ماشاءاللہ بہت پیاری لگ رہی ہو
اسکی طرف دیکھتے ہوئے فارس نے سچے دل سے اسکی تعریف کی جو اسکی تعریف پر ہلکا سا مسکرائی
شکریہ ویسے مجھے امید نہیں تھی کہ تم آو گئے
لو تم بلاو اور میں نا آوں ایسا تھوڑی ہوسکتا ہے
نہایت پرشوخ انداز میں ہاتھ کا اشارہ اسکی طرف کرتے ہوئے فارس نے جو اب دیا کہ وہ اسکی چھچھوری حرکت پر اس بار بھی سر جھٹک کر ہنس دی شادی میں اسنے اپنے ہوسپٹل کہ پورے سٹاف کو بلایا تھا اس لیے فارس کہ ساتھ ساتھ باقی کا سٹاف بھی شامل تھا
***
اٹنشن پلیز لیڈیز اینڈ جنلٹر مین
سب سے پہلے میں آپ سبھی کی ہتے دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب اپنا اپنا قمیتی وقت نکال کر یہاں آج ہماری خوشی میں شریک ہوئے اور اس کہ بعد میں آپ سب کو یہ بتانا چاہوں گئی کہ ہماری آج کی اس خوبصورت رات کو اور بھی زیادہ خوبصورت اور یادگار بنانے کہ لیے میں نے اور زوہان نے مل کر کچھ سنگینگ کا پروگر ام فکس کیا ہے جس میں پہلے زوہان اور اسکے بعد ہاد بھائی ارشان سر ارمان بھائی اور آخر ہمارے دولہے راجہ میری پیاری سی بہن اور اپنی ہونے والی بیوی کی خاطر کوئی سونگ گنگنائے گئے
رسم کہ ختم ہونے کہ بعد جب سبھی مہمان کھانا کھا کر فری ہوگئے تو ان سب کی توجہ مہرماہ نے اپنی طرف کروائی اور سپیکر میں بلند آواز آنوسمینٹ کرکہ نیچے اتری جس پر یکدم پورے لان کی لائٹیز اوف ہوئی اور صرف سٹیج کی سپوٹ لائٹ ہوئی جہاں زوہان اپنی گیٹار کہ ساتھ کرسی پر بیٹھا تھا
گیٹار کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ اسنے بیٹ پلے کی اور نگاہوں کا عتکاز اپنی متاع جان پر ٹکا یا
***
آہٹیں کیسی یہ آہٹیں سنتا ہوں آجکل اے دل بتا
دستکیں دیتے دستی کیں کیوں اجنبی سے پل اے دل بتا
کچھ تو ہے جو نیند آئے کم
کچھ تو ہے ہیں جو آنکھیں ہیں تم
کچھ تو ہے جو توں کہہ دے تو ہمستے ہنستے مر جائیں ہم
ہے ہاں آ آ ہئے ہاں آئے آ آ
***
پہلا انٹرا بول وہ خاموش ہوا جس کہ بعد دوسری سائیڈ کی سپوٹ لایٹ اون ہوئی جہاں اسی کی طرح کرسی پر مہرماہ خود بیٹھی تھی اسکی باری آنے پر زوہان نے مائک اتار کر اسکے حوالے کیا اور گیٹار پر اسکے پہرے کی دھن بجائی جس پر اسنے مائک پکڑ کر ایک نگاہ سب پر اور پھر سرسری سی نگاہ اس ہرجائی ہر بھی ڈالی جو ساتھ بیٹھی اسکی بہن کا نصیب تھا اور پھر وہی نگاہ پلٹ کر خود تک واپس لائے اسنے ایک گہرا سانس بھر کر گانے کہ بول گنگنائے
***
مجھ سے زیادہ میرے جیسا کوئی ہے تو ہے توں
پھر ناجانے دل میرا کیوں تجھ کو نا دے سکوں
کچھ تو ہے جو دل گھبرائے
کچھ تو ہے جو سانسیں آئیں
کچھ تو ہم ہونٹوں سے کہتے کہتے کہہ نا پائیں
***
ہونٹوں سے محظ اسکے گانے کہ بول ادا ہورہے تھے مگر وہ لفظوں کہ ذریعے اسکے دل میں چھپے وہ احسا سات تھے جن کو کہیں دور ہی دل کہ ناخانوں میں دفن کر اسکے ہونٹوں پر صرف ایک ہلکی مسکراہٹ رقصاں تھی جس پر وہاں کوئی بھی اسکے لفظوں میں چھپی گہرائی کو سمجھ نا پایا
***
جو ہمارے درمیان ہے اسکو ہم کیا کہیں
عشق کیا ہے اک لہر ہے آو اس میں بہے
کچھ تو ہے جو ہم ہیں کھوئے
کچھ تو ہے جو تم نا سوئے
کچھ تو ہے جو ہم دونوں یوں ہنستے ہنستے اتنا روئے
***
اسکی خاموشی پر گانے ک تیسرا انٹرا دوبارہ زوہان نے گنگنایا جس کو گنگناتے ہوئے انوشہ کی طرف دیکھ اسکے زہن میں وہ سارے پل لہرائے جہاں وہ اسکے ساتھ مسکرایا اور کہاں وہ اسکے گلے لگ روئے وہی اسکی آنکھوں سے بیان ہوتی سچائی پر نیچے انوشہ کہ زہن میں بھی اسکی ساری شرارتیں اور وہ حسین یادیں گھومی جو اب اسکی زندگی کا مکمل حوالہ تھی
گانا ختم ہونے کہ بعد سبھی کی تالیوں پر وہ دونوں ہوش میں آئے جس پرا نوشہ نے سر جھک کر اپنی آنکھوں کی نمی کو انگلی کہ پیروں سے صاف کیا جو نیچے اترتے زوہان نے باخوبی ابزو کیا تھا چلیں میرے پیارے بھائیوں میں نے تو اپنا فریضہ سر انجام دے دیا اب زرہ آپ سب بھی اس محفل میں اپنی اپنی گھمبیر آوازوں سے جان بھر دیں اور اس سب کہ بعد فیضان بھائی آپ بھی تیار رہیے گا آپ کی باری ہوگئی
ان تینوں کو کہنے کہ بعد اسنے فیضان کو تیار رہنے کا بھی کہا جو صرف ہلا گیا
گنگنا ہم لیں گئے لیکن شرط یہ کہ گیٹار تم خود بجاو گئے
اسکا گیٹار اسی کہ حوالے کرتے ہوئے ہاد نے مائک ارمان کی طرف اوچھالا جسکا صاف مطلب تھا کہ آغاز وہ کرئے جس پر اسکے آغاز کرنے پر اور کوئی ہو نا ہو ناز بے حد خوش ہوئی مسکراتی نگاہوں کہ ساتھ اسکو دیکھنے لگی جو گیٹار کی دھن کہ ساتھ گلا گہنگالتے ہوئے گانے کا پہلا انٹرا گنگنانے لگا کیونکہ دوسرا انٹرا ارشان اور تیسرا ہاد گنگنانے والا تھا
***
کبھی آئینے پہ لکھا تجھے
کبھی آنسوں سے مٹا دیا
کبھی خط سمجھ کہ پڑھا تجھے
کبھی ڈائری میں چھپا دیا
اک پل بھی توں مجھ سے ہوتا نہیں ہے خدا
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
***
گانے کہ بول روکے تو صرف گیٹار کا میوزک پلے ہوا جس پر وہ گیٹار ارشان کہ حوالے کرکہ ناز کہ قریب آیا اور اپنا ہاتھ اسکے سامنے پھلا یا جو فورا اپنا نازک سا ہاتھ اسکی چوڑی ہتھیلی پر رکھ کہ کھڑی ہوئی جس پر ارمان نے تھوڑا پیچھے ہوتے ہوئے اسکی کمر میں ہاتھ رکھ کر ڈانس کہ سیٹس کیے جن پر پرجوش ہوئے ناز کی کھلا کھلا ہٹ نے محفل کو اور بھی زیادہ پرجوش بنایا آسیہ بیگم اور فاروق صاحب دونو اسکی مسکراہٹ پر خود بھی ہتے دل سے مسکرائے وہ بھلے ہی انکا خون نہیں تھی مگر پیاری انہیں اب اس سے کئی زیادہ ہوگئی تھی
انکے روکنے پر اگلی باری ارشان کی آئی جس پر وہ مکمل طور پر اسکی طرف موڑا اور نگاہیں دعا کہ چہرے پر کٹائی جو اسکے دیکھنے پر شرما کر چہرا جھکا گئی
***
تیری تم نہ آنکھوں میں لے کہ پرچھائیوں کا پیچھا کیا
ہر اجنبی سے تیرا پتہ میں دیوانوں کی طرح پوچھا کیا
دیوانوں کی طرح میں پوچھا کیا
تجھ بن یوں لگتا ہے دل ہے کہیں گمشدہ
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
***
اسکے لفظوں کی تاسیر اور اپنے لیے محبت کی گہرایوں میں گھو لے وہ سب کہ بیچ بیٹھی گلنار ہوئی جسکا یوں شرمانا ارشان سلطان کو دلکشی سے مسکرانے کا سبب بنا اسکا دل چاہا وہ ابھی آگے بھر کہ اسکو خود میں چھپا لے مگر موقعے کی نزاکت اور لوگوں کا احساس کر بس اسکی مسکراہٹ کو دل میں ہی اتار سکا ان دونوں کہ بعد باری اب ہاد کی تھی جسکی مرکز نگاہ بھی وہ متاع جان تھی جو اسکے بنے نئے نئے رقیب کہ پہلو میں موجود تھی اسکو دیکھ وہ اٹھا اور گیتا زوہان کہ ہاتھ سے اپنے ہاتھ میں پکڑے انگلی تار پر رکھ کر دھن بجائی
***
توں یہ نا جانے کیسے تیرے بن رویا ہے پل پل یہ دل میرا
***
گانے کی پہلی لائن گنگنائے وہ اسکے قریب آیا جو اسکے لفظوں سے زیادہ ان لفظوں میں چھپے اسکے جزبات پر سنجیدہ ہوئی
***
توں یہ نا جانیں کیسے تیرے بن رویا ہے پل پل یہ دل میرا
آنسو کسی نے پونچھیں نا میرے
تو یاد آیا انچل تیرا
تو یاد آیا انچل تیرا
***
ااسکے دوپٹے کا پلو پکڑ کر اسنے آنکھوں سے لگا کر ہونٹوں سے چوما جس پر وہ اسکی محبت پر نم آنکھوں سے مسکرائی
***
تنہائی میں اکثر سنتا ہوں تیری سدا
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
اے خدا اے خدا اے خدا اے خدا
***
اسکے روخساروں پر پھسلتے آنسوں کو انگلی کی پروں سے صاف کر اسنے گانا ختم کرکہ محبت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر دیا جس پر محفل ان سبھی بھائیوں کی اپنی اپنی بیویوں کہ لیے جھلکتی محبت اور عزت پر متاثر اور داد دیے بغیر نا رہ سکے
کم اون بھائی یار آپ نے میری پیاری بھابھی کو رولا ہی دیا
عائرہ کہ رونے پر زوہان جان بوجھ کر ہمد رد بھرے لہجے میں عائرہ کہ کندھوں پر بازوں پھلا ئے بولا جس پر بدلے عائرہ مسکرائی اور ہاد نے اسے گھوری سے نوازہ جس سے اب تک وہ بچا ہوا تھا اچھا فیضان بھائی اب آپ کی باری چلیں اور سن لیں گیٹار آپ خود بجائے گئے میں کوئی بجانے والا نہیں
ہاد کی گھوری پر دانت نکال وہ فیضان کی طرف آیا اور گیٹار اسکے حوالے کرکہ خود صاف لفظوں میں پیچھے ہٹ گیا جس پر فیضان نے ایک موکہ اسکے پیٹ پر مارا اور گیٹار ہاتھ میں پکڑ کر زوبیہ کی طرف دیکھنے لگا جو مسکراتی ہوئی یہ جاننے کی جلدی میں تھی کہ آخر وہ کیا گنگنائے گا
***
مسکراہٹ یا نمی ہوگی
جتنے غم جتنی خوشی ہوگی
بانٹ لیں گئے مل کہ دونوں کیا کمی ہوگی
سنگ تیرے زندگی کتنی حسین ہوگی
کتنی حسین ہوگی
آو او او آو آو آو
***
دل نے پائی راحتیں کم کچھ غم
جب سے میری زندگی میں آگئے ہو تم
میری سونی رات میں
خا لی بنجر آنکھ میں
خواب لائے تم
ان لبوں پہ پھر ہنسی ہوگی
ہو ہر طرف بس روشنی ہوگی
آسمان سے خوبصورت یہ زمین ہوگی
سنگ تیرے زندگی کتنی حسین ہوگی
کتنی حسین ہوگی
***
اپنی نگاہوں کا مرکز نگاہ زوبیہ پر ٹکا ئے اسے لفظوں کہ زریعے وہ اپنے آنے والے کل کی اگاہی دے رہا تھا کہ اسکے ساتھ اسکے زندگی حسین ہوگی لیکن اسکے ان خیالوں اور نگاہوں میں موجود زوبیہ کہ لیے پسندیدگی ناچاہتے ہوئے بھی مہرماہ کہ دل پر کاری ضرب کا سبب بنی اسکی دھڑکنوں کی رفتار جیسے روک روک کر چلنے لگی جس پر اسنے مدہم پرتی سانسوں اور دل میں اٹھتی ٹھیس پر اپنے لہنگے کو کس کہ ہاتھوں میں پکار اور نگاہیں یہاں وہاں گہما کر خود کو ریلکس کرنا چاہا کہ کوئی اسکو نا دیکھ سکے
***
تونے دی یہ چاہتیں یہ ہے تیرا کرم
یوں بھی تنہا رہ کہ تھک چکے ہیں ہم
***
اسکے لیے صرف اسکی آنکھوں میں موجود پسندیدگی برداشت کرنا مشکل ہوئی تھی مگر اصل امتحان تو تب شروع ہوا جب فیضان گنگناتے ہوئے اٹھا اور زوبیہ کو اپنے ساتھ کھڑا کرکہ اسنے اسکے دونوں ہاتھ تھامے اور گنگناتے ہوئے ڈانس کہ سیٹس کرنے لگا جس پر یہاں آکر اسکی بس ہوئی زوبیہ کی شرمیلی مسکراہٹ فیضان کی آنکھوں کی پسندیدگی ان دونوں کا ایک دوسرے کہ ساتھ ہونا یہ سب اسکی برداشت سے باہر ہوا تو وہ فورا اپنی مدہم پڑتی سانسوں کہ ساتھ قدموں کو گھسیٹی اندر کی طرف بڑھی کہ تبھی دعا اسکو یوں سب کہ بیچ میں سے ایسے اٹھ کر جاتا دیکھ خود بھی اسکے پیچھے گئی
***
اب نئے احساس ہیں
مہکے سے جزبات ہیں
مسکرائے ہم
مجھ کو یہ وعدہ صنم دو گی
ساتھ میرا ہر قدم دو گی
میرے ہر لمحات میں تم کہیں ہوگی
سنگ تیرے زندگی کتنی حسین ہوگی
کتنی حسین ہوگی
***
گانے کہ بول کہ ساتھ اسنے اس سے وعدہ مانگا جس پر زوبیہ سر جھکا کر صرف مسکرائی جبکہ اندر اسکی حالت جیسے ان دونوں کی محبت پر بتر سے بد طر ہوتی گئی
ر۔ رل۔ کس۔ م۔ مہر۔ رو۔ ررلکیس
مہرو
مہرو کیا ہوا تمہیں تم ٹھیک ہو
وہ جو سب سے چھپ کر اندر آئے اپنی اکھرتی سانسوں پر سینے کو مسلتی خود کو ریلکس کرنے کی کوشش کررہی تھی دعا کی آواز پر اسکو دیکھ پریشان ہوئی
د۔ دعا۔ م۔ میری س۔ سا۔ نس
کیا ہوا ہے مجھے بتاو یہان بیٹھو پانی پیو اور تھورا ریلکس ہو میں عائرہ بھابھی۔۔ ۔
ن۔ نہ۔ یں
اسکو صوفے پر بیٹھا کر پانی پلاتی وہ پریشانی سے عائرہ کو بلانے جاتی کہ اسنے فورا گلاس ٹیبل پر رکھ اسے جانے سے روکا جو اسکی خراب حالت کہ باوجود روکنے پر مزید پریشان ہوئی
مہرو تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی مجھے
م۔ میں ٹ۔ ٹھیک ہوں دعا کسی کو بولانے کی ضرورت نہیں خود کو کئی حد تک نارمل کرنے کی کوشش کرنے کہ باوجود اسکی آنکھوں سے آنسو تھے کہ ایک کہ بعد ایک گیر تے جارہے تھے جو دعا کو پریشانی اور فکر میں مبتلا کرگئے اچھا ٹھیک ہے میں کسی کو نہیں بلاتی پر کم سے کم مجھے بتاو تو سہی ہوا کیا ہے ابھی تو تم ٹھیک تھی م۔ مجھے ن۔ نہیں سمجھ آرہی۔ دعا ۔ پتہ نہیں کیوں ۔ کیوں پر پر مجھ سے۔ مجھ سے یہ برداشت ۔ نہیں۔ نہیں ہورہا۔ میری۔
میری سانسیں۔ روک رہی ہیں ا۔ ایسا لگ۔ لگ۔ رہا ہے ج۔ جیسے ۔ جیسے میں مر جاوں گئی م۔ مجھ سے نہیں ہورہا دعا
مجھے سے نہیں ہورہا سر کو زور زور سے ناں میں ہلائے وہ ٹوٹے لفظوں میں بولتی کبھی اپنے سینے کو مسلتی تو کبھی دونوں ہاتھوں سے آنسو صاف کرنے لگتی جبکہ اسکی یہ عجیب حالت دعا کو کسی اور وجہ کا احساس دیال گئی کیا نہیں ہورہا مجھے بتاو میں سن رہی ہوں دھڑکتے دل کہ ساتھ اسنے اسکی پیٹھ کو سہلاتے ہوئے اپنے شک کہ باعث جاننا چاہا جس پر وہ آنسو بھری نگاہوں کہ ساتھ محرومی لیے سسکیوں سے رونے لگی
ف۔ فی۔ ضان دعا۔ فیضان۔ مجھے سے انکی آنکھوں میں زوبیہ کہ لیے پسندیدگی نہیں دیکھی جارہی ان دونوں کا ایک ساتھ ہونا برداشت نہیں ہورہا
میں۔۔ ۔ میں جلیس نہیں نہیں ہورہی مگر آج یہ سب برداشت نہیں ہورہا مجھ سے اتنے دنوں سے جو درد جو کسک میں چھپا رہی ہوں وہ آج مجھ سے نہیں چھپائی جارہی آج انکا ایک ساتھ ہونا مجھے عزیت دے رہا ہے مجھے درد ہورہا ہے دعا مجھے درد ہورہا
اسکے گلے سے لگ کر وہ زاروقطار روتے ہوئے اپنے آحساسات اور درد بتانے لگی جن کو وہ پہلے دن سے نظر انداز اور فراموش کررہی تھی مگر اسکے زارو قطار بہتے آنسو اور لہجے کی عزیت اور اپنے شک کا سچ ہوجانا دعا کو شدید حیرت میں مبتلا کرگیا تھا
میں ایسا ایسا نہیں چاہتی دعا میں چاہتی میری وجہ سے زوبیہ یا فیضان کی خوشیاں خراب ہوجائیں میں سب کچھ برداشت کرنے کہ کوشش کررہی تھی بلکہ میں نے خود کو سمجھا لیا تھا سب ٹھیک تھا لیکن آج آج پتہ نہیں کیوں میں کمزور پر رہی ہوں کیوں مجھ سے برداشت نہیں ہورہا
ایسا نہیں ہونا چاہیے دعا
بلکہ نہیں مجھے۔ ۔
مجھے یہاں سے جانا ہوتا اگر اگر کسی مجھے دیکھ لیا یا زوبی نے تو نہیں ایسا نہیں ہونا چاہے مجھے یہاں سے چلے جانا چاہیے مجھے جانا چاہے
یکدم اسکے گلے سے پیچھے ہی وہ زوبیہ یا کسی اور کہ آجانے کہ ڈر سے فورا اپنے آنسو بےدردی سے پونچھتے ہوئے کھڑی ہوئی کہ یوں فور کھرے ہونے پر لڑکھڑاتے ہوئے بچی جس پر دعا نے جلدی سے اسے پکار مگر وہ خود چھڑوا کر باہر کی اور جانے لگی
مہرو کیا ہوگیا ہے حالت دیکھو اپنی پاگل ہوگئی ہو ایسے
تمہیں سمجھ نہیں آرہی دعا اگر کسی نے مجھے ایسے دیکھ لیا تو اچھا نہیں گا اس لیے میرا یہاں سے جانا ہی بہتر ہے اور اگر کوئی میرے بارے میں پوچھے تو کہہ دینا میری طبیعت خراب ہوگئی تھی اس لیے میں گھر چلی گی بس تم کہہ دینا مجھے جانا ہے
مہرو
مہرو روکو
جلد بازی میں جو زہن میں آیا وہ بولتی وہ اسکے روکنے کہ باوجود وہاں کسی اور کہ دیکھنے سے پہلے ہی نکل گئی ورنہ اگر سچ میں اسے کوئی اور یا پھر زوبیہ دیکھ لیتی تو یقینی یہ شادی کبھی نا کرتی مگر اسکے یوں اس حالت میں گاڑی ڈرائیو کرکہ جانے پر دعا پیچھے پریشان اور فکر مند ضرور ہوئی جبکہ اصل پریشانی تو اسکی حالت کی وجہ جان کر ہورہی تھی کہ اسکی اتنی بری حالت صرف ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ہوئی تھی لیکن کل کل جب وہ دونوں ایک دوسرے کہ نکاح میں بندھ کر ہمیشہ کہ لیے ایک ہوجائیں گئے تب کیا ہوگا
تب تو شاید اسکی اکھڑتی سانس بند ہی ہو جاتی
***
مہندی کا فنکشن دیر رات تک زور شورر سے چلا سب نے فنکشن کو بہت زیادہ انجوئے اور خوب ہلا گلا کیا کچھ مہمان دیر ررات تک روکے اور کچھ پہلے ہی چلے گئے تھے اور پھر زیادہ دیر ہوجانے پر نوید صاحب بشار بیگم زوبیہ اور انکے ساتھ آئے مہمان بھی تقریبا2 بجے کہ قریب واپس نکل گئے
***
کس کو کال کررہی ہیں کافی دیر سے اسے یونہی پریشانی میں کسی کو کالز پر کالز ملاتے دیکھ وہ آخر کار اسکے پاس آکر پوچھ ہی بیٹھا جو پریشان نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی
مہرو کو اسکی طبیعت خراب ہوگئی تھی نا تو بس اسی لیے کال کررہی ہوں مگر وہ اٹھا ہی نہیں رہی ٹائم دیکھیں ہوسکتا ہے تھکاوٹ اور طبیعت خرابی کی وجہ سے سو گئی ہو صبح کرلیجے گا
ہوسکتا ہے خیر چھوڑیں آپ کہ لیے کافی بنا دوں
نہیں رہنے دیں میں بس چینج کرکہ آتا ہوں آپ چینج مت کرئے گا اور ہاں یہ جیوکر ی اتار دیں خود چینج کرنے کی خاطر واشروم کی طرف جاتے وہ اسے چینج ناکرنے کی تلقین بھی کرچکا تھا جو اسکی تلقین کہ پیچھے چھپے مطلب پر شرما گئی تھوڑی دیر بعد وہ فرش سا بنا شرٹ کہ ٹرازر پہنے باہر آیا تو وہ اب تک اسکی ہدایت کہ مطابق جیولری اور چوڑیاں وغیرہ اتار چکی تھی اور اب بیٹھی اپنے بالوں کی چٹیا کھول رہی تھی اپنے گیلے بالوں کو تولیے سے خشک کرتا اور اسکے پیچھے ہی آکر کھڑا ہوا اور معینی خیز نگاہوں سے اسکے پورے وجود کو سر تا پیر دیکھنے لگا جو اسکی نگاہوں پر کنفیوز ہوتی جلدی جلدی بال کھولنے لگی جس پر وہ اسکی جلد بازی پر مسکرایا اور اسکے ہاتھ ہٹا کرخود آرام سے بالوں کی چٹیا کھولنے لگا آپ جانتی ہیں ہر رنگ آپ پر بہت ججتا ہے لیکن جب آپ میرا پسندیدا رنگ پہنتی ہیں تو باخدا اور بھی زیادہ حسین لگتی ہیں
اسکی محبت بھری تعریف پر شرمیلا سا مسکرائے وہ اسے مسرور کرگئی
اسکو کندھوں سے تھام اسنے اپنے سامنے کھڑا کیا اور اسکے کھلے بالوں میں چہرہ چھپا کر ایک گہرا سانس بھرے اسکی بھنی بھنی خوشبو کو سانسوں میں بھر جیسے بے خود ہوا
آپ کہ سنگ گزارا ایک ایک لمحہ میرے لیے بہت قیمتی ہے دعا
آپ کا ہونا ارشان سلطان کو مکمل بناتا ہے
جان لوٹا تی نگاہوں سے اسکے نقش نقش کو اپنے پیاسے لبوں کہ لمس سے روشناس کرواتا وہ اسے اپنے جزبات بتا رہا تھا جو اتنے دنوں بعد اسکی جانلیوا قربت پر بری طرح بے حال ہوئی جانتی ہیں دعا وہ تیرا دن اور چودھا راتیں جب آپ مجھ سے دور تھی تو یقین جانے مجھے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے میرا قیمتی اثاثہ مجھ سے دور ہوگیا ہو جیسے کسی نے مجھ سے میری جینے کی وجہ چھین لی ہو میں جانتا ہوں وہ وقت آپ کہ لیے مشکل تھا اس وقت میں ہم دونوں نے اپنی زندگی کا ایک قیمتی اثاثہ کھودیا لیکن اس کہ باوجود آپکی دوری میرے دل کو لمحہ لمحہ کچول رہی تھیا ن قرب بھری راتوں کہ لمحات میں میں نے جانا کہ ارشان سلطان کتنا بھی بہادر کیوں نا ہو لیکن اس کہ باوجود وہ اتنی ہمت نہیں رکھتا کہ دعا ارشان سلطان کی دوری برداشت کرسکے
بیتے لمحوں کی جو عزیت وہ اپنے دل میں محسوس کرچکا تھا اسے لفظ لفظ اسکے کانوں میں انڈل وہ اسے بتا رہا تھا کہ وہ اب اسکے لیے کس قدر اہم ہوگی ہے جس کو محسوس کرتی وہ نازک جان اپنی اولاد کا غم مٹاتی اسکی محبت پر روح تک سرشار ہوئی دوبارہ کچھ بھی ہوجائے دعا چاہے کتنی بھی مشکل آجائے کتنی بھی عزیت ہو مگر خدا کہ لیے مجھے اس ہجر کی آگ میں مت جلائے گا
میرے عصاب کتنے بھی مضبوط سہی مگر آپ کہ معاملے دل بہت کمزور ہے یہ آپکی دوری دوبارہ برداشت نہیں کرپائے گا اسکے روم روم میں اپنے لفظوں کی تاسیر گھو لے وہ یکدم اسے شدت سے اپنے سینے سے لگا گیا جو بس خاموشی سے اسکے ہر لفظ اور ان میں جھلکتی اپنے لیے دیوانگی محسوس کرتی رہی
***
وہ کب سے چینج کرکہ کمرے میں اسکے آنے کا انتظار کررہی تھی مگر مجال تھی کہ وہ کمرے میں آتا جب کافی دیر انتظار کرنے کہ بعد بھی وہ نا آیا تو مجبورا وہ خود ہی وقت کا احساس کرتی چادر کندھوں پر اوڑھ کر کمرے سے نکل نیچے آئی مگر وہ لاو نج میں کہیں نہیں تھا اس سے پہلے وہ اسے ڈھونڈنے کی خاطر کہیں اور دیکھتی کہ لان کہ دروازے کہ پار اسے زوہان کہ ساتھ کچھ بات کرتے پایا جس پر وہ وہی انکے پاس چلی آئی
ہمم وہ میں دیکھ لوں گا
آپ دونوں ابھی تک یہاں کیا کررہے ہیں
وہ دونوں جو کوئی بات کررہے تھے اسکی آواز پر متوجہ ہوئے کچھ نہیں بھابھی آپکے شوہر سے میرا آرام کرنا برداشت نہیں ہورہا اس لیے کام پر کام نکلوائے جارہے ہیں اسکے پوچھنے پر زوہان ہلکا سا مسکرا کر شرارت سے بولا جس پر وہ ہاد کی طرف دیکھ ائیبرو اچکا گئی کہ وہ اس وقت اسے کونسا کام کہہ رہا ہے
ٹھیک ہے تم جاو اور مجھے اپ ڈیٹ کرتے رہنا اسکا کندھا تھپتھپا کر ہاد نے اسے جانے کا کہا جو دو انگلیاں سر پر رکھ اوکے کا سائن دیتا گھر سے باہر نکل گیا جبکہ اسکا یوں اس ٹائم کہیں باہر جانا عائرہ کو عجیب لگا
یہ اس وقت کہاں گیا ہے
ایک ضروری کام تھا بس وہی گیا ہے اسکی چادر کندھوں پر ٹھیک کرتے ہوئے اسنے سرسری سا جواب دیا مگر وہ الٹا پریشان ہوئی اس وقت کونسا کام تھا ایک آپ یہ چھوڑیں اور اندر چلیں باہر ٹھنڈ ہورہی ہے خامخا میں آپ کو سردی لگ جائے گئی اسکا دیہان زوہان کی طرف سے ہٹانے کی خاطر وہ اسکو اپنے ساتھ لیے اندر بڑھا گیا
اتنی بھی سردی نہیں موسم کافی چینج ہوگیا ہے