Chapter 21: باب 21

ساری رات وہ دونوں اپنے اپنے زہن سے چونجتے رہے اور صبح تقریبا8 7 بجے ارشان خود ہی چابی سے ڈر سنگ روم کا دروازہ کھول کر اسکے آیا جو اتنی سردی میں بنا کوئی بلینکیٹ اوڑھے زمین پر گھٹنوں میں سر دے بیٹھی تھی

چل کر اسکے نزدیک آئے وہ خود بھی اسکے ساتھ ہی زمین پر بیٹھا اور ہاتھ اسکے کندھے پر رکھا جو سر اٹھا کر اپنی روئی روئی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی اسکی آنکھوں میں آج ایک بار پھر وہی محرومی جھلک رہی تھی جو چند ماہ پہلے رضا صاحب موت پر نظر آتی تھی

مجھے یہ کرنے پر مجبور مت کریں ارشان مجھ میں اتنا حوصلہ نہیں کہ اپنی زندگی کی خاطر اپنی اولاد کی زندگی داو پر لگا دوں اسکا ہاتھ کندھے سے ہٹا کر اپنے ہاتھ میں پکڑ وہ روتے ہوئے ملتجی ہوئی جبکہ اسکا یوں اپنے سامنے بھیگ مانگنا ارشان کو دوھری عزیت مبتلا کرگیا وہ کہاں یہ سب چاہتا تھا جو وہ اسے اپنے آنسوں سے بےبس کررہی تھی

اگر ہم نے وقت رہتے کچھ نہیں کیا دعا تو آپکے کیے خطرہ ہوگا اسکے دونوں ہاتھ پکڑے اسنے جیسے اسے ایک بار پھر سمجھانا چاہا جو اس بار بھی سر نا میں ہلانے لگی مجھے فرق نہیں پڑتا میری جان جاتی ہے تو جانے دیں پر خدا لیے ارشان ہمارے بچے کو بچا لیں میں بھیگ آپ سے

اگر

اگر میری جان بچ گئی اور اسے کچھ ہو گیا تو میں کیسے اس عزیت میں جیوں گئی کہ اپنی خودغرضی میں میں نے اپنے بچے کو قربان کردیا

پلیز میری بات مان لیں جو جیسا ہے رہنے دیں میں

میں برداشت کرلوں گئی قسم سے آپ سے ایک بھی بار نہیں بولو گئی کہ مجھے درد ہوریا ہے یا کچھ اور کچھ نہیں کہوں گئی لیکن پلیز

پلیز میری بات مان لیں پہلی بات روتے ہوئے اور آخری پر وہ جلدی جلدی اپنے آنسوں دونوں ہاتھوں سے صاف کرتے ہوئے بالکل بچوں کہ طرح بولی تاکہ وہ مان جائے

ٹھیک ہے

چند لمحے اسکو یونہی دیکھنے کہ بعد ناجانے وپ کیا سوچ کر اسکی بات مان گیا

جیسا آپ بولیں گئی بالکل ویسا ہوگا آپ چاہتی ہیں میں آپ کو مجبورا نا کروں اور آپ کہ بات مان جاوں تو اسکے لیے آپ کو بھی ایک بات ماننی ہوگئی

کیسی بات

اسکی ہاں وہ یکدم خوش ہوئی اور جلدی سے پوچھنے لگی کہ وہ کیا چاہتا ہے

آپ کو میرے ساتھ ہوسپٹل چل کر اپنا پروپر علاج کروانا ہوگا ڈاکٹرز جو تسٹیز اور میڈیسنز بولیں گئے وہ سب آپ کو لینی ہوگئی اگر آپ اس سب کہ لیے مان جائیں تو میں بھی آپ کی بات مان جاوں گا مجھے منظور ہے آپ جو جیسا بولیں گئے میں بالکل ویسا کروں گئی بس اوپریشن کہ لیے ہاں نہیں کروں گئی اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال وہ جلدی سے ہاں کرگئی اور یہ بتانا بھی ضروری سمجھا کہ اس ایک بات کہ علاوہ وہ اسکی باقی ساری باتیں مان جائے گئی

جیسا آپ چاہیں چلیں اب جلدی سے اٹھیں اور فرش ہوکر ناشتہ کرلیں تب تک میں عائرہ بھابھی سے کہہ کر ڈاکٹر کی اپوئٹمینٹ لے لوں

اسکے آنسو صاف کرکہ بکھرے بالوں کو سنوار ا راشن نے پیار سے اسے فرش ہونے کا کہا جو فورا بات مانتی اٹھی اور اپنے کیرے لیکر واشروم میں چلی گئی جبکہ وہ خود پیچھے کافی دیر وہی بیٹھا کچھ سوچتا رہا اور پھر آخر کار اپنے کیے فیصلے پر عمل کرنے کی خاطر اتھا اور کسی کو کال ملانے لگا

***

بابا میٹھا آپکو منا ہے نا واپس رکھیں

وہ سبھی اس وقت فاروق صاحب کہ ساتھ ہی انکے کمرے میں ناشتہ کررہے تھے جب فاروق صاحب بڑی ہی چالاکی سے اپنی چائے میں چینی ڈالنے لگے تھے لیکن عائرہ نے فورا انہیں ٹوک دیا

میری جان تھوڑی سی ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا

نہیں مطلب بالکل نہیں بابا آپ جانتے ہیں نا تھوڑی سی کیا چینی کا ایک زرہ بھی آپ کہ لیے ٹھیک نہیں اس لیے اگر دوبارہ آپ میٹھا کھانے کی کوشش تو کیا سوچا بھی نا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا

انگلی اٹھا کر سختی سے انہیں وران کیے عائرہ نے دھمکی دی جو اسکی دھمکی پر بیچارا سا منہ بنا گئے جیکب ناز اور آسیہ بیگم انکی بچارگی پر منہ نیچا کیے ہنسی دبانے لگی امی آج میر نائٹ شیقٹ ہوگئی اس لیے آپ بابا پر خاض طور پر نظر رکھیے گا تاکہ یہ چھپ کر کوئی چالاکی نا کرسکیں

نپکین سے ہاتھ صاف کرکہ وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور اپنا اورل بازو پر ڈال آسیہ بیگم کو تلقین کرنے لگی جو ہنستے ہوئے ہاں کرگئی

اپنا خیال رکھیے گا اللہ حافظ

فاروق صاحب کہ پاس آکر انہیں پیار سے بولتی وہ سب کو خدا حافظ بول کر ہوسپٹل کہ لیے نکل گئی اور پیچھے وہ دونوں میاں بیوی ناز کی میٹھی میٹھی باتوں سے لطف اندوز ہوئے ناشتہ ختم کر نے لگے

***

ارشان اسکا پروپر چیک آپ کروانے کی خاطر اپنے ساتھ ہوسپٹل لایا تھا جو ہوسپٹل آنے کہ بعد کچھ گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی جیسے یہاں اسے زبردستی لایا ہو

ریلکس دعا اگر ایسے گھبرائے گئی تو ڈاکٹر سوچیں گئی میں آپکو زبردستی اپنے ساتھ لایا ہوں وہ دونوں فلحال عائرہ کہ کیبن میں بیٹھے تھے کیونکہ ڈاکٹر کو آنے میں وقت تھا اور عائرہ خود کسی سرجری میں بزی تھی

میں ٹھیک ہوں ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسنے اسے بے فکر کیا اور دوبارہ اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں مرورتی یہاں وہاں دیکھنے لگی

بھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ارشان کا موبائل وائبر یٹ ہوا جس پر اوکے کا مسیح تھا وہ مسیح دیکھا اسنے ایک گہرا سانس بھرا اور اسکی طرف دیکھا جو پرپل رنگ کہ سادا سے شلوار سوٹ میں اچھے سے چادر سر اور کندھوں پر اوڑھ بنا کسی میک آپ کہ شفاف چہرے کہ ساتھ اسکے پہلو میں پریشان گھبرائی سی آنگلیاں مڑ وڑ رہی تھی

دعا

بہت محبت سے اسنے اسے پکارا جو گھبرائی آنکھوں سے اسکی طرف دیکھنے لگی وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور اسے بھی اپنے ساتھ کھڑا کیا جو کھڑی ہوئی ناسمجھی سے اسے دیکھ رہی تھی آپ ارشان سلطان کہ لیے بہت عزیز ہیں ارشان سلطان اب آپ کہ بغیر زندگی کا ایک بھی لمحہ اکیلے تصور نہیں کرسکتا اسکے چہرے کو ہاتھوں کہ پیالے میں بھرے وہ ناجانے کیوں پر بڑی ہی محبت سے بول رہا تھا لیکن دعا کو اس وقت اسکی ان باتوں کی بکل سمجھ نا آئی کہ وہ اب اسے یہ سب کیوں بتا رہا ہے

آپ یہ سب ابھی مجھے کیوں بتا رہے ہیں ارشان

آنکھوں میں گھبراہٹ کہ ساتھ ناسمجھی لیے اسنے سوال کیا

میرے اس فیصلے کہ لیے ہوسکے تو اپنے ارشان کو معاف کردیجے گا

وہ معافی مانگ رہا تھا لیکن کیوں دعا ابھی سمجھ پاتی کہ ارشان نے اس سے پہلے ہی ہاتھ اسکی گردن پر رکھ کر وہ مخصوص رگ دبائی جس پر وہ چند سیکنڈز میں حواس کھوتی اسکے بازوں میں ہی جھول گئی اپنے دل پر پتھر رکھ وہ ناجانے کیسے مگر بہت ہی ہمت جما کیے اسے بازوں میں بھرے وہاں سے نکلا اور اوپریشن روم کہ باہر اکر روکا جہاں عائرہ اور ایک ڈاکٹر پہلے سے ہی اسکا انتظار کررہی تھی

اسکے قریب آئے عائرہ نے آنکھوں سے تسلی دیتے ہوئے اسکا کندھا تھپتھپایا جس پر ارشان سر ہلا کر اوپریشن روم کہ اندر آیا اور احتیاط سے اسے بیڈ پر لٹایا

ایم۔ ۔

ایم سو۔ ر۔ ری بابا کی جان بابا یہ نہیں چاہتے بٹ بابا مجبور ہیں ایم سوری

ایم ریلی سوری

اسکو لیٹا نے کہ بعد اسنے بڑے ہی پیار سے اسکے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ارشان نے ڈوبتے دل کہ ساتھ اینی وجود کہ حصے سے معافی مانگی جسے اپنی بیوی کی جان کی خاطر وہ قربان کرنے کا فیصلہ کرچکا تھا معافی مانگتے ہوئے کڑے ضبط کہ باوجود ارشان کی آنکھ سے دو آنسو ٹوٹ کر دعا کی شرٹ میں جزب ہوئے

ارشان۔۔۔۔ ۔ ابھی وہ ناجانے اور کتنا خود کہ ساتھ جونجتا کہ عائرہ نے آکر اسکا کندھا ایک بار پھر تھتھپایا جس پر وہ ہاتھ کی پشت سے آنکھ سے نکلا آنسو صاف کرکہ ایک نظر دعا کہ بےہوش سراپے پر ڈال مرے قدموں کہ ساتھ وہاں سے باہر نکل گیا اور عائرہ اسکے جاتے ہی دوسری ڈاکٹر کہ ساتھ مل کر اوپریشن سٹارٹ کرنے لگی کیونکہ اوپریشن کہ ساری تیاری تو وہ پہلے ہی کرچکی تھی ارشان اچھے سے جانتا تھا وہ خود کبھی بھی اوپریشن کروانے کہ لیے راضی نہیں ہوگئی اس لیے اسنے خود ہی فیصلہ کرکہ عائرہ کو اوپریشن کی تیاری کرنے کا بول دیا تھا

***

باہر بنچ پر بیٹھا کمال ضبط کا مظاہرا کرتے ہوئے اوپریشن ختم کا انتظار کررہا تھا جبکہ دل میں یہ ڈر بھی تھا کہ جب اسے ہوش آئے گا تو وہ کیا سوال کرئے گئی وہ کیسے سنبھالے گا اسے

آنکھوں کی سرخی سختی سے پیوست ہونٹ اور چہرے کہ سرد تاثرات اس بات کی گوا ہی تھے کہ وہ کس قدر خود پر ضبط کیے بیٹھا تھا

کافی دیر وہ بیٹا اسی کشمکش میں اولجھا رہا کہ تبھی کانوں میں عصر کی اذان کی آوزیں گونجی جس پر وہ اٹھا اور اپنے قدم گھسیٹتے ہوسپٹل کہ نزدیک ہی مسجد میں آکر عصر کی نماز ادا کرنے لگا جب دعا کہ لیے ہاتھ اٹھائے اسکا ضبط ٹوٹا اور وہ کسی چھوٹی بچے کی طرح ہاتھوں پر سر رکھے آنسو بہانے لگا جو ضبط جو درد اور عزیت وہ کل سے اپنے اندر جما کر کہ بیٹھا تھا اب اپنے رب کہ حضور آتے ہی آشکوں کہ زریعے قطرہ قطرہ آنکھوں سے بہنے لگے

یارب میں تیرا بہت حقیر سا بندا ہوں جسے معلوم نہیں کہ تونے اس آزامائش میں میرے لیے کیا بہتری رکھی ہے میں بے خبر ہوں میرے مولا لیکن توں تو علم دار ہے ہر چیز سے باخبر ہے توں کہتا ہے نا میرے بندے مجھ سے مانگ میں ہوں تجھے سننے والا تو یارب اج تیرا یہ حقیر سا گناہ گار بندا تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلا کر اپنی اولاد اور بیوی کی جان کی بھیگ مانگتا ہے میں تجھ سے التجاء کرتا ہوں یار رب میری دعا اور اولاد دونوں کو زندگی عطا کردے میری دعا ہمارے بچے کی بغیر نہیں رہ پائے گئی میرے مولا میری التجاء سن لے مجھے میری اولاد کی ازمائیش سے نکال دے میرے اولاد کو زندگی عطا کردے یار رب زند گی عطا کردے

اپنے ہاتھوں پر سر رکھے وہ ہچکیوں کی صورت روتے ہوئے اپنے رب سے ہمکلام ہوئے بھیگ مانگ رہا تھا جبکہ اسکے پاس نماز ادا کرتے لوگ اس نوجوان خوبرو شخص کو اس طرح روتے دیکھ حیران ضرور ہوئے تھے

ناجانے وہ اور کتنی دیر اسی طرح بیٹھا خدا سے دعا مانگتا رہتا کہ کسی نے اکر اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا جس پر اس نے اپنی سرخ آنسوں بھری آنکھوں سے سر اٹھا کر دیکھا مگر اپنے ساتھ دامیر سلطان کو پایا جو نرم نگاہوں سے اسی کو دیکھ رہے تھے

بابا

دامیر سلطان کہ بیٹھتے ہی وہ بچوں کی طرح انکے گلے لگ کر رونے لگا جہنوں نے اسکی تکلیف کو سمجھتے ہوئے اسکی پیٹھ تھتپھائی جبکہ ان دونوں سے تھوڑی دور کھڑا زوہان اپنے بھائی کی حالت پر تڑپ ہی گیا اسکے زہن میں آج سے برسوں پہلے والا واقعہ لہرایا جب وہ چاروں بھائی اسی طرح اپنی امی اور بہن کی موت پر روئے تھے اور بالکل اسی طرح آج برسوں بعد اسکا بھائی ایک بار پھر ہارے ہوئے جواری کی طرح زاروقطار رو رہا تھا اور دامیر سلطان اسے حوصلہ دے رہے تھے

***

مان

ہمم اسکی زید کہ مطابق ارمان دو دن بعد اسے لینے گیا تھا اور اس وقت وہ دونوں گاڑی میں موجود واپسی کا سفر تہہ کررہے تھے جب کچھ سوچتے ہوئے ناز نے اسے پکارا

کیا دعا بھابھی کا بےبی اب کبھی واپس نہیں آئے گا

اسکے مصوم سوال پر نگاہیں سڑک سے ہٹا کر اسنے ایک نظر اسے دیکھا

آپ سے کس نے کہا امی نے بتایا کہ دعا بھابھی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جسکی وجہ سے انکا اوپریشن ہوگا اور پتہ نہیں اس کہ بعد انکا بےبی ٹھیک رہے گا یا نہیں

آسیہ بیگم کی بتائی بات اسکو بتائے وہ نہایت افسودہ انداز میں آنکھیں پٹپٹانے لگی

پتہ نہیں آپ دعا کریں اللہ انہیں اور انکے بےبی دونوں کو کچھ نہیں ہونے دے

فلحال ارمان خود بھی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہوگا اس لیے کچھ بھی کہنے کی بجائے اس سے دعا کرنے کا کہا ہم دعا کریں گئے تو کیا اللہ تعالی انکے بےبی کو کچھ نہیں کریں گئے

انشاءاللہ۔۔ ۔ تو ٹھیک ہے ہم نا گھر جاکر نماز پڑھنے کہ بعد اللہ تعالی سے دعا کریں گئے کہ دعا بھابھی اور ارشان بھائی کہ بےبی کو کچھ نہیں ہو

اس کی بات پر زور و شور سے سر کو ہلاتے ہوئے وہ بچوں کی طرح ارادہ کرتے ہوئے بولی جس پر ارمان اسکی مصوم سی خوشی اور ادا پر سر جھٹک کر مسکرا دیا

***

رات کہ تقریبا11 بجے کا وقت تھا جب ہلکا سا کسمساتے ہوئے دعا کہ جسم میں ہل چل ہوئی سرجری کو گزرے تین گھنٹے گزر چکے تھے اور اسے دوسرے روم میں شیقٹ بھی کردیا گیا تھا اب بس اسکے ہوش میں آنے کا انتظار تھا جوکہ وہ بھی پورا ہوا دھیرے دھیرے اپنی آنکھوں کو کھول چند لمحے لگے تھے اسے اپنے حواس بیدار کرنے میں اپنی نگاہوں کو یہاں وہاں گہمائیں وہ اب سمجھنے کہ کوشش کرنے لگی کہ وہ کہاں ہے کہ تبھی اسکے یادوں کہ سائے میں ارشان کہ آخری الفاظ لہرائے

میرے اس فیصلے کہ لیے ہوسکے تو اپنے ارشان کو معاف کردیجے گا

اسکے الفاظوں کو یاد کر وہ یکدم اٹھنے لگی کہ پیٹ میں شدید درد کی لہر اٹھنے پر واپس پیچھے کو گیری اور ہاتھ پیٹ پر رکھ کرائی

پیٹ میں اٹھتے درد اور ہوسپٹل کہ کمرے کو دیکھ یکدم اسکی سانسیں تھمی اسکی آنکھوں میں ایک عجیب سا ڈر تھا جیسا کہ جو وہ سوچ رہی ہے اگر سچ ہوا تو۔۔۔ ۔

ن۔ نہیں م۔ م۔ می۔ را۔ ب۔ بچ۔ ہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ وہ بے یقینی کی کیفیت میں اس آحساس کو محسوس کرنے کی کوشش کرنے لگی لیکن افسوس کہ اسے ایسا کچھ بھی محسوس نا ہوا

ن۔ نہی۔ یں سر کو بار بار نا میں ہلا کر حقیقت کو جھٹ لاتی وہ شدید درد کہ باوجود اٹھی جس پر اس بار بھی زخم تازہ ہونے کی وجہ اور سٹیچیز ہلنے پر درد ہوا مگر وہ اس درد کو پڑے رکھ کر اٹھی اور کھنچنے کہ انداز میں ہاتھ پر لگا کنو لا اتار کر پھنکا جس پر سوئی نکلنے پر قطرہ قطرہ خون اسکے ہاتھ سے نکلنے لگا مگر وہ پاگل بنی سب کچھ بھلائے ناجانے کیا کرنے کی کوشش کررہی تھی

دعا

دعا یہ کیا

ر۔ روک۔ ج۔ جا۔ ئیں

ارشان جو عائرہ کہ ساتھ ساری فارمیلٹیز پوری کرنے گیا تھا واپسی پر اسکی حالت دیکھ فورا اسکے پاس آتے ہوئے فکرمندی سے اسے روکنے لگا مگر وہ الٹا انگلی اٹھا کر اسے وہی روکنے کا بول چکی تھی دعا پاگل ہوگئی ہیں ابھی اپکا اوپریٹ ہوا ہے اور دیکھیں خون نکل رہا ہے آپکا اگے بڑھنے کی بجائے وہ وہی سے دونوں ہاتھ کھڑے کیے اسے احساس دیلانے لگا مگر وہ اوپریٹ کا سن جیسے ہتے سے اکھڑی تھی

آ۔ پ۔ آپ۔ مجھے۔ دھوکہ۔ دیا۔ چھوٹ۔

جھوٹ بولا۔ مجھ سے م۔ میر۔ ا۔ بچہ آنکھوں میں بے یقینی کہ ساتھ لاتعداد آنسو لیے وہ دائینا ہاتھ پیٹ پر رکھ کر عجیب پاگلوں والے انداز میں بولی

دعا

رو۔ ک جان۔ یں و۔ ہی آ۔ پ

آپ دون۔ وں دونوں ملے ہوئے تھے آپ دونوں نے دھوکہ دیا مجھے مجھ سے می۔ میرا بچہ چھین لیا کیسے

کیسے کرسکتے ہیں میرے ساتھ ایسا ارشان کیسے شور کی آواز پر عائرہ بھی اندر آئی لیکن سامنے اسے روتے چینختے دیکھ کچھ کہتی کہ دعا نے اسے بھی خاموش رہنے کا کہا اور اس بار اونچی آواز میں چینخی

دعا میری بات سنیں دیکھیں پلیز

نہیں بالکل نہیں مجھے آپکی کوئی بات سننی آپ چھوٹے ہیں آپ نے مجھ سے چھوٹ بولا اور مجھے یہاں لے آئے پیار سے اسکو سمجھانے کی خاطر ارشان نے اسکے پاس جانے کی کوشش کی مگر وہ جیسے سننے کو تیار ہی نہیں تھی جبکہ عائرہ کو تو اس بات کی فکر لگی تھی کہ اسکا اوپریشن ابھی ہوا تھا اور جس طرح وہ چینج رہی تھی ضرور کچھ غلط ہوجانا تھا

اور آپ عائرہ بھابھی آپ

آپ کیسے کرسکتی ہیں یہ کیسے میرے بچے کو مار سکتی ہیں میرے بچے کی جان لے لی آپ دونوں نے آپ دونوں قاتل ہیں قاتل ہیں آپ دونو۔۔۔ آہ۔ ہ۔ ہ۔ ہ

اسکے بعد روتے ہوئے وہ عائرہ کو الزام دے رہی تھی جب لڑکھڑانے پر سنیچر کھولے اور وہ درد کی وجہ سے بڑی طرح بلبلائی

دعا

دعا سٹوپ آٹ کچھ نہیں ہوا بھابھی اسکے بلبلا نے پر ارشان فورا اسکے قریب آیا اور کندھوں سے پکڑتے ہوئے بیڈ پر لٹایا جو دونوں ہاتھ اسکے کندھوں پر رکھ مظاہمت کرتے ہوئے اسے خود سے دور دھکیل رہی تھی لیکن اسکے باوجود ارشان نے اسکو سختی سے قابو کیا اور عائرہ نے نیند کا نجکشین جلدی سے اسکے بازو پر لگایا تاکہ وہ پرسکون ہوسکے

چھوریں ہاتھ مت لگائیں مجھے چھوڑیں

دور رہیں قاتل ہیں آپ

آپ دونوں۔ ق۔ قات۔ ل۔ ہی۔ ہیںق۔ قاتلللل۔ ۔

انجکیشں لگنے کہ جتنی دیر وہ بے ہوش نہیں ہوئی اتنی دیر ان دونوں کو کوستی رہی اور پھر مکمل غنودگی میں جاتے ہوئے ایک بار پھر بے حس حرکت ہوئی جبکہ اسکے بےہوش ہونے پر ارشان اور عائرہ دونوں نے سانس لیا اور سب سے پہلے عائرہ نے اسکے ہاتھ سے ہوتی بلیڈ ینگ پر بینڈیج کی

شٹ

کیا ہوا بھابھی ہونا کیا تھا جسکا ڈر تھا وہی ہوا سٹچیز کھول گئے ہیں اور بلیڈ ینگ ہورہی ہے تم باہر جاو مجھے فورا بلیڈ ینگ کو روک کر دوبارہ سٹچیز لگانے ہوگئے زخم سے نکلتے خون پر وہ یکدم ماتھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی جس پر ارشان اسکی بات سمجھ کر دعا کو دیکھ نا چاہتے ہوئے بھی باہر نکل کر انتظار کرنے لگا جبکہ عائرہ نے پہلے اسکا زخم صاف کیا اور سٹچیز کھول کر دوبارہ احتیاط کہ ساتھ سٹچیز لگا کر بینڈیجچ کی اور تھوڑی دیر بعد ارشان کو اندر آنے کا کہا جو آواز ملنے پر فورا اندر آیا جہاں عائرہ اب دوبارہ اسکے دوسرے ہاتھ پر ڈرپ سیٹ کررہی تھی

کوئی پریشانی والی بات تو نہیں بھابھی

فکرمند نگاہوں سے اسکے چہرے کو دیکھ اسنے عائرہ سے پوچھا

نہیں فلحال تو میں نے مینج کرلیا ہے پر کوشش کرنی ہوگئی کہ اب دوبارہ یہ اب نا ہو ورنہ بار بار زخم کا ہلنا انفکشن بھی کرسکتا ہے اور بلیڈ ینگ نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے

ہممم عائرہ کی بات پر وہ محظ اتنا ہی بول کر اسکے پاس ہی سٹول پر بیٹھ گیا اور عائرہ ڈرپ لگانے کہ بعد ان دونوں کو اکیلا چھوڑ کر وہاں سے نکل گئی

***

اسکی اس قدر شدید رد عمل کہ پیش نظر عائرہ نے جان بوجھ کر اگلے چار دن تک اسے اسی طرح غنودگی میں رکھا تاکہ زخم تھوڑا ٹھیک ہوجائے ان چار دنوں میں ارشان ایک بھی لمحے کہ لیے اس سے دور نہیں ہوا تھا ناتوں وہ سویا اور نا ہی وہاں سے کہیں گیا تھا بلکہ ہر سیکنڈ اسکے خیال کا سوچ وہ اسی کہ پاس رہا لیکن آج چار دن بعد وہ مکمل اپنے حواسوں میں موجود ساکت نگاہوں کہ ساتھ لیٹی صرف چھت کو ہی گھوری جارہی تھی

اسکی خیریت کہ لیے اس وقت ناز دامیر سلطان اور زوہان ارمان سبھی اسکے پاس موجود اپنی باتوں سے اسکا دل بہلا رہے تھے جو ان سب کی باتوں پر کان دہرنے کی بجائے چھت پر کسی غیر مری نقطے کو ہی دیکھی جا رہی تھی

اب کیسی طبیعت ہے تمہاری دعا روز کی طرح عائرہ آج بھی راونڈ لگاتے ہوئے اس کہ پاس آئی اور اسکا چیک آپ کرتے پوئے پوچھ رہی تھی جو اسکے پوچھنے پر اپنی خالی نظروں سے ایک نظر دیکھ بنا جواب دیے ہی چہرا موڑ گئی

جب سے اسے ہوش آیا تھا وہ بالکل اسی طرح خاموش تھی بلکہ جتنی بار ارشان نے اس سے مخاطب ہونے کی کوشش کی اتنی بار وہ چہرا موڑ کر آنکھیں بند کرجاتی تھی

اگر تمیں کہیں در۔۔۔ ۔

بابا مجھے میرے بابا کہ گھر جانا ہے

عائرہ ابھی اسے کوئی ہدایت دیتی کہ وہ اسکی بات کاٹ کر دامیر سلطان سے مخاطب ہوئی

بالکل نہیں میں آپکو وہاں جانے کی اجازت نہیں دوں گا

اسکی آواز پر جہاں ارشان نے سکھ کا سانس کیا تھا وہی اپنے بابا کہ گھر جانے کا سن فورا انکار کرگیا لیکن اسکے انکار پر دعا نے یوں سخت نگاہوں سے اسکی طرف دیکھا کہ ارشان اپنے لیے اسکی انکھوں بیگانگی پر تلتملایا

مجھے میرے بابا کہ گھر جانا ہے اسکی آنکھوں میں دیکھ وہ ایک بار پھر اسی لہجے میں زور دیتے ہوئے بولی جس پر عائرہ نے دامیر سلطان کو اسکی بات ماننے کہ لیے ہاں کی

ٹھیک ہے بیٹا ہم آپ کہ بابا کی طرف ہی جائیں گئے

لیکن بابا

پریشان نہیں ہو ارشان میں دعا کہ ساتھ ہی ہوں اگر کوئی پر یشانی ہوگئی تو میں تمہیں اطلاع کردوں گا ہاتھ کہ اشارے سے اسے چپ رہنے کا بول دامیر سلطان نے بات سنبھالی اور عائرہ کو اسکے ڈرسچارج پیپرز ریڈی کروانے کا کہا جو ہاں کر باہر نکل گئی جبکہ ارشان اسکی اس قدر بے گانگی پر صبر کہ گھونٹ بھرتا لب بھینچ کر رہ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.