گھر واپس آنے کہ بعد وہ جان بوجھ کر عائرہ کہ پاس بیٹھی باتیں کرتی رہی اور اب جب سے کمرے میں آئی تھی تب سے ٹیرنس پر موجود جھولے پر پاوں لٹکا کر بیٹھی جھولا جھول رہی تھی وہ کل رات سے اسکی ڈانٹ کی وجہ سے اس سے خفا تھی ایک تو اسکے خفا ہوجانے پر سب سے زیادہ مسئلہ ارمان سلطان کو اسکی خاموشی سے ہوتا کیونکہ وہ جب بھی اس سے سے خفا یا ناراض ہوتی تو بولنا یا بات کرنا ہی بند کردیتی تھی اور اسی عادت پر بےبس ہوئے وہ زیادہ دیر اسکی خاموشی برداشت کرہی نہیں پاتا تھا اسکو تو عادت سی ہو گئی تھی ہر وقت اسکی میتھی شراتیں اور مصوم سی باتیں سننے کی
اندر چلیں ناز باہر بہت سردی ہورہی ہے خامخا میں آپ کو ٹھنڈ لگ جائے گئی چند لمحے انتظار کہ بعد وہ خود ہی اسکے پاس آکر اپنا ہاتھ پھلا تے ہوئے بولا مگر وہ بنا کوئی ری آیکٹ کیے خاموشی سے نظریں پھیر گئی
اور اسکا یوں نظریں پھیر نا ارمان سلطان کو آنکھیں گہما مے پر مجبور کرگیا
ناز۔۔۔ ۔ اب کی بار اسکا لہجہ تنبیہ تھا لیکن وہ بھی زیدی تھی ٹس سے مس نا ہوئی تو بس پھر اسے آسان حل یہی لگا
وہ جھکا اور بنا کچھ سننے سنانے کہ سیدھا اسکو اپنی باہوں میں بھر چکا تھا جو اسکے گود میں اٹھانے پر غصے سے چھپپٹائی
چھوڑیں ہمیں مان نیچے اتاریں
ہم نے کہا ہمیں نیچے اتاریں بے حد غصے سے اپنی ناک کو ہھلائے وہ اپنے ہاتھ زور سے زور سے اسکے کندھوں پر مارتی اترنے کی کوشش کرنے لگی مگر وہ بنا اسکی مزاہمت اور غصے پر کان دہرے کمرے کہ اندر آیا اور آکر سیدھا اسے بیڈ پر لیٹا ئے خود بھی اسکے ساتھ لیٹا
آپ کو سمجھ نہیں آرہی ہم آپ سے کہہ رہے ہیں پیچھے ہٹے
غصیلی انکھوں سے اسکی آنکھوں میں دیکھتی وہ اپنے نازک ہاتھ اسکے چوڑے سینے پر رکھ کر خود سے پیچھے ہٹانے کی ناکام سی کوشش کرنے لگی مگر کہاں وہ چوری جسامت رکھنے والا بھرپور مرد اور کہاں وہ چھوئی موئی سی نازک جان
ہٹے پیچھے مان ورنہ ہماری سان۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بھی وہ مزید مظاہمت کرتے ہوئے سانس روکنے کی شیکایت کرتی کہ ارمان نے اس سے پہلے ہی اپنے طریقے سے اسکی سانسیں روکی آج دوسری بار اسکی حرکت پر بالکل شا کڈ آنکھیں کھولیں اسے اپنے ہونٹوں پر جھکا دیکھتی رہی اسنے آنکھیں بند نہیں کی بلکہ یونہی پوری آنکھیں کھول سمجھنے کی کوشش کرنے لگی کہ آخر ہو کیا رہا ہے اسکے دل کی حالت اسکے لمس پر ایک بار پھر سے عجیب ہوئی وہ دھڑک تو رہا تھا مگر بہت تیزی سے روخسار بنا سمجھے بھی اسکے لمس پر لال ٹماٹر کی طرح سرخ ہوئے وہ کئی لمحے یونہی نرمی سے اسکے ہونٹوں کی میٹھاس کو محسوس کرتا رہا کئی لمحے بعد جب پیچھے ہٹا تو وہ بالکل شا کڈ سی پوری آنکھیں کھول صرف اسکو دیکھی ہی جارہی تھی جس پر ارمان اسکی حیرانگی پر ہنسا اور اس بار اسکی حیرانگی کو دور کر کہ محسوس کروانے کی خاطر فوبارہ جھکا مگر جھکنے سے پہلے اسنے دو تین بار بڑی ہی محسور کن طریقے سے اسکے ہونٹوں کو اپنے لبوں سے سہلایا کہ وہ اس بار اسکے اس قدر نرمی سے چھونے پر گد گدا تے ہوئے ایک عجیب سے آحساس کہ یہت فورا آنکھیں بند کرگئی
م۔ مان
جی مان کی جان
اسکی پکار پر وہ بڑی ہی محبت کہ ساتھ بولا
ہ۔ ہمیں بہت عجیب لگ رہا ہے
اسکے عجیب پر وہ مسکرایا مگر ظایر نہیں ہونے دیا
عجیب مطلب۔۔۔۔ ۔
وہ اسے مزید بولنے پر اکسایا گیا ہمارا دل بہت زور زور سے دھڑک رہا ہے اور پیٹ میں بھی پتہ نہیں کیا ہورہا ہے اور دیکھیں ابھی جب آپ نے ہمیں کس کیا تو ہمارے ہاتھ پاوں بھی ٹھنڈے ہو گئے
انتہائی مصومانہ انداز میں اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بتاتی وہ آخر میں اپنے دونوں ہاتھ اسکے سامنے کرکہ یقین دیلانے لگی جبکہ وہ اسکی حالت کو بہت اچھے سے سمجھتا اسکے ماتھے سے ماتھا ٹکا کر گہرا مسکرایا
یہ آپ کہ مان کی محبت کا اثر ہے مان کی جان جو فلحال تو آپ سمجھ نہیں پارہی مگر پریشان نہیں ہوں بہت جلد آپ سب سمجھ جائیں گئی بڑی ہی محبت سے وہ اسکے کان کہ پاس جھک کر بولا مگر وہ اسکی بات کا مطلب بالکل ناسمجھی چلیں اب مزید مت سوچیں اس بارے میں بلکہ سوجائیں صبح آپکو کالج بھی تو جانا ہے بری ہی چالاکی کی ساتھ وہ اسکا دیہان ناراضگی سے ہٹا کر خود میں لگا چکا تھا جو سچ میں یہ بھولتی کہ وہ اس سے خفا تھی اپنی عجیب ہوتی حالت کو سوچتی نیند کی وادیوں میں اتر گئی اور وہ یونہی اسکی بھنی بھنی خاشبو کو سانسوں میں بھرے خود بھی سونے کی کوشش کرنے لگا
***
آج کی صبح ان سبھی کی زندگیوں میں کافی خوشگوار اور ترو تازہ تھی ایک طرف عائرہ آج اپنے ہوسپٹل کی اوپننگ کی خاطر بہت زیادہ اکسائیڈیٹ تھی تو دوسری طرف ارشان کل رات اسکے ساتھ گزری خوبصورت شام کہ بعد کافی دنوں بعد خوش اور پرسکون تھا تیسری طرف ارمان اسکی قربت میں گزری صرف چند پیش قیمتی گھڑیوں پر ہی خوش ہوئے جارہاتھا وہی ناز سونے کہ بعد اٹھی کل رات کہ بارے میں جیسے سب بھول گئی تھی کہ رات کو کیا ہوا اور وہی چھوتی طرف سب سے زیادہ روشن اور خوشگوار صبح تو زوہان سلطان کی تھی جو پوری رات برستی بارش کی طرح اپنی محبت کو اپنے بے پناہ محبت سے بھگوتا رہا صبح اٹھنے کہ بعد وہ خود کو جیسے مکمل اور پیش قیمتی محسوس کررہی تھی
ہشاش بشاش سا وہ تیار ہوکر باہر آیا تو اسے کیچن میں اپنے لیے ناشتہ بناتے پایا
صبح بخیر جان جہاں
بڑی ہی محبت کہ سا تھ اسکے قریب آکر اسنے اب سب پہلے اسکے ماتھے پر عقیدت بھرا بوسہ دے کر اپنے نئے دن کا آغاز کیا جو اسکی حرکت پر شرمیلی سی مسکراہٹ کہ ساتھ سر جھکا گئی اسکا یہ نیا نکھار نکھار اور شرمایا سا روپ زوہان سلطان کی آنکھوں کو خیز باد کرگیا اسکے انگ انگ میں جھلکتی کل رات کی قربت کا اثر باخوبی نظر آرہا تھا آج وہ خوش تھی اور یہ خوشی اسکی آنکھوں سے بھی باخوبی عیاں ہورہی تھی جس کو محسوس کر وہ پرسکو ہوئے مسکرایا
جب بغور سر تا پیر اسکو دیکھنے پر نظر اسکی ناک میں پہنی نوز پن پر اٹکی اب تک اسکی ناک میں سونے کی بالی موجود تھی لیکن آج وہ اس بالی کو اتار کر اسکے دے تحفے کو مول بخش گئی تھی جو اسکی ناک میں چمکتی واقعی بہت پیاری لگ رہی تھی لائیت اور ڈارک پینک کلر کہ خوبصورت سے کرتے میں وہ سادگی میں بھی کمال ڈھا رہی تھی یقین جانے نوش آپ کو یوں اپنے لیے ناشتہ بناتے دیکھ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ورنہ قسم سے کل تک جب بھی میں عائرہ بھابھی اور دعا بھابھی کو اپنے بھائیوں کہ لیے ناشتہ بناتے دیکھ تو صرف میرا دل ہی چلتا تھا کہ ناجانے کب میری شادی ہوگئی اور آپ بھی بالکل ان دونوں کی طرح ہی روازنہ اپنے پیارے پیارے ہاتھوں سے میرے لیے ناشتہ بنا ئے گئی نہایت دل جلے انداز میں پہلے اپنے بھائیوں کی خوقسمتی پر منہ بنائے آخر پر آج وہ اپنی خوقسمتی پر خوش ہوئے بغیرر نا رہ سکا جبکہ اسکی جیلسی اور بار بھی انوشہ محظ سر جھٹک کر مسکرا دی اور ناشتہ سامنے ٹیبل پر لگایا کہ زوہان فورا پرجوش ہوکر اپنی کرسی پر بیٹھا اور اسکے بیٹھنے تک کا انتظار کرنے لگا جو چائے کیٹل میں ڈال کر دوبارہ باہر آئی اور دو کیوں میں چائے ڈال کر ایک کپ اسکے سامنے رکھا اور ایک اپنے سامنے رکھ کر اپنی جگہ پر بھی گئی جو اسکے بیٹھتے ہی ناشتہ شروع کرچکا تھا اور آج پہلی بار اپنی بیوی کہ ہاتھ لا لز یز ناشتہ کر اسکا دل جیسے ہواوں میں اوڑا بھئی اب وہ شادی شدہ تھا اور خیر سے اب روازنہ اسکی بیوی بھی اسکے لیے ناشتہ بنانے والی تھی یہ بات ہواوں میں اوڑنے کہ لیے کافی تھی
قسم سے یار ناشتہ بہت مزے دار ہے
بنا ہاتھ روکے وہ لگاتار کھاتے ہوئے اسکی تعریف بھی کرتا گیا جو اپنا ناشتہ کرتے ہوئے صرف اسکی تعریفوں پر ہنس رہی تھی اچھا یار آپ ناشتہ ختم کرنے کہ بعد تیار ہوجائے گا آج عائرہ بھابھی کہ ہوسپٹل کی اوپننگ ہے اس لیے ہمیں وہاں جانا ہوگا
یاد آنے پر وہ فورا ناشتہ کرتے ہوئے بولہ جس پر وہ سر ہلا گئی
اور ہاں اس کہ بعد ہم دونوں واپسی پر سلطان میشن ہی جائے گئے تو جو ضروری سامان ہو وہ بھی گاڑی رکھوا دیجے گا ٹھیک ہے
جی۔
***
ہوسپٹل کی اوپننگ کافی اچھی رہی تمام شیئر ہولڈرز ہوسپٹل میں کام کرنے والے ڈاکٹر نر سس اور گھر کہ تمام لوگوں نے شرکت کرکہ اسکی خوشی کو مز ید دو بلا کیا وہ بہت زیادہ خوش تھی کہ سب کچھ بالکل ویسا ہی ہوا جیسا اسنے سوچا تھا اب بس اسے اپنی قابلیت اور محنت دیکھا کر اے ایم ہوسپٹل کو اسکی بلندیوں تک پہنچانا تھا جسکا خواب وہ شروع وقت سے دیکھتی آئی تھی
گونگرایچولیشنز ڈاکٹر عائرہ ائی ہوپ سو کہ آپ اس ہو پسٹل کو بہت اچھے سے مینج کریں گئی اور بہت جلد یہ ہوسپٹل باقی ہوسپٹلیز کو اپنے نام اور قابلیت کی وجہ سے ٹکر بھی دے گا ڈاکٹر عارف جنہوں نے اسے گائیڈ اور کافی سارا ایکسپرینس دیا تھا وہ بہت پرجوش اور پریقینی سے آکر بولے جس پر وہ سر ہلا کر مسکرائی
انشاءاللہ ڈا کٹر میں اپنی پوری کوشش کروں گئی
مجھے آپ سے یہی امید ہے وہ عمر میں اس سے زیادہ بڑے نہیں تھے لیکن ایکسپیرنس انکا اس سے تھوڑا زیادہ تھا اسی لیے وہ اسے ایپریشیڈ کرکہ وہاں سے چلے گئے
گونگرایچولیشنز عرو
بہت بہت مبارک ہو تمہیں تمہارے ہوسپٹل کی
وہ ابھی گئے ہی تھے کہ فارس اسکے چاچو کا بیٹا اور اسکا کلوز فرینڈ پلس کزن اسکے گلے آکر لگتے ہوئے بولا جس پر عائرہ کو اسکا گلے لگنا تو ناگریز نا لگا کیونکہ ان دونوں میں اتنی پونڈ ینگ تھی کہ وہ دونوں ہنسی مزاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اکثر گلے یا ٹچ کرلیا کرتے تھے مگر بےشک ان دونوں کی انڈر سٹینڈ ینگ کافی اچھی تھی لیکن اس کہ باوجود فارس کا یوں عائرہ کہ گلے لگنے اور عائرہ کا مسکرا کر اسکے گرد بازو باندھنا دور موبائل پر کسی سے بات کرتے ہاد سلطان کی آنکھوں میں مرچیاں ضرور گھول گیا تھا وہ اچھے سے واقف تھا فارس اور عائرہ کی دوستی سے اور اکثر کئی بار ان دونوں کی ایسی شرارتیں بھی دیکھ چکا لیکن اس بار اسکا یوں اپنی بیوی کو گلے لگایا اور اپنی بیوی کا مسکرا دینا اسے ناگریز ضرور گزارا تھا پھر بھلے اس کہ پیچھے اٹینشنز غلط نہیں تھی
تھنکیو سو مچ لیکن میں ناراض ہوں تم سے تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ تم واپس آرہے ہو فارس اپنی ہائیر سٹڈیز کی وجہ سے لندن گیا ہوا تھا اور اب تقریبا تین سال بعد واپس آیا تھا یار میں نے سوچا تھا اچانک جاکر تمہیں سرپرائز دوں گا لیکن دیکھو ہر بار کی طرح الٹا تم نے ہی مجھے سرپرائیز کردیا
اسکا اشارہ ہوسپٹل کی طرف تھا جس کو سمجھ عائرہ مسکرائی
یہ تو صرف ہاد کی وجہ سے ممکن ہے ورنہ ابھی میرا تو ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ایک نظر اسکی طرف اٹھائے وہ نہایت محبت سے اسکو بتانے لگی جو اسکی آنکھوں اور لہجے دونوں میں صاف جھلکتی ہاد کہ لہے محبت اور عزت پر مسکرایا
ا، ہمم لگتا ہے ہما رے بھنوئی صاحب کافی محبت کرتے ہیں میری دوست سے اسکے کندھوں کہ گرد بازو پھلا ئے وہ جان بوجھ کر شرارتی لہجے میں اسے چھیڑنے لگا جو غصہ کرنے کہ بجائے اترا کر سر ہلا گئی
بالکل کوئی شک۔ ۔
نہیں یار اس سب کہ بعد تو کوئی شک کی گنجائیش باقی ہی نہیں رہتی
اچھا ویسے میں کیا سوچ رہا ہوں کہ کیونکہ جوب کہ کیے تمہارے ہی ہوسپٹل میں اپلائی کردوں اسی بہانے اپنی دوست کی ہیلپ بھی کردوں گا اور مجھ بیچارے کا روز گار بھی چل جائے گا نہایت پر سوچ انداز میں اسکو چھوڑ وہ اسکے سامنے کھڑے ہوئے بولا اور پھر شرارت سے خود کو بیچارہ بھی بول گیا جسے اسکی بات پسند بھی آئی مگر بچیارہ کہنے پر آنکھیں بھی گہمائیں
ویسے یہ آئیڈیا برا تو نہیں تم چاہو تو اے ایم ہوسپٹل میں جوب کرسکتے ہو
چلو سوچتے ہیں ویسے مجھے یہ تو بتاو کہ یہ اے ایم ہوسپٹل کا مکمل تعارف کیا ہے
اسکے پوچھنے پر عائرہ نے دوبارہ اسکی طرف دیکھا مگر وہ وہاں نہیں تھا شاید کہیں جاچکا اور پھر دوبارہ فارس کی طرف متوجہ ہوئی
اے ایم مطلب عرہا میڈیکل ہوسپٹل
عرہا کون۔۔ ۔
فارس نے ناسمجھ انکھوں سے مزید پوچھا جس پر عائرہ سر جھکا کر گہرا مسکرائی
مائے فیوچر ڈاٹر۔۔۔ ۔
اوو
فیوچر ڈاٹر پر اسنے بہت ہی متاثر ہوئے اووو کو لمبا کھنچا
نائس یار ایم شیور کہ یہ نام ضرور ہاد نے ہی سوچا ہوگا ہے نا
اسکے تو کے پر اسنے مسکراتے ہوئے سر ہاں میں ہلایا نائس میری دعا ہے کہ بہت جلد تم آپنے ڈریم کو بالکل اسی طرح پورا کرسکو جس طرح تم چاہتی تھی
اس بار وہ تھوڑا سیریس ہوکر بولا کیونکہ بہت اچھے سے عائرہ کہ ڈریمز کہ بارے میں جانتا تھا یہاں تک کہ اسنے بھی میڈیکل کی پڑھائی ہی کی تھی مگر اسکی ڈگری باہر کی اور عائرہ کی ڈگری یہی کی تھی
***
آپ جلدی واپس کیوں چلے گئے تھے
اسکے ساتھ آکر بیٹھتے ہوئے وہ اس سے اسکے جلدی جانے کہ بارے میں پوچھنے لگی جو موبائل ہاتھ میں پکڑے ناجانے کہاں مصروف تھا
ضروری کام تھا اس لیے
بنا اسکی طرف دیکھے سرسری سا جواب آیا
جبکہ وہ پہلی بار اسکے بنا خود کو دیکھے جواب دینے پر حیران ہوئی اس نے نوٹ کیا تھا کہ وہ جب سے واپس گھر آیا تھا تب سے نا تو اسے بولا رہا تھا اور ناہی اسکی طرف دیکھ رہا تھا
ناراض ہیں آپ
اسکے سرسری سے جواب پر وہ کچھ پریشان ہوئی اس بار اسنے نگاہیں موبائل کی سکرین سے ہٹا کر اس پر جمائی جو اب بھی انہی کپڑوں میں موجود تھی جو صبح اس نے پہنے تھے
آپ نے چینچ نہیں کیا
اسکے سوال کو نظر انداز کر اسنے اپنا سوال کیا مگر اسکا لہجہ بالکل سیریس تھا
نہیں کیوں
آنکھوں میں ناسمجھی لیے پوچھا گیا
کچھ نہیں جائیں اور چینج کرکہ آئیں
رات کہ بارہ بجے اسکی فرمائیش پر وہ ہکا بکا ہوئی کہ اس وقت وہ چینج کیوں کرئے
جی
جی کیا جائیں اور جاکر چینج کریں
اسکے حیران جی پر وہ دوبارہ اپنی بات پر زور دیتے ہوئے بولا کہ وہ کافی دیر یونہی حیرانگی سے اسکو دیکھتی رہی لیکن پھر اسکے ایک دم سنجیدہ انداز پر بنا حبس کیے اٹھی اور اپنی وارڈ ڈرواپ میں جاکر چینج کرنے لگی
ٹھیک پانچ منٹ بعد وہ فروزی رنگ کی ڈھیلی ڈھالی شوار قمیض میں باہر آئی تو اسے اپنے ہی انتظار میں بیڈ پر لیٹا پایا اسکو دیکھ اسنے یونہی لیٹے لیٹے ہاتھ بڑھایا جو اسکا ہاتھ تھام گئی کہ ہاد نے کھینچ کر اسے اپنے اوپر گیر ایا اور پھر بیڈ پر دوسری جانب لیٹا ئے خود اسکے اوپر آیا جبکہ وہ بس حیران نگاہوں سے اسے دیکھتی رہ گئی جس کہ چہرے پر اب تھوڑی دیر پہلے والی سنجیدگی بالکل نہیں تھی بلکہ اب تو وہاں ہمیشہ اسکو دیکھنے کہ بعد رہنے والی نرمی اور محبت چھائی تھی جسکی وہ عادی ہوچکی تھی میں آپ کے قریب کسی اور کو برداشت نہیں کرسکتا عائرہ اس لیے دوبارہ خود کو چھونے کی اجازت کسی بھی اور کو مت دیجے گا
اسکی گردن میں چہرا چھپائے وہ سختی سے اسکے گرد اپنا حصار قائم کرتے ہوئے اورنگی دیتے ہوئے بولا مگر اسکی ورانیگی کی وجہ اسے بالکل سمجھ نا آئی
سسس وہ ابھی اس سے کچھ پوچھتی کہ اس سے پہلے ہی اسکے دانتوں کی چھین کندھے پر محسوس کرکہ سسکی
آج پہلی بار محبت جتا تے ہوئے اسنے اسے دانتوں کی چھین دی تھی جس پر وہ سختی سے اسکے کندھوں سے اسکی شرٹ دبوچتے ہوئے سسکی مجھے بہت برا لگا آج آپ کہ کزن کا یوں آپکے قریب اکر گلے لگنا اور آپکا روکنے کی بجائے مسکرا دینا
سر اٹھا کر اسکی آنکھوں میں دیکھ اخر کار وہ اصل بات کہہ ہی گیا جبکہ اصل وجہ اب جان کر وہ اسکی جیلسی اور پوزیزونس پر ناچاہتے ہوئے مسکرائی
لیکن ہاد وہ
میں جانتا ہوں آپ دونوں کی انڈرستنڈینگ بہت پورانی ہے اور آپ دونوں کی نیت کی میں کھوٹ نہیں لیکن اس کہ باوجود عائرہ کسی بھی اور کا آپ کہ قریب آنا آپکو چھونا مجھے پسند نہیں ہے مجھے گوارا نہیں کہ کوئی اور آپ کو چھوئے پھر چاہے وجہ کوئی بھی ہو اس لیے پلیز دوبارہ اسے خود کو چھونے کی اجازت مت دیجے گا میں ہر بار برداشت نہیں کرسکوں گا اس کی بات بیچ میں کاٹ وہ نہایت سنجیدہ نگاہوں سے بولتے ہوئے اسے دوبارہ وارن کرنے لگا کہ اب وہ دوبارہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے دے جس پر عائرہ کو وہ منظر یاد آیا جب شادی سے پہلے ہوسپٹل کہ باہر ایک لڑکے نے انجانے میں اسکا ہاتھ پکار اور ہاد نے کیسے پاگلوں کی طرح مار مار کہ اسکو ادھ موا کردیا تھا وہ منظر یاد کر اسنے اچانک چھرچھری لی اور فارس کی سلا متی کی خاطر اسکی بات مانتے ہوئے گردن ہاں میں ہلا گئی کیونکہ جانتی تھی ابھی وہ صرف اسے وارن کررہا تھا اور بعد میں وارن نہیں کرئے گا بلکہ اسکا بھی وہی حال کرنے میں دیر نہیں لگائے گا جو اس لڑکے کا کیا تھا
***
اوف شکر ہے اللہ کا یہ اگزامز ختم ہوئے قسم سے رات دن پڑھائی کر کرکہ میری تو نیندیں بھی حرام ہوچکی تھی کنٹین کی کرسی پر تقریبا گرنے والے انداز میں بیٹھ مہرماہ دونوں ہاتھ ہوا میں بلند کرکہ شکر ادا کرتی ہوئی بولی جبکہ اسے اس طرح شکر ادا کرتا دیکھ زوبیہ انوشہ اور دعا بھی اسکے ساتھ ہی بیٹھتی ہوئی ہنسی بہت اچھے سے جانتی ہوں میں تمہاری ان نیندیں حرام ہونے کو ساری رات تو بیٹھ کر کورین ڈرامے دیکھتی رہتی تھی اور صبح آنکھ نا کھلنے پر پڑھائی کا بہانہ بنا دیتی تھی
زوبیہ نے طنزیہ بولتے ہوئے اسکو لتارا جو غصے سے اسکو آنکھیں دیکھا گئی
تم تو چپ ہیر ہو کتابی کیڑی اب میں تمہاری طرح نالائق تھوڑی ہوں جو ہر وقت کتاب ہاتھ میں پکڑ کر پڑھتی پھروں وہ بھی مہرماہ تھی حساب برابر کرنا بہت اچھے سے جانتی تھی اس لیے بنا لحاظ کیے زوبیہ کو جواب دیا جسکے بدلے میں اسے زوبیہ کا کرارا تھپڑ بازو پر ملا تھا
اچھا خیر یہ سب چھوڑو میں کیا سوچ رہی ہوں کیوں نا ہم چاروں شوپینگ پر چلتے ہیں اسی بہانے ایک ساتھ اوٹینگ بھی ہوجائے گئی اور موڈ بھی فرش ہوجائے گا کیا خیال ہے تم تینوں کا زوبیہ کہ تھپڑ کا جواب بعد میں دینے کا سوچ وہ اپنا آڈر کنٹین والے کو بتاتی ان تینوں کو ابھی بنایا گیا اپنا پلائن بتانے لگی
گڈ ائیڈیا مجھے تو کوئی عتراض نہیں تم بتاو انوشہ دعا تم دونوں کا کیا خیال ہے
کونسا خیال جاننا چاہ رہی ہیں آپ میری خوبصورت بیوی سے انکے قریب آتے ہوئے زوہان زوبیہ کی بات سن چکا تھا اسی لیے نہایت پرشوخ نگاہوں سے انوشہ کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا جو اسکے آنے پر ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ سر جھکا گئی وقت اور حالات دونوں بدل چکے تھے پہلے وہ اسکو دیکھ کر نظر انداز کردیتی تھی لیکن آج نظر انداز نہیں بلکہ شرمیلی سی مسکراہٹ کہ ساتھ سر جھکا دیا گیا تھا جو کہ زوہان سلطان کہ سیدھا دل کو لگا
پیپر کیسا ہوا
اسکے ساتھ ہی کرسی پر بیٹھ نہایت محبت سے پوچھا گیا
اچھا ہوا یونہی ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ اسنے سرسری سا جواب دیا جبکہ ان دونوں کا سر عام رومینس مہرماہ جو چیڑ انے کا سبب بنا
زوہان صاحب زرہ ہم غریبوں سے بھی دریافت فرما لیں آخر آج صرف آپ کہ بیگم صاحبہ کا ہی نہیں بلکہ ہم تینوں کا بھی پیپر تھا ضرور میری پیاری سالی صاحبہ میں آپ سب سے بھی پوچھوں گا لیکن پہلے اپنی زوجہ محترمہ سے تو دریافت کرلوں اب انہیں چھوڑ کر آپ سے پوچھنا اچھا تھوڑی لگتا ہے
اسکی چیڑ کا جواب نہایت باآداب طریقے سے بولتے ہوئے زوہان نے دیا پتہ نہیں کیوں لیکن جتنی انڈ سٹینڈ ینگ ان دونوں میں تھی اتنی ہی لڑائی بھی وہ دونوں ہی کرتے تھے جس پر کبھی کبھی تو وہ تینوں ہنس دیتی تو کبھی تنگ آکر اٹھ ہی جاتی اچھا خیر مجھے یہ تو بتائیں آخر کس بارے میں رائے مانگ رہے تھی آپ میری نوش اور بھابھی سے
انوش کہ ہاتھ سے کو لڈر ینگ کی بوتل پکڑ کو خود پیتے ہوئے اس نے دوبارہ سوال کیا
جو انکی باتوں کی درمیان ویٹر سموسے اور کولڈرینگز ان کہ ٹیبل پر رکھ کر جاچکا تھا جسکے جانے کہ بعد مہرماہ فورا سموسوں کہ ساتھ انصاف شروع کرچکی تھی جبکہ انوشہ اور دعا دونوں نے کو لڈر ینگ ہی منگو ائی جوکہ وہ بھی زوہان پکڑ چکا تھا مہرماہ کا ائیڈیا تھا کہ تھوڑا موڈ فرش کرنے کہ لیے ہم سب شوپینگ پر چلتے ہیں تو اسی بارے میں دعا اور انوشہ سے پوچھ رہی تھی
ساتھ ساتھ اپنا سموسہ کھاتے ہوئے زوبیہ نے جواب دیا
آئیڈیا برا تو نہیں ای تھنگ چلنا چاہے اور اس سے اتنے دنوں کی جو اگزامز کی وجہ سے سٹریس تھی وہ بھی ختم ہوجائے گئی دو تین گھونٹ بھر کر اسنے بوتل واپس اسکو دی اور ساتھ جانے کی حامی بھی بھری جس پر انوشہ تو بے فکر ہوئی مگر دعا پریشان ضرور تھی کہ پتہ نہیں ارشان جانے دے یا نہیں
لیکن میرا نہیں خیال کہ ارشان اجا زت دیں گئے
ان چاروں کی طرف دیکھ وہ منہ لٹکا کر بولی
ڈونٹوری بھابھی آپ روکے میں بھائی سے پوچھ لیتا ہوں
کیا ہوا وہ جو دعا کو بے فکر رہنے کا بول اسے کال ملا رہا تھا کال ریسو ہونے کی بجائے سائیڈ اسکی آواز سن کر کال کاٹ گیا
اچھا ہوا بھائی آپ خود آگئے
اپنی جگہ سے اٹھ اسنے اسے بیٹھنے کی جگہ دی جو بیٹھا اور بیٹھتے ہوئے دعا کہ ہاتھ سے کو لڈر ینگ کی بوتل بھی چھین چکا تھا جسکے ابھی اسنے دو تین ہی سیپ لیے تھے کو لڈر ینگ خود پکڑتے ہوئے اسنے ویٹر کو اشارہ کیا اور اسکے لیے فرش اورنج جوس اڈر کیا مگر اپنی بوتل چھننے اور جوس کہ آڈر پر دعا نے کڑوا سا منہ ضرور بنایا جس پر ان چاروں کو ہنسی آئی اب بولو کیا بول رہے تھے اسکے لیے منگوایا جوس اسکے سامنے رکھ اسنے زوہان کو بولنے کا کہا جو اسکی کرسی سے ٹیک چھوڑ کر سیدھا ہوا
کچھ نہیں یہ سب شوپینگ کا پلائن بنا رہی ہیں جس کہ لیے آپ کی بیگم صاحبہ کو آپ کی اجازت طلب ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ چلی جائے
زوہان کہ بات پر اسنے دعا کی طرح دیکھا جو منہ کی ٹیرھے ٹیڑھے ڈئزائن بنا کر جوس پی رہی تھی ٹھیک ہے چھٹی کہ بعد سبھی ایک ساتھ چلیں گئے