تھوڑی دیر بعد ہی میل ڈاکٹر دامیر سلطان جبکہ فی میل ڈاکٹر دعا کا چیک آپ کرکہ جاچکے تھے دامیر سلطان کو پہلے ہی کوئی ڈوز دے دی گئی تھی جسکی و جہ سے وہ بےہوش ہوگئے جبکہ کھنچا تانی اور بچاو کہ چکر میں دعا کا زخم ایک بار پھر خراب ہوچکا تھا جس پر ڈاکٹر دوبارہ بینڈیج کرکہ گئی تھی
ا۔ ر۔ شان ہلکی سی آواز میں اسے پکارتے ہوئے دعا نے آنکھیں کھولیں جو اسکے پکارنے پر فورا اسکے نزدیک جھکا گھبرائیں نہیں میں یہی آپ کہ پاس ہوں اسکے چہرے پر ہاتھ رکھ کر نرمی سے روخسار کو سہلاتے ہوئے اسنے اپنی موجودگی کا احساس دیلایا لیٹی رہیں ڈاکٹر نے آپکو ہلنے سے منا کیا ہے اسکے کندھے پر دباو ڈال کر وہ ابھی اٹھتی کہ ارشان نے دوبارہ اسے لیٹا کر ڈاکٹر کی ہدایت بتائی جس پر اسنے نقا ہت سے سانس لیتے ہوئے آنکھیں بند کرکہ کھولی
ارشان ہمارا بچہ
اب وہ پاس تھا تو وہ اس بار اسکے گلے لگ کر آنسو بہاتے ہوئے اپنے بچے کا سوگ منانا چاہتی تھی جبکہ وہ خود بھی تو اسکی باہوں کا سہارا چاہتا تھا کہ اپنے اندر کی ٹوٹ پھوٹ باہر نکال سکے اسے لیے بجائے اسے چپ کروانے کہ وہ خود ہی اسکی گردن میں چہرا چھپا گیا جس پر اس بار دعا روئی اپنی اولاد کہ چھین جانے پر اور اسی غم میں کئی آنسو ارشان کی آنکھوں سے نکل کر کچھ اسکے بالوں اور کچھ تکیے میں جزب ہوئے کافی دیر یونہی وہ دونوں اپنے اپنے اندر موجود رنج کو زائل کرتے رہے اور جب کئی حد تک من ہلکا ہوگیا تو ارشان تھورا اوپر ہوا اور اسکی آنکھوں سے آنسو انگلی کہ پروں سے صاف کرتے ہوئے بولا چپ ہوجائیں
بےشک یہ غم چھوٹا نہیں لیکن اسی میں خدا کی کوئی بہتر رضا سمجھ کر صبر کر لیں
میرے لیے آپکی زندگی سب سے زیادہ اہم تھی دعا اور دیکھیں خدا کہ کرم سے آج آپ بالکل ٹھیک میرے پاس ہیں اور آج آپ جب میرے ساتھ ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ رب خدا جس نے اپنی آزمائشی سے ہمیں آزمایا وہ کل کو ہمیں اپنی رحمت سے ناامید نہیں رکھے گا
اسکے ٹپ ٹپ برستے آنسوں کو صاف کر وہ بڑے ہی پریقین لہجے میں اسے یقین دیال نے لگا کہ خدا کی وہ ذات جس نے آج اسے اپنی دی ہوئی نعمت سے محروم رکھا وہ کل انشاءاللہ ضرور اپنی اسی نعمت سے اسے مالامال کرئے گا
ایم سوری میں نے آپکو بہت ہرٹ کیا نا اسکے یقین پر ایمان لائے وہ اس بار ندامت بھرے لہجے میں اس سے اپنے عمل کی معافی مانگنے لگی جس پر ارشان نے مسکرا کر سر نا میں ہلایا جو گزر گیا اسے بھول جائیں اور جو اب ہے وہ یاد رکھیں آپ ٹھیک ہیں میرے پاس ہیں اس سے زیادہ نا تو کل مجھے کچھ چاہے تھا اور نا آج اب میں دوبارہ آپکہ اور اپنے بیچ کسی دوری یا کسی بھی دکھ کو شامل نہیں ہونے دوں گا
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے ایک ایک لفظ پر زور دیے اس نے عقیدت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر دیا جسے بند آنکھوں سے کئی دنوں بعد محسوس کر دعا کہ اداس رنجیدہ بے تاب دل کو سکون پہنچا
***
کیسی ہو جانمن
لگتا ہے ہنیمون بہت زور و شور سے انجوئے کررہی ہو ناشتے کہ بعد ہاد کسی کام کی وجہ سے باہر گیا تھا اور وہ یونہی لاونج میں بیٹھی ایل ای ڈی پر کوئی شو دیکھ رہی کہ تبھی اسکے موبائل پر فریحہ کی ویڈیو کال آئی جس پر اسنے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ولیم اوف کیا اور کال ریسو کی کہ فریحہ اسکا مسکراتا چہرہ دیکھ شرارت سے بولی جس پر عائرہ اسکی عادت پر اس بار بھی سر جھٹک کر مسکرا دی
ظاہری سی بات ہے ہنیمون کون انجوئے نہیں کرتا ہاں بھئی ایک تو ہنیمون اور وہ بھی من چاہے شخص کہ ساتھ تو کون کافر انجوئے نہیں کرئے گا عائرہ کہ جواب پر وہ کافی حسرت بھرے لہجے میں بولی
تم تو ایسے کہہ رہی ہو جیسے تم نے اپنا ہنیمون انجوئے نہیں کیا
دونوں پاوں اوپر کرکہ چکوری مارتے ہوئے اسنے اپنی گود میں کشن رکھا اور ٹیک لگ کر بیٹھی
انجوئے کیا خاک کرتی ان ماصوف نے پورا ٹرپ زلیل ہی کروایا تھا مجھے تو
پاس کھلتے اپنے بیٹے کی طرف کیمرہ کرکہ فریحہ اپنے ہنیمون کا سوچ آہ بھر کر رہ گئی کیونکہ انکے ہمی مون پر جاتے ہی اگلے دن اسے اپنی پریگننسی کی خبر مل گئی تھی جسکی وجہ سے اسکا پورا ٹرپ دل خراب چکر اور ناجانے کیا کیا ہوکر گزر گیا
ہاہاہاہا چلو کوئی نہیں ایک کام کرو تم بھائی سے کہو وہ تمہیں اب دوبارہ ہنی مون پر لے جائیں
کھکھلا کر ہنستے ہوئے عائرہ نے اسے فری کا مشورا دیا
جی جی بہت شکریہ آپکا خیر میری چھوڑو تم بتاو تم مجھے خالہ کب بنانے والی ہو یار اب تو شادی کو تین ماہ گزر گئے اب تو خوشخبری دے دو
وہ ابھی اپنی بات کہہ رہی تھی کہ تبھی ہاد بھی اسکے پاس آتے ہو ئے بیٹھا جبکہ عائرہ اسکی امد اور فریحہ کہ بات پر شرمندہ ہوئی
تین ماہ ہوئے ہیں تین سال نہیں جو تمہیں اتنی جلدی ہے
خیر ابھی رکھو میں بعد میں کروں گئی کال اوکے اللہ حافظ
وہ مزید کوئی بات کرکہ اسے شرمندہ کرتی کہ اس نے کال بند کرنا ہی مناسب سمجھی جبکہ ہاد اسکے شرمندہ ہونے اور کال بند کرنے پر ہنسی دبا گیا
ویسے اپکی دوست غلط نہیں کہہ رہی اتنا انتطار کافی ہے
ہادددد فریحہ کو تو کال بند کرکہ وہ خاموش کروا چکی تھی لیکن اب اسکی شوخی پر اسے کیسے خاموش کرواتی
***
شکر ہے دعا بھابھی آپ گھر آگئی و رنہ آپکو پتہ ہے ہم نا اکیلے پورے گھر میں بھٹکتی آتماوں کی طرح گھومتے رہتے تھے نا تو آپ گھر تھی اور نا عائرہ بھابھی اور تو اور بابا جان بھی آپ کہ ساتھ تھے اگلی صبح ناشتہ کرتے ہی ارشان مزید اسے وہاں روکنے کی بجائے اپنے ساتھ ہی واپس لے آیا تھا جس پر وہ بھی کل ہوئے حادثے کہ بعد بنا حبس کیے مان کر واپس آگئی اور اب وہ دامیر سلطان اور ناز تینوں ڈرائینگ روم میں بیٹھے تھے جب ناز اسکے واپس آجانے پر پرجوش ہوئے بتانے لگی جس پر دعا اسکی بات پر آج کئی دنوں بعد مسکرائی
اب آپ آگئی ہیں نا تو واپس مت جائے گا اور اگر اپکو جا نا ہوا تو ہمیں بھی ساتھ لے جائے گا تاکہ ہم اکیلے رہ کر بور نا ہوں
نہایت مصومانہ چہرا بنا کر پہلے اسے روکنے کا اور پھر خود بھی ساتھ جانے کا بولے وہ سر ہلا گئی اس کی ضرورت نہیں اب میں اور بابا دونوں یہی ہیں اور فکر نہیں کرو ارشان بتا رہے تھے کہ ہاد بھائی اور عائرہ بھابھی بھی کل واپس آنے والے ہیں ہلکی سی مسکان کہ ساتھ دعا نے اسے اپنے ساتھ ساتھ عائرہ اور ہاد کی واپسی کی خبر بھی دی جس پر وہ اور بھی زیادہ خوش ہوئی
یہ تو اچھی بات ہے
اور تو اور دعا بھابھی آج تو ویسے بھی نیو ائیر نائیٹ ہے زوہان بھائی بتا رہے تھے کہ ہر سال وہ نیو ائیر بہت کمال کا سیلبریٹ کرتے ہیں تو پتہ ہے ہم نے نا ان سے کہا کہ اس بار وہ گھر میں سب کہ ساتھ سیلبریٹ کریں اور وہ مان گئے اب آپ بھی آگئی ہیں تو اب نا ہم سب مل کر نیو ائیر سیلبریٹ کریں گئے ٹھیک ہے نا بابا جان
پرجوشی سے اپنے اور زوہان کہ بیچ ہوئے معاہدے کو ان دونوں تک پہنچائے اسنے دامیر سلطان سے اجازت مانگی جو اسکی شرارت بھری باتوں پر مسکرا ہی رہے تھے
بالکل جیسا ہماری بیٹی چاہے گئی سب ویسا ہی ہوگا
تھنکیو بابا جان
***
آج ان دونوں کی ترکی میں آخری رات تھی اسی لیے آج کی رات ہاد اپنے اور اسکے دونوں کہ لیے شپییسل بنانا چاہتا تھا اسی لیے آج کی رات کو خوبصورت بنانے کہ لیے اسنے سمندر کا انتخاب کیا تھا اس وقت وہ دونوں ایک بڑی سی یارٹ میں موجود تھے ہاد اوپر یارٹ کی چھت پر کھڑا اسکا انتظار کررہا تھا جبکہ وہ نیچے بنے کمرے میں اسکی پسند کہ مطابق تیار ہورہی تھی آج کی رات کہ لیے اسنے سپیشل ڈارک سی گرین کلر کی والویٹ کی ساڑھی خریدی تھی تاکہ سمندر کی ٹھنڈ میں اسے زیادہ ٹھنڈ نا لگے ساڑھی پہن کر وہ آئینے کہ سامنے کھڑی اب اسکے کہے کہ مطابق ریڈی ہورہی تھی جس کہ فرمائیش تھی کہ آج کی رات وہ مکمل تیار ہو جیولری چاہے ہلکی پھلکی پہنے پر میک آپ ضرور ڈارک کرئے بالوں کو باندھنے کی بجائے کچھ آگئے کندھے پر اور کچھ پیچھے کمر پر کھلا چھوڑ دے کلائیوں میں کانچ کی ساڑھی کی ہم رنگ ہی والویٹ کی چوڑیاں بھر بھر کر پہنے پیروں میں ہیل کی بجائے کھوسہ پہنے تا کہ جب چل کر وہ اسکے قریب آئے تو ہیل کی ٹک ٹک کی بجائے اسکے پیروں میں پہنی پائل میں موجود گھونگرویوں کی آواز اس کہ کانوں تک پہنچے
اسکی فرمائیش اور پسند کو مند نظر رکھتے ہوئے وہ بالکل اسی طرح تیار ہوئی تھی جیسے وہ چاہتا تھا
والویٹ کی ساڑھی ڈارک میک آپ آدھے بال آگے دائینے کندھے پر اور باقی پیچھے کمر پر کھلا چھوڑ کانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹاپس گلے میں نفیس سا سیٹ کلائیوں میں بھر بھر کر چوڑیاں دونوں ہاتھوں کہ چھوتی انگلیوں میں سمپل سی انگھوٹیاں پیروں میں کھوسہ اور اسکے ساتھ پائل
آج کی رات میں آپ کی محسور کن قربت میں ہر چیز فراموش کرکہ گزارنا چاہتا ہوں عائرہ اس لیے بالکل اسی طرح تیار ہوکر آئے گا جس طرح آپ ہماری شادی کی رات تیار ہوئی تھی وہ کھڑی اب اپنی مکمل تیاری دیکھ رہی تھی جب کانوں میں اسکی سرگوشی گونجی جس پر یکدم دل کی دھڑکن اور روخساروں پر لالی تیز ہوئی
اسکے احساسات بالکل ایسے تھے جیسے آج پہلی بار وہ اسکی قربت کا خواہش مند ہو اور پہلی بار وہ اسکی قربت میں رات میں گزارے گئی آنکھیں بند کرکہ گہرا سانس لیکر اسنے جیسے اپنی غیر ہوتی حالت پر قابو پایا اور پھر وقت کا احساس کر ہمت جما کرکہ اس کمرے سے نکلی کیونکہ گھڑی03۔11 کا وقت بتا رہی تھی مطلب کمرے میں آئے اب اسے دو گھنٹے گزر گئے تھے سہج سہج کر قدم اٹھائے وہ سیڑھیاں چڑھ کر اوپر آئی جب دور سے ہی ہاد اسکی پائل کی چھن کار سن کر دلفریبی سے مسکرایا مگر پلٹا نہیں کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ آج وہ خود اسکے قریب آئے
جو کہ وہ من من قدم اٹھاتی آبھی رہی تھی
ہ۔ ہاد بالکل اسکے پیچھے آکر روکے اپنی انگلیوں کو مڑ ور اسنے اسے پکارا جو انکی بار اسکی پکار پر پلٹا اور اسکے نوخیز حسن پر جیسے تھم سا گیا اپنی جگہ پر تھمے اسکی نگاہیں سب سے پہلے اسکے پیروں کی طرف اٹھی جو کھو سے میں مقید ساڑھی کہ نیچے موجود تھے پھر نگاہیں اوپر اٹھی اسکے پیٹ پر موجود دونوں ہاتھوں پر اٹکی جہاں وہ انگلیاں مڑ ور تی کبھی ہاتھ با ند ھتی تو کبھی کھول دیتی اسکے بعد نگاہیں اٹھی تو اسکی صراحہ دار گردن پر جاٹہری جہاں آج سلور کلر کا ایک سیٹ اپنی خوش قسمتی پر چمک رہا تھا پھر نگاہیں اٹھی اور ان نازک پنکھڑیوں پر جا روکی جن کا جام پیے وہ جیسے کسی اور ہی دنیا میں جاپہنچتا تھا اسکی وہ تھکی ناک جس میں پہنی نوز پن اسے سب سے زیادہ حسین لگتی تھی ایک تو وہ تھی اسکی ماں کی اور اب اسکی متاع جان کی ناک میں اسکے وہ دلسوز روخسار جن پر پھیلی شرم و حیا کی سرخی اسے مسرور کردیتی تھی اسکی وہ گھنی پلقوں تلے موجود براون آنکھیں جن میں چہلکتی اپنے لیے محبت پر وہ جان تک قربان کرنے کو تیار تھا اسکے وہ گھنے بال جن کی خوشبو اسے ہر عطر کو بھلا دینے کی صلاحیت رکھتی تھی
یہ سب اسکا تھا وہ اسکی تھی اس پر حق صرف اسکا تھا یہ حقیقت اور ملکیت اسے مغرور بنانے کو کافی تھی وہ عائرہ ہاد سلطان تھی ہاد سلطان کی بیوی ہاد کا عشق نہیں دیوانگی ہاد سلطان کی محبت نہیں چاہت اسکی آنکھوں کا نور اسکی ویران زندگی کو پرنور کرنے کا ذریعہ اسکی زندگی وہ سب تھی ہاد سلطان کا
عائرہ کو اسکا یوں خود کو ٹہر ٹہر کر اور پھر ناجانے کیوں مسکرا دینا کنفیوز کررہا تھا نا تو وہ آگے آیا نا کچھ کہا بس دیکھ دیکھ کر اب مسکرا رہا تھا اور یہی بات اسے کنفیوز کررہی تھی
آ۔ آپ ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں مجھے
کافی دیر اسکے یونہی خود کو نہارنے پر وہ خود ہی بول پڑی جو سر جھٹک کر دلکشی سے مسکرایا اور جو دو قدم کا فاضلہ ان دونوں کہ درمیان حائل تھا اسے پل میں ختم کر اپنے قریب کرگیا جس پر عائرہ نے دونوں ہاتھ اسکے سینے پر رکھے جبکہ اسنے اسکی کمر پر
شکریہ۔۔۔ ۔
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شکریہ ادا کیا گیا جو اسکے شکریہ کہنے پر پلقویں جھکا کر مسکرائی مطلب کہ وہ خوش تھا جبکہ آج کی رات خوشی لفظ تو شاید بہت چھوٹا تھا ہاد سلطان کہ لیے
آپ تو کہہ رہے تھے ہم ایک ساتھ نیو آئیر سیلبریشن دیکھیں گئے تو پھر ہم یہاں کیوں آگئے
بڑے ہی لاڈ سے اسکی شرٹ کہ بینر کو اپنی نازک انگلیوں سے چھرتے ہوئے پوچھا گیا ہمم اسی لیے تو یہاں تنہائی میں آئیں ہیں تاکہ نئے سال کا آغاز ہم دونوں صرف ایک دوسرے کہ ساتھ کریں
بڑی ہی محبت سے جواب دیا گیا
اور سلیبریشن۔۔۔۔ ۔
وہ ہم یہاں سے بھی دیکھ سکتے ہیں
اسی انداز میں اسکا چہرا دوسری طرف کرکہ ہاد نے ہاتھ کا اشارہ اس طرف کیا جہاں سے سیلبریشن سٹارٹ ہوئی تھی
ہم یہاں سے بھی دیکھ سکتے ہیں
ہممم بالکل اور جانتی ہیں یہ سیلبریشن صرف عائرہ ہاد سلطان کہ لیے ہوگئی اپنی بات کہتے ہوئے اسکے نام پر اسنے ہلکا سا دباو عائرہ کہ پیٹ پر ڈالا جس پر وہ سر گہما کر ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھنے لگی
مطلب۔۔ ۔
تھوڑی دیر بعد معلوم ہوجائے گا اسکی چکس کو ہلکا سا اپنے لبوں سے چھوئے اسنے اسے انتظار کی سولی پر لٹکایا جو مسکرا کر انتطار ہی کرنے لگی کیونکہ بہت اچھے سے جانتی تھی اگر اس نے نہیں بتایا تو مطلب بتائے گا بھی نہیں
پورے11 بج کر55 منٹ ہوئے تھے کہ فضا میں چوپر کی آواز گونجی جس پر عائرہ نے موڑ کر اوپر کی طرف دیکھا جہاں دور سے چوپر اپنی پرواز بھرتے ہوئے انکے پاس آیا اور عین ان دونوں کہ سر کہ اوپر آکر روکا
ہاد یہ
ابھی وہ کچھ پوچھتی کہ پورے12 بجتے ہی انکے دائینی طرف آتش بازی شروع ہوئی جو کہ نیوآئیر کہ لیے تھی جبکہ سمندر پر کی فیضاوں اور آسمان کی گہرایوں میں بائیں جانب آتش بازی کہ ساتھ ساتھ چوپر کہ زریعے اوپر سے گلاب کہ پھولوں کی بارش اور چاروں اور سمندر میں پھیلے اندھیرے میں رشنیاں جگمگائی
Wish You Very Very Happy Birthday Noor.e.Haad
پیچھے سے اسکے کان میں سرگوشی نما آواز میں ویش کیے وہ پیچھے ہٹا جبکہ وہ وہی اپنی جگہ بالکل سٹل کھڑی وہ سب دیکھ رہی تھی جو اسکے لیے تھا آسمان پر ہوتی اسکے نام کی آتش بازی سمندر کی لہروں کہ بیچ و بیچ دیوں کہ مدد سے بنے ہارٹ میں لکھا نور ہاد آسمان سے بارش کی طرح برستی گلاب کی پتیاں اپنے چاروں اور سپیس میں جگ مگ کرتی لاییییگ کی روشنیاں یہ سب وہ منہ پر ہاتھ رکھے کسی خواب کی سی کیفیت میں بنا پلک چھپکائے دیکھ رہی تھی جیسے اگر پلقویں چھپ کی تو سب غائب ہوجائے گا اب اسے سمجھ آیا تھا کہ اسکے نام کی سلیبریشن کا مطلب کیا تھا
نیوآئیر نائٹ کہ چکروں میں وہ یہ تو بھول ہی گئی تھی کہ31 دسمبر کہ بعد1 فروری بھی آئی تھی مطلب اسکی برتھ ڈے کا دن ایک طرف نیوآئیر منایا جارہا تھا اور دوسری طرف وہ دیوانہ اپنی بیوی کی برتھ ڈے کی سیلبریشن کروا رہا تھا
تھوڑی دیر بعد چوپر تو واپس چلا گیا لیکن باقی سب بالکل اسی طرح قائم تھا آتش بازی آس پاس جگمگاتی روشنیاں اور لہروں میں موجود نور ہاد وہ سب ویسے ہی تھا
وہ سب دیکھنے کہ بعد وہ پلٹی جو دونوں بازو سینے پر باندھ اسکے پلٹنے کا انتظار ہی کررہا تھا
اسکے قریب آکر والہانہ مسکراہٹ کہ ساتھ عائرہ نے اسکا چہرا ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرا اور محبت بھرا بوسہ اسکے ماتھے پر دیا
تھنکیو
تھنکیو سو مچ عائرہ کو اتنا پریشیئس بنانے کہ لیے تھنکیو سو مچ ہاد
آنکھوں میں خوشی کی نمی تھی کہ وہ نم آنکھوں سے قربان ہوئے اسکا شکریہ ادا کرنے لگی جبکہ وہ اسکے شکریہ پر مسکراتے ہوئے اسے اپنے ساتھ یار ٹ کہ درمیان میں لایا اور کیک کٹ کرنے کا کہا جو شاید ابھی کوئی رکھ کر گیا تھا دونوں نے ایک ساتھ مل کر برتھ ڈے کیک کٹ کیا جس پر پہلے ہاد نے اسے اور پھر اسنے ہاد کو تھوڑا سا کھلایا
کیک کھانے کہ فورا بعد وہ بنا کچھ کہے اسے باہوں میں اٹھا کر نیچے روم کی طرف آ یا اور آکر احتیاط کہ ساتھ درمیان میں کھڑا کر اسنے اسکے ہاتھ میں کوئی فائل پکرائی جسے وہ ناسمجھی سے دیکھنے لگی
یہ کیا ہے۔۔۔۔۔ ۔
آپکا برتھڈی پریزنٹ
اسکے جواب پر وہ خود ہی فائل کا ریبن اتار کر دیکھنے لگی مگر جیسے ہی فائل اوپن کرکہ اسنے اسے ریڈ کیا ویسے ہی اسکی آنکھیں حیرت سے کھلی اسنے چونک ایک بار ہاد کو اور پھر دوبارہ وہ فائل پڑھی جیسے یقین کرنا چاہتی ہو جو تھا کیا وہ سچ ہے
ہ۔ ہاد۔ یہ۔
آپ ہی کا ہے
میں چاہتا ہوں آپ کسی کہ لیے نہیں بلکہ خود کہ لیے کام کریں
آپ کسی کہ نہیں بلکہ سب آپ کہ رولز فالو کریں
آپ کسی کی نہیں بلکہ سب آپ کہ پابند ہوں
اور آپ پر حکومت صرف اور صرف ہاد سلطان کی ہو نگاہوں میں نگاہیں ڈال اسکے قریب ہوئے اسنے ایک ایک لفظ پر زور دیے بڑے ہی یقین سے اسے یقین دیلایا کہ وہ جو دیکھ رہی ہی وہ سچ ہے
وہ ہوسپٹل کہ کاغزات تھے جو اسنے خود اپنی متاع جان کہ لیے بنوایا اور اسکے نام ہی کر اسکے خواب کو تعبیر دی تھی وہ کیا تھا کیا کیا کررہا تھا اسکے لیے اسکی برتھ ڈے کا گیقٹ ایسا بھی ہوسکتا ہے عائرہ نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا اس تحفے کہ بعد تو وہ کچھ بولنے کہ قابل ہی نہیں رہی تھی اور اسکی یہی چپی وہ بہت اچھے سے نوٹ کرچکا تھا
اسکے ہاتھ سے فائل پکڑ کر پیچھے ٹیبل پر پھینک اسنے آرام سے پہلے اسکی گردن میں موجود سیٹ اتارا پھر ٹاپس اور پھر بڑی احتیاط کہ ساتھ ایک ایک کرکہ چوڑیاں اتار کر ٹیبل پر رکھی اور پھر دوبارہ بازوں میں اٹھائے لاکر بیڈ پر لٹایا جو بنا کسی مزاہمت کہ بس قربان نگاہوں سے اسے دیکھ ہی رہی تھی آپکا گیقٹ میں نے آپ کو دے دیا اب مجھے میرے گیقٹ کی صورت میں سے ہماری عرہا چاہے نور ہاد اپنی شرٹ اتار کر نیچے پھینک وہ اسکے اوپر آیا اور نہایت گھمبیر لہجے میں اسکے کان کہ پاس جھک اپنا گیقٹ بتا کہ وہاں اپنے لب رکھے کہ عائرہ اسکی فرمائیش اور جانلیوا لمس پر آنکھیں بند کرگئی اسکے کان کو چوم اسنے باری باری اسکے دونوں روخسار چومے پھر دونوں انکھیں اور پھر اسکے لرزتے ہونٹوں پر ہلکے سے اپنے لب مس کرتے ہوئے روکا جبکہ وہ اسکے بنا شرٹ کہ سینے پر ہات رکھ تیز تیز سانسیں بھر رہی تھی
نور ہاد۔۔۔۔ ۔
خمار بھری آواز میں اسنے اسے پکارا جو آنکھیں کھولنے کی ہمت کہ باوجود آنکھیں کھول نا پائی آج کی رات خود کو مضبوط بنائیں کیونکہ آج میں آپ کو اپنی شدتوں اور دیوانگی سے روشناس کروانا چاہتا ہوں
میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہاد سلطان کس حد تک آپ کا دیوانہ ہے
جس خماری میں وہ اسے بتا رہا تھا اس پر بنا عمل کیے وہ بے حال ہورہی تھی اسکی اس قدر غیر ہوتی حالت پر اسنے کمرے میں چلتی سبھی لائٹیز اوف ریمورٹ سے اوف کی اور اسکی ساڑھی کا پلو کندھے سے ہٹا کر وہاں اپنے تشنہ لب رکھنے کہ بعد اپنے لبوں کو اسکی گردن بیوٹی بون اور کندھوں پر بےلگام چھوڑا جبکہ وہ نازک جان جو کئی راتیں اسکی قربت میں کاٹ چکی ہے اسکہ باوجود آج اسکی اتنی قربت پر بڑی طرح نڈھال ہوئی اپنے کندھوں سے نیچے جاتے اسکے لمس پر وہ بے خود ہوئے اسکے کندھوں کو سختی سے پکڑ گئی جس پر آج پہلی بار اسکے ناخن اسکے کندھے کو زخمی کرگئے تھے مگر وہ دیوانہ اسے اپنی دیوانگی سے روشناس کروانے اور بےخودی میں سب فراموش کرکہ سمندر کہ بیچ و بیج خود بھی اس پر سایہ فگن ہوئے سچ میں آج اپنی شدتوں اور دیوانگی پر اسے نڈھال کرچکا تھا
لمحہ با لمحہ گزرتی رات میں وہ دونوں ایک دوسری میں گم ہر چیز بھلا چکے تھے اگر یاد تھا تو صرف اتنا وہ تھے اور ان دونوں کی یہ وصل کی محسور کن گھڑیاں