وہ کھڑی ٹیرنس سے گھر میں ہوتی سبھی تیاریوں کو دیکھ رہی تھی حبکو دیکھتے ہوئے دل میں کہیں دور ایک اداسی سی جھلک رہی تھی آنکھوں میں ایک نامحسوس سی ویرانی تھی جیسے یہ سب کچھ دیکھنا اسکے لیے مشکل ہو لیکن اس مشکل کہ باوجود وہ خاموشی سے کھڑی سب تیاریاں ہوتے دیکھ رہی تھی وہ بالکل نہیں چاہتی تھی کہ اپنی اس بےجا سی اداسی کی وجہ سے زوبیہ کی خوشیوں میں کوئی روکاوٹ آئے اس لیے اپنے دل کی بدلتی حالت کو نظر اند از کر اسکی ہر خوشی میں پیش پیش تھی بلکہ کوئی کچھ غلط نا سوچے اس لیے اسنے شادی سے کئی دن پہلے ہی ڈھولکی رکھوائی تھی کہ سب کو لگے کہ اسے بالکل فرق نہیں پڑتا
مہرو
مہرو کہاں ہو
اپنی انہی سوچیں میں اولجھی وہ سب دیکھ رہی تھی کہ تبھی کمرے کہ اندر سے اسے زوبیہ کی آواز آئی جس پر وہ جلدی سے اپنے تاثرات ٹھیک کرکہ مسکراتی ہوئی کمرے کہ اندر آئی جہاں وہ اسکو پکارتی موبائل پر کچھ دیکھ رہی تھی
کیا ہوا اتنا شور کیوں کررہی ہو
ہونا کیا میں کب سے مہندی کہ ڈیزائنز دیکھ رہی ہوں لیکن مجھے کوئی پسند ہی نہیں آرہا کہ کہ میں کونسی مہندی لگو اں اس لیے یار تم ہی دیکھ کر مجھے کوئی آئیڈیا دو اپنے موبائل کی سکرین اسکے سامنے کر وہ بیچارگی سے منہ بناتے ہوئے بولی جس پر مہرماہ ہلکا سا مسکرائی اور اسکا موبائل اوف کرکہ اسنے بیڈ پر پڑا اپنا موبائل اٹھایا اور کچھ تلاشنے لگی
لو یہ والی مہندی لگوا لو سمپل بھی ہے اور پیاری بھی مہندی کا وہ ڈیزائن جو شاید اسنے اپنے لیے سیو کرکہ رکھا ہوا تھا اسکو دیکھائے اسنے اسکی پریشانی دور کی جو موبائل پکڑ کر ڈیزائن زوم کرکہ دیکھنے لگی
واہ مہرو یہ تو بہت پیارا ہے
اور مجھے دیکھو پچھلے چار گھنٹوں سے میں خامخا میں اپنا سر کھپا رہی تھی کی کونسا ڈیزائن بنواوں چلو پسند آیا نا اب یہی لگوا لینا ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسکو جواب دیتی وہ جاکر بیڈ پر بیٹھ گئی جس پر زوبیہ ڈیزائن اپنے نمبر پر سینڈ کرکہ اسکے ساتھ ہی آکر بیٹھ گئی
ویسے مہرو مجھے نا بالکل یقین نہیں آرہا کہ میری شا دی ہورہی ہے ایسا لگ رہا جیسے یہ سب مزاق ہو بالکل ویسے ہی جیسے ہم چھوٹے ہوتے وقت کیا کرتے تھے
اپنے پچپن کی یادوں کو یاد کرکہ وہ کچھ رنجیدہ ہوئی جبکہ اسکی بات پر مہرماہ بھی کچھ رنجیدہ ہوئی کیونکی یقین تو اسے بھی نہیں آرہا تھا کہ اسکی بہن اب اس گھر میں صرف چند دنوں کی مہمان ہے ہاں یقین تو مجھے بھی نہیں آرہا لیکن دیکھو حقیقت یہی ہے دو دن بعد تم اس گھر سے رخصت ہوکر ایک نئے گھر میں چلی جاوں گئی جہاں تمہارے کئی رشتے بن جائیں گئے اور تم بھی انہی رشتوں کو نبھاتی مصروف ہوجاو گئی
لیکن جو بھی ہو زوبی تم اتنا مصروف مت ہونا کہ مجھے اور امی بابا کو بھول جاو بے فکر رہو میں ایسا ویسا کچھ نہیں کرنے والی اور ویسے بھی میں کوئی اتنی دور تھوڑی جارہی یوں یہی کچھ دور فاصلے پر ہی تو میرا گھر ہوگا جب دل چاہا منہ اٹھا کر یہاں آجاوں گئی کہ تمہیں اور امی بابا کو لگے گا ہی نہیں کہ میری شادی بھی ہوئی ہے
اسکی بات پر پہلے دکھی اور پھر ہنستے ہوئے اسنے جیسے ماحول کو یکدم افسودہ سے ہلکا پھلا بنانا چاہا جس پر مہرماہ اسکی بات پر ہنسنے لگی
***
شادی کی تیاریوں میں دن پر لگا کر اڑے اور دن آہی گیا جسکے لیے وہ سبھی ایک ماہ سے تیاریاں مکمل کررہے تھے آج فیضان اور زوبیہ کی مہندی تھی جوکہ سب کی رزامندی سے سلطان میسں میں ہی رکھی گئی کیونکہ مایوں اور اوپٹن کی رسم وہ سب لوگ کل رات جاکر بیک ہاوس کرچکے تھے اس لیے مہندی کا فنکشن سلطان میشن میں کمبائین رکھا گیا
سلطان میشن کو پہلے کی نسبت اس بار اور بھی زیادہ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا باہر سے دیکھنے میں پورا میشن لائٹوں سے سجا کسی محل سے کم نہیں لگ رہا تھا جبکہ اندر داخل ہوتے دائینی طرف موجود پورے لان کو بھی اسی طرح خوبصورتی سے ڈیکوریٹ کیا گیا تھا اوپر لائٹوں کا جال بنا کر چھت بنائی گئی تھی جسکے نیچے مہمانوں کہ بیٹھنے کہ لیے صوفوں اور درمیان میں ٹیبل کا انتظار کیا گیا تھا سامنے ایک بڑا سا سٹیج بنایا گیا تھا جس پر ایک ٹوسٹر سائز اور دو دائیں باتیں سنگل صوفے پڑے ہوئے تھے اور انکے سامنے ایک بڑا سا ٹیبل رکھا گیا تھا تاکہ اس پر مہندی کی تمام چیز یں رکھی جاسکیں جبکہ سٹیج کہ پیچھے پھولوں اور لائیٹوں کی بہت خوبصورت سی دیوار بنائی گی تھی جو سٹیج کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی تھی لائیٹوں اور پھولوں کہ ساتھ جس طرح باہر اور لان کو سجایا گیا تھا بالکل ویسے ہی اندر لاونج ڈرائینگ روم سیڑھیاں اور ایسی بہت سے جگہاہیں تھی جنکی بالکل اسی طرح ڈیکوریٹ کیا گیا تھا ڈیکوریشن کا سارا کام جہان ہاد بزاتے خود ڈیکوریشن والوں کو انسٹرکشنز دیتے ہوئے کروا رہا تھا وہی ارشان کہ ذمے کھانے اور کیٹرینگ اور ارمان کہ زمے ہوٹیلز کی بوکینگ کا کام آیا تھا جبکہ فیضان کو سختی سے کسی بھی کام کو ہاتھ نا لگانے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر عمل کرتا وہ صرف دمایر سلطان کہ ساتھ بیٹھا سبھی تیاریوں کو دیکھ رہا تھا اور ان سب سے زیادہ مشکل والا کام زوہان کو دیا گیا تھا وہ تھا گھر کی تمام عورتوں کی تمام باتیں سننا اور ان پر عمل کرنا وہ جب جہاں کہیں انکو لیکر جائے گا اور اسی طرح باحفاظت واپس لائے گا جس پر چاہ نچار عمل کرتا وہ بیچارا اپنی تینوں بھابیوں کہ درمیان گھن چکر بنا ہوا تھا کبھی بازار جاو کبھی پالر کبھی یہ سامان تو کبھی وہ سامان ان تینوں نے سچ میں اسے پاگل کردیا تھا
***
عائرہ بھابھی یہ ہاد بھائی نے دیا ہے کہہ رہے تھے سنبھال کر انکی کبڈی میں رکھ دیں وہ ناز اور انوشہ کہ ساتھ لاونج میں بیٹھی کیرے دیکھتی ہوئی کچھ بات کررہی تھی کہ تبھی زوہان نے اکر ایک لفافہ اسکے حوالے کرکہ ہاد کا پیغام دیا جس پر وہ لفافہ پکڑ کر ان دونوں کو روکنے کا بول کمرے میں رکھنے چلی گئی جبکہ زوہان واپس باہر اور انوشہ اور ناز دوبارہ کپڑے دیکھنے لگی کمرے میں آکر اسنے وہ لفافہ کبڈی میں رکھا کہ ہاتھ لگنے پر کچھ فائلز نیچے گیر گئی جنہیں وہ جلدی سے جھک کر اٹھانے لگی کہ تبھی نظر ایک بلیک کلر کی اوپن فائل پر لکھے نام پر اٹکی تو تجسس کہ مارے وہ فائل اوپن کرکہ پڑھنے لگی جو کسی ہوسپٹل کی ریپورٹ کی طرح تھی لیکن اس ریپورٹ اور ریپورٹ کہ رزلٹ پر اسکی آنکھیں حیرت کی زیاتی سے پھٹی وہ چونکتے ہوئے صفوں کو پلٹ کر دیکھ جیسے یقین کرنے لگی کہ جو دیکھ رہی ہے آیا وہ سچ ہے یا اسکی آنکھوں کا دھوکہ لیکن نہیں ہر بار پڑھنے پر بھی حقیقت وہی رہتی جس پر اسے کافی زیادہ حیرت ہوئی عائرہ بھابھی
ابھی وہ ناجانے اور کتنی دیر اسی حیرت میں مبتلا رہتی کہ ناز کی آواز پر ہوش میں آتی فورا فائل واپس رکھ کبڈی بند کرکہ کمرے سے باہر نکل گئی مگر جو وہ دیکھ چکی تھی اس پر شاک ہونا اسکا جائز تھا
***
وہ کھڑی کب سے شیشے کہ سامنے اپنے پیچھے گلے پر لگی ڈوری کو بند کرنے کی کوشش کررہی تھی مگر نیل پینٹ کی وجہ سے بار بار ڈوری انگلیوں سے کھسک جاتی جس پر اسنے غصے سے منہ بنایا کہ تبھی ارشان فرش سا کیرے پہن کر باہر آیا جسکو دیکھ اسکی آنکھیں چمکی
ارشان پلیز یہ میری ڈوری بند کردیں اپنی کمر اسکی طرف کر وہ کشمکش میں اپنے پیچھے آئینے میں ابھرتے اسکے عکس کو دیکھتی بولی جس نے اسکی بات پر پہلے اسکو اور پھر اسکے پچھلے گہرے گلے کی ڈوری کو دیکھا
لائیٹ پینک کلر کہ لہنگا چولی میں لائیٹ سے میک آپ اور ہلکی پھلکی جیولری کہ ساتھ وہ مکمل تیار تھی بس ڈوری بند ہونے اور دوپٹہ لینے کی دیر تھی اسکے بعد وہ مکمل تیار ہوتی
بند کریں نا میں الریڈی بہت لیٹ ہوچکی ہوں
اسکی نگاہوں سے جھلکتے تاثرات کو نوٹ کیے بغیر وہ اپنی کلائیوں میں کا نچ کی چوڑیاں پہنتی ہوئی بولی جو اسکے وجود کی گہرایوں سے نکلتا ہوش میں آیا اور کمر پر جھولتی بالوں کی چٹیا پکڑ کر دائینے کندھے پر آگے کی طرف رکھی
میرا کام آپ کی بند ڈوریاں کھولنے کا ہے جان ارشان کھولی ڈوریاں بند کرنے کا نہیں
آئی نے میں ابھرتے اسکے حسین عکس کو گہری نگاہوں سے دیکھ اسکے لبوں سے پرشوخ جملہ ادا ہوا جس پر دعا کہ چوڑیاں پہنتے ہاتھ تھمے جبکہ دل کی دھڑکن اور روخساروں پر سرخی خود با خود پھیلی لیکن چلیں فلحال میں آپکی کھولی ڈوری بند کردیتا ہوں لیکن صرف کچھ وقت تک کیونکہ آج کی رات میں اپنی اور آپ کہ درمیان حائل اس مہینوں کی دوری کو ختم کرنے کا مطمین ہوں معنی خیز لہجے میں اسکے کان کہ پاس گھمبیر سرگوشی کیے وہ اسے اپنے خطر ناک ارادوں کہ بارے میں پہلے ہی بتا رہا رہا جو اسکے ارادوں اور نگاہوں سے جھلکتے جزباتوں پر بری طرح نروس ہوئی دل میں خود کو ملامت کرتی وہ سوچنے لگی کہ آخر اسنے کیوں اسے ڈوری بند کرنے کا کہا
اسکی گھبراہٹ کو وہ باخوبی سمجھ رہا تھا اس لیے فلحال کوئی شرارت کیے بغیر اسنے ڈوری بند کی اور پیچھے ہٹ کر اپنی تیاری مکمل کرنے لگا جبکہ وہ اسکی باتوں میں اولجھی بس رات کا سوچ سوچ کر گھبرا رہی تھی
اسکے اوپریشن کو گزرے تقریبا دو ماہ سے زیادہ ہوگیا تھا جس پر کچھ اس کی کنڈیشن کچھ اوبشن اور کچھ اسکی ہیلتھ کی بن پر ڈاکٹرز نے کچھ دیر تک ان دونوں کو اپنے تعلاقات قائم رکھنے سے منا کیا تھا جبکہ اسکی مکمل صحت یابی تک تو ارشان خود بھی ایسا کچھ نہیں چاہتا تھا لیکن اب جب وہ مکمل ٹھیک اور سب بہتر تھا تو اب وہ مزید اپنے اور اسکے درمیان دوری حائل نہیں رکھنا چاہتا تھا
***
ہاں آپ ایک کام کریں وہی روکیں میں لیکر آتا ہوں
موبائل کان سے لگائے وہ کسی سے بات کرتا کمرے کہ اندر آیا کہ قدم سامنے اپنی محبوب بیوی کو ہتھیاروں سے لیس سلور کلر کی میکسی میں صوفے پر جھک کر جوتا پہنتے دیکھ روکے سلور کلر کی خوبصورت سی کامدار میکسی میں آدھ کھلے بالوں لایٹ سے میک آپ ماتھے پر بندیا اور کانوں میں بھاری جھمکے پہنے اسنے کلائیوں میں بھر بھر کر میکسی کی ہم رنگ چوڑیاں پہنی ہوئی تھی جبکہ بنا دوپٹے کہ جھک کر پیروں میں ہیل پہننے کہ باعث اسکا گلا آگے سے کافی کھلا ہوا تھا جس پر زوہان کی نظروں کی مرکز اسکے گہرے گلے سے تھوڑا نیچے کھسکی کہ تبھی وہ سیدھے ہوئے کھڑی ہوئی مگر سامنے دروازے پر اسے موبائل کان سے لگائے ساکت پایا
ہاں
ہاں تم رکھو میں لاتا ہوں سپیکر میں ابھرتی آواز پر وہ یکدم ہوش میں آیا اور موبائل کان سے ہٹا کر کال بند کرتا اسکے قریب آیا جو اسکو دیکھ ہلکا سا مسکرا رہی تھی مگر اسکی یہ مسکراہٹ اور دلکش روپ اسکے دل پر کیا بجلیاں گیرا رہا تھا اس بات سے وہ بالکل انجان تھی
جو محظ آپ کی سادگی پر ہوش گنوا دے اسکے سامنے یوں ہتھیاروں سے لیس بند ٹھن کر نہیں آنا چاہیے میری جان
بندا بشر ہوں بہک گیا تو نقصان آپکی اپنی نازک جان کا ہوگا جزبے لٹا تی نگاہوں کہ ساتھ اسکے انگ انگ کو خماری سے دیکھتا وہ چل کر اسکے بالکل قریب آیا جو اسکی بات اور قریب آ نے پر ہی سر تا پیر گلنار ہوئی پلقویں شرم سے عارضوں پر سجدہ ریز ہوئی میرے مصوم سے دل پر قہر ڈھانے کہ جرم میں آپ کو سزا دوں یا انعام خود بتا دیں ایک ہاتھ سے اسکا مہندی لگا ہاتھ جبکہ دوسرے سے اسکا روخسار سہلائے وہ یوں پوچھ رہا تھا جیسے تیار ہونا یا خوبصورت لگنا اسکا جرم ہو جسکی سزا وہ دینا چاہتا تھا
بتائیں۔۔۔۔۔ ۔ اس کہ دوبارہ پرشوخ بات پر اسکی جھکی پلقوں میں لرزاہٹ پیدا ہوئی جسے اسنے انگلی سے چھو کر محسوس کیا لیکن افسوس کہ انگلی کھستی اسکے ہونٹوں تک کا سفر تہہ کرتی اس سے پہلے ہی ایک بار پھر اسکا موبائل بجا جس پر اسکا موڈ سخت خراب ہوا جبکہ جو خماری آنکھوں میں چھائی تھی وہ بدمزگی میں بدلی قسم سے یار ایک تو یہ میرے بھائی میرے رومنس کہ دشمن بنے پھر رہے ہیں مجال ہے جو سکون سے مجھے میری بیوی کہ ساتھ رومنس کرنے دیں
موبائل سکرین پر بلینک ہوتے ہاد کہ لنک کو دیکھ وہ کر وا سا منہ بنا کر جلے انداز میں بولا جس پر انوشہ نے اپنے ہونٹوں پر امڈ تی ہنسی دبائی ہنس لیں جتنا ہنسنا ہے ہنس لیں جب بدلہ لینے پر آوں تو آپکی یہ ہنسی غائب نا ہوئی نا تب کہے گا اسکی ہنسی پر گھوڑی ڈالتے ہوئے وہ الماری کی طرف گیا اور دھمکی دیتے ہوئے پیسے نکال کر کمرے سے باہر نکل گیا جسکے جانے کہ بعد انوشہ بقائدہ اسکی دہائی پر ہنسی اور اپنا دوپٹہ اٹھا کر کندھے پر لیتی خود بھی باہر نکل گئی
***
گھر میں سبھی لوگ تقریبا تیار ہوچکے تھے یہاں تک کہ مہمان اور زوبیہ لوگ بھی سبھی آچکے تھے مگر ایک وہ تھا جسکے نا تو کام ختم ہورہے تھے اور نا ہی مصروفیت جس پر عائرہ خود ہی اسکے پاس اپنا لہنگا سنبھالتی پارکینگ کی طرف آئی جہاں کھانا بن رہا تھا ہاد آپ ابھی تک ریڈی نہیں ہوئے مہمان آگئے ہیں اور آپ کہ کام ہی ختم نہیں ہورہے اسکی آواز پر وہ پلٹا لیکن اسکے دلکش روپ کو دیکھ گہری مسکراہٹ اسکے لبوں کا احاطہ کرگئی لیمن کلر کہ لہنگے شارٹ کرتی پر اسنے دوپٹہ دائینے کندھے پر رکھ کر سیٹ کیا ہوا تھا جبکہ بائیں کندھے پر بالوں کی چٹیا موجود تھی لائیٹ سے میک میں کانوں میں اسنے چھوٹے چھوٹے جھمکے پہنے ہوئے تھے اور گلے میں با ریک سا چین ٹائپ سیٹ کلائیوں میں لیمن والویٹ کی چوڑیاں پہنی ہوئی تھی ہونٹوں پر دھیمی نرم سی مسکراہٹ اور آنکھوں میں اسکے لیے خفگی سموئے اسے سوال کرتی وہ اسکے مضبوط حواسوں پر ہر بار کی طرح اس بار بھی بری طرح حاوی ہوئی کیٹرینگ والے کو اسکا کام سمجھا کر وہ اسکے پاس آیا اور بنا کچھ کہے یکدم اسکو باہوں میں بھر گیا جو اتنے سارے لوگوں کہ بیچ اسکی حرکت پر ششدہ ہوئی
ہاد کیا کررہے ہیں نیچے اتارے
ہاد سب دیکھ رہیں مجھے نیچے اتاریں سب کی معنی خیز نظروں پر وہ شرمندہ ہوئے اس سے نیچے اتارنے کا کہنے لگی جو اسکی باتوں پر کان دہرنے کی بجائے بنا یہاں وہاں دیکھے گھر کہ اندر آیا کہ تبھی زوہان سڑھیاں اترتے ہوئے نیچے آرہا تھا لیکن اسکو یوں اتنے سارے مہمانوں کہ بیچ یوں عائرہ کو باہوں میں اٹھا کر دہر لے سے آتا دیکھ ٹھٹکا جبکہ اسکے پیچھے ہی انوشہ بھی انکو دیکھ روکی مگر وہ اسی طرح عائر ہ کی باتوں اور شرمندگی کو نظر انداز کرتا ان دونوں کہ پاس سے سڑھیاں چھڑ کر اوپر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا
واہ میرے رومنس میں ظالم سماج بن کر بیٹھے ہیں اور خود سب کہ سامنے سر عام اپنی بیوی سے رومنس چھاڑ رہے ہیں کمال ہے بھئی بس میرا ہی رومنس انہیں ہضم نہیں ہو تا اسکی یوں ڈھٹائی پر ایک بار پھر جلے دل کہ پھپھولے سموئے وہ پیر پٹختا سڑھیاں اتر گیا جبکہ زوبیہ اس بار بھی اسکے جلنے پر محظ جھٹک کر مسکرا ہی دی کمرے میں آئے اسنے آکر آرام سے اسے صوفے پر بیٹھایا اور خود ڈرسیینگ روم کی طرف چلا گیا جس پر وہ اسکی حرکت پر غصے سے اٹھ کر اسکے پیچھے آئی ہاد یہ سب کیا تھا آپ جانتے ہیں سب ہمیں کیسے دیکھ رہے تھے کیا سوچ رہے ہوں گئے سب ہمارے بارے میں اور زوہان انوشہ وہ دونوں ہائے مجھے فرق نہیں پرتا سب کیا سوچتے ہیں کیا نہیں آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے ہیلز کیوں پہنی وہ جو ہاتھ جھلا جھلا کر غصے سے بولتی اسکے پیچھے اپنی واڑڈراپ میں آئی تھی اسکی بات پر زبان کو بریک لگنے کہ ساتھ ساتھ زبان دانتوں تلے دبا گئی
کیونکہ پریگننسی کی وجہ سے ہاد نے سختی سے اسے ہیلز پہننے سے منا کیا تھا لیکن آج اسکے منا کرنے کہ باوجود وہ یہ سوچ کر ہیل پہن چکی تھی کہ لہنگے کہ نیچے کونسا نظر آئے گئی مگر شاید بھول گئی تھی کہ اسکا شوہر اسکی سوچ سے کئی زیادہ چالاک ہے
وہ میں
دوبارہ میں آپ کو ہیل پہنے نا دیکھوں عائرہ اسکا ہاتھ پکڑ وہاں صوفے پر بیٹھائے اسنے سختی سے وارن کیا اور خود اسکے سامنے ہی گھٹنوں کہ بل بیٹھ کر ہیل نکال کر پیار سے اسکے پاوں سہلائے جس پر اسے گدگدی ہوئی مگر اپنی ہنسی دبا گئی تھوڑی دیر اسکے پاوں سہلانے کہ بعد اسنے کپڑوں کہ ہم رنگ کھوسہ اسکے پیروں کی زینت بنایا جو اسکے گورے پیروں میں ہیل سے کئی زیادہ خوبصورت لگ رہا تھا
جوس پیا آپ نے
اسکے پوچھنے پر وہ فورا ہاں کرگئی جس پر ہلکا سا مسکراتے ہوئے وہ کھڑا ہوا اور اپنے ساتھ اسکو بھی کھڑا کیے کمرے کہ اندر آیا اور اسکو وہی بیڈ پر بیٹھا کر اپنے تیار شدہ کپڑے اٹھا کر چینج کرنے واشروم چلا گیا جبکہ وہ اٹھ کر اسکی ضرورت کی باقی چیزیں ڈریسنگ پر رکھنے لگی
تھوڑی دیر بعد فرش سا وہ آف وائیٹ شلوار قمیض پہن کر باہر آیا تو آج پہلی بار اسے روایتی شلوار قمیض میں دیکھ عائرہ کا دل گد گدا یا ابھی وہ تیار نہیں ہوا تھا مگر اسکے باوجود صرف شلوار قمیض پہننے پر ہی اتنا وجہی لگ رہا تھا کہ اسنے دل میں ہی اسکی نظر اتاری
اسکی ٹکٹکی پر اسنے آئیبرو اچکا کر کیا ہوا پوچھا جس پر وہ مسکرا کر سر نا میں ہلا گئی اور اسکے قریب آنے پر خود ہی خاموش مگر جھل مل ہوتی دھڑکنوں کہ ساتھ پہلے اسکے کف ٹھیک کرکہ بند کرنے لگی اور پھر قمیض کہ سبھی بینر اور پھر ڈریسنگ سے ہیر برش اٹھا کر اسکے بکھرے بالوں کو سونا رکر سیٹ کیے اور اسکی پرفیوم اٹھا کر گردن اور شولڈرز پر سپرے کی اور سب سے آخر پر اسکی گھڑی کلائی کی زینت بنائی جس کہ بعد اسکی مکمل تیاری کو دیکھ اسنے بقائدہ مسکراتے ہوئے ایڑھیوں کہ بل تھورا اونچا ہوکر اسکے ماتھے پر عقیدت بھرا بوسہ دیا جسکا صاف مطلب تھا کہ وہ آج اسے کتنا خوبصورت لگ رہا ہے اسکے یوں بوسہ دینے پر ہاد کہ لبوں پر والہانہ مسکراہٹ رینگی جبکہ دل میں ڈھیروں سکون اترا جسکا صاف اظہار اسنے بھی اسکے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے کیا
ان دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف لفظوں سے نہیں بلکہ عقیدت بھرے انداز میں کی تھی
***
مہندی کا فنکشن اپنے عروج پر تھا ہر طرف مہمانوں کی گہما گہمی تھی دروازے کہ پاس کئی ڈھول والے ڈھول اور شہنائی بجا رہے تھے جبکہ وہ چاروں بھائی فیضان اور زوبیہ دونوں کو درمیان میں کھڑا کرکہ پرجوشی سے بھی گرا ڈال رہے تھے اور اس سب میں حیرت والی بات یہ تھی کہ وہ جس نے اپنی بارات پر ہلکا سا مسکرانا بھی گناہ سمجھا ہوا تھا آج ایک ناختم ہونے والی مسکراہٹ لبوں پر سجائے بقائدہ ارشان ارمان زوہان اور فرید کہ ساتھ بھی گرا ڈال رہا تھا اور اسکی یہی خوشی پاس کھڑی سب کہ درمیان اسکی اپنی بیوی کہ لیے بھی کافی حیر انگی اور خوشی کا باعث تھی ناجانے کتنی دیر وہ سب یونہی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے فیضان اور زوبیہ کہ سر سے پیسوں کی سوٹ کرچکے تھے جسکے بعد زوہان نے فرید کہ ساتھ مل کر کافی زیادہ آتش بازی کی جس میں آج ساتھ ہاد نے بھی دیا ناجانے کتنی آتش بازی پیسوں کی سوٹ اور انار وہ خود چلا چکا تھا ان سب میں اپنی خوشی کا اظہار دامیر سلطان نے بھی کیا وہ سبھی فیضان کی خوشی میں آگے تھے کہ اسے اپنے ماما بابا کی کمی کا احساس نا ہو
کافی دیر یونہی شغل میلا لگانے کہ بعد انہوں نے ان دونوں کو پھولوں کی چادر تلے لاکر سٹیج پر بیٹھایا اور مہندی کی رسم شروع کی ہاد کہ ساتھ ساتھ ان چاروں بھائیوں اور دامیر سلطان نے بھی آف وائیٹ کلر کی شلوار قمیض ہی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ زوبیہ نے پیلے رنگ کا لہنگا چولی پہنی ہوئی جس پر بہت ہی نفاست کہ ساتھ کڑھائی کا کام ہوا تھا پھولوں کی مکمل جیولری اور لائیٹ سے میک میں وہ بہت زیادہ پیاری لگ رہی تھی جبکہ اسکے برعکس مہرماہ نے گرین کلر کی لہنگا چولی اور لائیٹ سے میک میں صرف کانوں میں جھمکے پہنے ہوئے تھے اور ساتھ ہی کلائیوں میں ہم رنگ چوڑیاں جس میں وہ بھی کچھ اداس اداس سے بہت زیادہ پیاری لگ رہی تھی
سب سے پہلے رسم کا آغاز دامیر سلطان نوید صاحب اور بشار بیگم نے کیا جسکے بعد باری باری سبھی مہمانوں اور ان چاروں بھائیوں نے بھی جوڑی سمیت رسم ادا کی جس میں سب سے آخر پر رسم کرتے ہوئے زوہان نے ان دونوں کو کافی زیادہ تنگ کیا