یہ لو تمہاری گاڑی کی چابی
اور زرہ مجھے یہ بتاو تمہاری گاڑی فیضان کہ پاس کیا کررہی تھی گاڑی کہ چابی اسکے حوالے کرتے ہوئے زوبیہ فیضان کا نام لیتی ہوئی کچھ مشکوک ہوئی جبکہ وہ فیضان کا نام سن کر فورا سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھنے لگی
ایک منٹ فیضان آئے تھے کیا چابی اسکے ہاتھ سے چھننے کہ انداز میں کھنچ وہ جلدی سے اٹھ کر ٹیرنس پر آئی اور نیچے یہاں وہاں دیکھنے لگی جہاں گیرج میں اسکی کار تو کھڑی تھی لیکن کوئی اور کار موجود نہیں تھی
میری پیاری بہن وہ اندر نہیں آئے بلکہ باہر سے ہی چابی دے کر جاچکے ہیں تمہاری کار میں نے اندر پارک کی ہے
اسکے ایسے پاگلوں کہ طرف بھاگ کر یہاں وہاں دیکھنے پر زوبیہ نے آنکھیں چھوٹی کر کہ طنز کیا جو ناجانے کیوں پر منہ لٹکا کر دوبارہ کمرے میں آکر صوفے پر بیٹھ گئی
تم نے بتایا نہیں تمہاری گاڑی فیضان کہ پاس کیوں تھی
اسکے کہ یوں منہ لٹکا کر بیٹھنے پر وہ بھی اسکے پاس آئے دوبارہ پوچھنے لگی
بتایا تو تھا میری کار خراب ہوگئی تھی
جی لیکن اسکا فیضان سے کیا تعلق
زوبیہ کا انداز اب بھی ویسا مشکوک ہی تھا
اوہو زوبی تم تو ایسے مشکوک ہورہی ہو جیسے پتہ نہیں کیا ہو میری کار خراب ہوئی تو وہاں فیضان گزر رہے تھے انہوں نے کہا وہ چھوڑ دیں گئے مجھے تو میں آگئی اور آتے ہوئے انہوں نے چابی لے کی کہ گاڑی ٹھیک کروا کر گھر بھجوا دیں گئے بس
غصے سے اسکو ساری بات بتائے وہ چپ ہوئی جس پر زوبیہ بھی پوری بات جان کر جیسے پرسکون ہوئی تھی ورنہ پتہ نہیں کون کون سی کھچری پکا چکی تھی وہ تھوڑی دیر میں
اچھا تو پہلے بتاتی نا میں ایوی مشکوک ہورہی تھی کہ پتہ نہیں کیا ہوگا
کوشن گود میں رکھتے ہوئے اسنے جیسے ٹھنڈی آہ بھری
کیا سوچ رہی تھی تم
اب کی بار باری مہرماہ کی تھی جو آنکھیں چھوٹی کرکہ اس سے سوال کررہی تھی
یہی کہ شاید تمہارے اور ان سانڈ صاحب کہ بیچ کچھ کچھ ہورہا ہے اور مجھے معلوم ہی نہیں آنکھوں میں صاف شرارت لیے وہ شوخی سے بولتے ہوئے فیضان کو سانڈ کہنا نا بھولی جبکہ اسکے سانڈ کہنے پر مہرماہ نے کوشن اٹھا کر اسکو مارا
سانڈ تو مت بولو انہیں
آہ ہاں انہیں مطلب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
انہوں لفظ پر وہ مزید شوخ ہوئی
تم نا اٹھو اور دفعہ ہو میرے کمرے سے لگتا ہے دماغ خراب ہوگیا ہے تمہارا
اسکی چھری خانی پر اس بار وہ دانت پیستے ہوئے اسے اپنے کمرے سے نکالنے لگی جو اسکے چیڑ نے پر اس بار سیریس ہوئی
اچھا اچھا اب نہیں بولتی
ضرورت نہیں تم بس جاو یہاں سے
اچھا بات تو سن لو میں کہنے کیا والی تھی اسکے زبردستی باہر دھکا دینے پر وہ ہار مانتے ہوئے اپنی بات سننے کا کہنے لگی مگر مہرماہ نے اسکی اکہ نا سنی اور اپنے کمرے سے نکال کر ہی سانس لیا جو باہر سے جاتے جاتے اسے چھیڑ ضرور گئی تھی لاک لگا کر وہ صوفے پر اکر گیری اور پھر زوبیہ کی شرارت اور فیضان کہ خیال پر خود با خود ہی مسکرا دی یا اللہ یہ میں کیا کررہی ہوں مہرو ہوش کر
اپنی اس انجانی خوشی پر فورا خود کو ملامت کرتے ہوئے وہ ایل ای ڈی اون کرکہ ڈرامہ دیکھنے لگی مگر اسکے باوجود جو خیال اسکے زہن میں تھے وہ قائم رہے
***
اگلے دن ناشتہ کرنے کہ بعد وہ دونوں استنبول کی خوبصورتی کو دیکھنے نکل چکے تھے سب سے پہلے ہاد نے اسکے لیے ڈھیڑ ساری شوپنگ کی اور پھر وہاں کی مشہور جگہاوں کی سیر کروائی جس پر عائرہ سب کچھ دیکھتی بہت زیادہ خوش تھی اور اسکی خوشی کو دیکھتے ہوئے ہاد سلطان خوش تھا
یہاں اتنی تیاری کیوں ہورہی ہے
وہ دونوں اس وقت استقلال سٹریٹ میں موجود تھے جب وہاں برییچ کہ نیچے سنو فال اور کرسمیس کہ بہت پیارے ٹریز لگے ہوئے تھے
نیو ائیر کی تیاری کررہے ہیں
ارے ہاں میں تو بھول ہی گئی تھی کہ نیو آئیر انے والا ہے
نیو ائیر کہ نام پر یکدم اسکی طرف پلٹ وہ اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے بولی آپ کو پتہ ہے ہاد ہر سال میں نیوز میں ہی الگ الگ ملکون کی نیو ائیر سیلبریشن دیکھتی تھی اور تو اور ہر بار میری اور بابا کی بہت ساری حبس ہوجاتی کیونکہ بابا کہتے تھے انہیں دوبئی کی سلیبریشن دیکھنی ہے جبکہ مجھے ترکی کی کیونکہ یہ ملک مجھے شروع سے بہت زیادہ پسند ہے اسی لیے ہر سال بابا اور میری حبس ہوجاتی
لیکن دیکھیں اس سال میں یہاں ترکی میں لائیو سیلبریشن دیکھوں گئی کتنا مزا آئے گا نا ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسکے بازو پر ہاتھ رکھ پہلے وہ اپنی اور فاروق صاحب کی حبس پر مسکرائی اور پھر ہونے والے سیلبریشن کا سوچ اکسائتٹیڈ ہوئی جبکہ ہاد نے مسکراتے ہوئے اسکے کندھوں کہ گرد بازو پھلا ئے
آیی نو نور ہاد اسی لیے تو ہم یہاں آئیں ہیں تاکہ میری عائرہ اس بار سب لائیو انجوئے کرسکے اسکے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے اسنے محبت سے جواب دیا جو مسکراتی نگاہوں سے دیکھ مسکرائی
ہاد چلیں نا قہوہ پیتے ہیں آپ کو پتہ ہے یہاں کا قہوہ اور بریڈ بہت مزے دار ہوتی ہے
سمندر کی ایک سائیڈ پر لگے سٹا لز میں قہوے کہ سٹال کو دیکھ وہ فورا اسکا بازو کھنچتے ہوئے بولی جو اسکی فرمائیش پر وہاں آیا اور اپنے اور اسکے لیے دو کپ قہوہ اور چند بریڈز لی جسے وہ بالکل چھوٹے بچوں کی طرح قہوئے میں ڈبو کر جسکے لے لے کر کھا رہی تھی
اممم سچی میں یہ جتنا دیکھنے میں یمی لگتا ہے کھانے میں اس سے زیادہ ٹیسٹی ہے ایک کہ بعد دوسری بریڈ ختم کرتے ہوئے وہ پسندیدہ انداز میں بولی جس پر ہاد نے مسکراتی نظروں سے کپ شوپ کیپر کو پکرایا اور اسکے قریب ہوکر اسکے چہرے پر اوڑتی لیٹوں کو سنوارا جسے وہ بار بار کھاتے ہوئے ہتھیلی سے پیچھے کررہی تھی
اور کھائیں گئی
دو کپ قہوئے کہ ساتھ تین بریڈ وہ الڑیڈی کھا چکی تھی اور پھر ہاد کہ پوچھنے پر نا کرگئی
نہیں بس اب میں بھوکر تھوڑی ہوں جو کھاتی جاوں خالی کپ واپس کرکہ اسنے ٹیشو سے چہرا صاف کیا کہ تبھی اسکی نظر تھوڑا آگئے بنے جھونٹ پر پڑی جس پر وہ ہاد کو اپنے پیچھے آنے کا بول اس طرف بھاگی کہ ہاد خود بھی پےمینٹ کرکہ اسکے پیچھے آیا جہاں چند بینڈ والے موجود اپنی موسیکی سے سب کا دل جیت رہے تھے وہ چار لوگ تھے جن میں ایک گیٹار پکڑے ہوئے تھا دوسرا ڈھولک تیسرا وائلن اور چھوتا گنگنا رہا تھا
بہت سے لوگ کھڑے ان چاروں کی موسیکی سے لطف اٹھا رہے تھے اور ان میں پیش پیش اسکی اپنی بیوی بھی تھی جو پرجوش نگاہوں سے مسکراتی ہوئی ہاتھوں سے ہلکی ہلکی تالی بجاتے ہوئے خود بھی لطف اندوز ہورہی تھی
اسنے بغور عائرہ کہ چہرے کی جانب دیکھا جسکی نگاہوں کا تسلسل وہ چار لوگ تھے اور ان چار لوگوں کی وجہ سے اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی جو کہ آج پہلی بار اسے بالکل اچھی نال گی اسے اسکی مسکراہٹ پسند تھی لیکن صرف اپنے لیے کسی اور کہ لیے اسکا مسکرانا اسے انسکیور کررہا تھا یہ سب ابزو کرتے ہوئے ناجانے اسکے زہن میں کیا آیا کہ وہ ان چاروں لڑکوں کہ پاس گیا اور کچھ بات کرنے لگا جیسے کوئی اڈوائیز دے یا لے رہا ہو وہی عائرہ ناسمجھی سے اسکو دیکھتی کچھ سمجھنے کی کوشش کرتی کہ اس سے پہلے ہی وہ اپنی بات مکمل کر دوبارہ اسکے پاس آیا جو ناسمجھی سے اسکو دیکھ ائیبروز اچکا گئی Will You Dance And Sing With Me Noor.e.Haad
بڑے ہی دلفریب انداز میں اسکے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا کر اجازت مانگی گئی جو اسکی اجازت طلبی پر پہلے تو حیران ہوئی مگر پھر اپنی حیرانگی بھلائے والہانہ انداز میں مسکرا کر اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھ گئی
اسکا ہاتھ تھام کر تھوڑا پیچھے آئے اسنے آنکھوں سے اشارہ کرکہ ان چا روں کو میوزک پلے کرنے کا کہا جو اسکے اشارے پر فورا عمل کرتے ہوئے میوزک بجانے لگے جبکہ وہاں آس پاس گزرتے لوگ اور جو وہاں کھڑے تھے ان دونوں کو مسکرا کر دیکھ رہے تھے
***
یہ راتیں یہ موسم ندی کا کنارا یہ چنچل ہوا
***
ایک ہاتھ اسکی کمر پر جبکہ دوسرے سے اسکا ہاتھ پکڑئے اسنے اسے اپنے ساتھ لیے آگئے پیچھے پیروں سے سیٹس کیے
***
یہ راتیں یہ موسم ندی کا کنارا یہ چنچل ہوا
کہاں دو دلوں نے کہ مل کر کبھی ہم نا ہوگئے جدا
یہ راتیں یہ موسم ندی کا کنارا یہ چنچل ہوا
***
یہ کیا بات ہے آج کہ چاندنی میں
***
وہ خاموش ہوا تو عائرہ نے گانے کہ اگلے بول بولتے ہوئے بڑے ہی پیار سے اسکے ہاتھ چھورتے ہوئے تھوڑا پیچھے ہٹ کر ہاتھ کہ اشارے سے پوچھا
***
یہ کیا بات ہے آج کی چاندی میں
کہ ہم کھو گئے پیار کہ راگنی میں
***
اب کی بار ہاد دوبارہ اسکے قریب آیا اور کمر سے پکڑ کر اپنے قریب کر اسنے شرارطن اسکی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ناک کو چھیڑا جس پر عائرہ کھکھلا کر ہنسی
***
یہ باہوں میں باہیں یہ بہکی نگاہیں لو آنے لگا زندگی کا مزا
یہ راتیں یہ موسم ندی کا کنارا یہ چنچل ہوا
***
ستاروں کی محفل میں کرکہ اشارہ
کہو اب تو سارا جہاں ہے تمہارا
***
دونوں ہاتھ پکڑ وہ تھوڑا پیچھے ہٹا اور ایک ہاتھ کمر کہ پیچھے رکھ کر اسکے سامنے سر جھکایا
***
محبت جواں ہو کھلا آسمان ہو
کرئے کوئی دل آرزو اور کیا
***
اسکے جھکے سر پر دلکشی سے مسکرائے اسنے اپنے دونوں بازو کمر کہ نیچے باندھ کر دائیں بائیں ہوئے ہوئے گانے کہ بول دہرا کر سٹپیس کیے اور پھر اسکے بازو میں اپنا بازو ڈال کر سمندر کہ قریب آئی
***
قسم ہے تمہیں تم اگر مجھ سے روٹھے
***
اسکا ہاتھ اپنے پاتھ میں پکڑ بڑی ہی محبت سے ہاد نے گانے کہ بول دہرائے جس پر عائرہ نے مسکراہٹ کہ ساتھ ہلکی سے تیوری چڑہا کر صاف نا کیا خر وہ کہاں اس سے روٹ سکتی تھی
***
قسم ہے تمہیں تم اگر مجھ سے روٹھے
رہے سانس جب تک یہ بندھن نا ٹوٹے
***
تمہیں دل دیا ہے یہ وعدہ کیا ہے
صنم میں تمہاری رہوں گئی صدا
یہ راتیں یہ موسم ندی کا کنارا یہ چنچل ہوا
***
اسکا وہی ہاتھ اپنے دل کہ مقام کر رکھ اسنے محبت سے اسکے ہاتھوں کو چومتے ہوئے وعدہ کیا جس پر ہاد نے جانثار ہوئے اسکا ماتھا چوم کر اپنے سینے سے لگایا جبکہ وہاں کھڑے لوگ ان دونوں کی محبت اور گانے سے لطف انداز ہوئے مسکرا رہے تھے
***
بیڈ پر لیٹی وہ سونے کی کوشش کررہی تھی جب اسکے موبائل پر مسیح ٹون رنگ ہوئی بنا دیکھے ہی وہ جان گئی تھی کہ کس کا مسیح ہوسکتا ہے اس لیے انگور کرگئی کہ تبھی دوسری بار پھر بیل رنگ ہوئی جس پر اس بار ناچاہتے ہوئے وہ اٹھی اور موبائل ان لاک کرکہ مسیح پرھنے لگی
جاگ رہی ہیں
میں جانتا ہوں آپ جاگ رہی ہیں مجھے بھی نیند نہیں آرہی اس لیے جواب دیں توقعہ کہ عین مطابق مسیح زوہان کا ہی تھا حبکو سین کروہ ہلکا سا مسکرائی کہ تبھی دوسری طرف مسیح سین ہوتے ہی زوہان نے فورا کال ملائی جس پر یکدم بیل بجنے پر ڈر کہ مارے انوشہ کہ ہاتھ سے موبائل نیچے گیرا لیکن پھر جلدی سے موبائل پکڑ کر سب سے پہلے اس نے رنگ اوف کی کہ کہیں اسکی ماما تک اواز نا چلی جائے ایک کہ بعد دوسری بار جب پھر موبائل وائبر یٹ ہوا تو اولجھتے ہوئے وہ کال یس کرکہ موبائل کان سے لگا ہی گئی جہاں دوسری سے طرف سے ہمیشہ کی طرح اسے زوہان کی ہشاش بشاش آواز سنائی دی کال جلدی ریسو کرلیا کریں یار میرا یہ مصوم سا دل ہر بجتی رنگ کہ ساتھ منتظر ہوتا ہے کہ کب آپ کال ریسو کریں گئی اسکے پرشوخ جملے پر ہر بار کی طرح اس بار بھی خاموش رہے وہ بیڈ کہ ساتھ ٹیک لگا گئی جبکہ دوسری طرف زوہان گیر نے کہ انداز میں آکر بیڈ پر لیٹا ویسے قسم سے نوش اگر میں نے آپکو دعا بھابھی اور مہرماہ کہ ساتھ بات کرتا ہوئے نا سنا ہوتا تو یقین کریں آپکی اس چپی پر مجھے یہی لگتا کہ شاید میری محبت گونگی ہے
بڑی ہی سادگی کہ ساتھ اسکی چپ پر طنز کرتے ہوئے زوہان نے آہ بھری جبکہ اسکے طنز سے زیادہ اسکے محبت لفظ پر انوشہ کہ ہاتھ پاوں ٹھنڈے پڑے دل کی دھڑکنیں تو اسکی شوخ آواز سن کر ہی تیز ہوچکی تھی اور باقی کی کثر اسکے جملوں نے پوری کردی
ویسے یار آج آپ مجھے بتا ہی دیں کہ آخر آپ میری کسی بات کا جواب کیوں نہیں دیتی مطلب چلو ہوں ہاں ہی کردیا کریں مگر نہیں آپ نے تو جیسے قسم کھائی ہے نا ہوں کرنی ہیں نا ہاں کروٹ بدل کر تکیے کو سینے سے لگائے وہ اس سے پوچھ کم ٹونٹ زیادہ کررہا تھا جو خاموشی سے اسکی طنز اور ٹونٹ کو بس سن رہی تھی
چلیں جیسے آپ چاہیں جتنا چپ رہنا ہے رہ لیں لیکن یاد رکھیں شادی کہ بعد میں آپ کو یوں چپ نہیں رہنے دوں گا شادی کہ بعد کہ بارے میں پلین بنائے وہ اسکو بتا رہا تھا جو اسکے اتنے پریقن انداز پر سوچ کر رہ گئی کہ اسے کیوں یقین تھا کہ اسکی شادی اس سے ہی ہوگئی
ویسے کرکیا رہی تھی آپ
مجھے یاد کررہی تھی کیا اگر نہیں کترہی تھی تو اب سے معمول بنا کیں اپنا کیونکہ میں ہرگز نہیں چاہتا میری ہونے والی بیوی میرے خیالوں سے پرہیز برتے ویسے تو نامحرم کہ بارے میں سوچنا غلط بات ہے لیکن آپ گکر نہیں کریں میں اللہ سے بات چیت کرلوں گا وہ آپ پر غصہ نہیں ہوگئے
خود ہی سوال کیے وہ خود جوا دے رہا تھا کہ اسکی بات چیت والی بات پر انوشہ کو ہنسی آئی ناجانے کتنی دیر وہ یونہی فون کان سے لگائے شوخ باتیں کرتا رہا کہ یونہی باتیں کرتے کرتے بنا معلوم ہوئے ہی اسکی آنکھ لگ گئی جس پر انوشہ اسکی خاموشی اور سپیکر پر گونجتی بھاری سانسوں پر بنا جانے سمجھ گئی تھی کہ وہ سوچ کا ہے جس پر پہلے تو وہ کال بند کرنے لگی مگر پھر ناجانے زہن میں کیا خیال آیا کہ کال بند کرنے کی بجائے سپیکر اون کرکہ اسنے موبائل بیڈ پر رکھا اور خود تکیے پر سر رکھ کر اسکی بھاری سانسوں کی آوازیں ہی سننے لگی جبکہ وہ پاگل عاشق اسکی حرکت سے انجان نیند کی وادیوں میں گم تھا ورنہ اگر جان جاتا کہ وہ اسکی سانسوں کو سن رہی ہے تو ضرور خوشی سے باولا ہوجاتا
***
رات کا دوسرا پہر تھا جہاں سبھی اپنے اپنے کمروں میں سکون کی نیند سورہے تھے وہی وہ تنہا تھا جو سونے کی بجائے کمپیوٹر کی سکرین پر نظریں گاڑے بیٹھا تھا آج یہ چھوتی رات تھی جو وہ اسکے بغیر کاٹ رہا تھا جبکہ وہ خود دوائیوں کی زیر اثر معمول کہ مطابق گہری نیند میں سو رہی تھی ایک بھی بار وہ اس سے ملنے یا دیکھنے نہیں گیا تھا یا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس میں اسکا سامنا کرنے کہ ہمت نہیں تھی دل تو چاہتا تھا کہ جاکر اسے دیکھے چھوئے اسکی وہ خوشبو جسکا وہ عادی ہوچکا تھا وہ محسوس کرئے اسکو بتایے کہ اسکی طرح وہ بھی تڑپ رہا ہے اسکا دل بھی تو اپنی اولاد کہ بچھڑ جانے پر خون کہ آنسو رونے کا ہے مگر افسوس کہ وہ ایسا کچھ نہیں کرپارہا تھا دل کا درد تھا کہ ہر لمحے اسکی عزیت آنسو اور درد پر بڑھتا ہی جارہا تھا وہاں وہ اپنی گود اجڑ جانے پر اس سے قطعہ تعلق ہوکر بیٹھی تھی اور یہاں وہ اولاد کہ ساتھ ساتھ اسکی دوری کا ہجر بھی کاٹ رہا تھا
***
میرے خیال میں دعا تمہیں گھر میں بند رہنے سے اچھا یونی آنا چاہے ہمارے ساتھ رہو گئی تو موڈ بھی فرش رہے گا تمہارا زوبیہ اور مہرماہ یونی سے واپسی پر دعا کی خیریت دریافت کرنے ہی آگئی تھیں اور اس وقت وہ دعا اور زوبیہ ہلکی ہلکی دھوپ میں باہر لان میں بیٹھی تھی
میرا دل نہیں کرتا مہرو
نیچے گھاس کی طرف دیکھتے ہو ئے وہ کچھ اداس اور سرسری سے انداز میں بولی اور اسکی یہی اداسی مہرماہ اور زوبیہ دونوں کو پریشان کررہی تھی وہ پہلے سے کافی زیادہ خاموش اور کمزور سی لگ رہی تھی آج اسکے اوپریشن کو15 دن گزر چکے تھے اور ان پندرا دنوں میں بہت بار مہرماہ اور زوبیہ آکر اسکا دل بہلا چکی تھی لیکن وہ تھی کہ شاید اپنے غم کو بھلانا ہی نہیں چاہتی تھی یہ تو کوئی بات نا ہوئی دعا اگر تم ایسے ہر چیز سے منہ موڑ لو گئی تو کیسے خود کو سنبھال پاوں گئی گھر سے نکلو یونی آو تاکہ تمہارا موڈ کچھ فرش ہو
اب کی زوبیہ نے پیار سے اسکا ہاتھ پکڑ کر سمجھانا چاہا
سہی کہہ رہی ہے زوبی اور ویسے بھی نیکسٹ منتھ سے پیپرز سٹارٹ ہونے والے ہیں اور تمہاری پڑھائی کا پہلے ہی بہت زیادہ ہرج ہوچکا ہے اس لیے بہتر ہے تم یونی آو تاکہ پیپرز میں تمہیں کوئی پروبلم نا ہو مہرماہ نے اپنی طرف سے کوشش کی جس پر وہ محظ سر ہی ہلا گئی
امی کی کال ہے میں ابھی آئی وہ دونوں اسے سمجھا رہی تھی کہ تبھی زوبیہ کا موبائل رنگ ہوا جس پر وہ بشار بیگم کی کال دیکھ فون سننے کہ لیے اٹھ کر وہاں سے اندر کی جانب آئی جبکہ مہرماہ وہی اسکے پاس بیٹھ کر باتوں ہی باتوں میں اسے سمجھا رہی تھی تاکہ وہ اس غم سے نکل سکے
جی ٹھیک ہے امی ہم تھوڑی دیر تک آجائیں گئے
اوکے اللہ حافظ بشار بیگم کو خدا حافظ بول وہ ابھی واپس لان میں جاتی کہ وہی پاس موجود کمرے میں سے کسی کہ بری طرح گھاس نے کی آواز سن کر وہ وہی چلی آئی جہاں دامیر سلطان سینے پر ہاتھ رکھ بیڈ پر بیٹھے بری طرح کھا نس رہے تھے
انکل۔۔ ۔
ایک منٹ پاننی پیے انکے اس طرح اتنی بری طرح کھانسنے پر وہ فورا آگئے آکر پریشانی میں انکو پانی پیلا نے لگی جو پانی پینے کہ بعد تھورا ریلکس ہوئے
شکریہ بیٹا
سینے پر ہاتھ رکھ وہ گہرے گہرے سانس لیتے ہوئے مشکور لہجے میں بولے
شکریہ والی کوئی بات نہیں انکل لیکن آپ کو اتنی بری کھانسی کیسے لگی پانی کا گلاس واپس ٹیبل پر رکھ وہ انکے پاس ہی بیٹھ کر فکرمندی سے پوچھنے لگی جو اسکی فکر پر ہلکا سا مسکرائے
کچھ نہیں بیٹا بس بیٹھے بیٹھے ہی اچانک گوتا لگ گیا
اب ٹھیک ہیں نا آپ
ہاں ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں
اسکے ہاتھ کو ہلکا سا دبا کر انہوں نے اسے بے فکر کیا جو خود بھی ہلکا سا مسکرائی
کیا ہوا
انکی شفقت بھری نگاہوں سے دیکھنے پر وہ مسکرا کر پوچھنے لگی کچھ نہیں بس ویسے ہی خیال آگیا کہ آج اگر میری منت زندہ ہوتی تو وہ بھی بالکل آپ کی طرح ہی میرے لیے پریشان ہوتی
منت کا زکر کرتے ہوئے زوبیہ نے انکا افسودہ لہجا صاف محسوس کیا تھا اس میں اتنا افسودہ ہونے کی کیا ضرورت ہے انکل بھلے ہی میں منت نا سہی لیکن منت کی طرح آپکی بیٹی تو ہوں آپ مجھے بھی اپنی بیٹی ہی سمجھے
ہلکی سی مسکان کہ ساتھ انکا دوسرا ہاتھ بھی اپنے ہاتھ میں پکڑ تے ہوئے وہ نہایت اپنائیت سے بولی جس پر دامیر سلطان نے شفیق مسکراہٹ کہ ساتھ اسکے سر پر ہاتھ رکھا اور خوش رہنے کا کہا کہ تبھی فیضان کمرے کہ اندر آیا جس پر زوبیہ انکا ہاتھ تھپتھپا کر انکے پاس سے اٹھ گئی
چلیں اب آپ آرام کریں میں چلتی ہوں
انہیں آرام کرنے کا بول وہ فیضان کو سر کہ اشارے سے سلام کرکہ باہر نکل گئی
کیا ہوا بابا سب ٹھیک ہے
کچھ نہیں بس منت کی یاد آگئی تھی اور کچھ نہیں
خیر تم بتاو تم یہاں جی وہ ارشان نے دعا بھابھی کہ لیے کچھ سامان بھجوایا تھا بس وہی دینے آیا تو سوچا آپ سے بھی مل لوں آخر اور کتنے دن روکنے کا ارادہ ہے آپ کا یہاں
انکو جواب دیے وہ جاکر صوفے پر بیٹھ گیا
جب تک دعا بیٹی نہیں چاہتی
***
عائرہ بھابھی کہ کال آرہی ہے تم اٹھا کیوں نہیں رہی
عائرہ کی مسلسل تیسری بار آتی کال پر مہرماہ پوچھ ہی بیٹھی جو دیکھنے کہ باوجود بار بار اسکی کال انگور کررہی تھی
مجھے نہیں اٹھانی موبائل کی سیکرین الٹ کر وہ بالکل بےلچک لہجے میں بولی لیکن اسکا یہ بے لچک لہجہ مہرماہ کو بالکل اچھا نا لگا تم اب تک ان سے ناراض ہو
اسکے سوال پر جواب دینے کی بجائے وہ غصے سے آنکھیں گہما گئی
دعا یہ تو کوئی بات نا ہوئی تم تو ایسے ری ایکٹ کررہی ہو جیسے عائرہ بھابھی اور ارشان سر نے جان بوجھ کر یہ سب کیا ہو جبکہ تم اچھے سے جانتی ہو انہوں یہ سب تمہاری بھلائی کہ لیے کیا
میں نے نہیں کہا تھا انہیں یہ سب کرنے کہ لیے
یہ سب انہوں نے اپنی مرضی سے کیا مجھے دھوکے میں رکھ کر یہ بھی نہیں سوچا کہ اپنی گود اوجڑ جانے کہ بعد مجھ پر کیا بیتے گئی
مہرماہ کی بات بیچ میں ہی کاٹ وہ یکدم غصے سے بالکل نے لچک انداز میں بولی بھلے تم نے یہ سب نہیں کہا یا تم راضی نہیں تھی پر ایک بار تو سوچو دعا کہ ارشان سر کہ لیے وہ وقت کتنا مشکل ہوگا جب انہیں تم میں سے اور اپنی اولاد میں سے کسی ایک کو چننے کا فیصلہ کرنا پڑا ہوگا گود صرف تمہاری نہیں اوجڑی یار اولاد صرف تم نے نہیں کھوئی بلکہ وہ اولاد ارشان سر کی بھی تھی انہوں نے بھی تو اپنی اولاد کھو دی
افسوس بھرے لہجے میں اسے ارشان کہ دکھ کا احساس دیلاتے ہوئے مہرماہ بولتے ہوئے روکی خود سوچو دعا اگر وہ تمہاری بات مان جاتے تو کیا تمہاری اولاد سہی سلامت اس دنیا میں اجاتی
نہیں کیونکہ تم بھی جانتی ہو اگر وقت رہتے علاج نا کیا جاتا تو شاید ایک ماہ بعد ہی خدا ناخستہ وہ زخم ناسور بن جاتا اور تب
تب نا تو شاید تم بچ پاتی اور نا شاید تمہارا بچہ تو بتاو یہ سب جانتے ہوئے عائرہ بھابھی اور ارشان سر تمہاری جان خطرے میں ڈال سکتے تھے ارے یار تمہیں تو انکا شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے وقت رہتے کچھ برا ہونے سے بچا لیا لیکن تم انکی شکر گزار ہونے کی بجائے الٹا ان سے منہ موڑ کر بیٹھ گئی ہو وہ حقیقت جس سے منہ موڑ کر وہ ان دونوں سے قطعہ تعلق ہوئی تھی وہی ساری حقیقت لفظ با لفظ اسکے سامنے رکھتے ہوئے مہرماہ خاموش ہوئی جبکہ اسکی ساری باتوں کہ بعد دعا نے نم آنکھوں سے سر جھکایا جس پر مہرماہ نے آگئے ہوکر اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑے
میں جا نتی ہوں دعا اولاد کہ بچھڑ جانے کا غم چھوٹا نہیں ہے پر یار ایک بار اس غم سے نکل کر ارشان سر کہ بارے میں سوچو سوچو جب تم نے انہیں اپنی اولاد کا قاتل کہا ہوگا تب انکے دل پر کیا گزری ہوگئی ایک بار سوچو ان کہ بارے میں تم تو انہیں الزام دے کر اپنا سوگ منا رہی ہو لیکن سوچو کہ وہ کیسے ایک ایک لمحہ اس عزیت میں گزارتے ہوگئے گئے انکی بیوی انہیں اپنی اولاد کا قاتل سمجھتی ہے ہو سکے تو ایک بار انکے بارے میں ضرور سوچنا اسکے ہاتھوں پر دباو ڈال وہ بڑی ہی اپنایت کہ ساتھ اسکو ارشان کہ بارے میں سوچنے کا بول رہی تھی مہرو چلو امی کی کال تھی وہ کہہ رہی۔۔۔ ۔
دعا کیا ہوا تمہیں زوبیہ جو باہر آتے ہوئے مہرماہ کو بولا رہی تھی انکے قریب آکر دعا کو روتے دیکھ فورا پریشانی سے اسکے ساتھ بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگی جس پر دعا نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کیے
کچھ نہیں تم چھوڑو یہ بتاو کیا بول رہی تھی اسکے سامنے مزید کوئی بات نا کرتے ہوئے مہرماہ نے زوبیہ سے پوچھا جو اسکے بات ٹالنے پر سمجھ کر ہاں کرگئی
امی کی کال آئی تھی بول رہی تھی کہ پھوپھو لوگ آئے ہیں تو ہم جلدی واپس آجائیں
اچھا چلو پھر چلتے ہیں
تم اپنا خیال رکھنا اور ائی ہوپ کہ اب تم یونی ضرور آو گئی
ہلکے پھلکے انداز میں زوبیہ کو چلنے کا بول اسنے دعا کو بھی کہا جو کھڑی ہوکر ہلکا سا مسکرائی اور سر ہاں میں ہلایا جس پر مہرماہ اور زوبیہ دونوں اسے خیال رکھنے کا بول خدا حافظ کہتی چلی گئی اور وہ وہی بیٹھ کر بہت دیر تک مہرماہ کی باتوں کو سوچتی رہی