مصر وف نہیں تو بات کرسکتے ہیں
فلحال اپنے کمرے میں جانے کی بجائے ارشان فیضان کہ پاس ہی چلا آیا تھا کیونکہ آج جو ہوا تھا اس پر وہ خود بھی کافی شاک تھا اس لیے خود ہی اس سے بات کرنے چلا آیا جو صوفے پر بیٹھا کافی پیتے ہوئے اپنے کیس کہ بارے میں کچھ ایویڈنس ڈھونڈ رہا تھا
ہمم او نا بیٹھو سر کہ اشارے سے ہاں بول اسنے اسے بیٹھنے کا کہا اور فائل بند کرکہ سائیڈ پر رکھی کہ ارشان بھی اسکے ساتھ ہی آکر بیٹھ گیا
بولو کیا بات ہے
تم تو جانتے ہو گئے آج ہم تمہارا رشتہ لیکر نوید انکل کہ پاس گئے تھے
نہایت جانجتی نگاہوں کہ ساتھ اسنے جیسے کچھ نوٹ کرنا چایا مگر اسکے چہرے کہ تاثرات بالکل نارمل تھے
ہمم جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ انہوں نے وقت مانگا ہے
ہم رشتی زوبیہ کہ لیے لیکر گئے تھے
اسکے پرسکون جواب پر وہ اب کی بار بقائدہ نام لیکر بولا مگر اس بار بھی اسکے تاثرات نارمل ہی رہے
ہاں جانتا ہوں میں نے ہی بابا جان سے کہا تھا
کندھوں کو لاپرواہی سے جھٹکے وہ اپنی کافی کا سیپ لینے لگا
تم زوبیہ سے شادی کرنا چاہتے ہو
ظاہر سی بات ہے یار رشتہ شادی کہ لیے ہی بھجوں گا ناں لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو یہ سب اب کی بار اسکی بات پر اسنے کافی کا مگ ٹیبل پر رکھا اور ہلکا سا مسکرا کر سر نا میں ہلائے جاننا چاہا کہ وہ کیوں ایک ہی سوال تیسری بار گہما کر پوچھ رہا ہے نہیں بس ویسے ہی مطلب کبھی اس بارے میں تم نے بات نہیں کی نا تو اب یوں اچانک وہ بھی شادی کا کہنے پر میں تھوڑا حیران تھا
ہلکا سا مسکرا کر بات ٹا لتے ہوئے اسنے بات گہما کہ کہیں اسے شک نا ہوئی
اچانک نہیں زوبیہ اچھی لڑکی ہے دو تین بار ہم مل بھی چکے ہیں تو بس مجھے وہ اچھی لگی تو سوچا بات ٹالنے کہ بجائے سیدھا بات بھرائی جایے اور ویسے بھی بابا جان کئی بار مجھ سے شادی کا ذکر کرچکے تھے تو میں نے بھی انہیں زوبیہ کہ بارے میں کہہ دیا اور وہ آج رشتہ لیکر پہنچ بھی گئے
بالکل نارمل انداز میں اسکو ساری بات بتائے آخر پر دامیرد سلطان کی جلدی بازی پر وہ ہنسا وہ تو ٹھیک ہے مگر تم نے زوبیہ کو ہی نوٹ کیوں کیا مطلب مہرماہ بھی تو ہے اسکے بارے میں ایسا کیوں نہیں سوچا
اسکی بات پر حامی بھر کافی سوچتے ہوئے ارشان نے مہرماہ کہ بارے میں بھی پوچھ ہی لیا جس پر فیضان ایک پل کو چونکا مہرماہ اچھی ہے وہ بھی پر تھوڑی شرارتی ٹائپ ہے مطلب کافی بولنے والی اور ہر وقت اپنی مستی میں گم رہنے والی شوخ سی لیکن زوبیہ تھوڑی الگ ہے خاموش اور کم گو بالکل میرے جیسی اس لیے مجھے وہ زیادہ اچھی لگی بری مہرماہ بھی نہیں مگر میرے خیال میں زوبیہ کہ ساتھ میری زیادہ بن سکتی ہے سو مجھے یہی بہتر لگا باقی اور زیادہ کچھ میں نے سوچا نہیں
ان دونوں کہ بارے میں اپنے خیالات بتاتے ہوئے آخر میں اسنے زوبیہ کہ حق میں ہی اختتام کیا جس پر ارشان اسکی بات کئی حد تک سمجھتے ہوئے سر ہلا گیا چلو اچھی بات ہے زوبیہ اچھی لڑکی ہے اور کافی انٹلیجینٹ بھی میرے خیال میں تمہارا فیصلہ غلط نہیں ہوگا
اب کی بار وہ بھی پرسکون ہوئے اسکے فیصلے پر رزامند ہوا جس ہر فیضان مسکرا کر اپنی باقی کی کافی ختم کرنے لگا اسکی باتوں سے ارشان کو یہ ائیڈیا تو ہوگیا تھا کہ اسے زوبیہ سے محبت نہیں ہے بس وہ اسے پسنددگی کی وجہ سے اپنی زندگی میں شامل کررہا ہے
***
زوبی بیٹا جواب دیں آپ کی کیا مرضی ہے
وہ چاروں اس وقت لاونج میں بیٹھے تھے جب نوید صاحب نے بشار بیگم سے صلاح کرتے ہوئے زوبیہ کی رائے مانگی مگر جواب کہ بجائے الٹا انکے پوچھنے پر وہ پریشان سی مہرماہ کو دیکھنے لگی جو خود بھی بالکل چپ سی اسکے ساتھ ہی بیٹھی تھی اسکے چہرے پر کوئی ری ایکشن نہیں تھا جس پر زوبیہ کچھ کہہ پاتی
بابا مجھے یہ شادی نہیں کرنی کافی دیر کشمکش کا شیکار ہوئے آخر کار وہ انگلیاں مڑ ور تے ہوئے انکار ہی کرگئی جس پر بشار بیگم اور نوید صاحب دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا جبکہ مہرماہ نے زوبیہ کہ چہرے کی طرف لیکن کیوں زوبی تمہارے اس انکار کی وجہ کیا ہے
بشار بیگم کہ سوال پر وہ مزید اولجھی جس پر نوید صاحب اسکی اولجھن پر اٹھے اور اسکے ساتھ بیٹھ کر اسکے سر پر ہاتھ رکھا دیکھو بیٹا ہم آپ پر کوئی دباو نہیں ڈالے گئے آپ کا جو بھی فیصلہ ہے ہمیں منظور ہوگا لیکن پھر بھی بیٹا ہم دونوں آپ کہ انکار کی وجہ جاننا چاہتے ہیں تاکہ انکار کرتے وقت ہم انہیں کوئی معقل وجہ بتا سکیں پرشفیق لہجے میں انہوں نے اسکا سع تھپتپھاتے ہوئے پوچھا مگر وہ عجیب کشمکش کا شیکار ہوئی کہ مرے کیا نا کرئے
بابا وہ۔۔۔ ۔ وجہ کیا ہوتی ہے بابا اسکی وجہ صرف ایک ہی ہے اور وہ اسکی پڑھائی اسے صرف یہ ڈر ہے کہ کہیں شادی کی وجہ سے اسکی پڑھائی نا روک جائے اس لیے انکار کررہی ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے نا زوبی ابھی وہ کچھ کہتی کہ اس سے پہلے ہی مہرماہ نے اسکے ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کہ چپ کرواتے ہوئے اپنی بات کہی جس پر زوبیہ پریشانی سے اسکو دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کرنے لگی کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے
مجھے پتہ ہے تم انکار اسی لیے کررہی ہو مگر پاگل دیکھو نا دعا اور انوشہ بھی تو سٹڈی کررہی ہیں تو مجھے یقین ہے تمہاری سٹڈی بھی نہیں روکے گئی اس لیے بابا جان آپ میری بات مانے تو دامیر انکل کو کال کرکہ ہاں کردیں کیونکہ مجھے یقین ہے فیضان سے اچھا لڑکا ہماری زوبی کہ لیے کوئی اور ہوہی نہیں سکتا
بالکل نارمل اور ہشاش بشاش لہجے میں وہ اپنی ہی دھن میں پہلے زوبیہ اور پھر نوید صاحب سے بولی جس پر وہ دونوں میاں بیوی اسکے انکار کی وجہ پر مسکرائے جبکہ زوبیہ کافی حیران ہوئی اسکے نارمل انداز پر
اگر یہی بات ہے تو ٹھیک ہے میں دامیر سلطان کو کل فون کرکہ ہاں کردوں گا نوید صاحب نے ہلکا سا مسکراتے ہوئے ان تینوں کو کہا جو اسکی بات پر سع ہلا گئی جبکہ زوبیہ نے کچھ کہنا چاہا مگر مہرماہ نے اسے کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیا
***
یہ سب کیا تھا مہرو
کیا۔۔۔۔ ۔
اسکے کمرے میں آئے وہ انتہائی غصے سے پوچھنے لگی جبکہ وہ کندھے اچکا کر بالکل انجان بنی کیا مطلب کیا
تم نے نیچے مجھے روکا کیوں
اسکے انجان بننے پر اب اسے سچ میں غصہ آیا تھا
کیونکہ مجھے یہی بہتر لگا
لاپرواہی سے بولتی وہ جاکر بیڈ پر بیٹھ گئی جبکہ زوبیہ اسکے لاپرواہ انداز پر مز ید چیڑ تے ہوئے اسکے سر پر پہنچی
تم پاگل تو نہیں ہوگئی مہرو میں بھلا یہ شادی کیسے ہوسکتی ہوں
کیوں نہیں ہوسکتی یہ شادی مسئلہ کیا ہے
کیونکہ تم فیضان کو پسند کرتی ہو
انتہائی غصے سے وہ یکدم اونچی آواز میں چیڑ تے ہوئے بولی جبکہ اسکی بات پر مہرماہ استہزایہ ہنسی کم اون زوبی میں فیضان کو پسند کرتی ہوں یہ خیال تم سبھی کا ہے میرا نہیں ایفیکٹ میں نے تو کبھی ایسا کچھ کہا ہی نہیں
اسکے یوں طنزیہ ہنسنے اور بات پر زوبیہ ایک پل کو چونکی
کیا ایسے کیا دیکھ رہی ہو سچ ہی تو کہا خود سوچو کیا کبھی تم نے یا انوشہ دعا زوہان نے میرے منہ سے فیضان کہ لیے کچھ ایسا سنا ہو کہ جس سے لگے میں انہیں پسند کرتی ہوں
نہیں ناں بلکہ الٹا یہ تم سب لوگ ہو جو مجھے فورس کرتے ہو کہ میں قبول کروں کہ مجھے وہ پسند ہیں ہلاکہ میں نے توکبھی سوچا ہی نہیں
اسکو اسکی ہی باتوں میں اولجھائے وہ صاف مکری کہ زوبیہ کو لگا جیسے وہ سچ کہہ رہی ہو کیونکہ وہ سب ہی اسے تنگ کرتے تھے وہ تو ہر بار ان کے تنگ کرنے پر چیڑ جاتی تھی
جو بھی ہے مہرو تم نا بھی کہو تب بھی میں جانتی ہوں کہ تم فیضان کو پسند کرتی ہو
اوجھل نے کہ باوجود اسنے جیسے جھٹلانا چاہا
کم اون زوبی ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے اور ویسے بھی اگر وہ مجھے پسند ہوتے نا تو یہ بات تم سب کو نہیں بلکہ مجھے خود کو کہنی چاہیے تھی اس لیے اس بات کو زہن میں رکھ کر انکار کرنا بےوقوفی ہے کیونکہ مجھے وہ پسند نہیں
ہاں مانا کہ انکی فیملی کی وجہ سے مجھے ان سے تھوڑی بہت ہمدردی ہوگئی تھی مگر اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ مجھے ان سے محبت ہوگئی یا وہ مجھے پسند آگئے اس لیے پلیز یار بار بار یہ بات کرنا بند کردو اور ویسے میں کسی بھی ایسے شخص کو پسند نہیں کرنے والی جسکا انتخاب کوئی اور ہو
بڑی ہہ چالاکی کہ ساتھ اسکو اپنی باتوں میں اولجھا کر سمجھاتے ہوئے اسنے دوبارہ انکار جس پر اس بار زوبیہ چپ رہی
لیکن۔۔۔۔ ۔ لیکن لویکن چھوڑ دو یار اب اور سوچنا ہے نا تو اپنے فیوچر کا سوچو کیونکہ جسکی محبت میں تم مجھے آج مبتلا کرنا چاہ رہی ہو نا ان قریب اس سے تمہاری شادی ہوجائے گئی اس لیے میری بجائے خود انکے بارے میں سوچو اسکی بات کو بیچ میں کاٹ اس بار وہ کچھ ہلکے پھلکے لہجے میں شرارت سے بولی جس پر زوبیہ ہلکا سا مسکرائی مگر بولی کچھ نہیں اچھا اب اٹھو اور اپنے کمرے میں جاوں مجھے بھی آرام کرنا ہے بہت دیر ہوگئی ہے جاکر سو جاو چلو اٹھو
جان بوجھ کر ایک لمبی سی اوباسہ لیتے ہو ئے اسنے اسے جانے کا کہا جو کچھ دیر اسکو دیکھنے کہ بعد اٹھ گئی
جاتے ہوئے دروازہ بند کردینا اور لائیٹیز بھی
مزیر اسکو کہتی وہ کمبل سر تک اوڑھ کر لیٹ گئی جبکہ وہ پریشان سی لائنز اور دروازہ بند کرکہ باہر نکل گئی جسکے جانے کہ بعد وہ فورا اپنا کمبل ہٹا کر گہرا سانس بھر کر بیٹھی یہ سب کچھ اسکے لیے کافی شاکینگ اور حیران کن تھا بھلے ہی وہ زوبیہ کہ سامنے بہت لاپرواہ بن رہی تھی مگر اندر سے کہیں نا کہیں ایک کسک ضرور اٹھی تھی اپنی بجائے اسکا رشتہ آنے پراسکے زہن میں وہ سبھی لمحات گردش کررہے تھے جن میں جتنی بار اسکی اور فیضان کی ملاقات ہوئی پہلی بار اسکا ہاد کی مہندی پر ٹکر نا دوسری بار معافی مانگنا تیسری بار یونی سے واپسی پر ملنا چھوتی بار دعا کہ گھر ملنا اور پانچھوی بار نیو نائیٹ نیو نایٹ کو یاد کر اسکے زہن وہ لمحہ بھی گزرا جب وہ زوبیہ کہ ساتھ مسکرا کر پٹاخے اور پھولجڑ یاں جلا رہا تھا تب اسکو تھوڑا عجیب تو لگا مگر انگور کرگئی لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ آج ایسا کچھ ہوجائے گا بےشک اسکی اور فیضان کی آپس میں زیادہ بات چیت نہیں ہوئی اور نا ہی وہ آپس میں اتنا ملے تھے کہ دونوں میں انڈرسنڈینگ ہوتی مگر جو بھی تھا اسکا وہ نظریں جھکا کر معافی مانگنا اور شرمندہ انداز وہ بھلائے بھی مہرماہ کی یادوں سے بھول نہیں پاتا تھا اور یہی ایک وجہ تھی کہ وہ کہیں نا کہہں اسکو سوچنے لگی تھی مگر اپنی سوچ پر وہ اس بات کو فراموش کیسے کردیتی کہ اس شخص کا انتخاب وہ نہیں اسکی بہن تھی
***
نائٹ فیر نوش میرے ہوتے ہوئے آپ کا یوں کہیں اور کھوئے رہنا اچھی بات تو نہیں وہ دونوں فلحال کمرے میں جانے کی بجائے ٹیسریس پر موجود تھے جب اسکی سوچ کا تسلسل اپنی بجائے کہیں نوٹ کر وہ اونچی آواز میں شکوہ کرتے ہوئے بولا
ایسی کوئی بات نہیں
اسکے شکوئے پر شر مندہ ہوئے وہ فورا اسکی طرف دیکھ کر بولی جو اسکی فورا وضاحت پر مسکرایا اچھا اگر ایسی بات نہیں تو پھر آپ کیا سوچ رہی تھی
میں تو زوبی اور مہرو کہ بارے میں سوچ رہی تھی
اپنے بالوں کی لیٹ کو کان کہ پیچھے اڑستی وہ ان دونوں کہ ذکر پر کچھ پریشان ہوئی جبکہ وہ اسکی حسین ادا پر مسکراتا خود بھی سنجیدہ ہوا
ہممم پریشان اور حیران تو میں بھی تھا مگر جب ارشان بھائی نے فیضان بھائی سے بات کی اور مجھے بتایا تو میں چپ ہوگیا کیونکہ جو بھی اس سب میں ہم فیضان بھائی کی خوشی کو نظر انداز بھی تو نہیں کرسکتے چاہے وہ زوبیہ کو پسند نہیں کرتے مگر خوش تو ہیں اور پہلی بار انہوں نے اپنے لیے کسی لڑکی کا انتخاب خود کیا ہے تو میرا نہیں خیال کہ بے وجہ ہوگا ارشان کی بتائی گئی بات پر وہ کچھ ریلکس ہوا جسکے بعد وہ صرف اپنے بھائی کی سائیڈ ہی لے رہا تھا جو کہ انوشہ کو بھی ٹھیک لگی لیکن برا مہرماہ کہ لیے بھی لگ رہا تھا
ہمم خیر جو بھی ہے اللہ بہتر کرئے بس وہ سرسری سا بولتی صرف اللہ سے بہتری کی دعا ہی کرسکی جس پر آمین زوہان نے بھی کہا خیر یہ چھوڑیں اور میری بات سنیں کل شام کو تیار رہے گا ہم دونوں باہر ڈنر پر جائیں گئے بات بدلتے ہوئے اسنے اسے کل کا پلا ئن بتایا جو باری ڈنر کہ نام پر منہ بنا گئی
اس کی کیا ضرورت ہے ہم سب کہ ساتھ ڈنر کرلیں گئے
لیں اس میں ضرورت کا کیا لنک بس مجھے میری بیوی کہ ساتھ ڈنر کرنا ہے تو بس کرنا ہے اور ویسے بھی میں تو سوچ رہا ہوں کیوں نا جب تک آپ کی چھوٹ یاں ہیں تب تک ہم دونوں ہنیمون پر چلے جاتے ہیں
وہ جو ڈنر پر منہ بنا گئی تھی ہنیمون کہ ذکر پر حیران ہوئی
ہنیمون
جی ہنیمون آپ بتائیں آپ کو کونسی جگہ پسند ہے ہم وہی چلے گئے اکسائٹمینٹ میں اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑ وہ اسے سے پوچھنے لگا جو یہ سوچنے لگی کہ اسے کونسی جگہ پسند ہے مگر افسوس کہ بے حد سوچنے کہ باوجود کوئی جگہ زہن میں نا آئی کیونکہ اسنے کبھی ایسا کچھ سوچنے کی زہمت کی ہی نہیں تھی
مجھے تو نہیں پتہ آپ خود سوچ لیں
اسکے اس قدر مصومیت سے منہ لٹکا کر بولنے پر زوہان دل کھول کر ہنسا
اوو کتنی کیوٹ لگتی ہیں نوش آپ ایسے
اوو کو لمبا سا کھنچ اسنے یوں اسکی دونوں گالوں کو کھنچا جیسے وہ چھوٹی بچی ہو
زوہایییں
اچھا اچھا سوری چلیں کوئی نہیں میں خود سوچ لوں گا
***
آج وہ کافی دن بعد سرجری روم میں کھڑی کوئی سرجری کرنے والی تھی مگر اپنی طبیعت کی وجہ سے آج پہلی بار اسکا دل خون کو دیکھ اور اسکی سمیل پر متلایا جس پر وہ ابکائی آنے پر سرجری کہ دوران منہ پر ہاتھ رکھ گئی
ار یو اوکے ڈاکٹر اسکے ساتھ کھڑی ہیلپر نے فکرمندی سے پوچھا جس پر وہ دو تین گہرے سانس لیکر خود کو نارمل کرکہ سر ہاں میں ہلا گئی اور بڑی مشکل کہ ساتھ سرجری مکمل کرنے لگی جسکو مکمل کرکہ وہ فورا نرس کو سٹیچیز لگانے کا بول سرجری روم سے باہر نکل اور تقریبا بھاگتے ہوئے لیڈیز واشروم میں گئی جبکہ اسکو یوں بھاگتے دیکھ فارس جو راونڈ لگا رہا تھا خود بھی اسکے پیچھے باہر ہی کھڑا ہوکر انتظار کرنا لگا جو پانچ منٹ بعد چہرا صاف کرتی لمبے لمبے سانس لیتے ہوئے باہر آئی
عرو ٹھیک ہوتم
کندھوں سے تھام کر اسکو سہارا دیتے ہوئے فارس نے پاس موجود چیئر پر بیٹھایا اور خود اسکے سامنے نیچے زمین پر گھٹنوں کہ بل بیٹھ کر فکر مندی سے پوچھنے لگا
ہاں پریشان نہیں ہو میں ٹھیک ہوں بس وہ بلیڈ کو دیکھ کر دل خراب ہوگیا تھا اور کچھ نہیں ہاتھ کہ اشارے سے اسنے اسے بے فکر کرنا چاہا جو اسکی حالت کہ پیش نظر مسکرایا
ای تھینگ تمہیں کچھ ماہ تک سرجری نہیں کرنی چاہیے
اسکی بات پر وہ گہرا سانس بھر کر رہ گئی
دیکھتے ہیں خیر تم جاو میں ٹھیک ہوں اب
ار شیور
شیور
ہلکا سا مسکرا کر اسنے اسے یقین دیلایا جو مسکرا کر اٹھا اور اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے چلا گیا جبکہ وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ سر کرسی کی بیک سے ٹیکا گئی
***
آج آفیس کی بجائے وہ اپنی کنسٹرکشن سائٹ پر موجود تھا اس بار اسے ایک پلازہ تیار کرنے کا پروجیکٹ ملا تھا جو تقریبا کافی حد تک مکمل بھی ہوگیا تھا اب اسکی صرف اوپری ایک منزل تیار ہونا باقی تھی جو دو تین ہفتوں میں مکمل ہوجاتی کبھی وہ کھڑا پرجیکٹ کہ ڈئزاین کو دیکھتا مزدوروں کو انسٹرکشنز دے رہا تھا تو کبھی خود انکے ساتھ مل کر کام کرتا اسکے کیرے اور حولیہ اس وقت بالکل مزدوروں کی طرح ہی بنا ہوا تھا سر پر سقیٹی ہلمیٹ کہنیوں تک فولڈ ہوئے کف لنکس شرٹ پینٹ کہ اندر ہونے کی بجائے باہر تھی جبکہ اوپری دو بینر اس وقت بند تھے لیکن جب بھی وہ عائرہ کو لینے جاتا تب جان بوجھ کر کھول دیتا تاکہ وہ اسکے قریب ہوکر بند کرسکے
***
نوید صاحب کا فون آیا تھا صبح مجھے وہ سبھی بیٹھے ایک ساتھ ڈنر کہ بعد چائے پی رہے تھے جبکہ زوہان اپنی بات کہ مطابق انوشہ کہ ساتھ باہر ڈنر پر گیا ہوا تھا
کیا کہا انہوں نے
چائے کا سیپ بھرتے ہوئے سوال ہاد نے کیا
جبکہ انکی بات پر سبھی متوجہ ہوئے اور فیضان کی تو ساری حسیں متوجہ ہوئی انہوں نے فیصلہ فیضان کہ حق میں کیا ہے اور چونکہ وہ لوگ اگلے ماہ عمرہ پر جانے والے ہیں تو میں نے اور نوید صاحب نے سوچا ہے کہ کیوں نا انکے جانے سے پہلے ہی شادی کی کوئی ڈیٹ فکس کردی جائے اس لیے اب تم سب بتاو کہ کونسی ڈیٹ فکس کی جائے فیضان کی طرف اشارہ کرکہ انہوں نے ساری بات کہی اور پھر ان سبھی کی رائے مانگی جس پر فیضان نامحسوس انداز میں مسکرایا جبکہ باقی سوچنے لگے کہ کیا ڈیٹ فکس کی جائے
کب کی فلائٹ ہے انکی
اب کی بار سوال ارشان نے پوچھا
میرے خیال میں20 اپریل
اور آج10 فروری ہے تو میرے خیال میں اپریل کہ شروع میں کوئی دن رکھ لیتے ہیں اس سے تھوڑا وقت بھی مل جائے گا اور لیٹ بھی نہیں ہوگا
دامیر سلطان کہ جواب پر سوچتے ہوئے ارمان نے جواب دیا جو سبھی کو ٹھیک لگا
ہممم یہ بہتر رہے گا
ہاد نے بھی اسکی حامی بھری
چلو پھر ٹھیک ہے اپریل کی5 6 7 کی ڈیٹ فکس کرتے ہیں تمہیں تو کوئی عتراض نہیں فیضان نہیں عتراض نہیں لیکن5 کی جگہ6 7 اور8 کی ڈیٹ فکس کردیں کیونکہ5 کو میرا ٹرائل ہے اپنے ٹرائل کا سوچتے ہوئے اس نے دن بڑھایا
چلو ٹھیک ہے پھر یہی ڈیٹ فکس کرتے ہیں میں نوید صاحب کو بھی فون کرکہ بتا دوں گا جی ٹھیک ہے بابا شادی کی بار وہ سبھی کررہے تھے مگر شادی کہ ذکر پر خوشی کہ لڈو ناز کہ دل میں پھوٹ رہے تھے جسکا آثر اسکی مسکراہٹ سے سبھی باخوبی دیکھ پارہے تھے مگر ان سب میں اکتائی اور چپچاپ سی صرف عائرہ بیٹھی تھی جسکی اکتاہٹ کوئی اور نا سہی مگر وہ باخوبی ابزو کررہا تھا
***
کمرے میں آکر وہ ناجانے کیا کرنے کی کوشش کررہی تھی کبھی ڈر سنگ پر چیزیں غصے سے بکھرتی تو کبھی سہی کرکہ رکھتی یا کبھی اٹھ کر اسکی فائلز کو ٹیبل پر پٹختی تو کبھی الماری کھول کر غصے سے بند کردیتی
اسکی یہ ساری حرکتیں وہ کب سے بیٹھا خاموشی کہ ساتھ نوٹ کررہا تھا مگر بولا کچھ نہیں کیونکہ فلحال اسے ایک ای میل سینڈ کرنا تھا اس لیے پہلے وہ ٹائپ کرکہ سینڈ کرنے لگا اور پانچ منٹ کہ بعد فری ہوا تو وہ اب بیڈ پر بیٹھی غصے سے منہ پھلا کر پاوں جھلا رہی تھی
لیپ ٹاپ بند کرکہ سائیڈ پر رکھ وہ اٹھا اور اسکے ساتھ ہی آکر خاموشی سے بیٹھ گیا مگر وہ اسکے ساتھ بیٹھنے پر غصے سے تھوڑا دور کھسکتی منہ پھلا گئی اسکے کھسکنے ہر وہ بھی کھسکا کہ وہ دوبارہ کھسکتی اسنے اسکی کوشش ناکام بنائی اور خاموشی سے اپنے گلے لگا کر اسکی پیٹھ سہلانے لگا جس پر پہلے تو وہ غصے سے مزاہمت کرنے لگی مگر پھر جیسے جیسے وہ اسکی پیٹھ شہلا رہا تھا ویسے ویسے مزاہت دم توڑتی سکون میں بدلی سیانے کہتے ہیں جب بیوی بلاوجہ غصہ دیکھائے اور آپ ناراض ہونے لگے تو سمجھ جائیں کہ وہ اداس ہے یا خفا ہے
تو بتائیں ہاد سلطان کی آنکھوں کا نور کس بنا پر اداس اور خفا ہے محبت سے بولتے ہوئے اسنے اسے اپنے سامنے کرکہ بڑے ہی پیار سے پوچھا جبکہ اسکے پوچھنے کی دیر تھی کہ اسکی آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو تیرنے لگے
آپ جانتے ہیں میرے ساتھ کیا ہورہا ہے
بچوں کی طرح منہ بنا کر آنسو بہائے وہ اسکا دل بے چین کرگئی تھی
آپ بتائیں گی نہیں تو مجھے معلوم کیسے ہوگا ہاد میں سرجریز نہیں کرپارہی آپ کو پتہ ہے میں ہوسپٹل جاتی ہوں تو میڈیسنز کی سمیل سے میرا دل خراب ہونے لگتا ہے اور سرجری کہ دوران بلیڈ دیکھ کر بقائدہ مجھے و مٹینگ ہونے لگتی ہے اس قدر مصومیت کہ ساتھ سوسو کرتی وہ اسکو اپنی آب بیتی بتا رہی تھی کہ اسکے آنسوں سے بے چین ہونے کہ باوجود اسے ہنسی آئی جسے وہ کمال مہارت سے چھپا گیا
تو آپ کچھ دن سرجریز مت کریں
اسکے آنسوں کو انگھوٹے سے صاف کر اسنے جیسے حل بتایا
واہ مطلب سرجن ہوکر میں سرجریز ہی نا کروں حد ہے
غصے سے اسکا ہاتھ جھٹک وہ دونوں بازو پیٹ پر باندھ کر بیٹھ گئی
یہاں دیکھیں اسکے چہرے پر ہاتھ رکھ اسنے اسے اپنی طرف دیکھنے کا کہا جو خفا ہوتی اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی جن آنکھوں کا نور وہ تھی
یہ پہلی اور آخری بار ہے اسکے بعد میں آپکو دوبارہ اس پریشانی سے گزر نے کا موقع نہیں دوں گا اسکی پیار سے کی گئی بات کا مطلب سمجھ اسکے تاثرات بدلے
میرا وہ مطلب نہیں تھا ہاد
دھڑکتے دل کہ ساتھ اسنے فورا اسے سمجھانا چاہا جو اسکی وضاحت پر ہلکا سا مسکرایا
میں جانتا ہوں نور ہاد لیکن اس کہ باوجود میں نہیں چاہتا کہ آپ کہ لیے دوبا رہ مشکل ہو میری زندگی میں آپ آہم تھی خدا نے مجھے آپ سے نواز دیا اور اب آپ کہ بعد میرے لیے ہماری بیٹی اہم ہے خدا نے چاہا تو بہت جلد وہ بھی ہمارے ساتھ ہوگئی جسکے بعد مجھے اور کسی ضرورت نہیں
اور اگر عرہا نہیں ہوئی تو۔۔۔۔۔ ۔
تو میرے لیے آپ ہیں نا آپ سے زیادہ اہم اور کچھ نہیں بڑے ہی محبت سے جواب دیتا وہ اسے بتا گیا تھا کہ وہ ارادہ کرچکا ہے مطلب اس کہ بعد اگر وہ چاہے گئی بھی تو بھی وہ اسکی بات نہیں سنے گا