Chapter 32: باب 32

بڑی دیر سے وہ اسے یونہی سینے سے لگائے سلانے کی کوشش کررہا تھا مگر آج وہ سونے کی بجا ئے ناجانے کیا سوچتی اسکی شرٹ کہ بٹینز کہ ساتھ کھیل رہی تھی

مان

جی مان کی جان

اسکی میٹھی سی پکار پر وہ فورا محبت سے لبریز لہجے میں جواب دیتے ہوئے بولا

ہم آپ کی بیوی ہیں نا

وہ ناجانے کیا سوچتی اس سے پوچھ رہی تھی جو اسکے سوال پر چونکا

جی۔۔۔ ۔

اور آپ ہم سے پیار بھی کرتے ہیں

اس کہ دوسرے سوال پر وہ مسکرایا دل چاہا کہ اسے بتائے کہ وہ اس سے صرف پیار نہیں بلکہ پیار محبت اور عشق تینوں کرتا تھا

آپ کو کوئی شک ہے

اسکے بالوں میں پیار سے انگلیاں چلائے جواب کہ بجائے الٹا سوال کیا گیا

نہیں۔۔۔ ۔

مصومیت سے آنکھیں پٹپٹا ئے وہ فورا ناں کرگئی

تو پھر کیوں پوچھ رہی ہیں یہ سب

وہ آپ نے کبھی ہمیں پرپوز نہیں کیا ناں اس لیے اسکے مصومیت سے دے جواب پر وہ ٹھٹکا مطلب وہ چاہتی تھی وہ اسے پرپوز کرئے اس کی یہ سوچ ضرور ناول پڑھ کرہی آئی ہوگئی اسے یقین تھا

لگتا ہے آپ کہ ناول میں ہیرو نے ہیروین کو پرپوز کیا ہے اس بار بولتے ہوئے اسنے اسکا سر تکیے پر رکھا اور خود اسکے اوپر آیا جبکہ اسکے سہی تو کے پر اسکی آنکھیں یکدم چمکی

آپ کو کیسے پتہ

اسکی پرجوشی پر اپنا اندازہ سہی رہنے پر وہ سر جھٹک کر مسکرایا

یہ چھوڑیں آپ بتائیں آپ چاہتی ہیں میں آپ کو پرپوز کروں

اسکے پوچھنے پر وہ فورا زور زور سے گردن ہاں میں ہلا گئی

اچھا تو بتادیں کہ مان اپنی ناز کو کیسے پرپوز کرئے

ہم جیسے بولیں گئے آپ ہمیں ویسے ہی پرپوز کریں گئے

وہ بچوں کی طرح خوشی آنکھوں میں سموئے اسکی گال پر ہاتھ رکھ کر پوچھنے لگی

بالکل جیسے مان کی ناز چاہے گئی مان بالکل ویسا ہی کرئے گا

اچھا تو پھر ہم آپ کو سب بتاتے ہے ہم چاہتے ہیں سب سے پہلے آپ ہمارے لیے ایک پیاری سی جگہ بک کریں اور اسے بہت پیارا سا بلونز اور گلاب کہ پھولوں کہ ساتھ ڈیکوریٹ کریں جب ہم چل کر وہاں جائیں تو زمین پر دور تک گلاب کہ پھو لوں کا راستہ بنا ہو ہمارے چاروں طرف خوبصورت لائٹینگ ہو اور اس سب میں آپ رومینٹک ہیروز کی طرح گھٹنوں کہ بل بیٹھ کر ہاتھ میں انگھوٹے پکرئے ہمیں پرپوز کریں اپنی انگلی پر ایک ایک کرکہ وہ اسکو سب بتا رہی تھی کہ وہ کیسے اسکو پرپوز کریں جبکہ وہ اسکو بالوں کو شہلا تا محبت بھری نگاہوں سے سب سن رہا تھا وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو نہیں لگتا کہ پرپوز شادی سے پہلے کیا جاتا ہے جبکہ آپ تو میری بیوی ہیں

اسکی بات پر وہ انگلی دانتوں میں دبائے سوچنے لگی

یہ تو ہم نے سوچا ہی نہیں

لیکن کوئی بات نہیں آپ نا گھٹنوں کہ بل بیٹھ کر ہمیں ڈانس کہ لیے پرپوز کرلیجے گا ٹھیک ہے منٹوں میں اپنی عقل کہ گھوڑے دوڑائے اسنے حل تلاشہ جس پر ارمان دلکشی سے مسکرایا آپ کو پتہ ہے مان آپ ہنستے ہوئے بہت پیارے لگتے ہیں

اپنا ہاتھ اسکی گال پر رکھ آج پہلی بار اسنے اسکی تعریف کی جو خاصہ حیران ہوا

مان کی مسکراہٹ کی وجہ آپ ہیں نا اس لیے یہ خوبصورت ہے پیار سے اسکو جواب دیتا وہ اسکے ہونٹوں پر جھکا جو دونوں ہاتھ اسکی گال پر رکھ آنکھیں بند کرکہ اسکے لمس کو محسوس کرنے لگی جسکو محسوس کرتے اب اسکے دل کو سکون پہنچتا تھا

اب وہ جب چاہے اسے کس کرلیتا تھا اور وہ اسکے اتنے سے لمس کی عادی بھی ہوچکی تھی اس لیے اب بےہوش ہونے کہ بجائے اسے محسوس کرتی تھی

***

بڑوں کی رزامندی سے فیضان اور زوبیہ کی شادی کی ڈیٹ6 7 اور8 کی ہی فکس کی گئی تھی جس پر دونوں گھروں میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوئی سلطان میسں کی یہ آخری شادی تھی اس لیے دامیر سلطان کی خاض ہدایات تھی کہ شادی میں کوئی بھی کمی نہیں رہنی چاہیے یہ شادی ایسی ہونی چاہیے کہ سب یاد رکھیں جس پر ہاد نے انہیں بالکل بے فکر رہنے کا کہا کہ وہ سب دیکھ لے گا جبکہ اسکے برعکس بیگ ہاوس میں مہرماہ نے بقائدہ اعلان کردیا تھا کہ وہ شادی کہ دو ہفتے پہلے ہی ڈھولکی رکھے گئی جس میں روازنہ سبھی شریک ہوگئے بھئی اسکی بہن پلس دوست کی شادی تھی وہ دھوم دھام سے اپنی ہر خوشی پوری کرنا چاہتی تھی جس پر سبھی نے ہاں کی کیونکہ شغل میلا تو سبھی کو پسند تھا اس لیے سبھی اس شادی کو لیکر کافی ایکسائٹیڈ تھے

***

امی میرا ناشتہ لگا دیں

سنڈے کی وجہ سے وہ اپنی اچھی خاصی نیند پوری کرکہ دو بجے اٹھی تھی اور اٹھتے ہی ناشتے کا شور ڈالا اپنے اٹھنے کا وقت دیکھو مہرو دوپہر کہ دو بج رہے اور تم اب جاگ رہی ہو جب آدھی دنیا اپنے ادھے کام نپٹا چکی ہے اوہو امی دنیا والوں کا کام ہے کام کرنا انہیں کرنے دیں آپ بس جاکر میرے لیے ناشتہ بنا دیں بہت بھوک لگی ہے

اور ہاں یہ زوبی کہاں ہے نظر نہیں آرہی انہیں ناشتہ بنانے کا بول وہ یہاں وہاں دیکھتی زوبیہ کو تلاش کرنے لگی مگر وہ ہوتی تو نظر آتی نا فیضان کہ ساتھ شادی کی شوپینگ کرنے گئی ہے اسکو جواب دیتی وہ اٹھ کر کیچن میں چلی گئی جبکہ وہ فیضان کہ ساتھ جانے کا سن حیران ہوئی کیونکہ اسے معلوم نہیں تھا

لیکن وہ تو میرے ساتھ شاپینگ پر جانے والی تھی تو پر یہ اچانک فیضان کہ ساتھ کیوں

انکے پیچھے ہی بولتی ہوئی وہ کیچن میں ہی چلی آئی

تمہارے ساتھ بھی چلی جائے گئی افیضان کہ ساتھ تو بس وہ بارات اور ولیمے کا جوڑا پسند کرنے گئی ہے فیضان چاہتا تھا کہ وہ اپنی پسند سے شوپینگ کرلے تاکہ بعد میں اسے کوئی مسئلہ نا ہو

فریج سے انڈہ نکال کر پھنڈتے ہوئے بشار بیگم نے اسے مز ید بتایا جو سمجھتی ہوئی کندھے اچکا کر کیچن سے باہر دوبارہ لاونج میں بیٹھی اور ایل ای ڈی اون کرکہ کوئی سونگ لگانے کی مگر زہن کی تمام سوچیں ان دونوں کی طرف ہی گھوم رہی تھی کہ وہ دونوں کیا کررہے ہوں گئے کیا نہیں اسنے سختی سے انوشہ دعا زوہان اور زوبیہ چاروں کو سمجھا دیا تھا کہ وہ فیضان کو پسند نہیں کرتی اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے اس لیے دوبارہ وہ سب اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گئے جس پر وہی سبھی بھی موقع کی نزاکت سمجھتے ہوئے خاموش ہوگئے کہ یہی بہتر ہے سب تو اسکے خاموش کروانے پر خاموش ہوگئے تھے مگر جیسے جیسے دن گزر رہے تھے ویسے ویسے اسکا اپنا دل ضرور کھٹا ہورہا تھا جس پر وہ ہر بار اپنی فیلنگر کو غصے سے تھنک دیتی یونی جانے کہ ساتھ ساتھ وہ روازنہ کوئی نا کوئی شوپینگ کرنے کہ لیے زوبیہ کو مارکیٹ لے جاتی اور ڈھیروں شوپینگ کرتی تھی جس کہ بعد کافی ساری شوپینگ مکمل ہوگئی تھی اب بس اسکا شادی کا جوڑا لینا باقی تھا جو آج فیضان اسے اپنے ساتھ لے جا کر دیال دینے والا تھا تو اس بات کی ٹینشن ختم ہوئی

***

وہ بیٹھا اپنی پیپر کی تیاری کررہا تھا جبکہ انوشہ اسکے پاس بیٹھی ناجانے کن سوچوں میں اولجھی ہوئی تھی وہ نوٹ کر رہا تھا کہ جب سے وہ شوپینگ سے واپس آئی ہے تب سے کچھ چپ چپ سی ہے زوہان کہ چونکہ فائنل اگزامز ہورہے تھے جسکی وجہ سے وہ پچھلے چند دنوں سے اپنی سٹڈی پر کافی زیادہ فوکس کررہا تھا یہی وجہ تھی کہ آج دعا اور ناز کہ ساتھ شوپینگ کرنے وہ اکیلی گئی تھی شادی میں چند دن باقی تھے تو زوہان نے بھی اجازت دے دی مگر اب اسکی یہی چپی اسے کھل رہی تھی جسکی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی بھی نہیں کرپارہا تھا

سب ٹھیک ہے نوش؟؟ ؟ اپنی بوک سائیڈ پر رکھ آخر کار وہ پوچھ ہی بیٹھا جو اسکے پوچھنے پر عجیب نگاہوں سے اسکی طرف دیکھنے لگی

مجھے کچھ پوچھنا ہے آپ سے

اپنی انگلیوں کو مڑ ور تی وہ کشمکش کا شیکار ہوئی

جی پوچھیں سن رہا ہوں میں

کرسی سے اٹھ کر اسکے ساتھ بیڈ پر بیٹھے وہ پوری طرح متوجہ ہوا

کتنے پیسوں کہ عوس آپ نے میری آزادی خریدی ہے

اسکا لہجہ اور آنکھیں بالکل بےلچک تھی جبکہ وہ اسکی بات پر چونکا

آپ سے کس نے کہا ہے یہ جواب کہ بجائے الٹے سوال پر اسکا شک یقین میں بدلہ جس پر ایک ٹھیس تھی جو اسکے دل میں اٹھی

آج شوپینگ کہ دوران مال میں مجھے ماما ملی تھی

اتنا بول وہ چپ ہوئی جبکہ اسکی اپنی بات پر ہی وہ پوری بات سمجھ گیا تھا

انہوں نے کچھ کہا

سنجیدہ تاثر ات کہ ساتھ پوچھا گیا

انکا لہجہ یہ بتانے کہ لیے کافی تھا کہ انہوں نے میری قیمت وصول لی اور آپ نے مجھے خرید کر اپنا غلام بنا لیا

اسکی بات زوہان کہ دل پر لگی تھی

آپ میری غلام نہیں میری بیوی ہیں نوش

اپنے لہجے میں سختی لائے اسنے جیسے اسے اسکا مقام بتانا چا ہا مگر اسکے ہونٹوں پر بیوی لفظ پر آج کئی دن بعد پھر تلخ مسکراہٹ ابھری

بیوی تو ہوں لیکن

بیوی سے پہلے آپ کی زر خرید غلام بھی ہوں آنکھوں میں آج پھر وہی عزیت سموئے وہ اس قدر تلخ لہجے میں بولی کہ زوہان کو لگا کسی نے اسکے دل پر چابک مارا ہو

اسی وجہ سے تو وہ اس سے چھپا رہا تھا کیونکہ جانتا تھا اگر اسے معلوم ہوگیا تو کبھی بھی وہ خود کو بیوی کا درجہ نہیں بلکہ ہمیشہ خود کو اسکی زر خرید غلام ہی سمجھی گئی

جس دن آپ نے مجھ سے نکاح کیا مجھے اپنی بیوی ہونے کا مقام دیا اس دن اسی لمحے سے میں نے خود کو آپ کہ لیے وقف کردیا زوہان میں خدا کی شکر گزار تھی کہ میری چاہت رکھنے والا سحص میرا محرم ہے میں آپ سے کوئی شیکایت کوئی شکوہ نہیں کررہی زوہان لیکن یہ بات کہ آپ کہ نکاح میں آنے سے پہلے میں آپ کی غلام بن گی تھی یہ بات میرے لیے بہت عزیت ناک ہے

میں تو خوشقہمیوں میں مبتلا تھی کہ میں آپکی بیوی ہوں لیکن آپکی بیوی بننے سے پہلے میں آپکی غلام بن گئی تھی یہ سوچ مجھے تکلیف دے رہی ہے میری بات سنیں نوش یہ پہلی اور آخری بار میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جو کچھ بھی آپ اپنے دماغ میں اول فول سوچ کر خود کو عزیت دے رہی ہیں اسے سوچنا بند کریں کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے بھلے ہی میں نے آپکی ماما کو انکی منہ مانگی قیمت ادا کی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ خود کو میری غلام سمجھنا شروع کردیں یا کچھ بھی اور

اسکے لفظوں سے اسکی تکلیف کا اندازہ باخوبی لگائے وہ انتہائی سخت لہجے میں اپنے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے بولا تاکہ وہ یہ سب فضول سوچیں سوچنا بند کردے

آپ میری زر خرید غلام نہیں بلکہ میری بیوی ہیں زوہان سلطان کی شریک حیات اور رہی بات پہلے کی تو سن لیں نکاح سے پہلے آپ میری محبت تھی اور نکاح کہ بعد میری بیوی یہ غلام لفظ میری سوچ میں نا تو پہلے تھا نا ہی بعد میں اس لیے اسے دوبارہ اپنے لیے استعمال کرنے کی کوشش تو دور سوچیے گا بھی مت سمجھ گئی صاف لفظوں میں اسے اسکا مقام بتائے اسنے سختی سے وران بھی کیا جس پر وہ آنسو بہاتی سر جھکا گئی

اس طرح آنسو بہا کر میری محبت کو بےمول تو مت کریں

اسکے آنسوں سے بے چین ہوئے وہ اس بار اسکے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے بے بسی سے بولا اگر یہ سب سوچ کر آپ اس طرح روئیں گئی تو خدا کی قسم مجھے لگے گا کہ شاید میری محبت میں کوئی کمی باقی رہ گئی ہے جو آپ یہ سب سوچ رہی ہیں

ایسی بات نہیں ہے زوہان

آپ نے تو انوشہ کو بےمول ہونے سے بچایا ہے آپ نے مجھے عزت دی بیوی کا مقام دیا محبت دی ہے بس میرے لیے یہ سوچ تکلیف دہ تھی اور کچھ نہیں

اسکی بے بسی پر وہ فورا اپنے آنسو پوچھتی ہوئی انکار کرگئی کہ ویسا کچھ نہیں اگر ایسی بات ہے تو اس بات کو بھول جائیں یاد رکھنا ہے تو صرف اس بات کو یاد رکھیں کہ زوہان سلطان آپ کو بہت چاہتا ہے زوہان سلطان کی خوشی کی وجہ ہیں آپ اسکی زندگی میں جگمگاتے جنگوں کی مانند ہیں آپ اسکے کانوں میں اپنی محبت کا رس گھولتا وہ اسکی تلخی اور عزیت پر جیسے مرہم رکھ گیا وہ دل جان سے اسکی مشکور ہوئی اسکے سینے پر سر رکھ گئی جو اسکے پرسکون ہونے پر خود بھی سکون کا سانس لینے لگا ورنہ اسکی ان باتوں پر ہر بار اسکی سانسیں آٹک جاتی تھی

***

شادی میں دن تھوڑے رہ جانے پر مہرماہ نے کتنے دن پہلے ہی ڈھولکی رکھوا لی تھی جس پر سبھی اسکی تلقین پر دو تین گھنٹے شغل میلا لگا کر واپس آجاتے تھے اور آج بھی انوشہ ناز دعا تینوں زوہان کہ ساتھ انکی طرف گئی تھی جبکہ ارشان کام کی خاطر آفیس ارمان اور فیضان اپنی لافارم میں دامیر سلطان آفیس میں گھر بالکل خالی تھا جب تھوڑی دیر گزرنے کہ بعد ہی وہ پول سائیڈ کہ دروازے کہ ذریعے اپنے کمرے میں آیا اور اپنا کورٹ اتار کر پڑے صوفے پر پھینکا اور تقریبا گرنے کہ انداز میں صوفے پر بیٹھتا سر پیچھے کی طرف گیر ائے گہرے گہرے سانس بھرنے لگا وہ سانس ایسے بھر رہا تھا جیسے ناجانے کتنے میلوں دور سے دور کر آیا ہو جبکہ حولیہ بالکل ایسا تھا جیسے کسی سے بہت لڑائی ہوئی ہو

ماتھے پر بکھرے بال چہرے پر جگہ جگہ لگی مٹی شرٹ کہ اوپری بیٹنز اور کف لنکس کھولے ہوئے تھے چہرے پر اس قدر سختی اور آنکھوں میں سرخی تھی کہ کوئی بھی اس وقت اسکو کو دیکھ گھیرا ضرور جاتا

پانچ چھ منٹ خود کو کئی حد تک ریلکس کیے وہ ٹیک چھوڑ کر سیدھا ہوا اور شرٹ کہ باقی بٹینز بھی کھول کر شرٹ اتارنی چاہی جب کندھے پر لگی چوٹ پر درد اٹھنے پر اسکے چہرے پر تکلیف کہ تاثرات ابھرے درد کی شدت سے آنکھوں کو بند کر اسنے شرٹ اتار کر نیچے پھنکی اور اٹھ کر ڈریسنگ کہ ڈرار میں سے فرسٹ ایڈ بوکس نکال کر دوبارہ صوفے پر آکر بیٹھا

ہاد

ہاد یہ کیا ہوا آپ کو

آپ ٹھیک آپ کو چوٹ

یہ کیسے ہوا وہ جو یہ سمجھ کر گھر آیا تھا کہ کوئی موجود نہیں ہوگا اسکو واشروم میں سے نکلتا دیکھ چونکا جبکہ وہ پہلے اسکو اور پھر اسکے بازو پر لگی چوٹ کو دیکھ تڑپتے ہوئے اسکے پاس آئی جہاں سے خون بہت تیزی سے نکل رہا تھا

آپ گئی کیوں نہیں

اپنے زخم کو چھونے سے پہلے ہی اسنے بازو سے پکڑ کر اسے اپنے قریب آنے سے روکا

آپ اتنا خون نکل۔۔۔ ۔

عائرہ میں کچھ پوچھ رہا ہوں اسکی بات کو سنیں بغیر وہ اسکی چوٹ اور بھل بھل بہتے خون پر پریشان ہوئے پوچھ رہی تھی جب وہ یکدم اسکے بازو پر دباو ڈالتے ہوئے سختی سے بولا

ہاں۔۔۔ ۔

آپ سب کہ ساتھ کیوں نہیں گئی میں تھک گئی تھی اس لیے لیکن آپ مجھے یہ بتائیں یہ کیا ہوا آپ کو یہ چوٹ کیسے لگی اور اتنا خون نکل رہا ہے آپکا اسکی بات کا جواب دیتی وہ دوبارہ اسکی چوٹ کو دیکھتی فکر مندی سے پوچھنے لگی جس پر اسنے گہرا سانس لیکر اسکا بازو چھوڑا کہ وہ فورا اسکے قریب ہوکر زخم کو اپنی انگلیوں ٹٹولنے لگی

ہاد بتائیں کچھ پریشان نہیں ہوں بس کنسٹرکشن سائٹ پر کام کرتے وقت نوکیلا سڑیا لگ گیا تھا اور کچھ نہیں آپکا دیہان کہاں تھا اتنی گہری چوٹ لگی ہے آپ

آپ پہلے بیٹھیں مجھے بنڈیچ کرنے دیں اپنی اسکی چوٹ اور درد کا سوچ بدحواس ہوئے اسے کچھ سمجھ ہی نا آئی کہ کیا کہے اس لیے جلدی بازی میں اسے بیٹھا کر بنڈ یج کرنے لگی کیونکہ آلریڈی بہت زیادہ بلیڈ نگ ہورہی تھی

زخم کافی گہرا ہے سٹچیز لگانے پڑے گئے آپ کو درد ہوگا

آنکھوں میں فکر اور انداز میں صاف پریشا نی لیے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی جو درد کہ باوجود مسکرایا اور آنکھوں سے ہی ہاں کہی کہ تیار ہے اسکی ہاں پر وہ جلدی سے واشروم گئی اور وہاں سے دوسرا فرست ایڈ بوکس لایا جس میں ضرورت کہ ہر سہہ موجود تھی سنیچر لگانے کہ لیے اسنے جیسے ہی ہاتھ اسکی طرف بڑھایا تو آج پہلی بار اسکے ہاتھ کپکپکائے جبکہ آنکھوں میں اسکے درد کا سوچ ڈر اترا یہ سامنے موجود شخص کی مہربانی تھی یاکچھ مگر جو بھی تھا اسکے لیے ایسا کچھ کرنا اسکے دل کو حولا رہا تھا

ریلکس کچھ نہیں ہوگا

اسکے ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور گھبراہٹ کی وجہ وہ بہت اچھے سے سمجھ گیا تھا اسی لیے اسکا ہاتھ پکڑ کر جیسے حوصلہ دیا جو گہرا سانس لیکر انہی کپکپاتے ہاتھوں کہ ساتھ اسکے زخم پر سٹچیز لگانے لگی اسکے زخم پر تقریبا پانچ سٹچیز لگے تھے جن کو لگاتے ہوئے وہ شدید گھبراہٹ اور ڈر کا شیکار ہورہی تھی

اللہ اللہ کرکہ اسنے سٹچیز لگائے اور زخم صاف کرکہ پٹی کی

آپ کو خیال رکھنا چاہے ہاد ایسی کیا لاپرواہی اتنی گہری چوٹ ہے جیسے کسی نے جان بوجھ کر مارا ہو جانتے بھی ہیں اتنی بلیڈ ینگ ہوجانا آپ کہ لیے کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے آپ کو کمزوری ہوسکتی تھی یاکچھھھ۔۔۔ ۔

بنیڈیچ مکمل کرنے کہ بعد وہ یکدم غصے سے اسکی لاپرواہی پر بولنے پر آئی تو اپنے دل کی ساری بھر اس نکالنے لگی جس پر وہ پہلے تو چپچاپ اسکی ڈانٹ سنتا گیا لیکن جب ڈانٹ کا دورانیہ طویل ہوا تو اسکی چلتی زبان کو بریک لگانے کہ خاطر جھٹکے سے اسے اپنی طرف کھینچ کر اسکے ہونٹوں پر اپنے لبوں کا کفل لگایا جس پر پہلے تو وہ اچانک آفت پر حیران ہوئی مگر پھر اسکی بھرتی شدت پر آنکھیں بند کرگئی

میں ٹھیک ہوں پریشان مت ہوں اسکی سانسوں کو رہائی بخش وہ اسکے ماتھے سے ماتھا ٹکا ئے ایک جزب میں بولا کہ وہ چند لمحے تو کچھ بول ہی نا پائی بس غصے سے کبھی اسکو تو کبھی اسکے زخم کو گھورتی رہی

***

اچھا یہ چھوڑو کوئی اور سونگ بتاو

آئی مہندی کی یہ رات

یہ والا بولتے ہیں

ہاں یہی ٹھیک ہے

آئی۔۔۔ ۔ ایک منٹ یہ ڈھولکی بجاتے ہوئے اچانک مہندی کہاں سے بیچ میں آگئی ڈھولکی پر مہندی والا سونگ کون گاتا ہے

وہ سبھی ڈھولکی کو بجانا کم پیٹ زیادہ رہی تھی جبکہ انکی بےسوری آوازیں اور گانے سن سن کر اس بیچارے کہ کان پک چکے تھے جب انکے اگلا گانا بولنے سے پہلے ہی زوہان ٹو کتے ہوئے بولا ہم گاتے ہیں اور ویسے بھی ڈھولکی ہے تو کیا ہوا ڈھول کیوں پر ایسے سونگز ہی گائے جاتے ہیں اگر تمہیں سننا ہے تو سنو ورنہ جاو ہمیں خامخا میں تنگ مت کرو

چلو بولو

آئی مہندی کی یہ رات۔۔۔ ۔

اسکے ٹوکنے پر کرارا سا جواب دیے مہرماہ نے صاف لفظوں میں اسے چپ رہنے کا کہا جس پر وہ بیچارا اپنی بےعزتی اور انکی بےسوری آوازوں پر کڑوا سا منہ بنا کر بیٹھ گیا اسکے پاس اس کہ علاوہ اور کوئی چارہ بھی نہیں تھا کیونکہ ہاد کا سخت آڈر تھا کہ ان سبھی کو وہ خود اپنے ساتھ لیکر بھی جائے گا اور واپس بھی لائے گا جس پر مجبور ہوئے وہ اتنی دیر سے ان سبھی کہ ساتھ بیٹھ کر بور ہوتا رہتا جبکہ اس مجبوری کی سب سے بڑی وجہ اسکی اپنی بیوی تھی کیو نکہ وہ خود بھی اسے اکیلا چھوڑ کر واپس نہیں جانا چاہتا تھا اس لیے بس انکی بےسوری آوازوں کو صرف اسکی وجہ سے انگور کردیتا جو خود بس مسکرا کر تالی ہی بجاتی تھی پر مجال تھی کہ خود بھی کوئی سونگ گنگنا کر اسکی بوریت دور کردیتی

***

اسلام علیک! م

کہاں جارہی ہیں

آپ کو اس سے کیا یہ تو غلط بات ہے نور ہاد یہاں آپ کے شوہر کو اتنی چوٹ لگی ہے اور اسکی خاطر داری کرنے کی بجائے آپ غصے سے اٹھ کر جارہی ہیں

ابھی وہ بول کر اسکے پاس سے اٹھتی کہ وہ فورا اسکا ہاتھ پکڑتے ہوئے افسودگی سے بولا

بالکل چوٹ لگی ہے آپ کو لیکن اس کہ باوجود آپ اپنی چھچھوری حرکتوں سے باز نہیں آتے خفا انداز جواب دیتے اسکا اشارہ ابھی کی گئی اسکی حرکت پر تھا مگر وہ تو اپنی محبت جانتے کو چھچھورا کہنے پر جیسے شاک ہوا

چھچھوری۔۔۔۔ ۔

آپ میری محبت کو چھچھوری بول رہی ہیں

اپنی آئیبروز اچکا خر اسنے جیسے تصدیق چاہی

آپکی محبت کو نہیں آپ کی حرکتوں کو چھچھورا بول رہی ہوں

آنکھوں میں آنکھیں ڈال اسنے بھی فورا وضاحت دی ایسی تو کوئی حرکت نہیں کی میں نے جو آپ کو چھچھوری لگے بیوی ہیں آپ میری میں جب چاہوں جیسے چاہوں ویسے آپ کو اپنے قریب کرسکتا ہوں چھو سکتا یوں کس کرسکتا ہوں اور۔۔۔۔۔ ۔

ششش۔۔ ۔

بس چپ ہوجائیں کیا ہوگیا ہے آپ کو

اسکی وضاحت پر تو جیسے وہ جوش میں ہی آگیا تھا اور اسی جوش میں کچھ اور کہتا کہ اسنے فورا اسکے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کروایا ورنہ کوئی شک نہیں تھا وہ کچھ بھی بول جاتا

کیا ہوگیا ہے سے کیا مطلب آپ میری محبت اور حر کت کو چھچھورا بول رہی ہیں اور چاہتی ہیں بدلے میں میں کچھ بولوں بھی نا غصے سے اسکا ہاتھ منہ سے ہٹائے وہ زرہ سختی سے پوچھنے لگا جس پر وہ اسکے غصے پر ہربڑائی ایسا کچھ نہیں میں تو بس آپ کی چوٹ کی وجہ سے کہہ رہی تھی کہ

چوٹ لگی ہے تو کیا ہوا میں آپ کو کہ قریب نہیں آسکتا

آسکتے ہیں میں نے کب کہا آپ نے نہیں آسک۔۔ ۔

ٹھیک ہے پھر کس کریں مجھے

ہر بڑی میں وہ جو اسکے غصے کو کم کرنے کی خاطر بول رہی تھی زبان کو بریک اسکی فرمائیش پر لگی جی ۔۔۔ ۔

جی کس می ناو

انتہائی سنجیدہ تاثرات چہرے پر سجائے اسنے دونوں ہاتھ سینے پر باندھ کر اپنی بات دوبارہ دہرائی مگر وہ اسے یوں آنکھیں پھاڑ کر دیکھ رہی تھی جیسے ناجانے اسنے کونسی دنیا کی انوکھی اور ناہونے والی فرمائیش ظاہر کردی ہو

کیا سوچ رہی ہیں کس کریں

اپنا دائینا ہاتھ ہوا میں لہرائے وہ دوبارہ بولا

ہاد میں کیسے

جھجھک کہ مارے اپنے ہاتھوں کو آپس میں مسلتی وہ گھبراہٹ زدہ آواز میں منمنائی

جیسے میں نے کی بالکل ویسے ہی

اسکی جھجھک سے محفوظ ہوئے وہ جان بوجھ کر شرارت پر اترا

آہ۔ ہ۔ ہ

عائرہ

کیا ہوا ٹھیک ہیں آپ

جھجھک اور شرم سے دہری ہوتی وہ انگلیاں چٹخارتے ہوئے سوچنے لگی کہ کیا کرئے جب زہن میں اچا نک خیال آیا جس پر فورا عمل کرتی وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر جان بوجھ کر کر ہائی کہ پر وہ فورا اپنی شرارت بھلائے فکر مندی سے اسکے قریب ہوکر پوچھنے لگا

یہاں بیٹھیں آپ میں ابھی ڈاکٹر کو کال کرتا ہوں

ن۔ نہیں ہاد اسکی ضرورت نہیں پریشان نہیں ہوں ایسی کنڈیشن میں یہ سب نارمل ہے آپ فکر نہیں کریں اس سے پہلے کہ ارشان سچ میں ڈاکٹر کو کال کرتا وہ جلدی سے روکتے ہوئے بولی جو پریشان سا اسکے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر اسکے چہرے کو دیکھنے لگا نوٹ فیر عرہا ماما کو اس طرح سے تنگ مت کریں ورنہ بابا آپ کو بہت سخت سزا دیں گئے اسکے پیٹ کو پیار سے سہلائے وہ یوں سختی سے اپنی بیٹی کو وارن کررہا تھا جیسے وہ سن رہی ہو اور اپنے باپ کی اورنگی پر فور عمل کرئے گئی

اپنی عرہا کو اتنی سختی سے ڈانٹیں گئے آپ اپنے ہونٹوں پر امڈ نے والی ہنسی کو دبائے وہ اسکے عرہا پر غصہ ہونے پر پوچھے بغیر نا رہ سکی آپ کو زرہ سی بھی تکلیف پہنچانے والے کہ ساتھ میں یونہی بات کروں گا پھر چاہے وہ میری اپنی اولاد ہی کیوں نا ہو

میں ہرگز برداشت نہیں کروں گا کہ اسکی وجہ سے آپ کو تکلیف ہو آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ اس قدر جنو یت سے بولا کہ عائرہ اسکی اپنے لیے دیوانگی پر جیسے مغرور ہوئی آپ جانتے ہیں ہاد ایک عورت کہ لیے سب سے خوبصورت لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ اپنے من چاہے شخص کی آنکھوں میں اپنے لیے دیوانگی دیکھتی ہے

اسکی دیوانگی پر مغرور ہوئی وہ بے حد محبت سے اسکے چہرے ہر ہاتھ رکھ کر بولی

اور جانتے ہیں آپ کی ہر ادا میں روازنہ اپنے لیے یہ دیوانگی دیکھنا مجھے مغرور بنا رہا ہے مجھے لگ رہا ہے جیسے میں دنیا کی سب سے خونصیب عورت ہوں جسے آپ ملیں جسکے ہر انداز میں محبت نہیں دیوانگی جھلکتی ہے اگر میری دیوانگی آپکو مغرور بنا رہی ہے تو بدلے میں آپ بھی تو اپنی بے انتہا محبت اور عزت سے اس سلطان زادے کو مغرور کررہی ہیں

میری خوشنصیبی آپ ہیں اور آپکی خوشنصیبی میں اس لیے میں رہوں یا نا رہوں یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ یہ سلطان زدہ آپ سے بے انتہا عشق کرتا ہے آپ کا عشق ہاد سلطان کی مکمل زندگی کی وہ حسین داستان ہے نور ہاد جو ازل سے ابد تک ہمیشہ قائم رہے گئی لہجے میں جھلکتی اسکے لیے بے انتہا محبت لیے وہ اس قدر والہانہ نگاہوں کہ ساتھ اسکے نقش نقش کو نہارتے ہوئے بولا کہ عائرہ اسکی باتوں کہ سحر میں بری طرح جکڑی مگر جو بات دل کو دہلا نے کا سبب بنی وہ تھی اسکا رہنا یا نا رہنا کہنا اب وہ کہاں اسکے بغیر اپنی زندگی تصور کرسکتی تھی وہ بھی تب جب خدا ان دونوں کی زندگی کو اپنی نعمت سے مکمل کرنے والا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.