Chapter 20: باب 20

مان چلیں نا چلتے ہیں مان کی جان یقین جانے اس وقت میں بہت زیادہ تھک گیا ہوں اس لیے پلیز ابھی روک جائیں ای پر و میس صبح میں کورٹ جاتے ہوئے آپ کو چھوڑ دوں گا ابھی پلیز مجھے تھوڑا آرام کرنے دیں ہوسپٹل سے واپس ناز کو گھر چھوڑے ارمان کام کہ لیے کورٹ چلا گیا تھا اور تقریبا01 بجے وہ واپس گھر آیا تھا کہ ناز نے ہوسپٹل جانے کی زید پکڑ لی تھی یہ کیا بات ہوئی مان آپ نے کہا تھا اب ہمیں دوبارہ لے جائیں گئے لیکن اب آپ موکر رہے ہیں اسکے منا کرنے پر وہ روندی شکل بنائے منہ پھلا کر بیٹھ گئی جبکہ ارمان محظ گہرا سانس بھر کہ رہ گیا مان کی جان موکر کہاں رہا ہوں میں تو بس یہ کہہ رہا ہوں کہ صبح چلے جائیں گئے کیونکہ ابھی میں بہت زیادہ تھک گیا ہوں اور ویسے بھی وقت دیکھیں10 بج رہے ہیں اس وقت تو ویسے بھی انکل دوائی کھا کرسوچکے ہوگئے تو بہتر نہیں کہ ہم صبح جب وہ جاگ جائیں تب ان سے مل لیں

زمین پر اسکے سامنے گھٹنوں کہ بل بیٹھے اس نے نہایت پیار سے اسے بچکارا جو بات کو کئی حد تک سمجھ بھی گئی اچھا ٹھیک ہے لیکن صبح وعدہ کریں آپ ہمیں ضرور بابا جان کہ پاس لے کر جائیں گئے وعدہ کریں اسکی بات پر راضی ہوئے ناز نے اپنی چھوٹی سی ہتھیلی اسکے سامنے پھلائی جس پر ارمان نے فورا اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے وعدہ کیا موبادنہ کہیں وہ کچھ اور ہی بات نا پکڑ لے

وعدہ پکا وعدہ اب اگر آپ ناراض نا ہوں تو میں چینج کرلوں

جی ٹھیک ہے کرلیں

سر کو زور سے ہاں میں ہلائے وہ ارمان کو بالکل چھوٹی سی بچی ہی لگی

اسکے سامنے سے اٹھ ارمان نے الما ری سے اپنے ارام دہ کیرے نکالے اور فرش ہونے واشروم چلا گیا جبکہ پیچھے ناز کچھ سوچتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئی

تقریبا10 منٹ بعد وہ فرش ہوکر باہر آیا تو ناز کو کمرے میں کہیں ناپایا اسکی غیر موجودگی پر وہ باہر ہونے کا سوچ بالوں کو تولیے سے خشک کرنے لگا کہ تبھی ناز ہاتھ میں مگ پکڑے اسکے پاس آئی وہ آپ تھکے ہوئے تھے نا تو ہم نے سوچا ہم اپنے ہاتھوں سے آپ کہ کافی بنا دیں وہ جو اسکے ہاتھ میں مگ دیکھ کر حیران ہوا تھا اسکی حیرانی میں مزید اضافہ تو اس بات پر ہوا کہ وہ کافی اپنے ہاتھوں سے بناکر لائی ہے

یہ کافی آپ نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے خود

کافی کی طرف انگلی کا اشارہ کر ارمان نہایت شاک میں پوچھا رہا تھا

جی ہم نے خود بنائی ہے پتہ ہے عائرہ بھابھی اور دعا بھائی نے ہمیں کافی بنانا سیکھا ئی تھی

اپنے سر کو ہاں میں ہلائے جواب دیتے ہوئے ناز نے یہ بتانا بھی ضروری سمجھا کہ اسے بنانی کس نے سیکھا ئی ہے

اچھا پی کر بتائیں نا کیسی ہے اسکی ایکسائٹمینٹ پر ارمان نے اپنی حیرانگی بھلائے مگ پکار اور سیپ لیتے ہوئے گھونٹ حلق میں اتارا جو بہت زیادہ اچھی نا سہی مگر اتنی بری بھی نہیں تھی

اممم یہ کافی مزے دار ہے مجھے تو یقین نہیں آرہا یہ آپ نے بنائی ہے ایک کہ بعد دوسرا سیپ لیے ارمان نے داد دیتی نظروں اور لہجے میں اسکی تعریف کی جو اپنی تعریف پر کھکھلائی تو پھر ساری پی کر یقین کرلیں کیونکہ یہ سچ میں ہم نے بنائی ہے اور پتہ ہے یہی نہیں ہم نے اور بھی بہت کچھ دعا بھابھی سے سیکھا ہے

اچھا تو پھر بتائیں کیا کیا سیکھا ہے آپ نے دعا بھابھی سے

اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ بیڈ پر بیٹھائے ارمان کافی پیتے ہوئے ساتھ ساتھ اسکی ساری ڈیٹلیز بھی سننے لگا کہ آخر وہ کیا کیا سیکھ چکی ہے اور کیا کیا سیکھ رہی ہے جبکہ وہ بچوں کی طرح اپنی انگلیوں پر اسے گنوا رہی تھی

***

امی آپ بھی سو جائیں اس طرح دیر رات تک آپکے لیے جاگنا ٹھیک نہیں یہ نا ہو آپ بھی بیمار پر جائیں آسیہ بیگم کی صحت کا سوچتے ہوئے عائرہ نے انہیں آرام کرنے کا کہا جو کل سے پریشانی میں جاگ رہی تھی

میں ٹھیک ہوں میری جان تم پریشان نہیں ہو بس سونے ہی لگی تھی چلیں سو جائیں آپ پھر میں اپنے کیبن میں ہی ہوں اگر کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے کال کردیجے گا ٹھیک ہے

ٹھیک ہے بیٹا اب تم بھی کچھ دیر آرام کرلینا

جی شب بخیر

شب بخیر میری جان

اآسیہ بیگم کو جواب دیے وہ فاروق صاحب کو ایک نظر دیکھ کمرے سے نکل کر اپنے کیبن میں آئی اور تھکے تھکے انداز میں کرسی پر بیٹھ کر آنکھیں موند گئی جب اچانک بند آنکھوں کہ سامنے ہاد کا کل والا روپ لہرایا جس پر وہ فورا آنکھیں کھول سیدھا ہوکر بیٹھی لیکن افسوس کہ نظریں سامنے دروازے کہ طرف اٹھی جہاں کل وہ اسے کیسے جنو نی پن میں عزیت پہنچا رہا تھا کل کا اسکا رد عمل یاد کر اسنے چھرچھری لی اسے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ ہاد سلطان جو اسکی زرہ آہ پر تڑپ جاتا ہے وہ کیسے اسے خود اتنی تکلیف پہنچا سکتا ہے کیسے وہ اتنا پاگل پن دیکھا سکتا ہے

کل کہ بارے میں سوچ اسکی آنکھیں ایک بار پھر نم ہوئی ایک تو وہ کل اسے اتنی عزیت دے کر گیا تھا اور اب صبح سے ایک بار بھی اس سے معافی تو دور ملنے تک نہیں آیا تھا اپنے اندر چلتی عزیت اور سر درد کی وجہ سے ویسے ہی اسے رونا آرہا تھا اوپر سے اس ستم گر کی یاد اسے مزید تکلیف پہنچا رہی تھی

ہاد مجھے آپ کی ضرورت ہے ہاد دل میں اسے یاد کر وہ سر ٹیبل سے ٹکا ئے رونے لگی لیکن افسوس کہ آج اسکی پکار پر بھی وہ نہیں آیا تھا

***

اگلی صبح ارمان کورٹ جانے سے پہلے ہی ناز کو ہوسپٹل فاروق صاحب کہ پاس چھوڑ گیا تھا جس پر اب وہ بیٹھی فاروق صاحب سے ڈھیروں باتیں کرتے ہوئے انہیں ہنسا رہی تھی جبکہ پیچھے صوفے پر آسیہ بیگم گود میں پلیٹ رکھے سیب کہ چھوٹے چھوٹے پیسسز کاٹ کر ان دونوں کو دے رہی تھی جو وہ باتیں کرتے ہوئے کھا رہے تھے

اچھا بابا جان ہماری بات سنیں آج ہم بھی آپکے ساتھ گھر واپس جائیں گئے

سیب کا پیس ختم کرکہ دوسرا پکڑتے ہوئے وہ نہایت مصومیت سے فاروق صاحب کو بولی بالکل کیوں نہیں ضرور چلو لیکن ایک بار آپ پہلے ارمان سے پوچھ لیں اگر وہ اجازت دے دے تو آپ بھی ہمارے ساتھ گھر چلیے گا

آسیہ بیگم کا بڑھائے پیس کو ہاتھ سے منا کرتے ہوئے فاروق صاحب نے ہاں کر نے کہ بعد پہلے اسے ارمان سے پوچھنے کا کہا جو انکی بات پر ناسمجھی سے منہ بنا گئی

لیں ہم ان سے کیوں پوچھیں ہماری مرضی ہیں آپ کہ ساتھ جانا ہے تو بس جانا ہے

بیٹا آپکے بابا کہ کہنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک بار ارمان کو بتا دیں کہ آپ کو ہمارے ساتھ جانا ہے تاکہ وہ پر شانہ نا ہو اور ویسے بھی اب آپ کہاں جاتی ہیں کہاں نہیں اس سب کہ بارے میں ارمان کو پتہ ہونا چاہے ورنہ خود سوچیں آپ کو ناپاکر وہ پریشان ہوجائے گا نا پلیٹ کو پڑے ٹیبل پر رکھ آسیہ بیگم اٹھ کر ان دونوں کہ پاس آئیں اور ناز کو پیار سے سمجھایا تاکہ وہ سمجھ سکے

ہمم یہ تو ٹھیک کہا آپ نے اگر ہم بنا بتائے آپ کہ ساتھ چلیں جائیں اور پیچھے سے مان یہاں آگئے اور ہمیں ناپایا تو ایسے تو وہ پریشان ہوجائیں گئے

جی بالکل اسی وجہ سے آپ کہ بابا چاہتے ہیں آپ ایک بار ارمان سے اجازت لے لیں

اسکی عقل مندی پر آسیہ بیگم نے مسکراتے ہوئے ہاں کی جو فورا سر ہلا کر موبائل پر ارمان کو کال ملاتی کمرے سے باپر نکل گئی

خیر تو ہے لگتا ہے ناز صاحبہ کا دل نہیں لگ رہا اپنے مان کہ بغیر

دوسری جانب سے کال ریسو کرتے ہی ارمان کی ہشاش بشاش آواز سپیکر میں گونجی

ایسی تو کوئی بات نہیں وہ تو ہم نے صرف آپ سے کچھ پوچھنے کہ لیے کال کی ہے فون کان سے لگائے چلتے ہوئے ناز ریشپسنس کہ پاس ہی چلی آئی اور نہایت سادہ دلی سے اسکی غلط فہمی دور کی جو اسکی اس قدر سادگی پر ٹھنڈی آہ بھر کر رہ گیا

اس وقت وہ کورٹ روم کہ باہر کھڑا تھا کیونکہ تھوڑی دیر بعد اسکے ایک کیس کی ہیر ینگ ہونی تھی اچھا تو پھر بتایں مان کی جان آخر ایسی کونسی سی بات ہے جس کے لیے آپ نے ہمیں یاد کیا ایک ہاتھ سے موبائل پکڑے دوسرے سے اس نے اپنے سیکرٹری کو بیگ اور چیزیں پکرائی جو وہ لیکر کورٹ روم کہ اندر چلا گیا

وہ نا ہم نے بابا جان سے کہا کہ ہمیں انکے ساتھ گھر جانا ہے لیکن وہ چاہتے ہیں پہلے ہم آپ سے اجازت لے لیں تاکہ بعد میں آپ پریشان نا ہوں اس لیے آپ بتائیں کیا ہم بابا اور امی جان کہ ساتھ گھر چلے جائیں اپنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے بار بار بالوں کو کان کہ پیچھے سیٹ کرتے ہوئے وہ بڑے ہی لاڈ سے اجا زت مانگ رہی تھی جو کہ ارمان سلطان کہ لیے بالکل نیا تھا وہاں میلوں دور کھڑا وہ اسکی اجازت طلبی پر جانثار ہوا

اگر میں آپ کو اجازت نا دوں تو کیا نہیں جائیں گئی

ناجانے وہ کیا سننا چاہتا تھا کہ جان بوجھ کر ہاں کرنے کی بجائے سوال کر بیٹھا

نہیں بالکل نہیں ہم تو پھر بھی جائیں گئے بڑے ہی مصومانہ اندا میں ہاتھ ہوا میں جھلا تے ہوئے ناز نے صاف انکار کیا جس پر وہ یکدم قہقہہ لگا کر ہنسا کیونکہ اسے اپنی بیوی سے بالکل اسی جواب کہ توقع تھی اور وہی اسکے آس پاس موجود لوگ اس کہ اس قدر قہقہہ لگا کر ہنسنے پر مشکوک ہوئے

اگر آپ کو جا نا ہی ہے تو پھر مجھ سے کیوں پوچھ رہی ہیں

کیونکہ بابا جان نے کہا

اسکا جواب فورا حاضر تھا

اچھا مطلب اگر وہ نا کہتے تو آپ بنا بتائے چلی جاتی

وہ جان بوجھ کر بات کو طول دے رہا تھا

جی ہاں اب آپ زیادہ باتیں نہیں کریں اور بتائیں ہم چلے جائیں

اسکے جن بوجھ کربات کو بڑھانے پر اس بار وہ چیڑ کر بول ہی پڑی

چلیں ٹھیک ہے مان کی جان جب آپ نے ارادہ کر ہی لیا ہے جانے کا تو چلی جائیں لیکن ہاں اپنا خیال رکھیے گا ٹھیک ہے آخر کار حامی بھرے ارمان نے اسے اجازت دے ہی دی جس پر ناز نے نقائدہ ہاتھ اٹھا کر شکر ادا کیا جی ٹھیک ہے اور ہاں بات سنیں ہم دو تین دن امی بابا کی طرف ہی روکیں گئے اس لیے ہمیں لینے مت آئیے گا اوکے خدا حافظ اسکی تاید پر حامی بھرے کل بند کرنے سے پہلے اسنے بھرپور تائیدی انداز میں اپنی بات کہی اور بنا اسکا جواب سنیں ہی کال کاٹ گئی جس پر ارمان دو تین دن روکنے کا سوچ کر ہی آنکھیں گہما گیا

او سوری کال بند کرکہ وہ جو اپنی ہی مستی میں اچانک پلٹی تھی کہ پیچھے گزرتے شخص سے ٹکراتے ٹکراتے بچی جس پر وہ دونوں ہاتھ ہوا میں اٹھا کر سوری کہتی اسکی سائیڈ سے پک کر آگئے بھر گئی جبکہ پیچھے کھڑا وہ شخص کافی دیر اسے نظروں سے اوجھل ہونے تک دیکھتا رہا جیسے پہچاننے کی کوشش کررہا ہو

***

ڈاکٹر عائرہ آپ کہ کیبن میں کوئی آپکا انتظار کررہا ہے

سرجری روم سے نکل کر وہ ابھی باہر آئی تھی کہ باہر کھڑی نرس نے فورا اسے پیغام دیا

کون ہے

وہی ڈاکٹر جو کل رات انکے ساتھ آئے تھے

ارمان۔ ۔ چلیں ٹھیک ہے آپ ایک کام کریں تھوڑی دیر بعد پیشنٹ کو دوسرے روم میں شیقٹ کردیجے گا اور ڈاکٹر جمال سے روم نمبر56 کہ پیشنٹ کی فائل مجھے میرے کیبن میں لا دیں نرس کو اسکا کام کرنے کا بول وہ سرجری کی تمام چیزیں اتار کر ڈسٹبین میں ڈالتی اپنے کیبن کی طرف آئی جہاں ارمان کی بجائے ارشان بیٹھا اسکا انتظار کررہا تھا

ارشان تم یہاں کچھ حیران ہوکر اسنے ارشان سے پوچھا اور ہاتھوں پر سنیٹائز کرکہ اپنی کرسی پر بیٹھ گئی جسکے بیٹھتے ہی ارشان بھی دوبارہ چیئر پر بیٹھا

جی بھابھی وہ فاروق انکل کی خیریت دریافت کرنے آیا تو سوچا آپ سے بات جاوں

مجھے کچھ پوچھنا ہے آپ سے دونوں کہنیاں ٹیبل پر رکھ وہ تھوڑا اغئے کو ہوا اور اپنے آنے کی وجہ بتائی جس پر عائرہ نے ہاتھ کہ اشارے سے اسے بولنے کا کہا

بولو

آپ نے دعا کہ ٹیسٹیز کروائے تھے تو بس مجھے اسکی ریپورٹ کہ بارے میں پوچھنا ہے کہ انکی ریپورٹ میں کیا آیا ہے اسکے پوچھے گئے سوال پر عائرہ نے بھی آئیبروز اچکا کر کہنیاں ٹیبل پر رکھی اور تھوڑا آگئے کو جھکی میرے خیال میں اس بارے میں تمہیں دعا سے خود پوچھنا چاہیے

پوچھا تھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا الٹا وہ بہت عجیب باتیں کررہی تھی جو کہ مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے اب آپ سے پوچھ رہا ہوں کیونکہ ایم شیور کوئی تو ایسی بات ہے جو وہ مجھ سے چھپا رہی ہیں کل رات اسکے لاکھ انکار کہ باوجود ارشان کو اسکی بات پر یقین نہیں آیا تھا اسی لیے بجائے اولجھنے کہ وہ سیدھا عائرہ کہ پاس ہی چلا آیا جو اب اسکے پو چھنے پر کچھ پریشان ہوئی تھی

چھپا نہیں رہی بس اپنی ممتا کہ ہاتھوں ڈر رہی ہے کیونکہ جانتی ہے وجہ معلوم ہونے پر تم کیا ری آیکٹ کرو گئے

ایسی کونسی بات ہے جس کہ وہ ڈر رہی ہیں آپ پلیز مجھے ساری بات ڈینیل سے بتائیں

عائرہ کہ ڈھکے چھپے لفظوں پر اسنے اسے بنا چھپا ئے ساری بات کہنے کا کہا جس پر عائرہ نے بھی بنا چھپائے پوری بات اسکے غوش گزار کی جسکو جیسے جیسے ارشان سن رہا تھا ویسے ویسے اسکے ماتھے پر شیکنوں کہ جال بن رہے تھے

اسکا کوئی تو حل ہوگا بھابھی

چند لمحے بعد اسنے جیسے کسی امید کی خاطر ٹوٹے لہجے میں پوچھا

حل ہے لیکن اس حل کہ بعد میں شیور نہیں ہوں کہ دعا اپنی پریگننسی کنٹینوں رکھ سکے گئی یا نہیں کیونکہ وہ زخم بالکل اسی جگہ ہے جہاں سے بےبی کہ گروتھ ہوگئی اور اگر ہم نے اس زخم کو وقت رہتے ختم نہیں کیا تو خداناخاستہ چند ماہ بعد ہوسکتا ہے دعا کہ لیے بھی خطرہ بن جائے

اسکی امید پر عائرہ نے صاف گوئی سے کام لیا تاکہ وہ جو بھی فیصلہ کرئے بہت سوچ سمجھ کر لے دیکھو ارشان میں جانتی ہوں یہ فیصلہ تمہارے اور دعا دونوں کہ لیے آسان نہیں ماں باب کہ لیے اپنی اولاد اے بھر کر کچھ نہیں ہوتا لیکن اس کہ باوجود میں تمہیں اور دعا کو حالت پیش نظر یہی سوچیس کروں گئی گئی کہ فلحال دعا کو اپنی پریگننسی کنٹنیو نہیں کرنی چاہیے باقی جو تمہیں بہتر لگے اسکی بات پر ارشان گہری سوچ پر مبطلہ ہوا ماتھے اور انداز میں صاف پریشانی اور دکھ تھا دکھ کیسے نا ہوتا اولاد نعمت ہی ایسی تھی جسے پانے ک خاطر ہر میاں بیوی دعا کرتے تھے اور اسے تو خدا نے اپنی اس نعمت سے نواز بھی دیا تھا لیکن افسوس کہ اس نعمت کہ ساتھ ساتھ اس رب نے اسے اس سے جڑی ازمائیش بھی عطا کردی تھی جو کہ ان دونوں میاں بیوی کہ لیے باعث عزیت تھی کہاں وہ دونوں اس خوشخبری پر رب کا شکر ادا کرتے نہیں تھک رہے تھے اور اب کہاں یہی خوشی ان دونوں کہ لیے باعث غم بن گئی تھی کافی دیر وہ عائرہ کہ پاس بیٹھا ڈیٹلیز ڈسکس کرتا اور پھر ان کر وکاں سے چلا گیا اور پچھے عائرہ ان دونوں کہ لیے پریشان ہونے کہ ساتھ ساتھ اپنے اس ہرجائی کہ لی بھی پریشان ہوئی جسکا دو دن سے کوی اتا پتہ نہیں تھا نا تو وہ خود آیا تھا اور نا ہی کال یا مسیح کرکہ اس سے اسکی خیریت دریافت کی تھی

***

فاروق صاحب کو ڈیسچارج ملنے کہ بعد وہ شام میں ہی آسیہ بیگم ناز اور لقمان صاحب کہ ہمراہ گھر جاچکے تھے جبکہ عائرہ کا ارادہ بھی ڈیوٹی اوف ہونے کہ بعد وہی جانے کا تھا لیکن پھر ہاد کا خیال کر وہ وہاں جانے کہ بجائے گھر ہی چلی آئی کہ گھر آکر ایک بار اسے دیکھ بھی لے گئی اور جو ضرورت کی چیزیں ہوں وہ بھی پیک کرلے گئی

دعا اور دامیر صاحب کہ علاوہ اس وقت گھر میں کوئی موجود نا تھا اسی لیے وہ ان دونوں سے مل کر سیدھا اپنے کمرے میں آئی جہاں آتے ہی ناک کہ نتھوں سے اس دشمن جان کہ پرفیوم کی دلفریب خوشبو ٹکرائی مگر افسوس کہ وہ دشمن جان خود وہاں موجود نہیں تھا اسکی دلفریب خوشبو کو سانسوں میں پھر وہ اندر آئی اور یوں حسرت بھری نگاہوں سے کمرے کی ایک ایک چیز کو دیکھنے لگی جیسے ناجانے کتنے سالوں بعد وہ اس کمرے میں آئی ہو

وہ کمرا بالکل ویسا ہی تھا لیکن اس کمرے میں اسکی غیر موجودگی ہر سہہ کو ادھوری اور ویران بنا رہی تھی اسکے خیالوں کو زہن سے جھٹک وہ ڈر سنگ روم میں آئی اور اپنی وارڈوراپ سے چند ضرورت کی چیزیں ایک بیگ میں رکھ رہی تھی کہ تبھی اسے کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا

بیگ وہی چھوڑ وہ کمرے میں آئی کہ شاید ہاد ہو لیکن ہاد کی بجائے زوہان ڈریسنگ ٹیبل کہ ڈرار میں سے الٹ پلٹ کر کچھ تلاش کررہا تھا

زوہان

ارے بھابھی آپ کی آئی

اسکی طرف پلٹے ہوئے زوہان نے ہنستے ہوئے پو چھا

ابھی تھوڑی دیر پہلے لیکن تم کیا ڈھونڈ رہے ہو

ہاتھ کا اشارہ ڈر سنگ کی جانب کر وہ پوچھتے پوئے چل کر تھوڑا آگے آئی

یاد بھائی کی گاڑی کی چابی ڈھونڈ رہا تھا یہی رکھتے ہیں وہ

انکی گاڑی کی چابی انہی کہ پاس ہوگئی

ارے نہیں بھابھی بھائی جب بھی بزنس میٹنگ کہ لیے کہیں باہر جاتے ہیں تو گاڑی کہ چابی گھر ہی چھوڑ جاتے ہیں اسی لیے تو میں انکی گاڑی کی چابی ڈھونڈ رہا ہوں مسکرا کر عائرہ کو جواب دیے وہ دوبارہ دوسرا ڈرار کھول کر دیکھنے لگا لیکن اسکی بات کر عائرہ حیران ضرور ہوئی

کہیں جائیں مطلب

ہاد کہیں گئے ہیں کیا

اسکے حیران سوال پر ڈرار بند کرکہ زوہان یوں پلٹ کر اسکی طرف دیکھا جیسے جاننا چاہتا ہو وہ مزاق کررہی ہے یا سیریس ہے

آپ کو نہیں پتہ؟؟؟؟ ؟

کیا۔۔۔ ۔

یہی کہ ہاد بھائی ایک ہفتے کہ لیے دوبئی گئے ہیں اپنی کسی بزنس میٹنگ پر

زوہان کہ منہ سے اسکے جانے کا سن عائرہ کو جیسے جھٹکا ہی لگا مطلب اگر وہ اسے بتائے بغیر ہوسپٹل چلی گئی تھی تو وہ بھی حساب برابر کرتا بن اطلاع کیے اتنی دور دوبئی جاچکا تھا

حیرانگی والی بات ہے بھائی نے آپکو بتایا نہیں

اسکے حیران تاثرات پر زوہان خود بھی حیران ہوئے بولا کیونکہ اسے ہاد سے یہ امید نہہں تھی کہ وہ بنا بتائے چلا جاتا

تم کہیں جارہے تھے

اسکی بات انگور کر عائرہ نے نارمل انداز میں پوچھا اور سائیڈ ڈرار میں موود چابی اسکو دی کیونکہ جب سے شادی ہوئی تھی اسکی ساری چیزیں اب وہی سیٹ کرتی تھی اور اب اگر وہ گاڑی لیکر نہیں گیا تھا تو لازمی چابی اپنی جگہ پر ہی ہوگئی

جی دوستوں کہ ساتھ کیوں

مجھے امی کی طرف جانا ہے اگر جلدی نا ہوتو مجھے وہاں ڈراپ کردو

ہاں کیوں نہیں آپ آجائیں میں گاڑی میں آپکا ویٹ کررہا ہوں

اسے آنے کا بول وہ خود چابی انگلی میں گھماتا باہر نکل گیا جبکہ عائرہ خود غصے سے اپنا دو تین سوٹز کی بجا ئے پانچ چھ سوٹ اور چند اور چیزیں بڑے میں رکھنے لگی جو بھی تھا وہ کوئی شو کیہ تو بنا اطلاع کیے ہوسپٹل نہیں گئی تھی جو وہ سزا کہ طور پر اسے بتائے بغیر پاکستان سے ہی باہر چلا گیا تھا اور وہ بھی کوئی ایک دو دن کہ لیے نہیں بلکہ پورے ہفتے کہ لیے

***

ہوسپٹل سے نکلنے کہ بعد ارشان کافی دیر سڑکوں پر جان بوجھ کر گاڑی دوڑاتا رہا تاکہ کسی ایک فیصلے پر پہنچ سکے لیکن جتنی بار وہ فیصلہ کرنے لا سوچتا اتنی بار اسکا دل اسے ملامت کرتا کہ وہ کیسے وہ اپنے وجود کہ حصے کو خود سے الگ کرسکتا تھا

کقی دیر وہ اسی کشمکش میں اولجھا سڑک پر یہاں وہاں گھومتا رہا اور پھر آخر کار ایک فیصلے پر پہنچ رات کہ تقریبا12 بجے گھر آیا جہاں شاید ابھی اپنے اپنے کمروں میں جاچکے تھے تو وہ بھی باہر روکنے کی بجائے کمرے میں ہی چلا آیا جہاں اسکی شریک حیات شاید اسی کہ انتظار میں بیڈ پر بیٹھی جاگ رہی تھی آج کافی دیر کردی آپ نے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسکا استقبال کر دعا اسکے پاس آئی اور اسکا کورٹ اتارا جو اسکی محبت پر آج پھیکا سا مسکرایا مگر بولا کچھ نہیں

کیا ہوا سب ٹھیک ہے

اسکی آنکھوں کا خالی پم اور پھیکی مسکراہٹ پر وہ کچھ پریشان ہوئی لیکن جواب ارشان نے اسے اب بھی نہیں دیا بلکہ چپچاپ صرف اسے دیکھتا ہی رہا جیسے کل اسے دیکھنا نصیب نا ہو

ارشان

اسکی چپی اب دعا کو فکرمند کررہی تھی اسی لیے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسکو پکارنے لگی جو اسکی پکار پر بہت پیار سے اسکا دائینا روخسار سہلانے لگا

آپ نے کل پوچھا تھا نا کہ میرے لیے آپ زیادہ اہم ہیں یا ہمارا بچہ

بہت پیار سے اسکا روخسار سہلائے وہ پوچھ رہا تھا جس پر دعا نے ناسمجھی سے گردن ہاں میں ہلائی میں بھی آج آپ سے یہی سوال پوچھتا ہوں

آپ کہ زیادہ اہم کون ہے ارشان سلطان یا ہماری اولاد

اسکے سوال کا جو از دعا کو بالکل سمجھ نا آیا کیونکہ اسنے تو کسی اور وجہ سے یہ پوچھا تھا لیکن وہ کیوں پوچھ رہا تھا اس سے

یہ کیسا سوال ہے ارشان

آنکھوں میں ناسمجھی لیے اسنے سر نا میں ہلاکر پوچھا

آپ نے بھی تو پوچھا تھا تو بس مجھے بھی جواب دے دیں کہ آپ کہ لیے زیادہ اہم کون ہے

اسے اسکا سوال ہاد کروائے وہ دوبارہ اپنی بات پر زور دیتے ہوئے پوچھنے لگا

میرے لیے آپ دونوں اہم ہیں ارشان

آپ نے مجھے بیوی کا عہدہ دیا اور آپکی اولاد نے ماں کا میرے لیے تو دونوں اہم ہیں

اگر کل اسکے سوال کی وجہ ارشان نہیں جانتا تھا تو آج دعا بھی بےخبری میں ہی محت سے جواب دے رہی تھی

نہیں ایک بتائیں میں زیادہ اہم ہوں ہاد ہماری اولاد

اسکے جواب کہ باوجود وہ دوبارہ بازید ہوا جس پر اب کی بار دعا کا ماتھا ٹھنکا

آپ میرے شوہر ہیں میرے محافظ آپ سے زیادہ اہم میرے لیے اور کوئی نہیں

اب کی بار وہ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اسکے چہرے پر ہاتھ رکھ کر بولی اور یہی تو ارشان سننا چاہتا تھا اسی لیے جو اب کی بار بولا اس پر یکدم دعا کی مسکان سمٹی

تو پھر میرے لیے ہماری اولاد کی قربانی دے دیں

ناجانے کیسے اور کتنا مشکل تھا یہ کہنا جو وہ سلطان زدہ صبط کیے کہہ گیا تھا مگر افسوس کہ اسکی بات پر دعا کی آنکھوں میں یکدم بےیگانگی ھائی

م۔ م۔ مطلب

سست پڑتی دھڑکن کہ ساتھ اسنے جیسے اسکی بات کا مطلب جاننا چاہا

میرے لیے آپکی جان سے بھر کر کچھ بھی اہم نہیں دعا اس کیے میں چاہتا ہوں آپ

آپ جو چاہتے ہیں ویسا میں بالکل نہیں چاہتی ارشان اس لیے سوچیے گا بھی مت کہ میں ایسا کچھ کروں گئی اسکی بات بیچ میں کاٹ وہ یکدم اسکے ہاتھ اپنے چہرے سے جھٹک کر دو قدم پیچھے ہٹی اور نہایت سخت لہجے میں بولی

دعا۔۔۔۔۔۔ ۔

نہیں بالکل نہیں اگر آپ نے مجھے فورس یا زبردستی کی تو میں آپ کو بتا رہی ہوں ارشان میں

میں یہاں سے چلی جاوں گئی لیکن اپنے بچے کی جان نہیں لوں گئی ہرگز نہیں اسکے قریب آئے وہ ابھی کچج کہتا کہ وہ دوبارہ دو قدم اور پیچھے ہٹے دو ٹوک انداز میں انگلی اٹھا کر اسکو دھمکی دینے لگی جو اسکی دھمکی پر روکا

اسکی آنکھوں میں آنسو کہ ساتھ ساتھ باغی پن بھی تھا جیسے اگر وہ کچھ کہتا یا اسے سمجھاتا تو وہ سچ میں وہی کر گزرتی جو وہ اس سے کہہ رہی تھی چند لمحے وہ چپچاپ خاموشی سے آنسو بہاتی اسکو دیکھتی رہی جو خود بھی بےبس نگاہوں سے اسکو دیکھتا ناجانے کتنی عزیت خود میں جما کررہا تھا

جب کافی دیر وہ کچج نا بولا تو وہ خاموشی سے آنسو بہاتی ڈر سنگ روم میں بند ہوگئی تاکہ نا وہ اس کے سامنے آئی گئی اور نا وہ مزید اسے کچھ کہے گا اور باہر وہ بیڈ پر بیٹھ کر بے بسی کہ باعث سر ہاتھوں میں گیرا گیا جتنا مشکل اسے لگ رہا تھا یہ اس سے کئی زیادہ مشکل تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.