اسکے یوں سانس لینے پر وہ ناسمجھی سے اسے دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کرنے لگی کہ وہ کیا سوچ رہا ہے مگر کچھ سمجھ ناں آئی
مجھے واپس جانا ہے
مزید کوئی سوال جواب کیے بغیر وہ ناجانے کہاں جانے کہ لیے پلٹا تھا کہ اسکی واپسی کہ زکر پر روکا بھول جائیں
پلٹ کر اسکی طرف دیکھے وہ بےلچک لہجے میں بولا
کیا مطلب بھول جاوں
مجھے واپس گھر جانا ہے اور آپ مجھے چھو۔۔۔۔۔ ۔
میں ایسا کچھ نہیں کرنے والا اور ناہی آپ اب یہاں سے دوبارہ اس دلدل میں و اپس جائیں گئی آج سے آپ ہر لمحہ میرے ساتھ یہی رہیں گئی اور ہاں کان کھول کر سن لیں اگر آپ نے اس اپارٹمنیٹ سے باہر قدم رکھنا تو دور جانے کا سوچا بھی تو خدا کی قسم میں سب کچھ فنا کردوں گا اسکی بات بیچ میں کاٹ وہ اسکی قدر سرد مہری سے اس کی آنکھوں میں دیکھ کر بولا کہ ڈر کہ مارے نا تو انوشہ کہ آواز حلق سے نکلی اور نا ہی اس میں مزید کچھ کہنے کی ہمت ہوئی جبکہ وہ اسے دھمکا کر اپارٹمینٹ کا دروازہ لاک کرکہ ناجانے خود کہاں چلا گیا تھا
***
یہ کیا ہے
وہ بیٹھی لیپ ٹاپ گود میں رکھ کوئی کام کررہی تھی کہ ہاد نے ایک فائل لاکر اسکے سامنے کی جسکو دیکھ وہ ناسمجھی سے پوچھنے لگی
تمام شیئر ہولڈرز اور انوسٹمیٹز کی لیٹس ہے اور ہاں پرسوں میں تمام شیئر ہولڈرز کو ہوسپٹل میں میٹینگ کہ لیے بلایا ہے تاکہ ان سب سے مل کر آپ کو معلوم ہوکہ آپ کہ ہوسپٹل میں کس کہ کتنے شیئرز اور کس نے کتنی انوسٹمینٹ کی ہے فائل میں موجود لیٹس اور پھر پرسوں ہونے والی میٹنگ کہ بارے میں اسے تمام انفو رمیشن دیے وہ خود بھی آکر دوسری طرف اپنی جگہ پر بیٹھ گیا
آپ کو سب معلوم ہے تو پھر مجھے کیا ضرورت
بنا فائل اوپن کیے وہ سائیڈ پر رکھ مسکراتی ہوئی بولی کہ ہاد اسکے یقین پر خود بھی ہلکا سا مسکرایا اور فائل دوبارہ اسکے ہاتھ میں پکرائی مجھے تو سب معلوم ہے لیکن نور ہاد وہ ہوسپٹل میرا نہیں آپ کا ہے اس لیے وہاں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی انفو رمیشن آپ کو معلوم ہونا ضروری ہے
اسکی بات سمجھتے ہوئے وہ فائل اوپن کرکہ دیکھنے لگی جس میں سبھی انفو رمیشن موجود تھی کہ ہوسپٹل بننے کہ بعد کس نے کی اور کتنے پیسے انوسٹ کیے اور کس کہ کتنے شیئرز ہوسپٹل میں موجود تھے
ڈرایکٹر منجنمیٹ آپ ہیں ڈرایکٹر کی جگہ پر لکھا اسکا نام دیکھ وہ یکدم بہت زیادہ خوش ہوئے بولی مطلب کہ وہ اکیلے سب میں
جنہیں کرنے والی تھی بلکہ وہ بھی اسکے ساتھ ہوگا
جی ڈایکٹر منیجمنٹ تو میں لیکن ہوسپٹل کی وائس چیرمین آپ ہوگئی
آپ کہ بابا کہ طرف سے ملے آپ کہ20 پرسنٹ شیئرز میں میں نے اپنے20 پرسنٹ شیئرز بھی شامل کردیے ہیں جسکے بعد ہوسپٹل میں سب سے زیادہ شیئرز آپکے ہونے کی وجہ سے اے ایم ہوسپٹل کی سی ای او آپ ہیں
اسکی ساری بات سننے کہ بعد سی ای او بننے پر وہ خوش ہونے کی بجائے پریشان ہوئی
کیا ہوا
اگر میں سی ای او بن جاوں گئی تو اپنے پیشنٹس کو ٹائم کیسے دوں گئی
مطلب ہوسپٹل کو مینج کرنے کہ بعد پیشنٹس کو ٹائم دینا بہت مشکل ہو جائے گا
پریشان مت ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں میری عائرہ سب بہت اچھے سے مینج کرلے گئی پیار سے اسکے بالوں کو سہلائے وہ پریقین لہجے میں بولا کہ وہ اسکے یقین پر مسکرائی
آپ ساتھ ہوگئے تو انشاءاللہ سب بہت اچھے مینج کرلوں گئی
میرا فرض آپ کو آپکے خواب کی راہ پر گامزن کرنا تھا جو میں کرچکا ہوں اب اس پر چلتے ہوئے اپنے خواب کو آسمان کی بلندیوں تک کیسے پہنچانا ہے یہ آپ کا زمہ ہے
اسکے ہاتھوں کو پکڑ ہلکا سا دباو ڈالتے ہوئے جیسے اسنے اسے اسکی زمے داری بتائی
کیا مطلب آپ میرا ساتھ نہیں دیں گئے
اسکی بات کو سمجھنے کی بجا ئے وہ الٹا منہ لٹکا گئی کہ ہاد کو اسکے کیوٹ سے فیس پر ڈھیروں پیار آیا میں ہر قدم پر آپ کہ ساتھ ہوں میری جان بس میں یہ سمجھا رہا ہوں کہ اب آپ کو گھبرانا نہیں بلکہ اپنی قابلیت دیکھا کر اے ایم ہوسپٹل کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچانا ہے سمجھ گئی
اب کی بار اسکی بات سمجھ آنے پر وہ سمجھ کر جلدی سے ہاں کرگئی جس پر ہاد نے مسکراتے ہوئے اسے مزید ڈیٹلیز بتائی تاکہ وہ میٹینگ اچھے سے اٹینڈ کرسکے اور ویسے بھی ایک ہفتے بعد ہوسپٹل کہ اوپننگ ہونے والی تھی جسکے لیے عائرہ بہت زیادہ خوش اور اکسائڈیٹ تھی اور ساتھ ہی ساتھ نروس بھی
***
پچھلے دو دن سے وہ زوہان کی اداسی اور خاموش نوٹ کررہا تھا وہ سب کہ ساتھ ہوتا تو تھا لیکن ناتو کسی بات میں دلچسپی لیتا اور نا ہی کوئی شرارت کررہا تھا اسکا یہی خاموش روانہ اسکے ساتھ ساتھ باقی سب بھی نوٹ کررہے تھے دامیر سلطان اور عائرہ نے ایک دو بار اس سے پوچھا بھی مگر وہ کچھ نہیں کہہ کر بات ٹال گیا جسکے بعد دوبارہ کسی نے کوئی سوال نا کیا مگر وہ بن بتائے بھی اسکی چپی کی وجہ بہت اچھے سے جانتا تھا اس لیے آج آفیس جانے سے پہلے اسکے کمرے میں بات کرنے آیا جو کمرے کی بجائے ٹیرنس پر کھڑا ناجانے کن سوچوں میں گم تھا آگے بھر کہ اسنے خود ہی اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا کہ وہ اپنی سوچوں کہ محور سے نکل کی حقیقت کی دنیا میں آیا
بھائی آپ کب آئے ابھی لیکن تم بتاو کیا بات ہے دو دن سے نوٹ کررہا ہوں تم کچھ چپ چپ سے ہو کوئی بات ہے یا کوئی پریشانی
اسکے ساتھ ہیر بلنگ پر دونوں ہاتھ رکھ وہ چانچتی نگاہوں سے اسکے چہرے کو دیکھ پوچھ رہا تھا جس پر زوہان نے پہلو بدلہ
نہیں بھائی ایسا تو کچھ نہیں بس ویسے ہی
اسکی جانجتی نگاہوں سے بچنے کی خاطر وہ جواب دیتا کرسی پر آکر بیٹھ گیا مگر اسکے جواب پر ہاد کچھ خاض مطمئن نا ہوا
امید کرتا ہوں زوہان سلطان تمہاری اس ویسے ہی کی وجہ انوشہ سے جڑی نہیں ہوگئی اپنے دونوں بازو سینے پر باندھ اسکے سامنے بیٹھ وہ نہایت پرسکون انداز میں بولا کہ وہ انوشہ کہ نام پر جھٹکے سے سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھ یہ سمجھنے کی کوشش کرنے لگا کہ وہ اس سے پوچھ رہا تھا یا اسے بتا رہا تھا کہ اسکی چپی کی وجہ انوشہ ہے
مطلب آپ سب جانتے تھے چند پل لگے تھے زوہان کو سب سمجھنے میں کیونکہ اگر وہ پوچھ رہا تھا تو مطلب سب جانتا بھی تھا مطلب میرا اندازہ سہی ہے
کرسی سے ٹیک لگا کر اب کی بار وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا
آپ سب جانتے تھے لیکن اس کہ باوجود آپ نے مجھے روکا نہیں کیوں بھائی
ماتھے پر تیوری چڑہا کر وہ جیسے اس سے شکوہ کررہا تھا جو اسکے شکوئے پر سر جھٹک کر ہلکا سا مسکرایا میں روکتا تو کیا تم روک جاتے
جواب کہ بجائے الٹے سوال پر زوہان نے چہرہ موڑا
جس راہ کہ مسافر تم بن چکے ہو زوہان سلطان اس راہ پر چلنا جتنا آسان ہے پلٹنا اتنا ہی مشکل اسکے سادہ سے جواب پر وہ لاجواب ہوا میں نے تمہیں بھائیوں کی طرح نہیں بیٹوں کی طرح پالا ہے زوہان بچپن میں جس بھی چیز کہ لیے تم زید کرتے میں اور بابا بنا حبس کیے ہر وہ چیز تمہیں دیال دیتے تھے تم کہاں جاتے کس کہ ساتھ ہوتے تھے تمہارے دوست کون کون اور کیسے ہیں میں کسی بھی چیز سے لاعلم نہیں رہا تو بتاو تمہاری زندگی کہ اس قدر اہم شخصیت سے میں لاعلم کیسے رہتا جس دن پہلی بار تمہارے دل میں انوشہ کہ احساس جاگا اسی دن میں اسکے بارے میں سب پتہ لگاوا چکا تھا ایک پل کے لیے تو مجھے بھی حیرت ہوئی یہ جان کرکہ وہ
بولتے بولتے وہ روکا کہ زوہان نے فورا وہ لفظ پر سانس روکی
وہ ایک طوائف کی بیٹی ہے
اسکی بات مکمل ہوئی تھی مگر زوہان کو لگا جیسے کسی نے چابک اسکے دل میں مارا ہو
میں چاہتا تو تمہیں روک سکتا تھا مگر میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جانتے ہو کیوں
اسکے کیوں پر اسنے ناسمجھی سے سر ہلا کر وجہ جانتی چاہی
کیونکہ وہ طوائف نہیں صرف ایک طوایف کی بیٹی ہے وہ بھلے ہی اب تک اس بے حیائی کی دنیا میں پلی بڑی ہے لیکن جانتے اس بے حیائی اور دلدل میں رہنے کہ باوجود وہ اب تک با حیا اور باکردار ہے اسکی ماں نے اسے بہت نازوں اور اداوں سے پالا ہے تاکہ جب بھی اسکے معیار مطاطق قیمت ادا کرنے والا اسے مل جائے تب وہ اسے ان سب بے حیائی کا حصہ بنائے گئی
لیکن انہوں نے کہا وہ ایک بار پہلے بھی کسی محفل میں جاچکی ہیں
تب سے خاموشی کہ ساتھ اسکی ساری بات سنتا وہ اس بات پر کشمکش کا شیکار ہوئے بولا کیونکہ ہاد کہ مطابق اسنے اب تک ایسا کچھ نہیں کیا لیکن وہ کہہ رہی تھی کہ وہ دوسری بار کسی محفل میں گئی وہ گئی ضرور تھی لیکن جن پیروں سے قدم اندر رکھا تھا انہیں سے الٹے پاوں واپس بھیج دی گئی تھی
اور رہی بات اسکے دوسری بار جانے کی تو اس بار میں انجان تھا ورنہ سب کہ سامنے تو کیا گھر سے باہر نکلنے تک کی نوبت نا آئی
لیکن اس سب کہ باوجود وہ بار بار خود طوائف کہتی ہیں اور جانتے ہیں بھائی جب وہ خود کہ لیے اس گھٹیا لفظ کو استعمال کرتی ہیں تب مجھے یہاں میرے دل پر کاری ضرب لگتی محسوس ہوتی ہے مجھے درد ہوتا ہے عزیت ہوتی ہے وحشت ہوتی یہ سوچ کربھی کہ وہ عورت جسے میں نے چاہا جس سے میں نے محبت کی وہ ایک طوائف ہے
ٹوٹے لہجے میں انوشہ کہ الفاظوں سے پہنچی عزیت اسکو بتائے وہ رنجیدہ ہوا
اور اپنے جان سے پیارے بھائی کی آسودگی ہاد سلطان کو تڑپا نے کا سبب بنی وہ بھائی جسے اس نے اتنے لاڈ پیار سے پالا جسکی خوشی کی خاطر وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا تھا آج وہی بھائی اپنی محبت کی دی ہوئی عزیت پر تڑپ رہا تھا
اگر یہ حقیقت اتنی ہی عزیت ناک ہے زوہان سلطان تو اس حقیقت کو بدل دو
دونوں پاوں زمین پر رکھ کہنیوں کہ بل تھوڑا اسکی جانب جھکے اسنے بڑے ہی عاجزانہ انداز میں کہا کہ زوہان چونک کر ناسمجھی سے ایک بار پھر آنکھیں گہما گیا
کیسے۔۔۔ ۔
اسکی ماں کو منہ مانگی قمیت ادا کرکہ بدلے میں اسکی آزادی خرید لو اسکے بعد وہ آزاد ہوگئی مطلب وہ حقیقت جو عزیت ناک ہے وہ آزادی ملتے ہی ختم ہوجائے گئی
صاف لفظوں میں اسکی ناسمجھی کو ختم کر وہ اٹھا جو اسکی بات پر گہری سوچ میں مبتلا ہوا تھا اب سوچ لو کہ آگے تمہیں کیا کرنا ہے
اور ہاں آزادی خرید لینے کہ بعد اس اس قید میں ڈال دو جہاں سے رہائی ناممکن ہو
اپنی بات مکمل کر اس نے اپنے کورٹ کہ بینر بند کیے اور اسکا کندھا تھپتھپا کر اسے سوچوں میں اولجھا چھوڑ وہاں سے نکل گیا جبکہ پیچھے وہ گہری سوچ میں مبتلا ہوا اسکی باتوں نے کئی حد تک اسکی کشمکش دور کردی تھی
***
آج اسے اس اپارٹمینٹ میں تیسرا دن تھا اس رات کہ بعد زوہان صرف اسکی ضرورت کی چند استعمال کہ چیزیں دے کر چلا گیا اور اب تین دنوں سے نا تو خود آیا تھا اور نا ہی کوئی فون یا مسیح کرکہ اسکی خیریت معلوم کی تھی لیکن انوشہ کو فلحال اس بات کی ٹینشن نہیں بلکہ یہ فکر کھائے جارہی تھی کہ پتہ نہیں اسکے اچانک غائب ہوجانے پر اسکی ماما کا کیا رد عمل ہوگا اسے فکر ہورہی تھی کہ کہیں اسکی وجہ سے زوہان کو کوئی نقضان نا ہوجائے کیونکہ اتنا تو یقین تھا کہ ہونا ہو اسکی ماما دن رات ایک کرکہ اسکی تلاش ضرور کروا رہی ہوگئی
ہمم ہممم
ہاتھ میں چائے کا مگ پکڑے وہ انہی سوچوں میں اتنا اولجھی ہوئی تھی کہ اسکے آنے تک کو محسوس نا کرپائی جس پر وہ خود ہی گلا گہنگالتے ہوئے اسے اپنی موجودگی کا احساس دیلانے کہ ساتھ ساتھ اسکے ہاتھ میں موجود چائے کا مگ بھی پکڑ چکا تھا
کیسی ہیں۔ ۔
وہی اسکے سامنے صوفے پر بیٹھ چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے وہ نہایت پر شوخی سے پو چھنے لگا جبکہ انوشہ نے بڑی غور سے اسکے تاثرات نوٹ کیے جو بالکل پہلے کی طرح ہشاش بشاش تھے ورنہ جس غصے اور وحشت کا سامنا تین دن پہلے وہ کرچکی تھی وہ تو شاید کوئی اور ہی تھا
قیدیوں سے انکی خیریت نہیں معلوم کی جاتی زوہان سلطان
بے لچک لہجے میں ایک طنزیہ نگاہ اسکو دیکھ جواب دیا گیا جبکہ آج وہ اسکے طنز پر مسکرایا
آپ قیدی تو نہیں
کسی کو بنا اسکی مرضی کہ اپنے پاس رکھنا قید کرنے کہ مترادف ہی ہوتا ہے زوہان سلطان اسکا لہجہ اب بھی بےلچک ہی تھا مگر اب اسنے اسکی طرف دیکھ کر طنز کیا تھا
جبکہ اس بار بھی اسکے طنز وہ سر جھٹک کر مسکرایا اور بڑی فرصت بھری نگاہ سر تا پیر ڈال کر اسکی سادگی کو آنکھوں کہ زریعے دل میں بسایا پیٹر کلر کہ ریڈیمیٹ سوٹ میں بالوں کا جوڑا بنائے بنا کسی میک آپ کہ وہ طنز کرتی اسے دل کہ بے حد قریب محسوس ہوئی
آپ جانتی ہیں نوش آپ کہ ہونٹوں سے اپنا نام سننے کہ لیے میں نے بہت انتظار کیا ہے اور دیکھیں آج آپ مجھ سے ہم کلام بھی ہیں اور میرا نام بھی لے رہی ہیں پھر چاہے طنزیہ ہی سہی چائے کا مگ پڑے ٹیبل پر رکھ وہ تھوڑا آگے کو جھکے دلکش مسکراہٹ لبوں پر سجائے بولا کہ وہ غصے سے پہلو بدلتی اسکے پاس سے اٹھ کر کمرے میں چلی گئی اسکے یوں غصہ کرکہ چلے جانے پر وہ سکون سے ٹیک لگا کر بیٹھا اپنی چائے ختم کرنے لگا آخر پہلی بار اسکے ہاتھ کی بنی کوئی چیز اسے ملی تھی کیسے ادھوری چھوڑ دیتا
اپنی چائے ختم کرکہ اسنے کیچن میں جاکر اسکے لیے چائے بنائی اور لیکر کمرے میں آیا جہاں وہ بیڈ پر ماتھے پر سخت تیوری چڑہائے غصے سے بیٹھی تھی چل کر اسکے پاس آئے زوہان نے چائے سائیڈ ٹیبل پر رکھی اور بنا کچھ کہے واپس جانے لگا کہ اسکے ادا ہوئے لفظوں پر اسکے بڑھتے قدم تھمے
میری رہائی کہ لیے کیا قیمت لے گئے آپ مجھ سے
اسکے لہجے میں چٹانوں کی جیسی سختی اور آنکھوں میں سرد پن تھا کہ زوہان ایک پل کو اسکے خالص طوائفوں والے لہجے پر ٹھٹکا مگر پھر بڑی ہی کمال ضبط کا مظاہرا کرتے ہوئے چل کر عین اس سے چار قدم کی دوری تک آکر روکا
زیادہ کچھ نہیں بس تاحیات آپ کا ساتھ
مقابل کہ جواب پر اسکے تاثرات بدلے
یہ ساتھ آپ کو صرف دن کہ اجالوں میں چاہیے یا رات کی رنگینیوں میں بھی
اپنے دل کی بدلتی حالت پر بے مہری کا لبادہ اوڑھ اسنے جیسے سامنے کھڑے اپنے عاشق کا صبط آزمانا چاہا جسکو اسکی بات پر غصہ تو آیا مگر صبظ کرگیا کیونکہ جانتا تھا وہ یہ سب اسے کمزور کرنے کی لیے کررہی ہے
دن کی پہلی کرن سے رات کہ آخری پہر تک ہر گھڑی ہر سیکنڈ یہاں تک کہ ہر گزرتے لمحے تک بتائیں دیں گئی میرا ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال چار قدم کی دوری کو دو قدم میں تک چھوڑئے اس بار وہ جس مان اور محبت سے بولا اس پر ناچاہتے ہوئے بھی انوشہ کو لگا جیسے اسکا دل اپنی ہار تسلیم کرلے گا اسکا دل باغی ہورہا تھا وہ دل جسے آج تک وہ اسکی محبت بھری نگاہوں اور باتوں سے دھڑکنے پر سختی سے ٹوک رہی تھی آج وہ دل باغی ہوئے پورے زور شور سے دھڑک رہا تھا مگر نہیں وہ یہ نہیں کرسکتی تھی چاہے وہ اسے چاہتا تھا لیکن وہ اسکی چاہت اور محبت کہ قابل نہیں تھی اس لیے چند لمحے پہلے جو دل باغی ہورہا تھا اس پر دوبارہ سرد مہری کا لبادہ اوڑھا
چلیں پھر ابھی سے شروعات کرتے ہیں
اپنا دوپٹہ نیچے زمین پر پھینک پل میں اپنے اور اسکے بیچ دو قدم کہ فاصلے کو مٹائے اسنے بنا اسے سمجھنے کا موقع دیے اپنے ہونٹ اسکے لبوں سے اولجھائے کہ اسکی ہمت اور حرکت دونوں پر زوہان ششدہ ہوا جبکہ دل کی دھڑکن روکی
چٹاخ۔۔۔ ۔ اب کی بار ٹوٹا تھا اسکے ضبط کر بندھن کہ بازو سے کھینچ کر خود سے دور کیے بےساختہ اسکا ہاتھ اٹھا اور انوشہ کہ روخسار پر اپنا گہرا نیشان چھوڑ گیا
یہ سب اتنا اچانک تھا کہ اسے بالکل سمجھ نا آئی اسکا یوں اپنے قریب آکر کس کردینا اور پھر اسکے ہاتھ کا اٹھ جانا سب یکدم اور اچانک تھا
اسکا تھپڑ اس قدر شدید تھا کہ انوشہ لڑکھڑا کر چار قدم دور ہٹی
اپنے روخسار پر ہاتھ رکھ اسنے ہونٹ سے بہتے خون کو بےدردی سے رگڑ کر اسکی طرف استہزا یہ مسکراہٹ کہ ساتھ دیکھا جو بے یقینی اور غصے بھرے سرخ نگاہوں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا جیسے اسکی کی گئی حرکت پر جان سے مار دے گا
کیا ہوا اتنا غصہ کیوں ہورہے ہیں کیا پسند نہیں آیا میرا ساتھ یا پھر کچھ اور چاہتے تھے
اوو اگر کہیں تو میں وہاں بیڈ پر لیٹٹٹ۔۔ ۔
شٹ آپ
ای سیڈ شٹ آپ انوشہ وپ جو بیڈ کی طرف اشارہ کر اپنی بے حرمتی کیے جارہی تھی اسکی بات انتہائی سخت لہجے میں کاٹ زوہان نے اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھا
آپ ہی تو میرے ساتھ کہ خواہیش مند ہیں اب ایک طوائ۔۔۔۔۔۔ ۔
انوشہ۔۔۔۔۔ ۔
اپنے لیے طوائف کا لفظ وہ استعمال کرتی کہ اسنے اسکے کندھوں پر اس قدر سختی بڑھائی کہ وہ سسک نے کہ باوجود ڈھٹائی سے اسکی وحشت زدہ آنکھوں میں دیکھتی رہی اگر آپ نے دوبارہ اپنے لیے یہ گھٹیا لفظ استعمال کرنے کہ کوشش کی تو مجھ برا کوئی نہیں ہوگا سمجھیں آپ
یہ گھٹیا لفظ ہی میری اصل حقیقت ہے زوہان سلطان جسے آپ لاکھ جھتٹلانے کہ باوجود بدل نہیں سکتے
اگر وہ اپنے لفظوں پر زور دے کر سختی سے بولا تھا تو انوشہ نے بھی بدلے میں اسی سختی کا استعمال کر اپنے لفظوں سے اسکا دل چھلنی کیا ٹھیک ہے اگر یہی آپ کی حقیقت ہے تو میں آج ابھی اور اسی وقت اس حقیقت کو بدل دوں گا تیار ہوجائیں تھوڑی دیر میں ہمارا نکاح ہوگا لمحوں میں فیصلہ کر اسکے حواسوں پر بم پھوڑ اسنے اسکے بازوں کو جھٹکے سے چھوڑا اور باہر نکل لگا جبکہ وہ نکاح کہ ذکر پر ایک لمحے کو ٹھٹکی مگر اسے خود کہ ساتھ یہ زیادتی وہ ہرگز نہیں کرنے دے سکتی تھی اسی لیے فورا اسے بازو سے کھنچ اپنی طرف کرتے ہوئے انکار کرگئی
میں ایسا کچھ نہیں کرنے والی سمجھے آپ
آپ ایسا ہی کریں گئی اور وہ بھی اپنی رازہ مندی سے نوش
اسکا لہجہ انتہائی پر اعتماد تھا کہ وہ بالکل سمجھ نا پائی
غلط فہمی ہے آپ کی اس لیے بہتر ہوگا اپنی غلط فہمی دور کرلیں کیونکہ نا تو میں ایسا کچھ کروں گئی اور نا ہی یہاں رہوں گئی
پتہ نہیں وہ کیا سوچ رہا تھا مگر جو بھی تھا انوشہ نے صاف لفظوں میں انکار کیا جو اسکے انکار پر ناجانے کیوں پر سر جھٹک کر سایڈی سمائیل کرنے لگا
آپ نکاح ضرور کریں گئی نوش
انکار کہ باوجود اسکے دوبارہ وہی الفاظ دہرانے پر انوشہ کی آنکھوں میں سختی چھائی
میں ایسا نہیں کروں گئی
آنکھوں میں سختی اور لہجے میں پختگی لیے اسنے بھی دوبارہ انکار کیا
آپ
ایسا
ہی کریں
گئی نوش
اب کی بار وہ ٹہر ٹہر کر دوبارہ وہی بولا کہ اسکی آنکھوں میں غصہ چھایا
میں
نہیں
کروں گئی
اگر وہ زیدی تھا تو آج پہلی بار زید وہ بھی کررہی تھی اب دیکھنا یہ تھا کہ ان دونوں کی زید میں جیت کس کی ہوتی تھی
آپ کریں گئی
اب کی بار بولتے ہوئے وہ خود بھی اسکے قریب آیا
ن۔ نہیں کروں گئی
پتھر دل تھا شغاف تھوڑی سی پیدا ہوئی
آپ کریں گئی نوش
اسکے ہاتھ پیار سے پکڑ اس بار محبت سے بولا گیا کہ اسکی آنکھ سے آنسو ٹپکا
نہیں
کروں گئی ایک کہ بعد دو دو کہ تین اور پھر لڑیوں کی صورت آنسو تھے جو انکار کرتے ہوئے روخساروں پر بہے
آپ کریں گئی
میں آپ کہ قابل نہیں ہوں زوہان خدا کہ لیے خود پر ظلم مت کریں
سختی سے پیار تک کا فاضلہ قائم کر بار بار اسکو پریشرائیز کر آخر کار اسنے اسکے پتھر دل کو نرم کر ہی دیا تھا جو اس بار اسکے کہنے پر زور قطار آنسو بہاتی ہوئی دل کی بات بول ہی پڑی کہ کیوں وہ یہ سب کررہی ہے
زوہان انوشہ کہ قابل نہیں یہ تو ممکن ہے لیکن انوشہ زوہان کہ قابل نہیں یہ کبھی مکمن نہیں ہوسکتا اپنی انگلی کہ پروں سے اسکے بہتے آنسو صاف کر وہ اس قدر پراعتمادی اور یقین سے بولا کہ انوشہ اس کہ یقین پر اسے دیکھتی رہ گئی
میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں نوش
آپ ایک طوائف کی بیٹی ہیں یہ حقیقت جاننے کہ باوجود میرے دل میں آپ کہ لیے محبت کم نہیں ہوئی بلکہ ان گزرے تین دنوں میں میں نے آپ کو خود سے دور جاتا دیکھ اور بھی شدت سے چاہا ہے
اس لیے یہ خیال کہ آپ میرے قابل نہیں یہ خیال کو دل اور دماغ دونوں سے نکال کر پھینک دیں کیونکہ زوہان سلطان کی زندگی میں آپ سے زیادہ قابل عورت اور کوئی نہیں
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولتے ہوئے وہ اپنے ایک ایک لفظ پر دباو ڈال رہا تھا جو اسکے ایک ایک لفظ میں چھپی اپنے لیے محبت کہ گہرائی پر جیسے مزید آنسو بہانے لگی آپ کیا ہیں کیا آپکی حیقیت ہے سب بھول جائیں صرف مجھے یاد رکھیں میری محبت میں اپنے لیے گہرایوں کو یاد رکھیں اور میری ہوجائیں مجھے اپنا محافظ ارر سر پرست بننے کا مان بخش دیں نوش مجھ سے شادی کرلیں خدا کی قسم میں آپکے ہر غم ہر عزیت ہر دکھ ہر تکلیف ہر محرومی ہر خوف کو ختم کردوں گا بس آپ مجھے اپنی ملکیت کا مان بخش دیں
اسکے سامنے اپنی ہتھیلی پھلا ئے وہ بڑی ہی پیار بھری نگاہوں سے اسکی آنسوں بھری نگاہوں میں دیکھ کر اسکی ہاں مانگ رہا تھا جو بےبس ہوئے کبھی اسکی ملتجی نگاہوں کو دیکھتی تو کبھی اسکی بڑھی ہتھیلی کو
اور اگر اس کہ بعد آپ کو پچھتانا پڑا تو
گلو گیر لہجے میں اپنا خداشہ بیان کر اسنے جیسے جاننا چاہا کہ تب وہ کیا کر ئے گا
آپ کو کھونے سے بڑا پچھتاوا تو نہیں ہوگا نا
بڑے ہی پیار اس اسکا خداشہ ختم کیا گیا
بتائیں پھر زوہان سلطان کا ساتھ تاحیات قبول کریں گئی منتظر نگاہوں سے اسنے ایک بار پھر اسکی رزامندی طلب کی جو روتے ہوئے اسکی ہتھیلی پر اپنا ہاتھ رکھ کر گردن ہاں میں ہلا گئی جس پر زوہان کا دل یکدم خوشی سے باغبان ہوا اسکا دل چاہا وہ ابھی اسے زور سے گلے لگا لے مگر اپنی اس حسرت پر بعد میں عمل کرنے کا سوچ روک گیا اور شکر بھرا ایک گہرا سانس لیا اب وہ مزید وقت برباد نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے اب جب وہ راضی تھی تو وہ بھی جلد از جلد اسے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتا تھا تاکہ اس کہ بعد ناتو کبھی اس کہ دور جانے کا خوف ہو اور نا ہی جدائی کا ڈر