ریڈی ہوگئی آپ چلیں اپنے موبائل میں کچھ دیکھتے ہوئے وہ روم میں آئے اس سے پوچھ رہا تھا مگر جواب کی بجائے وہ کچھ دکھی دکھی سی لگی
کیا ہوا سب ٹھیک ہے
کندھوں سے پکڑ کر اسکا چہرا اپنی جانب گھہمائے اسنے بڑے ہی پیار سے اسکا چہرا انگلی سے اوپر کرکہ پوچھا جو اسکی آنکھوں میں دیکھ اداسی سے دوبارہ پلقویں جھکا گئی میں جب سے یہاں آئی ہوں دعا سے کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن اس نے ایک بار بھی میری کال ریسو نہیں کی
تو اس میں دکھی ہونے والی کونسی بات ہے نور ہاس پرسوں ہم واپس جارہے ہیں نا تو آپ فیس ٹو فیس مل کر بات کرلیجے گا
بڑے ہی پیار سے ہاد نے اس کی اداسی کو دور کرنا چاہا وہ تو ٹھیک ہے ہاد لیکن مجھے یہ سوچ کر ہر بار برا لگتا ہے کہ دعا مجھے اپنے بےبی کا قاتل سمجھتی ہے ہلاکہ اگر اسکے ساتھ وہ پروبلم نہیں ہوتی تو میں کبھی ایسا کرنا تو دور سوچتی بھی نہیں اپنے کندھوں سے اسکے ہاتھ ہٹا کر وہ اداسی سے بولتی جاکر بیڈ بیٹھ گئی جبکہ اسے اپنے نور کی آنکھوں میں اداسی جیسے اپنی رقیب لگی وہ آیا اور اسکے ساتھ ہی بیٹھ کر اسکے دونوں ہاتھ تھام گیا
میں بہت سے اچھے سے جانتا ہوں نور ہاد کہ یہ سب آپ نے دعا کی لائف سیفٹی کہ لیے ہی کیا ہے اور ایم شور یہ بات آج نہیں تو کل دعا بھی بہت اچھے سے سمجھ جائے گئی اور جب سمجھ جائے گئی تو یقینں آپ سے خفا بھی نہیں رہے گئی اس لیے میری مانے تو اسے کچھ ٹائم دیں تاکہ وہ سمجھ سکے اور اگر آپ کو زیادہ گلٹی فیل ہوتو پرسوں واپس جاکر خود اس سے ساری بات کلیئر کرلیجے گا ٹھیک ہے
اسکے پیار سے سمجھانے پر وہ سمجھتے ہوئے مسکرا کر گردن ہاں میں ہلا گئی جس پر ہاد نے مسکراتے ہوئے اسکا سر تھپتھپایا اور گھڑی پر وقت دیکھ اٹھا
چلیں اب جلدی سے اٹھیں اس سے پہلے شام ہو اور میرا پلائن خراب ہوجائے ہمیں نکلنا چاہیے آج کہاں جانا ہے
چل کر دیکھ لیں اسکا لونگ کوٹ اسکو پہنائے وہ بتانے کی بجائے خود چل کر دیکھنے کا بول چکا تھا جو ہر روز کی طرح اسکے آج بھی نا بتانے پر اسے گھور کر رہ گئی مگر وہ اسکی مصوم سی گھوری کا بنا اثر لیے کورٹ پہنانے کہ بعد اپنا کورٹ بازو میں ڈال اسکا ہاتھ پکڑ کر آج کہ سفر کہ لیے نکل گیا
آج انہیں ترکی میں آئے12 دن گزر چکے تھے اور ان بارہ دنوں میں ہاد نے اسے پورا ترکی ہی گہما دیا تھا وہاں کی رنگ برنگی گلیاں بازار ذائقے دار مشہور کھانے اور یہاں تک کہ اسکی خاض فرمائیش پر کپادکیہ کہ ہوٹ ائیر بلون کا سفر جو عائرہ کا خواب تھا کہ وہ جب بھی ترکی جائے گئی تو ضرور کپادکیہ کا مکمل نظارہ ہوٹ آئیر بلون سے دیکھے گئی
اسکے ساتھ وہاں کی رنگینوں کو دیکھتے ہوئے وہ بہت زیادہ خوش تھی اور وہ پاگل دیوانہ اسکی خوش میں خوش
آج29 دسمبر تھی وہ لوگ نیو آئیر نائٹ یہی سیلبریٹ کرنے والے تھے اسی لیے ہاد نے واپسی کی ٹکٹ اگلی رات کی کروائی تھی اور اج ہاد کا ارادہ اسکے ساتھ اپنی پسند مطلب سکائےڈاو ینگ کرنے کا تھا جسکے لیے وہ اسے انتالیہ لایا تھا جو کہ سکائےڈاو ینگ اور گھومنے کہ لیے کافی مشہور تھا تھا اگر کپادکیہ ہوٹ آئیر بلون کہ لیے مشہور تھا تو سکائےڈاو ینگ کہ لیے انتالیہ کا شہر کافی مشہور تھا آسمان کی گہری سے چھلانگ لگا کر پیراشوڈ سے نیچے آتے ہوئے سمندر کا خوبصورت نظارہ اور آس پاس کی جگا ہوں کی خوبصورتی ہر سکائےڈاو ینگ کرنے والے کا دل ضرور مہو لیتی تھی کپادکیہ میں ہوٹ آئیر بلون سے جہاں نیچے آری ترچھی چٹانیں اور جنگلات خوبصورتی کا مجسمہ تھے وہی انتالیہ میں سکائےڈاو ینگ کرتے ہوئے سمندر اور اسکے آس پاس کہ خوبصورت مناظر بھی اپنی مثال آپ تھے
ہم یہاں کیوں آئیں ہیں
گاڑی سے اتر کہ وہ اپنے سے چند فاصلے دور کھڑے پلین کو دیکھ ڈرتے ہوئے پوچھنے لگی کیونکہ پلین اور اسکے پاس کھڑے لوگوں کو دیکھ اسے کچھ کچھ تو اندازہ ہوگیا تھا
زیادہ کچھ نہیں اس دن آپکی پسند پر میں نے آپکو ہوٹ ائیر بلون سے پورے کپادکیہ کی سیر کروائی تو بس آج آپ میرے ساتھ میری پسند کو پورا کرتے ہوئے سکائے ڈا یو ینگ کرئے گئی
بڑے ہی سادہ لہجے میں اسکو اپنا پلائن بتاتے ہوئے وہ خاموش ہوا مگر اسکی پسند کو سن عائرہ کی آنکھیں پھٹی
آپ مزاق کررہے ہیں میرے ساتھ
آنکھوں میں مصومیت کہ ساتھ ڈر لیے اسنے جیسے اسکی بات کو چھٹلانا چاہا
ا، ہممم بالکل نہیں ایم سیریس آپ اور میں ایک ساتھ اس پلین کہ زریعے سکائے ڈائو ینگ کریں گئے اپنے لفظوں پر زور دیے اسنے اسکی غلطی فہمی دور کی ہاد آپ ٹھیک تو ہیں میں وہاں آپ کہ ساتھ جہاز کا سفر نہیں کررہی تھی اور آپ ہیں کہ یہاں مجھے آسمان سے چھلانگ لگانے کا بول رہے ہیں
جائے میں ایسا ویسا کچھ نہیں کرنے والی
پہلی بار جہاز کا سفر کرتے ہوئے وہ جتنا ڈری تھی اپنا وہ ڈر اسکو یاد دیلاتے ہوئے وہ فورا دونوں ہاتھوں سے انکار کرکہ دوبارہ گاڑی میں بیٹھنے لگی کہ اس سے پہلے ہی ہاد نے اسکا بازو پکڑ کی اسکی کوشش ناکام بنائی
اتنا ڈر کیوں رہی ہیں میں ہوں نا آپ کہ ساتھ
واہ آپ ہیں تو کیا مطلب اگر چھلانگ لگاتے ہوئے مجھے ہارٹ اٹیک ہوگیا یا پھر میری سانسیں روک گئی تو
اسکی بات پر آنکھوں کو مصومیت سے پٹپٹاتے ہوئے اسنے جیسے جاننا چاہا کہ تب وہ کیا کرئے گا ڈونٹوری اگر ایسا ویسا کچھ ہوا تو میں ہوں نا آپکی روکی سانسیں اپنے طریقے سے باخوبی بحال کرنے کہ لیے نہایت پرشوخ لہجے میں اسکے قریب ہوئے اسنے معنی خیز لہجے میں اپنی بات کہی جو اسکی بات کا مطلب سمجھ کر گلنار ہوئی
چلیں ای پر و میس میں آپ کو کچھ نہیں ہونے دوں گا
اسکے یوں شرما کر پلقویں جھکانے پر دلفریبی سے مسکرائے اسنے اسکا ہاتھ پکڑ کر یقین دیال یا اور ایسا کہاں ممکن تھا کہ وہ کسی بات کا یقین دیلائے اور وہ یقین نا کرنے کی حماقت کرتی اسی لیے بنا کوئی سوال یا مزاہمت کہ اسکے ساتھ ہی وہ پلین کہ پاس آئی جہاں کھڑے آدمی نے پہلے ہاد کا لائف بیگ اور جیکٹ اچھے سے اسکو پہنائی اور پھر عائرہ کی جیکٹ اور بیگ اسکو دیا جو اسنے خود ہی اسکا کورٹ اتار کر اچھے سے اسکو پہناتے ہوئے سیٹ کیا اور پھر احتیاط کہ ساتھ اسکو پلین میں بیٹھائے خود بھی بیٹھا کہ انکے بیٹھتے ہی پائلٹ نے تھم آزپ کرتے ہوئے پلین ہواوں کی بلندیوں تک پینچایا جس پر ایک بار تو پلین چلنے پر وہ ڈر کہ مارے اسکے ساتھ چپکتے ہوئے اسکا بازو زور سے دبوچ گئی اور پھر جیسے جیسے پلین ہواوں کی بلندیوں تک پہنچتا گیا ویسے ویسے اسکا ڈر بھی کم ہوا
اڑ یو ریڈی کٹیں تھوڑی دیر بعد جب پلین مکمل اپنی بلندیوں تک پہنچ گیا تو پائلٹ نے موڑ کر اس سے ریڈی ہونے کا پوچھا جس پر اسنے آنکھوں سے اوکے کا ساین دیا اور کھڑا ہوا
ریڈی نور ہاد
اسکے سامنے اپنا ہاتھ پھلا کر وہ بڑے پرجوشی سے پوچھ رہا تھا جو اپنے ڈر اور گھبراہٹ پر صرف اسکی وجہ سے قابو پائے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ میں رکھ ہاں کرتے ہوئے کھڑی ہوئی جس پر ہاد نے پلین کہ ڈور کہ پاس آکر اپنی جیکٹ کہ ساتھ اسکی جیکٹ فکس کی
ریلکس میں آپ کہ ساتھ ہوں اسکا دل اس قدر تیزی سے دھڑک رہا تھا جیسے ابھی نکل کر باہر آجائے گا جبکہ جسم بھی ہلکا ہلکا کانپ رہا تھا اسی لیے اسکی غیر ہوتی حالت پر ہاد نے مان بھرے لہجے میں پیچھے سے اسکے میں سرگوشی کی اور تین گنتے ہی اسکو پکڑ کر چھلانگ لگا دی جو ایک بار تو ڈر کہ مارے اپنی چینج گلے میں دباتی سختی سے آنکھیں بند کرکہ سانس تک روک گئی
ویک آپ عائرہ اینڈ اوپن یور آئیز اسکے پیٹ پر ہلکا سا دباو ڈال وہ اونچی آواز میں بولا جو سانس تو بحال کرگئی مگر آنکھیں کھولنے کی ہمت نا کی
ایک تو وہ دونوں اتنی تیزی سے نیچے جارہے تھے اور اوپر سے ہوا کا دباو اتنا زیاد تھا کہ کچھ ڈر اور تیز ہوا کہ باعث عائرہ آنکھیں کھولنے کی ہمت نہیں کر پارہی تھی جبکہ اسکے برعکس ہاد بڑے ہی پرفیشنل انداز میں کبھی اسکو اوپر تو کبھی خود اوپر آئے ڈاو ینگ کو انجو ئے کررہا تھا
اب تو آنکھیں کھول کر دیکھیں جب کافی دیر اسنے یونہی آنکھیں بند رکھی تو مجبورا اسکی وجہ سے اسے جلدی پیراشوڈ اوپن کرنا پڑا جس پر اب کی بار عائرہ نے ہلکے ہلکے آنکھیں کھولی لیکن جیسے جیسے نظر قریب آتی زمین اور وہاں کہ نظاروں پر پڑی تو جیسے اسکی گھبر اہٹ اور ڈر ختم ہوا
ااٹس سو بیوٹیقل ہاد شام کہ سائے لہرائے تھے سورج آسمان پر سرخی چھائے غروب ہورہا تھا جس پر سن سیٹ کا یہ خوبصورت نظارہ پیرا شوڈ کہ ذریعے نیچے آتے ہوئے اور بھی زیادہ حسین لگ رہا تھا اور یہی وجہ تھی کہ اس نظارے میں کھوئی وہ اپنا سارا ڈربھلا چکی تھی ویسے تو سکائےڈاو ینگ کہ لیے صبح کا وقت بہتر ہوتا تھا لیکن ہاد نے خاض اسکے لیے شام کا وقت مقرر کیا تھا کیونکہ اسے غروب افتاب اور طلوع افتاب دیکھنا بہت زیادہ پسند تھا وہ روزانہ ٹیرنس پر کھڑی ہوکر ان دونوں کو دیکھ کر کافی پرسکون اور خوش ہوا کرتی تھی اس لیے اسکی اسی خوشی کو دیکھنے کی خاطر وہ اس وقت سکائے ڈواینگ کررہا تھا تھوڑی دیر بعد ان دونوں کی لینڈ ینگ سمندر کہ پاس ہوئی جہاں اسمان پر سورج کئی حد تک عروب ہوچکا تھا اب آسمان پر اس کی ہلکی ہلکی چھپن واضح تھی جو ایسے لگ رہا تھا جیسے دور کہیں سمندر کی گہرایوں میں گم ہورہا ہو جبکہ آسمان سے دیکھنے پر ایسے لگ رہا تھا جیسے بادلوں میں گم ہورہا ہو
یہ کتنا خوبصورت لگ رہا ہے ہاد
تھنکیو سو مچ آپ مجھے یہاں لائے تاکہ میں یہ دیکھ سکوں
آسمان میں پھیلی اسکی ہلکی ہلکی چھپن اور سرخی کو دیکھ وہ دل سوز انداز میں مسکر اتی ہوئی اسکا شکریہ ادا کررہی تھی جو اسکی مسکراہٹ کو آنکھوں کہ زریعے دل میں بسائے صرف مسکرا دیا
کیپٹن پانچ منٹ بعد تین آدمی ان لوگوں کہ پاس آئے اور وہ سارا سامان اٹھانے لگے جبکہ ان میں سے ایک نے اکر اسکا اور عائرہ کا لانگ کورٹ اسکے حوالے کیا جو ہاد نے پکڑ کر اسے جانے کا کہا
یہ آپ کو کیپٹن کیوں بول رہے ہیں
اپنا کورٹ پکڑ کر پہنتے ہوئے عائرہ نے ناسمجھی سے اسکے کیپٹن کہنے پر پوچھا کیونکہ اوپر پلین میں پائلٹ بھی اسے کیپٹن ہی بول رہا تھا اور اب یہ آدمی بھی
کچھ نہیں چلیں اب ہمیں واپس چلنا چاہے
اپنا کورٹ پہن کر اسکی بات کا جواب دیے بغیر وہ اسکا ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ لیے واپس موڑا جس پر وہ بھی کندھے اچکا کر گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی
***
ٹیرنس پر بیٹھا وہ کافی دیر سے اپنے کیس کی تیاری کررہا تھا جبکہ ناز اسکے پاس ہی جھولے پر بیٹھی شاید اپنا کالج ورک کررہی تھی ارمان نے فرسٹ ائیر کہ ایڈ میشنز اوپن ہوتے ہی سب سے پہلا کام اسکا ایڈمیشن کروانے کا کیا تھا جس پر پہلے تو ناز نے خاضہ ہنگامہ کیا کہ اسے آگے نہیں پڑھنا لیکن پھر ارمان دامیر سلطان یہاں تک کہ آسیہ بیگم اور فاروق صاحب نے بھی بہت پیار سے بچکارتے ہوئے اسے سمجھایا کہ پڑھائی کتنی ضروری ہوتی ہے اور ناجانے کون کون سے تھا نے جڑے کہ وہ مان جائے اور ان سب کی محنت تھی چاہ نچار اسے ماننا ہی پڑا لیکن اس کہ باوجود روز صبح اب سلطان میشن میں اسے جگانے کا ایک کڑا محاظ لگا ہوتا تھا جس کو بڑی ہی بہادری کہ ساتھ ارمان سلطان سر کرتا اور اٹھا کر ریڈی کروانے کہ بعد اسے کالج چھوڑ کر آتا تھا
مان یہ لمس کیا ہوتا ہے؟؟؟ ؟ تھوڑی دیر بعد وہ نہایت متجس انداز میں اسکی طرف دیکھ کر پوچھنے لگی جو اسکے سوال پر سر اٹھا کر ناسمجھی سے اسکو دیکھنے لگا کہ وہ اچانک یہ کیوں پوچھ رہی تھی
آپ کیوں پوچھ رہی ہیں وہ یہاں بار بار یہ لکھا ہوا ہے لیکن ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ لمس کیا ہوتا ہے اس لیے آپ کو تو پتہ ہوگا نا اپنے نیحللے ہونٹ کو باہر کی طرف نکال کر بولتے ہوئے اسنے کتاب کا روخ اسکی طرف موڑا مگر ارمان کی ناسمجھی اس بار بھی قائم رہی جبکہ یہ خیال کہ لمس کا زکر کتاب میں کہاں سے آیا یہ ضرور تھا اسے دماغ میں
آپ کیا پڑھ رہی ہیں
وہ کتاب دیکھنے میں تو کوئی سٹڈی بوک نہیں لگ رہی تھی اسی لیے وہ وہی سے بیٹھا آئیبروز اچکا کر پوچھنے لگا
ہم نا ناول پڑھ رہے ہیں ہماری دوست نے دیا تھا ہمیں پتہ ہے یہ بہت انٹر سیٹنگ ہے لیکن ہمیں لمس کی سمجھ نہیں آرہی نا جھولے سے اٹھ کر اسکی گود میں اکر بیٹھتے ہوئے بڑی مصومیت کہ ساتھ پہلے خوشی اور پھر اداسی سے بولی جبکہ وہ بیچارا جو اتنی دیر سے یہ سوچ سوچ کر خوش ہورہا تھا کہ اسکی بیوی اتنی مگن اور دل لگا کر پڑھائی کررہی ہے ناول کہ نام پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا
کیا ہوا مان آپکے سر میں درد ہورہا ہے کیا اسکے یوں سر پکڑنے پر اسے لگا شاید اسکا سر درد ہورہا ہے اسی لیے فورا فکرمندی سے اسکا ہاتھ پکڑ کر پوچھنے لگی
ارمان نے سر اٹھایا اور اسکی طرف دیکھا جسکی آنکھوں میں دنیا جہاں کی مصومیت اور فکر سماں تھی اور پھر پھر گہرا سانس لیکر اسکے ہاتھ سے ناول پکڑا لیکن ناول رومینٹک دیکھ اسکا دل کیا اسے داد دے مطلب کتابیں پڑتے وقت اسکو دورے پڑ رہے تھے لیکن ناول وہ یوں دلچسپی سے پڑھ رہی تھی کہ وہ بیچارا خوشقہمی میں ہی مارا گیا
بتائیں نا مان درد ہورہا ہے آپ کو نپیں کچھ نہیں ہوا مجھے بلکہ آپ مجھے بتائیں کہ آپ پڑھائی چھوڑ کر ناول کس خوشی میں پڑھ رہی ہیں یہ کوئی آپکی عمر ہے ناول پڑھنے کی اور وہ بھی رومینٹک ناولز
اپنی حیرانگی اور غصے پر قابو پائے اسنے سوال کیا
پڑھائی تو ہم نے کرلی اور رہی بات ناول پڑھنے کی تو ناول کا عمر سے کیا لینا دینا اپنے ہاتھ کو جھلا کر جواب دیتے اسنے سوال بھی کیا اور اسکے سوال پر ارمان سپیچ لیس بھی ہوا کہ اب کیا جواب دے
اچھا بتائیں نا لمس کا ہوتا ہے
جب کچھ دیر وہ اسی طرح چپ رہا تو وہ دوبارہ اسکا کندھا ہلا کر پوچھنے لگی
مجھے نہیں پتہ کیا ہوتا ہے اس لیے آپ بھی یہ ناول پڑھنا بند کریں اور جاکر سوجائیں
اوہو مان اب تو چھٹیاں ہوگئی ہیں اب ہم جلدی کیوں سوئیں ابھی تو ہمیں ناول پڑھنا ہے پتہ ہے ہیرو ہیروین کی شادی ہونے والی ہے اتنا مزہ انے والا ہے اور آپ سونے کا بول رہے ہیں
تاکہ سکون سے جاکر پڑھ سکے مگر پچھے ارمان سر ہی جھٹک سکا جبکہ اسکا ایک یہی خیال تھا کہ بس اسی کی کمی رہ گئی تھی سکی زندگی میں
***
کافی دیر سے وہ بیڈ پر لیٹی آج مہرماہ کی کہی گئی باتوں کو سوچ رہی تھی اسکی ان تلخ باتوں نے کئی حد تک اسکے پتھر دل پر شغاف پیدا کردی تھی جسکے بعد ان سب کو سوچ کر کہیں نا کہیں اسے ارشان کہ دکھ کا احساس بھی ہورہا تھا ورنہ اپنے دکھ میں تو وہ اسے سراسر نظر انداز کرچکی تھی
آپ ارشان سلطان کہ لیے بہت عزیز ہیں۔۔ ۔
میرے اس فیصلے کہ لیے ہوسکے تو اپنے ارشان کو معاف کردیجیے گا بےہوشی سے پہلے اسکے دہرائے الفاظ یاد کر اسکی آنکھیں بھیگی مطلب اپنے عمل کی معافی وہ اس سے پہلے ہی طلب کرچکا تھا
ابھی وہ ناجانے اور کتنی دیر اپنے خیالوں میں اولجھتی کہ اچانک باہر سے کچھ گیر نے کہ آواز آئی جس پر وہ چکنا ہوکر اٹھی اور اپنا دوپٹہ کندھوں پر لیے باہر آئی مگر باہر کوئی نہیں تھا
کون ہے
بابا جان زوہان وہاں کسی کو نا دیکھ وہ آگے آکر بلند آواز میں دامیر سلطان اور زوہان کو پکارنے لگی کہ شاید وہ ہوں لیکن وہ بھول گئی تھی کہ آج سوائے اسکے اور دامیر سلطان کہ وہاں اور کوئی موجود نا تھا
ہیلو مائے ڈیر کزن تھوڑی دیر بعد اچانک اسکے پیچھے سی کوئی مردانہ آواز گونجی جس پر وہ فورا گھیرا کر پلٹی مگر پیچھے جبران کو کھڑا دیکھ اسکی آنکھوں پوری کی پوری کھلنے کہ ساتھ ساتھ اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے ہی رہ گئی
کیسا لگا میرا سرپرائیز سویٹ ہارٹ
ای نو مجھے اچانک اتنے ماہ بعد دیکھ کر تم حیران ضرور ہوگئی ہوگی
خباثت بھری نگاہوں کہ ساتھ مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے وہ چلتا ہوا اسکے قریب آیا جو ڈر اور خوف سے زرد پڑتی پیچھے ہٹی مگر اسکے قدم لڑکھڑا گئے اور وہ دھڑام سے نیچے گیری
آہ۔ ہ۔ ہارے ارے دیہان سے سویٹ ہارٹ اتنا تو مت ڈرو ابھی تو بہت سی باتیں کرنی ہے مجھے تم سے اسکے گیر نے پر وہ فورا اسکے پاس ہی زمین پر آکر بیٹھا اور اپنا ہاتھ اسکے چہرے پر رکھتے ہوئے بولا کہ دعا نے جلدی سے اسکا بڑھا ہوا ہاتھ جھٹکا اور اٹھنے کی کوشش کی لیکن اسکی کوشش پر جبران نے اسکا بازو کھنچ کر اسے اپنے قریب کیا
چ۔ چھو۔ چھوڑو مج۔ مجھے
خوف کہ باعث برے بت آواز میں بولتے ہوئے اپنا بازو چھڑوانے کہ لیے وہ بری طرح چھپ ٹائی جبکہ ہر بار اسکے یوں چھپپٹانے پر جبران گردن موڑ کر نفرت سے ہنسا
ہاہاہاہا تمہاری عادت ابھی بھی نہیں بدلی سویٹ ہارٹ آج بھی تم میرے چھونے پر اسی طرح تڑپ رہی ہو جیسے پہلے تڑپتی تھی
دونوں ہاتھوں سے اسکے کندھوں کو دبوچ اسنے اتنی سختی سے دعا کو اپنے نزدیک کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قدر سختی اور اس کہ قریب آنے پر بن پانی کہ مچلی کی طرح تڑپی لیکن افسوس کہ آج تمہارا وہ محافظ باب تمہارے ساتھ نہیں اور افسوس کہ وہ لوگ جو اب تک تمہیں چھپا کر تمہاری حفاظت کر رہے تھے وہ بھی یہاں موجود نہیں تو اب تمہیں مجھ سے کون بچائے گا اسکی خوف زدہ آنکھوں اور تڑپنے پر استہزایہ انداز میں ہنسے اسنے جیسے طنز کیا جبکہ آس پاس کسی کو ناپاکر دعا کا دل سچ میں خوف سے بند ہونے کو تیار ہوا
ب۔ با۔ با
اپنی پوری طاقت لگا کر اسے خود سے پڑے دھکیل اسنے اونچی آواز میں دامیر سلطان کو آواز لگائی مگر ناجانے کیوں پر وہ اسکے اس قدر اونچا چینخنے پر بھی کمرے سے باہر نا آئے
ب۔ ابا انکے باہر نا آنے پر وہ خود ہی بھاگ کر اس کمرے میں جانے لگی جہاں وہ تھے مگر جبران نے فورا اسکے راستے میں آئے اسکا راستہ رو کا اور گھٹیا مسکراہٹ اسکی طرف اوچھالی
ک۔ کیا۔ چاہتے۔ ہو۔ تم
خوف سے بند ہوتے دل کہ ساتھ اسنے روتے ہوئے پوچھا
توں۔۔ ۔
م۔ مطلب
مطلب یہ سویٹ ہارٹ کہ پہلے تو مجھے تمہاری صرف یہ جائیداد چاہیے تھی لیکن اب
اپورے گھر کی طرف انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے وہ روکا اور آنکھوں میں خباثت لیے قدم قدم چل کر اسکے نزدیک انے لگا جو خوف اور ڈر کی وجہ سے دوبارہ پیچھے قدم اٹھا رہی تھی اب مجھے تیری اس جائیداد کہ ساتھ ساتھ توں بھی چاہیے ہے کیوں کہ بہت خوار کروایا ہے توں نے ہمیں اس لیے اس خواری کہ بدلے اب میں تجھے یونہی نہیں بخشوں گا
ایک دم دوبارہ اسے بازو سے کھینچ کر جھٹکا دیے وہ اس قدر سفاک لہجے میں بولا کہ دعا اسکے کھنچنے اور جھٹکا دینے پر یکدم پیٹ میں اٹھتے درد کی وجہ سے سسکی سٹچیز کھولنے کہ بعد اسکا زخم کافی حد تک بھر چکا تھا لیکن اتنا بھی نہیں بھرا تھا کہ کوئی اسے یوں کھنچتا یا وہ خود کوئی ایسا کام کرتی کہ زخم پر دباو یا کھینچ پڑتی
جتنا تجھے بھاگنا اور مجھے خوار ہونا تھا ہو لیا اب دیکھ میں تیرے ساتھ کرت۔ اہ۔ ہ۔ ہ
اسکے بازو کو دبوچتے وہ ابھی بول رہا تھا کہ پیچھے سے کسی نے یکدم اسکی گردن دبوچ کر اپنی طرف گہما کر ایک زوردار پنچ مارا کہ وہ اس اچانک افدات پر بری طرح گھبرایا
تیری ہمت کیسے میری بیوی کو ہاتھ کی گھٹیا انسان اسے سنبھلنے کا موقع دیے بغیر ارشان نے اسکی کالر کو کھینچ در پہ در کئی موکے برسائے کہ وہ اپنے بچاو کہ لیے کچھ کر بھی نا سکا جبکہ اسکے وقت رہتے آجانے پر دعا نے روکی سانس بحال کرکہ شکر ادا کیا توں جانتا ہے وہ کون ہے ارشان سلطان کی بیوی ارشان سلطان کی عزت اور تونے اسے اپنے علط ہاتھوں سے چھوا
آ۔ ہ۔ ہ۔ غصیلے لہجے میں اسکے چہرے پر لاتعداد موکوں کی برسات کرنے کہ بعد اسنے اسکے ہاتھ کی انگلیوں کو پکڑ کر اس قدر بےدردی سے مڑو را کہ انگلیوں کی ہڈیاں چٹاخ کی آواز کہ ساتھ ٹوٹی جس پر جبران کی چینخیں پورے گھر میں گونجی اور اسکی چینخیں اور ارشان کہ اس قدر وحشیانہ انداز پر دعا نے ڈر کہ مارے اپنا دوپٹہ موٹھیوں میں دو بچہ
بس کرو ارشان بےہوش ہوچکا ہے وہ
درد کی شدت اور در پہ در پڑنے والے موکوں پر خون و خون ہوئے وہ بےہوش ہوچکا تھا لیکن اس کہ باوجود ارشان روکا نہیں بلکہ اپنی وحشت اتارتا رہا جس پر فیضان نے ہی اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے ہوش دیلایا
سالہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ایک زودار لات اسکے پیٹ پر مار وہ گالی دے کر پیچھے ہٹا کہ فیضان نے فورا اپنے ساتھ آئے اہلکا روں کو اسے لے جانے کا کہا جو جلدی سے آگے آئے اور تقریبا گھسٹے ہوئے اسے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ فیضان بھاگ کر دامیر سلطان کہ کمرے کہ طرف گیا اور ارشان نے موڑ کر پیچھے دیکھا جہاں وہ ڈری سہمی دیوار کہ ساتھ لرز رہی تھی
اسکے ڈر اور سہمی نگاہوں پر وہ فورا اسکے پاس آیا اور اپنے سینے میں بھیجا کہ دعا اسکا محفوظ حصار پاتے ہی زارو قطار رونے لگی جبکہ وہ خود کتنی ہی دیر اسکی موجودگی اور سلامتی کو محسوس کرتا رہا کام کی وجہ سے آج وہ کافی دیر سے گھر آیا تھا اور جیسے ہی گھر آیا ویسے ہی اسنے سب سے پہلے دعا کو دیکھنا چاہا مگر وہ اپنے کمرے میں نہیں تھی جسکی وجہ سے اسنے لاونج میں لگا کیمرا اون کیا لیکن وہاں جبران کی موجودگی اور دعا کہ خوف پر وہ خود بھی خوف زدہ ہوئے بنا وقت ضائع کیے فیضان کہ ساتھ یہاں کہ لیے نکلا کہ راستے میں آتے ہوئے فیضان پولیس کو کال کرچکا تھا جس پر پولیس بھی وقت پر پہنچ گئی اور شکر تھا کہ کچھ بھی غلط ہونے سے پہلے ہی وہ لوگ پہنچ گئے تھے ورنہ پورا راستہ اس نے کس ڈر اور دھڑکتے دل کہ ساتھ تہہ کیا تھا یہ صرف وہی جانتا تھا
آپ ٹھیک ہے چوٹ تو نہیں لگی آپکو
کتنی دیر وہ یونہی کھڑا بند آنکھوں سے اسے سہی سلامت اپنے نزد یک محسوس کرنے بعد پیچھے ہٹ کر فکرمند نگاہوں سے اسکے پورے وجود کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا جس پر دعا نے کوئی جواب نا دیا بلکہ روتے ہوئے دوبارہ اسکے سینے سے لگ گئی
ششس
کچھ نہیں ہوا سب ٹھیک ہے میں ہوں آپ کہ ساتھ چپ ہوجائیں
اسکی کمر کو آرام سے سہلائے وہ پیار سے بچکارتے ہوئے اسے اپنے ہونے کا احساس دیال رہا تھا جو کچھ خوف اور کچھ رونے کی وجہ سے نڈھال ہوتی اسکے بازوں میں جھول گئی
دعا
دعا انکھیں کھولیں فکر اور پریشانی سے اسکا چہرا تھپتھپاتے ہوئے ارشان نے اسے ہوش دیلانا چاہا مگر جب وہ نا اٹھی تو یونہی اسے بازوں میں اٹھائے کمرے کہ اندر آیا اور لاکر آرام سے بیڈ پر لیٹا کر ڈاکٹر کو کال ملانے لگا ارشان
وہ ابھی ڈاکٹر کو کال ملاتا کہ فیضان اندر آیا لیکن دعا کو بےہوش دیکھ خاموش ہوگیا
بابا کیسے ہیں
بےہوش ہیں ڈاکٹر کو کال کی ہے میں نے وہ آتے ہی ہوں گئے
ہمم ٹھیک ہے انکے ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی بلواو اسکی بات پر سر ہلائے اسنے لیڈی ڈاکٹر کا حکم بھی دیا جس پر فیضان بنا کوئی سوال کیے ہاں کرکہ کال ملانے لگا جبکہ وہ خود موبائل بیڈ پر پھینک کر اسکے پاس ہی بیٹھا اور فکر مندی سے اسکا ہاتھ پکڑ گیا اسکی زرہ سی دیری کتنی گھاتک ثابت ہوسکتی تھی سوچ کر ہی اسکی روح کانپ جاتی اگر وہ وقت پر نا دیکھتا یا پھر ابھی تک آفیس میں ہوتا تو اس سے آگے تو وہ سوچنا بھی نہہں چاہتا تھا فلحال تو وہ خدا کا شکر ادا کررہا تھا کہ خدا نے وقت رہتے سب سنبھال لیا ورنہ اگر اسے کچھ ہوجاتا تو وہ کبھی خود کو معاف نا کرپاتا ایک تو پہلے ہی وہ اپنی اولاد کہ بچھڑ جانے کا سوگ منا رہا تھا اور اب وہ بھی کبھی نہیں