Chapter 28: باب 28

اس کے ہوسپٹل کہ ساری تیاری تقریبا مکمل پوچکی تھی جب سے وہ ترکی سے واپس آئی تھی تب سے دن رات ایک کر کہ اسنے پورے ہوسپٹل کو بالکل اسی طرح ڈیکوریٹ کیا تھا جیسا وہ چاہتی تھی وہاں کا سارا فرنیچر مشینز یہاں تک کہ پیشینٹز کی ہر قسیلٹیس کو مند نظر رکھتے ہوئے اسنے پورا ہوسپٹل خود ڈیکوریٹ کیا تھا اور اس سب میں ہاد اسکے ساتھ ساتھ پیش قدم تھا وہی اسکے پورا نے ہوسپٹل کہ تمام کولیکز اور ڈاکٹر نے بھی اپنے آئیڈیاز دے کر اسکی بہت زیادہ ہیلپ کی تھی جس پر اسکے ہوسپٹل کا سارا کام اوپینگ سے پہلے ہی ختم ہوگیا تھا اب انتظار تھا تو صرف پرسوں کا کیونکہ پرسوں اسکے ہوسپٹل کا افتتاح ہونے والا تھا جسکے لیے ہاد نے بہت بڑی سرمنی کا انتظام کیا تھا

***

کیا ہوا آپ رونے کیوں لگی ابھی دس منٹ پہلے وہ بالکل ہشاش بشاش اسے بیڈ پر بیٹھا خود فرش ہونے گیا تھا مگر جیسے ہی فرش ہوکر باہر آیا تو اسے زور و شور سے رونے کا شغل فرماتے پایا جس پر وہ یکدم پریشان ہوئے ٹاول صوفے پر پھینک کر اسکے ساتھ ہی بیڈ پر بیٹھ کر پو چھنے لگا جو روتے ہوئے بازو سے اپنی بہتی ناک صاف کرنے لگی اس کی اس گندی حرکت پر ارمان کا دل خراب ہوا اسنے فورا اٹھ کر ڈریسنگ ٹیبل سے ٹیشو بوکس اٹھایا اور آکر دوبارہ اسکے ساتھ بیٹھ کر اسکے ہاتھ میں ٹیشو پکرایا تاکہ وہ دوبارہ بازو سے ناک صاف کرنے کی بجائے ٹیشو سے کرئے

ماااااییں اسکا نام بہت زیادہ کھنچتے ہوئے وہ اور زور سے رونے لگی کہ اس بیچارے کہ تو ہاتھ پاوں یکدم پھولے

مان کی جان بتائیں تو ہوا کیا ہے آپ ایسے کیوں رو رہی ہیں

مان سنان کو گولی لگ گئییییی۔۔ ۔

کس کو گولی لگ گئی

گولی کی بات پر وہ مزید گھبرایا

سنان کو۔۔ ۔ شو کرکہ ناک ٹیشو سے صاف کر وہ بالکل بچوں کی طرح اونچی آواز میں روتے ہوئے بولی کہ ارمان کو اب یہ سمجھ نا آئی کہ یہ سنان کون ہے

سنان کون؟؟ ؟

ہمارے ناول کا ہیرو ہے نا اسے گولی لگ گئی ہے

موبائل کہ سکرین اسکے سامنے کر وہ اور زور سے روتے ہوئے بتانے لگی کہ اسکے ناول کہ ہیرو سنان کو گولی لگ گئی ہے جبکہ ارمان کا منہ اور آنکھیں دونوں اس قدر حیرت سے یہ جان کر کھولی کہ وہ اس طرح اونچی اونچی زور شور سے ایک ناولی کردار کہ لیے رو رہی ہے جسے صرف گولی لگی تھی

وہ بیچارا تو اس بار بھی اسکی بات پر چند لمحے کچھ بولنے کہ قابل نا رہا تھا

آپ موبائل پر ناول پڑھ رہی تھی

اسکے سوال پر ناز نے فورا زور زور سے گردن ہاں میں ہلا کر جواب دیا میں نے آپ کو بک پر ناول ریڈ ینگ کرنے سے منا کیا تو آپ موبائل پر ناول پڑھنا شروع ہوگئی جانتی بھی ہیں ایسے موبائل کی سکرین سے ناول ریڈ ینگ کر نے پر آپکی آئی سیڈ پر کتنا اثر پڑے گا وہ جب سے ناول پڑھنا سٹارٹ ہوئی تھی تب سے کوئی نا کوئی او لٹے سیدھے سوال اس سے پوچھتی رہتی جس پر ارمان نے غصے سے اسے منا کیا کہ اب وہ دوبارہ اسے کتاب پر ناول ریڈ ینگ کرتا نا دیکھے اسکے روکنے پر پہلے تو ناز نے منہ بنایا لیکن پھر مان گئی اور ارمان بیچارا اس بات پر خوشقہمی کا شیکار ہوا گیا کہ وہ اب ناول نہیں پڑھتی لیکن اس کم عقل کو تھوڑی پتہ تھا اسکی وہ مصوم سی بیوی اب تک پر نہیں بلکہ موبائل پر ناول ریڈ ینگ کرتی ہے

آپ ہمیں ڈانٹ رہے ہیں

نچلا ہونٹ باہر نکال اپنی ناک کو پھلا ئے اسکے رونے میں روانی پیدا ہوئی جی ہاں بالکل ایسی بچکانی اور بے وقوفوں والی حرکتیں کریں گئی تو آپ کو کیا لگتا ہے میں اپکی تعریف یا شاباشی دوں گا آج پہلی بار وہ بنا اسکے رونے پر کمزور ہوئے ڈانٹ رہا تھا جوکہ اسکے مصوم چھوٹے سے دل پر بہت زور سے اثر انداز ہورہا تھا آپ۔ آپ بالکل اچھے نہیں مان آپ ہمیں ڈانٹ رہے ہیں ہم آپ سے بالکل بات نہیں کریں گئے بالکل بچوں کی طرح اپنے دونوں ہاتھوں سے آنکھیں رگڑتے ہوئے وہ اسکے پاس سے اٹھی اور روتے بول کمرے سے باہر نکل گئی جبکہ وہ پیچھے وہی آنکھیں بند کرکہ گہرا سانس بھر کہ رہ گیا

***

آفیس سے واپسی پر وہ اسے واپس گھر لے جانے اے ایم ہوسپٹل آیا تھا جو ریشپسنس پر بیٹھی شاید اسی کا انتظار کررہی تھی اسکو دیکھ ایک نرم سی مسکراہٹ تھی جو عنا بی لبوں پر رقصاں ہوئی مگر پھر اسکے انداز اور چہرے دونوں میں جھلکتی صاف تھکاوٹ پر ہیزلگرے آنکھوں میں فورا فکرمندی چھائی

آج دیر کردی آپ نے اسے اپنی طرف آیا وہ بھی دیکھ چکی تھی اسی لیے دائینا ہاتھ گردن پر رکھ ہلکا سا دباتی ہوئی ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اٹھی جو اب اسکی تھکان پر مسکرا نہیں رہا تھا بلکہ بالکل سنجیدہ تھا

کام ختم کرواتے ہوئے کچھ دیر ہوگئی آپ کو زیادہ انتظار کرنا پڑا جواب دیتے ہوئے اسنے بالکل نامحسوس انداز میں اسکا ہاتھ گردن سے ہٹایا اور ہلکے ہلکے خود اپنی انگلیوں سے دبانے لگا مگر اسکے محسوس ناکروانے کہ باوجود محسوس کر وہ پلقویں جھکا کر مسکرائی نہیں میں بھی ابھی فری ہوئی ورکرز بھی ابھی گئے ہیں

کام مکمل ہوگیا

اسنے ایک نظر چاروں طرف دورائی

جی

اسکے جی پر ہاد نے بغور اسکے سرپائے کو دیکھا مسٹرڈ کلر کہ کرتے میں ہم رنگ دوپٹہ شال کی طرح کندھوں کہ گرد اوڑھ بالوں کا میسی جوڑا بنائے اسکی آنکھوں اور چہرے دونوں پر صاف تھکن کہ تاثرات چھائے تھے پچھلے چند دنوں سے ہوسپٹل کہ معملات میں پھسی وہ اپنا بالکل خیال نہیں رکھ رہی تھی جس کہ اثرات آج باخوبی نظر آرہے تھے اسنے بنا مزید کچھ پوچھے یونہی اسے باہوں میں آرام سے اٹھایا اور باہر اکر گارڈ کو لاک لگانے کا اشارہ کر گاڑی کہ پاس آئے احتیاط سے فرنٹ سیٹ پر بیٹھایا اور خود ڈرائیو ینگ سیٹ سنبھالے گاڑی گھر کہ راستے پر دوڑائی جبکہ وہ سیٹ پر بیٹھتے ہی سکون محسوس کرتی آنکھیں بند کرگئی تھوڑی دیر بعد اسنے گاڑی سلطان میشن کہ پارکینگ لاٹ میں کھڑی کی اور دوبارہ بالکل اسی طرح اسے بازوں میں بھر گھر کہ اندر آئے سیدھا اپنے کمرے کی طرف آیا یہ تو شکر تھا کہ سبھی اپنے اپنے کمروں میں موجود تھے اور وہ خود راستے میں ہی سو چکی تھی ورنہ گھر میں ایسے آنے پر کبھی راضی نا ہوتی کہ کہیں کوئی دیکھ نا لے

مت جائیں

بیڈ پر احتیاط سے لٹائے وہ ابھی اسکے پاس سے اٹھتا کہ عائرہ نے فورا نیند میں ڈوبی آنکھوں کہ ساتھ بھاری آواز میں اسکا بازو پکڑ کر روکا جو اسکے روکنے اور آنکھوں میں ڈوبتی نیند کہ خماری پر مسرور ہوا اسکی پلقوں کی اٹھتی گیر تی جھل مل آنکھوں میں جھلکتی نیند کا خمار اور وجود سے آتی محسور کن قربت اسکے مضبوط حواسوں پر ہر بار کی طرح اثر انداز ہوئی مگر وہ بہک کر اسے مزید تھک انا نہیں چاہتا تھا اس لیے اپنے سر اٹھاتے جزباتوں پر بند باندھ اسکے ساتھ ہی دوسری طرف اپنی جگہ پر لیٹ کر دھیان سے اسکا سر اپنے کندھے پر رکھا اور پیار سے اسکے بالوں میں انگلیاں چلانے لگا جو پہلے ہی تھکن اور نیند کی وجہ سے پرسکون ہوئی جلد ہی نیند کی وادیوں میں اتر گئی اور وہ کئی گھنٹے اسکے پہلو میں لیٹا صرف اپنی آنکھوں کو تسکین پہنچاتا رہا

***

انوشہ کہ مان جانے پر زوہان نے وقت برباد نہیں کیا تھا بلکہ فورا جاکر ہاد سے بات کی کہ وہ دامیر سلطان سے اسکے اور انو شہ کہ نکاح کی بات کرئے پہلے تو اسکی اتنی جلدبازی پر ہاد نے عتراض کیا کہ صبر کرلے زیادہ نہیں تو اپنے فائنل اگیزامز تک کیونکہ نیکسٹ منتھ اسکے فائنلز شروع ہونے والے تھے جسکے بعد اسے ڈگری مل جاتی لیکن زوہان کی زید تھی کہ وہ نکاح کل ہی کرنا چاہتا ہے اب وہ مزید اس سے دور نہیں رہ سکتا اور ناں اسے دور جانے دے سکتا ہے جس کہ بعد ہاد کو ماننا ہی پڑا ہاد نے دامیر سلطان سے کیا کہا کیسے منایا یہ وہ بالکل نہیں جانتا تھا وہ تو بس اسی بات پر خوش تھا کہ آج اسے اسکی محبت مل جائے گئی جسکے بعد وہ صرف اسکی ہوگئی جس حقیقت کو سوچ کر وہ عزیت میں تھی وہ حقیقت سچ میں بدل جائے گئی اس وقت وہ سبھی اسی پارٹمینٹ میں نکاح کہ لیے موجود تھے نکاح بالکل سادگی سے کیا جارہا تھا اسی لیے صرف گھر کہ لوگ زوہان کا بیسٹ فرینڈ اسد اور انوشہ کی دوستوں میں مہرماہ زوبیہ ہی شامل تھے

زوہان باہر چاروں بھائیوں اسد دامیر سلطان اور مولوی صاحب کہ ساتھ ہشاش بشاش سا بیٹھا تھا جبکہ انوشہ اندر کمرے میں زوبیہ مہرماہ دعا اور ناز کہ پاس بیڈ پر دولہن بنی کچھ نروس سی بیٹھی تھی وہ حیران تھی کہ کسی نے بھی اس سے کوئی سوال جواب نہیں کیا تھا یہاں تک کہ مہرماہ اور زوبیہ نے بھی اب تک کوئی بات نہیں پوچھی تھی کہ یہ سب کیسے ہوا کیوں اور اتنی جلدی مطلب ایسا کچھ بھی نہیں بلکہ وہ سبھی بہت اچھے موڈ میں ہنستی مسکراتی اسے مبارک باد دیتی تعریف کررہی تھی جس پر وہ صرف ہلکا سا مسکرا دیتی

دعا

تھوڑی دیر گزرنے کہ بعد ارشان نے آکر دعا کو آواز دی اور نکاح کہ رسم ادا کرنے کا کہا جس پر وہ سبھی اسکے پاس سے اٹھ کر پیچھے ہٹی کہ دعا نے مسکراتے ہوئے اسکے سر پر زوہان کہ نام کی لال چیزی کا گھونگھٹ اوڑھا اور ارشان کو اندر آنے کا اشارہ کیا جس پر ارشان کہ ساتھ مولوی صاحب اور ہاد دونوں اندر آئے اور نکاح کہ کلا مات ادا کیے ایک بار تو انکے الفاظوں پر انوشہ کو اپنا دل کانوں میں بجتا محسوس ہوا ہاتھ پاوں ٹھنڈے پڑے سانسوں میں اوتھل پوتھل ہوئی اسنے کہان سوچا تھا کہ اسکی زندگی میں بھی کبھی یہ الفاظ اسکے لیے بھی دہرائے جائیں گئے وہ تو ساری عمر اسی عزیت اور قرب میں کاٹ رہی تھی کہ کل کو اسے بھی اسی گندگی کا حصہ بننا پڑے گا اسکی عزت بھی ہر طوائف کی طرح مجروح کی جائے گئی لیکن آج نکاح کہ پاک بول پر اپنا آپ وہ خدا کی مشکور ہوئے اس شخص کہ نام کرچکی تھی جس نے سب جاننے کہ بعد بھی اسے اپنایا وہ شکر گزار تھی اپنے رب کی اور اپنے اس مسیحا کی جس نے اسے بے حیائی کی دنیا سے نکال کر عزت کی دنیا میں ایک مقام دیا اندر اسنے رب کا شکر گزار ہوئے ایجاب قبول کیا اور اسکے بعد باہر زوہان نے دل جان سے قبول ہے کا دورانیہ تہہ کرکہ مغرور ہوئے ہمیشہ کہ لیے اسے اپنے نام کیا

نکاح کی رسم خوش اسلوبی سے تہہ ہوئی تو سبھی نے ان دونوں کو مبارک باد کہ ساتھ ساتھ کئی دعائیں بھہ دے ڈالی

مبارک میرے دوست آخر کار تم نے اپنی محبت حاصل کرہی لی اسد نے پرجوش ہوئے اسے گلے لگ کر مبارک بعد دی جس پر وہ دلکشی سے مسکرایا اسکے تو انگ انگ سے خوشی پھوٹ رہی تھی جسکا اندازہ سبھی کو اسکی مسکراہٹ سے ہورہا تھا شکریہ میرے یار اب بس تجھ سے گزارش ہے کہ انوشہ کہ بارے میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہونا چاہیے

ڈونٹوری یہ راز ہمیشہ راز ہی رہے گا اور ویسے بھی اب بات میرے یار کی عزت کی ہے اس پر حرف آئے یہ میری دوستی کو گوارا نہیں

اسکے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے اسد نے نہایت پریقینی سے اسے تسلی دی کہ زوہان مشکور ہوئے مسکرایا کہ تبھی ہاد بھی ان دونوں کہ قریب آیا اور زوہان کا کندھا تھپھتپاتے ہوئے مبارک دی شکریہ بھائی یہ سب کچھ صرف آپ کی وجہ سے مکمن ہوا ہے

کوئی بات نہیں میرے لیے تمہاری خوشی سب سے زیا دہ اہم ہے

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ہاد نے اسکا کندھا تھپتھپایا

لیکن ہاں آپنی محبت کو آزاد کروا کر تم خود کو میرا قرض دار ضرور بنا چکے ہو

اسکی بات پر زوہان سر جھٹک کر ہنسا

جانتا ہوں بھائی انشاءاللہ آپ کا یہ قرض میں بہت جلدی ادا کردوں گا

اچھی بات ہے ورنہ مجبو را مجھے تمہارے حصے میں سے قرض وصول کرنا پڑے گا بڑی ہی سادگی سے اپنی بات بول ہاد نے ایک بار پھر اسکا کندھا تپھتپایا اور دونوں ہاتھ اپنی پینٹ کی پاکٹ میں اڑسائے مگر اسکی بات کم وارنیگ زیادہ پر زوہان کا پورا منہ کھلا

ارے بھائی ایسا ظلم کرکہ میرے ہونے والے بچوں کہ حق پر ڈاکہ تو مت مارے انتہائی بچا روں والے انداز میں منہ لٹکا کر اسنے فورا دہائی دی کہ اسد اور ہاد دونوں اسکی دہائی سے زیادہ بچارگی پر مسکرائے ہاد کہ سمجھانے کہ بعد زوہان سب سے پہلے انوشہ کہ گھر اسکی ماما کہ پاس گیا اور اسکی آزادی کی قیمت جانی جس پر پہلے تو رو کیہ بیگم انوشہ کی ماما نے بہت غور سے زوہان کو سر تا پیر سارا دیکھا جیسے جاننا چاہتی ہو وہ مزاق تو نہیں کررہا مگر پھر جب اسنے دوبارہ وہی الفاظ دہرائے تو رو کیہ بیگم نے چند لمحے سوچنے کہ بعد انوشہ کی آزادی کہ بدلے میں اس سے دس کڑوڑ کی مانگ کی جو لمحے کی دیر کیے بنا ہاد سے بات کرکہ زوہان نے چیک سائن کرکہ دے دی اور ساتھ یہ بھی تلقین کی کہ اب سے انکا اور انوشہ کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں وہ دوبارہ کبھی نا تو انوشہ سے رابطہ کریں گئی اور نا ہی کبھی ان دونوں کی زندگی میں دخل اندازی کریں گئی اور رو کیہ بیگم جنہیں صرف پیسوں سے مطلب تھا وہ منہ مانگی رقم مل جانے پر حامی بھر گئی

***

میری دعا ہے اللہ تمہیں تمہاری زندگی کی ہر خوشی سے نوازے

سب سے آخر پر مہرماہ اسکے گلے لگتی ہوئی بے حد محبت سے بولی کہ انوشہ ہلکا سا مسکرائی اور امین کہا

ویسے انو شہ زوہان نے منا تو کیا ہے کہ ہم تم سے اس بارے میں کوئی بات نا کریں لیکن پھر بھی مجھے انٹی کہ بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا مہرماہ پیچھے ہٹی کہ زوبیہ کچھ افسودہ لہجے میں بولی لیکن انوشہ کو بالکل سمجھ نا آئی کہ وہ کس بات کا افسوس کررہی ہے

م۔ مطلب

مطلب یہ کہ زوہان نے بتایا کہ تمہاری ماما کی اچانک طبعیت خرابی کی وجہ سے ڈیتھ ہوگئی جسکی وجہ سے ایسے آنن فانی تم اسے نکاح کرنا پڑا پہلے تو مجھے تم پر بہت غصہ تھا کہ تم کیوں یونی نہیں آرہی لیکن پھر جب وجہ معلوم ہوئی تو کافی دکھ ہوا اور یہ جان کر خوشی بھی کہ فائینلی تم نے زوہان کی فیلنگر کو سمجھتے ہوئے شادی کہ لیے ہاں کردی اسکی ناسمجھی پر زوبیہ نے ایک ایک کرکہ زوہان کی بتائی ساری بات اسکے گوش گزار کرکہ افسوس کہ ساتھ اپنی خوشی کی وجہ بھی بتائی جس پر انوشہ کو ایک بار تو اسکے یوں اپنی ماما کو زندہ ہونے کہ باوجود مار دینے پر غصہ آیا مگر پھر یہ سوچ کر خاموش ہوگئی کہ چلو وہ اسکی عزت تو رکھ گیا تھا اور شاید اسی وجہ سے سچ چھپایا ہو کہ کل کو کوئی اسکے بیتے کل کہ بارے میں اس سے کوئی سوال نا کرئے

***

ہم کہاں جارہے ہیں

گاڑی سے باہر دوڑتی انجان سڑکوں پر وہ کچھ حیران ہوئے پوچھنے لگی کیونکہ یہ راستہ انکے گھر کی طرف تو نہیں جاتا تھا

ڈیٹ پر۔۔ ۔ ایک نظر اسکے منموہنے چہرے کو دیکھ ارشان نے سرسری سا جواب دیا کہ ڈیٹ کا سن اس بار دعا سچ میں حیران ہوئی

ڈیٹ پر

جی ڈیٹ پر وہ کیا ہے نا میں نے سوچا جب سے ہماری شادی ہوئی ہے تب سے نا تو ہم دونوں کہیں باہر ڈنر پر گئے ہیں اور ناہی کسی ڈیٹ پر تو کیوں نا آج جب ہم دونوں ایک ساتھ باہر نکلے ہیں تو اس خوبصورت رات میں ڈیٹ ماری جائے نہایت پرشوخ نگاہوں سے کبھی اسکو تو کبھی سامنے سڑک کو دیکھتے وہ شرارت سے بولا کہ دعا اسکی ساری بات سن کر سر جھکا کہ مسکرا دی

وقت گزرنے کہ ساتھ ساتھ وہ اپنے غم کو کئی حد بھلائے اپنے آپ کو سنبھال چکی تھی

اچھا تو پھر کہاں چل رہے ہیں ہم دونوں ڈیٹ پر

تھوڑا سا اسکی طرف گھومے وہ نہایت متجسس نگاہوں سے پوچھنے لگی

بس دو منٹ اسکے بعد آپکو خود معلوم ہوجائے گا

ہاتھ کہ اشارے سے دو منٹ روکنے کا بول اسنے دیہان سے دونوں ہاتھ سٹیرنگ پر رکھ کر گاڑی گہما ئی اور ٹھیک دو منٹ کہ بعد گاڑی شہر کہ مشہور ہو مونال کہ اندر روکی مونال اسلام آباد کا بہت مشہور ہوٹل ہے

چلیں اپنی سائیڈ سے اتر کر اسکی طرف آئے اسنے اسکی جانب کا دروازہ کھولا اور اپنا ہاتھ پھلا کر چلنے کا کہا جو ہلکی سے مسکان کہ ساتھ اپنی میکسی سنبھالتی اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر گاڑی سے اتری کہ ارشقن گاڑی کی چابی گارڈ کو پکرائے اسکو اپنے ساتھ لیے اندر آیا اور لفٹ کہ ذریعے سب سے اوپر والے پورشن پر آیا جہاں پورا پورشن بالکل خالی تھا

ارشان یہاں تو کوئی بھی نہیں مجھے لگتا ہے ہوٹل بند ہوگیا ہے چاروں طرف چھائے سناٹے پر وہ نہایت مصومیت کہ ساتھ اسکی طرف موڑ کر بولی کہ ارشان اسکی مصومیت پر مسکرایا بند نہیں ہے بلکہ میں آپ کہ ساتھ اکیلے میں کچھ وقت گزارنا چاہتا تھا اس لیے آج کی رات یہ پورا پوریشن صرف ہمارے لیے بک ہے یہاں آپ کہ اور میرے علاوہ تیسرا کوئی موجود نہیں ہوگا

ہائے اللہ ارشان اس میں تو آپکا بہت زیادہ خرچہ ہوگیا ہوگا ایک فکر ختم ہوئی تو دوسری لاحق ہوگئی تھی جبکہ اسکی اس مصوم سی فکر پر ارشان کو اس پر ڈھیروں پیار آیا جو اسنے چھپایا نہیں بلکہ اسکو اپنے سینے سے لگا کر جتایا بھی

ڈونٹوری جان ارشان آپکا شوہر بھلے ایک پرائیویٹ ٹیچر ہے لیکن اسکے باوجود اسکے پاس اتنا پیسا ہے کہ چاہے تو پورا مونال بیک کروانے کہ بجائے خرید بھی لے تو آپ اس بارے میں فکر کرنا بند کریں اور اپنے شوہر کہ ساتھ شادی کہ بعد آج پہلی ڈیٹ انجوئے کریں بڑی ہی محبت کہ ساتھ اسکو جتلائے وہ اسے لاکر ریلینگ کہ پاس لگائی گئی انکی ٹیبل پر بیٹھا چکا تھا جس پر دعا اسکی بات پر مسکرانے کہ ساتھ ساتھ رات کہ وقت نظر آتے وہاں کہ جگمگاتے نظاروں کو پہلی بار دیکھ کر متاثر ہوئی

آج وہ پہلی بار یوں اونچا ئی سے نیچے نظر آتے پہاڑوں اور آس پاس کہ خوبصورت نظاروں کو دیکھ رہی تھی ورنہ تو اپنے چاچا اور کزن کہ ڈر کی وجہ سے رضا صاحب بہت کم اسے گھر سے باہر جانے کہ اجازت ریتے تھے

یہ کتنا خوبصورت ہے ارشان

وہاں کہ نظاروں کو اپنی داد دیتی نظروں سے دیکھ وہ اٹھ کر ریلینگ کہ پاس آتے ہوئے بڑے ہی پرجوشہ لہجے میں بولی

آپ کو اچھا لگا

چل کر بالکل اسکے پیچھے آئے وہ اسکی خوشی کو محسوس کرتے ہوئے بولا اچھا نہیں بلکہ یہ نظارہ بہت زیادہ خوبصورت ہے دیکھیں اایسا لگ رہا ہے جیسے آسمان کہ ساتھ ساتھ نیچے زمین پر بھی ستارے چمک رہے ہوں بالکل اسی طرح کھڑے وہ پہلے آسمان پر جگمگاتے ستاروں اور پھر نیچے پہاڑوں اور آس پاس کی روشنیوں کی طرف انگلی کا اشارہ کرکہ خوشی سے لبریز آواز میں بولی

بے شک یہ بہت خوبصورت ہے لیکن اس بھی زیادہ خوبصورت ہمارا ایک ساتھ ہوتا ہے ہم دونوں ایک ساتھ جہاں بھی موجود ہوگئے مجھے یقین ہے وہ منظر خود با خود خوبصورت ہوجائے گا پیچھے سے ہی اسکے قریب ہوکر اپنے دونوں ہاتھ اسکے پیٹ پر باندھتے ہوئے وہ بے حد پریقین لہجے میں بولا جس پر دعا اسکی بات ایمان لائے سر گہما کر مسکرا کر اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی جہاں اسکے لیے محبت کا پو را جہاں آباد تھا چلیں یہ نظارہ ہم بعد میں دیکھیں گئے ابھی فلحال ڈنر کرتے ہیں ورنہ کھانا ٹھنڈا ہوجائے گا تھوڑی دیر بعد ویٹرز کہ کھانا لگا کر چلے جانے کہ بعد وہ اسکا ہاتھ پکڑ دوبارہ ٹیبل تک آیا اور اسے اسکی کرسی پر بیٹھا کر اسکی پلیٹ ٹیبل پر اسکے سامنے رکھی اور خود ہی کھانا اسکی پلیٹ میں سرو کر کھانے کا اشارہ کیا کہ وہ آنکھوں سے شکریہ کا اشارہ کر مسکراتی ہوئی چیمچ پکڑ کر کھانے لگی اسکی طعیت کا خیال رکھتے ہوئے ارشان نے سارا کھانا ہیلدی ہی آڈر کیا تھا تاکہ کھانے کہ بعد اسے کوئی پروبلم نا ہو

کھانا وہ دونوں کا فی خوشگوار ماحول میں باتیں کرتے ہوئے ختم کرنے لگے

***

نکاح کہ بعد کافی دیر وہ سبھی شغل میلا لگا کر واپس چلے گئے جبکہ واپسی سے پہلے دامیر سلطان نے ان دونوں کو بھی ساتھ چلنے کا کہا لیکن زوہان نے منا کردیا کہ آج کی رات وہ یہی اپنے اپارٹمی نب میں ہی روکے گا جس وہ خاموشی سے مان کر واپس چلے گئے اور ان سب کہ جانے کہ بعد وہ اب آخر کار اپنے کمرے میں سکون سے اسکے پاس آیا تھا جو آئینے کہ سامنے کھڑی اپنی جیولری اتار رہی تھی

آوف وائیٹ کلر کی شارٹ شرٹ اور گھیر دار شرارا پہنے جس پر گولڈن رنگ کا بہت نفا ست سے کام ہوا تھااسی کی طرح تیار ہوا دوپٹہ آگے کی طرف سیٹ کرکہ اسنے سر پر جوڑے کہ اوپر سیٹ کیا ہوا تھا ماتھے پر بندیا سائیڈ پر بھاری جھومر کانوں میں جھمکے گلے میں گلوبند اور پرل موتیوں کہ مالا پہنے کلائیوں میں سونے کہ گنگن اور لائیٹ سے میک میں مکمل انگ انگ سرپائے حزن بنی وہ کب سے اسکا دل دھڑکا رہی تھی ناجانے کتنی بار اسکے اس دلکش روپ کو دیکھتے اسکا دل باغی ہوا تھا جسکو سب کی موجودگی پر اسنے تھنک تھنک کر سول ایا مگر اب جب ان دونوں کہ درمیان کوئی روکاوٹ موجود نہیں تھی تو اسکے جزباتوں نے بھی ایک بار پھر شدت سے سر اٹھایا جنہیں اس بار اس نے روکا نہیں بلکہ اپنی منمانی کرنے دی اپنے قدموں کی مغرور چال چلے وہ اسکے قریب آیا جو تقریبا اپنی ساری جیولری اتار چکی تھی اور اب بیٹھی جوڑے کہ اوپر سیٹ ہوئے دوپٹے کی پنیر اتار رہی تھی

اپنے پیچھے اسکے ابھرتے عکس پر پیر اتارتی اسکی انگلیاں روکی جبکہ اسکی آنکھوں سے جھلکتے جانلیوا جزبات پر دل کی دھڑکنیں ایک بار پھر معمول سے تیزی دھڑ کی اپنی نظروں کو جھکا کر فورا اسکے جزباتوں پر گھیرا کر اپنی انگلیاں مڑ ور نے لگی

اور وہی اسکا یوں گھبرانا شرمانا پلقویں جھکانا زوہان سلطان مزید بے خود کرنے کا سبب بنا بنا کچھ کہے ہاتھ بڑھا کر اسنے اسکے جوڑے میں لگی پنیر کو ایک ایک کرکہ اتارا جس پر دوپٹہ ڈھلک کر نیچے زمین پر گیرا دوپٹہ اترنے پر جہاں اسکا نخیز حسین ابھر کر سامنے آیا وہی اسکی سانسیں اٹکی وہ بنا کچھ بولے یا کہے اپنے شرارے کو سختی سے موٹھیوں میں دبوچ گئی جبکہ وہ مسرور ہوئے اب اسکے بالوں کو بھی جوڑے کی قید سے آزاد کروا کر کمر پر کھلا چھوڑ چکا تھا جو اسکی کمر اور آگے کہ طرف گیرے نہایت خوبصورت لگ رہے تھے

ماشاءاللہ۔۔۔ ۔

بالوں کہ آحاطے میں دمکتے اسکے چہرے پر اسکے لبوں سے خود با خود یہ الفاظ ادا ہوئے جن پر انوشہ نے نگاہیں اٹھا کر اسکی طرف دیکھنا چاہا پر جو اس قدر محبت سے دیکھ رہا تھا کہ چاہ کر بھی دیکھ نا پائی اسکی اس مصوم سی حرکت پر وہ دلفریبی سے مسکرایا اور کندھوں سے تھام کر عین اپنے سامنے کھڑا کیا

آج میں بہت زیادہ خوش ہوں نوش بہت زیادہ خوش

بائیں ہا تھ سے اسکا ہاتھ پکڑ جبکہ دائینا ہاتھ پیار سے اسکے روخسار پر رکھ وہ نہایت محبت سے بولا میرا ساتھ قبول کرکہ ناصرف آپ نے مجھے مان بخشا ہے بلکہ میری محبت کو وہ مقام بھی عطا کیا ہے جسکے بعد آج زوہان سلطان کی ایک ایک سانس اپنے رب کی شکر گزار ہے

زوہان سلطان مشکور ہے اس پاک ذات کا اور اسکے بعد آپکا

اسکے مشکور لہجے اور سحر انگیز لفظوں پر اس بار ہمت کرکہ اس نے نگاہیں اٹھا ہی لی

مشکور تو میں ہوں آپکی زوہان

آپ تو شاید بہت پہلے سے اس سب کی امید لگا چکے تھے لیکن میں

میں امید تو کیا کبھی غلطی سے اس سب کہ بارے میں سوچ بھی نہیں پائی جو سب آج آپ مجھے دے چکے ہیں

اسکے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے وہ بھر آئے لہجے میں بولی بنا کسی غرض کہ مجھ سے اتنی محبت کرکہ اپنی عزت بنا کر مجھے اپنا نام دے کر جو آحسان آپ مجھ پر کرچکے ہیں اسکا بدلہ تو شاید میں مر کر بھی کبھی ادا نا کرسکوں

اس سے کئی زیادہ احسان مند وہ ہوئی

کوئی بھی بدلہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو لیکن ہاں اگر آپ پھر بھی ایسا کچھ کرنے کی خواہیش مند ہیں تو بہت آسان سا حل ہے آپ کہ پاس

پہلی بات نہایت سیریس انداز میں کہے وہ آخر پر کچھ پرتجسس ہوا کہ انوشہ متجسس نگاہوں سے حل جاننے کو بےتاب ہوئی اس احسان کا بدلہ جتنی محبت میں آپ سے کروں اس سے دوگنی محبت آپ مجھ سے کرکہ ادا کرلیجے گا وری ایزی اس سے آپ بھی خوش اور میں بھی نہایت سیریس انداز میں اسکو حل بتایا کہ وہ اسکے حل پر ہلکا سا مسکراتے ہوئے نگاہیں جھکا گئی آہ ایک منٹ اسکی مسکراہٹ پر خود بھی مسکرائے اچانک کچھ یاد آنے پر وہ اسکا ہاتھ چھوڑ ایک منٹ کہتے ہوئے کمرے سے باہر نکلا اور ٹھیک دو منٹ بعد اندار آیا تو دونوں ہاتھوں میں نیلی مخملی ڈبیہ تھی انہیں دیکھ اسے اندازہ تو ہوگیا تھا مگر پھر بھی خاموش نگاہوں سے اسکی منتظر رہی

آپ کی رونمائی کا تحفہ دوبارہ اسکے سامنے آئے اسنے سب سے پہلے اسے بیڈ پر بیٹھایا اور خود اسکے ساتھ بیٹھ کر چھوٹی والی ڈبیہ کھولی جس میں بہت پیاری سی بالکل ویسی ہی ہیرے کی نوز پن تھی جیسی ہاد نے عائرہ کو اسکی منہ دیکھائی پر دی تھی

ویسے تو میں چاہتا تھا کہ ہاد بھائی کی طرح میں بھی آپ کو رونمائی کہ تحفے میں امی کی نوز پن دوں لیکن افسوس کہ میرے پاس امی کی کوئی بھی نیشانی موجود نہیں اس لیے میں نے سیم ویسی ہی نوز پن آپ کہ لیے بنوا لی اور سوچا جب بھی ہماری شادی ہوگئی تو میں سب سے پہلے آپکو یہ تحفہ ضرور دوں گا

یہ آپ پہلے ہی بنوا چکے تھے اسکی بات پر حیران ہوئے وہ فورا حیرانگی سے بولی کہ اسے اتنا یقین تھا کہ وہ اسکی ہی ہوگئی جی بالکل ۔۔۔۔ ۔

اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو۔۔۔۔ ۔

وہ ناجانے کیا سننا چاہتی تھی لیکن اتنے بڑے امتحان کہ بعد اس سوال پر زوہان مسکرایا ضرور ایسا ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ آپ میری ہیں اور میری زندگی شامل صرف آپ ہوگئی اس بات کا فیصلہ میں بہت پہلے شاید ہماری تیسری ملاقات پر ہی کرچکا تھا اسکے ہاتھوں پر دونوں ہاتھ رکھے وہ بےحد پریقین اور پختگی سے بولا کہ وہ اسکے یقین بھرے انداز پر صرف سوچ کر رہ گئی کہ وہ کیا تھا جانتی ہیں جب میں نے آپ کو پہلی بار مہرماہ کہ ساتھ بیٹھے دیکھا تو آپ مجھے بہت سادی سی اور مصوم سی لگی بالکل کسی خاموش خوبصورت ڈھلتی شام کی طرح جو پورے دن کی ہر تلخ اور حسین یاد کو اپنے اندر سمائے خاموشی سے لمحہ لمحہ ڈھلتی جاتی ہے

اسکے چہرے پر لہر اتی آوارہ لیٹوں کو انگلی کہ پروں کی مدد سے بڑی ہی محبت کہ ساتھ کان کہ پیچھے کیے وہ اسے جیسے اسکے بارے میں بتا رہا تھا جو خاموش نگاہوں سے بڑی غور کہ ساتھ اسکی طرف دیکھتی اسے سن رہی تھی جیسے وہ اسے اسکے بارے میں نہیں کسی انوکھی چیز کہ بارے میں بتا رہا ہو

دوسری بار غور کرنے پر میں نے آپکی آنکھوں میں جھلکتی اس محرومی اور عزیت کو محسوس کیا جس میں مبتلا آپ ہر روز رہتی تھی میں جانتا تو نہیں تھا کہ ایسا کونسا دکھ ہے جسکی وجہ سے آپکی یہ خوبصورت آنکھیں عزیت اور محرومی میں مبتلا رہتی ہیں یہی وجہ تھی کہ میں ہر بار آپ کہ سامنے کھڑا سوال کرتا لیکن آپ ہر بار نظر انداز کردیتی بیتے لمحوں کی ان یادوں کو یاد کر وہ سر جھٹک کر مسکرایا لیکن انوشہ نے تلخ مسکراہٹ کہ ساتھ سر جھٹکا اسکی تلخی پر اسنے فورا تھوڑی سے پکڑ کر اسکا سر اونچا کیا اور آنکھوں سے تلخ ہونے پر ناں کی میں نے آپ کہ ہر آحساس کو صرف دیکھا نہیں بلکہ محسوس کیا ہے نوش اس لیے میں باخوبی سمجھتا ہوں کہ گزرہ ہوا ہر لمحہ آپ کہ لیے کس قدر قرب زدہ رہا ہوگا لیکن آج زوہان سلطان آپ سے وعدہ کرتا ہے آنے والی زندگی کہ ایک بھی لمحے میں دوبارہ کبھی آپکو ان تلخ یادوں سے گزرنے کا موقع نہیں دوں گا بلکہ خدا نے چاہا تو ہماری آنے والی زندگی ایک ساتھ بہت خوبصورت گزری گئی اپنے لفظوں کا بہت خوبصورتی سے چناو کیے وہ اسے یقین دیلاتے ہوئے جیسے اسکے کانوں ان سبھی تلخ یادوں پر اپنی محبت کی مرہم رکھ رہا تھا جو بنا شک کیے اسکی ہر بات پر ایمان لانے کو تیار ہوئی

اسکی مہبوہت پر متاثر ہوئے اسنے دوسری ڈبیہ اٹھا کر کھولی جس میں بہت خوبصورت سا گولڈ کا برسلیٹ تھا جو انوشہ کو کافی پسند بھی آیا لیکن وہ دونوں چیزیں زوہان نے اسے فلحال پہننے نہیں دی

ابھی نہیں صبح پہننے گا فلحال میں آپ کہ اور اپنے درمیان کسی بھی روکاوٹ کا مطمین نہیں اب کہ بار اسکے پرشوخ جملے پر اسکے روخسار شرم و حیا کی سرخی سے دہکے جس پر مسرور ہوئے وہ تھوڑا اور اسکے قریب کھسکا اور اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں کی مدد سے بڑے ہی پیار اور نرمی سے اسکا دائینا روخسار سہلانے لگا کہ وہ پل میں گھبراہٹ کا شیکا ر ہوئے آنکھیں بند کرگئی

آج آپ بہت پیاری لگ رہی تھی

اور جانتی ہیں اسی وجہ سے ناجانے کتنی بار میرا دل آپکے قریب ہونے کو بےایمان ہوا

زو۔ ہان

اسکے لمس اور معنی خیز بات کی حدت پر دہکے وہ فورا اسکا نام پکار گئی

ششس

اتنے پیار سے میرا نام مت پکارا کریں یار مصوم سا دل ہے میرا اس قدر محبت پر بند ہونے لگتا ہے اسکی گھبراہٹ سے محفوظ ہوئے وہ شرارت پر اترا کہ وہ مزید خود میں سمٹتی آنکھیں مزید سختی سے بند کرگئی مگر اصل جان تو تب ہوا ہوئی جب اسکے انگھوٹے کا لمس اپنے لرزتے ہونٹوں پر پایا

وہ معنی خیز نگاہوں سے بڑے ہی آر ام اور محبت سے اسکے ہونٹوں کو شہلا رہا تھا جبکہ اپنی قربت میں اسکا یوں بے حال ہونا مسرور کررہا تھا

نوش۔۔ ۔ فیضا میں گونجتی اسکی بھاری سانسوں کی آواز میں یکدم اسکی خمار میں ڈوبی پکار گونجی کہ اس نازک جان کو لگا جیسے وہ ابھی بےہوش جائے گئی اسکی خمار میں ڈوبی پکار کتنی جانلیوا تھی

اسکی گردن کی پاس جھکے اسنے ایک گہرا سانس بھر کر اسکی خوشبو کو سانسوں میں بھرا میں مزید اپنے جزباتوں پر قابو نہیں پانا چاہتا اس لیے مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کہ اور اپنے درمیان حائل اس دوری کو رفتہ رفتہ ختم کرسکوں

اجازت دیں کہ زوہان سلطان آپ کو بتا سکے وہ آپکو کس حد تک چاہتا ہے

اجازت دیں کہ ان وصل کی گھڑیوں کہ گزرنے کہ بعد آپ خود کو انمول سمجھنے لگے اپنے لفظوں سے ہی اسے بری طرح بے حال کیے وہ اسکی اجازت طلبی کا منتظر تھا جو محظ اسکی خمار میں ڈوبی سرگوشیوں کو سنبھال نہیں پارہی تھی ناجا نے قربت میں موجود شدتوں اور جزباتوں کو کیسے سنبھالتی کئی لمحے وہ اسکے چہرے کو ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرے اسکی اجازت کا منتظر رہا جو آخر کار بنا کچھ کہے بند آنکھوں سے ہی محظ اپنے کپکپاتے بازو اسکی گردن پر باندھ گئی جو اسکی بخشی گئی اجازت پر دلفریبی سے مسکر ایا اور مزید خود کو یا اسکو ترپانے کی بجائے کمرے کی تمام لائٹیز اوف کرتا اسکا سر پیچھے تیکیے پر رکھ اسکے لرزتے ہونٹوں کو اپنے لبوں کی قید میں لے گیا جو اسکا لمس پاتے ہی اپنے بازو سختی سے اسکی گردن کہ گردن لپٹے اپنے ہونٹوں پر محسوس ہوتی اسکی بےتابی اور شدت کو سہنے لگی

اور وہ رفتہ رفتہ اسکی سانسوں سے خود کو سیراب کیے بے خود ہوتا گیا

گزرتی رات کہ ہر لمحے میں وہ اسے بڑی ہی محبت اور کسی انمول سہہ کی طرح اپنی قربت کی خوبصورت گھڑیاں بخش رہا تھا جس کو باخوبی محسوس کیے کہیں وہ گھیرا جاتی تو کبھی پرسکون ہوئے اسکی شد توں میں اسکا ساتھ دینے لگتی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.