سلطان میشن کی چھت پر وہ سبھی نیو ائیر کا پورا ماحول بنا کر بے صبری سے بارہ بجنے کا انتظار کررہے تھے جسکا سب سے زیادہ انتظار ناز کو تھا کیونکہ وہ پہلی بار یوں سب کہ ساتھ کوئی فیسٹیول سیلبریٹ کرنے والی تھی اپنے ساتھ نیو ائیر سیلبریٹ کرنے کہ لیے دعا نے مہرماہ اور زوبیہ کو بھی بلایا جس پر پہلے تو مہرماہ نے منا کیا کہ وہ اپنی فیملی کہ ساتھ ہی نیو ائیر منائے گئی لیکن زوبیہ اور دعا دونوں کی زید پر اسے ماننا پڑا اور اب وہ دونوں بھی ان سب کہ ساتھ بیٹھی ناز کی بے صبری پر ہنس رہی تھی
او ہو یہ آج بارہ کیوں نہیں بج رہے چھت پر وہ سبھی سردی سے بچنے کی خاطر گول دائرے میں کرسیاں لگا درمیان میں لگی آگ سیک رہے تھے جب وہ تھک کر کرسی پر دونوں پاوں اوپر کرکہ اپنی تھوڑی پر ہاتھ رکھتے ہوئے مصومیت سے بولی
اوہو میری بھابھی جی اتنا دکھی کیا ہوتا آپ ایک کام کریں جب تک بارہ نہیں بجتے تب تک یہ لیں اور باربی کیو انجوئے کریں
ایک سیخ میں لگے ٹیکے پلیٹ میں رکھ زوہان اسکے پاس آیا اور پلٹ اسکے ہاتھ میں پکرائی جسے ناز نے فورا پاتھ چھارتے ہوئے پرکی اور ٹیکے کہ ایک پیس پر پھونک مار کہ کھانے لگی
امممم یہ تو بہت ٹیسٹی ہے اور سپائسی بھی
مان آپ یہ مت کھائیے گا ورنہ آپ کو مرچیں لگے گئی
تھم آز آپ کا سائین زوہان اور فیضان کو دیے وہ ارمان کو ناکھانے کی تلقین بھی کرچکی تھی جس پر ارمان کہ ساتھ ساتھ سبھی اسکی فکرمندی پر مسکرائے ڈونٹوری ناز بھابھی آپکے مان کہ لیے ہم نے الگ سے چیکن میرینیٹ کیا ہے جس میں سپایسس نہیں ہوگئی واپس اپنی جگہ پر جاکر بیٹھتے ہوئے زوہان نے الگ پڑے چیکن کی طرف اشارہ کرکہ اسکی فکرمندہ دور کی جو وہی سے بیٹھے اوکے کرکہ اپنے ٹیکے انجوئے کرنے لگی
تھوڑی دیر بعد جب بارہ بجنے میں صرف دس منٹ رہ گئے تو وہ سبھی لوگ ایک سائیڈ پر کھڑے ہوگئے جبکہ ارمان زوہان اور فیضان تینوں نے اپنے اپنے ہاتھوں میں فائر سٹیک پکڑئی اور پورے بارہ بجتے ہی بلد آواز ہیپی نیوائیڑ بولتے ہوئے آ تش بازی شروع کی
مہرماہ زوبیہ آپی چلیں نا ہم بھی آتش بازی کرتے ہیں ان تینوں کہ شغل پر ناز بچوں کی طرح اوجھلتے ہوئے مہرماہ اور زوبیہ سے بولی جس پر مہرماہ تو اسکے ساتھ آگئے بھر کر خوب ہلا گلا کرنے لگی کہ زوہان اور مہرماہ دونون نے مل کر خوب آتش بازی کا مزہ لیا اور ناز نے ارمان کہ ساتھ مل کر کئی انار چلا دیے جو کہ اسکی فرمائیش پر ناجانے کتنے منگوائے گئے تھے جبکہ ارشان نے دعا کہ ساتھ مل کر کافی زیادہ پھولجڑیاں اور پٹاخے چلائے آپ بھی جاکر انجوئے کریں
ان سب کی موج مستی پر زوبیہ کو سائیڈ پر کھڑا مسکراتے دیکھ قیصا ن اسکے پاس آکر بولا جو ایک نظر اسکو دیکھ دوبارہ سامنے ان سب کو دیکھنے لگی
نہیں نہیں میں یہی ٹھیک ہوں وہ کیا ہے نا مجھے ان سب سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے
ہمم لیکن ان پھولجڑیوں سے تو کچھ نہیں ہوگا اب وہ تو چلا سکتی ہیں
سامنے دعا کہ ہاتھ میں پرکی پھول جڑی کی طرف اشارہ کرکہ فیضان نے اسے وہی چلانے کا کہا ہاں لیکن
ایک منٹ اسے ایک منٹ روکنے کا بول وہ سائیڈ پر پرے بوکسس میں سے پانچ چھ پھول جڑیاں اٹھا کر اسکے پاس آیا اور لائیٹر سے چلا کر اسکے سامنے کی جس پر زوبیہ نے ناسمجھی سے اسکو دیکھا
سبھی انجوئے کریں اور آپ یو نہی سب کو دیکھتی رہے اچھا تھوڑی لگتا ہے اس لیے یہ چلا لیں اس سے ڈر نہیں لگے گا اسکی بات پر انکار کرنے کی بجائے زوبیہ نے ڈرتے ڈرتے بالکل کارنر سے پھول جڑی کو پکار اور فیضان کو کاپی کرتی گول گول گہما نے لگی جس پر اسے کافی مزہ آیا تھا تبھی فیضان نے اسکی اکسائٹمنٹ پر تین چار اور اسے جلا کر پکرائی اور خود بھی اسکا ساتھ دیتا رہا جبکہ ان دونوں کا یوں ایک ساتھ مسکراتے ہوئے پھولجڑیاں چلانا ان سے تھوڑی دور کھڑی مہرماہ نے روک کر کافی حیرت سے دیکھا لیکن پھر زوہان کی پکار کر انہیں چھوڑ خود انجوئے کرنے لگی
***
معملول کہ مطابق سب کچھ اپنی روٹین سے ہورہا تھا ہاد اور عائرہ دونوں اگلے دن ہی واپس آگئے تھے جسکے بعد ہاد کا زیادہ طر وقت آفیس میں جبکہ عائرہ نے اپنی خوب سے ریزائن دے دیا تھا کیونکہ فلحال وہ اپنا سارا وقت اپنے ہوسپٹل کی سیٹنگ پر لگا رہی تھی ہاد نے وہ پورا ہوسپٹل بالکل اسکی پسند کہ مطابق بنوایا تھا لیکن اسکا انٹریل وہ خود ڈیسایڈ کرکہ سیٹ کروا رہی تھی وہ چاہتی تھی کہ ہوسپٹل کی اوپننگ سے پہلے پہلے ہی سارا کام ختم ہوجائے اس لیے اسکا کافی وقت یہی ہوسپٹل پر لگ جاتا وہی دعا کی طبیعت بھی پہلے سے کافی بہتر ہو گئی تھی جس پر وہ اب ارشان کہ ساتھ یونی جاکر ریگولر کلاسس اٹینڈ کررہی تھی جبکہ ناز بھی چھٹیاں ختم ہونے پر روز اچھا خاضہ ارمان کو تنگ کرنے کہ بعد کالج جاتی اور فیضان اپنے کیسس میں اولجھا ہوا تھا
***
اسد کی بارہا زید کرنے پر وہ اسکے بھائی کہ منگنی پر آتو گیا تھا مگر اب وہاں مردوں میں بیٹھا سخت قسم کا بور ہورہا تھا کیونکہ اسد خود تو مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف یہاں وہاں چکر لگا رہا تھا اور دوسرا وہ وہاں کسی اور کو جانتا بھی نہیں تھا کہ وقت گزرانے کہ لیے بات ہی کرلیتا
اسد زوہان کا کالج فرینڈ تھا
حال میں تیسری رو میں بیٹھ کر وہ انتہائی بوریت والا منہ بنا کر اس پاس سبھی مردوں کو دیکھ رہا تھا جو خود آپس میں خوش کپیوں میں مصروف ڈرنک اور لوازمات سے لطف اندوز ہورہے تھے مگر وہ انتہائی بوریت کا شیکار ہورہا تھا
ایم سوری یار تجھے یہاں اکیلا بیٹھنا پڑ رہا ہے
تھوڑی دیر بعد ہی اسد اسکے ساتھ آکر بیٹھتے ہوئے شرمندہ لہجے میں بولا ارے نہیں یار سوری وری کی کوئی ضرورت نہیں میں سمجھ سکتا ہوں کہ بڑے بھائیوں کی شادی یا انکے فنکشنز میں چھوٹے بھائیوں کا کیا حال ہوتا ہے
ہلکے پھلکے انداز میں مسکراتے ہوئے بول زوہان نے اسکی شرمندگی کم کرنی چاہی کیونکہ بپت اچھے یاد تھا اسے کہ ہاد اور ارمان کی شادی پر کیسے اسکے بھائیوں نے اسے سامان لانے اور لے جانے میں گھن چکر بنایا ہوا تھا
ہاہاہاہا یہ تو سہی کہا تونے اچھا بتا کھانا کھایا تونے
ہاں کھا لیا تھا مگر یہ بتا کہ یہ وہاں سٹیج پر کس چیز کی تیاری ہورہی ہے
کھانے پر ہاں کر اسنے سامنے سٹیج کی طرف اشارہ کرکہ متجسس ہوئے پوچھا جہاں کچھ آدمی ایک جگہ پر بیٹھ ڈھولک سیٹ کررہے تھے یہ وہ بھائی نے کچھ طوائفوں کو رقص کہ لیے بلوایا ہے تو بس انہی کہ رقص کی تیاری کررہے ہیں اسکی تجسس کا جواب دیے اسنے پہلے زوہان کو کولڈرنگ گلاس میں ڈال کر دی اور پھر خود بھی اپنا گلاس پکڑ کر پیچھے صوفے کہ ساتھ سکون سے بیٹھا مگر طوائف کہ رقص کہ نام پر اسکے چہرے پر کچھ ناگواری چھائی
تیرا بھائی یہ سب بھی کرتا ہے حیرت ہے
اسنے بڑی حیرت سے آئبروز اچکا کر طنز کیا مگر اسکے طنز کا برا منانے کہ بجائے اسد قہقہہ لگا کر ہنسا کیونکہ وہ لوگ کافی ریس تھے اس لیے انکا اٹکا کہیں نا کہیں طوائفوں کہ ساتھ بھی سیٹ تھا بس پیسے کا کمال ہے اور کیا
اچھا مطلب اسی لیے عورتوں کا حال الگ اور مردوں کا الگ ہے
اسکے کمال کہنے پر زوہان نے اکہ بار پھر طنز کیا جس پر اس بار بھی اسد ہنسا کہ تبھی حال کی سبھی لائنز بند ہوئی اور چند لمحے بعد صرف سٹیج کی سپوٹ لائٹ اون کی گئی جہاں اب تین لڑکیاں موجود تھی دو گولڈن رنگ کہ کامدار کپڑوں میں اور ایک انکے درمیان کچھ آگے کو سرخ رنگ کہ کامدار جوڑے میں ان تینوں کہ چہروں پر گھونگھت تھے جبکہ درمیان والی نے گھونگھٹ اوڑھے ان سب کی طرف پیٹھ کی ہوئی تھی کہ تبھی ڈھولک کی تھاپ پر میوزک اون ہوا اور حال میں سبھی پرشوق نگاہوں سے سٹیج پر نظریں گاڑ کر بیٹھ گئے اور ان سب کی اس قدر دلچسپی پر اس بار بھی زوہان نے کڑوا سا منہ بنا یا اسکا دل تھا کہ وہ اٹھ کر وہاں سے چلا جائے لیکن دوستی کہ مروت میں ناگواری کہ بعد بھی بیٹھا رہا
***
عرش ادا سے آئی ہے مہمان دیکھیے
***
اپنے دائینے ہاتھ کو بڑے ہی نازو سے الٹا کر سرخ جوڑے والی نے ایک ادا سے پہلا فقرہ بولا اور پھر اسی طرح دوسرا بازو بھی بازو سے چہرے کہ پاس تھوڑا اوپر لے جاکر جھٹکا
***
ہم کو خرید لائیں ہیں احسان دیکھیے
اب دل جگر کو تھام کہ بیٹھے رہے حضور
گھونگھٹ کی اور میں چھپا طوفان دیکھیے
***
پلٹ کر ان سب کی جانب موڑے اسنے اپنے گھونگھٹ پر مہندی لگی انگلیوں سے چھوئے اپنے سرخ لپسٹیک سے سنجے ہونٹوں سے فقرہ ادا کرکہ گھونگھٹ اٹھایا اور ڈھولک کی تھاپ پر اپنی دائیں دیکھاتی گول گول گھوم کر ہاتھ ہوا میں لہرانے لگی
مگر گھونگھٹ ہٹنے پر جہاں سب کا شور اٹھا تھا وہی زوہان سلطان کی آنکھوں کہ ساتھ ساتھ سانسیں بھی تھمی تھی جبکہ یہی حال اسکے ساتھ بیٹھے اسد کا بھی ہوا وہ تو بقائدہ اپنا گلاس ٹیبل پر پٹک آگے ہوا کہ شاید اسکی آنکھیں دھوکہ کھا رہی ہوں مگر نہیں اسکی آنکھیں تو شاید دھوکہ کھا جاتی لیکن اسکے ساتھ حیرتوں کہ سمندر میں غوطہ زن زوہان سلطان کی آنکھیں دھوکہ نہیں کھا سکتی تھی وہ تو اس قدر حیرت میں مبتلا بنا پلک چھپکائے صرف سامنے سٹیج پر ادائیں ناز دیکھاتی اس لڑکی کو دیکھ رہا تھا جو کوئی اور نہیں بلکہ اسکی نوش تھی
***
محور
ہاں محور میرے جنوں کا میری ذات ہوگئی
ڈھونڈا انہیں تو خود سے۔ ۔
ڈھونڈہ انہیں تو خود سے ملاقات ہوگئی
محور میرے جنوں کا میری ذات ہوگئی
***
گانے کہ اگلے انترے کہ ساتھ پیروں اور ہاتھوں کو بڑے ہی دلفریب انداز میں لہراتے ہوئے اسنے رقص کیا اور ڈھولک کی تھاپ پر ایک بار پھر گھومی جب گھومتے ہوئے ایک دم اسکی نظر بھی ان مہمانوں میں حیرت زدہ نگاہوں سے دیکھتے زوہان پر پڑی جس پر یکدم گھومتے ہوئے اسکے قدم تھمے اس کہ یوں خود کو دیکھ روک جانے پر جو شک باقی تھا وہ بھی پورا ہوا اسنے ایک تلخ مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر دوبارہ گھومنا شروع کیا اور اسکی وہ تلخ مسکرا ہی دیکھ زوہان سلطان کا دل جیسے بند ہونے کو ہوا
وہ چاہتا تھا جو وہ دیکھ رہا ہے کاش وہ چھوٹ ہو وہ لڑکی جسے لوگ طوائف کا نام دے کر رقصہ بول رہے تھے وہ اسکی نوش نہیں بلکہ کوئی اور ہو مگر ایسا نہیں ہوا اسکے چاہنے کہ باوجود حقیقت نہیں بدلی بلکہ سامنے سٹیج پر اسکی محبت بھری محفل میں رقص کرتی اپنی ادائیں دیکھا رہی تھی
***
وزن انکی بزم نات میں
***
بولتے ہوئے اسکی ادائیں اور بھی قاتل ہوئی اپنی کمر اور ہاتھوں کہ زریعے ادائیں دیکھاتی اسنے نگاہیں زوہان پر کٹائی
***
و زن انکی بزم نات میں شکوہ کا زکر کیا
بات ان سے ہو گئی
***
اپنے لہنگے کو ہاتھ سے پکڑ وہ آنکھوں کا اشارہ کرتے ہوئے سٹیج سے اتر کر چلتی عین اسکے سامنے آئی
***
بات ان سے ہوگئی تو بڑی بات ہوگئی
ڈھونڈا انہیں تو خود سے
ڈھونڈا انہیں تو خود سے ملاقات ہوگئی
محور میرے جنوں کا میری ذات ہوگئی
***
جان بوجھ کر عین اسکے سامنے کھڑے ہوکر رقص کرتی وہ اسکا صبر ازما گئی تھی جو انتہائی ضبط کیے غصے سے صوفے کی چادر کو موٹھی میں دبوچ گیا جبکہ وہ گانا ختم ہونے پر رقص کرتے ہوئے روکی اور اسکی طرف دیکھا جسکا چہرا ضبط کہ کڑے مراحل سے گزرتا سرخ ہورہا تھا جبکہ آنکھیں حیرت اور بے یقینی کی سی کیفیت میں سخت غضیلی سرخ ہوچکی تھی ماتھے پر تیوری اس قدر گہری تھی کہ آج پہلی بار اسکا یہ روپ ایک پل کو ضرور انوشہ کہ دل کو خوف میں مبتلا کرگیا مگر وہ وہاں خوف زدہ ہونے نہیں بلکہ اپنی ادائیں دیکھا کر لوگوں کا دل بہلانے آئی تھی اسکو اسی کڑے مراحل سے گزرتا چھوڑ وہ اسکا دل جلا کر واپس سٹیج پر جاکر کھڑی ہوئی اور دوسرے گانے پر رقص کرنے لگی
***
حاظر ہماری جان ہے سو بار آئیے
سرکار آئیے میرے سرکار آئیے
سرکار آئیے میری سرکار آئیے
سانسوں میں زندگی ہے تو آنکھوں میں روشنی
دیوار شب کہ پار ہے ہم پار آئیے
دیوار شب کہ پار ہے ہم پار آئیے
***
کیا کمال کی رقصہ ہے یار
رقصہ نہیں طوائف ہے دیکھ تو کیسے مٹک مٹک کر ہم سب کا دل بہلا رہی ہے یہ ادائیں طوائفوں میں ہوتی ہیں وہ جو اسکے پہلے رقص پر مرنے کو تیار ہوا تھا اسکے دوسرے رقص پر جیسے جلتی نے تیل کا کام کیا اور رہی سہی قصر محفل میں مردوں کی چہمگیوں نے پوری کی
***
چھوٹا سا ایک حسن کا نطارنا ہے حضور
والہا ہے آرزو ارے با زار آئیے
سرکار آئیے میرے سرکار آئیے
***
سنتے ہیں ختم حسن پرستی ہے آپ پر
کرلیجے ہمارا بھی دیدار آئیے
سرکار آئیے میری سرکار آئیے
***
وہ جو حسن دیکھانے کہ نام پر اپنا دوپٹہ سر سے اتار کر پڑے پھینک چکی تھی یہاں آکر اسکی بس ہو ئی وہ اس قدر وحشت آنکھوں میں لیے وہاں سے اٹھا اور بنا یہاں وہاں دیکھے سٹیج پر جاکر اسکا ہوا میں لہراتا ہاتھ کھنچنے کہ انداز میں دبوچتا اپنے ساتھ گھسٹتے ہوئے اس محفل سے نکلتا چلا گیا جبکہ وہ بنا کوئی مزاہمت کیے اسکے ساتھ کھنچتی گئی
حال سے باہر لاکر تقریبا پٹخنے کہ انداز میں اسنے اسے اپنی گاڑی کہ ساتھ لاکر پٹخا اور خود بال مٹھی میں دبوچ اپنا غصہ کم کرنے کی خاطر مٹھیاں بند کرکہ یہاں وہاں چکر لگانے لگا اور وہ جو جانتی تھی جس دن بھی اسکا سچ اسے معلوم ہوا اسکا رد عمل ایسا ہی ہوگا مگر اس طرح اسکا سچ سامنے آئے گا وہ خود بھی لاعلم تھی
کیا حقیقت ہے آپکی
کون ہیں آپ
سچ بتائیں کون ہیں آپ
کافی دیر ٹہلنے کہ بعد بھی جب غصہ کم نا ہوا تو وہ انتہائی سخت تیور کہ ساتھ سرد لہجے میں اس سے اسکی حقیقت دریافت کرنے لگا جو اب کی بار اسکی سرد لہجے پر ڈر کر نگاہیں جھکا اور اسکے یوں اپنے سامنے نگاہیں جھکانے پر وہ تمسخر انداز میں ہسنا کہاں وہ بھری محفل میں غیر مردوں کو اپنی ادائیں دیکھا کر اپنی طرف مائل کررہی تھی اور اب کہاں اسکے سوال پر نگاہیں جھکا گئی
تمسخر انداز میں وہ ہنسا مگر پھر اسکے بنا دوپٹے کہ نظر آتے سرپائے پر آنکھوں میں وحشت مزید گہری ہوئی اپنی جیکٹ اتار کر اسکا ہاتھ کھینچ کر اسنے اسے نزدیک کیا اور جیکٹ پہنا کر زپ بند کرکہ گاڑی کا دروازہ کھولا اور اسے فرنٹ سیٹ پر پٹخ خود دوسری جانب آکر بیٹھتا گاڑی سٹارٹ کرگیا تھوڑی دیر بعد اسنے گاڑی ایک اپارٹمینٹ کہ باہر روکی اور بازو سے دبوچ کر کھنچتے ہوئے اپنے ساتھ اندر لاکر صوفے پر پھینکا جو بنا اوف کیے اسکی دی ہر تکلیف کو برداشت کررہی تھی جانتی تھی جو عزیت وہ اسے دے چکی ہے اسکے سامنے اسکا دبوچنا یا کھنچنا کچھ بھی نہیں
ی۔ یہی میری حقیقت ہے
وہ جو بال مٹھی میں دبوچ سب سمجھنے کی کوشش کررہا تھا اسکی آواز پر بے یقینی کہ ساتھ اسکو دیکھنے لگا جو اپنی میکسی سنبھال کر کھڑی ہوئی
ہ۔ ہاں جو آپ دیکھ کر آئیں ہیں
وہی میری حیقیقت ہے
ن۔ نہیں
بے لچک لہجے میں وہ ٹہر ٹہر کر بولی مگر زوہان نے نا کر اسکی بار کو جھٹلانا چاہا
سچ ہے یہ آپ وہاں اس محفل میں رقص کرتی جس لڑکی کو دیکھ چکے ہیں وہی میری حقیقت ہے کیونکہ میں ایک طوائ
چپ وہ جو اپنے اندر موجود تکلیف کو چھپائے اسے مزید اپنے بارے میں بتا رہی تھی طوائف کہ لفظ پر وہ یکدم دم اونچی آواز میں چینختے ہوئے اسکے پاس آیا اور اسے کندھوں سے کو دبوچ چپ رہنے کا کہا
چپ ہوجائیں
میں
میں جانتا ایسا کچھ نہیں آپ جھوٹ بول رہی ہیں دیکھیں نوش بول دیں کہ وہ سب جھوٹ ہے آپ جھوٹ بول رہی ہیں ویسا نہیں کچھ نہیں ہے پلیز بول دیں دیکھیں
دیکھیں میرا دل بند ہورہا ہے اس لیے پلیز خدا کہ لیے بول دیں کہ یہ سب جھوٹ ہے اسکے کندھوں کو جھٹکا دیے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کسی بچے کی طرح فریاد کررہا تھا کہ جو وہ چاہتا ہے وہ وہ بول دے مگر وہ کیسے اپنی حقیقت جھٹلا دیتی آخر یہی تو اسکی حقیقیت تھی وہ ایک طوائف کی بیٹی تھی جسکی قسمت میں آج نہیں تو کل خود بھی طوائف بننا ہی لکھا تھا
بولیں انوشہ چپ کیوں ہیں آپ جب کافی دیر وہ کچھ نا بولی تو وہ اسے چھوڑ یکدم ٹیبل پر پڑا شو پیس زمین پر پٹختے ہوئے چینخا جس پر انوشہ نے ڈرتے کہ مارے گھیرا کر آنکھیں بند کی
ایسا نہیں ہے نہیں ہے ایسا یہ سچ نہیں ہوسکتا میری نوش نہیں
بالکل نہیں یہ جھوٹ ہے ایسا کیسے ہوسکتا ہے کیسے
پاگلوں کی طرح سر کو بار بار نا میں ہلائے وہ کبھی کوئی چیز اٹھا کر پٹختے ہوئے انکار کرتا تو کبھی کچھ جبکہ وہ یوں ہی بے حس حرکت کھڑی اسکا پاگل پن دیکھ رہی تھی جسکی حالت قابل رحم تھی آج وہ وہ زوہان لگ ہی نہیں رہا تھا جسے وہ جانتی تھی ہنسی مزاق شراطیں کرنے وا لا شوخ جسکی آنکھوں میں ہمیشہ وہ اپنے لیے بے انتہا محبت دیکھتی آئی تھی جسکی محبت پر وہ ہر بار نظریں چرا دیتی اور وہ اسکی نظریں چرانے کو ہر بار حیا سمجھ کر مسکرا دیتا مگر وہ کہاں واقف تھا جس گریز کو وہ شرم و حیا سمجھ کر نظر انداز کردیتا تھا وہ گریز کس بنا پر تھا
آپ کہ چیزیں توڑنے یا چیخنے چلانے سے حقیقت بدل نہیں جائے گئی زوہان بلکہ حقیقت آج بھی یہی ہے اور کل بھی یہی رہے گئی کہ جس لڑکی سے آپ نے محبت کی اصل میں وہ ایک طوائف کی بیٹی ہے طوائف زادی ہوں میں
آج پہلی بار وہ اسکے سامنے اتنا بول رہی تھی اور وہ بھی اسکا نام لیکر مگر افسوس کہ جو وہ کہہ رہی تھی وہ زوہان سلطان سننا تو کیا سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا آپ کو کیا لگتا ہے میرا بار بار آپ کو انگور کرنا آپکی باتوں کو نظر انداز کردینا آپکی آنکھوں میں اپنے لیے محبت کہ باوجود آپ کو کوئی امید نا دیلانا وہ سب یونہی تھا
بولتے ہوئے وہ چل کر اسکے پاس آئی نہیں زوہان وہ سب یونہی نہیں تھا بلکہ وہ سب اس لیے تھا کیونکہ جس دنیا سے تعلق میں رکھتی ہوں وہاں یہ سب قبول نہیں ہوتا
ایک طوائف چند لمحوں کہ لیے حسین خواب تو سجا سکتی ہے مگر محبت نہیں کرسکتی
آنکھوں میں بے انتہا قرب لیے وہ تلخ لہجے میں اسے حقیقت سے روشناس کروا رہی تھی جو اسکی حقیقت سے زیادہ اسکی آنکھوں کہ قرب اور لہجے کی تلخی پر تڑپا
میں چاہ کربھی آپ کی محبت کہ قابل نہیں بن سکتی زوہان
اس لیے خدا کہ لیے میری خاطر خود کو عزیت میں مبتلا مت کریں
آنکھوں میں نمی اور لہجے میں صاف التجاء تھی جو وہ اسکے سامنے ہاتھ جوڑ کر رہی تھی جبکہ وہ لاکھ جھٹلانے کہ باوجود حقیقت کی عزیت کہ آخری مراحلوں تک پہنچتا گھٹنوں کہ بل زمین پر گیرا اسکو دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا جیسے وہ آج سب ہار گیا ہو اسکا یہی ہارا ٹوٹا ہوا انداز انوشہ کو قابل رحم لگا مگر وہ کیا کرتی اسکی عزیت کم کرنے کی خاطر حقیقت تو نہیں بدل سکتی تھی
چند لمحے اسی ہارے جواری کی طرح عزیت کی گہرایوں میں غوطہ زن ہوئے اسنے ہاتھ بڑھا کر ماتھے پر بکھرے اپنے بال پیچھے ہٹائے اور ایک گہرا سانس لیکر اندر لگی وحشت کو باہر نکال کھڑا ہوا
صرف دو سوال اور انکا صرف جواب دیجے گا
آنکھوں میں وحشت سموئے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ سرد مہری سے بولا
کتنی بار ایسے ہی محفلوں میں جاچکی ہیں آپ
ناجانے کیوں وہ اس سے پوچھ رہا تھا اور جان کر کرنا کیا چاہتا تھا انوشہ کو بالکل سمجھ نا آئی
جواب دیں
د۔ دوسری بار اسکی سختی پر فورا جواب آیا مگر دوسری بار سن کر زوہان کی آنکھوں میں مزید وحشت پیدا ہوئی مطلب وہ ایک بار پہلے بھی اپنی ادائیں دیکھا کر مردوں کا دل بہلا چکی تھی
ا۔ اس کہ علاوہ کچھ اور
بند ہوتے دل کہ ساتھ اس سوال کو پوچھتے ہوئے اسکی اپنی سانسیں اسکے جواب سننے تک اٹکی جیسے اگر وہ کچھ اور اسکی توقعہ کہ غیر بول دے گئی تو شاید وہ سچ میں ہی مر جائے گا اور وہی انوشہ اسکے ادھورے سوال کا مطلب سمجھ فورا سر نا میں ہلا گئی
نہیں۔۔ ۔ اسکی نا تھی کہ زوہان کی اٹکی سانسس یکدم شکر سے بحال ہوئی تب سے لیکر یہ پہلی بار تھا کہ اسنے سکون کا سانس لیا تھا ورنہ تب سے یہ سوچ کہ کیا وہ محفلوں کہ ساتھ ساتھ کسی کی راتیں