Chapter 35: باب 35

گھر واپس آنے کہ بعد وہ چینج کرکہ ریلکس ہوتی سب سے پہلے مہرماہ کہ پاس آئی کیونکہ اسکا یوں فنکشن ادھورا چھوڑ کر واپس چلے آنا اسے کچھ پریشان کرگیا تھا ویسے تو دعا نے سب کو یہ بتا کر ریلکس کردیا تھا کہ اسکی تھوڑی طبیعت خراب ہوگئی ہے اس لیے وہ واپس گھر چلی گئی مگر اسکے بعد بھی زوبیہ اسکے لیے پریشان رہی اور اب گھر آکر فرش ہونے کہ بعد وہ سیدھا اسکے کمرے میں ہی آگئی مگر وہ لائنز اوف کر شاید سو گئی تھی جس پر وہ اسے پریشان نا کرنے کا سوچ صرف آرام سے اسکا بلینکیٹ ٹھیک کرکہ خاموشی سے باہر نکل گئی

اسکے باہر نکلنے کی دیر تھی کہ وہ فورا آنکھیں کھول کر گہرا سانس بھر کر رہ گئی جیسے تیسے ڈرائیو کر وہ واپس تو آگئی تھی مگر واپس گھر آنے کہ بعد اپنے کمرے میں آکر دل کھول کر روئی کیونکہ یہاں اسے کوئی دیکھ نہیں سکتا تھا اس لیے جتنی دیر ہوسکی وہ زمین پر بیٹھ کر روتی رہی تاکہ دل میں جو درد تھا وہ سب نکل جائے اور کل وہ کسی بھی طرح کمزور نا پڑئے مگر عزیت ہر گزرتے لمحے کہ ساتھ بھرتی جارہی تھی دل تھا کہ اپنی محبت کہ دور جانے پر سنبھلے نہیں سنبھل رہا تھا

اسکی پر یشانی میں دعا ناجانے کتنی بار اسے کالز کرچکی تھی مگر اسنے ایک بھی بار کال ریسو کرنے کی زہمت نا کی اور کرکہ اسے کہتی بھی کیا اس وقت تو وہ خود سے ہی جونج رہی تھی اپنی تکلیف کم کرنا کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تھا ایک طرف محبت تھی تو دوسری طرف اسکی اپنی بہن کی خوشیاں نا تو محبت کا غم بھلائے بھول رہا تھا اور نا ہی بہن کی خوشیاں چھننے کا ظرف تھا وہ چاہتی تھی بس کسی بھی طرح یہ آج کی عزیت بھری رات گزر جائے کل وہ خود کو کسی بھی طرح سنبھال لے گئی بس یہ آج کی رات گزر جائے

***

صبح کا سورج سبھی کی زندگیوں میں ایک نئی کرن لیکر آیا تھا گزری رات جہاں سلطان میشن میں موجود ہر شخص کہ لیے حسین تھی وہی بیگ ہاوس میں صرف وہ تھی جسکی سب سے بھاری گزری لیکن گزری رات کہ ہر لمحے کہ ساتھ ساتھ وہ اپنے آپ کو کئی حد تک سنبھال چکی تھی اور اب بشار بیگم کہ ساتھ یوں ہشاش بشاش سی بارات کی تیاریوں میں مصروف تھی جیسے رات کچھ ہوا ہی نا ہو

اچھا ہوا تم اٹھ گئی چلو اب جلدی سے ناشتہ کرو پھر تمہیں پارلر بھی جانا ہے کیچن میں کھڑی وہ آج خود اپنے ہاتھوں سے زوبیہ کہ لیے ناشتہ بنارہی تھی اور اسکے آنے پر فورا مسکراتے ہوئے اسنے اسے کرسی پر بیٹھایا اور اسکا ناشتہ اسکے سامنے ٹیبل پر رکھتے ہوئے جلدی میں بولی جو بڑی غور سے اسکے چہرے اور مسکراہٹ کو دیکھ رہی تھی جیسے کچھ تلاش کررہی ہو کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہی ہو شروع کرو ناشتہ

اسکے یوں خود کو غور سے دیکھنے پر مہرماہ ہنستی چائے کپ میں انڈلتے ہوئے بولی دیکھ رہی ہوں کل رات تک تو تمہاری طبیعت خراب تھی لیکن اب دیکھ کر ایسا تو کچھ نہیں لگ رہا اسکے مشکوک لہجے پر ایک پل کہ لیے اسکے ہاتھ روکے اور پھر دوبارہ نارمل ہوئے اسنے چائے کا کپ بھی اسکے سامنے رکھا

ہاں تو رات کو خراب تھی اب تھوڑی اور ویسے بھی بس ہلکا سا سر درد تھا نیند پوری کرلینے پر ختم ہوگیا اب میں بالکل ٹھیک ہوں اس لیے تم مجھ پر غور کرنے کہ بجائے اپنا ناشتہ ختم کرو کیونکہ الڑیڈی تم پارلر کہ لیے لیٹ ہوچکی ہو

اب جلدی سے ناشتہ ختم کرو تب تک میں تمہارے کپڑے گاڑی میں رکھوا دیتی ہوں

جلدی جلدی میں اسکو ساری وضاحت دیتے ہوئے وہ اسکی ایکسرا کرتی نگاہوں سے بچنے کی خاطر بہانا بنا کر کیچن سے باہر نکل گئی جبکہ پیچھے زوبیہ اسکی حرکتوں اور جلدی بازی پر کسی گہری سوچ میں مبتلا ہوئی اور ناشتے کی بجائے صرف چائے پیتے ہوئے موبائل پر کسی کا نمبر ملانے لگی

جی مصروف تو نہیں آپ

***

انوشہ یہ زوہان کہاں ہے

پتہ نہیں بھابھی وہ تو رات سے گھر نہیں آئے بول رہے تھے کسی ضروری کام سے جارہے ہیں آپ کو کچھ کہنا تھا

رات کہ لیے زوہان کہ کپڑوں کو تیار کرتے اسنے عائرہ کو جواب دیا جو اسکی بات پر پر یشان ہوئی ہونا کیا وہ ناز کو پارلر جانا تھا لیکن خیر چھوڑو اب ارمان خود چھوڑ آئے گا اسے تمہیں تو نہیں جانا پارلر

نہیں میں خود ریڈی ہوجاوں گئی

چلو پھر تم ریڈی ہوجاو میں ارمان کو کہتی ہوں وہ خود ہی لے جائے ناز کو

ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ اسکو تیار ہونے کا بول وہ واپس نکلی اور جلدبازی میں سڑھیاں اترتے ہوئے نیچے آنے لگی کہ چھٹی سڑھی پر پاوں رکھتے ہی جلدبازی میں اسکا پاوں سلیپ ہوا لیکن اس سے پہلے وہ گیر تی کہ صد شکر تھا کسی نے اسے فورا نیچے سے پکڑتے ہوئے گیر نے سے بچایا عرو یار دیہان سے پاگل ہوگئی ہو کیا

عائرہ بیٹا

فارس جو پہلے ہی نیچے دامیر سلطان کہ ساتھ بیٹھا باتیں کررہا تھا اسکی بےدیہانی اور جلدی بازی نوٹ کرتے ہوئے اسے ٹوکتا کہ اس سے پہلے ہی اسکا پاوں سلیپ ہوا جس پر وہ فورا تقریبا بھاگتے ہوئے فرتی سے اسکے پاس پہنچا اور گیر نے سے بچایا جبکہ اسکے بھاگنے اور عائرہ کہ گیر نے کہ ڈر سے دامیر سلطان خود بھی پریشان ہوئے

ٹھیک ہو تم ایک بازو اسکے کندھوں کہ گرد جبکہ دوسرے سے اسکا ہاتھ پکڑے اسنے احتیاط کہ ساتھ باقی کی سڑھیاں اتر کر اسے نیچے لایا

عائرہ بیٹا ٹھیک ہیں آپ

وہ جو خود بھی گیر نے سے زیادہ ہونے والے نقصان کا سوچ ڈری تھی دمیر سلطان کی فکر پر محظ سر ہلا گئی

عا ئرہ۔۔۔ ۔

کیا ہوا ہے آپ کو اور یہ چوٹ کیسے لگی

وہ بد حواس سی ابھی کچھ بولنے کہ قابل بھی نا تھی کہ تبھی باہر سے اندر آتا ہاد اسکی بدحواسی اور فارس کہ اسے یوں پکڑ کر کھڑے ہونے پر فورا اسکے قریب آکر فکر مندی سے پوچھنے لگا جبکہ قریب آتے ہوئے اسنے بقائدہ فارس کہ ہاتھوں سے عائرہ کا ہاتھ کھنچ کر نکالا اور اسکے کندھوں سے اسکا بازو دھکیل کر خود اسکے قریب ہوا جو خوف زدہ سی اسکی طرف دیکھنے لگی کہ تبھی اسکی نگاہ اسکے بازو ہر آئی رگڑ پر پڑئی جو شاید سلیپ ہوتے وقت ریلنگ سے لگ گئی تھی

آپ ڈر کیوں رہی ہیں مجھے بتائیں

اسکے ڈر چوٹ اور بدحواسی پر جیسے وہ پاگل دیوانہ بے چین ہوا پریشان نہیں ہوں سڑھیاں اترتے وقت اسکا پاوں سلیپ ہوگیا تھا مگر شکر ہے اللہ کا کوئی نقضان نہیں ہو

اسکی بجائے فارس نے جواب دیا مگر وہ تو اسکے سلیپ ہونے کا صرف سن کر ہی آپے سے باہر ہوا گیر نے والی تھی مطلب یہ چوٹ آپ ٹھیک ہیں کہیں اور تو نہیں لگی بتائیں

میں ٹھیک ہوں ہاد کچھ نہیں ہوا

اسکی پریشانی اور بےتابی پر وہ جلدی سے اسکی

ے ہاتھوں کو پکرتی ہوئی پرسکون کرنے لگی جسکی نگاہوں میں سکون اترنے کی بجائے جیسے مزید بے چینی اتری

بیٹھیں یہاں

شکریہ اسکو صوفے پر بیٹھانے کہ بعد وہ فارس کی طرف موڑا اور مشکور ہوئے اسکا شکریہ ادا کیا جو اسکے شکریہ کہنے پر ہلکا سا مسکرا دیا اسکی ضرورت نہیں عائرہ میری بھی دوست ہے میں بھی نہیں چاہوں گا کہ کبھی اسے کچھ ہو ایک نظر اسکو اور ایک ہاد کو دیکھ اسنے رسا نیت سے جواب دیا جس پر عائرہ دھیما سا مسکرائی جبکہ دامیر سلطان نے بھی اسکا شکریہ ادا کیا اور ہاد بس بے چین نگاہوں سے اسکے چہرے کو ہی دیکھتا رہا جو اب کافی ریلکس ہوگئی تھی ورنہ گیر نے کی خوف نے اسے خود بھی اچھا خاضہ خوف زدہ کردیا تھا

***

بارات کا انتظام شہر کہ بہت بڑے اور عالہ میرج حال میں کیا گیا تھا لڑکی والے حثیت میں بھلے ہی سلطان زادوں سے کم تھے مگر انکے معیار پر اترنے کی خاطر ان لوگوں نے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی تھی لڑکی والے اور انکے تمام مہمان بہت پہلے ہی حال میں تشر یف لاچکے تھے اب بس بارات کہ آنے کی دیر تھی جسکا انتظار سبھی کو بے صبری سے تھا شکر ہے تم لوگ آگئے ارشان نے کال کی تھی کہ وہ لوگ بھی بارات لیکر نکل چکے ہیں زوبیہ کہاں ہیں اسکو بیٹھا دیا روم میں

وہ ابھی پارلر سے سیدھا حال میں آئی تھی کہ بشار بیگم فورا اسکے پاس آتی ہوئی بتانے لگی اور زوبیہ کہ بارے میں بھی پوچھا

کیونکہ مہرماہ اور زوبیہ دونوں ایک ساتھ حال میں پہنچنے والی تھی ابھی تو صرف میں آئی ہوں زوبی کا ابھی میک آپ کچھ باقی رہتا تھا اس لیے وہ تھوڑی دیر تک آجائے گئی

کیا زوبیہ ابھی تک تیار نہیں ہوئی اکہ یہ تم لڑکیاں اگر تمہارے بابا کو پتہ چلا نا کہ بارات پہنچنے والی ہے اور زوبیہ ابھی تک حال میں نہیں پہنچی تو جانتی ہو کتنا غصہ کریں گئے

زوبیہ کہ اب تک حال میں ناپہنچنے پر بشار بیگم دبے دبے غصے سے بولی کیونکہ تھوڑی دیر میں بارات آجاتی اور ایسے میں دولہن ہی موجود نا ہو تو میوب لگتا تھا او ہو امی آپ اتنا پریشان کیوں ہورہی ہیں ابھی بارات آنی ہے آ نہیں گئی جو آپ اتنا ہائپر ہورہی ہیں اور بے فکر رہے وہ تھوڑی دیر میں پہنچ جائے گئی بس ایک آخری ٹچ آپ دینا باقی تھا اللہ کرئے آجائے ورنہ تمہارے بابا سے برا کوئی نہیں ہونے و الا اچھا آپ پریشان نہیں ہوں میں زرہ بارات کہ استقبال کی تیاریاں دیکھ لوں تب تک آپ پلیز مہمانوں کے پاس جائیں انہیں مہمانوں کہ پاس جانے کا بول وہ خود برائیڈل روم کی طرف چلی گئی تاکہ استقبال کی تیاریاں دیکھ سکے جو وہ گھر سے نکلنے سے پہلے ہی اپنی کزنز کو سمجھا کر نکلی تھی

***

گھر کہ سبھی لوگ بارات لیکر نکل چکے تھے لیکن وہ صرف اسکے انتظار میں ابھی تک گھر میں موجود تھی کیونکہ اسکی خاض تلقین تھی کہ وہ اسکے ساتھ ہی حال میں جائے گئی اس لیے وہ خود تو اپنی تیاری مکمل کرچکی تھی مگر دیر بس اسکی تھی جو دوپہر سے غائب اب نظر آرہا تھا

بارات کہ فنکشن کہ لیے ان سبھی نے مہرماہ کی فرمائش پر اپنے اپنے شوہروں کہ فیورٹ کلر کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی عائرہ بلو دعا اور ناز نے بلیک انوشہ نے سی گرین جبکہ مہرماہ نے خود بولڈ ریڈ کلر کی شفون کی ساڑھیاں زیب تن کی ہوئی تھی

شکر ہے آپ آگئے

ایک تو مجھے آپ کی سمجھ نہیں آتی ہاد کہ یوں اچانک آپ کہاں غائب ہوجاتے ہیں اسکو آتا دیکھ وہ فورا غصے سے کھڑی ہوتی خالص بیویوں والے انداز میں بولی جبکہ وہ اسکی ڈانٹ سے زیادہ اسکے وجود کی گہرایوں میں اترا

نیلے رنگ کی شفون کی ساڑھی میں فل بلوز کہ ساتھ آج اسنے بال کو کرل کرکہ کچھ آگے کندھے اور باقی کمر پر کھلے چھوڑے ہوئے تھے کانوں میں ڈائمنڈ کہ بہت پیارے سے ٹاپس اور گلے میں نکلیس پہنا پوا تھا کلائیوں میں والویٹ کی ہم رنگ چوڑیاں ناک میں پہنی نوز پن اور لائیٹ سے میک میں غصہ کرتی وہ آج اسے ہر بار سے زیادہ حسین اور جانلیوا لگی

یہ اسکی محبت کا اثر تھا یا ممتا کا روپ کہ وہ دن با دن اور بھی زیادہ حسین ہوتی جارہی تھی

آپ یہاں کیوں روک گئے جائیں تیار ہوں جاکر۔۔۔۔۔ ۔

اسے یونہی دروازے پر ٹکا دیکھ اب وہ غصے سے بولتی اسکے قریب آئی کہ اندر آنے کی بجا ئے الٹا ہاد نے اسے بازو سے کھنچ کر اپنے نزدیک کیا اور دونوں ہاتھ اسکی کمر پر باندھ اسکی سانسوں پر قابص ہوا کئی لمحے یونہی وہ اسکی سانسوں سے اپنی سانسوں کو مہکائے روخ پلٹ کر اسے دروازے کہ ساتھ پن کرتا مزید اسکے قریب ہوا اور اسکے ساتھ اپنے ہاتھ اسکے ہاتھوں میں اولجھائے اپنے لمس میں شدت پیدا کی جبکہ اسکی حرکت پر عائرہ کا غصہ تو جیسے منٹوں میں ہوا اب اسکے چہرے پر غصہ نہیں بلکہ اسکے لمس پر شرم حیا کی سرخی پھیلی ہوئی تھی

ہ۔ ہاد

ہونٹوں کہ بعد اسکے لبوں کو گردن اور اس سے نیچے تک کا فاضلہ تہہ کرتے محسوس کر اسکی جان ہوا ہوئی اسکے تیور تو جیسے کچھ اور ہی تھے جس پر وہ فورا اسے روکنے کی خاطر بولی مگر وہ تو جیسے اپنی ہی خودی میں مگن اسکی ساڑھی کا پلو نیچے گیرا چکا تھا جس پر اب سہی معنوں میں عائرہ کہ حواس سلیپ ہوئے

ہاد کیا کررہے ہیں ہمیں جانا۔۔۔ ۔

مجھے کہیں نہیں جانا فلحال مجھے آپ چاہیے اس لیے چپ ہوجائیں صاف لفظوں میں اسکو منا کر اسنے خاموش رہنے کا کہا کیونکہ اسکی یہ مزاہمٹ اسکے موڈ کو خراب کررہی تھی

لیکن ہاد۔۔۔ ۔

ششش سب بھول جائیں صرف مجھے محسوس کریں اور کچھ نہیں

اسکے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش کروائے وہ خمار الود لہجے میں بولتا اسے باہوں میں اٹھا کر بیڈ کہ پاس آیا اور احتیاط سے لٹائے خود اپنی شرٹ کہ بینر کھولنے لگا جبکہ وہ اسکی ارادوں پر گھبرائے کچھ کہہ بھی نا پائی کہ کہیں اسکا موڈ ہی خراب نا ہوجائے

***

کچھ ہی دیر بعد بینڈ باجوں کہ ساتھ بارات حال میں پہنچ چکی تھی جسکا استقبال نوید صاحب انکے بھائی اور مہرماہ کہ ماموں نے مل کر بہت اچھے سے کیا جس کہ بعد فیضان زوہان ارشان اور ارمان کی ہمراہی جاکر پوری شان کہ ساتھ سٹیج پر براجمان ہوا سب کچھ ٹھیک تھا لیکن جو بات پریشان کن تھی وہ تھی ابھی تک زوبیہ کا حال میں نا پہنچنا

مہرماہ کہاں رہ گئی ہے زوبیہ ابھی تک آئی کیوں نہیں تمہارے بابا اور سبھی مہمان اسی کا انتظار کررہے ہیں اس بار بشار بیگم کچھ غصے سے بولی کیونکہ اب تو بارات بھی آگئی تھی اور نکاح خواں نکاح کا بول رہے مگر نکاح کا خاک ہوتا یہاں تو دولہن ہی اب تک غیر حاضر تھی

میں کال تو کررہی ہوں امی پر وہ اٹھا نہیں رہی بار بار اسکا نمبر ٹرائی کرتی اس بار مہرماہ خود بھی کچھ پریشان ہوئی کیونکہ آدھے گھنٹے پہلے اسنے بولا تھا کہ وہ نکل چکی ہے جسکی بنا پر اب تک تو پہنچ جانا چاہے تھا لیکن ابھی تک اسکا نا آنا سے بھی پریشان کرر ہا تھا

کیا ہوا آنٹی اور مہرو تم اتنی پریشان کیوں ہو سب ٹھیک ہے ان دونوں کی پریشان نوٹ کر دعا اور انوشہ دونو انکے پاس آکر پوچھنے لگی جس پر بشار بیگم نے مہرماہ کو غصے سے گھورا

زوبی ابھی تک نہیں آئی

کیا زوبیہ ابھی تک حال نہیں پہنچی

مہرماہ کی بات پر انوشہ یکدم شاک میں بولی کیونکہ دولہن کا اب تک غائب رہنا حیران کن ہی تھا ہاں نا آدھے گھنٹے پہلے وہ کال کرکہ کہہ رہی تھی کہ نکل چکی مگر ابھی تک نہیں پہنچی پتہ نہیں کہاں رہ گئی ہے

مجھے تم دونوں سے اس لاپرواہی کی امید نہیں تھی مہرماہ اب بتاو تمہارے بابا پوچھیں گئے تو میں کیا جواب دوں گئی

بشار بیگم زوبیہ کو بلا لیں نکاح کی رسم شروع کرنی ہے وہ کھڑی ابھی مہرماہ پر غصہ نکال رہی تھی کہ پیچھے سے نوید صاحب نے آکر زوبیہ کو لانے کا کہا جس پر اب سہی معنوں میں انکے جھکے چھوٹے

کیا ہوا سب ٹھیک ہے

ماں بیٹی کہ ساتھ ساتھ انوشہ اور دعا کہ پرہشان چہروں پر وہ کچھ پریشان ہوئے

بابا وہ زوبی ابھی تک حال میں نہیں پہنچی ڈرتے ڈرتے اسنے نوید صاحب کو ابھی تک اسکے حال میں ناآنے کی خبر دی جسکو سن کر اب سچ میں نوید صاحب پریشان ہوئے

کیا مطلب نہیں آئی وہ تو تمہارے ساتھ آنے والی تھی نا

جی پر اسکی تیاری باقی رہتی تھی اس لیے اسنے کہا میں جاوں وہ خود آجائے گئی مگر وہ ابھی تک نہیں پہنچی

اتنی بڑی بات آپ دونوں نے مجھے بتائی کیوں نہیں پارلر کال کرکہ پوچھو کہاں ہے وہ اپنے چہرے کہ تاثرات کو کنٹرول رکھے وہ کچھ دبے دبے غصے سے بولے جس پر مہرماہ فورا ڈر تے ہوئے پارلر کال کرنے لگی مگر وہاں سے معلوم ہوا کہ وہ کب کی جاچکی ہے

وہ کہہ رہے ہیں وہ کب کی جاچکی

موبائل کان سے ہٹا کر وہ پریشان ہوتے ہوئے بولی کیا مطلب نکل گئی ہے تو ابھی تک ائی کیوں نہیں پارلر اور حال کا راستہ صرف دس منٹ کا ہے کیا ہوا آپ سب ایسے کیوں کھڑے ہیں سب ٹھیک ہے ان سب کی پریشانی کو نوٹ کرتے ہوئے ارشان سٹیج سے اتر کر انکے پاس آئے پوچھنے لگا کہ اسکے ساتھ ہی زوہان بھی اتر کہ انکے پاس آیا اور اسکے بعد دامیر سلطان بھی لیکن جب انہیں بھی ابھی تک زوبیہ کہ نا آنے کی خبر ملی تو وہ بھہ پریشان ہوئے اور اسی پریشانی کو کم کرنے کی خاطر دامیر سلطان نے زوہان کو پارلر جاکر دیکھنے کا کہا اور یہ بھی کہ راستہ بھہ دیکھ لے کہ کہیں ٹریفک میں نا پھس گئی ہو یا کچھ اور

***

یونہی مہمانوں کو زبردستی مسکرا کر ٹالتے ہوئے انہیں مزید آدھا گھنٹہ گزر گیا اور اس آدھے گھنٹے کہ انتظار کہ بعد زوہان لوٹا تو اکیلا ہی تھا اسنے آکر بتایا کہ وہ سارا راستہ اچھے سے دیکھ کر آیا ہے اور پارلر بھی چیک کیا مگر وہ کہیں نہیں تھی جس پر اب سہی معنوں میں سبھی پریشان ہوئے جبکہ بشار بیگم کا دل تو کسی انجانے خوف کہ تحت ہی دھڑکا کہ کہیں اسے کچھ ہو نا گیا ہو

***

کیا ہوا ناراض ہوگئی ہیں دل کھول کر اپنی من منمانیاں پوری کرنے کہ بعد وہ نہایت محبت اور پرشوخ نگاہوں سے اسکے بال کی لیٹ کو انگلی میں لپٹتے ہوئے پوچھنے لگا جو اسکی حرکت پر غصے سے منہ بنائے اسکی پناہوں میں قید تھی

آپ کو اس سے کیا آپ کریں جو آپ کو کرنا ہے

غصے سے بولتی اسنے ناک پھلا یا

وہ تو میں کررہا ہوں

آنکھ دبا کر ڈھٹائی سے جواب دیا گیا آپ کو اندازہ بھی ہے ہاد کہ حال میں سب ہماری غیر موجودگی پر کیا کیا سوچ رہے ہوں گئے لیکن آپ ہیں کہ۔۔۔۔ ۔

آج پہلی بار وہ اسکی قربت کہ بعد غصہ دیکھا رہی تھی جو ہاد کو اچھا خاصہ چونکانے کا سبب بنا کوئی کیا سوچتا ہے مجھے اس بات سے فرق نہیں پرتا مجھے آپ چاہیے تھی سو میں نے وہی کیا جو مجھے بہتر لگا

اب موڈ ٹھیک کریں اپنی قربت پر اپکا یوں خفا ہونا مجھے بالکل قبول نہیں

اسکی خوشبو سے اپنی سانسوں کو مہکائے اسنے سختی تنبیہ کر اپنے لب اسکی گردن پر رکھے جو دوبارہ اسکی من مانیاں سٹارٹ ہونے پر اسکے کندھے پر موکہ مار گئی

آپ کو پتہ ہے ہاد آپ دن با دن بگڑتے جارہے ہیں

اسکے ہاتھوں کو اپنے پیٹ اور کمر پر رینگتا محسوس کر وہ اسکی تنبیہ کہ باوجود خفا لہجے میں بولی جو اسکی بات پر گہرا مسکرایا

قصور میرا نہیں بلکہ آپکا ہے نور ہاد

آپ دن با دن اتنی جانلیوا مت ثابت ہوں کہ مجھے بگڑنا پڑئے پرشوخ لہجے میں کہتا وہ دوبارہ اپنی منمانیاں شروع کرچکا تھا جس پر وہ بس خفا اور غصہ دیکھاتی اسکی منمانیاں برداشت کر ےی رہی کہ تبھی انکے پر خیز لمحوں میں موبائل کی چنگار نے خلخل پیدا کیا جس پر عائرہ نے تو شکر کیا مگر ہاد کا موڈ سخت بدمزا ہوا غصے سے موبائل کو گھورتا وہ تھوڑا اوپر اٹھا اور سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھا کر بلینک نمبر دیکھا جو دامیر سلطان کا تھا جس پر چاہ نچار اسے کال اٹھانی پڑی مگر کال اٹھانے پر جو خبر اسے دوسری طرف سے ملی اس پر یک لخت اسکے تاثرات بدلے

آپ پریشان نہیں ہوں میں آرہا ہوں

کیا ہوا۔۔۔ ۔

اسکے بدلتے تاثرات وہ بھی اچھے سے نوٹ کرچکی تھی اس لیے کال بند ہوتے ہی فورا پوچھنے لگی جو اسکے اوپر سے ہٹ کر نیچے گیری اپنی شرٹ اٹھا کر پہننے لگا

زوبیہ لاپتہ ہوگئی ہے

کیا۔۔۔۔ ۔

اسکی بات پر عائرہ کو شدید جھٹکا لگا وہ یکدم چونکتے ہوئے اٹھ کر بیٹھی

ہمم اسکا کچھ پتہ نہیں چل رہا

آپ چینج کریں ہمیں ابھی حال چلنا ہوگا

اسکو چینج کرنے کا بول وہ خود موبائل پر کسی کو کال ملانے لگا جبکہ وہ حیران پریشان سی کچھ اور پوچھنے کہ قابل نا رہی اس لیے مزید کچھ پوچھنے کی بجائے اٹھی واشروم میں چینج کرنے چلی گئی

***

مزید دو گھنٹے گزر چکے تھے زوہان ارشان ارمان یہاں تک نوید صاحب نے بھی سبھی سورسیز کہ زریعے اسکے بارے میں پتہ لگو انے کی کوشش کی لیکن وہ کہاں تھی کیا ہوا تھا کسی کو کچھ معلوم نا ہوا وہی دوسری طرف پورے حال میں یوں انکا دیر کرنا کئی چہمگوئیاں پیدا کرگیا تھا سبھی کہ پریشان چہرے اور ہربڑاہٹ مہمانوں کو مشکوک بنا رہی تھی

بشار بیگم کا تو رو رو کر براحال تھا جبکہ اسی طرح مہر ماہ دعا انوشہ اور باقی سبھی کا بھی پریشانی سے برا حال تھا وہ پانچوں بھائی اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے پتہ لگوانے کی کوشش کررہے تھے مگر ایسے لگ رہا تھا جیسے زوبیہ کا نام و نشان تک دنیا سے غائب ہوچکا ہو

جب کافی دیر اسکا کوئی سراغ نہیں ملا تو لوگوں کی باتوں اور گھر کی عزت بچانے کی خاطر ہاد نے نوید صاحب کو مشورا دیا کہ فلحال یہی بہتر ہے کہ بات سنبھالنے کی خاطر فیضان کا نکاح مہرماہ سے کروا دیا جائے جس پر ایک بار تو سبھی اسکی بات پر حیران ہوئے مگر جب حالات دیکھے تو انہیں یہی بہتر لگا کیونکہ لوگ جہاں انکے حق میں تھے وہی انکے بارے میں باتیں بھی کررہے تھے لیکن جب یہ بات مہرماہ کو معلوم ہوئی کہ وہ سب اسکا نکاح فیضان سے کروانا چاہتے ہیں تو اسنے صاف انکار کردیا کہ وہ ایسا نہہں کرئے گئی جس پر بشار بیگم نے اسے واسطہ دیا کہ اپنے باپ کی عزت رکھ لے ورنہ مہمان نا صرف انکی رسوائی بلکہ زوبیہ کی عزت بھی تار تار کردیں گئے جس پر مجبورا اسے ماننا پڑا ایجاب قبول کہ بعد دست خط کرنے کی باری آئی تو اسکے جزبات یخ لخت بدلے دل خوش نہیں تھا بلکہ یہ سوچ کر ملامت کررہا تھا کہ جس جگہ کو وہ پر کرنے والی ہے وہ چند گھنٹوں پہلے اسکی بہن کی تھی اسے اسکی من چاہی محبت مل گئی تھی مگر اس من چاہی محبت کہ باوجود دل خوش نہیں تھا احساسات غمگین تھے ناجانے اسکی بہن کہاں تھی کس حال میں تھی کچھ معلوم نہیں تھا لیکن اسکی غیر موجودگی میں اسکا حق اسے دے دیا گیا تھا

اندر وہ خود سے چونج رہی تھی جبکہ باہر سٹیج پر ایجاب قبول کرتے ہوئے فیضان کہ احساسات بھی بالکل بےت اثر تھے اسکے دل میں کوئی احساس نہیں تھا بےت اثر سے تاثرات کہ ساتھ اسنے مہرماہ کو تاحیات اپنی شریک حیات قبول کرکہ گھر کی عزت تو بچا لی تھی مگر جو احساس اسکے زوبیہ کہ لیے تھے وہ تو جیسے ابھرنے سے پہلے ہی بےمو ت مارے گئے

وہ سبھی نکاح کی رسم ادا ہونے کہ بعد ایک دوسرے کو پریشانی میں مبارک باد دے رہے تھے کہ تبھی نوید صاحب کہ موبائل پر کال آئی

جی میں ہی ہوں

کیا کونسے ہوسپٹل

اچھا ٹھیک ہے میں آرہا ہوں

کیا ہوا بیگ صاحب

انکی کال بند ہونے پر دامیر سلطان نے فورا پوچھا جبکہ باقی سبھی بھی انکی طرف متوجہ ہوئے ہوسپٹل سے کال تھی زوبیہ ہوسپٹل میں ہے مجھے فورا جانا ہوگا

کیا

کیا ہوا ہے میری بچی کو وہ ٹھیک تو ہے انکی بات سن کر بشار بیگم کا دل ہولا وہ فورا انکے پاس آتی پریشانی اور بےتابی سے پوچھے لگی پتہ نہیں بشار یہ تو جا کر ہی معلوم ہوگا چلو جلدی

بشار بیگم کو جواب دیتے وہ فورا باہر نکلے جس ہر ہاد نے زوہان کو انکے ساتھ جانے کا اشارہ کیا جبکہ باقی سب فلحال وہی مہمانوں کی خاطر روکے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.