یااللہ اب اسکو کیا بیماری پڑ گئی ہے یونی سے واپسی پر مہرماہ گھر جارہی تھی جب اچانک اسکی کار دو تین جھٹکے کھا کر سڑک پر ہی روک گئی گاڑی سے اتر کر وہ سامنے آئی اور انجین چیک کرنے لگی جو کافی گرم ہورہا تھا اور اس میں دھوا بھی نکل رہا تھا جیسے جل گیا ہو
اینی پروبلم چہرے کہ الٹے سیدھے زاویے بیگاڑ وہ بچاری سی شکل پر بنا کر انجین کو دیکھ رہی تھی جب پیچھے سے جانی پہنچانی آواز پر فورا موڑی جہاں ہاتھ میں گلاسس پکڑے فیضان کھڑا تھا
اسکو دیکھ ناجانے کیوں پر اسکا دل یکدم تیزی سے دھڑکا
میں گزر رہا تھا تو آپ کو دیکھا شاید کوئی مسئلہ در پیش ہے آپ کو
اسکی چپی پر فیضان نے مزید بات کہی جس پر مہرماہ نظریں یہاں وہاں گہما نے لگی
جی وہ میں گھر جارہی تھی پر اچانک گاڑی بند ہوئی تو بس وہی دیکھ رہی تھی
اپنے بالوں کہ لیٹوں کو کان کہ پیچھے کر وہ انجانے میں گھیر اہٹ کا شیکار ہوری تھی جبکہ اسکی یہ گھبراہٹ فیضان نے باخوبی نوٹ کی
میں دیکھ سکتا ہوں
خود ایک بار مسئلہ جاننے کہ لیے اسنے اجازت مانگی جو سر ہلا کر پیچھے ہٹی تاکہ وہ دیکھ سکے
ای تھنگ انجین خراب ہوگیا ہے
اگر آپ برا نا مانے تو میرے ساتھ چلیں میں آپ کو گھر چھوڑ دیتا ہوں انجین کہ بارے میں معلومات دیے اسنے اسے اپنے ساتھ چلنے کی آفر کی مگر اسکی آفر پر مہرماہ نے یوں سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھا جیسے پتہ نہیں بچارے نے اس سے اسکی جائیداد مانگ لی ہو
نہیں اسکی ضرورت نہیں میں ٹیکسی سے چلی جاوں گئی
ریسانیت سے انکار کر اسنے گاڑی سے اپنا بیگ نکالا دیکھیں مہرماہ آپ دعا بھابھی کی دوست ہیں اس لیے مجھے اچھا نہیں لگے گا اگر آپ یوں ٹیکسی میں جائیں اور ویسے بھی جب میرے پاس کار موجود ہے تو مناسب نہیں لگتا اس لیے ٹیکسی رہنے دیں میرے ساتھ چلیں میں آپکو گھر چھوڑ دوں گا
اسکے انکار پر بڑی ہی سادہ دلی کہ ساتھ فیضان نے اسے سمجھانا چاہا جو تھوڑی دیر سوچنے کہ بعد جاکر خود ہی اسکی گاڑی میں بیٹھ گئی جو اسکے بیٹھنے پر خود بھی جاکر گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی سڑک پر دوڑائی آج انکے ساتھ زوبیہ نہیں گئی یونی
گاڑی میں پھیلی خاموشی کو چند لمحے بعد فیضان کہ آواز نے توڑا جبکہ وہ جو چپ ہونے کا نام نہیں لیتی تھی اس وقت زبان پر ایسے کفل گا کر بیٹھی تھی جیسے وہ بولنے پر اسکی جان لے لے گا
نہیں آج اسنے اوف کیا تھا
ہمممم اسکے سرسری سے جواب پر وہ ہمم کہتا خاموش ہوگیا اور مہرماہ بس کسی طرح اس سفر کہ ختم ہونے کا انتظار کرتی رہی کیونکہ پتہ نہیں کیوں پر فیضان کہ ساتھ پر اسے عجیب گھبراہٹ ہوری تھی جس کہ باعث نا تو اس سے ٹھیک سے سانس لیا جارہا تھا اور نا ہی وہ کچھ بول پارہی تھی
***
اج ہاد کو دوبئی گئے پورا ہفتہ گزر چکا تھا اور یہ پورا ہفتہ عائرہ نے غصے اور اداسی کہ ملی جلی کیفیت میں گزار دیا لیکن آج اسے بے چینی سے گھر واپس جانے کا انتظار تھا کیونکہ آج وہ واپس آنے والا تھا لاکھ غصہ اداسی سہی لیکن وہ واپس آرہا تھا یہ خیال آتے ہی اسکا دل شدت سے اس سے ملنے کہ کیے بے چین ہوا اور اسی بے چینی میں وہ ہوسپٹل سے آوف کرکہ جلدی میں گھر واپس جارہی تھی جب راستے میں اچانک کسی گاڑی نے اسکے سامنے آکر اسکا راستہ روکا کہ عائرہ نے فورا بریک لگایا ورنہ دونوں کی ٹکر ہوجاتی
یااللہ
یہ کیا بتمیزی تھی
گاڑی کو روک شکر ادا کر وہ غصے سے باہر نکل اور اونچی آواز میں بولی جب دو گاڑیاں اور اسکے دائیں بائیں اکر روکی اور ان دونوں گاڑیوں میں سے اسلحے سمیت چار چار آدمی باہر نکلے جبکہ جو گاڑی اسکے سامنے تھی اس میں سے دو ہٹی کٹی عورتیں نکلی اور چلتی ہوئی عین اسکے سامنے آکر روکی جن کو دیکھ ایک پل کہ لیے وہ گھبرائی
یہ کیا۔۔ ۔
آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا میم ان دونوں میں سے ایک عورت نہایت باآداب انداز میں اس سے مخاطب ہوئی مگر وہ ساتھ چلنے کا سن اولجھی
ایک منٹ آپ سب کون ہیں اور میں بھلا آپ کہ ساتھ کیوں جاوں گئی
ناسمجھی اور حیرانگی دونوں لیے وہ ہاتھ اٹھا کر پوچھنے لگی اور ساتھ ہی اپنے چاروں طرف کھڑے گارڈز اور انکی گیر کو دیکھا جو ایسے اسے گھیرے ہوئے تھے جیسے وہ سچ میں کوئی کریمنل ہو دیکھے میم آپ کہ اس سوال کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہمیں صرف آپ کو لانے کہ آڈرز ملے ہیں اس لیے بہتر ہوگا آپ خود آرام سے ہمارے ساتھ چلیں ورنہ مجبورا ہمیں زبر دستی کرنی پڑے گئی ایک بار پھر وہی عورت بالکل اسی طرح تمیز کہ دائرے میں رہتے ہوئے بولی لیکن اسکے تاثرات اب بھی ویسے ہی تھے آپ کو کس نے کیا آڈرز دیے ہیں اس بات سے مجھے کوئی مطلب نہیں اس لیے بہتر ہوگا آپ سب میرے راستے ہٹے اور مجھے جانے دیں
ان سب کی طرف باری باری دیکھ وہ اپنے لہجے کو کئی حد تک سخت کرکہ بولی اور اس سے پہلے گاڑی کا دروازہ کھولتی کہ دوسری عورت نے فرتی سے آگئے آکر اسکی کوشش ناکام بنائی
ارے اس عورت کہ یوں اپنے راستے میں آنے پر وہ غصے سے کچھ کہتی کہ اس سے پہلے ہی وہ گارڈز اپنی گیر سمیت آگے آئے جس پر وہ ڈر کہ مارے خاموش ہوگئی
آپ چل رہی ہیں میم یا پھر۔۔ ۔ ایک بار پھر وہی عورت بول کر اپنی باے ادھوری چھوڑ گئی جس پر چاہ نچار عائرہ کڑوا گھونٹ پی کر ڈرتے ڈرتے سامنے کھڑی گاڑی کی طرف آئی اور ان سب کی طرف دیکھ کر اندر بیٹھ گئی جو اسکے بیٹھتے ہی خود بھی اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے اور گاڑی سڑک پر دوڑائی جبکہ وہ خود ڈری سہمی سی یہ سوچنے کی کوشش کرنے لگی کہ یہ کون تھے اور اسے کہاں لیکر جارہے تھے کس نے آسکو کر نیپ کرنے کہ آڈرز دیے تھے
یہ سب سوچتے ہوئے اسکا زہن کر نیپ لفظ پر اٹکا کہ کہیں وہ کر نیپ تو نہیں ہوگئی مطلب یہ سب اسے کر نیپ کرکہ لے جا رہے تھے مگر کہاں اور کس نے آنہیں آڈر دیا اپنے زہن میں انہیں سوچوں سے اولجھتی ناجانے وہ کیا کیا سوچ رہی تھی جب ایک بار پھر گاٹی جھٹکا کھا کر روکی اور وہ دونوں عورتیں اتری اور اسے بھی اترنے کا کہا جو چپچاپ اتر گئی مگر یہ دیکھ اسے مز ید حیرت کہ ساتھ ساتھ ڈر بھی آیا کہ وہ لوگ اسے ائیر پورٹ لائے تھے
آپ سب کچھ بتائیں کہ آپ سب کون ہیں اور مجھے یہاں کیوں لائیں ہیں
اس سے پہلے وہ اسے اندر لے جاتے وہ اب بار پھر غصے سے پوچھنے لگی لیکن اس بار بھی اس عورت نے جواب نہیں دیا بلکہ آگئے چلتے ہوئے گا ڈرز کو اشارہ کیا کہ اسے اپنے پیچھے لے آئے جو اسکے اشارے پر گن اس پر تان کر اسے آگے بھرنے کا کہنے جو سر پر تنی گن کی وجہ سے چپ ہوئی اور جہاں جہاں سے وہ عورتیں گزری رہی تھی ان راہداریوں کو عبور کرکہ ایک کمرے کہ باہر آکر روکی
اندر جائیں سر آپکا ویٹ کررہے ہیں اسے اندر جانے کا بول وہ سبھی گاڈرز اور وہ عورت جیسے آئے تھے ویسے ہی نکل گئے جبکہ عائرہ نے سوچا کہ وہ وہاں سے بھاگ جائے لیکن پھر یہ تجسس کہ اسے یہاں تک بلایا کس نے اور کیوں ہے جاننے کہ لیے ڈرتے ڈرتے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی مگر اندر آکر جیسے ہی اسکی نظر سامنے بیٹھے شخص پر پڑی اسکی آنکھیں بے یقینی اور شاک کی کیفیت میں پھٹی کی پھٹی رہ گئی
ہ۔ ہادددد اسکی آنکھوں کہ ساتھ بے یقینی بھی تھی جبکہ اتنی دیر جو سانس اسکی اٹکی تھی جیسے اسکو دیکھ یکدم بحال ہوئی جبکہ اسکا مجازی خدا بڑے ہی شہانہ انداز میں سامنے صوفے پر بازو پھلا کر ٹانگ پر ٹانگ چڑہائے جانثار نظروں سے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسکو دیکھ رہا تھا
لیکن آج پہلی بار اسکی مسکراہٹ پر عائرہ کو اس پر جی بھر کر غصہ آیا
ہاد آپ
آپ کو اندازہ بھی آپکی اس حرکت کی وجہ سے میں کتنا ڈر گئی تھی کوئی ایسے کرتا ہے کیا
غصے سے اسکے قریب آئے اسکا سچ میں بس نہیں چل رہا تھا ورنہ اسکے سر پر کوئی چیز دے مارتی جسکی وجہ سے ناجانے وہ کون کون سے خیال بن کر بیٹھ گئی تھی
ششش ریلکس نور ہاد اپنی جگہ سے اٹھ اسنے بڑے ہی پیار سے اسکے دونوں کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ریلکس رہنے کا کہا جو غصے سے اسکے دونوں ہاتھ جھٹک گئی ریلکس مطلب یہاں یہ سوچ سوچ کر میری جان نکل رہی تھی کہ شاید میں کر نیپ ہوگئی ہوگئی ہوں اور پتہ نہیں کیا کیا وہ بھی صرف آپکی وجہ سے اور آپ ہیں کہ کتنے پرسکون ہوکر مجھے ریلکس رہنے کا بول رہے ہیں
آپ مجھے بتائیں اخر آپ کہ ساتھ مسئلہ کیا ہے کیوں چاہتے ہیں آپکی ان حرکتوں کی وجہ سے کسی دن مجھے ہارٹ آٹیک ہوجائے
غصے سے جو منہ میں آئے وہ بولتی جارہی تھی جبکہ وہ پاگل دیوانا اتنے دنوں بعد اسے اپنے پاس دیکھ صرف اپنی نظروں کی پیاس ہی بجھا رہا تھا
ہاددد جواب دیں ابیب
ایم سوری
ابھی وہ مزید غصے میں کچھ کہتی کی اسکی سوری مانگنے پر خاموش ہوئی جبکہ وہ چل بالکل اسکے قریب آیا اور اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑے اپنی بے چینی اور آپ کہ دور جانے کہ خیال پر جو درد میں نے آپ کو دیا اس درد کہ لیے ایم رئیلی سوری
میں جانتا ہوں میں نے غلط کیا مگر عائرہ خدا کی قسم میں گھیرا گیا تھا آپ کو ناپاکر مجھے ایسے لگا جیسے آپ مجھ سے دور چلی گئی ہیں اور اسی خوف کہ زیر اثر میں بنا سوچے سمجھیں آپ کو اتنی عزیت پہنچا گیا جوکہ میں کبھی سوچنا بھی نہیں چاہتا
میں۔۔ ۔
آنکھوں شرم ساری اور ندامت لیے وہ مزید کچھ کہتا کہ عائرہ نے اسکے لبوں پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش رہنے کردیا
ہاد عائرہ سے الگ تو ہوسکتا ہے
لیکن عائرہ ہاد سے کبھی الگ نہیں ہوسکتی ایک حقیقت تھی جو اسکی آنکھوں میں دیکھ اسنے بیان کی کیونکہ ہر بار وہ اسے چھوڑ کر جاتا تھا بلکہ وہ تو ہر بار اسکے واپس بولانے پر جیسے سب بھول جاتی تھی جیسے کہ اب وہ تو یہ بات بھول ہی گئی تھی کہ اسنے اسے درد دیا اسے یاد تھا تو صرف اتنا کہ وہ اس سے دور تھا
اپنی زندگی سے الگ ہوکر کوئی کیسے جی سکتا ہے نور ہاد
آپ زندگی ہیں ہاد سلطان کی آپ سے الگ ہوکر ہاد سلطان مر تو سکتا ہے لیکن جی نہیں سکتا
اسی لیے ہر بار چھوڑ کر چلے جاتے ہیں یہ بھی نہیں سوچتے کہ پیچھے وہ زندگی جس کہ دعوے آپ کرتے ہیں وہ کیسے جی پائے گئی اسکی بات کا جوا دیے اسکی آنکھوں اور لہجے میں صاف شیکایت تھی جس پر ہاد دھیما سا مسکرایا اور اسکا چہرا ہاتھوں کہ پیالوں میں بھرا
اسی لیے تو معافی طلب ہوں پہلی بار کی طرح اس بار بھی معاف کردیں
اور اگر میں معاف نا کروں تو۔۔۔ ۔
تو میں تب تک معافی کا طلب گار رہوں گا جب تک آپ معاف نہیں کردیتی
اسکے جواب پر عائرہ نم آنکھوں سے سر جھکا کر مسکرا دی
کیا تھا وہ شخص اسکی دوری پر وہ بن پانی کی مچھلی کی طرح دن رات تڑپ رہی تھی جو اسے دوسری بار تنہا تڑپنے کہ لیے چھوڑ گیا تھا لیکن وہ پاگل دیوانی اسکے اکر ایک بار معافی مانگنے پر پھر سب اسے معاف کرچکی تھی
آپ بہت برے ہیں ہاد بہت برے
ایک دم زور سے اسے گلے لگائے وہ روتے ہوئے اسے بتا رہی تھی کہ وہ برا ہے جو کہ اسکے عطا کیے لقب پر صرف مسکرا رہا تھا تبھی روم کا ڈور نوک ہوا جس پر عائرہ آنسو صاف کرتے پیچھے ہٹی کہ ہاد نے باہر والے کو اندر آنے کی اجازت دی
سر فلائٹ ریڈی ہے
اوکے
آپ پھر کہیں جارہے ہیں
ان دونوں کی بات پر وہ فورا اسکے سامنے آئے پریشانی سے پوچھنے لگی جس پر ہاد نے اس شخص کو جانے کا اشارہ کیا اور اسکی طرف متوجہ ہوا جسکے چہرے پر دوبارہ اسکے جانے کا سوچ پریشانی چھائی تھی
میں نہیں ہم دونوں جارہے ہیں
مطلب مطلب یہ نور ہاد کہ آج سے کچھ دنوں کہ لیے ہم دونوں ایک ساتھ اپنے ہنیمون پر جارہے ہیں اسکی ناسمجھی کا جواب اس نے بڑے ہی پیار سے اسکا روخسار سہلاتے ہوئے دیا جو ہنیمون کہ نام پر حیران خوش دونوں ہوئی
لیکن میں کیسے جاسکتی ہوں میری تو ہوسپٹل میں اپوٹمینٹز اور سرجریز ہیں
خوش ہونے سے پہلے ہی اسے اب اس بات کی فکر لاحق ہوئی
ڈونٹوری آپ کی تمام اپوٹمینٹز میں الریڈی آپکی وا پسی تک ڈیلے کروا چکا ہوں اور رہی بار سرجریز کی تو وہ میں نے ڈاکٹر عارف کو ہینڈ اوور کر دی ہیں اس لیے اب مزید کوئی پریشانی پالنے کہ کوئی ضرورت نہیں کیونکہ گھر میں بھی سب کو اطلاع مل چکی ہے کہ ہم دونوں ہنیمون پر جارہے ہیں
اسکے ہوسپٹل کی ٹینشن ختم کر اس سے پہلے اسے گھر والوں کی لاحق ہوتی وہ پہلے ہی بتا کر بات ختم کرچکا تھا جسکے پاس اب نا تو کوئی پریشانی رہی تھی اور نا ہی کوئی اکسکیوز اس لیے مسکرا کر گردن ہاں میں ہلا گئی ہم جا کہاں رہے ہیں
ترکی
سیرسیلی
آنکھوں میں خوشی اور بے یقینی لیے اسنے جیسے جاننا چاہا
یس ہنڈرڈ پرسنٹ سیرسیلی اب چلیں اپنی بات پر ہاں کر وہ ٹائم دیکھ کر اسکا ہاتھ پکرئے باہر نکلا جو اکسائٹمینٹ اور خوشی سے اسکے ہمراہ اپنے نئے سفر پر چل دی ویسے ہاد آپ دنیا کہ پہلے شوہر ہوگے جو اپنی بیوی کو کر نیپ کر کہ ہنیمون پر پر لے کر جارہا ہے
***
اپنی بات کہ مطابق دعا سلطان میشن جانے کی بجائے دامیر سلطان کہ ساتھ سیدھا اپنے بابا کہ گھر ہی آئی تھی اور فلحال ارشان نے بھی زیادہ حبس نا کرتے ہوئے اسے جانے دیا کیونکہ وہ چاہتا تھا وہ کچھ دن خود کو ریلکس کرلے اسکے بعد وہ اس سے کوئی بات کرئے گا ورنہ ابھی تو دعا اسکی کوئی بات سننا تو دور اسے دیکھ بھی نہیں رہی تھی وہ بھلے خود ان لوگوں کہ ساتھ نہیں آیا تھا لیکن اسکی سقٹی کہ لیے اسنے ساری تیاری یہاں آنے سے پہلے ہی مکمل کردی تھی گھر کہ اندر نا گاڈرز نا سہی لیکن وہ ہر اس جگہ کیمراز لگوا چکا تھا تاکہ دور سہی مگر وہ اسے دیکھ تو سکے جبکہ گھر کہ باہر بہت سے گاڈرز پہرا داری دے رہے تھے
دعا بیٹا آپ کو کچھ چاہے نرس اسے کھانے کہ بعد میڈسن کھلا رہی تھی جب دامیر سلطان اسکے پاس آکر شفقت بھرے لہجے میں پوچھنے لگے جس پر دعا انکی محبت پر چپ نا رہ پائی
نہیں بابا
میری بیٹی نے کھانا کھایا
اسکے جواب پر وہ مسکرا کر اسکے پاس آئے اور ساتھ پڑی کرسی پر بیٹھ کر ایک اور سوال پوچھا
جی
سر جھکا کر وہ صرف اتنا ہی بولی جبکہ اسکے لہجے انداز اور آنکھوں کا یہ خالی پن اس سے فاصلوں دور بیٹھا اسکا شوہر محسوس کرکہ تڑپا
وہ کب سے بیٹھا اسکی ایک ایک حرکت نوٹ کررہا تھا جو بالکل چپچاپ سی صرف لیٹ کر ناجانے کیا کیا سوچی جارہی تھی اگر آپکو کسی بھی چیز کی ضرورت ہوئی تو بیٹا مجھے بتا دیجے گا میں یہی ساتھ والے کمرے میں ہوں دو تین مزید باتیں کرنے کہ بعد وہ آرام کہ گرز سے اٹھتے ہوئے بولے جو انکی بات پر صرف سر ہلا گئی اور وہ اسکے سر پر ہاتھ رکھ کر باہر نکل گئے جبکہ نرس وہی اسکے پاس ہی سائیڈ پر موجود صوفے پر بیٹھ گئی اور وہ خود دوبارہ لیٹ کر ناجانے کن سوچوں میں ڈوبی جب کافی دیر سوچنے کہ بعد اسنے اپنا ہاتھ اٹھا کر اپنے پیٹ پر رکھا جہاں آج کوئی احساس نہیں تھا آج اسکی گود خالی تھی جس پر اسکی آنکھوں سے گرم سیال ایک بار پھر رواں ہوا اور اسکا یوں بنا آواز کہ گھوٹ گھوٹ کر رونا ارشان کو ہر گزرتے لمحے کہ ساتھ کچول رہا تھا وہ تو گیر گیر ایا تھا خدا کہ سامنے کہ وہ اسکے بچے اور بیوی دونوں کی زنگی بخش دے لیکن شاید خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا اس لیے اسکی دعا رد کرگیا
اسکا کیس کافی کومپلیکیٹ تھا جس پر عائرہ لاکھ کوشش کہ باوجود بھی اسکے بچے کو نا بچا پائی اور یہی وجہ تھی کہ وہ اندر ہی اندر گھوٹ گھوٹ کر خود کو کھو کلا کررہی تھی
***
تقریبا6 گھنٹے کی فلائٹ کہ بعد ان دونوں کا پلین ترکی ائیرپورٹ پر لانڈ ہوا جس پر ہاد وہاں کی ساری فامیلٹیز پوری کرکہ جیسے ہی اسکے ساتھ ائیرپورٹ سے باہر آیا وہاں پہلے سے کوئی شخص اسکے انتظار میں کھڑا تھا جس نے اسکے آتے ہی سب سے پہلے دو موبائل سمیر گاڑی کی چابی اور چند ضروری کاغزات پکرائے اور چلا گیا جسے پکڑ ہاد نے موبائل اور سیم اسکے حوالے کی کیونکہ یہاں وہ پاکستان کی سیم یوز نہیں کرسکتے تھے
آپ خود ڈرائیو کریں گئے موبائل پکڑ کر وہ اسکے ساتھ ہی گاڑی کہ پاس آئی جب اسکے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کر ہاد نے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی جس پر عائرہ حیران ہوئے بغیر نا رہ سکی
میں پہلے یہاں آچکا ہوں اس لیے آئیڈیا ہے مجھے آپ پریشان نہیں ہوں
ہلکی سی مسکان کہ ساتھ جواب دیے اس نے اسے برف کر رہنے کا کہا جو منہ بنا گئی
پریشان نہیں میں تو بس ویسے ہی پوچھ رہی تھی اب مجھے تھوڑی پتہ آپ یہاں آئیں ہیں یا نہیں اسکے جواب پر وہ مسکرا کر گاڑی سٹارٹ کرگیا جبکہ عائرہ وہاں کہ روڈ اور سڑکوں کو پرجوش ہوئے دیکھتی رہی پاکستان کی نسبت ترکی میں دسمبر کہ موسم ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ کافی زیادہ تھی سڑکوں پر جگہ جگہ برف کی سفیدی چھائی ہوئی تھی تمام لوگوں نے فل کورٹ گلوز شوز اور مفلرز لیے ہوئے تھے جبکہ اسے اب سمجھ آیا تھا کہ لا ینڈ ینگ کہ وقت ہاد نے اسے فل کورٹ گلوز اور مفلر کیوں پہنایا تین گھنٹے کی مزید ڈرائیو کہ بعد وہ لوگ ترکی کہ مشہور شہر استنبول میں موجود تھے جہاں تھوڑی آگے جاتے ہی ہاد نے گاڑی ہوٹل کہ بجائے ایک کاٹیج کہ با ہر روکی اور اپنی سائیڈ سے نکل کر اسے بھی اسکی سائیڈ سے نکلنے میں مدد کی کیونکہ نیچے کافی زیادہ برف تھی احتیاط کہ ساتھ اسکا ہاتھ پکڑ کر وہ اپنے ساتھ لیے اسے اندر آیا جہاں شاید انکے آنے سے پہلے ہی ہیٹرز اون کردیے گئے تھے اسی لیے اندر کا ماحول باہر کہ ماحول سے کافی گرم تھا لکڑی سے بنا وہ کاٹیج زیادہ بڑا نا سہی مگر بہت ہی پیارا ڈیکوریٹ ہوا تھا جو کہ عائرہ کو کافی پسند بھی آیا وہ مسکراتی نظروں کہ ساتھی
وہاں کی ہر چیز کو دیکھ رہی تھی جو کہ بہت ہی نفاست سے سیٹ کرکہ رکھی گئی تھی
آندر روم میں آپکی ضرورت کی تمام چیز یں موجود ہیں اگر آپ چاہیں تو جاکر فرش ہوجائیں تب تک میں ہم دونوں کہ لیے کچھ کھانے کا انتظام کرتا ہوں بائیں ہاتھ کی طرف بنے روم کی طرف اشارہ کرکہ ہاد نے اسے فرش ہونے کا کہا جو سر ہلا کر اس روم کی طرف چلی گئی جبکہ وہ خود اپنی جیکٹ اتار کر صوفے پر پھنکتا کیچن میں آیا اور کف فولڈ کرکہ اپنے اور اسکے لیے کچھ بنانے لگا
ہاد آپ کیوں بنانے لگے میں بنا لیتی تھوڑی دیر بعد وہ فرش سی بلیک کرتے میں کھولے بالوں کہ ساتھ چادر کندھوں پر لیے باہر آئی تو اسے کیچن میں خود ہی کھانا بناتے پایا
بالکل نہیں اب جب تک ہم دونوں ہنی مون پر ہیں تب تک نا ہی تو آپ کچھ بنائیں گئی اور نا ہی کوئی کام کریں گئی
آپ بس یہاں بیٹھیں اور بیٹھ کر یہ اورنج کھائیں
فرصت سے اسے منا کر اسنے اسے اپنے پاس ہی اٹھا کر شلف پر بیٹھایا اور اسکے ہاتھ میں اورنج پلیٹ تمھائی جو وہ پہلے ہی پیسسیز کرکہ سیٹ کرچکا تھا جس پر عائرہ خاموشی سے کندھے اچکا کر اورنج کھاتے ہوئے اسکی مہبوت بھی دیکھ رہی جو کافی پروفیشنل انداز میں بیف کو سٹیک کررہا تھا
آپ کو کھانا بنانا آتا ہے
مالٹے کا ایک پیس اسکے منہ کہ آگے کر اسنے دلچسپی سے سوال کیا
ہمم تھوڑا بہت
اووو
اچھا ویسے بنا کیا رہے ہیں آپ
بیف کہ بعد اسکے چند سبزایاں کاٹنے پر وہ اورنج کھاتے ہوئے ساتھ ساتھ پوچھ بھی رہی تھی
آپ کو سپائسی چیزیں پسند ہیں تو خاص آپ کہ لیے سپائسی بیف سٹیک اور وائیٹ پاستا
ایک پیس پلیٹ میں سے اٹھا کر اسکے منہ میں ڈالتے ہوئے اسنے بڑے ہی پیار سے جواب دیا
لیکن آپ تو سپائیسزز نہیں کھاتے
جی اسی لیے اپنے لیے وائیٹ پاستا بنا رہا ہوں
اچھا۔۔ ۔
سر کو ہلا کر وہ چپ ہوئی کہ تبھی اسکی نظر کھڑکھی سے باہر پڑتی برف باری پر پڑی
ہاد باہر برف باری ہورہی ہے
پلیٹ کو شلف پر رکھ وہ فورا وہاں سے چلتی لاونج میں آئی اور کھڑکھی کھول کر پرجوش ہوئے ہاد سے بولی جو اسکی اکسائٹمینٹ پر کھانا بناتے ہوئے خود بھی مسکرایا
عائرہ تو باہر بہت سردی ہے آپ بیمار پڑ جائیں گئی جب کافی دیر وہ اندر سے برف باری دیکھ کر تھک گئی تو جلدی سے باہر کا دروازہ کھول کر لان کی طرف چلی گئی جس پر ہاد اسکے یوں اتنی سردی اور وہ بھی برف پڑتے وقت باہر جانے پر فورا فکر مندی سے چولہا بند کرکہ اسکے پاس گیا جو اسکی بات سننے کی بجائے بچوں کی طرح چہرا اوپر کرکہ گول گول گھومتی برف کو چہرے پر گیر تا محسوس کر خوش ہورہی تھی
عا ئرہ۔۔ ۔
کچھ نہیں ہوتا ہاد دیکھیں کتنا مزا آرہا ہے ایک کام کریں آپ بھی آئیں دیکھیں یہ کتنی سوفٹ سوفٹ ہے
اسکی دوبارہ فکر مند آواز پر وہ اپنی چادر پیچھے پھینک اسکے پاس آئی اور اسے بھی اپنے ساتھ باہر گھسیٹا جو اسکے اندر آنے کی بجائے اپنے باہر جانے پر اسے دیکھ کر رہ گیا
کیا ہوا اب آپ مجھے یہاں لائیں ہیں تو میں یہ سب تو انجوئے کروں گئی نا اس لیے منہ مت بنائیں اور میرے ساتھ انجوئے کریں اسکے ماتھے کہ تیوری کو انگلی سے ہٹائے اسنے لاڈ سے اسکے گال کھنچتے ہوئے کہا جس پر ہاد اسکی حرکت پر دھیما سا مسکرایا
اچھا مجھے گود میں اٹھائیں
اسکی فرمائیش پر ہاد نے ناسمھی سے آئیبروز اچکائی
او ہو مطلب مجھے گود میں اٹھا کر ایسے گول گول گہمائیں دیکھیں کتنا مزا آئے گا بقائدہ گول گول گھوم کر اسنے بالکل بچوں کی طرح فرمائیش ظاہر کی کہ ہاد کو اسکی فرمائیش سے زیاادہ سرخ ہوتی ناک اور روخسار پر پیار آیا
بالکل چھوٹی سے بچی لگ رہی ہیں آپ
گود میں اٹھاتے ہوئے اسنے اسکی ناک سے ناک مس کی اور اسکی فرمائیش کہ مطابق گول گول گہما نے لگا جس پر وہ کھکھلاتے ہوئے کبھی ہاتھ پھلا کر برف پکرتی تو کبھی اپنا ٹھنڈا ہاتھ جان بوجھ کر ہاد کہ چہرے پر لگاتی اور وہ اسکی ان شرارتوں پر غصہ کرنے کہ بجائے بالکل اسکی طرح ہی بچہ بنا وہی حرکتیں کررہا تھا جس پر وہ کھکھلا دیتی