Chapter 19: باب 19

ایک ہی پوزیشن میں لیٹے ہوئے تقریبا اسے تین گھنٹے گزر چکے تھے ہاد خود تو بخار اور میڈیسن کی وجہ سے گہری نیند میں سو رہا تھا مگر کچھ فکر اور پریشانی کی وجہ سے عائرہ ایک بھی منٹ سو نہیں پائی تھی ہر تھوڑی دیر بعد وہ ہاتھ سے کبھی اسکا ماتھا تو کبھی رخسار چیک کرتے ہوئے ٹمپریچر چیک کرتی دوائی کھانے کی وجہ سے اس کہ بخار میں کمی تو آئی تھی لیکن اسکی سایسں اب بھی اسی طرح گرم تھی اوپر سے اسکا عائرہ کو مکمل طور پر قابو کرنا کہ وہ بچاری ہل بھی نہیں پارہی تھی بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اسنے ہلنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی کہ کہیں وہ بےآرام نا ہو

ابھی ناجانے وہ کب تک ایسے ہی لیٹی رہتی کہ کمرے کی خاموشی میں موبا ئل کی وائبریشن الرٹ ہوئی جس پر عائرہ نے سر دائیں جانب کرکہ موبایل دیکھا جو ڈر سنگ پر پڑا تھا ایک بار موبائل کو دیکھ اسنے نظریں گھڑی کہ وقت پر کٹائی جہاں11 بج رہے تھے اس وقت ناجانے کس کی کال تھی اور کیوں یہ خیال عائرہ کو پریشان کرگیا کہ کہیں ہوسپٹل سے کال نا ہو وائبریشن ایک بار اوف ہوکر دوسری بار پھر اون ہوئی تو مجبورا اسنے بڑی ہی احتیاط کہ ساتھ ہاد کو بیڈ پر دوسری جانب لیٹا یا جو گہری نیند میں ہونے کی وجہ سے آسانی سے لیٹ بھی گیا

اسکو لیٹا کر بلینکیٹ اچھے سے اوڑھے وہ بیڈ سے اٹھی لیکن کمر میں یکدم اٹھنے سے شد ید درد کی لہر اٹھی جس پر اسکے منہ سے ہلکی سی سسکی بھی نکلی لیکن شکر تھا کہ سسکی بالکل ہلکی تھی ورنہ یقینی اسکی سسکی سن کر ہاد ضرور جاگ جاتا کمر پر ہاتھ رکھ وہ اس بار احطیاط سے اٹھ کر ڈر سنگ کہ پاس آئی موبائل پر آنے والی کال دیکھی مگر اپنی امی کی اتنی ساری کالز دیکھ وہ پریشان ضرور ہوئی اور فورا کال بیک کی جو دوسری جانب سے دوسری بیل پر ہی ریسو کرلی گئی

اسلام علیکم امی خیریت ہے آپ اس وقت کال کررہی تھی بابا ٹھیک ہیں آپ ٹھیک ہیں

کال ریسو ہوتے ہی وہ ایک ساتھ پریشانی میں کئی سوال کرگئی جنکے جواب پر اسکی پر یشانی مزید بڑھی لیکن کیسے امی اب کیسے ہیں بابا

اچھا ٹھیک ہے آپ پریشان نہیں ہوں میں فورا آتی ہوں آپ بس ریلکس رہے اوکے میں آرہی ہوں ہاد اپنی امی کو بے فکر رہنے کا بول وہ پریشانی سے پلٹی اور ہاد کو پکارا مگر وہ تو بخار کی وجہ سے گہری نیند میں تھا اب کیا کروں ہاد کی طبیعت پہلے ٹھیک نہیں انہیں اٹھاوں یا نہیں

نہیں عائرہ وہ پہلے ہی بیمار ہیں لیکن اب میں اس وقت کس کہ ساتھ جاوں

یا اللہ عجیب کشمکش میں کمر پر ہاتھ رکھ وہ یہاں وہاں چکر لگائے سوچ میں پڑی کہ جائے تو جائے کیسے اسکو بیمار چھوڑ کر جانے کو دل نہیں تھا اور با با کی بیماری کا سن روک جانے پر بھی دل امادہ نہیں تھا مطلب ایک طرف محبوب شوہر اور دوسری طرف جان عزیز بابا مزید اولجھن کا شیکار ہونے کی بجائے وہ تھوڑی دیر سوچنے کہ بعد الماری سے اپنی چادر اور ہاد کی گاڑی کی کیز اٹھا کر کمرے سے نکلنے لگی کہ اسکے بڑھتے قدم اسکی فکر پر روکے وہ پلٹی پریشان نگاہوں سے اسکے سوتے چہرے کو دیکھا لیکن پھر بات کی بیماری کا خیال آیا تو لاکھ ناچاہتے ہوئے بھی وہ کمرے کا دروازہ بند کر آج پہلی بار اسے بتائے یا اسکی اجازت لئے بغیر گھر سے نکل گئی

ابھی وہ گاڑی چلا کر نکلتی کہ گھر کہ اندر ارمان کی گاڑی انٹر ہوئی جس میں ارمان اور ناز ہشاش بشاش باہر نکلے مگر عائرہ کو اکیلے اس وقت کہیں جاتے دیکھ وہ دونوں ہی پریشانی میں اسکے پاس آئے کہ عائرہ بھی گاڑی سے باہر نکلی

عائرہ بھابھی خیریت ہے آپ اس وقت کہاں جارہی ہیں

اسکے ہاتھ میں موجود چابی پر ارمان پریشا نی میں پوچھنے لگا خیریت نہیں ہے ارمان وہ امی کی کالی تھی بابا جانی کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے مجھے فورا وہاں جانا ہے

کیا بابا جان کی طبیعت خراب ہے کب اب کیسے ہیں وہ

اسکے جواب پر ارمان کہ ساتھ ساتھ ناز بھی فکرمندی سے بولی

وہ تو ٹھیک ہے بھابھی لیکن آپ اکیلی کیوں جارہی ہیں ہاد بھائی کہاں ییں وہ انکی اپنی طبیعت خراب ہے بلکہ بہت تیز بخار بھی تھا تو میں نے انہیں میڈیسن دی اور وہ سو گئے اب امی کی کال آئی تو میں نے انہیں جگانا مناسب نہیں سمجھا

اچھا ٹھیک ہے آپ پریشان نہیں ہوں آپ کا اس وقت اکیلے جانا مناسب نہیں آپ میرے ساتھ چلیں میں لے جاتا ہوں آپ کو اسکی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ارمان نے اسے اپنے ساتھ چلنے کا کہا جو عائرہ کو بہتر لگا جبکہ فاروق صاحب کہ لیے فکرمند ہوئے ناز نے بھی ساتھ چلنے کی زید کی جو فل وقت ارمان نے مان لی تو عائرہ گارڈ کو ہاد کی گاڑی کی چابی پکڑا کر ارمان اور ناز کہ ہمراہ ہی سلطان میشن سے ہوسپٹل کہ لیے نکل گئی

***

عائرہ اسے گئے ابھی دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ کسمساتے ہوئے ہاد نے کروٹ لی لیکن دوسری سائیڈ خالی پاکر وہ پوری آنکھیں کھول اسکو تلاش کرنے لگا جو پورے کمرے میں اسے کہیں نظر نا آئی

عائرہ اٹھ کر بیٹھ اسنے اسے پکارا لیکن جواب میں بالکل خاموشی تھی اسی خاموشی پر وہ اٹھا اور سب سے پہلے واشروم کی طرف آیا لیکن واشروم خالی تھا واشروم خالی دیکھ وہ پریشان ہوا اور پول سائیڈ کی طرف آیا مگر وہ وہاں بھی وہ موجود نہیں تھی بلکہ پول سائیڈ ٹیرنس اور پینٹینگ روم میں بھی وہ موجود نہیں تھی اسے کہیں ناپاکر وہ پریشان ہوا اور وقت دیکھا جہاں1 بج رہا تھا پریشانی میں کمرے سے نکل کر وہ باہر آیا اور ہر اس جگہ اسے تلاش کیا جہاں ہوسکتی تھی لیکن وہ کہیں نہیں تھی اسے کہیں ناپاکر ہاد کا دل ایک دم بے چین ہوا

عائرہ ہر جگہ تلاشنے کہ بعد بھی جب وہ کہیں نظر نا آئی تو وہ بے چینی اور فکرمندی س دوبارہ کمرے میں آیا اور اپنے موبائل سے اسکا نمبر ٹرائی کرنے لگا مگر افسوس کہ پریشانی میں وہ اپنا موبائل ڈر سنگ پر ہی چھوڑ گئی تھی

موبائل کو ڈر سنگ پر دیکھ اب اسے مزید بے چینی ہوئی اسکا دل کسی بڑے خیال کہ یہت دھڑکا کہ وہ اس وقت کہاں جاسکتی ہے وہ بھی رات کہ ایک بجے ہر برے خیال کو جھٹک وہ دوبارہ کمرے سے نکلا اور باہر کی طرف آیا جہاں گارڈ اسے دیکھ فورا کھڑا ہوا سلام صاحب یہ آپ کی گاڑی کی چابی

سلام کہ بعد گارڈ نے چابی اسکے حوالے کی جس پر اس نے ناسمجھی سے اسکو دیکھا

یہ تمہارے پاس کیا کررہی ہے

وہ صاحب جی عائرہ بی بی نے پکرائی تھی کہ جب آپ جاگے آپ کو دے دوں

عائرہ نے کی اور کہاں ہیں وہ

جی صاحب جی وہ تقریبا11 بجے وہ ارمان صاحب اور ناز بی بی جی کہ ساتھ باہر گئی ہیں اور جاتے ہوئے آپ کی گاڑی کی چابی پکار گئی

گارڈ نے ساری بات اسکے گوش گزار کی جو پرسکون ہونے کی بجائے مزید بے چین ہوا

کہاں گئی ہیں وہ جی یہ تو نہیں پتہ لیکن بہت پریشان تھی وہ بلکہ وہ تو پریشانی میں اکیلے ہی جانے والی تھی لیکن ارمان صاحب آگئے تو ان کہ ساتھ ہی باہر چلی گئی

ہمم ٹھیک ہے جاو گیٹ کھولو گارڈ کو گیٹ کھولنے کا بول وہ اپنی گاڑی کی طرف آیا اور بیٹھتے ہوئے ارمان کو کال ملائی جو جلد ہی ارمان نے اٹھا لی

کہاں ہو

کال اٹھاتے ہی پہلا سوال ہاد نے یہی کیا حسکہ بعد ارمان نے ساری صورتحال اسے بتائی اور اسے بھی آنے کا کہا جو ساری بات معلوم ہونے کہ بعد کال بند کر گاڑی سٹارٹ کرتا ریش ڈر ئیو ینگ کرتے ہوئے ہوسپٹل پہنچا جہاں ای سی یو کہ باہر آسیہ بیگم ارمان اور ناز ہی موجود تھے آسیہ بیگم کو سلام کر اسنے ارمان سے فاروق صاحب کہ خیریت بھی دریافت کی لیکن اس سب میں جس کہ لیے وہ آیا تھا وہ اسے اب بھی نظر نہیں آئی تھی پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ بنا اسے دیکھ کس قدر بے چین تھا یہ تو صرف وہ جانتا تھا

عائرہ کہاں ہیں

بھائی وہ ڈاکٹر کہ پاس انکل کی ہلتھ کہ بارے میں بات کرنے گئی ہیں ابھی آجائیں گئی

ہاد بیٹا آپ کی طبیعت کیسی ہے عائرہ بتارہی تھی آپ کو بخار تھا اب کیسے ہو بیٹا

ارمان اسے بتارہا تھا کہ آسیہ بیگم ہاتھ میں بستی پھرتے ہوئے ہاد سے مخاطب ہوئی

الحمداللہ امی کافی بہتر ہوں اب اپنے لہجے کو کئی حد تک پرسکون کیے اسنے آسیہ بیگم کو جواب دیا ورنہ دل تو اس قدر بے چین تھا کہ اگر وہ دشمن جان دو منٹ کہ اندر اندر اسے نظر نا آئی تو یقیننا وہ سب برباد کردیتا

شکر الحمداللہ بیٹا اللہ آپ کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے

آمین امی

آپ بیٹھیں میں ابھی آیا آسیہ بیگم کو جواب دیے جب بے چینی حد سے سوا ہوئی تو وہ خود ہی اسے ڈھنڈنے کہ لیے ڈاکٹر کہ روم کی طرف آیا جہاں وہ اسے اپنی طرف آتی ہوئی دیکھائی دی

ہاد آپ کیوں آ گئے آپ کی طبعععع۔۔ ۔ اسکو آتا عائرہ بھی دیکھ چکی تھی اسی لیے فکرمندی سے بولی کہ مگر بنا اسکی سنے اسے بازو سے پکرتا اسکے کیبن کی طرف آیا اور اندر آئے دروازے کہ ساتھ زور سے پن کیے انتہائی شدت سے اسکے ہونٹوں پر جھکا اور اسکی سانسیں اپنی سانسوں میں اولجھائی

جبکہ عائرہ تو یکدم اسکے یوں اچانک کھنچنے اور پھر اس قدر شدت سے اپنے ہونٹوں پر جھکنے پر بوکھلائی ایک ہاتھ اسکی کمر جبکہ دوسرے سے اسکی گردن دوبچے ہاد اس قدر شدت سے اس کہ ہونٹوں پر جھکا تھا کہ عائرہ کا تنفس منٹوں میں بیگرا

اسکے سینے پر ہاتھ رکھ آج پہلی بار عائرہ نے اسے پڑے ہٹانے کی کوشش کی مگر اسکی مظاہمت پر الٹا ہاد کہ لمس میں مزید شدت پیدا ہوئی یہ پہلی بار تھا کہ وہ اس قدر جنونی انداز میں اسے محسوس کررہا تھا ورنہ اسکے لمس میں شدت تو کیا سختی بھی نہیں ہوتی تھی وہ تو اس قدر پیار سے اسے چھوتا تھا کہ عائرہ گد گدا کر رہ جاتی لیکن آج وہ اپنی پریشانی اور بے چینی میں جنونی بنے اسکو تکلیف پہنچا رہا تھا جب وہ کئی لمحے پیچھے نا ہٹا تو عائرہ کی سانسیں روکنے کہ در پر ہوئی جسکی وجہ سے اسکی آنکھوں سے کئی آنسو ٹوٹ کر روخساروں پر بہے مگر وہ جان عزیز تو جیسے ستم گر بن بیٹھا اسکو بخشنے کہ در پر ہی نہیں تھا جو بے چینی اور پریشانی بونے گھنٹے میں وہ محسوس کرچکا تھا وہ سب وہ جیسے اپنی شدت اور دیوانگی پر اسے محسوس کروانے کی کوشش کررہا تھا جو تقریبا بےہوش ہونے کہ در پر تھی

اپنے منہ میں خون کا ذائقہ گھولنے اور اسکی ٹوٹی سانسوں کا خیال کر ہوہ کئی لمحوں بعد پیچھے ہٹا جو نڈھال سی لمبے لمبے سانس لیے آنسو بہاتی اسکے سینے سے سر ٹکا گئی

ی۔ یہ۔ یہ۔ ک۔ کیا۔ کیا۔ ت۔ تھا ہ۔ ہاد

جب تھوڑی دیر بعد اسکا تنفس بحال ہوا تو وہ سر اٹھا کر نم آنکھوں اور لمبے لمبے سانس لیتے ہوئے پر شکوہ لہجے میں اس سے پوچھنے لگی جو آج شاید اسکی جان لینے کہ در پر تھا

آپ کی غلطی کی سزا اسکے کندھوں پر دونوں ہاتھوں کی سخت گرفت باندھتے ہوئے ہاد نے جنونی لہجے میں جواب دیا جبکہ عائرہ اسکی سرخ آنکھوں انداز اور لہجے پر حیران ہوئی

ک۔ کونسی غلطی بنا بتائے میری اجازت کہ بغیر گھر سے باہر قدم رکھنے کی غلطی نور ہاد جو آج پہلی بار جانے انجانے میں سرزد کرچکی ہیں

پرشدت انداز میں اپنے ایک ایک لفظ کو چاپ کر جواب دیا گیا

ہاد آپ کی طبیعیت ٹھیک نہیں تھی آپ سو رہے تھے ورنہ

صرف سو رہا تھا مرا تو نہیں تھا نا جو آپ بن بتائے میری اجازت کہ بغیر چلی آئی

ہاد

جنونی لہجے میں بولتے ہوئے اس نے اسکے ندھوں پر گرفت مزید سخت کی کہ عائرہ اس قدر سختی پر کراہ کررہ گئی اسکا یہ جنونی لب و لہجا اور انداز عائرہ کو خوف زہ کررہا تھا آج پہلی بار اسے ہاد سلطان سے خوف محسوس ہوا

جواب دیں مر گیا تھا کیا

ہاد حیران شاک نگاہوں سے وہ اسکا دیوانا پن دیکھ رہی تھی جب ہاد نے ایک بار پھر اسکے کندھوں کو جھٹکا دیے بولا مگر اسکے منہ سے دوبارہ مرنے کا سن اتنے تکلیف کہ باوجود وہ تڑپ ہی تو گئی تھی

کیا ہاد ہاں کیا ہاد

جانتی بھی ہیں آپ کو ناپاکر میں کس قدر بے چین ہوگیا تھا میں نے آپ کو ہر جگہ تلاشہ عائرہ لیکن آپ کہیں نہیں تھی ناجانے کون کون سے وسوسے تھے جو میرے زہن میں آئے آپ کو ناپاکر میں کس قدر گھبرا گیا تھا آپ جانتی بھی ہیں

اسکو دیوار کہ ساتھ پن کیے وہ انتہائی سخت لہجے غرایا کہ اس بار عائرہ سسک کر رہ گئی

ہ۔ ہاد۔ م۔ مجھے۔ د۔ درد۔ ہو۔ ہورہا ہے درد کی شدت تھی کہ عائرہ کہ آنسو لڑیوں کی صورت اسکے روخساروں پر بہے جبکہ سسکتے ہوئے اسنے ہاد کو بتانا چاہا کہ اسکا انداز اسے تکلیف پہنچا رہا ہے

وہی اسکی بات اور آنسوں پر وہ جیسے ہوش میں آیا تھا یکدم اسکے کندھوں سے ہاتھ ہٹائے وہ پیچھے ہٹا کہ عائرہ درد سے کراہتے ہوئے زمین پر بیٹھ زارو قطار رونے لگی

عائرہ

عائرہ پلیز روئیں مت ایم ایم سوری پتہ نہیں کیسے پر میں

دیکھیں پلیز آپ آپ روئیں میں میں

میں وہ

اسکے ساتھ ہی گھٹنوں کہ بل زمین پر بیٹھ وہ دیوانوں کہ طرح اسکا چہرا ہا تھوں میں بھرے بولا کہ عائرہ تو شاک کی کیفیت میں اسکا بدلتا روپ ہی دیکھ کر رہ گئی جسکے لہجے میں اب اسکے لیے اس قدر فکرمندی اور پریشانی تھی جبکہ کچھ منٹوں پہلے کیسے وہ جنونی ہوئے اسکی جان لینے کہ در پر تھا

ششش پلیز روئیں مت نور ہاد آپ کہ آنسو مجھے تکلیف دے رہے ہیں پلیز مت روئیں

انتہائی نرم لہجے میں اسکے آنسو صاف کرتے ہوئے اب وہ اسے بچکار رہا تھا جو صرف حیران نگاہوں سے اسکے بدلتے روپ ہی دیکھ رہی تھی وہ بولی کچھ نہیں بولتی بھی کیا جس روپ سے وہ چند لمحوں پہلے اسے روشناس کروا چکا تھا اسکے وہ کچھ بولنے یا پوچھنے کہ قابل رہی کب تھی

***

تم نے تو ڈرا دیا تھا فاروق یار یہ تو شکر ہے اللہ کا جس نے تمہیں نئی زندگی سے نواز دیا ورنہ جو حالت کل تمہاری تھی اسکے بعد تو ہم سب ڈر ہی گئے تھے

انکے ساتھ ہی چیر پر بیٹھے لقمان صاحب نے فاروق صاحب کا ہاتھ تھامتے ہوئے رنجیدہ لہجے میں کہا آخر ان دونوں بھائیوں کا ایک دوسرے کہ سوا کوئی اور تھا کب پریشان نہیں ہوں اللہ کہ کرم سے اب میں کافی بہتر ہوں اور ویسے بھی جب آپ سب کی دعائیں میرے ساتھ ہیں تو بھلا مجھے کیا ہوسکتا ہے

وہاں موجود سبھی کی جانب دیکھتے ہوئے انہوں نے زرہ نقاہت زدہ آواز میں جواب دیا

فاروق صاحب کو ہوش صبح فجر کہ بعد ہی آگیا تھا لیکن ڈاکٹرز نے فل وقت کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی جسکی وجہ سے سب تب تو نہیں لیکن اب دوپہر کہ وقت ان کہ پاس موجود تھے جبکہ لقمان صاحب انکی بیوی اور سلطان میشن سے دا میر سلطان بھی انکی خیریت دریافت کرنے پہنچ چکے تھے اور ناز محترمہ تو کب سے انکا بازو پکڑے ناجانے انہیں کیا کیا نہیں بتا چکی تھی کہ وہ کتنا پریشان ہوچکی تھی بس بابا جان اب آپ نا کسی بھی بات کی ٹینشن نہیں لینا بلکہ آپ کو جو بھی پریشانی ہوئی آپ نا مان سے کہہ دینا دیکھنا مان چٹکیوں میں سب ٹھیک کردیں گئے ہے نا مان اپنی آنکھوں کو مصومیت سے پٹپٹائے ناز نے پہلے فاروق صاحب کو تلقین کی اور پھر ارمان سے بھی اسکی رائے مانگی جی بالکل انکل آپ بس اپنی ہلتھ پر فوکس کریں باقی سارا کام میں خود دیکھ لوں گا بس آپ اب جلدی سے ٹھیک ہوجائیں خوش رہوں بچوں مجھے بھلا تم سب کہ ہوتے ہوئے کیا ٹینشن ہوگئی اب یہ تو بس عمر کا تقاضہ ہے کبھی محت بیگز جاتی ہے تو کبھی سنبھل جاتی ہے

یہ تو ٹھیک کہا تم نے فاروق لیکن اب اس وجہ سے ہم سب اپنا خیال رکھنا تو چھوڑ نہیں سکتے یار ینگ مین بنو ابھی تو تمہیں اور مجھے عائرہ اور ہاد کہ بچوں کو بھی کھلانا ہے کیوں بھئی بہن جی ہلکے یللکے انداز میں فاروق صاحب کو بولتے ہوئے دامیر سلطان نے آسیہ بیگم سے بھی پوچھا جو انکی بات پر خود بھی مسکرا دی اور ساتھ ساتھ وہاں موجود سبھی لوگ

انشاءاللہ بھائی صاحب اللہ وہ وقت بھی خیر سے لائے

آمین آمین وہ سبھی ابھی کوئی اور بات کرتے کہ عائرہ ڈاکٹر کہ ساتھ روم میں انٹر ہوئی جس پر لقمان صاحب اور ناز دونوں پیچھے ہٹے کہ ڈاکٹر انکا چیک آپ کرسکے

اب کیسی طبیعت ہے آپ کی

الحمداللہ کافی بہتر ہوں

چلیں یہ تو کافی اچھی بات ہے لیکن یہ بتائیں کہ اب کہیں پین وغیرہ تو نہیں ہا سانس لینے میں کوئی مسئلہ انکے جواب پر ڈرپ کہ ساتھ ساتھ ڈاکٹر نے مزید دو تین سوال کیے جنکے جواب میں فاروق صاحب نے سر نا میں ہلایا

ڈاکٹر کوئی پریشانی والی بات تو نہیں

نہیں ڈاکٹر ماشاءاللہ سے آپ کہ بابا بالکل آپکی طرح ہی بریو ہیں انکی سرجری کافی مشکل تھی لیکن دیکھیں یہ کیسے اس وقت ہشاش بشاس سب کہ ساتھ باتیں کررہے ہیں یقین جانے اگر یہ اسی طرح خوش رہے تو بہت جلد ریکور کرجائے گئے اور پھر آپ بھی تو ساتھ ہیں تو مجھے یقین ہے کوئی پریشانی نہیں ہوگئی

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ڈاکٹر نے عائر ہ کو مطمئن کیا جو مطمئن ہو بھی گئی

چلیں آپ اب آرام کریں میں چلتا ہوں اگر کسی بھی چیز کی ضرورت ہوئی بتا دیجے گا

جی ڈاکٹر

ڈاکٹر مزید حدایات دے کر وہاں سے چلے گئے

چلو ٹھیک ہے فاروق میں بھی چلتا ہوں رات کو انشاءاللہ چکر لگاوں گا ابھی میری میٹنگ نا ہوتی تو یقین کرو تمہیں چھوڑ کر نا جاتا گھڑی پر وقت دیکھتے ہوئے لقمان صاحب انکے پاس آئے اور رخصت لینی چاہی جہنوں نے سمجھتے ہوئے انہیں جانے کو کہا اور وہ اپنی بیوی کہ ساتھ وہاں سے نکل گئے

ناز بیٹا جاو اب تم بھی گھر جاکر تھوڑا آرام کرلو دیکھو کل رات سے تم اور ارمان یہاں ہو دونوں تھک گئے ہوگئے جاو بیٹا کچھ دیر آرام کرنے کہ بعد پھر آجانا وہ چلے گئے تو آسیہ بیگم محبت سے ناز کہ کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی جو پہلے تو مانی نہیں لیکن پھر عائرہ نے بھی اسے سمجھایا کہ بعد میں آجائے جسکی وجہ سے وہ ارمان کا خیال کر دامیر سلطان اور ارمان کہ ساتھ بعد میں آنے کا بول واپس چلی گئی اور پیچھے آسیہ بیگم اور عائرہ ہی صرف فاروق صاحب کہ پاس روکے

ٹھیک ہیں انکے پاس چیر پر بیٹھ عائرہ فکرمند لہجے میں بولی کہ فاروق صاحب نے ہلکی سی مسکان کہ ساتھ اپنا ہاتھ اسکے سر پر رکھا

میں ٹھیک ہوں میری جان

آپ ڈرا دیا تھا بابا جانتے ہیں میں کتنا پریشان ہوگئی تھی اگر آپ کو کچھ ہوجاتا تو۔۔ ۔

انکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے اس کی آنکھیں انجانے خوف سے نم ہوئی

جب تک میری بیٹی میرے ساتھ ہے انشاءاللہ مجھے کچھ نہیں ہوگا اس لیے رونا نہیں میری بیٹی تو بہادر ہے نا

اسکے ہاتھ پر دباو ڈالے فاروق صاحب شفقت سے بولے لیکن انکی بات پر عائرہ خاموش ہونے کی بجائے تیزی سے رونے لگی آخر بابا تھے یہ خیال ہی روح کو جھلنی کرنے کہ لیے کافی تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوجاتا تو وہ کیا کرتی کون اسے اس طرح پیار کرتا جس طرح وہ کرتے تھے کون اسکے لاڈ اٹھاتا بہادر ہوں بابا جانی لیکن اتنی بھی نہیں کہ آپکی یا امی کی دوری برداشت کرسکوں ائیندہ پلیز اپنی عائرہ کو اس امتحان میں مت ڈالیے گا میں آپ دونوں کہ بغیر بالکل نہیں رہ سکتی

ایک ہاتھ سے فاروق صاحب کا ہاتھ اور دوسرے سے آسیہ بیگم کا ہاتھ پکڑے وہ بچوں کی طرح روتے ہوئے بول رہی تھی جو اسکی بات پر مسکرا دیے

***

کیا بات ہے دعا میں کل سے دیکھ رہا ہوں آپ کچھ پریشان ہیں کوئی بات ہے یا کوئی پریشانی تو بتائیں مجھے اسکی چپی اور کھویا انداز ارشان کل سے محسوس کررہا تھا مگر کل تو اسے لگا شاید وہ اپنی طبیعت کی وجہ سے پریشان ہوگئی مگر نہیں وہ تو اب بھی اسی طرح پریشان تھی اس لیے آخر کار پوچھ ہی بیٹھا

نہیں کچھ نہیں بس ویسے ہی

بنا اسکی طرف دیکھے دعا اپنے ہاتھوں پر نظریں ٹکا ئے بولی

ہم دونوں کو ایک ساتھ اتنا وقت تو گزر چکا ہے دعا کہ بنا بتائے ایک دو سرے کی پریشانی سمجھ سکے میں یہ تو نہیں جانتا کہ آپ پریشان کیوں ہیں لیکن آپ چاہیں تو مجھے بتا سکتی ہیں ای پر و میس میں آپکی پریشانی دور کرنے میں دیر نہیں کروں گا اسکے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے ارشان نے نہایت محبت سے اپنی بات کہتے ہوئے دوبارہ پوچھا جبکہ دعا دل میں سوچ کررہ گئی کہ وہ یہی تو نہیں چاہتی کہ وہ اسکی پریشانی دور کرئے آخر اسکی پریشانی تھی کیا وہ اچھے سے جانتی تھی

بتائیں مجھے کیا بات ہے کیا چیز آپ کو پریشان کررہی ہے

اسکے ہاتھوں پر دباو ڈالے اسنے دوبارہ پوچھا

کوئی بات نہیں ہے ارشان مجھے بس بابا کہ یاد آرہی تھی اگر آج وہ ہوتے تو نانا بننے پر کتنا زیادہ خوش ہوتے

اپنے اندر چلتی کشمکش پر قابو پائے وہ جان بوجھ کر بات گہما گئی آخر کوئی وجہ تو دینی تھی اسے ورنہ وہ تب تک اس سے پوچھتا رہتا جب تک وہ بتا نا دیتی

ہاں کہہ تو آپ ٹھیک رہی ہیں آج انکل ہوتے تو وہ بھی بابا کی طرح بہت زیادہ خوش ہوتے لیکن کوئی بات نہیں ہمارے ساتھ نا سہی لیکن وہ جہاں بھی ہوں گئے ایم شور بہت زیادہ خوش ہوگئے اور اگر آپ ایسے پریشان ہوگئی تو یقینی انہیں بھی اچھا نہیں لگے گا اس لیے پریشان ہونے کی بجائے اللہ سے انکے لیے دعا کیا کر یں اور اب سے بس خوش رہا کریں کیونکہ میں نے سنا ہے ایسی کنڈیشن میں ماں کا اداس یا پریشان رہنا بےبی کی ہلتھ کہ لیے بھی اچھا نہیں ہوتا ہلکلے پھلکے انداز میں اسکی پریشانی کو کم کرتے ہوئے ارشان پہلے سیریس اور پھر شوخ لہجے میں بولا جس پر دعا ہلکا سا سہی پر مسکر ائی اسکی مسکراہٹ پر ارشان کہ دل میں سکون اترا

ایسے ہی مسکراتی رہا کریں آپ کی مسکراہٹ سے میری زندگی روشن رہتی ہے اسے سینے سے لگائے وہ انتہائی محبت بھرے لہجے میں بولا جس پر دعا مزید کشمکش کا شکار ہوئی وہ کتنی محبت کرتا تھا اسے اور کتنا خوش بھی تھا اپنے بچے کہ لیے مگر وہ

وہ اپنی بدقسمتی کی وجہ سے اپنے بچے کہ لیے ہی نقصان دہ ثابت ہورہی تھی

ارشان

تھوڑی دیر بعد وہ کچھ نا بولا تو دعا نے خود ہی سوچتے ہوئے اسے پکارا

جی

آپ کہ لیے میں زیادہ اہم ہوں یا ہمارا بچہ

اسکی شرٹ کہ بٹن کو انگلی سے چھوئے وہ بہت سوچتے ہو نے اپنے دل کی بات اس سے پوچھ رہی تھی جو اسکے عجیب سوال کو سمجھ نا پایا

کیا مطلب مطلب اگر کبھی میرے ساتھ کچھ غلط ہوجائے اور ہمارے بچے کی جان کو بھی خطرہ ہوتو تب آپ میرے اور اس میں سے کس کا انتخاب کریں گئے

اسکے سینے سے سر اٹھائے اس بار وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی

ایسا کیوں سوچ رہی ہیں

ارشان سمجھ ہی ناپایا کہ وہ کیوں اس بارے میں پوچھ رہی ہے

آپ بتائیں نا آپ کہ لیے میں زیادہ اہم ہوں یا ہمارا بچہ

اپنا سوال دوبارہ دہرائے دعا بازید ہوئی

میرے لیے آپ سے زیادہ اہم اور کوئی نہیں ہے دعا کیونکہ آپ بیوی ہیں میری میری نسل کی امین آگر کبھی خدا نے مجھے اس آزمائشی میں ڈالا بھی تو یقین جانے میرا انتخاب اس وقت ہماری اولاد نہیں بلکہ صرف آپ ہوگئی کیونکہ جو جان ابھی اس دنیا میں آئی ہی نہیں اسکے لیے میں جو جان میرے پاس موجود ہے اسے کھونے کا ظرف نہیں رکھ سکتا وہ جانتا تو نہیں تھا کہ وہ کیوں یہ سوال کررہی ہے لیکن اگر کررہی ہے تو ضرور کوئی وجہ تو ہوگئی اسی لیے ایک ہاتھ اسکے روخسار پر رکھ دوسرے سے اسکا ہاتھ پکڑے وہ پریقین لہجے میں اپنے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے بولا مگر ناجانے کیوں اسکے جواب پر دعا کا دل خوش ہو نے کی بجائے مزید بجھا

کاش آپ میری جگہ ہمارے بچے کا انتخاب کرتے ارشان دل میں اسکے جواب کو سوچے وہ سر دوبارہ اسکے سینے سے ٹکا گئی جبکہ اس بار ارشان کچھ بولا نہیں بلکہ اسکے عجیب سوالوں نے اسے اولجھن میں ضرور ڈال دیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.