Chapter 30: باب 30

آر یو شیور ڈاکٹر

ڈاکٹر کہ بتائی گئی بات پر وہ جیسے بے یقین ہوئے بولی جبکہ اسکی بے یقینی پر ڈاکٹر ہلکا سا مسکرائی یس ڈاکٹر عائرہ ایم ہنڈریڈ پرسنت شیور یور آر ٹو ویکز پریگنیٹ

اس بار انکی شیورٹی پر وہ بے یقینی کہ ساتھ ساتھ خوشی کی کیفیت میں مبتلا ہوئی

ویسے تو میں حیران ہوں کہ آپ خود بھی ڈاکٹر ہیں اسکے باوجود اس بات سے لاعلم رہی لیکن پھر بھی آپ کو بتا دوں کہ آپ کی پریگننسی دو ہفتے پورانی ہے مطلب کہ آپ پچھلے دو ہفتوں سے پریگینٹ ہے اسکی ریپورٹ اسکے سامنے رکھتے ہوئے ڈاکٹر نے مزید انفو رمیشن دی اور ساتھ ہی الٹراسونڈ کی سکرین اسکے سامنے کی تاکہ وہ یقین کرسکے مگر وہ تو خوشی اور نمی دونوں آنکھوں میں سموئے دھڑکتے دل کہ ساتھ سکرین پر ابھرنے والے عکس کو دیکھتی رہی جسکو دیکھ اسکی آنکھوں میں خود با خود ممتا بھری خوشی اور ہونٹوں پر میٹھی سی مسکان ابھری

ی۔ یہ کتنا چھوٹا سا ہے

اپنی انگلی کی پروں سے وہ بڑے ہی پیار سے جھل مل کرتے اس عکس کو چھو رہی تھی جسکو چھوتے ہوئے دل کی حالت عجیب ہی تھی

لیکن ایک منٹ یہ دو مطلب

یس ڈاکٹر آپکے ٹوینز بےبی ہیں

یو ہیو نو آئیڈیا ڈاکٹر میں کتنی خوش ہوں میں ایکسپلین نہیں کرسکتی آپکو تھنکیو سو مچ

اپنی خوشی کو بامشکل سنبھالے وہ ڈاکٹر کو تقریبا گلے لگتی ہوئے شکریہ بولی کہ ڈاکٹر اسکی سچویشن کو سمجھتی ہوئی مسکرائی اور اسے اپنا خیال رکھنے کی ہدایات دی باقی کا سارا وقت اسکا ہوسپٹل میں بے چینی اور انتظار میں ہی گزرا وہ بس فورا جاکر یہ خوشی کی خبر اسے دینا چاہتی تھی جسکا سب سے زیادہ انتظار اسکو تھا بےشک ماں بننے کی خوشی اسے بھی حد سے زیادہ تھی مگر سب سے زیادہ خوشی تو آج اپنے محبوب شوہر کی خواہیش پوری ہوجانے کی تھی وہ تو بےتاب تھی کہ پتہ نہیں جب وہ یہ خبر سنے گا تو کیا ری آیکٹ کرئے گا اسکا یہی ری ایکشن جاننے کہ لیے تو وہ بےتاب تھی

اللہ اللہ کرکہ آج کا دن ختم ہوا اور وہ اوف ہونے کہ بعد اپنا بیگ اور اورل دونوں بازو پر ڈال گیٹ سے باہر آئی جہاں ہر بار کی طرح آج بھی وہ وجاہت کا شہکار بنا اسکے انتظار میں گاڑی کہ بونٹ کہ ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا تھا

بلیک کلر کی پینٹ پر وائیٹ شرٹ جسکے بازو ہر بار کی طرح کہنیوں تک فولڈ تھے شرٹ کہ اوپری دو بنیں جنہیں اب وہ جان بوجھ کر ہمیشہ کھول دیتا دائینی کلائی پر قیمتی کالی گھڑی جو اسکی گوری رنگت پر الگ ہی نکھار پیدا کررہی تھی ماتھے پر ہمہ وقت سیٹ رہنے والے بال اس وقت بکھرے ہوئے تھے چہرے پر اپنی ازلی سنجیدگی سموئے ہیزلگرے آنکھوں میں اسکو دیکھ ہر بار ابھر آنے والی پرسکون مسکراہٹ اور اسکے انداز سے جھلکتی مغروریت وہ کسی کو بھی پل میں اپنا اسیر بنانے کی صلاحیت باخوبی رکھتا تھا مگر افسوس کہ اسکی اس صلاحیت سے اسکی اپنی متاع جان کہ علاوہ باقی سبھی محروم تھے

اسکو دیکھ وہ فورا سیدھا کھڑا ہوا جبکہ وہ اپنی مسکراہٹ کو چھپائے چلتی ہوئی آئی اور سب سے پہلے اسکے کھلے بینر بند کیے جس پر ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ گہرا مسکرایا اور آگے بھر کر اسکی سائیڈ کا دروازہ کھولا جو اپنا اور بیگ رکھ کر خود بھی بیٹھی جسکے بعد وہ اپنی سائیڈ پر آیا اور ڈرایو ینگ سیٹ سنبھالتے ہوئے گاڑی گھر کہ راستے پر دوڑائی

کیسا گزرا دن

اپنا پہلا سوال دہرایا گیا

لیکن وہ ایک نظر اسکی طرف دیکھ خاموش رہی

مجھے یاد کیا اس کی خاموشی پر اسنے خود ہی دوسرا سوال دہرایا مگر اس بار بھی جواب نادر تھا جو اسکو حیران کن تو لگا مگر اس سے زیادہ حیران کرنے والی چیز اسکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک تھی مطلب وہ مسکراتی تو تھی مگر آج کچھ الگ تھا جو کہ اسے بالکل سمجھ نا آیا اس لیے چپچاپ خاموشی سے باقی کا راستہ تہہ کرنے لگا کیونکہ چاہتا تھا جو بھی ہو وہ خود اسے بتائے

***

اور پتہ ہے بھابھی ان دونوں کی لڑائی دیکھتے ہوئے کتنی ہنسی آرہی تھی مطلب آپ سوچ نہیں سکتی کتنا فنی سین تھا اگر آپ بھی وہاں ہوتی تو قسم ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہوجاتی وہ چاروں شوپینگ کرکہ تھوڑی دیر پہلے ہی گھر آئے تھے اور اب سبھی گھر والے ایک ساتھ ڈرائنگ روم میں بیٹھے چا ئے اور سنیکس انجوئے کرتے ہوئے زوہان کی سٹوری سن کر ہنس ہنس کر پاگل ہورہے تھے کیونکہ آج شوپینگ کہ دوران جب وہ لوگ واپس نکلنے لگے تو وہاں دو عورتیں آپس میں لڑائی کرنے لگی جسکے بعد جو حال ان دونوں نے ایک دوسرے کا بال کھنچ کھنچ کر کیا اس پر ہنس ہنس کر زوہان مہر ماہ انوشہ ان سبھی کا برا حال تھا اور اب زوہان ان سبھی کو بھی وہ واقع سنا کر انٹرٹین کررہا تھا یہ کتنا فنی سین ہوگا نا زوہان بھائی ہمیں تو سوچ سوچ کر ہنسی آرہی ہے کاش ہم بھی آپ سب کہ ساتھ ہوتے اور اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے

اسکی سٹوری پر ہنستے ہوئے ناز نے منہ لٹکا کر اپنے نا ہونے کا افسوس بھی کیا ہاں ویسے افسوس ہے بھابھی آپ نے اتنا فنی سین مس کردیا لیکن کوئی بات نہیں کبھی دوبارہ ایسا کچھ ہوا نا تو ہم دونوں دیور بھابھی ضرور دیکھنے جائیں گئے

اسکے افسوس پر ہاں کر زوہان نے بعد میں آنکھ دبا کر فری کا مشورا بھی دیا جس پر ناز نے تو فورا پرجوشی سے ہاں کی لیکن ارمان نے زوہان کو گھوری ضرور ڈالی

یہ ہاد بھائی کہاں ہیں نظر نہیں آرہے

سب کی بیچ میں ہاد کی غیر موجودگی نوٹ کر وہ اپنی چائے کا سیپ لیتے ہوئے پوچھنے لگا

فرید بھائی کی طرف گئے ہیں کہہ رہے تھے تھوڑی دیر تک آجا ئیں گئے اوف ایک تو یہ میرے بھائی ان کو تو کام کہ علاوہ کچھ سوچتا ہی نہیں جب دیکھو بس کام کام اور کام انکے اتنا کام کرنے پر اور کوئی نا سہی مگر مجھے یقین ہے قائداعظم بہت خوش ہوگئے

عائرہ کہ جواب پر پہلے تو وہ تھوڑا چییڑا مگر پھر شرارتی ہوا جس پر سبھی اسکی بات پر ہنسنے لگے کیونکہ سچ میں اسے کام کہ بعد دوسرا خیال بھی کام کا ہی آیا تھا

***

اس وقت وہ اور فرید دونوں ایک ساتھ اسکے اپارٹمینٹ میں موجود تھے جب اپنے سامنے ٹیبل پر پڑی فائلز اور فرید کی بات پر اسکی ہیزلگرے آنکھوں میں یکدم سرخی پھیلی ماتھے کی تینی رگیں اس بات کی گواہی تھی کہ شاید جو بات فرید نے کی وہ اس کے لیے ناقابل فراموش تھی جیسے جیسے فرید فائل کہ ورک پلٹ کر اسے کچھ بتا رہا تھا ویسے ویسے اسکے چہرے کہ اور آنکھوں کہ تاثرات سرد سے سخت ترین ہوتے جارہے تھے

ناجانے ان دونوں کہ درمیان کونسی بات چل رہی تھی مگر جو بھی تھی ہاد کہ تاثرات اور فرید کی گرم جوشی اس بات کی صاف گواہی تھی کہ معاملہ کافی سیریس ہے

***

رات کو تقریبا ڈھائی بجے وہ کئی حد تک خود کو نارمل کرنے کہ بعد واپس گھر آیا تب تک سبھی اپنے اپنے کمروں میں جاکر سوچکے تھے اس لیے وہ بھی اپنی ٹائی کی نائٹ ڈھیلی کرتا بائیں بازو پر اپنا کورٹ ڈال کر کمرے میں آیا مگر سامنے اسے اب تک جاگتے دیکھ ٹھٹکا وہ شاید اسی کی واپسی کا انتظار کررہی تھی اسی لیے فورا بیڈ سے اٹھ کر اسکے قریب آئی جسکی تھکان غصہ اور سرد پن اسکے منموہنے چہرے کو دیکھتے ہی کہیں دور جاسوئے تھے اب اسکے چہرے پر نرمی تھی جو صرف اسکے لیے ہی تھی

اتنی دیر لگا دی آپ میں کب سے آپکا انتظار کررہی تھی اسکے بازو سے کورٹ لیکر صوفے پر رکھ وہ دوبارہ اسکے قریب ہوئے ٹائی کھولتے ہوئے پوچھنے لگی جو اسکی بات پر مسکرایا اور اسکے دو نوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیے ان پر محبت سے بوسہ دے کر اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگا جب میں دیکھنے کہ بعد وہ ہر شہ ہر غم بھول جاتا تھا

کیا ہوا آپ پریشان ہیں بھلے ہی وہ اپنی آنکھوں میں محبت لائے پریشانی چھپا گیا تھا مگر وہ بھی اسکی دیوانی تھی بنا ظاہر کیے بھی محظ ہلکی سی جھلک پر محسوس کرگئی کہ کوئی بات ہے

میری ہر پریشانی کا حل ہیں آپ

آپ کہ ہوتے ہوئے میں پریشان نہیں ہوسکتا

نہایت محبت سے اسکا روخسار سہلاتے ہوئے جواب دیا گیا جس پر وہ ہلکا سا مسکرائی

اسکی اس دلکش مسکراہٹ کو ہاد نے اپنے ہونٹوں سے ہلکا سا چھو کر محسوس کیا جو اسکی حرکت پر مزید گہری ہوئی

کیا بات ہے مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ جیسے آپ مجھ سے کچھ چھپا رہی ہیں اسکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک اب پھر و بلکل ویسی ہی تھی جیسی ہوسپٹل سے واپسی پر اس لیے اب کی بار وہ پوچھ ہی بیٹھا

ہممم

یہی سمجھ لیں

اپنے ہو نٹوں کو گہری مسکراہٹ کہ احاطے میں چھپائے اسنے گردن ہاں میں ہلا کر اسے تجسس میں ڈالا

کیا سمجھ لوں۔۔۔۔۔ ۔

یہی کہ میرے پاس آپ کہ لیے دو سرپرائیز ہیں اپنے لہجے میں بے انتہا تجسوس پیدا کر وہ اس کہ قریب سے ہٹ کر ٹیبل کہ پاس گئی اور اسکی فیورٹ رس ملائی کی پیالی پکڑ کر دوبارہ اسکے پاس آئی

اور کیا ہے یہ سرپرائز

اپنی آنکھوں کو ناسمجھی سے اچکا کر اسنے جیسے جاننا چاہا

بتاتی ہوں پہلے یہ کھائیں رس ملائی کا چمچ بھر اسکے منہ کہ آگئے کر اسنے بات کو طول دی جس پر ہاد نے آئیبروز اچکا کر چمچ منہ میں رکھا اور رس ملائی کھائی

اب بتائیں کیا سرپرائز ہے

وہی جسکا اپ کو بہت انتظار تھا

عا ئرہ۔۔۔۔ ۔

اچھا اچھا بتاتی ہوں اسکے دوبارہ بات کو طول دینے پر اس بار وہ وران ہوا جس پر وہ فورا مزید تجسوس پیدا کرنے کی بجائے اسکا ہاتھ پکڑ کر آئینے کہ سامنے آئی اور اسکے آگئے کھڑے ہوئے اسکو دونوں ہا تھ اپنے پیٹ پر باندھے جبکہ وہ ناسمجھی سے اسکی حرکتون کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا

آپ نے ایک خواہش ظاہر کی تھی اور اس خواہیش کو پورا ہونے کا انتظار بھی تھا

آئینے میں سے ہی اسکی آنکھوں میں دیکھتی وہ کہتے ہوئے روکی

سمجھیں اپکا انتظار ختم ہوا

ایک بار پھر وہ روکی اور ساتھ ہی کچھ کچھ سمجھ کر ہاد سلطان کی دھڑکنیں بھی

عرہا از کومینگ بابا ٹو بی

اپنے پیٹ پر اسکے ہاتھوں کا دباو ڈال آخر کار اس نے بتا دیا ہی دیا

سیرسیلی

جھٹکے سے اسکاروخ اپنی طرف کیے وہ حیرت اور خوشی دونوں کی ملی جولی کیفیت میں بولا جس پر عائرہ نے دونوں ہاتھ اسکے کندھے پر رکھ نم آنکھوں سے سر ہاں میں ہلایا کچھ آپ سے کچھ مجھ سے ہم دونوں کو ملا کر جو ایک ہو جو آپ کہ وجود کا حصہ ہو اور میرے وجود میں سانس لے وہ بہت جلد اس دنیا میں آنے والا ہے ہاد

ہماری اولاد

آپ بابا بننے والے ہیں ہماری عرہا کہ بابا

ایک الوہی خوشی تھی جو بیان کرتے ہوئے اسکے ہونٹوں اور لہجے سے پھوٹ رہی تھی جسکو سننے کہ بعد تو جیسے وہ پاگل دیوانہ سچ میں پاگل ہوا اسکے ماتھے سے ماتھا ٹکا ئے نا تو سمجھ آرہی تھی وہ رو رہا ہے اور نا سمجھ آرہی تھی کہ ہنس رہا ہے ہاد۔۔۔۔۔ ۔

ششش۔۔۔۔ ۔

ابھی کچھ مت بولیں ابھی بس خاموشی سے اس احساس کو محسوس کرنے دیں جسے محسوس کرنے کی خاطر پہلے دن سے میں نے کتنا انتظار کیا ہے وہ جو کچھ کہتی کہ اسنے فورا ٹوکا اور یونہی اسکے ماتھے سے ماتھا ٹکا ئے اسکے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر اپنے اس احساس کو محسوس کرنا چاہا جس نے اسے شوہر کہ بعد باب کہ عہدے پر فائز کیا تھا اسکے دل کی حالت عجیب تھی نا سمجھی آرہی تھی کہ خوش ہو نا سمجھ آرہی تھی کہ روئے وہ رونا بھی چاہتا تھا اور خوش بھی ہونا چاہتا تھا دل دھڑک تو رہا تھا مگر حالت کچھ الگ ہی تھی یہ خوشی جو آج اسے نصیب ہوئی تھی اس خوشی کو محسوس کرنے کہ خاطر اسنے تب سے انتظار کیا تھا جب پہلی بار عائرہ کہ لیے اس کہ دل میں احساس جاگا جب اسے محسوس ہوا کہ وہ اسے کتنا چاہتا ہے کس قدر دیوانہ ہے وہ اسکا تبھی اسنے سوچ کیا تھا کہ اسکی زندگی میں وہی شامل ہوگئی اور اگر اسکے بعد کوئی اور عورت شامل ہوئی تو وہ صرف اسکی بیٹی ہوگئی عرہا ہاد سلطان عرہا کا نام تو شاید اسی وقت سوچ لیا تھا اسنئ اور آج خدا کہ کرم سے اسکا یہ انتظار بھی پایا تکمیل کو پہنچا آج اسے اسکی زندگی کی یہ خوشی بھی میسر ہوگئی جس کہ بعد اب اسے اور خدا سے کسی خواہیش کی طلب نہیں تھی کئی لمحے یونہی اس خو بصورت احساس کو محسوس کر اسنے سر اٹھایا جب عائرہ اسکی آنکھوں کی نمی پر مسکرائی

دوسری خوشی کی خبر تو سن لیں اس سے بڑی اور کیا خوشی کی خبر ہوگئی عزیز من کہ آپ مجھے اولاد دینے والی ہیں میں باب بننے والا ہوں

اسکے اندر کی خوشی وہ اسکے لہجے سے باخوبی محسوس کرچکی تھی لیکن اسے مزید خوش بھی تو کرنا تھا اس سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے آپ صرف ایک کہ نہیں بلکہ دو دو بچوں کہ بابا بننے والے ہیں اسکی شرٹ کہ بٹینز کو انگلی کہ ساتھ چھتری وہ شرم سے گلنار ہوتی بول کر اپنے ہونٹ چبانے لگی جبکہ دو بچوں پر وہ یکدم سر پیچھے کی طرف گیرا اس قدر دلکشی سی قہقہہ لگا کر ہنسا کہ وہ اسکی مسکراہٹ کو شرمیلی نگاہوں سے دیکھتی رہ گئی

شکر الحمداللہ

والہانہ مسکراہٹ کہ ساتھ لبوں سے اللہ کا شکر ادا کر اسنے محبت سے عائرہ کو گلے لگایا جو اسکی خوشی میں خوش ہوئے اپنی ممتا کہ احساس کو محسوس کرنے لگی

***

ہاد بھائی میں آپ کو بتا رہا ہوں دوسرے بےبی کو نام میں خود رکھوں گا پھر چاہے آپ مانے نا مانے صبح ناشتے پر ہی ہاد نے سب کو یہ خوشخبری دے کر جیسے پرجوش کردیا تھا جس کہ بعد پورا سلطان میشن ایک بار پھر خوشی سے چہکا اور وہ بھی ایک ساتھ آنے والی دو خوشیوں پر سبھی بہت زیادہ خوش ہونے کہ ساتھ ساتھ ایکسایڈیٹ بھی تھے جبکہ زوہان نے بقا یدہ یہ اعلان بھی کردیا تھا کہ ایک نام تو الریڈی وہ سوچ چکا ہے تو دوسرا اب وہ خود ڈیسایڈ کرئے گا جس پر فلحال تو ہاد خاموش رہا مگر ناجانے اب وقت آنے پر کیا ہوتا

اچھا عائرہ بھابھی یہ تو بتائیں بےبی بے بے بوائز ہیں یا بےبی گرل یا پھر ایک گرل اور دوسرا بوائے

عائرہ کہ طرف دیکھے زوہان نے نہایت پر سوچ نگاہوں سے سوال کیا مگر اسکے سوال پر عائرہ کو بے حد شرم نے آن گھیرا

بتائیں نا بھابھی

مجھے نہیں پتہ ابھی زوہان

اچھا چلیں کو ئی نہیں جیسے آپ کو معلوم ہوا نا تو مجھے بتائے گا تاکہ میں کوئی اچھا یونیک سا نام سوچ لوں اسکے جواب پر سکون سے کرسی کی بیک کہ ساتھ ٹیک لگائے بیٹھ اسنے جیسے اسے بارو کروایا جس پر وہ محظ ہنستے ہوئے ہاں کرگئی

آپ کو بہت بہت مبارک ہو عائرہ بھابھی میری دعا ہے اللہ آپ کو اور بچوں دونوں کو اپنے حفظ ایمان میں رکھے اسکی طرف اپنائیت بھری مسکراہٹ کہ ساتھ دیکھتے ہوئے دعا نے مبارک دی جس پر عائرہ ہلکا سا مسکرائی مگر اپنی خوشی پر اسکی خالی پن پر افسوس ضرور ہوا جبکہ یہ کسک دعا کہ اپنے دل میں بھی ضرور اٹھی تھی کہ اگر آج سکی گود بھی بھری ہوتی تو گھر میں دو نہیں تین بچوں کہ انے کیا خوشی منائی جارہی ہوتی مگر خیر اپنی کسک کو اسنے چہرے پر محسوس نا ہونے دیا بلکہ عائرہ اور ہاد کی خوشی میں خوش مسکراتی رہی

***

آپ پریشان نہیں ہوں امی میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھوں گئی آپ بس بابا اور اپنی فکر کریں باقی میں ٹھیک ہوں اس وقت وہ اپنے آفیس میں بیٹھی تھی جس پر آسیہ بیگم نے کال کرکہ پہلے تو اسے ڈھیر ساری دعا اور مبارک باد دی اور اسکے بعد ہدایت اور اپنا خیال رکھنے کی تلقین بھی کررہی تھی جس پر ان کی تلفوییوں پر صرف ہنسے جارہی تھی

جی ٹھیک ہے

اوکے اللہ حافظ مزید دس منٹ اور ماوں والی ہدایات دے انہوں نے کال بند کردی جس کہ بعد وہ ابھی فون ٹیبل پر رکھ کر کچھ اور کرنے ہی لگی تھی کہ آفیس کا ڈور نوک ہوا جس پر اسنے اندر آنے کی اجازت دی

اسلام علیکم کیسی ہے میری پیاری دوست اور فیوئچر ما ما ٹو بی اجازت ملنے پر کسی اور کی بجائے فارس ہشاش بشاش سا چلتا ہوا اندر آیا اور آتے ہی شرارت سے بولا کہ اسکی شرارت پر اور ماما ٹو بی کہنے پر عائرہ سمجھ گئی تھی کہ اسے بھی معلوم ہوگیا ہے اللہ کا شکر ہم ٹھیک تم سناو کہاں تھے اتنے دن نا کوئی خبر نا کوئی اطلاع امی بتا رہی تھی تم اپنے دوستوں کہ ساتھ ناردن ائیریاز گھومنے گئے ہو کیسا رہا پھر ٹرپ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسے کرسی کی طرف اشارہ کرکہ بیٹھنے کا بول اسنے اسکے ٹرپ کہ بارے میں جاننا چاہا

کمال کی قسم سے وہاں پر اتنی خوبصورت خوبصورت لڑکیاں تھی کہ کیا بتاو بلکہ تین چار نے تو بقا یدہ اپنا نمبر بھی دیا ہے کرسی پر بیٹھ وہ نہایت چھچورے پن کا مظاہرا کرتے ہوئے آنکھ دبا کر بولا کہ عائرہ اسکی حرکت پر صرف جھٹک کر مسکرا ہی دی

تم کبھی نہیں سدھرنے والے اچھا خیر بتاو یہاں کیسے آئے

ہاں میں نے سوچ لیا ہے کہ میں تمہارے ہو پسٹل میں ہی جوب کروں گا سو بس یہ اپنی سی وی سبمیٹ کروانے آیا تھا

اپنی سی وی کی فائل اسکے سامنے رکھ اس بار سنجیدہ ہوئے اسنے اپنے آنے کی وجہ بتائی کم اون فارس مجھے تمہاری کوالیفکیشن اور گریڈز کہ بارے میں بہت اچھے سے پتہ ہے اس لیے اس سب کی ضرورت نہیں

فائل کو اوپن کرکہ دیکھنے کی بجائے الٹا اسنے وہ فائل دوبارہ اسکی طرف کھسک اتے ہوئے کہا جو اسکے پریقین لہجے پر ہنسا ای نو یار بٹ رولز بھی تو فالو کرنے پڑے گئے نہ اب تم میری دوست اور کزن ہو تو اس بات کہ بنا پر ہم رولز تو بریک نہیں کرسکتے

ہاں یہ تو ہے چلو میں تمہا ری سی وی سبمیٹ کرلیتی ہوں لیکن اگر تم چاہو تو کل سے جوائن کرسکتے ہو

کل سے کیوں آج سے نہیں کرسکتا کیا

نہایت سنجیدگی کہ ساتھ اسنے ایسے جازت طلب کی کہ جیسے ناجانے کیا ہو

اسکی سنجیدگی پر وہ مسکرائی اور انٹرکام پر ایک نمبر ڈائل کرنے لگی

میرے آفیس میں آئیں

کسی ہوٹ گائیڈ کو بلانا تاکہ میں تھوڑا انجوئے بھی کرسکوں اسکے انٹرکام واپس رکھنے پر وہ فورا شرارتی لہجے میں بولا کہ تبھی ڈور ناک کرکہ ایک چھپس ستائس سالہ لڑکی اندر آئی جسکو دیکھ فارس کی آنکھیں چمکی

رابعہ یہ ڈاکٹر فارس ہیں انہوں نے ہوسپٹل آج ہی جوائن کیا ہے آپ انہیں سرجری رومز اور پورا ہوسپٹل وزٹ کروا دیں اور ساتھ ہی سارے سٹاف کہ ساتھ انکا تعارف بھی کروا دیں فارس کہ طرف ہاتھ کا اشارہ کر اسنے رابعہ کو اسے ہوسپٹل اور سٹاف سے ملوانے کا کہا جو بڑے ہی دل پھینک عاشقوں کی طرح اپنی شیو کو ہلکا ہلکا کھجاتے ہوئے را بعہ کو دیکھ رہا تھا جیسے پہلی بار کوئی لڑکی دیکھی ہو

اوکے چیف

چلیں ڈاکٹر

عائرہ کو اوکے بول رابعہ نے اسے اپنے ساتھ چلنے کا کہا جو فورا اپنی ٹی شرٹ ٹھیک کرتے ہوئے کھڑا ہوا اور اسکے پیچھے نکلتے ہوئے پلٹ کر عائرہ کو آنکھ مارنا نا بھولا جبکہ وہ صرف اسکی چھچو ری حرکتوں پر ہنس ہی رہی تھی جانتی تھی وہ اپنا فلرٹ کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتا لیکن جو بھی تھا چاہے وہ جتنا ہی شرارتی اور فلرٹی تھا مگر اپنے کام اور فیملی کہ لیے بہت زیادہ لویل تھا

***

مہرو

مہرو کہاں ہو یار

انتہائی ہر بڑی والے انداز میں مہر ماہ کہ کمرے میں آئے وہ اونچی اونچی اسے پکارنے لگی جو اسکی اس قدر ہر بڑی پر واشروم میں سے نکل کر باہر آئی

کیا ہوگیا ہے زوبی تم تو ایسے حفا رہی ہو جیسے خداناخاستہ کوئی جنگ چھیڑ گئی ہو

جنگ کو چھوڑو تمہیں پتہ ہے نیچے کون آیا ہے

ایک ہاتھ اپنے سینے پر رکھ کر سا نس بحال کرتی وہ اس قدر حیرت زدہ لہجے میں بولی کہ مہرماہ مشکوک ہوئی

کون آیا ہے

یار دامیر انکل

کیا۔۔۔۔ ۔

ہاں انکل آئے ہیں اور انکے ساتھ دعا انوشہ زوہان اور ارشان سر بھی

اگر انکی اچانک آمد پر حیران زوبیہ ہوئی تھی تو شاک مہرماہ کو بھی لگا

وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ سب یہاں کیوں آئیں ہیں یہ تو مجھے نہیں پتہ لیکن ہو نا ہو مجھے شک پڑ ہے کہ وہ سب لوگ یہاں کہیں فیضان کا رشتہ تو نہیں لے کر آئے

کس کہ لیے اسکی بات کو سمجھے بغیر وہ کڑوا سا منہ بنا کر ناسمجھی سے بولی کہ اسکی ناسمجھی پر زوبیہ نے کس کہ تھپڑ اسکے بازو پر مارا

تمہارا پاگل اور کس کا

دماغ تو نہیں خراب ہوگیا تمہارا بھلا وہ میرے لیے فیضان کا رشتہ کیوں لائیں گئے

اسکی بات پر فورا انکار کرتے ہوئے وہ دو قدم دور ہٹ کر حیرانگی سے بولی جبکہ کہیں نا میں یہ بات سوچ کر دل میں گدگدی ضرور ہوئی

لو یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے اور بھلا وہ لوگ یہاں کیوں آئیں گئے

اپنا دماغ نا تھوڑا کم چلاو اور چلو دیکھتے ہیں جاکر آخر وجہ کیا ہے اسکو جھاڑ پلائے وہ اپنا دوپٹہ بیڈ سے پکڑ کر کندھے پر اوڑ ھتی کمرے سے باہر نکلی کہ زوبیہ بھی ناک منہ چڑہاتی اسکے پیچھے ہی نکلی

وہ دونوں آگے پیچھے ڈرائنگ روم میں آئی تو وہ سبھی باتیں کرنے میں مصروف تھے جس پر مہرماہ پہلے دامیر سلطان اور پھر سب کو سلام کرکہ انوشہ کپ ساتھ ہی بیٹھی اور آنکھوں کہ اشارے سے زوہان سے پوچھنا چاہا کہ ماجرہ کیا ہے جسکا جواب اسنے بھی آنکھوں سے ہی صبر کا دیا نوید صاحب اب جب مہرماہ بیٹی اور زوبیہ بیٹی بھی یہاں آگئی ہیں تو میں چاہتا ہوں کہ جس بات کہ لیے آج ہم سب یہاں حاضر ہوئے ہیں اس بات کا آغاز کیا جائے ان دونوں کہ آنے کہ تھوڑی دیر بعد ہی دامیر سلطان نے بلند آواز میں نوید صاحب کو مخاطب کیا جنہوں نے مسکراتے ہوئے انہیں بولنے کی اجازت دی

جی جی سلطان صاحب آپ کہیں میں یہاں آپ کہ پاس آپ اپنے بیٹے فیضان کہ لیے آپکی بیٹی زوبیہ کہ رشتے کہ لیے حاضر ہوا مجھے امید ہے آپ مجھے خالی ہاتھ نہیں لٹا ئیں گئے نہایت پرخلوص لہجے میں انہوں نے اپنی بات ان سب کہ سامنے رکھی جس پر سبھی کو یکدم شاک لگا وہاں صرف بشر ا بیگم اور نوید صاحب تھے جو ابھی بھی بالکل پرسکون تھے مگر انکے برعکس مہرماہ کی جگہ زوبیہ کہ نام پر زوہان دعا انوشہ ارشان مہرماہ یہاں تک کہ زوبیہ خود بھی کافی حیران ہوئی کیونکہ ان سب کہ مطابق یہ رشتہ مہرماہ کہ لیے ہونا چاہیے تھا بلکہ وہ سبھی اسی امید پر آئے تھے مگر اب دامیر سلطان کی بات پر جیسے حیرت زدہ ہوئے ایک منٹ بابا آپ کو شاید غلطی ہوئی ہے ہم سب یہاں زوبیہ نہیں بلکہ مہرماہ کہ لیے آئیں ہیں زوہان نے بقائدہ دامیر سلطان کو بول جیسے انہیں بتانا چاہا کہ وہ غلط بول گئے ہیں

غلطی مجھے نہیں بلکہ تمہیں ہوئی ہے کیونکہ فیضان نے مجھے زوبیہ کا رشتہ مانگنے کو ہی کہا تھا دامیر سلطان نے ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ اسکی غلط فہمی دور کی جو یکدم مہرماہ کی طرف دیکھنے لگا جو حیران اور شاک سی نظریں جھکا کر بیٹھ تھی

بھلے ہی مہرماہ نے بقائدہ خود بول کر ان سب کو نہیں بتایا تھا مگر وہ سبھی کہیں نا کہیں اسکی پسندیدگی کہ بارے میں جانتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ اب اچانک بازی پلٹنے پر وہ سبھی حیران ہوئے ابھی وہ مزید کچھ کہتنا کہ ارشان نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے خاموش رہنے کا کہا جو انوشہ کی طرف دیکھتا خاموش ہوگیا

مجھے خوشی ہے سلطان صاحب کہ آپ نے ہمیں اس قابل سمجھا لیکن اگر آپ برا نا مانیں تو میں کچھ وقت چاہوں گا کیونکہ میں جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا بڑی ہی رسا نیت کہ ساتھ نوید صاحب نے سوچنے کا وقت مانگا کیونکہ معاملہ انکی بیٹی کا تھا وہ جلدبازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے تھے ارے کیوں نہیں میں سمجھ سکتا ہوں آپ جتنا چاہے وقت لے لیں مجھے کوئی عتراض نہیں بس سوچ سمجھ کر جواب ہاں میں ہونا چاہیے میں بچوں کی شادی میں زیادہ تاخیر نہیں کرنا چاہتا جی جی ضرور انشاءاللہ ایک دو دن تک آپ کو جواب مل جائے گا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.