیا جبکہ وہ جو اس سے کچھ کہنے والی تھی اسکے اتنی جلدی میں نکل جانے پر صرف سر ناں میں ہلا گئی
***
صبح اسکی آنکھ دروازہ کھٹک نے پر کھولی جس پر وہ ابھی تو نظریں سامنے خالی صوفے سے ٹکرائی کیونکہ وہ پہلے ہی اٹھ کر جاچکا تھا
آجاو دروازہ دوبارہ ناک ہوا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوئی اور باہر والے کو اندر آنے اجازت دی مگر کسی اور کی بجائے دعا اندر آئی
صبح بخیر یہ کیا تم نے چینج نہیں کیا
ہشاش بشاش سے اسکے پاس آئے وہ ابھی تک اسکی ساڑھی پر ہوچھنے لگی
نہیں وہ میں ایسے ہی سو گئی تھی اپنی ساڑھی کو ٹھیک کرتے اسنے سرسری سا جواب دیا جبکہ دعا نے اسکی اداسی باخوبی نوٹ کی فیضان سے کوئی بات ہوئی
اسکے سوال پر وہ سر جھکا کر ناں کرگئی
کوئی بات نہیں تم اداس نہیں ہو یہ سب کچھ اتنا جلدی تھا کہ سمجھنے میں وقت لگے گا بس تم ہار مت ماننا کیونکہ بھلے ہی یہ سب تمہاری اور فیضان کی مرضی کہ مطابق نہیں ہوا لیکن جیسے بھی ہوا حقیقت یہی ہے کہ تم اور فیضان دونوں اب میاں بیوی ہو اور ویسے بھی فیضان تو تمہاری محبت ہے اور دیکھو خدا نے جیسے بھی سہی انہیں تمہارا نصیب بنا دیا
اسکی آخری بات پر وہ کچھ رنجیدہ ہوئی بھلے ہی مجھے میری محبت مل گئی ہو دعا لیکن میرے لیے یہ حقیقت بھولنا بھی آسان نہیں کہ فیضان کی پسند زوبی ہے اور زوبی اگر وہ بھی انہیں پسند کرنے لگی تو پھر کیا ہوگا
مجھے سوچ سوچ عجیب لگ رہا ہے کہ میں اسکا سامنا کیسے کروں گئی وہ کیا سوچ رہی ہوگی میرے بارے میں کہ کیسی بہن ہوں اسکی چند گھنٹوں کی گمشودگی پر میں نے اسکی جگہ لے لی اور فیضان انکا کیا میری وجہ سے ان دونوں کی خوشیاں تباہ ہوگئی دعا
مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ سب کچھ میری وجہ سے ہوا ہو اگر میں روتی نہیں اور فیضان کہ بارے میں ایسا کچھ نہیں سوچتی تو شاید یہ سب نا ہوتا
غمگین لہجے میں بولتی وہ بیڈ پر بییٹھ کر اپنے جزبات کہ بارے میں سوچ کر رونے لگی کہ شاید یہ سب اسکی وجہ سے ہوا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے مہرو اس سب میں تمہارا کوئی قصور نہیں دل پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا تمہیں فیضان سے محبت ہوئی اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں اور ناہی کل جو ہوا اس میں یہ سب تو خدا کی مرضی تھی اس نے فیضان کا نصیب تمہارے ساتھ لکھا تھا پھر چاہے جیسے بھی اس لیے خود کو قصور وار مت سمجھو اس سب میں تمہارا کوئی قصور نہیں تم بھی بالکل ویسے ہی بے قصور ہو جیسے زوبی اور فیضان اسکے ساتھ بیٹھتے ہوئے دعا نے اسے سمجھانا چاہا کہ وہ خود کو قصور دینا بند کرئے جبکہ وہ دونوں یہ ساری باتیں کرتے ہوئے اس بات سے انجان تھی کہ باہر فیضان کھڑا انکی ہر بات سن چکا ہے یہ بات اسکے لیے کافی حیران کن تھی کہ مہرماہ اس سے محبت کرتی ہے اسی لیے مزید کچھ سننے کی بجائے وہ وہاں سے واپس پلٹ گیا اچھا اب رونا بند کرو اور اٹھو نیچے سب ناشتے پر تمہارا انتظار کررہے ہوں گئے اس لیے تم جلدی سے فرش ہوجاو تب تک میں ناشتہ لگوا لوں
اسکو مزید خود میں اولجھنے سے بچانے کی خاطر دعا نے اٹھ کر چینج کر نے کا کہا جس پر وہ آنسو صاف کرتی اٹھ گئی جبکہ دعا کمرے سے نکل کر کیچن میں ناشتہ دیکھنے چلی گئی
***
یہاں کیسے آنا ہوا گھر سے نکل کر وہ سیدھا اس گاڑی کہ پاس آیا جس میں سے ایک آدمی اسکو اپنی طرف آتا دیکھ اترا اور نہایت باآداب انداز میں سر جھکا گیا
آپ کہ لیے ایک پیغام تھا اپنی جیب سے نکال کر ایک لیٹر اس آدمی نے اسکے حوالے کیا جس کو اسنے یہاں وہاں دیکھتے ہوئے پکار اور کھول کر پڑھنے لگا پتہ نہیں اس لیٹر میں کیا تھا مگر جو بھی تھا اسکو پڑھ کر ہیزلگرے آنکھوں چند سیکنڈ کہ لیے چمکی اور پھر سنجید گی کا لبادہ اوڑھ گئی سر اٹھا کر اسنے ہاتھ آگے بڑھایا جسکا مطلب سمجھ کر اس آدمی نے جلدی سے اپنی جیب میں سے لائیٹر نکال کر اسکے حوالے کیا جسکو پکڑ کر اسنے وہ لیٹر جلا کر خاک کردیا
انہیں جاکر میرا پیغام دے دو کہ بس ایک ہفتہ اور اسکے بعد سب ویسا ہی ہوگا جیسا ڈیسایڈ ہوا تھا اوکے سر اسکی بات پر وہ آدمی فورا اوکے کہہ کر پلٹا اور گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے غائب ہوگیا جسکے غائب ہونے کہ بعد وہ اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا چاروں طرف نگاہ دوڑائے واپسی کی راہ پر گامزن ہوا
***
مہرماہ بیٹا گھبرانے کی ضر ورت نہیں آج سے یہ آپکا بھی گھر ہے اس لیے گھبرائیں نہیں بلکہ سکون سے ناشتہ کریں وہ جو چپچاپ سی سر پلٹ میں جھکا کر ناشتہ کھانے کی بجائے بس گھور رہی تھی دامیر سلطان کی بات پر انکی طرف دیکھ کر سر ہلا گئی
جو کچھ کل ہوا وہ سب سبھی کہ لیے کافی اچانک ہے کہ لیکن جو بھی ہے بیٹا شاید اسی میں خدا کی کوئی بہتری ہوگی اس لیے میں چاہوں گا کہ آپ اور فیضان دونوں جتنی جلدی ہوسکے اس حقیقت کو قبول کرلیں
ایک بار اسکی اور ایک بار فیضان کی طرف دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنایت سے سمجھایا جس پر ان دونوں نے ایک ساتھ ایک دوسرے کی طرف دیکھا لیکن نظریں ٹکرانے پر مہرماہ فورا نگاہیں پھیر گئی
آپ فکر نہیں کریں بابا میری طرف سے آپ کو شیکایت کا موکہ نہیں ملے گا نگاہیں اسی ہر ٹکا ئے جواب اسنے دامیر سلطان کو دیا جو اسکے جواب پر مسکرائے جبکہ اسکی بات کہ مطلب کو سمجھنے کی کوشش کرتی مہرماہ سوکھے ہو نٹوں ہر زبان پھیر تی انہیں تر کرنے لگی
***
کیا ڈوھونڈ رہے ہیں
وہ کمرے میں آئی تو اسے شاید ڈرار میں کچھ ڈھونڈتے پایا
کچھ نہیں ایک ضروری چیز تھی بس وہی ڈھونڈ رہا ہوں
ہر بڑی میں دوسرے ڈرار کی طرف آئے وہ اسکو بھی یہاں وہاں پلٹ کر دیکھنے لگی
یار کہاں چلی گئی یہی تو رکھی تھی
یااللہ مل جائے ورنہ ہاد بھائی میرا کچومر نکال دیں گئے
ہاد کہ ہاتھوں اپنے کچومر بننے کا سوچ اسنے چھرچھری لی اور ڈریسنگ کی طرف آیا
ڈھونڈ کیا رہے ہیں یہ تو بتائیں
اسکے یوں پریشان ہونے پر وہ پوچھنے لگی کہ ایسی کیا چیز ڈھونڈ رہا ہے وہ
یار ایک پن ڈرائیو تھی مجھے یاد ہے سائیڈ ٹیبل پر رکھی تھی پر اب پتہ نہیں کہاں گئی
پن ڈرائیو۔۔۔ ۔ پن ڈرائیو پر وہ چلتی ہوئی الماری کہ پاس آئی اور لوکر کو ان لاک کر اسنے وہ پن ڈرائیو نکالی جو وہ ڈھونڈ رہا تھا
اسے ڈھونڈ رہے ہیں
پلٹ کر ڈرائیو اسکے سامنے کر اسنے پوچھا کہ زوہان نے فورا اسکی طرف دیکھا
ہاں یہی ہے لیکن یہ لاکر میں کیا کرہی ہے وہ میں نے رکھی تھی سائیڈ ٹیبل کی صفائی کرتے وقت مجھے ملی تو میں نے لاکر میں رکھ دی کہ شاید ضروری ہو
شکریہ یار آپ کا قسم سے یہ واقعی بہت ضروری تھی اگر اسے کچھ ہوجا تا نا تو ہاد بھائی میرا جنازا نکال دیتے
اسکا شکریہ ادا کرنے کہ بعد اسنے ایسے پن ڈرائیو کو چوما جیسے وہ کوئی کارن کا خزانہ ہو اچھا خیر یہ چھوڑیں میں ایک ضروری کام سے لاہور جارہا ہوں ہوسکتا ہے رات وہی روکو تو آپ میرا ویٹ مت کرئے گا ٹھیک ہے
اپنے جانے کی اطلاع اسکو دیے وہ الماری سے ایک چھوٹا ہینڈ بیگ نکالنے لگا تاکہ ضروری چیزیں رکھ سکے جبکہ انوشہ اسکے یوں اچانک لاہور جانے کا سن چونکی
لاہور کیوں اور آج تو ولیمہ ہے آپ کیسے جاسکتے ہیں
یار ایک ضروری کام ہے یہ پن ڈرائیو اسکی اصل جگہ پہنچانی ہے اس لیے جانا ضروری ہے آپ پریشان مت ہوں اور اپنا خیال رکھیے گا جلدی بازی میں اسکو جواب دیے وہ دروازے تک آکر روکا اور کچھ سوچ کر دوبارہ پلٹ کر اسکے قریب آیا جو حیران سی اسکو دیکھ رہی تھی
جس کام کہ لیے میں جارہا ہوں وہ کافی ریسکی ہے اس لیے مجھے بہت ساری انرجی چاہیے اسکے حیران چہرے کو پرشوق نگاہوں سے دیکھ اسنے بولتے ہوئے بات ادھوری چھوڑی اور اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر نہایت نرمی سے اسکی ہونٹوں پر جھکا جس پر انوشہ اب اسکے ان اچانک حملوں کی عادی ہوچکی تھی اس لیے بنا شاک ہوئے صرف ڈھر کتے دل کہ ساتھ آنکھیں بند کرگئی جو کافی دیر اسکے ہونٹوں سے سیراب ہونے کہ بعد پیچھے ہٹا اور عقیدت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر دینے کہ بعد اسکو اپنا خیال رکھنے کا کہتا باہر نکل گیا جبکہ وہ کئی لمحے وہاں کھڑی اسکی خوشبو اور لمس کہ سحر میں ہی کھوئی رہی